• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

چین، سیچھوان شہر میں 6.8 شدت کے زلزلے میں مر...

چھنگ ڈو(شِنہوا ) چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کی لوڈنگ کاؤنٹی اور اس سے متصل علاقوں میں 5 ستمبر کوآنے والے 6.8 شدت کےزلزلے سے مجموعی طور پر93 افراد ہلاک اور 25 لاپتہ ہوگئے ہیں۔

ریسکیوہیڈکوارٹر کے حکام نے پیر کو بتایا کہ گانزی تبتی خود اختیار پریفیکچر میں واقع لوڈ نگ کا ؤنٹی میں 55 افراد ہلاک ہو ئے جبکہ اتوار کی شام 5 بجے تک یاآن شہر میں 38 ہلاکتیں ہوئیں۔

لاپتہ ہونے والے افراد میں سے 9 کا تعلق لوڈنگ اور16 کا یاآن کی شی میان کاؤنٹی سے تھا۔ 

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغان کسان کاٹن اور انگور وں کی کٹائی میں مص...

کا بل (شِنہوا) افغانستان میں کاٹن کی کٹائی کے موسم کی آ مد ہو چکی ہے۔

مقا می عہد یداروں کے مطا بق جنگ زدہ ملک کے جنوبی صوبہ قند ھار  میں 900 ہیکٹرز  پر فصل  کا شت کی گئی ہے۔

اس کے ساتھ کسان صوبہ پروان میں انگوروں کی کٹائی میں بھی مصروف ہیں، جہاں مقا می عہد یداروں کے مطا بق 6 ہزار 500 ہیکٹرز پر انگور کاشت کئے گئے ہیں، اور رواں سال  اب تک گزشتہ سال کی طر ح 53 ہزار ٹن انگور وں کی کٹا ئی کر لی گئی ہے۔

 

افغا نستان،صوبہ قند ھار میں افغان کسان کاٹن چُن رہا ہے۔(شِنہوا)

 

افغا نستان،صوبہ قند ھار میں افغان کسان کاٹن چُن رہا ہے۔(شِنہوا)

 

افغا نستان،صوبہ قند ھار میں افغان کسان کاٹن چُن رہا ہے۔(شِنہوا)

 

افغا نستان،صوبہ پروان میں افغان کسان انگوروں کی کٹائی کر رہا ہے۔(شِنہوا)

 

افغا نستان،صوبہ پروان میں افغان کسان انگوروں کی کٹائی کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دوست مزاری کیس میں سیاسی جماعتوں کے سخت ردعم...

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ دوست مزاری رولنگ کیس میں سیاسی جماعتوں کے سخت ردعمل کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا۔ چیف جسٹس نے نئے عدالتی سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی معاملات میں عمومی طور پر مداخلت نہیں کرتے، لیکن لوگوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے ایسے مقامات بھی سننے پڑتے ہیں، مارچ 2022 سے ہونے والے سیاسی واقعات کی وجہ سے سیاسی مقدمات عدالتوں میں آئے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ پر ججز کی مشاورت سے ازخود نوٹس لیا، پانچ دن سماعت کرکے رولنگ کو غیر آئینی قرار دیا، سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کا فیصلہ بھی تین دن میں سنایا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ دوست مزاری کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے پر سیاسی جماعتوں نے سخت ردعمل دیا، سیاسی جماعتوں کے سخت رد عمل کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا گیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آگاہ ہیں ملک کو سنگین معاشی بحران کا سامنا ہے، ملک میں اس وقت بدترین سیلاب کا بھی سامنا ہے، سیلاب متاثرین کیلئے ججز نے 3 دن اور عدالتی ملازمین نے دو دن کی تنخواہ عطیہ کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شام ، داعش کے حملے میں 6 افرادہلاک

دمشق (شِنہوا)شام کے شمال مشرقی صوبے حسقہ میں داعش (آئی ایس) کے عسکریت پسندوں نے سڑک پر ایک گاڑی میں سفر کرنے والے 6 افراد کو ہلاک کر دیا ہے ۔

انسانی حقوق بارے شامی مبصر مشن نے کہا ہے کہ مشرقی صوبے دیر الزور کی طرف جانے والی خورافی سڑک پر آئی ایس کے عسکریت پسندوں نےان 6 متاثرہ افراد پرگھات لگا کر حملہ کیا،تاہم ان متاثرین کی شناخت تاحال معلوم نہ ہوسکی ۔

برطانیہ میں قائم اس مبصرمشن کے مطابق داعش نے گھات لگا کرکئے گئے اس تازہ ترین حملے سمیت شام کے شمال مشرق میں کرد زیرقیادت شامی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے زیر کنٹرول علاقوں میں 2022 کے دوران 130 حملے کیے ہیں، جن میں 104 افراد ہلاک ہوئے ہیں، ان میں 37 شہری اور ایس ڈی ایف کے 67 جنگجو شامل ہیں۔

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پیراگون سوساٹی کیس، ملزمان کی تفتیشی رپورٹ پ...

احتساب عدالت نے پیراگون ہاوسنگ سوساٹی میں شامل تفتیش ہونے والے نے ملزمان سے انکواری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت لاہور نمبر نو نے پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت کی، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزم ندیم ضیا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ندیم ضیا اور فرحان علی شامل تفتیش ہوچکے ہیں، کیا نیب حکام نیا چالان پیش کریں گے یا اس کے ساتھ دو ملزمان کا الگ چالان جمع کروایا جائے گا۔ نیب تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ دونوں ملزمان سے تفتیش میں چند روز لگ جائیں گے، ملزمان نے اپنے حلفی بیان میں کہا ہے کہ ان کے متاثرین سے معاملات طے پا گئے ہیں۔ عدالت نے تفتیشی آفیسر کو تفتیش مکمل کرکے نئی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چور نواز شریف اور دہشت گرد الطاف حسین سے میر...

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ چور نواز شریف اور دہشت گرد الطاف حسین کے ساتھ میرا موازنہ نہ کیا جائے۔ پیر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں فاضل جج کی جانب سے طلبی پر سابق وزیراعظم عدالت پہنچے، انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی سے قبل۔ عمران خان نے کہا کہ میں بہت خطرناک ہوں۔ صحافی نے سوال کیا کہ پہلے الطاف حسین پھر نواز شریف اور اب آپ کو مائنس کیا جارہا ہے، جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ ایک چور نواز شریف اور دہشت گرد الطاف حسین سے میرا موازنہ نہ کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کے 11 ایم این ایز کے استعفوں کی من...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وضاحت کی ہے کہ پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفوں کی منظوری معطل نہیں کی، بلکہ صرف ایک ممبر عبد الشکور شاد کی حد تک نوٹیفکیشن معطل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی ایم این اے عبد الشکور شاد کی استعفی منظوری کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ ہائی کورٹ نے وضاحت کی کہ عبد الشکور شاد کی حد تک الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکیشن معطل ہے ، پٹشنر عبد الشکور شاد تھے اس لیے نوٹیفکیشن بھی ایک ممبر کی حد تک معطل ہے۔ چیف جسٹس نے پٹشنر کے وکیل سے استفسار کیا کہ سب کی حد تک تو نوٹیفکیشن معطل نہیں تھا۔ وکیل عبد الشکور شاد نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن نے 11 ممبران کا اکٹھا نوٹیفکیشن کیا تھا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اکٹھا ہے لیکن صرف ایک ممبر کی حد تک نوٹیفکشن معطل ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عدالت کی جانب سے ضمانت منسوخ ہونے پر عمران خ...

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر عدالت عمران خان کی ضمانت منسوخ کرتی ہے تو پھر ان کی گرفتار قانونی تقاضا ہے۔ پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا اگر عدالت عمران خان کی ضمانت میں توسیع نہیں کرتی یا ان کی ضمانت کا آرڈر واپس لے لیتی ہے تو عمران خان کی گرفتاری قانونی تقاضا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا ضمانت منسوخ ہونے کی صورت میں اسلام آباد پولیس کے لوگ جو وہاں موجود ہیں یہ ان کا فرض ہے کہ وہ عمران خان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کریں اور اس مقدمے سے متعلق تفتیش کریں۔ یاد رہے کہ عمران خان کی جانب سے خاتون جج کو دھمکیوں سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہو رہی ہے۔ عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ عمران خان مقدمے میں شامل تفتیش ہو گئے ہیں جبکہ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ عمران خان 3 بار ٹونس کے باوجود مقدمے میں شامل تفتیش نہیں ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دہشت گردی مقدمہ؛ عمران خان کی عبوری ضمانت می...

انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردی مقدمہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیعبوری ضمانت میں 20 ستمبر تک توسیع کر تے ہوئے کہا ہے کہ پولیس چاہے تو عمران خان سے عدالت میں تفتیش کرسکتی ہے، پولیس بے شک جوڈیشل کمپلیکس کے بار روم میں تفتیش کرلے۔ پیر کو انسداد دہشت گردی عدالت میں دہشت گردی کے مقدمے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جج راجہ جواد عباس نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ عمران خان تفتیش میں شامل ہوئے۔ جس پر تفتیشی افسر عدالت کو بتایا کہ عمران خان ابھی تک شامل تفتیش نہیں ہوئے، انہوں نے صرف ایک تحریری بیان بھیجا ہے۔ عدالت نے استفسار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیس میں ان کا بیان ہی چاہئے، اور کیا برآمدگی کرنی ہے، کیا عمران خان کا وہ بیان آپ نے رپورٹ کا حصہ بنایا۔ تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ عمران خان کا وہ بیان رپورٹ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بیان ریکارڈ کا حصہ نہ بنانا آپ کی بدنیتی ظاہر کرتا ہے، کیا وہ بیان آپ نے تحفے کے طور پر رکھا ہوا ہے۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے عدالت میں مقف پیش کیا کہ اگر پولیس نے عمران خان سے تفتیش کرنی ہے تو وہ 11 بجے عدالت آرہے ہیں، پولیس تفتیش کرلے، پولیس بے شک جوڈیشل کمپلیکس کے بار روم میں تفتیش کرلے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پولیس چاہے تو عمران خان سے یہاں تفتیش کرسکتی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ عمران خان 11 بجے تک عدالت پیش ہوں، اور فریقین آج ہی دلائل دیں، عدالت نے کیس کی سماعت میں 11 بجے تک وقفہ کردیا۔ وقفے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عدالت پہنچ گئے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ وقفے کے بعد دہشت گردی کے مقدمے میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر دلائل دیتے ہوئے عمران خان کے وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پولیس روز یہی لکھ کر دیتی ہے کہ عمران خان کی پچھے کالعدم تنظیمیں پڑی ہیں، عمران خان تھانے جائیں کوئی بھی مار دے تو پھر کون جواب دہ ہوگا۔ وکیل بابر اعوان نے کہا کہ یہ ساتھ اپنے دو لوگوں کو بھی ٹھوک دیں گے اور کہہ دیں گے حملہ ہو گیا، عدالت لکھ کر ضمانت دے دے کہ کچھ نہیں ہوگا تو ہم تھانے چلے جائیں گے۔ بابر اعوان نے کہا کہ پولیس کو صبح بھی آفر کی تھی کہ ساتھ والے کمرے میں تفتیش کرلے، کیا جوڈیشل کمپلیکس میں تفتیش کرتے ہوئے ان کی توہین ہوتی ہے، عدالت تفتیش میں حقائق چھپانے پر انہیں سزا دے سکتی ہے، عدالت انھیں یہ سزا سمری کارروئی کرکے بھی دے سکتی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بالکل قانون میں یہ سزا دینے کے گنجائش موجود ہے۔ عمران خان کے وکیل نے مزید کہا کہ ملزم پولیس کے سامنے اعتراف جرم بھی کرلے تو کوئی قانونی حیثیت نہیں، پھر یہ شامل تفتیش ہونے کیلئے ذاتی پیشی کی شرط کیوں رکھ رہے ہیں۔ ب

ابر اعوان کا کہنا تھا کہ ریکارڈ دیکھ لیں ماڈل ٹان کے سارے ملزمان اسلامآباد پولیس میں آگئے، کبھی کہا جاتا ہے کہ چیف کمشنر آفس کے آڈیٹوریم میں آجائیں۔ وکیل عمران خان نے کہا کہ کیا یہ پولیس مقابلے کی تیاری ہو رہی ہے، وہاں کہہ دیں گے کہ کسی کالعدم تنظیم نے حملہ کر دیا۔ بابر اعوان نے کہا کہ پولیس یہ بتا دے عمران خان سے تفتیش کرنی ہے یا ہراساں کرنا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ سے متعلق معاملہ اب ہائیکورٹ میں ہے، آدھی ایف آئی آر تو اسی نکتے پر ختم ہو جاتی ہے۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے دلائل مکمل کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے باقی بیان سے یہ دہشت گردی نکال کر دکھا دیں۔ عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی سے استفسار کیا کہ رضوان عباسی صاحب حکومت ہمیشہ آپ کو 2 ہفتے بعد کیوں لاتی ہے، کیا حکومت پہلے سوچ رہی ہوتی ہے کہ آپ کو لایا جائے یا نہ لایا جائے۔ رضوان عباسی نے عدالت کو جواب دیا کہ مجھے جیسے ہی کہا گیا عدالت میں حاضر ہو گیا ہوں۔ اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے اپنے دلائل شروع کرتے ہوئے کہا کہ بابراعوان نے کہا چیف کمشنر آفس میں جانے پر پولیس مقابلہ ہو جائے گا، کیا پہلے کبھی چیف کمشنر آفس پولیس مقابلے کیلئے استعمال ہوا ہے۔ بابر اعوان نے اسپیشل پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ اس سے پہلے کبھی کسی لیڈر کی تقریر یوٹیوب پر بھی بند ہوئی تھی، یہ نہ بات کی جائے کہ پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا تھا۔ پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ عمران خان کو سیکیورٹی دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، یہاں اس عدالت آنے کیلئے بھی ریاست نے ہی انھیں سیکیورٹی دی۔ بابر اعوان نے کہا کہ یہاں یہ اہلکار عمران خان کو گھیرنے آئے ہیں سکیورٹی دینے نہیں۔ عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 20 ستمبر تک توسیع کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یونانی کوسٹ گارڈز کی ترکیہ کے مشکوک مال بردا...

یونانی کوسٹ گارڈ نے بین الاقوامی سمندر میں جاتے ترکیہ کے مال بردار بحری جہاز پر فائرنگ کر دی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان حالیہ ہفتوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے کوسٹ گارڈ نے بیان میں بتایا کہ ترکیہ کے جزیرے بوچادا کے جنوب مغرب سے 11 ناٹیکل میل دور فائر کیا گیا، جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ یونانی جہازوں کی جانب سے ہراساں کرنے کے لیے کی گئی فائر کے بعد ترکیہ کے کوسٹ گارڈ 2 جہاز پہنچے تو یونان کے جہازچلے گئے۔یونانی کوسٹ گارڈ نے تصدیق کی کہ اس نے لیزبوس جزیرے کے قریب یونان کی سمندری حدود میں مشکوک انداز میں جانے والے جہاز پر انتباہی فائر کیے۔یونانی کوسٹ گارڈ حکام نے بتایا کہ مال بردار جہاز کے کپتان نے انسپیکشن کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا، اور بعد ازاں وہ ترکیہ کے قریبی سمندر میں چلا گیا۔رپورٹ کے مطابق یہ علاقہ ترکیہ سے مہاجرین کو یورپی یونین کے ممالک یونان اور اٹلی میں لانے والے بہت سے بحری جہازوں کے لیے جانا جاتا ہے، یونانی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ وہ بحریہ ایجیئن میں مشکوک سلوک کرنے والے بحری جہازوں کو باقاعدگی سے چیک کرتا ہے۔پڑوسی ممالک کے مابین کئی دہائیوں سے تنازعات جاری ہیں،

حالیہ ہفتوں میں دونوں کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا گیا، یونانی حکام نے یوکرین میں روس کی جنگ کے بعد یورپ میں ایک اور تنازع کے خدشات کا اظہار کیا۔انقرہ نے ایتھنز پر ایجیئن کے متعدد جزائر پر قبضہکرنے اور ترکیہ کے طیاروں کو روسی ساختہ ایس-300 کے ذریعے ہراساں کرنے کا الزام لگایا، ایتھنز نے ان دعوں کی تردید کی۔ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے فوجی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے یونان کو خبردار کیا کہ اگر وہ ایجئین کے اوپر سے فائٹر جیٹ کو ہراساں کرنا جاری رکھتے ہییں تو بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔یونان کا کہنا ہے کہ اسے سیاحتی مقامات روڈس اور کوس سمیت اپنے مشرقی جزیروں کا اپنے بڑے اور عسکری طور پر مضبوط پڑوسی کے خلاف دفاع کرنے کی ضرورت ہے، اور جو ترکیہ کے بہت قریب ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکش صدر کے حالیہ بیانات ناقابل قبول ہیں، تاہم ہم ہمیشہ کوشش کرتے ہیں کہ بات چیت کے دروازے کھلے رہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے تعاون سے بننے والا کھیل اور ثقافتی مر...

تیونس (شِنہوا) تیونس کے شمال مشرق میں چین کے تعاون سے تعمیر ہونےوالے بن عروس کھیل اور ثقافتی مرکز برائے نوجواناں کو حکام کے سپرد کردیا گیا ہے۔

تیونس کی وزارت سازوسامان کے پراجیکٹ سپروائزر، نظار زوغلمی نے  بن عروس صوبہ میں حوالگی کی ایک تقریب کے دوران  کہا کہ یہ مرکزجلد ہی عوام کے لیے کھول دیا جائے گا اور تیونس کے شہریوں کے لیے مسرت کا باعث بنےگا۔

انہوں نے کہا کہ چین کے عملے نے اس مرکز کی تعمیر کے دوران بہت سی غیر متوقع مشکلات اور خاص طور پر نوول کرونا وائرس عالمی وبا کے اثرات کے مضمرات پر قابو پا یا۔

تیونس کی وزارت برائے نوجواناں اور کھیل  میں بنیادی ڈھانچے کے محکمے کے ڈائریکٹر نوفل بل حج روما نے اپنی وزارت کی جانب سے چین کا شکریہ ادا کیا۔

روما نے کہا کہ چین کا تعمیراتی عملہ قابل اعتماد اور پروگرام کو بروقت مکمل کرنے کاذمہ دار ہے۔

چائنہ مشینری انڈسٹری کنسٹرکشن گروپ مجموعی طور پر 15 ہزار 500مربع میٹرزپر محیط اس منصوبے کی تعمیر کا نگہبان رہا ہے۔

اس مرکز میں متعدد سہولیات میسر ہیں جن میں ایک کثیر الاستعمال سوئمنگ پول، ایک وسیع وعریض تھیٹر، ایک ان ڈور تربیتی مرکز، ایک باؤلنگ کا میدان ،آؤٹ ڈور باسکٹ بال کورٹس، منی فٹ بال کورٹس، ٹینس کورٹس، اور اسکیٹنگ پارک شامل ہیں، اس کے علاوہ کھلاڑیوں کے لیے ہاسٹلز بھی موجود ہیں۔

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے تعاون سے بننے والا کھیل اور ثقافتی مر...

تیونس (شِنہوا) تیونس کے شمال مشرق میں چین کے تعاون سے تعمیر ہونےوالے بن عروس کھیل اور ثقافتی مرکز برائے نوجواناں کو حکام کے سپرد کردیا گیا ہے۔

تیونس کی وزارت سازوسامان کے پراجیکٹ سپروائزر، نظار زوغلمی نے  بن عروس صوبہ میں حوالگی کی ایک تقریب کے دوران  کہا کہ یہ مرکزجلد ہی عوام کے لیے کھول دیا جائے گا اور تیونس کے شہریوں کے لیے مسرت کا باعث بنےگا۔

انہوں نے کہا کہ چین کے عملے نے اس مرکز کی تعمیر کے دوران بہت سی غیر متوقع مشکلات اور خاص طور پر نوول کرونا وائرس عالمی وبا کے اثرات کے مضمرات پر قابو پا یا۔

تیونس کی وزارت برائے نوجواناں اور کھیل  میں بنیادی ڈھانچے کے محکمے کے ڈائریکٹر نوفل بل حج روما نے اپنی وزارت کی جانب سے چین کا شکریہ ادا کیا۔

روما نے کہا کہ چین کا تعمیراتی عملہ قابل اعتماد اور پروگرام کو بروقت مکمل کرنے کاذمہ دار ہے۔

چائنہ مشینری انڈسٹری کنسٹرکشن گروپ مجموعی طور پر 15 ہزار 500مربع میٹرزپر محیط اس منصوبے کی تعمیر کا نگہبان رہا ہے۔

اس مرکز میں متعدد سہولیات میسر ہیں جن میں ایک کثیر الاستعمال سوئمنگ پول، ایک وسیع وعریض تھیٹر، ایک ان ڈور تربیتی مرکز، ایک باؤلنگ کا میدان ،آؤٹ ڈور باسکٹ بال کورٹس، منی فٹ بال کورٹس، ٹینس کورٹس، اور اسکیٹنگ پارک شامل ہیں، اس کے علاوہ کھلاڑیوں کے لیے ہاسٹلز بھی موجود ہیں۔

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے سنکیانگ کی غیرملکی تجارت میں جنوری تا...

ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کی غیرملکی تجارت میں رواں سال جنوری سے اگست کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 49.6 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 145.6 ارب یوآن (تقریباً 21 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی ہے۔

ارمچی کسٹمزنے بتایا کہ اس عرصے میں سنکیانگ کی برآمدات گزشتہ برس کے مقابلے میں 58.2 فیصد اضافے سے 120.9 ارب یوآن تک پہنچ گئی جبکہ درآمدات میں گزشتہ برس کی نسبت 18 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 24.6 ارب یوآن رہی۔

ارمچی کسٹمز کے مطابق غیرملکی تجارت میں اضافے کی وجہ ملازمت میں استحکام، مالیاتی شعبے، غیرملکی تجارت، ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری میں کئے گئے اقدامات ہیں۔   

ارمچی کسٹمز نے یہ بھی کہا ہے کہ کسٹمز کلیئرنس اقدامات کو آسان بنایا گیا ہے اور سنکیانگ سے چین۔ یورپ مال بردار ٹرین سروس مسلسل بہتر ہورہی ہے۔

الاتوہ گزر گاہ اور ہورگوس بندرگاہ سنکیانگ کی اہم ریل بندرگاہیں ہیں، جن کے ذریعے جنوری سے اگست کے درمیان  8 ہزار 701چین ۔ یورپ مال بردار ٹرینیں نمٹا ئی گئیں، جو گزشتہ برس سے 6.5 فیصد زیادہ ہے۔ 

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی دارالحکومت اور دیگر علاقوں میں وسط خز...

واشنگٹن (شِنہوا) چینی نژاد امریکی اور دیگر نسلی گروہوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں چائنیز امریکی عجائب گھر میں  وسط خزاں کا تہوار منایا۔

انہوں نے تہوار کی روایتی پیسٹری مون کیک کو چکھا، اور دیگر چینی پکوان کھائے اور چائے کی چسکی لی۔

نوعمر بچے لالٹین دستکاری بناکر لطف اندوز ہوئے، چہروں کو پینٹ کیا اور کہاںیوں کا مطا لعہ کیا۔

امریکہ میں چین کے سفیر چھن گانگ نے ٹوئٹ کرکے وسط خزاں تہوار کو دوبارہ ملاپ کا دن قرار دیا۔

چھن نے لکھا کہ آ ئیے چاند کو سراہتے اور مون کیکس سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اس کا جشن منائیں۔ ہر ایک کو اپنے دل میں رکھیں اور خوشی کے لمحات کوشیئر کریں۔

وسط خزاں کا تہوار امریکہ بھر  کے دیگر مقامات پر رہنے والوں نےبھی منایا۔

یہ تہوار چینی قمری کیلنڈر کے 8 ویں ماہ کے 15ویں دن منایا جاتا ہے اور یہ چین میں انتہائی اہم روایتی تعطیلات میں سے ایک ہے۔

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی دارالحکومت اور دیگر علاقوں میں وسط خز...

واشنگٹن (شِنہوا) چینی نژاد امریکی اور دیگر نسلی گروہوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں چائنیز امریکی عجائب گھر میں  وسط خزاں کا تہوار منایا۔

انہوں نے تہوار کی روایتی پیسٹری مون کیک کو چکھا، اور دیگر چینی پکوان کھائے اور چائے کی چسکی لی۔

نوعمر بچے لالٹین دستکاری بناکر لطف اندوز ہوئے، چہروں کو پینٹ کیا اور کہاںیوں کا مطا لعہ کیا۔

امریکہ میں چین کے سفیر چھن گانگ نے ٹوئٹ کرکے وسط خزاں تہوار کو دوبارہ ملاپ کا دن قرار دیا۔

چھن نے لکھا کہ آ ئیے چاند کو سراہتے اور مون کیکس سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اس کا جشن منائیں۔ ہر ایک کو اپنے دل میں رکھیں اور خوشی کے لمحات کوشیئر کریں۔

وسط خزاں کا تہوار امریکہ بھر  کے دیگر مقامات پر رہنے والوں نےبھی منایا۔

یہ تہوار چینی قمری کیلنڈر کے 8 ویں ماہ کے 15ویں دن منایا جاتا ہے اور یہ چین میں انتہائی اہم روایتی تعطیلات میں سے ایک ہے۔

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دنیا میں انسانی ترقی کے حوالے سے تشویش ناک ر...

دنیا میں انسانی ترقی کے حوالے سے تشویش ناک رپورٹ سامنے آئی ہے، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دنیا کے 90 فی صد ممالک میں معیار زندگی روبہ زوال ہو گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ 2021 میں دنیا کے 90 فی صد ممالک میں حالات زندگی بہتر ہونے کی بجائے مزید ابتر ہو گئے ہیں۔جب 32 برس قبل پہلی بار انسانی ترقی کے معیار کے اعداد و شمار جمع کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا، اس کے بعد پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ گزشتہ دو برسوں سے مسلسل عالمی سطح پر انڈیکس میں کمی واقع ہوئی ہے۔تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے مشترکہ اثرات، یوکرین میں جنگ اور کرونا وائرس کی وبا نے ایک ایسی غیر یقینی صورت حال پیدا کر دی ہے جو عالمی معیار زندگی کو نیچے کی جانب دھکیلتی جا رہی ہے۔یو این ڈی پی کا کہنا ہے کہ اس گراوٹ کی وجہ سے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران جو فوائد حاصل ہوئے تھے وہ بھی ضائع ہو گئے ہیں، نیز انسانی ترقی میں مسلسل محرومی اور عدم مساوات، اس نئی غیر یقینی صورت حال کی پیچیدگی سے نمٹنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔واضح رہے کہ یو این ڈی پی انسانی ترقی کے اپنے انڈیکس کے لیے کسی بھی ملک میں صحت، تعلیم اور معیار زندگی کو معیار بناتا ہے۔اقوام متحدہ کے تازہ انڈیکس کے مطابق سوئٹزرلینڈ دنیا کا سب سے زیادہ ترقی یافتہ ملک ہے، ناروے اور آئس لینڈ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔1990 میں جب پہلی معیار زندگی سے متعلق اس طرح کی درجہ بندی کا آغاز ہوا تھا، اس وقت امریکا نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی، لیکن اس کے بعد سے اب امریکا بھی 21 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ ہانگ کانگ ایشیا میں سب سے زیادہ ترقی یافتہ ملک ہے اور علاقائی سطح پر چوتھے نمبر پر آیا ہے۔درجہ بندی کے حساب سے سب سے کم ترقییافتہ ملک میں جنوبی سوڈان کا نام ہے، اور اس کے بعد چاڈ اور نائیجر ہیں۔ جب کہ شمالی کوریا، صومالیہ، ناورو اور موناکو سے متعلق انڈیکس میں کوئی معلومات شامل نہیں کی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے 139 نئے کیسز...

اسلام آباد (شِنہوا) پاکستان میں ہفتے کے روز نوول کرونا وائرس کے 139 نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے، جس سے ملک میں مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 71ہزار 91 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے اتوار کو بتایا کہ 15 ہزار 702 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے تشخیص کے بعد نئے کیسز کا پتہ چلا ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوول کرونا وائرس سے مجموعی طور پر 30ہزار 599 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ ہفتے کے روز مزید اموات کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

اس وقت ملک میں 94 ایسے مریض موجود ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ سیچھوان ۔ لوڈنگ ۔ زلزلہ ۔ پناہ گاہ۔ خی...

چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کی لوڈنگ کاؤنٹی کے لوڈنگ نمبر 2 ہائی اسکول میں قائم زلزلہ متاثرین کی پناہ گاہ میں لیاؤ لیان اور دیگر رضاکار بچوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ سیچھوان ۔ لوڈنگ ۔ زلزلہ ۔ پناہ گاہ۔ خی...

چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کی لوڈنگ کاؤنٹی کے لوڈنگ نمبر 2 ہائی اسکول میں قائم زلزلہ متاثرین کی پناہ گاہ میں لیاؤ لیان خیمہ کلاس روم میں کتابوں کو ترتیب سے رکھ رہی  ہیں۔ (شِنہوا)

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ سیچھوان ۔ لوڈنگ ۔ زلزلہ ۔ پناہ گاہ۔ خی...

چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کی لوڈنگ کاؤنٹی کے لوڈنگ نمبر 2 ہائی اسکول میں قائم زلزلہ متاثرین کی پناہ گاہ میں لیاؤ لیان خیمہ کلاس روم جانے والے بچوں کی رہنمائی کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ سیچھوان ۔ لوڈنگ ۔ زلزلہ ۔ پناہ گاہ۔ خی...

چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کی لوڈنگ کاؤنٹی کے لوڈنگ نمبر 2 ہائی اسکول میں قائم زلزلہ متاثرین کی پناہ گاہ میں مقیم بچوں کے لئے لیاؤ لیان (دائیں سے دوسری) اور ان کا 4 سالہ بیٹا کھلونے اور غبارے تیار کررہاہے۔ (شِنہوا)

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ سیچھوان ۔ لوڈنگ ۔ زلزلہ ۔ پناہ گاہ۔ خی...

چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کی لوڈنگ کاؤنٹی کے لوڈنگ نمبر 2 ہائی اسکول میں قائم زلزلہ متاثرین کی پناہ گاہ میں لیاؤ لیان کچرہ اکٹھا کرنے میں معاونت کررہی ہے۔ (شِنہوا)

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں وسط خزاں تہور کی شب چمکتے مکمل چاند...

بیجنگ (شِنہوا) چین بھر میں لوگ ہفتے کی شب وسط خزاں تہوار مناتے ہوئے مکمل چاند سے لطف اندوز ہوئے، یہ چینی روایتی تہوار خاندانی تعلقات کی علامت ہے۔

یہ تہوار چینی قمری کیلنڈر کے 8 ویں ماہ کے 15 ویں دن چاند کے مکمل اور روشن ہو نے کے دوران  منایا جاتا ہے۔

 

 

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، اجناس کی بڑی مارکیٹ میں اگست کے دوران ب...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں اجناس کی بڑی مارکیٹ میں اگست کے دوران طلب میں اضافے کے سبب فروخت میں اضافہ ہوا جس کے ساتھ اس کی بنیاد میں بہتری ہوئی۔

چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹک اینڈ پرچیزنگ کے مطابق مقامی بڑی اجناس منڈی کی شرح نمو کو جانچنے والا پیمانہ چائنہ بلک مرچنٹ ڈائز انڈیکس اگست میں 102.3 فیصد رہا،جو جولائی کی نسبت 1 فیصد پوائنٹ اضافہ ہے۔

چائنہ بلک مرچنٹ ڈائز انڈیکس کی ریڈنگ اگست میں مئی 2021 کے بعد سب سے زیادہ تھی، 100 سے اوپر کی ریڈنگ توسیع جبکہ اس سے نیچے ریڈنگ سکڑاؤ کو ظاہر کرتی ہے۔

گزشتہ ماہ کی نسبت اجناس کی بڑے پیمانے پر فراہمی اور ذخیرے کے ذیلی انڈیکس میں بہتری آئی جبکہ فروخت کا ذیلی انڈیکس بڑھ گیا ہے۔

فیڈریشن پرامید ہے کہ ستمبر میں غیر تعمیراتی سیزن کے خاتمے پر ملک میں بڑے پیمانے پر اجناس کی طلب میں اضافہ ہوگا۔

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برازیل، ایک نرسنگ ہوم میں آ تشزدگی سے 6 افرا...

ساؤپاؤلو(شِنہوا) ساؤپاؤلو کے مشرقی علاقے میں ایک غیر منظور شدہ نرسنگ ہوم  میں آتشزدگی سے 6 افراد ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

ساؤپاؤلو فائرڈیپارٹمنٹ کے ترجمان آرون باربوسا نے بتایا کہ آگ کھانے کے کمرے سے شروع ہوئی جو دیگر کمروں تک پھیل گئی جس سے 5 معمر افراد اور ایک ان کی دیکھ بھال کرنے والا ہلاک ہوگیا۔

نرسنگ ہوم کا نام لار دا ووو تھا اور اس کے پاس صفائی کے اجازت نامے کی کمی تھی، اس کے علاوہ وہ فائر ڈیپارٹمنٹ کی اجازت کے بغیر بھی کام کررہا تھا۔

پڑوسیوں نے بتایا کہ وہ اس بات سے لاعلم تھے کہ اس جگہ پر نر سنگ ہوم کام کررہا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ تقریباً 4 گھنٹے تک جاری رہی۔

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

الجزیرہ کی خاتون صحافی کے قتل پر مواخذہ کی ن...

قاہرہ (شِنہوا) امریکی حکام کی جانب سے الجزیرہ کی ایک خاتون صحافی کے قتل پر جوابدہی کی دوبارہ وضاحت کرنے کا اقدام امریکی تعصب اور اس کے اپنے ہی اقدار کو برقرار رکھنے میں ناکامی کو بے نقاب کرتا ہے۔ یہ بات الجزیرہ کے انگریزی زبان کے نیوز چینل پر شائع ہونے والے ایک آرٹیکل میں کہی گئی ہے۔

مئی میں مغربی کنارے میں تنازعات کی کوریج کے دوران گولی لگنے سے ایک امریکی شہری شیریں ابو عاقلہ ہلاک ہوئیں تو امریکی محکمہ خارجہ نے فوری طور پر اس قتل کی مذمت کی تھی اور اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کےمطابق کارروائی کی جائے۔

شائع ہونے والے اس آرٹیکل کے مصنف علی حرب نے واضح کیا ہے کہ مہینوں بعد امریکی حکام نے اس معاملے میں اس وقت جوابدہی کے معنی کو نئے سرے سے بیان کیا جب اسرائیل نے رواں ہفتے کہا کہ اس بات کے بہت زیادہ امکانات موجود ہیں کہ اس کے فوجیوں میں سے ایک نے  اسلحہ چلا یا ہو۔

امریکہ میں مقیم اس مصنف علی حرب کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے یہ مطالبہ کرتے ہوئے کہ شہریوں کے نقصان کو کم کرنے کے لیے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں، بائیڈن انتظامیہ نے جرم کے مرتکب شخص کو باضابطہ طور پر جوابدہ ٹھہرانے کے اپنے پرانے مطالبے کو مئوثر طریقے سے مسترد کر دیا ہے۔

صحافی کی بھتیجی لینا ابو عاقلہ نے الجزیرہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا  کہ واشنگٹن نے اپنی ہی تعریف سے مکمل انحراف کیا کیونکہ ابو عاقلہ ایک فلسطینی امریکی تھی جس کو اسرائیل نے قتل کیا تھا۔

اس نے نیوز چینل کو بتایا کہ یہ نا صرف تعصب ہے بلکہ احتساب اوراپنے ہی اقدار کے لیے ان کے عزم کے فقدان کو ظاہر کرتا ہے۔

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس کو روپیہ ملنے کا راستہ بند کرنے کے لیے ت...

روس کی یوکرین کے خلاف جاری جنگ کی مالی ناکہ بندی کرنے کے لیے امریکی زیر قیادت دنیا کے اہم ممالک جی سیون نے ابھی سے تیاری شروع کر دی ہے۔ تاکہ مغربی ممالک کے روس سے تیل خریدنے کو روک دیا جائے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس امر کا اظہار امریکی وزیر خزانہجنیٹ ییلن نے کیا ہے۔تاہم امریکی وزیر خزانہ نے نے اعتراف کیا ہے کہ اس حکمت عملی کی وجہ سے سردیوں میں گیس کے ساتھ ساتھ تیل کی قیمتیں بھی اوپر جا سکتی ہیں۔ امریکی وزیر خزانہ کے مطابق اس سلسلے میں مغربی ممالک کی جانب سے تیل کی قیمت کو ایک خاص سطح پر رکھنے کی کوشش کی جائے گی اور روسی تیل کی ایکسپورٹ کم ہونے سے قیمتوں پر بھی چیک رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔وزیر خزانہ ییلن نے کہا '' یہ ایک رسک ہے اور ایک رسک وہ ہے جس کو کم کرنے کے لیے ہم کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا امکانی طور پر تیل کی قیمت میں اضافے کی وجہ مغربی ملکوں کا روس سے تیل منگوانے پر پابندی کا لگنا ہو گا ۔اس پابندی کے بعد مغربی ممالک کے لیے روسی تیل کی ٹینکروں کے ذریعے منتقلی روک دی جائے گی۔ امریکہ کی وزیر خزانہ نے کہا تیل کی قیمتوں کو روکنے کا منصوبہ بن چکا ہے اور اس پر جی سیون ممالک کا اتفاق ہو چکا ہے۔مالدار ملک شریک ممالک سے زیادہ قیمت دینے سے انکار کے لیے کہیں گے۔ وہ اس سلسلے میں انشورنس ، فنانس نیوگیشن سمیت دیگر سروسز سے انکار کریں گے جو تیل کی قیمت بڑھانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ان قیمتوں کو روکنے کا بنیادی مقصد روس کو یوکرین جنگ کے لیے پیسہ ملنے کے امکانات بند کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں پیو...

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ازبکستان کے شہر سمر قند میں 15 ستمبر سے شروع ہو گا، پاکستان، بھارت، چین، روس اور دیگر رکن ممالک کے سر براہ شریک ہوں گے۔روس کا کہنا ہے کہ اجلاس کے موقع پر صدر پیوٹن اور چین کے صدر شی جن پھنگ کی ملاقات متوقع ہے تاہم ابھی تک چین کی جانب سے صدر کے سفری منصوبے کی تفصیلات سامنے نہیں لائی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بھی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی اجلاس میں شر کت کریں گے۔واضح رہے کہ کورونا وبا کہ بعد گزشتہ دو سال میں چینی صدر کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا جبکہ روسی صدر کے ساتھ امکانی ملاقات بھی کورونا کے بعد چین سے باہر کسی سربراہ مملکت کے ساتھ ان کی پہلی ملاقات ہوگی۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ازبکستان میں علاقائی سمٹ میں شرکت کریں گے، جس میں روس کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان بالمشافہ مذاکرات ہوں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم میں چین، روس، 4 وسطی ایشیائی ممالک قازقستان، کرغستان، ازبکستان اور تاجکستان کے علاوہ بھارت اور پاکستان بھی شامل ہیں، جس کا انعقاد سمرقند میں 15 اور 16 ستمبر کو ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے ٹرسٹ شعبے میں دوسری سہ ماہی کے دوران...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ٹرسٹ شعبے میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران مستحکم توسیع کا سلسلہ جاری رہا۔

چائنہ ٹرسٹی ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جون کے اختتام تک بقایا ٹرسٹ اثاثوں کی مالیت 211.1 کھرب یوآن (30.6 کھرب امریکی ڈالرز) ہوچکی تھی، جو ایک برس قبل سے 471.5ارب یوآن زائد یا 2.28 فیصد زائد ہے، جبکہ گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں یہ 4.7 فیصد بڑھ کر 948.3  ارب یوآن ہوگئی۔ 

ٹرسٹ کی سرمایہ کاری کے لحاظ سے رقم کا سب سے بڑا حصہ یعنی 26.37 فیصد صنعتی و تجارتی کاروباری اداروں کو گیا، جو اس شعبے کی حقیقی معیشت میں مسلسل تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔

سکیورٹیزاوربانڈز میں سرمایہ کاری بالترتیب 4.52 فیصد اور 19.7 فیصد رہی، جبکہ جائیداد کے شعبے کو کل سرمایہ کاری کا 9.53  فیصد حصہ ملا۔

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوکرین روس جنگ، یوکرین کی فوج کا تین گنا علا...

یوکرین کی فوج نے دعویٰ کیاہے کہ اس کی افواج نے مشرقی یوکرین میں تیز رفتار جوابی کارروائی کے دوران تین ہزار مربع کلومیٹر کا علاقہ دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔اگر ان دعوں کی تصدیق ہو جاتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہکیئو کی افواج نے 48 گھنٹوں کے اندر اپنے حاصل کردہ علاقے میں تین گنا اضافہ کر لیا ہے۔صدر زیلنسکی نے جمعرات کی شام کو 1,000 مربع کلومیٹر اور پھر ہفتے کی شام کو 2,000 مربع کلومیٹر کے رقبے کے حصول کا دعوی کیا تھا۔ہفتہ کے روز، مشرقی جوابی حملے میں یوکرین کے فوجیوں کو روس کے زیرِ قبضہ اہم سپلائی شہروں ایزیوم اور کوپیانسک میں داخل ہوتے دیکھا گیا۔لیکن برطانیہ کے دفاعی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ان قصبوں سے باہر لڑائی جاری ہے اور کیئو میں حکام نے کہا کہ یوکرین کی افواج اب بھی ایزیوم کے آس پاس کی متعدد بستیوں کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے لڑ رہی ہی

ں۔روس کی وزارت دفاع نے ازیوم اور کوپیانسک سے اپنی افواج کی پسپائی کی تصدیق کی ہے، جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ ماسکو کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے زیر قبضہ علاقوں میں دوبارہ منظم ہوں گے۔روسی وزارت نے دونیتسک کے محاذ پر لڑائی کو تقویت دینے کے لیے تیسرے اہم قصبے بالاکلیہ سے فوجیوں کے انخلا کی بھی تصدیق کی۔ یوکرین کی افواج جمعے کو اس قصبے میں داخل ہوگئیں۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جوابی حملے کی رفتار نے روسیوں کو جکڑ لیا ہے اور چیچن رہنما رمضان قادروف جو صدر ولادیمیر پوتن کے سخت حامی ہیں انھوں نے ماسکو کی فوجی حکمت عملی پر تنقید کی ہے۔ٹیلی گرام پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں قادروف نے کہا کہ اگر روس کی شکست نہیں ہوئی ہے تو وہ صورتحال کی وضاحت کے لیے ملکی قیادت سے سوال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔دریں اثنا صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس پر یوکرین کے مشرق میں اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا جس کے جواب میں علاقے کا بڑا حصہ مکمل تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔یوکرین کے رہنما نے ٹوئٹر پر دعوی کیا کہ پورے خارخیو اور دونیتسک کے علاقوں میں بجلی مکمل طور پر منقطع کر دی گئی ہے جس سے لوگ روشنی اور حدت سے محروم ہیں۔اتوار کو فرنٹ لائن کے قریب کئی دیگر علاقوں میں بھی بندش کی اطلاع ملی-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش میں ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا میلہ...

ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ثقافتی میلے کا انعقاد کیا جارہا ہے جو 10 روز جاری رہے گا۔ میلے کا مقصد ورثہ سے بھرپور بنگلہ دیشی ثقافت کو پیش کرنا ہے۔

 

بنگلہ دیش، ڈھاکہ میں منعقدہ ثقافتی میلے میں ایک مرد رقص پیش کررہا ہے۔ (شِنہوا)

 

بنگلہ دیش، ڈھاکہ میں منعقدہ ثقافتی میلے میں ایک خاتون رقص پیش کررہی ہے۔ (شِنہوا)

 

بنگلہ دیش، ڈھاکہ میں منعقدہ ثقافتی میلے میں ایک خاتون رقص پیش کررہی ہے۔ (شِنہوا)
۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ڈی آئی خان،گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا،...

ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے 3 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق گیس لیکیج کے باعث دھماکا ڈی آئی خان کے محلہ موہانیاں والہ میں ہوا۔ ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ دھماکے میں تین خواتین جھلس کر جاں بحق ہوئیں اور ایک شخص زخمی ہوا۔گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے میں جان بحق ہونے والوں میں ماں، بیٹی اور بہو شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دادو،3 تحصیلوں میہڑ، خیرپور ناتھن شاہ اور جو...

ضلع دادو کی 3 تحصیلوں میہڑ، خیرپور ناتھن شاہ اور جوھی میں سیلابی صورتحال تاحال برقرار تاہم رنگ بند میہڑ پر پانی کی سطح میں ایک فٹ کمی آئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق رنگ بند میہڑ پر چوکیداری برقرار ہے اور تعمیر و مضبوطی کا کام بند کردیا گیا ہے۔ فلڈ پروٹیکٹیو بند، سپریو بند اور خیرپورناتھن شاہ شہر میں بھی پانی کی سطح کم ہوئی ہے اور پانی کا رخ منچھر جھیل کے طرف ہے۔ رنگ بند جوہی اور گردونواح میں بھی پانی کی سطح میں بتدریج کمی آرہی ہے۔ جوھی رنگ بند پر مضبوطی کا کام بند کرکے نگرانی کی جارہی ہے۔ ادھر سم نالے کا پانی تحصیل دادو کے دیہات کی طرف بڑھ رہا ہے۔ یونین کونسل یار محمد کلھوڑو،مراد آباد اور پیر شاہنواز کے 60 سے زائد دیہات زیر آب آچکے ہیں اورسینکڑوں کچے مکانات گرگئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں دیہاتی اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کرنے میں مصروف ہیں اور سیلابی پانی سندھ کے قدیمی شہر خدا آباد کے حدود میں بھی داخل ہوگیا ہے۔ سندھ میں 14 برس حکمرانی کرنے والیمیان یار محمد کلھوڑو کے مقبرے میں بھی پانی آگیا ہے۔ میاں یار محمد کلھوڑو کے آبائی شہر فکا میں بھی پانی موجود ہے اور فکا سے انڈس ہائی وے تک سیلابی پانی7 کلومیٹر کے فاصلے پر پہنچ گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود دل کی تکلیف کے با...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود دل کی تکلیف کے باعث نجی اسپتال میں داخل ہو گئے۔ خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ نجی اسپتال میں شفقت محمود کی انجیو گرافی ہو گی۔ یاد رہے کہ شفقت محمود نے رواں برس جون میں پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صدارت سے بھی صحت کے مسائل کے باعث استعفی دے دیا تھا۔ شفقت محمود عمران خان کے دور میں وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ بھی رہ چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی عطیہ کردہ نوول کرونا وائرس ویکسین میا...

ینگون (شِںہوا) چین کی عطیہ کردہ 20 لاکھ نوول کرونا وائرس ویکسین خوراک حوالے کرنے کی تقریب میانمار کے ینگون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منعقد ہوئی۔

میانمار، ینگون کے ینگون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر عملہ کا ایک رکن چین کی عطیہ کردہ نوول کرونا وائرس ویکسین کو منتقل کر رہا ہے۔ (شِنہوا)

 

تقریب سے خطاب میں میانمار میں چینی سفارت خانے کے وزیر قونصلر ژینگ ژی ہونگ نے کہا کہ چین نے اب تک میانمار کو نوول کرونا وائرس ویکسین کی 5 کروڑ 30 لاکھ خوراکیں فراہم کی ہیں، جو میانمار کے عوام کی صحت کی ٹھوس ضمانت اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین۔ میانمار برادری کی تعمیر کے جذبے کا مظاہرہ ہے۔

ینگون علاقائی شعبہ صحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل تون من نے کہا کہ میانمار کو نوول کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں چین کی جانب سے بڑی امداد ملی ہے، جس میں ٹیسٹ کٹس، ویکسین، طبی سامان اور طبی آلات شامل ہیں، یہ میانمار اور چین کے درمیان قریبی تعاون کی عکاسی کرتے ہیں۔

 

میانمار، دارالحکومت ینگون کے ینگون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ویکسین حوالے کرنے کی تقریب سے چینی سفارتخانے کے وزیرقونصلر ژینگ ژی ہونگ (دائیں) ینگون علاقائی شعبہ صحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل تون من سے مصافحہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا) 

 

وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق میانمار 6 ستمبر تک 3 کروڑ 68 افراد کو ویکسین لگاچکا ہے، جو اس کی آبادی کے 66 فیصد کے مساوی ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جمعے تک میانمار میں نوول کرونا وائرس کے 6 لاکھ 16 ہزار 401 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ اموات کی تعداد 19 ہزار 442 تھی۔

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی عطیہ کردہ نوول کرونا وائرس ویکسین میا...

ینگون (شِںہوا) چین کی عطیہ کردہ 20 لاکھ نوول کرونا وائرس ویکسین خوراک حوالے کرنے کی تقریب میانمار کے ینگون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منعقد ہوئی۔

میانمار، ینگون کے ینگون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر عملہ کا ایک رکن چین کی عطیہ کردہ نوول کرونا وائرس ویکسین کو منتقل کر رہا ہے۔ (شِنہوا)

 

تقریب سے خطاب میں میانمار میں چینی سفارت خانے کے وزیر قونصلر ژینگ ژی ہونگ نے کہا کہ چین نے اب تک میانمار کو نوول کرونا وائرس ویکسین کی 5 کروڑ 30 لاکھ خوراکیں فراہم کی ہیں، جو میانمار کے عوام کی صحت کی ٹھوس ضمانت اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین۔ میانمار برادری کی تعمیر کے جذبے کا مظاہرہ ہے۔

ینگون علاقائی شعبہ صحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل تون من نے کہا کہ میانمار کو نوول کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں چین کی جانب سے بڑی امداد ملی ہے، جس میں ٹیسٹ کٹس، ویکسین، طبی سامان اور طبی آلات شامل ہیں، یہ میانمار اور چین کے درمیان قریبی تعاون کی عکاسی کرتے ہیں۔

 

میانمار، دارالحکومت ینگون کے ینگون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ویکسین حوالے کرنے کی تقریب سے چینی سفارتخانے کے وزیرقونصلر ژینگ ژی ہونگ (دائیں) ینگون علاقائی شعبہ صحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل تون من سے مصافحہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا) 

 

وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق میانمار 6 ستمبر تک 3 کروڑ 68 افراد کو ویکسین لگاچکا ہے، جو اس کی آبادی کے 66 فیصد کے مساوی ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جمعے تک میانمار میں نوول کرونا وائرس کے 6 لاکھ 16 ہزار 401 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ اموات کی تعداد 19 ہزار 442 تھی۔

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ن اور ش کی سیاست آرپار ، پی ڈی ایم الیکشن سے...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم الیکشن سے پہلے ٹوٹ جائے گی۔ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ن اور ش کی سیاست آرپار ہوجائے گی اور پی ڈی ایم الیکشن سے پہلے ٹوٹ جائے گی۔ اقوام متحدہ کا خطاب ایک بہانہ ہے اصل میں نوازشریف کو منانا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گندم کی قیمت 2 ہزار سے 4 ہزار من مقرر کرنا غریب کو گھاس کھانے پر مجبور کرنا ہے۔ مفتاح اسماعیل کے رونے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اگر2 مہینوں میں سیلابی پانی نہیں نکالا تو گندم ، کپاس اور گنے کی بوائی نہیں ہوسکے گی جس سے غذائی بحران پیدا ہوگا۔ سردیوں سیپہلے ہی گیس کا شارٹ فال شروع ہوگیا ہے۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو بھی چندے کی ایمان داری کی یقین دہانی کرائی جارہی ہے۔ نہ کوئی غیرملکی امداد ملی نہ ملکی امداد کی ساکھ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملک میں تیل کی قیمت بڑھے تو مفتاح اسماعیل ذم...

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وزیراعظم شاہد خاقان نے کہا ہے کہ ملک میں تیل کی قیمت بڑھے تو مفتاح اسماعیل ذمہ دار ہیں، اور میں ان کے عمل کا ذمہ دار نہیں ہوں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج چوتھا سال ہے نیب کا کیس چل رہا ہے، اور چار سال سے جو لوگ ان عدالتوں میں ہیں انکی زندگی مفلوج ہے۔ شاہدخاقان نے کہا کہ دس دس بارہ بارہ سالوں سے لوگ ان عدالتوں میں بیٹھے ہیں، جس احتساب مین خود احتسابی نا ہو سابق چیئرمین سے پوچھنا ہوگا۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جب تک نیب ہے یہ ملک نہیں چل سکتا ہے، جہاں نا انصافی بڑھ جائے ملک نہیں چل سکتے ہیں، نیازی اور جاوید اقبال چار سال لوگوں پر الزام لگاتے رہے، جوآدمی انصاف کے نظام کاسربراہ رہا اسے اثاثوں کا جواب دینا ہوگا۔ شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ میں حکومت میں نہیں ہوں حکومتی پارٹی کا حصہ ہوں، میں کسی ٹاسک کا حصہ نہیں انرجی کے دو وزرا کے ساتھ کام کر رہا ہوں۔ سابق وزیراعظم نے کہ اس ملک میں تیل کی قیمت بڑھے تو مفتاح اسماعیل کی ذمہ داری ہے، پیٹرولیم لیوی پچاس روپے ہونی چاہیے جو اب 35 روپے ہے، تیل کی قیمت ڈی ریگولیٹ کردیں مارکیٹ کے حساب سے قیمت کا تعین ہو، پاکستان کا آئین پڑھ لیں اس میں سب ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ مفتاح اسماعیل کے عمل کا میں ذمہ دار نہیں ہوں، لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ بجلی اورپیٹرول کی قیمت بڑھنے سے مفتاح کا کوئی کردار نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، پاور بیٹری کی پیداوار اگست کے دوران 121...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی پاور بیٹریوں کی موجودہ صلاحیت میں اگست کے دوران تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اور اس صنعت سے متعلق اعداد و شمار کے مطابق ملک کی نئی توانائی گاڑیوں (این ای وی ) کی مارکیٹ میں ترقی سے ہی یہ اضافہ ممکن ہوا ہے۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹو  موبائل مینو فیکچررز کے مطابق گزشتہ ماہ  نئی توانائی گاڑیوں کے لیے پاور بیٹریوں کی موجودہ صلاحیت گزشتہ سال کے مقابلے میں 121فیصد بڑھ کر مجموعی طور پر 27.8 گیگا واٹ گھنٹے (جی ڈبلیو ایچ) تک پہنچ گئی ہے۔

خاص طور پر نئی توانائی گاڑیوں میں تقریباً 17.2 گیگا واٹ گھنٹے کی لیتھیم آئرن فاسفیٹ (ایل آئی ا یف ای پی او فور) بیٹریاں نصب کی گئی تھیں جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 138.6 فیصد زیادہ ہیں اور یہ ماہانہ مجموعی شرح کا 62 فیصد ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق چین کی نئی توانائی گاڑیوں کی  مارکیٹ نے اگست میں پیشرفت کی رفتار کو برقرار رکھا ہے اور ماہ اگست 2021 کے دوران فروخت دوگنا ہو کر6 لاکھ 66 ہزار600 یونٹس ہو گئی۔

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، ڈیری مصنوعات کی پیداوار میں سال 2021 کے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ڈیری مصنوعات کی پیداوار سال 2021 کے دوران بڑھ گئی ہے جبکہ اس  صنعت سے متعلق ایک رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ طلب میں مسلسل بحالی کے باعث ہوا ہے۔

شان ڈونگ صوبے کے شہر جنان میں گزشتہ ہفتے منعقد ہونے والی ڈیری کانفرنس اور نمائش میں جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کی ڈیری مصنوعات کی پیداوار گزشتہ سال 3کروڑ77لاکھ 80 ہزار ٹن رہی جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہے۔

بڑے پیمانے پر افزائش نسل کا تناسب 70 فیصد تک پہنچ گیا جو کہ ایک سال قبل کے مقابلے میں 2.8 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

ملک کی شیرخواربچوں کی فارمولا مارکیٹ کےایک بڑے حصہ پر ملکی برانڈزحاوی رہے، جس میں ملکی تیارکنندگان کا حصہ 68 فیصد تھا۔

اس رپورٹ کے مطابق چین کی دودھ کی پیداوار نے سال کی پہلی ششماہی میں مستحکم نمو کو برقرار رکھا ہے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 8.4 فیصد زیادہ ہے۔

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشا میں شدید زلزلہ ، کوئی جانی نقصان نہ...

جکارتہ (شِنہوا) انڈونیشیا کے  مغربی سماٹرا صوبہ میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

موسمیاتی، ماحولیاتی اور جیوفزکس ادارے کے شعبہ زلزلہ و سونامی کے سربراہ دریونو نے بتایا  کہ ملک کے موسمیاتی، ماحولیاتی اور جیوفزکس ادارے نے ابتدا میں زلزلے کی شدت 6.1 بتائی تھی، جبکہ بعد میں اس پر نظرثانی کرکے شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 بتائی گئی۔

انہوں نے فون پر شِنہوا کو بتایا کہ 6.1 شدت فوری معلومات تھیں جبکہ درست اعدادوشمار 6.2 ہے۔

ادارے کے مطابق زلزلہ جکارتہ میں اتوار کی صبح 6 بج کر 10 (پاکستانی وقت کے مطابق اتوار کی صبح 4 بج کر 10) منٹ پر آیا جس کا مرکز ضلع مین تاوائی جزائر سے 161 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا، جبکہ گہرائی زیرسمندر 10 کلومیٹر تھی۔

بتایا گیا ہے کہ زلزلے سے سونامی آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

تاہم ضلع کے آفات کے انتظامات و تخفیف ایجنسی اور لاجسٹک یونٹ کے سربراہ عامر احمری نے بتایا کہ ضلع کے 2 ہزار سے زائد افراد سونامی کے خوف سے اونچے علاقوں میں منتقل ہوگئے تھے۔

انہوں نے فون پر شِنہوا کو بتایا کہ زلزلے سے بچتے ہوئے گری ہوئی لکڑی کے ساتھ ٹکرانے سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ اس کے علاوہ اسکول کی 2 عمارتوں میں دراڑیں آئی ہیں۔

صوبہ مغربی سماٹرا کے آپریشن یونٹ کے سربراہ جمیدی نے شِنہوا کو بتایا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں لاجسٹکس اور دیگر امداد بھیج دی گئی ہے۔

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کیوبا میں چینی ثقافتی سرگرمیوں کے ساتھ وسط خ...

ہوانا (شِنہوا) کیوبا اور اس جزیرے کے چینی رہائشی افراد نے ہوانا کے چائنہ ٹاؤن میں وسط خزاں کا تہوار منایا۔

سان فین کون اسکوائر میں ہفتہ کے روزشرکاء چینی ٹیبل گیمز، روایتی مصوری اور خطاطی کی نمائشوں، مارشل آرٹس کے مظاہروں، موسیقی کے مقابلوں اور مساج سیشنزسے محظوظ ہوئے۔

وسط خزاں تہوار موسم خزاں کی کاشت کے مناسبت سے منایا جاتا ہے جو کہ چینی قمری کیلنڈر کے آٹھویں مہینے کے 15 ویں دن منعقد کیا جاتا ہےاور رواں سال ہفتہ کو منایا گیا۔

خاندان کے دوبارہ ملاپ کی علامت  کے حوالے سے روایتی چینی مون کیکس بنانے پر مبنی ایک مقابلہ ہوا، اسے ایک مقبول پلازہ میں منعقد کیا گیا جس کو سرخ لالٹینوں سے سجایا گیا تھا۔

چینی زبان کی 23 سالہ طالبہ کیملا فیلز نے شِنہوا کو بتایا کہ چینی ثقافت اور روایات کے بارے میں مزید معلومات کے حصول کا یہ ایک اچھا موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ یکجہتی، حمایت اور اجتماعیت کے احساس کا اظہار کرنے کے لئے ایک اچھا موقع ہے۔ یہ تہوار امن کا مضبوط پیغام دیتا ہے۔

ہوانا میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے کیوبا سے تعلق رکھنے والی ڈائریکٹر یوربیلیس روزل نے کہا کہ چینی لوگوں کا قدیم زمانے سے چاند کے ساتھ ایک خصوصی تعلق رہا ہے۔ ہمیں مون کیکس کھانے میں بہت مزہ آتا ہے۔

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں گزشتہ دہائی کے دوران کل وقتی اساتذہ...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں کل وقتی اساتذہ کی تعداد میں گزشتہ دہائی کے دوران تقریباً 38لاکھ  کا اضافہ ہوا ہے۔

 وزارت تعلیم کے اعدادوشمارکے مطابق کل وقتی اساتذہ کی تعداد 2012 کی 1کروڑ46لاکھ30ہزار سے بڑھ کر2021 میں 1کروڑ84لاکھ 40ہزار ہوگئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ماسٹر ڈگری حاصل کرنے والے امیدواروں کے سپروائزرز کی تعداد گزشتہ دہائی میں تقریباً 2لاکھ 29ہزارسے بڑھ کر4لاکھ 24ہزار جبکہ ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے والے امیدواروں کے سپروائزرز کی تعداد69ہزار سے بڑھ کر1لاکھ 32ہزار ہوگئی ہے۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں اساتذہ کی تنخواہوں اور سماجی حیثیت میں بہتری آئی ہے، پرائمری اور مڈل اسکول کے اساتذہ کی اوسط تنخواہ مقامی سرکاری ملازمین سے کم نہیں ہے۔ وزارت کے مطابق  13لاکھ  سے زیادہ دیہی اساتذہ نے خصوصی سبسڈی پروگرام سے فائدہ اٹھایا ہے جس میں انہیں اضافی گزارہ الاؤنسز دیا گیا۔

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دنیا بھر میں چینی وسط خزاں کا تہوار کیسے منا...

بیجنگ(شِنہوا)وسط خزاں کا تہوار جسے مون کیک فیسٹیول بھی کہاجاتا ہے چینی قمری کلینڈر کے 8ویں ماہ کی 15 تاریخ کو منایا جاتا ہے، رواں سال بھی کروڑوں افراد 10 ستمبر کو یہ تہوار منا رہے ہیں۔

چینی ثقافت کی دنیا بھر میں مقبولیت کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک میں لوگ وسط خزاں کا تہوار منا رہے ہیں، یہ چینی روایات کے سب سے اہم تہواروں میں سے ایک ہے جسے مون کیک بنانے ، چانددیکھنے اور لالٹینوں کو سجانے جیسی متعدد سرگرمیوں کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

 

مصر کے قاہرہ میں وسط خزاں تہوار کے موقع پر طالبعلم مون کیک کے ہمراہ تصاویر بنوا رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

سنگاپور کے چائنہ ٹاؤن میں وسط خزاں تہوار کے موقع پر کی گئی سجاوٹ کا ایک منظر۔(شِنہوا)

 

نیوزی لینڈ کے ولنگٹن میں ایک سکول میں طلباء آمدہ وسط خزاں تہوار کو منانے کیلئے چائنیز کلاس میں بنائےگئے مون کیک دکھا رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

امریکہ کے لاس اینجلس کی ہونٹنگٹن لائبریری میں ایک لڑکی چین کے روایتی وسط خزاں تہوار کو منانے کیلئےلالٹین تیار کر رہی ہے۔(شِنہوا)

 

ملائیشیا کے کوالالمپور میں کوائی سائی ہونگ میں ایک شو کے دوران لوگ تصاویر بنوا رہے ہیں۔(شِنہوا)
۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں ملبوسات کی بڑی کمپنیوں کے منافع میں...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں2022ء کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران بڑی ملبوسات کمپنیوں کے منافع میں مسلسل اضافہ ہواہے جو گزشتہ سال کے مقابلے 4 فیصد زیادہ ہے۔

وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعداوشمار کے مطابق جنوری سے جولائی تک ملک میں ملبوسات کی 13 ہزار 67 بڑی کمپنیوں نے 37 ارب یوآن (5 ارب 35 کروڑ امریکی ڈالر) کا منافع کمایا۔

وزارت نے کہا کہ اس عرصہ کے دوران محصولات گزشتہ سال کی نسبت3.9 فیصد اضافہ کے ساتھ 8 کھرب 15 ارب 90 کروڑ یوآن تک پہنچ گئے ۔ ملک سے ملبوسات اور لوازمات کی برآمدات 12 فیصد اضافہ کے ساتھ 80 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی آٹوموبائل انڈسٹری میں مستحکم ترقی کی...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی آٹوموبائل انڈسٹری نے کوویڈ-19 کی وبا کے باوجود اگست میں پیداوار اور فروخت میں  مستحکم ترقی کی۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے اعداد و شمار  کے مطابق  دنیا کی سب سے بڑی آٹوموبائل مارکیٹ میں گزشتہ ماہ 24لاکھ گاڑیاں تیار اور23لاکھ 80ہزار فروخت ہوئیں جو گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 38.3 فیصد اور 32.1 فیصد زیادہ ہیں۔

رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں،1کروڑ69لاکھ70ہزار گاڑیاں تیار کی گئیں،جو گزشتہ سال کے مقابلے میں4.8 فیصد زیادہ ہیں۔فروخت  ہونے والی گاڑیوں کی تعداد1کروڑ68لاکھ 60ہزار رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.7 فیصد زیادہ ہیں۔

سست کاروباری حالات کے دوران ملک کی مسافر گاڑیوں کی مارکیٹ کو  ترجیحی خریداری ٹیکس پالیسیوں سے فائدہ پہنچا۔ اگست میں مسافر گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بالترتیب 43.7 فیصد اور 36.5 فیصد اضافہ ہوا۔

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برطانیہ ۔ لندن ۔ ملکہ الزبتھ دوم ۔ سوگ

برطانیہ کے لندن میں پیکاڈیلی سرکس کی ایک بڑی اسکرین پر ملکہ الزبتھ دوم کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔(شِنہوا)

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برطانیہ ۔ لندن ۔ ملکہ الزبتھ دوم ۔ سوگ

برطانیہ کے لندن میں پیکاڈیلی سرکس کی ایک بڑی اسکرین پر ملکہ الزبتھ دوم کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔(شِنہوا)

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برطانیہ ۔ لندن ۔ ملکہ الزبتھ دوم ۔ سوگ

برطانیہ کے لندن میں ملکہ الزبتھ دوم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ملکہ وکٹوریا کی یادگار کے سامنے مجسمے پر  کارڈز اور پھول رکھے ہوئے ہیں۔(شِنہوا)

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برطانیہ ۔ لندن ۔ ملکہ الزبتھ دوم ۔ سوگ

برطانیہ کے لندن میں پھولوں سے بنے ایک دیوقامت تاج کے ساتھ ملکہ الزبتھ دوم کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔(شِنہوا)

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں