بیجنگ(شِنہوا)دنیابھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 60 کروڑ 79 لاکھ 69 ہزار 739 ہوگئی ہے۔
جان ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ کی جانب سے ہفتہ کو صبح 10 بجے پاکستانی وقت پر جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکہ 9 کروڑ 52لاکھ 24 ہزار 801 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔
بھارت 4 کروڑ 44 لاکھ82 ہزار 149 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرا جبکہ فرانس 3 کروڑ 48 لاکھ 98 ہزار 909 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔
برازیل 3 کروڑ 45لاکھ 16 ہزار 739 مصدقہ کیسز کے ساتھ چوتھے ، جرمنی 3 کروڑ 24 لاکھ 52 ہزار 250 مصدقہ کیسز کے ساتھ پانچویں اور جنوبی کوریا 2 کروڑ 39 لاکھ 76 ہزار 673 مصدقہ کیسز کےساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
برطانیہ 2 کروڑ 37لاکھ 71 ہزار 525 مصدقہ کیسز کے ساتھ ساتواں ، اٹلی 2 کروڑ 20 لاکھ 20 ہزار 154 مصدقہ کیسز کے ساتھ آٹھواں جبکہ جاپان 1 کروڑ 99 لاکھ 82 ہزار 158 مصدقہ کیسز کے ساتھ نواں شدید متاثرہ ملک ہے۔


پاک فوج، رینجرز اور سول اداروں نے بروقت کارروائی کر کے دادو گرڈ سٹیشن کو ڈوبنے سے بچا لیا، پاک فوج، رینجرز اور سول اداروں کی جانب سے 36 گھنٹے مسلسل کام کے بعد 2 اعشاریہ 4 کلومیٹر پر پروٹیکشن بند بنایا گیا، بند کے نتیجے میں دادو گرڈ سٹیشن سیلابی ریلے سے محفوظ رہا۔ گرڈ سٹیشن کے اِرد گرد بند بنانے سے نہ صرف یہ گرڈ محفوظ رہا بلکہ علاقے کو بجلی کی فراہمی بھی منقطع نہیں ہوئی، پاک فوج اور انجینئرز کور کے تمام پلانٹ آلات کو ِاس کام پر لگایا گیا، علاقے کے لوگوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ منچھر جھیل سے خارج ہونے والا سیلابی ریلا دادو کا رنگ بند عبور کر کے آبادی کی جانب بڑھنے کے باعث 500 کے وی گرڈ سٹیشن کو خطرہ تھا۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز دادو میں سیلابی ریلے سے گرڈ سٹیشن کو بچانے کی فوری ہدایات دی تھیں، وزیرِ اعظم نے اعلی سول و فوجی قیادت کو تمام تر وسائل بروئے کار لا کر گرڈ سٹیشن کو سیلاب سے بچانے کی ہدایت کی تھی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گرڈ سٹیشن کو فوری طور پر سیلاب سے متاثر ہونے سے بچایا جائے، گرڈ سٹیشن کا بچا بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے نہایت ضروری ہے-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کورونا کی چھٹی لہر کا زور ٹوٹنے لگا، مثبت کیسز کی شرح میں کمی، کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا ۔ پیر کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 533 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 105 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.78 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 94 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم میں کم از کم 37 فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔
فلسطینی انجمن ہلال احمر نے ایک بیان میں کہا کہ زخمیوں میں سے 3 کو براہ راست گولیاں ماری گئی ہیں جبکہ 9 افراد ربڑ کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں جبکہ دیگر افراد اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے فائر کی گئی آنسو گیس کے باعث دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیں۔
فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ آبادکاری مخالف مظاہرین اور اسرائیلی فوجیوں کے مابین نابلس کے جنوبی اور مشرقی دیہات بیتا اور بیت دجن اور قلقیلیہ کے مشرقی گاؤں کفرقدوم میں شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مظاہرین نے ٹائر جلائے اور دیہات کے اطراف میں تعینات اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا۔
کفرقدوم گاؤں میں عوامی مزاحمت کے کوآرڈینیٹر مراد اشتیوی نے شِنہوا کو بتایا کہ اپنےگاؤں کیخلاف اٹھائے جانیوالے اقدامات پر احتجاج کرنیوالے فلسطینی مظاہرین پر حملہ کرنے کیلئے اسرائیلی فوجیوں نے ربڑ کی گولیوں ، آنسو گیس اور صوتی بموں کا استعمال کیا۔
اسرائیلی حکام نے ابھی تک ان واقعات پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
ملکہ برطانیہ کی وفات پر برطانوی حکومت اور عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پاکستان میں یومِ سوگ منایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ملکہ برطانیہ کی وفات پر یوم سوگ منا یاگیا ،سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سر نگوں رہا ۔ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد وزارت خارجہ کی تجویز پر وزیراعظم نے پاکستان میں یوم سوگ منانے کی منظوری دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
توہین الیکشن کمیشن کیس میں تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے جواب جمع کروادیا۔ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کردیاہے۔ توہین الیکشن کمیشن کیس میں جمع کروائے گئے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن توہین عدالت قانون کے تحت نوٹس نہیں بھیج سکتا، الیکشن کمیشن عدالت نہیں جو اس قسم کے نوٹس بھجواسکے۔ جواب میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو کارروائی کا اختیار دینے کی شق ہی غیرآئینی ہے۔ استدعا کی گئی کہ توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس واپس لیا جائے اور الیکشن کمیشن کے نوٹس کو پہلے ہی اعلی عدلیہ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ توہین آمیزالفاظ کیاستعمال کا الزام غلط ہے کیوں کہ آرٹیکل 19 کے تحت ہر شخص کو آزادی اظہاررائے ہے۔ فواد چوہدری نے اپنے جواب میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن پرجائزتنقیدکرنیکی کوئی ممانعت نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سندھ میں ریلوے لائنوں کو بحال کرنا ہے، سے اپیل کرتا ہوں اپنے وسائل سے متاثرین بھائیوں کی مدد کریں،ایک لیڈر مسلسل حکومت پر حملے کررہا ہے۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا اہم حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، سب ادارے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا اس موقع پر نوٹنکی لگانا زیب دیتا ہے؟ ایک لیڈر مسلسل حکومت پر حملے کررہا ہے تاکہ حکومت کو کام نہ کرنے دیا جائے، شوکت ترین نے ملک کو ڈیفالٹ کروانے کی شرمناک حرکت کی۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سندھ میں ریلوے لائنوں کو بحال کرنا ہے سندھ میں جارہا ہوں، سب سے اپیل کرتا ہوں اپنے وسائل سے متاثرین بھائیوں کی مدد کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وسط خزاں کا تہوار جسے مون کیک فیسٹیول بھی کہاجاتا ہے چینی قمری کلینڈر کے 8ویں ماہ کی 15 تاریخ کو منایا جاتا ہے، رواں سال بھی کروڑوں افراد 10 ستمبر کو یہ تہوار منا رہے ہیں۔چینی ثقافت کی دنیا بھر میں مقبولیت کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک میں لوگ وسط خزاں کا تہوار منا رہے ہیں، یہ چینی روایات کے سب سے اہم تہواروں میں سے ایک ہے جسے مون کیک بنانے ، چانددیکھنے اور لالٹینوں کو سجانے جیسی متعدد سرگرمیوں کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین میں2022 کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران بڑی ملبوسات کمپنیوں کے منافع میں مسلسل اضافہ ہواہے جو گزشتہ سال کے مقابلے 4 فیصد زیادہ ہے۔وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعداوشمار کے مطابق جنوری سے جولائی تک ملک میں ملبوسات کی 13 ہزار 67 بڑی کمپنیوں نے 37 ارب یوآن (5 ارب 35 کروڑ امریکی ڈالر) کا منافع کمایا۔وزارت نے کہا کہ اس عرصہ کے دوران محصولات گزشتہ سال کی نسبت3.9 فیصد اضافہ کے ساتھ 8 کھرب 15 ارب 90 کروڑ یوآن تک پہنچ گئے ۔ ملک سے ملبوسات اور لوازمات کی برآمدات 12 فیصد اضافہ کے ساتھ 80 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کی آٹوموبائل انڈسٹری نے کوویڈ-19 کی وبا کے باوجود اگست میں پیداوار اور فروخت میں مستحکم ترقی کی۔چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی آٹوموبائل مارکیٹ میں گزشتہ ماہ 24لاکھ گاڑیاں تیار اور23لاکھ 80ہزار فروخت ہوئیں جو گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 38.3 فیصد اور 32.1 فیصد زیادہ ہیں۔رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں،1کروڑ69لاکھ70ہزار گاڑیاں تیار کی گئیں،جو گزشتہ سال کے مقابلے میں4.8 فیصد زیادہ ہیں۔فروخت ہونے والی گاڑیوں کی تعداد1کروڑ68لاکھ 60ہزار رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.7 فیصد زیادہ ہیں۔سست کاروباری حالات کے دوران ملک کی مسافر گاڑیوں کی مارکیٹ کو ترجیحی خریداری ٹیکس پالیسیوں سے فائدہ پہنچا۔ اگست میں مسافر گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بالترتیب 43.7 فیصد اور 36.5 فیصد اضافہ ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین بھر میں زیر استعمال 5 جی بیس اسٹیشنز کی تعداد 19لاکھ 60ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایک عہدیدار وانگ پھینگ نے کہا کہ ملک کے 300 سے زائد شہروں میں اعلی معیار کا صنعتی انٹرنیٹ نیٹ ورک کام کررہا ہے ، جس سے روایتی کاروباری اداروں کی تبدیلی اور اپ گریڈنگ کا عمل تیز ہورہا ہے۔الائنس آف انڈسٹریل انٹرنیٹ کی طرف سے کئے گئے سروے کے مطابق چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں میں صنعتی انٹرنیٹ کے اطلاق کی شرح میں گزشتہ دو سالوں میں تقریبا پانچ فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا 83 فیصد کاروباری اداروں کا کہنا ہے اس سے ان کی پیداوار اور آپریشنل کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔وانگ نے کہا کہ5 جی پلس انڈسٹریل انٹرنیٹ اور ایج کمپیوٹنگ جیسی ابھرتی ہوئی صنعتوں میں جدت کا عمل بھرپور ہے جس سے نئے صنعتی آلات، نیٹ ورکس اور سافٹ ویئر میں جدت کے ساتھ معروف کاروباری اداروں کی مسابقت بہتر ہورہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کی شی آن بین الاقوامی بندرگاہ سے سامان سے مکمل طور پر بھری ہوئی رواں سال میں 10ہزارویں چین-یورپ مال بردار ٹرین جرمنی کے شہر ہیمبرگ پہنچ گئی۔اس موقع پر ہیمبرگ میں یوروگیٹ ٹرین ٹرمینل پر ہونے والی استقبالیہ تقریب میں ہیمبرگ میں چین کی ڈپٹی قونصل جنرل وانگ وی اور پورٹ آف ہیمبرگ مارکیٹنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایکسل میٹرن نے شرکت کی۔ وانگ نے کہا کہ یہ ہیمبرگ، جرمنی اور یورپ کے ساتھ چین کے تعاون کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کے رابطے نے اخراجات کو کم کرنے اور کارکردگی بڑھانے میں غیرملکی تجارت میں بہت مدد کی ہے اوراس کے روٹ پر آنے والے علاقوں میں اقتصادی ترقی کو مثر طریقے سے فروغ دیا ہے۔اس موقع پر میٹرن نے شِنہوا کو بتایا کہ چین ہیمبرگ کا بہت اہم شراکت دار ہے اور چین-یورپ مال بردار ٹرین سپلائی چین سیکورٹی کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خاص طور پر اس مشکل وقت کے دوران اورانتہائی مصروف سمندری راستوں کی وجہ سے، چین-یورپ مال بردار ٹرین اب بھی مثر طریقے سے کام کر رہی ہے اور یہ کہ ہم چین سے مزید ٹرینوں کا خیرمقدم کرنے کے خواہاں ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے پہلے لانگ مارچ-2 سی راکٹ کو 40 سال قبل ملک کے شمال مغربی صحرا سے خلا میں روانہ کیا گیا تھا، جس کے ذریعے دوبارہ استعمال کے قابل ایک سیٹلائٹ کو مدار میں بھیجا گیا۔ اس کے بعد سے یہ ماڈل چین کی خلائی مہمات کے لیے مرکزی حیثیت کی حامل لانچ وہیکل ہے۔9 ستمبر 1982 کو اپنی پہلی پرواز کے بعد سے ، راکٹ نے آہستہ آہستہ پرانے لانگ مارچ-2 کی جگہ لی اور اگلی دہائی میں اس کے ذریعے ملک کے تمام سیٹلائٹ خلا میں روانہ کیے گئے۔کئی بار کی جانے والی اپ گریڈیشن کے بعد، لانگ مارچ-2 سی کی اس وقت لمبائی 43 میٹر ہے، اور اس کی نچلے زمینی مدار میں لے جانے کی صلاحیت 1ہزار800 کلوگرام سے بڑھ کر 2ہزار 500 کلوگرام ہو گئی ہے۔ یہ چین کا سب سے طویل عرصے سے زیر استعمال کیریئر راکٹ ہے جو نئی لانچنگ کیلیے تیار ہیں۔لانگ مارچ-2 سی پہلا چینی کیرئیر راکٹ ہے جس نے بین الاقوامی لانچنگ کی خدمات انجام دیں۔ 1980 کی دہائی میں، اس راکٹ کے ذریعے ایک فرانسیسی کمپنی کے مائیکرو گریویٹی ٹیسٹ ڈیوائس اور سویڈش سائنس ٹیسٹ سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فتے کے روزشروع ہونے والے وسط خزاں کے فیسٹیول کے موقع پر نیو یارک سٹی کے فلشنگ چائنہ ٹان میں چین کی روایتی خطاطی اور مصوری کی نمائش شروع ہوگئی ہے۔اس نمائش کے منتظمین میں سے ایک اور امریکن چائنیز یونائیٹڈ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ڈیوڈ ژو نے کہا کہ چار روزہ نمائش میں 90 سے زائد فن پارے رکھے گئے ہیں جن میں مغربی فنکاروں کے تقریبا 10 فن پارے شامل ہیں۔کچھ فن پارں میں پورے چاند کیمناظر دکھائے گئے ہیں یا فنکاروں کی جانب سے ہوم سکنیس کے فن پاروں کی عکاسی کی گئی ہے۔ژو نے کہا کہ یہ فن پارے فنکاروں کی تخلیق ہیں یا کولیکٹرکی جانب سے پیش کیا گیا ہے اورکچھ کی پہلی بار نمائش کی گئی ہے۔ فنکاروں نے اس موقع پر خطاطی کا مظاہرہ بھی کیا۔ اس کے علاوہ ایونٹ کے دوران فنکارانہ تخلیق اور چینی ثقافت پر ایک پینل مباحثے کا بھی انعقاد کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم میں کم از کم 37 فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔فلسطینی انجمن ہلال احمر نے ایک بیان میں کہا کہ زخمیوں میں سے 3 کو براہ راست گولیاں ماری گئی ہیں جبکہ 9 افراد ربڑ کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں جبکہ دیگر افراد اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے فائر کی گئی آنسو گیس کے باعث دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیں۔فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ آبادکاری مخالف مظاہرین اور اسرائیلی فوجیوں کے مابین نابلس کے جنوبی اور مشرقی دیہات بیتا اور بیت دجن اور قلقیلیہ کے مشرقی گاؤں کفرقدوم میں شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مظاہرین نے ٹائر جلائے اور دیہات کے اطراف میں تعینات اسرائیلی فوجیوں پر پتھرا کیا۔کفرقدوم گاؤں میں عوامی مزاحمت کے کوآرڈینیٹر مراد اشتیوی نے شِنہوا کو بتایا کہ اپنے گاؤں کیخلاف اٹھائے جانیوالے اقدامات پر احتجاج کرنیوالے فلسطینی مظاہرین پر حملہ کرنے کیلئے اسرائیلی فوجیوں نے ربڑ کی گولیوں ، آنسو گیس اور صوتی بموں کا استعمال کیا۔اسرائیلی حکام نے ابھی تک ان واقعات پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پنجاب میں پولیس کی لاپروائی کے باعث 8 ماہ کے دوران 33 خطرناک ملزمان کے حراست سے فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق صوبے میں پولیس کی ناقص حکمت عملی کے باعث حراست سے ملزمان کے بھاگنیکا رجحان بڑھ رہا ہے۔ تازہ اعداد شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 8 ماہ میں 33 خطرناک ملزمان پولیس حراست سے فرار ہوگئے۔ گزشتہ برس بھی اسی دورانیے میں 25 ملزمان پولیس حراست سے فرار ہوئیتھے،دستیاب اعداد شمار کے مطابق رواں برس سب سے زیادہ ملزمان لاہور پولیس کی حراست سے فرار ہوئے، جن کی تعداد 11 بتائی جاتی ہے۔ گزشتہ برس لاہور پولیس کی حراست سے5 ملزمان فرار ہوئے تھے،رواں سال سنگین جرائم کے ملزمان کے خلاف کام کرنے والے سی آئی اے یونٹ سے بھی 3 ملزمان فرار ہوئے،علاوہ ازیں شیخوپورہ سے 3، گوجرانوالہ سے 4، راولپنڈی سے 3، سرگودھا سے ایک، فیصل آباد سے 6 ملزمان فرار ہوئے۔ ملتان، ساہیوال اور بہاولپور سے ایک ایک اور ڈی جی خان سے 3 ملزمان حوالات توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ حکام کے مطابق اعلی پولیس افسران نے فرار ہونے والے ملزمان کے متعلقہ افسران کے خلاف کاروائیاں اور انکوائریاں بھی کی گئیں۔ اس کے علاوہ متعلقہ تھانے کے پولیس افسران واہلکاروں کوحوالات میں بھی بند کیا گیا، تاہم ملزمان کے فرار ہونے کے واقعات میں مسلسل اضافہ سامنے آ رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد میں اضافہ کر دیا،وزیراعلی پنجاب پرویز الہی سے صوبائی وزیر منیب سلطان نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور سیلاب کے بعد ریلیف کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت متاثر ہوا ہے، غیر معمولی بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، موسمیاتی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمیں غیر معمولی اقدامات کرنا ہوں گے،اس موقع پر چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے امداد 8 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کر دی ہے، وزیراعلی فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع رقم سے متاثرین کی آبادکاری بھی کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں ڈالر نہیں آ رہے بلکہ سامراجی پالیسیاں آ رہی ہیں، ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے لکھا کہ ڈالر کی قلت، سندھ میں فصلوں کی تباہی اور مہنگائی کا طوفان قوم کا امتحان ہے۔ ملک میں ڈالر نہیں آ رہے بلکہ سامراجی پالیسیاں آرہی ہیں اور ڈالر کے ذخائر اب بھی منفی ہیں،انہوں نے کہا کہ ریاست اور عوام کی طاقت آمنے سامنے ہے جبکہ عدالتی اور قانونی جنگ میں عدلیہ پر بڑی ذمہ داری آ گئی ہے۔ قومی برداشت جواب دے گئی ہے،شیخ رشید احمد نے کہا کہ شکور شاد کے استعفی کی معطلی سے سارے استعفے ہی معطل ہو گئے ہیں۔ (پی ڈی ایم)اپنے بیٹوں میں بانٹ رہی ہے اور غریبوں کو ڈانٹ رہی ہے،یہ ابھی تک صوبوں میں گورنر نہیں لگا سکے،انہوں نے کہا کہ یہ غربت مٹا نہیں بلکہ غریب مکا پالیسی لائے ہیں اور یہ انقلابی نہیں بلکہ سیلابی ہیں۔ خارجہ پالیسی میں دوحہ میٹنگ کے بعد بڑا یو ٹرن آ گیا ہے اور ملک میں امداد نہیں بلکہ حکم نامے آرہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
صوبہ پنجاب کے اضلاع ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں سیلاب زدگان کے لیے بستیاں تعمیر کرنے کا فیصلہ، سرکاری رقبوں کی نشاندہی کے لیے انتظامیہ کو ذمے داریاں تفویض کردی گئیںسرکاری اور عطیہ کیے گئے رقبے پر ماڈل ویلج قائم کریں گے، دونوں اضلاع کے لیے ساڑھے 4 ارب روپے مختص کردیے گئے ہیں،خیال رہے کہ پنجاب کے شہروں راجن پور، ڈیرہ غازی خان، میانوالی، مظفر گڑھ، سیالکوٹ اور لیہ میں طوفانی بارشوں کے باعث شدید نقصان ہوا ہے،صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)کے مطابق 6 اضلاع کی 51یونین کانسلز اور 309موضع جات سیلاب سے متاثر ہوئے،بارشوں سے اب تک 49 افراد جاں اور 606 زخمی ہوئے، 3 لاکھ 14 ہزار 77 افراد کی آبادی متاثر ہوئی،رپورٹ میں کہا گیا کہ 12 ہزار 628 گھر معمولی متاثر جبکہ 17 ہزار 277 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ 37 سڑکیں، 8 پل اور 7 نہریں سیلابی لہروں سے تباہ ہو گئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن نے اپنی آنجہانی ساس لیڈی ڈیانا کا اہم اعزاز پالیا ہے۔ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد بادشاہ بننے والے کنگ چارلس نے اپنی آنجہانی اور ہر دلعزیز اہلیہ لیڈی ڈیانا کا دیا جانے والا پرنسس آف ویلز کا خطاب اپنی بہو کیٹ میڈلٹن کو دے دیا ہے اور اب 25 سال کے طویل عرصے کے بعد وہ پرنسس آف ویلز کہلائیں گی۔کنگ چارلس نے صرف بہو ہی نہیں بلکہ اپنے بڑے بیٹے اور کیٹ کے شوہر شہزادہ ولیم کو پرنس آف ویلز کا خطاب بھی دیا ہے جو ان کے پاس 1958 سے تھا تاہم ملکہ کی موت کے بعد بادشاہ بننے پر انہوں نے یہ اعزاز اپنے بڑے بیٹے کے نام کردیا۔واضح رہے کہ برطانیہ کی تاریخ میں اس سے قبل پرنسس آف ویلز کا خطاب صرف لیڈی ڈیانا کو دیا گیا تھا جو اپنی سماجی خدمات کے باعث دنیا بھر میں مقبول تھیں۔کیٹ مڈلٹن ہر دلعزیز شہزادی ڈیانا کے بعد پرنسس آف ویلز کا خطاب حاصل کرنے والی پہلی شاہی شخصیت ہیں۔ انہوں نے شہزادہ ولیم سے شادی کے بعد نہ صرف بڑی کامیابی سے شاہی خاندان میں ڈچس آف کیمبرج کے طور پر اپنی شناخت بنائی بلکہ اس کردار کو بھی بڑی خو بی سے نبھایا۔یہاں بھی کیٹ میڈلٹن نے اپنی آنجہانی ساس کی روایات کو تازہ کیا اور شاہی خاندان سے نہ ہونے کے باوجود شاہی خاندان میں اپنی انفرادی شخصیت کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
دبئی ایئرپورٹ میں سفر کرنے والے 2 مسافروں 5 لاکھ درہم مالیت کا سونا امارات میں سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے گئے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق کسٹمز افسران نے 2.3 کلو 24 کیرٹ سونا قبضے میں لے لیا جسے پگھلا کر بیلٹ بکل بنایا گیا تھا ، تقریبا 4 لاکھ 85 ہزار 700 درہم مالیت کے سونے کو کئی تھیلوں اور بیلٹوں میں تقسیم کیا گیا تھا، جن کو مسافروں نے پہننے یا اپنے سوٹ کیس میں جوڑنے سے پہلے سونے کی رنگ کو چھپانے کے لیے اس پر پینٹ بھی کیا۔ڈائریکٹر پیسنجر آپریشنز ڈیپارٹمنٹ ابراہیم کمالی نے کہا کہ جب مسافروں کے بیگ کو اسکین کیا گیا تو اس میں سونے کی تبدیلی دکھائی دے رہی تھی، مکمل جانچ پڑتال کے بعد ہم نے دریافت کیا کہ تھیلے میں موجود تمام بکل خالص سونے کے بنے ہوئے تھے اور انہیں مختلف رنگوں میں پینٹ کیا گیا تھا، اس حوالے سے کی گئی مزید تفتیش کے نتیجے میں ان کے ساتھ دیگر مسافروں کی آمدورفت کو ناکام بنایا گیا-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
دبئی میں ایک 4 رکنی نوسرباز گروہ نے پولیس کا روپ دھار کر تقریبا 5 لاکھ درہم لوٹ لیے۔ گزشتہ روز خلیج ٹائمز کے مطابق 4 ا فراد کو پولیس افسران کا روپ دھار کر ایک شخص سے 4 لاکھ 89 ہزار 650 سعودی ریال (4 لاکھ 78 ہزار 550 درہم ) لوٹنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ استغاثہ کی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے متاثرہ شخص سے رابطہ کیا کیوں کہ انہیں شبہ تھا کہ وہ رقم کی غیر قانونی منتقلی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے، انہوں نے اس کے لیے جال بچھا کر اسے ایک عوامی علاقے میں پھنسایا جہاں ان افراد نے اسے بتایا کہ وہ پولیس اہلکار ہیں اور اس شخص کو بڑی مقدار میں غیر قانونی نقدی رکھنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔چوں کہ ان میں سے ایک شخص دبئی ٹریفک پولیس کی مخصوص وردی میں ملبوس تھا، اس لیے متاثرہ شخص کو کسی بھی قسم کی گڑبڑ کاشبہ نہیں ہوا اور اس نے رقم ان کے حوالے کر دی، ملزمان نے استغاثہ کو بتایا کہ انہوں نے رقم آپس میں بانٹ لی، عدالت نے چار افراد کے گینگ کو قید کی سزا سنائی ہے، انہیں چوری کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا جو کہ برآمد نہ ہو سکی جب کہ پانچویں مدعا علیہ کو بری کر دیا گیا-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب میں مدینہ منورہ میونسپلٹی نے تجارتی مراکز اور کاروباری اداروں کی جانب سے پبلک پارکنگ اپنے گاہکوں کے لیے مختص کیے جانے کا نوٹس لیا ہے۔میونسپلٹی نے انتباہ کیا ہے کہ کوئی بھی ایسا کرنے کا مجاز نہیں، جو بھی ایسا کرے گا وہ خلاف قانون کارروائی کا مرتکب ہوگا اور اس پر جرمانہ کیا جائے گا۔مدینہ منورہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ عوامی پارکنگ گاہکوں کے لیے مختص کرنا بلدیاتی قواعد و ضوابط کے منافی ہے، اس پر 3 ہزار ریال تک کا جرمانہ ہے تاہم اس سے معذوروں کے لیے مختص پارکنگ مستثنی ہے۔مدینہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ عوامی پارکنگ کا استعمال ہر شخص کا حق ہے، اسے کسی زمرے کے لیے خاص کرنا خلاف قانون ہے۔ اگر کسی کے علم میں اس کی خلاف ورزی آئے تو بلدی ایپ کے ذریعے اس کی رپورٹ کی جائے۔یاد رہے کہ مدینہ منورہ میں بعض تجارتی مراکز اور کاروباری ادارے عوامی پارکنگ کو اپنے لیے مختص کیے ہوئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب میں ریاض کی ایک سڑک پر شامی شہری کے قتل میں ملوث سعودی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔سعودی ویب سائٹ کے مطابق دارالحکومت کی ایک سڑک پر شامی باشندے پر حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شہری راہ گیروں کے سامنے سڑک پر ایک شامی شہری پر چھری سے حملہ کر رہا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق شامی شہری اور سعودی شہری کے درمیان اختلافات چل رہے تھے، سعودی نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے شامی شہری کو سر عام حملہ کر کے قتل کردیا۔سعودی شہری کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے، سوشل میڈیا پر صارفین نے ویڈیو وائرل ہونے پر اس قسم کے انسانیت سوز جرائم پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
گوادر میں چینی کمپنیوں نے جمعہ کو چائنہ بزنس سینٹر میں فنڈ ریزنگ کے دوسرے راونڈ میں 5.884ملین روپے کا عطیہ دیا۔گوادر پرو کے مطابق فنڈ ریزنگ مہم کے پہلے دور کے دوران گوادر میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی طرف سے مجموعی طور پر 15 ملین روپے کی رقم جمع اور عطیہ کی گئی ہے جس میں سی او پی ایچ سی نے 2.36 ملین روپے کا عطیہ کیا۔گوادر پرو کے مطابق اس کے بعد ادار وں جیسے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروجیکٹ 100,000 روپے، چائنا ہاربر انجینئرنگ کمپنی 700,000 روپے، چائنا پاکستان فرینڈ شپ ہسپتال600,000روپے۔ گوادر ہوا فا ایکسپو سینٹر 200,000 روپے، سی سی سی سی ۔ایف ایچ ڈی آئی انجینئرنگ کمپنی 200,000روپے ، لین ای ٹریڈ سٹی 150,000 روپے ، CCCCسی سی سی سی ۔ پی آئی سی ایل110,000 روپے ، ایچ کے سن100,000 روپے ، یو لن ہولڈنگز100,000 روپے ، ساوتھ سنٹرل یونیورسٹی آف فاریسٹری اینڈ ٹیکنالوجی سے پروفیسر وانگ سین 100,000 روپے اور ، ہینگ گینگ ٹریڈ کمپنی نے 100,000 روپے کا عطیہ د یا۔ انفرادی اور نجی امداد کے علاوہ چین کی حکومت پہلے ہی 100 ملین یوآن دینے کا وعدہ کر چکی ہے۔گوادر پرو کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان،چاو لیجیا ن نے اعلان کیا تھا کہ چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے سماجی اور اقتصادی تعاون کے فریم ورک کے تحت پاکستان کو 4000 خیمے، 50,000 کمبل اور 50,000 ترپالیں فراہم کی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
منشیات برآمدگی کیس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس پر سماعت ہوئی، خصوصی عدالت کے جج نعیم شیخ نے کیس پر سماعت کی، رانا ثنا اللہ کے وکلا کی جانب سے عدالت میں ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائرکی گئی،عدالت میں بتایا گیا کہ رانا ثنا اللہ ملک میں سیلابی صورتحال کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، سیلاب زدگان کے تمام تر معاملات کو وزارت داخلہ ہی دیکھ رہی ہے،عدالت نے رانا ثنا اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی منظور کر لی، عدالت میں پراسیکیوشن کی جانب سے رانا ثنا اللہ کے اثاثے منجمد کیے جانے پر بھی دلائل دیے گئے،پراسیکیوٹر نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے ابھی تک رانا ثنا اللہ پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی، یہ لوگ ہمیشہ عدالت میں کوئی نا کوئی بہانہ بنا کر وقت لے لیتے ہیں،عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت 15اکتوبر تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
متحدہ عرب امارات سے مزید 2طیارے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر کراچی ائرپورٹ پہنچ گئے،برادر ملککی جانب سے اب تک سیلاب متاثرین کی امداد کے سلسلے میں مجموعی طور پر 16پروازیں کراچی پہنچ چکی ہیں، وزیراعلی کے مشیر برائے بحالی، این ڈی ایم اے کے نمائندے اور پاک فوج کے 5 کور کے افسر نے اماراتی طیارے کے عملے کا استقبال کیا اور امدادی سامان وصول کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلابی صورتحال کی سنجیدگی کا احساس ہے،پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا فضائی جائزہ لیا، صورتحال دیکھ کر افسوس اور دکھ ہوا،پاکستان میں سیلاب متاثرین نے جانی ،مالی اور ہر قسم کی قربانیاں دیں ۔سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصانات کے ازالے کے لیے پاکستان کو بڑی رقم کی ضرورت ہے، امیدہے عالمی ممالک ان حالات میں پاکستان کا ساتھ نبھائیں گے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ سندھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے فضائی جائزے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا، سکھر پہنچنے پروزیراعلی سندھ نے وزیر اعظم اور انتونیو گوتریس کا سکھر ایئر پورٹ پر استقبال کیا،بلاول بھٹو، احسن اقبال ، مریم اورنگزیب بھی وزیر اعظم اوریواین سیکریٹری کے ہمراہ تھے،وزیراعلی سندھ نے سکھر ائیرپورٹ پر سیلابی صورتحال پربر یفنگمیں بتایا کہ بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہ کاریاں ہوئیں،بارشوں اور سیلاب سے سندھ اور بلوچستان بہت متاثر ہوا،ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے مختلف اضلاع اب بھی زیر آب ہیں۔سندھ میں سیلاب سے 537افراد جاں بحق ہوئے۔دریائے سندھ میں سیلاب سے فصلوں اور مویشیوں کو نقصان پہنچا۔سیلاب کی تباہ کارویوں کے بعد متاثرین کی بحالی کا کام جاری ہے ،وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ سیلاب اور بارشوں سے نقصانات کا تخمینہ زیادہ ہوسکتاہے ۔سکھر اور خیرپور میں سیلابی پانی موجود ، نکاسی آب کی کوشش کررہے ہیں
،سندھ میں رواں سال غیرمعمولی بارشیں ہوئیں۔سندھ میں رواں سال 1185ملی میٹر بارشیں ریکارڈ کی گئیں،سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں متاثرین کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیاجاچکاہے،سندھ میں سیلاب سے 3ملین ایکڑ زمین پانی میں ڈوبی ہوئی ہے۔مویشیوں کو بیماری سے بچاوکے لیے مچھردانیوں کی ضرورت ہے ۔بارشوں اور سیلاب سے سندھ کے 24اضلاع شدید متاثر ہوئے، متاثرین کی بحالی بڑا چیلنج ہے ،نکاسی آب تک انہیں واپس گھروں میں نہیں بھیجا جاسکتا،سندھ میں سیلاب سے مواصلاتی نظام کو نقصان اندازے سے زیادہ ہے،سیلاب سے رابطہ سڑکیں،ریلوے ٹریکس اوررابطہپلوں شدیدنقصان پہنچا،جب تک بارش کا پانی نیچے نہیں جاتا ٹریکس کی بحالی ممکن نہیں،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹ رہاہے ،ہمیں عالمی برادری کی اشد ضرورت ہے ۔سیلاب متاثرین کی بحالی،مواصلاتی نظام کو دوبارہ ٹھیک کرنے کے لیے بڑی رقم کی ضرورت ہے،یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلابی صورتحال کی سنجیدگی کا احساس ہے،پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا فضائی جائزہ لیا، صورتحال دیکھ کر افسوس اور دکھ ہوا۔پاکستان میں سیلاب متاثرین نے جانی ،مالی اور ہر قسم کی قربانیاں دیں ۔سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصانات کے ازالے کے لیے پاکستان کو بڑی رقم کی ضرورت ہے،
انہوں نے کہا کہ امیدہے عالمی ممالک ان حالات میں پاکستان کا ساتھ نبھائیں گے۔کوئی شک نہیں موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج ہے ، جس سے پاکستان نمٹ رہاہے۔قدرتی آفات سے مزاحمت نہیں کی جاسکتی مگر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات ہوسکتیہیں۔موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات نہ کیے تو شاید آئندہ کا نقصان اس سے بڑاہو، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ پاکستان کی اس مشکل میں مدد کریں اور آگے آئیں، انہوں نے کہا کہ دنیاکو پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی تک تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے،موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے تمام ممالک کو ملکر نمٹنا ہوگا،دنیا میں مسلسل آنے والی قدرتی آفات کی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے،وزیرِ اعظم شہباز شریف اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے، نقصانات اور امدادی کاروائیوں کے جائزہ لیں گے،وزیراعظم اور سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ ضلع جعفر آباد بلوچستان کی تحصیل اوستہ محمد میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے،بعد ازاں وزیراعظم اور سیکرٹری جنرل لاڑکانہ جائیں گے جہاں پر انکی ملاقات لاڑکانہ اور اس کے گردونواح کے سیلاب متاثرہ علاقوں سے آئے لوگوں سے ہوگی،یو این سیکریٹری جنرل سیلاب متاثرین، فرسٹ ریسپانس فورس ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سے بھی ملاقات کریں گے،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو شدید بارشوں سے قدیم تہذیب موئن جو دڑو کے آثاروں کو ہونے والے نقصانات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب میں پیٹرول میں سرخ مرچ ملا کر بیچنے والے پیٹرول اسٹیشن کے خلاف کارروائی کی گئی ہے اور مالک کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت تجارت نے جدہ میں ایک ایسے پیٹرول اسٹیشن کے خلاف کارروائی کی ہے جہاں پیٹرول91 میں سرخ پاڈر شامل کر کے اسے پیٹرول 95 کہہ کر فروخت کیا جارہا تھا۔اس سے قبل پیٹرول اسٹیشن نرخوں میں گھپلے، تیل کی مقدار میں کمی اور میٹر میں گڑبڑ کر کے دھوکے بازی کر رہے تھے، پہلی مرتبہ پیٹرول 91 میں سرخ پاڈر شامل کر کے اسے پیٹرول 95 کہہ کر مہنگا فروخت کرنے کا کیس سامنے آیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اسٹیشن کے مالک اور وہاں کام کرنے والے کارکنوں کو قانونی کارروائی کے لیے ادارے کے حوالے کردیا گیا۔علاوہ ازیں ان میں وزارت تجارت نے ملاوٹ والا پیٹرول فروخت کرنے والے پیٹرول اسٹیشن کے خلاف کارروائی کی ہے، عدالت نے انسداد تجارتی جعلسازی قانون کی خلاف ورزی پر پیٹرول اسٹیشن کے مالک کے خلاف کارروائی کی۔الاحسا، دمام اور دیگر مقامات سے بھی اسی قسم کی رپورٹ ملی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انڈونیشیا کے پاپوا کے علاقے میں ہفتے کو6.1 شدت زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور اس کے چند منٹ بعد 5.8 شدت کے آفٹر شاک آئے، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق دونوں زلزلے آبی پورہ قصبے سے تقریبا 272 کلومیٹر کے فاصلے پر15 کلومیٹر کی گہرائی میں آئے۔حکام کی جانب سے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی لیکن انڈونیشین میٹرولوجی اینڈ جیو فزکس ایجنسی نے سوشل ویب سائٹ ٹویٹر میں لکھا ہے کہ کچھ جگہوں پر نقصانات کی اطلاع وصول ہوئی ہیں۔یا د رہے کہ انڈونیشیا کے بحرالکاہل میں رنگ آف فائر پوزیشن کی وجہ سے اکثر زلز لے آتے رہتے ہیں کیو نکہ وہاں ایک قوس ہے جہاں ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ٹکراتی ہیں، جو جاپان سے جنوب مشرقی ایشیا اور بحر الکاہل کے طاس تک پھیلی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ جنوری 2021 میں جزیرے سولاویسی کو ہلا کر رکھ دینے والے 6.2 شدت کے زلزلے سے 100 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی ریاست نیویارک میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہونے کے بعد ڈیزاسٹر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کی 4 کانٹیز میں گندے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس ملنے کی تصدیق کے بعد گورنر کیتھی ہوچل نے ریاست میں ڈیزاسٹر ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان چاروں کانٹیز میں رہنے والے ایسے لوگ جنہوں نے پولیو ویکسین نہیں لگوائی پولیو کا شکار ہوسکتے ہیں۔ڈیزاسٹر ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پولیو ویکسین لگانے کی کوششوں کو تیز کیا جائے گا اور اس سلسلے میں فارماسسٹ، مڈ وائفز اور ای ایم ایس ورکرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔امریکا میں ایک دہائی کے بعد گزشتہ ماہ نیویارک میں پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا۔ امریکا میں 2013 کے بعد ایک ایسا نوجوان پولیو وائرس کا شکار ہوا تھا جسے پولیو ویکسین نہیں لگائی گئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی