• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی پاکستان کے سیل...

پاکستانی نژاد آسٹریلیا کے ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے عطیات کی مہم شروع کردی ہے،پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر نے پیر کو سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے یکجہتی کا اظہار کیا اور آسٹریلیا کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ہنگامی صورتحال میں سیلاب سے متاثرہ بچوں اور ان کے خاندانوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے یونیسیف کی کوششوں میں عطیہ دیں،اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب میں اب تک 1300سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، بہت سے خاندانوں کی زندگیاں ہمیشہ کے لئے بدل گئی ہیں بے شمار ایسے ہیں جو اپنے گھر دوبارہ کبھی تعمیر نہیں کر سکیں گے اگر ہو سکے تو ان کے لئے عطیہ کریں جہاں تک ممکن ہو سکے آپ کی چھوٹی سی سخاوت بھی بڑا فرق پیدا کر سکتی ہے،دریں اثنا آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے عثمان خواجہ کے ٹویٹ کے جواب میں لوگوں سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے یونیسیف کی امدادی سرگرمیوں میں حصہ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شاہین آفریدی میدان میں واپسی کیلئے پر امید،...

شاہین شاہ آفریدی میدان میں واپسی کیلئے پر امید ، فاسٹ بولر ری ہیب کے سلسلے میں انگلینڈ میں موجود ہیں،سوشل میڈیا پر شاہین شاہ آفریدی نے ٹریننگ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انشا اللہ فٹنس حاصل کرنے کے بہت قریب ہوں،یاد رہے کہ شاہین شاہ سری لنکا میں پہلے ٹیسٹ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، ان کو دورہ نیدر لینڈ کیلئے منتخب اسکواڈ کے ہمراہ رکھتے ہوئے فٹنس کی بحالی کیلئے ناکام کوشش کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایشیا کپ کی چیمپئن سری لنکن ٹیم کا وطن واپسی...

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کی فاتح سری لنکا کرکٹ ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ،سری لنکا کرکٹ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر ٹیم کے شاندار استقبال کی تصاویر شیئر کیں،سری لنکا کرکٹ ٹیم نے کولمبو کی سڑکوں پر ہونے والی وکٹری پریڈ میں حصہ لیا، فاتح ٹیم کے کپتان داسن شانکاکھلاڑیوں سمیت ٹرافی تھامے بس پر سوار تھے،کرکٹ فینز نے ٹیم کے حق میں نعرے لگائے اور تصاویر بھی بنائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فاسٹ بالر محمد عامر کی کیریبین پریمیئر لیگ م...

پاکستان قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بالر محمد عامر نے کیریبین پریمیئر لیگ کے میچ میںتباہ کن بائولنگ سے ناقدین کو اپنی جانب متوجہ کر لیا،تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز میں ان دنوں کیریبین پریمیئر لیگ کے میچ کھیلے جا رہے ہیں، جس میں 30سالہ محمد عامر جمیکا تھلائیواس کے لئے کھیل رہے ہیں، انہوں نے ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے خلاف 2 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا،میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے جمیکا نے 7 وکٹوں پر 153رنز کا اسکور بنایا، کپتان روومین پاول نے نصف سنچری بنائی، جواب میں کیرون پولارڈ کی قیادت میں ٹرنباگو کی ٹیم 8 وکٹوں پر 119 رنز ہی بنا سکی۔ اس طرح جمیکا کو 34 رنز سے جیت ملی،ہدف کا تعاقب کرنے والی نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کو تیسری گیند پر ہی بڑا جھٹکا لگ گیا، محمد عامر نے سنیل نارائن کے اسٹمپ کو بے دردی سے اکھاڑ دیا، وہ 2 گیندوں میں اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پائے کہ پویلین واپسی ان کا مقدر ٹھہری، محمد عامر نے نکولس پورن کو بھی بولڈ کیا۔ انہوں نے 12 گیندوں میں 13 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ عامر نے اپنی بانسر گیند سے آندرے رسل کو پریشان کیا اور یہ گیند ان کے جسم پر بھی زور سے لگی،محمدعامر نے 4 اوورز میں 15 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، اس دوران ان کی 13 گیندوں پر ایک بھی رن نہیں بن سکا،اس سے پہلے تھلائیواس کی جانب سے کپتان روومین پاول نے 49 گیندوں پر 67 رنز بنائے۔ انہوں 6 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ ٹیم نے 31 رنز پر 3 وکٹیں گنوا دی تھیں،اس کے بعد انہوں نے ریمن ریفر کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لئے 90 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کو سنبھال لیا،ریفر نے 26 گیندوں پر 28 رنز بنائے، آخر میں عماد وسیم نے 12 گیندوں میں 21 رنز بنا کر اسکور کو 150 کے پار پہنچا دیا ۔ انہوں نے 3 چوکے اور ایک چھکا لگایا،تیز گیند باز روی رامپال نے 40 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سنیل نارائن نے 4 اوورز میں صرف 11 رنز دئے اور 2 وکٹیں حاصل کیں، عماد وسیم کو ان کی آل رائونڈ کارکردگی کیلئے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے کوریئر سیکٹر نے وسط خزاں تہوار 2022 ک...

چین کے کوریئر سیکٹر نے گرشتہ برس کے وسط خزاں تہوار کی تعطیلات کی نسبت رواں سال زیادہ پارسلز کی ترسیل کی ہے۔ ریاستی پوسٹ بیورو نے منگل کے روز بتایا ہے کہ پیر کو ختم ہونے والی 3 روزہ تعطیلات کے دوران مجموعی طور پر 85 کروڑ 20 لاکھ پارسلز اکٹھے کئے گئے جو گزشتہ برس کی نسبت 0.24 فیصد زائد ہے۔ دریں اثنا 93 کروڑ 10 لاکھ پارسلز ڈیلیور کئے گئے جو ایک برس قبل سے 0.11 فیصد زیادہ ہے۔ بیورو نے بتایا کہ ملک کا کوریئر کا شعبہ ہموارآپریشن برقرار رکھے ہوئے ہے اور تعطیلات میں خدمات کو بہتر بنانے کے لئے کام کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں وسط خزاں تہوار کی تعطیل میں 7 کروڑ 3...

چین میں وسط خزاں تہوار کی پیر کو ختم ہو نے والی 3 روزہ تعطیلات میں 7 کروڑ 34 لاکھ 10 ہزار مقامی سیاحوں کے دورے ہوئے ۔ وزارت ثقافت و سیاحت کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران مقامی سیاحت سے 28.68 ارب یوآن (تقریبا 4.41 ارب امریکی ڈالرز) کی آمدن ہوئی۔ وزارت کے مطابق رات کے وقت تفریح وسط خزاں تہوار میں نمایاں رہی ۔ جس کے دوران ہانگ ژو ، گوانگ ژو، شنگھائی اور نان جنگ سمیت شہروں کی جھیلیں اور دریا رات میں تفریح کے مقبول ترین مقامات میں شامل تھے۔ وسط خزاں کا تہوار رواں سال ہفتے کو منایا گیا، اسے عموما چاند کا تہوار بھی کہا جاتا ہے ،یہ عام طور پر خاندانوں کے دوبارہ ملنے، پورے چاند کے نظارے سے لطف اندوز ہونے اور مون کیک کھانے کے لئے مشہور ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں رواں سال ٹیکسٹائل شعبے کی شرح نمو می...

چین کی ٹیکسٹائل صنعت کی آمدن میں رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران مستحکم اضافہ ہوا ہے۔ وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنا لوجی کے مطابق سالانہ کم از کم 2 کروڑ یوآن (28 لاکھ 90 ہزار امر یکی ڈالرز) آمدن رکھنے والی ٹیکسٹائل کمپنیوں نے اس عرصے میں 29.6 کھرب یوآن آمدن حاصل کی جو گزشتہ برس کی نسبت 4.6 فیصد زائد ہے۔ اس عرصے میں ان کمپنیوں کی ویلیو ایڈڈ پیداوار میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا۔جنوری تا جولائی کی مدت میں پرائمری ریٹیلرز کی مشترکہ فروخت 94.8 کھرب یوآن رہی جو ایک برس قبل سے 1.7 فیصد زائد ہے۔ ملک کی ملبوسات کی برآمدات 189.4 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گئیں جو گزشتہ برس کی نسبت 12.4 فیصد زائد ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے امریکی سائبر حملوں کو بے نقاب کر دیا

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکی قومی سلامتی ایجنسی (این ایس اے) کے چینی یونیورسٹی پر سائبر حملوں کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں اس کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

چائنہ قومی کمپیوٹر وائرس ہنگامی ردعمل مرکز (سی وی ای آرسی) کے مطابق چین کی شمال مغربی پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی پر ہونے والے حالیہ سائبر حملوں میں این ایس اے سے منسلک ٹیلرڈ ایکسیس آپریشن (ٹی اے او) آفس نے 41 اقسام کے سائبر ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

سی وی ای آر سی نے کہا کہ ان میں سائبر ہتھیار   سکشن چر سب سے خطرناک سائبر ہتھیار ہے جو ڈیٹا تک رسائی اور اسے چرانے میں استعمال ہوتا ہے۔ اس کے سبب بڑی تعداد میں حساس ڈیٹا چوری ہوا۔

سائبر سیکیورٹی کمپنی بیجنگ چھیان پن گو لیبارٹری ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے تعاون سے سی وی آئی آرسی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق انتہائی خفیہ اور ماحول سے مطابقت رکھنے والا   سکشن چر سرورز کو نشانہ بناکر مختلف اقسام کے ریموٹ مینجمنٹ اور فائل ٹرانسفر سروسز کے اکاؤنٹس اور پاس ورڈز چراسکتا ہے۔

سی وی آئی آر سی نے سائبر سیکیورٹی ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تکنیکی تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے سکشن چر  این ایس اے کے دیگر سائبر ہتھیاروں کے ساتھ مئوثر طریقے سے کام کرسکتا ہے۔

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے امریکی سائبر حملوں کو بے نقاب کر دیا

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکی قومی سلامتی ایجنسی (این ایس اے) کے چینی یونیورسٹی پر سائبر حملوں کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں اس کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

چائنہ قومی کمپیوٹر وائرس ہنگامی ردعمل مرکز (سی وی ای آرسی) کے مطابق چین کی شمال مغربی پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی پر ہونے والے حالیہ سائبر حملوں میں این ایس اے سے منسلک ٹیلرڈ ایکسیس آپریشن (ٹی اے او) آفس نے 41 اقسام کے سائبر ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

سی وی ای آر سی نے کہا کہ ان میں سائبر ہتھیار   سکشن چر سب سے خطرناک سائبر ہتھیار ہے جو ڈیٹا تک رسائی اور اسے چرانے میں استعمال ہوتا ہے۔ اس کے سبب بڑی تعداد میں حساس ڈیٹا چوری ہوا۔

سائبر سیکیورٹی کمپنی بیجنگ چھیان پن گو لیبارٹری ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے تعاون سے سی وی آئی آرسی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق انتہائی خفیہ اور ماحول سے مطابقت رکھنے والا   سکشن چر سرورز کو نشانہ بناکر مختلف اقسام کے ریموٹ مینجمنٹ اور فائل ٹرانسفر سروسز کے اکاؤنٹس اور پاس ورڈز چراسکتا ہے۔

سی وی آئی آر سی نے سائبر سیکیورٹی ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تکنیکی تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے سکشن چر  این ایس اے کے دیگر سائبر ہتھیاروں کے ساتھ مئوثر طریقے سے کام کرسکتا ہے۔

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت میں تین دیو قامت ہاتھیوں نے اسپتال میں...

بھارت میں تین دیو قامت ہاتھیوں نے اسپتال میں گھس کر خوف و ہراس پھیلا دیا۔مغربی بنگال کے ضلع جلپائی گوڑی میں تین ہاتھی کنٹونمنٹ ایریا میں واقع اسپتال داخل ہوگئے جنہیں دیکھ کر وہاں موجود مریض، انکے لواحقین اور عملے کے لوگ خوفزدہ ہوگئے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں تین ہاتھیوں کو اسپتال کے کوریڈور میں ٹہلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ہاتھیوں کے ہسپتال میں گھسنے کے بعد لوگوں نے چھپ کر اپنی جانیںبچائیں تاہم اس واقعے میں ہاتھیوں نے اسپتال کو کوئی نقصان پہنچایا یا نہیں اس بارے میں معلوم نہیں ہوسکا-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، وسط خزاں تہوار کی تعطیلات میں 30 لاکھ س...

بیجنگ (شِنہوا) وسط خزاں تہوار کی پیر کو اختتام پذیر ہونے والی تعطیلات کے دوران تقریباً 31 لاکھ 80 ہزار افراد نے بیجنگ میں پارکوں کی سیر کی۔

بیجنگ میونسپل فاریسٹری اینڈ پارکس بیورو اور بیجنگ میونسپل ایڈمنسٹریشن سینٹر آف پارکس کے مقامی حکام نے منگل کو بتایا کہ یہ اعداد و شمار گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 56 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں ۔

سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے  مجموعی طور پرآن لائن اور آف لائن دونوں طرح کی  59 ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ ان تقریبات میں پورے چاند کی مدح سرائی کی سرگرمیاں، پھولوں کی نمائشیں اور ثقافتی مظاہروں سمیت بچوں اور والدین کے لئے سائنس کو مقبول بنانے کی سرگرمیاں شامل تھیں۔

وسط خزاں تہوار چینی قمری کیلنڈر پر اگست کا 15 واں دن ہے جوکہ اس سال ہفتہ کو منایا گیا۔

چین میں یہ روایتی طور پر خاندانی اجتماعات کا وقت ہوتا ہے اور اس تہوار کے دوران لوگ عام طور پر مون کیک کھاتے ہیں، پورے چاند کی مدح سرائی کرتے ہیں اور مل کر اچھی فصل کا جشن مناتے ہیں۔

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے کوریئر سیکٹر نے وسط خزاں تہوار 2022 ک...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے کوریئر سیکٹر نے گرشتہ برس کے وسط خزاں تہوار کی تعطیلات کی نسبت رواں سال زیادہ پارسلز کی ترسیل کی ہے۔

ریاستی پوسٹ بیورو نے منگل کے روز بتایا ہے کہ پیر کو ختم ہونے والی 3 روزہ تعطیلات کے دوران مجموعی طور پر 85 کروڑ 20 لاکھ پارسلز اکٹھے کئے گئے جو گزشتہ برس کی نسبت 0.24 فیصد زائد ہے۔

دریں اثنا 93 کروڑ 10 لاکھ پارسلز ڈیلیور کئے گئے جو ایک برس قبل سے 0.11 فیصد زیادہ ہے۔

بیورو نے بتایا کہ ملک کا کوریئر کا شعبہ ہموارآپریشن برقرار رکھے ہوئے ہے اور تعطیلات میں خدمات کو بہتر بنانے کے لئے کام کیا ہے۔

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں وسط خزاں تہوار کی تعطیل میں 7 کروڑ 3...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں وسط خزاں تہوار کی پیر کو ختم ہو نے والی 3 روزہ تعطیلات میں 7 کروڑ 34 لاکھ 10 ہزار مقامی سیاحوں کے دورے ہوئے ۔

وزارت ثقافت و سیاحت کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران مقامی سیاحت سے 28.68 ارب یوآن (تقریباً 4.41 ارب امریکی ڈالرز) کی آمدن ہوئی۔

وزارت کے مطابق رات کے وقت تفریح وسط خزاں تہوار میں نمایاں رہی ۔ جس کے دوران ہانگ ژو ، گوانگ ژو، شنگھائی اور نان جنگ سمیت شہروں کی جھیلیں اور دریا رات میں تفریح کے مقبول ترین مقامات میں شامل تھے۔

وسط خزاں کا تہوار رواں سال ہفتے کو منا یا گیا، اسے عموماً چاند کا تہوار بھی کہا جاتا ہے ،یہ عام طور پر خاندانوں کے دوبارہ ملنے، پورے چاند کے نظارے سے لطف اندوز ہونے اور مون کیک کھانے کے لئے مشہور ہے۔

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی ریاست اوریگون کے جنگلات میں لگی آگ بے...

امریکی ریاست اوریگون کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی،جس سے 86 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر جنگلات تباہ ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست اوریگون کے جنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ۔جنگل کی آگ گزشتہ ہفتے کے آخر سے چار گنا بڑھ گئی ہے، جس سے ہزاروں گھروں کو خطرہ ہے اور پورٹ لینڈ میٹروپولیٹن ایریا سمیت انٹراسٹیٹ 5 کوریڈور شدید دھوئیں کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔آگ کے باعث86 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر جنگلات تباہ ہوگئے جبکہ ہزاروں افراد گھر چھوڑ نے پر مجبور ہو گئے ہیں۔جنگلات میں لگنے والی آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے بارہ سو فائر فائٹرز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔کیلیفورنیا، ایڈاہو، مونٹانا، اوریگون، یوٹا، واشنگٹن اور وائمونگ سمیت 7 امریکی ریاستوں میں 90 سے زائد مقامات پر آگ لگی ہے، جس سے 3 ہزارمربع کلومیٹر سے زائد علاقہ متاثر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز ک...

بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 13 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 60 کروڑ91 لاکھ 21 ہزار 735 ہوگئی۔

امریکہ 9 کروڑ53 لاکھ  20 ہزار 71 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ45 لاکھ 2 ہزار 363 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 49 لاکھ  39 ہزار 449 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔

برازیل میں مصدقہ کیسزکی تعداد 3 کروڑ 45 لاکھ  33 ہزار 957، جرمنی میں 3 کروڑ 25 لاکھ 7 ہزار 180، جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 40 لاکھ 99 ہزار134 اور برطانیہ میں 2 کروڑ 37 لاکھ 71 ہزار 845 تک پہنچ گئی ہے۔

اٹلی میں 2 کروڑ 20 لاکھ 54 ہزار 443 اور جاپان میں 2 کروڑ 2 لاکھ 9 ہزار 163 مصدقہ کیسز ہیں۔

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز ک...

بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 13 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 60 کروڑ91 لاکھ 21 ہزار 735 ہوگئی۔

امریکہ 9 کروڑ53 لاکھ  20 ہزار 71 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ45 لاکھ 2 ہزار 363 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 49 لاکھ  39 ہزار 449 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔

برازیل میں مصدقہ کیسزکی تعداد 3 کروڑ 45 لاکھ  33 ہزار 957، جرمنی میں 3 کروڑ 25 لاکھ 7 ہزار 180، جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 40 لاکھ 99 ہزار134 اور برطانیہ میں 2 کروڑ 37 لاکھ 71 ہزار 845 تک پہنچ گئی ہے۔

اٹلی میں 2 کروڑ 20 لاکھ 54 ہزار 443 اور جاپان میں 2 کروڑ 2 لاکھ 9 ہزار 163 مصدقہ کیسز ہیں۔

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں رواں سال ٹیکسٹائل شعبے کی شرح نمو می...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ٹیکسٹائل صنعت کی آمدن میں رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران مستحکم اضافہ ہوا ہے۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنا لوجی کے مطابق سالانہ کم از کم 2 کروڑ یوآن (28 لاکھ 90 ہزار امر یکی ڈالرز) آمدن رکھنے والی ٹیکسٹائل کمپنیوں نے اس عرصے میں 29.6 کھرب یوآن آمدن حاصل کی جو گزشتہ برس کی نسبت 4.6 فیصد زائد ہے۔

اس عرصے میں ان کمپنیوں کی ویلیو ایڈڈ پیداوار میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا۔

جنوری تا جولائی کی مدت میں پرائمری ریٹیلرز کی مشترکہ فروخت 94.8 کھرب یوآن رہی جو ایک برس قبل سے 1.7 فیصد زائد ہے۔

ملک کی ملبوسات کی برآمدات 189.4 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گئیں جو گزشتہ برس کی نسبت 12.4 فیصد زائد ہے۔

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی بیوی روڈ حادثے م...

2013 میں پاکستانی جیل میں ساتھی قیدیوں کے ہاتھوں جھگڑے کے بعد زخمی ہو کر ہلاک ہونے والے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی بیوی بھارت میں روڈ حادثے میں ہلاک ہو گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سربجیت سنگھ کی بیوی سکھپریت کور دو پہیوں والی گاڑی پر سوار تھی جب وہ فتح پور کے قریب غلطی سے اس سواری سے گر گئیں، سکھپریت کور کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ چل بسی۔سکھپریت سنگھ نے پسماندگان میں دو بیٹیاں پونم اور سواپندیپ کو چھوڑا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال جون میں سربجیت سنگھ کی بہن اور بھارتی جنتا پارٹی کی سرکردہ لیڈر دلبیر کور، امرتسر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی تھی۔واضح رہے کہ سربجیت سنگھ1991 میں امرتسر کے قریب غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوا تھا، اسے جاسوسی اور پاکستان میں دھماکے کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔2013 میں سربجیت سنگھ کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ساتھی قیدیوں کے ساتھ لڑائی جھگڑے میں شدید زخمی ہونے کے بعد جناح اسپتال میں چل بسا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گوتریس جوہری معاہدے کی حمایت جاری رکھیں گے،ت...

اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس تنظیم کے سکریٹری جنرل "انتونیو گوتریس" نے ہمیشہ جوہری معاہدہ بھرپور حمایت کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔یہ بات اسٹیفن ڈوجرک نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے جوہری معاہدے کی طرف واپسی کی کوشش کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں صحافیوں کو بتایا کہ اس علاقے میں افراد کا کردار مختلف ہے۔ ڈوجرک نے کہا کہ گوتریس جوہری معاہدے پر دستخط کنندہ نہیں ہیں، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اور رافائل گروسی معاہدے سے متعلق مذاکرات کے کچھ حصے کے انتظام کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گوتریس نے متعدد مذاکراتی فریقوں کے ساتھ معاہدے پر بات چیت کی جن میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان بھی شامل ہیں۔اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ان مذاکرات کو جاری رکھیں گے اور جوہری معاہدے کے فریقین کو مذاکراتی عمل کی شکل میں گوتریس کے سامنے رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے لیے یہ ضروری ہے کہ معاہدے کے تمام فریقین لچک کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معاہدے تک پہنچنے، باقی مسائل کو حل کرنے اور جوہری معاہدہ اور قرارداد2231 کی طرف واپس آنے کے لیے لچک کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوتریس نے ہمیشہ جوہری معاہدے کی بھرپور حمایت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یمن میں جنگ بندی پر مضبوط اتفاق رائے ہے، امر...

یمن کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹموتھی لینڈرکنگ نے کہا ہے کہ اگر یمن میں حوثی ملیشیا جنگ بندی کی بجائے فوجی حل کا ہیانتخاب کرتے ہیں تو وہ مکمل طور پر الگ تھلگ ہو جائیں گے۔عرب نیوز کو ریاض میں انٹرویو دیتے ہوئے امریکی ایلچی نے کہا ہے کہ یمن میں جنگ بندی قائم رکھنے کے حق میں اندرونی اور بین الاقوامی طور پر مضبوط اتفاق رائے پایا جاتا ہے اور خطے کے تمام ممالک جنگ کی بجائے پرامن حل کی حمایت کر رہے ہیں۔یمن میں اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے مستقل انتظام میں توسیع کے لیے امریکی ایلچی یہاں موجود ہیں۔یمن میں حوثی باغیوں جو شمالی یمن کے زیادہ تر حصے پر قابض ہیں اور اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ حکومت کے درمیان سات سال سے اندرون ملک جنگ جاری ہے۔یمن میں اس بحران کے بعد جنگ بندی کو دو سے چھ ماہ تک بڑھا دیا گیا ہے اور یہ تاحال بڑی حد تک برقرار ہے۔امریکی ایلچی جنگ بندی کی توسیع کو ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے لیے انتہائی اہم اور یمنی عوام کی امن کی خواہش کا اہم موقع سمجھتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یمن کے اندر اور دنیا بھر میں بسنے والے یمنیوں سے بات کرنے کے بعد ہمیں جو کچھ معلوم ہوا وہ یہ ہے کہ اس جنگ کی واپسی کی کوئی بھی خواہش نہیں رکھتا۔امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے4 فروری 2021 کو خصوصی ایلچی کے عہدے پر منتخب ہونے والے سینئر فارن سروس کے رکن لینڈرکنگ نے کہا ہے کہ امریکہ یمن میں اس قیادت کو تسلیم کرتا ہے جس نے الحدیدہ کی بندرگاہ میں تیل سیلدے بحری جہاز کے محفوظ داخلے میں سہولت فراہم کرنے میں لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اردن میں ساس نے داماد کو قتل کرکے نعش جلا دی

اردن میں ساس نے داماد کو قتل کرکے جرم چھپانے کے لیے نعش جلا دی۔عرب میڈیا کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ساس نے اپنے داماد مھند عدنان ذیب السعاید کو پہلے گولی مار کر قتل کیا اور پھرلاش کو نذر آتش کردیا۔پولیس نے سوختہ نعش برآمد کرلی۔ یہ واقعہ معان شہر کے مغربی علاقے الطاحونہ میں پیش آیا ۔ ملزمہ نیاعتراف جرم کرتے ہوئے کہاکہ اس نے خاندانی جھگڑے کے باعث اپنے داماد کوقتل کیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نعش کے معائنے سے پتہ چلا کہ متعدد گولیاں چلائی گئیں پھرنعش نذر آتش کرکے معان کمشنری کے غیر آباد علاقے میں پھینک دیا گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ سرکاری و سیکیورٹی اداروں نے ملک میں رائج قبائلی نظام کے مطابق ضروری اقدامات کرلیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایران کے جوہری معاہدے کی جلد بحالی کوئی امکا...

جرمنی کے چانسلر اولف شولز نے ایران کے جوہری معاہدے کی جلد بحالی کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا مستقبل قریب میں نہیں ہو گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن چانسلر اولف شولز نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ یہ یقینی طور پر جلدی نہیں ہو گا، ہم نے صبر کا مظاہرہ کیا تاہم ساتھ ہی واضح موقف بھی اپنایا، ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت حاصل کرنے سے روکنا چاہیے۔شولز کا یہ بیان اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپڈ کے دورہ جرمنی کے دوران سامنے آیا ہے جنہوں نے کہا کہ یہ ایران کے ساتھ ناکام مذاکرات سے آگے بڑھنے کا وقت ہے۔اسرائیلی وزیراعظم لیپڈ نے ایران کی جوہری ڈیل روکنے کے حوالے سے مہم کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی بہت کچھ ہونا باقی ہے تاہم حوصلہ افزا اشارے نظر آ رہے ہیں۔واشنگٹن اور تہران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے بعد یورپی یونین کی فارن پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے آٹھ اگست کو کہا تھا کہ پچھلے ماہ کہا تھا کہ بلاک نے معاہدے کی بحالی کے لیے ہونے والی کوششوں میں تعطل پر قابو پانے کے لیے آخری پیشکش کی تھی۔رواں ماہ کے آغاز میں ایران نے یورپی یونین کو اپنا تحریری جواب بھیجا تھا لیکن برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے اس پر شکوک کا اظہار کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی ریاست مینیسوٹا میں نرسوں نیملکی تاریخ...

امریکی ریاست مینیسوٹا میں نرسوں نے امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ہڑتال کر دی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست مینیسوٹا میں کم تنخواہ اور عملے کی کمی پر نجی شعبے کی تقریبا 15 ہزار نرسوں نے 3 روزہ ہڑتال شروع کر دی ہے، جو امریکی تاریخ میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی ہڑتال ہے۔مینیسوٹا نرسز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کرونا وبا کے دوران ہیلتھ کیئر سسٹم کے سکڑنے کی وجہ سے عملے کی کمی کے باعث دیگر پیرامیڈکس اسٹاف پر کام کا دبا بڑھ گیا ہے۔پیر کے روز نرسوں نے منیاپولس اور ڈولتھ کے 7 ہیلتھ کیئر سسٹمز میں کام چھوڑ کر سڑکوں پر طویل قطاریں بنا کر احتجاج شروع کیا، انھوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں اور نعرے لگا رہی ہیں۔یہ ہڑتال مینیسوٹا نرسز ایسوسی ایشن (ایم این اے)کے تحت کی جا رہی ہے، جس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہڑتال جمعرات کی صبح تک جاری رہے گی، اور اس سے 16 اسپتال متاثر ہوں گے۔یونین کی مذاکراتی ٹیم نے ایک بیان میں کہا کہ اسپتالوں کے ایگزیکٹوز نے عملے کے بحران کو حل کرنے سے انکار کر کے نرسوں کو ہڑتال پر مجبور کیا ہے، نرسوں کی تعداد کم ہے اور ان سے زیادہ کام لیا جا رہا ہے۔نرسوں کی تنظیم کے مطابق یہ ہڑتال امریکا کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی ہڑتال ہے، جس کا مقصد امریکی ہیلتھ کیئر کارکنوں کو درپیش دیرینہ مسائل کا حل ہے، جیسا کہ کم تنخواہ اور عملے کی کمی۔امریکی بیورو آف لیبر اسٹیٹسٹکس کے مطابق کرونا وبا نے نرسز کے مسائل کو اور بڑھا دیا ہے، فروری 2020 سے اس شعبے نے تقریبا 37 ہزار کارکنوں کو کھویا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغان امن کیلئے جامع حکومت کی تشکیل ضروری ہے...

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں ایک جامع حکومت کی تشکیل، جس میں تمام نسلی گروپ شریک ہوں، وہاں امن و استحکام کے قیام کے لیے ضروری ہے۔ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے نیوزی لینڈ کی اپنی ہم منصب نانایا ماہوتا کے ساتھ ایک ویبینار کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔دونوں فریقوں نے دو طرفہ اور علاقائی تعلقات میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ایران میں کرونا کے مسلسل خطرات اور مختلف ویکسین کی تیاری کے حوالے سے وزیر خارجہ نے اس میدان میں مشترکہ سائنسی تعاون کو تعلقات کی موثر صلاحیتوں میں سے ایک قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت 45 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی اور انہیں خدمات پیش کر رہا ہے، عالمی برادری کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ جیسے دوست ممالک سے بھی اس سلسلے میں مدد کا مطالبہ ہے۔نیوزی لینڈ کی وزیر خارجہ نے مستقبل قریب میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ سیاسی اور اقتصادی کمیٹی کے انعقاد کو ایک اہم موقع سمجھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کا حوالہ دیا۔ماہوتا نے افغان مہاجرین کی میزبانی کے لیے ایران کے انسانی ہمدردی کے موقف کی تعریف کی اور کہا کہ نیوزی لینڈ کی پالیسی افغانستان میں امن قائم کرنے اور اس ملک کے مہاجرین کی مدد پر بھی زور دیتی ہے۔دونوں وزرا نے تہران اور ویلنگٹن تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔امیرعبداللہیان نے مشترکہ اقتصادی سیاسی کمیٹی کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایران نے شامی فوجی ٹھکانوں کو میزائل فیکٹریو...

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے ایران پر شام میں فوجی ٹھکانوں کو میزائل فیکٹریوں میں تبدیل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران نے یمن اور لبنان میں فوجی صنعتیں بنانا شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے اس عمل کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔اخبار "دی ٹائمز آف اسرائیل" کے مطابق گینٹز نے کہا کہ شامی فوجی تنصیبات لبنانی حزب اللہ اور خطے میں موجود دیگر ایرانی دھڑوں کے لیے درست رہ نمائی والے میزائل بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے حال ہی میں یمن اور لبنان میں بھی جدید صنعتوں کی تعمیر شروع کی ہے جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ اسے روکنا ضروری ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ شمال مغربی شام کے شہر مصیاف کے قریب سائنسی تحقیقی مرکز سمیت یہ مقامات "خطے اور اسرائیل کے لیے ایک ممکنہ خطرہ ہیں۔"اس کے ساتھ ہی ایک اسرائیلی سیاسی ذریعے نے حزب اللہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر حزب اللہ نے سمندری سرحدوں پر ہمارا امتحان لینے کی کوشش کی تو اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران کے ساتھ نمٹنے کے حوالے سے فوجی آپشن موجود ہے۔ ذریعتے کا کہنا تھا کہ تل ابیب نے امریکا کو انٹیلی جنس معلومات پیش کیں جس نے اسے جوہری معاہدے پر سختی کرنے پر اکسایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایڈز، ٹی بی، ملیریا کے خلاف جنگ نے 20 سال می...

عالمی ادارے گلوبل فنڈ نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی، ٹی بی اور ملیریا کے خلاف جنگ میں گزشتہ 20 برس کے دوران 5 کروڑ جانیں بچائی گئی ہیں جب کہ مزید لاکھوں زندگیوں کو بچانے کے لیے 18 ارب ڈالر فنڈز کی اپیل بھی کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تین مہلک بیماریوں کے خلاف لڑنے کے لیے 2002 میں قائم کیے گئے عالمی ادارے نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ہم نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، ان ہلاکت خیز بیماریوں سے متاثر ہونے والے شہریوں کی شرح اموات نصف ہوگئی ہے۔سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زبردست کارکردگی کے باوجود ہماری لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی۔گلوبل فنڈز نے موسمیاتی تبدیلی، تنازعات اور کوویڈ 19 جیسے دیگر متعدد درپیش بحرانوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ عوامل ہماری پیش رفت اور کارکردگی کو متاثر اور معطل کرسکتے ہیں۔گلوبل فنڈ آئندہ ہفتے نیو یارک میں کانفرنس منعقد کرے گا، اس کانفرنس کا مقصد 2024 سے 2026 تک اپنے پروگراموں کو جاری رکھنے کے لیے کم از کم 18 ارب ڈالرز کے فنڈز اکٹھا کرنا ہے۔

حکومتوں، کثیرالجہتی ایجنسیوں، دو طرفہ شراکت داروں، سول سوسائٹی کے گروپوں، بیماریوں سے متاثرہ افراد اور نجی شعبے کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے والے فنڈ نے تخمینہ لگایا ہے کہ فنانسنگ سے ایچ آئی وی، ٹی بی اور ملیریا سے ہونے والی اموات کو تقریبا دو تہائی تک کم کرنے اور 2 کروڑ زندگیوں کو بچانے میں مدد ملے گی۔گزشتہ سال، گلوبل فنڈ نے خبردار کیا تھا کہ ایچ آئی وی، ٹی بی اور ملیریا کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی کوششوں پر وبائی مرض کووڈ 19 کا 'تباہ کن' اثر پڑ رہا ہے، ان اثرات کے نتیجے میں ادارے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مثبت نتائج میں کمی دیکھی گئی ہے۔گلوبل فنڈز نے کہا کہ لیکن اس نے منفی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر لگائے گئیوسائل کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اور بحالی جاری ہے۔گلوبل فنڈ نے کہا کہ مارچ 2020 سے، اس نے وبائی مرض سے لڑنے اور اپنے پروگراموں پر اس کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے 4 ارب 40 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کا طالبان پر خواتین عملے کو ہراس...

افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے طالبان حکام پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ وہاں کام کرنے والے عملے کی خواتین کو ڈرا رہے ہیں اور ہراساں کر رہے ہیں۔فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے یہ دعوی اس وقت سامنے آیا جب افغانستان میں موجود اس کے عملے کی 3 خواتین کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیاگزشتہ سال اگست میں دوبارہ افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد سے طالبان نے اسلام سے متعلق اپنے متشدد نظریات کی تعمیل کے لیے خواتین پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں اور انہیں عوامی زندگی سے بے دخل کر دیا ہے۔افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم اے) نے ایک بیان میں کہا کہ افغان خواتین پر مشتمل اقوام متحدہ کے عملے کو طالبان حکام کی جانب سے ہراساں کرنے کی واضح مثال سامنے آئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والی 3 افغان خواتین کو طالبان حکام کے مسلح سیکیورٹی اہلکاروں نے پوچھ گچھ کے لیے باری باری عارضی طور پر حراست میں لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت میں ای موٹرسائیکل شو روم میں آگ لگنے س...

بھاری ریاست تلنگانہ میں موٹر سائیکل کے شو روم میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک اور11 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے شہر سکندر آباد میں ای موٹرسائیکلوں کے شو روم میں آتشزدگی سے خاتون سمیت 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے وقت شو روم میں ای اسکوٹرز چارج ہو رہی تھیں جس سے ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔ شو روم میں لگنے والی آگ نے چوتھی منزل پر واقع ریسٹورنٹ کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔رپورٹس کے مطابق کچھ افراد نے آگ سے بچنے کے لئے عمارت سے چھلانگ لگا دی۔واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ وزیراعظم نریندر مودی نیکہا ہے کہ وہ ہلاکتوں سے غمزدہ ہیں اور انہوں نے آگ میں ہلاک ہونے والوں کے لیے معاوضے کا وعدہ کیا۔رواں سال الیکٹرک سکوٹروں میں لگنے والی آگ نے حکومت کو پریشان کر دیا ہے، جو آلودگی کے خلاف جنگ میں ان کے استعمال کو فروغ دینے کی خواہاں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایران نے اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے...

ایران کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ تعاون کے لیے رضامندی کا اعادہ کرتے ہوئے اس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے دبا کے سامنے نہ جھکے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ایران نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ اسرائیل کے بڑے شہروں کو ڈرون کی مدد سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آئی اے ای اے نے ایک حالیہ رپورٹ میں کہا کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کی پرامن نوعیت کی یقین دہانی نہیں کر سکتا جس کے بعد فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے کہا کہ انہیں پابندیوں کے خاتمے کے بدلے ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کا معاہدہ بحال کرنے کے ارادوں پر شدید شکوک و شبہات ہیں۔معاہدے کو بحال کرنے کے لیے ایران کے ارادوں پر یورپی طاقتوں کی جانب سے شکوک کے اظہار کے بعد ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے آئی اے ای اے پر زور دیا کہ وہ تہران کی پرامن جوہری سرگرمیوں سے متعلق اسرائیل کے دبا میں نہ آئے۔ناصر کنانی نے آئی اے ای اے کی ذمہ داریوں کی جانب توجہ دلاتے ہوئے مزید کہا کہ ایران نے آئی اے ای اے کے ساتھ تعمیری تعاون جاری رکھنے کے لیے رضامندی کا اعلان کیا ہے۔آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے آغاز کے بعد کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایران جلد سے جلد تعاون کا آغاز کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کینیڈا میں فائرنگ سے پاکستانی کینیڈین سمیت 2...

کینیڈا کے شہروں مِسی ساگا، ملٹن اور ہملٹن میں فائرنگ کے واقعات میں پاکستانی کینیڈین اور ایک پولیس افسر ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ٹورنٹو پولیس افسر کو تربیت کے دوران لنچ بریک کے دوران ایک مشتبہ شخص نے گولی مار کر ہلاک کردیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور ملٹن فرار ہوگیا جہاں اس نے مزید تین افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔رپورٹس کے مطابق محمد شکیل ملٹن میں آٹو ورکشاپ کے مالک تھے،۔حملہ آور کی شناخت 30 سالہ شان پیڑی کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات جاری ہیں۔سی این این کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے فائرنگ کے بارے میں ٹویٹ میں کہاکہ"میرے خیالات، اور بہت سے دوسرے لوگوں کے خیالات، ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جو آج مسی ساگا میں ڈیوٹی کے دوران مارے جانے والے پولیس افسر کو جانتے تھے،" ٹروڈو نے ٹویٹ کیا۔ "ہم ان لوگوں کے بارے میں بھی سوچ رہے ہیں جو آج کی فائرنگ میں زخمی ہوئے ہیں - ہم ان کی مکمل صحت یابی کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں۔"

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹرمپ نے ایف بی آئی کو خفیہ دستاویزات کا جائز...

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت سے ایف بی آئی کو خفیہ دستاویزات کا جائزہ لینے سے روکنے کی درخواست کی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے وفاقی عدالت میں ٹرمپ کے گھر سے ملی دستاویزات کا جائزہ لینے کی درخواست کی ہے۔درخواست پر سابق صدرکے وکلا کی جانب سے مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے گھر سے ضبط کی گئیں دستاویزات خفیہ ہیں، ایف بی آئی یا پراسیکیوٹر کو ان دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ ایف بی آئی نے گزشتہ ماہ فلوریڈا میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر چھاپے کے دوران خفیہ دستاویزات ضبط کی تھیں۔رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے گھر سے ٹاپ سیکرٹ خالی خفیہ فولڈرز اور کئی دیگر دستاویزات برآمد کی گئیں، ٹرمپ نے 11 ہزار سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھی ہوئی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب میں مخالفانہ وڈیو سوشل میڈیا پر شی...

سعودی عرب میں حرم مکی سپیشل سیکیورٹی فورس نے وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے عرب شہری کو گرفتار کرلیا۔عرب میڈیاکے مطابق حرم مکی سپیشل سیکیورٹی فورس نے سوشل میڈیا پر وڈیو شیئر کرنے والے مملکت میں مقیم عرب شہری کو حراست میں لیا۔وڈیو مسجد الحرام کے صحن میں بنائی گئی تھی اوراس میں عمرے کی ادائیگی سے متعلق ہدایات کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے مواد موجود تھا۔سیکیورٹی فورس نیعرب شہری کو مسجد الحرام میں داخلے سے قبل بیرونی صحن میں گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے بعد اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جرمنی کو قائدانہ فوجی کردار قبول کرنا چاہئے،...

جرمن وزیر دفاع کرسٹینا لامبریشٹ نے کہا ہے کہ جرمنی خواہ چاہے یا نہ چاہے، اسے بہر حال قائدا نہ فوجی کردار ادا کرنا چاہئے۔ اور جرمنی کو ایسا کرنے سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔جرمن خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع لامبرشیٹ نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ جرمنی فوجی میدان سمیت عالمی سطح پر ایک اہم کردار ادا کرنے کا پابند ہے اور ملک کو اس ذمہ داری کو قبول کرنے سے خوف زدہ نہیں ہونا چاہئے۔انہوں نے برلن میں ایک سکیورٹی کانفرنس میں کلیدی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "جرمنی کا حجم، اس کی جغرافیائی صورت حال، اس کی اقتصادی حالت، مختصرا اس کا دبدبہ، ہمیں ایک اہم طاقت بناتی ہے، اور فوجی طور پر بھی، خواہ ہم ایسا بننا چاہیں یا نہ چاہیں۔"ان کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب یورپ یوکرین پر روس کے حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالات سے نمٹنے کی جدوجہد کر رہا ہے۔ اور جرمنی اپنی سکیورٹی کے لیے واشنگٹن پر کئی دہائیوں سے بڑے انحصار کے بعد اپنی دفاعی حکمت عملی پر نظر ثانی کر رہا ہے۔جرمن وزیر دفاع نے کہا، "یوکرین کی جنگ نے سب کو، یہاں تک کہ ہم جرمنوں کو بھی، جو امن کے عادی ہیں، یہ دکھا دیا ہے کہ جب بھی کوئی دشمن حملے، تباہی، قتل، جبری نقل مکانی کو استعمال کرنے کا عزم کرتا ہے تو ریاستوں کو اپنے مفادات کے لیے آخری حربے کیطور پر مسلح افواج کی ضرورت ہوتی ہے۔"

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان سرحدی جھڑپو...

آذربائیجان اور آرمینیا کی فوجیں نگورنو کاراباخ کے علاقے میں ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہی ہیں، جس سے 2020 کی جنگ کے بعد کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ہے۔ فریقین نے اس اشتعال انگیزی کا الزام ایک دوسرے پر عائد کیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان پیر کی رات کو ایک بار پھر سے لڑائی بھڑک اٹھی۔ اس حوالے سے فریقین نے دوجانب کے توپ خانوں سے شدید گولہ باری کی اطلاعات دی ہیں۔یہ لڑائی آذربائیجان کے اندر واقع نگورنو کاراباخ کے اس علاقے میں شروع ہوئی ہے، جس پر آرمینیائی نسل کے علیحدگی پسندوں نے سن1991 میں قبضہ کر لیا تھا اور پھر اسے ایک علیحدہ جمہوری ریاست ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد اس علاقے کا نام آرت ساخ پڑ گیا تھا۔منگل کی صبح سویرے ایک پریس بریفنگ کے دوران آرمینیا کی وزارت دفاع کے ترجمان آرم توروسیان نے کہا کہ لڑائی جاری رہنے کی وجہ سے صورت حال ''انتہائی کشیدہ'' ہے۔دونوں ہی ممالک کا دعوی ہے کہ انہوں نے دوسری جانب سے ہونے والی اشتعال انگیزی کے خلاف متناسب جوابی کارروائی شروع کی ہے۔آرمینیا کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا، ''منگل کو صبح تقریبا ایک بجے کے بعد آذربائیجان نے توپ خانے اور بڑی صلاحیت والے آتشیں اسلحے کے ساتھ، گورس، سوٹک اور جرموک کے شہروں کی سمت میں آرمینیائی فوجی ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی۔'

'لیکن آذربائیجان نے آرمینیائی افواج پر یہ الزام عائد کیا کہ اس نے پیر کی رات کو سرحدی اضلاع دشکیسان، کیلبازار اور لاشین کے قریب بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں بچھانے کے ساتھ ہی ہتھیار جمع کر کے ''بڑے پیمانے پر تخریبی کارروائیاں '' شروع کی تھیں۔ذربائیجان کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس کی افواج نے آرمینیائی فوج کی اشتعال انگیزی کے رد عمل میں، جو جوابی اقدامات کیے ہیں، وہ مقامی سطح کے ہیں اور ان کا مقصد اس عسکری ساز و سامان کو نشانہ بنانا ہے، جو فائرنگ کے مقامات سے استعمال میں لائے جا رہے ہیں۔''آرمینیائی فورسز کا کہنا ہے کہ انہوں نے حملے کے جواب میں ''متناسب'' جوابی کارروائی کی۔ تاہم آذربائیجان کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کی فوج، ''آرمینیا کی متعدد فوجی یونٹوں کی طرف سے مارٹر سمیت مختلف صلاحیتوں کے ہتھیاروں سے ہونے والی شدید گولہ باری کی زد میں آئے۔''دونوں ہی ممالک نے ان جھڑپوں میں اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے، تاہم کتنے افراد مارے گئے اس تعداد کی تصدیق نہیں کی گئی۔نگورنو کاراباخ کے علاقے میں آرمینیائی نسل کے لوگ آباد رہے ہیں، جس پر حالیہ دہائیوں میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان دو جنگیں ہو چکی ہیں۔اس علاقے پر پہلےآذربائیجان کا کنٹرولتھا تاہم تقریبا 30 برسوں تک آرمینیائی علیحدگی پسندوں کے قبضے میں رہا۔ لیکن سن 2020 میں چھے ہفتے کی جنگ کے بعد آذربائیجان نے اس کے بیشتر حصے پر اپنا کنٹرول دوبارہ بحال کر لیا اور پھر روس کی ثالثی میں جنگ بندی کے معاہدے کے بعد یہ علاقہ آذربائیجان کو سونپ دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب میں 35 ارب ریال کی لاگت سے تین صنع...

سعودی وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف نے کہا ہے کہ صنعت کے شعبے میں 3 بڑے منصوبے شروع کیے جائیں گے جن پر 35 ارب ریال سے زیادہ کی لاگت آئے گی۔سعودی میڈیا کے مطابق الخریف نے ریاض میں دوسری سعودی عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تینوں فیکٹریوں کی پیداوار 6.2 ملین ٹن تک ہو گی۔ لوہے کی پلیٹس تیار کرنے والا مکمل کمپلیکس قائم کیا جائے گا۔ اس کی پیداوار کا تخمینہ 1.2 ملین ٹن کا ہے۔ اس کی مدد سے جہاز، پائپ، پٹرول کے پلیٹ فارم اور دیوہیکل ٹینک تیار کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں ایک اور فیکٹری لوہے کے گول بلاکس تیار کرے گی جس کی سالانہ پیداوار دس لاکھ ٹن ہوگی۔ الخریف نے بتایا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ایک گروپ کے ساتھ لوہے کی پلیٹیں تیار کرنے والا مکمل کمپلیکس قائم کرنے کی بات چیت چل رہی ہے۔ اس کی سالانہ پیداوار 40 لاکھ ٹن ہو گی۔ الخریف نے توجہ دلائی کہ لوہے اور سٹیل کے سیکٹر کے ڈھانچے کا قومی منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے 41 سفارشات ترتیب دی گئی ہیں تاکہ لوہے اور سٹیل کے شعبے کو ٹھوس بنیادوں پر قائم کیا جا سکے۔ جلد ہی اس حوالے سے تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت میں 20 ہزار کروڑ روپے کی شاہی جائیداد...

بھارت کی سپریم کورٹ نے پنجاب کی ریاست فریدکوٹ کے سابق مہاراجہ ہریندر سنگھ براڑ کی 20 ہزار کروڑ روپے کی شاہی جائیداد کے 30 برس سے جاری وراثت کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مہاراجہ کی دو بیٹیوں کو ان کی بیشتر جائیداد کا وارث قرار دیا ہے۔ان کے اثاثوں میں پنجاب، دلی، ہماچل پردیش، چندی گڑھ اور ہریانہ میں زمینیں، قلعے، زیورات، قدیم قیمتی کاریں اور بڑا بینک بیلنس شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے فرید کوٹ ریاست کے نگہبان ٹرسٹ مہروال کھیوا جی ٹرسٹ کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے جس میں اس نے دو برس قبل ہائیکورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس میں مہاراجہ کی بیٹیوں کو ان کی املاک کا وارث قراد دیا گیا تھا۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یو یو للت کی قیادت میں تین ججز کے ایکبینچ نے 30 برس سے جاری اس مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئیمہاراجہ کی املاک کا بیشتر حصہ ان کی دو بیٹیوں امرت کور اور دیپندر کور کے حوالے کرنے کا فیصلہ گذشتہ ہفتے سنایا ہے۔سابق مہاراجہ کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں میں فرید کوٹ میں واقع 14 ایکڑ پر بنا ہوا راج محل بھی شامل ہے۔ محل کی زمین کے ایک حصے پر ایک 150 بستروں کا ہسپتال تعمیر کیا گیا ہے۔

دوسری املاک میں فریدکوٹ میں 10 ایکڑ اراضی پر بنا ہوا قلعہ مبارک بھی شامل ہے۔دلی میں پارلیمنٹ سے کچھ مسافت پر فرید کوٹ ہائوس بھی ان کی املاک میں شامل ہے۔ مرکزی حکومت نے ساڑھے 17 لاکھ روپے ماہانہ پر اسے لیز پر دے رکھا ہے۔ دس برس پہلے اس جائیداد کی مالیت کا تخمینہ 1200 کروڑ روپے لگایا گیا تھا۔پنجاب کی فریدکوٹ ریاست کے مہاراجہ ہریندر سنگھ براڑ سنہ 1918 میں تخت نشین ہوئے تھے۔ انھوں نے نریندر کور سے شادی کی۔ ان کے یہاں تین بیٹیاں امرت کور، دیپندر کور اور مہیپندر کور اور ایک بیٹا ٹکا ہر موہندر سنگھ پیدا ہوئے۔سنہ 1981 میں بیٹے کی ایک سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ بیٹیکی موت کے بعد سابق مہاراجہ ڈپریشن کا شکار ہوئے اور اسی دورانیے میں ان کی ایک وصیت سامنے آئی جس میں ان کے اثاثے ایک ٹرسٹ کے حوالے کرنے کی بات کہی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس معذور افراد کو انسانی ڈھال کے طور پر است...

اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی نے روس کے کنٹرول میں موجود یوکرینی علاقوں میں واقع مختلف یتیم خانوں اور ذہنی مریضوں کے مراکز سے معذور افراد کو فوری طور پر باہر نکالے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق انسانی حقوق کے ادارے کا دعوی ہے کہ انہیں موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق روس ان علاقوں میں معذور افراد کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور انہیں جس قسم کی مدد کی ضرورت ہے وہ انہیں نہیں دے رہا۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین کے مقبوضہ علاقوں میں ذہنی یا جسمانی طور پر معذور افراد کے لیے قائم ایک مرکز میں کم سے کم بارہ افراد ہلاک ہوئے۔ایک پریس کانفرنس کے دوران اقوام متحدہ کی معذور افراد کے حقوق کے لیے کام کرنے والی کمیٹی نے کہا کہ وہ یوکرین اور ان کے روس کے ہاتھوں مقبوضہ علاقوں میں قائم ان مراکز میں معذور افراد کی حفاظت کے بارے میں بے حد فکر مند ہے۔کمیٹی کے نائب صدر جونس رسکس نے کہا کہ پہلے سے خراب صورت حال روسی جارحیت کے سبب اور بھی زیادہ خراب ہوتی جا رہی ہے۔ معذور بچوں اور ایسے افراد جنہیں پڑھنے لکھنے میں مشکل کا سامنا ہے، انہیں خاص خطرہ ہے۔رسکس نے یوکرین کے متعدد یتیم خانوں اور ذہنی مریضوں کے مراکز میں رہنے والے ہزاروں بچوں کو فوری طور پر وہاں سے باہر نکالے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کا مطالبہ ہے کہ ان افراد کو جلد از جلد ان مراکز سے باہر نکالا جائے اور ان کی فلاح کے لیے سرمایہ کاری کی جائے۔انھوں نے بتایا کہ انہیں غذائیت کے شکار متعدد بچے، بینچ سے بندھے ہوئے نوجوان لوگ اور ایسے لوگ ملے جو سارا وقت بستر میں گزارنے پر مجبور تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سیلاب زدگان کے نام پر کولنگ آئل کمپنیوں سے ف...

کراچی میں سیلاب زدگان کے نام پر کولنگ آئل کمپنیوں سے فراڈ کرنے والے جعلساز گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈیفنس پولیس نے خود کو انسانیت کے خدمتگار ظاہر کرکے فراڈ کرنے والے ملزم عمیر اور احسن کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم عمیر ارشاد ، نواز احسن اور فیضان نے کولنگ آئل کمپنی سے کیش پیمنٹ کا بول کر دس لاکھ کا مال منگوایا تھا۔ پیمنٹ دوسرے دن کا بول کر فرار ہوگئے تھے انویسٹیگیشن پولیس نے ٹیکنکل اور انٹیلیجینس بنیاد پر گرفتار کیا۔ ملزمان پر پہلے بھی مقدمات ہے جبکہ اس باران سے ساڑھے ساتھ لاکھ کا سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آئی پی یو ایشیا پیسیفک ریجن کے ممبر ممالک کا...

ایشیا پیسیفک کے پارلیمانوں کے لیے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول پر تیسرا بین الپارلیمانی یونین علاقائی سیمینار اسلام آباد میں شروع ہو گیا ۔ منگل کو آئی پی یو سیمینار دس بجے سے ساڑھے چار بجے تک پارلیمنٹ ہاوس میں ہو ا جس میں میں شرکت کے لیے ایران،سری لنکا اور کوریا ،مالدیپ اور نیپال ہیں آزربائیجان اور ترکیہ کے پارلیمانی وفد اسلام آباد پہنچے ۔ قومی اسمبلی دو روزہ تقریب کی میزبانی کر رہی ہے ،سیمینار کا مقصد ترقی پذیر ممالک کی کمزوریوں کو اور خاص طور پر ایشیا پیسیفک کے خطے میں، عالمی موسمیاتی تبدیلی کے مسلسل بڑھتے ہوئے اثرات اجاگر کرنا ہے۔ قومی اسمبلی کی طرف سے سیمینار کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق (آج) بدھ کو مختلف سیشنز کے بعد چار بجے آئی پی یو سیمینار کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ (آج) بدھ کو مختلف سیشنز کے بعد چار بجے آئی پی یو سیمینار کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کراچی میں ڈینگی بے قابو، مزید 115 کیسز رپورٹ

کراچی میں ایک مرتبہ پھر سے ڈینگی کے کیسز میں ہوشربا اضافہ ہونے لگا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں 125کیسز رپورٹ جن میں سے 115 کا تعلق کراچی سے ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ضلع شرقی ہوا ہے، وہاں 35 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ضلع وسطی 32، ضلع جنوبی 21، ضلع کورنگی17، ضلع ملیر 4 ، ضلع غربی 3 اور کیماڑی میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ یکم ستمبر سے منگل تک کراچی میں 1066کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سندھ بھر میں3 ہزار 667کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت سندھ نے مزید بتایا کہ ڈینگی کے باعث اب تک سندھ میں 9 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیراعظم کی خصوصی ہدایت،متاثرہ علاقوں میں بح...

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں اور بجلی کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف بحالی کے کاموں کو خود سے مانیٹر کر رہے ہیں، جب کہ اس حوالے سے انہیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کی گئی تازہ رپورٹ کے مطابق گوادر سے رتوڈیرو موٹروے ایم 8 کے آپریشنل سیکشنز ٹریفک کیلئے بحال کردیئے گئے ہیں، جب کہ ایم 8 وانگو ہلز کے مقام سے لینڈ سلائڈنگ کلئیر کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم ہاوس کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق ایم 8 موٹر وے بحال ہونے سے گوادر، آواران، خضدار اور رتوڈیرو کیلئے ٹریفک بحال ہوگئی ہے۔ ایم 8 موٹر وے سیکشن کو مسافروں کی آسانی کیلئے فل الحال یکطرفہ کھولا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں تیمر گرہ - باجوڑ 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن بحال کردی گئی ہے، جب کہ باجوڑ اور منڈا گرڈ اسٹیشنز پر معمول کے آپریشنز بحال بھی کردیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب بھان سعیدآباد کو متبادل ذریعہ سے بجلی سپلائی کی جا رہی ہے۔ وارا کے قصبے کو قمبر گرڈ اسٹیشن سے بجلی سپلائی دی جانے لگی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور پاور ڈویژن بحالی کے کاموں پر دن رات معمور ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دادوگرڈ اسٹیشن کو بچانے کیلئے سول وملٹری حکا...

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دادو گرڈ اسٹیشن کی سیلاب سے حفاظت کیلئے سول و ملٹری حکام کے تعاون کا بند باندھنے کا اقدام لائقِ تحسین ہے۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم نے دادو گرڈ سٹیشن کو سیلاب سے بچانے کے اقدام کو 36 گھنٹے کے اندر اندر سول اور ملٹری حکام کی جانب سے 3 کلومیٹر کے پشتے کی تعمیر کو سراہا ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ رتوڈیرو اور خضدار کے درمیان ایم 8پر لینڈ سلائیڈنگ ہٹا کر بلوچستان کی آخری شاہراہ کو بھی ٹریفک کیلئے بحال کرنے پر میں این ایچ اے کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فلپائن میں 5.7 شدت زلزلے کے جھٹکے

منیلا(شِنہوا) فلپائن کے جنوبی صوبہ داواؤ شرقی سے ملحقہ سمندر میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔

فلپائن کے انسٹیٹیوٹ برائے آتش فشانی و زلزلہ شناسی نے پیر کے روز بتایا کہ یہ زلزلہ مقامی وقت کےمطابق سہ پہر 4 بجکر 14 منٹ ( دوپہر 1 بجکر 14 منٹ پاکستانی وقت) پر تاراگونا قصبےسے تقریباً 173 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب 27 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

داواؤ شہر اورمینداناؤ جزیرے کے قریبی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

انسٹیٹیوٹ نے کہا کہ ٹیکٹونک زلزلے کے آفٹرشاکس آ سکتے ہیں لیکن ان سے کوئی نقصان نہیں ہو گا۔

بحر الکاہل کے حلقہ آتش کے ساتھ واقع ہونے کی وجہ سے فلپائن میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

قبرص پاسپورٹ سکینڈل میں پارلیمنٹ کے سابق صدر...

نیکوسیا(شِنہوا) قبرص کی پارلیمنٹ کے سابق صدر ڈیمیٹریس سیلوریس، پارلیمنٹ کے ایک سابق رکن اور دووکلاء کے خلاف "سرمایہ کاری کےذریعے شہریت "پروگرام سے متعلقہ ہائی پروفائل سکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں اگلے ماہ مقدمہ چلایا جائے گا۔اس پروگرام کو معطل کردیا گیا ہے۔

 پیر کے روزچاروں ملزمان نکوسیا میں تین رکنی عدالت کے سامنے پیش ہوئے،جنہیں ملک کو دھوکہ دینے کی سازش اور بدعنوانی کے خلاف کونسل آف یورپ کے بین الاقوامی کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک سرکاری عہدیدارپراثرانداز ہونے سمیت پانچ الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 یہ الزامات اگست 2020 میں الجزیرہ نیٹ ورک کی جانب سے نشر  ایک خفیہ رپورٹ سے متعلق ہیں، جس میں مشتبہ افراد کو اپنے ملک میں مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے مبینہ غیر ملکی سرمایہ کار کے لیے قبرص کا پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے حکام کو دھوکہ دینے کے طریقوں پر بات کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ جوہری معاہدے میں واپس آ کراپنے قابل ب...

تہران(شِنہوا)  ایران نے کہا ہے کہ امریکہ کو جوہری معاہدے میں واپس آ کر اور بین الاقوامی اصولوں کی تعمیل کرتے ہوئے اپنے قابل اعتماد ہونے کو ثابت کرنا چاہئے۔وزارت خارجہ  کے ترجمان، ناصر کنعانی نے پیر کو ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 2015 میں طے پانے والے معاہدے سے یکطرفہ طور پر دستبردار ہونے والے ملک نے مشترکہ مفادات پر مبنی معاہدے میں رکاوٹ ڈالی اورایران پر غیر قانونی، یکطرفہ اور بلاجواز پابندیاں عائد کی ہیں  اسے دعویدار ہونے ایک ساہوکارکا موقف اختیارکرنے  کا کوئی حق نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت کو معاہدے تک پہنچنے کے لیے تعمیری انداز اپنانے کی ضرورت ہے۔

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بلوچستان میں چین کے عطیہ کردہ فوڈ ریلیف پیکج...

ڈیرہ بگٹی(شِنہوا)بلوچستان کے سیلاب متاثرین میں چین کے عطیہ کردہ فوڈ ریلیف پیکجز کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے۔

فوڈ ریلیف پیکچزتقسیم کرنے کی تقریب صوبہ بلوچستان کے قبائلی علاقے ڈیرہ بگٹی میں منعقد ہوئی جس میں سیلاب سے متاثرہ 800 سے زائد مقامی متاثرین نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے شدید سیلاب کے دوران چین کی جانب سے پاکستان کی بروقت مدد پر شکریہ ادا کیا ۔

شاہ زین بگٹی نے کہاکہ ہمارے ہر مشکل وقت میں چین ہمیشہ ایک بھائی کی طرح پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تعلیم، طبی نگہداشت اور دیگر شعبوں میں انفراسٹرکچر کی تعمیر کو بہتربنانے کیلئے چین کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے کا منتظر ہے۔

اس موقع پر پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ دونوں ممالک کی بحران کے وقت ایک دوسرےکی مدد کرنے کی روایت پرانی ہے اسی لیے چینی حکومت سیلاب سے متاثر پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی مدد کو بہت اہمیت دیتی ہے۔

سفیر نے کہا کہ چینی عوام کبھی نہیں بھولیں گے کہ پاکستان نے 2008ء میں چین کے صوبہ سیچھوآن کے وین چھوآن میں شدید زلزلہ آنے پر اپنے تمام سٹریٹجک ریزرو خیمے چین کو عطیہ کر دیئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ یکساں مفاد پر مبنی تعاون کو مضبوط بنانے اور ایک بہتر وطن کی تعمیر کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے کا خواہاں ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق وسط جون سے اب تک پاکستان میں بارشوں سے متعلق حادثات میں مجموعی طور پر 1 ہزار 396 افراد جاں بحق اور 12ہزار 728 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بلوچستان میں چین کے عطیہ کردہ فوڈ ریلیف پیکج...

ڈیرہ بگٹی(شِنہوا)بلوچستان کے سیلاب متاثرین میں چین کے عطیہ کردہ فوڈ ریلیف پیکجز کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے۔

فوڈ ریلیف پیکچزتقسیم کرنے کی تقریب صوبہ بلوچستان کے قبائلی علاقے ڈیرہ بگٹی میں منعقد ہوئی جس میں سیلاب سے متاثرہ 800 سے زائد مقامی متاثرین نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے شدید سیلاب کے دوران چین کی جانب سے پاکستان کی بروقت مدد پر شکریہ ادا کیا ۔

شاہ زین بگٹی نے کہاکہ ہمارے ہر مشکل وقت میں چین ہمیشہ ایک بھائی کی طرح پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تعلیم، طبی نگہداشت اور دیگر شعبوں میں انفراسٹرکچر کی تعمیر کو بہتربنانے کیلئے چین کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے کا منتظر ہے۔

اس موقع پر پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ دونوں ممالک کی بحران کے وقت ایک دوسرےکی مدد کرنے کی روایت پرانی ہے اسی لیے چینی حکومت سیلاب سے متاثر پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی مدد کو بہت اہمیت دیتی ہے۔

سفیر نے کہا کہ چینی عوام کبھی نہیں بھولیں گے کہ پاکستان نے 2008ء میں چین کے صوبہ سیچھوآن کے وین چھوآن میں شدید زلزلہ آنے پر اپنے تمام سٹریٹجک ریزرو خیمے چین کو عطیہ کر دیئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ یکساں مفاد پر مبنی تعاون کو مضبوط بنانے اور ایک بہتر وطن کی تعمیر کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے کا خواہاں ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق وسط جون سے اب تک پاکستان میں بارشوں سے متعلق حادثات میں مجموعی طور پر 1 ہزار 396 افراد جاں بحق اور 12ہزار 728 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برطانیہ ۔ ایڈنبرگ ۔ ملکہ الزبتھ دوم ۔ ہیرس

برطانیہ میں بالمورل محل سے ملکہ الزبتھ دوم کے تابوت کو لیکر آنیوالی گاڑی کے ایڈنبرگ پہنچنے کا منظر۔(شِنہوا)

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برطانیہ ۔ ایڈنبرگ ۔ ملکہ الزبتھ دوم ۔ ہیرس

برطانیہ میں بالمورل محل سے ملکہ الزبتھ دوم کے تابوت کو لیکر آنیوالی گاڑی کے ایڈنبرگ پہنچنے کا منظر۔(شِنہوا)

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برطانیہ ۔ ایڈنبرگ ۔ ملکہ الزبتھ دوم ۔ ہیرس

برطانیہ میں بالمورل محل سے ملکہ الزبتھ دوم کے تابوت کو لیکر آنیوالی گاڑی کے ایڈنبرگ پہنچنے کا منظر۔(شِنہوا)

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں