• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

برطانیہ ۔ ایڈنبرگ ۔ ملکہ الزبتھ دوم ۔ ہیرس

برطانیہ میں بالمورل محل سے ملکہ الزبتھ دوم کے تابوت کو لیکر آنیوالی گاڑی کے ایڈنبرگ پہنچنے کا منظر۔(شِنہوا)

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تائیوان میں تعطیلات کے دوران ریلوے میں خرابی...

تائپے (شِنہوا) تائیوان کی وسطی کاؤنٹی چھانگ ہوا میں ریلوے میں پیدا ہونے والی خرابی کے باعث جمعرات سے اتوارتک تقریباً77ہزار249مسافروں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔

جزیرے کی ٹرانسپورٹ ایجنسی کے مطابق ریلوے سیکشن میں خرابی تین روزہ وسط خزاں کے تہوار کی  تعطیلات کے دوران اتوارکو ختم ہونے والے سفری رش کے دوران پیدا ہوئی، 396 ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں کی بڑی تعداد چھانگ ہوامیں پھنسی رہی۔

 ایجنسی کے مطابق چھانگ ہوااسٹیشن جزیرے کے وسطی حصے میں دو مصروف ریلوے لائنوں کو جوڑنے والا جنکشن ہے، نامعلوم برقی کرنٹ کی وجہ سے مواصلاتی تاروں کے ٹوٹنے سے خرابی پیدا ہوئی جس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شنگھائی کی غیرملکی تجارت میں تیزرفتار اضافہ

شنگھائی(شِنہوا) شنگھائی کی غیرملکی تجارت میں جولائی اور اگست کے دوران  دوہرے ہندسے کا اضافہ برقراررہا ہے،مقامی کسٹمزکے مطابق 2022 کے پہلے آٹھ ماہ میں غیرملکی تجارت کےمجموعی حجم میں مثبت اضافہ ہوا۔جنوری سے اگست تک شنگھائی کی مجموعی غیرملکی تجارت کاحجم27کھرب یوآن (تقریباً 390 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گیا،جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.8 فیصد زیادہ ہے، جس سے اس سال کی پہلی ششماہی میں کوویڈ-19 کے اثرات کی وجہ سے گزشتہ سال کے مقابلے میں  آنے والی معمولی کمی پوری ہوگئی ہے۔

جولائی میں، شنگھائی کے درآمدی اور برآمدی  حجم نے ایک ماہ کا ریکارڈ توڑ دیا، جو پہلی بار 400 ارب یوآن سے تجاوزکرگیا تھا ۔ اگست میں غیرملکی تجارت میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے 15.8 فیصد اضافہ ہوا۔

 مقامی کسٹمزکے مطابق  کوویڈ-19 کی وبا کے پیش نظر تجارت کو آسان بنانے کے اقدامات پر عمل درآمد میں تیزی لائی گئی ہےاور توقع ہے کہ  شنگھائی اور دریائے یانگتسی ڈیلٹا کے علاقے ملک کی مجموعی غیر ملکی تجارت کے استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عراق میں کرد عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں...

انقرہ(شِنہوا)شمالی عراق میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی(پی کے کے) کے عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں 4 ترک فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

ترک وزارت دفاع نے پیر کے روز بتایا کہ یہ جھڑپ گزشتہ روز ترکی کے سرحد پار آپریشن والے علاقے میں ترک سیکورٹی فورسز کے ایک سرچ آپریشن کے وقت ہوئی۔

آپریشن پنجہ کلید کےعلاقے میں کردستان ورکرز پارٹی کے عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں 2 فوجی ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہوئے لیکن ان 4 زخمیوں میں سے 2 بعد ازاں ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔

سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی نے پیر کے روز بتایا کہ دریں اثناء عراق کے شمالی صوبہ اربیل کے قصبے خلیفان میں ایک ترک آپریشن کے دوران کردستان ورکرز پارٹی کی قاتلانہ ٹیم کا رکن ودات اکسچ اور گروہ کے دیگر 2 ممبران مارے گئے ہیں۔

ٹی آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق ترک انٹیلی جنس سروس کو پتہ چلا کہ اکساک حملہ کرنے کی نیت سے ترکی کے شہروں کا سفر کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ترکی نے داعش سے وابستہ 9 مشتبہ افراد کو گرفت...

انقرہ(شِنہوا)ترکی کےدارالحکومت انقرہ میں پولیس کے چھاپوں میں داعش سے وابستہ کم از کم 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی نے پیر کے روز ایک خبر میں بتایا کہ انقرہ پولیس نے 10 غیر ملکی مشتبہ افراد کیخلاف بیک وقت کارروائی کا آغاز کیا جو تنازعات والے علاقوں میں مبینہ طور پرداعش ارکان سے رابطے میں تھے۔

مزید بتایا کہ کارروائی میں 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ پولیس آخری فرد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔

گزشتہ ہفتے ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اعلان کیا تھا کہ ترک سیکورٹی فورسز نے داعش کے سینئررہنما بشار حاطب غزال السمیدائی کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترک حکومت نے2013ء میں داعش کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا اور اسے 2015 کے بعد سے اب تک ملک میں جان لیوا حملوں کے سلسلے کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔

2011ء میں شام میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے شام کے ساتھ ترکی کی جنوبی سرحد شامی اور غیر ملکی جنگجوؤں کیلئے ایک اہم کراسنگ پوائنٹ رہی ہے۔ 

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغانستان ، ٹریفک حادثہ میں 3 افراد ہلاک ، 4...

فیض آباد(شِنہوا)افغانستان میں ایک کار کھائی میں گرنے کے باعث بچے سمیت 3 افراد ہلاک اور 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہیں ، حادثہ صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد کے باہر پیش آیا۔

صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ معزالدین احمدی نے پیر کے روز بتایا کہ یہ جان لیوا ٹریفک حادثہ سڑک کی خراب حالت اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے باعث پیش آیا ، مزید کہا کہ زخمی مسافروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

شمالی صوبہ بغلان کےضلع خنجان میں ہفتے کے روز اسی طرح کے حادثے میں 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئےتھے۔

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی نائب صدرکا برطانوی سفارت خانے کا دورہ،م...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے نائب صدر وانگ چھی شان نے پیر کو بیجنگ میں برطانوی سفارت خانے کا دورہ کیا اور برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پرتعزیت کااظہار کیا۔وانگ نے ملکہ الزبتھ دوم کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کی تصویر کے سامنے خاموشی اختیار کی اور تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کیے۔ صدر شی جن پھنگ اور چینی حکومت اور عوام کی جانب سے وانگ نے ملکہ کے انتقال پرگہری تعزیت اور برطانوی شاہی خاندان،حکومت اورعوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وانگ نے کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم چین-برطانیہ تعلقات کی ترقی میں معاون  تھیں۔ وہ چین کا دورہ کرنے والی پہلی برطانوی بادشاہ تھیں، اور انہوں نے برطانیہ کے دوروں کے دوران متعدد چینی رہنماؤں سے ملاقات کی۔

نائب صدر نے کہا کہ ملکہ نے چین اور برطانیہ کے تعلقات کی ترقی میں مثبت کردار ادا کیا ۔

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی نائب صدرکا برطانوی سفارت خانے کا دورہ،م...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے نائب صدر وانگ چھی شان نے پیر کو بیجنگ میں برطانوی سفارت خانے کا دورہ کیا اور برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پرتعزیت کااظہار کیا۔وانگ نے ملکہ الزبتھ دوم کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کی تصویر کے سامنے خاموشی اختیار کی اور تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کیے۔ صدر شی جن پھنگ اور چینی حکومت اور عوام کی جانب سے وانگ نے ملکہ کے انتقال پرگہری تعزیت اور برطانوی شاہی خاندان،حکومت اورعوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وانگ نے کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم چین-برطانیہ تعلقات کی ترقی میں معاون  تھیں۔ وہ چین کا دورہ کرنے والی پہلی برطانوی بادشاہ تھیں، اور انہوں نے برطانیہ کے دوروں کے دوران متعدد چینی رہنماؤں سے ملاقات کی۔

نائب صدر نے کہا کہ ملکہ نے چین اور برطانیہ کے تعلقات کی ترقی میں مثبت کردار ادا کیا ۔

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے سیچھوآن میں زلزلے کے متاثرین کی یاد م...

لوڈنگ ، شی میان(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوآن کے لوڈنگ اور شی میان کاؤنٹی میں حالیہ زلزلے کے متاثرین کی یاد میں تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مقامی حکام نے پیر کے روز بتایا کہ 5 ستمبر کو چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوآن کی کاؤنٹی لوڈنگ اور ہمسایہ علاقوں میں آنیوالے 6.8 شدت کے زلزلے سے مجموعی طور پر 93 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور 25 افراد بدستور لاپتہ ہیں۔

 

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوآن کی کاؤنٹی لوڈنگ کے قصبے موشی میں زلزلہ متاثرین کی یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب  میں ایک فوجی پھول رکھ رہا ہے۔(شِنہوا)

 

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوآن کے شہر یاآن کی کاؤنٹی شی میان میں فائرفائٹرز زلزلہ متاثرین کی یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

 

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوآن کے شہر یاآن کی کاؤنٹی شی میان میں زلزلہ متاثرین کی یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب میں ایک ریسکیو اہلکار پھول رکھ رہی ہے۔(شِنہوا)

 

چین کے جنوب مغربی صوبےسیچھوآن کی کاؤنٹی لوڈنگ کے قصبے موشی میں پولیس اہلکار زلزلہ متاثرین کی یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

 

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوآن کی کاؤنٹی لوڈنگ کے قصبے موشی میں لوگ زلزلہ متاثرین کی یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاپوا نیو گنی میں 7.6 شدت کا زلزلہ ، 7 افراد...

سڈنی(شِنہوا)پاپوانیو گنی کی وادی مارخم میں 7.6 شدت کے زلزلے کے باعث 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پاپوا نیو گنی کی شاہی کانسٹیبلری کی جانب سے پیر کی سہ پہر جاری ہونیوالے بیان کے مطابق کمشنر آف پولیس ڈیوڈ میننگ نے بتایا کہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 42 منٹ( صبح 5بجکر 42 منٹ پاکستانی وقت) پر 5.0 شدت کے دوسرے زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کیے گئے جس کا مرکز اصل زلزلے سے 70 کلو میٹر شمال کی جانب سطح زمین سے 101 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

بیان کے مطابق سب سےزیادہ نقصان موروبی ، مغربی ہائی لینڈ اور مادانگ صوبوں کے اضلاع میں ہوا ہے جہاں کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔

میننگ نے کہا کہ افسوس کہ لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 7 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں سے 3 کا تعلق ضلع کابوم ، 3 کا صوبہ موروبی کے قصبے واؤ اور 1 کا تعلق صوبہ مادانگ کے رائی کوسٹ سے تھا۔

کمشنرنے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور انہیں مزید تیز کیا جا رہا ہے۔

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دنیابھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز ک...

دنیابھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 60 کروڑ 86 لاکھ 10 ہزار 78 ہوگئی ہے۔جان ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ کی جانب سے پیر کو صبح 10 بجے پاکستانی وقت پر جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکہ 9 کروڑ 52لاکھ 50 ہزار 705 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔بھارت 4 کروڑ 45 لاکھ 580 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرا جبکہ فرانس 3 کروڑ 48 لاکھ 98 ہزار 909 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرا شدید متاثرہ ملک برازیل 3 کروڑ 45لاکھ 16 ہزار 739 مصدقہ کیسز کے ساتھ چوتھے ، جرمنی 3 کروڑ 24 لاکھ 52 ہزار 250 مصدقہ کیسز کے ساتھ پانچویں اور جنوبی کوریا 2 کروڑ 40 لاکھ 41 ہزار 825 مصدقہ کیسز کیساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔برطانیہ 2 کروڑ 37لاکھ 71 ہزار 572 مصدقہ کیسز کے ساتھ ساتواں ، اٹلی 2 کروڑ 20 لاکھ 47 ہزار 192 مصدقہ کیسز کے ساتھ آٹھواں جبکہ جاپان 2 کروڑ 15 لاکھ 6 ہزار 327 مصدقہ کیسز کے ساتھ نواں شدید متاثرہ ملک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان قدرتی آفات کے لحاظ سے ہائی رسک پر ,...

پاکستان قدرتی آفات کے لحاظ سے ہائی رسک پر ہے ، پاکستان میں سیلاب کی تباہی زلزلے سے زیادہ ہے ، پاکستان میں ہرسال قدرتی آفات سے 2ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے ، پیر کوقدرتی آفات کے بارے میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ جاری کردی ، روپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں قدرتی آفات سے 863افرادجاںبحق ہوئے ہیں، قدرتی آفات کی تباہی سے پاکستان میں غربت بڑھتی ہے ، سیلاب، فصلیں ، گھراورسامان سب تباہ کردیتا ہے ، پاکستان میں فصلوں کی انشورنس بہت محدود ہے ، پاکستان میں صرف 2لاکھ 27ہزار کسانوں کی فصل انشورنس ہے ، سیلاب پاکستان کے پسماندہ اضلاع کو مزید پسماندہ کردیتا ہے ، ایشیائی ترقیاتی بینک رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں سیلاب وزلزلے کے باعث سب سے زیادہ لوگ غربت کا شکار ہیں ،بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ میں زیادہ تر لوگ غربت کا شکار ہیں، سیلاب اور زلزلے سے بچاؤ کیلئے ڈیزاسٹر رسک فنانس اپروچ کو وسیع کرنے کی ضرورت ہے ، پاکستان میں سیلاب اور زلزلے سے بچاؤ کیلئے کئے گئے اقدامات ناکافی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میںکیوی پھلوں کی شجرکاری کو اٹک، چکو...

پاکستان میںکیوی پھلوں کی شجرکاری کو اٹک، چکوال اور مارگلہ کے دامن تک پھیلایا جائے گا،مہنگے کیوی پھلوں کی کاشت کسانوں کی آمدنی کا ایک مستحکم ذریعہ،کیوی چار سے پانچ سال میں پھل دیتا ہے،ہزارہ ڈویژن میں شنکیاری میںکیوی کی کاشت کا کامیاب تجربہ، کیوی پھل بہترین غذائیت اور ادویات کی وجہ سے دنیا بھرمیں مقبول،پاکستان کیوی فارمنگ کو فروغ دینے میں چین کے تجربے اور مدد سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق مہنگے کیوی پھلوں کی کاشت کو فروغ دینا پاکستانی کسانوں کو آمدنی کا ایک مستحکم ذریعہ فراہم کر سکتا ہے کیونکہ یہ لذیذ پھل بہت زیادہ معاشی اور غذائی اہمیت کا حامل ہے۔ مختلف مقامات پر کیے جانے والے متعددتجربات کے نتیجے میںپاکستان ان متعدد ممالک میں سے ایک ہے جو اپنے بھرپور ذائقے اور معاشی اہمیت کی وجہ سے کیوی کی کاشت کر رہے ہیں۔نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر اسلام آباد کے ایک سینئر سائنسی افسر ڈاکٹر نور اللہ نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کیوی ایک مہنگا پھل ہے لیکن ایک بار جب کاشتکاروں کے پاس اسے اگانے کے وسائل مل جائیں تو وہ اچھی آمدنی حاصل کرسکتے

ہیںکیونکہ یہ ایک ممکنہ نقدی فصل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی زرخیز زمین میں اس پھل کواگانے کا تجربہ کیا ہے۔ کیوی کی پیداوار کی عمر سات سے آٹھ سال ہے اور یہ چار سے پانچ سال میں پھل دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیوی جسے چائنیز گوزبیری بھی کہا جاتا ہے شمالی خیبرپختونخوا، خاص طور پر ہزارہ ڈویژن میں گزشتہ تین سالوں سے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کی جانب سے ایک بڑے زرعی فارم میں کاشت جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی عوامل جیسے درجہ حرارت، ہوا، مٹی میں نمی اور خشک سالی کا کیوی کی افزائش پر نمایاں اثر پڑتا ہے۔اس کا پودا علاقے میں 1,500 ملی میٹر سالانہ بارش کے ساتھ اچھی طرح اگتا ہے۔ 20 اور 30 ڈگری کے درمیان درجہ حرارت کیوی کے پودے کی نشوونما کے لیے بہترین ہے جب کہ 10 سے 35 ڈگری کے درمیان درجہ حرارت اس کی نشوونما کو بہت زیادہ روکتا ہے۔نوراللہ نے کہا کہ کیوی کے پودوں کو اچھی طرح سے ہوا دینے والی مٹی کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ پانی جمع ہونے کے لیے حساس ہوتے ہیں۔

یہ بالائی علاقوں میں پروان چڑھتا ہے جہاں پانی جمع ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہوتا ہے۔ یہ تیزابی مٹی میں بھی پروان چڑھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیوی کے ساتھ پچھلے تین سالوں کے تجربے کو دیکھتے ہوئے واضح ہے کہ یہ پھل بھرپور طریقے سے اگتا ہے اور ضلع مانسہرہ کے ایک پہاڑی علاقے شنکیاری میں ملک کے دیگر نشیبی علاقوں کے مقابلے میں بہتر بقا کی شرح رکھتا ہے۔نوراللہ نے کہاکہ کیوی پھلوں کے جراثیم اور اقسام کو ہزارہ ڈویژن میں مختلف مقامات پر اسکریننگ اور تشخیص پر مزید تحقیق میں استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کیوی پھل کی بہترین غذائیت اور دواوں کی وجہ سے دنیا بھر سے لوگ اس میں دلچسپی لیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کیوی پھلوں کی کمرشل شجرکاری کو اٹک، چکوال اور مارگلہ کے دامن تک پھیلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیوی فارمنگ کو فروغ دینے میں چین کے تجربے اور مدد سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکام کیوی کے باغات پر ورکشاپ منعقد کریںاورکسانوں کو اس کے مالی فوائد کے بارے میں آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر کیوی فارمنگ کو فروغ دینے سے پاکستان کو اپنی کاشتکار برادری کی مالی بہبود کو یقینی بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

موٹرسایئکلز کی فروخت میں پاکستان دنیا کا پان...

موٹرسایئکلز کی فروخت میں پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا،سڑکوں پر موٹر سائیکلوں کی بھرمار،ملک میں موٹر سائیکلز کی تعداد پونے دوکروڑ تک پہنچ گئی،مانگ میں 53فیصد اضافہ،پیٹرول مہنگا ہونے سے موٹرسائیکل کی قدر بڑھ گئی ، الیکٹرک گاڑیاں بنانے اور اسمبل کرنے کے لیے 12 کمپنیوں کو لائسنس جاری ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کو کاربن کے اخراج اور تیل کی طلب کو کم کرنے میں اہم کردار سمجھا جاتا ہے۔ بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے نیٹ زیرو ایمیشن سیناریو کے مطابق2050 تک جیواشم ایندھن کی کھپت کو 75 فیصد تک کم کرنا صفرکاربن کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہوگا۔ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ آف پاکستان کے پالیسی منیجر انجینئر عاصم ایاز نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہاکہ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے اور اسمبل کرنے کے لیے 21 اداروں میں سے 12 کمپنیوں کو لائسنس جاری کیے ہیں۔ای وی پالیسی کو اپنانے کی موجودہ شرح دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں کے لیے 2.2 فیصداور چار پہیوں والی گاڑیوں کے لیے 0 فیصدہے۔ تاہم ایک کمپنی ڈائس اور ایم جی موٹرزکو لائسنس دیا جا رہا ہے تاکہ فور وہیلر کیلئے بھی مارکیٹ کو تلاش کیا جا سکے۔

عاصم ایازنے کہاکہ اس طرف کم رجحان کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ کمپنیوں کے پاس پالیسیوں اور طریقہ کار سے متعلق مناسب معلومات نہیں ہیں اور کمپنیاں چارجنگ اسٹیشنز،انسٹالیشن اور انکے کام کرنے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پوری طرح تیار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ای وی مینوفیکچرنگ کو بڑھانے کے لیے کئی مراعات دی گئی ہیںاورکچھ کمپنیوں کولائسنس بھی دیئے گئے ہیں جو ہائبرڈ پر مبنی ماڈلز پر کام کرنے جا رہی ہیں۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر سینٹر فار بزنس اینڈ اکنامک ریسرچ ڈاکٹر جنید عالم میمن نے کہاکہ نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی قابل حصول ہے کیونکہ ای وی کی پیداوار آسان ہوتی ہے، ان کے حصے کم ہوتے ہیں اور مزدوری کے اخراجات کو کم کرنے کے لیے اسمبلی لائن پر کم اہلکاروں کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خریداروں کے لیے بھی کم مہنگی ہیںکیونکہ دنیا میں تیل کی اکثریت نقل و حمل میں استعمال ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صاف آب و ہوا کے اہداف کو حاصل کرنے اور تیل کے استعمال کو کم کرنے کے لیے نقل و حمل کی صنعت کو کاربنائز کیا جانا چاہیے اورآٹو انڈسٹری کو فوسل فیول کے استعمال سے پائیدار توانائی کے ذرائع میں تبدیل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیاں جو صاف بجلی استعمال کرتی ہیںاس مقصد کو حاصل کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔پاکستان نے نومبر میں ایک نیشنل الیکٹرک وہیکلز پالیسی کا نفاذ کیا ہے جس میں 2030 تک تمام مسافر گاڑیوں اور ہیوی ڈیوٹی ٹرکوں کی فروخت کا 30 فیصد اور 2040 تک 90 فیصدکے اہداف اور ترغیبات کا ہدف رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 32 ملین گھرانے ہیں اور سڑکوں پر 17.5 ملین موٹر سائیکلیں ہیں، موٹر سائیکل کی فروخت 2015 میں 41 فیصد سے بڑھ کر 2018 میں 53 فیصد ہو گئی ہے۔ پاکستان چین، بھارت، انڈونیشیا اور ویتنام کے بعد پانچویں بڑی موٹر سائیکل مارکیٹ کے طور پر موجودہے۔ ای وی انڈسٹری غیر ملکی نقد رقم کو محفوظ کرنے، ہزاروں نئی ملازمتیں پیدا کرنے اور متعلقہ صنعتوں کی ترقی کی حوصلہ افزائی کرکے معیشت کو نمایاں طور پر فروغ دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ الیکٹرک گاڑیاں شہری علاقوں میں ہوا اور شور کی آلودگی سے منسلک صحت کے اخراجات کو بھی نمایاں طور پر کم کر سکتی ہیں تاہم اس تبدیلی کے رونما ہونے کے لیے ایک مستقل پالیسی سپورٹ کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان تجارت 11 ا...

پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان تجارت 11 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، آسیان اور پاکستان کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کے لیے مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی کا آغاز ، مشرقی ایشیا پاکستان کا بنیادی تجارتی شراکت داربن گیا،آسیان2050 تک دنیا کی چوتھی بڑی معیشت بن جائے گی،رکن ممالک کامجموعی جی ڈی پی 3 ٹریلین ڈالر،گوادر آسیان کیلئے گیٹ وے بنے گا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فریم ورک کے تحت جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن آسیان کے رکن ممالک کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے لیے ایک موثر اور نتیجہ خیز حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔سی پیک نے پاکستان کو آسیان کے ارکان سمیت مختلف ممالک سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا ہے۔ سی پیک کے تحت مختلف منصوبے پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔آسیان کمیٹی اسلام آباد کے چیئرمین Nguyen Tien Phong کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان تجارت 11 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ انہوں نے کہا کہ آسیان اور پاکستان نے آزاد تجارتی معاہدے کے لیے مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی کا آغاز کیا ہے تاکہ مجموعی اقتصادی مصروفیت کو بڑھایا جا سکے۔آسیان کے ساتھ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے ذریعے حاصل کیے جانے کی بہت بڑی اقتصادی صلاحیت موجود ہے۔

گلوبلائزیشن کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سے مشرقی ایشیا پاکستان کا بنیادی تجارتی شراکت دار ہے۔ مختلف صنعتوں میں تجارت، سرمایہ کاری اور تعاون کو بڑھانے پر زور دینے کے ساتھ جغرافیائی سیاست سے جیو اکنامکس کی طرف یہ تبدیلی حالیہ برسوں میں واضح ہوئی ہے۔آسیان ایک 10 رکنی متحرک تنظیم بن گئی ہے جس کے اراکین میں برونائی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاوس، ملائیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویتنام شامل ہیں، جن کی مجموعی جی ڈی پی 3 ٹریلین ڈالرسے زیادہ ہے۔ آسیان اب دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہے جو2050 تک چوتھی بڑی معیشت بن جائے گی۔انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد کے ایک ریسرچ فیلو نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ آسیان نے پاکستان کے ساتھ خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری، تعلیم، انسانی وسائل کی ترقی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان بہت سی مشترکات ہیں جن میں ثقافت اور مذہب کی مضبوط وابستگی شامل ہے حالانکہ پاکستان کو اپنی معیشت کو آزاد کرنے کے باوجود آسیان کے ممبران کے ساتھ تجارت سے مطلوبہ سطح تک فائدہ نہیں پہنچا ہے۔ریسرچ فیلو نے کہا کہ پاکستان سی پیک کو فروغ دے کر اور میگا پراجیکٹ کی مختلف سکیموں کے تحت مختلف قسم کی سازگار تجاویز پیش کر کے آسیان کے ممبران سے مناسب سرمایہ کاری کو راغب کر سکتا ہے۔گوادر کے مکمل ہوتے ہی پاکستان کے پاس ایک گہرے پانی کی بندرگاہہوگی جو خشکی میں گھرے وسطی ایشیائی ممالک کے لیے گیٹ وے کا کام کر سکتی ہے۔ بعد میں وہ اسے آسیان ممالک کو برآمدات کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات کا غیر تسلی بخش حجم پاکستان کی معیشت کے لیے ایک مستقل مسئلہ ہے کیونکہ اس نے جی ڈی پی کی نمو کو بری طرح متاثر کیاہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان کے مختلف علاقوں میں قائم ہونے والے خصوصی اقتصادی زونز غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کریں گے۔ پاکستان اپنی صنعتی بنیاد کو متنوع بنانے کی کوشش کر رہا ہے اورآسیان مارکیٹیں اسے مواقع فراہم کر سکتی ہیں۔ پاکستان صنعت کاری کے ذریعے اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے آسیان ممالک سنگاپور، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کے تجربات سے بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس آسیان کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دے کر اپنی برآمدات کو بڑھانے کا موقع بھی ہے۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے لیے ممکنہ شعبوں کو تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے مختلف فورمز پر کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی معیشت کو تبدیل کرنے اور فی کس آمدنی اور جی ڈی پی بڑھانے کے لیے ملائیشیا کے ماڈل پر عمل کرنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے چھوٹے اور درمیانے سطح کے کاروباری ادا...

چین کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز)نے ماہ اگست کے دوران اپنی بحالی کی رفتار کو برقراررکھا ہے ،دوسری جانب ایک صنعتی انڈیکس سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے حکومتی پالیسیوں کیجامع منصوبے کے اثرات نمایاں ہورہے ہیں ۔چائنہ ایسوسی ایشن آف سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز نے کہا ہے کہ 3 ہزار ایس ایم ایز کے سروے کی بنیاد پر وضع کیا گیا ۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کا ڈیو یلپمنٹ انڈیکس، گزشتہ ماہ 88.3کی سطح پر آگیا ہے جوکہ جولائی میں رجسٹرڈ سطح کے برابر پہنچ گیا تھا۔انڈ یکس میں چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی کارکردگی اور توقعات کا اندازہ لگانے کے لیے متعدد ذیلی اشاریے شامل ہیں۔رہائش اور کیٹرنگ کے ذیلی انڈیکس میں اگست کے دوران 0.3 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو نشاندہی کیے گئے تمام شعبوں میں سب سے نمایاں اضافہ ہے۔اس صنعت کے ذیلی انڈیکس میں 0.1 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جو کہ جولائی میں ہونے والی کمی کو پیچھے لے آیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ یورپ مال بردار ٹرین سروس میں زبردست اضا...

چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ نے بتا یا ہے کہ چین اور یورپ کے مابین مال بردار ٹرین سروس کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 فیصد اضافہ ہواہے ،اور اس نےآمدورفت کی ریکارڈ 1ہزار585 کی سطح عبور کرلی ہے ۔اس کمپنی کے اعداد وشمارکے مطابق ماہ اگست کے دوران ان مال بردار ٹرینوں کے ذریعے تقریبا 1 لاکھ 54 ہزارکے 20 فٹ مساوی یونٹس (ٹی ای یو ) کاسامان بھیجا گیا، جو کہ 1 سال قبل کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے۔سال کے پہلے 8 مہینوں کے دوران چین۔ یورپ مال بردار ٹرینوں کی آمدورفت کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد بڑھ کر10ہزار575 ہو گئی ہے ۔ ان ٹرینوں کے ذریعے مجموعی طور پر 10لاکھ 20 ہزارکے 20فٹ مساوی یونٹس کے سامان کی منتقلی کی گئی جو کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پا کستان میں نوول کرونا وائرس کے 105 نئے کیس...

پا کستان میں اتوار کے روز 105 نئے نوول کرو نا وائرس کیکیسز رپورٹ ہو ئے ہیں جس کے بعد مصد قہ کیسز کی تعداد 15 لا کھ 71 ہزار 196 ہو گئی۔وزارت صحت نے پیر کے روز بتا یا ہے کہ 13 ہزار 533 ٹیسٹ کیبعد نئے انفیکشنز رپورٹ ہو ئے ہیں۔وزارت کے مطا بق پا کستان میں نوول کرو نا وائرس کے باعث 30 ہزار 599 افراد ہلا ک ہو چکے ہیں، جبکہ اتوار کے روز کو ئی ہلا کت نہیں ہو ئی۔ملک میں 94 مر یضوں کی حا لت تشویشناک ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے ا ی کامرس لاجسٹکس انڈیکس میں اگست کے...

چین کے ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس میں اگست کے دوران کمی ہوئی ہے جس کی وجہ نوول کرونا وائرس کے دوبارہ پھیلنے والے کیسز ہیں ۔چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس و پرچیزنگ اور ای کامرس کی بڑی کمپنی JD.COM کام کے مشترکہ طور پر کرائے گئے سروے کے اعداد و شمار کے مطا بق انڈیکس پچھلے ماہ 104.2 پوائنٹس پر آیا، جو کہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 2.2 پوائنٹس کم ہے۔سروے میں ای کامرس لاجسٹکس کے کاروبار کیسکڑا کی وجہ اگست کے دوران مارکیٹ کی طلب اور رسد میں نوول کرونا وائرس کے باعث ہونے والی رکاوٹوں کو قرار دیا گیا ہے۔تاہم ستمبر میں سروے نے انڈیکس کے بارے میں خوش امیدی کی توقع ظاہر کی ہے اور واضح کیا ہے کہ آمدہ دنوں میں اسکولوں کے دوبارہ کھلنے سے ای کامرس لاجسٹک صنعت کے لیے سازگارعوامل میسر آئیں گے ۔چین کا ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس جنوری2015 کے اعداد و شمار پر مبنی ہے، جس کا نقطہ آغاز 100 ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پا کستان، تباہ کن سیلا ب کے مناظر

مون سون کے دوران ہو نے والی با رشوں کے سبب ملک میں آ نے والے سیلاب کے باعث صوبہ سندھ سب سے زیا دہ متا ثرہ ہے۔اچا نک سیلاب کی وجہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو ئیں، جبکہ اسکولز اور دکا نیں سیلاب زدہ ہو گئیں، اور لو گ بے گھر ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھا رٹی کے مطا بق وسط جون سے مون سون کی با رشوں اور سیلاب کے باعث پا کستان میں ہلا کتوں کی تعداد 1396 ہو چکی ہے ، جبکہ 12 ہزار 728 افراد زخمیہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، سیچھوان شہر میں 6.8 شدت کے زلزلے میں مر...

چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کی لوڈنگ کانٹی اور اس سے متصل علاقوں میں 5 ستمبر کوآنے والے 6.8 شدت کیزلزلے سے مجموعی طور پر93 افراد ہلاک اور 25 لاپتہ ہوگئے ہیں۔ریسکیوہیڈکوارٹر کے حکام نے پیر کو بتایا کہ گانزی تبتی خود اختیار پریفیکچر میں واقع لوڈ نگ کا نٹی میں 55 افراد ہلاک ہو ئے جبکہ اتوار کی شام 5 بجے تک یاآن شہر میں 38 ہلاکتیں ہوئیں۔لاپتہ ہونے والے افراد میں سے 9 کا تعلق لوڈنگ اور16 کا یاآن کی شی میان کانٹی سے تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغان کسان کاٹن اور انگور وں کی کٹائی میں مص...

افغانستان میں کاٹن کی کٹائی کے موسم کی آ مد ہو چکی ہے۔مقا می عہد یداروں کے مطا بق جنگ زدہ ملک کے جنوبی صوبہ قند ھار میں 900 ہیکٹرز پر فصل کا شت کی گئی ہے۔اس کے ساتھ کسان صوبہ پروان میں انگوروں کی کٹائی میں بھی مصروف ہیں، جہاں مقا می عہد یداروں کے مطا بق 6 ہزار 500 ہیکٹرز پر انگور کاشت کئے گئے ہیں، اور رواں سال اب تک گزشتہ سال کی طر ح 53 ہزار ٹن انگور وں کی کٹا ئی کر لی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شام ، داعش کے حملے میں 6 افرادہلاک

شام کے شمال مشرقی صوبے حسقہ میں داعش(آئی ایس)کے عسکریت پسندوں نے سڑک پر ایک گاڑی میں سفر کرنے والے 6 افراد کو ہلاک کر دیا ہے ۔انسانی حقوق بارے شامی مبصر مشن نے کہا ہے کہ مشرقی صوبے دیر الزور کی طرف جانے والی خورافی سڑک پر آئی ایس کے عسکریت پسندوں نیان 6 متاثرہ افراد پرگھات لگا کر حملہ کیا،تاہم ان متاثرین کی شناخت تاحال معلوم نہ ہوسکی ۔برطانیہ میں قائم اس مبصرمشن کے مطابق داعش نے گھات لگا کرکئے گئے اس تازہ ترین حملے سمیت شام کے شمال مشرق میں کرد زیرقیادت شامی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف)کے زیر کنٹرول علاقوں میں 2022 کے دوران 130 حملے کیے ہیں، جن میں 104 افراد ہلاک ہوئے ہیں، ان میں 37 شہری اور ایس ڈی ایف کے 67 جنگجو شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت میںمختلف ملکوں سے سرگرم گینگسٹرز کے خل...

بھارتی قومی تفتیشی ایجنسی نے مختلف ملکوں سے بھارت میں سرگرم گینگسٹرز کے خلاف چھاپے مارنے کی کارروائی شروع کردی، ایجنسی نے دہلی، پنجاب، ہریانہ، اترپردیش میں ایک ساتھ 60 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔جرمن میڈیا نے بھارتی وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بھارتی گینگسٹرز کے بین الاقوامی روابط اور دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ ان کے مبینہ تعلقات کی جانکاری ملنے کے بعد این آئی اے کو مربوط انداز میں ملک گیر چھاپے ماری کا حکم دیا گیا، جس کے بعد پیر کو دہلی، ہریانہ، پنجاب، راجستھان، اترپردیش میں تقریبا 60 مقامات پر ایک ساتھ چھاپے ماری کی کارروائی جاری ہے۔این آئی اے کے مطابق یہ بھارتی گینسگسٹرز قید میں رہنے کے باوجود پاکستان، کینیڈا اور دوبئی کے علاوہ دیگر ملکوں کے اپنے سہولت کاروں کی مدد سے مجرمانہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھے۔ یہ گینگسٹرز ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں بھی ملوث بتائے گئے ہیں۔این آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپے ماری کی کارروائی اس لیے کی جارہی ہے کہ حالیہ دنوں تفتیش کے دوران یہ پتہ چلا کہ ان میں سے بعض گینگسٹرز کا تعلق دہشت گردوں سے ہے۔جن گینگسٹرز کے گھروں پر آج چھاپے ماری ہو رہی ہے ان میں کینیڈا سے سرگرم گینگسٹر گولڈی برار اور جگو بھگوان پوریا شامل ہیں۔ یہ دونوں مبینہ طور پر پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملو ث ہیں۔ موسے والا کو 29 مئی کو حملہ آوروں نے گولیوں سے چھلنی کر دیا تھا۔این آئی اے نے بتایا کہ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق قانون (یو اے پی اے) کے تحت بعض گینگسٹرز کے خلاف کیس درج کیا تھا جس کے بعد تفتیش شروع کی گئی۔خیال رہے کہ ایک روز قبل ہی پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل پولیس گورو یادو نے کہا تھا کہ سدھو موسے والا قتل کیس میں گرفتار گینگسٹرز اور دہشت گرد گروپوں کے درمیان مضبوط گٹھ جوڑ ہے۔ سدھو موسے والا کے قتل کے فورا بعد ہی ایک گینگسٹر نیرج بوانا نے گلوکار کے قتل کا انتقام لینے کا اعلان کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سویڈن عام انتخابات، دائیں بازو کی جماعتوں کے...

اتوار کو ہونے والے عام انتخابات میں دائیں بازو کی جماعتوں کا حکومتی اتحاد الیکشن ہار گیا اور بائیں بازو کی اپوزیشن جماعتیں الیکشن میں کامیاب ہوگئیں، جس کے ساتھ ہی سوشل ڈیموکریٹ حکمرانی کے آٹھ سالہ دور کا خاتمہ ہوگیا۔پیر کے اوائل میں، اعداد و شمار نے ظاہر کیا کہ ماڈریٹس، سویڈن ڈیموکریٹس، کرسچن ڈیموکریٹس اور لبرلز نے 349 سیٹوں والی پارلیمنٹ میں 176 سیٹیں جیتی ہیں جب کہ سینٹر لیفٹ کے لیے 173 سیٹیں ہیں۔امیگریشن مخالف سویڈن ڈیموکریٹس، ماڈریٹس کو سویڈن کی دوسری سب سے بڑی پارٹی اور حزب اختلاف میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر پیچھے چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔یہ نتائج ایسے ملک میں ایک تاریخی تبدیلی لائیں گے جو طویل عرصے سے رواداری اور کھلے پن پر فخر کرتا ہے۔بیرون ملک مقیم اور کچھ پوسٹل ووٹوں کی گنتی ابھی باقی ہے اور دو بلاکس کے درمیان مارجن کم ہے، نتائج اب بھی تبدیل ہو سکتے ہیں۔سوشل ڈیموکریٹ وزیر اعظم میگڈالینا اینڈرسن نے انتخابی رات میں شکست تسلیم نہیں کی اور کہا کہ نتائج آنے کے بہت قریب ہیں۔الیکشن اتھارٹی نے کہا کہ ابتدائی نتیجہ بدھ کو جلد سے جلد دستیاب ہوگا۔کرسٹرسن نے کہا ہے کہ وہ چھوٹے کرسچن ڈیموکریٹس اور ممکنہ طور پر لبرل کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی کوشش کریں گے اور پارلیمنٹ میں صرف سویڈن ڈیموکریٹ حمایت پر انحصار کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روسی فوج شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہے، یو...

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی فوج شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہے ان کا مقصد عام شہریوں کو مصیبت میں متبلا کرنا اور انہیں بجلی اور دیگر بنیادی ضروریات سے محروم کرنا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مشرقی حصے میں پسپائی کا بدلہ عام شہریوں، جوہری پاور پلانٹ اور دوسرے انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنا کر لے رہا ہے، حملے کے بعد کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں یوکرینی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ روس کی جانب سے پانی سپلائی کرنے کے ذرائع کو بھی نشانہ بنایا گیا۔صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اتوار کو رات گئے ٹویٹ میں لکھا کہ روسی فوجی ذرائع کو نشانہ نہیں بنا رہے بلکہ ان کا مقصد عام شہریوں کو مصیبت میں متبلا اور انہیں بجلی اور گرم رکھنے کے کے ذرائع سے محروم کرنا ہے۔امریکہ میں یوکرین کے سفیر بریڈیجٹ برینک نے بھی روسی حملوں کی مذمت کی ہے۔

ان کے مطابق یوکرین کی جانب سے شہر اور دیہات آزاد کرانے پر روس ان علاقوں پر میزائل برسا رہا ہے۔دوسری جانب ماسکو نے اس امر سے انکار کیا ہے کہ اس کیفوجیں جان بوجھ کر شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔صدر زیلنسکی نے جنوب مشرقی حصے میں روسی فوج پر حملوں کو چھ ماہ کی جانب میں ایک اہم کامیابی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ موسم سرما میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے کیونکہ کیئف کو طاقت ور ہتھیار مل چکے ہیں۔یوکرین نے سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب روس کی پسپائی کو چھ ماہ کی جنگ میں اپنی اہم کامیابی قرار دیتے کہا تھا کہ نہ صرف روسی فوجی علاقے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں بلکہ جاتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دوسرا سامان بھی چھوڑ گئے ہیں۔اس کے بعد روسی وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا کہ خارکیف کے علاقے میں بالاکلیہ اور ازیوم سے فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ یوکرین میں موجودہ فوج کو پھر سے منظم کرنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ ڈونیسک کے محاذ پر کارروائیاں بڑھائی جائیں۔ماہرین کے مطابق کئی ماہ کی لڑائی میں موجودہ صورت حال انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ مشرقی حصے پر زیادہ تر ماسکو کا قبضہ تھا۔روسی فوج ازیوم کے علاقے کو لاجسٹک بیس کے طور پر استعمال کر رہی تھی اور یہیں سے اس کی اہم کارروائیاں کنٹرول ہوتی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کورونا کے بعد سعودی اور اماراتی فضائی کمپنیو...

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے پہلے فضائی سفر کرنے والوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوگیا۔ اس سلسلے میں سعودی اور اماراتی فضائی کمپنیاں سر فہرست ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہوا بازی سے متعلق بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل ایئرٹریول ایسویسی ایشن ایاٹانے سال 2022 کے دوران فضائی سفر کرنے والوں کے اعداد و شمار پر مشتمل نئی رپورٹ جاری کی ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی 2022 کے دوران فضائی سفر کرنے والوں کی تعداد جولائی 2021 کے مقابلے میں 58.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔دنیا بھر میں کورونا وبا سے قبل سفر کرنے والوں کے مقابلے میں وبا کے بعد مجموعی تعداد 74.6 فیصد بڑھ گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2021 کے مقابلے میں بین الاقوامی مسافروں کی تعداد 150.6 فیصد بڑھی ہے۔بین الاقوامی پرواز فی کلومیٹر کے حوالے سے مسافروں سے ہونے والی آمدنی جولائی 2019 کے مقابلے میں 67.9فیصد بڑھ گئی ہے۔فضائی نقل و حمل کی بین الاقوامی تنظیم کے ڈائریکٹرجنرل ویلی ویلش نے کہا ہے کہ جولائی 2022 کے دوران سفری سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے، بعض ممالک میں سفرکرنے والوں کی تعداد کورونا وبا سے پہلے والے مرحلے کی حد کو چھونے لگی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیا اور بحرالکاہل کے علاقے میں فضائی کمپنیوں نے جولائی 2022 کے دوران سفری سرگرمی میں 528.8 فیصد اضافہ کیا جبکہ یورپی ممالک کی فضائی کمپنیوں نے اس حوالے سے 115.6فیصد اضافے کا ہدف حاصل کیا۔مشرق وسطی کی فضائی کمپنیاں مسلسل اضافہ ریکارڈ کرا رہی ہیں۔ ان میں سعودی اور متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنیوں نے 193.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کرایا جبکہ شمالی امریکہ کی فضائی کمپنیوں نے جولائی کے دوران 129.2 فیصد بہتری ریکارڈ کرائی۔جنوبی امریکہ کی فضائی کمپنیوں نے جولائی میں 119.4 فیصد افراد کو زیادہ سفر کرایا۔ علاوہ ازیں افریقی فضائی کمپنیوں نے 84.8 فیصد آمدنی زیادہ حاصل کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

راولپنڈی، 24 گھنٹوں میں مزید 41 ڈینگی مریضوں...

وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر میں ڈینگی وائرس کے شہریوں پر حملے جاری جاری ہیں، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 41 ڈینگی مریضوں کا اندراج کیا گیا جب کہ مجموعی طور پر یہ تعداد 871 ہو چکی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بینظیر بھٹو جنرل اسپتال اور ہولی فیملی اسپتال میں 4مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ بینظیر بھٹو جنرل اسپتال میں 78 ، ہولی فیملی میں 60 اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں 59 مریض داخل ہیں۔تینوں بڑے اسپتالوں میں کل 197 مریض زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مریضوں کی اکثریت کا تعلق دھاماں سیداں، چک جلال دین سے ہے۔ اب تک ڈینگی سے متاثر ایک مریض کی موت ہوچکی ہے جب کہ انسداد ڈینگی مہم میں فوگنگ ، اسپرے اور لاروا سرویلنس جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لاہور،بجلی کے صارفین کو 6 ارب 43 کروڑ روپے ک...

لیسکو نے وزیراعظم شہبازشریف کے احکامات کے مطابق(لاہورصارفین کیلیے) 30 لاکھ صارفین کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ریلیف فراہم کردیا ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق وزارت توانائی و سیکرٹری پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق تصیح شدہ بل تقسیم کردیئے گئے ہیں۔ ایف پی اے کی مد میں صارفین کو 6 ارب 43 کروڑ روپے کا ریلیف دیا گیا ہے۔ ترجمان لیسکو نے بتایا کہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے 20 لاکھ 71 ہزار صارفین کو 2 ارب 18 کروڑ 70 لاکھ روپے کا ریلیف دیا گیا جب کہ 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے 10 لاکھ 21 ہزار صارفین کو 2 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا۔ اس کے علاوہ 46 ہزار زرعی ٹیوب ویلز کو 1 ارب 30 کروڑ روپے کا ریلیف دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عالمی منڈی میں پاکستانی بانڈ کی قدر میں کمی،...

معیشت کے خوفناک سکڑا کے بعد عالمی منڈی میں پاکستانی بانڈ کی قدر میں کمی کے حوالے سے مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے تفصیلات سماجی میڈیا پر ڈال دیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان اسد عمر نے بتایا کہ عالمی منڈی میں پاکستانی بانڈ تیزی سے اپنی قدر کھو رہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ کی جانب سے قسط کی منظوری اور اجرا کے باوجود یہ گراٹ خوفناک ہے، منڈیوں کا اعتقاد ہے کہ آئی ایم ایف کی منظوری کے باوجود پاکستان کو دیوالیہ پن کا بڑا خطرہ ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت سیاسی مخالفین اور آزاد صحافیوں کو کچلنے میں لگی ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بچے ملکہ برطانیہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئ...

ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سے شاہی خاندان کو دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات موصول ہورہے ہیں جبکہ لوگوں کی جانب سے ملکہ کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا جا رہا ہے اور ملکہ برطانیہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے والوں میں ننھے بچے بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹکے مطابق، بچوں نے ملکہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے رائل پارکس میں پھولوں کے ساتھ ساتھ پیڈنگٹن ٹیڈی بیئرز اور سینڈوچ بھی لا کر رکھے۔ بچوں کے اس اقدام کی وجہ یہ ہے کہ ملکہ برطانیہ نے انتقال سے کچھ عرصہ پہلے اپنی پلاٹینیم جوبلی کے موقع پر پیڈنگٹن ٹیڈی بیئر کے ہمراہ ایک دلچسپ ویڈیو ریکارڈ کروائی تھی۔ ملکہ برطانیہ کو اس ویڈیو میں پیڈنگٹن کے ہمراہ ٹی پارٹی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہیاور ٹی پارٹی ختم ہونے کے بعد پیڈنگٹن ملکہ سے کہتا ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کھانے کے لیے ہمیشہ اپنی ٹوپی میں ایک مارملیڈ سینڈوچ رکھتا ہے۔یہ پیڈنگٹن کی بات مکمل ہونے پر ملکہ مسکراتے ہوئے اپنے پرس میں سے ایک مارملیڈ سینڈوچ نکالتی ہیں اور کہتی ہیں کہ میں نے اپنا سینڈوچ پرس میں رکھا ہے جوکہ میں بعد میں کھاوں گی۔رپورٹ کے مطابق، اب رائل پارکس نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بدقسمتی سے انتظامیہ لوگوں کی جانب سے لایا گیا کوئی تحفہ اور کھانے کی اشیا قبول نہیں کرے گی۔انتظامیہ نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملکہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے صرف پھول ہی لائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی ولی عہد کو بھارتی وزیراعظم کا خط موصول

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ایک خط موصول ہوا۔ پیر کو ، سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ خط بھار ت کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے جدہ میں ولی عہد سے ملاقات کے دوران دیا۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے حوالے سے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے علاوہ دیگر سعودی اور بھار تی حکام بھی شامل تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب ، سرحدی علاقہ نجران سے 25 کلو گرام...

سعودی عرب کے سرحدی علاقہ نجران سے منشیات سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 25 کلو گرام چرس قبضہ میں لے لی گئے اور سمگلر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق ایک سمگلر سعودی عرب کا سرحدی علاقہ نجران سے 25 کلو گرام چرس ملک میں لانے کی کوشش کر رہا تھا کہ سرحدی محافظوں نے گرفتار کر لیا اور منشیات قبضہ میں لے لی گئی ،حکام نے بتایا ہے کہ سمگلر کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف ضروری قانونی کروائی شروع کر دی گئے ہے ۔سعودی عرب کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے اور جرائم کی روک تھام کے لیے ملک میں اسمگلروں کے خلاف کریک ڈان جاری رکھیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب میں سمگلنگ کی گئے 2 لاکھ 50 ہزار ن...

سعودی عرب میں2 لاکھ 50 ہزار نشہ آور گولیاں سمگلنگ کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوے سمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، گزشتہ روزسعودی پریس ایجنسی کے مطابق جدہ اسلامک پورٹ کے ذریعے جدہ میں سمگل کی گئی 2 لاکھ 50 ہزار نشہ آور ایمفیٹامین گولیاں کوسعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے نارکوٹکس کنٹرول نے چھاپہ مار کر قبضہ میں لے لی ہیں۔ سرکاری حکام کے مطابق، گولیاں ڈرلنگ آلات میں چھپائی گئی تھیں ۔حکام نے بتایا کہ ریاض سے ایک مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یہ مائنس عمران مہم چلارہے ہیں، عمران خان پلس...

پاکستان تحریک ا نصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا الگ کیس ہے، ایسے شخص کو دہشت گرد بنایا گیا جو امن کی بات کرتا ہے، پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ عمران خان شامل تفتیش نہیں ہوئے، میں نے عدالت کو بتایا کہ یہ تین جملوں کا کیس تھا، 2 جملے تھے کہ آئی جی تمہیں نہیں چھوڑیں گے، ڈی آئی جی پر کیس کریں گے ، معاملہ پہلے سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چل رہا ہے، یہ مائنس عمران مہم چلارہے ہیں، عمران خان پلس ہی رہے گا۔پیر کو اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی وکیل بابر اعوان نے کہا کہ 75سال کی تاریخ کاپہلا کیس ہے ایک شخص جو لوگوں کے انصاف اور قانون کی بالادستی پر چلانے کیلئے بھاری تحریک چلارہا ہے ، عمران خان کو دہشتگردی کا نام دے کر چالان دیا گیا ۔ آج ہم نے اس مقدمے کاپوسٹ مارٹم کیا ، اس مقدمے کے چار حصے ہیں، پہلے حصے میں کہاگیا کہ عمران خان شامل تفتیش نہیںہوئے ،ان کو کہا کہ ہم شامل تفتیش ہورہے ہیں ، ان سے رابطہ کریں گے وہ بھول جاتے ہیں، دوسرے حصے میں کہا گیا کہ ہم نے سوال پوچھنے ہیں، ہم نے عدالت میں کہا کہ یہ مقدمہ تین جملوں کا ہے ، پہلا جملہ اے ایس کے بارے میں کہا گیا کہ جو ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے وہ اس پرچے میں کھل گیا ، دوسرا جے آئی ٹی ہے ،عمران خان کے خلاف آدھا مقدمہ غلط ثابت ہوگیا ، آئی جی اسلام آباد پولیس اور ڈی آئی جی غیر سیاسی ہیں،وہ صرف غیر سیاسی نہ ہوتے بلکہ ان میں کوئی بھی فوجداری کے مقدمے کا ملزم نہ ہوتا ، میں نے عدالت سے پوچھا کہ کہاں لکھا ہوا ہے کہ یہی سوال پراسیکیوٹر نے پوچھا لیکن وہ جواب نہ دے سکے ، ملزم کو تھانے میں جانا پڑتا ہے ، خطرات کے بارے میں خود بتاتے ہیں ، خدشات بے شمار ہیں، بابر اعوان نے کہا کہ دوسری طرف سے کہا گیا کہ سکیورٹی ہم نے دی ہے ، 2600لوگ گھبرا ڈالے کھڑے ہوتے ہیں، عمران خان اپنے لڑکوں کے ساتھ آیا ہے ،وہ ان ان کے ساتھ ہی واپس جارہا ہے ، ساری مہم مائنس عمران خان پر ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لاہورہائی کورٹ،بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹم...

لاہورہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حکم امتناعی میں 15 ستمبر تک توسیع کردی۔ لاہورہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس علی باقر نجفی نے شہریوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے نیپرا کے وکیل سے مزید دلائل طلب کرلیے۔ عدالت نے فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حکم امتناعی میں 15 ستمبر تک توسیع کردی۔ درخواست میں وفاقی حکومت،واپڈا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیپرا بجلی کے بلوں میں ٹیکس غیر قانونی وصول کررہا ہے۔ بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسمنٹ غیرقانونی اورغیرآئینی ہے،عوام 50 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی کے بل دینے پرمجبورہیں۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کو غیرقانونی قراردیا جائے۔ واضح رہے کہ 24 اگست کو لاہورہائیکورٹ نیبجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی وصولی سے روک دیا تھا، جب کہ صارفین کو فیول ایڈجسمنٹ سرچارج نکال کر باقی بل جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مجھ پر دہشتگردی کا کیس پوری دنیا میں پاکستان...

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مجھ پر لگنے والی دہشت گردی کی دفعات پاکستان کی دنیا میں توہین ہے۔ دہشتگردی عدالت سے ضمانت میں توسیع کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر جیل کے اندر ایک پروفیسر پر تشدد کیا جاتا اور جنسی تشدد کیا جاتا ہے، اور عدالت پھر اس کو ریمانڈ پر واپس بھیج دیتی ہے، اور اس پر اگر کوئی کہتا ہے کہ اس اقدام کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے، اور یہ دہشتگردی ہے تو آپ کسی کو بھی دہشت گرد بنا دیتے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ساری دنیا نے دیکھا اور پوچھا کہ کس بنیاد پر دہشت گردی کی دفعات لگائی گئیں، مجھ پر دہشت گردی کا یہ کیس پوری دنیا میں ہمارے ملک کی توہین ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے چھوٹے اور درمیانے سطح کے کاروباری ادا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) نےماہ اگست کے دوران اپنی بحالی کی رفتار کو برقراررکھا ہے ،دوسری جانب ایک صنعتی انڈیکس سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے حکومتی پالیسیوں کےجامع منصوبے کے اثرات نمایاں ہورہے ہیں ۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز نے کہا ہے کہ  3 ہزار ایس ایم ایز کے سروے کی بنیاد پر وضع کیا گیا 

 چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کا ڈیو یلپمنٹ  انڈیکس،  گزشتہ ماہ 88.3کی سطح پر آگیا ہے جوکہ جولائی میں رجسٹرڈ سطح کے برابر پہنچ گیا تھا۔

انڈ یکس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی کارکردگی اور توقعات کا اندازہ لگانے کے لیے متعدد ذیلی اشاریے شامل ہیں۔

رہائش اور کیٹرنگ کے ذیلی انڈیکس میں اگست کے دوران 0.3 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو نشاندہی کیے گئے تمام شعبوں میں سب سے نمایاں اضافہ ہے۔

اس صنعت کے ذیلی انڈیکس میں 0.1 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جو کہ جولائی میں ہونے والی کمی کو پیچھے لے آیا ہے۔

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ یورپ مال بردار ٹرین سروس میں زبردست اضا...

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ نے بتا یا ہے کہ چین اور یورپ کے مابین مال بردار ٹرین سروس کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 فیصد اضافہ ہواہے ،اور اس نےآمدورفت کی ریکارڈ 1ہزار585 کی سطح عبور کرلی ہے ۔

اس کمپنی کے اعداد وشمارکے مطابق ماہ اگست کےدوران ان مال بردار ٹرینوں کے ذریعے تقریباً 1 لاکھ 54 ہزارکے 20 فٹ مساوی یونٹس (ٹی ای یو ) کاسامان بھیجا گیا، جو کہ 1 سال قبل کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے۔

سال کے پہلے 8 مہینوں کے دوران چین۔ یورپ مال بردار ٹرینوں کی آمدورفت کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد بڑھ کر10ہزار575 ہو گئی ہے ۔ 

ان ٹرینوں کے ذریعے مجموعی طور پر 10لاکھ 20 ہزارکے 20فٹ مساوی یونٹس کے سامان کی منتقلی کی گئی جو کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ یورپ مال بردار ٹرین سروس میں زبردست اضا...

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ نے بتا یا ہے کہ چین اور یورپ کے مابین مال بردار ٹرین سروس کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 فیصد اضافہ ہواہے ،اور اس نےآمدورفت کی ریکارڈ 1ہزار585 کی سطح عبور کرلی ہے ۔

اس کمپنی کے اعداد وشمارکے مطابق ماہ اگست کےدوران ان مال بردار ٹرینوں کے ذریعے تقریباً 1 لاکھ 54 ہزارکے 20 فٹ مساوی یونٹس (ٹی ای یو ) کاسامان بھیجا گیا، جو کہ 1 سال قبل کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے۔

سال کے پہلے 8 مہینوں کے دوران چین۔ یورپ مال بردار ٹرینوں کی آمدورفت کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد بڑھ کر10ہزار575 ہو گئی ہے ۔ 

ان ٹرینوں کے ذریعے مجموعی طور پر 10لاکھ 20 ہزارکے 20فٹ مساوی یونٹس کے سامان کی منتقلی کی گئی جو کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ یورپ مال بردار ٹرین سروس میں زبردست اضا...

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ نے بتا یا ہے کہ چین اور یورپ کے مابین مال بردار ٹرین سروس کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 فیصد اضافہ ہواہے ،اور اس نےآمدورفت کی ریکارڈ 1ہزار585 کی سطح عبور کرلی ہے ۔

اس کمپنی کے اعداد وشمارکے مطابق ماہ اگست کےدوران ان مال بردار ٹرینوں کے ذریعے تقریباً 1 لاکھ 54 ہزارکے 20 فٹ مساوی یونٹس (ٹی ای یو ) کاسامان بھیجا گیا، جو کہ 1 سال قبل کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے۔

سال کے پہلے 8 مہینوں کے دوران چین۔ یورپ مال بردار ٹرینوں کی آمدورفت کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد بڑھ کر10ہزار575 ہو گئی ہے ۔ 

ان ٹرینوں کے ذریعے مجموعی طور پر 10لاکھ 20 ہزارکے 20فٹ مساوی یونٹس کے سامان کی منتقلی کی گئی جو کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دنیابھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز ک...

بیجنگ(شِنہوا)دنیابھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 60 کروڑ 86 لاکھ 10 ہزار 78 ہوگئی ہے۔جان ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ کی جانب سے پیر کو صبح 10 بجے پاکستانی وقت پر جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکہ 9 کروڑ 52لاکھ 50 ہزار 705 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔

بھارت 4 کروڑ 45 لاکھ 580  مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرا جبکہ فرانس 3 کروڑ 48 لاکھ 98 ہزار 909 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔

برازیل 3 کروڑ 45لاکھ 16 ہزار 739 مصدقہ کیسز کے ساتھ چوتھے ، جرمنی 3 کروڑ 24 لاکھ 52 ہزار 250 مصدقہ کیسز کے ساتھ پانچویں اور جنوبی کوریا 2 کروڑ 40 لاکھ 41 ہزار 825 مصدقہ کیسز کےساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

برطانیہ 2 کروڑ 37لاکھ 71 ہزار 572 مصدقہ کیسز کے ساتھ ساتواں ، اٹلی 2 کروڑ 20 لاکھ 47 ہزار 192 مصدقہ کیسز کے ساتھ آٹھواں جبکہ جاپان 2 کروڑ 15 لاکھ 6 ہزار 327 مصدقہ کیسز کے ساتھ نواں شدید متاثرہ ملک ہے۔

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین -وسط- خزاں تہوار-کھپت

 چین کے دارالحکومت بیجنگ میں موسم خزاں کے تہوارکی تعطیل کے دوران لوگ ایک میلے میں خریداری کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین -وسط- خزاں تہوار-کھپت

 چین کے جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کے وئی شان نیشنل پارک میں وسط خزاں تہوار کی تعطیل کے دوران لوگ قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لئے بانس کے بیڑوں پر جارہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین -وسط- خزاں تہوار-کھپت

 چین کے جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر شیامین کے گو لا نگ یو جزیرے پروسط خزاں کے تہوار کی تعطیل کے دوران لوگ ایک اسٹور سے خریداری میں مصروف ہیں۔(شِنہوا)

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین -وسط- خزاں تہوار-کھپت

 چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو کےشہر نانجنگ میں موسم خزاں کے تہوار کی تعطیل کے دوران لوگ کنفیوشس ٹیمپل کے سیاحتی علاقے میں ایک یادگاری اشیاء کے اسٹور میں خریداری کررہے ہیں ۔(شِنہوا)

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین -وسط- خزاں تہوار-کھپت

چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو میں ڈنگشی کی ایک سپر مارکیٹ میں لوگ دکان سے خریداری کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پا کستان میں نوول کرونا وائرس کے 105 نئے کیس...

اسلام آباد (شِنہوا) پا کستان میں اتوار کے روز 105 نئے نوول کرو نا وائرس کےکیسز رپورٹ ہو ئے ہیں جس کے بعد مصد قہ کیسز کی تعداد 15 لا کھ 71 ہزار 196 ہو گئی۔

وزارت صحت نے پیر کے روز بتا یا ہے کہ 13 ہزار 533 ٹیسٹ کےبعد  نئے انفیکشنز رپورٹ ہو ئے ہیں۔

وزارت کے مطا بق پا کستان میں نوول کرو نا وائرس کے باعث 30 ہزار 599 افراد ہلا ک ہو چکے ہیں، جبکہ اتوار کے روز کو ئی ہلا کت نہیں ہو ئی۔

ملک میں 94 مر یضوں کی حا لت تشو یشناک ہے۔

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کےای کامرس لاجسٹکس انڈیکس میں اگست کے دو...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس میں اگست کے دوران کمی ہوئی ہے جس کی وجہ نوول کرونا وائرس کے دوبارہ پھیلنے والے کیسز ہیں ۔

چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس و پرچیزنگ اور ای کامرس کی بڑی کمپنی JD.COM کام کے مشترکہ طور پر کرائے گئے سروے کے اعداد و شمار کے مطا بق  انڈیکس پچھلے ماہ 104.2 پوائنٹس پر آیا، جو کہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 2.2 پوائنٹس کم ہے۔

سروے میں ای کامرس لاجسٹکس کے کاروبار کےسکڑاؤ کی وجہ اگست کے دوران مارکیٹ کی طلب اور رسد میں نوول کرونا وائرس کے باعث ہونے والی رکاوٹوں کو قرار دیا گیا ہے۔

تاہم ستمبر میں سروے نے انڈیکس کے بارے میں خوش امیدی کی توقع ظاہر کی ہے اور واضح کیا ہے کہ آمدہ دنوں میں اسکولوں کے دوبارہ کھلنے سے ای کامرس لاجسٹک صنعت کے لیے سازگارعوامل میسر آئیں گے ۔

چین کا ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس جنوری2015 کے اعداد و شمار پر مبنی ہے، جس کا نقطہ آغاز 100 ہے۔

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پا کستان، تباہ کن سیلا ب کے مناظر

جا مشورو (شِنہوا) مون سون کے دوران ہو نے والی با رشوں کے سبب ملک میں آ نے والے سیلاب کے باعث صوبہ سندھ سب سے زیا دہ متا ثرہ ہے۔اچا نک سیلاب کی وجہ  سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو ئیں، جبکہ اسکولز اور دکا نیں سیلاب زدہ ہو گئیں، اور لو گ بے گھر ہو گئے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھا رٹی کے مطا بق وسط جون سے مون سون کی با رشوں اور سیلاب کے باعث پا کستان میں ہلا کتوں کی تعداد 1396 ہو چکی ہے ، جبکہ 12 ہزار 728 افراد زخمی ہیں۔

 

سندھ، ضلع جا مشورو میں لوگ اپنے جا نوروں کے ساتھ سیلابی پانی سے  گزر رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

سندھ، ضلع جا مشورو میں ایک شخص سیلابی پانی سے گزر ر ہا ہے۔(شِنہوا)

 

سندھ، ضلع جا مشورو میں لوگ سیلابی پانی میں کشتیاں استعمال کررہے ہیں۔(شِنہوا)

 

سندھ، ضلع جا مشورو میں لوگ سیلابی پانی میں کشتیاں استعمال کررہے ہیں۔(شِنہوا)

 

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں