• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی گرفتاری کے و...

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی گرفتاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے گئے، نجی ٹی وی کے مطابق وارنٹ اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی کیجانب سے جاری کئے گئے، ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری آج ہی جاری کئے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے 502ارب رو...

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے 502ارب روپے سے زیادہ لاگت کے 13 منصوبوں کی منظوری دیدی ہے،12 ارب 74 کروڑ کی لاگت سے افغان طلبا کو 4500علامہ اقبال اسکالرشپ دی جائیں گی۔ وفاق اور صوبوں میں اہم قومی ترقیاتی منصوبوں کے تخمینہ لاگت اور فزیبلٹی اسٹیڈیز کیلئے الگ الگ فنڈز قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے کی تکمیل کیلئے 189 ارب 60 کروڑ روپے کے تخمینہ لاگت کی منظوری، پنجاب میں زرعی انقلاب کیلئے 45 ارب سے زیادہ لاگت کا منصوبہ منظور کرلیا گیا ہے،ایکنک کا اجلاس اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں 43 ارب79 کروڑ ستر لاکھ روپے مالیت کے نولونگ ملٹی پرپز ڈیم کے نظر ثانی شدہ منصوبے سمیت اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے ، ایکنک نے مجموعی طور پر 31ارب 82کروڑ 6لاکھ روپے مالیت کے پانچ سو کے وی کے سیالکوٹ سب اسٹیشن منصوبے کی بھی منظوری دیدی ہے اس منصوبے کیلئے سترہ ارب 20 کروڑ 23 لاکھ روپے کی غیر ملکی امداد شامل ہے جو فرانسیسی ڈویلپمنٹ ایجنسی کی جانب سے فراہم کی جائے گی مگر اس کیلئے شرط یہ ہے کہ اس منصوبے کی لاگت پر اگلے تین ماہ کے دوران شرح مبادلہ کے مطابق نظر ثانی کی جائے گی،ایکنک نے پندرہ ارب گیارہ کروڑ بیس لاکھ روپے کے توانائی ڈویژن کے پانچ سو کے وی اور 220 کے وی کے ٹرانسفارمرز کی تنصیب کے منصوبے کی بھی منظوری دیدی ہے ،اس منصو بے کیلئے آٹھ ارب بانوے کروڑ تریسٹھ لاکھ روپے کی غیر ملکی امداد بھی شامل ہے جو ایشیائی ترقیاتی بینک فراہم کرے گا اس کیلئے بھی شرط یہ ہے کہ اگلے تین ماہ میں شرح مبادلہ کے مطابق اسکی لاگت پر نظر ثانی کی جائے گی ،ایکنک کی جانب سے220 کے وی کے وہاڑی سب اسٹیشن کو 500 کے وی میں اپ گریڈ کرنے کیلئے سترہ ارب دس کروڑ61 لاکھ روپے کے منصوبے کی منظوری دیدی ہے اس منصوبے کیلئے بھی9 ارب 51کروڑ 56لاکھ روپے کی غیر ملکی امداد شامل ہے ،ایکنک نے اٹھارہ ارب3 کروڑ 5لاکھ روپے کے چشمہ رائنٹ بینک کینال منصوبے کی بھی منظوری دیدی ہے ۔ ایکنک نے افغان طلبا کو اسکالرشپس کی فراہمی کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن بارہ ارب ستر کروڑ 23 لاکھ روپے مالیت کے علامہ محمد اقبال اسکالر شپ پروگرام کی بھی منظوری دیدی ہے ،ایکنک نے74 ارب71 کروڑ 62لاکھ روپے  کے وزارت مواصلات کے کراچی،کوئٹہ چمن روڈ کی بحالی اور اسے دو رویہ کرنے کے منصوبے کی بھی منظوری دیدی ہے۔

 

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی 

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

المناک حادثہ، نوجوان سرکاری عمارت پرمرمتی کر...

المناک حادثہ ہر دلعزیز محنت کش نوجوان سرکاری عمارت پرمرمتی کرتے گر کر چوٹ لگنے انتقال کر گیا نوجوان عبدالرازق کی موت کی خبر جنگل میں آ گ کی طرح پھیل گئی عبدالرازق راولاکوٹ شہر میں طویل عرصہ سے جوتا سازی کی صنعت سے وابستہ کاریگر عبدالغنی کے بیٹے اور پونچھ یونیورسٹی کے ملازمین خادم حسین اورعابد حسین (الجدید کموزنگ سنٹر ) کہ چھوٹے بھائی تھے انہیں آ ہوں اور سسکیوں میں آ بائی قبرستان چھل تراڈ میں سپرد خاک کیا گیا ان کی نمازجنازہ میں مختلف مکاتب فکر کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس فوتگی پر سابق صدر آزاد کشمیر یعقوب خان، جمعیت علمائے اسلام آ زاد کشمیر کے امیر علامہ سعید یوسف جے کے پی پی کے صدرحسن ابراہیم خان،، جے کے ایل ایف کے چئیر مین محمد صغیر خان، جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر خالد محمود،سابق امیر اعجاز افضل خان سابق وزرا، طاہر انور عابد حسین عابد فرزانہ یعقوب قلم کار محمد کبیر خان، ڈاکٹر محمد صغیر خان نیشنل عوامی پارٹی کے صدر لیاقت حیات پی ٹی آئی کے سابق امیدوار نئیر ایوب سنیر قانون دان،شمشاد خان ایڈوکیٹ صدر بارجاوید شریف ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری ضیاء معروف شہزاد انور ایڈوکیٹ کشمیر اکیڈمی کے سابق ڈاہریکٹر نیاذ طاہر مفتی محمد عبدالخالق کلرکس ایسوسی ایشن کے صدر آصف حنیف انجمن تاجران آزادکشمیر کے صدر،افتخار فیروز، تنویر خالق، اعجاز حنیف،طاہر فاروق،عرفان اشیتاق، آصف محمود، ٹرانسپورٹ یونین کے سپریم ہیڈ ارشد خان،صدر سجاد خان،راولاکوٹ انجمن تاجران کے،عبدالنعیم، وسیم خورشید، عمر نذیر، شاہد خورشید، راجہ امتیازرحمت پاکستان پیپلز پارٹی نظریاتی کے محمد اظہر کیانی، پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین آزاد کشمیر کے مرکزی صدر افتخار شاہین،،، جے کے ایل ایف کے ارباب ایڈوکیٹ پونچھ یونیورسٹی کے ملازمین طلبہ اور طالبات سمیت مختلف مکاتب فکر نے مرحوم کے والد اور بھائیوں سمیت دیگر ورثاء سے تعزیت کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مقامی عدالت نے چار سال بعد خاتون ڈاکٹر کو مر...

مقامی عدالت نے مشہور زمانہ مقدمہ میں چار سال بعد خاتون ڈاکٹر کو مریضہ معذور کرنے پر بیس لاکھ روپیہ جرمانہ کر دیا سلمی زاہد بنام رخسانہ بشیر کیس میں ایڈیشنل ڈسرکٹ جج کی عدالت سیبیس صحفات کے جاری اس فیصلہ میں گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر رخسانہ بشیر کو بیس لاکھ روپیہ متاثرہ خاتون کو ادا کرنے کا حکم دیا سلمی زاہد کی طرف سے افتخار خان اور عبدالصمد ایڈوکیٹس نے جبکہ خاتون ڈاکٹر کی طرف سیفاخرہ کبیراورراجہ محبوب ایڈوکیٹس پیش ہوئے سلمی زاہد نے پچاس لاکھ روپیہ دعوی دلا پانے بوجہ ازالہ نقصان مقدمہ کیا تھا اور موقف دیا تھا کہ ڈاکٹر رخسانہ بشیر کی غفلت لا پروائی اور ناتجربہ کاری کی وجہ انہیں معذور کرنے کے بعد مثانے کی سٹیچنگ کر کے مکمل مفلوج کیا گیا رقم بٹورنے آ پریشن کے باعث بچہ دانی مثانے اور گردوں سے محروم کر دیا اب مدعیہ کے گردوں سے مصنوعی نالیوں کے زریعہ یورین خارج کی جاتی ہے جو مدعیہ کے لئیے انتہائی ازیت ناک ہے سولہ اپریل بیس سو سترہ سے وہ مسلسل بستر پر ہیں گردے نصف متاثر ہیں مثانے اور نالیاں ناکارہ ہو چکیں اپنے دعوی میں سلمی زاہد نے موقف اپنایا کہ دوران اپریشن بچہ دانی کو خون پہنچا نے والی نالیاں بھی کاٹ دی گئیں بچہ دانی بھی نکال دی گئی اس آ پریشن کے وقت گائنی کالوجسٹ ڈاکٹر رخسانہ بشیر کے ہمراہ کوئی سرجن بھی نہ تھا مثانے کو یورین پہنچانے والی نالیاں اور مثانے کو سٹیچنگ کر کے مدعیہ کو بچے پیدا کرنے اور قدرتی نالیوں اور مثانے کو غفلت لا پروائی بدنیتی اور محض رنجش کی وجہ ضائع کر دی ایک گردہ نکالنے فٹنس سرٹیفکٹ جاری کر دیا گیا اب مدعیہ محنت مزدوری کرنے قاصر ہو کر بستر پر ہیں لہزا پچاس لاکھ روپیہ دلایا جائے تاہم چار سال بعد ایڈیشنل ڈسرکٹ جج ارباب اعظم خان کی عدالت نے مبلغ بیس لاکھ روپیہcompensationبوجہmedical negligence؛wrongful Actsڈاکٹر رخسانہ بشیر کو ادا کرنے کا تحریری حکم جاری کر دیا اس فیصلہ پر متاثرہ خاتون سلمی زاہد نے عدالت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس رقم سے ان کی جسمانی صحت تو بحال نہیں ہو سکتی مگر خوش آ ہند امر یہ ہے کہ یہ واضع ہوا کہ عدالت آزا د ہے اور مسیحائی کے مقدس پیشہ سے جس طرح نا انصافی ہو رہی ہے اور اس آ ڈ میں قصائی بن کر لوگ لوٹے جا رہے ہیں اس پر رکاوٹ سامنے آ ئے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

زلزلہ 2005 میں شہید ہونے والے اساتذہ،طلبہ او...

یونیورسٹی آف آزادجموںکشمیر میں 8اکتوبر 2005کے زلزلہ میں جامعہ کشمیر کے اساتذہ کرام، طلبہ ، ملازمین اور جملہ شہداء زلزلہ کے ایصال ثواب کیلئے ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جامعہ کشمیر کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق شہدائے زلزلہ کی 17ویں برسی کے موقع پریادگار شہدا ء پرفاتحہ خوانی اور اجتماجی دعا کی گئی۔ دعائیہ تقریب میں رجسٹرار جامعہ پروفیسر ڈاکٹر عائشہ سہیل، ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، ایسوسی ایٹ ڈین ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر بشیر الرحمن کنٹھ، میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری، پروفیسر ڈاکٹر واجد عزیز لون،اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایش کی صدرڈاکٹر نازنین حبیب،ڈائریکٹر ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ ڈاکٹر محمد رفیق ، ایڈمنسٹریٹیو سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر اسرارقادری سمیت سربراہان شعبہ جات ،فیکلٹی ممبران، یونیورسٹی آفیسران اور ملازمین نے بڑی شرکت کی۔ رجسٹرار جامعہ پروفیسر ڈاکٹر عائشہ سہیل نے 8اکتوبر 2005کے زلزلہ میں شہید ہونے والے اساتذہ،طلبہ اور ملازمین کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیںکیا جاسکتا، 8اکتوبر 2005کے زلزلہ میں ملک کے دیگر علاقوں سمیت جامعہ کشمیر کو بھی بے پناہ جانی اورمالی نقصان اٹھانا پڑا۔ تباہ کن زلزلہ میںسٹی کیمپس کی عمارات مکمل طور پرتباہ ہوئیںجبکہ سیکڑوںافراد لقمہ اجل بن گئے۔رجسٹرار جامعہ نے کہا کہ کنگ عبد اللہ کیمپس چھتر کلاس کی تعمیرسعودی عرب اور زلزلہ میں تباہ ہونے والے سٹی کیمپس کی تعمیر نوکو ترکی اور پاکستان وآزاد کشمیر کی لازوال دوستی کی علامت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ، میٹریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری اور ایسوسی ایٹ ڈین ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر بشیر الرحمن کنٹھ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ سانحہ 8اکتوبر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک آزمائش تھی ہم سب کو ایسی مشکلات اور مصیبتوں سے بچنے کیلئے اللہ کے حضور دعا کرتے رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ 8اکتوبر کی یادیں ہمیشہ ہمارے ذہنوں میں تازہ رہیں گی، یہ دن زندگی میں کبھی بھولنے والا نہیں جس دن ہم نے اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔انہوں نے کاہ کہ زلزلہ کے بعد مسلح افواج پاکستان ، ملکی و غیر ملکی این جی اوز، سعودی عرب،ترکی ،متحدہ عرب امارات سمیت پاکستانی قوم نے متاثرہ افراد کیساتھ جس ایثار اور ہمدردی کا اظہار کیا اسے کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مینگورہ اور بونیر کے علاقوں میں پوٹاسک اور س...

مینگورہ اور بونیر کے علاقوں میں پوٹاسک اور سوڈک فیلڈ اسپار کے 6 ارب ٹن سے زائد ذخائرموجود،مالی سال 2020 کے دوران پاکستان نے 11 ملین ڈالر کا فیلڈ اسپار برآمد کیا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان جدید ریسرچ اور مارکیٹنگ تکنیک اپنا کر فیلڈ اسپار کا سب سے بڑا برآمد کنندہ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مینگورہ اور بونیر کے آس پاس کے علاقوں میں پوٹاسک اور سوڈک فیلڈ اسپار کے 6 ارب ٹن سے زائد ذخائر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ مالی سال 2020 کے دوران پاکستان نے 19 ویں سب سے بڑے برآمد کنندہ کے طور پر 11 ملین ڈالرمالیت کا فیلڈ اسپار برآمد کیا۔ چین، ترکی اور اٹلی عالمی سطح پر درکار فیلڈ اسپار کا تقریبا 55 فیصدپیدا کرتے ہیں۔ فیلڈ اسپار کے وسائل دنیا کے 70 سے زیادہ ممالک میں پائے جاتے ہیں۔ فیلڈ اسپار میں پائے جانے والے الکلی اور ایلومینا کے مواد انہیں صنعتی طور پر قیمتی بناتے ہیں۔ یہ چائنا ویئر اور دیگر سیرامکس کے لیے گلیزنگ ایجنٹ، پینٹ، چپکنے والے، پلاسٹک، سیلنٹ، ربڑ، شیشہ سازی، اور انامیلزمیں فلر کے طور پراستعمال کیا جاتا ہے۔ گلوبل مائننگ کمپنی میں پرنسپل جیولوجسٹ اور پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن میں سابق جنرل منیجر جیالوجی محمد یعقوب شاہ نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں فیلڈ اسپار کافی مقدار میں دستیاب ہے جوتقریبا 60 فیصد زمین کی پرت پر مشتمل ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ فیلڈ اسپارس چٹان بنانے والے ایلومینیم سلیکیٹ معدنیات کا ایک گروپ ہیں جن میں سوڈیم، پوٹاشیم، کیلشیم اور بعض اوقات بیریئم بھی ہوتا ہے۔ پوٹاش فیلڈ اسپارس کی دیگر فیلڈ اسپارس سے زیادہ تجارتی قیمت ہوتی ہے کیونکہ وہ بڑے پیمانے پر سیرامک کے سامان کی تیاری میں بنیادی خام مال کے طور پر قدر اور چمکدار مواد کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ سوڈا اور پوٹاش فیلڈ اسپارس کو بہا وکے مواد کے ساتھ ساتھ گلیز میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔ ماہرِ جیمولوجسٹ اور کان کن ذاکر اللہ نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ فیلڈ اسپارس کو کوارٹز کے طور پر جواہرات اور نایاب کرسٹل کی ماں بھی کہا جا سکتا ہے جیسے پرتھائٹس، اوریگون، سن اسٹون، سینیڈائن، ایڈولریا، مون اسٹون، لیبراڈورائٹ، البائٹ، اینڈیسائن، بائی ٹانائٹ، مائیکروکلائن، کنزائٹ ہیں۔پاکستان سے ہیٹ ٹریٹمنٹ کے بعد کنزائٹ کی بڑی مقدار برآمد کی جاتی ہے۔ شاذ و نادر ہی فیلڈ اسپارس بے رنگ جواہرات کے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس کی کثرت کے باوجودفیلڈ اسپار میں پائی جانے والی کچھ جواہرات کی خصوصیات بہت نایاب ہیں۔ تمام کرسٹل لائن چٹانیں فیلڈ اسپار سے بھرپور ہوتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خود جواہرات کی اس بادشاہی سے بہت سی نایاب چیزیں پائی ہیں۔ فیلڈ اسپارس دخل اندازی کرنے والے اور باہر جانے والے آگنیئس دونوں پتھروں سے کرسٹلائز ہوتے ہیں۔ذاکر اللہ نے کہا کہ پاکستان کو نہ صرف فیلڈ اسپار کے ذخائر کو تلاش کرنے اور ان کی مقدار درست کرنے کی ضرورت ہے بلکہ قومی معیشت کے لیے زیادہ سے زیادہ منافع لانے کے لیے انہیں شاندار طریقے سے فروغ دینے کی بھی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چاول کی متوقع پیداوار میں 80 فیصد کمی واقع ہ...

سیلاب سے ہونے والی تباہی نے پاکستان میں غذائی تحفظ کو خطرے میں ڈال دیا ہے،19لاکھ ٹن چاول ضائع ہو چکے ہیںاور چاول کی متوقع پیداوار میں 80 فیصد کمی واقع ہوئی ، حکومت سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی مدد کے لیے عالمی بینک سے مالی امدادلے گی ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میںاگر متاثرہ علاقوں اورمعاشی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے موثر اقدامات نہ کیے گئے تو حالیہ تباہ کن سیلاب کے چونکا دینے والے اثرات قومی معیشت بالخصوص زرعی صنعت کو متاثر کرتے رہیں گے۔ سیلاب نے پاکستان کے مختلف حصوں میں اہم فصلوں اور سبزیوں کو تباہ کرنے کے علاوہ زرعی کھیتوں اور باغات کو بھی تباہ کر دیا ہے۔ سیلاب سے ہونے والی تباہی نے پاکستان میں غذائی تحفظ کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے وائس چانسلر پروفیسر ندیم الحق نے کہا کہ حالیہ برسوں میں پاکستان کو تباہ کن موسمی حالات کا سامنا کرنا پڑا جن میں سیلاب اور خشک سالی شامل ہیں۔ ان تباہیوں کی تعدد اور شدت ہر گزرتے سال کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ سیلاب یا خشک سالی کا شکار جگہوں پر سیلاب سے زرعی نقصانات ہو رہے ہیں۔ پروفیسر ندیم نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے 18 ملین افراد متاثر ہوئے اور فصلوں، جانوروں، انفراسٹرکچر، کاروبار اور مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین میں سے زیادہ تر پہلے ہی انتہائی غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ پاکستان کے درجنوں اضلاع میں سیلاب سے وسیع زرعی اراضی کو نقصان پہنچا ہے۔ اگر ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی کو بحال نہ کیا گیا تو ملک جلد ہی غذائی بحران کا شکار ہو جائے گا۔ بارش اور سیلاب نے کاشتکار برادری پر تباہی مچا دی ہے اور زراعت کی صنعت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔پروفیسر ندیم نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔ دیہی آبادی کی اکثریت کا ذریعہ معاش کے لیے زراعت پر منحصر ہے جسے سیلاب سے شدید نقصان پہنچا ہے۔

حکومت کسانوں کو مالی امداد فراہم کرے۔ سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو بیج اور کھاد پر سبسڈی کی ضرورت ہے۔ سبسڈیز سے متاثرہ کسانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کمیونٹی انفراسٹرکچر کو بہتر بنا کر موسمیاتی لچکدار پروگرام شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے پاکستان پر مزید تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے کیونکہ ملک پہلے ہی شدید معاشی بحران کا شکار ہے۔پروفیسر ندیم نے بتایا کہ سیلاب سے ہونے والے نقصان سے آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ متاثر ہوگا کیونکہ پاکستان زرعی برآمدات کا ایک اہم ملک ہے۔ پاکستان دنیا میں چاول کا چوتھا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے لیکن حالیہ سیلاب نے فصل کو بری طرح نقصان پہنچایا۔ پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق ملک نے مالی سال 2021-22 کے دوران ریکارڈ 2.5 ارب ڈالر کا چاول برآمد کیا۔ سندھ میں چاول کی تقریبا 42 فیصد فصل کاشت کی جاتی ہے۔انٹرنیشنل سینٹر فار انٹیگریٹڈ مانٹین ڈیولپمنٹ کی جانب سے سندھ کی فصل کے نقصان پر ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سیلاب کا چاول کی فصل پر خاص اثر پڑا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق تقریبا 1.9 ملین ٹن چاول ضائع ہو چکے ہیںجس سے صوبے میں چاول کی متوقع پیداوار میں 80 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ حکومت سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی مدد کے لیے عالمی بینک سے مالی امداد بھی مانگ رہی ہے۔ اس سلسلے میں وزیر برائے قومی خوراک و سلامتی اور ورلڈ بینک کے جنوبی ایشیا کے علاقائی ڈائریکٹر برائے پائیدار ترقی جان اے روم کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور امدادی سرگرمیوں پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع اور ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں کھیتوں کی بحالی میں تعاون پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کاشتکار برادری کی مدد کے لیے صوبائی محکمہ زراعت کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان عالمی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کو ڈیجیٹل...

پاکستان عالمی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کو ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والا ایک اہم ملک بن سکتا ہے اور اپنی افرادی قوت کی اعلی معیار کی تربیت پر زیادہ خرچ کرکے شاندار زرمبادلہ کما سکتا ہے۔نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر راشد رمضان نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پاکستان کو ایک ایسی افرادی قوت تیار کرنے کی ضرورت ہے جو عالمی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کو ڈیزائن کی خدمات پیش کر سکے اورمستقبل میں ٹیکنالوجی کا مرکز بن سکے۔انہوں نے کہا کہ ہر ملک ایک آزاد گلوبل پوزیشننگ سسٹم چاہتا ہے۔ اب دنیا بھر میں سات آپریشنل جی پی ایس سسٹمز ہیں۔ اس کے علاوہ نئے سسٹمز تیار کیے جا رہے ہیںجن کے لیے مختلف ڈیزائنز، انکرپشنز اور فریکوئنسی کے ساتھ سیمی کنڈکٹر چپس کی ضرورت ہے۔ چین کے پاس 30 ہزارسے زیادہ سیمی کنڈکٹر کمپنیاں ہیں اوروہ بہت سارے سیمی کنڈکٹرز درآمد کرتے ہیںجبکہ ان کے شعبے کو 5 لاکھ ڈیزائنرز کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر نوید شیروانی نے کہاکہ ہمارا اندازہ ہے کہ اگلے تین سالوں میں چین میں 5 لاکھ غیر ملکی کارکنوں کی ضرورت ہوگی۔ چین سے باہر کے لوگ یہ نوکریاں صرف ایک لیپ ٹاپ، ایک انٹرنیٹ کنکشن، اور کچھ ڈیزائن سافٹ ویئر کے ساتھ آن لائن کر سکتے ہیں۔ اگرچہ چین میں ہزاروں یونیورسٹیاں ہیںلیکن وہ سیمی کنڈکٹر سیکٹر کے لیے اپنی لیبر فورس بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

اگر پاکستان ابتدائی طور پر 1 لاکھ آسامیاں بھر سکتا ہے تو یہ ملک کی معاشی بحالی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ مقامی اداروں میں تربیت مکمل کرنے کے بعدکارکن بین الاقوامی ملازمتوں کی منڈیوں میں اپنے کیریئر کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ نو سے دس ماہ تک تربیت یافتہ کوئی بھی شخص ان کرداروں کے لیے اہل ہے جن کی سالانہ تنخواہ کی حد 10 سے 20 ہزارڈالرکے درمیان ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی معیشت کے لیے غیر ملکی ترسیلات کا ایک بہترین ذریعہ ہوگاتاہم ایک تکنیکی تربیتی ماحولیاتی نظام اور بنیادی ڈھانچہ تیار کرنا ضروری ہے۔اس کے فوائد کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال وسیع ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد تک پہنچنے کے لیے ایک حربہ بیک وقت ہزاروں لوگوں کو تربیت دینے کے لیے ورچوئل طریقے استعمال کرنا ہے۔ ملازمین ان تربیتوں کے ذریعے نئی ٹیکنالوجیز سے بھی آگاہ رہ سکتے ہیں۔سیمی کنڈکٹر کے کاروبار کے علاوہ سافٹ ویئر ملازمت کے لیے بہت سے اضافی اختیارات موجود ہیں۔ مصنوعی ذہانت اور ترقیاتی کاموں کے دائرے میں 5 لاکھ سے ساڑھے سات لاکھ کے درمیان ملازمت کے مواقع موجود ہیں۔ان میں سے زیادہ تر ملازمتیں ایسے کاروباروں کی طرف سے پیش کی گئی تھیں جن کا صدر دفتر یورپ، امریکہ اور دیگر ممالک میں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی تعلیمی اور تربیتی ادارے وسیع پیمانے پر تربیت فراہم کریں تو سیمی کنڈکٹر اور سافٹ ویئر سے متعلق دیگر صنعتوں میں مواقع معیشت کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملالہ یوسفزئی 12اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گی

نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی 12 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گی،25سالہ ملالہ یوسفزئی پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی،سکیورٹی ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے ملالہ یوسفزئی کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس سلسلے میں پولیس کا خصوصی یونٹ اقدامات کر رہا ہے،ملالہ یوسفزئی بیرون ملک سے کراچی پہنچیں گی جہاں سے انہیں سخت حفاظتی انتظامات کے تحت دادو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرایا جائے گا،ملالہ یوسفزئی ممکنہ طور پر ملالہ فنڈ سے بھی سیلاب متاثرین کی مدد کریں گی، ملالہ کی پاکستان آمد کے موقع پر ایس او پیز کے تحت فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بدعنوان حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان تنہائی کا...

سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کی تنہائی کی وجہ حکمران ہیں کیونکہ دنیا انہیں بدعنوان سمجھتی ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے لکھا کہ 2006میں زلزلہ آیا تو پوری دنیا پاکستان کے لیے پریشان تھی اور 2006 زلزلے میں بھی امداد توقع کے برعکس آئی تھی،انہوں نے کہا کہ 2010سیلاب میں بھی پاکستان کو بھرپور مدد ملی لیکن اس بار سیلاب میں بڑی تباہی کے باوجود پاکستان تنہا ہے،فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کی تنہائی کی وجہ حکمران ہیں اور دنیا انہیں بدعنوان سمجھتی ہے، دنیا پاکستان کے بدعنوان حکمرانوں کو امداد دینے سے گریزاں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران خان کا سارا ڈرامہ بے نقاب ہوچکا، وزیر...

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ مریم نواز کی بریت کو این آر او کہنا قابل مذمت ہے، ان خان کا سارا ڈرامہ بے نقاب ہوچکا، آڈیو میں انہوں نے خود پانچ بندے خریدنے کا اعتراف کیا، سازش کا جھوٹا بیانیہ گھڑا گیا،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار دن رات عدالت لگاتے تھے، انہوں نے مجھے 56 کمپنیوں کے معاملے پر بہت بدنام کیا، ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق اسپیشل سینٹرل کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے کوئی این آر او نہیں مانگا تھا بلکہ خود عدالت سے پاناماکی تحقیقات کی درخواست کی تھی۔ نواز شریف، مریم نواز، میں نے، حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق، شاہد خاقان عباسی سمیت سب نے بہادری سے جیلیں اور نیب کے عقوبت خانے بھگتائے اور بدترین ظلم سہے،وزیراعظم نے کہا کہ یہ کہنا کہ مریم نواز کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے این آر او ملا، انتہائی قابل مذمت ہے ۔ مریم نواز کو نیب ترامیمی آرڈیننس کے بجائے میرٹ پر بریت ملی ہے۔

فرح گوگی کو کلین چیٹ یا این آر او میں نے تو نہیں دلوایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہو یا گورنر، قانون سے کوئی بالاتر نہیں، وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان نے تسلیم کیا کہ پانچ ووٹ خریدے، عمران نیازی کا سارا ڈرامہ بے نقاب ہو گیا،، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بتائیں 5 ووٹ خریدنے کے پیسے کہاں سے آئے،وزیر اعظم نے کہا کہ سابق حکومت کے دور میں پاکستان کے امریکا سے تعلقات خراب کئے گئے، دن رات جھوٹ بولا گیا، آڈیو میں کہا گیا میر جعفر اور میر صادق کا پروپیگنڈا کرو،انہوں نے پاکستان کو دنیا میں رسوا کردیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو قوم کو جواب دینا ہوگا،شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کا سارا ڈرامہ بے نقاب ہوچکا، آڈیو میں انہوں نے خود پانچ بندے خریدنے کا اعتراف کیا، سازش کا جھوٹا بیانیہ گھڑا گیا،ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی بریت کو این آر او کہنا قابل مذمت ہے، عمران خان بتائیں علیمہ خان کو دبئی اور امریکا میں اثاثے چھپانے پر این آر او کس نے دیا،عمران نیازی اپنے دور میں دیئے گئے این آر اوز کا حساب دیں،انہوں نے کہا کہ بلین ٹری، مالم جبہ کیسز میں اربوں کی کرپشن ثابت ہو چکی، لیکن وہ کیسز آج تک نہیں چلے جب کہ عمران نیازی آج کل منہ سے این آر او کی گردان کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فوج نے پاکستان کو دہشتگردی سے نجات دلانے کیل...

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے فوج نے بڑی قربانیاں دی ہیں،نجی ٹی وی کے مطابق ملٹری اکیڈمی کاکول (پی ایم اے)میں 146ویں پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو فخر ہونا چاہیے کہ آپ اس عظیم فوج کا حصہ بننے جا رہے ہیں، اس ادارے سے پاس آئوٹ ہونا بڑے فخر کی بات ہے، 146ویں لانگ کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کامعائنہ کرنا باعث فخرہے،آرمی چیف نے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور ہمسائیوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے، ہمسایوں کے ساتھ تمام مسائل پرامن طور پر حل کرنے کے خواہاں ہیں،آرمی چیف نے کہا کہ 42سال پہلے میں نے بھی اسی ادارے سے ٹریننگ حاصل کی تھی، تب میں نے یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں بھی اس عظیم فوج کو کمانڈ کروں گا، آگے کا سفر آپ کے لیے بہت سے چیلنجز لے کر آئے گا، آپ کو مستقبل میں مشکل اور بڑے فیصلے لینے ہوں گے،سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کسی بھی فیک نیوز اور پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں، ملک کی حفاظت مضبوط ہاتھوں میں ہے ، کسی ملک، گروپ یا تنظیم کو پاکستان کو سیاسی یا معاشی غیرمستحکم کرنے نہیں دیا جائے گا،قبل ازیں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول ایبٹ آباد میں 146ویں لانگ کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کا اہتمام کیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی،پاسنگ آئوٹ پریڈنگ کے آغاز میں پریڈ ایڈجوٹینٹ میجر سعد امجد راجا براق پر سوار نظر آئے جنہوں نے تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو پریڈ کے معائنے کی دعوت دی، اس موقع پر پی ایم اے کاکول کے کمانڈنٹ میجر جنرل عمر احمد بخاری بھی آرمی چیف کے ہمراہ موجود تھے،پاسنگ آئوٹ پریڈ کے موقع پر اعلی سول اور فوجی حکام سمیت غیرملکی سفارت کاروں نے شرکت کی، پاس آئوٹ ہونے والوں میں 24ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کے کیڈٹس شامل ہیں جبکہ 65ویں انٹیگریٹڈ کورس کے کیڈٹس بھی اس پاسنگ آئوٹ کا حصہ ہیں، پاس آٹ ہونے والوں میں 20 ویں لیڈی کورس اور پانچویں بیسک ملٹری ٹریننگ کورس کے کیڈٹس بھی شامل تھے،پی ایم اے کاکول کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں بہترین کارکردگی پر 146ویں پی ایم اے لانگ کورس کے کیڈٹس کو اعزازی شمشیر دی گئی، طلائی تمغہ 146ویں پی ایم اے لانگ کورس کے نمبر 2کیڈٹس کو دیا گیا،چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی اوور سیز گولڈ میڈل دوست ممالک کے بہترین کیڈٹس کو دیا گیا، پاسنگ آئوٹ پریڈ میں 4 خواتین سمیت 20غیر ملکی کیڈس شامل تھے، غیر ملکی کیڈس کا تعلق قطر، سری لنکا، نیپال عراق سے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ دو...

بھارت کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ دو سال کی کم ترین سطح پر آگئے،غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 30 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے تک بھارت کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 532.66 ارب ڈالر تک گر گئے، جو جولائی 2020 کے بعد ان کی کم ترین سطح ہے، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)کے ہفتہ وار جاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل نویں ہفتے کمی ہوئی ۔ 23 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر بھارت کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 537.52 ارب ڈالر تھے،دوسری جانب بھارتی روپے کی قدر میں بھی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور جمعے کو بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں گر کر 82 فی ڈالر سے بھی نیچے چلا گیا،تاجروں کا کہنا تھاکہ مرکزی بینک نے کرنسی کی گرتی ہوئی رفتار کو روکنے کے لیے اس مدت کے دوران مداخلت بھی کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کینیڈا نے ایرانی پاسداران انقلاب کے رہنماں ک...

کینیڈا کی جانب سے ایرانی پاسداران انقلاب کے چوٹی کے رہنماں کے کینیڈا میں داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ ایران میں عورتوں کے ساتھ برتے جانے والے سلوک اور 2020 میں بین الاقوامی مسافر بردار طیارہ مار گرانے پر ایران پر مزید پابندیاں لگانے پر غور کیا جا رہا ہے،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور ڈپٹی وزیر اعظم کرسٹیا فریلینڈ نے ایک پریس کانفرنس میں ایرانی پاسداران انقلاب کی لیڈرشپ کے کینیڈا میں داخلے پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کی جانب سے ایران پر مزید سخت پابندیوں پر غور کیا جا رہا ہے،مہسا امینی کی پولیس حراست میں مبینہ موت کے بعد ایران میں پیدا ہونے والی احتجاجی تحریک اور اسے روکنے کیلئے ایرانی انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے پرتشدد اقدامات پر ایران کو بین الاقوامی تنقید کا سامنہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت میں ڈیجیٹل کرنسی کے لیے اقدامات کا آغا...

بھارت نے ڈیجٹل کرنسی (ای روپے)کے نظام کو اپنانے کے لیے اقدامات کا آغاز کردیا ہے، اس حوالے سے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)مخصوص ادائیگیوں کے لیے ڈیجیٹل روپے کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے والا ہے،بھارت میں جلد ہی ڈیجیٹل کرنسی دیکھنے کو ملے گی اس سلسلے میں ریزرو بینک آف انڈیا نے ٹیسٹنگ کا عمل بھی شروع کردیاہے۔ گزشتہ روز ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)نے ڈیجیٹل روپے کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے،تفصیلات کے مطابق بھارت میں ڈیجیٹل روپے کو متعارف کرانے کیلئے پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جوبلاک چین اور دیگر ٹیکنالوجیزپر مبنی ہوگا،بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جمعے کو جاری ہونے والے ابتدائی مسودے میں کہا گیا ہے کہ آر بی آئی کچھ عرصے سے ڈیجیٹل کرنسی کے فوائد اور نقصانات کا جائزہ لے رہا ہے اور اسے مرحلہ وار طریقے سے نافذ کرنے کی حکمت عملی پر کام کر رہا ہے،آر بی آئی کے مطابق ای روپے کے استعمال کے معاملات کی جانچ اس طرح کی جا رہی ہے کہ مالیاتی نظام میں کم سے کم یا کوئی رکاوٹ نہ ہو،رواں برس ماہ فروری میں بھارتی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ڈیجیٹل روپے کو رواں مالی سال کے دوران متعارف کرایا جائے گا،ریزرو بینک آف انڈیا نے کہا ہے کہ یہ مرکزی بینک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو خطرے سے پاک ڈیجیٹل منی فراہم کرے، جو صارفین کو نجی کریپٹو کرنسیوں سے وابستہ کسی خطرے کے بغیر ڈیجیٹل شکل میں کرنسی میں لین دین کا وہی تجربہ فراہم کرے گا،بینک نے یہ بھی اشارہ کیا کہ وہ ریٹیل اور ہول سیل ڈیجیٹل کرنسی دونوں پر غور کر سکتا ہے، آر بی آئی نے مزید کہا ہے کہ ہول سیل شکل میں ڈیجیٹل کرنسی سیٹلمنٹ سسٹم کو زیادہ موثر اور محفوظ بناسکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کیف، باخموت میں گھمسان کی جنگ، زپورئیژا میں...

یوکرین کے مشرقی صنعتی قصبے باخموت میں گھمسان کی جنگ جاری ہے، جب کہ زپورئیژا میں 11افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق ماسکو کی حمایت یافتہ علیحدگی پسند فورسز جنگ زدہ ڈونیٹسک ریجن میں آس پاس کے دیہاتوں پر دوبارہ قبضہ کرنے کے بعد پیش قدمی کر رہی ہیں، دوسری طرف یوکرین کے فوجی مشرقی صنعتی قصبے باخموت کے دفاع میں ڈٹے ہوئے ہیں،عرب میڈیا کے مطابق روس سے الحاق کرنے والے صوبے ڈونیٹسک میں علیحدگی پسند فورسز کی پیش قدمی جاری ہے اور وہ روس حمایت یافتہ باخموت پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،باخموت قصبہ شراب کی پیداوار اور نمک کی کان کنی کے لیے مشہور ہے، جو ڈونیٹسک سے دارالحکومت کیف کی مرکزی سڑک پر واقع ہے اور جو کبھی 70 ہزار افراد کا گھر تھا، فروری میں یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد، اب اگر روس کو اس علاقے قبضہ حاصل ہو جاتا ہے تو یہ روس کے لیے ایک بڑا انعام ہوگا،اوٹراڈوکا، ویسلایا ڈولینا اور زیتسیوو کے علاقے بھی شدید گولہ باری سے گونجتے رہے، جو اب بظاہر علیحدگی پسند ڈونیٹسک پیپلز ریپبلک کی وفادار افواج کے قبضے میں ہیں، جنھیں اب روس نے اپنے ساتھ شامل کر لیا ہے، یوکرین کی فوج نے حالیہ ہفتوں میں ڈونیٹسک کے کچھ حصوں سمیت جنوب اور مشرق میں اگلے مورچوں پر روسی افواج سے لڑتے ہوئے پیچھے ہٹنا شروع کر دیا ہے، تاہم مغربی ہتھیاروں نے یوکرین کی فوج کو پچھلے مہینے میں اس سے زیادہ علاقے واپس جیتنے میں مدد کی ہے، جتنا کہ روسی افواج نے پانچ مہینوں میں حاصل کیے،تاہم مشرقی فرنٹ لائن پر باخموت کا دفاع یوکرین کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے،ادھر روس کے زیرِ کنٹرول خیرسون میں یوکرینی فورسز نے حملہ کیا، اس دوران ایک بس بھی گولہ باری کی زد میں آ گئی، جس سے 5 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ نے ڈرون حملوں کی پالیسی میں تبدیلی کر...

امریکہ نے ڈرون حملوں کی پالیسی میں تبدیلی کر دی، وائٹ ہاس نے انسداد دہشت گردی کے ڈرون حملوں سے متعلق قوانین کو سخت کر دیا،امریکی میڈیا کے مطابق کسی دہشتگرد کو نشانہ بنانے کیلئے امریکی صدر کی منظوری درکار ہوگی، سابق امریکی صدر ٹرمپ دور میں دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کے اختیارات نچلی سطی پر متنقل کر دئیے گئے تھے،صدر جو بائیڈن نے طویل انتظار کے بعد خفیہ پالیسی پر دستخط کیے ہیں جس میں سی آئی اے اور پینٹاگون کے لیے روایتی جنگی علاقوں سے باہر کیے جانے والے مہلک ڈرون حملوں اور کمانڈو چھاپوں کے لیے قوانین کو سخت کیا گیا ہے،امریکہ کی طرف سے صرف عراق اور شام کو روایتی جنگی علاقوں کے طور پر سمجھا جاتا ہے نئی پالیسی میں صومالیہ، یمن اور اب، افغانستان جیسے ممالک آئیں گے جہاں امریکہ دہشت گردی کے خلاف حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملک بھر میں کورونا کے وار تھمنے لگے، مثبت کی...

ملک بھر میں کورونا کے وار تھمنے لگے، مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہوئی ہے،قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 13 ہزار 736 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے کورونا کے مزید 51کیس رپورٹ ہوئے ہیں،این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.37 فیصد رہی، ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ ملک بھر میں اب بھی 38 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد بڑھانے کی...

پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد بڑھانے کیلئے اقوام متحدہ میں قرارداد منظور کر لی گئی،تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد منظور کی جس میں ترقی پذیر ممالک سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مزید فنڈ حاصل کرنے کا مطالبہ کیا گیا، قرارداد میں پاکستان کی حمایت کا بھی اظہار کیا گیا جس کے ملک کا تیسرا حصہ مون سون کی غیر معمولی بارشوں کے نتیجے میں زیر آب ہے،193رکنی باڈی کی طرف سے اتفاق رائے سے منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی موسمیاتی فنانسنگ تک بہتر رسائی ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے اور اس کے مطابق ڈھالنے میں مدد دینے کے لیے اہم ہے، خاص طور پر وہ جو سب سے زیادہ خطرے کا شکار ہیں۔قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ 2020 میں شروع ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کی مالی اعانت میں سالانہ 100 بلین ڈالر فراہم کرنے کا امیر ممالک کا وعدہ پورا نہیں کیا جا رہا ہے جو گلوبل وارمنگ پر بین الاقوامی مذاکرات میں ایک بار بار چلنے والا نقطہ ہے،اسی طرح ترقی پذیر ممالک کی طرف سے ایک فنڈ کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جو گلوبل وارمنگ کی وجہ سے انہیں پہلے ہی سے ہونے والے نقصانات اور نقصانات کی تلافی کے لیے بنایا گیا ہے،جنرل اسمبلی سے خطاب میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا کہ اقوام متحدہ کے موسمیاتی مذاکرات کو COP27 کے نام سے جانا جاتا ہے جو نومبر میں مصر میں شروع ہو رہا ہے،COP27 کو موافقت اور لچک کے لیے اہم فنڈنگ کے بارے میں واضح کرنے کی جگہ ہونا چاہیے،انتونیو گوتیرس نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے ترقی پذیر ممالک سب سے کم ذمہ دار ہیں، ایسا ہی معاملہ پاکستان کا ہے، جہاں سیلاب نے تقریبا 1,700 جانیں لے لی ہیں، 20 لاکھ گھر تباہ یا نقصان پہنچایا ہے اور ملک کا ایک تہائی حصہ گندے، ٹھہرے ہوئے پانی میں ڈوبا ہوا ہے، جنرل سیکرٹری یو این نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے انسانی امداد میں اضافہ کرے، گوتیرس نے کہا کہ وہ حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر ایک اعلی سطحی ڈونرز کانفرنس کے انعقاد کے لیے کام کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ سیلاب کے اثرات صرف دنوں یا مہینوں تک نہیں محسوس کیے جائیں گے، یہ تباہی صرف اس کا ذائقہ ہے جو گلوبل وارمنگ کے ساتھ آنے والی ہے، آب و ہوا کی افراتفری اس وقت ہر ایک کے دروازے پر دستک دے رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شیخوپورہ میں سوتے ہوئے 8افراد تیز دھار آلے ک...

شیخوپورہ میں 8 افراد کو سوتے ہوئے تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا گیا،پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے نواحی گاں ہیچڑ میں 8 افراد کو مختلف مقامات پر تیز دھار آلے کے وار کر کے اس وقت قتل کیا گیا جب وہ سو رہے تھے،قتل ہونے والوں میں اسد، فیصل، شیروز، دلاور اور اسد شامل ہیں، تمام افراد گلیوں یا ڈیروں پر سوئے ہوئے تھے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے،ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار نے کہا ہے کہ ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار شخص بظاہر ذہنی معذور دکھائی دیتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جنوبی کوریا ۔ سیئول ۔ ربڑ کی بطخ

جنوبی کوریا کے سیئول میں  لوگ ڈچ فنکار فلورینٹی جن ہوفمین کی سیوکچھون جھیل پر ڈیزائن کردہ ربڑ کی بطخ کی تصویر بنا رہے ہیں۔(شِنہوا)

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جنوبی کوریا ۔ سیئول ۔ ربڑ کی بطخ

جنوبی کوریا کے سیئول میں  لوگ ڈچ فنکار فلورینٹی جن ہوفمین کی ڈیزائن کردہ ربڑ کی بطخ کی تصویر بنا رہے ہیں ۔(شِنہوا)

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جنوبی کوریا ۔ سیئول ۔ ربڑ کی بطخ

جنوبی کوریا کے سیئول میں  ایک شخص ڈچ فنکار فلورینٹی جن ہوفمین کی ڈیزائن کردہ ربڑ کی بطخ کی تصویر بنا رہا ہے۔(شِنہوا)

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جنوبی کوریا ۔ سیئول ۔ ربڑ کی بطخ

جنوبی کوریا کے سیئول میں ایک شخص ڈچ فنکار فلورینٹی جن ہوفمین کی سیوکچھون جھیل پر ڈیزائن کردہ ربڑ کی بطخ  کی تصویر بنا رہا ہے۔(شِنہوا)

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جنوبی کوریا ۔ سیئول ۔ ربڑ کی بطخ

جنوبی کوریا کے سیئول میں  ڈچ فنکار فلورینٹی جن ہوفمین کی ڈیزائن کردہ ربڑ کی بطخ سیوکچھون جھیل میں تیر رہی ہے۔(شِنہوا)

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نمیبیا اور زیمبیا کے مابین تیل ، گیس پائپ لا...

ونڈہوک(شِنہوا)نمیبیا اور زیمبیا کے مابین جمعرات کے روز نمیبیا کے علاقے سواکوپمنڈ میں نجی شعبے کی مدد سے انفراسٹرکچر کی ترقی کے منصوبے میں سہولت فراہم کرنے کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

مفاہمتی یاداشت پر نمیبیا کے وزیر برائے کان کنی و توانائی ٹام الوینڈو اور ان کے زیمبین ہم منصب پیٹر کپالا نے دستخط کیے ، جس کا مقصد نمیبیا کے ساحلی قصبے والوس بے سے زیمبیا تک تیل اور گیس کی ایک پائپ لائن تعمیر کرنا ہے۔

الوینڈو نے ایک بیان میں کہا کہ اگرمنصوبہ بندی کے مطابق عمل کیا جائے تو یہ منصوبہ نہ صرف نمیبیا اور زیمبیا کیلئے بلکہ مجموعی طور پر ایس اے ڈی سی (جنوبی افریقی ترقیاتی کمیونٹی)ریجن کی اقتصادی صلاحیت کو غیر مسدود کرنے کے قابل ہے۔ یہ ایس اے ڈی سی کے وضع کردہ علاقائی اسٹریٹجک ڈویلپمنٹ پلان کے تحت علاقائی تعاون کی ایک بہترین مثال ہو گی ۔

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نیپال ، ٹریفک حادثے میں 16 افراد ہلاک

کھٹمنڈو(شِنہوا)نیپال کے ضلع بارا میں مسافر بس الٹنے کے باعث 16 افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

حادثہ جمعرات کے روز ملک کی ایسٹ ۔ ویسٹ ہائی وے پر پیش آیا ۔ بس 51 مسافروں کو لے کر جنوبی شہر بیرگنج سے ہیٹواڈا جار رہی تھی ۔

ہمسایہ ضلع بالرام میں پولیس کے ترجمان سریشتھا نے شِنہوا کو بتایا کہ مختلف ہسپتالوں میں 15 افراد کے مرنے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک شخص نے دوران علاج دم توڑا۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کا چیٹوان میڈیکل کالج میں علاج کیا جا رہا ہے ، مزید بتایا کہ ان میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

سریشتھا نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فرانسیسی مصنفہ اینی ایرناکس نے ادب کا نوبل ا...

سٹاک ہوم(شِنہوا)  فرانسیسی مصنفہ اینی ایرناکس نے 2022 کا ادب کا نوبل انعام جیت لیا ہے۔ سویڈش اکیڈمی نے کہا کہ  ایرناکس کو "اُس جرأت اوردوراندیشی پراعزاز دیا گیا جس کے ساتھ اس نے زندگی کی  یادداشتتوں ، علیحدگی اور اجتماعی پابندیوں سے پردہ اٹھایا ہے"

سویڈش اکیڈمی نے کہا کہ اپنی تحریروں میں، ایرناکس نے مسلسل اور مختلف زاویوں سے، صنف، زبان اور طبقات  کے حوالے سے تفاوت سے متاثرہ زندگی کا جائزہ لیا اور انکی تصنیف کا راستہ طویل اور مشکل رہا ہے۔

 سویڈش اکیڈمی کے مستقل سیکرٹری میٹس مالم نے  پریس کانفرنس میں کہا کہ بدقسمتی سے انکی فون کے ذریعے ایرناکس سے گفتگو نہیں ہوسکی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کا انعام دسمبر میں اسٹاک ہوم میں پیش کیا جائے گا۔ 

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی تعاون سے بننے والی کنزرویٹری مشرق وسطیٰ...

بیروت(شِنہوا)لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی نے کہا ہے کہ  دارالحکومت بیروت کے قریب چینی حکومت کےمالی تعاون سے چلنے والی لبنانی نیشنل ہائیر کنزرویٹری مشرق وسطیٰ میں توجہ کا مرکز ہو گی۔کنزرویٹری کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے جائزہ کے موقع پرشِنہواسے گفتگو کرتے ہوئے میقاتی نے کہا کہ چین اور لبنانی حکومتوں کے درمیان تعاون نہ ہوتا تو اس فنکارانہ اور ثقافتی اہمیت کی حامل علامت کی  تعمیر ممکن نہ تھی۔وزیر اعظم  نے اس "آئیکن بلڈنگ" کی تعمیر کے لیے چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ "چین نے اس خواب کو سچ کر دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ چین ان کے ملک کے ساتھ بڑے پیمانے پر تعاون کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکومت نے تمام شعبوں میں لبنان کی حمایت کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے اوریہ  کہ لبنان کو جلد ہی شمسی توانائی کے شعبے میں چین کی مدد حاصل ہوگی۔ اس موقع پر لبنان میں چین کے سفیر چھیان منجیان نے کہا کہ ڈیڑھ سال میں مکمل  ہونے والے اس منصوبے سے  لبنانی عوام کو بہترین پرفارمنس سے لطف اندوز ہونے کے لیے پیشہ ورانہ جگہ میسر آئے گی۔

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی تعاون سے بننے والی کنزرویٹری مشرق وسطیٰ...

بیروت(شِنہوا)لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی نے کہا ہے کہ  دارالحکومت بیروت کے قریب چینی حکومت کےمالی تعاون سے چلنے والی لبنانی نیشنل ہائیر کنزرویٹری مشرق وسطیٰ میں توجہ کا مرکز ہو گی۔کنزرویٹری کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے جائزہ کے موقع پرشِنہواسے گفتگو کرتے ہوئے میقاتی نے کہا کہ چین اور لبنانی حکومتوں کے درمیان تعاون نہ ہوتا تو اس فنکارانہ اور ثقافتی اہمیت کی حامل علامت کی  تعمیر ممکن نہ تھی۔وزیر اعظم  نے اس "آئیکن بلڈنگ" کی تعمیر کے لیے چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ "چین نے اس خواب کو سچ کر دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ چین ان کے ملک کے ساتھ بڑے پیمانے پر تعاون کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکومت نے تمام شعبوں میں لبنان کی حمایت کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے اوریہ  کہ لبنان کو جلد ہی شمسی توانائی کے شعبے میں چین کی مدد حاصل ہوگی۔ اس موقع پر لبنان میں چین کے سفیر چھیان منجیان نے کہا کہ ڈیڑھ سال میں مکمل  ہونے والے اس منصوبے سے  لبنانی عوام کو بہترین پرفارمنس سے لطف اندوز ہونے کے لیے پیشہ ورانہ جگہ میسر آئے گی۔

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹرمپ کی ایف بی آئی چھاپہ کیس میں سپریم کورٹ...

واشنگٹن(شِنہوا) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےسپریم کورٹ سے محکمہ انصاف (ڈی اوجے) کے ساتھ خفیہ دستاویزات کے تنازعہ میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے،فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) یہ دستاویزات فلوریڈامیں سابق صدرکے گھر سے اٹھا کر لے گئی تھی۔

منگل کو جمع کرائی گئی تقریباً 300 صفحات پر مشتمل درخواست میں، ٹرمپ کے وکلاء نے ملک کی اعلیٰ ترین عدالت سے کہا کہ وہ ماتحت عدالت کے فیصلے کو معطل کرے جس کے تحت ڈی او جے کو سابق صدر کے خلاف مقدمے میں خفیہ دستاویزات کو استعمال جاری رکھنےکی اجازت دی گئی تھی۔

کیس کا مرکزی نکتہ یہ ہے کہ  آیا ٹرمپ نے سرکاری دستاویزات کو اپنی تحویل میں رکھ کر وفاقی قوانین کی خلاف ورزی کی یا نہیں۔

فلوریڈا کے جنوبی ضلع کے ڈسٹرکٹ جج ایلین کینن نے اس سے قبل فیصلہ دیا تھا کہ ہزاروں دستاویزات کی جانچ کے لیے ایک غیر جانبدار تھرڈ پارٹی، یا خصوصی ماسٹر کا تقرر کیا جائے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا یہ ریکارڈ اٹارنی  کلائنٹ کے استحقاق کے دائرہ اختیار میں تھا۔

اٹارنی کلائنٹ کا استحقاق ایک اصول ہے جس کے تحت وکلاء اور ان کے مؤکل کے درمیان بات چیت کوظاہر نہ کرنے کی اجازت ہے۔

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے ٹیکس اورفیسوں کی مد میں مراعات اور مع...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے ٹیکس اورفیسوں کی مد میں مراعات اور کاروباری اداروں کے لیے معاون پالیسیوں میں اضافہ کیا ہے۔

 یہ ایک ایسا اقدام ہے جس سے نہ صرف مالیاتی مشکلات کا شکار کمپنیوں کو بروقت مدد فراہم ہوئی بلکہ اس سے معیشت کو بھی سہارا ملا ہے۔

ٹیکسیشن کے ریاستی ادارے کے سرکاری اعداد و شمارکے مطابق  20 ستمبر تک ٹیکس ریفنڈز کے ساتھ ساتھ ٹیکس اورفیسوں میں کٹوتیوں اورموخر ٹرانزیکشن کا حجم  34کھرب  یوآن (تقریباً 478 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کرگیاتھا۔ تقریباً 22کھرب 10ارب  یوآن مالیت پر مشتمل ویلیو ایڈڈ ٹیکس کریڈٹ  ٹیکس دہندگان کو ری فننڈ کیا گیا،ٹیکسوں اورفیسوں کی مد میں 591 ارب 60 کروڑ یوآن کی کٹوتی کی گئی،اورموخر ٹیکس اور فیس کی ادائیگی  کی مالیت 632 ارب 60کروڑ یوآن رہی۔

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

قطر کی درخواست پر ورلڈ کپ سیکورٹی کیلئے ترک...

انقرہ(شِنہوا) ترکی کی پارلیمنٹ نے فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے دوران سیکورٹی میں مدد فراہم کرنے کیلئے قطرمیں فوج بھیجنے سے متعلق ایک تحریک کی منظوری دیدی ہے۔

ترکی کی پارلیمنٹ نےایک بیان میں کہا کہ قطر کی درخواست پر ہفتے کے روز پارلیمنٹ میں ایک تحریک پیش کی گئی تھی کہ نومبر میں ہونیوالے فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوران سیکورٹی فراہم کرنے کی خاطر قطر میں 6 ماہ کیلئے ترک فوجی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے۔

بیان میں مزید کہاگیا کہ اس اقدام کا مقصد مختلف خطرات خصوصاً دہشتگردی کیخلاف ضروری اقدامات کرنا ہے ، یہ خطرات ایونٹ کی سیکورٹی کو متاثر کر سکتے ہیں۔

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کے علاوہ پاکستان ، امریکہ، فرانس، برطانیہ اور اٹلی بھی قطر میں ہونیوالے ورلڈ کپ کے دوران سیکورٹی معاونت فراہم کریں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ماہ تک جاری رہنے والے فیفا فٹ بال ٹورنامنٹ کی تیاریوں میں مصروف قطر کوسیکورٹی اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

قطر کی درخواست پر ورلڈ کپ سیکورٹی کیلئے ترک...

انقرہ(شِنہوا) ترکی کی پارلیمنٹ نے فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے دوران سیکورٹی میں مدد فراہم کرنے کیلئے قطرمیں فوج بھیجنے سے متعلق ایک تحریک کی منظوری دیدی ہے۔

ترکی کی پارلیمنٹ نےایک بیان میں کہا کہ قطر کی درخواست پر ہفتے کے روز پارلیمنٹ میں ایک تحریک پیش کی گئی تھی کہ نومبر میں ہونیوالے فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوران سیکورٹی فراہم کرنے کی خاطر قطر میں 6 ماہ کیلئے ترک فوجی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے۔

بیان میں مزید کہاگیا کہ اس اقدام کا مقصد مختلف خطرات خصوصاً دہشتگردی کیخلاف ضروری اقدامات کرنا ہے ، یہ خطرات ایونٹ کی سیکورٹی کو متاثر کر سکتے ہیں۔

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کے علاوہ پاکستان ، امریکہ، فرانس، برطانیہ اور اٹلی بھی قطر میں ہونیوالے ورلڈ کپ کے دوران سیکورٹی معاونت فراہم کریں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ماہ تک جاری رہنے والے فیفا فٹ بال ٹورنامنٹ کی تیاریوں میں مصروف قطر کوسیکورٹی اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ناسا اوراسپیس ایکس نے بین الاقوامی خلائی اسٹ...

لاس اینجلس(شِنہوا) امریکی خلائی ادارے (ناسا) اور اسپیس ایکس نے ناسا کاعملہ  بردار-5 مشن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے لیے روانہ کردیا ہے۔اسپیس ایکس کا فالکن 9 راکٹ عملہ بردارخلائی جہازڈریگن  کو بدھ کے روزمشرقی وقت کے مطابق دوپہرکو فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سنٹرکےلانچنگ  پیڈ 39اے سے لے کر روانہ ہوا۔

لانچنگ کے تھوڑی دیر بعد  ناسا نے مین انجن کٹ آف اورراکٹ کی منزل علیحدہ ہونے کی تصدیق کی۔ فالکن 9 راکٹ کی پہلی منزل نیچے آتے ہوئے فلوریڈا کے ساحل سے دوراسپیس ایکس کے ڈرون جہاز پر کامیابی سے اتر گئی۔ڈریگن اینڈیورینس خلائی جہاز راکٹ کی دوسری منزل سے الگ ہونے کے بعد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی جانب روانہ ہوا۔

اس مشن کے ذریعے  ناسا کی خلاباز نکول مان اور جوش کاساڈا کے ساتھ جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کے خلاباز کوچی واکاٹا اور راسکوسموس کی انا کیکینا کوآئی ایس ایس پر بھیجا گیا ہے۔ناسا کے مطابق خلا باز بحفاظت خلا میں پہنچ گئے ہیں اورخلائی جہازجمعرات کومشرقی وقت کے مطابق  تقریباً  شام 4 بجکر 57 منٹ پر خلائی اسٹیشن کے ساتھ منسلک ہوجائے گا۔

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حکومت کی اگلے ماہ کے بجلی بلز میں واضح ریلیف...

حکومت نے اگلے ماہ کے بجلی بلز میں واضح ریلیف دینے کی یقین دہانی کرادی۔ وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگلے مہینے کے بجلی کے بلوں میں واضح ریلیف ملے گا، جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث اگست میں بلز میں 10 روپے کا اضافہ ہوا، مگر جون کے مقابلے میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اب کم ہو کر 22 پیسے رہ گئی ہے، لہذا عوام کو اگلے مہینے کے بجلی بلوں میں ریلیف دیا جائے گا۔ خرم دستگیر خان نے کہا کہ اس مہینے بھی بجلی بلوں کچھ بہتری آئے گی، مگر اگلے مہینے سے عوام کو بجلی بلوں میں واضح ریلیف دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے 200 اور پھر 300 یونٹ والوں کو 55 ارب کا ریلیف دے چکے ہیں، سیلاب زدگان کیلئے بھی 10 ارب کا ریلیف دیا جا چکا ہے، عوام کی بہت بڑی تشویش اگلے مہینے دور ہو جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ میں سمندری طوفان ایان سے ہلاکتوں کی ت...

واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ میں سمندری طوفان ایان سے مرنیوالے افراد کی مجموعی تعداد 110 سے تجاوز کر گئی ہےجبکہ لاکھوں صارفین بدستور بجلی سے محروم ہیں۔

سی این این کے جائزے کے مطابق سمندری طوفان ایان کی وجہ سے فلوریڈا میں 105 اور شمالی کیرولینا میں 5افراد سمیت کم از کم 110 اموات ہو چکی ہیں۔

فلوریڈا کی کاؤنٹی لی میں 55 جبکہ شارلٹ کاؤنٹی میں 24 اموات ہوئی ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے طوفان سے تباہ ہونے والے علاقوں کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز فلوریڈا میں فورٹ مائرز کا دورہ کیا تھا۔

پاور آؤٹیج ڈاٹ یوایس کے مطابق بدھ کی سہ پہر تک فلوریڈا میں تقریباً 3 لاکھ صارفین بدستور بجلی سےمحروم تھے۔

 

امریکہ ، فلوریڈا کےفورٹ مائرز میں سمندری طوفان ایان کی تباہ کاریوں کا ایک منظر۔(شِنہوا)

 

سمندری طوفا ن ایان گزشتہ ہفتے فلوریڈا کے جنوب مغربی ساحل سے ٹکرایا تھا ، طوفان، موسلادھار بارش، تباہ کن ہوا اور خطرناک سیلاب سے ریاست کے ساحلی اور اندرونی حصے کو نقصان پہنچا ہے۔

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں ڈیجیٹل مہارت کی م...

منیلا(شِنہوا)  ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں ڈیجیٹل مہارت کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، چارممالک کے 75 فیصد آجراداروں میں ڈیجیٹل مہارت سے متعلق  نئی ملازمتوں کی طلب میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران اضافہ ہوا ہے۔ 

 ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) اور لنکڈ ان کی جمعرات کو جاری ہونے والی مشترکہ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش، بھارت، انڈونیشیا اور فلپائن میں زیادہ تر آجرکمپنیاں معاون ٹولز کے ساتھ مہارتوں یا کامرس کے لیے انٹرنیٹ کی بنیادی مہارت کوڈیجیٹل سکلز کے طور پر اختیارکررہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سروے میں شامل 89 فیصد جواب دہندگان نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ڈیجیٹل اسناد اعلیٰ تعلیم کا ایک اہم حصہ بن جائیں گی۔ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ روایتی قابلیت کی تکمیل کریں گے اور کلیدی شعبوں میں داخلے کی سطح کے عہدوں کے لیے ضروری ہوں گے۔

سروے کے مطابق کوڈنگ اور پروگرامنگ جیسی  اعلی درجے کی مہارتیں اہمیت اختیار کررہی ہیں۔ سروے میں شامل کمپنیوں میں  گزشتہ سال بھرتی کیے گئے آخری 10 امیدواروں میں سے 8 کے لیے کم از کم بنیادی ڈیجیٹل خواندگی اور مہارت پر عبور لازمی تھا، جبکہ  آخری 10 میں سے چار کے لیے اعلی درجے کی ڈیجیٹل مہارت کا حامل ہونا ضروری تھا۔اے ڈی بی کے پائیدار ترقی وموسمیاتی تبدیلی کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل برونو کیراسکو  کا کہنا ہے کہ ایشیا اور بحرالکاہل میں ڈیجیٹل معیشت تیزرفتاری سے ترقی کر رہی ہے۔ اور  ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب سے خطے میں ملازمتوں کو نئی شکل ملنے سے  ڈیجیٹل مہارت اور ہنر میں سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے۔

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لنڈی کوتل' طورخم روٹ سیر و سیاحت کے لئے تو ٹ...

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ لنڈی کوتل' طورخم روٹ سیر و سیاحت کے لئے تو ٹرین چلائی جاسکتی ہے لیکن وسطی ایشیاء اور افغانستان کو ملانے کے لئے اس راستے کو رابطے کا ذریعہ نہیں بنایا جاسکتا۔جمعہ کو ایوان میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا لنڈی کوتل طورختم روڈ کو رابطے کا ذریعہ نہیں بنایا جاسکتا نہ ہی وسطی ایشیاء کی ریاستوں سے رابطے کا ذریعہ بنایا جاسکتا ہے کیونکہ افغانستان اور طور خم سے آگے پہاڑی سلسلوں کا ایک مربوط نظام ہے جس پر بے انتہا اخراجات آتے ہیں اور انتہائی مشکل کام ہے اس کی جگہ متبادل سروے کروایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایوان میں داخل ہوتے وقت پارٹی اور سیاست کو باہر چھوڑ آتا ہوں۔ ہمارے دور میں طورخم کو افغانستان سے ملانے کا منصوبہ غلط تھا اور اعتراف کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں کوئی شک نہیں پی ٹی آئی دور حکومت میں جو سروے کروایا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ خزاں ۔ فصل کٹائی

چین، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کی کاؤنٹی دان ژائی کے  شینگ رن ٹاؤن شپ کے گاؤں شاؤ چھا میں ایک دیہاتی خربوزے کے بیج خشک کر رہا ہے۔ (شِنہوا)

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ خزاں ۔ فصل کٹائی

چین، شمالی صوبہ ہیبے کے ژن ہوا کے گاؤں نیان یو چی میں ایک دیہاتی خا تون مکئی کو خشک کررہی ہے۔ (شِنہوا) 

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ خزاں ۔ فصل کٹائی

چین، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کی کاؤنٹی دان ژائی کے  شینگ رن ٹاؤن شپ کے گاؤں ژونگ ینگ میں ایک دیہاتی مکئی کو خشک کررہا ہے۔ (شِنہوا)

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

خورشید شاہ کا ملک میں زرعی ایمرجنسی لاگو،سیل...

قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے ملک میں زرعی ایمرجنسی لاگو کرنے اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے پارلیمنٹ میں بحث کرانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ و زیر اعظم سے اپیل ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں آئیں، سندھ کی تقریبا80فیصد فصلیں تباہ ہو چکی ہیں،ہمارا بنیادی اسٹرکچر تباہ ہو گیا اگر اس سال بنیادی اسٹرکچر بنانا شروع نہیں کیا تو ایک اور تباہی ہو گی، آپ کو فنڈز موڑنے چاہئیں، یہ تکلیف دہ وقت ہے،زراعت تباہ ہو چکی ہے اس کو سبسڈی دو،یہ وقت ہے کہ قوم کو ایک ساتھ کھڑا ہونا چاہئے،ہم سیاسی لوگ ہیں ہماری سیاست عوام کے لئے ہوتی ہے، یہ تکلیف دہ وقت ہے ، سیاستدان گلی کوچے گائوں گائوں گیا ہم فوٹو سیشن نہیں کروا رہے،پارلیمنٹ طاقتور ادارہ ہے اس کو کمزور نہ سمجھیں ، سپیکر کو بھی کردار ادا کرنا چاہئے جو تین سیشن ایوان میں نہیں آتے ان کو نااہل کرائیں۔جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں رکن اسمبلی آسیہ عظیم نے اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا، اسپیکر نے ان سے حلف لیا، جس کے بعد اسپیکر نے پینل آف چیئر پرسنز کے ناموں کا اعلان کیا، پینل میں محمود بشیرورک ، غلام مصطفی شاہ ، عالیہ کامران، صابر حسین قائم خانی جویریہ ظفر اور احمد حسین دیہڑ شامل ہیں ۔ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان کے اندر جو سیلاب آیا ہے، اس نے تباہی مچائی ہے ، ایوان اس پر بات کرے، لوگ کہتے ہیں کہ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ اس سال تیس سے چالیس فیصد برساتیں زیادہ پڑیں گی

،خورشید شاہ نے کہا کہ سیلاب نے پاکستان کی زراعت کو تہس نہس کردیا ہے، آج بھی سندھ میں چھ چھ فٹ پانی کھڑا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بھی خطرہ ہے کہ آنے والے وقت میں بھی یہ چیزیں ہوں گی، موسم تبدیل ہو رہا ہے، ہماری فصلوں پر بھی اثر پڑے گا ، سندھ کی تقریبا80فیصد فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، پارلیمنٹ اس پر بحث کرے ہمارا بنیادی اسٹرکچر تباہ ہو گیا اگر اس سال بنیادی اسٹرکچر بنانا شروع نہیں کیا تو ایک اور تباہی ہو گی، آپ کو فنڈز موڑنے چاہئیں ،خورشید شاہ نے کہاکہ یہ مطالبہ ہے کہ ایمرجنسی لاگو کریں، زراعت ایمرجنسی، واٹر ایمرجنسی ، انفراسٹرکچر کی ایمرجنسی، ہم سیاسی لوگ ہیں ہم سیاست کرتے ہیں وہ سیاست عوام کے لئے ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ تکلیف دہ وقت ہے ، انہوں نے کہا کہ سیاستدان گلی کوچے گائوں گائوں گیا ہم فوٹو سیشن نہیں کروا رہے،پارلیمنٹ طاقتور ادارہ ہے اس کو کمزور نہ سمجھیں ،وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں آئیں اور اس پر بحث کریں، خورشید شاہ نے کہا کہ زراعت تباہ ہو چکی ہے اس کو سبسڈی دو،سندھ حکومت نے گندم کی قیمت چار ہزار کی ہے، یہ کسان کو بہت بڑی سپورٹ ہے، انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنی چیزوں کے ہوتے ہوئے ہاتھ پھیلا رہے ہیں ہم اپنے پائوں پر کیوں نہیں کھڑے ہو رہے ،یہ وقت ہے کہ قوم کو ایک ساتھ کھڑا ہونا چاہئے، سپیکر کو بھی کردار ادا کرنا چاہئے جو تین سیشن ایوان میں نہیں آتے ان کو نااہل کرائیں،پارلیمنٹ کو عزت دو، ایوان میں آئیں ،جس نے بھی پارلیمنٹ کو عزت دی پارلیمنٹ نے اس کو عزت دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ خزاں ۔ فصل کٹائی

چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے  ہوژو کی کاؤنٹی دی چھنگ کے گاؤں شن چھی میں املوک کے ساتھ سیاحوں کا تصویر کے لئے ایک انداز ۔ (شِنہوا)

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ خزاں ۔ فصل کٹائی

چین، شمالی صوبہ ہیبے کے شہر شی جیا ژوآنگ میں سیاح فصل کے ساتھ تصویر بنارہے ہیں۔ (شِنہوا) 

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں تعطیلات کا ہفتہ ختم ہونے کے قریب ریل...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں قومی دن کی ہفتہ  بھر  طویل تعطیلات کے چھٹے روز 65 لاکھ 50 ہزار مسافروں کا ریلوے سے سفر متوقع ہے، جس کی وجہ زیادہ تر مسافروں نے اب واپسی کا سفر کرنا ہے ۔

چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق اس رش سے نمٹنے کے لئے مجموعی طور پر 8 ہزار 144 ٹرینوں کا بندوبست کیا گیا ہے۔

ریلوے آپریٹر نے بتایا کہ بدھ کو چین کی ریلوے سے تقریباً 61 لاکھ 20 ہزار مسافروں نے سفر کیا تھا۔

مقامی ریلوے حکام نے مسافروں کا سفر ہموار بنانے کے لئے خدمات اور حفاظتی انتظامات کو بہتر کیا ہے۔

چین کی ریلوے کو امید ہے کہ قومی دن کی 11 روزہ تعطیلات میں 6 کروڑ 85 لاکھ مسافر سفر کریں گے ۔

 تعطیلات 28 ستمبر سے 8 اکتوبر 2022 تک رہیں گی ۔

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لانگ مارچ ناکام بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کری...

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ناکام بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے، لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی فورسز تیار ہیں،اگر ایک بار جتھے کو اسلام آباد داخلے کی اجازت دی تو یہ سلسلہ بن جائے گا ، عمران خان ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں، عمران خان کی آڈیوز لیک ہو رہی ہیں اور وہ بے نقاب ہو رہے ہیں،عمران خان نے سائفر کے معاملے پر غلط بیانی کی،عمران خان نوجوانوں سے حلف لے کر کہہ رہے ہیں کہ حقیقی آزادی کی جنگ لڑنی ہے، حقیقی آزادی کا عمران خان کو خود نہیں پتہ کہ وہ کون سی آزادی کی بات کرتے ہیں،وزیر اعظم ہاوس میں سائبر سیکیورٹی پروٹوکول کی تجاویز دی گئی ہیں،ایوان وزیر اعظم سے آڈیو لیک کے معاملے پر تحقیقاتی ادارے کام کر رہے ہیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا سائفر والا معاملہ فراڈ تھا، اور وہ ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں، وہ قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو ادراک ہونا چاہیے کہ عمران خان قوم کو نقصان پہنچائیں گے۔ عمران خان کی آڈیوز لیک ہو رہی ہیں اور وہ بے نقاب ہو رہے ہیں۔ عمران خان نے سائفر کے معاملے پر غلط بیانی کی۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کا سائفر والا معاملہ بھی فراڈ تھا اور وہ تو قوم کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ عمران خان نوجوانوں سے حلف لے کر کہہ رہے ہیں کہ حقیقی آزادی کی جنگ لڑنی ہے۔

حقیقی آزادی کی کوئی حقیقت نہیں بلکہ عمران خان بے بنیاد باتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کا عمران خان کو خود نہیں پتہ کہ وہ کون سی آزادی کی بات کرتے ہیں اور آج پھر عمران خان کی نئی آڈیو لیک ہوئی جس میں وہ پھر بے نقاب ہو چکے ہیں۔ پہلے بھی عمران خان بے نقاب ہوئے اور نئی آڈیو نے آج رہی سہی کسر پوری کر دی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں ضمیر فروشوں کے بچوں سے کوئی شادی نہیں کرتے اور عمران خان خود کو نیٹ اینڈ کلین سمجھتے ہیں۔ عمران خان کسی کو چور تو کسی کو ڈاکو کہتے ہیں اور عدم اعتماد سے بچنے کے لیے عمران خان خریدوفروخت کرتے رہے۔ لانگ مارچ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ کے لیے منصوبہ بنا رہے ہیں وہ لانگ مارچ کے حربے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں تاہم لانگ مارچ کو روکنے کے لیے وزارت داخلہ نے موثر حکمت عملی بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی فورسز تیار ہیں اور اگر ایک بار جتھے کو اسلام آباد داخلے کی اجازت دی تو یہ سلسلہ بن جائے گا اس لیے ہم پوری طاقت سے جتھے کو روکیں گے۔ عمران خان کہتے ہیں رانا ثنا اللہ کو ہمارے ارادوں کا پتہ نہیں تو ہمیں عمران خان کے ارادوں کا پتہ ہے۔ عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کیا تو ناکام بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ سینیٹر سیف اللہ نیازی کی گرفتار پر کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں عدم پیشی پر سیف اللہ نیازی اور حامد زمان کو حفاظتی ریاست میں لیا گیا ہے۔ وزیر اعظم ہاوس میں سائبر سیکیورٹی پروٹوکول کی تجاویز دی گئی ہیں،ایوان وزیر اعظم سے آڈیو لیک کے معاملے پر تحقیقاتی ادارے کام کر رہے ہیں-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی کوائی بو نیو انرجی ٹیکنالوجی کا ہنگری...

بڈاپسٹ(شِنہوا) چین کی شنگھائی کوائی بو نیو انرجی ٹیکنالوجی(کے بی وی آئی پی ) نے انٹری ٹیک کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس  کے تحت یہ کمپنی اپنے پہلے فوٹو وولٹک (پی وی )، بیٹری اسٹوریج اورالیکٹرک گاڑیوں (ای وی ) کے  چارجنگ کا آزمائشی منصوبہ شروع کرے گی۔

کوائی بونیو انرجی ٹیکنالوجی دنیا بھر میں بیٹری اسٹوریج اور سپر چارجنگ خدمات کے حل فراہم کرتی ہے ۔ دوسری جانب انٹری ٹیک ہنگری لمیٹڈ، انٹری ٹیک کا ایک ذیلی ادارہ ہے جو اعلیٰ سطح کی انفارمیٹائزیشن اور آٹومیشن کے ساتھ پر ذہانت مینوفیکچرنگ نظام پر توجہ دیتا ہے۔

وزارت ٹیکنالوجی اور صنعت کے ریاستی سیکرٹری بالاز گازسو نے کہا کہ ہنگری کی صنعت اور عوام دونوں کےلیے مختلف چارجنگ ٹیکنالوجی اور توانائی محفوظ کرنے کے حل میں پیشرفت بہت اہم ہے۔

انہوں نےکہا کہ کوائی بو نیو انرجی ٹیکنالوجی اور انٹری ٹیک ہنگری کے درمیان تعاون سے ہنگری کی مستقبل کی اقتصادی طاقت کو فروغ ملے گا۔

کوائی بونیو انرجی ٹیکنالوجی کے بانی کانگ جیان نے کہا کہ یہ کمپنی چینی بیٹری بنانے والی کمپنی سی اے ٹی ایل کے نقش قدم پر گامزن ہے۔

اس کمپنی نے اگست میں مشرقی ہنگری میں 7.34 ارب یورو (7.25 ارب امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نےکہا کہ انٹری ٹیک ہنگری کے ساتھ کیا گیا معاہدہ کوائی بو نیو انرجی ٹیکنالوجی کا پہلابیرون ملک منصوبہ ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ ہنگری اور یورپ میں توانائی کی نئی منڈی میں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے۔

چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی اییٹو کے تناظر  میں 2017 میں ا نٹری ٹیک نے ہنگری میں اپنا یورپی ہیڈ کوارٹر قائم کیا تھا ۔

ا نٹری ٹیک ہنگری کے نائب صدر وی  ژی فنگ نے کہا کہ انہوں نے ملک میں دنیا کی سب سے زیادہ پر ذہانت مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی اور تحقیق و ترقی کی صلاحیتوں کو متعارف کرایا۔

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی کوائی بو نیو انرجی ٹیکنالوجی کا ہنگری...

بڈاپسٹ(شِنہوا) چین کی شنگھائی کوائی بو نیو انرجی ٹیکنالوجی(کے بی وی آئی پی ) نے انٹری ٹیک کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس  کے تحت یہ کمپنی اپنے پہلے فوٹو وولٹک (پی وی )، بیٹری اسٹوریج اورالیکٹرک گاڑیوں (ای وی ) کے  چارجنگ کا آزمائشی منصوبہ شروع کرے گی۔

کوائی بونیو انرجی ٹیکنالوجی دنیا بھر میں بیٹری اسٹوریج اور سپر چارجنگ خدمات کے حل فراہم کرتی ہے ۔ دوسری جانب انٹری ٹیک ہنگری لمیٹڈ، انٹری ٹیک کا ایک ذیلی ادارہ ہے جو اعلیٰ سطح کی انفارمیٹائزیشن اور آٹومیشن کے ساتھ پر ذہانت مینوفیکچرنگ نظام پر توجہ دیتا ہے۔

وزارت ٹیکنالوجی اور صنعت کے ریاستی سیکرٹری بالاز گازسو نے کہا کہ ہنگری کی صنعت اور عوام دونوں کےلیے مختلف چارجنگ ٹیکنالوجی اور توانائی محفوظ کرنے کے حل میں پیشرفت بہت اہم ہے۔

انہوں نےکہا کہ کوائی بو نیو انرجی ٹیکنالوجی اور انٹری ٹیک ہنگری کے درمیان تعاون سے ہنگری کی مستقبل کی اقتصادی طاقت کو فروغ ملے گا۔

کوائی بونیو انرجی ٹیکنالوجی کے بانی کانگ جیان نے کہا کہ یہ کمپنی چینی بیٹری بنانے والی کمپنی سی اے ٹی ایل کے نقش قدم پر گامزن ہے۔

اس کمپنی نے اگست میں مشرقی ہنگری میں 7.34 ارب یورو (7.25 ارب امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نےکہا کہ انٹری ٹیک ہنگری کے ساتھ کیا گیا معاہدہ کوائی بو نیو انرجی ٹیکنالوجی کا پہلابیرون ملک منصوبہ ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ ہنگری اور یورپ میں توانائی کی نئی منڈی میں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے۔

چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی اییٹو کے تناظر  میں 2017 میں ا نٹری ٹیک نے ہنگری میں اپنا یورپی ہیڈ کوارٹر قائم کیا تھا ۔

ا نٹری ٹیک ہنگری کے نائب صدر وی  ژی فنگ نے کہا کہ انہوں نے ملک میں دنیا کی سب سے زیادہ پر ذہانت مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی اور تحقیق و ترقی کی صلاحیتوں کو متعارف کرایا۔

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امن فوج اور سرکاری فوجی جمہوریہ کانگو کے شہر...

اقوام متحدہ(شِنہوا) جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے مشن (ڈی آر سی ) نے شمالی کیوو کے ایک مقام پر امن دستے بھیجے ہیں جہاں باغیوں نے شہریوں کو ہلاک کیا۔

 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے چیف ترجمان اسٹیفن دوجارک نے  بتایا ہے کہ جمہوریہ کانگو میں ایم او این یو ایس سی او کے نام سےموسوم اقوام متحدہ کے مشن نے امن دستوں کو نگرانی کے لیے روانہ کیا ہے۔ 

یہ گروپ جمہوریہ کانگو کی مسلح افواج کے ساتھ بینی کے علاقے میں اویچا کےقریب ویڈو میں شامل ہوگا۔ ان فوجیوں نے یہ ردعمل منگل  کے روز  باغیوں کے حملے میں 8 شہریوں کے مارے جانے کی ابتدائی اطلاعات پر ظاہر کیا ہے۔

دوجارک نے کہا کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ حملہ آوروں نے کم از کم 10 مکانات اور ایک سکول کونذر آتش کیا۔ ان حملہ آوروں کا تعلق مبینہ طور پر باغی الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز سے تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں شہریوں کو اپنےگھروں سے قریبی چابی اور سرکاری فورسز کے کیمپ کی طرف نقل مکانی کرنی پڑی ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کے مشترکہ ردعمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ امن فوج  ایم او این یو ایس سی او ملک کے مشرقی علاقے میں شہری آبادی کےتحفظ کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

جمہوریہ کانگو کے مشرق میں شہریوں نے حال ہی میں اقوام متحدہ کے امن دستوں اور دیگر کے خلاف مظاہرے کیے ہیں ۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں باغیوں کے ہلاکت خیز حملوں سے خاطر خواہ تحفظ نہیں مل رہا ہے۔

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں