• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

خواجہ سرا شبانہ عرف عینی کے قتل کے مجرم کو ع...

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے خواجہ سرا شبانہ عرف عینی کے قتل کے مقدمے میں ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی۔ کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشج جج شرقی نے خواجہ سرا شبانہ عرف عینی کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم عاقل بشیر کو عمر قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے ملزم کو 3 لاکھ روپے مقتولہ کے ورثا کو ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو 5 ماہ مزید جیل میں گزارنے ہوں گے۔پراسیکیوشن کے مطابق مقتولہ کو چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا تھا۔ مقتولہ کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر تیز دار آلے سے وار کیے گئے تھے۔ مقتولہ خواجہ سرا کمیونٹی کی سرگرم رکن تھی۔ ملزم کیخلاف فیروز آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یہ آڈیوز کیسے اورکہاں بن رہی ہیں لوگوں کو پت...

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ آڈیوز جہاں بن رہی ہیں اور کیسے بن رہی ہیں لوگوں کو پتا ہے۔ پی ٹی آئی چئیرمین کی نئی آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ یہ آڈیوز جہاں بن رہی ہیں اورجیسے بن رہی ہیں لوگوں کو پتا ہے۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ کیا اس طرح آوازیں جوڑ کر آپ این آر او22 کوجائز ثابت کرلیں گے؟ ایسا نہیں ہوگا۔ اب فیصلہ حقیقی آزادی مارچ کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران خان ہارس ٹریڈنگ کے بانی ہیں، شرجیل میم...

وزیر اطلاعا ت سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان دن بہ دن ایکسپوز ہوتے جا رہے ہیں، ہارس ٹریڈنگ کے وہ پائنیر رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان طیاروں میں امیدواروں کو خریدتے رہے ہیں، اب اس آڈیو کے بعد قوم کی آنکھیں کھل جانی چاہیئں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان دن بہ دن ایکسپوز ہوتے جا رہے ہیں، قوم عمران خان اور پی ٹی آئی کی حقیقت جان گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب، چین کی جانب سے ترجمہ منصوبہ کی ک...

ریاض (شِنہوا) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی اور چینی سفارت کاروں، ماہرین تعلیم ، مصنفین اور لوگوں کی بڑی تعداد نے  کتاب کی تشہیری تقریب میں شرکت کی ۔ یہ کتاب سعودی کلاسیکی کاموں کا چینی اور چینی کتابوں کے عربی ترجمہ پر مبنی ہے۔

ریاض بین الاقوامی کتب میلہ 2022 کے دوران منعقدہ اس تقریب کا انعقاد سعودی سینٹر فارریسرچ اینڈ نالج کمیونیکیشن اور چائنہ انٹرکانٹی نینٹل پریس (سی آئی پی) نے کیا تھا۔ یہ دونوں ممالک میں ثقافتی اور عوام کے درمیان تبادلے مضبوط بنانے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

ریاض میں منعقدہ ریاض بین الاقوامی کتب میلہ 2022 میں چائنہ انٹرکانٹی نینٹل پریس کے اسٹال میں متعدد چینی کتابوں کے انگریزی اور عربی ترجمے دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)

چین اور سعودی عرب کے درمیان 2016 میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے تھے جس کے تحت دونوں ممالک نے بڑے پیمانے پر کتابوں کے ترجمے کا منصوبہ شروع کیا تھا۔ چین اور سعودی عرب کے تعارف پر مبنی کئی کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔

ریاض بین الاقوامی کتب میلہ سعودی عرب کی تاریخ کا سب سے بڑا کتب میلہ ہے جس نے سرگرمیوں اور تنوع کے اعتبار سے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں ۔ میلہ 29 ستمبر سے شروع ہوا تھا اور یہ 8 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

ریاض میں منعقدہ ریاض بین الاقوامی کتب میلہ 2022 میں چائنہ انٹرکانٹی نینٹل پریس کے اسٹال میں ایک سعودی لڑکی چینی بچوں کی عربی میں ترجمہ شدہ کتاب دکھارہی ہے۔ (شِنہوا)

کتابوں پر ثقافتی ابواب کے موضوعات پر 10 دن میں مختلف اقسام کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ان میں سیمینار ، شاعری اور شب موسیقی ، مقامی اور بین الاقوامی ڈرامے ، ورکشاپس، کھانا پکانے کے مقابلے اور بچوں کا پویلین شامل ہے۔

چینی طباعت کی صعنت کی جانب سے چائنہ انٹرکانٹی نینٹل پریس مسلسل دوسرے سال ریاض بین الاقوامی میلہ میں شرکت کررہا ہے۔

چائنہ انٹرکانٹی نینٹل پریس کے اسٹال پر چین کے خواب، راستے، ماڈل ، تجربہ اور چینی اقدار متعارف کرانے والی کتابیں نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ عالمی کتب میلہ 2022 کے نمائشی ہال میں لوگوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

چینی ناشر چین کی روایتی ثقافت، اقتصادی ترقی اور دیگر موضوعات پر کئی کتابیں لیکر آئے ہیں۔

عالمی تجارت کی نمو میں 2023 کے دوران تیزی سے...

جنیوا(شِنہوا) تجارت کی عالمی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) نے کہا ہے کہ عالمی تجارت کو سال 2022 کے دوسرے نصف عرصہ کے دوران اپنی رفتارکھو دینے کا  خدشہ ہے۔ 

دوسری جانب  چونکہ عالمی معیشت کو متعدد جھٹکوں کا بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے اس لئے 2023 کےدوران عالمی تجارت پر دباؤ  برقرار رہے گا ۔

ایک بیان میں ڈبلیو ٹی او  کے ماہرین اقتصادیات نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اشیا  کی عالمی تجارت کا حجم 2022 میں 3.5 فیصد بڑھے گا جوکہ اپریل میں 3.0 فیصد کے تخمینہ کی نسبت قدرے بہتر ہے۔

 تا ہم سال 2023 کے لیے وہ 1.0 فیصد اضافے کی پیش گوئی کر رہےہیں جو کہ 3.4 فیصد کے پچھلے تخمینے کی نسبت تیزی سے کم ہوگی ۔

ڈبلیو ٹی او  کی نئی پیش گوئی میں تخمینہ لگایا گیا ہے کہ مارکیٹ کی شرح تبادلہ پر دنیا کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) 2022 میں 2.8 فیصد اور 2023 میں2.3 فیصد بڑھے گی ۔ مئوخر الذ کر گزشتہ تخمینوں کی نسبت 1.0 فیصد پوائنٹس کم ہے۔

 ڈبلیو ٹی او  کے ماہرین اقتصادیات کو اپنی اپریل کی پیش گوئی میں نمو کے معقول مفروضے تشکیل دینے کے لیے سیمو لیشنز پر انحصار کرنا پڑا، کیونکہ یوکرین کا تنازع حال ہی میں شروع ہوا تھا اور اس کے اثر ات کے با رے میں معلوم نہیں تھا ۔

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے مزید 4 آب پاشی کے منصوبے عالمی ورثہ ق...

بیجنگ (شِںہوا) چین کے مزید 4 آب پاشی کے قدیم مقامات کو قدیم آب پاشی کا ڈھانچہ قرار دیتے ہو ئےعالمی ثقافتی ورثہ کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

وزارت آبی وسائل کے مطابق عالمی کمیشن برائے آب پاشی اور نکاسی آب کی جانب سے منظوری کے بعد اس فہرست میں شامل چینی آب پاشی منصوبوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔

جن منصوبوں کو فہرست میں جگہ ملی ہیں ان میں ٹونگ جی یان آب پاشی نظام، شینگ ہوا داؤٹین آب پاشی و نکاسی آب نظام ، سونگ گو آب پاشی اسکیم اور چھونگ یی شانگ باؤ ٹیرس شامل ہے۔

وزارت آبی وسائل کے ایک عہدیدار چھن منگ ژونگ نے کہا کہ "تمام ممالک میں چین کے پاس سب سے زیادہ مختلف  قسم کے ورثہ آب پاشی منصوبے ہیں جس میں وسیع تقسیم اور آب پاشی کے بہترین فوائد موجود ہیں۔

ٹونگ جی یان آب پاشی نظام چینی تاریخ کا سب سے بڑا اور سب سے طویل عرصے تک چلنے والا نظام آب پاشی ہے ۔ یہ چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ ڈو میں 3 دریاؤں کے سنگم پر اپنے ہیڈورک کے ساتھ موجود ہے۔ یہ 35 ہزار ہیکٹر زمین سیراب کرتا اور چھنگ ڈو اور می شان شہروں کی 4 کاؤنٹیز کو پانی مہیا کرتا ہے۔

شنگ ہوا داؤٹین آب پاشی و نکاسی آب نظام مشرقی صوبہ جیانگ سو کے شہر شینگ ہوا میں واقع ہے ۔ یہ اونچے بارانی علاقوں کو چینلز اور واٹر گیٹ کی مدد سے پانی مہیا کرتا ہے۔ یہ مقامی آب پاشی ، نکاسی آب ، سیلاب پر قابو پانی ، خشک سالی کی روک تھام ، ماحولیاتی زراعت اور سیاحت میں شراکت دار رہا ہے۔

چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کی سونگ یانگ کاؤنٹی میں واقع سونگ گو آب پاشی اسکیم چھوٹے اور درمیانے درجے کے دریاؤں کے طاس میں قدیم آب پاشی کا ایک بہترین نمونہ ہے۔

یہ 11 ہزار ہیکٹر رقبہ کو سیراب کرتا ہے .اس کا گنجان نیٹ ورک چھوٹے ڈیمز، آبی گزرگاہوں، خندقوں اور چینلز پر مشتمل ہے جو مقامی ندیوں سے پانی حاصل کرتا ہے۔

آب پاشی کا یہ نظام منگ اور چھنگ خاندانوں (1911-1368) کے دوران مکمل ہوا تھا۔

چھونگ یی شانگ باؤ ٹیرس ، مشرقی صوبہ جیانگ سو کی کاؤنٹی چھونگ یی  کے تقریباً 3 ہزار 400 ہیکٹر رقبے کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ نظام کھڑی ڈھلوانوں پر تعمیر کیا گیا ہے۔ 

 اس کا ابتدائی حصہ سونگ خاندان (1279-960) میں بنا تھا جسے منگ اور چھنگ دور میں مکمل کیا گیا۔ ٹیرس میں اچھا آب پاشی اور ماحولیاتی نظام موجود ہے۔

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تھائی لینڈ ، بڑے پیمانے پر فائرنگ کے نتیجے م...

بنکاک(شِنہوا) تھائی لینڈ کے شمال مشرقی صوبہ نونگ بوا لامپو میں بچوں کی دیکھ بھال کے  ایک مرکزمیں شدید فائرنگ کے نتیجےمیں بچوں سمیت کم از کم 31 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

جمعرات کے روز پیش آنے والے اس واقعے کی ٹی وی فوٹیج  کے مطا بق بچوں کی دیکھ بھال کےمرکز کے باہر ایمبولینس اور متاثرین کے اہلخانہ جمع ہیں ۔

 پولیس نے  شِنہوا کو بتا یا ہے کہ اطلاعات کے مطا بق حملہ آ ور  ایک سابق پولیس افسر تھے جنہوں نے بعد ازاں خود کشی کرلی ۔

تھائی لینڈ کے اخبار میٹی چون کے مطابق متاثرین میں زیادہ تر مرکز میں موجود بچے شامل ہیں۔

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یونان کے جزیرے کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈو...

ایتھنز(شِنہوا) بحیرہ ایجین میں لیسوس جزیرے کے ساحلوں کے قریب مہاجرین اور تارکین وطن کو لے جانے والی ایک کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک ہو گئے ۔

یونان کےساحلی محافظین  نے جمعرات کی صبح کہا ہے کہ حادثے میں 15 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ ان افراد نے حکام کو بتایا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا توکشتی میں تقریباً 40 افراد سوار تھے۔

 ایک پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ امدادی کارروائی جاری ہے۔

یونانی کوسٹ گارڈ کے ترجمان نیکوس کوکلاس نے یونان کے قومی نشریاتی ادارے ای آر ٹی کو بتایا کہ تمام متاثرین افریقی نژاد نوجوان خواتین تھیں۔

انہوں نے کہا کہ دریں اثنا بدھ کی رات جنوبی یونان کے جزیرے کیتھیرا سے ایک دیگر کشتی کے چٹانوں سے ٹکرانے اور ڈوبنے کے بعد 80 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

ایک  پریس ریلیز کے مطابق زندہ بچ جانے والے افراد نے بتایا کہ کشتی پر تقریباً 95 افراد سوار تھے۔ ان کی قومیتوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

حکام نےبتایا کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے دونوں امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔ ہوا کی طاقت بارے بیوفورٹ پیمانہ پر ان ہواؤں کی شدت درجہ 8 تک پہنچ گئی تھی ۔

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب، دنیا کے سب بڑے پاپ آؤٹ لیٹ مرکز م...

ریاض (شِنہوا) سعودی عرب کے آؤٹ لیٹ 2022 شاپنگ فیسٹیول کو گنیز ورلڈ ریکارڈز نے سب سے بڑا پاپ آؤٹ لیٹ مرکز تسلیم کرلیا ہے۔ یہ 1 لاکھ 46 ہزار 623 مربع میٹرز پر پھیلا ہوا ہے اور رعایتی نرخ پر کم سے کم 1 ہزار 500 بین الاقوامی برانڈ کی 20 لاکھ سے زائد اشیاء فروخت کرتا ہے۔

دارالحکومت ریاض کے مغرب میں واقع ضلع الرحاب میں شاپنگ فیسٹول یکم سے 14 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

سعودی عرب ، دارالحکومت ریاض میں سعودی عرب کے آؤٹ لیٹ 2022 شاپنگ فیسٹول میں فوارے کا ایک دلکش منظر ۔(شِنہوا)
سعودی عرب ،دارالحکومت ریاض میں سعودی عرب کے آؤٹ لیٹ 2022 شاپنگ فیسٹول میں اسٹیج پر پاپ گلوکار دھن بجارہے ہیں ۔(شِنہوا)
سعودی عرب ، دارالحکومت ریاض میں سعودی عرب کے آؤٹ لیٹ 2022 شاپنگ فیسٹول میں ایک شخص ٹوپیاں اور جوتے فروخت کررہا ہے ۔(شِنہوا)
سعودی عرب، دارالحکومت ریاض میں سعودی عرب کے آؤٹ لیٹ 2022 شاپنگ فیسٹول میں لوگ خریداری کررہے ہیں ۔(شِنہوا)

چا ئنہ پالیسی بینک کا قومی جنگلات کے ذخائر ک...

بیجنگ(شِنہوا) چائنہ ڈویلپمنٹ بینک نے قومی جنگلات کے ذخائر کے لیے اگست کے آخر تک 130.8 ارب یوآن (18.42 ارب امریکی ڈالرز) قرضہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔

پا لیسی  بینک کی جانب سے  اس  میں دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کے ساتھ واقع علاقوں میں دیگر ماحولیاتی منصوبوں کے لئے بھی شامل ہیں ۔

ان قرضوں میں 3 کروڑ 20 لاکھ مو (21 لاکھ ہزار 30 ہیکٹرز) پناہ گاہوں کے حامل جنگلات شامل ہیں۔

 اس میں دریائے یانگسی کے طاس میں قومی جنگلات کے ذخائر کے منصوبے بھی شامل ہیں جوتمام صوبائی سطح کے علاقوں کا احاطہ کرتے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق قرضوں کے ذریعے مالی اعانت فراہم کرنے والے منصوبوں سے جنگلات کے ذخائر میں سالانہ2 کروڑ 13 لاکھ 30 ہزارمربع میٹرز کے اضافے کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

 یہ جنگلات تکمیل کے بعد ہر سال 3 کروڑ 84 لاکھ ٹن کاربن ڈائی آ کسائیڈ کے اخراج کو جذب کر سکتےہیں ۔

 بینک نے کہا ہے کہ وہ جنگلات کی صنعت کی نمایاں صفا ت کے بہتر انتظام کو یقینی بنانے کے لیے قرض کی مدت کو 40 سال تک بڑھا دے گا۔

اس بینک نے اب تک متعلقہ منصوبوں کو ان کی پیشرفت کے مطابق تقریباً 30 ارب یوآن کا قرضہ فراہم کیا ہے۔

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ کو ذہنی صحت کے بحران کا سامنا ہے، سر...

لاس اینجلس (شِنہوا) سی این این اور قیصر فیملی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کئے گئے ایک نئے سروے کے مطابق امریکی بالغان کی بھاری اکثریت اس بات پر متفق ہے کہ امریکہ کو ذہنی صحت کا بحران درپیش ہے۔

سروے کے مطابق  ہر 10 میں سے 9 امریکی بالغ افراد  کے مطا بق انہیں اس بات پر یقین ہے کہ امریکہ میں آج ذہنی صحت کا بحران ہے ۔

سروے رواں موسم گرما میں 2 ہزار امریکی بالغان کے قومی سطح پر حاصل کردہ نمونوں کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے۔

سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق سروے میں حصہ لینے والوں کی اکثریت ادویات کے استعمال کی وبا کو بحران سمجھتی ہے، جبکہ نصف سے زائد نے بچوں اور نوعمر افراد میں ذہنی اور بالغان میں شدید ذہنی بیماری کو بحران قرار دیا ہے۔

ادویات کے زائد استعمال بارے امریکہ کے قومی ادارے کی ڈائریکٹر نورا وولکو کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نوول کرونا وائرس نے متعدد سماجی تناؤ کو بڑھایا ہے ،اور اس سے دوا کے استعمال اور ذہنی بیماریوں دونوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران خان کی حالیہ مبینہ آڈیو جوڑ کر بنائی گ...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اس عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کی حالیہ مبینہ آڈیو جوڑ کر بنائی گئی ہے،یہ آڈیو درست مان بھی لی جائے توخریدے ہوئے لوگ کہاں تھے،عمران خان اگر سیاست کر رہا ہے تو شہبازشریف صاحب آپ لوگ کیا کر رہے ہیں، آپ لوگ عمران خان پر پرچے کاٹنے میں مصروف ہیں، اب ایک ہی پرچہ رہ گیا ہے وہ بھینس چوری کرنے کا ہوگا، سائفر کی جوڈیشل کمیشن بنا کر تحقیقات کرائی جائیں، رانا ثنااللہ کی بنائی کمیٹی کی رپورٹ کوئی مان لے یہ ممکن نہیں لگ رہا، سیف اللہ نیازی کوسینیٹ سیاٹھا لیا گیا ہے یہ قابل افسوس ہے۔عمر ایوب اور علی اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کیا، وہ سائفر کو بھی پڑھ لیتے، سائفر کی جوڈیشل کمیشن بنا کر تحقیقات کرائی جائیں، رانا ثنااللہ کی بنائی کمیٹی کی رپورٹ کوئی مان لے یہ ممکن نہیں لگ رہا، قومی سلامتی کمیٹی کے 2 اجلاسوں میں سازش واضح ہوچکی ہے۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سیلاب کے حوالے سے کل بات کی، لوگ انہیں سن رہے تھے، اور پتہ نہیں کیا سمجھ رہے ہوں گے۔ عمران خان اگر سیاست کر رہا ہے تو شہبازشریف صاحب آپ لوگ کیا کر رہے ہیں، آپ لوگ عمران خان پر پرچے کاٹنے میں مصروف ہیں، اب ایک ہی پرچہ رہ گیا ہے وہ بھینس چوری کرنے کا ہوگا۔ اسد عمر نے کہا کہ عمران خان سیلاب متاثرین کے لیے دن رات فنڈ ریزنگ کر رہے تھے، اور یہ لوگ عمران خان کے خلاف مقدمے درج کررہے تھے، لیگی رہنما پرویز رشید نے کیا کہا تھا، ساری قوم جانتی ہے، یہ سب فوج کے خلاف سخت بیانات دے چکے ہیں۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ شہبازشریف اس معاملے پر بات کرنے سے احتیاط کریں، آپ کا دامن داغدار ہے، آپ نے فوج پر حملے کئے ہوئے ہیں، جن کے گھروں میں شہدا کے وارث ہیں وہ آپ کو سننا نہیں چاہتے، آپ اسمبلی میں بھی دوسروں کو سلیکٹر کہتے رہے، آج قوم کو بتائیں کہ کون سلیکٹر ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آپ آئی ایم ایف سے متعلق بات کرنے پر شوکت ترین کو غدار کہتے ہیں، آپ کی حکومت 16 فیصد سے 45 فیصد شرح مہنگائی لے کر گئی، رپورٹ بتاتی ہے اس دور میں پاکستان کا دیوالیہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جب ہماری حکومت ختم ہوئی تو موڈیز کی رپورٹ مستحکم تھی۔ عمران خان کی تازہ مبینہ آڈیو پر اسدعمر نے کہا کہ عمران خان کی ہارس ٹریڈنگ سے متعلق مبینہ آڈیو جوڑ کر بنائی گئی ہے، واضح سنائی دے رہا ہے کہ جوڑی گئی، جس نے ریکارڈنگ کی اس سے ہی پوچھا جائے کہ کیا یہ اصل ہے، یہ آڈیو درست مان بھی لی جائے توخریدے ہوئے لوگ کہاں تھے۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ ابھی ابھی سیف اللہ نیازی کوسینیٹ سیاٹھا لیا گیا ہے یہ قابل افسوس ہے، اسلام آباد کو کنٹینرز سے بھرا جارہا ہے آپ اپنی ہی عوام سے خوفزدہ کیوں ہیں، میڈیا سمیت سب کو قومی معاملات کی سنجیدگی کو دیکھنا چاہیئے، عوام کو فیصلہ کرنے دیں میدان بھی حاضر ہے اور گھوڑا بھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کے چینی اساتذہ، چینی ثقافت کے سفیر

اسلام آباد (شِنہوا) ثنا فاروق ایک ماہ سے زائد عرصے سے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) میں چینی زبان سیکھ رہی ہیں، وہ چینی زبان بارے جتنا جان رہی ہیں وہ خود کو اتنا ہی چینی ثقافت سے منسلک تصور کرتی ہیں۔

ثنا نے اپنی کلاس کے بعد شِںہوا کو بتایا کہ میں نے ابھی زبان سیکھنی شروع کی ہے ۔ جس طرح اساتذہ نے سکھایا ہے  اس سے ہمیں چینی ثقافت بارے بہت کچھ جاننے میں مدد ملی ہے ۔ اس سے نہ صرف زبان میں ہماری دلچسپی بڑھی ہے بلکہ ہماری سوچ میں بھی وسعت آئی ہے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے آغاز کے بعد پاکستان میں چینی زبان سیکھنے میں اضافہ ہوا ہے۔ نمل سمیت متعدد پاکستانی جامعات میں بیچلر ڈگری حاصل کرنے والے تمام طلبا کے لئے ضروری ہے کہ وہ چینی زبان کی بنیادی معلومات کا امتحان پاس کریں ۔

اسلام آباد میں چینی زبان کی کلاس میں طلبا چینی خطاطی سیکھ رہے ہیں۔ (شِںہوا)

یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ ملک میں ہزاروں طلباء چینی زبان سیکھ رہے ہیں۔

طلبا چینی زبان میں دلچسپی کا سہرا اپنے اساتذہ کو دیتے ہیں جو طلبا کو زبان سکھا تے ہو ئے انہیں چینی ثقافت سے روشناس کرا تے ہیں ، اور پاکستان میں چین کے ثقافتی سفیر کا کردار ادا کررہے ہیں۔

اساتذہ زیادہ ترمقامی شہری ہیں جن میں بڑی تعداد میں خواتین اساتذہ ہیں ۔انہوں نے زبان سیکھنے اور سکھانے میں زندگی گزاردی۔

زیادہ تر اساتذہ نے چین میں تعلیم حاصل کی اور مختلف چینی شہروں میں قیام کرکے ثقافت کو قریب سے دیکھا۔

اساتذہ اب اپنے نوجوان طالب علموں کو اپنے تجربات اور مشاہدوں با رے بتا رہے ہیں۔ ان میں سے کئی اپنے اساتذہ کے نقش قدم پر چلنے کے خواہش مند ہیں۔

شنگھا ئی یو نیورسٹی سے چینی زبان میں ماسٹرز ڈگر ی حا صل کر نے والی صبیحہ حسیب نمل میں اسی زبان کو پڑ ھا تی ہیں۔ ان کا آ د ھا دن اپنے طلبا کو چینی ثقافت کی خو بصورتی با رے بتا نے میں گزر جا تا ہے۔

وہ خاص طو رپر اپنے چینی اسا تذہ کا ذکر کرتی ہیں، جنہوں نے اُن کے چین میں قیام کے دوران بہترین میز بانی کی، اور محبت سے دل بھی جیتا۔

نمل میں چینی زبان کے استاد  محمد متین ہا شمی کا یقین ہے کہ پا کستانی طلبا کی چینی ز بان میں دلچسپی دونوں مما لک کی دوستی کی و جہ سے ہے ۔ اس میں عوام کا عوام سے را بطہ بھی شا مل ہے  جو روزا نہ کی بنیاد پر مضبوط ہو رہا ہے۔

کارپٹ ایسوسی ایشن کابرآمدکنندگان کیلئے 100 ا...

پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے برآمدکنندگان کیلئے بجلی کی مد میں90سے 100 ارب کی سبسڈی کے اعلان پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ برآمدی شعبوں کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی خوش آئند ہے ،ایکسچینج ریٹ کے معاملے میں مصنوعی اقدامات نہیں ہونے چاہئیں تاکہ ہماری برآمدات متاثر نہ ہوں ۔ ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف ،سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، چیئر پرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پرویز حنیف ، ریاض احمد، شاہد حسن ،سعید خان، اعجاز الرحمان ، اکبر ملک، کامران رضی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان کے پانچ بڑے برآمدی شعبے ہیں ، حکومت کو چاہیے کہ اس وقت جو برآمدی شعبے زیادہ مشکلات کا شکار ہیں ان کی زیادہ معاونت کی جانی چاہیے ۔ پاکستان کے ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی دنیا میں ایک پہچان ہے لیکن پیداواری لاگت میں اضافے، ڈالر کے اتار چڑھائو،افغانستان کے راستے جزوی تیار خام مال سے متعلقہ مسائل اور فریٹ چارجز انتہائی زیادہ ہونے سے اس صنعت کیلئے حالات نا مساعد ہو گئے ہیں جس سے برآمدات دن بدن سکڑ رہی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ حکومت نے برآمدی شعبوں کی مشکلات پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور پہلے مرحلے میں بجلی کی مد میں 90سے100ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان کیا گیاہے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت برآمد کنندگان کے دیگر مسائل بھی حل کرے گی ، حالیہ دنوں میں ڈالر کے اتار چڑھائو کی وجہ سے برآمد کنندگان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔حکومت سے اپیل ہے کہ فریٹ پر بھی سبسڈی دی جائے تاکہ ہم بیرون ممالک اپنے حریف ممالک کے ساتھ مقابلے کی دوڑ میں شامل رہ کر پاکستان کے لئے قیمتی زر مبادلہ حاصل کریں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کو خوردنی تیل کی درآمدات پر انحصار ک...

پاکستان کو خوردنی تیل کی درآمدات پر انحصار کم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر کینولا کاشت کرنیکی ضرورت،26 ہزار ہیکٹر اراضی پرکینولا کی کاشت جاری،سالانہ پیداوار ایک لاکھ ٹن سے زائد،پاکستان کی خوردنی تیل کی سالانہ ضرورت 50 لاکھ ٹن۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو خوردنی تیل کی درآمدات پر انحصار کم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر کینولا لگانے کی ضرورت ہے جس سے ملک کو اپنے غیر ملکی ذخائر بچانے میں مدد ملے گی۔پاکستان میں کینولا تیل کے بیج کے لیے کاشت کی جانے والی سب سے اہم براسیکا فصل ہے جس میں تیل کی مقدار 44 فیصدزیادہ ہے اور اس کے کھانے میں 40فیصدپروٹین ہوتا ہے ۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹرکے ایک سینئر سائنسی افسرڈاکٹر احسان اللہ خان نے کہا کہ کینولا سرسوں کی اعلی پیداواری صلاحیت کی وجہ سے ایک منافع بخش فصل ہے جو ملک کے درآمدی بل کو کم کرنیکی صلاحیت رکھتی ہے۔کینولا کا تیل مارکیٹ میں ایک سستا اور صحت مند کھانا پکانے کا تیل ہے اور بچا ہوا کینولا کھانا مویشیوں کے لیے اعلی پروٹین والے کھانے کا ایک قیمتی ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سیزن میں ہم 100 سے 200 ایکڑ پر کینولا اگائیں گے۔ ہم نے اس سال تقریبا 50 ٹن کینولا تیار کیا اور 30 ٹن کینولا کے بیج کو دھونے اور گریڈ کرنے کے بعد حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک صحت مند فصل تقریبا 100 من فی ایکڑ پیدا کر سکتی ہے جس سے ہماری تیل کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔ڈاکٹر احسان نے کہا کہ کینولا کی بروقت کاشت سے اچھی فصل پیدا کی جا سکتی ہے اورتمام قسم کی مٹی کینولا فصل کی کاشت کے لیے موزوں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری آب و ہوا اور کھیت کینولا اگانے کے لیے مثالی ہیںجو ڈرلنگ کے ذریعے کی جاتی ہے اور فی ایکڑ 1.5 سے 2 کلو بیج استعمال کیے جاتے ہیں۔ بیجوں کو 1 سے 1.5 انچ سے زیادہ گہرائی میں نہیں دبایاجانا چاہیے۔ڈاکٹر احسان نے کہا کہ کینولا کی فصلوں کو عام طور پر تین سے چار بار آبپاشی کی ضرورت ہوتی ہے۔ کٹائی کے ایک ماہ بعد پہلی بار پانی کی ضرورت پڑتی ہے۔ دوسری بار پھول کے مرحلے کے دوران اور تیسری بار جب بیج بنتا ہے۔ کینولا کی فصل کیڑے اور زمین کے ذرات کے حملے کی زد میں آتی ہے۔ پودوں کے کھلتے ہی افڈس کے حملے تیز ہو جاتے ہیں۔ اگر گندم کینولا کی فصل کے ساتھ چند قطاروں میں اگائی جائے تو ان کے حملے کم ہوجاتے ہیں۔ یہ پاکستان کے تمام صوبوں میں کل 26 ہزار ہیکٹر اراضی پر اگائی جاتی ہے جس کی سالانہ پیداوار 102,000 ٹن ہے۔ڈاکٹر احسان نے بتایاکہ پاکستان کی خوردنی تیل کی سالانہ ضرورت تقریبا 50 لاکھ ٹن ہے جب کہ صرف 30 فیصد مقامی طور پر پیدا ہوتا ہے۔اگر کسان زرعی سائنسی محققین کی ہدایات کے مطابق کینولا کی کاشت کرتے ہیںتو وہ کم لاگت کے ساتھ زیادہ پیداوار حاصل کر سکتے ہیںجس سے ان کی آمدنی میں اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہاکہ سائنسدانوں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہ جو اختراعات اور نئی ٹیکنالوجیز تیار کرتے ہیں وہ کسانوں تک پہنچیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سیلاب سے قومی معیشت کو 40ارب ڈالر کا نقصان

سیلاب سے قومی معیشت کو 40ارب ڈالر کا نقصان،چاول، کپاس اور گنے کی فصلوں میں 1.3 ارب ڈالر کا نقصان،13ملین ڈالر کے مویشی ہلاک ،اگست کا مہینہ 1961 کے بعد سے سب سے زیادہ بارشی مہینہ تھا،مستقبل میں سیلاب سے بچائو کیلئے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے کیونکہ آبی ذخائر توانائی پیدا کرتے ہیں، آبپاشی کا پانی فراہم کرتے ہیں اور سیلاب سے بچنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے سب ڈویژنل آفیسرواپڈا محمد ندیم نے کہا کہ پاکستان میں 24 دریا ہیں جو ایک بہت بڑے طویل رقبے پر محیط ہیں جنہیں کم لاگت اور ماحول دوست بجلی کے پاور پلانٹس بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔واپڈا کے مطابق پاکستان میں پن بجلی کی 60,000 میگاواٹ کا تخمینہ ہے جس میں سے 7,320 میگاواٹ کے بجلی گھر پہلے ہی تیار ہو چکے ہیں۔اگست 2022 میںپاکستان میں بارش عام اوسط سے تقریبا 243 فیصد زیادہ تھی جس کے نتیجے میں اگست کا مہینہ 1961 کے بعد سے سب سے زیادہ بارشی مہینہ تھا۔ بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے 1,500 سے زیادہ جانیں لے لیں اور معیشت کو تقریبا 40 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا۔صوبہ سندھ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 33 ملین افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 14 ملین کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے۔

سندھ بنیادی طور پر ایک دیہی علاقہ ہے جہاں کے زیادہ تر لوگ اپنی روزی کے لیے بنیادی طور پر زراعت پر انحصار کرتے ہیں۔موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے پیدا ہونے والی تباہی کے نتیجے میں سندھ میں چاول کا 80 ملین ٹن نقصان ہوا۔ انٹرنیشنل سینٹر فار انٹیگریٹڈ ماونٹین ڈیولپمنٹ کے مطابق کپاس کی 88 ملین گانٹھکا نقصان ہوا۔سندھ کو چاول، کپاس اور گنے کی فصلوں میں تقریبا 1.3 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ اس کے علاوہ اسے ٹماٹر، پیاز اور مرچ میں 374 ملین ڈالر اور مویشیوں میں 13 ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کے مطابق اس طوفانی سیلاب سے 765,000 مکانات تباہ، 1.14 ملین مکانات کو جزوی نقصان، تقریبا 12,700 کلومیٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا اور 936,000 مویشیوں کا نقصان ہوا۔ڈپٹی کلکٹر آبپاشی عبدالودود خان نے کہا کہ اگر نئے ڈیم خاص طور پر چھوٹے یا درمیانے درجے کے ڈیم بروقت بنائے جاتے تو پاکستان میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرکے آبپاشی کے لیے استعمال کیا جا سکتا تھاجس کو اکثر پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔عہدیدار نے کہا کہ پاکستان کو بہت سے چھوٹے اور بڑے دریاوں سے نوازا گیا ہے۔ ان دریاوں میں بہت سارے قدرتی مقامات ہیں جنہیں سیلاب سے بچنے اور ملک کی دیرینہ پانی کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے ڈیموں میں تیار کیا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

قومی معیشت میں خواتین کی شمولیت سے پاکستان ک...

قومی معیشت میں خواتین کی شمولیت سے پاکستان کے جی ڈی پی میں 30فیصد اضافہ ہو سکتا ہے،کاروبار میں پاکستانی خواتین کی شرکت کی شرح پانچ فیصد سے بھی کم ، مستحکم معیشت کے لیے مختلف ملازمتوں میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ملک کی نصف آبادی پر مشتمل خواتین کو ایک موثر قانون سازی کے ساتھ معاون ماحول کی ضرورت ہے تاکہ رسمی شعبے میں اپنے کردار کو موجودہ 20 فیصد سے بڑھا کر معیشت کے مختلف شعبوں میں ترقی اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکے۔اس وقت نصف سے زیادہ پاکستانی خواتین زراعت کے شعبے کے ساتھ ساتھ بلا معاوضہ اور غیر تسلیم شدہ کام میں مصروف ہیں۔ویلتھ پی کے سے بات کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد میں سینٹر فار اسٹریٹجک پرسپیکٹیو کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نیلم نگار نے کہا کہ معاشی شعبے میں خواتین کے تعاون کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہایہ صرف ایک معاون ماحول کے ساتھ ساتھ موثر قوانین اور قانون سازی کے ذریعے ممکن ہے تاکہ وہ ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔نیلم نے کہا کہ خواتین پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے صنعتی، زرعی اور سروسز کے شعبوں میں اپنی خدمات فراہم کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر خواتین معیشت میں زیادہ حصہ ڈالتی تو پاکستان کی جی ڈی پی 30 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت میں خواتین کی شراکت سے حکومت کو ٹیکسوں کے ذریعے بہت زیادہ ریونیو حاصل ہوگا۔ جو لوگ اپنا کاروبار شروع کرتے ہیں وہ دوسروں کے لیے ملازمتیں پیدا کرکے فی کس آمدنی بڑھانے میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔نیلم نے کہا کہ ملک کی 50 فیصد سے زیادہ آبادی دیہی علاقوں میں رہتی ہے جہاں تین چوتھائی خواتین زراعت سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کا شعبہ جی ڈی پی میں 22 فیصد حصہ ڈالتا ہے۔پاکستان بیورو آف شماریات کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال 2022-23 کے پہلے دو ماہ میں تجارتی خسارہ 6.26 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کے مختلف شعبوں میں خواتین کی شرکت میں اضافہ برآمدات کو مطلوبہ سطح تک پہنچا سکتا ہے۔اگر دیہی علاقوں میں خواتین کو مسلسل نظر انداز کیا جاتا ہے تو ہمیں ادائیگی کے توازن میں کہیں بھی جگہ نہیں مل رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ معیشت میں پاکستانی خواتین کی شرکت کی شرح پانچ فیصد سے بھی کم ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنے کاروبار شروع کرنے کے لیے انہیں کریڈٹ کی سہولیات فراہم کرے تاکہ وہ معاشی ترقی میں حصہ لے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ 21 فیصد مردوں کے مقابلے میں صرف 1 فیصد خواتین کاروباری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں کام کرنے والی خواتین کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا۔ رورل سپورٹ پروگرام نیٹ ورک میں صنفی اور ترقیاتی افسر صدف ڈار نے کہا کہ دیہی علاقوں میں کام کرنے والی خواتین میں خواندگی کی شرح کم ہے کیونکہ مہارت کی کمی ہے اور ان کے پاس قرض تک محدود رسائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کہا کہ مستحکم معیشت کے لیے مختلف ملازمتوں میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنایا جانا چاہیے کیونکہ کوئی بھی ملک اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتا جب تک خواتین معاشی ترقی میں حصہ نہیں ڈالیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مانسہرہ میں ٹھیلے الٹ کر پھل پھینکنے والا ٹر...

وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمودخان نے مانسہرہ میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے ریڑھی بانوں اور مزدوروں کے ساتھ بدسلوکی کا نوٹس لے لیا۔ ریڑھی بانوں کے ساتھ بدسلوکی کی ویڈیو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ وزیراعلی کی جانب سے نوٹس لینے پر ضلعی پولیس سربراہ نے پولیس اہلکار معطل کرکے حوالات میں بند کردیا۔ پولیس اہلکار کے خلاف واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں،اس بارے میں وزیراعلی نے واضح کیا کہ پولیس سمیت تمام سرکاری اداروں / محکموں کے اہلکاروں کو رویوں میں مثبت تبدیلی لانا ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کراچی،ایف آئی اے کی عمران خان کے فرنٹ مین طا...

پاکستان تحریک انصاف کیلئے بیرون ممالک سے غیرقانونی طور پر رقوم کی پاکستان منتقلی کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی عہدیدار اور سابق وزیراعظم عمران خان کے فرنٹ مین طارق شفیع کی گرفتاری کیلئے کوششیں کرنے والی ایف آئی اے کی ٹیم نے جمعہ کی صبح سرچ وارنٹ کے ساتھ ان کے گھر کی تلاشی لی۔ چھاپہ مارنے والی ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کی ٹیم گزشتہ روز سے ہی مسلسل طارق شفیع کی رہائش گاہ کے باہر موجود تھی، ایف آئی اے حکام کو شبہ تھا کہ وہ گھر میں ہی موجود تھے۔ ایف آئی اے کی ٹیم گزشتہ روز دوپہر کے ڈی اے اسکیم ون میں طارق شفیع کی رہائش گاہ پہنچی تھی، اہل خانہ نے طارق شفیع کی رہائش گاہ پر عدم موجودگی کا بتایا۔ اسٹیٹ بینک سرکل کراچی میں 5 اکتوبر کو درج ایف آئی آر میں نامزد مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں کر رہا ہے، مقدمے میں سید عارف مسعود نقوی اور محمد رفیع لاکھانی بھی نامزد ملزم ہیں جب کہ رقوم کی غیر قانونی منتقلی میں شامل ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کو بھی ایف آئی آر میں شامل کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے ٹیم کی جانب سے عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد گھر کی سرچنگ کی گئی تاہم طارق شفیع گھر میں موجود نہیں تھے۔ ایف آئی آر کے مطابق امن فا ونڈیشن کے نام سے ملنے والی بیرونی لگ بھگ 9 ارب روپے کی امدادی رقم ملزمان نے ذاتی اکاونٹ میں منتقل کرکے خردبرد کی یا خیراتی مقصد کیلئے حاصل کی گئی رقم دیگر مقاصد کیاستعمال کی گئی۔ یہ امدادی رقم بیرون ملک سے طارق شفیع کے کراچی میں واقع بینک اکانٹ میں ٹرانسفر کی گئی جو بعد میں پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں بینک اکانٹ میں منتقل کی گئی۔ عارف نقوی کی گرفتاری کے بعد سیشن جج نے ایف آئی اے کو تفتیش کی اجازت دی تھی۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق اس غیر معمولی خوردبرد کی کڑیاں سابق وزیراعظم عمران خان سے جڑی نظر آتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فواد چودھری کے خلاف پی ٹی آئی سینیٹرز کا اجل...

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کے خلاف ان کی اپنی ہی جماعت کے سینیٹرز نے اجلاس سے واک آوٹ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن ارکان،فواد چودھری کے پختونوں سے متعلق ریمارکس پر واک آوٹ کرگئے۔جس پر تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چودھری نے فواد چودھری کے الفاظ پر ارکان سے معافی مانگ لی۔ واضح رہے کہ فواد چودھری نے دو روز قبل نجی ٹی وی چینل پر پختونوں سے متعلق غیر مناسب ریمارکس دیے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ نیازی...

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ نیازی اور بانی رکن حامد زمان کو گرفتار کرلیا۔حامد زمان کو لاہور کے وارث روڈ پر واقع ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔ حامد زمان انصاف ٹرسٹ کے سیکرٹری تھے اور انصاف ٹرسٹ کے اکاونٹ میں 2013 میں 6 لاکھ 25 ہزار ڈالر آئے تھے جب کہ انصاف ٹرسٹ قواعد و ضوابط پر پورا نہیں اترتا تھا۔ سیف اللہ نیازی پر نامنظور ویب سائٹ چلانے کا الزام ہے۔ یہ ویب سائٹ غیرقانونی طور پر فنڈ ریزنگ کے لئے استعمال کی جاتی تھی۔ ایف آئی اے سائبر کرائم اس سے قبل سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر پربھی چھاپہ مار چکی ہے۔ سائبر کرائم کی جانب سے سیف اللہ نیازی کا لیپ ٹاپ اور ایک موبائل فون بھی قبضے میں لیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کے رہنما افتخار درانی نے بیان میں کہا کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے اغوا کرلیا گیا۔ پہلے بھی ان کے گھر پر حملہ کیا گیا تھا اور ذاتی سامان تحویل میں لے لیا گیا تھا۔ قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں آج تک پاکستان میں ایسا نہیں ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مڈٹرم الیکشن سے قبل امریکی صدر کو ایک اور بڑ...

امریکی صدر جو بائیڈن کو وسط مدتی انتخابات سے قبل ایک اور بڑا دھچکا ، ایف بی آئی نے ان کے بیٹے کیخلاف ٹیکس جرائم کے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کو آئندہ ماہ ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایک اور بڑا دھچکا پہنچا ہے اور ایف بی آئی نے ان کے بیٹے کیخلاف ٹیکس جرائم کے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہنڈر بائیڈن کیخلاف ایف بی آئی 2018 سے تحقیقات کر رہی تھی تاہم ملزم پر فرد جرم عائد کرنے کا اختیار ڈسٹرکٹ اٹارنی کے پاس ہے۔ اس حوالے سے ہنڈر بائیڈن کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کے موکل نے کوئی قانون نہیں توڑا ہے جب کہ اس حوالے سے وفاقی اداروں نے بھی رابطہ نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر ٹرمپ پہلے ہی ہنڈر بائیڈن پر یوکرین میں کرپشن کا الزام لگاتے رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایران میں مظاہرے، امریکا نے نئی پابندیاں لگا...

امریکہ نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کردیا، پابندیوں کا شکار افراد کے امریکہ میں موجود اثاثے ضبط کر لیے جائیں گے۔ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ اور وزیر مواصلات پر پابندی لگائی گئی ہے، امریکہ کی جانب سے مزید ایرانی شہریوں پر بھی پابندیاں لگائیں گئی ہیں، پابندیوں کا شکار افراد کے امریکہ میں موجود اثاثے ضبط ہوں گے، پابندیوں میں شامل افراد امریکی کمپنیوں کے ساتھ کاروبار نہیں کر سکیں گے۔ امریکا کا موقف ہے کہ پابندیاں ایرانی مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر لگائیں گئی ہیں۔ واضح رہے کہ کردستان سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ مہسا امینی کو تہران میں اخلاقی پولیس نے 13 ستمبر کو ٹھیک سے اسکارف نہ پہننے پر گرفتار کیا تھا جو دوران حراست دم توڑ گئی تھیں۔ جس کے بعد امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا ایرانی خواتین کے ساتھ کھڑا ہے۔ ایران میں مظاہروں میں شامل خواتین اور طلبا کے خلاف کریک ڈاون کی اطلاعات پر فکر مند ہوں۔ امریکا ایرانی حکام کو ذمہ دار ٹھہراتے رہیں گے اور لوگوں کے آزادانہ احتجاج کے حق کی حمایت کرتے رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مودی سرکار کی ہندوتوا مہم، 500 سال قدیم مسجد...

بابری مسجد سمیت کئی دیگر مساجد پرحملوں کے بعد ہندوتوا مہم کے تحت 500 سال قدیم مسجد بھی مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی کا نشانہ بن گئی۔ بھارت میں ہندو انتہاپسند غنڈوں نے ریاست کرناٹک میں 500 سالہ قدیم مسجد اور مدرسے پردھاوا بول دیا۔ مدرسے اورمسجد میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور ہندوں کے مذہبی نعرے لگائے۔ ہندوانتہاپسندوں نے مسجد کے اندر پوجا بھی کی اور امام مسجد اور مدرسے کے منتظمین کو دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے موقع پر موجود ہونے کے باوجود حسب معمول ہندوانتہاپسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے غنڈہ گردی کرنے والے کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا۔ کرناٹک کا محمود گوان مدرسہ 1460 کے عشرے میں تعمیر کیا گیا تھا اور اس کا شمار قومی ورثے میں کیا جاتا ہے۔ بھارت میں مسلمانوں کے مختلف مقامات پر نماز پڑھنے کو بھی نشانہ بنایا جانے لگا اور کئی مقامات پر نمازیوں کے خلاف نعرے بازی کے علاوہ دھمکیاں دینے اور تشدد کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

میکسیکو،دو گروپوں کے درمیان تصادم سے میئرسمی...

میکسیکو میں دو گروپوں کے درمیان تصادم سے میئرسمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میکسیکو میں تصادم کے دوران فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، واقعہ میں کم سن بچہ اورمیئر سمیت بیس افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ زخمی ہونے والے دو افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ریاست گوریرو میں صرف اگست کے دوران سات سو پچاس افراد قتل ہوچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ کا لاہور میں اسموگ ایمرجنسی ن...

لاہور ہائیکورٹ نے لاہور میں اسموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم دے دیا، چیف سیکریٹری پنجاب کو اسموگ ایمرجنسی کیلئے اجلاس بلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عدالت کی جانب سے اسموگ کی روک تھام کے اقدامات کوحتمی شکل دے کرفوری ٹیمیں تشکیل دیے جانے کا حکم دیا گیا ہے، الہور ہائیکورٹ کے حکم میں کہا گیا ہے کہ اسموگ کے باعث بننے والی فیکٹریاں اور کارخانے فوری بند کردئییجائیں، ٹیموں کی نقل وحرکت کیلیے گاڑیاں فراہم کی جائیں، اگر ایسا نہ ہوا توچیف سیکریٹری آفس کی گاڑیاں بھجوائی جائیں گی، عدالت نیائیرکوالٹی جانچنے کےآلات دو ہفتے میں خریدنے کے احکامات جاری کردئیے۔ آلات کی خریداری کیلیے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ہفتے میں فنڈز جاری کرے،عدالت کو کسی عالمی ادارے سے سروکار نہیں، آلات کی خریداری کیفنڈز تنخواہیں یا کوئی بھی منصوبہ روک کراداکیے جائیں، فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کیذمہ دار افسروں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی، ایک ہفتے سے لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن چکا ہے، ورلڈ بینک اور غیر ملکی ادارے فنڈز دینے کو تیار مگر یہاں کسی کیکان پرجوں تک نہیں رینگتی، ڈالروں کے پیچھے اس لیے بھاگتے ہیں کیوں کہ وہ کسی نہ کسی کی جیب میں جاتے ہیں۔ ،ایم ڈی واسا نے بتایا کہ واسا کی غیرضروری 400 کے قریب گاڑیاں اسموگ کے پیش نظر بند کردی ہیں، واسا دفاتر کو شمسی توانائی پرمنتقلی کیاقدامات جاری کیے جارہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اے پی سی ای اے کا پاکستانی سیلاب متاثرین کے...

آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن ( اے پی سی ای اے) نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 400 ملین روپے سے زائد کا عطیہ دیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق عطیات میں 280 ملین روپے نقد امداد اور 120 ملین کے خیمے، راشن بیگز، پینے کا پانی، کپڑ ے ، طبی سامان، اور بنیادی ڈھانچے کی مرمت شامل ہے ۔ اے پی سی ای اے کے چیئرمین یانگ جیان داو نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا جب سے پاکستان میں شدید سیلاب شروع ہوا ہے، اے پی سی ای اے نے اپنے اراکین کی حوصلہ افزائی کے لیے فوری کارروائی شروع کی اور نقد رقم، خیمے، خوراک اور گھروں کی تعمیر نو اور دیگر بنیادی ڈھانچے اور پاکستانی عوام کی امداد کے لیے مشورہ دیا۔ گوادر پرو کے مطابق اگست میں اے پی سی ای اے نے پرائم منسٹر ریلیف فنڈ 2022 کے تحت نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) کو 15.5 ملین (تقریباً 71,340 امریکی ڈالر) نقد امداد کے بعد اے پی سی ای اے نے ''ہنگامی امداد'' کے تحت عطیات جمع کرنا شروع کیا۔ یانگ نے کہا کہ ان کی ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق اب تک جمع کی گئی کل رقم'' 400 ملین'' روپے سے زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے پی سی ای اے بھی ''سیلاب کی امدادی سرگرمیوں کی نمایاں تعداد'' کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی خدمات براہ راست ''ان کی کمپنیوں کے ذریعہ شروع کی گئی ہیں ۔ گوادر پرو کے مطابق یانگ نے کہا ہماری کارروائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اس خوفناک آفت کے اثرات ختم نہیں ہو جاتے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید چینی کمپنیاں اور لوگ تعاون کر رہے ہیں اور ان تمام ضرورت مندوں کی مدد جاری رکھے ہوئے ہیں جو بڑی تباہی سے متاثرہ ہیں، چاہے کووڈ 19 ہو یا جاری سیلاب، چین کے عوام ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، پاکستان کے لوگوں کیلئے فکرمند ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے انسانوں کے ہم نصیب مستقبل والے معاشرے...

نور سلطان(شِنہوا)قازقستان کے ممتاز ماہر اقتصادیات الماس شوقین کو تین سال سے زیادہ عرصہ گزر نے کے باوجود آج بھی اس دن جوش و خروش سے لبریزلمحات  یاد ہیں جب اس وقت کے صنعتی زوال کا شکار قازقستان کے صحرائی شہر زینتاس میں پہلی ونڈ ٹربائن پہنچی تھی۔

شوقین نے ایک حالیہ انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا کہ یہ شہر کسی زمانے میں فاسفیٹ  چٹانوں کی کان کنی اور کھاد کی پیداوار کا مرکز تھا، لیکن صنعتی زوال کے بعد اس شہر میں بے روزگاری عام ہوگئی۔2011 سے، مقامی حکام ہوا سے بجلی کے منصوبوں کو فروغ دینے کے لیے کوشاں تھے، اور آخر کار لاتعداد ممکنہ شراکت داروں سے رابطہ کرنے کے بعد چین کے ساتھ تعاون طے پاگیا۔ماہراقتصادیات شوقین نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈمنصوبے (بی آرآئی) کے تحت منصوبوں سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ کس طرح موثر تعاون سے انسانوں کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کی تعمیر کے تصور کو عملی حقیقت میں بدلا جا سکتا ہے جو اس وقت وسطی ایشیا کے سب سے بڑے ونڈ پاور پروجیکٹ زینتاس کے سرمایہ کار شراکت دار ویسور قازقستان کے منیجنگ پارٹنر ہیں۔

 2021 میں 35کروڑ کلو واٹ گھنٹے کی سالانہ  پیداواری صلاحیت کے ساتھ  آپریشن شروع کرنے والے اس ونڈ پاور فارم سے قازقستان کے جنوبی علاقے میں بجلی کی کمی  دور اور ایک وقت کے پرسکون صنعتی شہر کو دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔

شوقین  نے کہا کہ اس منصوبے کی کامیابی اس بات کی علامت ہے کہ چین کا مجوزہ بی آر آئی منصوبہ  قازقستان کے برائٹ روڈ کے اقدام کے ساتھ مربوط ہوگیا ہے جو  دونوں پڑوسی ممالک کے تعاون کو مزید فروغ دے گا۔    2013 میں، اپنے دورہ قازقستان کے دوران، چینی صدر شی جن پھنگ نے ملک کی نذر بائیف یونیورسٹی میں خطاب کیا تھا۔ چینی صدر نے شاہراہ ریشم کے ساتھ اقتصادی پٹی کی تعمیر کے لیے کوششوں میں شامل ہونے کی تجویز پیش کی تھی، جو اس روٹ پر واقع  تمام ممالک کے لوگوں کو فائدہ پہنچانے والا ایک عظیم اقدام ہوگا۔ اس وقت  سے، چین اور قازقستان نے بی آر آئی کے تحت مشترکہ منصوبوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون بین الاقوامی شراکت ، عالمی اقتصادی نظم و نسق کو بہتر بنانے، مشترکہ ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے لیے چین کے وعدوں میں سے ایک بن گیا ہے۔

شوقین نے کہا کہ پاور پراجیکٹ میں شامل چینی کمپنیوں نے معاشی اور تکنیکی چیلنجز پر قابو پانے میں ہماری مدد کی ہے اور ہم کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ "دونوں ممالک کو اس قسم کے تعاون سے فائدہ پہنچا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  چین نہ صرف ان  کے ملک میں جدید آلات اور ٹیکنالوجی لایا ہے، بلکہ صاف توانائی کے شعبے میں مقامی ہنرمندوں کو راغب کرنے میں بھی مدد کی ہے، جو کہ 10 سال پہلے موجود نہیں تھی۔ ہوا سے بجلی کے منصوبے سے مقامی آبادی کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ٹیکسوں میں اضافے کے ساتھ  آمدنی اور شہری ترقی کو فروغ ملے گا۔شوقین نے کہا کہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کی تعمیر کے تصور کو دو کلیدی فقروں، قومی مفادات اور مشترکہ خوشحالی سے بیان کیا جا سکتا ہے۔

ڈیل مکمل، کیس ختم ہوگئے، بس انتخابات سے بھاگ...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈیل مکمل ہوگئی، کیس ختم ہوگئے، صرف انتخاب سے بھاگنا ہے جو ممکن نہیں ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل ایک دوسرے کو طعنے دے رہے ہیں، ماری عوام گئی ہے، موڈیز کی طرف سے پاکستان کی ریٹنگ کم ہوگئی ہے، 24 اکتوبر کو نیب کو بتاوں گا کہ نوازشریف نے بلڈنگ ون ہائیڈ پارک47.5 ملین پانڈ میں بیچی، بلڈنگ ون ہائیڈ پارک بیچنے کے بعد برطانیہ این سی اے خریدار کیخلاف ایکٹو ہوگیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ برطانیہ این سی اے خریدار کے خلاف ایکٹو ہونے پرسپریم کورٹ کو مداخلت کرنی پڑی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پانچ ایم این ایز تو میں خرید رہا ہوں، میرے پ...

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیگ ہو گئی ہے جس میں وہ ایم این ایز کو خریدنے کی بات کر رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو منظر عام پر آ گئی ہے جس میں وہ مبینہ طور پر ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کی بات کررہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی مبینہ طور پر اپنی کابینہ سے کہہ رہے ہیں کہ آپ کو یہ غلط فہمی ہو گئی ہے کہ اب نمبر گیم پوری ہو گئی ہے، یہ نمبر ایسا ہے نہیں، ایسا مت سوچیں کہ سب ختم ہو گیا۔ مبینہ آڈیو میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ اب سے لے کر 48 گھنٹے بہت اہم ہیں، اس میں بڑی چیزیں ہو رہی ہیں، میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں ہم اسے پبلک نہیں کر سکتے۔ عمران خان آڈیو میں کہتے سنائی دیتے ہیں کہ پانچ ایم این ایز تو میں خرید رہا ہوں، میرے پاس جو 5 ہیں، وہ بڑے اہم ہیں۔ سابق وزیراعظم مبینہ آڈیو میں کسی کا اشارہ کرتے ہوئے ہدایت دے رہے ہیں کہ اس کو کہیں کہ اگر وہ ہمیں 5 ارکان مزید لے دے تو 10 ہو جائیں گے اور یہ گیم ہمارے ہاتھ میں ہے۔ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ اس وقت قوم الارم ہوئی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ہم کسی طرح بھی جیت جائیں، اس لئے کوئی فکر نہ کریں کہ یہ ٹھیک ہے یا غلط ہے، کوئی بھی حربہ ہو، اگر کوئی ایک ایک بھی ایم این اے توڑ دیتا ہے تو اس سے بھی بہت فرق پڑے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

قطر میں ہونے والا ورلڈ کپ اسٹار فٹبالر لیونل...

رواں سال قطر میں ہونے والا فٹبال ورلڈ کپ ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے کیریئر کا آخری ورلڈکپ ہوگا۔اس بات کی تصدیق اسٹار فٹبالر نے خود اپنے ایک بیان میں کی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیائے فٹبال کے معروف کھلاڑی لیونل میسی رواں سال نومبر میں ہونے والا اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے۔ارجنٹائن کے میڈیا سے بات کرتے ہوئے 35 سالہ میسی نے کہا کہ' یقینا یہ میرا آخری ورلڈ کپ ہے، میں جسمانی طور پر اچھا محسوس کر رہا ہوں، میں اس سال اچھا پری سیزن کھیلنے میں کامیاب رہا،جو میں پچھلے سال نہیں کر سکا تھا'میسی نے 2005 میں انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس کے بعد سے انہوں نے ارجنٹائن کے لیے 164میچز کھیلے اور 90 گولز کیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

رضوان نے 78 رنز بنائے اور ٹی ٹوئنٹی کے متعدد...

سہ ملکی کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش کے خلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے رضوان نے 78 رنز بنائے اور ٹی ٹوئنٹی کے متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے،محمد رضوان کے کیلنڈر سال 2022 میں مجموعی ٹی ٹوئنٹی کے 1500 رنز مکمل ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ ایک سال میں 2 مرتبہ 1500 سے زائد رنز کرنے والے تیسرے بیٹر بن گئے ہیں۔رضوان نے سال 2021 اور 2022، پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے 2019 اور 2021 جب کہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 2015 اور 2012 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا،محمد رضوان بیک ٹو بیک 2 سال میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بیٹر بن گئے، انہوں نے کیرئیر کی 58 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں سب سے زیادہ رنز کرنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے،پاکستانی بیٹر نے 58 اننگز میں مجموعی طور پر 2337 رنز بنائے ہیں، اس سے قبل بابراعظم نے 58 اننگز میں 2281 اور بھارت کے ویرات کوہلی نے 2102 رنز بنائے تھے،اس کے ساتھ محمد رضوان نے بطور وکٹ کیپر بھی سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیاہے، انہوں نے 2337 میں سے 2196 رنز بطور وکٹ کیپر بنائے ہیں،بنگلا دیش کیخلاف ہونے والے میچ میں رضوان نے اپنی اننگ کا دوسرا رن لے کر جوز بٹلر کو پیچھے چھوڑ دیا تھا، جوز بٹلر نے بطور وکٹ کیپر ٹی ٹوئنٹی میں 2119 رنز بنائے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پہلا ون ڈے ،جنوبی افریقا نے بھارت کو دھول چٹ...

جنوبی افریقی بولرز لنگی نگیڈی اور کاگیسو ربادا نے بھارتی سورماں کو ہوم گرانڈ میں دھول چٹادی،تفصیلات کے مطابق لکھنئو میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پروٹیز نے سخت مقابلے کے بعد بھارت کو 9 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔بھارت نے بارش سے متاثرہ ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے مہمان ٹیم کو بلے بازی کی دعوت دی، پروٹیز ٹیم نے ہینرک کلاسن اور ڈیوڈ ملر کی 139 رنز کی ریکارڈ پارٹنر شپ کی بدولت 40 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے،ہینرک کلاسن 74 اور ڈیوڈ ملر 75 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، دونوں بیٹرز نے بھارتی بولرز کی خوب خبر لی اور میدان کے چاروں اطراف دلکش اسٹروک کھیلے،بھارت نے250 رنز تعاقب کا آغاز کیا تو جنوبی افریقی بولرز کے سامنے ان کا ٹاپ آرڈر لڑکھڑا گیا، شیکھر دھون 4، شبھمن گل 3، رتوراج گائیکواڑ19 رنز بناکر چلتے بنے۔سنجو سیمسن نے 86 رنز کی اننگز کھیلیی ان کے علاوہ شریاس ایر 50 اور شاردول ٹھاکر33 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے۔جنوبی افریقی بولرز لنگی نگیڈی اور کاگیسو ربادا نے بھارتی سورماں کو ہوم گرانڈ میں دھول چٹائی، دونوں بولرز نے باالترتیب 3 اور 2 وکٹیں حاصل کیں،وین پارنیل اور تبریز شمسی اور کیشو مہاراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سہ فریقی سیریز، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل انجری...

سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ کے اہم کھلاڑی بیٹر ڈیرل مچل انجری کے باعث باہر ہوگئے،نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق بیٹر ڈیرل مچل کو دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی میں فریکچر ہوا ہے جس کے باعث وہ سہ فریقی سیریز سے آٹ ہوگئے ،نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہیکہ کیوی بیٹر آج نیٹس پر بیٹنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے۔نیوزی لینڈ کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا تھا کہ ڈیرل مچل کی فٹنس میں بہتری کے لیے کم از کم دو ہفتے لگیں گے تاہم سہ فریقی سیریز میں مچل کے متبادل کھلاڑی کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔ گیری اسٹیڈ کے مطابق ورلڈکپ میں مچل کی شمولیت پر فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا جارہا ، مچل کی فٹنس کو مانیٹر کرتے ہوئے ان کے ورلڈکپ کھیلنے پر فیصلہ ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سہ فریقی سیریز،پاکستان نے افتتاحی میچ میں بن...

پاکستان نے نیوزی لینڈ میں کھیلی جا رہی سہ فریقی ٹی 20 سیریز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دے دی،پاکستان کے دیے گئے 168 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی پہلی وکٹ 25 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، مہدی حسن 10 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، محمد وسیم نے انہیں آصف علی کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا، پاکستان نے جلد ہی دوسرے اوپنر کو بھی چلتا کیا اور 37 رنز کے مجموعے پر صابر رحمان 14 رنز بنا کر چلتے بنے، یہ وکٹ حارث رووف کے حصے میں آئی جنہوں نے اپنی ہی گیند پر کیچ تھام لیا،بنگلہ دیش کی تیسری وکٹ کی شراکت 50 رنز کی ہوئی تاہم اس سے قبل کہ یہ شراکت خطرہ بنتی 87 رنز کے مجموعی اسکور پر محمد نواز نے لٹن داس کو پویلین کی راہ دکھائی، انہوں نے 35 رنز جوڑے، محمد نواز نے نئے آنیوالے بلے باز مصدق حسین کو کھاتہ کھولنے کا موقع بھی نہ دیا،عاطف حسین اپنی ٹیم کی سنچری بھی نہ کراسکے اور 99 کے مجموعے پر 25 رنز بنا کر شاہنواز دھانی کا شکار بنے، قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے بنگلہ کپتان نور الحسن کو 8 رنز پر دبوچ لیا،اس موقع پر یاسر حسین مزاحمتی دیوار بن کر پاکستانی ٹیم کے سامنے کھڑے ہوگئے تاہم کوئی دوسرا کھلاڑی انکا ساتھ نہ دے سکا اور بنگلہ دیش مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز ہی بناسکی، یاسر حسین 21 گیندوں پر 42 رنز بناکر سب سے کامیاب بلے باز رہے_پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے 24 رنز دے کر تین اور محمد نواز نے 25 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں، حارث رووف، شاداب خان اور شاہنواز دھانی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا،اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے، محمد رضوان نے ناقابل شکست نصف سنچر بنائی اور 78 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے،بنگلہ دیش نے پہلے ٹاس جیت پر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستانی اوپنرز نے 52 رنز کا مضبوط آغاز فراہم کیا۔ پاکستانی کی پہلی وکٹ آٹھویں اوور میں گری جب کپتان بابر اعظم 22 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، جس کے بعد محمد رضوان کا ساتھ دینے شان مسعود آئے، ان دونوں کے مابین 42 رنز کی شراکت رہی جس میں شان مسعود کا حصہ 31 رنز کا رہا،پاکستان کا مڈل آرڈر ایک بار پھر ناکام رہا۔ حیدرعلی 6، افتخار احمد 13 اور آصف علی صرف 4 رنز بنا سکے، محمد نواز 8 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔بنگال ٹائیگرز کی جانب سے سب سے کامیاب بولر تسکین احمد رہے جنہوں نے 25 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں، حسن محمود، مہدی حسن اور نسوم احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پشاور، احتجاج کرنیوالے پرائمری سکول ٹیچرز کی...

پشاور میں پولیس نے احتجاج کرنے والے پرائمری سکولوں کے اساتذہ کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی۔ پشاور میں گزشتہ روز مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے پرائمری سکولوں کے اساتذہ کے خلاف تھانہ شرقی میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے، ایف آئی آر ایس ایچ او شرقی کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں اساتذہ کے خلاف کارسرکار میں مداخلت، پولیس فورس، انتظامیہ پر فائرنگ، پتھرا، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات شامل ہیں، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ آل پرائمری ٹیچرزکے پتھرا سے ایس ایس پی آپریشنز، ڈی ایس پی سٹی ،ایس ایچ او اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز آل پرائمری ٹیچرز نے اسمبلی چوک میں احتجاج کیا تھا، روڈ نہ کھولنے اور پولیس پر پتھرا کے بعد پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور گیس شیلنگ کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گزشتہ ہفتے ملک کے مجموعی ذخائر میں 17کروڑ 31...

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ گزشتہ ہفتے ملک کے مجموعی ذخائر میں 17کروڑ 31لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی،ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 13ارب 58کروڑ 88لاکھ رہ گئے،گزشتہ ہفتے بی ایس پی کے زرمبادلہ ذخائر میں 10کروڑ 60لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی،اسٹیٹ بینک کے مطابق بی ایس پی کے زرمبادلہ ذخائر 7ارب 89کروڑ 98لاکھ ڈالر رہ گئے،کمرشل بنکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 6کروڑ 70لاکھ ڈالر کمی ہوئی،کمرشل بینکوں کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 5ارب 68کروڑ 90لاکھ ڈالر رہ گئے،گزشتہ ہفتے پاکستان نے بیرونی قرض اور یورو بانڈ کی ادائیگیاں کی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سارہ انعام قتل کیس،ملزم شاہنواز امیر کی والد...

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سارہ انعام قتل کیس میں ملزم شاہنواز امیر کی والدہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی والدہ ثمینہ شاہ اپنے وکیل کے ساتھ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئیں۔ ثمینہ شاہ کی عبوری ضمانت میں 19 اکتوبر تک توسیع کردی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج شیخ سہیل کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی ہوگئی۔ عدالت نے آج مدعی کے وکیل را عبد الرحیم سے دلائل طلب کر رکھے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

خیبرپختونخوا میں معاشی بحران کی ذمہ دار امپو...

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں معاشی بحران کی ذمہ دار امپورٹڈ حکومت ہے۔ معاون خصوصی بیرسٹر سیف نے خیبرپختونخوا حکومت پر وزیراعظم کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر خیبرپختونخوا میں معاشی بحران ہے تو اس کی ذمہ دار امپورٹڈ حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وفاق کے ذمے 275 ارب کے واجبات ہیں، امپورٹڈ حکومت این ایف سی کا اجلاس بھی طلب نہیں کر رہی۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ امپورٹڈ وزیراعظم اپنے کپڑے نہیں عوام کی لوٹی دولت سے بنائی اپنی جائیدادیں بیچیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملک بھر میں کورونا کے مزید 38 مثبت کیسز رپور...

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 38 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ، جب کہ 31 مریضوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ )کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 8 ہزار 982 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 38 افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق 31 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح معمولی اضافہ کے ساتھ 0.42 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 2 روز میں کوئی ہلاکت بھی رپورٹ نہیں ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فیصل آباد،پلازے میں آتشزدگی، ایک ہی خاندان ک...

فیصل آباد کے کارخانہ بازار کی سوتر منڈی میں واقع پانچ منزلہ پلازے میں آگ لگ گئی، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ فیصل آباد کے کارخانہ بازار کی سوتر منڈی میں واقع پانچ منزلہ پلازے میں رات گئے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی، آگ نے پلازے کی دو منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے باعث پلازے کی دوسری منزل میں رہائش پذیر ایک ہی خاندان کے چار بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے، نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے آپریشن کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا گیا۔ اہل علاقہ کے مطابق لٹکے ہوئے بجلی کے تار متعدد بار شارٹ سرکٹ کا باعث بن چکے اور متعدد شکایات کے اندراج کے باوجود بھی حکام انہیں ٹھیک کرنے سے گریزاں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاک جرمن تعلقات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں، وزی...

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جرمنی کے دارلحکومت برلن پہنچ گئے، بلاول بھٹو اپنی جرمن ہم منصب کی دعوت پر پہلی مرتبہ جرمنی کے سرکاری دورے پر پہنچنے ہیں۔ وزیر خارجہ جرمنی میں اپنے قیام کے دوران مختلف حکومتی شخصیات اور عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ جرمنی پہنچنے کے بعد بلاول بھٹو نے کہا پاک جرمن تعلقات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں، پاکستان ان تعلقات کے دوام کا خواہاں ہے، سیلاب سے تباہی کے بعد جرمنی کی امداد پر بے حد مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد دونوں ممالک کی حکومتوں اور افراد کیدرمیان روابط کا فروغ ہے، پاکستان دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور جرمن منڈیوں تک برآمدات کی رسائی چاہتا ہے، دونوں ممالک ایک دوسرے سے اپنے تجربات کا تبادلہ کرسکتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ دو دہائیوں کے بعد یورپ میں کسی نئے پاکستانی قونصل خانے کا کھلنا دو طرفہ خوشگوار تعلقات کا عکاس ہے، میونخ میں قونصل خانہ عنقریب فعال ہو کر کمیونٹی کی خدمت شروع کر دے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اثاثہ جات ریفرنس، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وا...

احتساب عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے۔ احتساب عدالت میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ اسحاق ڈار عدالت میں پیش ہوئے۔ ان کے وکیل نے وارنٹ گرفتاری مستقل طورپرمنسوخ کرنے اوراسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کا آرڈر ختم کرنے کی استدعا کی۔ اسحاق ڈار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے صرف اسحاق ڈار کی حاضری کیلئے وارنٹس جاری کیے تھے جس پر عدالت نے نیب سے استفسار کیا کہ اب آپ کا کیا موقف ہے وارنٹس منسوخ کیے جائیں یا نہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے بھی اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی حمایت کردی۔ عدالت نے اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ ضمنی ریفرنس بھی آیا ہوا ہے اس کے تحت دوبارہ فرد جرم عائد ہونی ہے۔ اسحاق ڈار کے وکیل نے کہا کہ اس پرہم دلائل دیں گے ضمنی ریفرنس بنتا نہیں۔ اسحاق ڈار کی جانب سے جائیداد ضبطگی کے خلاف اور حاضری سے مستقل استثنی کی درخواست بھی دائر کی گئی۔ اسحاق ڈار کی دونوں درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے 12 اکتوبر تک نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ بدھ تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

غلط کام کرنیوالوں کو سزا ملنی چاہیے، کسی کو...

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سیاست کے نام پر انتقامی کارروائی نہیں ہونی چاہیے، جس نے غلط کام کیا اسے بدترین سزا ملنی چاہیے، کسی کو بھی پاکستانی عوام سے کھیلنے نہیں دیں گے، میرے خلاف کوئی فائلیں نہیں تھیں کہ کیس بنا دیتے، پاناما میں بھی میرا کوئی نام نہیں، میرے خلاف 10 منٹ کا کیس ہے، انٹرپول کہاں ہے، جو کہتے تھے اس کے ذریعے لا رہے ہیں، اللہ پاکستان کو ایسے فراڈ لوگوں سے بچائے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ دنیا نے پاکستان پر معاشی پابندیاں لگائی تھیں، ہم نے اس مشکل وقت میں معیشت کو درست سمت میں گامزن کیا، ڈالر کی قیمت مصنوعی طور پر بڑھائی گئی، انہوں نے پھر دعوی کیا کہ ڈالر کی قیمت 200روپے سے کم ہوگی، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھ رہی ہے، کرنسی کی قدر کو مستحکم رکھنا چیلنج ہوتا ہے، چار سال میں خراب کی گئی معیشت کو فورا درست نہیں کیا جاسکتا، ہم معیشت کی بہتری کے لیے دن رات کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بدترین عالمی مالی مشکلات کا شکار رہا ہے، ملک میں معیشت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، سیاسی جماعتیں وعدہ کریں کہ معیشت پر سیاست نہ کی جائے، اب چارٹر آف اکانومی کرنا چاہیے، ہم پاکستانی عوام سے کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے اور پوری کوشش کریں گے کہ عوام کی خدمت کرسکیں، کروڑوں کمانے کیلئے ملک کو قرضوں میں ڈبویا نہیں جا سکتا، ملک کا مستقبل روشن ہے ۔ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کی بدترین معاشی پالیسی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، دن رات ایک کر کے معیشت بہتر کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کی کوششیں کر رہے ہیں، ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے مشکل وقت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تھائی لینڈ کے چائلڈ کئیر سینٹر میں فائرنگ،23...

تھائی لینڈ کے چائلڈ کئیرسینٹر میں فائرنگ سے23 بچوں سمیت 31 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے شمال مغربی صوبے میں فائرنگ کے واقعے میں 23 بچوں سمیت 31 افراد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ چائلڈ ڈے کئیر سینٹر میں کی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور سابق پولیس اہلکار تھا جس نے فائرنگ کے بعد اپنے اہلخانہ کو بھی مار کر خود کشی کرلی۔ فائرنگ میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔حملہ آور نے ڈے کیئر سینٹر میں فائرنگ کی اورچاقو سے بھی حملہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں