• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

بھارتی کھانسی کی دوا سے افریقی ملک گیمبیا کے...

افریقی ملک گیمبیا میں ممکنہ طور پر بھارتی دوا سے 66 بچے ہلاک ہو گئے ہیں، عالمی ادارہ صحت نے بھارتی دوا میں آلودگی سے خبردار کر دیا۔ ڈبیلو ایچ او کے مطابق بھارت میں تیار کردہ سردی اور کھانسی کے چار سیرپ میں آلودگی کی تفتیش کی جا رہی ہے، ادارے نے چار ایسے کھانسی سیرپ کے نام بھی جاری کیے ہیں جنہوں نے بچوں کے گردوں کو نقصان پہنچایا۔ گیمبیا میں گردوں کے مسائل ہونے سے درجنوں بچوں کی موت ہو گئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانام گیبریئس کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کا اادارہ بھارتی ریگولیٹرز اور نئی دہلی میں قائم، دوا سازکمپنی میڈن فارماسیوٹیکلز کے ساتھ مل کر تحقیقات کر رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق لیباٹری کے تجزیے نے کھانسی کے علاج کے لیے بنائے گئے اس شربت میں،ڈائی تھیلین گلائکول اور ایتھیلین گلائکول کی ناقابل قبول مقدار کی تصدیق کی ہے، جو استعمال کیے جانے کی صورت میں زہریلی ثابت ہو سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کووڈ وبا اور یوکرین جنگ کے باعث کروڑوں افراد...

کووڈ 19 کی وبا اور یوکرین پر روس کے حملے کے نتیجے میں غربت میں کمی لانے کے حوالے سے ہونے والی 3 دہائیوں کی پیشرفت ریورس ہوگئی ہے۔ عالمی بینک نے ایک رپورٹ میں اس بارے میں بتاتے ہوئے انتباہ کیا کہ 2030 تک دنیا سے انتہائی غربت کے خاتمے کا ہدف اب حاصل کرنا ممکن نہیں رہا۔ رپورٹ کے مطابق 2020 میں 7 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار ہوئے جو 1990 کے بعد سب سے بڑا اضافہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ موجودہ اقتصادی رجحانات کو مدنظر رکھا جائے تو اس دہائی کے اختتام تک57 کروڑ افراد (7 فیصد عالمی آبادی) غربت کی نچلی لکیر میں زندگی گزار رہے ہوں گے۔ عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس نے کہا کہ مہنگائی، کرنسیوں کی قدر میں کمی اور دیگر مسائل کے باعث انتہائی غربت کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے، معاشی پالیسیوں کے ذریعے عالمی سرمائے کے بہتر استعمال کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے جبکہ مہنگائی کی شرح میں کمی لائی جانی چاہیے۔ یہ پہلی رپورٹ ہے جس میں عالمی بینک نے عالمی سطح پر انتہائی غربت کے ڈیٹا کو فراہم کیا ہے۔ عالمی بینک نے 2.15 ڈالر روزانہ سے کم آمدنی والے افراد کو بہت زیادہ غریب قرار دیا۔ غربت اور عدم مساوات سے مقابلے کے لیے عالمی بینک نے حکومتوں پر زور دیا کہ وہ عالمی سطح پر باہمی تعاون کو یقینی بنائیں، وسیع سبسڈی کو ختم کیا جائے جبکہ طویل المعیاد ترقیاتی اہداف پر توجہ دی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب، دنیا کے سب بڑے پاپ آٹ لیٹ مرکز می...

سعودی عرب کے آٹ لیٹ 2022 شاپنگ فیسٹیول کو گنیز ورلڈ ریکارڈز نے سب سے بڑا پاپ آٹ لیٹ مرکز تسلیم کرلیا ہے۔ یہ 1 لاکھ 46 ہزار 623 مربع میٹرز پر پھیلا ہوا ہے اور رعایتی نرخ پر کم سے کم 1 ہزار 500 بین الاقوامی برانڈ کی 20 لاکھ سے زائد اشیا فروخت کرتا ہے۔ دارالحکومت ریاض کے مغرب میں واقع ضلع الرحاب میں شاپنگ فیسٹول یکم سے 14 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چا ئنہ پالیسی بینک کا قومی جنگلات کے ذخائر ک...

چائنہ ڈویلپمنٹ بینک نے قومی جنگلات کے ذخائر کے لیے اگست کے آخر تک 130.8 ارب یوآن (18.42 ارب امریکی ڈالرز) قرضہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ پا لیسی بینک کی جانب سے اس میں دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کے ساتھ واقع علاقوں میں دیگر ماحولیاتی منصوبوں کے لئے بھی شامل ہیں ۔ ان قرضوں میں 3 کروڑ 20 لاکھ مو (21 لاکھ ہزار 30 ہیکٹرز) پناہ گاہوں کے حامل جنگلات شامل ہیں۔ اس میں دریائے یانگسی کے طاس میں قومی جنگلات کے ذخائر کے منصوبے بھی شامل ہیں جوتمام صوبائی سطح کے علاقوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق قرضوں کے ذریعے مالی اعانت فراہم کرنے والے منصوبوں سے جنگلات کے ذخائر میں سالانہ2 کروڑ 13 لاکھ 30 ہزارمربع میٹرز کے اضافے کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ یہ جنگلات تکمیل کے بعد ہر سال 3 کروڑ 84 لاکھ ٹن کاربن ڈائی آ کسائیڈ کے اخراج کو جذب کرسکتیہیں۔ بینک نے کہا ہے کہ وہ جنگلات کی صنعت کی نمایاں صفا ت کے بہتر انتظام کو یقینی بنانے کے لیے قرض کی مدت کو 40 سال تک بڑھا دے گا۔ اس بینک نے اب تک متعلقہ منصوبوں کو ان کی پیشرفت کے مطابق تقریبا 30 ارب یوآن کا قرضہ فراہم کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ کو ذہنی صحت کے بحران کا سامنا ہے، سرو...

سی این این اور قیصر فیملی فانڈیشن کے اشتراک سے کئے گئے ایک نئے سروے کے مطابق امریکی بالغان کی بھاری اکثریت اس بات پر متفق ہے کہ امریکہ کو ذہنی صحت کا بحران درپیش ہے۔ سروے کے مطابق ہر 10 میں سے 9 امریکی بالغ افراد کے مطا بق انہیں اس بات پر یقین ہے کہ امریکہ میں آج ذہنی صحت کا بحران ہے ۔ سروے رواں موسم گرما میں 2 ہزار امریکی بالغان کے قومی سطح پر حاصل کردہ نمونوں کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے۔ سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق سروے میں حصہ لینے والوں کی اکثریت ادویات کے استعمال کی وبا کو بحران سمجھتی ہے، جبکہ نصف سے زائد نے بچوں اور نوعمر افراد میں ذہنی اور بالغان میں شدید ذہنی بیماری کو بحران قرار دیا ہے۔ ادویات کے زائد استعمال بارے امریکہ کے قومی ادارے کی ڈائریکٹر نورا وولکو کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نوول کرونا وائرس نے متعدد سماجی تنا کو بڑھایا ہے ،اور اس سے دوا کے استعمال اور ذہنی بیماریوں دونوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کے چینی اساتذہ، چینی ثقافت کے "سفیر"

ثنا فاروق ایک ماہ سے زائد عرصے سے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) میں چینی زبان سیکھ رہی ہیں، وہ چینی زبان بارے جتنا جان رہی ہیں وہ خود کو اتنا ہی چینی ثقافت سے منسلک تصور کرتی ہیں۔ ثنا نے اپنی کلاس کے بعد شِںہوا کو بتایا کہ "میں نے ابھی زبان سیکھنی شروع کی ہے ۔ جس طرح اساتذہ نے سکھایا ہے اس سے ہمیں چینی ثقافت بارے بہت کچھ جاننے میں مدد ملی ہے ۔ اس سے نہ صرف زبان میں ہماری دلچسپی بڑھی ہے بلکہ ہماری سوچ میں بھی وسعت آئی ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے آغاز کے بعد پاکستان میں چینی زبان سیکھنے میں اضافہ ہوا ہے۔ نمل سمیت متعدد پاکستانی جامعات میں بیچلر ڈگری حاصل کرنے والے تمام طلبا کے لئے ضروری ہے کہ وہ چینی زبان کی بنیادی معلومات کا امتحان پاس کریں۔ یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ ملک میں ہزاروں طلبا چینی زبان سیکھ رہے ہیں۔ طلبا چینی زبان میں دلچسپی کا سہرا اپنے اساتذہ کو دیتے ہیں جو طلبا کو زبان سکھا تے ہو ئے انہیں چینی ثقافت سے روشناس کرا تے ہیں ، اور پاکستان میں چین کے ثقافتی سفیر کا کردار ادا کررہے ہیں۔ اساتذہ زیادہ ترمقامی شہری ہیں جن میں بڑی تعداد میں خواتین اساتذہ ہیں ۔انہوں نے زبان سیکھنے اور سکھانے میں زندگی گزاردی۔

زیادہ تر اساتذہ نے چین میں تعلیم حاصل کی اور مختلف چینی شہروں میں قیام کرکے ثقافت کو قریب سے دیکھا۔ اساتذہ اب اپنے نوجوان طالب علموں کو اپنے تجربات اور مشاہدوں با رے بتا رہے ہیں۔ ان میں سے کئی اپنے اساتذہ کے نقش قدم پر چلنے کے خواہش مند ہیں۔ شنگھا ئی یو نیورسٹی سے چینی زبان میں ماسٹرز ڈگر ی حا صل کر نے والی صبیحہ حسیب نمل میں اسی زبان کو پڑ ھا تی ہیں۔ ان کا آ دھا دن اپنے طلبا کو چینی ثقافت کی خو بصورتی با رے بتا نے میں گزر جا تا ہے۔ وہ خاص طو رپر اپنے چینی اسا تذہ کا ذکر کرتی ہیں، جنہوں نے ان کے چین میں قیام کے دوران بہترین میز بانی کی، اور محبت سے دل بھی جیتا۔ نمل میں چینی زبان کے استاد محمد متین ہا شمی کا یقین ہے کہ پا کستانی طلبا کی چینی ز بان میں دلچسپی دونوں ممالک کی دوستی کی و جہ سے ہے ۔ اس میں عوام کا عوام سے را بطہ بھی شا مل ہے جو روزا نہ کی بنیاد پر مضبوط ہو رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یونان میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

یونان کے ایک جزیرے کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے کم سے 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیںدو دن میں کشتی ڈوبنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے جو بحیرہ ایجیئن میں لیسبوس کے جزیرے کے قریب پیش آیا۔کوسٹ گارڈز کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں 40 افراد سوار تھے جن میں سے پانچ افراد کو ابھی تک بچایا جا سکا ہے۔ 15 لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ 20 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ کشتی لیسبوس کے مشرقی حصے میں ڈوبی جو ترکی کے ساحل کا قریبی علاقہ ہے۔واقعے کے بعد یونانی ایئرفورس کے ہیلی کاپٹرز اور کشتیوں کی مدد سے امدادی کام شروع کیا گیا جبکہ اس علاقے میں موسمی حالات خراب ہیں اور تیز ہواں کی وجہ سے امدادی کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔تین افراد ایک دور علاقے میں پھنسے ہوئے تھے جن کو بچا لیا گیا۔لیسبوس کے وسیع ساحل کے ساتھ ان تارکین وطن کی تلاش کی جا رہی تھی جو ممکن ہے ساحل تک پہنچے ہوں۔ واقعے کے بارے میں معلوم ہوا کہ سخت طوفان کے دوران کشتی ایک چٹان سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی تھی۔ واقعہ کائیتھرا کے جزیرے کے قریب پیش آیا تھا جو سمندر کے جنوبی حصے کی طرف واقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ریاض الجنہ میں خواتین کے لئے نماز کی ادائیگی...

مسجد نبوی کی انتظامیہ نے ریاض الجنہ میں نماز کی ادائیگی کی خواش مند خواتین کے لئے نئے اوقات کار جاری کردیئے ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق مسجد نبوی ۖ آنے والی خواتین جمعے کے علاوہ ہفتے کے 6 دن صبح 6 سے 11 اور رات ساڑھے 9 سے 12 بجے تک ریاض الجنہ میں نماز ادا کرسکتی ہیں۔ جمعے کے روز خواتین صبح 6 سے 9 بجے اور رات ساڑھے 9 سے 12بجے تک ریاض الجنہ میں نماز اور زیارت کرسکیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سڈنی میں سالانہ بارش کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گ...

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بارشوں کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ رواں برس سڈنی میں 2216 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔ 70 برس کے دوران یہ سالانہ بارش کا سب سے زیادہ ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل سڈنی میں سال 1950 میں 2194 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔سڈنی میں 1858 سے سالانہ بارش کا ریکارڈ مرتب کیا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمی نظام لالینا کے باعث اس برس موسم گرما میں توقعات کے برعکس زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہیجس کی وجہ سے سالانہ ریکارڈ بارش میں اضافہ متوقع ہے۔ ہنگامی امور کی وزارت کے وزیر اسٹیو کک نے کہا ہے کہ مزید بارشوں کے باعث مشکلات بڑھ سکتی ہیں کیوں کہ دریا اور ڈیمز بھرے ہوئے ہیں اور کسی بھی نوعیت کے مزید بارشوں سے سیلابی صورتحال درپیش ہوسکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

خفیہ دستاویزات معاملہ، ٹرمپ نے سپریم کورٹ سے...

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں اپنی رہائشگاہ پر ایف بی آئی کے چھاپے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل کے سپریم کورٹ میں فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائشگاہ پر ایف بی آئی کے چھاپے کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس چھاپے سے امریکی عوام کا نظام انصاف پر اعتماد مجروح ہوا۔ ٹرمپ کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں برآمد دستاویزات کو ڈی کلاسیفائیڈ کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ایف بی آئی نے دو ماہ قبل اگست میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا تھا اور وہاں سے حساس دستاویزت برآمد ہونے کا دعوی کیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ایف بی آئی نے 11 خفیہ دستاویزات قبضے میں لی تھیں جن میں سے کچھ پر ٹاپ سیکرٹ لکھا ہوا تھا۔ ان دستاویزات میں سے 100 حساس قراردی گئی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کے تباہ کن سیلاب...

یورپین پارلیمنٹ کے مکمل اجلاس میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں اورتباہ کن سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بحث کا انعقاد کیا گیا۔ یورپین پارلیمنٹ بحث کا مقصد پاکستان کی صورتحال پر یورپی یونین کے ردعمل اور موسمیاتی بحران کے منفی نتائج کو کم کرنے کے طریقوں پر غور کرنا ہے ۔ یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے بطور خاص خصوصی اجلاس شرکت کی۔ مباحثے کا آغاز جمہوریہ چیک کے یورپی امور کے وزیر میکولاس بیک نے کیا، جس کے بعد یورپی کمشنر برائے زراعت جانوس ووجیچوسکی نے خطاب کیا۔ مختلف سیاسی گروپوں سے تعلق رکھنے والے یورپی پارلیمنٹ کے متعدد ارکان نے بحث میں حصہ لیا۔ پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ارکان پارلیمنٹ نے بے مثال تبائی کے پیش نظر پاکستان کے لیے امداد اور حمایت میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں اور ان کے ممکنہ تباہ کن اثرات کی مختلف جہتوں پر بھی بحث کی گئی ۔ سفیر اسد مجید خان نے یورپی پارلیمنٹ کی ترقیاتی کمیٹی (ڈی ای وی ای)کو ستمبر 2022 میں پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار، پاکستانی رو...

انٹر بینک میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ۔فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 94 پیسے تک سستا ہوگیا، ڈالرانٹربینک میں 222 روپے کا ہو گیا ۔ واضح رہے کہ 22 ستمبر سے ڈالر کی قیمت میں 16روپے سے بھی زائد کی کمی ہوئی، 22 ستمبر کو ڈالر 239 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ڈالر کی قیمت کم ہونے سے بیرونی قرصوں کے بوجھ میں 2300 ارب روپے کمی ہوئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کے طلب گاروں کی ڈیمانڈ بھی رک گئی ہے جبکہ بینکوں کی سخت مانیٹرنگ اور غیرقانونی منی چینجرز کے خلاف کریک ڈان بھی روپیہ کے استحکام کا باعث بن رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پی ایف سی ریاض میں منعقد ہونے والی سعودی انٹ...

پاکستان فرنیچر کونسل خلیجی ریاستوں میں کاروباری مواقع اور نئی منڈیوں کی تلاش کے لیے 7 نومبر سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والی تین روزہ بین الاقوامی نمائش میں شرکت کرے گی۔ پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے جمعرات کو یہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ چن ون کے ساتھ پی ایف سی اس بین الاقوامی میگا ایونٹ میں شرکت کرے گی۔ اس نمائش میں دنیا بھر سے ہزاروں صنعت کار شرکت کر کے اپنی مصنوعات کی نمائش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چن ون انٹرنیشنل مارکیٹ میں اپنا حصہ بڑھانے کے لیے اپنی اعلیٰ و بین الاقوامی معیار کی مصنوعات کی نمائش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایکسپو پاکستانی مصنوعات کی نمائش اور بین الاقوامی خریداروں کے ساتھ کاروباری معاہدے کرنے کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایکسپو دنیا بھر سے خریداروں کو ایک سورسنگ پلیٹ فارم بھی فراہم کرتا ہے جس میں بنیادی اشیاء سے لے کر انتہائی تخلیقی اور معیاری مصنوعات کی وسیع رینج شامل ہے۔ میاں کاشف نے کہا کہ پی ایف سی اور چن ون پہلے بھی امریکہ، چین، اٹلی، سری لنکا و دیگر ممالک میں متعدد بین الاقوامی تجارتی میلوں میں شرکت کر کے اپنی مصنوعات متعارف کروا چکے ہیں جن کی مارکیٹ بہت زیادہ مانگ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ غیر ملکی خریداروں سے آرڈر کے حصول میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی تجارتی میلوں میں شرکت کا بنیادی مقصد قومی معیشت کو مضبوط بنانا ہے اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان برآمدی مصنوعات تیار کرنے والوں کو اس ضمن میں سہولت فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے حکومت کی طرف سے دیئے گئے خصوصی مراعاتی پیکج سے متعلق آگاہی دینے کے لیے سرمایہ کاری ٹائیکونز کے ساتھ میراتھن ملاقاتیں بھی کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ریاض،سعودی عرب نے ابتدائی گرین بانڈز کی فروخ...

سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف)نے اپنے پہلے گرین بانڈز کی فروخت کے لیے آرڈر لینا شروع کر دیے ، اس میں اربوں ڈالر جمع ہونے کی توقع ہے۔ بینک دستاویز کے مطابق 500 ملین ڈالر کے 100 سال کے نوٹ 6.7 فیصد کی آمدنی پر فروخت کیے جائیں گے، پانچ سالہ بانڈز میں 1.25 بلین ڈالرز یو ایس ٹریژریز پر 125 بیسس پوائنٹس (bps) پر اور 10 سالہ پیپر میں 1.25 بلین ڈالرز USTs پر 165 bps پر شروع کیے گئے۔ بینک دستاویز کے مطابق پانچ اور 10 سالہ پیپر کے لیے منافع کی طے شدہ شرح فیصد کو 25 bps کے ذریعے محفوظ کیا گیا، جب کہ 100 سالہ قسط 7-7.25 فیصد ایریا میں ظاہر کی گئی تھی۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اس کے کھاتے کھل چکے ہیں اور توقع ہے کہ یہ ڈیل بدھ کے روز ہی ختم ہو جائے گی، ذرائع نے اس سے قبل کہا تھا کہ اس ڈیل سے اربوں ڈالر جمع ہونے کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کا سرکاری سرمایہ کاری فنڈ 600 ارب ڈالر سے زیادہ کے اثاثوں کا انتظام کرتا ہے۔ اس کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے پیش کردہ وِژن 2030 میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ اس کے تحت سعودی عرب کا تیل کی آمدن پر انحصار بتدریج کم کرنے کے لیے وسیع تر معاشی اصلاحات پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے، فنڈ نے 2025 تک اپنے اثاثوں کو 10 کھرب ڈالر سے زیادہ تک بڑھانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حالیہ سیلاب سے قومی غربت کی شرح میں 7 فیصد ت...

حالیہ سیلاب سے قومی غربت کی شرح میں 7 فیصد تک اضافے کا خدشہ،مزید ڈیڑھ کروڑ افراد خط غربت سے نیچے چلے گئے،80 لاکھ ایکڑ سے زائد فصلیں تباہ،زرعی معیشت کو 320 ارب روپے کا نقصان، منڈیوں میں سبزیوں اور پھلوں کی قلت،متاثرین بے سروسامان۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطا بق مون سون کی غیر معمولی بارشوں سے آنے والے حالیہ سیلاب نے لوگوں کو انتہائی غربت میں دھکیل دیا۔ سیلاب سے پہلے مالی سال 2021-22 کے لیے پاکستان میں غربت کی سطح کا تخمینہ 39.2 فیصد لگایا گیا تھا اور مالی سال 2022-23 میں اس کے کم ہو کر 37.9 فیصد رہنے کی امید تھی۔ تاہم سیلاب نے غربت کے خاتمے کے بارے میں تمام توقعات کو تبدیل کر دیا۔پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کے ترجمان نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ مون سون سیلاب ملک بھر میں انتہائی غربت کا باعث بنا اور زیر آب علاقوں میں زیادہ تر متاثرین کسان ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کے جائزے کے مطابق سیلاب سے زندگی اور معاش پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ عالمی بینک نے اشارہ دیا کہ قومی غربت کی شرح مزید 4.5 فیصد سے 7 فیصد تک بڑھ سکتی ہے جس سے مزید 9.9 ملین اور 15.4 ملین افراد متاثر ہوں گے۔زرعی شعبے کی تباہی سے غربت میں بھی اضافہ ہوگا۔ زراعت کا شعبہ جی ڈی پی کی شرح نمو میں 24 فیصد حصہ ڈالتا ہے جو اسے معیشت کا بنیادی ستون بناتا ہے۔ سیلاب نے چاول، کپاس، دالوں، تیل کے بیجوں اور سبزیوں سمیت 80 لاکھ ایکڑ سے زائد فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا اور معیشت کو 320 ارب روپے سے زائد کا خسارہ پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی مہنگائی پہلے ہی 30 فیصد تک پہنچ گئی ہے، سیلاب نے ملک بھر میں فصلوں کی بھاری مقدار کو تباہ کر دیا ہے جس سے منڈیوں میں سبزیوں اور پھلوں کی قلت پیدا ہو گئی ہے اور اس کے نتیجے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ سیلاب سے تقریبا 33 ملین افراد متاثر ہوئے اور 1600 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ 20 لاکھ سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور تقریبا 15 ملین مویشی بہہ گئے ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کے پاس اب کچھ نہیں بچا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے سب سے زیادہ متاثرہ اور پسماندہ علاقے تقریبا قابل رہائش ہیں جہاں متاثرہ افراد کو خوراک، رہائش، کپڑے اور یہاں تک کہ پینے کے صاف پانی کی بھی کمی ہے۔پی پی اے ایف کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے انفراسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔تقریبا 13,000 کلومیٹر سڑکیں بہہ گئی ہیںجس سے امدادی تنظیموں کے لیے متاثرین تک پہنچنا ناممکن ہو گیا ہے۔ 19000 سے زائد سکول مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو میں چند سال لگیں گے۔ترجمان نے کہا کہ سیلاب کے انتظامی اقدامات کے بغیر سیلاب زدہ علاقوں کو کاشتکاری اور غیر کاشتکاری دونوں شعبوں میں کم سطح کی سرمایہ کاری حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب سے بچا وکے منصوبے کے بہتر استعمال کے ذریعے ہم غربت کو کم کر سکتے ہیں اور معیار زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اکتوبر کے دوران شام کےجنوبی صوبے میں 14 فوجی...

دمشق(شِنہوا)شام کےجنوبی صوبہ درعا میں اکتوبر کے آغاز سے لے کر اب تک مختلف حملوں میں مجموعی طور پر 14 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے بیشترفوجی اہلکار تھے۔

شامی آبزویٹری برائےانسانی حقوق نے بدھ کے روز ایک رپورٹ میں بتایا کہ یکم اکتوبر سے لیکر اب تک حملوں اور قتل سمیت 20 سیکورٹی واقعات پیش آئے ہیں جن کے نتیجے میں 4 عام شہری ، 8 فوجی اہلکار اور 2 سابق باغی جنگجو مارے گئے ہیں ، دونوں باغی حکام کے ساتھ  امن معاہدے کے ذریعے ہتھیار ڈال چکے تھے۔

برطانیہ میں مقیم واچ ڈاگ گروپ نے کہا کہ اکتوبر کے اوائل سے سیکورٹی واقعات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، اس طرح کے حملوں کے پس پردہ فریقوں کی نشاندہی کرنے میں ناکامی ہوئی ہے۔

شام اور اردن کی سرحد کے قریب واقع صوبہ درعا 2011ء میں شروع ہونیوالی حکومت مخالف تحریک کی جائے پیدائش ہے ۔ 2017ء میں شامی فوج باغی گروہوں سے درعا کو واپس لینے میں کامیاب ہوئی۔ تاہم صوبےکے کچھ حصوں میں سیکورٹی سے متعلقہ واقعات پیش آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہائبرڈ بیج کی عدم دستیابی ،پاکستان میں کپاس...

ہائبرڈ بیج کی عدم دستیابی ،پاکستان میں کپاس کی پیداوار 22فیصد کم ہو کر 70لاکھ گانٹھ رہ گئی،جدید ترین سیڈ ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر،پیداوار بڑھانے کیلئے کراپ زوننگ کی ضرورت۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطا بق جدید ترین سیڈ ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاکستان کو کپاس کی پیداوار بڑھانے، مقامی صنعتوں میں مانگ کو پورا کرنے اور محنت سے کمائے گئے ذخائر کو محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی۔ پاکستان کپاس پیدا کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے لیکن آخری بار چند سالوں میں اس کی پیداوار میں کمی دیکھی گئی ہے۔ کپاس کی پیداوار میں کمی کی ایک بڑی وجہ ہائبرڈ بیج کی اقسام کی عدم دستیابی ہے۔ ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کے ایک ماہر زراعت نے کہا کہ جدید ترین سیڈ ٹیکنالوجی کے استعمال سے کاشتکاروں کو زیادہ کپاس اگانے کی ترغیب ملے گی جس سے کپاس کی پیداوار میں اضافہ ہوگااورپیداواری صلاحیت اور صنعت کو فائدہ پہنچے گا۔گزشتہ برسوں کے دوران ملک میں کپاس کی کم ہوتی ہوئی پیداوار ایک بڑا مسئلہ ہے جس پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین سمیت دیہی علاقوں کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کپاس کی پیداوار میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی روزی کمانے کی صلاحیت کے لیے فصلوں کا معیار بہت اہم ہے۔ زیادہ پیداوار دینے والی تصدیق شدہ ہائبرڈ بیج کی اقسام اور کیڑوں کے حملوں سے نمٹنے کے لیے کیڑے مار ادویات کی کمی کی وجہ سے ملکی پیداوار متاثر ہوئی ہے جو ہر سال لاکھوں ایکڑ فصلوں کو تباہ کر دیتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ معاشی ترقی اور سماجی خوشحالی کے حصول کے لیے کپاس کی فصل کی ترقی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ روایتی بیجوں کو تبدیل کرنے کے علاوہ فصلوں کی پیداوار کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے ہائبرڈ اقسام کا بھی استعمال کیا جانا چاہیے۔ بین الاقوامی منڈی میں مقابلہ کرنے اور صنعت کی گھریلو خام مال کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کی خاطربیج کی پیداوار کی ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ چین، امریکا اور بھارت کے بعد پاکستان کپاس پیدا کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے جس کاجی ڈی پی میں حصہ تقریبا 0.6 فیصد بنتا ہے۔ گزشتہ سال کپاس کی فصل 2.07 ملین ہیکٹر زمین پر اگائی گئی تھی جواس سے پچھلے سال 2.51 ملین ہیکٹر سے 17.4 فیصد کم ہے۔ اس عرصے کے دوران پیداوار 22.8 فیصد کم ہوکر 7.06 ملین گانٹھوں پر آگئی۔ انہوں نے کہاکہ کپاس کی فصل دیگر فصلوں بالخصوص گنے کے مقابلے میں ہے۔ ماہر نے کہا کہ کراپ زوننگ دیگر فصلوں کے لیے زراعت کے شعبے کی ترقی اور معاشی ترقی کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوں گے۔وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ طارق بشیر چیمہ نے ایک حالیہ اجلاس میں کہاہے کہ حکومت کا مقصد کاٹن کے رقبے کو بڑھا کر کپاس کی صنعت کو بحال کرنا ہے۔ بیج کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ کپاس کے معیاری بیج متعارف کرائیں،اس سلسلے میںحکومت ان کی مدد کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آسان، مستعد اور ماحول دوست پوسٹل انڈسٹری نے...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے محکمہ  ڈاک نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران خاطر خواہ ترقی کی ہے، جس سے زیادہ سہولت اور اعلیٰ کارکردگی کے ساتھ عوام کی زندگی خوشگوار ہوگئی ہے۔

ملک میں تازہ خوراک کے لیے کولڈ چین لاجسٹکس، شپمنٹ کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ فیکٹریوں کی پیداواری صلاحیت میں زبردست بہتری کی وجہ سے  گھروں سے دور کام کرنے والے یا تعلیم حاصل کرنے والے افراد  اپنے آبائی شہروں کے پکوان جیسے جیانگ سو کے بالوں والے کیکڑے یا گوانگ ڈونگ کی لیچیز کے ذائقوں سے لطف اٹھاسکتے ہیں۔

اعداد و شمار سے گزشتہ 10 سالوں میں چین کے ڈاک کے شعبے کی شاندار کارکردگی ظاہر ہوتی ہے۔ اوسط سالانہ شرح نمو 22.9 فیصد کے ساتھ اس عرصے میں اس شعبے کی کاروباری آمدنی 198 ارب9کروڑیوآن (تقریباً 27 ارب 90کروڑ امریکی ڈالر) سے بڑھ کر12کھرب60ارب یوآن سے تجاوز کرگئی ہے۔ملک بھر میں پوسٹل نیٹ ورک میں ہونے والی توسیع نے جزوی طور پر اس زبردست ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ دس سال پہلے، چین کے دیہی علاقوں اور مغربی علاقے کے بہت سے دیہاتوں کو ڈاک کی خدمات تک براہ راست رسائی نہیں تھی۔ ان میں سے زیادہ تر دیہات اونچائی والے پہاڑی علاقوں اور صحراؤں میں واقع  ہیں، جن کی آبادی بہت کم  اور نقل و حمل تکلیف دہ ہونے کے ساتھ یہ علاقے قدرتی آفات کا شکار ہیں۔

چین نے اپنی پوسٹل روڈزکو بڑھا کر اور دور دراز علاقوں میں پوسٹ آفس قائم کر کے دور دراز کے دیہاتوں کو آپ میں جوڑنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

اس وقت  چین کی پوسٹل روڈزکی لمبائی 1کروڑ کلومیٹر سے تجاوز کر چکی ہے۔ پوسٹل سروسز نے 13ویں پانچ سالہ منصوبہ کی مدت (2020-2016) کے اختتام تک ملک کے تمام انتظامی دیہات تک اپنی خدمات پہنچا دی تھیں ، جس نے غربت  کے خاتمے کی کوششوں  اور دیہی احیاء کے حصول کی بنیاد پڑی۔

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جاسوسی کے الزام میں قید امریکی شہری رہائی کے...

تہران(شِنہوا) ایران میں جاسوسی کے الزام سزا پانے والا ایرانی نژاد امریکی شہری باقر نمازی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سفری پابندی ہٹائے جانے کے بعد بدھ کے روز ایران سے عمان پہنچ گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق 85 سالہ باقر نمازی کو 2016 میں اپنے بیٹے سیامک کے ساتھ امریکہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا  نے بدھ کے روز ایک ویڈیو جاری کی جس میں نمازی کو نجی طیارے میں سوار ہوتے دکھایا گیا ہے۔ گھنٹوں بعد ایرانی سٹوڈنٹ  نیوز ایجنسی نے اطلاع دی کہ نمازی عمان پہنچ گئے ہیں۔نمازی کو فروری 2016 میں جیل میں  قید اپنے  بیٹے سے ملاقات کے لیے ایران پہنچنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستانی اسٹارٹ اپس نے رواں سال کی تیسری سہ...

پاکستانی اسٹارٹ اپس نے سال 2022 کی تیسری سہ ماہی میں 65.5 ملین ڈالر اکٹھے کیے،مجموعی آمدن 340ملین ڈالر ہو گئی،خواتین سٹارٹ اپس نے کل فنڈنگ کا 31 فیصداضافہ کیا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطا بق پاکستانی اسٹارٹ اپس نے سال 2022 کی تیسری سہ ماہی میں 65.5 ملین ڈالر اکٹھے کیے جو کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں 36 فیصد کم ہے۔سٹارٹ اپ اس سال ملک میں کل 340 ملین ڈالر لائے تاہم تیسری سہ ماہی میں ان کی طرف سے جمع کی گئی رقم میں سال کی پہلی سہ ماہی اور دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں بالترتیب 62 اور 36 فیصدکی کمی واقع ہوئی۔پچھلے سال کی تیسری سہ ماہی میں پاکستانی سٹارٹ اپس نے 177 ملین ڈالر اکٹھے کیے جو کہ رواں سال کی اسی مدت میں جمع کیے گئے سے 2.7 فیصد زیادہ ہیں۔ایک سٹارٹ اپ کنسلٹنسی فرم انویسٹ ٹو انوویٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس سہ ماہی میں پاکستانی سٹارٹ اپس کی طرف سے جمع کی گئی رقم شاید اتنی زیادہ نہ ہو لیکن 2022 کے لیے کل فنڈنگ ان کی طرف سے پچھلے سال جمع کی گئی رقم سے زیادہ ہو جائے گی۔پاکستان کے مقابلے میںمصری اسٹارٹ اپس نے اب تک 108 سودوں کے ذریعے 382 ملین ڈالر اکٹھے کیے ہیں جبکہ ان کے بنگلہ دیشی ہم منصبوں نے 27 سودوں کے ذریعے 94 ملین ڈالر حاصل کیے ہیں۔

انویسٹ ٹو انوویٹ کے شریک بانی کلثوم لاکھانی نے کہا کہ فن ٹیک نے مجموعی طور پر سب سے زیادہ رقم اکٹھی کی جو کہ ای کامرس کے ذریعے اٹھائے گئے 19 کے مقابلے میں 58 فیصدکا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تیسری سہ ماہی میں بعد کے مرحلے میں اسٹارٹ اپس کے لیے عملی طور پر کوئی فنڈنگ نہیں تھی۔ تیسری سہ ماہی میں 13 میں سے 10 سودے یا تو 'پری سیریز' یا 'سیڈ سٹیج' تھے جو کل فنڈنگ کا 60 فیصد تھے۔ تیسری سہ ماہی میں صرف ایک ڈیل سیریز کے 'A' مرحلے میں تھی جس میں ون لوڈنے 11 ملین ڈالر اکٹھا کیاجو کل فنڈنگ کا 17 فیصدہے۔ کل فنڈنگ کا ایک فیصد سے بھی کم بین الاقوامی سودوں کے ذریعے آیا جبکہ سال کی دوسری اور پہلی سہ ماہیوں میں کل فنڈنگ کا 22 فیصد تھا۔ پچھلے سال کی تیسری سہ ماہی میںکل فنڈنگ کا 15 فیصدبین الاقوامی سودوں کا نتیجہ تھا۔ خواتین کے ساتھ مل کر قائم کردہ سٹارٹ اپس نے کل فنڈنگ کا 31 فیصداضافہ کیا ۔ خواتین کے قائم کردہ اسٹارٹ اپس نے کل فنڈنگ میں 0.7 فیصد حصہ ڈالا۔ امید ہے کہ چوتھی سہ ماہی میں جمع کی جانے والی رقم گزشتہ سال کی رقم سے زیادہ ہو جائے گی۔ اس قسم کا استحکام مستقبل میں بھی جاری رہے گا کیونکہ بین الاقوامی کھلاڑی مارکیٹ میں داخل ہونا چاہتے ہیں اور مقامی سرمایہ کار اپنی پیشکشوں اور کوششوں کو تقویت دینے کے لیے انضمام اور حصول کو حکمت عملی کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کا سابق جرمن چانسلر انجیلامیرکل...

جنیوا(شِنہوا) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے اعلان کیا ہے کہ 2022ء کا یو این ایچ سی آر نینسن ریفیوجی ایوارڈ سابق جرمن چانسلر انجیلامیرکل کو دیا جائیگا۔

اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں بتایا کہ سلیکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ وہ لاکھوں مایوس لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں انجیلا میرکل کی قیادت، ہمت اور ہمدردی کے ساتھ ساتھ تحفظ کے متلاشی افراد کیلئے قابل عمل طویل المدتی حل تلاش کرنے میں ان کی کوششوں کو تسلیم کرتی ہے۔

یو این ایچ سی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ انجیلا میرکل کی قیادت میں جرمنی نے 2015ء اور 2016ء میں شام تنازعہ کے عروج اور دیگر مقامات پر مہلک تشدد کے دوران 12 لاکھ سے زائد مہاجرین اور پناہ گزینوں کا خیر مقدم کیا۔

یو این ایچ سی آر نے کہا کہ اس مدت کے دوران اس وقت کی چانسلر نے اپنے ساتھی جرمن شہریوں سے تفرقہ انگیز قوم پرستی کو رد کرنے کی اپیل کی اور ان پر زور دیا تھا کہ وہ خود اعتماد اور آزاد، ہمدرد اور کھلے ذہن کے حامل شہری بنیں۔

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عراق کو علاقائی سیاسی جنگ کا میدان نہ بنایا...

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے عراق کو جغرافیائی سیاسی جنگ کا میدان بنانے کے خلاف خبردار کیاہے۔اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے دائی بنگ نے سلامتی کونسل میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن برائے عراق(یو این اے ایم آئی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تزویراتی محل وقوع کے ساتھ ساتھ نسلی اور مذہبی تنوع کے حامل عراق کو جغرافیائی سیاسی مسابقت کا میدان بننے کی بجائے علاقائی تعاون کا محرک بننا چاہیے۔دائی نے کہا کہ چین خطے کے ممالک کے ساتھ اچھے ہمسایہ اور دوستانہ تعلقات استوار کرنے اور علاقائی یکجہتی کو فروغ دینے پر عراق کی کوششوں کو سراہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم لاپتہ کویتی شہریوں اور املاک کی تلاش میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کویت کے ساتھ مشترکہ کوششوں میں عراق کی حمایت کرتے ہیں۔ چین نے ہمیشہ عراق سمیت تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے مکمل احترام کے لیے آواز اٹھائی ہے اورتعاون کے ذریعے مشترکہ سلامتی کے لیے  ہمیشہ اس کے لیے کھڑا رہا ہے۔ 

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عراق کو علاقائی سیاسی جنگ کا میدان نہ بنایا...

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے عراق کو جغرافیائی سیاسی جنگ کا میدان بنانے کے خلاف خبردار کیاہے۔اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے دائی بنگ نے سلامتی کونسل میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن برائے عراق(یو این اے ایم آئی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تزویراتی محل وقوع کے ساتھ ساتھ نسلی اور مذہبی تنوع کے حامل عراق کو جغرافیائی سیاسی مسابقت کا میدان بننے کی بجائے علاقائی تعاون کا محرک بننا چاہیے۔دائی نے کہا کہ چین خطے کے ممالک کے ساتھ اچھے ہمسایہ اور دوستانہ تعلقات استوار کرنے اور علاقائی یکجہتی کو فروغ دینے پر عراق کی کوششوں کو سراہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم لاپتہ کویتی شہریوں اور املاک کی تلاش میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کویت کے ساتھ مشترکہ کوششوں میں عراق کی حمایت کرتے ہیں۔ چین نے ہمیشہ عراق سمیت تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے مکمل احترام کے لیے آواز اٹھائی ہے اورتعاون کے ذریعے مشترکہ سلامتی کے لیے  ہمیشہ اس کے لیے کھڑا رہا ہے۔ 

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کیمسٹری کا نوبل انعام تین سائنسدانوں نےمشترک...

سٹاک ہوم(شِنہوا) امریکہ کی کیرولین آربرٹوزی اورکے بیری شارپلیس اور ڈنمارک کے مورٹن میلڈل کو کلک کیمسٹری اور بائیو آرتھوگونل کیمسٹری میں ان کی  گراں قدر خدمات پر کیمسٹری کا 2022 کا نوبل انعام مشترکہ طور پر دیا گیا ہے۔

شارپلیس اور میلڈل نے کیمسٹری کی ایک فعال شکل،کلک کیمسٹری  کی بنیاد رکھی ہے، جس میں مالیکیولر بلڈنگ بلاکس تیزی سے اور مؤثر طریقے سے اکٹھے ہو جاتے ہیں۔

رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ  برٹوزی  نے کلک کیمسٹری کو ایک نئی جہت دے  کر جانداروں میں اس کا تجربہ شروع کیا اور کامیاب رہیں۔

نوبل کمیٹی برائے کیمسٹری کے سربراہ جوہان اکوسٹ نے کہا کہ کیمسٹری میں اس سال کا نوبل انعام زیادہ پیچیدہ چیزوں میں تحقیق کی بجائے آسان اور سادہ معاملات سے متعلق ہے۔

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حالت خر...

سابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حالت خراب ہو نے کے بعد ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے سابق وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کو دل میں شدید تکلیف کی وجہ سے مقبوضہ سرزمین کے ایک ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ بن یامین نیتن یاہو کی طبیعت ایسے میں خراب ہوئی اور اسے ہسپتال جانا پڑا کہ جب یکم نومبر کومقبوضہ سرزمین میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ 72 سالہ بن یامین نیتن یاہو موجودہ اسرائیلی وزیراعظم یائیر لاپید کو شکست دیکر وزارت عظمی کی گدی پر براجمان ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسرائیل کے وزیر خزانہ اور اقتصادی امور آویگدور لیبرمن نے چند روز قبل کہا تھا کہ بن یامین نیتن یاہو انسانیت کے نام پر کلنک کا ٹیکہ ہیں اور وہ اقتدار تک رسائی کیلئے کوئی بھی حرکت کر سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بین الاقوامی سپورٹ گروپ برائے لبنان کا ملک م...

بیروت(شِنہوا)لبنان کے بین الاقوامی سپورٹ گروپ(آئی ایس جی) نے لبنان میں نئے سربراہ مملکت کے انتخاب پر زور دیا ہے کیونکہ صدر میشل عون کے عہدے کی میعاد 31 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔

آئی ایس جی نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ آئی ایس جی آئین میں مقررہ وقت کے مطابق ایک نئے صدر کےانتخاب پر زور دیتا ہے جو لبنانی عوام کو متحد کر سکے اور فوری طور پر جامع اصلاحات اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے کی راہ ہموار کر کے معاشی اور انسانی بحران پر قابو پانے کیلئے تمام علاقائی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر سکے۔

آئی ایس جی نے ملک میں انتہائی ضروری اصلاحات کو نافذ کرنے کیلئے نئی حکومت کی تشکیل پربھی زور دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کثیرالجہتی انتظامی خلا سے بچنے کیلئے لبنانی سیاستدانوں کے مابین جلد از جلد ایک وسیع البنیاد قومی اتفاق رائے طے پایا جائے۔

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نابلس پر اسرائیلی فوجیوں کا حملہ، ایک فلسطین...

اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن میں حملہ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید اور 3 کو زخمی کردیا ۔ اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے غرب اردن کے شہر نابلس میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان علا الزغل سر میں گولی لگنے سے شہید ہو گیا۔ اس فائرنگ میں 3 فلسطینی شدید زخمی ہوئے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ جھڑپیں اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے فلسطینی مجاہد سلمان عمران کے گھر کا محاصرہ کرنے کے بعد شروع ہوئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی سائنس دانوں نے مٹرکی مکمل جیتیاتی ترتیب...

بیجنگ(شِنہوا)  چینی سائنس دانوں نے مٹر کے حوالہ جینوم کی ترتیب اور اس کی تمام اقسام کے جینز کی ترتیب کا درست نقشہ تیار کرتے ہوئے مٹر کے ارتقائی عمل اور اس کی کاشت کاحوالہ فراہم کردیا ہے۔

چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز (سی اے اے ایس) کے مطابق  جینیاتی تحقیق کے لیے ایک عام پودے کے طور پر، مٹر کا وسیع مطالعہ کیا گیا۔ تاہم، اس کا جینوم بڑا اور اسے جوڑنے کا عمل  پیچیدہ ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس کے جینوم کو کبھی بھی اعلیٰ درجے کی درستگی کے ساتھ ترتیب نہیں دیا جاسکا۔سی اے اے ایس کے ذیلی ادارے، انسٹی ٹیوٹ آف کراپ سائنسز کی ایک تحقیقی ٹیم نے ملک میں پائی جانے والی مٹر کی اہم قسم  زیڈ ڈبلیو 6 کےجینوم کو ترتیب دیا ہے، ٹیم نے ترتیب دینے والی اعلی درجے کی ٹیکنالوجیز کی بنیاد پر مٹر کے اعلیٰ معیار کے عمدہ جسمانی نقشے اور تشریحات فراہم کی ہیں۔ اس تحقیق میں مٹر کے جینوم کی ارتقائی خصوصیات اورجینیاتی ڈھانچے کا تجزیہ کیا گیا، جس سے مٹر کی اصلیت اورکاشت کے ساتھ ساتھ اس کی جین کی تحقیق، جینیاتی وسائل اور افزائش نسل میں بہتری کے لیے قیمتی وسائل اور ڈیٹا کی مدد فراہم کی گئی۔

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چینی امریکی تاری...

سان فرانسسکو(شِنہوا)  امریکی ریاست کیلیفورنیا کے حکام نے سان فرانسسکو کے چائنہ ٹاؤن کے کمیونٹی  اراکین کے ساتھ مل کر چینی نژاد امریکی شہریوں کے ثقافتی ورثے اور زبانی تاریخ کو بحال اور محفوظ کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔کیلی فورنیا اسمبلی کے رکن میٹ ہینی نے جولیا مورگن ڈانس ہال کی بحالی کے لیے8لاکھ 50ہزار ڈالر کی امداد کا اعلان کیا، یہ ایک تاریخی عمارت ہے جہاں چائنیز ہسٹاریکل سوسائٹی آف امریکہ اور اس کے آرکائیوز رکھے گئے ہیں۔ اس امداد کو آرکائیوزکوڈیجیٹائز کرنے اور میوزیم پروگرامنگ کے لیے اضافی اور ورچوئل رئیلٹی اثاثوں کو مستحکم کرنے میں استعمال کیاجائے گا۔

گزشتہ سال، سان فرانسسکو کے اس وقت کے نگران ہینی نے چینی تارکین وطن اور ان کی اولاد سے ماضی میں روا رکھے جانے والے نسل پرستانہ اور چینی کمیونٹی پر کیے گئے مظالم پر باضابطہ طور پر معافی مانگنے کے لیے ایک قرارداد پیش کی تھی۔

اس سال کے اوائل میں قرارداد کی متفقہ منظوری  کے بعد سان فرانسسکو معافی مانگنے والا  ریاست کیلیفورنیا کا چوتھا شہر بن گیا تھا، اس سے پہلے انٹیوچ، سان ہوزے اور لاس اینجلس بھی معافی مانگ چکے ہیں۔

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چینی امریکی تاری...

سان فرانسسکو(شِنہوا)  امریکی ریاست کیلیفورنیا کے حکام نے سان فرانسسکو کے چائنہ ٹاؤن کے کمیونٹی  اراکین کے ساتھ مل کر چینی نژاد امریکی شہریوں کے ثقافتی ورثے اور زبانی تاریخ کو بحال اور محفوظ کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔کیلی فورنیا اسمبلی کے رکن میٹ ہینی نے جولیا مورگن ڈانس ہال کی بحالی کے لیے8لاکھ 50ہزار ڈالر کی امداد کا اعلان کیا، یہ ایک تاریخی عمارت ہے جہاں چائنیز ہسٹاریکل سوسائٹی آف امریکہ اور اس کے آرکائیوز رکھے گئے ہیں۔ اس امداد کو آرکائیوزکوڈیجیٹائز کرنے اور میوزیم پروگرامنگ کے لیے اضافی اور ورچوئل رئیلٹی اثاثوں کو مستحکم کرنے میں استعمال کیاجائے گا۔

گزشتہ سال، سان فرانسسکو کے اس وقت کے نگران ہینی نے چینی تارکین وطن اور ان کی اولاد سے ماضی میں روا رکھے جانے والے نسل پرستانہ اور چینی کمیونٹی پر کیے گئے مظالم پر باضابطہ طور پر معافی مانگنے کے لیے ایک قرارداد پیش کی تھی۔

اس سال کے اوائل میں قرارداد کی متفقہ منظوری  کے بعد سان فرانسسکو معافی مانگنے والا  ریاست کیلیفورنیا کا چوتھا شہر بن گیا تھا، اس سے پہلے انٹیوچ، سان ہوزے اور لاس اینجلس بھی معافی مانگ چکے ہیں۔

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی حکومت کا ریکروٹنگ کمپنیوں کو گھریلو عم...

سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود بہت جلد ریکروٹنگ کمپنیوں کو گھریلو عملے کی ملازمت کے معاہدے کی انشورنس کا پابند بنائے گی۔ انشورنس کے قواعد و ضوابط تیار کیے جا رہے ہیں،یہ کام مکمل ہوتے ہی عمل درآمد کا اعلان کیا جائے گا۔ کارکن کی موت، فرار ہونے، ڈیوٹی پر نہ آنے یا لاپتہ ہوجانے کی صورت میں آجر کو انشورنس پیکیج کے تحت مطلوبہ اخراجات ملیں گے۔ موت کی صورت میں میت کی واپسی کے اخراجات انشورنس کمپنی ادا کرے گی۔ پروگرام کے مطابق ریکروٹنگ کمپنیوں پر یہ پابندی ہوگی کہ اگر ملازم مر جائے، ڈیوٹی سے قاصر رہے، نازک یا لاعلاج مرض میں مبتلا ہوجائے تو ان تمام صورتوں میں ریکروٹنگ کمپنی آجر کو متبادل کارکن فراہم کرے۔ انشورنس پروگرام میں گھریلو عملے کے جائز مفادات کا تحفظ شامل ہے۔ مثلا اگر وہ مکمل طور پر معذور ہو جائے یا کسی حادثے کی وجہ سے مستقل بنیاد پر جزوی طور پر معذور ہوجائے تو ایسی صورت میں اسے معاوضہ لینے کا حق ہوگا۔ اسی طرح اگر آجر کی موت کی وجہ سے اسے تنخواہ نہ ملی ہو تو ایسی صورت میں بھی اسے معاوضہ دیا جائے گا۔ اگر آجر تنخواہ کی ادائیگی کی پوزیشن میں نہ رہے تو ایسی صورت میں بھی گھریلو ملازم کے نقصان کا تدارک کرنا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش میں نیشنل گرڈ کی خرابی کے بعد بجلی...

ڈھاکہ(شِنہوا) بنگلہ دیش میں قومی پاور گرڈ میں خرابی سے تقریباً 7 گھنٹے کے بلیک آؤٹ کے بعد دارالحکومت ڈھاکہ سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔

بنگلہ دیش پاور ڈویلپمنٹ بورڈ کے ایک سینئر اہلکار شمیم حسن نے بدھ کو صحافیوں کو بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق گزشتہ روز رات 9 بجے تک ڈھاکہ کے تقریباً تمام علاقوں اور ملک کے دیگر حصوں میں بجلی کی فراہمی بحال ہو گئی تھی۔

ملک میں 2014ء کے بعد سے اب تک کے بدترین توانائی بحران میں منگل کو بنگلہ دیش کے بڑے حصے میں لوگ گھنٹوں تک بجلی سے محروم رہے ہیں۔

گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 5 منٹ پر بنگلہ دیش کے قومی پاور ٹرانسمیشن گرڈ نے کام کرنا بند کر دیا جس سے پورے بنگلہ دیش میں بجلی بند ہو گئی تھی۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ گزشتہ روز ہونیوالے بلیک آؤٹ کی وجہ کیا ہے جس سے ملک بھر کی 80 فیصد سے زائد آبادی تقریباً 20 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغانستان کو 4 کروڑ امریکی ڈالر کی نقد امداد...

کابل(شِنہوا)افغانستان کو اپنی معیشت کو تقویت دینے کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 4 کروڑ امریکی ڈالر کی نقد امداد موصول ہوئی ہے۔

ملک کے مرکزی بینک دا افغانستان بینک(ڈی اے بی) نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ 4 کروڑ امریکی ڈالر کی نقد امداد گزشتہ ہفتے کے دوران بین الاقوامی برادری کی طرف سے افغانستان کو بھیجی جانیوالی دوسری کھیپ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ افغانستان کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھیجی جانیوالی 4 کروڑ امریکی ڈالر کی نقد امداد گزشتہ روز کابل پہنچی اور اسے ملک کے تجارتی بینکوں میں سے ایک میں جمع کرا دیا گیا ہے ، بیان میں رقم جمع کرنے والے بینک کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

جنگ زدہ اور معاشی طور پر پسماندہ افغانستان کو 22 ستمبر کو ملک کے غیر ملکی زر مبادلہ ذخائر کو بڑھانےکیلئے امداد کے طور پر اتنی ہی رقم موصول ہوئی تھی ، ملک کے زرمبادلہ ذخائر 1ارب 20 کروڑامریکی ڈالر سے زائد ہو چکے ہیں۔

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مسجد الحرام کا گیٹ نمبر 100، باب ملک عبداللہ...

سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ مسجد الحرام کا گیٹ نمبر 100 ملک عبداللہ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اس کی منظوری دی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا کہ سعودی حکمرانوں نے اپنے عہد میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی تعمیر، تزئین اور ہر لحاظ سے اسے پرشوکت بنانے پر بھرپور توجہ دی ہے۔ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے دور سے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے عہد تک ہر حکمراں نے اس بات کا خیال رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہنگری نے خام تیل اور جوہری توانائی سے متعلقہ...

بڈاپسٹ(شِنہوا) ہنگری نے برسلز میں ہونے والے  یورپی یونین سربراہان کے مشن اجلاس میں خام تیل اور جوہری توانائی سے متعلقہ پابندیوں سے استثنیٰ حاصل کر لیا ہے۔ہنگری کے وزیر برائے امور خارجہ و تجارت پیٹر سیجارٹو نے فیس بک پر بتایا کہ مشکل مذاکرات کے بعد خام تیل پر قیمت کی حد کا اطلاق پائپ لائن سے ترسیل  ہونے والے خام تیل یا ہنگامی صورتحال میں  متبادل سمندری ترسیل پر نہیں کیا جائے گا۔ سیجارٹونے کہا کہ ہنگری کو ملنے والے استثنیٰ کا اطلاق ہمارے ملک کے مرکزی شہر پاکس میں ایک نئے جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر پر بھی ہوگا۔روس کی جوہری توانائی کی  کمپنی روساٹوم پلانٹ کی تعمیر کر رہی ہے۔سیجارٹونے  مزید کہا کہ جوہری توانائی کی تحقیق اور ترقی میں تعاون کے لیے اہم ادارے بھی مستثنیٰ ہوں گے۔ یورپی یونین کے مستقل نمائندوں کی کمیٹی کے اجلاس کے بعدان کا کہنا تھا کہ جیسا کہ ہم پہلے بھی کئی بار کہہ چکے ہیں، ہنگری کی حکومت کسی ایسی پابندی کی حمایت نہیں کرے گی جس سے ہنگری یا اسکے عوام کو نقصان پہنچے۔

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایلون مسک نے ٹویٹر کو اصل قیمت پر خریدنے کی...

سان فرانسسکو(شِنہوا) ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک نے ٹویٹر کو 44 ارب امریکی ڈالرز کی اصل قیمت پر خریدنےکے معاہدے بارے پیشرفت کی تجویز پیش کی ہے۔

یہ پیشکش  17 اکتوبر کو ڈیلاویئر چانسری کورٹ میں طے شدہ مقدمے کی سماعت سے قبل سامنے آئی ہے۔ ٹویٹر اس مقدمے کے تحت مسک کو 44 ارب ڈالرز پر معاہدے کو حتمی شکل دینے  کا پابند کرنے کا حکم نامہ حاصل کرنا چاہتا ہے ۔

ٹوئٹر کو بھیجے گئے ایک خط میں مسک نے پیشکش کی ہے کہ اگر عدالت مقدمے کی سماعت اور دیگر تمام متعلقہ کارروائیوں کو ملتوی کر سکتی ہے تو وہ اس معاہدے کو جاری رکھیں گے۔

ٹویٹر نےمنگل کو ایک بیان میں کہا کہ اسے ایک خط موصول ہوا ہے اور وہ مسک کی ٹیم کی جانب سے پیش کردہ اصل حصص کی قیمت پر لین دین کو بند کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مسک نے اپریل میں 44 ارب ڈالر کے عوض ٹویٹر کے حصول کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں مئی میں ا نہوں نے کہا کہ معاہدہ عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ جس کی بنیا دی وجہ سوشل پلیٹ فارم کے اسپام اور جعلی اکاؤنٹس کی تعداد کے بارے میں تفصیلات طلب کر نا بنی۔

مسک نےجولائی میں اس معاہدے کو ختم کر دیا تھا۔ انہوں نے کمپنی پر اس کے اسپام اور جعلی اکاؤنٹس کی تعداد کے بارے میں معلومات کو روکنے کا الزام لگایا۔

مسک کے وکیل نے دعوی  کیا کہ ٹویٹر انضمام کے معاہدے میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا  کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپریل میں دستخط کیے گئے معاہدے کی متعدد دفعات کی مادی خلاف ورزی ہوئی  ہے۔

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روسی صدر نے ڈونیٹسک ، لوگانسک ، ژاپروژیا اور...

ماسکو(شِنہوا) روس کےصدر ولادی میر پوتن نے بدھ کے روز ڈونیٹسک ، لوگانسک ، ژاپروژیا اور خیرسون کے الحاق کے معاہدوں کو باقاعدہ بنانے کے وفاقی قوانین کی منظوری دیدی ہے۔

ولادی میر پوتن نے روس کے اندر نئے علاقوں کی تشکیل سےمتعلق وفاقی آئینی قوانین کی بھی منظوری دی۔

متعلقہ دستاویزات کو ملک کے سرکاری قانونی معلومات کے پورٹل پر شائع کر دیا گیا ہے۔

روسی پارلیمنٹ کےایوان بالا " دی فیڈریشن کونسل " اور پارلیمنٹ کے ایوان زیریں " دی سٹیٹ ڈوما " نے رواں ہفتے کے اوائل میں ان معاہدوں کی توثیق کی تھی۔

کریملن نے جمعہ کے روز ڈونیٹسک، لوگانسک ، ژاپروژیا اور خیرسون کو روسی فیڈریشن میں شامل کرنے کے معاہدے پردستخط کیلئے ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا۔

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا ۔ جکارتہ ۔ نیشنل آرمی کی سالگرہ ۔...

انڈونیشیا کے جکارتہ میں انڈونیشین نیشنل آرمی کی 77 ویں سالگرہ پر منعقدہ تقریب میں طیارے فضائی کرتب پیش کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا ۔ جکارتہ ۔ نیشنل آرمی کی سالگرہ ۔...

انڈونیشیا کے جکارتہ میں انڈونیشین نیشنل آرمی کی 77 ویں سالگرہ پر منعقدہ تقریب میں فضائی کرتب پیش کیے جا رہے ہیں۔(شِنہوا)

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا ۔ جکارتہ ۔ نیشنل آرمی کی سالگرہ ۔...

انڈونیشیا کے جکارتہ میں انڈونیشین نیشنل آرمی کی 77 ویں سالگرہ پر منعقدہ تقریب میں طیارے فضائی کرتب پیش کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا ۔ جکارتہ ۔ نیشنل آرمی کی سالگرہ ۔...

انڈونیشیا کے جکارتہ میں انڈونیشین نیشنل آرمی کی 77 ویں سالگرہ پر منعقدہ تقریب میں فضائی کرتب پیش کیے جا رہے ہیں۔(شِنہوا)

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا ۔ جکارتہ ۔ نیشنل آرمی کی سالگرہ ۔...

انڈونیشیا کے جکارتہ میں انڈونیشین فوج کے اہلکار نیشنل آرمی کی 77 ویں سالگرہ پر منعقدہ پریڈ میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ قومی دن تعطیلات ۔ تفریح

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے زرعی میلہ میں لوگ چھٹی کا دن گزار رہے ہیں۔ (شِںہوا)

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ قومی دن تعطیلات ۔ تفریح

چین کے شمالی صوبہ ہیبے کے دارالحکومت شی جیا ژوآنگ کے ڈونگ ہوان پارک میں ایک لڑکی رولر اسکیٹنگ سے لطف اندوز ہورہی ہے۔ (شِںہوا)

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ قومی دن تعطیلات ۔ تفریح

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے بے ہائی پارک میں لوگ تفریح میں مشغول ہیں۔ (شِںہوا)

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ قومی دن تعطیلات ۔ تفریح

چین کے شمالی صوبہ ہیبے کے دارالحکومت شی جیا ژوآنگ کے ڈونگ ہوان پارک میں لوگ سیلفی بنا رہے ہیں۔ (شِںہوا)

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ قومی دن تعطیلات ۔ تفریح

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں زرعی میلہ میں بچے چھٹی سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔  (شِںہوا)

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کولمبیا کی حکومت اور گوریلا گروپ ہلاکت خیز ت...

اقوام متحدہ (شِنہوا )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کولمبیا کی حکومت اور نیشنل لبریشن آرمی (ای ایل این ) پر زور دیا ہے کہ وہ ہلاکت خیز تنازعات کو ختم کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ انتونیو گوتریس نے  کولمبیا کی حکومت اور نیشنل لبریشن آرمی کی جانب سے امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے اعلان کردہ فیصلے کو انتہائی سراہا۔

گوتریس نے فریقین پر زور دیا ہے کہ اس موقع سے پوری طرح فائدہ اٹھائیں تاکہ دہائیوں سے جاری اس ہلاکت خیز تنازعہ کو ختم کیا جاسکے۔  اس کا تصفیہ ملک میں امن کے مواقع کو بڑھانے کے لیے اہم ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل پرامید ہیں کہ کولمبیا کے باشندے ایک بار پھر یہ ثابت کرسکتے ہیں کہ بات چیت کے ذریعے انتہائی گھمبیر تنازعات کو بھی حل کیا جا سکتا ہے۔

کولمبیا کی حکومت اور نیشنل لبریشن آرمی کے درمیان امن مذاکرات 2017 میں شروع ہوئے تھے تاہم جنوری 2019 میں گوریلا گروپ کی جانب سے ایک کار بم حملے کے بعد معطل ہوگئے جس میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لاکھ سے زیادہ عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچ گئے...

نئے عمرہ سیزن میں بحری اور فضائی راستوں سے 4 اکتوبر 2022 تک تقریبا 12 لاکھ سے زیادہ عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔سب سے زیادہ 3 لاکھ 17 ہزار200 انڈونیشیا سے آئے ہیں۔ پاکستان سے ایک لاکھ 95 ہزار 224، انڈیا سے ایک لاکھ 33 ہزار 517 اور عراق 86 ہزار 803 عمرہ زائرین مملکت آئے ہیں۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے تمام عمرہ کمپنیوں و اداروں سے کہا ہے کہ وہ تمام زائرین کو معیاری خدمات فراہم کریں۔ ان کے سفر کو آسان اور آرام دہ بنائیں۔ نئیعمرہ سیزن میں اب تک فضائی راستے سے 8 لاکھ 80 ہزار 929، بری راستوں سے 89 ہزار561 اور بحری کے راستے 297 عمرہ زائر مملکت پہنچے ہیں۔ وزارت حج و عمرہ نے پھر عمرہ کمپنیوں اور اداروں سے کہا ہے کہ وہ مسجد نبوی ریاض الجنہ میں نماز اور حاضری کے پرمٹ جاری کرائیں۔ گروپوں کی شکل میں عمرہ زائرین کو مسجد الحرام پہنچائیں۔ مکہ مکرمہ میں قیام کے دوران زائرین جتنی بار عمرہ کرناچاہیں انہیں پرمٹ جاری کرنے کی سہولت فراہم کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بیلٹ اینڈ روڈ ملکوں کے ساتھ چین کے آر ایم بی...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے بیلٹ اینڈ روڈ ملکوں کے ساتھ رین منبی کا لین دین سال 2021 کے دوران 54 کھرب20 ارب یوآن (763.4 ارب امریکی ڈالرز) رہا جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 19.6 فیصد زیادہ ہیں۔

پیپلز بینک آف چائنہ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ لین دین 2021 میں چین کے آر ایم بی کےمجموعی سرحد پار استعمال کے 14.8 فیصد کے برابر تھا۔

رین منبی کے لین دین میں سامان کی تجارت کے حصہ میں 14.7 فیصد اور براہ راست سرمایہ کاری کے حصہ میں 43.4 فیصد اضافہ ہوا۔

چین نے 2021 کے آخر تک بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع 22 ملکوں کے ساتھ کرنسی کے دو طرفہ تبادلے کے معاہدوں پر دستخط کیے تھے اور بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ ساتھ 8 ملکوں میں رین منبی کلیئرنگ کے انتظامات قائم کیے تھے۔

۶ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں