• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

پوتن کی جانب سے کریمیا سے متعلق تنصیبات کے ت...

ماسکو (شِنہوا) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ایک حکم نامہ پر دستخط کیے ہیں جس میں آبنائے کرچ کے ذریعے نقل و حمل کی گزرگاہ کے تحفظ کے احکامات د ئیے گئے ہیں۔

 علاوہ  ازیں کریمیا اور   مرکزی گیس پائپ لائن کو جز یرہ نما کے ساتھ منسلک کرنے والے پاور گرڈ کے تحفظ کے لیے اقدامات کو مستحکم  بنانے پر زوردیا گیا ہے۔

کریملن کی جانب سے   اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پوتن نے روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس کو ان سہولیات کے مئو ثر طور پر تحفظ کے لیے اقدامات کو منظم اور مربوط بنانے کا اختیار دیا ہے ۔

قبل ازیں ہفتہ کے روزکریمیا کے پل پر ایک ہلاکت خیز دھماکہ ہوا۔ آبنائے کرچ پر یہ 19 کلومیٹر طویل پل گاڑیوں اور ٹرینوں کے لیےدو متوازی راستوں پر مشتمل ہے۔

سڑک والے پل پر ایک ٹرک میں دھماکہ ہو ا جس کے نتیجے میں جزیرہ نما کریمیا جانے والی ٹرین کے ایندھن کے 7 ٹینکوں میں آگ لگ گئی۔

 دھماکے میں 3 افراد ہلاک ہوئے جبکہ اس کے نتیجے میں سڑک کے پل کے دو ستون بھی جزوی طور پر منہدم ہوگئے ۔

کریمیا کے سربراہ سرگئی اکسیونوف نے کہا ہے کہ مکمل جانچ پڑتال کے بعد پل کو دوبارہ  گاڑیوں اور بسوں کی آمدورفت لیے کھول دیا گیا ہے جبکہ ٹرک تاحال فیری کے ذریعے آبنائے کرچ کو عبور کر رہے ہیں۔

۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین،مکاؤ میں قومی دن کی تعطیلات کے دوران سیا...

مکاؤ (شِنہوا) چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقہ (ایس اے آر) میں قومی دن کی تعطیلات کے دوران سیاحت کی بحالی ہوئی ہے ۔ اس کی بڑی وجہ خطے  میں وبائی مرض پر قابو پانے کی بہتر صورتحال اور تہوار کی تشہیرشدہ تقریبات ہیں۔

مکاؤ نے مین لینڈ کے سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے جمعہ کواختتام پذیر ہونے والی ہفتہ بھر کی تعطیلات کے دوران کئی تقریبات کی حوصلہ افزائی کی ۔

 ان میں آتش بازی کا مظاہرہ ، مکاؤ گراں پری میوزیم میں نئے انٹرایکٹو آلات اور کمیونٹی ٹورز شامل ہیں۔

تعطیلات کے دوران شنگھائی سے تعلق رکھنے والے ایک پانچ برس کے لڑکے یانگ یانگ نے اپنے والدین اور دادا ،دادی کے ساتھ مکاؤ کا سفر  کیا۔ 

تین نسلوں پر مشتمل اس خاندان نے مشہور مکاؤ سائنس سینٹر کے قریب ساحل سمندرپر آتش بازی کا شاندار نظارہ دیکھا ۔

 انہوں نے طویل ساحلی پٹی پر ہجوم کے ساتھ مل کر سمندر کے اوپر آتش بازی کے مظاہرے سے  لطف اٹھایا ۔

اس لڑکے کے والد نے کہا کہ ہم اس چھٹی کے دوران خاص طور پر تفریح اور خریداری کے لیے مکاؤ آئے تھے۔یہ سفر  شاندار رہا ہے ۔

مکاؤ حکومت کےسیاحتی دفتر کے اعدادوشمار کے مطابق تعطیلات کے دوران 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد سیاح مکاؤ میں داخل ہوئے جن میں زیادہ تر کا تعلق مین لینڈ سےتھا ۔

 مکاؤ میں یکم اکتوبر کو چھٹی کے پہلے دن مجموعی طور  پر 37 ہزار سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی جو کہ رواں سال اب تک کا دوسرا سب سے زیادہ یومیہ ریکارڈ ہے۔

۹ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ سی پی سی ۔ سی سی ڈی آئی ۔ مکمل...

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہونیوالے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کے 19 ویں مرکزی  کمیشن برائے نظم و ضبط معائنہ(سی سی ڈی آئی) کے مکمل اجلاس کا ایک منظر۔(شِنہوا)

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ سی پی سی ۔ سی سی ڈی آئی ۔ مکمل...

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہونیوالے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کے 19 ویں مرکزی  کمیشن برائے نظم و ضبط معائنہ(سی سی ڈی آئی) کے مکمل اجلاس کا ایک منظر۔(شِنہوا)

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ غزہ شہر ۔ ریلی

غزہ شہر میں ایک فلسطینی بچی تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے قیام کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ریلی میں شریک ہے۔(شِنہوا)

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ غزہ شہر ۔ ریلی

غزہ شہر میں ایک فلسطینی شہری تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے قیام کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ریلی میں شریک ہے۔(شِنہوا)

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوگنڈا ۔ کمپالا ۔ جشن آزادی کی تقریبات ۔ پری...

یوگنڈا کے کمپالا میں فوجی اہلکار یوم آزادی کی تقریبات کیلئے پریڈ کی ریہرسل میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں قومی دن کی تعطیلات کے آخری دن ریلوے...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں ایک ہفتہ طویل قومی دن کی تعطیلات کے آخری دن 74 لاکھ 50 ہزار ریلوے مسافروں کی آمد متوقع ہے کیونکہ مزید مسافر واپسی کے سفر پر روانہ ہو رہے ہیں۔

قومی ریلوے آپریٹرچائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ نے بتایا کہ جمعہ کے دن سفری رش سے نمٹنے کیلئے مجموعی طور پر 8 ہزار 386 ٹرینوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

ریلوے آپریٹر نے کہا کہ جمعرات کے روز چینی ریلوے میں تقریباً 64 لاکھ 20 ہزار مسافروں کی آمد دیکھی گئی ہے۔

مقامی ریلوے حکام نے مسافروں کے بلا تعطل سفر کو یقینی بنانے کیلئے خدمات اور حفاظتی انتظامات کو بہتربنایا ہے۔

28 ستمبر سے 8 اکتوبر2022ء تک جاری رہنے والی 11 روزہ قومی تعطیلات کے سفری رش کے دوران چین میں ریلوے کے ذریعے 6 کروڑ 85 لاکھ مسافروں کی آمد و روانگی متوقع ہے۔

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گریٹر بے ایریا کے انضمام میں ہانگ کانگ کے لی...

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس میں ہانگ کانگ کے بین الاقوامی مالیاتی مرکز کے  گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا (جی بی اے) میں ضم ہونے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے وائس چیئرمین لیونگ چھون ینگ نے کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گوانگ ڈونگ اور ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) اور مکاؤ کےخصوصی انتظامی علاقے میں  گریٹر بے ایریا کے 9 شہروں کے انضمام سے ایسی معاشی نئی توانائی پیدا ہوگی  جس کا پہلے تجربہ نہیں کیا گیا تھا۔

"جی بی اے" کے موضوع پرہونے والی اس کانفرنس سے ویڈیو خطاب میں لیونگ نے کہا کہ ہانگ کانگ، گریٹربے ایریا میں سب سے اہم بین الاقوامی شہرہے، اسے  بین الاقوامی کاروباری شراکت داروں کو متوجہ کرنے کے لیے گوانگ ڈونگ شہروں کے بارے میں علم کا اشتراک کرنا چاہئے اور اپنی "سپر کنیکٹر" کے طور پرحیثیت کو مزید مستحکم کرنا چاہئے۔

ایچ کے ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹیو جان لی نے کہا کہ جی بی اے کے بنیادی شہروں میں سے ایک کے طور پر، ہانگ کانگ اپنے بین الاقوامی نوعیت کے کاروباری ماحول،  ترقی یافتہ پیشہ ورانہ خدمات کے شعبوں کے ساتھ ساتھ اپنی بین الاقوامی مالیاتی اور تجارتی  حیثیت سے فائدہ اٹھائے گا۔ اور ایک شپنگ سنٹرہونے کے ناطے  جی بی اے کے دیگر  شہروں کے ساتھ مل کر رہائش ، سفر اور کام کرنے کے لیے عالمی معیار کا سٹی کلسٹر تیار کرے گا۔

لی نے اپنی ویڈیو تقریرمیں کہا کہ جیسا کہ ہانگ کانگ اور دیگرجی بی اے شہر قریبی تعاون اور ایک دوسرے کی صلاحیت سازی میں اضافہ کررہے ہیں اس سے بہت کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے جس سے عوام ، کاروباری اداروں اور کمیونٹیز کے لیے بے پناہ مواقع فراہم ہوں گے۔ 

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ میں خلائی مشنز کے لیے پے لوڈ ماہری...

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر)کی  حکومت نے  پے لوڈ ماہرین کے لیے ابتدائی اسکریننگ (چھانٹی) کا باضابطہ آغاز کردیا ہے جو چین کے مستقبل کے خلائی مشنز میں شامل ہوسکیں گے۔یہ پہلا موقع ہے کہ ایچ کے ایس اے آر سے ملک کے لیے پے لوڈ ماہرین کے لیے امیدواروں کوبھرتی کیاجارہا ہے۔اسکریننگ کا عمل 27 اکتوبر تک جاری رہے گا ،امیدواروں کو اپنے درخواست فارم بنیادی طور پر نامزد یونیورسٹیوں، تحقیقی مراکز اور دیگر اداروں کے ذریعے جمع کراناہوں گے۔ ایچ کے ایس اے آر حکومت کی طرف سے ابتدائی انتخاب کے بعد، متعلقہ مین لینڈ حکام کی طرف سے بعد میں اسکریننگ کی جائے گی۔ ایچ کے ایس اے آر حکومت کے انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن کے مطابق امیدواروں کوچینی شہری ہونا چاہیے جوایچ کے ایس اے آرکے مستقل رہائشی ہوں، عمر 30 سے 45 سال کے درمیان  اور متعلقہ شعبے میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے حامل اور متعلقہ شعبے میں کم از کم تین سال کا پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہوں۔

 بنیادی طور پر ایرو اسپیس تجربات یا تحقیق کرنے، خلائی لیبارٹری کے آلات کو چلانے اور دوسرے خلابازوں کے ساتھ خلائی اسٹیشنز کے روزمرہ آپریشنز چلانے کے ذمہ دار پے لوڈ ماہرین پیشہ ور سائنسی محققین ہیں۔

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ترکی یوکرائن بحران کو پرامن طریقے سے حل کرنے...

انقرہ(شِنہوا)ترکی کےصدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی مجموعی مفاد کی خاطر یوکرائن بحران کوپرامن طریقے سے حل کرنے میں مدد کیلئے تیار ہے۔

ترک صدر نے جمعہ کے روز اپنےروسی ہم منصب ولادی میر پوتن سے فون پر بات کرتے ہوئے ترکی ۔ روس تعلقات کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ روس ۔ یوکرائن تنازعہ کی تازہ ترین پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

رجب طیب ایردوان نے اس عزم کااعادہ کیا کہ ترکی مجموعی مفاد کی خاطر یوکرائن بحران کو پرامن طریقے سے حل کرنےمیں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

ترکی جس کے یوکرائن اور روس دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، فروری کے آخر میں دونوں ممالک کے مابین تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے ان کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

یوکرائن کی بندرگاہوں سے بحیرہ اسود کے راستے بین الاقوامی منڈیوں تک خوراک اور کھاد کی ترسیل دوبارہ شروع کرنے کیلئے یوکرائن اور روس نے 22 جولائی کو استنبول میں ترکی اور اقوام متحدہ کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

رجب طیب ایردوان نے ستمبر میں اعلان کیا تھا کہ ترکی کی ثالثی کے نتیجے میں روس اور یوکرائن نے تقریباً 200 جنگی قیدیوں کا تبادلہ کیا تھا۔

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

غیر ملکی رہنماوں کےعوامی جمہوریہ چین کے73 وی...

بیجنگ(شِنہوا) دنیا کے کئی ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے رہنماؤں نےکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اورعوامی جمہوریہ چین (پی آر سی)کے صدرشی جن پھنگ اوردیگر رہنماوں کوپی آر سی کے73 ویں یوم تاسیس پرٹیلی فون یا خطوط کے ذریعے مبارکباد اورسی پی سی کی آمدہ 20ویں قومی کانگریس کی مکمل کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے فرانسیسی عوام کی جانب سے 73ویں یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرانس اورچین کومشترکہ طورپردوطرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کومضبوط  کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔

میکرون نے مزید کہا کہ فرانس حیاتیاتی تنوع کے کنونشن کے فریقین کی 15ویں کانفرنس کے دوسرے مرحلے کی صدارت اور مثبت نتائج حاصل کرنے میں چین کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

فلپائن کے صدر فرڈینینڈ روموالڈیز مارکوس نے کہا کہ گزشتہ 70 سال اور اس سے بھی زیادہ عرصے میں چین قومی تعمیر کےایک غیر معمولی سفرپرچلتےہوئے ہمہ جہت طریقے سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کی راہ پر گامزن ہے۔

 

چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کی دان ژائی کاؤنٹی میں قومی دن کی تعطیلات کے دوران سیاح  ثقافتی  طائفے کی پرفارمنس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

مارکوس نے کہا کہ صدر شی کی مضبوط قیادت نے اقتصادی تعمیر،غربت میں کمی و خاتمے کے ساتھ ساتھ سائنسی اور تکنیکی ترقی جیسے شعبوں میں چین کی عظیم کامیابیوں کو مضبوط ضمانت فراہم کی ہے۔ 

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے ایک مستحکم رفتار کے لئے فلپائن  چین سے  اپنے تعلقات کو مزید مضبوط اور ترقی دینے کا خواہاں ہےانہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان جامع تزویراتی تعاون پر مبنی تعلقات کو مضبوط اور اپ گریڈ کیا گیا ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام کے لیے وسیع امکانات اور وسیع مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ ملائیشیا کے سپریم  سربراہ مملکت سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ نے شی جن پھنگ، پی آر سی حکومت اور چینی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ شی جن پھنگ کی قیادت میں ملائشیا اور چین اور ان کے عوام کے درمیان تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔

برونائی دارالسلام کے سلطان حاجی حسن ال بولکیہ نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ پاتے دیکھ کر انتہائی خوش ہیں۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دونوں ممالک نے ضرورت پڑنے پر ایک دوسرے کی مدد کی ہے،انہوں نے کہا کہ وہ دونوں ممالک اور خطے کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے شی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔پاکستان کے صدرعارف علوی نے کہا کہ چین امن اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک فعال کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر جنوب جنوب تعاون کو فروغ دینے کا پرزورحامی بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عظیم کامیابیاں چینی قیادت کی دور اندیشی اور چینی عوام کی محنت کا نتیجہ ہیں۔

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عالمی معیشت میں بنیادی تبدیلی آ رہی ہے: س...

واشنگٹن(شِنہوا)  بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی سربراہ کرسٹالیناجارجیوا نے کہاہے کہ عالمی معیشت میں"بنیادی تبدیلی" آ رہی ہے،انہوں نے  ممالک سےافراط زرمیں کمی لانے،ذمہ دارانہ مالیاتی پالیسی اختیارکرنےاورابھرتی ہوئی مارکیٹ اور ترقی پذیرممالک کی حمایت کا مطالبہ کیا۔

آئندہ ہفتے آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں2022 سے پہلے اپنے ایک خطاب میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ بین الاقوامی اقتصادی تعاون، کم شرح سود اور کم افراط زر کے اصولوں پر مبنی فریم ورک کے ساتھ عالمی معیشت  مستحکم پیش گوئی سے زیادہ کمزور،زیادہ غیر یقینی صورتحال،اقتصادی اتار چڑھاؤ، جغرافیائی سیاسی محاذ آرائی  اور زیادہ بار بار آنے والی تباہ کن قدرتی آفات جیسی صورتحال کی جانب بڑھ رہی ہے۔

معیشت کوجلد ازجلد مستحکم کرنے کی کوششوں  پر زور دیتے ہوئے، جارجیوا نے کہا کہ عالمی معاشی منظرنامہ متعددبارکے عدم استحکام سےتاریک ہوگیا ہے جن میں سے ایک جنگ  اور افراط زرنے دائمی شکل اختیار کرلی ہے۔

جارجیوا نے کہا کہ آئی ایم ایف نے گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک پہلے ہی تین بار اپنے ترقی کے تخمینوں کو گھٹا کر 2022 کے لیے صرف 3.2 فیصد اور 2023 کے لیے 2.9 فیصد کر دیا ہے اور یہ کہ آئی ایم ایف آئندہ ہفتے اپنے تازہ ترین ورلڈ اکنامک آؤٹ لک میں اگلے سال کے لیے ترقی کے تخمینہ کوکم کرے گا۔

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ قومی دن تعطیل ۔ رات کی معیشت

چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے شہر کن منگ میں سیاح نان چھیانگ اسٹریٹ پر تفریح کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ قومی دن تعطیل ۔ رات کی معیشت

چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے شہر ٹونگ رن کی یوپھنگ ڈونگ خوداختیار کاؤنٹی کے ایک پارک میں لوگ پلا سٹر کے مجسموں کو رنگ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ قومی دن تعطیل ۔ رات کی معیشت

چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے شہر گوئی یانگ کے ضلع نان منگ میں منعقدہ ایک میلہ میں خاتون کھانے پینے کی اشیا خرید رہی ہے۔  (شِنہوا)

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان۔ حیدرآباد۔ سیلاب ۔ عارضی خیمے

حیدرآباد کے نواح میں قائم عارضی خیمے میں سیلاب سے متاثرہ خاندان دیکھا جا سکتا ہے۔ (شِنہوا)

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان۔ حیدرآباد۔ سیلاب ۔ عارضی خیمے

حیدرآباد کے نواح میں قائم عارضی خیمے میں سیلاب سے متاثرہ خاندان دیکھا جا سکتا ہے۔ (شِنہوا)

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان۔ حیدرآباد۔ سیلاب ۔ عارضی خیمے

حیدرآباد کے نواح میں قائم عارضی خیمہ بستی میں سیلاب سے متاثرہ بچوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان۔ حیدرآباد۔ سیلاب ۔ عارضی خیمے

حیدرآباد کے نواح میں قائم عارضی خیمہ بستی میں سیلاب سے متاثرہ بچوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی فورسز کا شام میں داعش کے 3 رہنماؤں کو...

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی سنٹرل کمانڈ (سینٹکوم) نے کہاہے کہ امریکی فورسز کی جانب سے گزشتہ رات کیے جانیوالے 2حملوں میں داعش کے 3 سینئر رہنماء مارے گئے ہیں۔

سینٹکوم نے اپنے 2بیانات میں کہا کہ امریکی فضائیہ کی جانب سے شام میں کیے جانیوالے 2 الگ الگ فضائی حملوں میں اسلحہ کے حصول اور گروہ کیلئے جنگجو بھرتی کرنیوالے داعش کے سینئر رہنماء ہلاک ہو گئے ہیں۔

شام کے شمالی گاؤں کمیشلی کے قریب کیے جانیوالے ہیلی کاپٹر حملے میں داعش کا رکن واحد الشمری ماراگیا ہے ، واحد الشمری داعش کی کارروائیوں میں مدد کیلئے ہتھیاروں اور جنگجوؤں کی اسمگلنگ میں سہولت فراہم کرنے کیلئے مشہور ہے ، حملے میں واحد الشمری کا ایک ساتھی زخمی بھی ہوا ہےجبکہ اس کے 2 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پہلے حملے کے کچھ گھنٹوں بعد امریکی افواج نے شام کے شمالی حصے میں ایک اور فضائی حملہ کیا، جس میں شام میں داعش کا ایک نائب رہنماء ابو ہاشم العماوی اور اس سے وابستہ ایک اعلیٰ عہدیدار مارا گیا ہے۔ 

سینٹکوم نے کہا کہ دونوں کارروائیوں کے دوران کوئی امریکی فوجی یا مقامی عام شہری زخمی یا ہلاک نہیں ہوا ہے۔

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

صومالیہ میں فوجی اڈے پرحملہ ناکام،الشباب کے...

موغادیشو(شِنہوا) صومالیہ کی نیشنل آرمی (ایس این اے) نے دارالحکومت موغادیشوسے تقریباً 30 کلومیٹرشمال میں بلاد شہرکے قریب ایک فوجی اڈے پرحملہ کی کوشش ناکام بناتے ہوئےالشباب کے 19 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

 داخلی سلامتی کی وزارت کے ترجمان عبدی کامل معلم شکری نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے مریالے گاؤں میں فوجی اڈے پر حملہ کرنے کی کوشش کی جسے گشت پر مامور فوجیوں نے پسپا کر دیا۔ شکری نے موغادیشو میں صحافیوں کو بتایا کہ دشمن کی جانب سے حملے کی اطلاع ملنے کے وقت ہماری فورسزگشت پر تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ جاری فوجی کارروائیوں کی وجہ سے الشباب دہشت گردوں کے  وسطی علاقے میں مضبوط ٹھکانے ختم کردئےگئے ہیں۔

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لبنان میں ممکنہ صدارتی خلا پر عرب لیگ کا اظہ...

بیروت(شِنہوا)عرب لیگ نے لبنان میں ممکنہ صدارتی خلا پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پین عرب بلاک کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل حسام ذکی نے جمعہ کے روز ملک کے دورے کے دوران لبنانی صدر میشل عون سے ملاقات کے بعد کہا کہ ہم محسوس کر رہے ہیں کہ نئے صدر پر اتفاق رائے تک پہنچے بغیرصدارتی انتخابات قریب آرہے ہیں جو عرب لیگ کیلئے باعث تشویش ہے۔

حسام ذکی نے مزید کہا کہ لبنان کو اس وقت صدارتی خلا کی ضرورت نہیں ۔ عرب لیگ بھی صدارتی انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے کوشاں ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس میں کوئی رکاوٹ نہیں آئیگی ، جس کیلئے متعلقہ فریقوں کے مابین بہت زیادہ رابطے کی ضرورت ہے۔

لبنان کے حالیہ صدرمشیل عون کی چھ سالہ مدت 31 اکتوبر کو ختم ہونے والی ہے، ماہرین نے ایک اہل جانشین کی ممکنہ کمی بارے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے نئے صدر کی عدم موجودگی اور مئی سے ایک نگران کابینہ کی موجودگی کے باعث بہت زیادہ ادارہ جاتی تعطل کا انتباہ جاری کیا ہے۔

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے سینئر قانون ساز کی جی 20 پارلیمانی اس...

جکارتہ (شِںہوا) چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین چھن ژو کی زیرقیادت ایک وفد نے 8 ویں جی 20 پارلیمانی اسپیکرز سر براہ اجلاس میں شرکت کی ۔

چھن نے  اجلاس سے اہم خطاب میں  کہا کہ قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلے اور گہرا تعاون جی 20 کے لئے اپنا کردار نبھانے بارے اہم ہے۔

چھن نے کہا کہ ممالک کے پارلیمانی ایوانوں کو کثیرالجہتی برقرار رکھنا اور عالمی  مساوات و انصاف کا تحفظ کرنا چاہیئے۔ عالمی معیشت کی پائیدار ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لئے کھلے پن اور شمولیت کا مظاہرہ ہونا چاہیئے۔ انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے سبز اور کم کاربن ترقی کو آگے بڑھانا چاہیئے۔

اجلاس کے دوران چھن نے انڈونیشیا کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر پوان مہارانی، متحدہ عرب امارات کی وفاقی قومی کونسل کے اسپیکر صقرغوباش ،  سورینام کی قومی اسمبلی کے چیئرمین مارینس بی اور بین الپارلیمانی یونین کے صدر دوارٹے پاچیکو سے بھی ملاقاتیں کیں۔

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ستمبر کے دوران...

بیجنگ (شِںہوا) چین میں زرمبادلہ کے ذخائر اگست کے اختتام سے 25.9 ارب امریکی ڈالرز کم ہوکر ستمبر کے اختتام پر 30.29 کھرب امریکی ڈالرز ہوگئے۔

ریاستی اتنظامیہ برائے زرمبادلہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ترجمان وانگ چھون ینگ نے بتایا کہ ستمبر میں سرحد پار سرمایہ کا بہاؤ مستحکم رہا اور مقامی زرمبادلہ مارکیٹ میں طلب و رسد عمومی طور پر متوازن رہی۔

وانگ نے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کو شرح تبادلہ اور اثاثوں کی قیمت میں ردوبدل سمیت دیگر عوامل کو قرار دیا ہے۔

 عالمی مالیاتی مارکیٹ میں امریکی ڈالر انڈیکس میں اضافہ ہوا اور عالمی مالیاتی اثاثوں کی قیمت تیزی سے کم ہوئی ہے۔

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، شنگھائی میں سیاحتی میلے سے کھپت میں اضا...

شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی ٹورازم فیسٹیول کے تین ہفتوں کے دوران ثقافت اور سیاحت کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے ۔ ثقافت اور سیاحت کی شنگھائی میونسپل ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ شہر کے سیاحتی مقامات میں سیاحوں کی آمدورفت 1 کروڑ 67 لاکھ درج کی گئی ہے ۔

شنگھائی میں سیاحتی میلے کے 17 ستمبر سے 6 اکتوبر تک کے عرصہ کے دوران ہوٹلوں میں ریزرویشن کی شرح 54 فیصد تک پہنچ گئی جو گزشتہ ماہ  کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہے۔

کارڈ کے ذریعے ادائیگی کے بڑے ادارے چائنہ یونین پے کی شنگھائی برانچ کے مطابق شنگھائی میں ثقافت اور سیاحت سے متعلقہ مصنوعات اور خدمات پر صارفین کے لین دین کی مجموعی رقم 74.3 ارب یوآن (تقریباً 10.5 ارب امریکی ڈالرز)سے تجاوز کر گئی۔

قومی دن کی تعطیلات کے دوران شنگھائی کے مضافاتی علاقوں کی سیر  کے دوران ریزرویشن میں گزشتہ سال  کی نسبت 200 فیصد اضافہ ہوا جس میں کیمپنگ اور شہر یوں کے لیے دیگر متعدد ترجیحات شامل ہیں۔

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

غزہ میں اسلامی جہاد کی 35 ویں سالگرہ کے موقع...

غزہ (شِنہوا) فلسطینی اسلامی جہاد (پی آئی جے ) تحریک کے قیام کی 35ویں سالگرہ کے موقع پر ہزاروں فلسطینی شہر یوں نے ریلی نکالی۔

 فلسطینی اسلامی جہاد کی اسرائیل کے ساتھ اگست میں آخری کشیدگی کے بعد یہ پہلی ریلی ہے۔

یہ ریلی جمعرات کو  مغربی غزہ میں "ہماری لڑائی یروشلم تک جاری رہے گی" کے نعرے کے تحت منعقد کی گئی تھی، اور اس کا اہتمام بیک وقت مغربی کنارے، شام، لبنان اور یمن میں کیا گیا تھا۔

شہر کی مرکزی سڑکوں پر رائفلیں اٹھائے ہوئے گروپ کے مسلح ونگ کے درجنوں عسکریت پسندوں کو تعینات کیا گیا تھا جو ماسک اور فوجی وردی پہنے ہوئے تھے۔ انہوں نے دیسی ساختہ راکٹ لانچرز کی نمائش بھی کی ۔

ایران میں مقیم گروپ کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے ریلی سےآن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی کا حالیہ دور اس بات کے اظہار کے لیے ضروری تھا کہ "دشمن کے سامنے سرتسلیم خم نہ کیا جائے ۔یہ نہیں ہو سکتا کہ دشمن جب اور جہاں چا ہے حملہ کر دے۔

انہوں نے کہا  کہ اسلامی جہاد کا دشمن سے مسلسل لڑنے اور اس کوپیشگی مغلوب کرنے کا فیصلہ ایک تصور، ایک مئوقف اور ایک فرض ہے کہ اس کی توانائی کو ضائع کیا جائے اور اس کی پالیسیوں میں رکاوٹ ڈالی جائے ۔

النخالہ نے واضح کیا کہ فلسطین کی سرزمین پر اسرائیلی قبضہ برقرار رہنے تک تحریک کے عسکریت پسند اور رہنما اپنےاس نقطہ نظر کو نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یروشلم تنازعہ کا مرکز تھا اور رہے گا اور یہ کہ وہ اپنی سرزمین، مسجد اقصیٰ اورگرجا گھروں کے دفاع کے لئے لڑیں گے۔

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسپیس ایکس ڈریگن خلائی جہازچارخلابازوں کولے...

لاس اینجلس(شِنہوا) اسپیس ایکس کے ڈریگن خلائی جہاز کے ذریعے خلا میں جانے والے چارخلاباز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس)  پر پہنچ گئے ہیں۔

 عملہ بردار-5 مشن کے ذریعے ناسا کی خلاباز نکول مان اور جوش کاساڈا کے ساتھ جاپان کی ایرواسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کے خلاباز کوئیچی واکاٹا اور راسکوسموس کی  انا کیکیناکو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچایا گیا ہے۔

اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ اور کریو ڈریگن خلائی جہاز بدھ کو مشرقی وقت کے مطابق دوپہر کو فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ ہواتھا۔ خلائی جہاز جمعرات کو مشرقی وقت کے مطابق شام 5 بج کر1منٹ  پر خلائی اسٹیشن کے ساتھ جاکر منسلک ہوگیا۔ 

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے جدید ترین ادویات گودام زمبابوے کے حوا...

ہرارے (شِںہوا) چین نے ادویات کا کئی لاکھ ڈالرز مالیت کا جدید ترین گودام زمبابوے کے حوالے کردیا ہے۔ یہ اد ویات کا ذخیرہ کرنے اور صحت عامہ کی فراہمی کا نظام بہتر بنانے میں مدد دے گا۔

چینی حکومت کی مالی اعانت سے تعمیر کردہ اس منصوبہ پر 2 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالرز لاگت آئی ہے اور یہ ہرارے میں ملک کے دوسرے سب سے بڑے اسپتال ، سیلی موگابے سینٹرل اسپتال میں واقع ہے۔

چین کے انہوئی فارن اکنامک کنسٹرکشن گروپ لمیٹڈ نے 2019 میں اس گودام کی تعمیر شروع کی تھی جو اپریل 2022 میں مکمل ہوئی۔

زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے تقریب سے خطاب میں زمبابوے کے شعبہ صحت میں تعاون پر چین کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی یکجہتی اور معاونت دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی نشاندہی کرتی ہے۔ نیا گودام ادویات کے مئو ثر ذخیرہ بارے بین الاقوامی معیار پر پورا اترتا ہے۔ ان کا ملک چین کا شکرگزار ہے۔

یہ گودام ،جنوبی افریقی خطے کے بڑے گوداموں میں سے ایک ہے جس کا زمینی رقبہ 43 ہزار مربع میٹرز اور تعمیراتی رقبہ 13 ہزار 700 مربع میٹرز ہے۔ اس کی گنجائش 6 ہزار  پیلٹ ہے جسے بڑھا کر 10 ہزار  پیلٹس کیا جاسکتا ہے۔

منانگاگوا نے کہا کہ " ہمارے صحت عامہ نظام میں ادویات اور طبی استعمال کی اشیاء تک رسائی کی آپریشنل کارکردگی میں نمایاں بہتری لانے اور صحت کی رسائی بارے عالمی ہدف کے حصول میں یہ اضافہ معاون ہوگا۔

گودام حوالگی کے وقت زمبابوے میں چین کے سفیر گو شاؤ چھن نے کہا کہ یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی کا اظہار ہے۔ یہ زمبابوے کے طبی اور صحت عامہ کے منصوبوں خاص کر نوول کرونا وائرس وبا کے خلاف جنگ میں اہم  کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ بروقت ہے، جبکہ زمبابوے درآمدات پر انحصار کم کرنے کے لئے دواسازی کی مقامی پیداوار بڑھانے کے طریقے تلاش کررہا ہے۔

سفیر نے کہا کہ قومی ادو یات گودام  زراعت، پانی، توانائی، بنیادی ڈھانچے، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ان متعدد منصوبوں میں سے ایک ہے جن میں چین زمبابوے کی امداد کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وژن 2023 کے حصول ، خودمختاری اور آزادی کے تحفظ میں چین زمبابوے کی مسلسل اور مخلصانہ حمایت کرتا رہے گا۔

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے جدید ترین ادویات گودام زمبابوے کے حوا...

ہرارے (شِںہوا) چین نے ادویات کا کئی لاکھ ڈالرز مالیت کا جدید ترین گودام زمبابوے کے حوالے کردیا ہے۔ یہ اد ویات کا ذخیرہ کرنے اور صحت عامہ کی فراہمی کا نظام بہتر بنانے میں مدد دے گا۔

چینی حکومت کی مالی اعانت سے تعمیر کردہ اس منصوبہ پر 2 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالرز لاگت آئی ہے اور یہ ہرارے میں ملک کے دوسرے سب سے بڑے اسپتال ، سیلی موگابے سینٹرل اسپتال میں واقع ہے۔

چین کے انہوئی فارن اکنامک کنسٹرکشن گروپ لمیٹڈ نے 2019 میں اس گودام کی تعمیر شروع کی تھی جو اپریل 2022 میں مکمل ہوئی۔

زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے تقریب سے خطاب میں زمبابوے کے شعبہ صحت میں تعاون پر چین کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی یکجہتی اور معاونت دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی نشاندہی کرتی ہے۔ نیا گودام ادویات کے مئو ثر ذخیرہ بارے بین الاقوامی معیار پر پورا اترتا ہے۔ ان کا ملک چین کا شکرگزار ہے۔

یہ گودام ،جنوبی افریقی خطے کے بڑے گوداموں میں سے ایک ہے جس کا زمینی رقبہ 43 ہزار مربع میٹرز اور تعمیراتی رقبہ 13 ہزار 700 مربع میٹرز ہے۔ اس کی گنجائش 6 ہزار  پیلٹ ہے جسے بڑھا کر 10 ہزار  پیلٹس کیا جاسکتا ہے۔

منانگاگوا نے کہا کہ " ہمارے صحت عامہ نظام میں ادویات اور طبی استعمال کی اشیاء تک رسائی کی آپریشنل کارکردگی میں نمایاں بہتری لانے اور صحت کی رسائی بارے عالمی ہدف کے حصول میں یہ اضافہ معاون ہوگا۔

گودام حوالگی کے وقت زمبابوے میں چین کے سفیر گو شاؤ چھن نے کہا کہ یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی کا اظہار ہے۔ یہ زمبابوے کے طبی اور صحت عامہ کے منصوبوں خاص کر نوول کرونا وائرس وبا کے خلاف جنگ میں اہم  کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ بروقت ہے، جبکہ زمبابوے درآمدات پر انحصار کم کرنے کے لئے دواسازی کی مقامی پیداوار بڑھانے کے طریقے تلاش کررہا ہے۔

سفیر نے کہا کہ قومی ادو یات گودام  زراعت، پانی، توانائی، بنیادی ڈھانچے، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ان متعدد منصوبوں میں سے ایک ہے جن میں چین زمبابوے کی امداد کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وژن 2023 کے حصول ، خودمختاری اور آزادی کے تحفظ میں چین زمبابوے کی مسلسل اور مخلصانہ حمایت کرتا رہے گا۔

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ، ابتدائی 8 ماہ کے دوران ملبوسات کی صنعت...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران ملبوسات کی صنعت میں آمدن، منافع اور برآمدات کے لحاظ سے مسلسل توسیع دیکھی گئی ہے۔

وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں ملبوسات تیارکرنیوالے 13 ہزار 117 بڑے کاروباری اداروں کی مشترکہ آپریٹنگ آمدن 9 کھرب 50 ارب 40 کروڑ یوآن(تقریباً 1 کھرب 33 ارب 86 کروڑ امریکی ڈالر) ہو گئی ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 3.7 فیصد زیادہ ہے۔

ان کمپنیوں نے جنوری تا اگست کے عرصہ میں 43 ارب 60 کروڑ یوآن منافع کمایا جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 3.4 فیصد زیادہ ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق اس مدت کے دوران اس شعبے میں ملبوسات کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 17 فیصد اضافہ کے ساتھ 1 کھرب 4 ارب 40 کروڑ امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران بھگدڑ ، پول...

جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا میں پولیس نے فٹبال میچ کے دوران مچنے والی مہلک بھگدڑ میں 6 افراد کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیدیا ہے ، صوبہ مشرقی جاوا میں مالانگ کے کانجوروہان اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے کے باعث 131 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

انڈونیشیا کی قومی پولیس کے سربراہ لیسٹیو سگیت پروابووو نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مشتبہ افراد میں سے 3 پولیس اہلکار ہیں جو مبینہ طور پر آنسو گیس کےاستعمال کے حوالے سے غلطی کے مرتکب ہوئے۔

لیسٹیو نے کہا کہ ان افسران نے اپنے ماتحتوں کو میدان میں آنسو گیس فائر کرنے کی ہدایت کی جبکہ وہ اس بات سے بخوبی آگاہ تھے کہ فیفا کے قانون کے تحت فٹ بال میچوں کے دوران آنسو گیس کا استعمال منع ہے۔

پولیس چیف کے مطابق دیگر3 مشتبہ افراد میں ملک میں فٹبال لیگ کمیٹی پی ٹی لیگا انڈونیشیا بارو(ایل آئی بی)کے صدر ڈائریکٹر ، اریما ایف سی گیمز کی کمیٹی کے سربراہ اور ایک سیکورٹی افسرشامل ہیں۔ ان افراد پر اسٹیڈیم کی تنصیبات کے تحفظ اور سیکورٹی کو یقینی بنانے میں ناکام رہنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

یہ واقعہ ہفتہ کےاختتام  پر انڈونیشیا کے ایک لیگ فٹبال میچ میں پرسیبایا سورابایا کے ہاتھ اریمامالانگ کلب کی شکست کے بعد پیش آیا تھا۔

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ کو 2023 میں کساد بازاری کا سامنا کرن...

واشنگٹن (شِںہوا) پیٹرسن انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل اکنامکس (پی آئی آئی ای) کے جاری کردہ ششماہی عالمی اقتصادی امکانات کے مطابق سال 2022 میں امریکہ کا مجموعی جی ڈی پی 2021 کی نسبت 1.7 فیصد زائد ہے، تاہم 2023 میں امریکی معیشت ممکنہ طور پر کساد بازاری میں داخل ہو جائے گی۔

پیٹرسن انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل اکنامکس کی نان ریزیڈنٹ سینئر فیلو اور ہاورڈ کی پروفیسر کیرن ڈینن نے پیشگوئی کی ہے کہ امریکی معیشت سال 2023 میں 0.5 فیصد سکڑجائے گی اور یہ رکی ہوئی شرح نمو کو مندی کی طرف لے جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیش گوئی پر نظرثانی سے 2023 میں امریکی جی ڈی پی کی متوقع سطح ، اپریل کی پیشگوئی سے مجموعی طور پر 3 فیصد پوائنٹس سے زیادہ کم ہوگئی ہے۔

اقتصادی پالیسی کی سابق اسسٹنٹ سیکرٹری اور امریکی محکمہ خزانہ میں چیف معیشت دان ڈینن نے یہ بھی پیشگوئی کی ہے کہ بنیادی امریکی ذاتی کھپت اخراجات کا افراط زر، سال 2022 کی 4 سہ ماہیوں کے 4.6 فیصد کی نسبت سال 2023 کی 4 سہ ماہیوں میں 3.6 فیصد رہے گا۔

 یہ شرح اب بھی فیڈرل ریزو بینک کے 2 فیصد ہدف سے کہیں زیادہ ہے۔

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سنکیانگ سے متعلق معاملات کو استعمال کرکے چین...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حقائق نے بار بار ثابت کردیا ہے کہ انسانی حقوق کے معاملات پر سیاست کرنا اور دوہرے معیار پر عمل پیرا ہونا انتہائی غیر مقبول ہے۔

 ترجمان نے کہا ہے کہ چین کو نیچا  دکھانے یا اس پر قابو پانے کے لیے سنکیانگ سے متعلق معاملات کواستعمال کرنے کی کوششوں سے کچھ بھی حاصل نہیں ہو گا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 اکتوبر کو انسانی حقوق کونسل کے 51 ویں اجلاس کے دوران سنکیانگ کے بارے  امریکہ کی سرپرستی میں مسودے کےایک فیصلے کو مسترد کر دیا گیا ہے ۔

ترجمان نے میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کچھ عرصہ سے امریکہ اور کچھ دیگر مغربی ممالک سنکیانگ کے بارے میں عوام کو غلط معلومات فراہم کر رہے ہیں ۔ انسانی حقوق کے نام پر سیاسی جوڑ توڑ کی کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ چین کے تشخص کو داغدار کیاجا سکے اورچین کی ترقی کو روکا جا سکے۔

ترجمان نے کہا کہ ان ملکوں نے حقائق اور صداقتوں کے باوجود انسانی حقوق کونسل میں سنکیانگ کے بارے  جھوٹ کی ترویج  کی ہے ۔ 

ترجمان نے مزید کہا کہ ان غلط بنیادوں پر مسودے کا ایک فیصلہ تشکیل  دیاگیا تاکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اداروں کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے اور ان کے ایجنڈے کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیا جائے۔

 ترجمان کا کہنا تھا کہ چین پر قابوپانے کے لیے سنکیانگ کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری کو آسانی سے گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔ رکن ملکوں پر امریکہ اورکچھ دیگر مغربی ممالک کے دباؤ کے باوجود فیصلےکا مسودہ انسانی حقوق کونسل کی اکثریت خصوصاً ترقی پذیر دنیا کے بہت سارے اراکین کی جانب سے حمایت نہ ملنے پرختم ہوگیا۔ 

ترجمان نے کہا کہ امریکہ اور بعض دیگر مغربی قوتوں کی جانب سے آگے بڑھایا جانے والا ایجنڈا ایک بار پھر بین الاقوامی حمایت کے حصول میں ناکام رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سنکیانگ کے بارے میں مسائل انسانی حقوق سے تعلق نہیں رکھتے کیونکہ یہ معاملات پرتشدد دہشت گردی، بنیاد پرستی اور علیحدگی پسندی کے خلاف ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا سخت کوششوں کی بدولت سنکیانگ میں مسلسل پانچ برسوں سے دہشت گردی کا کوئی پرتشدد واقعہ پیش نہیں آیا ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ سنکیانگ میں تمام نسلوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا گیا ہے جو کہ اس سے قبل کبھی نہیں ہوا تھا۔

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا، آچے میں سیلاب ، رہائشیوں کی نقل م...

جکارتہ (شِنہوا) انڈونیشیا کے صوبہ آچے کے شہر لوک سیوماوے میں شدید بارش اور سیلاب سے رہائشی علاقے زیرآب آگئے۔

آچے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے چیف ایگزیٹو الیاس نے ایک بیان میں کہا کہ تازہ ترین صورتحال کے مطابق پانی کم نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ پانی کی سطح 40 سینٹی میٹر سے ایک میٹر تک ہے۔ منگل سے لوک سیوماوے کے رہائشی مکانات سیلاب زدہ ہوگئے تھے۔

سیلاب زدگان کی نگرانی اور اعدادوشمارجمع کرنے کے لئے ایک تیز رفتار ردعمل ٹیم بھیج دی گئی تھی۔

 

انڈونیشیا، صوبہ آچے کے شہر لہوک سکون میں لوگ سیلابی پانی سے ایک خاتون کو ربڑ کی کشتی کی مدد سے نکال رہے ہیں۔  (شِنہوا)

انڈونیشیا، صوبہ آچے کے شہر لہوک سکون میں ایک باپ اپنے بچے کو کاندھے پر اٹھائے سیلابی پانی سے گزررہا ہے۔ (شِنہوا)

انڈونیشیا ، صوبہ آچے کے شہر لہوک سکون میں ایک باپ اپنے اہل خانہ کے ساتھ سیلابی پانی سے گزررہا ہے۔   (شِنہوا)

انڈونیشیا ، صوبہ آچے کے شہر لہوک سکون میں ایک باپ اپنے بیٹی کے ساتھ سیلابی پانی سے گزررہا ہے۔   (شِنہوا)

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کیلئے ف...

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کے لیے فری بس سروس کا آغاز کر دیا گیا،چیف سیکرٹری گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ پنک بس سروس روڈ پر آ گئی ہیں، ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ان بسوں پر بحفاظت سفر کر کے اپنی منزل پر پہنچ سکتی ہیں،ٹوئٹر پر ویڈیو کے ساتھ جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعلی گلگت بلتستان نے خواتین کے لیے فری پنک بس سروس کا افتتاح کر دیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین فری بس سروس کے ذریعے گلگت اور اسکردو شہر میں سفر کر سکتی ہیں، اس منصوبے کو مزید وسعت دی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے اعلیٰ نظم و ضبط کم...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے 19 ویں مرکزی  کمیشن برا ئے نظم و ضبط معائنہ نے جمعہ کو اپنا 7 واں مکمل اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس کے شرکا نے آمدہ 20 ویں کمیونسٹ پارٹی آف چا ئنہ قومی کانگریس بارے  مرکزی  کمیشن برا ئے نظم و ضبط معائنہ کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا اور اس کی منظوری دی۔

اعلامیہ کے مطابق  یہ رپورٹ 19 ویں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے 7 ویں مکمل اجلاس میں پیش کی جائے گی جو 9 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور مرکزی  کمیشن برا ئے نظم و ضبط معائنہ کے سیکرٹری ژاؤ لی جی نے اجلاس سے خطاب کیا۔

اجلاس میں مرکزی  مرکزی  کمیشن برا ئے نظم و ضبط معائنہ کے 129 ارکان نے شرکت کی۔ ووٹنگ کا حق نہ رکھنے والے دیگر 2 ارکان بھی اجلاس میں موجود تھے۔

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے خالص بیرونی مالیاتی اثاثے 20 کھرب 816...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے بیرونی مالیاتی اثاثے جون کے آخر میں91 کھرب 563 ارب امریکی ڈالرز رہے ہیں ۔

 دوسری جانب بیرونی مالیاتی واجبات 70 کھرب 746 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گئے جس کے نتیجے میں خالص بیرونی اثاثہ جات 20 کھرب 816 ارب امریکی ڈالرز سے زائد ہوگئے ہیں ۔

غیر ملکی زر مبادلہ کی ریاستی انتظامیہ نے کہا  ہے کہ بیرونی مالیاتی اثاثہ جات میں محفوظ اثاثے 32 کھرب  466 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئے، جو کہ مجموعی اثاثوں کا 35 فیصد بنتے ہے۔

 اس کے ساتھ ساتھ براہ راست سرمایہ کاری کے اثاثے26 کھرب 3 ارب 90 کروڑ امریکی ڈالر تھے، جو کہ مجموعی بیرونی اثاثوں کا 28 فیصد بنتے ہے۔

بیرونی واجبات میں براہ راست سرمایہ کاری کے واجبات 35 کھرب  874 ارب امریکی ڈالرز یا مجموعی اثاثوں کا 51 فیصد تھے، جبکہ پورٹ فولیو سرمایہ کاری کے واجبات 19 کھرب 633 ارب امریکی ڈالرز یا کل کا 28 فیصد تھے۔

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بی آر ٹی میں کرپشن کی تحقیقات، نیب نے سلیم و...

نیب نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کر تے ہوئے سابق ڈی جی پشاور ڈولپمنٹ اتھارٹی سلیم حسن وٹو کو 17 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے،سلیم وٹو سے بی آر ٹی پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی، سلیم وٹو پشاور ڈولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر بی آر ٹی پراجیکٹ سے منسلک رہے،بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بطور چیئرمین ٹیکنیکل اینڈ ایولیشن کمیٹی پراجیکٹ سے متعلق سلیم وٹو نے کئی معاہدے کیے، اگر 17اکتوبر کو سلیم وٹو پیش نہ ہوئے تو اس صورت میں نیب کارروائی کا حق رکھتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا افریقی ملکوں کے ساتھ قدرتی وسائل کے ا...

اقوام متحدہ (شِنہوا) ایک چینی مندوب نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ قدرتی وسائل کے انتظام کے لیے افریقی حکومتوں کے ساتھ ان کی صلاحیت کو مستحکم بنانے میں مدد کریں ۔

 قدرتی وسائل کی غیر قانونی اسمگلنگ سے نمٹا جائے اور ان وسائل سے زیادہ مئوثر طریقے سے استفادہ حاصل کیا جائے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے ڈائی بنگ نے  کہا کہ قدرتی وسائل سے مالا مال اور عظیم ترقی کی صلاحیت کے حامل براعظم افریقہ کے کچھ تنازعات زدہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر قدرتی وسائل کا غیر قانونی استعمال اور جنگلی حیات کے وسائل سمیت اسمگلنگ تیزی سے جاری ہے ۔

 ڈائی بنگ نے کہا کہ  اس سے مسلح گروہ اور دہشت گرد قوتیں فائدہ اٹھا رہی ہیں جو کہ تنازعات کا ایک اہم محرک ہے۔

ڈائی بنگ نے یہ بات " افریقہ میں امن اور سلامتی، قدرتی وسائل کی غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کے ذریعے مسلح گروپوں اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خلاف جنگ کا استحکام " کے موضوع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک کھلی بحث کے موقع پر کہی ۔

 انہوں نے کہا کہ گورننس کی صلاحیت کو بہتر بنانے سے نا جائز فوائد کے لیے وسائل کی غیر قانونی اسمگلنگ کے مواقع کو مئو ثر طریقے سے محدود کیا جاسکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو وسائل کے انتظام میں افریقی حکومتوں کے اہم کردار کی مکمل حمایت کرنی چاہیے۔ تنازعات سے متاثرہ ملکوں کی حکومتوں کے ساتھ صنعتی منصوبہ بندی، مالیاتی نگرانی اور سیکورٹی کےقیام کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد کرنی چاہیے ۔

 انہوں نے کہا کہ اس سے ان کے وسائل کو بروئے کار لانے کی صلاحیت میں پیشرفت کوترقی کے مواقع میں تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا افریقی ملکوں کے ساتھ قدرتی وسائل کے ا...

اقوام متحدہ (شِنہوا) ایک چینی مندوب نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ قدرتی وسائل کے انتظام کے لیے افریقی حکومتوں کے ساتھ ان کی صلاحیت کو مستحکم بنانے میں مدد کریں ۔

 قدرتی وسائل کی غیر قانونی اسمگلنگ سے نمٹا جائے اور ان وسائل سے زیادہ مئوثر طریقے سے استفادہ حاصل کیا جائے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے ڈائی بنگ نے  کہا کہ قدرتی وسائل سے مالا مال اور عظیم ترقی کی صلاحیت کے حامل براعظم افریقہ کے کچھ تنازعات زدہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر قدرتی وسائل کا غیر قانونی استعمال اور جنگلی حیات کے وسائل سمیت اسمگلنگ تیزی سے جاری ہے ۔

 ڈائی بنگ نے کہا کہ  اس سے مسلح گروہ اور دہشت گرد قوتیں فائدہ اٹھا رہی ہیں جو کہ تنازعات کا ایک اہم محرک ہے۔

ڈائی بنگ نے یہ بات " افریقہ میں امن اور سلامتی، قدرتی وسائل کی غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کے ذریعے مسلح گروپوں اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خلاف جنگ کا استحکام " کے موضوع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک کھلی بحث کے موقع پر کہی ۔

 انہوں نے کہا کہ گورننس کی صلاحیت کو بہتر بنانے سے نا جائز فوائد کے لیے وسائل کی غیر قانونی اسمگلنگ کے مواقع کو مئو ثر طریقے سے محدود کیا جاسکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو وسائل کے انتظام میں افریقی حکومتوں کے اہم کردار کی مکمل حمایت کرنی چاہیے۔ تنازعات سے متاثرہ ملکوں کی حکومتوں کے ساتھ صنعتی منصوبہ بندی، مالیاتی نگرانی اور سیکورٹی کےقیام کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد کرنی چاہیے ۔

 انہوں نے کہا کہ اس سے ان کے وسائل کو بروئے کار لانے کی صلاحیت میں پیشرفت کوترقی کے مواقع میں تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایکواڈور، جیل میں فسادات سے ہلاکتوں کی تعداد...

کیوٹو (شِںہوا) ایکواڈور کے جنوب مغربی شہر گوایا کیول کی ایک جیل میں فسادات کے بعد مرنے والے قیدیوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہوگئی ہے۔

حکام کے مطابق یہ فساد ات اصلاحی قیدخانے میں قیدیوں کے درمیان جھگڑے سے ہوئے۔

آزادی سے محروم با لغوں کے لئے لا زمی تو جہ کے قو می خد مت مرکز کے حکام نے بتا یا ہے کہ  " یہ بتاتے ہوئے دکھ ہورہا ہے کہ اس تصادم میں 13 قیدی ہلاک ہو ئےہیں"۔

جیل حکام کے مطابق یہ جھڑپیں منشیات اسمگلنگ میں ملوث قیدیوں کے 2  حریف گروہوں میں ہوئیں، جو جیل پر کنٹرول حاصل کر نا چا ہتے تھے۔

پولیس اور مسلح افواج کے دستوں نے پرتشدد واقعات کے بعد نظم ونسق دوبارہ بحال کردیا ہے۔ اس سے جیل کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔

جھگڑا بدھ کی سہ پہر آتشیں اسلحہ کے استعمال سے شروع ہوا تھا جس کے بعد متعلقہ پروٹوکول اور ایک یونیفائڈ کمانڈ پوسٹ کو متحرک کردیا گیا۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق فروری 2021 میں ایکواڈورکی مختلف جیلوں میں فسادات کے آغاز سے اب تک تقریباً 400 قیدی مارے جاچکے ہیں۔

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اینٹی کرپشن نے دوست محمد مزاری سرکاری زمینوں...

اینٹی کرپشن نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری اور دیگر کو سرکاری زمینوں پر قبضے کے الزامات پر طلب کرلیا،ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق دوست محمد مزاری کے علاوہ زاہد مزاری، شیر محمد مزاری اور معظم مزاری کو بھی سرکاری زمینوں پر قبضے کے الزامات پر 11اکتوبر کو لاہور ہیڈ کوارٹرز میں طلب کیا گیا ہے،سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب سمبلی دوست محمد مزاری کو ڈائریکٹر ویجیلینس ہیڈ کوارٹرز کے آفس میں 1بجے دوپہر حاضر ہوئے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر روجھان ،تحصیلدار اور حلقہ پٹواری کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں ا...

پاکستان تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں ایف آئی اے انکوائری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی،نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو فنڈنگ کیس میں گرفتاریوں اور چھاپوں سے روکا جائے۔ ایف آئی اے نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپا مارا اور ہراساں کیا۔ ایف آئی اے انکوائری اور چھاپے غیرقانونی ہیں، لہذا ایسی کارروائیوں سے فوری طور پر روکا جائے،تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے سیاسی بنیاد پر ہراساں کررہی ہے۔ عدالت ایف آئی اے کو فنڈنگ کیس کی تحقیقات سے روکے۔ ریجیم چینج کے بعد پی ٹی آئی نے حکومت مخالف تحریک کے لیے فنڈز اکٹھے کیے۔ بیرون ملک سے ملنے والے تمام فنڈز قانون کے مطابق وصول کیے،پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیر اعلی پنجاب کا اسموگ میں کمی کیلئے افسرا...

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے اسموگ میں کمی کے لیے افسران کو فیلڈ میں جانے کا حکم دے دیا، تفصیلات کے مطا بق وزیر اعلی پنجاب نے لاہور سمیت دیگر شہروں میں اسموگ میں کمی کے لیے منصوبے پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اسموگ کا سبب بننے والے عوامل پر قابو پانے کے لیے کارروائی عمل میں لائی جائے،انہوں نے کہا کہ محکمہ تحفظ ماحول، ٹرانسپورٹ اور انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں خود جائیں جبکہ اسموگ میں کمی کے لیے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،چودھری پرویز الہی نے کہا کہ پنجاب میں انسانی زندگیوں کے تحفظ کے لیے اسموگ کو آفت قرار دیا گیا ہے اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے،وزیر اعلی پنجاب نے دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اینٹی اسموگ اسکواڈ شہر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو چیک کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آصف زرداری کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر...

وفاقی وزیر برائے موسمیات شیری رحمن نے پیپلز پارٹی کے صدر آصف زرداری کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرگردش افواہوں پر وضاحت پیش کی ہے، شیری رحمن نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر سابق صدر آصف زرداری کی صحت سے متعلق زیرِ گردش افواہوں کی تردید کی ہے،شیری رحمن نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ایکسرے آصف علی زرداری کا نہیں ہے،پی پی رہنما نے مزید کہا کہ آصف زرداری زیر علاج ہیں اور قوم اور کارکنان کی دعائوں سے جلد صحتیاب ہوکر ہمارے بیچ ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چار سال جن ممالک کیساتھ تعلقات متاثر ہوئے ان...

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گزشتہ چار سال میں جن ممالک سے تعلقات متاثر ہوئے تھے اب ان میں بہتری آئی ہے،جرمن میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جرمنی کی 6کروڑیوروکی امدادکی یقین دہانی پر شکرگزارہیں، ہم چیریٹی یا بھیک مانگنے کی بات نہیں کرتے بلکہ انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں،وزیر خارجہ نے کہا کہ سیلاب سے بحالی کیلئے پاکستان کوعالمی برادری اور عالمی اداروں کی مزید مددکی ضرورت ہوگی، آلودگی پھیلانے والے ممالک کی اخلاقی ذمہ داری ہیکہ عالمی مسئلے کا مقابلہ کرنے میں ہماری مدد کریں،بلاول بھٹونے کہا کہ چارپانچ ماہ میں جن ملکوں سے انگیج کیا اس کابہترین رسپانس ملا، پچھلے چار سال امریکا، عرب اور ہمسایہ دوست ملکوں سے تعلقات متاثر ہوگئے تھے، انگیج کرکے، عزت کے ساتھ بات کرکے چارپانچ مہینوں میں تعلقات میں بہت بہتری آئی ہے تاہم تعلقات کی بہتری کیلئے مزید محنت اور کام کرنے کی ضرورت ہے، اب ہم صحیح سمت میں چل رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی اوقات کار کے...

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہائی پروفائل کیسز سمیت کتنے مقدمات عدالتی اوقات کار کے بعد سنے گئے یہ اعداد وشمار سامنے آگئے ،نجی ٹی وی کے مطابق 2018 سے اب تک مجموعی طور پر 759 کیسز دفتری اوقات کے علاوہ سنے گئے ، سال 2018 میں 137 مقدمات، 2019 میں 139، 2020 میں 138 کیسز عدالت کے دفتری اوقات کے علاوہ سنے گئے، اس کے علاوہ 2021 میں 180 اور رواں سال 2022 میں اب 165 کے کیسز کی سماعت دفتری اوقات کے علاوہ ہوچکی ہے، ہائی پروفائل سمیت جھگیوں والوں کے کیسز سمیت عام سائلین کے مقدمات کی سماعت کی بھی دفتری اوقات کے علاوہ ہوتی رہی ہے،جن ہائی پروفائل کیسز کی سماعت دفتری اوقات کے علاوہ سنی گئی ان میں سابق وزرائے اعظم نواز شریف، عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماوں سمیت دیگر سیاسی کیسز شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہیلتھ انصاف کارڈ پر بھی سیاست کی گئی، شاہ مح...

سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمیں شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہیلتھ انصاف کارڈ پر بھی سیاست کی گئی اور اس کو روکا گیا، ہفتے کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہیلتھ انصاف کارڈ انقلابی اقدام تھا لیکن اس پر بھی سیاست کی گئی اور اسے روکا گیا، مریض سیاسی نہیں ہوتا لیکن ذمہ دار افراد نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور امید ہے ہیلتھ کارڈ پر وفاقی حکومت تنگ نظری کا مظاہرہ نہیں کرے گی،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مریضوں کا سرکاری اسپتالوں پر بے پناہ پریشر تھا اور اسپتال نئے تعمیر ہوں گے تودبا کم ہو گا۔ صحت کارڈ سے 10لاکھ روپے تک علاج کی سہولت مل رہی ہے، چھوٹے چھوٹے شہروں میں نئے اسپتال بنائے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

10 اکتوبر کو لانگ مارچ کی تاریخ کا بگل بج جا...

سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آڈیو، ویڈیو ،سائفر غریب کا مسئلہ نہیں،سیاسی تنائو کسی طرف بھی جاسکتا ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مہنگائی مزید 30فیصد بڑھ گئی، آڈیو ویڈیو لیک اور سائیفر غریب کا مسئلہ نہیں،انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے 10 اکتوبر کو لانگ مارچ کی تاریخ کا بگل بج جائے گا پھر راج کرے گی خلق خدا،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاست کا تنائو اور ٹکرا کسی طرف بھی جاسکتا ہے، حکومت ضمنی الیکشن سے بھاگ رہی ہے، سائفر حقیقت تھا اس لیے قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں لایا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں