نیویارک ، اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر میں یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس(پوڈیم پر اور سکرین پر) جنرل اسمبلی کے مکمل اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
دنیا بھر کے مختلف ممالک میں بھی جشن میلاد النبیۖمذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتم النبیین، رحمتہ للعالمین، حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دنیا میں آمد کی خوشی کے دن کے موقع پر عرب ممالک میں بھی جشن میلاد النبیۖ مکمل مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔فلسطین، تیونس، شام، عراق، مصر اور لیبیا میں عاشقان رسولۖ سے منفرد انداز میں نبی آخر الزمانۖسے محبت و عقیدت کا اظہار کیا گیا۔مساجد اور گلیاں سج گئیں، شمعیں روشن کی گئیں، میلاد کی محافل میں نبی پاکۖ کی شان میں درود و سلام پیش کیا گیا۔جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جلوس بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کے علاقہ مولن بیک میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ نکالا گیا۔یہ جلوس پچھلے 20 سالوں سے زائد عرصہ سے مولن بیک کی مختلف شاہرائوں سے پولیس کی نگرانی میں نکالا جاتا ہے۔ جامعہ اسلامیہ مولن بیک کی انتظامیہ جلوس کے تمام انتظامات اور امور کو سرانجام دینے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔جلوس مولن بیک پلس بیتر سے شروع ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دارالعلوم جامعہ اسلامیہ مولن بیک برسلز پر اختتام پذیر ہوتا ہے۔
عید میلاد النبیۖ کے جلوس میں برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ سے حضرت علامہ مولانا محمد حنیف ساقی اور معروف نعت خواں حافظ خلیل سلطان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ جلوس نماز عصر کے وقت شروع ہوا جبکہ بلیجیئم بھر سے عاشقان مصطفیۖنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مہمانوں کی تواضع کیلیے مولن بیک پلس میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے اسٹالز بھی لگائے گئے جہاں سموسے، چنے حلوا پوری، کھیر اور مختلف مشروبات مہمانوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ جلوس میں پولیس اور سیکیورٹی کے انتظامات مولن بیک کی سابقہ پولیس کونسلر شازیہ منظور نے احسن طریقے سے سرانجام دیے۔برسلز کی فضائیں نعرہ تکبیر اور مرحبا مرحبا یا رسول اللہۖ کے نعروں سے گونجتی رہیں۔جلوس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ مراکش کے ثنا خوانوں اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ بعد ازاں دارالعلوم جامعہ اسلامیہ مولن بیک برسلز میں میلاد کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں مہمان خصوصی سمیت مقامی علما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت حسنہ پر اپنے اپنے انداز میں پرجوش خطاب کیے جبکہ حضرت محمدۖ کی بارگاہ اقدس میں گل ہائے عقیدت بھی پیش کیے گئے۔نبی کریم حضرت محمدۖ کا جشن ولادت برطانیہ بھر میں مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ راچڈیل شہر میں بھی جشن عید میلادالنبیۖ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔اس سلسلے میں نکالے گئے جلوس کے احتتام پر پاکستان کی سلامتی اور سیلاب زدگان کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جرمنی کی وزیر خارجہ اور پاکستان میں تعینات امریکی سفیر نے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کے حق میں آواز اٹھائی جو جارحیت پسند بھارت کو ایک آنکھ نہ بھائی اور مودی سرکاری بلبلا اٹھی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابقمودی سرکار کو امریکی سفیر ڈونالڈو بلوم اور جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا بیئرباک کا کشمیر کے مسئلے پر پاکستانی موقف کی حمایت ایک آنکھ نہ بھائی۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران امریکی سفیر کے آزاد کشمیر کے الفاظ استعمال کرنے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا کو اس حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔اسی طرح جرمنی کی وزیر خارجہ کو جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے راگ الاپتے ہوئے کہا کہ جرمنی دوسرے ملک میں دراندازی کرنے والوں کی بھی مذمت کرے۔یاد رہے کہ جرمنی وزیر خارجہ اینالینا بیئرباک نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرس میں کہا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں تاکہ خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار ہو۔ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے جرمنی کا بھی ایک کردار اور ذمہ داری ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو ان دنوں جرمنی کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ہم منصب اینالینا بیئرک سے ملاقات کی۔
جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جرمنی کی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انھیں پاکستان کے وزیر خارجہ نے بتایا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سرحد پار تعاون میں مثبت اشارے دیکھے جا رہے ہیں اور جنگ بندی جاری ہے۔جرمنی کی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ میرا پختہ یقین ہے کہ دنیا کے ہر ملک کا کردار تنازعات کو ختم کرنا اور دنیا میں امن کے قیام کو یقینی بنانا ہے۔ صرف یورپ نہیں جہاں روس نے یوکرین کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے بلکہ ہر اس علاقے جہاں کشیدگی یا جنگ ہے، امن کے لیے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا بیئرباک نے مسلم صحافی محمد زبیر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور آزادی اظہار رائے کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔قبل ازین پاکستان میں امریکی سفیر ڈونالڈ بلوم نے دورہ کشمیر کے دوران کئی بار آزاد کشمیر لفظ استعمال کیا۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ آزاد کشمیر کے دورے کا مقصد امریکا اور پاکستان کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیویارک ، اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر میں یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس(پوڈیم پر اور سکرین پر) جنرل اسمبلی کے مکمل اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
نیویارک ، اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر میں یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس(پوڈیم پر اور سکرین پر) جنرل اسمبلی کے مکمل اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
اسرائیل کے شہر بیت شیان کے قریب چینی اور اسرائیلی تعمیراتی کارکنان کوکھاو ہیارڈن پمپڈ اسٹوریج ہائیڈرو پاور پلانٹ نوتعمیر شدہ زیریں ذخیرے پر کام کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
اسرائیل کے شہر بیت شیان کے قریب چینی اور اسرائیلی تعمیراتی کارکنان کوکھاو ہیارڈن پمپڈ اسٹوریج ہائیڈرو پاور پلانٹ نوتعمیر شدہ زیریں ذخیرے پر کام کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
اسرائیل کے شہر بیت شیان کے قریب چینی اور اسرائیلی تعمیراتی کارکنان کوکھاو ہیارڈن پمپڈ اسٹوریج ہائیڈرو پاور پلانٹ میں کام کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
اسرائیل کے شہر بیت شیان کے قریب چینی اور اسرائیلی تعمیراتی کارکنان کوکھاو ہیارڈن پمپڈ اسٹوریج ہائیڈرو پاور پلانٹ میں کام کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
اسرائیل کے شہر بیت شیان کے قریب چینی اور اسرائیلی تعمیراتی کارکنان کوکھاو ہیارڈن پمپڈ اسٹوریج ہائیڈرو پاور پلانٹ نوتعمیر شدہ زیریں ذخیرے پر کام کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
اسرائیل کے شہر بیت شیان کے قریب چینی اور اسرائیلی تعمیراتی کارکنان کوکھاو ہیارڈن پمپڈ اسٹوریج ہائیڈرو پاور پلانٹ نوتعمیر شدہ زیریں ذخیرے پر کام کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
لہاسا(شِنہوا) چین کے جنوب مغربی خود اختیارعلاقے تبت کی مجموعی ملکی پیداوار میں 2012 سے 2021 تک سالانہ اوسطاً 9.5 فیصد اضافہ ہوا، جو قومی اوسط سے 2.9 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ علاقائی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کی جانب سے ایک پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ 2021 میں، خطے کی جی ڈی پی کا حجم 200 ارب یوآن (تقریباً 28 ارب 17 کروڑ امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گیا تھا۔ 2021 میں دہائی کے دوران 7.6 فیصد کی اوسط سالانہ نمو کے ساتھ فی کس جی ڈی پی 56ہزار800 یوآن سے تجاوز رہا جو قومی اوسط سے 1.5 فیصد زیادہ ہے۔ کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر تیان گوانگ ہوا نے بتایا کہ تبت کے صنعتی ڈھانچے کو مسلسل بہتر اور اس کی بنیادی، ثانوی اور تیسرے درجے کی صنعتوں کو مزید مربوط کیا گیا ہے۔
بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی آمدہ 20 ویں قومی کانگریس کیلئے میڈیا سنٹر 12 اکتوبر کو کھلے گا۔
میڈیا سنٹر میں غیر ملکی صحافیوں ، ہانگ کانگ اور مکاؤ خصوصی انتطامی علاقے کے ساتھ ساتھ تائیوان کے صحافیوں کے کوائف اور انٹرویو کی درخواستوں کے امور نمٹائے جائین گے۔
میڈیا سنٹر پریس کانفرنسوں کا اہتمام کرے گا اور نامہ نگاروں کیلئےکانگریس کی کوریج کا بھی انتظام کیا جائیگا۔
میڈیا سنٹر کا پریس استقبالیہ سروس ایریا بیجنگ کے ہوٹل نیککو نیو سنچری میں واقع ہے۔
کانگریس ، پریس کانفرنسز، اور پریس انٹرویوز کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کیلئے ایک ویب سائٹ (http://20th.cpcnews.cn) ، وی چیٹ ، ویبو اور توتیاؤ پر سوشل میڈیا اکاؤنٹس 10 اکتوبر کو کھلیں گے۔ رجسٹرڈ نامہ نگاروں کو معلوماتی خدمات فراہم کرنے کیلئے ویب سائٹ کا ایک حصہ مختص کیا جائیگا۔
غیر ملکی صحافیوں کے استقبالیہ دفتر کے ٹیلی فون نمبرز 68350100، 68350200(8610) اور فیکس نمبرز 68350400، 68350500(8610) ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی آمدہ 20 ویں قومی کانگریس کیلئے میڈیا سنٹر 12 اکتوبر کو کھلے گا۔
میڈیا سنٹر میں غیر ملکی صحافیوں ، ہانگ کانگ اور مکاؤ خصوصی انتطامی علاقے کے ساتھ ساتھ تائیوان کے صحافیوں کے کوائف اور انٹرویو کی درخواستوں کے امور نمٹائے جائین گے۔
میڈیا سنٹر پریس کانفرنسوں کا اہتمام کرے گا اور نامہ نگاروں کیلئےکانگریس کی کوریج کا بھی انتظام کیا جائیگا۔
میڈیا سنٹر کا پریس استقبالیہ سروس ایریا بیجنگ کے ہوٹل نیککو نیو سنچری میں واقع ہے۔
کانگریس ، پریس کانفرنسز، اور پریس انٹرویوز کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کیلئے ایک ویب سائٹ (http://20th.cpcnews.cn) ، وی چیٹ ، ویبو اور توتیاؤ پر سوشل میڈیا اکاؤنٹس 10 اکتوبر کو کھلیں گے۔ رجسٹرڈ نامہ نگاروں کو معلوماتی خدمات فراہم کرنے کیلئے ویب سائٹ کا ایک حصہ مختص کیا جائیگا۔
غیر ملکی صحافیوں کے استقبالیہ دفتر کے ٹیلی فون نمبرز 68350100، 68350200(8610) اور فیکس نمبرز 68350400، 68350500(8610) ہیں۔
لاگوس(شِنہوا)نائیجیریا کی شمالی ریاست کاٹسینا میں مئی سے شروع ہونیوالے برساتی موسم میں سیلاب کے باعث کم از کم 24 افراد ہلاک اور 18 ہزار سے زائد بے گھر ہو گئے ہیں۔
ریاست کی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے سربراہ عمر محمد نے ریاستی دارالحکومت کاٹسینا شہر میں ایک پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ سیلاب سے کاٹسینا کے 34 بلدیاتی علاقے متاثر ہوئے ہیں اور اس کے باعث تقریباً 16 ہزار 625 مکان تباہ ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث 1 ہزار 620 ایکڑ(6.6 مربع کلومیٹر) اراضی بھی زیرآب آ گئی ہے اور ریاستی حکومت جلد ہی متاثرہ رہائشیوں کو امداد فراہم کرے گی۔
نائجیریا کے حکام نے مئی میں ملک کی 36 ریاستوں میں سے 32 اور وفاقی دارالحکومت کے علاقوں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے رواں سال شدید سیلابی صورتحال پیدا ہونے کی وارننگ جاری کی تھی۔
بیجنگ(شِنہوا)چین میں ایک ہفتہ طویل قومی دن کی تعطیلات کے دوران مجموعی طور پر 25 کروڑ 55 لاکھ 40 ہزارسفری دورے متوقع ہیں۔
ملک کی وزارت ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق یکم سے 7 اکتوبر تک ریل ، سڑک ، آبی اور فضائی راستوں سے یومیہ اوسط 3 کروڑ 65 لاکھ 10 ہزار سفری دورے کیے جائیں گے۔
مجموعی سفری دوروں میں سے سڑک کے ذریعے کے 19 کروڑ 82 لاکھ 40 ہزار دورے کیے جانے کی توقع ہے جبکہ آبی راستوں سے سفر کرنیوالے مسافروں کی تعداد 46 لاکھ 40 ہزار تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
وزارت نے بتایا کہ تعطیلات کے دوران ٹرانسپورٹ سیکٹر کی کارکردگی معمول کے مطابق بدستور مستحکم رہی۔
اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے برکینا فاسو میں 30 ستمبر کو ہونیوالی بغاوت اور ملک کے علاقے ساحل میں سنگین علاقائی سلامتی کے چیلنجوں کے پیش نظر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ، بغاوت میں برکینا فاسوکے صدر پال ہنری سانڈاگو ڈمبیا کو معزول کیا گیا ہے۔
کونسل کے ارکان نے ایک بیان میں کہا کہ برکینا فاسو میں 8ماہ کے دوران دوسرا فوجی قبضہ افسوسناک ہے اور یہ استحکام کیلئے نقصان دہ ہے، اراکین نے مغربی افریقی ملک میں فریقین پر زور دیا کہ وہ اپنے اختلافات کو بات چیت کے ذریعےحل کریں۔
برکینا فاسو میں رواں سال کی یہ دوسری بغاوت ہے۔ پہلی بغاوت میں 24 جنوری کو صدر روچ کابورے کا تختہ الٹ دیا گیا تھا اور ڈمبیا نے 16 فروری کو حلف اٹھایا تھا۔
کونسل کے اراکین نے مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری کی جانب سے ہر قسم کے تشدد اور لوٹ مار کے خاتمے کے مطالبے کا خیرمقدم کیا اور برکینافاسو میں آئینی نظام کی بحالی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔انھوں نے علاقائی اور براعظمی ثالثی کی کوششوں کیلئے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔
برلن(شِنہوا) نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں بنانے والی چینی کمپنیاں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جرمنی میں اپنا کاروبار قائم کررہی ہیں۔
سی اے آر سنٹر آٹوموٹیو ریسرچ ڈوئسبرگ کے ڈائریکٹر فرڈیننڈ ڈیوڈن ہوفر نے کہا کہ چین میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی بیٹری بنانے والے اہم کارخانے اب جرمنی میں بڑی سرمایہ کاری کے ساتھ بیٹری سیل فیکٹریاں بنا رہے ہیں، جس سے ملک میں ٹیکنالوجی آ رہی ہے۔ ڈیوڈن ہوفر نے شِنہوا کو بتایا کہ اس طرح سے چین ماحول دوست اسٹریٹیجزپر تیزرفتار عملدرآمد کرنے میں جرمنی کی مدد کر رہا ہے۔ جرمنی کی حکومت کا 2030 تک سڑکوں پر 1کروڑ50 لاکھ الیکٹرک کاریں لانے کا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ این آئی او اور بی وائی ڈی جیسے گاڑیاں بنانے والے اداروں نے اپنی مصنوعات اور خدمات یورپ میں متعارف کرائی ہیں۔برلن میں گزشتہ روز ہونے والے یورپی لانچ ایونٹ میں، این آئی اونے اپنے این آئی او این ٹی 2 سے جرمنی، نیدرلینڈز، ڈنمارک اور سویڈن کے صارفین کے لیےتین نئے ماڈل ای ایل 7،ای ٹی 7 اور ای ٹی5 کو متعارف کرایا۔ پچھلے سال، یہ پہلے ہی ناروے کی مارکیٹ میں گاڑیوں کو متعارف کراچکا ہے۔
برلن(شِنہوا) نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں بنانے والی چینی کمپنیاں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جرمنی میں اپنا کاروبار قائم کررہی ہیں۔
سی اے آر سنٹر آٹوموٹیو ریسرچ ڈوئسبرگ کے ڈائریکٹر فرڈیننڈ ڈیوڈن ہوفر نے کہا کہ چین میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی بیٹری بنانے والے اہم کارخانے اب جرمنی میں بڑی سرمایہ کاری کے ساتھ بیٹری سیل فیکٹریاں بنا رہے ہیں، جس سے ملک میں ٹیکنالوجی آ رہی ہے۔ ڈیوڈن ہوفر نے شِنہوا کو بتایا کہ اس طرح سے چین ماحول دوست اسٹریٹیجزپر تیزرفتار عملدرآمد کرنے میں جرمنی کی مدد کر رہا ہے۔ جرمنی کی حکومت کا 2030 تک سڑکوں پر 1کروڑ50 لاکھ الیکٹرک کاریں لانے کا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ این آئی او اور بی وائی ڈی جیسے گاڑیاں بنانے والے اداروں نے اپنی مصنوعات اور خدمات یورپ میں متعارف کرائی ہیں۔برلن میں گزشتہ روز ہونے والے یورپی لانچ ایونٹ میں، این آئی اونے اپنے این آئی او این ٹی 2 سے جرمنی، نیدرلینڈز، ڈنمارک اور سویڈن کے صارفین کے لیےتین نئے ماڈل ای ایل 7،ای ٹی 7 اور ای ٹی5 کو متعارف کرایا۔ پچھلے سال، یہ پہلے ہی ناروے کی مارکیٹ میں گاڑیوں کو متعارف کراچکا ہے۔
ممبئی(شِنہوا)بھارت میں ممبئی سے 166 کلومیٹر دور ضلع ناسک میں ہفتہ کی صبح ڈیزل سے لدے ایک ٹریلر سے ٹکر کے بعد نجی بس میں آگ لگنے کے باعث12 افراد ہلاک اور 38 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناسک کے ڈپٹی کمشنر پولیس امول تامبے نے بتایا کہ بس ایک سلیپر کوچ تھی ، ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بس کے مسافر تھے ، زخمیوں کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 15 منٹ پر پیش آیا جس کے بعد پولیس اور ایمبولینس کو جائے حادثہ پربلایا گیا۔
سیڈر سٹی، امریکہ (شِنہوا)امریکی ریاست یوٹاہ کے شہر سیڈر میں سدرن یوٹاہ یونیورسٹی کے زیراہتمام ہیلن فوسٹر سنو کلچرل سنٹرکے قیام کے لیے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس کا مقصد چینی زبان اور ثقافت کے اشتراک کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
اس مرکز کا نام امریکی صحافی ہیلن فوسٹرسنو کے نام پر رکھا گیا ہے، ہیلن فوسٹرنے 1930 کی دہائی میں چین میں صحاٖفتی ذمہ داریاں ادا کی تھیں۔ وہ ریڈ سٹار اوورچائنہ کے مصنف ایڈگرسنو کی اہلیہ تھیں۔ سیڈر سٹی میں پیدا ہونے والی، ہیلن فوسٹر سنو 1931 میں چین گئی تھیں، جہاں انہوں نے چینی انقلاب کے واقعات کودستاویزی شکل دینے میں مدد کی۔ سدرن یوٹاہ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ یہ مرکز چینی زبان اور ثقافت سکھانے، چین سے متعلق تحقیق اور یوٹاہ چین اقتصادی ترقی کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ میں چینی سفارتخانے کے وزیر جِنگ چھوآن نے کہا کہ سنو کی کہانی بہت سے چینی لوگ جانتے ہیں اور انہیں چین اور امریکہ کے درمیان تعلق قائم کرنے والی خاتوں کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔
جِنگ نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ مرکز چینی زبان سیکھنے کے لیے ایک اسکول،چین کی ثقافت کو متعارف کرانے کے لیے ایک میوزیم، چین سے متعلق تحقیق کو فروغ ،یوٹاہ-چین اقتصادی ترقی میں اضافے کے لیے ایک رابطے اور امریکی اور چینی شہریوں کو جوڑنے کے لیے ایک پل کا کردار اداکرے گا۔
سیڈر سٹی، امریکہ (شِنہوا)امریکی ریاست یوٹاہ کے شہر سیڈر میں سدرن یوٹاہ یونیورسٹی کے زیراہتمام ہیلن فوسٹر سنو کلچرل سنٹرکے قیام کے لیے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس کا مقصد چینی زبان اور ثقافت کے اشتراک کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
اس مرکز کا نام امریکی صحافی ہیلن فوسٹرسنو کے نام پر رکھا گیا ہے، ہیلن فوسٹرنے 1930 کی دہائی میں چین میں صحاٖفتی ذمہ داریاں ادا کی تھیں۔ وہ ریڈ سٹار اوورچائنہ کے مصنف ایڈگرسنو کی اہلیہ تھیں۔ سیڈر سٹی میں پیدا ہونے والی، ہیلن فوسٹر سنو 1931 میں چین گئی تھیں، جہاں انہوں نے چینی انقلاب کے واقعات کودستاویزی شکل دینے میں مدد کی۔ سدرن یوٹاہ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ یہ مرکز چینی زبان اور ثقافت سکھانے، چین سے متعلق تحقیق اور یوٹاہ چین اقتصادی ترقی کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ میں چینی سفارتخانے کے وزیر جِنگ چھوآن نے کہا کہ سنو کی کہانی بہت سے چینی لوگ جانتے ہیں اور انہیں چین اور امریکہ کے درمیان تعلق قائم کرنے والی خاتوں کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔
جِنگ نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ مرکز چینی زبان سیکھنے کے لیے ایک اسکول،چین کی ثقافت کو متعارف کرانے کے لیے ایک میوزیم، چین سے متعلق تحقیق کو فروغ ،یوٹاہ-چین اقتصادی ترقی میں اضافے کے لیے ایک رابطے اور امریکی اور چینی شہریوں کو جوڑنے کے لیے ایک پل کا کردار اداکرے گا۔
بیجنگ(شِنہوا)چائنہ مرچنٹ بینک کے سابق صدر تیان ہوئی یو کو پارٹی ڈسپلن اور قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) سے نکال اور عوامی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
ملک کے اعلیٰ انسداد بدعنوانی ادارے کی جانب سے ہفتہ کے روز کیے جانیوالے اعلان کےمطابق یہ فیصلہ سی پی سی مرکزی کمیشن برائے انضباطی معائنہ اور قومی نگران کمیشن کی طرف سے تیان ہوئی یو کی تحقیقات کے دوران کیا گیا ہے۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق بینک کے سابق سربراہ تیان ہوئی یو اپنے مقصد اور نظریے سے ہٹ چکے ہیں اور اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے مالیاتی معاملات کے حوالے سے بڑے فیصلوں اور انتظامات کو دیانتداری سے اور مکمل طور پرنافذ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
پارٹی اور حکومتی طرز عمل سے متعلق 8 نکاتی ضابطہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انہوں نے ضیافت، ٹور اور گالف کے کھیل کے دعوت ناموں کےساتھ ساتھ تحائف بھی قبول کیے۔ تیان ہوئی یو متعلقہ ضوابط کے مطابق اپنی ذاتی معلومات سے متعلق آگاہ کرنے میں بھی ناکام رہے۔
تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ تیان ہوئی یو نے ذاتی فائدے حاصل کرنے کیلئے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔
ہوسٹن(شِنہوا) امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر اوولڈے میں 24 مئی کو بڑے پیمانے پر سکول میں فائرنگ کے بعد پولیس ردعمل کیخلاف والدین کے احتجاج پر اوولڈے کی مشترکہ آزاد سکول ڈسٹرکٹ (سی آئی ایس ڈی) نے پوری سکول پولیس فورس پارٹی کو معطل کر دیا ہے۔ سکول میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے باعث میں 19 بچے اور 2 استاد ہلاک ہوئے تھے۔
اوولڈے سی آئی ایس ڈی نے ایک بیان میں کہا کہ ضلع میں اوولڈے سی آئی ایس ڈی محکمہ پولیس کی تمام سرگرمیوں کو ایک مدت کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ میں اب 4 اہلکار اور ایک سیکورٹی گارڈ رہ گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ ضلع نے ٹیکساس کے محکمہ تحفظ عامہ سے کیمپس اور غیر نصابی سرگرمیوں کیلئے اضافی دستےفراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ان اہلکاروں کو ضلع میں دوسری جگہوں پر تعینات کیا جائیگا، مزید بتایا کہ لیفٹیننٹ میگوئل ہرنینڈز جنہیں فائرنگ کے نتیجے میں محکمہ کی قیادت کا کام سونپا گیا تھا اور اوولڈے سی آئی ایس ڈی کے ڈائریکٹر سٹوڈنٹ سروسز کین میولر کو انتظامی چھٹی پربھیج دیا گیا ہے ۔ میولر نے ریٹائرمنٹ لینے کا انتخاب کیا ہے۔
یانتائی(شِنہوا) چین نے بحیرہ زرد میں واقع لانچنگ پلیٹ فارم سے دو آزمائشی سیٹلائٹس کو کامیابی سے خلا میں بھیج دیا ہے۔
ایل ای او سیٹلائٹ نیویگیشن اینہانسمنٹ سسٹم کے ساتھ سینٹی اسپیس-ایس 5/ایس 6 آزمائشی سیٹلائٹ کوجمعہ کی رات 9بج کر 10منٹ (بیجنگ ٹائم) پر لانگ مارچ-11 کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا جوکامیابی کے ساتھ مقررہ مدار میں داخل ہوئے۔
یہ مصنوعی سیارے ریئل ٹائم میں گلوبل نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم کی کارکردگی کی نگرانی کے لیے استعمال کیے جائیں گے اورنیویگیشن اورانٹر سیٹلائٹ لیزر کمیونیکیشن کے ٹیسٹ انجام دیں گے۔
یہ لانگ مارچ سیریز کے راکٹوں کا 441 واں فلائٹ مشن تھا۔
لندن(شِنہوا) برطانوی اساتذہ کا کہنا ہے کہ چین اور اس کی زبان کا مطالعہ بچوں کے خیالات میں وست پیدا کرتے ہوئے ان کے کیریئر کی کامیابی کے امکانات کو بہتر بنا سکتا ہے۔
مشرقی لندن کےکنگز فورڈ کمیونٹی سکول کی ہیڈ ٹیچرجان ڈیس لینڈز نے کہا کہ چین بہت ساری ترقی کا مرکز ہے۔ ہماری مستقبل کی نوجوان نسل کے لیے یہ اہم ہو گا کہ وہ چینی ثقافت کو سمجھیں اور مینڈارن زبان میں کام کرنے کی اہلیت حاصل کریں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لندن کے چائنہ ٹاؤن میں پرائمری اور سیکنڈری طلباء کے لیے چینی مہارت کے مقابلے - "چائنیز برج" کے فاتحین کو انعام دینے کی تقریب میں کیا۔ مجموعی طور پر، تقریباً 500 برطانوی طلباء نے اس سال کے شروع میں آن لائن ہونے والے دو مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔انہوں نے طلبا سے کہا کہ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ چین کی ایک شاندار تاریخ اور ثقافت ہے جو برطانیہ کے بہت سے نوجوانوں کو معلوم نہیں،میرے خیال میں چینی زبان سیکھنے سے آپ کے خیالات اور سمجھ میں وسعت آئے گی اور بین الاقوامی شہری کے طور پر آپ کی ترقی میں مدد ملے گی۔ 2000 میں، نصاب میں مینڈارن کے لازمی اسباق متعارف کرانے والا کنگز فورڈ برطانیہ کا پہلا اسکول تھا۔تقسیم انعامات کی تقریب میں 17 سکولوں کے تقریباً 140 طلباء اور اساتذہ نے شرکت، اس موقع پر چینی نغمے، چین کا روایتی رقص اور موسیقی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا۔
لندن(شِنہوا) برطانوی اساتذہ کا کہنا ہے کہ چین اور اس کی زبان کا مطالعہ بچوں کے خیالات میں وست پیدا کرتے ہوئے ان کے کیریئر کی کامیابی کے امکانات کو بہتر بنا سکتا ہے۔
مشرقی لندن کےکنگز فورڈ کمیونٹی سکول کی ہیڈ ٹیچرجان ڈیس لینڈز نے کہا کہ چین بہت ساری ترقی کا مرکز ہے۔ ہماری مستقبل کی نوجوان نسل کے لیے یہ اہم ہو گا کہ وہ چینی ثقافت کو سمجھیں اور مینڈارن زبان میں کام کرنے کی اہلیت حاصل کریں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لندن کے چائنہ ٹاؤن میں پرائمری اور سیکنڈری طلباء کے لیے چینی مہارت کے مقابلے - "چائنیز برج" کے فاتحین کو انعام دینے کی تقریب میں کیا۔ مجموعی طور پر، تقریباً 500 برطانوی طلباء نے اس سال کے شروع میں آن لائن ہونے والے دو مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔انہوں نے طلبا سے کہا کہ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ چین کی ایک شاندار تاریخ اور ثقافت ہے جو برطانیہ کے بہت سے نوجوانوں کو معلوم نہیں،میرے خیال میں چینی زبان سیکھنے سے آپ کے خیالات اور سمجھ میں وسعت آئے گی اور بین الاقوامی شہری کے طور پر آپ کی ترقی میں مدد ملے گی۔ 2000 میں، نصاب میں مینڈارن کے لازمی اسباق متعارف کرانے والا کنگز فورڈ برطانیہ کا پہلا اسکول تھا۔تقسیم انعامات کی تقریب میں 17 سکولوں کے تقریباً 140 طلباء اور اساتذہ نے شرکت، اس موقع پر چینی نغمے، چین کا روایتی رقص اور موسیقی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا۔
بیجنگ(شِنہوا) چین بنیادی مسابقت کو بڑھانے اور روزگار کو بہتر بنانے کے لیے اعلیٰ ہنریافتہ ٹیلنٹ کو ترقی دینے کی کوششیں تیز کرے گا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس اور ریاستی کونسل کے جنرل آفس کی طرف سے جاری کردہ رہنما ہدایات کے مطابق، 14ویں پانچ سالہ منصوبہ کی مدت(2025-2021) کےاختتام تک، اعلیٰ ہنرمندوں کے لیے پالیسی سپورٹ اور ترقی کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔ گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ 2025 کے آخر تک ہنرمند افرادی قوت مجموعی ملازمین کا 30 فیصد سے زائد جبکہ انتہائی ہنر مند افراد ایک تہائی حصہ ہوں گے۔اس میں کہا گیا ہے کہ 2035 تک، ہنرمند ٹیلنٹ میں اضافہ جاری رکھا جائے گا جبکہ انتہائی ہنر مند افراد کی تعداد اور ساخت بنیادی طور پر سوشلسٹ جدیدیت کو حاصل کرنے کے تقاضوں کو پورا کرے گی۔گائیڈ لائن میں ہنرمند افرادی قوت کی ترقی کے نظام اور پالیسی سپورٹ کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر زوردیا گیا ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار تھمنے لگے، مثبت کیسز کی شرح میں واضح کمی ہو گئی ہے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 9117 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 55 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 0.60 فیصدرہی جبکہ کوئی ہلاکت نہیں رپورٹ نہیں ہوئی۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں اب بھی 22 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آقائے دو جہاں، محسن انسانیت، نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیۖ کا یوم ولادت مذہبی جوش و جذبہ سے منایا گیا، شہر شہر، قریہ قریہ جشن، گھروں اور مساجد میں چراغاں کیا گیا، خصوصی محافل کا انعقاد کرتے ہوئے فضا میں درودو سلام کی صدائیں کی گئیں، مساجد، محلوں اور اہم سرکاری عمارتوں کی برقی قمقموں سے سجاوٹ کی گئی۔ دنیا کی تاریکی کو اپنے نور مجسم سے روشنیوں میں تبدیل کرنے والے محسن انسانیت، محبوب خدا، آقائے دوجہاں، خاتم النبین والمرسلین حضرت محمد مصطفیۖکی ولادت باسعادت کی مناسبت سے میلاد النبیۖ کے سلسلے میں ملک بھر میں میلاد اور دروس کی محافل کا انعقاد کیا گیا۔ عید میلاد النبیۖ کے سلسلے میں عاشقان مصطفی ۖ نے گلیوں اور بازاروں اور گھروں کو برقی قمقموں سے دلہن کی طرح سجایا جبکہ تمام سرکاری وغیرسرکاری عمارتوں پرچراغاں کیا گیا، اسی طرح مساجد، دفاتر، مارکیٹوں، بازاروں اور شاہراہوں پر بھی خوبصورت چراغاں کا اہتمام کیا گیا۔ نبی کریم ۖ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں تمام گلی محلوں سے چھوٹے بڑے جلوس نکالے، جن میں شریک ہر شخص کے منہ پر سرکار کی آمد مرحبا کا ورد تھا اس کے علاقے عاشقان رسولۖ کی جانب سے مختلف تقریبات بھی منعقد کی گئیں اور لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔ عاشقان رسول ۖ کی ولادت باسعادت کے موقع پر حضور کی بارگاہ میں درود و سلام اور نعت رسول مقبول ۖ کے گلہائے عقیدت پیش کی۔ عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلیے لاہور، کراچی اور کوئٹہ سمیت دیگر بڑے شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی، سینیٹر سیف اللہ نیازی اور اسد عمر کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے زیر سماعت کیسز کے ساتھ درخواست کو منسلک کرنے کی ہدایت کی۔ اسد عمر نے عدالت میں بتایا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کیا جو خلاف قانون ہے، اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کس طرح متاثرہ ہیں؟ آپ کو کسی بات سے روکا گیا ہے؟ اس پر پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ اس صورت میں ریلی نہیں نکالی جا سکتی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ احتجاج یا ریلی نکالنے کا طریقہ ہے جس کے لیے اجازت لینی ہوتی ہے، دھرنا کیس کا ایک فیصلہ بھی موجود ہے، آپ نے وہ پڑھا ہے؟ اس جماعت کی دو صوبوں میں حکومت ہے، کیا ادھر کبھی دفعہ 144 نافذ نہیں کی گئی؟ لا اینڈ آرڈر کا معاملہ ایگزیکٹو نے دیکھنا ہے جس میں عدالت کبھی مداخلت نہیں کرے گی۔ وکیل نے کہا کہ یہ ایک سیاسی جماعت کی نہیں سابق ایم این اے کی درخواست ہے، اس پر جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ یہ سابق رکن اسمبلی کی درخواست نہیں بلکہ پٹیشنر اب بھی ممبر قومی اسمبلی ہیں، جب تک استعفی منظور نہیں ہوتا تب تک وہ رکن اسمبلی ہیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ پنجاب اور کے پی میں اس جماعت کی حکومتیں ہیں، آپ پہلے ان صوبوں میں جا کر یہ قانون اسمبلی سے ختم کرائیں، صوبائی اسمبلیوں سے قانون ختم کراکے یہاں آ جائیں۔ بعد ازاں عدالت نے شہر میں دفعہ 144 کے قانون کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے وزیراعظم کا باہر جاکر بھیک مانگنا عوام کیلئے باعث شرم ہے، پاکستان غلامی کیلئے نہیں بنا تھا، فلاحی ریاست بنانے کیلئے رول آف لاضرور ی ہے، اسوہ حسنہ ۖ پر عمل تمام مسائل کا واحد حل ہے، اپنی ذات کیلئے زندگی بسر کرنے والے کبھی بڑے آدمی نہیں بن سکتے۔ رحمت اللعالمین ۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بچوں کو سکولوں میں سیرت النبی ۖ پڑھانے کی ضرورت ہے، انصاف کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، برطانیہ میں وزیر اعظم بھی قانون توڑنے کی جرت نہیں کر سکتا، برطانوی وزیر اعظم کو کورونا کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر ہٹا دیا گیا تھا، انصاف کی وجہ سے معاشرے میں خوشحالی آتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں اسلامی تعلیمات پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، جن لوگوں نے خود کو بدلا وہ بہت آگے نکل چکے ہیں، ترقی کیلئے خوف کے بت کو توڑنا بہت ضروری ہے، ماں باپ کی ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ بچے وہ غلطیاں نہ کریں جو ہم نے کی تھیں۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں اپنی قوم کو بتاتا ہوں میں نے اپنی زندگی سے کیا سبق سیکھے ہیں، میں نے اپنی زندگی سیرت النبی ۖ سے کیسے بدلی، میں نے زندگی میں سب کچھ دیکھا ہے، 622 میں میرے نبیۖ مدینہ ہجرت کرتے ہیں،632 ہجری میں وہ دنیا سے چلے جاتے ہیں، ہمارے نبیۖ نے کس طرح ان لوگوں کو تبدیل کیا، کیسے وہ سب کے لیڈر بن گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے نبی کریم ۖ کو تمام انسانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا، تمام دکھوں کا مداوا آقائے دو جہاں کی تابعداری میں ہے، بارہ ربیع اول دن بہت برکتوں اور سعادت والا ہے۔ سیرت النبی ۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی نے نبی کریم ۖکو لوگوں کی فلاح کیلئے بھیجا، انسانیت غلامی کی زنجیر میں جکڑی ہوئی تھی اور بچیوں کو زندہ درگور کرنے کے قابل نفرت رواج قائم تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ نبی کریمۖصادق اور امین ہیں، اس کیلئے کسی گواہی کی ضرورت نہیں، مدینہ کی ریاست سیاسی اور مذ ہبی آزادی کی بہترین مثال تھی جبکہ مذہبی آزادی میں یہ بھی شامل تھا کہ غیر مسلم کو بلاوجہ تنگ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کیا ہم جواب دینے اور حقیقت کا سامنے کرنے کی جرات رکھتے ہیں، آخر کب تک ہم روایتی تقرریں کرتے اور سنتے رہیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ (شِنہوا) چین کے مقامی حکومتی بانڈ کے اجراء کی مالیت اگست کے دوران سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 390.9 ارب یوآن (تقریباً 55.06 ارب امریکی ڈالرز) رہی ہے۔
وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجموعی طور پر ملک نے اس عرصہ کے دوران 176 ارب یوآن مالیت کے جنرل بانڈز اور 214.9 ارب یوآن کے خصوصی بانڈز جاری کیے ہیں۔
وزارت کے مطابق ان بانڈزکے اجراء کی اوسط مدت 8.5 سال اور اوسط شرح سود 2.77 فیصد تھی۔
رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران چین کی مقامی حکومت کے بانڈ کا اجرا 60 کھرب 50 ارب یوآن کے قریب تھا جبکہ اگست کے آخر تک اس کے مقامی حکومت کا بقایا قرض 347 کھرب 80 ارب یوآن تک پہنچ گیا۔
چین کے جنوب مغربی تبت خوداختیار خطے کے لہاسا کے گورم قصبے میں مقامی باشندوں کا اپنے نئے گھر کے باہر تصویر کیلئے ایک انداز ۔ (شِنہوا)
چین کے جنوب مغربی تبت خوداختیار خطے میں یامز بوگ یام کو جھیل کا ایک خوبصورت منظر۔ (شِنہوا)
چین کے جنوب مغربی تبت خوداختیار خطے میں لہاسا۔ نی یانگ چھی ریلوے پر فوشنگ بلٹ ٹرین رواں دواں ہے۔ (شِنہوا)
چین کے جنوب مغربی تبت خوداختیار خطے کے شی گازا کی کاؤنٹی گیانگ زی کے راسوگ قصبے میں جو کے کھیت میں ایک ہارویسٹر کام کررہا ہے۔ (شِنہوا)
چین کے جنوب مغربی تبت خوداختیار خطے کے ناگری پریفیکچر کی زینڈا کاؤنٹی میں سیاح گیوگ سلطنت کے کھنڈرات کی تصاویر بنا رہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) ایک نئی تحقیق کے مطابق زحل کے چاند انسلادوس پر زندگی کی موجودگی کے امکانات زیادہ ہیں۔
تحقیق کے مطابق زحل کے اس چاند کا سمندرایک اہم رہا ئش پزیری کے عنصریعنی تحلیل شدہ فاسفورس سے بھرپور ہو سکتا ہے، نظام شمسی کے اس سیارے میں پہلے اس کی موجودگی کا پتہ نہیں چل سکا تھا ۔
زحل کے گرد دریافت ہونے والے دوسرے چاند انسلادوس میں ایک ذیلی برفانی سمندر میں برف کا ایک موٹا خول موجود ہےجس میں پنکھ سے ملتا جلتا ایک بادل بنتا ہے۔
اس میں سائنسدانوں کو زندگی کے پانچ بنیادی عناصر کاربن،ہائیڈروجن، نائٹروجن، آکسیجن اور سلفر ملے ہیں، تاہم ضروری عنصر فاسفورس ابھی تک نہیں ملا ہے۔
فاسفورس انسانوں اور جانوروں میں ہڈیوں، خلیے کی جھلیوں اورڈی این اے کا ایک ناگزیر جزو ہے ۔ اس فاسفورس کی عدم موجودگی کی وجہ سے انسلادوس کو ایک وقت میں بین الاقوامی سائنسی برادری نے ناقابل حیات سمجھا تھا۔
تاہم چینی سائنسدانوں کی زیر قیادت بین الاقوامی محققین کی ایک ٹیم نے اس چاند کے سمندرمیں فاسفیٹ کی شکل میں فاسفورس دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے ، جوکہ سابقہ نتائج کی تردید کرتے ہیں ۔
اس تحقیق کے دوران محققین نے انسلادوس کے چٹانی سمندری فرش کی جیو کیمسٹری کی تقلید کے لیے سمندری پانی سے چٹان کے تعامل کا ایک ماڈل بنایا۔
چین کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والےسرکردہ محقق ہاؤ جیہوا نے کہا ہے کہ اس سیارے پر سمندر کا پانی انتہائی الکلائن (بہت نمکین) اورآکسیجن سے خالی پایا گیا ہے ، یہ بالکل اس سوڈا واٹر کی طرح ہے جو کہ زمین پر لوگ پیتے ہیں ۔
ایک ایسے سوڈا واٹر جیسے ماحول میں فاسفورس کو انسلادوس کی چٹانوں سے سمندر میں تحلیل ہونے میں تقریباً 1 لاکھ برس لگیں گے۔
ہاؤ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انسلادوس میں مائع پانی کا ایک سمندر 10 کروڑ سے زیادہ برسوں سے موجود ہو سکتا ہے۔ اس ممکنہ طور پر طویل تاریخ کو دیکھتے ہوئے توقع کی جا سکتی ہے کہ اس سیارے کی چٹانوں سے فاسفورس کی کافی مقدار سمندر میں خارج ہوئی ہوگی ۔
یہ تحقیق امریکہ کی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کے جریدے میں شائع ہوئی تھی۔
محققین کے مطابق اگرچہ ابھی تک واضح طور پر فاسفورس نہیں پایاگیا تاہم یہ تحقیق زحل کے چاند انسلادوس پر ممکنہ زندگی کے بارے میں مستقبل کی تلاش کے لیے ایک سائنسی حوالہ فراہم کرے گی۔
لہاسا(شِنہوا) چین کے جنوب مغربی تبت خوداختیار خطے نے گزشتہ ایک عشرے میں 386 ثقافتی ورثے کے تحفظ بارے منصوبوں پر 3.8 ارب یوآن (تقریباً 53 کروڑ 52 لاکھ امریکی ڈالرز) خرچ کئے۔
علاقائی ثقافتی ورثہ انتظامیہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ژاؤ شینگ بنگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 10 برس کے دوران یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیئے گئے پوٹالا پیلس جیسے ثقافتی آثار کے تحفظ کے لئے کوششیں کی گئی۔
اس عمل نے تبت میں ثقافتی ورثہ کے تحفظ کو بہت بہتر بنادیا ہے۔
ژاؤ نے کہا کہ اس خطے نے بتدریج متعدد موضوعات ، بہتر ڈھانچے اور مخصوص خصوصیات پر مبنی عوامی عجائب گھروں کا ایک نظام قائم کیا۔ اس کے تحت 50 عجائب گھر تعمیر کئے جا نے کے بعد استعمال میں لائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک تبت میں مختلف سطح کے 2 ہزار 373 آثار قدیمہ کا تحفظ کے لئے اندراج کیا گیا ہے جن میں 70 قومی سطح کی تحفظ کے تحت ہیں۔
میمنہ ، افغانستان (شِںہوا) افغانستان کے شمالی صوبہ فاریاب کے صوبائی سربراہ برائے اطلاعات ونشریات مولوی شمس الدین محمدی نے اتوار کو بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے صوبائی انتظامیہ کے ایک اہلکار کو قتل کردیا ہے۔
حکام کے مطابق صوبہ فاریاب کے اقتصادی کمیشن کے ڈائریکٹر قاری عبدالرحمان پر ہفتے کے روز ضلع قیصر میں حملہ کیا گیا
جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
مولوی محمدی نے مزید تفصیل مہیا کئے بغیربتایا کہ معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اگست 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ شمالی صوبہ فاریاب اور اس کے اطراف کے علاقوں میں صوبائی انتظامیہ کے کسی اہلکار کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
کسی بھی فرد یا گروہ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 19ویں مرکزی کمیٹی نے بیجنگ میں اپنے ساتویں مکمل اجلاس کا آغاز کیا ہے ۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اتوار کوسی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی جانب سے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی19ویں مرکزی کمیٹی کی جانب سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس میں پیش کئے جانے والی ایک رپورٹ کے مسودے پر وضاحتی کلمات بھی پیش کئے ۔
وانگ ہوننگ نےکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے آئین میں ترمیم کے مسودے پر وضاحتی ریمارکس دیے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے 9 ستمبر کو ہونے والے مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے اجلاس کے دوران ساتویں مکمل اجلاس میں بحث کے لیے پیش کئے جانے والی تین دستاویزات کا جائزہ لیا گیا۔
اس میں سے مندرجہ بالا بیان کردہ دو مسودے اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے لئے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے 19ویں مرکزی کمیشن برائے نظم ونسق معا ئنہ کاری کے کام کی رپورٹ کا مسودہ شامل ہے ۔
اس مکمل سیشن کے انعقاد کا فیصلہ 30 اگست کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے اجلاس میں کیا گیا تھا ۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سیاسی بیورو مکمل سیشن میں یہ تجویز پیش کرے گا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کا اجلاس 16 اکتوبر کو بیجنگ میں بلا یا جا ئے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس ایک انتہائی اہمیت کی حامل کانگریس ہے جسے ایک اہم مرحلے پر بلایا جانا ہے۔
اس موقع پر پوری جماعت اور پوری قوم ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کی جانب ایک نئے سفر کا آغاز کر رہی ہے اوردوسری صدی کے ہدف کی جانب بڑھ رہی ہے۔
جیو چھوان (شِنہوا) چین نے اتوار کو شمال مغرب میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے سورج کی کھوج کرنے والا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا۔ یہ سورج کے راز جاننے میں ملک کی سائنسی کوشش کو تقویت دے گا۔
جدید خلائی شمسی رصد گاہ لے جانے والے لانگ مارچ 2 ڈی راکٹ نے صبح 7 بجکر 43 منٹ (بیجنگ وقت) پر اڑان بھری اور کامیابی سے مقررہ مدار میں داخل ہوگیا۔
چین کے شمال مغرب میں واقع جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ایک لانگ مارچ 2 ڈی کیریئر راکٹ جدید خلائی شمسی رصدگاہ لیکر جارہا ہے۔ (شِںہوا)
چین کے شمال مغرب میں واقع جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ایک لانگ مارچ 2 ڈی کیریئر راکٹ جدید خلائی شمسی رصدگاہ لیکر جارہا ہے۔ (شِںہوا)
چین کے شمال مغرب میں واقع جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ایک لانگ مارچ 2 ڈی کیریئر راکٹ جدید خلائی شمسی رصدگاہ لیکر جارہا ہے۔ (شِںہوا)
ڈبلن (شِنہوا) آئرلینڈ کے شہر ڈونیگل کے ایک پٹرول اسٹیشن میں دھماکہ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرنے والوں میں ایک اسکول طالبہ بھی شامل ہے۔
پولیس نے دھماکے کو " غیرمعمولی واقعہ " قرار دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے تصدیق کی ہے کہ دھماکہ ایپل گرین پٹرول اسٹیشن اور سہولت اسٹور میں ہوا جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ۔
اطراف کی عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ مرنے والے تمام افراد کا تعلق کریس لوک علاقے سے تھا۔
دھماکہ مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی سہ پہر 3 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق جمعہ کی شام 7 بجے) جمہوریہ آئرلینڈ کے شمال مغربی کنارے کے قریب واقع کریس لوک کے نواح میں واقع ایپل گرین پٹرول اسٹیشن پر ہوا۔
اطلاعات کے مطابق تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مزید کسی جانی نقصان کا امکان نہیں۔
دھماکے کی وجہ کا علم نہیں ہوسکا۔ ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے جس کے سبب پولیس نے تحقیقات شروع کرنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔
نیویارک (شِنہوا) امریکہ میں ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکیوں کے معذوری ایکٹ (اے ڈی اے) کی منظوری کو 30 برس سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود آج بھی بعض ڈاکٹرز معذور افراد بارے متصبانہ رویہ رکھتے ہیں، اور انہیں گرم جوشی کے ساتھ قبول کرنے سے گریز کرتے ہیں۔
تقریباً 2 درجن امریکی ڈاکٹروں کے ساتھ گروپ مباحثہ میں کئی افراد نے محققین کو بتایا کہ ان میں معذورمریضوں کی دیکھ بھال بارے علم ومہارت کی کمی ہے۔
یہاں تک کہ عمارتوں اور طبی سامان تک رسائی جیسی بنیادی سہولت مہیا کرنا بھی ایک مسئلہ ہے۔
یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ نے اس تحقیق پر اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کچھ ڈاکٹرز کے مطابق وہ اپنے طور پر پوری کوشش کرتے ہیں، جبکہ کچھ نے منفی رویے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معذور مریض " حقدار" ہیں یا ان کی دیکھ بھال ایک بوجھ ہے۔
سروے میں لوگوں نے اس بات پر بھی اصرار کیا کہ یہ نظام کا مسئلہ ہے ، میڈیکل اسکول اور پوسٹ گریجویٹ تربیت ڈاکٹروں کو معذور مریضوں کی ضروریات بارے تیار نہیں کرتی۔
جرنل ہیلتھ افیئرز کے اکتوبر کے شمارے میں شائع ایک تحقیق کے مطابق ایک اور بڑا مسئلہ انشورنس کی ادائیگی ہے۔ یہ طویل اپا ئنٹمنٹ کا عنصر نہیں ہے جو اکثر زیادہ پیچیدہ ضروریات کے حامل مریضوں کے لئے ضروری ہوتا ہے۔
چھنگ ڈو (شِںہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کی کاؤنٹی لوڈنگ میں 6.8 شدت کے زلزلے میں بچ جانے والے ہائیڈرو پاور اسٹیشن کے ایک بہادر کارکن گان یو کو علاج کے بعد جامعہ سیچھوان کے ویسٹ چائنہ اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔
لوڈنگ کاؤنٹی میں 5 ستمبر کو زلزلہ کے بعد گان اور ان کے ساتھی نے انخلا کی بجائے ہائیڈرو پاور اسٹیشن میں اپنی چوکیوں پر رہنے کا فیصلہ کیا تاکہ نشیب میں واقع دیہات کو سیلاب سے بچایا جاسکے۔ ان کے ساتھی کو 8 ستمبر کو نکالا گیا۔
28 سالہ شخص نے 17 دن تنہا ویرانے میں گزارے، انہیں 21 ستمبر کو ایک دیہاتی نے تلاش کیا۔
چین کے سرکاری نشریاتی ادارے چائنہ سینٹرل ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) کی ایک ویڈیو کلپ کے مطابق گان کو دیہاتی نی تائی گاؤ نے تلاش کیا تھا، جو مقامی پہاڑوں سے بخوبی آگاہ تھا۔
چائنہ سینٹرل ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق 21 ستمبر کی صبح نی نے ایک پہاڑی ڈھلوان پر کسی کو مدد کے لیے پکارتے سنا اور دیکھا کہ گان ایک لکڑی پر لیٹا ہوا ہے۔
گان نے نی کو بتایا کہ اس نے جنگلی پھل کھاکر اور چشمہ کا پانی پیتے ہوئے یہ مشکل وقت گزارا ہے۔
اسپتال کے نائب صدر وو ہونگ نے بتایا کہ گان کے ٹشو زخمی ہوئے، کئی فریکچر تھے اور شدید انفیکشن کا شکار ہوا۔
چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ ڈو میں جامعہ سیچھوان کے ویسٹ چائنہ اسپتال میں گان یو رخصت ہو نے کے وقت لوگوں کو ہاتھ ہلاکر الوادع کہہ رہا ہے۔ (شِنہوا)
چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں گان یو کی لوڈنگ کاؤنٹی منتقلی کے لئے شی میان کاؤنٹی سے ہیلی کاپٹر روانگی کی تیاری کررہا ہے۔ (شِنہوا)
گان یو کو ایک ریسکیو ہیلی کاپٹر کے ذریعے 21 ستمبر 2022 کو جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچوان کی لوڈنگ کاؤنٹی منتقل کیا گیا ہے۔ (شنہوا)
چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں گان یو کو امدادی ہیلی کاپٹر کی مدد سے لوڈنگ کاؤنٹی منتقل کیا جارہا ہے۔ (شِنہوا)
چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ ڈو میں جامعہ سیچھوان کے ویسٹ چائنہ اسپتال میں طبی عملہ گان یو کو طبی معائنہ کے لئے لیکر جارہا ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِںہوا) چینی حکومت کی زیرنگرانی زیادہ تر اشیاء کی قیمتوں میں ستمبر کے اختتام پر ستمبر کے وسط کی نسبت کمی ہوئی ہے۔
قومی بیورو برائے شماریات کے مطابق حکومت کی زیرنگرانی 50 بڑی اشیاء جن میں سیم لیس اسٹیل ٹیوبز، ایندھن ، کوئلہ، کھاد اور پروسینگ میں استعمال ہونے والی کچھ اشیاء شامل ہیں۔ ان میں سے 22 کی قیمتوں میں اضافہ اور 23 میں کمی ہوئی۔
یہ اعدادوشمار 31 صوبائی سطح کے خطوں میں 2 ہزار تھوک فروشوں اور تقسیم کنندہ سے سروے کی بنیاد پر مرتب کرکے ہر 10 ویں روز جاری کئے جاتے ہیں۔
رم اللہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے ایک سینئر عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ مغربی کنارے میں کشیدگی میں اضافہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان خوف، نفرت اور اشتعال کی فضا کو ہوا دے گا۔
مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر ٹور وینس لینڈ نے یہ بات شِنہوا کو بھیجے گئے ایک پریس بیان میں کہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیصلہ کن اقدامات بارے راستہ کھولنے کے لیے فوری طور پر کشیدگی کو کم کرنا ضروری ہے، جس کا مقصد فریقین کے مابین ایک قابل عمل سیاسی ماحول پیدا کرنا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ جمعہ اور ہفتہ کے روز مغربی کنارے کے کئی قصبوں اور دیہاتوں میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 4 فلسطینی جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت نے کہا کہ جنوری کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 100 سےزائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی شہروں میں مارچ سے لے کر اب تک فلسطینیوں کے حملوں میں 18 اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔
وینس لینڈ نے مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں پر زوردیا کہ وہ امن بحال کریں اور مزید کشیدگی سے گریز کریں ۔
بیجنگ (شِنہوا) چین میں جمعہ کو ختم ہونے والی قومی دن کی تعطیلات کے دوران کوریئر صنعت میں مستحکم ترقی ہوئی۔ اس دوران ایکسپریس ڈیلیوری کے اداروں نے 4.1 ارب سے زائد پارسل نمٹائے۔
ریاستی ڈاک بیورو نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایکسپریس کاروباری سرگرمیوں اور رجحانات پر نگاہ رکھنے والا چائنہ ایکسپریس ڈلیوری ڈیویلپمنٹ انڈیکس ستمبر میں 353.1 رہا جو گزشتہ ماہ کی نسبت 13.5 فیصد زائد ہے۔
ترقی کی سطح جانچنے والا ذیلی انڈیکس ایک ماہ قبل کی نسبت 6.3 فیصد بڑھ گیا۔ خدمات کے معیار بارے ذیلی انڈیکس میں گزشتہ ماہ کی نسبت 24.6 فیصد اضافہ ہوا ،یہ متعدد صنعتوں کے لئے خدمات صلاحیت میں بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔
ابتدائی 3 سہ ماہیوں کے دوران چین میں پارسل کے حجم اور کاروباری آمدن میں گزشتہ ماہ کی نسبت اضافہ بالترتیب 4.2 فیصد اور 3.5 فیصد رہا۔
بھوپال (شِنہوا) جانوروں اور پودوں کی حفاظت اور تحفظ کے فروغ کے لئے بھارت میں ہرسال اکتوبر میں ہفتہ جنگلی حیات منایا جاتا ہے۔
بھارت کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے وین ویہار قومی پارک اور چڑیا گھر میں ہفتہ جنگلی حیات کے دوران چہرے پر پینٹنگ کے مقابلے میں طالب علموں نے چہرے پر پینٹنگ کر واتے ہوئے حصہ لیا۔
بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے وین ویہار قومی پارک اور چڑیا گھر میں ہفتہ جنگلی حیات کے دوران منعقدہ چہرے پر پینٹنگ کے مقابلہ میں ایک طالب علم کے چہرے پر پینٹنگ دیکھی جا سکتی ہے۔ (شِںہوا)
بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے وین ویہار قومی پارک اور چڑیا گھر میں ہفتہ جنگلی حیات کے دوران منعقدہ چہرے پر پینٹنگ کے مقابلہ میں ایک طالبہ کے چہرے پر پینٹنگ د یکھی جا سکتی ہے۔ (شِںہوا)
بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے وین ویہار قومی پارک اور چڑیا گھر میں ہفتہ جنگلی حیات کے دوران منعقدہ چہرے پر پینٹنگ کے مقابلہ میں طا لبات کے چہرے پر پینٹنگ دیکھی جا سکتی ہے۔ (شِںہوا)
بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے وین ویہار قومی پارک اور چڑیا گھر میں ہفتہ جنگلی حیات کے دوران منعقدہ چہرے پر پینٹنگ کے مقابلہ میں ایک طا لب علم کے چہرے پر پینٹنگ دیکھی جا سکتی ہے ۔ (شِںہوا)