مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے نزدیک یہودی آبادکاری میں توسیع کیخلاف احتجاج کے دوران مظاہرین اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے پھینکی گئی آنسو گیس سے بچنے کیلئے بھاگ رہے ہیں۔(شِنہوا)
مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے نزدیک یہودی آبادکاری میں توسیع کیخلاف احتجاج کے دوران مظاہرین اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے پھینکی گئی آنسو گیس سے بچنے کیلئے بھاگ رہے ہیں۔(شِنہوا)
مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے نزدیک یہودی آبادکاری میں توسیع کیخلاف احتجاج کے دوران مظاہرین اور اسرائیلی فوجیوں میں تصادم کا ایک منظر۔(شِنہوا)
مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے نزدیک یہودی آبادکاری میں توسیع کیخلاف احتجاج کے دوران مظاہرین اور اسرائیلی فوجیوں میں تصادم کا ایک منظر۔(شِنہوا)
نیویارک(شِنہوا) سائنس میگزین کی حالیہ رپورٹ کے مطابق چین پہلی بار سب سے زیادہ حوالہ دیے جانے والے مقالوں کی تعداد میں سرفہرست آیا ہے۔
رپورٹ میں ایک جاپانی انسٹی ٹیوٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے یہ کامیابی اس بات کا تازہ ترین ثبوت ہے کہ تعداد کے ساتھ ساتھ چین کی اسکالرشپ کے معیار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
نئی رپورٹ مرتب کرنے کے لیے جاپان کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پالیسی (این آئی ایس ٹی ای پی) نے کئی نوبل انعام یافتہ شخصیات کی جانب سے دئے گئے حوالوں کے لحاظ سے دنیا کے سرفہرست 1فیصد مقالہ جات کو مرتب کیا۔
فریکشنل گنتی کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے این آئی ایس ٹی ای پی نے تصدیق کی کہ 2018، 2019 اور 2020 میں شائع ہونے والے سب سے زیادہ حوالہ شدہ مقالوں میں چین کا حصہ 27.2 فیصد ہے، جبکہ امریکہ کا 24.9 فیصد ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین انشورنس تحفظ اور فنڈز کے ساتھ سماجی مدد فراہم کرتے ہوئے مشکلات میں گھرے اپنے عوام کے ذرائع معاش کو یقینی بنانے کے لیے کوششوں میں اضافہ کررہاہے۔
قومی ترقی واصلاحات کمیشن کے عہدیداریانگ ین کائی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ کوویڈ-19 کی وبا اور قدرتی آفات کی وجہ سے ملک میں ضرورت مندوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات کا سامنا کرنے والے لوگ قدرتی طور پر بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں، حالانکہ قیمتوں میں یہ اتار چڑھاؤ معمولی ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چائنہ سیکورٹیز ریگولیٹری کمیشن (سی ایس آر سی) اور وزارت خزانہ نے امریکہ کے پبلک کمپنی اکاؤنٹنگ اوور سائیٹ بورڈ (پی سی اے او بی) کے ساتھ آڈٹ نگرانی کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
متعلقہ اداروں کے ذرائع کے مطابق اس معاہدے کا مقصد قانون کے مطابق سرحد پار آڈٹ کی نگرانی میں تعاون کو فروغ دینا اور کمپنیوں کےبیرون ملک اندراج کے لیے بلا روک ٹوک چینلز کو یقینی بنانا ہے جس سے عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی کیپٹل مارکیٹوں اور اجراکنندگان کو فائدہ ہوگا۔
اس وقت پی سی اے او بی کے ساتھ رجسٹرڈ چینی آڈٹ فرموں کی تعداد 30سے زیادہ ہے جو امریکی کیپٹل مارکیٹوں میں رجسٹرڈ 200 سے زائد چینی کمپنیوں کو آڈٹ خدمات فراہم کرنے کی اہل ہیں۔
ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے، سی ایس آر سی اور چین کی وزارت خزانہ پی سی اے او بی اور دیگر امریکی ریگولیٹرز کے ساتھ رابطے اور مشاورتی عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے اور وہ مختلف طریقوں سے تعاون کررہے ہیں۔
آسام(شِنہوا)بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام کے ضلع ناگاؤں میں اسٹریٹ شو کے دوران ایک لڑکی سر پر رکھے برتنوں کا توازن برقرار رکھتے ہوئے رسی پر چلنے کا مظاہرہ کر رہی ہے۔




لوپ بوری(شِنہوا) تھائی لینڈ کا صوبہ لوپ بوری اپنے بندروں کیلئے مشہور ہے جو ہر سال بڑی تعداد میں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ پانی میں کھیلتے اور ریلنگ پر گھومتے بندر سیاحوں کی محظوظ کر رہے ہیں۔






بیجنگ(شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے 1942 میں دوسری جنگ عظیم کے دوران بحری جہازلزبن مارو کے زندہ بچ جانے والے افراد کے اہل خانہ کے ایک خط کا جواب دیا ہے۔
چینی صدر نے اپنے خط میں ان افراد کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ چین-برطانیہ دوستی کے لیے فعال کوششیں کرتے رہیں اور مزید برطانوی دوستوں کی جانب سے دوطرفہ تعلقات میں تعاون کےخواہاں
رہیں۔جاپانی فوج کی جانب سے اکتوبر 1942 میں مال بردار جہازلزبن مارو کے ذریعے 1ہزار800سے زیادہ برطانوی جنگی قیدیوں کو ہانگ کانگ سے جاپان منتقل کیا جارہا تھا
جسے امریکی فوج کی جانب سے چین کے صوبے ژی جیانگ کے زوشان جزیرے کے قریب نشانہ بنایا گیا۔
جہاز پر سوار 843 جنگی قیدی ہلاک ہوئے، جبکہ 384 کو مقامی ماہی گیروں نے بچالیا تھا۔ اس وقت کے برطانوی افسروں ،سپاہیوں اور برطانوی حکومت نے اپنے سپاہیوں کی مدد پر دلی شکریہ ادا کیا تھا۔
شدید معاشی بحران کے باعث جزیرہ نما سری لنکا میں بچے بھوکے سو رہے ہیں گزشتہ روز اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق ، غیر ملکی کرنسی ختم ہونے کی وجہ سے دیوالیہ سری لنکا کی قوت درآمدات خریدنے کی اہلیت ختم ہو چکی ہے جس کے نتیجہ میں خوراک، ایندھن اور دیگر ضروری اشیا کی بد ترین قلت کا سامنا ہے ،اقوام متحدہ دوسرے جنوبی ایشیائی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ روس۔یوکرین جنگ کے باعث برھتی ہوئی مہنگائی اور غذائی قلت کے نتیجہ میں وہ بھی سری لنکا جسے حالات کا سامنا کر سکتے ہیں۔اقوام متحدہ کے بچوں کے ادرے یونیسیف کے جنوبی ایشیا کے ڈائریکٹر جارج لاریہ ا ڈجی نے کہا کہ سری لنکا میں معاشی بحران نے کئی خاندانوں کو شدید متاثر کیا جس کے نتیجہ میں وہ معمول کا کھا نا چھوڑ نے پر مجبور ہو گئے کیونکہ اُن کے لیے باورچی خانے کے اخراجات ناقابل برداشت ہوتے جا رہے تھے۔انہوں نے غیر ملکی صحافیوں کو کو بتایا کہ سری لنکا میں بچے بھوکے سو رہے ہیں، اس بارے میں یقین نہیں ہے کہ ان کا اگلا کھانا کہاں سے آئے گا۔سری لنکا اپریل میں اپنے 51 بلین ڈالر کے غیر ملکی قرضے میں ڈیفالٹر ہو گیا تھا اور اس وقت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ بیل آٹ بات چیت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں شدید معاشی بدحالی اور مہنگائی بچوں کی زندگیوں کو مزید خطرے میں ڈالے گی،انہوں نے کہاکہ میں نے سری لنکا میں جو کچھ دیکھا وہ جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کے لیے ایک نصیت ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
متحدہ عرب امارات میںموسم گرما کی تعطیلات کے بعد اسکولوں کے دوبارہ کھلنے پر مفت یا سستے پی سی آر ٹیسٹ کی پیشکش کردی گئی۔ خلیجی میڈیا کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھلنے کے لیے تیارہیں جہاں لاکھوں طلبا 29 اگست کو اپنے نئے تعلیمی سال کا آغاز کریں گے، اس موقع پر ہسپتال، کلینک اور گھر پر ٹیسٹ کی خدمات فراہم کرنے والے کورونا کے پی سی آر ٹیسٹنگ کی سہولت کم از کم 50 درہم میں پیش کرتے بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے طلبا، تدریسی و انتظامی عملہ اور سرکاری اسکولوں میں خدمات فراہم کرنے والوں کو نئے تعلیمی سال کے آغاز سے 96 گھنٹے قبل منفی پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ حاصل کرنا چاہیے تاہم ابوظہبی اور دبئی کے نجی اسکولوں نے ابھی تک آنے والے تعلیمی سال کے لیے رہنما اصولوں کا اعلان نہیں کیا۔نالج اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے آخری اپ ڈیٹ کردہ رہنما خطوط کے مطابق جانچ کے کوئی تقاضے موجود نہیں ہیں تاہم صحت کی دیکھ بھال کے ماہرین والدین کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہیں اور کہا گیا ہے کہ کورونا کی علامات والے طالب علم گھروں پر ہی رہیں اور ٹیسٹ کرائیں۔مخصوص اہل زمروں میں متحدہ عرب امارات کے رہائشی تمام ساتوں ایمریٹس میں ایمریٹس ہیلتھ سروسز (EHS) کے تحت چلنے والے کسی بھی مرکز میں مفت پی سی آر ٹیسٹ حاصل کرسکتے ہیں، جن کے لیے پہلے سے بکنگ کرانا ضروری ہے، رہائشی اپوائنٹمنٹ لینے اور مراکز کے مقامات تلاش کرنے کے لیے Covid-19 EHS ایپ کا استعمال کر سکتے ہیں
۔تعلیمی سال کے ہموار آغاز کو آسان بنانے کے لیے دبئی میں ایرانی ہسپتال کورونا پی سی آر ٹیسٹنگ کی خصوصی شرح صرف 50 درہم اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں طلبا اور اساتذہ کے لیے پیش کرتا ہے، اس خصوصی پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنے طالب علم، استاد یا ملازم کا شناختی کارڈ پیش کریں۔سیہا SEHA کوویڈ 19 اسکریننگ 50 درہم میں اماراتیوں کے لیے مفت ٹیسٹ پیش کر رہا ہے، نتائج 48 گھنٹوں کے اندر سامنے آئیں گے اور رہائشی سیہا ایپ کے ذریعے اپائنٹمنٹ لے سکتے ہیں، رہائشی صبح 10 بجے سے شام 8 بجے تک مراکز کا دورہ کر سکتے ہیں۔دبئی ٹریفک کے ذریعے گاڑی چلانے اور مال میں ٹیسٹ کے لیے قطار میں کھڑے ہونے کی بجائے قریبی ہسپتال، میڈیکل سینٹر، کلینک، یا ڈرائیو تھرو، فرسٹ ریسپانس ہیلتھ کیئر (FRH) PPE گیئر میں ایک نرس بھیجے گا، بکنگ FHR ویب سائٹ پر کی جا سکتی ہے اور 99 درہم میں دستیاب ہے۔ دبئی میں NMC ہیلتھ کیئر کی شاخیں صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک دیرہ میں 100 اور النہدہ میں 120 درہم قیمت پر پی سی آر ٹیسٹ پیش کرتی ہیں۔بغیر کسی تقرری کے جن لوگوں کو پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت ہوتی ہے وہ الکوز مال کے دائیں مرکز صحت میں 90 درہم میں پی سی آر ٹیسٹ کے لیے جا سکتے ہیں، جن کے نتائج 12 سے 24 گھنٹے کے اندر آ جاتے ہیں اور یہاں سے ملنے والا سرٹیفکیٹ سفر کے لیے بھی درست گھر پر پی سی آر ٹیسٹ کرانے کے لیے صرف سینٹر کو کال کرکے ٹیسٹنگ سینٹر میں طویل انتظار سے بچا جا سکتا ہے، اس میں دلچسپی رکھنے والے افراد 971524061829 +پر کال کر سکتے ہیں اور 99 درہم کے عوض ٹیسٹ کے لیے سلاٹ بک کر سکتے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسیف نے ہفتے کے روز ایتھوپیا کے ٹائیگرے علاقے میںایک بچوں کے پری سکول( کنڈرگارٹن) کو نشانہ بنانے والے فضائی حملے کی مذمت کی ہے، جس میں دو بچوں سمیت کم از کم چار افراد ہلاک اورکئی زخمی ہو گئے تھے۔ عرب نیوز کے مطابق، جمعہ کو ٹائیگرے کے علاقہ میں واقع بچوں کے اسکول پر ہونے والے فضائی حملہ حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان پانچ ماہ جنگ بندی کے خاتمہ کا معاہدہ ہونے کے چند دن بعد ہی ہو گیا ہے۔یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے ٹویٹر پر کہا ہے یونیسیف فضائی حملے کی شدید مذمت کرتا ہے،ٹائیگری پیپلز لبریشن فرنٹ جن کا شمالی علاقے پر کنٹرول ہے نے دعوی کیا ہے کہ فضائی حملے نے بچوں کے پری اسکول منہدم کر دیا اور ایک شہری رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم اس دعوے کی حکومت نے تردید کر دی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یورپ کو پانچ سو سالہ تاریخ کی بدترین خشک سالی کا سامنا ہے جس کے باعث حالات زندگی میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔یورپ میں شدید گرمی اورمعمول سے کم بارشوں کی وجہ سے دریا اور ندی نالے سوکھتے جارہے ہیں، خراب موسم نے فصلوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔خشک سالی کی وجہ سے آبی اور جنگلی حیات کے ساتھ انسانوں کے لیے بھی خوراک کا بحران پیدا ہوچکا ہے جبکہ رہی سہی کسر جنگلات میں لگنے والی آگ نے پوری کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق سال کے آغاز سے یورپ کے کئی خطوں کو متاثر کرنے والی شدید خشک سالی اگست کے اوائل تک مزید پھیلتی اور بدتر ہوتی گئی، مغربی یورپ بحیرہ روم کے علاقے میں نومبر تک معمول کے حالات سے زیادہ گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔یورپ کے بیشتر علاقوں کو اس موسم گرما میں کئی ہفتوں تک بیکنگ درجہ حرارت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے خشک سالی کو مزید تقویت ملی ہے، اسی کی وجہ سے جنگلات میں آتشزدگی، صحت سے متعلق خبردار کیا گیا اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کے مطالبات پر زور دیا گیا اور اقدامات کے لیے مجبور کیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ خشک سالی کی وجہ سے ہائیڈرو پاور جنریشن متاثر ہوئی ہے، جس کا مزید اثر دوسرے پاور پروڈیوسرز پر پڑا ہے کیونکہ کولنگ سسٹم کو فیڈ کرنے کے لیے پانی کی کمی ہوگئی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن و لاہور چیمبر کے سابق صدر پرویز حنیف نے کہا ہے کہ ایڈ ہاک ازم پر مبنی پالیسیاں معیشت کیلئے فائدے کی بجائے نقصان کا باعث بن رہی ہیں ،برآمدی شعبوں کو درپیش مسائل گھمبیر چیلنج بنتے جارہے ہیں،ڈالرمیں اتار چڑھائو سے تذبذب کی صورتحال ہے ،پاکستانی قوم سے اپیل ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کیلئے جس قدر ہو سکے اپنا کردار ادا کریں ۔ اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز حنیف نے کہا کہ معیشت سے جڑی پالیسیوں میں تسلسل نہ ہونے کی وجہ سے ہم آج تک اپنے مقرر کردہ اہداف حاصل نہیں کر سکے ، محض بیان بازی کیلئے تو یہ کہہ دیا جاتا ہے کہ ملک اور معیشت کی ترقی برآمدات کے فروغ بغیر ممکن نہیں لیکن برآمدی شعبے کی ترقی کے لئے عملی اقدامات نہیں اٹھائے جاتے بلکہ سرکاری ادارے اس کی راہ میںرکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری برآمدات تب فروغ پائیں گی جب ہم عالمی منڈیوں میں قیمت اور معیار کے اعتبار سے دوسر ے ممالک کے ہم پلہ ہوں گے ۔ پیداواری لاگت اور فریٹ چارجز میں اضافے کی وجہ سے ہماری مصنوعات عالمی منڈیوں میں مقابلے کی دوڑ سے باہر ہو جاتی ہیں۔ مطالبہ ہے کہ حکومت برآمدی شعبوں کیلئے پیداواری لاگت میں کمی اور فریٹ چارجز میںریلیف دے تاکہ برآمدات سے ملک کیلئے زیادہ سے زیادہ زر مبادلہ حاصل کیاجا سکے۔ انہوں نے ملک میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک پلیٹ فارم سے متاثرین کی مدد کریں ، جس قدر تباہی ہوئی ہے وفاقی یا صوبائی حکومتیں اکیلے کبھی مکمل ریلیف سر گرمیاں سر انجام دے سکتی ہیں اور نہ لاکھوں لوگوں کے بحالی ممکن ہے ۔ حکومت سیلاب زدگان کو فوری ریلیف کے بعد ان کی بحالی کیلئے ابھی سے منصوبہ بندی شروع کرے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان میں ٹماٹروں کی پیداوار میں اضافے کیلئے ہائیڈروپونکس ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائیگی،'ٹماٹر کی فصل میں خود کفالت' پروگرام کیلئے 50 اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے اورنیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر میں کسانوں کے لیے تربیتی سیشنزشروع کیے گئے ہیں۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ٹماٹر کے کاشتکار جدید زرعی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر بہتر پیداوار کے ذریعے اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جو کہ ملک کی جی ڈی پی میں تقریبا 22.7 فیصد کا حصہ ڈالتی ہے اور 37.4فیصدآبادی کو روزگار فراہم کرتی ہے۔یہ شعبہ کئی ویلیو ایڈڈ صنعتوں کے لیے خام مال بھی فراہم کرتا ہے۔ نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر مظہر حسین نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ ملکی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے اس لیے ٹماٹروں کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں چھوٹے فارمز ٹماٹر کی زیادہ تر فصل پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فصل دیہی مزدوروں کے لیے بہتر روزگار کے امکانات پیدا کرتی ہے اور کاشتکاروں کو کافی حد تک بہتر منافع فراہم کرتی ہے تاہم بین الاقوامی منڈی کی سطح کے مقابلے میں آلو کی فصل کی پیداوار کم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں حالیہ برسوں میں ٹماٹر کی قیمتوں میں ہونے والے بڑے اتار چڑھاو پر ہمارا کوئی اثر نہیں ہے۔ اگر قیمت بہت زیادہ کم ہو جاتی ہے تو کسانوں کو کم قیمت کی وجہ سے کافی نقصان اٹھانا پڑے گاجس سے ان کی دلچسپی پر منفی اثر پڑے گا اور بالآخر پیداوار میں کمی واقع ہو جائے گی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ کم پیداوار کی وجہ سے پاکستان کو بہت زیادہ ٹماٹر درآمد کرنے پڑتے ہیں جو ملک کے روزانہ استعمال کے لیے ضروری سمجھے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جدید زرعی ٹیکنالوجی کی عدم دستیابی سے پاکستان میں ٹماٹر کی پیداوار نمایاں طور پر متاثر ہوتی ہے ۔ ہائیڈروپونکس یا مٹی کے بغیر باغبانی کا استعمال کسانوں کے اخراجات میں نمایاں اضافہ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ دیگر فصلوں کے مقابلے میں ٹماٹروں کو بہتر اگانے کے لیے زیادہ کھادوں کی ضرورت ہوتی ہے جس سے فصل کی لاگت بڑھ جاتی ہے۔ڈاکٹر مظہر نے کہاکہ مناسب قیمت والی ہائیڈروپونکس یا مٹی کے بغیر کلچر ٹیکنالوجی کو پیداوار میں اضافے کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان میں متعارف کرایا جائے گا۔ ڈاکٹر مظہر نے کہا کہ ایک اور مسئلہ جس کا کسانوں کو ٹماٹر کی پیداوار میں سامنا کرنا پڑتا ہے وہ کیڑوں اور بیماریوں کا ہے۔ انہوں نے کہاٹماٹر کے وائرس کی بیماری پیداواری صلاحیت کو نمایاں طور پر کم کر سکتی ہے جو پاکستان میں ٹماٹر کی پیداوار کو محدود کرنے والے اہم عوامل میں سے ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ پانی کی دستیابی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے جس کا کسانوں کو سامنا ہے کیونکہ ٹماٹرکے لیے بہت زیادہ پانی درکار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی صوبائی حکومت نے پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کسانوں کو ڈرپ اریگیشن سسٹم فراہم کرنے کا اقدام اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم درآمدات پر اپناانحصار کم کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں بہتر پالیسیوں پر عمل درآمد اور جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک منصوبہ شروع کیا ہے جس میں پاکستان کے 50 اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں ٹماٹر کی افزائش کے لیے سال بھر کی ضروریات مختلف موسموں اور درجہ حرارت کے لیے کافی ہیں۔ نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر میں کسانوں کے لیے تربیتی سیشنزشروع کیے گئے ہیںاور'ٹماٹر کی فصل میں خود کفالت' کے عنوان سے اس منصوبے کو حوصلہ افزائی ملی ہے۔انہوں نے تجویزدی کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ہائیڈروپونک ٹیکنالوجی کو اپنائے اورکسانوں کو پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے بلاسود قرضے فراہم کرے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کا اندرون ملک سیاحتی شعبہ وبا کے باعث کم ترین سطح پر آنے کے بعد بحالی کی جانب گامزن ہے۔سی این بی سی نے فچ ریٹنگز کیحوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ تعطیلات کے دوران سیاحوں کی جانب سے بکنگ میں اضافے سے معلوم ہوتا ہے کہ رواں سال کی دوسری ششماہی کے دوران سیاحتی اخراجات میں اضافہ ہوگا۔اس ریٹنگ ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ یہ تیزی ایک ایسے موقع پر آرہی ہے جب چین کی سیاحتی آمدنی رواں سال کی پہلی ششماہی میں وبا شروع ہونے سے پہلے 2019 کی آمدنی کے تقریبا نصف تک پہنچ گئی تھی۔چین میں فِچ ریٹنگز کے تجزیہ کار فلورا ژو اور جینی ہوانگ کا کہنا ہے کہ سیاحتی شعبے میں سست رفتاربحالی کی وجہ سے معاشی ترقی محدودہوگئی تھی ،کیونکہ ملک کی جی ڈی پی میں 2019 کے دوران اس شعبے کا حصہ تقریبا 11فیصداور قومی روزگار کا 10 فیصد تھا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین میں متعدد عوامل کے نتیجے میں صنعتی منافع میں کمی کے باوجود صنعتی کارکردگی میں بحالی جاری رہی ہے۔قومی شماریات بیورو(این بی ایس) کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2022 کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران کم از کم 2 کروڑ یوآن(تقریبا 29 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر)سے کم سالانہ کاروباری آمدن والی بڑی صنعتی فرموں کا منافع گزشتہ سال کی نسبت 1.1 فیصد کمی کے ساتھ 48 کھرب 90 ارب یوآن تک پہنچ گیا ہے۔اس مدت کے دوران ان کمپنیوں کی مشترکہ آمدن میں تیزی سے نشوونما کی رفتار برقرار رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 8.8 فیصد اضافہ کے ساتھ 765 کھرب 70 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہے۔جنوری سے جولائی کے عرصہ میں 41 بڑی صنعتوں میں سے 16 کے منافع میں نشوونما دیکھی گئی ہے اور ان میں سے 14میں 5 فیصد سے زائد نشوونما دیکھی گئی ہے۔قومی شماریات بیوروکے سینئر شماریات دان ژوہونگ نے کار کی خریداری پر ٹیکس میں کٹوتی جیسی کھپت کی حامی پالیسیوں کے نفاذ کے اثرات اور سپلائی و پیداواری سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کے باعث سازوسامان کی تیاری کی صنعت کی بحالی اورآٹوموبائل مینوفیکچرنگ سیکٹر کے صنعتی منافع میں اضافہ پر روشنی ڈالی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سائنس میگزین کی حالیہ رپورٹ کے مطابق چین پہلی بار سب سے زیادہ حوالہ دیے جانے والے مقالوں کی تعداد میں سرفہرست آیا ہے۔رپورٹ میں ایک جاپانی انسٹی ٹیوٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے یہ کامیابی اس بات کا تازہ ترین ثبوت ہے کہ تعداد کے ساتھ ساتھ چین کی اسکالرشپ کے معیار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔نئی رپورٹ مرتب کرنے کے لیے جاپان کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پالیسی (این آئیایس ٹی ای پی)نے کئی نوبل انعام یافتہ شخصیات کی جانب سے دئے گئے حوالوں کے لحاظ سے دنیا کے سرفہرست 1فیصد مقالہ جات کو مرتب کیا۔"فریکشنل گنتی" کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے این آئی ایس ٹی ای پی نے تصدیق کی کہ 2018، 2019 اور 2020 میں شائع ہونے والے سب سے زیادہ حوالہ شدہ مقالوں میں چین کا حصہ 27.2 فیصد ہے، جبکہ امریکہ کا 24.9 فیصد ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین انشورنس تحفظ اور فنڈز کے ساتھ سماجی مدد فراہم کرتے ہوئے مشکلات میں گھرے اپنے عوام کے ذرائع معاش کو یقینی بنانے کے لیے کوششوں میں اضافہ کررہاہے۔قومی ترقی واصلاحات کمیشن کے عہدیداریانگ ین کائی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ کوویڈ-19 کی وبا اور قدرتی آفات کی وجہ سے ملک میں ضرورت مندوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات کا سامنا کرنے والے لوگ قدرتی طور پر بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں، حالانکہ قیمتوں میں یہ اتار چڑھا معمولی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چائنہ سیکورٹیز ریگولیٹری کمیشن (سی ایس آر سی)اور وزارت خزانہ نے امریکہ کے پبلک کمپنی اکانٹنگ اوور سائیٹ بورڈ (پی سی اے او بی) کے ساتھ آڈٹ نگرانی کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔متعلقہ اداروں کے ذرائع کے مطابق اس معاہدے کا مقصد قانون کے مطابق سرحد پار آڈٹ کی نگرانی میں تعاون کو فروغ دینا اور کمپنیوں کیبیرون ملک اندراج کے لیے بلا روک ٹوک چینلز کو یقینی بنانا ہے جس سے عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی کیپٹل مارکیٹوں اور اجراکنندگان کو فائدہ ہوگا۔اس وقت پی سی اے او بی کے ساتھ رجسٹرڈ چینی آڈٹ فرموں کی تعداد 30سے زیادہ ہے جو امریکی کیپٹل مارکیٹوں میں رجسٹرڈ 200 سے زائد چینی کمپنیوں کو آڈٹ خدمات فراہم کرنے کی اہل ہیں۔ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے، سی ایس آر سی اور چین کی وزارت خزانہ پی سی اے او بی اور دیگر امریکی ریگولیٹرز کے ساتھ رابطے اور مشاورتی عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے اور وہ مختلف طریقوں سے تعاون کررہے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران چین کے ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں مسلسل توسیع ہوئی ہے۔وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مشترکہ صنعتی آمدن گزشتہ سال کی نسبت 8.3فیصد اضافہ کے ساتھ 9کھرب 44ارب 20کروڑ یوآن(تقریبا 1 کھرب 37ارب87کروڑ امریکی ڈالر)تک پہنچ گئی ہے۔اس مدت کے دوران ابھرتے ہوئے کاروبار جیسے بگ ڈیٹا، کلاڈکمپیوٹنگ، انٹرنیٹ ڈیٹا سینٹرز اور انٹرنیٹ آف تھنگز تیزی کے ساتھ پھیلے۔ چین کی تین ٹیلی کام کمپنیوں - چائنہ ٹیلی کام، چائنہ موبائل اور چائنہ یونی کام کی ابھرتی ہوئی کاروباری آمدن گزشتہ سال کی نسبت 35.1فیصد اضافہ کے ساتھ 1 کھرب 84 ارب 30 کروڑ یوآن ہو گئی۔اس بریک ڈان کے دوران کلاڈکمپیوٹنگ سروسز کی آمدن میں گزشتہ سال کی نسبت 131.7 فیصد اضافہ جبکہ بڑے ڈیٹا اور انٹرنیٹ آف تھنگز کی آمدن میں بالترتیب 60.3 فیصد اور 25.9 فیصد اضافہ ہوا۔5 جی بیس اسٹیشنوں کی تعمیر میں بھی مسلسل پیشرفت ہوئی۔ جولائی کے اختتام تک چین میں 5 جی بیس اسٹیشنوں کی مجموعی تعداد تقریبا 19 لاکھ 70 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
گوادر بندرگاہ حقیقی معنوں میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کا انجن ثابت ہوگی، گوادر فری زون کی صنعت کاری سے پاکستان کی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا،فری زون میں مینوفیکچرنگ کے آغاز سے پاکستان جنوبی ایشیا میں پیداواری مرکز بن کر ابھرے گا، برآمدات بڑھیں گی، پاکستان کے کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی اور غیر ملکی ذخائر میں اضافہ ہوگا۔گوادر پرو کے مطابق اگر ماضی سے موازنہ کیا جائے توگوادر اپنے نقطہ نظر اور عوامی زندگی کے حوالے سے ایک مثبت تبدیلی سے گزر رہا ہے،یہ اب بھی نمایاں تبدیلی کے مرحلے میں ہے۔ گوادر کے لوگ اپنے معیار زندگی، معاش، کاروبار اور سماجی و اقتصادی میں ایک عملی اور امید افزا تبدیلی دیکھ رہے ہیں۔ اس کا کریڈٹ واقعی چین کی قیادت میں ہونے والی پیش رفت کو جاتا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ گوادر ایک چھوٹے سے ماہی گیروں کے شہر سے تجارتی اور سیاحتی مرکز میں تبدیل ہو چکا ہے۔ بلاشبہ، ترقی ایک وقت لینے والا عمل ہے اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگاکہ گوادر پاکستان کے لیے تجارتی مشعل بردار ہونے کے لیے تیار ہے۔ اس عرصے کے دوران بنیادی ڈھانچے کی تبدیلی بڑی حد تک بندرگاہ کی تعمیر کے ابتدائی دور میں شروع کی گئی اور بعد میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے اس میں اضافہ کیا گیا تھا۔ گوادر پرو کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی بدولت 2015 کا عرصہ خاص طور پر گوادر کے لیے واٹرشیڈ لمحہ تھا۔ بندرگاہ کو فعال کرنے کے علاوہ چین نے گوادر میں کئی اقدامات کیے ہیں۔
ایسٹ بے ایکسپریس وے (ای بی ای ڈبلیو)، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی آئی اے)، چائنا پاکستان ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (پی سی وی ٹی آئی)، 300 بیڈ کا چائنا پاکستان فرینڈ شپ ہسپتال، 1.2 ملین گیلن کا (ایم جی ڈی)ڈی سیلینیشن واٹر پلانٹ، اور ایک بڑی تعداد دیگر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں میں سے کچھ چین کی مالی اعانت سے چلنے والی اسکیمیں ہیں۔ ان میں سے بہت سے منصوبے جیسے ای بی ای ڈبلیو اور پی سی وی ٹی آئی فعال ہیں۔ دیگر جلد مکمل ہونے کی امید ہے۔ گوادر پرو کے مطابق 2013 میں گوادر بندرگاہ پر چین کی نگرانی کے بعد سے مقامی کمیونٹی کو متعدد براہ راست اور بالواسطہ فوائد کی پیشکش کی گئی ہے۔ روزگار کے متعدد مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ صنعت کاری کے جاری عمل سے خصوصا گوادر فری زون میں ہزاروں اضافی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ مزید یہ کہ بالواسطہ طور پر گوادر کو کافی فائدہ ہوا ہے۔ شہر میں رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبوں کو فروغ دیا گیا ہے۔ سی پیک کی وجہ سے غیرمتوقع مارکیٹنگ کی بدولت سیاحت کے شعبے کو فروغ ملا ہے۔ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے علاوہ، گوادر میں متعدد سماجی بہبود کے پروگرا م جاری ہیں،جیسے گوادر ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر، جس کا مقصد ٹیلنٹ کی ترقی، خواتین کو بااختیار بنانا، اور غربت کا خاتمہ کرنا ہے۔ مزید برآں منصوبے بالآخر مقامی لوگوں کو خود کفیل بنا سکتے ہیں۔ چین اب تک ضلع گوادر میں 7000سولر پینلز لگا چکا ہے تاکہ مقامی صارفین کو موثر بجلی فراہم کی جا سکے۔ گوادر پرو کے مطابق گوادر بندرگاہ کنٹینرز، بلک کارگو اور ایل پی جی جہازوں کو پروسیس کرنے کی قابل ذکر صلاحیت کے ساتھ فعال ہے۔ سالانہ لاکھوں کارگو پراسیس کیا جاتا ہے۔
حال ہی میں، ایک ویب پر مبنی کسٹم (weboc)سروس بھی قائم کی گئی ہے، جو کلیئرنس کے عمل کو تیز کرے گی۔ گوادر فری زون میں پاکستان اور بیرون ملک سے 50 سے زائد کمپنیاں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں اور آپریشنل مرحلے میں ہیں۔ مینوفیکچرنگ/ پروسیسنگ کے شعبے زراعت سے لے کر تجارت، فوڈ پروسیسنگ، کیمیائی کھاد، دھاتی پروسیسنگ اور زرعی پیداوار تک ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس فری زون میں سائنسی تحقیقی لیبارٹری گوادر کے ماحول کے لیے سازگار پودوں کی نئی اقسام کی تلاش کے لیے جدید تکنیکوں پر بے لوث کام کر رہی ہے۔ اب تک وہ کیلے کی کئی اقسام کاشت کر چکے ہیں۔ انجیر اور کنگ گراس جیسے دیگر پودوں کی کاشت جو بظاہر ناقابل عمل نظر آتی ہے مقامی کسانوں کے لیے روز گار کی نئی راہیں تلاش کرنا ممکن بنا رہا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق تجارتی سرگرمیوں کے انتظام کے علاوہ، چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی)، جو گوادر پورٹ اور فری زون کی مرعات یافتہ اور آپریٹر ہے، نے بندرگاہ کے احاطے کے اندر اور اس سے باہر سماجی شعبے میں متعدد اقدامات کیے ہیں۔ فقیر کالونی میں لڑکیوں کے لیے چائنا پاکستان ہائی اسکول، جو سی او پی ایچ سیکے زیر انتظام ہے، تعلیم کے شعبے میں ایک بڑی کامیابی ثابت ہوا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ویمن گارمنٹس فیکٹری اور فری زون میں بکریوں کا فارم، مہارتوں میں اضافے کے علاوہ مقامی مزدوروں کے لیے روز گار کا ذریعہ ہیں۔ اس کے علاوہ سی ایس آر کے فریم ورک کے تحت گوادر میں کام کرنے والے چینی کاروباری ادارے اپنے مقامی بھائیوں کے لیے مدد کا ہاتھ بڑھا رہے ہیں۔
اس سال کے شروع میں سیلاب کے دوران سی او پی ایچ سی گوادر کے مضافات میں خاندانوں تک پہنچی۔ 1000 متاثرہ خاندانوں میں کھانے پینے کی اشیائ تقسیم کی گئیں۔ ماہی گیری کے جال مقامی ماہی گیروں کو دیے گئے۔ سماجی خدمات کے علاوہ چین نے گوادر کی ادارہ جاتی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے بھی کوششیں کی ہیں۔ گوادر پولیس کو ان کی صلاحیت بڑھانے کے لیے موٹر سائیکلیں اور لیپ ٹاپ دیے گئے ہیں۔ صاف اور سرسبز گوادر کے حصول کے لیے چائنا پاکستان فرینڈ شپ فاریسٹ قائم کیا گیا جہاں 50 ہزار سے زائد پودے لگائے گئے ہیں۔ اس سے گوادر کے قدرتی ماحول میں بہتری آئی ہے۔گوادر پرو کے مطابق یہاختتام نہیں ہے۔ گوادر ابھی تک اپنی پوری صلاحیت حاصل نہیں کر سکا۔ بریک واٹر کی تعمیر، بندرگاہ کے ڈریجنگ کے عمل کی تکمیل اور بین الاقوامی ہوائی اڈے کے آپریشنل ہونے سے گوادر بندرگاہ حقیقی معنوں میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کا انجن ثابت ہوگی۔ گوادر فری زون کی صنعت کاری سے پاکستان کی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ فری زون میں مینوفیکچرنگ کے آغاز سے پاکستان جنوبی ایشیا میں پیداواری مرکز بن کر ابھرے گا۔ برآمدات بڑھیں گی، پاکستان کے کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی اور غیر ملکی ذخائر میں اضافہ ہوگا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم کی طرف سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور فکس ٹیکس ختم کرنے کے احکامات پر عمل درآمد شروع کردیا گیا،نجی ٹی وی کے مطابق لیسکو نے 23لاکھ 39ہزار صارفین کو بجلی بلزپر 4ارب 59کروڑ کا ریلیف دے دیا۔20لاکھ،71ہزار128گھریلو،46ہزار350زرعی صارفین کو ایف پی اے ریلیف اور2لاکھ 22ہزار38ریٹیلرزکو فکس ٹیکس واپس کردیا،تمام صارفین کے بلز کی تاریخ میں 31اگست تک کی توسیع کردی گئی،وزیراعظم کے اعلان اور وزارت توانائی کے احکامات کے بعد پاورڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے بلز سے200یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے اور زرعی صارفین کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ختم کرنے پر عملدرآمد شروع کر تے ہوئے بغیر ایف پی اے کے بل کا اجرا شروع کردیا،لیسکو چیف چودھری محمد امین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور وزارت توانائی کی ہدایات کے مطابق لیسکو ریجن میں صارفین کے بجلی بلوں سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو ختم کرکے انہیں نئے بل جاری کئے جارہے ہیں،لیسکو چیف نے بتایا کہ گورنمنٹ کی جانب سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی کٹوتی کی سہولت دوسو یا اس سے کم یونٹس استعمال کرنے والے گھریلو اور زرعی صارفین پر لاگو ہوگی،200
سے زائد یونٹس استعمال کرنے والے صارفین پر اس سہولت کا اطلاق نہیں ہوگا۔ لیسکو نے 23لاکھ 39 ہزار صارفین کو بجلی بلزپر 4ارب 59 کروڑ60 لاکھ روپے کا ریلیف دیا ہے،انہوں نے بتایا کہ لیسکو نے ایف پی اے کی مد میں 20لاکھ 71ہزار 128 صارفین کو 2 ارب 18 کروڑ 70 لاکھ روپے کا ریلیف دیا۔ اسی طرح 46ہزار 350زرعی ٹیوب ویلز کو بجلی بل پر 1 ارب 30 کروڑ 10 لاکھ کا ایف پی اے معاف کردیا گیا۔ 2 لاکھ 22 ہزار 38 ریٹیلرز کو فکس ٹیکس کی مد میں1 ارب 10 کروڑ 80 لاکھ روپے واپس کردیئے گئے ہیں،لیسکو چیف چوہدری محمد امین نے بتایا کہ صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام بینکوں کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں کہ وہ تاحکم ثانی مینوئل طریقے سے تصیح شدہ بل کی وصولی کو یقینی بنائیں۔ ایسے 200 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین جنہوں نے اس ماہ اپنے بل جمعکروادیئے ہیں ان کے اگلے ماہ کے بل سے یہ رقم نکال دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام صارفین کے بلز کی تاریخ میں 31اگست تک کی توسیع کردی گئی اور ترمیم شدہ بلز لیسکو کی ویب سائٹ پر بھی اپلوڈ کردیئے گئے ہیں،لیسکو چیف کا کہنا تھا کہ لیسکو اسٹاف صارفین کی سہولت کے لئے ہفتہ وار چھٹیوں کے دوران بھی کام کرئے گا تاکہ صارفین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکا نے پاکستان کو عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے کورونا ویکسین کی 90لاکھ اضافی خوراکوں کا عطیہ کر دیا،امریکی سفارت خانے کے مطابق کورونا ویکسین کی 90لاکھ اضافی خوراکوں کی آمد ہفتہ سے شروع ہو گئی، ویکسین فراہمی کا مقصد کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے،امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کو سب سے زیادہ کورونا ویکسین عطیہ کرنے والا ملک ہے، وبا کے آغاز سے لے کر اب تک پاکستان کو 7کروڑ 4 لاکھ ڈالر کی براہ راست معاونت کی جا چکی ہے جب کہ ایک کروڑ 83لاکھ ڈالر مالیت کا ساز و سامان کورونا سے نمٹنے کے لیے دیا گیا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن(اے پی سی ای اے)نے وزیراعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ 2022میں 15ملین روپے کا عطیہ دیا، جس سے ملک کے کئی حصوں میں موسلا دھار بارش اور سیلاب سے متاثرہ آبادی کو ریلیف اور بحالی فراہم کی جا سکتی ہے۔گوادر پرو کے مطابق اے پی سی ای اے نے اپنے 28 رکن اداروں کے تعاون سے یہ چیک وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدام پروفیسر احسن اقبال، چینی سفیر نونگ رونگ اور چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز، اور منسٹرقونصلر ڑی گوشیانگ کی موجودگی میں پیش کیا۔ گوادر پرو کے مطابق مقررین نے کہا مصیبت کی اس گھڑی میں ہم ساتھ ہیں چینی کمیونٹی کے اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کے عزم کا اظہار کر تی ہے ۔ دونوں ممالک نے حال ہی میں قدرتی آفات کے شعبے میں بھی تعاون کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ سفیر نے یہ بھی اعلان کیا کہ چین موجودہ بحران اور اس سے پیدا ہونے والے مصائب کے خاتمے میں مدد کے لیے بڑی تعداد میں خیمے اور دیگر امدادی سامان فراہم کرے گا۔گوادر پرو کے مطابق چینی حکومت نے بدھ کے روز ہنگامی انسانی امداد کی ایک کھیپ فراہم کرنے کا اعلان کیا جس میں 25,000 خیمے اور اشد ضرورت کے دیگر سامان کے ساتھ ساتھ سیلاب سے متاثرہ پاکستانی عوام کو ضرورت کے وقت 300,000 امریکی ڈالر کی ہنگامی نقد امداد فراہم کی جائے گی۔ مون سون بارشوں سے آنے والے سیلاب سے پاکستان میں 900 سے زائد افراد جاںبحق اور 1300 کے قریب متاثر ہوئے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بدترین سیلاب اور بارش کے باعث پاکستان کی ایران ، ترکی اور افغانستان کیساتھ تجارت معطل ہوگئی،تفصیلات کے مطابق بدترین سیلاب اوربارش نے پاکستان کا پڑوسی ممالک سے بھی رابطہ منقطع کردیا،بلوچستان میں طوفانی بارش کے بعد ایران ، ترکی اور افغانستان کیساتھ تجارت معطل ہوگئی ہے،شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کے بعد ترکی ، ایران اور افغانستان کے درمیان رابطہ پل بھی ٹوٹ گیا اور لینڈ سلائڈنگ کے باعث قراقرم ہائی وے اور بابو سر روڈ بند ہیں،حکام کا کہنا تھا بلوچستان کے چونتیس اضلاع پانی میں ڈوبے ہیں، ریلوے ٹریک بند ہیں اور رابطہ سڑکیں تباہ ہوگئیں ہیں،سیلاب سے تباہی کے بعد ایران ، ترکی اور افغانستان سے تجارت متاثر ہوئی ہے-
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سندھ کے شہر ٹنڈو آدم میں سیلابی ریلے داخل ہو گئے، جس کے باعث درجنوں مکانات ڈوب گئے،انتظامیہ نے ہیوی مشینری طلب کر کے سیلابی ریلے کو روکنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے،دوسری جانب مٹیاری میں قومی شاہراہ پر پانی آنے سے ٹریفک متاثر ہو گئی ہے،ادھر خیرپور میں متاثرین نے کھلے آسمان تلے رات گزاری، دادو کے متاثرین کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کردیا گیا ہے،فلڈ کنٹرول روم کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے، ہفتہ اور اتوار کوبڑے سیلابی ریلوں کی آمد متوقع ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول لاڑکانہ میں اور فضل الرحمن ڈی آئی خان میں عوام میں جانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ سیلابی،سیاسی اور معاشی ریلہ پی ڈی ایم کو بہا کر لے گیا ہے،انہوں نے کہا کہ مفتاح بہانہ ہے،اصل نشانہ شہباز شریف سے اپنے نااہلی کے کیسز ختم کرانا ہے،سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کا سارا انفرا اسٹرکچر ٹوٹ گیا ہے اور چاروں صوبوں میں فوج مدد کے لیے آگئی ہے۔مہنگائی کی شرح 45فی صد سے بڑھ گئی،پٹرول بھی 20روپے فی لٹر بڑھنے لگا ہے۔غریب آدمی کی زندگی 5مہینے میں تباہ وبرباد ہوگئی ہے،شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے شہباز شریف سے کہا ہے کہ اگلی بات تب ہوگی جب میرے اور مریم کے نااہلی کیس ختم ہوں گے۔ اپنے سارے کیس سیدھے کر لیے اور ہمارے معاملے میں آپ کو کوئی فکر نہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے تحریک معطل کی توحکمران عوام کی بوٹیاں نوچ لیں گے، حکومت اربوں روپے کی میڈیا مہم چلا رہی ہے، ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے لکھا کہ حکومت اربوں روپے کی ایک میڈیا مہم چلا رہی ہے کہ ملک میں سیلاب کی وجہ سے تحریک انصاف کو حکومت کی تبدیلی کیلئے حقیقی آزادی کی تحریک معطل کر دینی چاہیے،انہوں نے کہا کہ ایک طرف عوام کی آزادی سلب ہے اور اپوزیشن پر دہشت گردی کے پرچے کیے جا رہے ہیں، چینلز بند بند کیے جا رہے ہیں اور صحافی ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں،فواد چودھری نے کہا کہ سیاسی کارکنوں پر بدترین تشدد کیا جا رہا ہے جبکہ ملک میں مہنگائی 44فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ اس صورتحال میں اگر عمران خان نے تحریک معطل کی تو یہ حکمران پاکستان کے عوام کی بوٹیاں نوچ لیں گے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسا سیلاب پہلے نہیں کبھی دیکھا، ملک موسمیاتی تبدیلی سے بری طرح متاثر ہے ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں چار سو فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں، سندھ سیلاب سے زیادہ متاثرہ ہوا ہے، پاکستان میں 190 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں،وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک بھر میں ایک ہزار سے زائد اموات ہوچکیں، لوگوں کے مویشی ،املاک کو شید نقصان پہنچا ہے، سوات، مینگورہ اوردیگر علاقوں میں پکی عمارتیں بھی بہہ گئی ہیں۔ حکومت صورتحال سے تنہا نہیں نمٹ سکتی، متاثرین کی مدد کیلئے سب کو آگے آنا ہوگا،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فوج اور ادارے معاونت میں مصروف ہیں، اوورسیز پاکستانی بھی سیلاب زدگان کیلئے مدد کریں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
دبئی گلوبل ولیج کی آن لائن ٹکٹ بک کرنے پر 10 فیصد ڈسکانٹ کا اعلان کردیا گیا، پاسز صرف 18 درہم سے شروع ہوں گے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق آنے والے سیزن کے لیے گلوبل ولیج کے مہمان 25 اکتوبر کو سیزن 27 کھلنے پر وسیع پیمانے پر بہتری، اضافے اور اپ گریڈ کی توقع کررہے ہیں، جہاں 'ویلیو' ٹکٹ اتوار سے جمعرات تک عوامی تعطیلات کو چھوڑ کر ہفتے کے دن کے دورے کی حوصلہ افزائی کرے گا جب کہ 'اینی ڈے ٹکٹ' پر مہمانوں کو عوامی تعطیلات سمیت کسی بھی دن گلوبل ولیج میں داخل ہونے کی سہولت ملے گی۔ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے اس کی مسلسل مہم کے حصے کے طور پر صارف دوست موبائل ایپ یا ویب سائٹ پر خریدے گئے ٹکٹوں پر 10 فیصد کی رعایت دی جائے گی، گلوبل ولیج ایک ناقابل یقین قیمت پیش کر رہا ہے، جس کے داخلے کے ٹکٹ کی قیمتیں صرف 18 درہم سے شروع ہوتی ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ تیسرے داخلی دروازے ہیپی نیس گیٹ کا تعارف مہمانوں کو پنڈال میں داخل ہونے، ٹریفک کے بہا میں مدد کرنے اور کار پارکنگ سے کم فاصلے کو یقینی بنانے کا متبادل فراہم کرے گا، نئے گیٹ کے قریب والیٹ پارکنگ دستیاب کرائی جائے گی، سیلف پارکنگ کا آپشن اب بھی گیٹ آف دی ورلڈ پر دستیاب رہے گا اور نئے بنائے گئے اشارے ٹریفک کے بہا وکو سپورٹ کریں گے جب کہ مقبول ہیپی نیس اسٹریٹ کو ایک نئی شکل مل رہی ہے اور اسے بڑھایا اور بڑھا دیا گیا ہے
۔دبئی ہولڈنگ انٹرٹینمنٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر محمد شراف نے کہا کیبناس آٹھ افراد تک کے دوستوں اور فیملی گروپس کے لیے بک کرنے کے لیے دستیاب ہوں گے، مہمان اپنی ہر ضرورت کو پورا کرنے کے لیے اپنے نجی بٹلر کے ساتھ دنیا کو جاتے ہوئے دیکھتے ہوئے انداز میں آرام کر سکتے ہیں، اسی طرح مہمان ایوارڈ یافتہ موت سے بچنے والے اسٹنٹ شو دیکھنے کے لیے اسٹار سیٹنگ میں بھی اپ گریڈ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مہمانوں اور شراکت داروں سے موصول ہونے والے تاثرات کی بنیاد پر گلوبل ولیج کے تجربے کو مستقل طور پر تیار کرنے کی کوشش کرتے ہیں، 90 فیصد مہمانوں کی گلوبل ولیج میں واپس جانے کا ارادہ رکھنے کی رائے پر صارفین کے تجربے کو اگلے درجے تک لے جانے کے طریقے تلاش کرنا ہمیشہ ایک ترجیح ہے، سیزن 27 کے لیے اضافی سہولیات میں پورے پارک میں معلوماتی کانٹرز میں اضافہ، نماز کے لیے نئے کمرے، داخلے کے مقامات پر زیادہ سمارٹ وینڈنگ مشینیں اور مہمانوں کے لیے سامان کو محفوظ طریقے سے محفوظ رکھنے اور ذخیرہ کرنے کے لیے اضافی لاکرز شامل ہیں، گلوبل ولیج برانڈڈ مرچنڈائز کی ایک نئی رینج بھی شروع کرے گا جس میں والیف، زویا، اوزکا اور آیاہ گلوبل ولیج کے اپنے کرداروں کی مصنوعات شامل ہیں-
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب کے جنوب مغرب صوبہ جازان میں واقع بندر گاہ الدیر گورنری میں 30 کلو گرام چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئے ہیں اور سرحدی محافظوں نے چار ایتھوپیائی باشندوں کوگرفتار کر لیا ہیں، گزشتہ روز سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ایتھوپیائی باشندیں سعودی بندرگاہ کے راستے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ سرحدی سیکیوٹی اہلکاروں نے تلاشی کے دوران 30 کلوگرام چرس برآمد کی ، چاروں منشیات اسمگلروں کو حراست میں لے لیا گیا ہیں۔ سعودی حکام نے کہا ہے کہ وہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہوئے ملک کے اندر او اور باہر منشیات اسمگلروں کے خلاف کریک ڈان جاری رکھے گی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کوئٹہ شہر اور دیگر علاقوں میں گیس کی سپلائی تاحال معطل ہے جبکہ ایل پی جی من مانی قیمت پر فروخت ہونے لگی ہے،سوئی گیس کی سپلائی معطل ہونے کی وجہ سے ایل پی جی سلینڈر کی دکانوں پر رش بڑھ گیا ہے اور دکانداروں نے طلب بڑھنے پر گیس کے نرخ میں من مانا اضافہ کر دیا ہے،کوئٹہ میں ایل پی جی فی کلو 300روپے تک میں فروخت کی جا رہی ہے جبکہ نواحی علاقوں میں ایل پی جی 400روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے،اس کے علاوہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں بجلی کے ٹاور گرنے کے باعث بجلی بند ہے جبکہ وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود کچھ علاقوں میں موبائل فون نیٹ ورک سروس بھی متاثر ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر نوشہرہ میں سیلابی پانی سے 9 یونین کائونسلز شدید متاثر ہوئی ہیںِ، نوشہرہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کر رہے ہیں،تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں سیلاب کی شدت میں کمی کے لیے صوبائی حکومت اور انتظامیہ نے واپڈا سے رابطہ کیا ہے، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کا کہنا تھا کہ واپڈا حکام نے تربیلا اور وارسک ڈیموں سے پانی کے اخراج میں کمی کی ہے،ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اخراج میں کمی سے دریائے کابل میں سیلابی ریلے کی شدت میں کمی آئے گی،انہوں نے کہا کہ سیلاب کے پیش نظر سرکاری اسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، چارسدہ اور نوشہرہ کے سیلاب متاثرین کے لیے کیمپ قائم کیے گئے ہیں، چارسدہ میں منڈا ہیڈ ورکس کا آدھا حصہ سیلابی ریلے میں تباہ ہوچکا ہے، 2 عدد ڈسچارج کنٹرول سیکشن پانی میں بہہ گئے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں 100 سے زائد ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں، ریلیف کیمپس میں کھانے پینے اور رہائش کا مناسب بندوبست ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شدیدبارشوں اور سیلاب کے باعث ملک بھر میں ریلوے آپریشن بند ہونے کے بعد محکمہ ریلوے نے اب محدود ٹرین آپریشن کا شیڈول جاری کردیا ہے،محکمہ ریلوے کے مطابق لاہور سے اسلام آباد ریل کار سبک خرام، سبک رفتار سروس جاری رہے گی، اسی طرح لاہور سے اسلام آباد راول ایکسپریس اور اسلام آباد ایکسپریس سروس بھی معمول کے مطابق چلے گی،لاہور سے فیصل آباد کے لیے بدر اور غوری ایکسپریس جب کہ لاہور سے ملتان موسیک ایکسپریس سروس جاری رہے گی، لاہور سے سیالکوٹ کیلئے لاثانی ایکسپریس بھی معمول کے مطابق چلتی رہے گی،نارووال سے لاہور ناروووال پسنجرسروس اور لاہور سے نارووال فیض احمد فیض ٹرین سروس جاری رہے گی، شور کوٹ سے لاہور کے لیے راوی ایکسپریس بھی معمول کے مطابق چلے گی،راولپنڈی سے ملتان کیلئے مہر ایکسپریس اور راولپنڈی سے کوہاٹ ایکسپریس، لاہور سے میانوالی ٹرین سروس بحال ہے،محکمہ ریلوے کے مطابق میرپور خاص سے کراچی کے لیے مہران ایکسپریس اور شاہ لطیف ایکسپریس ٹرین سروس فعال ہے، اسی طرح حیدرآباد سے میرپورخاص اور کھوکھراپار کیلئے ماروی پسنجر سروس بھی جاری ہے، کراچی سے لاہور کارگو ایکسپریس اور فریٹ ٹرینیں جاری رہیں گی جبکہ پشاور، راولپنڈی اور لاہور کے درمیان ٹرین آپریشن بھی جاری رہے گا-
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کا دوست اسلامی ملک متحدہ عرب امارات سیلاب زدگان کی مدد میں پیش پیش ہے اور متاثرین کے لیے راشن کا بندوبست کیا جا رہا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ دو ماہ سے جاری طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ملک بھر میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی ہے۔ جس کے نتیجے میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار کے لگ بھگ ہوچکی ہے جب کہ ہزاروں گھر تباہ ہونے سے لاکھوں افراد بے گھر ہوکر کھلے آسمان تلے آچکے ہیں،سیلاب کی ان تباہ کاریوں پر دنیا بھر سے پاکستان کے متاثرین کی امداد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، قریبی دوست اسلامی ملک متحدہ عرب امارات بھی سیلاب زدگان کی مدد کیلیے پیش پیش ہے اور ان کیلیے راشن کا انتظام کیا جارہا ہے،پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے متحدہ عرب امارات کے اسلام آباد میں سفارتخانے نے خلیفہ بن زید ہیومنٹیرین فائونڈیشن اور ہلال احمر کے تعاون سے امدادی سامان تیار کیا جارہا ہے اور بڑے ہال میں 24 گھنٹے متاثرین کیلئے راشن کے پیکٹ بنائے جا رہے ہیں جو جلد متاثرہ علاقوں میں بھیجے جائیں گے،وزیراعظم کی اپیل پر سیلاب متاثرین کے لیے عالمی تنظیموں اور مالی اداروں نے 50 کروڑ ڈالر سے زائد کی فوری امداد کا اعلان کر دیا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
صوبائی دارالحکومت کے علاقے میں یتیم بچوں پر خالہ اور خالو کا غیر انسانی تشدد، کمسن بہن بھائیوں پر ڈنڈے برسا دیے، جسم پر بلیڈ سے کٹ بھی لگائے گئے،نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں ٹان شپ کے علاقے میں بچوں کی چیخ و پکار سن کر اہل علاقہ پہنچے اور پولیس کو اطلاع دی۔ محلے داروں کے مطابق دونوں یتیم بہن بھائیوں کو خالہ اور خالو نے مبینہ طور پر ڈنڈوں سے مارا اور جسم پر بلیڈ سے کٹ لگائے۔ دونوں میاں بیوی بچوں سے گھر کے کام کرواتے تھے،پولیس کے مطابق دونوں بچوں کے والدین انتقال کر چکے ہیں، جس کے بعد 8سالہ حسنین اور 6 سالہ مریم اپنی خالہ حنا کے پاس رہتیہیں۔ واقعے کے بعد متاثرہ بچوں کا خالو اپنی اہلیہ حنا کو لے کر فرار ہوگیا۔ بچوں کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کرکے پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے سیلاب سے متاثرہ علاقہ لسبیلہ کی تحصیل لاکھڑا کا دورہ کیا،نجی ٹی وی کے مطابق کورکمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے لسبیلہ کی تحصیل لاکھڑا کے دورہ کے موقع پر سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور متاثرین کوبحالی کی یقین دہانی کراتے ہوئے حوصلہ بڑھایا،ملاقات کے دوران لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پورا ملک سیلابی صورتحا ل سے دوچار ہے، مشکل گھڑی میں اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حکومت، سول انتظامیہ اور افواج پاکستان متاثرین کی بحالی کیلئے مصروف عمل ہے،اس موقع پر کور کمانڈربلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے پاک فوج کے ریلیف اور فری میڈیکل کیمپس کا بھی دورہ کیا اور ریسکیو آپریشن میں شریک جوانوں سے ملاقات بھی کی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاک فضائیہ کا سیلاب سے متاثر جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے، متاثرین میں پکا ہوا کھانا، ادویات اور خیمے تقسیم کیے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے، اتھل، لاکھڑا، مٹیاری، شہداد کوٹ، صحبت پور، قلعہ عبداللہ، فاضل پور، جھل مگسی اور دیگر علاقوں کے متاثرین کو امدادی سامان کی فراہمی کی جارہی ہے۔ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ متاثرین میں 3 ہزار 90 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے گئے، 7 ہزار 443 پائونڈز ادویات، 930 خیمے اور 5 ہزار 153 راشن پیک تقسیم کیے گئے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیموں نے ضلع راجن پور میں 114 مریضوں کا علاج کیا،ترجمان کے مطابق ایمرجنسی رسپانس ٹیموں نے 17 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاک فوج نے کہاہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقوم جمع کرنے کے حوالے سے آرمی کا کوئی الگ اکائونٹ نہیں ہے، ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کے مطابق سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقوم صرف حکومت کے اکائونٹ میں ہی جمع کرائی جا سکتی ہیں، پاکستان آرمی کا سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقوم جمع کرنے کا کوئی الگ اکائونٹ نہیں ہے،آئی ایس پی آر کا مزید کہناتھا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پاک آرمی کے اکائونٹس جعلی ہیں، عوام پاک فوج سے منسوب ان جعلی بینک اکائونٹس میں فنڈز دینے سے گریز کریں،آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آرمی نے 50ریلیف کیمپس قائم کر دیے ہیں اور پاک فوج کے تمام افسران نے ایک ماہ کی تنخواہ فلڈ ریلیف آپریشنز کے لیے عطیہ کر دی ہے۔ اس کے علاوہ پاک فوج نے اپنا 3 دن کا راشن بھی سیلاب متاثرین کو عطیہ کیا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے طے شدہ شرط پر عملدرآمد نہ کرنے سے متعلق وزارت خزانہ کو لکھے جانیوالے خط کو ملک کے خلاف ساز ش قرار دیدیا ہے، ہفتہ کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے ہمراہ اسلا م آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی اس سازش کو بھی ناکام بنائیں گے اورتوقع ہے کہ پیر کو آئی ایم ایف بورڈ سے ساتویں و آٹھویں اقتصادی جائزے کی منظوری کروالی جائے گی،انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے پاکستان کو اگلی قسط مل جائے گی، پی ٹی آئی نے پنجاب کو بھی لیٹر لکھنے کا کہا تھا مگر پنجاب نے لیٹر لکھنے سے انکار کردیا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو فی خاندان 25ہزار دیں گے، اگلے ہفتے 11.5لاکھ خاندانوں کو یہ پیسے مل جائیں گے، بلوچستان میں پیسے مل رہے ہیں جبکہ سندھ میں بھی ملنا شروع ہوجائیں گے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنمافواد چوہدری نے بھی کہا تھا کہ کے پی وفاق سے تعاون نہ کیا جائے پنجاب کے فنانس ڈویژن کو بھی کہا گیا کہ تعاون نہ کریں، لیکن پنجاب کے وزیر اور سیکرٹری نے انکار کردیا ہے پاکستان پانی میں ڈوب رہا ہے اور یہ سیاست کررہے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بلوچستان میں سیلابی ریلوں سے مزید 6 ڈیم ٹوٹ گئے جبکہ صوبے میں مجموعی اموات کی تعداد 241 تک پہنچ گئی ہے،مقامی انتظامیہ کے مطابق سیلاب کی وجہ سے زیارت، پشین اور مستونگ کے علاقوں میں کئی آبادیاں ڈوب گئی ہیں، واشک، خضدار اور بولان میں بجلی کے مین ٹاور گرنے سے علاقوں میں بجلی بند ہو گئی اور موبائل فون سروس کے ساتھ انٹرنیٹ سروس بھی بند رہی،نصیر آباد میں بولان قومی شاہراہ پر پنجرہ پل سیلابی ریلے کے باعث تباہ ہوگیا جبکہ سیلابی پانی قریبی علاقوں میں داخل ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ بلوچستان میں گھنٹوں بعد مواصلاتی نظام بحال ہو گیا ہے، ایدھی رضا کاروں نے ریسکیو آپریشن جاری کرتے ہوئے سیلابی پانی میں پھنسے 400سے زائد افراد کو ریسکیو کیا جبکہ صوبے میں مجموعی اموات کی تعداد241 ہو گئی ہے، صوبائی انتظامیہکے مطابق سیلابی ریلوں نے صوبے میں ایک ہزار کلو میٹر پر مشتمل مختلف شاہراہوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ مختلف اضلاع میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں،ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ صحت کے پی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل فاروقی نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 15 ہزار سے زائد افراد پیٹ، قے، دست اور آنکھوں سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں محکمہ صحت نے 35 کیمپ لگائے ہیں، کیمپوں میں صحت کا عملہ متاثرین کو طبی امداد فراہم کر رہا ہے،ڈاکٹر سہیل فاروقی نے کہاکہ سانپوں کے کاٹنے کی ویکسین بھی متاثرہ علاقوں میں بھیجی گئی ہیں، تمام کیمپوں کو ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں، 50سے زائد مختلف بیماریوں کی ادویات متاثرہ علاقوں میں بھیجی گئی ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان میں پولیو وائرس سے ایک اور بچہ متاثر ہوگیا جس کے بعد رواں برس وائرس میں مبتلا متاثرہ بچوں کی تعداد 15ہوگئی ہے،وزارت صحت حکام کے مطابق پولیو وائرس کا کیس شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان سے سامنے آیا ہے جہاں 17مہینے کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے،حکام کے مطابق پولیو سے متاثرہ بچے میں معذوری کی علامات یکم اگست سے ظاہر ہونا شروع ہوئیں، اس سال شمالی وزیرستان میں یہ پولیو کا 14اور مجموعی طور پر پاکستان کا 15 ہواں کیس ہے، پاکستان میں اس سال لکی مروت سے بھی پولیو کیس سامنے آچکا ہے، اس کے علاوہ اس سال خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سوات میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 15افراد جاں بحق اور درجنوں مکان و ہوٹلز تباہ ہو گئے،ضلعی انتظامیہ کے مطابق سوات میں سیلاب سے 130کلومیٹر کی سڑکیں تباہ ہوگئیں جبکہ 15رابطہ پل مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئے،سیلابی ریلے سے 100سے زائد مکانات اور دیگر عمارتیں تباہ ہوئیں جبکہ 50کیقریب ہوٹلز تباہ ہو گئے،کالام میں دریا کنارے بنے ہوٹل تباہ و برباد ہوگئے، بحرین میں بھی سیلابی ریلا راستے میں آنے والی ہر شے تنکوں کی طرح بہا لے گیا،سوات میں درجنوں درخت جڑ سے اکھڑ گئے، گلیاں اور سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں، گاڑیوں کو بھی سیلابی ریلا اپنے ساتھ لے گیا جبکہ سوات کا سب سے بڑا ایوب برج بھی بند ہو گیا،ادھر سوات ایکسپریس وے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پلائی کے مقام پر جزوی طور پر بند کر دی گئی، ضلع بھر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انسائیکلو میڈیا اور لاشاری فلمز کے بینر تلے جیو فلمز کی پیش کش دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ریلیز سے پہلے ہی مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر 29 کروڑ بار سرچ کیا گیا اور یہی نہیں ٹک ٹاک پر لاکھوں لوگوں نے مولا جٹ کے خصوصی فلٹرز کا استعمال کیا۔ خیال رہے کہ بلال لاشاری پاکستانی فلم انڈسٹری کے کامیاب ہدایتکار ہیں جو فلم وار کی بھی ہدایت کاری کے فرائض سر انجام دے چکے اور اب جیو فلمز کے اشتراک سے بننے والی مولا جٹ ان کی دوسری فلم ہوگی جب کہ اس فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت ہیں۔جیو فلمز کے اشتراک سے یہ فلم 13 اکتوبر کو ملک اور بیرون ملک ایک ساتھ ریلیز کی جائے گی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں جان لیوا وائرس سے مزید 2مریض جاں بحق ہو گئے ،قومی ادارہ صحت (این آئیچ)کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 16ہزار 570 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 290 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، مہلک وائرس میں مبتلا 123 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ،این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.75 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
خیبرپختونخوا میں شدید مون سون بارشوں اور بدترین سیلاب کے باعث ضلع چارسدہ میں منڈا ہیڈ ورکس ٹوٹ گیا،خیبرپختونخوا میں موسلا دھار بارشوں کے بعد صورتحال انتہائی خطرناک ہو گئی ہے، چارسدہ کے قریب منڈا ہیڈ ورکس منہدم ہو گیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق چارسدہ کے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ آئندہ گھنٹوں کے دوران آبادی سیلاب کی لپیٹ میں آ جائے گی، منڈا ہیڈ ورکس ٹوٹنے کے باعث چارسدہ ،شبقدر اور دیگر علاقوں کے ڈوبنے کا خطرہ ہے، انتظامیہ نے لوگوں کو محفوظ علاقوں کو منتقل ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔،نوشہرہ انتظامیہ کے مطابق اس وقت دریاے کابل میں پانی کا بہائو ایک لاکھ 96ہزار 400کیوسک سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، کئی رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہونا شروع ہو چکا ہے،ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا ازگن کے دفتر نے بتایا ہے کہ محکمہ آبپاشی کے مطابق نوشہرہ میں خطرناک سیلابی ریلہ کل صبح چار بجے سے چھ بجے کے درمیان پہنچے گا جس سے کی رہاشی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں لہذا جن علاقوں کے لوگوں کو انخلا کے احکامات دیے گے ہیں وہ فوری طور پر انخلا کو یقینی بنایں،پراوینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)خیبرپختونخوا کے جاری اعلامیے کی روشنی میں مردان میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف نے ضلع بھر میں فلڈ ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے، ایمرجنسی کے دوران تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے، ہسپتال، نجی عمارتیں و گاڑیاں ضلعی انتظامیہ کے براہ راست انتظامی کنٹرول میں رہیں گی تاکہ کسی بھی ہنگامی حالت میں لوگوں کو علاج معالجے کی سہولت کی فراہمی کیتھ محفوظ مقامات پر منتقلی کا انتظام کیا جا سکے،دوسری طرف صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)کی جانب سے دریائے سوات میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے متعدد اضلاع میں فوری طور پر 30اگست تک رین
ایمرجنسی نافذ کردی ہے،یہ فیصلہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کی سفارش پر کیا گیا جبکہ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کی جانب سے دریائے سوات میں خوازہ خیلہ اور اس سے منسلک ندی، نالوں میں اونچے درجے کے سیلاب کی پیش گوئی کی گئی ہے،پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں جون سے اب تک سیلاب سے 251 افراد جاں بحق ہوئے اور 19 ہزار گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں،خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے کہا کہ خوازہ خیلہ کے مقام پر دریائے سوات میں سیلاب کی سطح 2 لاکھ 27 ہزار 899 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے جو دریا اور نالوں کے آس پاس رہنے والیآبادی کے لیے خطرناک صورتحال کا باعث بن سکتی ہے،پی ڈی ایم اے نے سوات، دیر لوئر، مالاکنڈ، مہمند، چارسدہ، مردان، نوشہرہ اور پشاور کی ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کردیا۔ ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،پی ڈی ایم اے کے مراسلے میں متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو حساس علاقوں کی آبادی کی نشاندہی کرکے حفاظتی اقدامات اختیار کی ہدایت کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کسی بھی جانی و مالی، انفرااسٹرکچر، فصلوں اور مال مویشیوں کو نقصان سے بچانے کے لیے بروقت اقدامات یقینی بنائے،مراسلے میں متعلقہ انتظامیہ کو دریاں اور ان سے منسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح کی مسلسل نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور آلات کی دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے،ابتدائی اندازوں کے مطابق سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ 9سو ارب روپے سے زائد ہے۔ رواں سیزن میں ملک میں تین گنا زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں ۔
گندم کی بوائی میں تاخیر، کپاس اور چاول کی فصل کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے، رواں سیزن میں ملک بھر میں 3 گنا زیادہ سے پیدا ہونے والے سیلاب نے زندگی، فصلوں اور بنیادی ڈھانچے کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے ،رپورٹ کے مطابق سیلاب سے نقصانات کو صحیح اندازہ نہیں لگایا جاسکتا لیکن نقصانات 9سو ارب روپے سے زائد ہونگے جو سال 11-2010کے سیلاب سے زیادہ ہیں،رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث رواں سیزن میں برآمدات کم اور درآمدات زیادہ ہونگی۔ زمین کو سوکھنے میں 2 سے تین ماہ لگیں گے جس کے باعث گندم کی بوائی میں تاخیر ہوگی۔ گندم کی بوائی میں تاخیر کے باعث گندم کی فصل متاثر ہوگی اورنتجیجے میں 1ارب 70کروڑ ڈالر تک کی گندم درآمد کرنا پڑیگی،رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ڈھائی ارب ڈالرز کے چاول برآمد کیے تھے جو اس سال نہیں ہوپائینگے۔ کپاس کی درآمد کرنا پڑسکتی ہے۔ مویشیوں کی اموات کے باعث گوشت کی قیمت اور فصلوں اور باغات تباہ ہونے سے اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا جس کے باعث ملک میں مہنگائی نئے ریکارڈ پر پہنچ جائیگی۔ جبکہ عوامی منصوبوں پر خرچ بڑھ جانے کے باعث حکومت مالیاتی خسارے کا ہدف حاصل نہیں کرپائے گی ۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چارسدہ میں اونچے درجے کا سیلاب آنے کے خدشے کے پیش نظر عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے کئی شہر سیلابی ریلوں کی زد میں ہیں اور نوشہرہ کے بعد چارسدہ بھی سیلاب کے خطرے سے دوچار ہے،چند گھنٹوں میں سیلابی ریلا چارسدہ پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ منڈاہیڈورکس بھی سیلابی ریلے میں بہہ گیا ہے،چارسدہ کی عوام سے سیلابی صورت حال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،چارسدہ میں خیالی کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہورہا ہے جبکہ پھنسے ہوئے شہریوں کو ریسکیو کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،سیلاب متاثرین نے موٹر وے پر پناہ لے رکھی ہے اور بڑی تعداد میں متاثرین رات کھلے آسمان تلے گزار رہے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی