• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

چین۔ بیجنگ ۔ سی آئی ایف ٹی آئی ایس۔ مقام

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے چائنہ نیشنل کنونشن سینٹر میں چین بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات 2022 کے میڈیا ریوو میں ایک نمائش کنندہ روبوٹ کی جانچ کررہا ہے۔ (شِنہوا)

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ سی آئی ایف ٹی آئی ایس۔ مقام

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے چائنہ نیشنل کنونشن سینٹر میں چین بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات 2022 میں میڈیا ریوو کے دوران عملہ کا ایک رکن جی ٹی ورس کی نمائش کررہا ہے۔ (شِنہوا)

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ سی آئی ایف ٹی آئی ایس۔ مقام

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے چائنہ نیشنل کنونشن سینٹر میں چین بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات 2022 کے ایک بوتھ کی تصویر۔ (شِنہوا)

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ سی آئی ایف ٹی آئی ایس۔ مقام

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے چائنہ نیشنل کنونشن سینٹر میں چین بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات 2022 کے نشان کے قریب سے ایک صحافی گزررہا ہے۔ (شِنہوا)

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں 2 راتوں کے بع...

طرابلس(شِنہوا)لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں حکومت سے وابستہ حریف مسلح گروہوں کے مابین 2 راتوں تک مسلح جھڑپیں جاری رہنے کے بعد امن بحال ہو گیا ہے ، ان جھڑپوں میں تقریباً 200 افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

طرابلس سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ نے جھڑپوں کی وجہ سے جلنے اور تباہ ہونیوالی درجنوں گاڑیوں کو ہٹانےکے بعد چھوٹی و بڑی شاہراہوں کو دوبارہ کھول دیا ہے۔

دکانیں دوبارہ کھل گئی ہیں جبکہ پیر  کو بیشترسرکاری ادارے اور سکول کھلنے کی توقع ہے۔

پارلیمنٹ کے ایوان نمائندگان کی طرف سے مقرر کردہ حکومت اور قومی اتحاد کی حکومت کے حامی مسلح گروپوں کے درمیان جھڑپیں جمعہ کو شروع ہوئی تھیں ، ایوان نمائندگان کی مقرر کردہ حکومت طرابلس میں اقتدار سنبھالنے اور کام شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور طرابلس میں قائم قومی اتحاد کی حکومت انتخابات سے قبل اقتدار سونپنے سے انکاری ہے۔

پارلیمنٹ کی جانب سے مقرر کردہ حکومت کے وفادار مسلح گروپ طرابلس سے پسپا ہو گئے ہیں جبکہ قومی اتحاد حکومت کے وفادار مسلح گروپوں نے حریف مسلح گروپوں کے ہیڈ کوارٹرز پر قبضہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برطانوی راکٹ کمپنی اسکائی رورا 2023 میں اسک...

لندن(شِنہوا) برطانوی راکٹ سٹارٹ اپ اسکائی رورا اگلے چند مہینوں میں آئس لینڈ سے سنگل سٹیج سباربیٹل گاڑی خلا میں بھیجنے کی تیاری کررہی ہے جس سے 2023 میں سکاٹ لینڈ سے اس کے  پہلے راکٹ کی لانچنگ ممکن ہوسکے گی۔

اسکائی روراکے لیڈ کمیونیکیشن آفیسرنکی فنی گان نے ای میل کے ذریعے شِنہوا کو بتایا کہ  اسکائی لارک ایل نامی گاڑی کی لانچنگ سے  اسکائی رورا کو اپنے موبائل لانچ کمپلیکس کی اہم صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے گا جس سے ٹیم کو اگلے سال اسکائی رورا ایکس ایل کی لانچنگ کے لیے اہم تجربہ حاصل ہوگا۔

اسکائی رورا  کی ویب سائٹ کے مطابق، اسکائی رورا ایکس ایل تین  منزلہ ہلکے درجے کی لانچنگ  گاڑی ہے جس کا مقصد 5 سو سے 1ہزار کلومیٹر کی بلندی کے درمیان سورج کے ہم آہنگ مدار میں اور 2سو سے 1ہزار کلومیٹربلندی  کی حد کے درمیان قطبی مدار میں پے لوڈ پہنچانا ہے۔

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں سیلاب سے 18 افراد...

کابل(شِنہوا)افغانستان کے مشرقی صوبہ کنڑ میں سیلابی ریلے کے باعث کم از کم 18 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی باختر نے پیر کے روز بتایا کہ گزشتہ روز صوبے کے ضلع سرکانو میں سیلاب کےباعث کئی دیہات زیرآب آ گئے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق ضلع میں طوفانی بارشوں اور شدید سیلاب کے باعث 579 مکان تباہ ہو گئے ہیں۔

ایک اور خبر کے مطابق جنوبی صوبہ قندھار کے ضلع سپن بولدک میں ہفتہ کے روز شدید بارشوں کے باعث آنیوالے سیلابی ریلے سے 2 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق افغانستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث گزشتہ ایک ماہ کے دوران 200 سے زائد افراد کے ہلاک اور 250 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آسٹریلیا، کوئنز لینڈ میں چھوٹا طیارہ گر کر ت...

سڈنی(شِنہوا)آسٹریلیا کی شمال مشرقی ریاست کوئنزلینڈ میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے اس میں سوار 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ریاست کے پولیس حکام نے پیر کے روز بتایا کہ چھوٹا طیارہ کوئنزلینڈ کے دارالحکومت برسبین کے مغرب میں فرنویل کے نزدیک جھاڑیوں میں گر کر تباہ ہوا۔

پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق طیارے نے مقامی وقت کے مطابق صبح 10بجے(صبح 5 بجے پاکستانی وقت) پر دالبی سے اڑان بھری اور اسے دوپہر 2 بجے(صبح 9 بجے پاکستانی وقت) پر آرچر فیلڈ میں لینڈنگ کرنا تھا۔ طیارے کے منزل پر پہنچنےمیں ناکامی کے بعد حکام نے اس کی تلاش شروع کر دی۔

واقعے کے بعد متعدد ہنگامی ٹیموں کو طلب کر لیا گیا جبکہ آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو کی مدد سے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

آسٹریلیا کے قومی نشریاتی ادارے اے بی سی نے اس سے قبل کہا تھا کہ طے شدہ وقت کے مطابق آرچرفیلڈ میں لینڈنگ نہ کرنے پر مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تقریباً 2 بجکر 40 منٹ(صبح 9 بجکر 40 منٹ پاکستانی وقت) پر الارم بجایا گیا۔

دریں اثناء مقامی میڈیا چینل نائن نے بتایا کہ طیارے نے خطرناک موسم میں اڑان بھری اور تقریباً 610 میٹرز کی بلندی سے گر کر تباہ ہوا۔

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے سرکاری کاروباری اداروں کی آمدنی میں ا...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے سرکاری کاروباری اداروں (ایس او ایز) کی رواں سال کے پہلے سات مہینوں میں آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔

وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق، ایس او ایز کی جنوری سے جولائی کی مدت  کے دوران آپریٹنگ آمدنی  457کھرب 80ارب یوآن (تقریباً66کھرب 70ارب ڈالر) رہی ، جو گزشتہ سال کی اسی مدت سے 9.5 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق، ایس او ایز کا مشترکہ منافع گزشتہ سال کی نسبت 2.1 فیصد کم ہو کر26کھرب 80ارب یوآن ہو گیا۔

چین کے مرکزکے  زیر انتظام ایس او ایز کا کل منافع ایک سال پہلے کے مقابلے میں 4.3 فیصد بڑھ کر اس عرصے میں 19کھرب20 ارب یوآن رہا ، اور ان کی آپریٹنگ آمدنی 10.6 فیصد بڑھ کر257کھرب 50ارب یوآن رہی۔

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی انس...

سربراہ پاک فضائیہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پاک فضائیہ کو سیلاب کی جارحانہ امدادی مہم میں مزید تیزی پیدا کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ سربراہ پاک فضائیہ نے تمام بیسز کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقامی سول حکام کے ساتھ مل کر سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے مدد فراہم کریں۔ مزید برآں، سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پی اے ایف فلڈ ریلیف ڈونیشن اکانٹ قائم کیا جا رہا ہے۔ چیف آف دی ایئر اسٹاف کی انسانی امداد اور قدرتی آفات سے متعلق امدادی مہم کا مقصد زمینی راستوں کے کٹ جانے کی وجہ سے دور دراز علاقوں میں پھنسے ہوئے سیلاب متاثرین تک پہنچ کر انہیں بروقت امداد فراہم کرنا ہے۔ پی اے ایف کی تمام برانچز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس مہم کے لیے بھرپور کوشش اور تعاون فراہم کریں۔ امدادی کارروائیوں کی کارکردگی پر نظر رکھنے کے لیے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایک فوکل پوائنٹ بھی قائم کیا گیا ہے۔ موثر انتظام کے لیے ریجنل ایئر کمانڈز کے تحت 03 ریلیف زونز قائم کیے گئے ہیں جبکہ پی اے ایف ایئر موبلٹی کمانڈ کے 25 سے زائد ہیلی کاپٹرز اور 08 سی۔130 طیارے ناقابل رسائی علاقوں تک فوری رسائی کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ اس کوشش کے لیے ایک ایئر سپورٹ برج قائم کیا جا رہا ہے۔ مرتکز امدادیمہم کے تحت بیگھر افراد کے لیے خیمہ بستیاں قائم کی جا رہی ہیں جہاں انھیں مفت خوراک، رہائش اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈیزاسٹر ریلیف سیل میں قائم پی اے ایف ہیلپ ڈیسک سے سیلاب سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات اور امداد کے لیے 051-9260835 اور 051-9262404 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گلگت بلتستان میں پیلیڈیم کی وافر مقدار موجود...

گلگت بلتستان میں پیلیڈیم کی وافر مقدار موجود، نایاب دھات سونے سے زیادہ قیمتی ،عالمی منڈی میں قیمت 66 ڈالر فی گرام،جنوبی افریقہ 80 میٹرک ٹن کی پیداوار کے ساتھ دنیا میں سرفہرست،پاکستان نے تاحال کان کنی اور تجارت شروع نہیں کی،ماہانہ 200 کلو گرام پیلیڈیم کی برآمدملک کے مالی بحران کو حل کرنے کے لیے کافی ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق معدنیات سے مالا مال پاکستان کے صوبہ گلگت بلتستان میں پیلیڈیم کی وافر مقدار موجود ہے ۔یہ ایک چمکدار چاندی کی سفید نایاب دھات ہے جو سونے سے زیادہ قیمتی ہے تاہم حکومت نے ابھی تک بھاری زرمبادلہ کمانے کے لیے اسکی تجارت شروع نہیں کی ہے۔بہت سے ممالک پیلیڈیم کو کنٹرول شدہ مقدار میں تجارت کر کے اچھی رقم کما رہے ہیں۔ روس 2021 تک پیلیڈیم کا سب سے بڑا پروڈیوسر تھالیکن پھر جنوبی افریقہ نے 80 میٹرک ٹن کی پیداوار کے ساتھ روس کی 74 ملین ٹن کی پیداوار کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سال 2021 کے دوران پیلیڈیم کے دوسرے سرفہرست برآمد کنندگان میں برطانیہ ،ریاستہائے متحدہ امریکہ، کینیڈا،سوئٹزرلینڈاور جرمنی شامل ہیں۔ گلوبل مائننگ کمپنی کے پرنسپل جیولوجسٹ اور پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے سابق جی ایم جیالوجی محمد یعقوب شاہ نے کہاکہ صرف گلگت بلتستان سے ماہانہ تقریبا 200 کلو گرام مختلف پی جی ایم گروپ کی دھاتیں حاصل کی جا سکتی ہیں۔ یہ پروسیسنگ ریٹ ملک کے مالی بحران کو حل کرنے کے لیے کافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پلاٹینم گروپ آف منرلز چھ قیمتی لیکن نایاب زمینی دھاتوں پر مشتمل ہے اور ہر معدنیات کا صنعتی استعمال الگ ہے جو عالمی منڈی میں مہنگے داموں فروخت ہوتے ہیں۔ جولائی 2022 کے دوران پیلیڈیم 66 ڈالر فی گرام میں فروخت ہوا۔پیلیڈیم، ایک غیر مقناطیسی اور عبوری چاندی کی سفید دھات، آٹوموبائلز، الیکٹرانکس کے لیے ایندھن کے خلیوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ زیورات، تاج، ہوائی جہاز کے اسپارک پلگ، ایگزاسٹ ٹریٹمنٹ سسٹم، پیشہ ورانہ ٹرانسورس بانسری، گھڑیاں بنانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ یہ دواسازی کی صنعت میں ڈینٹل فلنگس، بلڈ شوگر ٹیسٹنگ سٹرپس،سرجیکل آلات وغیرہ کے طور پر استعمال ہونے والا ایک وسیع اسپیکٹرم منرل بھی ہے۔عالمی سطح پر، تقریبا 85 فیصدپیلیڈیم آٹوموبائل انڈسٹری میں زہریلے اخراج کو کم نقصان دہ مواد میں تبدیل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ زیادہ ارتکاز میں پیلیڈیم اور اس کا کلورائیڈ جانداروں کے لیے انتہائی زہریلا ہے۔ پیلیڈیم پلاٹینم کے مقابلے میں 15 گنا نایاب ہے جو اسے نمایاں طور پر قیمتی بناتا ہے۔کچھ ممالک نے یادگار پیلیڈیم سکے بھی بنائے ہیں جن میں چین ،روس ،کینیڈااورآسٹریلیاشامل ہیں۔دیگر قیمتی دھاتوں کی طرح پیلیڈیم کا تعلق بھی کموڈٹیز مارکیٹ سے ہے اور اس کا زیادہ تر کاروبار نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج پر ہوتا ہے۔اس دھات کو مناسب طریقے سے نکال کر پاکستان نہ صرف اپنے صنعتی اور سٹریٹجک شعبوں کو مضبوط بنا سکتا ہے بلکہ سماجی و اقتصادی فوائد بھی حاصل کر سکتا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے سافٹ ویئر سیکٹر کی آمدنی میں زبردست ا...

چین کی سافٹ ویئر انڈسٹری کی سال کے پہلے 7 مہینوں کے دوران کاروباری آمدنی میں 10.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے جولائی تک کل 54 کھرب60ارب یوآن (تقریبا 796ارب66 کروڑ امریکی ڈالرز) کی آمدنی ہوئی۔اس شعبے کی کمپنیوں نے اس عرصے کے دوران مشترکہ منافع میں 569 ارب80کروڑ یوآن حاصل کیا، جو کہ گزشتہ سال کی نسبت6.6 فیصد زیادہ ہے۔ اس عرصے کے دوران، چین کی سافٹ ویئر کی برآمدات 29ارب80کروڑ امریکی ڈالرز رہی، جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 4.3 فیصد زیادہ ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لاؤس، سیاحتی مرکز لوآنگ پرابانگ کی جھلکیاں

لاؤس کے دارالحکومت وینتیان سے تقریبا 220 کلومیٹر شمال میں واقع لوآنگ پربانگ دریائے میکانگ اور اس کے معاون دریا کے کنارے آباد ہے۔ یہ اپنے پرانے مندروں، خوبصورت ترغیبات اور دیہی مناظر کے سبب صف اول کے سیاحتی مراکز میں ایک کی حیثیت سے ابھررہا ہے۔ لوآنگ پرابانگ کو اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) نے 1995 میں عالمی ورثہ کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فلسطین کی اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے مسجد...

فلسطینی وزارت خارجہ نے اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصی کے احاطے میں ایک دروازے سے گھسنے کی مذمت کی ہے جوفلسطینی میڈیا کے مطابق بیت المقدس کے پرانے شہر میں "صرف مسلمانوں کے زیر استعمال" تھا۔فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کی ایک ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیلی پولیس نے آباد کاروں کو مسجد اقصی کی طرف جانے والے دروازوں میں سے ایک باب اسباط سے اسلامی مقدس مقام میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے۔وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "یہ بے مثال قدم مسجد کی موجودہ حالت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔" بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم اسرائیلی حکومت کو بیت المقدس اور اس کے اسلامی مقدس مقامات بالخصوص مسجد اقصی کے خلاف اس کی جارحیت کے نتائج اور اثرات کے لیے براہ راست اور مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ مسجد اقصی کے احاطے کو یہود ی ٹمپل مانٹ کے نام سے جانتے ہیں، مسلمانوں کے نزدیک یہ ان کا تیسرا مقدس مقام ہے اور یہودی اسے اپنا مقدس ترین مقام قرار دیتے ہیں۔ اسرائیل یہاں تک کہ پورے بیت المقدس شہر کو اپنا "ناقابل تقسیم دارالحکومت" سمجھتا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ ، سونامی کا ا...

انڈونیشیا میں پیر کے روز مغربی صوبے سماٹرا میں 6.4 شدت کا شدید زلزلہ محسوس کیا گیا۔ موسمیاتی، ماحولیات اور ارضیاتی فزکس کے ادارے نے بتایا کہ زلزلے کا جھٹکا جکارتہ وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 29 منٹ پر محسوس کیا گیا جس کا مرکز ضلع کیپل وان مین تاوائی (مینتاوائی جزائر) سے 116 کلومیٹر شمال مغرب اور 10 کلومیٹر سمندر کے نیچے تھا۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلہ سونامی لانے صلاحیت نہیں رکھتا تھا۔ 6.4 شدت کے زلزلہ کی درجہ بندی پہلے جھٹکے کے طور پر کی گئی، ایک اور جھٹکا جکارتہ وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 34 منٹ پر آیا تھا جس کی شدت 5.9 تھی اور اس کا مرکز بھی پہلے والے جھٹکے کی طرح تھا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت ، دہلی کی فضا میں سموگ کے اثرات سے بچن...

بھارت کے دارالحکومت دہلی کی فضا میں سموگ کے اثرات سے بچنے کے لئے فلٹر والے ہیلمٹ متعارف کرا دیے گئے،عالمی میڈیاکے مطابق حکومت موٹرسائیکل کے ہیلمٹ کو فروغ دے رہی ہے جس میں فلٹر لگے ہوئے ہیں اور پچھلے حصے میں ایک پنکھا ہے جو حکام کے بقول 80فیصد آلودگی کو ختم کر سکتا ہے،ریاستی ایجنسیوں نے شیلیوس ٹیکنولیبز میں ہزاروں ڈالر جمع کیے ہیں جو ایک سٹارٹ اپ ہے جس کے بانی امیت پاٹھک نے 2016میں ایک تہہ خانے میں ہیلمٹ پر کام شروع کیا،یہ وہ سال تھا جب فضائی آلودگی پہلی بار سرخیوں کا حصہ بنی اور جس کی وجہ سے نئی دہلی کو دسمبر کے وسط سے فروری تک سانس لینا محال ہو گیا تھا،ایک الیکٹریکل انجینئر پاٹھک نے بتایا کہ گھر یا دفتر کے اندر، آپ ایئر پیوریفائر رکھ سکتے ہیں لیکن جو لوگ موٹر سائیکل پر سوار ہیں، ان کا کوئی تحفظ نہیں ہے اس لیے ان کی کمپنی نے ہوا صاف کرنے والے یونٹ کے ساتھ ایک ہیلمٹ ڈیزائن کیا ہے جس میں ایک بدلنے والی فلٹر جھلی اور ایک پنکھا لگا ہوا ہے جو بیٹری سے چھ گھنٹے چلتا ہے اور اسے مائیکرو یو ایس بی سلاٹ کے ذریعے چارج کیا جا سکتا ہے، ہیلمٹ کی فروخت 2019 میں شروع ہوئی تھی اور نئی دہلی کی ایک لیبارٹری کے ٹیسٹوں سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ اس ہیلمٹ کے استعمال سے صارفین 80 فیصد سے زیادہ آلودگی سے محفوظ رہ سکتے ہیں،بھارت کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کا کہنا تھا کہ ہیلمٹ کی وجہ سے بائیکرز تازہ ہوا میں سانس لے سکیں گے،ہر ہیلمٹ 4,500روپے یا ایک عام ہیلمٹ کی قیمت سے تقریبا چار گنا زیادہ قیمت میں فروخت ہوتا ہے جو بھارت میں بہت سے موٹر سائیکل سواروں کی پہنچ سے باہر ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تین سال بعد کولمبیا ونیزویلا کے سفارتی تعلقا...

ونیز ویلا اور کولمبیا نے تین سال بعد دوبارہ سے سفارتی تعلقات قائم کر لیے،سابق وزیر خارجہ اور ونیزویلا کے بوگوٹہ میں سفیر فیلکسپلاسینکا بگوٹہ جبکہ کولمبیا کے قاراقاس میں سفیر آرماندو بینے دیتی ونیزویلا کے دارالحکومت قاراقاس پہنچ گئے ،اس طرح دونوں ممالک کے مابین فروری 2019کو منقطع ہونے والے سفارتی تعلقات ، کولمبیا کے نئے صدر گستاو پیترو اور ونیزویلا کے رہنما نکولا مادورو کی جانب سے دو طرفہ طور پر سفیروں کو بحال کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کی معائنہ ٹیم زاپوریزہیا جوہری پ...

اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کی ایک معائنہ ٹیم روسی زیر قبضہ زاپوریزہیا جوہری پلانٹ کا معائنہ کرنے کے لیے یوکر ین روانہ ہو گئی ہے،انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ معائنہ ٹیم رواں ہفتہ کے آخر تک پلانٹ پہنچنے کی توقع ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں یوکرین اور یورپ کی سب سے بڑی جوہری تنصیب کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانا چایئے ۔ یاد رہے کہ یوکرین کا زاپوریزہیا جوہری پلانٹ پر مارچ سے روسی فوجیوں کے کنٹرول میں ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب ، وزارت حج و عمرہ نے ماہ صفر کے دو...

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ماہ صفر کے دوران عمرہ کی اجازت دے دی،سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہ صفر المظفر کے دوران عازمین عمرہ کی سعادت حاصل کرسکیں گے،حکام کا کہنا تھا کہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مند مسلمان کسی بھی مجاز ٹریولنگ ایجنسی کے ذریعے بکنگ کراسکتے ہیں جبکہ ماہ صفر کے لیے عمرہ ویزے کی بکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے،وزارت حج نے مملکت کے باہر سے آنے والے عازمین پر واضح کیا ہے کہ وہ لائسنس یافتہ ایجنٹس سے ہی عمرے کی بکنگ کرائیں اور کسی غیر مجاز ٹریول ایجنٹ کے جھانسے میں نہ آئیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جرمنیمیںہزاروسائیکل سواروں کا سائیکل لین کے...

جرمنی کے دو شہروں فرینکفرٹ اور ویزباڈن کو ملانے والی موٹر وے پر ہزاروں سائیکل سواروں نے بہتر ٹرانسپورٹ سہولیات اور خصوصی سائیکل لین بنانے کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا، سائیکل سواروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بہتر پبلک ٹرانسپورٹ اور سائیکل لینبنائی جائے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق8 ہزار 5 سو سائیکل سواروں نے اس احتجاج میں حصہ لیا جس سے موٹر وے کئے گھنٹوں تک بند رہی، سائیکل سواروں نے فرینکفرٹ اور ویزباڈن کو ملانے والی موٹر وے پر 40کلومیٹر ((25میل تک سائیکلیں چلا کر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے کا اہتمامVerkehrswende Hessenگروپ کی طرف سے کیا گیا تھا ، یہ گروپ2030تک جرمن ریاست ''ہیسی''میں آلودگی سے پاک ٹرانسپورٹ بنانا چاہتا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایشیا کپ،بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان م...

ایشیا کپ ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان میچ منگل کو(آج) شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، بنگلہ دیشی ٹیم شکیب الحسن کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ افغانستان کو محمد نبی لیڈ کریں گے،افغانستان کی ٹیم اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے چکی ہے،بنگلہ دیشی ٹیم مایہ ناز آل رائونڈر شکیب الحسن کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں مشفق الرحیم، محمود اللہ اور مہدی حسن میراز شامل ہیں، افغانستان کو تجربہ کار آل رائونڈر محمد نبی لیڈ کر رہے ہیں اور انہیں راشد خان، نجیب اللہ زدران اور رحمان اللہ گرباز جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیںِ، ٹورنامنٹ کا فائنل 11ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فخر زمان کے آئوٹ پر میمز وائرل، بھارتی اداکا...

پاکستانی بلے باز فخر زمان کے آئوٹ ہونے پر سوشل میڈیا پر میمز وائرل ہو گئیں جب کہ بھارتی اداکار اور بگ باس سیزن 14 کے امیدوار علی گونی نے فخر کی ایمانداری پر انہیں سلام پیش کیا، نجی ٹی وی کے مطابق اتوار کو پاک بھارت میچ میں کئی ایسے لمحات آئے جنہوں نے شائقین کرکٹ کا دل جیت لیا، ان ہی میں سے ایک لمحہ وہ تھا جب اہم میچ میں فخر زمان نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا اعلی مظاہرہ کیا،پاکستانی اننگز کے چھٹے اوور میں بھارتی بولر اویش خان نے گیند کروائی جو فخرکے بلے کو معمولی سی چھوتے ہوئے بھارتی کیپر دنیش کارتھک کے ہاتھوں میں گئی ،بھارتی ٹیم کی جانب سے فورا اپیل نہیں کی گئی لیکن فخر زمان نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا اور امپائر کے فیصلے سے پہلے ہی کریز چھوڑ دی،فخر نے کریز چھوڑی تو امپائر نے بھی آئوٹ دے دیا،اسی حوالے سے اداکار علی گونی فخر کے مداح ہوگئے اور انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کرکٹر کی تعریف کی،علی نے ٹوئٹ میں کہا 'کیا زبردست اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا گیا، آپ عزت کے قابل ہیں'۔ ساتھ ہی انہوں سلام پیش کرنے والا ایموجی بھی بنایا،دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے فخر زمان کی ایمانداری پر میمز بھی بنائیں اور اظہار خیال کیا کہ فخر کو کریز نہیں چھوڑی چاہیے تھی، انہیں امپائر کے اشارے کا انتظار کرنا چاہیے تھا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جنوبی افریقن سائیکلسٹ لوئس مینٹجیس نے ویلٹا...

جنوبی افریقہ کے سائیکلسٹ لوئس مینٹجیس نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا نواں مرحلہ جیت لیا، ریس میں اطالوی سائیکل سوار سیموئل بٹسٹیلا نے دوسری ، اٹلی کے ہی سائیکلسٹ ایڈورڈو زیمبینی نے تیسری ، بیلجیم کے ریمکو ایونپول نے چوتھی جبکہ اطالوی سائیکل سوار فلیپو کونکا نے پانچویں پوزیشن حاصل کی، ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا نواں مرحلہ ولاویسیوسا سے لیس تک پہاڑی پر 175.5کلو میٹر پر محیط تھا جس کو30سالہ جنوبی افریقہ کے سائیکلسٹ لوئس مینٹجیس نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ،انہوں نے مطلوبہ فاصلہ 4گھنٹے 32منٹ اور 39سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، ریس کے نویں مرحلے میں اطالوی سائیکل سوار سیموئل بٹسٹیلا دوسرے اور اٹلی کے ہی سائیکلسٹ ایڈورڈو زیمبینی تیسرے نمبر پر رہے، بیلجیم کے سائیکل سوار ریمکو ایونپول کا ریس کے چھٹے مرحلے سے ریڈ جرسی پر قبضہ برقرار ہے۔یاد رہے کہ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس میں کل 21مراحل ہیں جس میں شرکت کرنے والے سائیکل سوار کل 3ہزار 280.5کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس11ستمبر کو میڈرڈ ، سپین میں اختتام پذیر ہوگی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شاہین آفریدی کو مس کیا،شعیب ملک کی ویڈیو سوش...

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملکنے روایتی حریفوں کے درمیان میچ میں شاہین آفریدی کو مس کیا،سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعیب ملک دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شاہین شاہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں وڈیو میں انہوں نے کہا کہ آج ہم بھارت کے خلاف میچ میں سب سے زیادہ کمی جس کی محسوس کررہے ہیں وہ ہیں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی،اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے شعیب ملک کے ہمراہ مسکرا کر کیمرے کی جانب دیکھا، بعد ازاں سابق کپتان نے یہ ویڈیو سوشل پر اپ لوڈ کی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انگلینڈ کے کرکٹر لیام لیونگ اسٹن انجری کے با...

انگلینڈ کے کرکٹر لیام لیونگ اسٹن دی ہنڈرڈ انجری کے باعث باقی میچز سے باہر ہوگئے،لیونگ اسٹون انجرڈ ہوجانے پر مینز ہنڈرڈ کے باقی میچز سے باہر ہوگئے، ان کی فرنچائز برمنگھم فونیکس نے گروپ مرحلے کے بعد ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن لے رکھی ہے لیکن ٹخنے کی انجری نے انھیں دی ہنڈرڈ سے باہر کردیا ہے،ان سے قبل ریسی ٹوپلی، جوفرا آرچر، برائیڈون کارسے، ثاقب محمود، اولی اسٹون، کرس ووئکس اور مارک ووڈ پہلے ہی انجری مسائل کے سبب دورہ پاکستان کے لیے دستیاب نہیں رہے ہیں۔ یاد رہے کہ انگلینڈ دورہ پاکستان کے لیے آئندہ ہفتے ٹوئنٹی 20اسکواڈ کا اعلان کریگا، انگلش ٹیم 7میچز کے لیے پاکستان کی مہمان بنے گی، تاہم اس سے قبل انگلش ٹیم میں انجریز کا بحران سنگین تر ہوگیا، لیونگ اسٹون اس میں نیا اضافہ ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ ڈالر کی فروخت مالی اور مانیٹری است...

ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر)کے مالیاتی سیکرٹری پال چھان نے کہاہے کہ امریکی شرح سود میں اضافے کے درمیان "ہانگ کانگ ڈالر کی فروخت" کا مطلب سرمائے کا اخراج نہیں ہےاور یہ ہانگ کانگ کے مالی اور مانیٹری استحکام کو متاثر نہیں کرے گا۔

چھان نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ2022 کی پہلی ششماہی میں، ہانگ کانگ میں مجاز اداروں کے کل ڈپازٹس میں اب بھی 0.4 فیصد کا تھوڑا سا اضافہ ہوا، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ "ہانگ کانگ ڈالر کی فروخت" "سرمایہ کے اخراج" کے مترادف نہیں ہے اور یہ ہانگ کانگ کے مالی اور مانیٹری استحکام کو متاثر نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بدلتی ہوئی بین الاقوامی سیاسی صورتحال کے پیش نظر ابھرتی ہوئی معیشتوں کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف خطوں سے ہنرمندوں اور کاروباری اداروں کو ہانگ کانگ کی طرف زیادہ فعال طور پر راغب کرنے کے لیے کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

 چین کے جنوبی ہانگ کانگ میں لوگ سڑک پر دیکھے جا سکتے ہیں۔(شِنہوا)

مالیاتی سربراہ نے کہا کہ ایک بین الاقوامی فنڈ اکٹھا کرنے والے مرکز کے طور پر، ہانگ کانگ کو مختلف جگہوں اور متنوع پس منظر کے حامل مزید کاروباری اداروں کو ہانگ کانگ میں فہرست میں لانے اور یہاں اپنے کاروبار کو بڑھانے کی کوشش کرنی چا ہئیں۔

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت کیخلاف میچ سے قبل براڈکاسٹرز کی جانب س...

بھارت کیخلاف ایشیا کپ میں میچ سے قبل براڈکاسٹرز کی جانب سے پاکستانی الیون کے نام غلط پیش کرنے پر سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم برہم ہوگئے، وسیم اکرم نے دعوی کیا کہ انھیں کھیل سے پہلے ملکی الیون کے بارے میں بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے معلوم ہوا، میں بھی شاہنواز دھانی کو کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتا تھا، مجھے یوسف نے بتایا تھا کہ دہانی کھیل رہا ہے اس لیے اگر بیٹنگ کوچ کو معلوم نہیں کہ کہیں کچھ گڑبڑ ہے،بعدازاں وسیم اکرم کو ٹی وی پریزینٹر نے میچ سے پہلے کے تجزیے کے دوران ہونے والی غلطی سے آگاہ کیا تو انھوں نے اس پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوش مت کرو، اس آدمی کو خوش رکھو جو غلط ٹیم بیان کررہا ہے، یہ بڑا کھیل ہے، یہ کوئی چھوٹی غلطی نہیں ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغان پولیس کی کارروائیاں،ایک سال میں4ہزار30...

کابل(شِنہوا)افغان پولیس نے گزشتہ ایک سال کے دوران آپریشنز کے دوران 4ہزار300سے زائد مختلف قسم کے ہتھیار اور بھاری مقدار میں گولہ بارود اکٹھا کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی باختر نے پیر کو وزارت داخلہ کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ ہماری پولیس نے گزشتہ ایک سال کے دوران غیر ذمہ دار افراد سے 4ہزار365 مختلف قسم کے ہتھیار، گولیوں کے 2لاکھ91ہزار331 راؤنڈ، گولہ بارود کے 735 بکس، 515 اینٹی پرسنل اور اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں جمع کیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پولیس نے 631 سرکاری گاڑیوں کو بھی برآمد کیا ہے جو غیر قانونی طور پر افراد استعمال کرتے ہیں۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز نے 243 مسلح مخالفین کو ہلاک اور 72 کو زخمی کیا اور 237 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ آپریشنز کے دوران 314 مسلح مخالفین نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ اس کامیابی کو ملک میں سلامتی کی صورتحال کو مستحکم کرنے کے لیے گزشتہ سال کے دوران شروع کیے گئے 1ہزار551 کلین اپ آپریشنز سے منسوب کیا گیا ہے۔

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں انٹرنیٹ تہذیب پر کانفرنس کا انعقاد

تیان جن (شِنہوا) چین کی شمالی بلدیہ تیان جن میں انٹرنیٹ تہذیب کو فروغ دینے بارے ایک کانفرنس شروع ہوگئی۔

چین انٹرنیٹ تہذیب کانفرنس 2022 میں ایک مرکزی فورم، سائبر اسپیس میں سلامتی کے فروغ پر ایک فورم ، 10 ذیلی فورم ، ایک نمائش اور موضوعات پر مبنی تقریبات شامل ہیں۔ کانفرنس 2 روز جاری رہے گی۔

انٹرنیٹ تہذیب کے مشترکہ فروغ بارے ایک اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں انٹرنیٹ ماحولیات، ثقافت اور تحفظ جیسے شعبوں میں نئے دور کے لئے انٹرنیٹ تہذیب کی تعمیر کو مضبوط بنانے پر 6 نکاتی اتفاق رائے شامل ہے۔

آن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے منعقدہ اس کانفرنس کی نمائش 2012 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے انٹرنیٹ تہذیب کے فروغ میں چین کی پیشرفت کو اجاگر کرنے کے لئے شروع کی گئی تھی۔

ذیلی فورمز میں سائبر اسپیس میں مواد کا فروغ ، ماحولیات اور قانون پر مبنی حکمرانی سے لیکر الگورتھم کے انتظام، بین الاقوامی تبادلے اور سائبر اسپیس میں رازداری کے تحفظ جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ،انڈیانا میں نیدر لینڈ کے 3 کمانڈوز کو...

امریکی ریاست انڈیانا میں نیدر لینڈ کے 3 کمانڈوز کو ان کے قیام کردہ ہوٹل کے سامنے گولیاں مار دی گئیں، واقعہ ریاست کے اہم تفریحی مقامات کے حامل علاقے میں پیش آیا ، یہ کمانڈوز تربیتی مقاصد پر ریاست میں مقیم تھے جنہیں ان کے ہوٹل کے سامنے گولیاں ماردی گئیں ، زخمی کمانڈوز کو اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے، کمانڈوز میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دیگر دو کی حالت خطرے سے باہر ہے،حکام نے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں کفایت شعاری قوانین کی خلاف ورزی پر 8...

بیجنگ(شِںہوا) چین میں جولائی کے دوران مجموعی طور پر 8 ہزار 185 چینی اہلکاروں کو پارٹی اور حکومتی طرز عمل کو بہتر بنانے بارے 8 نکاتی ضابطہ کی خلاف ورزی پر سزا دی گئی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی کمیشن برائے نظم وضبط و معائنہ اور قومی نگراں کمیشن نے ماہانہ رپورٹ میں بتایا کہ یہ اہلکار 5 ہزار 434 مقدمات میں ملوث تھے اور ان میں سے 5 ہزار 626 کو تادیبی یا انتظامی سزائیں دی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 4 ہزار 7 کو بیوروکریسی رکاوٹوں میں ملوث ہونے پر یا رسمی کارروائیوں میں الجھانے پر سزائیں دی گئیں۔ سماجی و معاشی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ میں فرائض سے غفلت ایک نمایاں مسئلہ تھا۔

مجموعی طور پر 4 ہزار 178 اہلکاروں کو ذاتی فوائد حاصل کرنے اور فضول طرز عمل پر سزا دی گئی ان میں تحائف دینا یا قبول کرنا اور غیر مجاز الاؤنس یا بونس دینا شامل ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نے 2012 کے اختتام پر کفایت شعاری کی خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے لئے اپنے 8 نکاتی ضابطے جاری کئے تھے۔

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میں کوویڈ-19 کے 226 نئے کیسزرپورٹ

اسلام آباد(شِنہوا)پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ-19 کے 226 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیر کو وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، تازہ کیسز کو شامل کرنے کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15لاکھ68ہزار679 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت کے اعدادوشمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک اور موت کے ساتھ، پاکستان میں کوویڈ-19 سے جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 30ہزار575ہوگئی ہے۔ اتوار کو ملک بھر میں 15ہزار79 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مثبت شرح 1.50 فیصد رہی۔ 110 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس میں بین الاقوامی فوجی کھیل اختتام پذیر ہ...

ماسکو (شِںہوا) بین الاقوامی فوجی کھیل 2022 کی اختتامی تقریب ماسکو اوبلاسٹ کے پیٹریاٹ ملٹری پیٹریاٹک پارک میں منعقد ہوئی۔

ٹینک بائیتھلون کا فائنل الابینو تربیتی میدان میں منعقد ہوا۔ چینی ٹیم اس مقابلے میں دوسرے نمبر پر رہی۔

روس، ماسکو اوبلاسٹ کے الابینو تربیتی میدان میں چینی ٹیم بین الاقوامی فوجی کھیل 2022 میں شریک ہے۔ (شِںہوا)

بین الاقوامی فوجی کھیل 2022 کا آغاز 13 اگست کو ہوا تھا ۔ یہ مقابلے چین ، روس اور ایران سمیت 12 ممالک کے علاقوں میں ہوئے۔ مقابلوں میں 37 ممالک اور خطوں کی 270 ٹیموں نے شرکت کی۔

رواں سال چینی فوج نے روس، ایران، قازقستان، الجزائر اور ازبکستان کے مقابلوں میں شرکت کے لیے 9 ٹیمیں بیرون ملک بھیجی تھیں۔

روس ، ماسکو اوبلاسٹ کے الابینو تربیتی میدان میں چینی ٹیم بین الاقوامی فوجی کھیل 2022 میں شریک ہے۔ (شِںہوا)

بین الاقوامی فوجی کھیلوں کا انعقاد روسی وزارت دفاع نے کیا تھا، اس نے فوجیوں میں تجربات کے تبادلے اور تعاون کو مستحکم کرنے میں ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا ہے۔

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برکینا فاسو، سونے کی کان میں کام کرنیوالوں پ...

برکینا فاسو کے مشرقی علاقے میں سونے کی ایک کان کو جانے والے قافلے پر مسلح حملے میں 6افراد ہلاک ہو گئے،عالمی میڈیا رپورٹس مطابق کینیڈین اینڈیور مائننگ فرم سے تعلق رکھنے والی بونگو سونے کی کان کے جوار میں کیچڑ میں دھنسنے والی گاڑی کو نکالنے کے لیے ایک نیا امدادی قافلہ سفر پر روانہ ہوا تھا،امدادی قافلہ جب واپس کان کی جانب لوٹ رہا تھا تو اس ہر نامعلوم مسلح افراد نیحملہ کر دیا،واقعہ میں 6 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے، ہلاک شدگان کا تعلق مقامی ملازمین سے ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

24 غیر ملکی کمپنیاں سری لنکا میں پیٹرولیم کے...

کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کے وزیر برائے بجلی اور توانائی کنچنا وجیسیکرا نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، سعودی عرب، امریکہ، چین، بھارت، روس، برطانیہ، ملائیشیا، ناروے، اور فلپائن کی چوبیس کمپنیاں پیٹرولیم کے کاروبار میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

 کنچنا وجیسیکرا نے کہا کہ ان کی وزارت نے غیر ملکی فرموں کی طرف سے پیش کردہ دلچسپی کے اظہار (ای او آئیز) کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی مقرر کی ہے، جو چھ ہفتوں کے اندر اس عمل کو حتمی شکل دے گی۔ وجیسیکرا نے کہا کہ پیٹرولیم پیدا کرنے والے ممالک کی کمپنیوں کو سری لنکا میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد، تقسیم اور فروخت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ وزیر نے مزید کہا کہ سرکاری ملکیت والی سیلون پیٹرولیم کارپوریشن (سی پی سی) کے تحت 700 گیس اسٹیشن منتخب کمپنیوں کو کام کے لیے دیے جا سکتے ہیں، اور منتخب کمپنیاں تجارتی بنیادوں پر دیگرسی پی سی سہولیات کا استعمال بھی کر سکتی ہیں۔

فی الحال، سی پی سی اور لنکا انڈین آئل کارپوریشن کو خوردہ صارفین کو ایندھن تقسیم کرنے کی اجازت ہے۔

وجیسیکرا نے کہا کہ سی پی سی، جس کا 80 فیصد ریٹیل پیٹرولیم مارکیٹ ہے، ڈالر کی کمی کی وجہ سے ایندھن کی فراہمی جاری رکھنے سے قاصر ہے۔

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جاپان کا افریقہ کی ترقی کیلئے 30ارب ڈالر زکی...

جاپان نے افریقہ کی ترقی کیلئے 30ارب ڈالر زکی امداد کا اعلان کردیا، یہ اعلان جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے تونسیہ میں جاپانافریقہ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ جاپان اس بات کو یقینی بنائے گا کہ موجودہ بے یقینی کی صورت حال میں افریقہ تک اناج کی ترسیل بلا تعطل جاری رہے،جاپانی وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ 30ارب ڈالرز کی رقم 3برس میں دی جائے گی، اس کے علاوہ افریقن ڈویلپمنٹ بینک کے ساتھ مل کر فوڈ سیکیورٹی کیلئے بھی رقم دی جائے گی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی جج نے افغانستان کے منجمند اثاثے بحال...

امریکی جج نے افغانستان کے اثاثوں کو امانت قرار دیتے ہوئے انھیں منجمد کرنے کے خلاف سفارش کر دی، امریکی جج نے کہا 9/11 کے متاثرین افغان بینک کے اثاثوں کے حق دار نہیں ہیں،تفصیلات کے مطابق افغانستان کے منجمد اثاثوں کے حوالے سے امریکی ریاست مین ہٹن کی مجسٹریٹ جج سارہ نیٹ برن نے اثاثے ضبط کرنے کی اجازت نہ دینے کی سفارش کی اور کہا قانون ایسے کسی بھی عمل سے عدالت کو روکتا ہے،انھوں نے سفارش کی کہ 11ستمبر 2001کے حملوں کے متاثرین کے حق میں طالبان کے خلاف حاصل کیے گئے عدالتی فیصلوں کو پورا کرنے کے لیے افغانستان کے مرکزی بینک کے اربوں ڈالر کے اثاثے ضبط کرنے کی اجازت نہ دی جائے،جج نے اپنی سفارش میں لکھا کہ نائن الیون حملے کے امریکی متاثرین انصاف، احتساب اور معاوضے کے لیے برسوں سے لڑ رہے ہیں اور یہ ان کا حق ہے لیکن قانون عدالت کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے کسی دوسرے ملک کے اثاثوں کے استعمال سے روکتا ہے،امریکی جج نے اپنے سفارش میں مزید لکھا کہ افغانستان بینک کو عدالتوں کے دائرہ اختیار سے استثنی حاصل ہے اور اگر اثاثوں کو ضبط کرنے کی اجازت دے دی جائے، تو اس کا مطلب طالبان حکومت کو افغانستان کی قانونی حکومت کے طور پر تسلیم کرنا ہوگا، اور ایسا صرف امریکی صدر ہی کر سکتے ہیں،مین ہٹن کی جج کی اس سفارش کا جائزہ مین ہٹن ہی میں امریکی ڈسٹرکٹ جج جارج ڈینیئلز لیں گے، جو قانونی چارہ جوئی کی نگرانی بھی کرتے ہیں اور فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آیا اس کی سفارش کو رد کریں یا قبول کیا جائے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب ،ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں سافٹ...

طلبا و طالبات کی اچھی صحت اور ان کی بہتر نشونما کیلئے سعودی محکمہ تعلیم نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں سافٹ ڈرنکس پر مکمل پابندی عائد کردی ہے، سعودی وزارت تعلیم کی ترجمان ابتسام الشھری نے ایک بیان میں کہا کہ اسکولوں میں سافٹ ڈرنکس پر پابندی عائد ہے، تمام اسکولوں میں کینٹین انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ طلبہ کو سافٹ ڈرنکس فراہم نہ کریں،انہوں نے کہا کہ تمام اسکولوں کی نگرانی کے لیے مخصوص اہلکاروں کو ذمہ داریاں تفویض کی جاچکی ہیں،اسکول کیٹین میں فراہم کی جانے والی اشیائے خورونوش کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ کینٹین انتظامیہ کو مطلع کیا جاچکا ہے کہ صحت مند خوراک کا اہتمام کیا جائے، کسی قسم کی خلاف ورزی کوبرداشت نہیں کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ اسکول کینٹین کی مسلسل نگرانی کا عمل جاری رہے گا تاکہ اس امرکو یقینی بنایا جاسکے کہ سافٹ ڈرنک طلبہ کو فروخت نہ کی جائیں،جبکہ کینٹین میں فراہم کی جانے والی خوراک کے معیارکی بھی کڑی نگرانی کی جائے گی, ہمارے پیش نظرطلبہ کوبہترین ماحول فراہم کرنا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مراکش میں دیو ہیکل سمندری موساسارچھپکلی کی ب...

مراکش میں سائنس دانوں نے دیو ہیکل سمندری موساسارچھپکلی کی باقیات دریافت کی ہیں،یہ چھپکلی 6کروڑ 60لاکھ سال قبل اپنے بڑے جبڑوں کی مدد سے دوسرے سمندری حیوانات کا شکار کرتی تھی، نجی ٹی وی کے مطابق جنرل کریٹیسیس ریسرچ میں سمندری چھپکلی تھیلاسوٹائٹن ایٹروکس کے متعلق بتایا گیا کہ ان چھپکلیوں کی لمبائی 9میٹر (30 فٹ)تک تھی اور آج کی دور کی اِگوانا اور گوہ اس کی دور کی رشتہ دار ہیں،برطانیہ کی یونیورسٹی آف باتھ کے محققین سمیت دیگر سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ کچھ موساسار مچھلیوں اور اسکوئیڈز جیسے چھوٹے شکار کھاتی تھیں اور دیگر ایمونائٹس اور کلیمس کھاتی تھیں۔ جبکہ نو دریافت شدہ چھپکلی دیگر تمام سمندری ریپٹائلز کا شکار کرتی تھی، تحقیقسے پتہ چلتا ہے کہ تھیلاسوٹائٹن اپنے دور کی زبردست شکاری تھی جو خوراک کی زنجیر میں سب سے اوپر ہوتی تھی،اس خوراک کی زنجیر میں سب سے نیچے پلینکٹن ہوتے تھے جن کی غذا سمندر کی گہرائی میں موجود اجزا سے بھرپور پانی ہوتا تھا۔ چھوٹی مچھلیاں ان پلینکٹن کو کھاتی تھیں اور پھر بڑی مچھلیاں ان چھوٹی مچھلیوں کو کھاتی تھیں۔ یہ بڑی مچھلیاں پھر موساسارس اور پلیسیو سارس کی غذا بن جاتی تھیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یورپ میں اب تک پائے جانے والے سب سے بڑے ڈائن...

یورپ میں اب تک پائے جانے والے سب سے بڑے ڈائنوسار کی ہڈیاں ایک زیرِ تعمیر عمارت کے پسِ منظر سے برآمد ہوئی ہیں جو سبزہ خور سوروپوڈ سے تعلق رکھتی ہے، پرتگال کے وسط سے پومبل شہر سے ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں جس کا پورا قد 12میٹر اور سر سے دم تک کی لمبائی 25میٹر تھی۔ یہ جانور پتوں اور سبزے پرگزارہ کرتے تھے جبکہ یہ مخلوق چاروں پیروں پر چلا کرتی تھی،تاہم یہ کہانی 2017میں شروع ہوئی جب ایک قطعہ اراضی کے مالک کو اپنے پلاٹ پر کئی غیرمعمولی بڑی ہڈیاں دکھائی دیں۔ یہ ہڈیاں تعمیراتی عمل میں ملی برآمد ہوئی تھیں اس کے بعد سائنسدانوں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے باقاعدہ تحقیق شروع کی،پھر اگست 2022میں پرتگالی اور ہسپانوی ماہرین ایک جگہ جمع ہوئے اور یہاں باضابطہ تحقیق کی، اس کے بعد وہاں سے سوروپوڈ کی مزید ہڈیاں ملیں جس کے بعد اسے یورپ سے دریافت ہونے والا سب سے بڑا ڈائنوسار قرار دیا جاسکتا ہے،تحقیقی ٹیم میں شامل سائنسداں، ایلزبتھ میلافایا نے کہا کہ اس طرح کے آثار کی دریافت عام بات نہیں، کیونکہ اس ڈائنوسار کی پسلیاں اچھی حالت میں ملی ہیں۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ جس طرح اس کے رکازات دریافت ہوئے ہیں وہ عام حالات میں ممکن نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ جراسک عہد کی یہ دریافت غیرمعمولی ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سندھ ہائی کورٹ،ڈاکٹرعامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم...

سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹرعامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کے معاملے پرسماعت بارہ ستمبر تک ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں معروف اینکر پرسن ڈاکٹرعامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کے معاملے میں عبدالاحد خان ایڈووکیٹ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ ڈاکٹرعامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشری اقبال کی طرف سے ضیا اعوان ایڈوکیٹ نے وکالت نامہ عدالت میں جمع کرایا۔ عبدالاحد خان ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ میں عام شہری کے طور پر پیش ہوا ہوں۔ سندھ ہائی کورٹ کی ججمنٹس موجود ہیں۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سیشن عدالت نے پوسٹ مارٹم کروانے سے متعلق درخواست مسترد کی۔ جوڈیشنل مجسٹریٹ نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دیا تھا۔ عبدالاحد خان ایڈووکیٹ کا مقف تھا کہ ایس ایچ او نے پوسٹ مارٹم کرانے کی سفارش کی تھی۔ پولیس بھی چاہتی ہے کہ عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم ہو۔ فی الحال کوئی مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔ وکیل درخواست گزار نے مقف پیش کیا کہ ڈاکٹرعامرلیاقت کے انتقال پر شکوک پیدا ہوچکے ہیں۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق وجہ انتقال سامنے نہیں آئی۔ سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹرعامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کے معاملے پرسماعت بارہ ستمبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سندھ ہائی کورٹ،کے الیکٹرک کی درخواست پرایم ڈ...

سندھ ہائی کورٹ نے کیالیکٹرک کی درخواست پرایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی سے جواب طلب کرلیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں کے الیکٹرک، سوئی سدرن گیس کمپنی کے مابین واجبات کی ادائیگی کے معاملے پر گیس کی سپلائی میں کمی کے خلاف کے الیکٹرک کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ وکیل کے الیکٹرک نے دلائل دیے کہ کراچی کا ہرشہری بلز میں اضافے کی شکایات کر رہا ہے۔ ہمیں عدالتی حکم کے باوجود قدرتی گیس نہیں دی جا رہی۔ قدرتی گیس نہ ملنے پرمتبادل ذرائع کے اخراجات 8 گناہ ہیں۔ کے الیکٹرک کے وکیل نے مقف اپنایا کہ کراچی کا ہر شہری فیول ایڈجسمنٹ سے متاثر ہو رہا ہے۔ ہمارے علاوہ باقی انڈسٹریز کو گیس دی جا رہی ہے۔ وکیل نے مقف پیش کیا کہ ایم ڈی ایس ایس جی سی عمران منیر کے خلاف توہین عدالت کارروائی کی جائے۔ وکیل ایس ایس جی سی نے جواب دیا کہ عمران منیر ملک سے باہر ہیں جس پرعدالت نے کہا کہ ایم ڈی سے کہیں جواب جمع کرائیں۔ عدالت نے وکیل ایس ایس جی سی کو تنبیہ کی کہ اگرجواب جمع نہ کرایا تو ذاتی حیثیت میں طلب کریں گے۔ سندھ ہائی کورٹ نے سماعت 8 ستمبر کے لیے ملتوی کرتے ہوئے حکم امتناعی میں بھی توسیع کردی۔ عدالت ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی عمران منیر کو توہین نوٹس جاری کر چکی ہے۔ کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ عدالت نے 13 جون 2018 کو ایس ایس جی سی کو گیس کی کمی سے روکا۔ عدالت نے معمول کے مطابق گیس کی سپلائی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ کے الیکٹرکا یہبھی کہنا تھا کہ حکم امتناعی کے باوجود گیس کی سپلائی میں کمی کی گئی۔ گیس کی کمی سے بجلی کی پیداوارمتاثرہو رہی ہے۔ ایم ڈی ایس ایس جی سی کے خلاف توہین عدالت کارروائی کی جائے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثر ہے،...

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے کہا ہے کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کا ذمہ دار نہیں تاہم اسے یہ تبدیلیاں بھگتنا پڑرہی ہیں، پاکستان اپنی جی ایچ جی کے اخراج کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ہماری غلطیوں کے مقابلے میں سزا کافی زیادہ ہے ،پاکستان بھر میں رواں سال مارچ سے شروع ہونے والی شدید گرمی سے لاکھوں لوگ بری طرح متاثر ہوئے ،پورے جنوبی ایشیا میں گرمی کی وجہ سے ہونے والی اموات، گندم کی فصل متاثر، بجلی کی بندش اور آگ لگنے سے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت نے غریب اور پسماندہ کمیونٹیز کو خاص طور پر متاثر کیا ۔ یہ بات ایڈیشنل سیکریٹری وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی جودت ایاز نے گوادر پرو کو خصوصی انٹرویو میں بتائی ۔ انہوں نے کہا جرمن واچ کی طرف سے جاری کردہ گلوبل کلائمیٹ رسک انڈیکس 2021 کے مطابق ایک رپورٹ جو تجزیہ اور درجہ بندی کرتی ہے کہ ممالک اور خطے کس حد تک موسمیاتی متعلقہ شدید موسمی واقعات (طوفان، سیلاب، ہیٹ ویوز وغیرہ) کے اثرات سے متاثر ہوئے ہیں ۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے ترقی پذیر ممالک خاص طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ چند سالوں کے دوران ہیٹی، فلپائن اور پاکستان جیسے ممالک جو بار بار تباہی سے مسلسل متاثر ہوتے ہیں، طویل مدتی انڈیکس اور متعلقہ سال کے انڈیکس دونوں میں سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ اس سال زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے ہمارے پھل اور فصلیں مکمل پھل یا اناج نہیں بنا سکتیں اور اگر دنیا کا درجہ حرارت ایک خاص سطح سے بڑھتا ہے تو بہت سے ساحلی شہر زیر آب آ جائیں گے اور بظاہر پاکستان کی ساحلی پٹی متاثر ہو گی۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے ایک بار ریڈیو پروگرام میں بتایا کہ گلوبل وارمنگ کے

نتیجے میں تیزی سے پگھلتے ہوئے گلیشیئرز نے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ میں 3,044 سے زیادہ برفانی جھیلیں تخلیق کی ہیں، ان میں سے تینتیس کسی بھی لمحے پھٹ سکتی ہیں،ہم خاندانوں اور لوگوں کو ہٹانے میں کامیاب رہے، لیکن یہ ہمیں دیکھ رہا ہے کہ پاکستان کے لیے موسمیاتی تناؤ کتنا حقیقی اور خطرناک ہے، یہ بالکل لفظی طور پر یہاں اور اب ہے ۔کہانی کا افسوسناک حصہ یہ ہے کہ ہم دنیا میں سب سے کم اخراج کرنے والوں میں سے ایک ہیں، اور اس کے باوجود ہم آب و ہوا کے نمونوں میں تقریباً وجودی تبدیلی کی تباہ کاریوں کا سامنا کر رہے ہیں اور ان تمام بحرانوں کی زندہ مثال ہیں ۔ جودت ایاز نے گوادر پرو کو بتایا کہ دنیا میںب و ہوا پر بحث ہوتی ہے لیکن اسے سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا ۔ تاریخی آب و ہوا کے اخراج پر توجہ دی جانی چاہیے کیونکہ موسمیاتی تبدیلی بڑے آلودگی پھیلانے والے ممالک بنیادی طور پر ان کے آباؤ اجداد نے پیدا کی ہے۔ جودت ایاز نے کہا کہ عالمی رہنما ایک کمرے میں بیٹھ کر فیصلہ کر رہے تھے۔ ان میں اکثریت کی عمر ساٹھ سال سے زیادہ تھی۔ کچھ کی عمر ستر سے بھی زیادہ تھی۔ وہاں باہر بیٹھے اور سبز امن کے لیے احتجاج کرنے والے لوگ زیادہ تر بیس سے پینتیس سال کے تھے۔ وہ کہہ رہے تھے کہ جب گلوبل وارمنگ کا اثر نمودار ہوا تو دفتروں کے یہ تمام بوڑھے مر چکے ہوں گے،ہمیں ان کے فیصلوں کے نتائج کے ساتھ جینا ہے۔ کون سے ممالک تاریخی طور پر موسمیاتی تبدیلی کے ذمہ دار ہیں؟' 'کے عنوان سے ایک تجزیاتی رپورٹ کاربن بریف نے جاری کی گئی یہ رپورٹ تاریخی اہمیت کی حامل ہے

کیونکہ صنعتی انقلاب کے آغاز کے بعد سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ (CO2) کی مجموعی مقدار 1.2C کے درجہ حرارت سے قریبی تعلق رکھتی ہے جو پہلے ہی واقع ہو چکی ہے۔ مجموعی طور پر انسانوں نے 1850 سے اب تک تقریباً 2,500 بلین ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ (CO2) (GtCO2) فضا میں خارج کی ہے، جس سے باقی کاربن بجٹ کا 500GtCO2 سے بھی کم درجہ حرارت 1.5C سے کم رہ گیا ہے۔ درجہ بندی میں پہلے نمبر پر امریکہ نے 1850 سے اب تک 509 گیگا ٹن زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈخارج کی اور کاربن بریف تجزیہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ دنیا کے کل کا تقریباً 20 فی صد کے ساتھ تاریخی اخراج کے سب سے بڑے حصے کے لیے ذمہ دار ہے، ۔ اگرچہ حالیہ دہائیوں میں بڑے آلو دگی پھیلانے والے ممالک نے اپنے اخراج کو نمایاں طور پر کم کیا ہے، لیکن وہ آج بھی تاریخی گرمی میں سب سے اہم کردار ادا کرنے والوں میں شامل ہیں۔ جودت ایاز نے گوادر پرو کو بتایا کہ میں ان ترقی یافتہ ممالک سے ملنے والی مالی اور تکنیکی مدد سے مطمئن نہیں ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ مغربی یورپ اور شمالی امریکہ کے ترقی یافتہ ممالک کبھی بھی اپنا وعدہ پورا نہیں کرتے۔ بدقسمتی سے اگر کسی نے سو روپے کا وعدہ کیا ہے تو صرف پچیس روپے ہی آخر کار منزل تک پہنچتے ہیں۔ جودت ایاز نے کہا جب تک ہمیں نشت نہ دی جائے نہ بولنے دیا تو ہم سے اس کا حل نہیں مانگا جاسکتا اور ہم اس ضمن میں کچھ نہیں کرسکتے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایڈمنسٹریٹرکراچی نے ایمرجنسی ریسپانس سینٹر 1...

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایمرجنسی ریسپانس سینٹر 1122 کی رینوویشن و اپ گریڈیشن کا افتتاح کر تے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق کام کررہے ہیں،ایمرجنسی ریسپانس سینٹر1122 اب آگ کے واقعات کو بھی ریسکیو کرے گا،بلدیہ عظمی کراچی نے 3 اضلاع میں اپنے کیمپس قائم کردیئے۔بیرسٹر مرتضی وہاب کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز پہنچے جہاں انہوں نے کے آئی ایچ ڈی میں ایمرجنسی ریسپانس سینٹر 1122 کی رینوویشن و اپ گریڈیشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مشیر بحالیات رسول بخش چانڈیو اور ایم سی کے ایم سی انکے ہمراہ تھے۔ اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی سینٹرز کو مزید فعال کیا جارہا ہے، کوشش ہے کہ شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی سینٹرز قائم کیے جائیں۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ آج ہم نے یہاں 1122کے ساتھ باہمی تعاون شروع کیا ہے، قومی ادارے کایونٹ یہاں قائم کردیا گیا ہے، بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 230 نئی جدید سہولیات سے آراستہ ایمبولینسز کا آغازکیا ہے، اس میں عملہ بھی ہوتا ہے، ہم کراچی شہر میں پہلا ایمرجنسی ریسپانس سینٹر آج سے شروع کررہے ہیں، 14 بیڈز کے ساتھ آکسیجن اور دیگرسہولیات فراہم کی گئی ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ بلدیہ کراچی اور پی ڈی ایم اے کا معاہدہ ہوا ہے، اب ایمرجنسی ریسپانس سینٹر 1122 آگ کے واقعات کو بھی ریسکیو کریگا، 1122 کو کال کرکے ایمبولینس کے ساتھ فائرٹینڈرز بھی کال کرسکتے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ وائرلیس نیٹ ورک کو بھی پی ڈی ایم اے بہتر کر کے دے گا، 1122 کو میڈیکل فائر اور پولیس ایمرجنسی سے کنیکٹ کیا جارہا ہے، بارشوں میں ایمرجنسی کی صورت میں کس طرح نمٹا جائے اس کے لئے اسٹاف کی ٹریننگ کریںگے۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ وزیراعلی سندھ نے 24 اضلاع میں یہ سروس شروع کرنے کی منظوری دی ہے، ہم سب ذمہ داری کے ساتھ کام کریں سیاست بنتی رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ عظمی کراچی نے تین اضلاع میں اپنے کیمپس قائم کئے ہیں، پہلی ترجیع انسانی جانوں کو بچانا ہے، 1038لوگ بارشوں سے جاں بحق ہوگئے ہیں، ہمیں سیاست نہیں دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں،وزیر اع...

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اضافی فنڈز محکمہ ریلیف کو فراہم کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں البتہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اضافی فنڈز محکمہ ریلیف کو فراہم کر دئیے ہیں۔ اسکے علاوہ وزیر اعلی کو سیلاب کے باعث ہونے والی تباہکاریوں پر تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب میں 28اگست سے تمام سکولوں میں نئے...

سعودی عرب میں اتوار 28اگست سے تمام سکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو گیا،مملکت بھر کے 33 ہزار500 سکولوں میں 50 لاکھ سے زیادہ طلبہ کی واپسی ہوئی ہے۔،وزارت تعلیم نے ٹوئٹر پر طلبہ کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ مملکت کے مختلف ریجنرز اور گورنریٹس میں طلبہ نے خوشی اور سنجیدگی کے ساتھ تعلیمی سال کے پہلے دن کی شروعات کی ہیں،واضح رہے کہ وزارت تعلیم نے ہائی سکول کے طلبہ کے لیے لیبر مارکیٹ سے ہم آہنگ خصوصی نصاب بھی تیار کیا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی نیشنل بینک کا 28اگست سے اضافی سکوک کی...

سعودی نیشنل بینک نے اپنی کیپٹل بیس کو مضبوط کرنے کے لیے 28اگست سے اضافی سکوک کی پیشکش شروع کرنے کا اعلان کیا ہے،عرب نیوز کے مطابق سعودی نیشنل بینک نے سٹاک ایکسچینج فائنلنگ میں کہا ہے کہ سعودی ریال میں ڈینومینیٹیڈ جاری کرنے کا سائز اور پیشکش کی قیمت ابھی تک غیر متعین اور مارکیٹ کے حالات سے مشروط ہے،پیشکش کی متوقع اختتامی تاریخ 31دسمبر 2022ہے۔ سرمایہ کاروں کو کم از کم ایک ملین ریال کی سبسکرائب کرنی ہو گی جس کی واپسی کی شرح کا تعین ہونا باقی ہے،سعودی نیشنل بینک کیپٹل آفر کے واحد بک رنر، لیڈ ارینجر اور لیڈ مینیجر کے طور پر کام کرے گا،بینک کی جانب سے یہ اعلان 2022کی پہلی ششماہی کے لیے مضبوط آمدنی کی اطلاع کے بعد سامنے آیا ہے جس میں 59فیصد اضافے کے ساتھ منافع نو ملین ریال ہو گیا ہے،یہ 5.7بلین ریال منافع کے خلاف ہے جو سعودی فہرست میں شامل بینک نے گزشتہ سال کی اسی مدت میں رپورٹ کیا تھا،بینک کے منافع میں اضافہ اس وقت ہوا جب ٹوٹل آپریٹنگ منافع ایک سال پہلے کی اسی مدت کے دوران 13.3بلین ریال سے 24فیصد بڑھ کر 16.4بلین ریال ہو گیا،سعودی نیشنل بینک نے اعداد و شمار کو اخراجات میں 12.5فیصد کی کمی بھی قرار دیا جس کی بنیادی وجہ کریڈٹ لاسز کے لیے کم امپیئرڈ چارجز ہیں،بینک نے مضبوط مالیاتی کارکردگی کے ساتھ 4.48بلین ریال کی ششماہی ڈیویڈنڈ کی ادائیگی کا اعلان کیا جو 1.1ریال فی شیئر کی نمائندگی کرتا ہے،سعودی نیشنل بینک کے شیئر اس سال کی تاریخ تک تقریبا 11فیصد بڑھ چکے ہیں سکوک کے اعلان کے بعد اتوار کو اس کے شیئر ابتدائی ٹریڈنگ میں 70.6 ریال تک پہنچ گئے،بڑے قرض دہندہ کے پاس اس وقت تقریبا 316بلین ریال کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہے،سعودی نیشنل بینک نے اس سال جنوری میں پرائیویٹ پلیسمنٹ کے ذریعے اہل سرمایہ کاروں کو 750ملین ڈالر مالیت کے سکوک کا اجرا مکمل کیا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جرمنی، پناہ گزینوں کے مقیم ہونے والی عمارت ک...

جرمنی کے شہر لیپزگ میں پناہ گزینوں کے مقیم ہونے والی عمارت پر نامعلوم افراد نے میں آتش گیر مادہ پھینک کر آگ لگانے کی کوشش کی ،جرمن میڈیا کے مطابق عمارت کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی گارڈز نے پولیس کو اطلاع دی کہ جمعہ کی آدھی رات کو عمارت کے سامنے والے حصے پر بعض اشیا پھینکی گئیں اور آگ لگنے سے عمارت کو نقصان پہنچا ، سیکورٹی اہلکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا، واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہواتو پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں،ساکسونیا ریاست کے وزیر داخلہ ارمین شسٹر نے اپنے بیان میں اس واقعے کو جان بوجھ کر عمارت کو نذر آتش کرنے کی کوشش قرار دیا اور کہا کہ ہم عمارت کو زیادہ نقصان نہ پہنچنے میں احسن خدمات ادا کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے قرضدار ہیں،واقعے کے بعد ساکسونیا ریاست میں تمام پناہ گزینوں کے ہاسٹلوں کے ارد گرد پولیس گشت بڑھا دیا گیا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کالیبیا کے حالات پر اظہار تشویش

اقوام متحدہ نے لیبیا کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کاملک کیایک دوسرے کے خلاف بر سر پیکار فریقین سے عوامی مفادات پر توجہ مرکوز کرنے کی اپیل کی ہے،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ترجمان سٹیفن دژارک نے امریکہ کے شہر نیویارک میں منعقدہ پریس کانفرنس میں لیبیا کے اسمبلی ممبران کی طرف سے بحیثیت وزیر اعظم متعین کئے گئے فتحی باش آغا کی، قومی اتحادی حکومت کے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ سے، انتظامی اختیارات کی وصولی کی طلب پر بات کی گئی،انہوںنے کہا ہے کہ" ہم، اضافی طاقت جمع کرنے اور سیاسی رقابت کے لئے طاقت کے استعمال کی دھمکیوں سمیت لیبیا میں درپیش صورتحال پر نہایت درجے تشویش کے ساتھ نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ لیبیا میں اس سمت میں تناو میں اضافہ نہیں ہونا چاہیے۔ متعلقہ فریقین کو بھی عوامی مفادات کو پیش نظر رکھنا چاہیے"،انہوں نے کہا کہ لیبیا میں کوئی بھی ماضی کی طرف واپسی کا خواہش مند نہیں ہے۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ کا لیبیا نمائندہ دفتر بھی تمام فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

الجزائر کے دورے کے دوران فرانسیسی صدر کے خلا...

فرانس کے صدرِ ایمانوئل میکرون کو الجزائر کے دورے میں ایک ہجوم کو سلامی دیتے وقت احتجاجی اور حقارت آمیز جملوں کا سامنا کرنا پڑا،فرانسیسی میڈیا کے مطابق میکرون نے الجزائر کے میکرون شہر میں نوجوانوں کے ساتھ گھلنے ملنے کے لیے تاریخی میوزک شاپ "ڈسکو مغرب" کا دور ہ کرتے ہوئے وہاں پر منعقدہ ایک مختصر تقریب میں شرکت کی،شاپ سے نکلتے وقت انہیں الجزائری عوام کے رد عمل کا سامنا کرنا پڑا،ہجوم نے اس دوران "جیوے الجزائر" کے نعرے بلند کیے تو ایک عمر رسیدہ شخص نے میکرون سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ "تم یہاں سے دفع ہو جاو، زندہ باد الجزائر" میکرون اس شہر کے دورے کو مختصر کرتے ہوئے وہاں سے روانہ ہو گئے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں