• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

مفتاح اسماعیل کی ناکامی کی گواہی خود نواز شر...

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ناکامی کی گواہی خود نواز شریف دے رہے ہیں،ہفتہ کو کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل سارا ملبہ پی ٹی آئی پر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، آئی ایم ایف سے متعلق اپنی ناکامی دوسروں پر نہ ڈالیں، آئی ایم ایف سے متعلق جو مدد درکار تھی وہ مہیا کر دی گئی، نااہلی کی انتہا یہ ہے کہ اقدام اٹھانا تو دور ملاقات تک نہ کی، آپ نے جو بھی دعوے کیے تھے ان میں ناکام ہوگئے، مفتاح کی ناکامی کی گواہی خود نواز شریف دے رہے ہیں،اسد عمر نے کہا کہ وفاقی حکومت نااہل ہے کہ ساڑھے 4 ماہ سے آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہو رہا، آپ کو معاہدہ کرنے سے کون روک رہا ہے، شہباز حکومت نے اپنی ناکامی کا ملبہ وزیر خزانہ کے پی پر ڈالنے کی کوشش کی، کے پی حکومت نے وفاقی حکومت کو 24 گھنٹے میں جواب دیا، خبردار اپنا ملبہ دوسروں پر نہ ڈالیں اور یہ نہیں کہیں کہ آئی ایم ایف معاہدہ کے پی حکومت کی وجہ سے نہیں ہو رہا،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے غیر آئینی نوٹس جاری کیا ہے، یہ کوئی عدالت نہیں ہے جب اس قسم من مانے اور یکطرفہ فیصلے کرے گا تو تنقید تو ہوگی،اسد عمر نے کہا کہ حکومت کی ہر معاملے میں کوشش ہے کہ طاقت کو استعمال کر کے ہر آواز کو دبا دیا جائے، لیکن یہ آپ کی خام خیالی ہے کہ یہ خام خیالی ہے کہ آپ طاقت کے زور پر ملک چلا لیں گے، آج افراط زر 46 فیصد تک پہنچ گیا ہے، حکمرانوں نے لوگوں سے روزگار چھین لیا ہے، حکومت میں شامل لوگ بے حس ہیں،انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے یہ بات سامنے آرہی ہے کہ عمران خان کی جانب سے فنڈ ریزنگ کی اپیل کی جائے، عمران خان نے پارٹی کو سیلاب متاثرین کی مدد کی ہدایت کی ہے، ہماری کوشش ہے جتنی معاونت ہوسکے وہ کی جائے، صوبائی حکومتیں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں، جولوگ مشکل میں ہیں قوم ان کی مدد کے لیے آگے بڑھے گی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ڈرامہ نما فلمیں انڈسٹری کی رونقیں بحال نہیں...

فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ ڈرامہ نما فلمیں انڈسٹری کی رونقیں بحال نہیں کر سکتی۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ ڈراموں سے لوگوں کو اٹھا کر فلمیں لایا جا رہا ہے،جن لوگوں کی فلم سازی کے حوالے سے کوئی تربیت نہیں نا کوئی باقاعدہ پروفیشنل ہیں ان کو لیڈنگ رول دیے جا رہے ہیں،سینما گھروں سے لوگ مایوس ہو کر واپس جا رہے ہیں کیا ایسے حالات میں ہم بہتری کا سوچ سکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ سوشل میڈیا سٹار کو فلموں میں لانچ کیا جا رہا ہے بڑی سکرین پر کام کرنے اور چھوٹی سکرین میں بہت فرق ہوتا ہے اس کے لیے باقاعدہ تربیت کی ضرورت ہے ۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روسی صدر کا فوج کی تعداد میں اضافے کا حکم

روسی صدر نے مسلح افواج کی تعداد میں اضافے کا حکم نامہ جاری کر دیا،روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین میں ماسکو کی فوجی کارروائی کے دوران حکم دیا ہے کہ اپنے فوجیوں کی تعداد 1.15ملین تک کی جائے،یہ حکم نامہ یکم جنوری سے نافذ العمل ہے تاہم اس میں واضح نہیں کیا گیا کہ آیا بڑی تعداد میں بھرتیوں کا مسودہ تیار کر کے رضاکار فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا یا پھر فوجیوں کی تعداد بڑھائی جائے گی،جمعرات کو جاری ہونے والے حکم نامے سے روسی فوجی اہلکاروں کی مجموعی تعداد20 لاکھ 39ہزار ہو جائے گی۔ پچھلے آرڈر میں 2018کے آغاز میں فوج کی تعداد بالترتیب 1,902,758اور 1,013,628تھی،کریملن نے کہا ہے کہ صرف رضاکار کنٹریکٹ فوجی ہی اس میں حصہ لیتے ہیں جسے یوکرین میں "خصوصی فوجی آپریشن کہا جاتا ہے، 18 تا27سال کی عمر کے تمام روسی مردوں کو فوج میں ایک سال خدمات انجام دینا ضروری ہیں لیکن صحت کی وجوہات یا یونیورسٹی کے طلبا کو دی جانے والی التوا کی وجہ سے ایک بڑا حصہ اس ڈرافٹ سے گریز کرتا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر اسپاٹی فائے کے...

معروف گلوکار عاصم اظہر کا گانا جو تو نہ ملا ایک بار پھر ویب سائٹ اسپاٹی فائے کے ٹاپ 100 چارٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر گزشتہ روز گلوکار نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ 3 سال قبل ریلیز ہونے والا ان کا گانا جو تو نہ ملا ایک بار پھر گانوں کی بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ اسپاٹی فائے کے ٹاپ 100 چارٹ میں 96 ویں نمبر نظر آ رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عاصم اظہر کا ریلیز ہونے والا گانا حبیبی اسپاٹی فائے (پاکستان) کے چارٹ پر تاحال ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔گزشتہ سال ریلیز ہونے والا ان کا گانا غلط فہمی 2021 میں اسپاٹی فائے کے عالمی رینکنگ چارٹ میں سرفہرست رہنے والا پہلا پاکستانی گانا بن گیا تھا۔عاصم اظہر کو 2022 میں اسپاٹی فائے کا گلوبل ایمبیسیڈر ہونے کا خطاب بھی حاصل ہوا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۶ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف کے ایجنڈے سے مفتاح تبدیل اور شہب...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ستمبر اہم فیصلوں کا مہینہ ہے، آئی ایم ایف کے ایجنڈے سے مفتاح تبدیل ہوگا اور شہباز گھر جائے گا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلامی ملک فوج کی وجہ سے امداد دے رہے ہیں، شہباز شریف حکومت کو پھوٹی کوڑی کوئی دینے کے لیے تیار نہیں، سیلابی ریلا غریب کو ہی نہیں، پی ڈی ایم کو بھی لے ڈوبے گا۔ شیخ رشید کہنا تھا کہ 200 یونٹ پر رعایت بھونڈا مذاق ہے، ن لیگ کے لیڈر خود کہہ رہے ہیں کہ وہ حلقوں میں نہیں جاسکتے۔ سابق وزیر نے کہا کہ ستمبر اہم فیصلوں کا مہینہ ہے، آئی ایم ایف کے ایجنڈے سے مفتاح تبدیل ہوگا اور شہباز گھر جائے گا، ن سے ش بھی نکلے گی، پی ڈی ایم بھی ٹوٹے گی، اور الیکشن کی تاریخ بھی آئے گی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کا ہر قدم عمران خان کو مضبوط اور مقبول بنا رہا ہے۔ انتخابات میں تاخیرعمران خان کے حق، جب کہ ن اور ش کی سیاست کو دفن کر دے گی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میں عدالتی نظام حیران کن تفریق کا شک...

مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں عدالتی نظام حیران کن تفریق کا شکار ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں عدالتی نظام حیران کن تفریق کا شکار ہے، آج ہی کے فیصلے لیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے نزدیک اداروں کیخلاف بیان اتنا سنگین معاملہ ہے کہ انھوں نے زیر حراست تشدد جیسے سنگین الزام کو نظرانداز کر دیا۔ انہوں نے کہا اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہہ دیا گیا ہے جبکہ پشاور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ کے نزدیک حکومت کا پی ڈی ایم رہنماں کیخلاف انھیں الزامات پر مقدمہ درج کرنے کا حکم بے وقعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو نوٹس کیے بغیر کابینہ کا فیصلہ معطل کر دیا گیا، ثابت یہ ہوتا ہے کہ ملک میں قانون جج صاحبان کا نام ہے۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ جج قانون کے ماتحت نہیں قانون ججز کے ماتحت ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سابق امام کعبہ اور مبلغ شیخ صالح الطالب کو 1...

مملکت سعودی عرب کی عدالت نے خانہ کعبہ کے سابق امام اور مبلغ شیخ صالح الطالب کو 10سال قید کی سزا سنادی،صالح الطالب کو سعودی حکام نے اگست 2018میں بغیرکوئی وجہ بتائے گرفتارکیا تھا،عرب میڈیا کے مطابق سابق امام کعبہ نے گرفتاری سے قبل ایک خطبے میں 'جابر اور مطلق العنان' حکمرانوں کے خلاف خطبہ دیا تھا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شہزادی ڈیانا کا موت سے قبل امریکا منتقل ہونے...

آنجہانی شہزادی ڈیانا اپنی موت سے چند ہفتے پہلے برطانیہ کو چھوڑ کر امریکا منتقل ہونے کی منصوبہ بندی کر رہی تھیں،یہ دعوی شہزادی ڈیانا کے ایک سابق باڈی گارڈ نے اپنی سوانح حیات میں کیا،لی سان سم نے اپنی کتاب ' پروٹیکٹنگ ڈیانا'' اے باڈی گارڈ اسٹوری ''میں بتایا کہ جولائی 1997 میں ایس ٹی ٹروپزمیں اپنے بوائے فرینڈ دودی الفائد اور بیٹوں کے ساتھ تعطیلات مناتے ہوئے شہزادی ڈیانا نے امریکا منتقل ہونے کے منصوبے کے بارے میں بتایا تاکہ ان کے بیٹے ولیم اور ہیری کو میڈیا سے تحفظ مل سکے،کتاب میں بتایا گیا کہ ''میڈیا شہزادی کی زندگی کے ہر پہلو میں مداخلت کر رہا تھا اور انہوں نے مجھ سے کہا کہ برطانیہ میں میرے کرنے کے لیے کچھ نہیں، میں جو بھی کروں اخبارات نے مجھ پر حملے کرنے ہیں''،انہوں نے مجھے بتایا کہ ''میں امریکا منتقل ہوکر وہاں زندگی گزارنا چاہتی ہوں تاکہ یہاں کے معاملات سے دور رہ سکوں، کم از کم امریکا میں لوگ مجھے چاہتے ہیں اور مجھے اکیلا چھوڑ دیں گے ''وہ اپنے بیٹوں کے بغیر امریکا منتقل ہونا چاہتی تھیں اور باڈی گارڈ کے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ کبھی اپنے بیٹوں کو شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کی اجازت نہیں دیں گی،ان کا کہنا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر اپنے بیٹوں سے اسکولوں کی تعطیلات کے دوران ملا کریں گی، شہزادی ڈیانا اپنے بیٹوں کو میڈیا کی وجہ سے چھوڑ کر جانا چاہتی تھیں جو ان کی زندگی کے ہر پل میں مداخلت کر رہا تھا،شہزادی ڈیانا نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ میڈیا کو برطانیہ چھوڑنے کے بارے میں بتا دیں گی،لی سان سم کے مطابق انہوں نے شہزادی ڈیانا کو کہا کہ ' اگر انہوں نے ایسا کیا تو ان کے اردگرد صحافیوں کی تعداد میں 10گنا اضافہ ہوسکتا ہے '، شہزادی ایک دن اس بارے میں میڈیا سے بات کرنے بھی گئی تھیں مگر پھر انہوں نے امریکا منتقل ہونے کی بات نہیں کی،یاد رہے کہ31اگست 1997میں لیڈی ڈیانا پیرس میں ایک کار حادثے میں انتقال کرگئیں تھیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ کی ساز بازی سے یورپی ممالک مزید متاثر...

جی 7 ممالک اور چین کے درمیان رابطے اور روابط بہت مضبوط ہیں اگر جی 7 ممالک کی جانب سے چین کے خلاف اقدامات کیے گئے تو عالمی معیشت متاثر ہوگی ۔ گوادر پرو کے مطابق سیاسی تجزیہ کار اور جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا، مشرق وسطیٰ، بحر ہند اور خلیج فارس کے سلامتی امور کے ماہر ڈاکٹر ر اشد احمد خان نے کہا ہے کہ ان تعلقات میں خلل یا کسی قسم کی خرابی بہت سے ممالک کو متاثر کرے گی۔ گوادر پرو کے مطابق نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے کے بعد صنعتی ممالک کے جی7 گروپ اور یورپی یونین نے چین کے خلاف الزامات سے بھرا ایک بیان جاری کیا۔ اس کے جواب میں یورپی یونین میں چینی مشن کے ترجمان نے ذکر کیا کہ وہ دن گئے جب چینی عوام کو غیر ملکی طاقتوں کے ذریعے پیچھے دھکیل دیا جاتا تھا۔ تائیوان کے معاملات خالصتاً چین کے اندرونی معاملات ہیں اور یہ چین کی خودمختاری کے دائرہ میں ہیں۔ آج کی دنیا اب اس دور میں نہیں رہی جب مغربی طاقتیں اپنی مرضی کے مطابق چل سکتی ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق راشد نے کہا ایسا لگتا ہے کہ امریکہ نے جی 7 کے ساتھ ساز بازی کی ہے تاکہ اس کی لائن میں ٹانگ اڑائی جائے ۔ اس کا نتیجہ ترقی یافتہ ممالک کو بھگتنا پڑے گا۔ اگر وہ چین کے خلاف پابندیوں یا اقدامات کے بارے میں بات کرتے ہیں یا وہ چین کے ساتھ تعاون کی سطح کو کم کرتے ہیں، تو یہ چین کے مقابلے میں ان پر زیادہ اثر انداز ہو گا۔ گوادر پرو کے مطابق راشد نے کہا اب امریکہ کو یورپی یونین کو ایک ساتھ رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ یورپ کو اپنے ساتھ رکھنے کے لیے امریکہ کسی نہ کسی طرح دوسری طاقتوں سے لڑتا اور جھگڑتا رہتا ہے۔ یہ متحرک کرتا ہے اور یورپ کو ان پر مجبور کرتا ہے۔ یورپی طاقتیں مجبور ہیں کیونکہ مغربی یورپ معاشی اور سلامتی کے حوالے سے اب بھی بڑی حد تک امریکہ پر منحصر ہے ۔ گوادر پرو کے مطابق امریکہ اور یورپی یونین روس کی توانائی پر انحصار کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کے لیے مل کر کام کرنے جا رہے ہیں۔

چینی نشریاتی ادارے سی جی ٹی این کے مطابق اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک ملک جس نے روسی قدرتی گیس کے صفر یونٹ درآمد کیے، اس نے 27 ممالک کے بلاک کو جو اپنی گیس کی تقریباً 40 فیصد طلب کے لیے روس پر انحصار کرتا ہے کو درآمدات میں کمی کے لیے راضی کر لیا ہے۔ بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق جون کا مہینہ تاریخ کا پہلا مہینہ بن گیا ہے جس میں یورپی یونین نے روس سے پائپ لائن کے مقابلے میں امریکہ سے ایل این جی کے ذریعے زیادہ گیس درآمد کی تھی۔ یورپی یونین توانائی کے بحران سے نبردآزما ہے جب کہ امریکہ اپنے یورپی اتحادیوں کو توانائی کی فی یونٹ فروخت کرنے سے یقیناً فائدہ اٹھائے گا۔ گوادر پرو کے مطابق راشد نے کہا امریکہ نے یورپی ممالک پر دباؤ ڈالا کہ وہ یوکرین کی حمایت کے لیے وہ اقدامات کریں جس کے لیے وہ تیار نہیں تھے۔ اگر جی 7 ممالک کو امریکہ کی طرف سے چین کے خلاف قدم اٹھانے پر مجبور کیا گیا تو اس سے نہ صرف جی 7 ممالک کی معیشت بلکہ مغربی اتحاد کا نظام بھی متاثر ہوگا۔ یہ ممالک کب تک امریکا کے لیے قربانیاں دیں گے یا اس کے دباؤ میں رہیں گے؟ پہلے ہی یورپی ممالک میں اپنے تزویراتی مقاصد کے حصول کے لیے امریکی دباؤ پر ناراضگی پائی جاتی ہے ۔

گوادر پرو کے مطابق اگر ہم 18ویں اور 19ویں صدی میں یورپی طاقتوں کے ساتھ چینی تعلقات کی تاریخ کا مطالعہ کریں تو آپ کو ایک بھی یورپی ملک ایسا نہیں ملے گا جس نے چین کی بندرگاہوں پر اپنے تجارتی مراکز قائم نہ کیے ہوں۔ اگر ہم اس سے بھی آگے جا کر پرانے زمانے کا جائزہ لیں تو معلوم ہوگا کہ موجودہ شکل میں دنیا کا ظہور چین اور یورپ کے تعلقات کی بنیاد پر ہوا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ چین شروع سے ہی اجناس کا ایک بہت بڑا ذریعہ تھا جسے یورپ اور دنیا کے دیگر علاقے استعمال کرتے تھے۔ گوادر پرو کے مطابق اب 170 سے زیادہ ممالک اور بہت سی بین الاقوامی تنظیموں نے ون چائنا پالیسی کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ اور چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں حمایت کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ اور اس کے کم نظر اتحادی ممالک پر ایک برتری قائم کرتے ہوئے بات کی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چین اور امریکہ کے تعلقات حالیہ برسوں میں خراب ہو رہے ہیں۔ راشد نے کہا کہ چین اور امریکا دونوں بڑی سپر پاورز کو مدنظر رکھتے ہوئے اگر امریکا اور چین کے درمیان تعاون ہو تو دنیا کو درپیش بہت سے مسائل جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی، فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ اور کورونا کے خلاف جدوجہد کو حل کیا جاسکتا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۶ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاک فضائیہ کی بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے سی...

پاک فضائیہ نے بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اپنی امدادی مہم تیز کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق مون سون کی موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں آنے والے شدید سیلاب کے باعث پاکستان بھر میں درجنوں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے اور سینکڑوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ اس تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر پاک فضائیہ نے اپنی امدادی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں اور نورواہ، ماد پور، کوٹ مگسی، فاضل پور، بستی جندو شاہ، حاجی پور، بستی ڈھونڈی پل، بستی لکھا، بگو کاکا، جاگیر گبول اور سعید آباد کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو بروقت امداد فراہم کی جاری ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پی اے ایف بیسز بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب میں امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے اہلکار سیلاب سے متاثرہ ضرورت مند خاندانوں تک امداد پہنچانے میں ہمہ تن مصروف ہیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ انسانی ہمدردی کے تحت 785 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ اور 2860 پانڈ کی بنیادی اشیائے خوردونوش ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کی گئیں۔ ترجمان پاک فضائیہ نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیم نے 158 مریضوں کا علاج بھی کیا البتہ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستانی قوم آزمائش کی گھڑی میں ہمیشہ سرخرو...

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم آزمائش کی گھڑی میں ہمیشہ سرخرو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی اے سے جھنگ کے ارکان اسمبلی کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔ چودھری پرویزالہی سے ملاقات کرنے والوں میں صاحبزادہ محمد محبوب سلطان، غلام بی بی بھروانہ، رانا شہباز احمد اور اعظم چیلہ شامل تھے۔ ملاقات میں سیاسی امور ، ترقیاتی منصوبوں اور سیلاب زدگان کی بحالی کے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی، سیلاب متاثرہ علاقوں میں آبیانیہ اور مالیہ معاف کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کی بحالی کے لئے 5 ارب روپے کا خصوصی فنڈ قائم کیا ہے البتہ مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کا سہارا بنیں۔ چودھری پرویزالہی نے کہا کہ وطن عزیز کی مٹی آج ہم سب سے دکھی انسانیت کی خدمت کا تقاضا کرتی ہے، میں نے دکھی انسانیت کی خدمت کا بیڑا اٹھایا ہے جو پورا کرکے دم لوں گا ۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم آزمائش کی گھڑی میں ہمیشہ سرخرو رہی ہے، انشااللہ نئے جذبے اور عزم سے سیلاب متاثرین کی بحالی کا چیلنج ضرورپورا کریں گے۔ دوسری جانب اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی چودھری پرویز الہی کی قیادت میں پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پیش پیش ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تالاش دیر کے گائوں میں خطرناک جانور نے حملہ...

تالاش دیر کے نواحی گائوں میں لگڑ بھگڑنما خطرناک اور خوفناک آوازیں نکالنے والے جانور ہائینا نے حملہ کر کے 3بچوں سمیت 5افراد کو زخمی کر دیا جبکہ واقعہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،مقامی لوگوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تالاش دیر کے نواحی گائوں میں لگڑ بگڑ نما اور خوفناک آواز نکالنے والاوحشی جانور ''ہائینا'' گھس آیا، جس نے وہاں مقیم لوگوں پر حملہ شروع کر دیا جس کے نتیجے میں 3بچے، ایک خاتون اور ایک مرد شدید زخمی ہو گئے۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور اہل علاقہ نے شدید تشویش کا اظہار کیا کہ اگر یہ جانور علاقے میں موجود رہا تو ہر کسی کی زندگی کو خطرہ لاحق رہے گا، اس لئے ضروری ہے کہ اس کا خاتمہ کیا جائے تا کہ انسانی زندگیاں محفوظ رہیں۔

اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا، جس کے بعد تمام مکینوں نے سکھ کا سانس لیا اور متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ آئندہ ایسے خوفناک جانوروں کو گائوں میں آنے سے روکنے اور مقامی آبادی کے تحفظ کیلئے اقدامات کریں۔

 

 

 

 

۲۶ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس میں گزشتہ 3 روز کے دوران آگ نے 1 لاکھ ہی...

ولادی واستک (شِنہوا) روس کے جنگلات میں لگنے والی آگ پھیلتی جارہی ہے اور جمعرات تک اس نے تقریباً 1 لاکھ 10 ہزار ہیکٹر (1 ہزار 100 مربع کلومیٹر) پر جنگلات کو جلادیا تھا۔

خبررساں ادارے تاس کی ایک رپورٹ مطابق جنگل میں آگ لگنے کے مجموعی طور پر 126 واقعات ہوئے اور گزشتہ 3 روز میں جنگل کی آگ سے متاثرہ علاقے میں 8 ہزار ہیکٹر اضافہ ہوا۔

مشرق بعید کے خطے کی جمہوریہ سخا (یاکوتیا) سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے جہاں تقریباً 75 ہزار ہیکٹر جنگلات آگ کی لپیٹ میں ہیں ۔ جمہوریہ کومی اور ریازان اور مغربی روس میں نیزنی نووگورود اوبلاست کو بھی جنگل کی آگ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جنگلات میں لگنے والی آگ کا دھواں دارالحکومت ماسکو پہنچا ہے جس سے شہر میں حد نگاہ محدود ہوگئی ہے۔

روسی صدر ولادی میر پوتن نے علاقائی حکام سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس کے یورپی حصے اور اس کے مشرق بعید میں جنگلات میں لگی آگ بڑھنے کا خدشہ ہے ۔

تاس کے مطابق آگ بجھانے کے لئے 5 ہزار سے زائد افراد بھیجے گئے ہیں۔

۲۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز نے پوست کی فصل...

ہرات (شِںہوا) افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں انسداد منشیات فورس نے گزشتہ 4 ماہ کے دوران 5 ہزار ایکڑ پر پوست کی فصل کو تباہ کردیا۔

صوبے میں انسداد منشیات فورس کے سربراہ مولوی حیات اللہ روحانی نے شِنہوا کو بتایا کہ منشیات کے خلاف تازہ ترین اقدام کے طورپرصرف بدھ کو 8 ایکڑ پر پوست اور حشیش کے کھیتوں کو تباہ کیا گیا۔

طالبان کے زیرانتظام نگران انتظامیہ کے رہبراعلیٰ ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ نے اپریل میں جاری کردہ ایک فرمان کے تحت پوست کی کاشت، تیاری اور اسمگلنگ پر پابندی عائد کردی تھی۔

اس کے بعد سے سیکیورٹی فورسز جنگ زدہ ملک میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کررہی ہیں۔

عہدیدار نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ 4 ماہ کے دوران غزرہ، شندان، ادراس کان، فارسی اور زاول اضلاع میں پوست اور حشیش کے کھیتوں کو تباہ کردیا تھا اور وہ صوبہ ہرات میں دیگر مقامات پر ممنوع اشیاء کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے۔

روحانی کا خیال ہے کہ پوست کے کھیتوں کو کم کرنے سے صوبے میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد کم ہوجائے گی۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد 30 لاکھ سے زیادہ ہے۔

۲۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بلغاریہ میں غیرقانونی تارکین وطن افراد سے بھ...

صوفیہ(شِنہوا)بلغاریہ میں غیر قانونی تارکین وطن افراد کو لے جانیوالی بس روکنے کی کوشش کے دوران 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

وزارت داخلہ نےجمعرات کے روز بتایا کہ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 5 بجے (صبح 7 بجےپاکستانی وقت) پر بلغاریہ کے ساحلی شہر برگاس میں پیش آیا۔

وزارت نے بتایا کہ بس نے ایک پولیس کار کو ٹکر ماری جو اسے روکنے کی کوشش کررہی تھی اور کار کے اندرموجود 2 پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

بس میں سوار کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا ہے۔

بلغاریہ کے نیشنل ٹیلی ویژن کے مطابق بس میں 47 یا 48 تارکین وطن افراد سوار تھے ۔ ان کی شہریت کی تصدیق ابھی تک نہیں ہو سکی۔

حادثےکی وجہ کا بھی تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔

۲۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے گوانگ شی کی غیر ملکی تجارت میں جولائی...

نان ننگ(شِنہوا) چین کے گوانگ شی ژوآنگ خودمختار خطے کی غیر ملکی تجارت کا حجم جولائی کے دوران61 ارب 56 کروڑ یوآن(تقریباً 9 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گیا ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 18.8 فیصد زیادہ ہے۔

علاقائی محکمہ تجارت کےمطابق یہ ایک ماہ میں خطے کی درآمدات اور برآمدات کے حجم کے لحاظ سے ریکارڈ بلند ترین اعداد و شمارہیں۔

جنوری سے جولائی تک گوانگ شی کی غیر ملکی تجارت کا مجموعی حجم 3 کھرب 1 ارب 20 کروڑ یوآن رہا جو گزشتہ سال کی نسبت 12.4 فیصد کم ہے۔

جولائی میں گوانگ شی کی معمول کی تجارتی درآمدات اور برآمدات 27 ارب 1 کروڑ یوآن رہیں جو گزشتہ سال کی نسبت 60.6 فیصد زیادہ ہیں جبکہ پروسیسنگ کی تجارتی درآمدات اور برآمدات 12 ارب 52 کروڑ یوآن رہیں جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 16.3 فیصد زیادہ ہیں ۔ خطے میں آنیوالے تجارتی سامان کی درآمدات اور برآمدات کا حجم 13ارب 51 کروڑ یوآن رہا جو گزشتہ سال کی نسبت9.8 فیصد زیادہ ہیں۔

۲۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان اور افغانستان کی شدید سیلاب سے نمٹنے...

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ وہ  پاکستان اور افغانستان کی حالیہ شدید سیلاب سے نمٹنے میں مدد کر رہا ہے جس کی وجہ سے دونوں ممالک میں بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ  پاکستان میں اقوام متحدہ کی ٹیم سب سے زیادہ متاثرہ صوبوں بلوچستان اور سندھ میں حکام کی مدد کرنے میں مصروف ہے۔ اقوام متحدہ کی ٹیم نے سیلاب سے نمٹنے کے لیے70لاکھ  ڈالر جمع  کرتے ہوئے 1ہزار100 میٹرک ٹن خوراک کا سامان ، ادویات  اور غذائی سپلیمنٹس فراہم کیے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ  سیلاب سے ہونے والے نقصان کا جلد سے جلد تخمینہ لگانے کے بعد مشترکہ کوششوں کو مربوط کرنے اور مزید وسائل فراہم کرنے کے لیے ایک رسپانس پلان کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں گزشتہ ہفتے کے دوران کئی صوبوں میں ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب سے 8ہزار200 سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ   16 اور 21 اگست کے درمیان آںے والے  سیلاب سے 63 افراد ہلاک اور 115 دیگر زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ تقریباً 3ہزار400 گھرتباہ ہوئے یا ان کو نقصان پہنچا ہے۔

۲۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فائزر کی کوویڈ-19 ویکسین 5سال سے کم عمر بچوں...

لاس اینجلس(شِنہوا) کوویڈ-19 کی  فائزربائیونٹک ویکسین اومی کرون کی شدید لہر کے دوران 6 ماہ سے 4 سال عمر کے بچوں کو تحفظ فراہم کرنے میں 73 فیصد موثرثابت ہوئی ہے۔

امریکی محکمہ خوراک وادویات نے 17 جون کو اس عمر کے بچوں کے لیے ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی۔

ان دونوں کمپنیوں کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق اس تحقیقی مطالعے میں شامل افرادکو فائزربائیونٹک ویکسین کی تین 3-یو جی یا پلیسبو خوراکیں لگائی گئی تھی۔ 6 ماہ سے 4 سال عمر کے ایسے بچے جو  پہلے انفیکشن سے متاثر نہیں ہوئے تھے،ان میں ویکسین کی افادیت کی شرح73.2 فیصد رہی۔

بائیونٹک کے سی ای او اورشریک بانی یوگرساہن کا کہنا ہے کہ یہ نتائج اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ہماری کوویڈ-19 ویکسین کی 3 یو جی نے چھوٹے بچوں کواس وقت  بہترین تحفظ فراہم کیا جب اومی کرون بی اے .2 کی لہر اپنے عروج پر تھی ،ہم اومی کرون بی اے.4/بی اے.5 کے خلاف بھی اس گروپ کے افراد کے لیے ویکسین تیار کررہے ہیں۔

۲۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی صدر کی چین افریقہ میڈیا تعاون کے پانچوی...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین افریقہ میڈیا تعاون کے پانچویں فورم کے شرکا کومبارکباد دی ہے۔

مبارکباد کے خط میں چین اور افریقی ممالک کی ہم نصیب مستقبل کی حامل کمیونٹی کا ذکر کرتے ہوئے شی نے کہا کہ دونوں اطراف کا میڈیا باہمی اعتماد اور تعاون کو بڑھانے، عالمی امن کو برقرار رکھنے اور عالمی ترقی کو فروغ دینے کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں نبھارہا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ دس سال قبل اپنے قیام کے بعد سے  اس فورم نے چین اور افریقی میڈیا کے لیے بات چیت اور تعاون میں آسانی پیدا کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا ہے، اور تہذیبوں کے تبادلے کو فروغ دینے اور چین اور افریقہ کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے میں فعال کردار ادا کیا ہے۔

شی نے دونوں جانب کے میڈیا پر زور دیا کہ وہ چین-افریقہ دوستانہ تعاون کے جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی تبادلوں کو فروغ دینے، انصاف اورشفافیت کے تحفظ اور عالمی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے کام کرے، تاکہ چین-افریقہ تعاون کی تاریخ کونئے دور میں بہتر انداز میں بیان، انسانیت کی مشترکہ اقدار کو فروغ اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر میں شراکت کی جاسکے۔

۲۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جاپان میں سابق وزیراعظم کا قتل ، سیکورٹی میں...

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان کے پولیس ایجنسی کے سربراہ نے گزشتہ ماہ سابق وزیراعظم شنزوایبے کے قتل پر اپنی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔

نیشنل پولیس ایجنسی کے کمشنر جنرل اتارو ناکامارو نے یہ اعلان جمعرات کے روز شنزوایبے کو الیکشن مہم کے دوران سڑک پر تقریر کرتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کرنے پر سیکورٹی کی جائزہ رپورٹ جاری کرنے کے بعد کیا ہے۔

ناکامورا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ نیشنل پولیس ایجنسی کا خیال ہے کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے ایک نئے نظام کے تحت نئے حفاظتی تقاضوں پر مبنی اقدامات کو مستقل طور پر نافذ العمل کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انفرادی معاملات کو بہتر بنانے کیلئے میں نے آج نیشنل پبلک سیفٹی کمیشن کو مستعفی ہونے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، جمعہ کو کابینہ کے اجلاس میں ان کے استعفیٰ کی منظوری کا امکان ہے۔

۲۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کے مزید 3 شہروں کے ماحولیاتی نمونوں...

اسلام آباد(شِنہوا)صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے 3 سے زائد شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں وسیع پیمانے پر پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

وزارت صحت نے جمعرات کے روز شِنہوا کو بتایا کہ خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور ، بنوں اور پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے سیوریج نمونوں میں وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ مزید بتایا کہ ماحولیاتی نمونے ملک بھرمیں 70 مقامات سے لیے گئے تھے۔

وزارت نے کہا کہ چند روز قبل پنجاب کے شہروں راولپنڈی، سیالکوٹ اور بہاولپور کے نمونوں میں وائرس پایا گیا تھا۔

وزارت صحت کے مطابق رواں سال 17 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کا پتہ چلا ہے ، تاہم  بلوچستان اور سندھ میں مون سون کی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے پورے ملک میں اس کی موجودگی کے درست اعدادوشمار نہیں مل سکے ہیں۔

۲۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین اچھے اورمستحکم تعلقات کو فروغ دینے کے لی...

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے چین اور جمہوریہ کوریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والے کاروباری تعاون فورم سے ورچوئل طور پر خطاب کیا۔

گزشتہ 30 برسوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان نتیجہ خیز تعاون کو سراہتے ہوئے لی نے کہا کہ ان کامیابیوں سے نہ صرف دونوں ممالک کےعوام کو فائدہ پہنچا بلکہ علاقائی امن اور خوشحالی کو بھی فروغ حاصل ہوا۔لی نے بین الاقوامی اور علاقائی منظرنامے میں پیچیدہ اور گہری تبدیلیوں اور عالمی معیشت کی ترقی کی غیر یقینی صورتحال اور عدم استحکام کواجاگر کیا تاہم انہوں نے کہا کہ  اب بھی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کی جانب آج بھی رجحان ہیں۔

چینی وزیراعظم  نے کہا کہ چین مشترکہ ترقی اورباہمی خوشحالی کومحفوظ بنانے کے مقصد کے ساتھ اگلے 30 سالوں میں  جنوبی کوریا کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ اچھی ہمسائیگی، باہمی احترام اور مساوی سلوک کو برقراررکھتے ہوئے  ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور خدشات کو مدنظر رکھیں اور دو طرفہ تعلقات کی مستحکم ترقی کو فروغ دیں۔

۲۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی مین لینڈ کی "تائیوان کی آزادی" کےلیے ڈی...

بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈکے ترجمان نے کہا ہے کہ  تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) حکام کی جانب سے بیرونی طاقتوں کی حمایت سے "تائیوان کی آزادی" کے حصول کی کوششیں چین کے دوبارہ اتحاد اور قومی تجدید کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔

ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفترکے ترجمان ما شیاؤ گوانگ نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو نام نہاد بین الپارلیمانی اتحاد آن چائنہ (آئی پی اے سی) کی جانب سے انڈو پیسیفک فورم کے حالیہ آغاز کے حوالے سےایک  سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا،انڈو پیسیفک فورم نے چینی مین لینڈ کو"تائیوان کے لیے خطرہ" قرار دیتے ہوئے  تائیوان کے سوال کے متعلق کیا صحیح ہے اور کیا غلط کو الجھا دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ  نام نہاد آئی پی اے سی انتہائی چین مخالف عناصر کا ایک چھوٹاسا گروپ ہے جو تائیوان کے مسئلہ پر اشتعال انگیزی کرنے کی کوشش کر رہا ہے،اورمین لینڈ نے اس کے کچھ ارکان پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ما نے کہا کہ ڈی پی پی حکام کی طرف سے ایسی گھناؤنی تنظیموں کے ساتھ گٹھ جوڑ کی کوششیں علیحدگی پسند قوتوں کی مضحکہ خیز کوششوں کے سوا کچھ نہیں ہیں، جو چین مخالف بیرونی قوتوں کا سہارا لے کر "تائیوان کی آزادی" کے حصول کے لیے کی جارہی ہیں۔

۲۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی مارکیٹ غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے پر کش...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت کی ایک ترجمان نے کہا ہے کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی آمد میں مسلسل اضافہ کے ساتھ چینی مارکیٹ غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے بدستور پرکشش ہے۔

سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران حقیقی معنوں میں چینی مارکیٹ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 17.3 فیصد اضافہ کے ساتھ مجموعی طور پر 7 کھرب 98 ارب 33 کروڑ یوآن تک پہنچ گئی ہے ۔ امریکی ڈالر کے لحاظ سے سرمایہ کاری کی آمد 21.5 فیصد اضافہ کے ساتھ 1 کھرب 23 ارب92 کروڑ امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت تجارت کی ترجمان شو جوئی تنگ نے جمعرات کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چین کی کشش کو چار عوامل سے منسوب کیا۔

مکمل صنعتی نظام ،ایک بڑی مارکیٹ ، طویل المدتی اقتصادی اشاریے اور سماجی استحکام سمیت چین کو حاصل فوائد نے غیر ملکی اعانت سے چلنے والے اداروں کی ترقی کیلئے ایک اچھی بنیاد فراہم کی ہے۔

شو نے کہا کہ چین کی ہمیشہ کھلی رہنے والی مارکیٹ مزید مواقع فراہم کرتی ہے اور اس کے کاروباری ماحول میں مسلسل بہتری سےغیر ملکی کاروباری اداروں کے اعتماد کو تقویت مل رہی ہے۔

۲۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی صوبے یوننان کی سیاحتی آمدنی جنوری تا جو...

کنمنگ(شِنہوا)  چین کے جنوب مغربی صوبہ یوننان میں رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران سیاحوں کے دوروں کی تعداد43کروڑ90لاکھ رہی،جو2019 کی اسی مدت کی تعداد کے93.2 فیصد کے برابر ہے۔

صوبائی محکمہ ثقافت وسیاحت نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ جنوری سے جولائی تک سیاحتی شعبے کی مجموعی آمدنی495ارب68کروڑ یوآن(تقریباً 72 ارب 32 کروڑڈالر) یا2019 کی آمدنی کا 80 فیصد رہی۔

محکمہ ثقافت وسیاحت کے ڈائریکٹرژاؤ گوولیانگ کے مطابق کوویڈ-19 کے اثرات سے نمٹنے کے لیے، صوبے نے رواں سال کے آغاز سے ہی سازگار پالیسیوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ، جس میں سیاحتی واؤچرز کی تقسیم شامل ہے، تاکہ سیاحت شعبے کی بحالی کو  فروغ دیا جا سکے۔

ژاؤ نے مزید بتایا کہ کوویڈ -19کی صورتحال میں بہتری اور پالیسیوں کے اثرات  کی وجہ سے  صرف جولائی  کے دوران  صوبے میں سیاحوں کے دوروں کی تعداد اور سیاحت کی آمدنی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں  بالترتیب 50.3 فیصد اور 54.1 فیصد اضافہ ہوا۔

۲۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ ڈونگ ۔ سمندری طوفان ۔ ما آن

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر یانگ جیانگ میں سمندری طوفان ماآن کے باعث کشتیاں بندرگاہ پر کھڑی ہیں۔(شِنہوا)

۲۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ ڈونگ ۔ سمندری طوفان ۔ ما آن

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر یانگ جیانگ میں ایک ڈیلیوری مین گرے ہوئے درخت کے سامنے سے گزر رہا ہے۔(شِنہوا)

۲۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ ڈونگ ۔ سمندری طوفان ۔ ما آن

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر یانگ جیانگ میں سمندری طوفان ماآن کے باعث ایک درخت سڑک پر گرا ہوا ہے۔(شِنہوا)

۲۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ ڈونگ ۔ سمندری طوفان ۔ ما آن

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں سمندری طوفان کا ایک منظر۔(شِنہوا)کے بعد آسمان

۲۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ ڈونگ ۔ سمندری طوفان ۔ ما آن

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر یانگ جیانگ میں سمندری طوفان ما آن کے باعث ایک پل پر تباہ شدہ حفاظتی رکاوٹوں کا ایک منظر ۔(شِنہوا)

۲۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوکرین میں صحت کے مراکز پر حملے، چھ ماہ میں...

عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)نے کہا ہے کہ روس کے چھ ماہ قبل حملے کے بعد سے یوکرین میں صحت کی خدمات سے متعلق جگہوں اور کارکنوں پر 473مصدقہ حملے ہو چکے ہیں جن میں تقریبا 100افراد ہلاک ہو چکے ہیں،ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار کے مطابق ان حملوں میں ہلاک ہونے والے 98افراد کے ساتھ ساتھ کم از کم 134افراد زخمی بھی ہوئے،اس عرصے میں ہونے والے تقریبا 400حملوں میں صحت کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا جس سے ایمبولینسوں سمیت ٹرانسپورٹ ،گوداموں،اہلکاروں اور مریضوں کو بھی نقصان پہنچا،یوکرین میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے جارنو ہیبیچٹ نے کہا کہ صحت کی سہولیات پر حملوں کی ایسی کوئی مثال نہیں ہے،انہوں نے کہاکہ یہ حملے نہ صرف بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں بلکہ یہ بہت سے لوگوں کے لیے بھی رکاوٹ ہیں جنہیں جنگ کے دوران صحت کی بحالی کے لیے کام کی ضرورت ہوتی ہے،ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس گیبریئس نے کہا کہ اگرچہ جنگ نے یوکرین کے لوگوں کی صحت اور زندگیوں پر تباہ کن اثرات مرتب کیے تھے لیکن صحت کا نظام مکمل طور پر تباہ نہیں ہوا،انہوں نے کہا کہ لیکن کوئی بھی نظام جنگ کے دبا میں اپنے لوگوں کو بہترین صحت فراہم نہیں کر سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ ہم روس سے اس جنگ کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی ولی عہدکا ری المدینہ پروجیکٹ کے ماسٹر...

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ری المدینہ پروجیکٹ کے ماسٹر پلان اور انفراسٹریکچر پر کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ پروجیکٹ مسجد نبوی کے مشرق میں واقع علاقے میں نافذ کیا جارہا ہے،عرب میڈیاکے مطابق یہ منصوبہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کا ہے، اسے ری المدینہ ہولڈنگ کمپنی نافذ کررہی ہے، منصوبے کے تحت مدینہ منورہ میں فروغ املاک کا کام ہوگا،پبلک انویسٹمنٹ فنڈ سعودی وژن 2030کے تحت ابھرتے ہوئے شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے کوشاں ہے،یہ منصوبہ اسی سلسلے کی کڑی ہے،ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ یہ منصوبہ 2030تک 30ملین عمرہ زائرین کی میزبانی کے انتظامات بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا اوراس حوالے سے وژن 2030کے اہداف پورے کرے گا،انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ عالمی معیار کے مطابق نافذ کیا جائے گا،سعودی حکومت چاہتی ہے کہ مدینہ کے زائرین کو اعلی معیاری خدمات مہیا ہوں۔ خدمات اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہوں کہ زائرین صحیح معنوں میں اسلامی و ثقافتی زیارت گاہ پہنچے ہوئے ہیں جو جدید تقاضوں کے عین مطابق ہے،شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ یہ منصوبہ 1.5ملین مربع میٹر کے رقبے پر قائم ہوگا، اس کے تحت 2030تک 47ہزار گیسٹ یونٹ قائم ہوں گے، کھلے صحن اور سبزہ زار ہوں گے، زائرین مسجد نبوی میں آمد ورفت کے دوران لطف محسوس کریں گے، منصوبے کا 63فیصد رقبہ سبزہ زاروں اور کھلے مقامات کے لیے استعمال ہوگا، منصوبے کے تحت زائرین کی بسوں کے لیے 9سٹینڈ بنائے جائیں گے، میٹرو سٹیشن اور خودکارگاڑیوں کا ٹریک بھی ہوگا۔ زیر زمین کار پارکنگ سمیت ایسے تمام انتظامات ہوں گے جن کی بدولت زائرین کو مسجد نبوی آنے جانے میں سہولت ہو، اس منصوبے سے رہائشی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ روزگار کے مواقع بھی ملیں گے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت کے آسام میں چائے کے وسیع با غات کا منظ...

ناگاؤں، بھارت (شِںہوا) بھارت کا آسام چائے کی پیداوار کے لئے مشہور ہے، اگست کا مہینہ یہاں چائے کی پتیاں چننے کا موسم ہوتا ہے۔بھارت ، شمال مشرقی ریاست آسام کے ضلع ناگاؤں میں چائے کے ایک باغ میں محنت کش خاتون پتیاں چن رہی ہے۔ (شِنہوا)

بھارت ، شمال مشرقی ریاست آسام کے ضلع ناگاؤں میں چائے کے ایک باغ میں محنت کش خاتون پتیاں چن رہی ہے۔ (شِنہوا)

بھارت، شمال مشرقی ریاست آسام کے ضلع ناگاؤں میں چائے کے ایک باغ میں محنت کش خاتون پانی پی رہی ہے۔ (شِنہوا)

بھارت ، شمال مشرقی ریاست آسام کے ضلع ناگاؤں میں کونڈولی چائے کے ایک باغ میں وقفے کے دوران محنت کش پانی پی رہے ہیں۔ (شِنہوا)

بھارت ، شمال مشرقی ریاست آسام کے ضلع ناگاؤں میں چائے کے ایک باغ میں محنت کش خاتون پتیاں چن رہی ہے۔ (شِنہوا)

۲۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ سےطوفان ما آن ٹ...

گوانگ ژو (شِںہوا) طوفان ما آن چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر ماؤمنگ کے ساحل سے ٹکراگیا   صوبائی موسمیاتی اسٹیشن کے مطابق یہ رواں سال کا 9 واں طوفان ہے جو جمعرات کی صبح تقریباً 10 بجکر 30 منٹ پر ٹکرایا اور اس وقت اس کی رفتار 118.8 کلومیٹر ف گھنٹہ تھی۔

ما آن تقریباً 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے اور ماؤمنگ شہرسے گزرنے کے بعد سہ پہر میں گوانگ شی ژوانگ خود اختیار خطے میں داخل ہوگا تاہم اس کی طاقت بتدریج کم ہوتی جائے گی۔

۲۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لاؤس، وینتیان میں موسم برسات کا منظر

وینتیان (شِنہوا) جاری مون سون میں ہونے والی موسلادھار بارش اور سیلاب کے باعث لاؤس کے کئی علاقے متاثر ہوئے ہیں۔

دریائے میکانگ اور اس کے اہم معاون دریاؤں کے کنارے آباد دیہات کو پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کے پیش نظر حال ہی میں چوکس رہنے کا انتباہ کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق رواں ماہ کے شروع میں جنوب مشرقی ایشیائی ملک کے دریا میں سیلاب سے 4 شمالی صوبے متاثر ہوئے تھے۔ جس سے سڑکیں سیلاب
زدہ ہوگئیں اور بعض علاقوں میں پانی و بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی تھی۔ موسلا دھار بارش نے میکانگ کے کنارے واقع دارالحکومت وینتیان کو بھی متاثر کیا ہے۔

لاؤس کے دارالحکومت وینتیان کے مغرب میں دریائے میکانگ میں زیرآب آنے والے کناروں کے ساتھ ایک دیہاتی مچھلیوں کا  شکار کر رہا ہے۔ (شِنہوا)

لاؤس کے دارالحکومت وینتیان کے مغربی علاقے میں بارش کے دوران ایک سڑک کا نظارہ۔ (شِنہوا)

لاؤس کے دارالحکومت وینتیان  کے مغرب میں دریائے میکانگ میں زیرآب آنے والے کناروں کے ساتھ ایک دیہاتی کشتی چلارہا ہے۔ (شِنہوا)

لاؤس کے دارالحکومت وینتیان  کے مغرب میں دریائے میکانگ میں زیرآب آنے والے کناروں کے ساتھ دیہاتی مچھلیوں کا شکار کر رہے ہیں۔  (شِنہوا)

لاؤس کے دارالحکومت وینتیان  کے مغرب میں دریائے میکانگ میں زیرآب آنے والے کناروں کے ساتھ ایک دیہاتی کشتی چلارہا ہے۔ (شِنہوا)

۲۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں سابق سینئر افسر پر رشوت لینےکے الزام...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے جنوبی گوانگشی ژوآنگ خود مختار علاقے کی عوامی حکومت کے سابق نائب چیئرمین لیو ہونگ وو کے خلاف رشوت خوری کے
شبہ میں پبلک پراسیکیوشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

جمعرات کو ایک سرکاری بیان میں کہا گیا  کہ صوبہ ہائی نان کے عوامی پراکیو ریٹوریٹ کی پہلی برانچ کے پراسیکیوٹرز نے قانونی کارروائی صوبہ
ہائی نان کی پہلی انٹرمیڈیٹ عوامی عدالت میں کی۔ 

یہ استغاثہ لیو کے معاملے میں قومی نگران کمیشن کی تحقیقات کے اختتام کے بعد سامنے آیا۔ استغاثہ نے لیو پر الزام لگایا کہ انھوں نے گوانگشی میں اپنے
مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کے لیے فائدہ اٹھایا اور غیر قانونی طور پر بھاری رقم اور قیمتی اشیاء میں رشوت وصول کی۔ 

استغاثہ نے کہا کہ لیو کو رشوت ستانی کے جرم کا مجرمانہ طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔

۲۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مسلح افواج کے بارے میں چینی صدر کی سوچ پر مب...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں ایک سرکلر میں تمام سطحوں پر پارٹی تنظیموں اور مسلح افواج پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مسلح افواج کو مضبوط بنانے کے بارے
میں شی جن پھنگ کی سوچ پر ایک نئی کتاب کا مکمل اور گہرائی سے مطالعہ کریں۔ 

یہ سرکلر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹاور مر کزی فو جی  کمیشن کے پولیٹیکل ورک ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ طور پر جاری کیا ہے۔ 

کتاب سوال و جواب کی شکل میں سوچ کو واضح کرتی ہے۔ سرکلر میں کہا گیا کہ یہ قارئین کو اہمیت، سائنسی نظام، بھرپور مفہوم اور سوچ کے عملی
تقاضوں کا ایک پینورامک اور نظامی نقطہ نظر فراہم کرتی ہے۔ 

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ کتاب افسران، سپاہیوں، حکام اور عام لوگوں کے لیے ان کی غور وفکر کی سمجھ بوجھ کو بڑھانے کے لیے اہم پڑھنے کے
مواد کے طور پرکام کرتی ہے۔ 

سرکلر میں کہا گیا کہ ہر سطح پر پارٹی تنظیموں کو کتاب کا مطالعہ اور اس سے استفادہ کرنا چاہیے، تاکہ پارٹی کے اراکین، عہدیداروں اور عام لوگوں کی
غور وفکر کی سمجھ بوجھ کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔ 

سرکلر میں کہا گیا کہ مسلح افواج کی تمام سطحوں کو فوجی اہلکاروں کو کتاب پڑھنے اور اس کے مندرجات کا مطالعہ کرنے کے لیے منظم کرنا چاہیے۔ 

اس میں مزید کہا گیا کہ سرکردہ عہدیداروں کو چاہیے کہ وہ کتاب کے مطالعہ میں پیش پیش رہیں اور اس سلسلے میں دوسروں کے لیے اچھی مثالیں قائم کریں۔

۲۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ، واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ سے 2 افراد...

واشنگٹن(شِنہوا)واشنگٹن ڈی سی کےشمال مغربی علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہو گئے۔

پولیس کوبدھ کی دوپہر12بجکر50منٹ (پاکستانی وقت کے مطا بق  رات 9بجکر 50منٹ )کے قریب نارتھ کیپیٹل اور او اسٹریٹ، نارتھ ویسٹ میں
فائرنگ کی اطلاعات پر بلایا گیا۔   

افسران کو گولیوں کا نشانہ بننے والے دو افراد ملے جنہیں جائے وقوعہ پر مردہ قرار دیا گیا۔ 

پولیس نے بتایا کہ تین دیگرزخمی افراد کو قریبی اسپتالوں میں علاج کے لیے لے جایا گیا ہے۔ ان کی حالت کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا ہے۔  تمام
متاثرین بالغ بتائے جاتے ہیں۔ 

ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ کم از کم دو مشتبہ افراد ایک عمارت کے سامنے ایک چھوٹی، سیاہ ایس یو وی سے باہر نکلے اور فرار ہونے سے
پہلے سڑک پر موجود لوگوں پر نیم خودکار بندوقوں سے فائرنگ شروع کر دی۔

۲۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز ک...

بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس
وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 25 اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 59 کروڑ85 لاکھ 27 ہزار 703 ہوگئی۔ امریکہ 9 کروڑ39 لاکھ  3 ہزار 884 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔
جبکہ بھارت 4 کروڑ43 لاکھ 78 ہزار 920 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 46 لاکھ  24 ہزار 825 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔

برازیل میں مصدقہ کیسزکی تعداد 3 کروڑ 43 لاکھ  29 ہزار 600، جرمنی میں 3 کروڑ 19 لاکھ 21 ہزار 578، برطانیہ میں 2 کروڑ 37 لاکھ 8 ہزار 466  اور جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 27 لاکھ 1 ہزار 921  تک پہنچ گئی ہے۔

اٹلی میں 2 کروڑ 17 لاکھ  21  ہزار 630 اور روس میں 1 کروڑ 89 لاکھ 41 ہزار 817 مصدقہ کیسز ہیں۔

۲۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فلپائن، سمندری طوفان ما آن سے 3 افراد ہلاک،...

منیلا(شِنہوا)فلپائن کی حکومت نے کہا ہے کہ رواں ہفتے مرکزی لوزون جزیرے سے ٹکرانے والے سمندری طوفان ما آن سے ملک میں کم از کم
افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ 

جمعرات کونیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ منیجمنٹ کونسل نے کہا کہ ہلاکتیں شمالی فلپائن کے دو خطوں میں ہوئیں جہاں منگل کی صبح ما آن ساحل
سمند سے ٹکرایا اور ایک ہلاکت لوزون کے جنوبی سرے میں بیکول کے
علاقے میں ہوئی۔ ایجنسی نے ہلاکتوں کی تفصیلات نہیں بتائیں۔  اس نے کہا کہ ما آن نے تقریباً 400 دیہاتوں میں تقریباً 50ہزار افراد کو متاثر


کیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، ما آن کے باعث
 سڑکیں زیر آب آگئیں، مکانات کو نقصان پہنچا، اور اس کے راستے میں مواصلات اور بجلی کی لائنیں منقطع ہوگئیں۔ 

فلپائن کے صدر فرڈینینڈ روموالڈیز مارکوس نے میٹرو منیلا اور6 دیگر صوبوں میں منگل اور بدھ کو تمام سطحوں پر ما آن کے خطرے کے پیش
نظرکلاسز اور سرکاری کام معطل کر دیا ہے۔

۲۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین اور پاکستان کی یونیورسٹیوں نے موسمیاتی م...

لانژو(شِنہوا) پشاوریونیورسٹی اورچین کی لانژو یونیورسٹی نے  تین سال سے زیادہ کی کوششوں کے بعد پاکستان میں  جدید موسمیاتی اسٹیشن قائم کیا ہے۔رواں ماہ اگست میں پشاور یونیورسٹی میں قائم کردہ اس اسٹیشن سے شدید موسمی حالات کی درست پیشین گوئی کی جاسکے گی۔اس اسٹیشن کا مقصد فضائی آلودگی،فضا میں دھول اور مٹی اور موسمیاتی عوامل کے بارے میں بنیادی ڈیٹا فراہم کرنا ہے۔ کوویڈ-19 کی وبا کے باوجود، لانژویونیورسٹی کے محققین نے 25 جولائی سے 6 اگست تک پشاور یونیورسٹی کا دورہ کیا، جس کا مقصد اس موسمیاتی اسٹیشن میں آلات کی تنصیب، ایڈجسٹمنٹ اور جانچ میں مدد کرنا تھا۔

 اسٹیشن کی تکمیل کے اعلان کے بعد  باقاعدہ آپریشن شروع کر دیا گیاہے۔ پشاور یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر خان عالم کے مطابق، پشاور میں نصب کردہ جدید  ٹیکنالوجی کے حامل  آلات علاقے میں ہوا کے معیار کے مسائل کی تشخیص اور ان میں  کمی میں معاون ثابت ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان آلات کے ڈیٹا سے ہوا کے معیار، انسانی صحت اور موسمیاتی تبدیلیوں پر پڑنے والے اثرات کا اندازہ لگانے میں مدد
ملے گی۔ 

لانژو یونیورسٹی کے پروفیسر ہوآنگ ژونگ ویی کے مطابق، پشاور میں قائم کردہ اس  اسٹیشن سے چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کے ساتھ واقع علاقوں میں فضائی آلودگی اورفضا میں دھول  جیسے مشاہداتی اعداد و شماربہتر طورپر حاصل کیے جاسکیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ لانژو یونیورسٹی  نے حالیہ برسوں میں سائنسی تحقیق اور عملے کی تربیت جیسے مختلف شعبوں میں پشاور یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کیا  ہے۔

ہوآنگ ژونگ ویی (سامنے والی قطار میں دائیں سےپہلے) اور ان کی ٹیم کے رکن کا پشاور یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے اساتذہ اور طلباء کے ساتھ گروپ فوٹو۔(شِنہوا)

ہوآنگ ژونگ ویی نے مزید کہا کہ اس اسٹیشن کو پاکستان میں موسمیاتی اور ماحولیات کے مطالعہ کے حوالے سے ایک بہت ہی جدید اور مربوط  سہولت

سمجھا جارہاہے۔ ہماری جانب سے تیار کرنے کے بعد نصب کردہ یہ رامان پولرائزیشن لڈر پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اسٹیشن ہے۔ لانژو یونیورسٹی کے انجینئر لی وورین نے کہا کہ انہوں نے نہ صرف آلات کی جانچ کی بلکہ پشاور یونیورسٹی کے تکنیکی ماہرین کو معیاری آپریشن، معمول کی دیکھ بھال، ڈیٹا اکٹھا کرنے اور تجزیہ کرنے کی تربیت بھی دی ہے۔
اس وقت تک اس اسٹیشن کے تمام  آلات  اچھی طرح کام کررہے ہیں ۔ہم نے آلات فراہم کیے جبکہ پشاور یونیورسٹی اس اسٹیشن کی جگہ، بجلی کی فراہمی اور آلات کی دیکھ بھال کی ذمہ دار ہے۔ اس اسٹیشن کا مشاہداتی ڈیٹا بیلٹ اینڈ روڈ لڈر نیٹ ورک میں شیئر کیا جا سکتا ہے۔ لانژو یونیورسٹی کے محققین نے 2018 میں بیلٹ اینڈ روڈ لڈر نیٹ ورک کی
تعمیر شروع کی تھی۔ یہ نیٹ ورک بادلوں، ایروسولز، درجہ حرارت  اور نمی سمیت مسلسل آب و ہوا کا مشاہدہ  کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی، فضائی آلودگی، ریت کے طوفانوں کا  تفصیلی مطالعہ کرے گا۔ ان قیمتی معلومات اور تحقیق کے ساتھ،  انتہائی شدید موسمی حالات کی ابتدائی وارننگ زیادہ قابل اعتماد طریقے سے فراہم کی جاسکے گی۔

موسمی آفات  کی انتہائی درستگی  اور اعلیٰ ریزولیوشن کے ساتھ پیش گوئی اور قبل از وقت وارننگ کا نظام تیار کیا جائے گا، جس سے محققین کو
موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات کی روک تھام اور ان میں کمی، اور بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ نئی توانائی کے وسائلی کی ترقی سے متعلق درپیش اہم سائنسی مسائل
میں مدد ملے گی۔ 

پشاور میں اس نئے  اسٹیشن کی تعمیر کے ساتھ  بیلٹ اینڈ روڈ لڈر نیٹ ورک کی ٹیم بیرون ملک اس سے پہلے  قدیم شاہراہ ریشم کے ساتھ  واقع شہروں اور
کاؤنٹیز میں آٹھ اسٹیشن تعمیر کرچکی ہے ۔

۲۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ کی چین- جنوبی کوریا تعلقات ک...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے چین اور جنوبی کوریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ کی تقریب
میں شرکت کی۔  استقبالیہ میں، وانگ اورچین میں جنوبی کوریا کے سفیرچھانگ جئی ہو نے سالگرہ کے موقع پر دونوں ممالک کے صدور کے مبارکبادی پیغامات پڑھے۔ 

وانگ نے کہا کہ گزشتہ 30 سالوں میں دونوں ممالک نے مسلسل سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کیا ہے اور باضابطہ طور پر ہر سطح پر متواتر اور ہموار تبادلوں کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت دار بن گئے ہیں۔  وانگ نے کہا کہ آج کی بدلتی ہوئی بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر، دونوں فریقوں کو تعاون کی کامیابیوں کی قدر کرنی چاہیے اور سفارتی تعلقات کے قیام کے


بعد سے حاصل ہونے والے قیمتی تجربے کو فروغ دینا چاہیے، پرعزم رہنا چاہیے، خلفشار سے گریز کرنا چاہیے، ایک دوسرے کے سماجی نظام اور ترقی کے راستے کا احترام کرنا چاہیے، اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ وانگ نے دونوں فریقوں سے ترقیاتی حکمت عملیوں کو ہم آہنگ کرنے اور ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ، بگ ڈیٹا اور گرین اکانومی جیسے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کو مشترکہ طور پر سپلائی چینز کو الگ کرنے یا منقطع کرنے کی مشترکہ مخالفت کرنے کی ضرورت ہے، مشترکہ طور پر آزادانہ تجارت کے نظام کی حفاظت اور صنعتی اور سپلائی چین کی سالمیت، سلامتی، استحکام، ہمواری، کھلے پن اور جامعیت کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

۲۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ اورنیٹو یوکرین تنازعہ کی آگ پر تیل ڈا...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ میں ایک چینی مندوب نے امریکہ اور نیٹو سے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے تنازعہ کی آگ پر تیل ڈالنا بند کریں

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے یوکرین کے تنازعہ پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ پابندیاں لگا کر اور دباؤ ڈال کر یا اسلحہ
بھیج کر کبھی بھی امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔ امن کے لیے تمام فریقین کو مل کر کام کرنا چاہیے اور اسے برقرار رکھنا چاہیے۔حالات کتنے ہی پیچیدہ کیوں
نہ ہوں، اختلافات کتنے ہی سنگین کیوں نہ ہوں، سفارت کاری اور بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے جا سکتے۔ 

انھوں نے کہاکہ اناج کی برآمد کے معاہدوں پر مثبت پیش رفت سفارت کاری کی صلاحیت اور سیاسی حل کے امکانات کو ظاہر کرتی ہے۔  چین کو امید ہے
کہ روس اور یوکرین اپنے درمیان بات چیت اور مواصلات کو جاری رکھیں گے تاکہ جلد از جلد سفارتی مذاکرات کی طرف واپسی ہو اور جنگ بندی کے
لیے ضروری رفتار پیدا کی جا سکے۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو کو سنجیدگی سے اس کردار پر غور کرنا چاہیے جو وہ ادا کر رہے ہیں، اور اپنی کوششوں کو اس بات پر مرکوز کرنا
چاہیے کہ آگ میں ایندھن ڈالنے کے بجائے، امن کے لیے واقعی کیا سازگار ہے۔ 

ژانگ نے کہا کہ یوکرین کے تنازعے کے لیے سیفٹی والو قائم کرنے کی  ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون زاپوریزہیا نیوکلیئر پاور

 

۲۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین-پاکستان-لڈر سٹیشن-تعاون

ہوآنگ ژونگ ویی (سامنے والی قطار میں دائیں سےپہلے) اور ان کی ٹیم کے
رکن کا پشاور یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے اساتذہ اور طلباء کے ساتھ گروپ
فوٹو۔(شِنہوا)

۲۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین-پاکستان-لڈر سٹیشن-تعاون

لی وورین (بائیں سے دوسرے) اور عالم خان (بائیں سے تیسرے) کا پشاور
اسٹیشن میں سن فوٹو میٹر کی تنصیب اور کمشننگ کے بعد ایک گروپ
فوٹو۔(شِنہوا)

۲۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین-پاکستان-لڈر سٹیشن-تعاون

ہوآنگ ژونگ ویی (بائیں سے پہلے) اور ان کی ٹیم بیلٹ اینڈ روڈ لڈر نیٹ ورک
کی پشاور سائٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۲۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین-پاکستان-لڈر سٹیشن-تعاون

ہوآنگ ژونگ ویی (دائیں سے پہلے) اور ٹیم کے رکن پشاور یونیورسٹی کے
شعبہ فزکس کا دورہ کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۲۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ ہینان ۔ یون تائی پہاڑ ۔ سیاحت

چین کے وسطی صوبہ ہینان میں سیاح یون تائی پہاڑ کے دلکش مقام کا دورہ
کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ ہینان ۔ یون تائی پہاڑ ۔ سیاحت

چین کے وسطی صوبہ ہینان میں سیاح یون تائی پہاڑ کے دلکش مقام کا دورہ
کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ ہینان ۔ یون تائی پہاڑ ۔ سیاحت

چین کے وسطی صوبہ ہینان میں سیاح یون تائی پہاڑ کے دلکش مقام کا دورہ
کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۵ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں