امریکہ میں کیلیفورنیا کے سان فرانسسکو بے ایریا میں ایپل کی نئی مصنوعات کی نمائش کی جا رہی ہے۔(شِنہوا)
آسٹریلیا میں پہلی باحجاب سینیٹر فاطمہ پیمان پارلیمان میں اپنے اولین خطاب میں اپنی زندگی کی مشکلات کی روداد سناتے ہوئے رو پڑیں،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی پارلیمنٹ میں اولین خطاب کے دوران فاطمہ پیمان نے اراکین کو اپنے افغانستان سے پاکستان اور پھر پرتھ پہنچنے، بعد ازاں نسل پرستی کا سامنا کرنے کے باعث سیاست میں آنے کی روداد سناتے ہوئے ماضی کی تکالیف یاد کرتے ہوئے رو پڑی،فاطمہ پیمان نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی پہلی حکومت آنے کے بعد ہم لوگ خوف زدہ ہوکر پاکستان چلے گئے تھے بعد ازاں میرے والد ایک کشتی کے ذریعے آسٹریلیا پہنچے اور 4سال انتھک محنت کے بعد اہلخانہ کو پاکستان سے بلالیا اور پھر ہم سب یہاں دوبارہ مل کر رہنے لگے لیکن یہاں بھی مصائب کم نہ ہوئے،خاتون سینیٹر نے دکھ بھری روداد بتاتے ہوئے کہا کہ والد کو آسٹریلیا میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا، انہیں محنت کی انتہائی قلیل اجرت دی جاتی اور روزگار میں بھی تحفظ نہیں تھا جب کہ مجھے بھی یہاں مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور یہ سب بہت غیر یقینی تھا کیونکہ میرا خیال تھا کہ آسٹریلیا ایک روشن خیال ملک ہے اور یہ نسل پرستی سے آزاد ہوگا، لیکن ایسا نہیں تھا،27سالہ فاطمہ پیمان کا کہنا تھا کہ پہلی بار مجھے آسٹریلیا میں اجنبیت کا احساس تب ہوا جب یونیورسٹی میں میرے ایک ساتھی طالب علم نے حجاب کا مذاق اڑایا گیا اور مجھے یہ تک کہا گیا کہ جہاں سے آئی ہو، وہاں واپس جائو،فاطمہ جو رواں سال جون میں سینیٹر منتخب ہوئی ہیں نے مزید کہا کہ ایسے لمحات میں بھی میں نے ہار نہ مانی اور سیاسی جدوجہد کا حصہ بنی رہی، اس دوران مجھے اپنے والدی کی جدائی کا دکھ بھی سہنا پڑا کہ وہ کینسر کے موذی مرض کے باعث صرف 47سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، خاتون سینیٹر نے اس موقع پر اپنے مرحوم والد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا کہ ان کی وجہ سے مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ، اور اعتماد ملا اور میں آج اس مقام تک پہنچی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کے بعد ہلڑ بازی بدنظمی اور پاکستانی فینز کو مارنے پیٹنے کے واقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے معاملے کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)اور ایونٹ کی انتظامیہ ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں باقاعدہ طورپر خط لکھ کر ذمہ داروں کے خلاف فوری اور سخت ایکشن لینے کے مطالبے کے ساتھ کھلاڑیوں کے ساتھ فینز کی بھی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا جائے گا،بورڈ حکام نے پاکستانی فینز کے ساتھ مار پٹائی کے واقعہ پربرہمی پر سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ یہ تیسرا موقع ہے جب ایسا ناخوشگوار واقع رونما ہوا ہے ،پی سی بی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ اسٹیڈیم میں موجود فیز کی بھی سیکیورٹی اور حفاظت یقینی بنانی ہے، انتظامیہ سے پوچھا جائے گا کہ ایسے واقعات کے سدباب کے لیے اب تک کیا قدم اٹھایا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایشیا کپ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جانے والا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد قومی ٹیم نے جیت لیا، میچ کی خاص بات نسیم شاہ کا فلک شگاف چھکا تھی، میچ میں پاکستان کی شاندار کامیابی کے بعد بھارت کا ایونٹ میں ایک فیصد واپسی کا خواب بھی چکنا چور ہوگیا، بھارتی شائقین بھی افغان ٹیم سے بہت سی امیدیں لگائے بیٹھے تھے جس میں انہیں مایوسی ملی، اہم میچ میں پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دی۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 130رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی،پاکستان کے نو کھلاڑی آئوٹ ہوچکے تھے اور اسے چھ گیندوں پر 11رنز درکار تھے، محمد حسنین اور نسیم شاہ دو بولرز کریز پر موجود تھے اور شکست پاکستانی فینز کو آنکھوں کے سامنے نظر آ رہی تھی،نسیم شاہ نے فضل حق فاروق کو آخری اوور کی پہلی دو گیندوں پر دو فلک شگاف چھکے مار کر پاکستان کو جیت دلا دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے کہا ہے کہ متکبرانہ رویہ افغانستان ٹیم کی شکست کا باعث بنا،متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے انتہائی اہم میچ میں قومی ٹیم نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغان ٹیم کو شکست دی جس کے ردعمل میں افغان شائقین آپے سے باہر ہوگئے، سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے اس رویے پر کڑی تنقید کی ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر میسج اور اپنے ویڈیو پیغام میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے افغان تماشائیوں کے نامناسب رویے پر شدید برہمی کا اظہار کیا،شعیب اختر نے شارجہ میں مشتعل ہجوم کی ہنگامہ آرائی کے بعد افغانی تماشائیوں کے عمل پر شدید تنقید کی ان کا کہنا تھا کہ ہم بحیثیت قوم افغان بھائیوں کو سپورٹ کرتے ہیں لیکن یہ کیا طریقہ ہے آپ نے آصف علی کے ساتھ جو سلوک کیا،افغان ٹیم کے میچ ہارنے کے بعد اسٹیڈیم میں شائقین کے جھگڑے کے بعد سابق کرکٹر شعیب اختر غصے میں آگئے انہوں نے کہا کہ کھیل کو کھیل سمجھ کر کھیلنا چاہیے،اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے افغانستان کرکٹ بورڈ کے سابق سی ای او شفیق ستانکزئی کو بھی ٹیگ کیا اور ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ یہ ہے وہ عمل جو افغان شائقین کررہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ آصف علی کے ساتھ افغانی بالر کا رویہ دیکھ کر مجھے بہت افسوس ہوا، نسیم شاہ اسی لیے غصے میں تھا،شعیب اختر نے کہا کہ اس طرح کا رویہ یہ شائقین ماضی میں بھی متعدد مرتبہ اختیار کرچکے ہیں، کرکٹ ایک کھیل ہے اور اسے صحیح جذبے کے ساتھ کھیلنا اور لیا جانا چاہیے،ان کا مزید کہنا تھا کہ متکبرانہ رویہ افغانستان ٹیم کی شکست کا باعث بنا۔ اگر آپ لوگ کھیل میں ترقی کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے مداحوں اور آپ کے کھلاڑیوں دونوں کو کچھ اہم باتیں سیکھنے کی ضرورت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے میچز کافی سنسنی خیز ہو رہے ہیں جس سے ہارٹ اٹیک کے کافی چانسز ہیں،پاکستان کی افغانستان کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں ایک وکٹ سے فتح کے بعد قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان پریس کانفرنس کے لیے آئے تو ایک صحافی نے میچ کی سنسنی خیزی کے حوالے سے سوال کیا،شاداب خان نے جواب میں کہا کہ ایشیا کپ کا صرف یہ میچ نہیں بلکہ سارے میچز ہی سنسنی خیز ہو رہے ہیں، اس موقع پر انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں ابھی افغانستان کے کپتان محمد نبی سے یہی بات کر رہا تھا کہ ہم میچ دیکھنے والے لوگوں پر بہت ظلم کر رہے ہیں کہ اتنی سنسنی خیزی میں ہارٹ اٹیک کے کافی چانسز ہیں۔ اس طرح کے میچز میرے لیے کھیلنا آسان ہے لیکن میں دیکھ نہیں سکتا،انہوں نے اس موقع پر میچ کے حوالے سے کہا کہ ہمیں اعتماد تھا کہ آخری اوور پورا کھیل گئے تو جیت جائیں گے اور ایسا ہی ہوا، ہماری بیٹنگ میں کافی گہرائی ہے جبکہ منیجمنٹ بولرز کو بھی نیٹ میں بیٹنگ پریکٹس کراتی ہے، جس کا نتیجہ آج ہمارے سامنے ہے، نسیم شاہ کے یہ دو چھکے ہمیں جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کے چھکوں کی یاد تازہ کرتے ہیں اور یہ چھکے نسیم شاہ کے کیریئر کے اختتام تک یادگار رہیں گے،
شاداب خان نے میچ کے دوران پاکستانی اور افغان کھلاڑیوں میں تلخ کلامی پر کہا کہ کھیل کی گرما گرمی میں ایسی چیزیں ہوتی رہتی ہیں، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اپنی اپنی ٹیموں کی جیت کے لیے کوشش کر رہے ہوتے ہیں اور جب اس میں ناکامی ہو تو ایسا ہو جاتا ہے یہ کوئی انہونی بات نہیں ہے، شاداب خان کا کہنا تھا کہ بھارت کا فائنل سے قبل ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا کبھی نہیں سوچا تھا البتہ اپنی ٹیم کے بارے میں فکرمند ضرور تھا، بھارت ایک بڑی ٹیم ہے اور پریشر میں کھیلنے کی عادی بھی ہے لیکن سپر فور کے دونوں میچوں کا پریشر شاید وہ برداشت نہ کرسکی، نائب کپتان میں افغانستان کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن کی ناکامی پر کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا اس کی ذمے داری مجھ پر بھی عائد ہوتی ہے کہ جب میں سیٹ ہوگیا تھا تو غیر ذمے دارانہ طریقے سے شاٹ کھیل کر آوٹ نہ ہوتا اور میچ فنش کرتا آئندہ کوشش کروں گا کہ ایسا نہ ہو لیکن ہمیں افغانستان کے بولرز کو بھی داد دینی پڑے گی ان کا اسپن ڈیپارٹمنٹ دنیا کا بہترین بولنگ اٹیک ہے،شاداب خان کا کہنا تھا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ ہم اچھی ٹیم ضرور ہیں لیکن چیمپئن نہیں ہیں کیونکہ چیمپئن ٹیم کو ایسی صورتحال میں مشکل پیش نہیں آتی اور ہم اس خامی کو دور کرنے پر کام کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان اورپاکستان کے درمیان میچ میں ہونے والے جھگڑے کے باعث قومی بیٹر آصف علی اور افغان بالر فرید احمد پر جرمانہ عائد کیے جانے کا امکان ہے،پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں قومی بیٹر آصف علی اور افغان بالر فرید احمد کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا،میچ کے 19ویں اوور میں سنسنی خیز لمحات میں پاکستانی بیٹر آصف علی افغان بالر فرید احمد کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے تو افغان بالر نے غیر شائستہ زبان استعمال کی اور نازیبا اشارے کیے،جس پر آصف علی نے ردعمل دیتے ہوئے افغان بالر پر بلا اٹھایااور دونوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، آصف علی نے فرید احمد کی جانب مکا بھی لہرایا،دیگر کھلاڑیوں اور امپائر نے بیچ میں آکر جھگڑا ختم کروایا،کھیل ختم ہونے کے بعد میچ ریفری نے دونوں کو طلب کیا اور معاملے پر سماعت کی۔ میچ ریفری نے دونوں کھلاڑیوں کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کرنے سے متعلق آگاہ کیا،آئی سی سی کی جانب سے( آج) جرمانے کا باضابط اعلان کیا جائے گا، آصف علی پر فزیکل کنٹیکٹ کرنے کے باعث آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کے تحت جرمانے کا خدشہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
میانمار کی ینگون ۔ منڈالے شاہراہ پر 2022 کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران 112 ٹریفک حادثات میں 41 افراد ہلاک اور 179 دیگر زخمی ہوئے۔ اخبار مایا واڈی کی رپورٹ کے مطابق اگست میں ینگون ۔ منڈالے شاہراہ پر 13 ٹریفک حادثات ہوئے جس میں 3 افراد ہلاک اور 9 دیگر زخمی ہوئے۔ ملک کے تجارتی شہر ینگون اور دوسرے بڑے شہر منڈالے کو ملانے والی 587 کلومیٹر طویل اس شاہراہ کا افتتاح دسمبر 2010 میں ہوا تھا۔ حد سے زیادہ رفتار، ڈرائیونگ میں غفلت اور نیند کی کیفیت میں گاڑی چلانے جیسی انسانی غلطیوں کو شاہراہوں پر ہونے والے حادثات کا ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ برس میانمار بھر میں ٹریفک حادثات میں 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 8 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ صومالیہ میں مسلسل خشک سالی کے پیش نظر اس انسانی تباہی کی روک تھام کے لیے بھرپور کوششیں کرے جس نے اس ملک کی تقریبا نصف آبادی کی گزربسر کو متاثر کیا ہے۔ صومالیہ کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے چین کے نائب مستقل نمائندے ڈائی بنگ نے بتایا ہے کہ عالمی برادری کو اپنے انسانی ردعمل میں تیزی لانی چا ہئیے، انہیں اپنی امداد میں اضافہ کرناچاہئیے اور انسانی تباہی کی روک تھام کے لیے بھرپور کوششیں کرنی چا ہئیے۔ ڈائی بنگ نے واضح کیا کہ صومالیہ کو قحط اور غذائی قلت کے نمایاں خطرات سمیت ایک سنگین انسانی صورتحال کا سامنا ہے اور یہ کہ چین ہارن آف افریقہ کے اس ملک میں اقوام متحدہ کی ہنگامی امدادی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کی جانب سے انتہائی مقروض غریب ملکوں کے لئے ان اقدامات کا صومالیہ پر بھی نفاذ کا خیرمقدم کرتے ہیں جو کہ اس ملک کو مزاحمت اور قرض سے نجات کے ذریعے اپنی مشکلات پر قابو پانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ڈائی بنگ نے کہا کہ چین صومالیہ میں لوگوں کی موجودہ مشکلات کو شدت سے محسوس کرتا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ چین نے صومالیہ کے ساتھ رواں سال جون میں خوراک کی ہنگامی امداد کے حوالے سے خطوط کے تبادلے پر دستخط کیے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم امداد کی فراہمی کے عمل کو تیز کریں گے اور صومالیہ کو خشک سالی سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ آفات کی روک تھام اور اس کی شدت کو کم کرنے کے لیے پائیدار حل کی تلاش پر مشترکہ طور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چائنہ ایسوسی ایشن برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور چائنہ پوسٹ نے بیجنگ میں مشترکہ طور پر 4 یادگاری ڈاک ٹکٹس پر مشتمل کا ایک سیٹ جاری کیا ہے جس کا موضوع "جدید چینی سائنسدان (گروپ 9)" ہے۔ چینی ماہر ارضیات لیو ڈونگ شینگ، طبیعیات دان چھینگ کائی جیا، ریاضی دان وو وین جن اور ماہر زراعت یوآن لونگ پھنگ کی تصاویر ان ڈاک ٹکٹس پر شائع کی گئی ہیں۔ اس سلسلے کی پہلی سیریز 1988 میں جاری ہوئی تھی اور اب تک یادگاری ڈاک ٹکٹس کی 9 سیریز جاری ہوچکی ہیں۔ ان پر 38 جدید چینی سائنسدانوں کی تصاویر شائع کی گئی ہیں جن میں ماہرارضیات لی سی گوانگ، ماہرموسمیات اور جغرافیہ دان ژو کی ژین ماہر بصریات وانگ ڈاہینگ شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے سب سے بڑے مال بردار فضائی کیریئر ایس ایف ائیرلائنز نے اپنے تمام مال بردار بیڑے کو بڑھا کر 75 کردیا ہے۔ ایس ایف ائیرلائنز نے بتایا کہ ائیرلائنز میں تازہ اضافہ بوئنگ 300-767 وائٹ باڈی مال بردار طیارے کا ہے جس نے بیجنگ- شین ژین روٹ پر تجارتی آپریشن شروع کردیا ہے۔ آمدہ وسط خزاں میلے اور قومی دن کی تعطیل پر فضائی مال برداری کے سیزن میں یہ فضائی کمپنی کی صلاحیتیں مستحکم کرنے کا نیا اقدام ہے۔ کارگو کیریئر نے رواں سال اپنے بیڑے میں 7 مال بردار طیارے شامل کئے ہیں۔ ایس ایف ائیرلائن ، چین کے ترسیل بارے بڑے ادارے ایس ایفایکسپریس کا شعبہ ہوابازی ہے جس کا صدر دفتر شین ژین میں ہے۔ ایس ایف ائیرلائنز نے کہا کہ ایس ایف ایئرلائنز رش کے دنوں میں فضائی مال برداری خدمات کا آپریشن مستحکم رکھنے کی کوشش کررہی ہے اور فضائی ترسیل کے شعبہ کی طلب کو بہتر طریقے سے پورا کرنے صلاحیتیں بڑھانے کے عہد پر قائم ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چینی سائنسدانوں کے ایک گروپ نے سر اور گردن کے خلیوں کے کینسر(ایچ این ایس سی سی) کے لیے ممکنہ دوائیوں کے ایک ہی خاکے کے ساتھ تمام تر طریقہ کار کا احاطہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ کینسر ایک سفاک دشمن ہے کیونکہ اس کی تیزی سے تغیرپذیر جینیاتی تبدیلیاں اکثر علاج سے متعلق تھراپی کو انتہائی مشکوک بنا دیتی ہیں۔ ایچ این ایس سی سی اکثر اس کے مزید نئے مراحل تک تشخیص نہیں کرتا ہے اور اس وقت تبدیل شدہ پروٹین اور انزائمز کو ہدف بنانے والے زیادہ تر نئی مخصوص ادویات نے ابتدائی تحقیق میں صرف محدود کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ تحقیق ایک جریدے سائنس ٹرانسلیشنل میڈیسن میں جمعرات کو شائع ہوئی ہے، جس میں مریضوں سے حاصل کردہ خلیوں کے ایک بڑے ذخیرے کا انکشاف کیا گیا ہے جو اس قسم کے کینسر کے علاج اور اس کے لئے ادویات سازی میں اس تحقیق کو تیزی سے بروئے کار لانے میں مدد فراہم کرے گی۔ اس کے محققین کے مطابق شنگھائی جیو ٹونگ یونیورسٹی کے ژانگ ژیوان اور سن شویانگ کی سربراہی میں ماہرین کے اس گروپ نے ایچ این ایس سی سی کی جانب سے مریضوں سے حاصل کردہ نمونوں سے 56 خلیوں کی پرتوں کو اکٹھا کیا ہے جوکہ اب تک دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ماڈل ہے جس نے ایچ این ایس سی سی ٹیومر کی مخصوص شکل اور جینیاتی خصوصیات کے ساتھ تصویرکشی کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین میں اگست کے دوران شہری ریل ٹرانزٹ نیٹ ورکس پر مسافروں کے سفر میں دوبارہ تیزی آئی ہے۔ وزارت ٹرانسپورٹ کے اعدادوشمار کے مطابق اگست میں ملک کے شہری علاقوں میں ریلوے مسافروں کے 1.96 ارب دورے ہوئے جو گزشتہ برس کی نسبت 11.37 فیصد زائد ہے۔ ماہانہ بنیادوں پر اس تعداد میں 0.33 فیصد یا 1 کروڑ مسافر دوروں کا اضافہ ہوا۔ وزارت نے بتایا کہ اگست تک چین کے 51 شہروں میں 278 شہری ریل ٹرانزٹ لائنز کام کررہی تھیں اور شہری علاقوں میں ریل ٹرانزٹ نیٹ ورک کی مجموعی لمبائی 9 ہزار 98 کلومیٹر تک پہنچ گئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسرائیلی فوجیوں نے مغرب کنارے ایک مذید فلسطینی شہری شہید کر دیا ہے،جمعرات کو غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ بیتین قصبے میں فوج معمول کی گشت پرتھی کہ ایک نوجوان نے ہتھوڑ ے سے ا یک فوجی پر حملہ کر کے زخمی کر دیا جسے جوابی فائرنگ سے ہلاک کر دیاگیا جبکہ متاترہ خاندان نے نوجوان کی ہلاکت کو ریاستی دشت گردی قرار دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپڈ نے فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل میں ملوث فوجی اہلکارکو سزا کی تجویز مستردکر دی،عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم یائر لیپڈ نے کہا کہ بیرونی تعریف کے لیے اپنے اہلکار پر مقدمہ چلانیکی اجازت نہیں دوں گا، ہمیں صورتحال سے نمٹنے کے قواعد پرکوئی ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکہ میں کیلیفورنیا کے سان فرانسسکو بے ایریا میں ایپل کی نئی مصنوعات کی نمائش کی جا رہی ہے۔(شِنہوا)
فلپائن ، منیلا کے ایک ایلیمنٹری سکول میں طالبعلم سر پر سیفٹی ہیلمٹ پہنے قومی سطح پر زلزلے سے حفاظتی انتظامات کی مشق میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
بھارت کی جیل میں قید اسکاٹش سکھ جگتار سنگھ نے نو منتخب برطانوی وزیرِاعظم لز ٹرس کو اپنے ہاتھ سے خط لکھا ہے جس میں ان سے مدد کی اپیل کی ہے،اسکاٹش شہری جگتار سنگھ جو قتل کی سازش اور خالصتان تحریک کا حصہ ہونے کے الزام میں گزشتہ 5برس سے بغیر کسی مقدمے کے بھارت کی جیل میں قید ہے نے اپنے خط میں نو منتخب برطانوی وزیراعظم کو مبارکباد بھی پیش کی ہے،جگتار سنگھ کا ہاتھ سے لکھا گیا خط ایک انسانی حقوق کی تنظیم ری پریو نے برطانوی وزیراعظم کے نام جاری کیا ہے،اس خط میں جگتار سنگھ نے لز ٹرس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پیشرو کی نسبت زیادہ ہمت کے ساتھ یہ کیس اٹھائیں، سنگھ نے ساتھ امید بھی ظاہر کی کہ برطانیہ، بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات کے عوض اس کی آزادی کا سودا نہیں کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فلپائن ، منیلا کے ایک ایلیمنٹری سکول میں ایک بچہ سر پر سیفٹی ہیلمٹ پہنے قومی سطح پر زلزلے سے حفاظتی انتظامات کی مشق میں شریک ہے۔(شِنہوا)
فلپائن ، منیلا کے ایک ایلیمنٹری سکول میں ایک بچہ سر پر سیفٹی ہیلمٹ پہنے قومی سطح پر زلزلے سے حفاظتی انتظامات کی مشق میں شریک ہے۔(شِنہوا)
فلپائن ، منیلا کے ایک ایلیمنٹری سکول میں طالبعلم سر پر سیفٹی ہیلمٹ پہنے قومی سطح پر زلزلے سے حفاظتی انتظامات کی مشق میں شریک ہے۔(شِنہوا)
سعودی عرب میں ایک جعلی ڈاکٹر پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر مختلف امراض کے علاج کے دعوے کر رہا تھا،عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ ملزم سے تفتیش کی گئی تو یہ بات سامنے آئی کہ سوشل میڈیا پر مختلف اکاونٹس پر طبی معلومات شیئر کی جا رہی تھیں تاہم اس کے پاس نہ ہی میڈیسن کی کوئی ڈگری تھی اور نہ ہی کسی متعلقہ سرکاری ادارے سے مملکت میں پریکٹس کا اجازت نامہ تھا،پبلک پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ اس جعلی ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور سوشل میڈیا سے ملنے والی معلومات کی بنا پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ اس سے مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اور کارروائی مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائیگا،استغاثہ کے مطابق یہ جعلی ڈاکٹر سعودی عرب میں صحت پیشے کے قانون اور لائحہ عمل کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا، اس کے خلاف مالی دھوکہ دہی اور اطلاعاتی جرائم کے قانون کی خلاف ورزی کے ثبوت بھی ملے ہیں،پبلک پراسیکیوشن حکام کاکہنا تھا کہ کوئی بھی شخص مطلوبہ سرٹیفکیٹ یا ڈگری کے بغیر خود کو ڈاکٹر، نرس یا معاون طبی عملے سے منسوب کرنے کا مجاز نہیں اور یہ قانونا جرم ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارتی ریاست بہار میں پھلوریا ڈیم کا پانی سوکھنے پر مسجد نمودار ہوگئی، 30فٹ بلند مسجد پر دیدہ زیب گنبد بھی ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اس کا نام نوری مسجد ہے اور اپنے فن تعمیر کے اعتبار سے 600سال قدیم لگتی ہے، 1985میں ڈیم کی تعمیر کے بعد مسجد زیر آب آگئی تھی،مقامی افراد کے مطابق 30سال زیر آب رہنے کے باوجود مسجد حیران کن طور پر جوں کی توں ہے، شہریوں کی بڑی تعداد مسجد دیکھنے آرہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
افغانستان کی طالبان حکومت کے وزیر خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ اگر چہ اگست 2021میں امریکی انخلا کے بعد کابل میں اقتدار پر قبضہ کیے ہوئے ایک سال گزر چکا ہے تاہم طالبان حکومت اب بھی عالمی تنہائی کا شکار ہے، افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے یہ دعوی بھی کیا کہ ان کی حکومت بین الاقوامی سطح پر کاروبار اور تجارت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،یہ ایسے ہی کام کرتی ہے جیسے اسے عالمی سطح پر سرکاری طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی کی ریپبلکن پارٹی کے سینیٹر لنڈسے گراہم نیکہا ہے کہ انتخابات سے قبل ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر دستخط کرنے سے ڈیموکریٹس کو نقصان پہنچے گا، عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرتا ہے تو اس سے انتخابات سے قبل ڈیموکریٹس کو نقصان پہنچے گا کیونکہ زیادہ تر امریکی یہ معاہدہ نہیں چاہتے،امریکی سینیٹر نے کہا کہ اگر وہ انتخابات سے پہلے ایسا کرتے ہیں تو یہ مرکز میں جائے گا ، یقین ہے کہ حکومتی سینیٹرز انتخابات کے بعد ایسا کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
افریقی ملک نائجیریا کے ب صوبے ریورز سے اغوا کئے گئے 15 بچوں کو ایک آپریشن کے ذریعے بازیاب کرالیا گیا، ریاستی پولیس نے پورٹ ہارکورٹ شہر میں 2 بچوں کے لاپتہ ہونے کے بعد ایک آپریشن کیا، آپریشن میں 15بچوں کو بازیاب کر انے کے بعد طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ بچوں کو اغواء کرنے والے گروہ لے ایک شخص کو حراست میں لیا گیا اور اغوا کنندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
افریقی ملک یوگنڈا میں طوفانی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 15افراد جان کی بازی ہار گئے ،یوگنڈا ریڈ کراس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مغربی حصے میں کیسیز کے علاقے میں آفت زدہ علاقے سے 15لاشیں برآمد ہوئی ہیں،بیان میں کہا گیا ہے کہ جان کی بازی ہارنے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں اور تلاش اور بچا ئوکی کوششیں جاری ہیں، سیلاب کے باعث کئی گھر اور کاروبار تباہ ہو گئے ہیں،یوگنڈا کو گزشتہ ماہ سے کئی سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، رواں ماہ کے آغاز میں سیلاب میں 20سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے،یوگنڈا کے محکمہ موسمیات نے عوام کو مزید بارشوں سے خبردار کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب کی شاہی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے امریکی بمبار طیارے کو اپنی حدود سے گزرنے میں دوران پرواز سکیورٹی فراہم کی،بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی عرب کی شاہی فضائیہ کے چھ F-15SAٹائفون اور F-15Cلڑاکا طیاروں نے امریکی فضائیہ کے بی۔52 (اسٹریٹیجک)بمبار طیارے کو مملکت کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے سکیورٹی فراہم کی اور دوران پرواز اس کے ارد گرد اپنا حصار قائم رکھا،سعودی وزارت دفاع نے امریکی بمبار طیارے کو سکیورٹی فراہم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بیان میں کہا ہے کہ سعودی فضائی حدود سے گزرنے کے دوران سکیورٹی فراہم کرنے کا معاملہ خطے کی سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے دونوں فضائی افواج کے درمیان جوائنٹ ایکشن سمجھوتے کا حصہ ہے،مشرق وسطی کی فضائی حدود سے گزرنے والا امریکی بی 52بمبار طیارہ جوہری ہتھیار لے جانے کا حامل ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مملکت کی میزبانی میں سعودی مسلح افواج اور امریکی میرین کور نے لاجسٹک مشق الغضب العارم بھی کی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کلرسیداں میں گھریلو ناچاکی پر ملزم نے دو خواتین کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔ دہرے قتل کا واقعہ راولپنڈی کے تھانہ کلر سیداں کی حدود میں پیش آیا جہاں رشید نامی شخص نے اپنی تایا زاد زینت بیگم اور سالی شہناز کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی کر خودکشی کرلی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کابل(شِنہوا) افغان پولیس نے گزشتہ ہفتوں کے دوران مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں 21 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
وزارت داخلہ نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ یہ لوگ مبینہ طور پر ڈکیتی، جوئے اور منشیات کی سمگلنگ سمیت مختلف مقدمات میں ملوث تھے اور انہیں کابل، ہرات، بلخ، قندوز اور تخارصوبوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار افراد میں سے 11 منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔
طالبان کے زیرانتظام نگراں انتظامیہ نے جنگ زدہ ایشیائی ملک میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا، کراچی سے ایم این اے شکور شاد ، اپنے استعفے سے مکر گئے۔ پیٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے اپنے استعفے کی منظوری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، شکور شاد نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ پارٹی ہیڈ آفس کے کمپیوٹر آپریٹر کے لکھے استعفوں پر 123 ارکان سے دستخط لئے گئے، عمران خان سے اظہار یک جہتی اور سیاسی مقاصد کیلئے دستخط کیے۔ شکور شاد نے درخواست میں کہا کہ انہوں نے اپنا استعفی سپیکر کو نہیں بھیجا او نہ ہی اس پر کوئی تاریخ لکھی، اس لیے استعفے کی منظوری نہیں ہوسکتی، یہ عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے، الیکشن شیڈول معطل کرکے سیٹ خالی کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ(شِنہوا) چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کی کوششوں کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے اہم منصوبوں میں بہتر پیش رفت ہو رہی ہے۔
وزارت تجارت کی ترجمان شوجیوتھنگ نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اب تک جن پراجیکٹس نے پیداوار کا آغاز کیا ہے ان میں سے 60 فیصد مکمل صلاحیت کے ساتھ کام کر رہے ہیں جبکہ زیر تعمیر پراجیکٹس میں سے 30 فیصد نے پیداوار شروع کر دی ہے۔
شو نے مزید کہا کہ اپنے ابتدائی مراحل میں آدھے منصوبے کامیابی سے تعمیر یا اپنا آپریشن شروع کر چکے ہیں۔
وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق سال کے پہلے سات ماہ میں، 10کروڑ امریکی ڈالر سے زائد کی طے شدہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے ساتھ، بڑے منصوبوں کی اصل غیر ملکی سرمایہ کاری مجموعی طور پر 66ارب85کروڑ ڈالر رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال کے مقابلے میں اعداد و شمار میں 35 فیصد اضافہ ہوا، جو اسی عرصے میں چین کی حقیقی استعمال کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا 53.9 فیصد ہے۔
کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ، ملک بھر میں موذی وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، متاثرہ 119 کی حالت تشویشناک ہے۔قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 14 ہزار 208 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 174 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ موذی وائرس میں مبتلا 119 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.22 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
برطانیہ کی نو منتخب وزیراعظم لز ٹرس کا اپنے پہلے خطاب میں کہنا تھا کہ برطانیہ کی تعمیر و ترقی ان کے مشن کا حصہ ہے،برطانوی میڈیاکے مطابق وزیراعظم لز ٹرس نے معیشت، توانائی اور ہیلتھ سسٹم کو اپنی تین فوری ترجیحات قرار دیا ہے،وزیراعظم لزٹرس کا کہنا تھا کہ ٹیکسوں میں کمی اور اصلاحات کے ذریعے معیشت کو فروغ دیا جائے گا، اسپتالوں، اسکولوں، سڑکوں اور براڈ بینڈ کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے گا،لزٹرس نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ یوکرین جنگ سے پیدا ہونے والے توانائی کے بحران سے فوری نمٹا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ویتنام کے شہر ہوچی من کے قریب موجود ایک بار میں آگ لگنے سے 32افراد ہلاک ہو گئے ہیں،بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مذکورہ بار ہوچی من شہر کے قریب ایک رہائشی علاقے میں موجود ایک عمارت کی دوسری منزل پر واقع تھا جہاں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا،ویتنامی وزارت سکیورٹی کے مطابق بار میں آگ لگنے کے واقعے میں 32افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں 17مرد اور 15 خواتین شامل ہیں جبکہ 11افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں،ویتنامی سرکاری میڈیا کے مطابق 8افراد کی لاشیں بار کے واش روم سے ملی ہیں جن کی موت ممکنہ طور پر دم گھٹنے کے باعث ہوئی، آگ لگنے کے بعد عمارت میں دھواں بھر گیا تھا اور ایمرجنسی ایگزٹ نہ ہونے کے باعث زیادہ ہلاکتیں ہوئیں،ویتنامی حکام کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے ریسکیو اہکار اندر پھنسے لوگوں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چلی کے صدر گیبریل بورک کی اہم پریس کانفرنس کے دوران ننھا سپرمین آ پہنچا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر گیبریل بورک چلی کو بنیادی طور پر تبدیل کرنے کے لیے نیا آئین لانے سے متعلق گفتگو کر رہے تھے،پریس کانفرنس براہ راست نشر کی جا رہی تھی کہ اس دوران ایک ننھا بچہ سپرمین کے لباس میں ملبوس اپنی سائیکل چلاتے ہوئے صدر کے قریب آ پہنچا،بچے نے پہلے رک کر صدر کی بات سنی اور جب اسے کچھ سمجھ نہ آیا تو پھر وہ انی سائیکل پر بیٹھ کر صدر کے ارد گرد گول گول چکر لگانے لگا، کسی نے بھی بچہ کو روکا اور نہ ہی اس پر توجہ دی بلکہ صدر کیبات سنتے رہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یورپی ملک اٹلی میں توانائی کا بحران شدت اختیار کر گیا، تیل کے ذخائر بھی کم ہوتے جا رہے ہیں، اس صورتحال میں بجلی کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ چکی ہیں،بجلی کے گھریلو صارفین کے بلوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوگیا ہے، روس کی جانب سے بھی اب ویسے گیس کی سپلائی جاری نہیں جیسے جنگ سے قبل کی جاتی تھی،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپ میں انرجی کا بحران جاری ہے، اٹلی میں بجلی کی قیمتیں 500فیصد بڑھا دی گئی ہیں جس سے عوام شدید ذہنی اذیت کا شکارہیں، بجلی، پٹرول اور گیس کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں، مقامی ہوٹل، ریستورانوں اور گھروں میں بجلی کے بلب کے بجائے موم بتیاں جلانا شروع کردی گئی ہیں،اٹلی کی وزارت ماحولیاتی منتقلی کی جانب سے جاری کردہ ایک دستاویز کے مطابق اٹلی سردیوں کے موسم میں کوئلے کے استعمال کو بڑھا کر ملک بھر میں حرارت پیدا کرنے کی کوشش کرے گا،اس کے علاوہ قدرتی گیس کی کھپت میں کمی کو ہدف بنا رہا ہے چونکہ اٹلی کو توانائی کی درآمدات کے لیے ایک سال پہلے کی نسبت دگنی قیمت ادا کرنے کے امکان کا سامنا ہے،اقدام کے تحت اٹلی کا مقصد مارچ تک گیس کی کھپت میں 8.2 بلین کیوبک میٹر کی کمی کرنا ہے تاکہ یورپی یونین کے 15فیصد کمی کے ہدف کو پورا کیا جاسکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کویت میں فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز پر نیا قانون لاگو کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ،میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہوم ڈیلیوری کمپنیوں کے مالکان درج ذیل شرائط کی پابندی کریں،فوڈ ڈیلیوری دینے والے ڈرائیور کے پاس فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ہیلتھ سرٹیفکیٹ لازمی ہونا چاہیئے،گاڑی پر کمپنی کا اسٹیکر لازمی ہونا چاہیئے،ڈرائیور کی رہائش (ویزا)اسی کمپنی کا ہونا چاہیے جس کے لیے وہ کام کر رہا ہے،رائیڈر مکمل یونیفارم میں ملبوس ہوگا،وزارت نے متعلقہ کمپنیوں کے مالکان سے کہا ہے کہ وہ ہدایات اور ضابطے کے قوانین کی پابندی کریں اور جو بھی ان شرائط کی خلاف ورزی کرے گا اس کا لائسنس معطل کر دیا جائے گا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترک صدر روس کی حمایت میں بول پڑے، رجب طیب اردوان نے روس کے خلاف مغرب کی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ماسکو کو کسی طور پر کم تر نہ سمجھا جائے جو لوگ روس کو کمزور سمجھ رہے ہیں وہ غلط سوچ رہے ہیں،بلغراد میں اپنے سربیائی ہم منصب الیگزینڈر ووچک کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس میں ترک صدر نے کہا کہ میں واضح طور پر کہہ سکتا ہوں کہ مجھے مغرب کا رویہ (روس کی طرف)درست نہیں لگتا ہے کیونکہ یہ مغرب ہے جو اشتعال انگیزی پر مبنی پالیسی پر عمل پیرا ہے،طیب اردوان نے کہا کہ مغرب روس کے خلاف اشتعال انگیزی پر مبنی پالیسی پر عمل پیرا ہے لیکن ماسکو کو کم نہیں سمجھا جانا چاہیے میں ان لوگوں سے کہتا ہوں جو روس کو کم سمجھتے ہیں آپ یہ غلط کر رہے ہیں روس ایسا ملک نہیں ہے جسے کم سمجھا جا سکے،ترک صدر نے زور دیا کہ روس ایسا ملک نہیں ہے جس کو کم سمجھا جا سکے، ماسکو اور کیف دونوں کے بارے میں انقرہ کی متوازن پالیسی کا اعادہ کیا،انہوں نے مستقبل قریب میں روس یوکرین تنازع کے خاتمے کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں لگتا کہ روس اور یوکرین تنازعہ کسی بھی وقت جلد ختم ہو جائے گا،ترک صدر نے بحران کے حل میں مدد کے لیے روس اور یوکرین کے درمیان انقرہ کی متوازن پالیسی کا اعادہ بھی کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جماعت اسلامی ہند نے بلقیس بانو جنسی زیادتی کیس میں مجرمان کی رہائی پر بھارتی صدر سے مداخلت کی اپیل کردی،بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی ہند کی وومن ونگ کی سکریٹری عطیہ صدیقی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری اور اس کے اہلخانہکے سات افراد کے قتل میں عمر قید کی سزا پانے والوں کی رہائی کو یقینی بنانے میں گجرات حکومت کا کردار قابل مذمت ہے،انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلے جن کا مقصد کسی مخصوص حلقے کو خوش کر کے سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہو، انتہائی قابل مذمت ہے،جماعت اسلامی ہند اس فیصلے کی مذمت کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ عدالت عظمی حکومتی پالیسی کی آڑ میں کی گئی اس سنگین ناانصافی کو واپس لینے کے لیے اس معاملے میں مداخلت کرے گی،عطیہ صدیقی نے کہا کہ اگر ریاستی حکومتوں کو عصمت دری اور قتل جیسے جرائم میں سزا یافتہ ہونے کے باوجود چھوٹ کی پالیسی کے ذریعے اپنی پسند کے مجرموں کو رہا کرنے کی اجازت دی جائے تو یہ ہماری عدلیہ کا مذاق ہوگا اور شہری، قانون کی بالادستی کو کھودیں گے،انہوں نے کہا کہ مجرمان کی جیل سے رہائی کے بعد جس طرح سے ان کا استقبال کیا جا رہا ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے، جماعت اسلامی ہند نے قصورواروں کی رہائی کے فیصلے کو واپس لینے کے لیے صدر جمہوریہ سے مداخلت کی درخواست کی ہے تاکہ انصاف اور نظام حکومت کو غیر موثر ہونے سے بچایا جاسکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جاپانی حکومت نے اپنے مرحوم وزیراعظم کی آخری رسومات کیلئے ریکارڈ اخراجات مختص کیے ہیں، اس سلسلے میں ایک کروڑ 18 لاکھ ڈالر خرچ کیے جائیں گے، آنجہانی وزیر اعظم آبے شِنزو کی سرکاری آخری رسومات پر تقریبا ایک ارب 66کروڑ ین یا تقریبا 1کروڑ 18لاکھ ڈالر اخراجات آئیں گے،سابق وزیر اعظم آبے شنزو کو جولائی میں انتخابی مہم کی تقریر کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا، کی آخری رسومات ٹوکیو میں 27 ستمبر کو ہوں گی،گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف کابینہ سکریٹری ماتسونو ہیروکازو نے صحافیوں کو اس تخمینے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آخری رسومات کے مقام کی تیاری کے لیے تقریبا 18لاکھ ڈالر کے بجٹ کی منظوری دی گئی ہے،اضافی ایک کروڑ ڈالر میں سیکیورٹی کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے تقریبا 57لاکھ ڈالر، غیر ملکی معززین کو بلانے کے اخراجات کے لیے تقریبا 42لاکھ ڈالر اور سیلف ڈیفنس فورس کے گارڈ آف آنر کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں کے کرایے اور دیگر اخراجات کے لیے 70ہزار ڈالر سے زائد شامل ہیں،آخری رسومات میں شرکت کے لیے 190سے زائد غیر ملکی مندوبین کی جاپان آمد متوقع ہے۔
ان میں تقریبا 50وفود شامل ہیں جن کی قیادت سربراہان مملکت یا دیگر کریں گے جن کے لیے خصوصی استقبال کی ضرورت ہوگی۔ یہ وضاحت حزب اختلاف کی جانب سے بجٹ کی تفصیلات ظاہر کرنے کے مطالبے کے بعد سامنے آئی ہے،ماتسونو نے کہا کہ انہوں نے بجٹ کا انکشاف اس وقت کیا جب وزیر اعظم کشیدا فومیو نے انہیں ہدایت کی کہ وہ عوام کو اس منصوبے کی مکمل وضاحت کریں،دوسری جانب حزب اختلاف کی جماعت کانسٹیٹیوشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے پارلیمانی امور کے سربراہ ازومی جن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے آخری رسومات پر حکومت کے ردعمل پر تنقید کی،انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ حکومت کا رویہ غیر ایماندارانہ ہے، جس کی وجہ سے آخری رسومات اتنی مہنگی نہیں لگتیں کیونکہ سرکاری خرچ پر ہونے والی آخری رسومات کی مخالفت بہت زیادہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی