چین کے شمالی اندرون منگولیا خوداختیار خطے میں ہولون بوئر سبزہ زار میں بھوسے کی گانٹھیں دیکھی جاسکتی ہیں۔ (شِںہوا)
چین کے اعلی عوامی استغاثہ نے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے سابق سیاسی مشیر ہوانگ یی کو رشوت ستانی کے الزام میں گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اعلی عوامی استغاثہ نے ایک بیان میں بتایا کہ قومی نگراں کمیشن نے ہوانگ کے خلاف تحقیقات مکمل کرلی ہیں جس کے بعد مقدمہ کو قانونی چارہ جوئی کے لئے حکام کے سپرد کردیا گیا ہے۔ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی یون نان صوبائی کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین ہوانگ کو دوسروں سے رقم، تحائف اور ضیافتیں قبول کرنے کا مرتکب پایا گیا تھا، انہوں نے نجی کلبز کا دورہ بھی کیا تھا۔ مقدمہ کی مزید کارروائی جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے شمالی اندرون منگولیا خوداختیار خطے میں ہولون بوئر سبزہ زار میں بھوسے کی گانٹھیں دیکھی جاسکتی ہیں۔ (شِںہوا)
سعودی عرب نے چینی سیاحوں کو مملکت میں آسانیاں فراہم کر نے کے لئے یونین پے انٹرنیشنل کے ساتھ تعاون کر نے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی ٹوارزم اتھارٹی (ایس ٹی اے ) نے عالمی ادائیگی کی خدمات فراہم کرنے والی معروف کمپنی یونین پے انٹرنیشنل کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کا اعلان کیا، جس کا مقصد چین اور دنیا بھر کے یونین پے کارڈ رکھنے والوں کے لیے سعودی عرب کو نسبتا ایک بہتر سیاحتی مقام کے طور پر فروغ د ینا ہے۔ سعودی ٹوارزم اتھارٹی کے سی ای او فہد حمیدالدین نے کہا کہ مفاہمت کی یہ یادداشت چینی سیاحوں کے لیے سعودی عرب کو عالمی سیاحتی مقام کے طور پر مزید نمایا ں کرنے میں ایک اہم قدم ہے۔ یونین پے انٹرنیشنل مڈل ایسٹ کے سربراہ جیمز یانگ نے کہا کہ یہ مفاہمتی یادداشت یونین پے کی بین الاقوامیت کی حکمت عملی کا ایک اہم جزو ہے اور یہ چینی اور عالمی یونین پے کارڈ رکھنے والوں کے لیے مزید سہولت فراہم کرتا ہے۔ یونین پے نے حالیہ برسوں کے دوران اپنے علاقائی کاروبار کو تیز کیا ہے، اس وقت مشرق وسطی کے 11 ملک اور خطوں میں یونین پے کارڈز قابل قبول ہیں۔ سعودی ٹوارزم اتھارٹی کے چیف اے پی اے سی مارکیٹس آفیسر الاحسن الدباغ نے شِنہوا کو بتایا کہ سعودی عرب نے چین کو ایشیائی بحر الکاہل کے خطے میں اولین سورس مارکیٹ کے طور پر شناخت کیا ہے۔ سعودی عرب سیاحت کے شعبیکے لیے پرعزم منصوبے بنا رہا ہے اور اس کا مقصد 2030 تک عالمی سیاحت کا پانچواں اہم مقام بننا ہے۔ چین ان 49 ملکوں میں سے ایک ہے جو اس کے ٹورسٹ ای ویزا کے لیے اہل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے شمالی اندرون منگولیا خوداختیار خطے کی اولان سوہائی جھیل کا ایک فضائی نظارہ۔ (شِںہوا)
دنیا کی بڑی سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ کمپنی ٹوئٹر کے شیئر ہولڈرز نے ایلون مسک کے ساتھ 44 ارب ڈالر کے معاہدے کی مںظوری دے دی ہے جس کا نتیجہ اب عدالتی کارروائی کے بعد نکلے گا جہاں ٹیسلا کے ارب پتی مالک نے خریداری منسوخ کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔غیر ملکیمیڈیا کے مطابق ٹوئٹر کے شیئر ہولڈرز نے کمپنی ایلون مسک کو فروخت کرنے کے معاہدے کی منظو ری دی ہے ۔الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے ارب پتی مالک ایلون مسک نے رواں سال اپریل میں دنیا کی بڑی مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالر میں خریدنے کا معاہدہ کیا تھا تاہم بعد ازاں وہ چند شرائط عائد کرتے ہوئے اس سے پیچھے ہٹ گئے تھے۔ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد اس کے جعلی اکانٹس کا معاملہ اٹھایا اور کمپنی سے کہا کہ بوٹس اکانٹ ڈیلیٹ کیے جائیں۔جولائی میں ایلون مسک کے معاہدے سے پیچھے ہٹ جانے پر ٹوئٹر نے امریکی ریاست ڈیلاور کی چانسلری عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ٹوئٹر نے عدالت سے اپیل کر رکھی ہے کہ ایلون مسک کو خریداری معاہدہ مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ٹوئٹر کی جانب سے قانونی جنگ شروع کرنے کے بعد ایلون مسک نے بھی عدالت میں درخواست دائر کی اور مقف اپنایا کہ خریداری کے وقت ان کو اکانٹس کا درست تخمینہ نہیں دیا گیا اور یہ دھوکہ دہی میں آتا ہے۔ایلون مسک نے اپنے مقدمے میں الزام عائد کیا کہ ٹوئٹر نے ان سے غلط بیانی کی اور دھوکہ دیا۔ایلون مسک کے مطابق انہیں بتایا گیا تھا کہ ٹوئٹر کے یومیہ متحرک صارفین کی تعداد 23 کروڑ سے زائد ہے جبکہ معلوم ہوا کہ ایسے متحرک صارفین کی تعداد سات کروڑ سے بھی کم ہے۔ایلون مسک نے پلیٹ فارم پر دیگر الزامات بھی عائد کیے اور دعوی کیا کہ ان سے خریداری کا معاہدہ کیے جانے کے بعد بھی ان سے پوچھے بغیر پلیٹ فارم پر بہت ساری تبدیلیاں کی گئیں۔ایلون مسک کے عدالتی دعوی یہ بھی کہا گیا کہ ان کی رضامندی یا مشورے کے بغیر ٹوئٹر نے دوسرے ممالک میں حکومتی فرمائش پر تنظیموں اور لوگوں کے اکاونٹس بھی بند کیے۔ایلون مسک نے عدالت میں دائر درخواست میں یہ استدعا کی کہ فی الوقت ٹوئٹر کے مقدمے کی سماعت شروع نہ کی جائے مگر عدالت نے کیس کا ٹرائل اکتوبر میں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے شمالی اندرون منگولیا خوداختیار خطے میں ہنگ گن لیگ کے ہورچھن رائٹ ونگ فرنٹ بینر میں اولان موڈ سبزہ زار میں مویشیوں اور گھوڑوں کا ایک ریوڑ چارہ کھارہا ہے۔ (شِںہوا)
چین کے شمالی اندرون منگولیا خوداختیار خطے میں ہیلن ماؤنٹین نیشنل نیچر ریزرو کا ایک منظر۔ (شِںہوا)
سعودی عرب میں ایک شاعر کو ایک معروف شخصیت کے خلاف جھوٹے دعوی پر جیل کی ہوا کھانی پڑ گئی، عدالت نے شاعر کو قید کی سزا سنائی ہے۔سعودی ویب سائٹ کے مطابق سنیپ چیٹ اسٹار سعودی شاعر کو سنیپ چیٹ کی ایک معروف شخصیت ولید الدواس کے خلاف دعوی دائر کرنا مہنگا پڑ گیا، جھوٹے دعوے نے اسے جیل پہنچا دیا۔سعودی شاعر نے دعوے میں خود کو بدنام کرنے اور سماج میں اس کی حیثیت کو نقصان پہنچانے پر معاوضے کا مطالبہ کیا تھا۔بریدہ فوجداری عدالت نے دعوی مسترد کرتے ہوئے جھوٹے دعوے پر قید کی سزا سنا دی۔سعوی عرب میں دعوی قانون کی دفعہ 3 کے مطابق اگر کوئی شخص کسی کے خلاف جھوٹا دعوی دائر کرے اور اپنے حریف کو نقصان پہنچانے کے لیے غلط بیانی سے کام لے اور اسے معلوم ہو کہ وہ اپنے دعوے میں حق بجانب نہیں تو ایسی صورت میں جھوٹے دعوے دار کو قید کی سزا دی جاتی ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ دعوے کے حق میں جن باتوں کا تذکرہ کیا گیا وہ درست نہیں تھیں جبکہ ولید الدواس نے بھی ان کی تردید کی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بینکاک (شِنہوا) بینکاک کے تھائی آرمی کالج میں فائرنگ کے واقعہ میں 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔
تھائی لینڈ کی فوج کے نائب ترجمان سریچھن نگاتھونگ نے بتایا ہے کہ بدھ کو رائل تھائی آرمی وار کالج میں ایک اسلحہ بردار 59 سالہ اسٹاف ورکر نے مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 55 (پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 55 ) منٹ کے قریب اپنے ساتھیوں پر گولی چلائی۔
سر یچھن نے کہا کہ واقعےکے بعد فائرنگ کرنے والے شخص کو قابو کر لیا گیا تاہم فائرنگ کے عزائم ابھی تک واضح نہیں ہوئے۔
سریچھن نے کہا کہ ایک زخمی شخص کو ہسپتال لے جایا گیا ہے، اور یہ کہ فوج واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے گی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر امریکہ 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے بات چیت میں حقیقت پسندانہ ہے تو ایک معاہدہ ممکن ہو گا۔ایرانی سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے بدھ کے روز اپنے نائجیرین ہم منصب جفری اونیاما کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔فریقین نے دو طرفہ تعلقات اور بین الاقوامی پیش رفت پر بات چیت کی۔امیر عبداللہیان نے دونوں ممالک کے تعلقات کی نصف صدی کو مشترکہ مفادات کی بنیاد پر ایران اور نائجیریا کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ کے لیے ایک عظیم اور ٹھوس اثاثہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ایران اور نائیجیریا مشترکہ تعاون کمیشن کا چھٹا اجلاس کامیاب رہا جس میں اس ملاقات کے دوران دستخط شدہ دستاویزات پر عمل درآمد کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ایرانی وزیر خارجہ نے 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے بات چیت کے ساتھ تازہ ترین صورتحال پر بھی بات کی، مذاکرات کو جاری رکھنے اور ایک مضبوط، پائیدار معاہدے تک پہنچنے کے لیے ایران کے عزم پر زور دیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی ایٹمی ادارے (IAEA) تکنیکی طریقے سے اپنے کام کرے گی اور سیاست سے گریز کرے گی۔امیرعبداللہیان نے کہا کہ اگر امریکہ حقیقت پسندانہ ہے تو معاہدہ دستیاب ہے۔آخر میں ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے نائجیرین ہم منصب کو تہران کے دورے کی دعوت دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ (شِںہوا) چینی حکومت کی زیرنگرانی زیادہ تر اہم اشیاء کی قیمتوں میں اگست کے آخر کی نسبت ستمبر کے شروع میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
قومی بیورو برائے شماریات کے مطابق حکومت کی زیر نگرانی 50 بڑی اشیا میں سیم لیس اسٹیل ٹیوب، گیسولین کوئلہ، کھاد اور پروسیسنگ میں استعمال ہونے والی کچھ زرعی مصنوعات شامل ہیں، ان میں سے 24 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 26 کی قیمت کم ہوئی۔
ہر 10 روز میں جاری ہونے والے یہ اعدادوشمار صوبائی سطح کے 31 علاقوں میں تقریباً 2 ہزار تھوک فروش اور تقسیم کاروں سے سروے پر مبنی ہوتے ہیں۔
نیویارک (شِنہوا) امریکی شہروں میں آتشیں اسلحہ سے ہونے والی ہر 10 میں 4 اموات خودکشیاں تھیں۔ یہ تعداد 2014 کے بعد سے 11 فیصد زیادہ ہے۔
این وائی یو لین گون ہیلتھ نے گزشتہ ہفتے 2014 سے 2020 تک 750 سے زائد امریکی شہروں میں آتشیں اسلحہ سے اموات کے تجزیہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکی شہروں میں آتشیں اسلحہ سے قتل کی شرح میں بھی تقریباً 18 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ 2020 میں اس دوران بے انتہا اضافہ ہوا۔
تجزیہ نگاروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ تعداد بندوق کی ملکیت، عوامی مقامات پر آتشیں اسلحہ لے جانے پر پابندیوں میں برسوں کی نرمی اور وبا کے پہلے برس کے دوران بندوقوں کی فروخت میں تیزی سے اضافے کے نتائج کی عکاسی کرتی ہے۔
ان نئے تجزیوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آتشیں اسلحہ سے خودکشی اور قتل کے واقعات میں کن شہروں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا اور کن میں کمی واقع ہوئی۔ اس میں شہر کی سطح پر آتشیں اسلحہ سے قتل و خودکشی کی شرح بارے مکمل اعدادوشمار دیئے گئے ہیں جو اب عوامی سطح پر دستیاب ہیں۔
یہ این وائی یو لین گون ہیلتھ کے سٹی ہیلتھ ڈیش بورڈ اور آتشیں اسلحہ سے تشدد کی روک تھام بارے ملک کی سب سے بڑی تنظیم ایوری ٹاؤن فارگن سیفٹی اسپورٹ فنڈ کی مشترکہ تحقیق کے نتائج ہیں۔
بینکاک (شِںہوا) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کے کچھ حصے گزشتہ چند روز میں مون سون کی شدید بارش سے آنے والے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔
بینکاک میٹروپولیٹن انتظامیہ نے تازہ انتباہ منگل کو جاری کیا تھا جس میں شہر کے 12 اضلاع میں مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے سے رات 11 تک درمیانی سے شدید بارش اور ممکنہ سیلاب بارے بتایا گیا تھا۔
بینکاک کے گورنر چاڈ چارٹ سیٹی پنٹ نے بتایا تھا کہ رواں سال میں حالیہ برسوں کی نسبت سب سے زیادہ بارش ہوئی ہے تاہم بینکاک میں صورتحال مجموعی طور پر بہتر ہو رہی ہے۔

تھائی لینڈ ، بینکاک میں گاڑیاں سیلابی پانی سے گزررہی ہیں۔ (شِنہوا)

تھائی لینڈ ، بینکاک میں لوگ سیلابی پانی سے گزررہے ہیں۔ (شِنہوا)

تھائی لینڈ ، بینکاک میں گاڑیاں سیلابی پانی سے گزررہی ہیں۔ (شِنہوا)

تھائی لینڈ ، بینکاک میں ایک موٹرسائیکل سوار پانی سے گزر رہا ہے۔ (شِنہوا)
جرمنی میں ماہرین اقتصادیات، سائنس دانوں اور تحفظ ماحولیات کے لیے سرگرم عناصرکا کہنا ہے کہ برلن کو بڑھتی قیمتوں سے حاصل ہونے والی اضافی ٹیکس کی آمدن کو ملک کے ماحول دوست مستقبل کے لیے بھی خرچ کرنا چاہیے۔ماہرین اقتصادیات، سائنس دان اور ماحولیات کے لیے مہم چلانے والے کارکنان جرمن دارالحکومت برلن میں جمع ہوئے اور انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے فنڈ کے لیے حکومت سے 100 ارب ڈالر کی رقم مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔جرمن انسٹیٹیوٹ فار اکنومک ریسرچ کے صدر مارسیل فراٹچیر کا کہنا ہے کہ چونکہ جرمنی شمسی اور ہوا کی توانائی میں خاطر خواہ سرمایہ کاری کرنے میں ناکام رہا ہے، اس لیے اس رقم کی جزوی طور پر شدید ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مناسب فنڈنگ کے سبب ملک کو اس فوسل ایندھن کی درآمدات پر کم انحصار کرنا پڑتا، جس کی وجہ سے اب ملک میں توانائی کی قلت کا سامنا ہے۔انہوں نے صحافیوں کو بتایا،ان غلطیوں کو اب درست کرنے کی ضرورت ہے۔'فرائیڈے فار فیوچر یوتھ موومنٹ' جو کہ اگلے ہفتے ہونے والے عالمی ماحولیاتی احتجاج کو مربوط کرنے میں مدد کر رہی ہے، نے بھی اس خیال کی حمایت کی ہے۔اس تنظیم کی ممتاز رکن لوزیا نیوبار کا کہنا تھا کہ برلن بھی واشنگٹن سے کچھ سبق حاصل کر سکتا ہے، جہاں حال ہی میں صدر جو بائیڈن نے آنے والی دہائی میں موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے کے لیے وفاقی سرمایہ کاری میں 375 ارب ڈالر کی رقم مختص کرنے کے ایک بل پر دستخط کیے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ٰروسی صدر ولادیمر پیوٹن 16 ستمبر کو روس بھارت تجارت پر بات چیت کیلئے بھارتی وزیرِ اعظم نرنیدر مودی سے ملاقات کریں گے۔کریملن کے مطابق دونوں سربراہان کی ملاقات میں روسی کھاد کی خریداری پر بھی بھارتی وزیراعظم سے بات ہوگی۔دونوں سربراہان کی ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے سائیڈ لائن میں ہوگی۔کریملن کا کہنا ہے کہ روس بھارت باہمی تجارت کا حجم رواں برس 11.5 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔کریملن کا مزید کہنا ہے کہ روس بھارت باہمی تجارت کے حجم میں سالانہ 120 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ہیفے (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ انہوئی میں 20 ستمبر سے 2022 عالمی مینوفیکچرنگ کنونشن کا آغاز ہو گا۔
مقامی حکام نے ایک پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت ہیفے میں 23 ستمبر تک طے شدہ اس چار روزہ تقریب کے دوران نئی مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور ایپلی کیشنز کے ذریعے اعلیٰ درجے کی صنعتی پیداوار ترقی میں نئی کامیابیوں کو پیش کیا جائے گا۔
59 ہزار مربع میٹر رقبے پر محیط اس کنونشن میں سیمینارز، موضوعاتی سرگرمیوں اور منصوبوں کی رونمائی سمیت 38 اہم تقریبات شامل ہیں۔
ان نمائشوں میں چین کی مختلف مینوفیکچرنگ صنعتوں میں ہونے والی پیش رفت کو بھی اجاگر کیا جائےگا۔ امریکہ، جرمنی اور جاپان جیسے مختلف ممالک پہلی بار زرعی مشینری کی بیرون ملک نمائش میں شریک ہوں گے۔
منتظمین کے مطابق اب تک 641 سے زائد کمپنیوں نےاپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔
کانفرنس میں چین کی نئی توانائی گاڑیوں کی پیشرفت ،صنعتی انٹرنیٹ کی ترقی اور اس کے استعمال کے بارے میں رپورٹس جاری کی جائیں گی۔
جنوبی کوریا نے گوگل اور میٹا پلیٹ فارمز پر پرائیویسی قانون کی خلاف ورزیوں کے الزامات کے تحت 72 ملین ڈالرز کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔بین الاقوامی خبرایجنسی کے مطابق پرسنل انفارمیشن پروٹیکشن کمیشن نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گوگل کو 50 ملین ڈالرجبکہ میٹا کو 22 ملین ڈالر جرمانہ ادا کرناہوگا۔گوگل اور میٹا پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے صارفین کی ذاتی معلومات بغیر اجازت استعمال کی ہیں تاہم گوگل اور میٹا کا جنوبی کوریا کی جانب سے جرمانے کی سزا پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔پرسنل انفارمیشن پروٹیکشن کمیشن کے پینل کے مطابق دونوں فرمز نے صارفین کی معلومات جمع کرتے وقت انہیں پیشگی آگاہ نہیں کیا تھا کہ وہ صارفین کی ذاتی معلومات کیوں اکھٹا کررہے ہیں۔جنوبی کوریا میں پرنسل انفارمیشن پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر کسی بھی ادارے پر یہ سب سے بڑا جرمانہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بینکاک کے تھائی آرمی کالج میں فائرنگ کے واقعہ میں 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔ تھائی لینڈ کی فوج کے نائب ترجمان سریچھن نگاتھونگ نے بتایا ہے کہ بدھ کو رائل تھائی آرمی وار کالج میں ایک اسلحہ بردار 59 سالہ اسٹاف ورکر نے مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 55 (پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 55 ) منٹ کے قریب اپنے ساتھیوں پر گولی چلائی۔ سر یچھن نے کہا کہ واقعے کے بعد فائرنگ کرنے والے شخص کو قابو کر لیا گیا تاہم فائرنگ کے عزائم ابھی تک واضح نہیں ہوئے۔ سریچھن نے کہا کہ ایک زخمی شخص کو ہسپتال لے جایا گیا ہے، اور یہ کہ فوج واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی شہروں میں آتشیں اسلحہ سے ہونے والی ہر 10 میں 4 اموات خودکشیاں تھیں۔ یہ تعداد 2014 کے بعد سے 11 فیصد زیادہ ہے۔ این وائی یو لین گون ہیلتھ نے گزشتہ ہفتے 2014 سے 2020 تک 750 سے زائد امریکی شہروں میں آتشیں اسلحہ سے اموات کے تجزیہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکی شہروں میں آتشیں اسلحہ سے قتل کی شرح میں بھی تقریبا 18 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ 2020 میں اس دوران بے انتہا اضافہ ہوا۔ تجزیہ نگاروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ تعداد بندوق کی ملکیت، عوامی مقامات پر آتشیں اسلحہ لے جانے پر پابندیوں میں برسوں کی نرمی اور وبا کے پہلے برس کے دوران بندوقوں کی فروخت میں تیزی سے اضافے کے نتائج کی عکاسی کرتی ہے۔ ان نئے تجزیوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آتشیں اسلحہ سے خودکشی اور قتل کے واقعات میں کن شہروں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا اور کن میں کمی واقع ہوئی۔ اس میں شہر کی سطح پر آتشیں اسلحہ سے قتل و خودکشی کی شرح بارے مکمل اعدادوشمار دیئے گئے ہیں جو اب عوامی سطح پر دستیاب ہیں۔ یہ این وائی یو لین گون ہیلتھ کے سٹی ہیلتھ ڈیش بورڈ اور آتشیں اسلحہ سے تشدد کی روک تھام بارے ملک کی سب سے بڑی تنظیم ایوری ٹان فارگن سیفٹی اسپورٹ فنڈ کی مشترکہ تحقیق کے نتائج ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تہران(شِنہوا) ایران پابندیوں کے تحت تیل اور پیٹرولیم مصنوعات برآمد کرنے کے اپنے منصوبے کے تحت وینزویلا اور یوراگوئے میں بیرون ملک تیل صاف کرنے کے کارخانے لگائے گا۔
نیم سرکاری تسنیم خبرایجنسی کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کی منصوبہ بندی وبجٹ کمیٹی کے رکن محمدرضا میر تاج الدینی نے اس اقدام کو انتہائی ضروری اور اہم قرار دیا جس میں ریفائنریز میں فیڈ اسٹاک کی منتقلی اور ان کے حصص کی ملکیت اور جنوبی امریکہ کے ان دونوں ممالک کو ٹیکنو انجینئرنگ کی خدمات برآمد کرنا شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک ریفائنریزایران کوتیل کی فروخت اورامریکی پابندیوں کے تحت ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے نئی منڈیوں تک رسائی ، اقتصادی صلاحیتوں اور استعدادکو بڑھانے اور مجموعی ملکی پیداوار میں اضافہ کرنے میں مدددے سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ریفائنریز خطے اور دنیا میں توانائی کی برآمدات میں ایران کے حصہ میں بھی اضافہ کریں گی۔
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کے کچھ حصے گزشتہ چند روز میں مون سون کی شدید بارش سے آنے والے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ بینکاک میٹروپولیٹن انتظامیہ نے تازہ انتباہ منگل کو جاری کیا تھا جس میں شہر کے 12 اضلاع میں مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے سے رات 11 تک درمیانی سے شدید بارش اور ممکنہ سیلاب بارے بتایا گیا تھا۔ بینکاک کے گورنر چاڈ چارٹ سیٹی پنٹ نے بتایا تھا کہ رواں سال میں حالیہ برسوں کی نسبت سب سے زیادہ بارش ہوئی ہے تاہم بینکاک میں صورتحال مجموعی طور پر بہتر ہو رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیروبی(شِنہوا)کینیا کے نومنتخب صدر ولیم روتو نے دارالحکومت نیروبی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ملک کے پانچویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔
ولیم روتو نے انتخابات میں سخت مقابلہ کے بعد اقتدار حوالے کرنے کی ایک پرامن تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ، تقریب میں عالمی معززین سمیت 20 افریقی رہنماؤں نے شرکت کی۔
1966ء میں پیدا ہونیوالے ولیم روتو نے 9 اگست کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ، انہوں نے صدارتی انتخابات میں حزب اختلاف کے رہنماء رایلا اودینگا کو شکست دی جس کی بعد ازاں ملک کی سپریم کورٹ نے بھی تصدیق کی ہے۔
پنڈال کے اندر اور اردگرد سخت حفاظتی انتظامات میں منعقدہ تقریب میں سبکدوش ہونیوالے صدر اہورو کینیاٹا نے اقتدار کی روایتی علامات ولیم روتو کے حوالے کیں۔
چین کے مشرقی صوبہ انہوئی میں 20 ستمبر سے 2022 عالمی مینوفیکچرنگ کنونشن کا آغاز ہو گا۔ مقامی حکام نے ایک پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت ہیفے میں 23 ستمبر تک طے شدہ اس چار روزہ تقریب کے دوران نئی مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور ایپلی کیشنز کے ذریعے اعلی درجے کی صنعتی پیداوار ترقی میں نئی کامیابیوں کو پیش کیا جائے گا۔ 59 ہزار مربع میٹر رقبے پر محیط اس کنونشن میں سیمینارز، موضوعاتی سرگرمیوں اور منصوبوں کی رونمائی سمیت 38 اہم تقریبات شامل ہیں۔ ان نمائشوں میں چین کی مختلف مینوفیکچرنگ صنعتوں میں ہونے والی پیش رفت کو بھی اجاگر کیا جائیگا۔ امریکہ، جرمنی اور جاپان جیسے مختلف ممالک پہلی بار زرعی مشینری کی بیرون ملک نمائش میں شریک ہوں گے۔ منتظمین کے مطابق اب تک 641 سے زائد کمپنیوں نیاپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔ کانفرنس میں چین کی نئی توانائی گاڑیوں کی پیشرفت ،صنعتی انٹرنیٹ کی ترقی اور اس کے استعمال کے بارے میں رپورٹس جاری کی جائیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین نے جنوبی جزیرہ نما صوبہ ہائی نان میں وین چھانگ خلائی جہاز لانچ مرکز سے ایک نیا سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیج دیا ہے۔ سیٹلائٹ ژونگ شینگ۔ 1 ای نے رات 9 بجکر 18 منٹ (بیجنگ وقت) پر اڑان بھری۔ اسے ترمیم شدہ لانگ مارچ۔ 7 کیریئر راکٹ کی مدد سے بھیجا گیا جو کامیابی سے مقررہ مدار میں داخل ہوگیا۔ یہ اعلی معیار کی آواز، ڈیٹا، ریڈیو اور ٹیلی ویژن ٹرانسمیشن کی خدمات فراہم کرے گا۔ یہ لانگ مارچ سیریز کیریئر راکٹس کا 437 واں مشن تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
حیدر آباد کے ایک عارضی کیمپ میں سیلاب سے متاثرہ بچے جھولے کی سواری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔(شِنہوا)
ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کے حالیہ بیانات کے رد عمل میں کہا ہے کہ اس تنظیم کی جانب سے ایرانی جوہری سرگرمیوں سے متعلق نگرانی کے فقدان کے دعوے کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے اور ایران نے جوہری تنصیبات سے متعلق اس تنظیم سے مکمل تعاون کیا ہے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق "بہروز کمالوندی" نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کے حالیہ بیانات اور ایران کیجانب سے اس تنظیم کے سوالات کے جواب دینے کی درخواست سے متعلق کہا ہے کہ نگرانی کے فقدان اور اس کے آئے دن بڑھتے ہونے کے دعوے کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے کیونکہ جو کچھ آج کل اس پر عمل در آمد نہیں کیا جاتا ہے وہ ایران سے 1+5 معاہدے سے متعلق ہے جو جوہری معاہدے کی دستاویز کے فریم ورککے اندر تعین کیا گیا ہے اور ایرانی پارلیمنٹ میں پابندیوں کی منسوخی اور ایرانی حقوق کے مفادات کی فراہمی کے اسٹریٹجک اقدام کے قانون کے مطابق، اس معاہدے کا از سر نو نفاذ کیلئے پابندیوں کی منسوخی اور دیگر فریقین کیجانب سے اپنے کیے گئے دعووں پر پورا اترنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے آئی اے ای اے کی جانب سے تین دعوے کیے گئے مقامات سے متعلق کہا کہ ایران نے اس حوالے سے عالمی جوہری توانائی ادارے کیساتھ مکمل تعاون کیا ہے اور اس تنظیم کے سوالات کا جواب دیا ہے اور ضروری معلومات کی فراہمی بھی کی ہے اس کے ساتھ ساتھ شک و شبہات کو دور کرنے کیلئے اجلاسوں کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔۔ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ اس طرح کے بیان کی جڑیں ناجائز صہیونی ریاست کے خاص سیاسی عزائم سے منسک ہیں۔ ہمارا جوہری توانائی ادارے اور مذاکراتی فریقین کا مشورہ یہ ہے کہ وہ اس طرح کے رویہ اپنانے سے گریز کریں کیونکہ اب تک اس روش سے کوئی نتیجہ نہیں نکالا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
حیدر آباد کے ایک عارضی کیمپ میں سیلاب سے متاثرہ بچے فٹبال کھیل رہے ہیں۔(شِنہوا)
حیدر آباد کے ایک عارضی کیمپ میں سیلاب سے متاثرہ بچے جھولے کی سواری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔(شِنہوا)
حیدر آباد کے ایک عارضی کیمپ میں سیلاب سے متاثرہ بچے فٹبال کھیل رہے ہیں۔(شِنہوا)
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چائنہ فیشن ویک ایس/ایس 2023 کی اختتامی تقریب میں ایک ماڈل نئے ملبوسات پیش کررہی ہے۔ (شِنہوا)
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چائنہ فیشن ویک ایس/ایس 2023 کی اختتامی تقریب میں ایک ماڈل نئے ملبوسات پیش کررہی ہے۔ (شِنہوا)
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چائنہ فیشن ویک ایس/ایس 2023 کی اختتامی تقریب میں ایک ماڈل نئے ملبوسات پیش کررہی ہے۔ (شِنہوا)
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چائنہ فیشن ویک ایس/ایس 2023 کی اختتامی تقریب میں ایک ماڈل نئے ملبوسات پیش کررہی ہے۔ (شِنہوا)
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چائنہ فیشن ویک ایس/ایس 2023 کی اختتامی تقریب میں ایک ماڈل نئے ملبوسات پیش کررہی ہے۔ (شِنہوا)
ڈنمارک کے ایلیمنٹری اسکولوں میں مسلمان طالبات کے حجاب پر پابندی کی تجویز پر مسلمانوں کا شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈنمارک کے ایلیمنٹری اسکولوں میں مسلمانوں کے اسکارف پہننے پر پابندی کی ایک نئی سفارش کا ڈنمارک میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔تجویز کے مطابق ملک بھر کے تمام بچوں کو جدید طرز کی تعلیم اور اسکولوں میں جنسی تعلیم دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ حجاب پہننے پر پابندی کی یہ تجویز حکمراں جماعت کی طرف سے قائم ادارے نے پیش کی تھی۔ڈنمارک کی مسلم آبادی میں حکومت کے نئے فیصلوں پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، طالبات نے اسکارف نہ پہننے کی پابندی ماننے سے انکار کر دیا ہے، اور ملک کے مختلف شہروں میں مسلمانوں نے احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے ہیں۔واضح رہے کہ ڈنمارک کی حکمران سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے قائم کردہ ڈنمارک کمیشن برائے فراموش شدہ خواتین کی جدوجہد نے ملک کی حکومت سے سفارش کی ہے کہ وہ ڈنمارک کے ابتدائی اسکولوں میں طالبات کے حجاب (مسلمانوں کے سر کا اسکارف) پر پابندی عائد کرے۔یہ تجویز 24 اگست کو دی گئی تھی، جو ان 9 سفارشات میں سے ایک ہے جس کا مقصد اقلیت سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کے آبرو سے متعلق سماجی اختیار کو روکنا ہے۔دیگر سفارشات میں ڈینش زبان کے کورسز فراہم کرنے، نسلی اقلیتی خاندانوں میں بچوں کی پرورش کے جدید طریقوں کو فروغ دینے اور ابتدائی اسکولوں میں جنسی تعلیم کو مستحکم بنانے کی تجویز شامل ہے۔اس پابندی کے نفاذ کی صورت میں مسلمان بچیاں اپنا اسکارف اتارنے پر مجبور ہو جائیں گی، طالبات کا کہنا ہے کہ ہمیں ڈنمارک میں مذہب کی آزادی ہے، اور ہم جو چاہیں پہن سکتی ہیں، پابندی کی تجویز حیران کن ہے۔آرہس یونیورسٹی کے ڈینش اسکول آف ایجوکیشن کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ارم خواجہ نے اس تجویز کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اس پابندی سے مسلم لڑکیوں کو درپیش مسائل حل نہیں ہوں گے، اس کے برعکس، پابندی بڑے مسائل میں اضافہ کر سکتی ہے۔ وہ لڑکیاں جو پہلے ہی منفی سماجی کنٹرول کا شکار ہو رہی ہیں، ان پر ذہنی دبا اور بڑھ جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی شہر شکاگو میں بیس بال گیم کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے، فائرنگ کا واقعہ واشنگٹن پارک میں پیش آیا، واقع کے بعد شکاگو پولیس نیعلاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔شکاگو میں شوٹنگ کے واقعات میں 16 فیصد کمی کے باوجود گزشتہ سال سے مجموعی طور پر جرائم میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس سال فائرنگ کے 952 واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ 2021 میں اسی عرصے میں یہ تعداد 1,135 تھی۔ پچھلا سال ایک چوتھائی صدی میں ونڈ سٹی میں سب سے زیادہ پرتشدد سال تھا۔رپورٹ کے مطابق ڈکیتیوں، جنسی جرائم اور چوری سے متعلق جرائم کی رپورٹس میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ قتل کی رپورٹوں میں کمی آئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران پر زور دے کہ وہ 1988 کے "جیل میں قتل عام" کیمہلوکین کی اجتماعی قبروں کوسامنے لائے۔ایک بیان میں انسانی حقوق کی تنظیم نے تہران کی ماورائے عدالت پھانسی اور ہزاروں سیاسی مخالفین کی جبری گمشدگی کی بین الاقوامی تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کیا، جو کہ "انسانیت کے خلاف جرائم" کے مترادف ہے۔حالیہ مہینوں میں بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حکام نے تہران کے باہر خاواران اجتماعی قبرستان کے گرد "نئی، دو میٹر کنکریٹ کی دیواریں کھڑی کی ہیں، جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہاں سنہ1988 میں خفیہ طور پر پھانسی پانے والے کئی سو سیاسی مخالفین کی باقیات کو دفن کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی