• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فانڈیشن کا عالمی اہداف ک...

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فانڈیشن نے صحت اور ترقی کے شعبوں میں عالمی اہداف کو پورا کرنے کیلئے 1 ارب 27 کروڑ امریکی ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔فانڈیشن کی جانب سے جاری ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فانڈیشن نے خاص طور پر 2030 تک ایچ آئی وی، تپ دق اور ملیریا کے خاتمے میں مدد کیلئے 91 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر فراہم کرنے اور مستقبل کے وبائی امراض سے حفاظت کیلئے درکار مستحکم نظام صحت کی تعمیر کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فنڈنگ خواتین اور لڑکیوں پر ان بیماریوں کے غیر متناسب اثرات کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔فانڈیشن کے سی ای اومارک سوزمین نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کے راستے پر دوبارہ گامزن ہو سکتے ہیں لیکن اس کیلئے ایک نئی سطح پر ہر شعبے کا تعاون اور سرمایہ کاری درکار ہو گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فانڈیشن بحرانوں کا مقابلہ کرنے اور صحت اور ترقی کے اہم عوامل پر طویل المدتی اثرات کو یقینی بنانے کیلئے اپنے عزم میں نمایاں اضافہ کر رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا آزاد تجارتی علاقوں کا نیٹ ورک غیر ملک...

چین2001 میں عالمی ادارہ برائے تجارت میں شمولیت کے بعد سے اپنے آزاد تجارتی علاقوں کے نیٹ ورک میں اضافہ کرتا آرہا ہے۔چین کی وزارت تجارت کے ترجمان شو جوئی ٹنگ نے جمعرات کے روز ایک باقاعدہ میڈیا کانفرنس میں بتایا کہ اب تک چین نے 26 ممالک اور خطوں کے ساتھ 19 آزاد تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جن میں ایشیا، اوقیانوسیہ ، لاطینی امریکہ ، یورپ اور افریقہ کے شراکت دار شامل ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ چین اور اس کے آزاد تجارتی شراکت داروں کے درمیان تجارت کا حجم ملک کی کل غیر ملکی تجارت کا تقریبا 35 فیصد ہے۔شو نے کہا کہ چین صفر ٹیرف کے ساتھ اشیا کی تجارت کے تناسب میں مزید اضافہ کرے گا، خدمات اور سرمایہ کاری میں تجارت کیلئے مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنائے گا، ڈیجیٹل معیشت اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے نئے قواعد پر گفت و شنید میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا اور اعلی سطح پر کھلی معیشت کیلئے نئے نظام تیار کریگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برطانیہ میں پاک۔بھارت میچ کے بعد سے ہندو مسل...

ایشیا کپ میں 28 اگست کو پاک بھارت میچ کے بعد مسلم اور ہندو کمیونٹی کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے درمیان برطانوی وزیر داخلہ نے لیسٹر میں پولیس حکام سے ملاقات کی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس نے گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران 47 افراد کو گرفتار کیا ہے جب کہ دونوں برادریوں کے نوجوانوں کے تقریبا ہر روز سڑکوں پر نکلنے کے باعث عوام میں خوف اور اضطراب پایا جاتا ہے۔لندن کے میئر صادق خان نے لیسٹر میں ہونے والے واقعات کو بدصورت قرار دیتے ہوئے اتحاد اور یکجہتی کے اظہار کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ برطانوی ہندوں اور برطانوی مسلمانوںمیں کہیں زیادہ قدریں مشترک ہیں جب کہ دونوں برادریوں کے درمیان اختلافی چیزیں کم ہیں، ہمیں ان انتہا پسند قوتوں سے محتاط رہنا چاہیے جو اپنے مفادات کے لیے ہماری برادریوں کے درمیان کشیدگی کو ہوا دینا چاہتے ہیں۔پولیس نے کہا کہ وہ آئندہ ہفتوں میں مزید لوگوں کو گرفتار کر کے ان پر مقدمات قائم کرے گی۔

اپنے ایک بیان میں پولیس ترجمان نے کہا کہ میں تصدیق کر سکتا ہوں کہ وزیر داخلہ نے آج لیسٹر کا دورہ کیا اور چیف کانسٹیبل اور دیگر سینئر افسران نے انہیں بریفنگ دی، انہوں نے مظاہرین سے نمٹنے پر پولیس کی تعریف کی۔آن لائن زیر گردش ویڈیوز سامنے آنے کے بعد کچھ حلقوں کی جانب سے پولیس کو مظاہرین کی حمایت کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ، ویڈیو میں افسران کو ان کے ساتھ چلتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔چیف کانسٹیبل روب نکسن نے کہا کہ میں واضح کر رہا ہوں کہ پولیس نے مشرقی لیسٹر میں مظاہرے کی حمایت نہیں کی۔میرے افسران بات کرنے اور تعاون حاصل کرنے کی کوشش کرنے کے لیے بھیجے گئے تھے، ان کا سامنا 300 سے زیادہ لوگوں سے ہوا جب کہ اس وقت 8 افسران تھے۔راب نکسن نے اس ویڈیو فوٹیج کے بارے میں بھی بات کی جس میں دکھایا گیا تھا کہ مندر کے باہر سے جھنڈا اتارا گیا اور اسے آگ لگا دی گئی، انہوں نے کہا کہ پولیس اس معاملے کو دیکھ رہی ہے۔عدالت میں پیش کیے جانے کے بعد تشدد میں ملوث ہونے پر 3 افراد پر فرد جرم عائد کی گئی ہے، 20 سالہ آموس نورونہا نے زخمی کرنے والا ہتھیار رکھنے کا جرم قبول کیا اور اسے 10 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔21 سالہ آدم یوسف نے اعتراف کیا کہ اس کے پاس تیز دھار آلہ تھا اور اسے ایک سال قید کی سز سنائی اور 200 گھنٹے بلا معاوضہ کام کرنے کا حکم دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب کا قومی دن، گوگل کا لوگو تبدیل کرک...

سعودی عرب کے 92 ویں قومی دن کی مناسبت سے گوگل نے بھی اپنا لوگو تبدیل کر کے اظہار یک جہتی کیا۔ سب سے بڑے انٹرنیٹ سرچ انجن نے اپنے ہوم پیچ پر خصوصی لوگو لگا کر سعودی عرب کے 92 ویں قومی دن کی تقریبات میں شرکت کی۔گوگل کے ہوم پیج پر نئے منفرد لوگو میں سعودی عرب کے پرچم کی تصویر شامل کی گئی ہے۔ لوگو کو سبز رنگ دیا گیا ہے۔92 برس قبل قائم ہونے والی مملکت سعودی عرب کے بانی شاہ عبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کمبوڈیا میں کشتی الٹ گئی، 23 چینی شہری لاپتہ...

کمبوڈیا کے ساحل پر ایک کشتی الٹنے سے 20 سے زائد چینی شہری لاپتہ ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صوبائی ترجمان کھیانگ فیروم نے بتایا کہ 41 چینی باشندوں کو لے جانے والی کشتی جمعرات کو سیہانوک وِل کے قریب مشکلات سے دوچار ہوگئی اور اس میں سوار صرف 18 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔سیہانوک وِل کا گاں حالیہ برسوں میں چینی سرمایہ کاری کی وجہ سے تیزی سے تبدیل ہو گیا ہے جہاں درجنوں کسینو کھل گئے ہیں۔چینی کارکنوں کو غیرقانونی طور پر شہر میں کام کرنے کے لیے سمگل کیے جانے کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔صوبائی ترجمان کھیانگ فیروم کا کہنا ہے کہ پولیس ان لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے جنہیں انہوں نے بچایا تھا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم لاپتہ ہونے والے 23 افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔صوبائی پولیس کے سربراہ چوون نارین نے حکومت کے حامی میڈیا آٹ لیٹ فریش نیوز کو بتایا کہ گروپ کے ایک نمائندے نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ 11 ستمبر کو چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کی بندرگاہ سے سپیڈبوٹ ے ذریعے روانہ ہوئے۔پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ تقریبا ایک ہفتے بعد انہیں ایک لکڑی کی کشتی میں کمبوڈیا کے عملے کے دو ارکان کے ساتھ بین الاقوامی پانیوں میں منتقل کر دیا گیا اور یہ کشتی جمعرات کو ٹوٹنے کے بعد ڈوبنے لگی۔انہوں نے کہا کہ ایک ماہی گیری کی کشتی ان دونوں کمبوڈین باشندوں کو اٹھا کر چلی گئی اور انہیں اور ان کی کشتی کو سمندر میں چھوڑ دیا۔صوبائی ترجمان کھیانگ فیروم کے مطابق دونوں کمبوڈین باشندوں کو بھی پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انٹرنیشنل شیف کمپیٹیشن میں پاکستانی خاتون نی...

سعودی عرب میں انٹرنیشنل شیف کمپیٹیشن منعقد ہوا جس میں دنیا بھر سے کھانا بنانے والے والے ماہر شیف نے شرکت کی جبکہ مقابلے میں پاکستانی خاتون شیف نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے دیار غیر میں ملک کا نام روشن کیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں جاری بین الاقوامی فوڈیکس نمائش میں انٹرنیشنل شیف کمپیٹیشن میں سعودی عرب اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ماہر شیف نے شرکت کی اور تین روزہ لائیو کوکنگ مقابلوں میں حصہ لیا جس میں پاکستان کی ماہر خاتون شیف شگوفہ نے دیسی پاکستانی کھانوں کو پیش کیا جس پر انہیں پاکستان کے دیسی کھانوں کے حوالے سے تیسری پوزیشن سے نوازتے ہوئے انہیں طلائی میڈلز اور سرٹیفکیٹ دیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جاپان کا ڈھائی برس بعد سیاحوں کیلئے کرونا وا...

جاپان نے ڈھائی برس بعد سیاحوں کے لیے کرونا وائرس کے باعث عائد کی گئی پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کیم طابق نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جاپانی وزیراعظم فومیوکشیدا نے کہا کہ کرونا کے باعث سیاحوں کو جاپان آنے میں مشکلات کا سامنا تھا تاہم 11 اکتوبر سے جاپان نے سرحدوں پر عائد پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جاپان نے پابندیوں کو نرم کرتے ہوئے ویزا فری سفری سہولیات دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔ جاپان نے مارچ 2020 میں فری ویزا پروگرام معطل کردیا تھا۔ فری ویزا پروگرام کے تحت جاپان میں 2019 میں 3 کروڑ10 لاکھ سے زائد غیرملکی سیاح آئے تھے۔جاپان نے جون 2022 سے ٹور گائیڈز کی رہنمائی میں گروپس کی صورت میں غیرملکی سیاحوں کو آنے کی اجازت دی ہوئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس اپنی نسلوں کے مستقبل کے لیے لڑتا رہے گا،...

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس ایک عظیم قوم ہے جو اپنے ملک کی سالمیت اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کا دفاع کرنا جانتی ہے، روس اپنے دفاع سے کبھی غافل نہیں ہوگا۔روسی میڈیا کے مطابق صدر ولادی میر پیوٹن نے روسی ریاست کے قیام کی 11 سو ساٹھویں ویں سالگرہ کے موقع پر کہا کہ روس آنے والی نسلوں اور ان کے مستقبل کی خاطر اپنی آزادی، خود مختاری، ثقافت اور روایات کا دفاع جاری رکھے گا۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے وطن کے لیے لڑیں گے، اس وطن کے لیے جو ہمارے پاس ہے، اپنی آزادی اور خود مختاری، اپنی ثقافت اور روایات کے لیے لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم روس کی تاریخ اور عظیم مستقبل کی خاطر اپنے آبا اجداد اور اپنی اولاد کے نام پر ان کا دفاع اور حفاظت کریں گے۔صدر پیوٹن کے مطابق متنوع روسی تہذیب کا حصہ بننا خوشی ہے لیکن یہ ایک ذمہ داری اور فرض بھی ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری تہذیب اصل ہے، اس کا اپنا راستہ ہے، اور اس میں ہمیں ایک اونس برتری کا احساس نہیں ہے۔روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ روس ایک عظیم قوم ہے جو اپنے ملک کی سالمیت اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کا دفاع کرنا جانتی ہے، روس اپنے دفاع سے کبھی غافل نہیں ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان سے ایف 16 طیاروں کی ڈیل کو بھارت کیل...

امریکہ نے پاکستان کو ایف 16 لڑاکا طیاروں کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی سسٹینمنٹ پروگرام کی منظوری کے بعدبھارت کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ڈیل کو روس سے تعلقات کے تناظر میں نئی دہلی کے لیے ایک پیغام نہ سمجھا جائے۔بھارتی اخبار دی ہندو میں شائع خبر کے مطابق امریکی وزارت دفاع میں انڈو پیسیفک سکیورٹی امور کے اسسٹنٹ سیکریٹری ایلی ریٹنر نے چند مخصوص میڈیا تنظیموں کے نمائندوں اور تھینک ٹینکس سے گفتگو میں کہا کہ اس ڈیل کو انڈیا اور روس کے تعلقات سے نہ جوڑا جائے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ انڈیا کو اس معاہدے سے پہلے اور اس کے دوران اس ڈیل کی بابت تمام معلومات فراہم کی گئی تھیں۔اخبار کے مطابق ایلی ریٹنر نے کہا کہ امریکی حکومت کا یہ فیصلہ پاکستان کے ساتھ دفاعی شراکت داری کو بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے جس میں بنیادی طور پر دہشت گردی اور جوہری سلامتی پر توجہ دی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم نے اعلان سے پہلے انڈیا کو معاہدے کے بارے میں آگاہ کیا۔ میں نے اپنے دہلی کے دورے کے دوران بھی اس بارے میں بات کی تھی۔ریٹنر نے کہا کہ وہ انڈیا کے ساتھ اس معاملے میں شفافیت رکھنا چاہتے ہیں، اس لیے انھیں اس معاہدے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔واضح رہے کہ امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے حال ہی میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس معاہدے کے تحت پاکستان کے پاس پہلے سے موجود ایف 16طیاروں کی مرمت کی جائے گی اور اس سے متعلق ساز و سامان بھی دیا جائے گا تاہم اس میں ہتھیار شامل نہیں ہوں گے۔ب

یان کے مطابق اس سے پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جاری مہم میں مدد ملے گی۔ تاہم امریکہ کا کہنا تھا کہ اس ڈیل سے خطے کا فوجی توازن متاثر نہیں ہو گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیا نے پاکستان کے ساتھ ایف 16 طیاروں کے حوالے سے معاہدے پر سخت اعتراض ظاہر کیا تھا۔ انگریزی اخبار دی ہندو کے مطابق امریکی اہلکار ڈونلڈ لو گذشتہ دنوں انڈیا کے دورے پر تھے اور اس دوران انڈین وزارت خارجہ نے اس حوالے سے کئی بار اعتراض ظاہر کیا۔اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ حکام نے ڈونلڈ لو کے ساتھ ہر دو طرفہ ملاقات کے دوران یہ مسئلہ اٹھایا۔ ڈونلڈ لو کواڈ کے سینیئر افسران کی میٹنگ میں شرکت کے لیے دہلی آئے تھے۔رپورٹ کے مطابق انڈیا نے پاکستان کو ایف 16 کے لیے فراہم کی جانے والی تکنیکی مدد پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔معاہدے کے مطابق ایف 16 کے انجن میں ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر میں تبدیلیاں کی جائیں گی اور انجن کی مرمت اور ضرورت کے مطابق نئے پرزوں کی تبدیلی سے ہو گی۔لڑاکا طیاروں کے لیے امدادی سازو سامان فراہم کیاجائے گا۔بیان کے مطابق یہ معاہدہ تقریبا 450 ملین ڈالرز کا ہو گا اور لاک ہیڈ مارٹن نامی کمپنی اس معاہدے کو مکمل کرے گی۔2018 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے، پاکستان کو دی جانے والی تین ارب ڈالر کی دفاعی امداد منسوخ کر دی-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سی این این کی خاتون صحافی کا اسکارف پہننے سے...

ایران کے صدرابراہیم رئیسی نے عالمی شہرت یافتہ خاتون صحافی کرسٹین امان پور کو طے شدہ انٹرویو دینے سے اس وقت انکار کردیا جب انہوں نے اسکارف پہننے سے منع کیا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق کرسٹین امان پور نے ایرانی صدر کا انٹرویو سی این این کے لیے کرنا تھا۔ایرانی نژاد برطانوی صحافی کرسٹین امان پور نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ انٹرویو کے طے شدہ وقت کے کچھ دیر بعد ایک معاون نے آکر ان سے کہا کہ وہ اسکارف پہن لیں کیونکہ یہ محرم اور صفر کے مہینے ہیں جس پر انہوں نے شائستگی سے یہ کہتے ہوئے منع کردیا کہ وہ نیویارک میں موجود ہیں اور یہاں کسی بھی قانون یا روایت میں اسکارف پہننے کی ضرورت نہیں ہے۔سی این این سے وابستہ صحافی کرسٹین امان پور کے مطابق انہیں معاون کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ اگر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے کہنے پر عمل کرتے ہوئے اسکارف نہیں پہنیں گی تو کوئی انٹرویو نہیں ہو گا۔ایرانی نژاد برطانوی صحافی کے مطابق اس وقت ایران میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں، لوگ مارے گئے ہیں اور وہاں ہونے والی مہسا امینی کی موت سمیت ایسے موضوعات ہیں جن پر وہ ایرانی صدر سے گفتگو کرنا چاہتی تھیں۔کرسٹین امان پور نے ایرانی صدر کا انٹرویو منسوخ کیے جانے پر اپنے ہی چینل سی این این سے بات چیت میں کہا کہ انھوں نے 1995 کے بعد سے تمام ایرانی صدور کے انٹرویوز کیے ہیں لیکن کبھی بھی انھیں ماضی میں اسکارف پہننے یا سر ڈھانپنے کی بابت نہیں کہا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دنیا میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے نسل پرس...

ایرانی صدرنے کہا ہے کہ دنیا میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے نسل پرستانہ سلوک کو ترک کرنے کی ضرورت ہے۔یہ بات ابراہیم رئیسی نے نیویارک میں سربیا کے صدر الکساندر ووچیچ کے ساتھ ملاقات میں کہی۔فریقین نے ملاقات کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔ایرانی صدر نے نسل پرستانہ اور فرقہ وارانہ نظریات کے چھوڑنے کو امن و سلامتی کے قیام کی ضرورت قرار دیتے ہوئیکہا کہ بلقان خطے کے وقایع اور تنازعات کی جڑ نسل پرستانہ اقدامات کا عروج ہے اور ہمیں امید ہے کہ سربیا کی موجودہ حکومت میں امن اور دوستی قائم ہوگی اور تمام نسلوں اور مذاہب کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔اس موقع پر سربیا کے صدر نے سربیا کو یورپ کا ایک آزاد اور منفرد ملک قرار دیا جو مغرب کی پالیسیوں پر عمل نہیں کرتاہے ۔انہوں نے بلقان کے خطے میں امن و سلامتی کا قیام اپنے ملک کی پالیسیوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ سب شعبوں خاص طور پر سیاسی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پوتن یوکرین میں آپریشن کی خود کمان کررہے ہیں...

امریکی انٹیلی جنس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوج اس بات پر منقسم ہے کہ اس ماہ میدان جنگ میں یوکرین کی غیر متوقع پیش قدمی کا مقابلہ کیسے کیا جائے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی انٹیلی جنس سے منسلک متعدد ذرائع کا کہنا ہے کہ ماسکو مشرق اور جنوب دونوں میں اپنے آپ کو دفاعی انداز میں تلاش کر رہا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتین خود میدان میں موجود جرنیلوں کو براہ راست ہدایات دیتے ہیں۔ یہ انتظامی حربہ جدید فوج میں انتہائی غیر معمولی ہے۔ان ذرائع نے اشارہ کیا کہ پوتین کی مداخلت قیادت کے ڈھانچے میں خرابی کی طرف اشارہ کرتی ہے جس نے یوکرین کے ساتھ جنگ کو دوچار کیا۔ان ذرائع میں سے ایک نے سی این این کو بتایا کہ روسی افسران کی بات چیت کی مداخلت سے آپس میں دلائل اور ماسکو سے فیصلے کے ماخذ کے بارے میں گھر واپس آنے والے دوستوں اور رشتہ داروں کی شکایات سامنے آئیں۔

فوجی رہ نماں کے ساتھ فوجی حکمت عملی پر بڑے اختلافات ہیں جواس بات پر متفق ہونے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں کہ دفاعی خطوط کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی کوششوں کو کہاں مرکوز کیا جائے۔روسی وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ وہ شمال مشرق میں خارکیف کی طرف افواج کو دوبارہ تعینات کر رہا ہے، جہاں یوکرین نے سب سے زیادہ ڈرامائی کامیابیاں حاصل کی ہیں، لیکن امریکی اور مغربی ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی افواج کا بڑا حصہ جنوب میں موجود ہے، جہاں یوکرین بھی موجود ہے اور آپریشن کر رہا ہے۔پوتن نے بدھ کو جزوی طور پرفوج کے متحرک ہونے کا اعلان کیا جس میں 300,000 ریزرو تک کی کال اپ شامل ہونے کی امید ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی ولی عہد کا روسی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ...

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ٹیلی فون پر بات کی ہے۔سعودی نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کال کے آغاز میں روسی صدر نے قیدیوں کے تبادلے کے عمل میں فعال کردار ادا کرنے پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔شہزاہ محمد بن سلمان نے بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے میں مدد کے لیے سعودی عرب کی کوششوں اور تعاون کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوں پر تبادلہ خیال کے علاوہ ان کو مزید بڑھانے پر بھی گفتگو کی گئی۔ولی عہد محمد بن سلمان نے بدھ کو روس اور یوکرین کے مابین قیدیوں کے تبادلے کے لیے پانچ ممالک کے دس قیدیوں کامیاب ثالثی کے ذریعے رہا کرایا تھا۔ایس پی اے کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان روس، یوکرین بحران کے حوالے سے انسانیت نواز اقدمات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ مراکش، امریکہ، برطانیہ، سویڈن اور کروشیا کے دس شہریوں کو رہا کرانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب کے متعلقہ اداروں نے قیدیوں کو روس سے اپنی تحویل میں لے کر مملکت منتقل کیا اوران کی محفوظ وطن واپسی میں سہولت فراہم کی ہے۔ قبل ازیں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلی فون کے ذریعے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی عرب کے قومی دن کی مبارک دی تھی جبکہ سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان بھجوانے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس سے الحاق کے لیے یوکرین کے چار علاقوں میں...

روس کے زیر کنٹرول یوکرین کے چار علاقوں میں ریفرنڈم کا آغاز ہوگیا جس کی عالمی رہنمائوں نے مذمت کرتے ہوئے اسے غیرقانونی الحاق کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صوبوں لوہانسک، ڈونیٹسک، کھیرسن اور زاپوریزہیا جو یوکرین کے تقریبا 15 فیصد علاقے کی نمائندگی کرتے ہیں، میں ووٹنگ جمعہ کو شروع ہوئی جو منگل تک جاری رہے گی۔یوکرین اور اس کے اتحادیوں نے واضح کیا ہے کہ وہ ان نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے۔ریفرنڈم پر ماسکو کے حامی حکام کی طرف سے مہینوں تک بحث کی جاتی رہی ہے۔ روس کا موقف ہے کہ یہ خطے کے لوگوں کے لیے اپنے خیالات کے اظہار کا ایک موقع ہے۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے رواں ہفتے بتایا تھا کہ آپریشن کے آغاز سے ہی ہم نے کہا کہ متعلقہ علاقوں کے لوگوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنا چاہیے اور موجودہ صورتحال اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ وہ اپنی قسمت کے مالک بننا چاہتے ہیں۔ان چار علاقوں کو روس میں شامل کر کے ماسکو اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے ضروری فوجی اضافے کا جواز پیش کر سکتا ہے۔2008 سے 2012 تک روسی صدر رہنے والے دمتری میدویدیف نے ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ روسی سرزمین پر قبضہ کرنا ایک جرم ہے جو آپ کو اپنے دفاع کی تمام قوتوں کو استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

لوہانسک کے علاقائی گورنر سرہی گیدائی نے یوکرینی ٹی وی کو بتایا کہ اگر یہ سب روس کا علاقہ قرار دیا جاتا ہے تو وہ یہ اعلان کر سکتے ہیں کہ یہ روس پر براہ راست حملہ ہے تاکہ وہ بغیر کسی تحفظات کے لڑ سکیں۔عالمی رہنماں نے اس ریفرنڈم کی مذمت کی ہے جن میں امریکی صدر جو بائیڈن، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں کے ساتھ ساتھ نیٹو، یورپی یونین اور یورپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم شامل ہے۔بدھ کو روسی صدر پوتن نے احکامات جاری کیے تھے کہ مزید تین لاکھ فوجیوں کو جنگ میں شامل کیا جائے۔انہوں نے کہا تھا کہاگر مغرب نے تنازع پر اپنی جوہری بلیک میلنگ دکھائی تو ماسکو اپنے تمام وسیع ہتھیاروں کی طاقت سے جواب دے گا۔ ہمارے ملک کی علاقائی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوا تو ہم اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے تمام دستیاب ذرائع استعمال کریں گے۔روسی صدر کے بقول روس کے پاس جواب دینے کے لیے بہت سے ہتھیار موجود ہیں۔اسی طرح روسی صدر نے یوکرین کے ماسکو کے زیرِ قبضہ علاقوں میں اچانک ریفرنڈم کرانے کا بھی اعلان کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ ۔ نیویارک ۔ چین ۔ وانگ یی ۔ روس...

امریکہ کے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی(بائیں) سے روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف ملاقات کر رہے  ہیں۔(شِنہوا)

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ ۔ نیویارک ۔ چین ۔ وانگ یی ۔ روس...

امریکہ کے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی(بائیں) سے روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف ملاقات کر رہے  ہیں۔(شِنہوا)

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ ۔ نیویارک ۔ چین ۔ وانگ یی ۔ پرتگ...

امریکہ کے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر چین کے ریاستی کونسلر اوروزیر خارجہ وانگ یی(دائیں) سے پرتگال کے وزیرخارجہ جواؤ گومس کراوینہو ملاقات کر رہے  ہیں۔(شِنہوا)

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ ۔ نیویارک ۔ چین ۔ وانگ یی ۔ پرتگ...

امریکہ کے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر چین کے ریاستی کونسلر اوروزیر خارجہ وانگ یی(دائیں) سے پرتگال کے وزیرخارجہ جواؤ گومس کراوینہو ملاقات کر رہے  ہیں۔(شِنہوا)

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ ۔ نیویارک ۔ چین ۔ وانگ یی ۔ صوما...

امریکہ کے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی(دائیں، دوسرے) سے صومالیہ کے وزیرخارجہ ابشیر عمر حروس(بائیں ، دوسرے) ملاقات کر رہے  ہیں۔(شِنہوا)

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ ۔ نیویارک ۔ چین ۔ وانگ یی ۔ صوما...

امریکہ کے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی(دائیں، دوسرے) سے صومالیہ کے وزیرخارجہ ابشیر عمر حروس(بائیں ، دوسرے) ملاقات کر رہے  ہیں۔(شِنہوا)

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ ۔ نیویارک ۔ چین ۔ وانگ یی ۔ نارو...

امریکہ کے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی(دائیں) سے ناروے کی وزیرخارجہ اینکن ہیٹ فیلڈ ملاقات کر رہی ہیں۔(شِنہوا)

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ ۔ نیویارک ۔ چین ۔ وانگ یی ۔ نارو...

امریکہ کے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی(دائیں) سے ناروے کی وزیرخارجہ اینکن ہیٹ فیلڈ ملاقات کر رہی ہیں۔(شِنہوا)

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے چیف جسٹس کا برکس عدالتی تعاون کو بہتر...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے چیف جسٹس نے برکس ممالک کی اعلیٰ عدالتوں کے مابین تعاون کے طریقہ کار کو بہتر بنانے اور عدالتی تعاون کے ایک نئے باب کیلئے مل کر کام کرنے پر زور دیا ہے۔

سپریم پیپلز کورٹ (ایس پی سی) کے صدر ژاؤ چھیانگ نے ان خیالات کا اظہار حال ہی میں آن لائن اور آف لائن منعقد ہونیوالے برکس چیف جسٹس فورم میں شرکت کے دوران کیا۔

ژاؤچھیانگ نے کہا کہ سیکورٹی،حقوق دانشورانہ املاک ، ڈیجیٹل معیشت، انٹیلیجنٹ ٹرائل سپورٹ سسٹم اور تنازعات کے حل کے شعبوں میں عملی تعاون کو آگے بڑھانے اور معیاری عدالتی تعاون کو فروغ دینے کیلئے چین کی ایس پی سی دیگر برکس ممالک کی عدالت عظمیٰ کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے۔

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے چیف جسٹس کا برکس عدالتی تعاون کو بہتر...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے چیف جسٹس نے برکس ممالک کی اعلیٰ عدالتوں کے مابین تعاون کے طریقہ کار کو بہتر بنانے اور عدالتی تعاون کے ایک نئے باب کیلئے مل کر کام کرنے پر زور دیا ہے۔

سپریم پیپلز کورٹ (ایس پی سی) کے صدر ژاؤ چھیانگ نے ان خیالات کا اظہار حال ہی میں آن لائن اور آف لائن منعقد ہونیوالے برکس چیف جسٹس فورم میں شرکت کے دوران کیا۔

ژاؤچھیانگ نے کہا کہ سیکورٹی،حقوق دانشورانہ املاک ، ڈیجیٹل معیشت، انٹیلیجنٹ ٹرائل سپورٹ سسٹم اور تنازعات کے حل کے شعبوں میں عملی تعاون کو آگے بڑھانے اور معیاری عدالتی تعاون کو فروغ دینے کیلئے چین کی ایس پی سی دیگر برکس ممالک کی عدالت عظمیٰ کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے۔

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے سابق سینئرعہدیدار کو رشوت خوری پر سزا...

چھانگ چھون(شِنہوا)چین کے ایک سابق سینئر عہدیدار فو ژینگ ہوا کو رشوت لینے کے جرم میں جمعرات کے روز 2 سال کی مہلت کے ساتھ سزائے موت سنا دی گئی ہے ، فو ژینگ ہوا پرذاتی مفاد کیلئے قانون میں نرمی برتنے اور 11 کروڑ 70 لاکھ یوآن سے زائد(1 کروڑ 67لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر) رشوت وصول کرنے کا الزام عائد تھا۔

چین کے شمال مشرقی صوبے جیلن کے چھانگ چھون کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے قرار دیا کہ چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی سماجی اور قانونی امور کی کمیٹی کے سابق نائب سربراہ فوژینگ ہوا نے2005ء سے 2021ء کے درمیان اپنے مختلف عہدوں کے اختیارات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رشوت وصول کی ۔

عدالت نے یہ بھی قراردیا کہ فو ژینگ ہوا نے 2014ء سے 2015ء تک بیجنگ میونسپل پبلک سیکورٹی بیورو کےسربراہ کے طور پر کام کرتے ہوئے اپنے چھوٹے بھائی کو سنگین جرائم کے شبہ میں تفتیش اور استغاثہ سے بچایا۔

عدالت نے کہا کہ فو کو تاحیات سیاسی حقوق سے محروم کر دیا گیا اور ان کے تمام ذاتی اثاثےضبط کر لیے گئے ہیں۔

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا عالمی اہداف...

نیویارک(شِنہوا) بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے صحت اور ترقی کے شعبوں میں عالمی اہداف کو پورا کرنے کیلئے 1 ارب 27 کروڑ امریکی ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے خاص طور پر 2030ء تک ایچ آئی وی، تپ دق اور ملیریا کے خاتمے میں مدد کیلئے 91 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر فراہم کرنے اور مستقبل کے وبائی امراض سے حفاظت کیلئے درکار مستحکم نظام صحت کی تعمیر کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فنڈنگ خواتین اور لڑکیوں پر ان بیماریوں کے غیر متناسب اثرات کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

فاؤنڈیشن کے سی ای اومارک سوزمین نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کےراستے پر دوبارہ گامزن ہو سکتے ہیں لیکن اس کیلئے ایک نئی سطح پر ہر شعبے کا تعاون اور سرمایہ کاری درکار ہو گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فاؤنڈیشن بحرانوں کا مقابلہ کرنے اور صحت اور ترقی کے اہم عوامل پر طویل المدتی اثرات کو یقینی بنانے کیلئے اپنے عزم میں نمایاں اضافہ کر رہی ہے۔

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا آزاد تجارتی علاقوں کا نیٹ ورک غیر ملک...

بیجنگ(شِنہوا)چین2001ء میں عالمی ادارہ برائے تجارت میں شمولیت کے بعد سے اپنے آزاد تجارتی علاقوں کے نیٹ ورک میں اضافہ کرتا آرہا ہے۔

چین کی وزارت تجارت کے ترجمان شو جوئی ٹنگ نے جمعرات کے روز ایک باقاعدہ میڈیا کانفرنس میں بتایا کہ اب تک چین نے 26 ممالک اور خطوں کے ساتھ 19 آزاد تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جن میں ایشیا، اوقیانوسیہ ، لاطینی امریکہ ، یورپ اور افریقہ کے شراکت دار شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ چین اور اس کے آزاد تجارتی شراکت داروں کے درمیان تجارت کا حجم ملک کی کل غیر ملکی تجارت کا تقریباً 35 فیصد ہے۔

شو نے کہا کہ چین صفر ٹیرف کے ساتھ اشیا کی تجارت کے تناسب میں مزید اضافہ کرے گا، خدمات اور سرمایہ کاری میں تجارت کیلئے مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنائے گا، ڈیجیٹل معیشت اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے نئے قواعد پر گفت و شنید میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا اور اعلیٰ سطح پر کھلی معیشت کیلئے نئے نظام تیار کریگا۔

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تائیوان نے سرحدوں پرنوول کرونا وائرس کنٹرول...

تائپے(شِنہوا)تائیوان نوول کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق اپنی سرحدی پابندیوں میں مزید نرمی کرنے کے بعد 29 ستمبر سے ہر ہفتے جزیرے میں آنیوالے افراد کی تعداد 50 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار کر دےگا۔

جزیرے میں امراض کی مانیٹرنگ ایجنسی کی جانب سے جمعرات کو کیے جانیوالے اعلان کے مطابق تازہ ضوابط پر عملدرآمد شروع ہونے کے بعد آمد پر تھوک کے پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہو گی لیکن جزیرے پر آنیوالے مسافروں کیلئے قرنطینہ پروٹوکول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

جزیرے پر آنیوالے افرادکی تعداد کی ہفتہ وار حد جون کے بعد سے بتدریج 25 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کر دی گئی ہے جبکہ روانگی سے قبل نوول کرونا وائرس کی جانچ کو اگست میں ہی ختم کر دیا گیا تھا۔

ایجنسی نے کہا کہ نوول کرونا وائرس کے حفاظتی اقدامات میں وبائی صورت حال کے لحاظ سے مقررہ وقت میں مزید تبدیلی کی جائیگی اور یہ توقع کی جاتی ہے کہ اکتوبر تک جزیرے پر آنے والےمسافروں کو گھر پر قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

ایجنسی نے جمعرات کے روز بتایا کہ تائیوان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوول کرونا وائرس کے 42 ہزار 212 مقامی کیسز اور بیماری سے 59 اموات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ مزید بتایا کہ جزیرے پر اب تک سامنے آنیوالے مقامی کیسز کی مجموعی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ میں چینی مندوب نے نسلی اقلیتوں ک...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ میں چین کے ایک مندوب نے امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین کی جانب سے چین پر اپنی نسلی اقلیتوں کیخلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہونے کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژانگ جون نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔

ژانگ جون نے قومی یا نسلی، مذہبی اور لسانی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے حقوق کےاعلامیہ کی منظوری کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ گزشتہ 3 دہائیوں میں اس اعلامیہ پر عمل درآمد میں پیش رفت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاہم اقلیتوں کو اب بھی نسل پرستی، امتیازی سلوک، زینو فوبیا، تشدد اور نفرت جیسے چیلنجز کا سامنا ہے ، مزید بتایا کہ اعلامیہ میں بیان کردہ وعدوں کو حقیقت میں بدلنے کیلئے عالمی برادری کو ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ممالک کو اقلیتوں کے حقوق کے بہتر تحفظ کیلئے اپنی انتھک کوششیں جاری رکھنی چاہئیں اور نسل پرستی، امتیازی سلوک اور نفرت کے خاتمے کیلئے پالیسی، قانون سازی اورانتظامی اقدامات پر مشتمل کثیر الجہتی نقطہ نظر اپنانا چاہیے۔

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ میں چینی مندوب نے نسلی اقلیتوں ک...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ میں چین کے ایک مندوب نے امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین کی جانب سے چین پر اپنی نسلی اقلیتوں کیخلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہونے کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژانگ جون نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔

ژانگ جون نے قومی یا نسلی، مذہبی اور لسانی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے حقوق کےاعلامیہ کی منظوری کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ گزشتہ 3 دہائیوں میں اس اعلامیہ پر عمل درآمد میں پیش رفت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاہم اقلیتوں کو اب بھی نسل پرستی، امتیازی سلوک، زینو فوبیا، تشدد اور نفرت جیسے چیلنجز کا سامنا ہے ، مزید بتایا کہ اعلامیہ میں بیان کردہ وعدوں کو حقیقت میں بدلنے کیلئے عالمی برادری کو ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ممالک کو اقلیتوں کے حقوق کے بہتر تحفظ کیلئے اپنی انتھک کوششیں جاری رکھنی چاہئیں اور نسل پرستی، امتیازی سلوک اور نفرت کے خاتمے کیلئے پالیسی، قانون سازی اورانتظامی اقدامات پر مشتمل کثیر الجہتی نقطہ نظر اپنانا چاہیے۔

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پنڈ دادن خان میں لڑکی کو غیرت کے نام پرآگ لگ...

پنجاب کے شہر پنڈ دادن خان میں لڑکی کو غیرت کے نام پر آگ لگا کر قتل کردیا گیا۔مقتولہ کے والدین کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز پنڈ دادن خان میں لڑکی رقیہ کو غیرت کے نام پر آگ لگا کر قتل کیا گیا۔ مقتولہ کے والد محمد نواز اور والدہ سکینہ بی بی پر مقدمہ درج کرکے انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے والدین کے بیانات میں تضاد پر قتل کا شک ہوا۔ والدین نے قتل کو اتفاقی حادثہ بنانے کی بھی کوشش کی۔ قتل کا مقدمہ تھانہ پنڈ دادن خان پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقتولہ کا چہرہ اور سر کے بال آگ سے محفوظ تھے جبکہ جسم مکمل جل چکا تھا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نیوزی لینڈ میں 5.8 شدت کا زلزلہ ، کوئی جانی...

ویلنگٹن(شِنہوا)نیوزی لینڈ کے وسطی علاقے میں 5.8 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے جیوسائنس ریسرچ سروس پروائیڈر نے جمعرات کی شام بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 9 بجکر 7 منٹ ( دوپہر 2 بجکر 7 منٹ پاکستانی وقت) پر نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے کے شمالی کنارے پرفرانسیسی پاس سے 30 کلومیٹر شمال مشرق کی جانب 51 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ جی این ایس سائنسز نے اسے ایک طاقتور زلزلہ قرار دیا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے ویلنگٹن اور پورے نیوزی لینڈ میں محسوس کیے گئے۔ 44 ہزار سے زائد افراد نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے کی اطلاع دی ہے اور ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

نیوزی لینڈ گھوڑے کی نعل جیسے شدید آتش فشانی اور زلزلے کی سرگرمیوں والے زون کے جنوب مغربی کنارے پر واقع ہے جس کی وجہ سے یہاں اکثر زلزلےآتے رہتے ہیں ۔ یہ زون بنیادی طور پر غیر منقطع حالت میں بحرالکاہل کے حاشیہ کے اردگرد پھیلا ہوا ہے اسے بحرالکاہل کا حلقہ آتش بھی کہا جاتا ہے۔

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملکی مفادات کی ضمانت پر ایران جوہری مسئلے کو...

تہران(شِنہوا)ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اگر ایرانی قوم کے مفادات کی ضمانت دی جائے تو تہران 2015ء کے جوہری معاہدے کی بحالی کے معاملے کو منصفانہ طور پر حل کرنے کیلئے مضبوط ارادہ رکھتا ہے۔

ایرانی ایوان صدر کی ویب سائٹ کے مطابق ابراہیم رئیسی نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے نیک نیتی اور مستحکم ارادے کے ساتھ 2015ء میں ایک معاہدے کو قبول کیا تھا لیکن امریکہ اپناوعدہ توڑ کر پابندیاں عائد کر رہا ہے ، ان پابندیوں کی تاریخ میں بھی کوئی مثال نہیں ملتی۔

ایرانی صدر نے باورکرایا کہ واشنگٹن معاہدے سے پیچھے ہٹا تھا ایران نہیں۔انہوں نے کہا کہ وعدوں کی پاسداری ایران کی مذاکراتی منطق ہے۔

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ترکی میں فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،...

انقرہ(شِنہوا)ترکی کےجنوب مغربی علاقے میں ایک مشن کے دوران فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کےباعث اس میں سوار 2 روسی ہلاک اور عملہ کے دیگر 5 ارکان زخمی ہو گئے ہیں۔

ترک وزارت داخلہ نےایک بیان میں کہا کہ ترکی کے جنوب مغربی صوبے دنیزلی میں پیش آنیوالے حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں 2 ترک اور 5 روسی شہری سوار تھے۔

ترکی کے دنیزلی میںلوگ  میں حادثے کا شکار ہونیوالے فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹر کو  لوگ جائے وقوعہ سے ہٹا رہے ہیں۔(شِنہوا)

مقامی نشریاتی ادارے این ٹی وی نے وزارت کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ حادثے میں انجینئر الیگزینڈر آئیکولیف اورٹیکنیشن الیکسی وولکوف اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ترکی کے شمالی صوبہ کاستامونو سے روسی ساختہ فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹر جنوب مغربی صوبہ موغلا کے ضلع مرماریس میں جنگل کی آگ بجھانے میں مدد کرنے کیلئے روانہ ہوا اور دنیزلی کے ضلع چارداک کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شبلی فراز کے گھر پراسرار دھماکہ، پولیس نے تح...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کے گھر دھماکہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شبلی فراز کے گھر رات گئے پراسرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں گیزر اکھڑ کر دور جاگرا۔ دھماکہ گیزر میں گیس بھر جانے سے ہوا یا کسی اور وجہ سے پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوکرائن اور روس کے مابین بڑے پیمانے پر قیدیو...

کیف(شِنہوا) یوکرائن اور روس نے 24 فروری کو تنازعہ کے آغاز کے بعد سے اب تک سب سے بڑا قیدیوں کا تبادلہ کیا ہے۔

جنگی قیدیوں سے برتاؤ کے رابطہ کار ہیڈکوارٹرز نے جمعرات کے روز بتایا کہ تبادلے کے نتیجے میں 124افسران سمیت 215 یوکرائنی شہری گھر واپس آ گئے ہیں۔

آزاد ہونے والوں میں ماریوپول ازوستال سٹیل پلانٹ کی لڑائی میں شامل ازوف رجمنٹ کے حاضر سروس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ  یوکرائنی بحریہ ، ریاستی سیکورٹی سروسز ، ریاستی کسٹم سروس اور دیگر ایجنسیوں کے فوجی بھی شامل تھے۔

اس کے علاوہ تبادلے کے تحت 2 شہریوں کو رہا کیاگیا ہے۔

یوکرائن کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا کہ تبادلے کے تحت 10 غیر ملکی شہریوں کو بھی روسی قید سے رہا کرایا گیا ہے۔

یوکرائن اور روس نے اپنا پہلا قیدیوں کا تبادلہ 24 مارچ کو کیا تھا۔

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹرین آپریشن بحال کرنے کیلئے ریلوے متحرک، ٹری...

ریلوے حکام نے ٹرین آپریشن بحال کرنے کے لیے ٹریک پر مرمتی کام شروع کروا دیا، اس سلسلے میں متاثرہ ٹریکس پر سے سیلابی پانی نکالنے کے لیے عملہ متحرک ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹریک کی مینٹی نینس چیک کرنے کے لیے انسپکشن ٹرین کے ذریعے آزمائشی عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ریلوے حکام نے شعبہ کیرج کے عملے کو 5 اکتوبر تک مسافر بوگیاں ٹیکینکل فٹ اور فیومیگیشن کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں یکم اکتوبر سے فریٹ ٹرین آپریشن چلانے کا فیصلہ سیلابی پانی کے ٹریک سے نکل جانے اور سگنلز و پلوں کی فٹنس رپورٹ آنے سے مشروط کیا گیا ہے۔ ریلوے کے شعبہ سول انجینئرنگ اور شعبہ میکینکل نے ٹرین آپریشن کی بحالی کے لیے اپنا اپنا کام شروع کردیا ہے۔ شعبہ مینٹی نینس کے جنرل منیجر سلمان صادق نے اس سلسلے میں بتایا کہ مسافر بوگیوں کی کیرج سے متعلق مینٹی نینس کے لیے عملہ کام کررہا ہے۔ ٹرین آپریشن کی بحالی سے قبل مسافر بوگیوں کی ٹیکینکل مینٹی نینس اور ورکشاپس میں مرمت کے لیے تیار ہونے والی بوگیاں بھی فٹ کرکے آپریشن میں شامل کی جائیں گی۔ دریں اثنا چیف انجینئر ریلوے عامر نثار نے بتایا کہ ریلوے انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے عملہ مختلف شفٹوں میں دن رات کام کررہا ہے۔ ریلوے ٹریک کو ٹیکینکل طور پر جس سیکشن پر بھی نقصان پہنچا اسے درست کیا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغان فورسز نے ہتھیار ضبط کرلئے ، 4 افراد زی...

جلال آباد(شِنہوا) افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہارمیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں4 افراد کو گرفتار کیا ہے اور  18 ہتھیار ضبط کرلئے جن میں اسالٹ رائفلز بھی شامل ہیں۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے انٹیلی جنس (جی ڈی آئی) کے صوبائی سربراہ مولوی محمد اللہ ادریس نے جمعرات کے روز بتایا کہ یہ ہتھیار صوبائی دارالحکومت جلال آباد ، خوگیانی اور سرخرد کے اضلاع میں برآمد کئے گئے ۔ 4 افراد کو تفتیش کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔

ادریس نے صحافیوں کو بتایا کہ جلال آباد، خوگیانی اور سرخرد میں کارروائیوں کے دوران جی ڈی آئی کے خصوصی یونٹس کے اہلکاروں نے گزشتہ 5 روز کے دوران 18 ہتھیار قبضے میں لئے جن میں اے کے 47، ایک آرپی جی۔ 7 اور 2 پستول شامل ہیں، جبکہ 4 افراد گرفتار کرلئے گئےہیں۔

عہدیدار نے مزید تفصیلات مہیا کئے بغیر کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی کو بھی صوبے میں امن عامہ خراب کرنے نہیں دیں گے۔

نگراں حکومت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جنگ زدہ ملک میں ہرشخص سے غیرقانونی اسلحہ اور گولہ باردو  واپس لے لیا جائے گا۔

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی فاسٹ ٹیلی سکوپ سے نز دیکی فاسٹ ریڈیوب...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی پانچ سومیٹر اپرچر والی کروی ریڈیو ٹیلی سکوپ (فاسٹ) یا چائنہ اسکائی آئی کا استعمال کرتے ہوئےایک بین الاقوامی گروپ نے پہلی بار ملکی وے سے باہرسے آنے والی مقناطیسی اُتار چڑھاؤ کے قریب ترین ایک فاسٹ ریڈیو برسٹ کی عکس بندی کی ہے ۔

فاسٹ ریڈیو برسٹ (ایف آر بیز) ریڈیو بینڈز میں سب سے روشن، انتہائی منتشر ملی سیکنڈ کے دورانیے کا  ایک فلکیاتی لمحات ہوتے ہیں جن کا آغاز تاحال نامعلوم ہے۔

چین کی اکیڈمی برائے سائنسز کے تحت قومی فلکیاتی رصد گاہوں کی قیادت میں چینی اور امریکی ماہرین فلکیات نے دہرائے جانے والے ماخذ ایف آر بی 20201124 اے سے 54 دنوں پر محیط 82 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 863 برسٹس رپورٹ کیے ہیں ۔

نیچر نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ان مشاہدات سے ریڈیوماخذ کی ایک فلکیاتی اکائی (یا زمین اور سورج کے درمیان فاصلے) کے اندر ایک پیچیدہ ، متحرک طور پر ارتقا پذیر، مقناطیسی قریبی ماحول کا انکشاف ہوا ہے ۔

سائنسدانوں نے پہلی بار دریافت کیا کہ مقناطیسی میدان کی طاقت کا ایک اشاریہ یعنی فیراڈے گردش کی پیمائش ابتدائی 36 دنوں میں بے قاعدگی سے جھٹکا تاہم اس کے بعد 18 دن استحکام رہا۔

ان نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ متحرک، فاسٹ ریڈیو برسٹ 72 گھنٹوں کے اندر اندر بجھ گیا، یہ ایک ایسا عمل ہے جس کے بارے میں پہلے معلوم نہیں ہو سکا تھا۔

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزارت خارجہ نے تسلیم کیا کہ این جی او کے ذری...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ وزارت خارجہ نے تسلیم کرلیا ہے کہ این جی او کے ذریعے اسرائیل میں وفد گیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی اقتصادی سماجی بحران انتہاکوپہنچ گیا ہے۔ پی ڈی ایم مطلوبہ نتیجہ نہ دے سکی اور اس کی الٹی گنتی شروع ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کاعدالت میں بیان خوش آئندہے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نااہل حکومت ربر کی گولیاں،ڈرون سے گولے برسائے گی تو خانہ جنگی کرائیگی۔لوگ سیلاب اور وبا سے مر رہے ہیں۔شہباز شریف 7 اسٹار ہوٹل میں 72 ویں سالگرہ کا کیک کاٹ رہیہیں۔وقت پرفیصلے نہ ہوئیتووقت کسی کاانتظار نہیں کریگا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ فوڈ سیکورٹی بھی قومی سلامتی کاحصہ ہے۔وزارت خارجہ نے تسلیم کرلیا ہے کہ این جی او کے ذریعے اسرائیل میں وفد گیا ہے۔ بدترین مہنگائی اور آٹے کا قحط انہیں لے ڈوبیگا۔ہزاروں کی تعدادمیں سول آرمڈفورسزکو اپنے لوگوں کیسامنیلاکھڑا کرنا ایک گھنانی سازش ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

معذور شامی شہر یوں کے لئے چینی سفارت خانے کا...

دمشق (شِنہوا) شام میں چینی سفارت خانہ نے شام میں بحران کے سبب معذور ہوجانے والے شامی شہریوں کے لئے الیکٹرک وہیل چیئرز کی ایک کھیپ عطیہ کی ہے۔

وزیر سماجی امورو محنت محمد سیف الدین اور شام میں چین کے چارج ڈی افیئرز یانگ شو نے حوالگی کی تقریب میں شرکت کی  جہاں دونوں فریقوں نے شام اور چین کے درمیان گہرے تعلقات کو سراہا۔

شامی وزیرنے شامی عوام کی مشکلات کم کرنے میں حالیہ چینی امداد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وزارت مستحقین میں یہ وہیل چیئرز تقسیم کرے گی۔

یانگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین مستقبل میں شام کو مزید امداد مہیا کرے گا۔

یانگ نے صحافیوں سے کہا کہ شامی عوام ہمارے دوست ہیں اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کی مدد کریں۔

چین 2011 سے شام میں شروع ہونے والے بحران کے بعد سے شامی عوام کو خوراک اور طبی سامان سمیت انسانی بنیادوں پر امداد مہیا کررہا ہے ۔

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

معذور شامی شہر یوں کے لئے چینی سفارت خانے کا...

دمشق (شِنہوا) شام میں چینی سفارت خانہ نے شام میں بحران کے سبب معذور ہوجانے والے شامی شہریوں کے لئے الیکٹرک وہیل چیئرز کی ایک کھیپ عطیہ کی ہے۔

وزیر سماجی امورو محنت محمد سیف الدین اور شام میں چین کے چارج ڈی افیئرز یانگ شو نے حوالگی کی تقریب میں شرکت کی  جہاں دونوں فریقوں نے شام اور چین کے درمیان گہرے تعلقات کو سراہا۔

شامی وزیرنے شامی عوام کی مشکلات کم کرنے میں حالیہ چینی امداد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وزارت مستحقین میں یہ وہیل چیئرز تقسیم کرے گی۔

یانگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین مستقبل میں شام کو مزید امداد مہیا کرے گا۔

یانگ نے صحافیوں سے کہا کہ شامی عوام ہمارے دوست ہیں اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کی مدد کریں۔

چین 2011 سے شام میں شروع ہونے والے بحران کے بعد سے شامی عوام کو خوراک اور طبی سامان سمیت انسانی بنیادوں پر امداد مہیا کررہا ہے ۔

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ معطل، پاکستان آنے پ...

احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمہ وارنٹ معطل کرتے ہوئے پاکستان آنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر دلائل کا آغاز کیا۔ جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ اسحاق ڈار بیمار تھے یا کوئی اور مسئلہ تھا؟۔ وکیل نے عدالت کو مسلم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی وجوہات سے آگاہ کیا اور استدعا کی کہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جائیں۔ وکیل نے عدالت کو یقین دلایا کہ اسحاق ڈار ائرپورٹ پر اترتے ہی سیدھے عدالت پیش ہو جائیں گے۔ فاضل جج نے استفسار کیا کہ پراسیکیوٹر کہاں ہیں، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو جواب بتایا کہ افضل قریشی عمرہ کی ادائی کے لیے گئے ہوئے ہیں۔ بعد ازاں مختصر وقفے کے بعد احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ معطل کر دیے۔ عدالت نے اسحاق ڈار کو سرینڈر کرنے کا موقع دیتے ہوئے حکم دیا کہ اسحاق ڈار کو پاکستان آنے پر گرفتار نہ کیا جائے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریمارکس دیے کہ اسحاق ڈار پاکستان واپس آ جائیں پھر وارنٹ منسوخی کو دیکھیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ، ٹرانسپورٹ کےبنیادی ڈھانچے میں گزشتہ د...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے گزشتہ دہائی کے دوران ایک جامع ٹرانسپورٹ نظام کی تعمیر میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔

قومی ادارہ شماریات کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2013 تا2021 کے دوران چین کی ٹرانسپورٹ انڈسٹری میں مجموعی سرمایہ کاری 270 کھرب یوآن (تقریباً 38 کھرب 80 ارب امریکی ڈالرز) رہی۔

سال 2021 کے اختتام تک چین کی فعال ریلوے کی لمبائی 1 لاکھ 50 ہزار کلومیٹرسے تجاوز کر گئی جس میں 2012 کی نسبت 54.4 فیصد اضافہ ہوا ہے ، جبکہ ہائی ویز کی لمبائی 2012 کی نسبت 24.6 فیصد بڑھ کر 52 لاکھ 80 ہزارکلومیٹرز ہو گئی۔

 ہوابازی کی باقاعدہ پروازوں کے لیے ملک کے فضائی راستوں کی لمبائی سال 2012 کی نسبت 110.3 فیصد بڑھ  کر گزشتہ سال کے آخر میں 69 لاکھ کلومیٹرز تک پہنچ گئی ہے ۔

چین نے نقل وحمل کے ایک ہا ئی اسپیڈ نیٹ ورک کے قیام کو بھی تیز کر دیا ہے جس میں ہائی اسپیڈ ریلوے، ایکسپریس ویز اور سول ایوی ایشن کی سہولیات بطور ستون بنیادی ڈھانچہ ہیں ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2021 میں چین کے تیز رفتار ریلوے نیٹ ورک نے 10 لاکھ سے زیادہ آبادی والے 95 فیصد سے زیادہ شہروں کا احاطہ کیا ، جس کی مجموعی فعال لمبائی 2012 کے مقابلے میں 4.3 گنا زیادہ ہے ۔

ملک کے ایکسپریس ویز نے گزشتہ سال 2 لاکھ سے زیادہ آبادی والے98 فیصد سے زیادہ شہروں کو منسلک کردیا تھا  جبکہ باقاعدہ پروازیں چلانے والے ہوائی اڈے ملک بھر میں پریفیکچر سطح کے تقریباً 92 فیصد شہروں کا احاطہ کرتے ہیں۔

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، دریائے یانگسی اقتصادی پٹی کے ساتھ 10 لا...

نان چھانگ (شِنہوا)  دریائے یانگسی اقتصادی پٹی کے ساتھ رواں سال اب تک واقع11 صوبوں اور بلدیات  میں مجموعی طور پر1 کروڑ 54لاکھ 60 ہزار مو (تقریباً10 لاکھ ہیکٹرز) پر شجرکاری مکمل ہو چکی ہے ۔

قومی جنگلات اور چراہ گاہوں کی انتظامیہ کے ایک اہلکار ڈپٹی ڈائریکٹر لی چھون لیانگ نے  کہا ہے کہ 2016 کی نسبت چٹانی صحرائی اور مٹی کے کٹاؤ کے شکار علاقوں میں بالترتیب 4 کروڑ 23 لاکھ 30ہزار مو اور7 کروڑ 9 لاکھ 50 ہزار مو کی کمی واقع ہوئی ہے۔

لی نے چین کے مشرقی صوبہ جیانگ شی کے دارالحکومت نان چھانگ میں منعقدہ تحفظ اور ترقی بارے یانگسی فورم 2022 کو بتایا کہ اس خطے میں 91 قومی جنگلاتی شہر بسائے گئے ہیں،اور ملک کی ماحولیاتی تحفظ کی کوششوں میں تیزی آئی ہے۔

لی نے کہا کہ چین نے دریائے یانگسی کے طاس کے علاقوں میں قدرتی ذخائر کے بہتر تحفظ کے لیے نئے سائنسی منصوبے بنائے ہیں۔ ملک نے دریا کے ساتھ اپنے جنگلی حیات کے تحفظ کے کام کو بھی فروغ دیا ہے، جس میں روزانہ کی نگرانی کو مستحکم بنانا اور غیر قانونی شکار کے خلاف کریک ڈاؤن شامل ہے۔

لی نے کہا کہ دریائے یانگسی کے طاس میں تحفظ کی اس طرح کی کوششوں کی بدولت حیاتیاتی تنوع میں بہتری لائی گئی ہے، جس میں نایاب اور خطرے سے دوچارانواع مثلاً دیوہیکل پانڈا اور  پھن دار پرندوں  کی نسل میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نئی سرد جنگ کےخلاف فرانس کی مخالفت کو سر...

نیویارک (شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے فرانس کے صدر کے معاون کو بتایا ہے کہ چین فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے نئی سرد جنگ کی مخالفت بارے عوامی اظہار کو سراہتا ہے۔

وانگ نے یہ بات نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 77ویں جاری اجلاس کے موقع پر میکرون کے سفارتی مشیر ایمانوئل بون سے ملاقات کے دوران کہی۔

بون نے وانگ کو یوکرین کے بحران سے متعلق اس نقطہ نظر سے آگاہ کیا جو میکرون نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پیش کیا تھا ۔

 بون نے کہا کہ فرانس یورپ میں سلامتی اور استحکام کے ساتھ ساتھ امن کی بحالی کو بہت اہمیت دیتا ہے  اور چین کے ساتھ اعلیٰ سطح تبادلوں کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے اور یہ کہ  اس تنازعہ کےخاتمے اور مفاہمت کو فروغ دینے کے لیے رابطے بڑھانے اور ہم آہنگی کو فروغ  دینے کے ساتھ ساتھ مشترکہ کوششیں کرنا چاہتا ہے ۔

وانگ نے کہا کہ چین نئی سرد جنگ، بلاک تصادم کے ساتھ ساتھ دنیا کی تقسیم کے خلاف فرانس کی مخالفت کے عوامی سطح پر اظہار بارے میکرون کو سراہتا ہے۔ چین امن کے لیے فرانس کی فعال کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین تمام ملکوں کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری کی حمایت کرتا ہے۔

وانگ نے یہ بات واضح کرتے ہوئے کہ چین اور فرانس دونوں امن کے لیے پرعزم ہیں، بتایا کہ دونوں ملک یہ توقع رکھتے ہیں کہ امن مذاکرات کے ذریعے جتنا جلد ہوسکے جنگ بندی اور جنگ کا خاتمہ ممکن ہے۔

وانگ نے کہا کہ موجودہ بحران کے تناظر میں دونوں ملکوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ ہم آواز ہوکر بات کریں اوربطور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں۔

 

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نئی سرد جنگ کےخلاف فرانس کی مخالفت کو سر...

نیویارک (شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے فرانس کے صدر کے معاون کو بتایا ہے کہ چین فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے نئی سرد جنگ کی مخالفت بارے عوامی اظہار کو سراہتا ہے۔

وانگ نے یہ بات نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 77ویں جاری اجلاس کے موقع پر میکرون کے سفارتی مشیر ایمانوئل بون سے ملاقات کے دوران کہی۔

بون نے وانگ کو یوکرین کے بحران سے متعلق اس نقطہ نظر سے آگاہ کیا جو میکرون نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پیش کیا تھا ۔

 بون نے کہا کہ فرانس یورپ میں سلامتی اور استحکام کے ساتھ ساتھ امن کی بحالی کو بہت اہمیت دیتا ہے  اور چین کے ساتھ اعلیٰ سطح تبادلوں کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے اور یہ کہ  اس تنازعہ کےخاتمے اور مفاہمت کو فروغ دینے کے لیے رابطے بڑھانے اور ہم آہنگی کو فروغ  دینے کے ساتھ ساتھ مشترکہ کوششیں کرنا چاہتا ہے ۔

وانگ نے کہا کہ چین نئی سرد جنگ، بلاک تصادم کے ساتھ ساتھ دنیا کی تقسیم کے خلاف فرانس کی مخالفت کے عوامی سطح پر اظہار بارے میکرون کو سراہتا ہے۔ چین امن کے لیے فرانس کی فعال کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین تمام ملکوں کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری کی حمایت کرتا ہے۔

وانگ نے یہ بات واضح کرتے ہوئے کہ چین اور فرانس دونوں امن کے لیے پرعزم ہیں، بتایا کہ دونوں ملک یہ توقع رکھتے ہیں کہ امن مذاکرات کے ذریعے جتنا جلد ہوسکے جنگ بندی اور جنگ کا خاتمہ ممکن ہے۔

وانگ نے کہا کہ موجودہ بحران کے تناظر میں دونوں ملکوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ ہم آواز ہوکر بات کریں اوربطور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں۔

 

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ اندرون منگولیا۔ آرشان ۔ دلکش منظر

چین کے شمالی اندرون منگولیا خوداختیار خطے میں ہنگ گان لیگ کے آرشان میں واقع آرشان قومی جنگلات پارک کا ایک دلکش نظارہ ۔ (شِنہوا)

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ اندرون منگولیا۔ آرشان ۔ دلکش منظر

چین کے شمالی اندرون منگولیا خوداختیار خطے میں ہنگ گان لیگ کے آرشان میں واقع آرشان قومی جنگلات پارک کا ایک دلکش نظارہ ۔ (شِنہوا)

 

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ اندرون منگولیا۔ آرشان ۔ دلکش منظر

چین کے شمالی اندرون منگولیا خوداختیار خطے میں ہنگ گان لیگ کے آرشان میں واقع آرشان قومی جنگلات پارک میں دریا کنارے گائیں گھاس چررہی ہیں ۔ (شِنہوا)

 

۲۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں