چین کے شمالی اندرون منگولیا خوداختیار خطے میں ہنگ گان لیگ کے آرشان میں واقع آرشان قومی جنگلات پارک میں دریا کا ایک دلکش منظر۔ (شِنہوا)
چین کے شمالی اندرون منگولیا خوداختیار خطے میں ہنگ گان لیگ کے آرشان میں واقع آرشان قومی جنگلات پارک میں دریا کا ایک دلکش منظر۔ (شِنہوا)
چین کے شمالی اندرون منگولیا خوداختیار خطے میں ہنگ گان لیگ کے آرشان میں واقع آرشان قومی جنگلات پارک میں دریا کا ایک دل کو چھو لینے والا نظارہ ۔ (شِنہوا)
شام میں دمشق کے ساحل کے قریب پڑوسی ملک لبنان سے آنے والی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 34 تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان شام میں خانہ جنگی کے سبب 10لاکھ سے زائد افراد کی میزبانی کرنے والا ملک لبنان گزشتہ تین سالوں سے اقتصادی بحران کا شکار ہے اور اسی وجہ سے وہاں سے خفیہ راستوں کے ذریعے یورپی یونین تک پہنچنے کی کوششوں میں اضافہ ہوا ہے۔شام کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ مردہ پائے جانے والے افراد کی تعداد 34 ہے اور طرطوس کے ایک ہسپتال میں زندہ بچ جانے والے 20 افراد کا علاج کیا جا رہا ہے۔طرطوس شام کی مرکزی بندرگاہوں میں جنوب میں واقع ہے اور یہ شمالی لبنان کے بندرگاہی شہر طرابلس سے تقریبا 50 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔شامی حکام نے ابتدائی طور پر 15 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی جس کے بعد اس تعداد کو 28 کر دیا گیا اور اس کے فورا بعد مزید چھ کا اضافہ کیا گیا۔شام کی ثنا نیوز ایجنسی اور وزارت صحت نے بتایا کہ تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی ہے۔شامی بندرگاہوں کے سربراہ سمر کبرسلی نے وزارت ٹرانسپورٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک ابتدائی بیان میں کہا کہ زندہ بچ جانے والوں کے مطابق ان کی کشتی کچھ دن پہلے لبنان سے روانہ ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ مقامی ماہی گیر کشتی کی بازیابی کے لیے جاری کوششوں کی حمایت کر رہے تھے۔شام کی وزارت ٹرانسپورٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ زندہ بچ جانے والوں سے حاصل کی گئی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ کشتی طرابلس کے بالکل شمال میں واقع قصبے منیہ سے روانہ ہوئی تھی۔لبنان میں پچھلے سال کے دوران ایسے تارکین وطن کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جو گنجائش سے زیادہ مسافروں سے بھری کشتی میں جان کو خطرے میں ڈال کر یورپ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔اپریل میں طرابلس کے شمالی ساحل پر مہاجرین کی ایک کشتی کے ڈوبنے سے چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے جہاں یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ لبنانی بحریہ اس کشتی کا تعاقب کر رہی تھی۔اس واقعے کے حالات مکمل طور پر واضح نہیں تھے، جہاز میں موجود کچھ لوگوں نے دعوی کیا کہ بحریہ نے ان کی کشتی کو ٹکر مار دی جبکہ حکام نے اصرار کیا کہ اسمگلروں نے لاپرواہی سے فرار ہونے کی کوشش کی، بیروت میں حکومت نے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔13 ستمبر کو ترکی کے ساحلی محافظ نے دو بچوں سمیت چھ تارکین وطن کی موت کا اعلان کیا تھا البتہ جنوب مغربی صوبے موگلا کے ساحل سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے 73 افراد کو بچا لیا تھا۔اطلاعات کے مطابق وہ لبنان کے شہر طرابلس سے اٹلی پہنچنے کی کوشش میں سوار ہوئے تھے۔زیادہ تر کشتیاں لبنان سے یورپی یونین کے رکن قبرص کے لیے روانہ ہو رہی ہیں، جو 175 کلومیٹر دور ایک جزیرہ ہے۔لبنان سے روانہ ہونے والوں میں اکثر شامی ہیں لیکن مسلسل بگڑتے معاشی بحران نے بڑی تعداد میں لبنانی عوام کو بھی سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر فیروزآباد میں شدید بارشوں کے بعد ایک مقام پر سیلابی پانی میں درجنوں کاریں ڈوبنے کی ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پورے اترپردیش میں موسلا دھار بارشوں کے بعد کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال ہے، جب کہ فیروز آباد میں درجنوں کاریں ڈوب گئیں، اور کئی علاقوں میں دیواریں گرنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں اتر پردیش کے فیروز آباد میں بڑی تعداد میں کاریں سیلابی پانی میں ڈوبی ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں۔ڈوبنے والی کاروں کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ ایک گیراج میں کھڑی تھیں۔واضح رہے کہ فیروز آباد میں بدھ سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے اور ضلعی انتظامیہ نے غیر محفوظ گھروں میں رہنے والے لوگوں سے کہیں اور پناہ لینے کی اپیل کی ہے۔اتر پردیش کے اس ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مسلسل بارش کے بعد دیواریں گرنے کے الگ الگ واقعات میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی عدالت نے میٹا کمپنی کو امریکی فوج کے ایک تجربہ کار کی طرف سے میدانِ جنگ میں کمیونیکیشنز میں خامیاں دور کرنے کے لیے تیار کی گئی لائیو اسٹریمنگ کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے پر 17 کروڑ 44 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر ادا کرنے کا حکم دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس کی وفاقی عدالت میں مقدمے کی سماعت اس فیصلے کے ساتھ ختم ہوئی کہ فیس بک اور انسٹاگرام لائیو فیچرز کے لیے ووکسر کی پیٹنٹ شدہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں جس کے شریک بانی ٹوم کیٹس ہیں۔کمپنی کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ مقدمے کے دوران شواہد سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ میٹا نے ووکسر کی پیٹنٹ شدہ ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ اپیل دائر کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر ریلیف حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔عدالت کے فیصلے میں بتایا گیا کہ کمپنی کے بانی ٹوم کیٹس کو11 ستمبر 2001 کو امریکا میں ہونے والے حملوں کے بعد فوج میں دوبارہ بھرتی کیا گیا تھا، جنہوں نے افغانستان میں اسپیشل فورسز کمیونیکیشن سارجنٹ کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دیے تھے۔درخواست گزار نے کہا کہ جب افغانستان کے صوبہ کنڑ میں جنگی یونٹ پر حملہ کیا گیا تو انہوں نے محسوس کیا کہ زیادہ تعداد میں تعیناتی، طبی انخلا اور بہت کچھ وقت کے حساب سے حساس مواصلات کے لیے انتہائی تباہ کن ماحول میں موزوں نہیں تھا۔ٹوم کیٹس کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مکل اور ان کی ٹیم نے مواصلات کی کوتاہیاں دور کرنے کے لیے 2006 میں اس کا حل تلاش کرنا شروع کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ نئی ٹکنالوجی نے براہ راست مواصلات کی فوری طور پر آواز اور ویڈیو مواصلات کی ترسیل فعال کرنے کے ساتھ ساتھ پیغامات کی فوری رسائی جیسی سہولیات کے قابل بنایا تھا۔قانونی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ فیس بک نے 2011 میں واکی ٹاکی ایپ لانچ کرنے کے بعد ممکنہ تعاون کے لیے سان فرانسیسکو میں قائم ووکسر کمپنی سے رابطہ کیا تھا لیکن کوئی معاہدہ طے نہیں پایا تھا۔لا سوٹ نے دلائل دیے کہ فیس بک نے فیس بک اور انسٹاگرام پر لائیو فیچزر شروع کرنے کے لیے ووکسر ٹیکنالوجی کو فیچرز میں شامل کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی وزارت حج وعمرہ نے غیر ملکی زائرین کے لئے خصوصی پلیٹ فارم کا اجرا کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے عازمین عمرہ کے ویزوں کو الیکٹرانک پلیٹ فارم مقام کے زریعے عمرہ پیکج کا انتخاب کرنے کی سہولت حاصل ہوگی۔سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق غیر ملکی عمرہ زائرین مجاز ایجنٹس کے پلیٹ فارمز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکیں گے۔عمرہ زائرین متحدہ پلیٹ فارم لنک کے ذریعے مجاز ایجنٹس کے پلیٹ فارمز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے لیے "مقام پورٹل ttps://maqam.gds.haj.gov.sa/Home/OTAs میں داخل ہوسکتے ہیں۔وہاں سے عمرہ زائرین خدمات بھی بک کریں اور ویزا درخواست کے لیے ایک حوالہ نمبر حاصل کریں، پھر ویزا درخواست فارم https://visa.mofa.gov.sa/ کو مکمل کرنے اور پرنٹ کرنے کے لیے قومی ویزا پلیٹ فارم پر جائیں۔پلیٹ فارم کی خدمات میں عازمین کے ملک میں مقامی ایجنٹوں کو جاننا اور عمرہ ویزہ جاری کرنے کے لیے مقام پورٹل https://maqam.sa/Home/EAs کے ذریعے عمرہ زائرین کے ملک میں مجاز ایجنٹوں کو جاننے کا موقع ملے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسرائیل کے وزیراعظم یائرلاپیڈ نے فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیل کے دہائیوں سے جاری تنازع کے دو ریاستی حل پرزوردیتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ اسرائیل ایران کو جوہری بم بنانے سے روکنے کے لیے جو کچھ بھی ہوسکتا ہے، کرے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں ان کی یہ تقریر امریکی صدر جو بائیڈن کے اگست میں اسرائیل کے دورے کے موقع پرطویل عرصے سے غیرفعال دو ریاستی حل کی حمایت کی بازگشت ہے۔انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ دو ریاستوں پر مبنی معاہدہ اسرائیل کی سلامتی،اس کی معیشت اور ہمارے بچوں کے مستقبل کے لیے ایک درست چیز ہے۔یائرلاپیڈ نے مزید کہا کہ کوئی بھی معاہدہ ایک پرامن فلسطینی ریاست سے مشروط ہوگاجس سے اسرائیل کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ اسرائیلی رہنما ماضی میں اقوام متحدہ کے اسٹیج پر اس مسئلے کا ذکر کرنے سے گریز کرتے رہے ہیں اورگذشتہ کئی سال کے بعد کسی اسرائیلی وزیراعظم نے پہلی مرتبہ مشرقِ اوسط کے دیرینہ تنازع کے دوریاستی حل کی بات کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روس کی فوج نے کہا ہے کہ صدر ولادیمیر پوتن کے ریزرو فوجی اہلکاروں کو طلب کرنے کے چوبیس گھنٹوں بعد کم از کم دس ہزار رضاکار یوکرین کے خلاف لڑنے کے لیے متعلقہ مراکز میں پہنچ گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوج کے ترجمان ولادیمیر سملیانسکی نے روس کی مقامی نیوز ایجنسی انٹر فیکس کو بتایا کہ صدر کے اعلان کے پہلے دن ہی تقریبا دس ہزار شہری اپنی مرضی سے بھرتی کے مراکز پہنچے ہیں جبکہ انہیں ابھی ڈیوٹی پر آنے کے احکامات بھی جاری نہیں کیے گئے تھے۔ترجمان نے کہا کہ فوج نے کال سنٹر قائم کیا ہوا ہے جہاں وہ اضافی فوجیوں کی تعیناتی کے حوالے سے شہریوں اور اداروں کے سوالوں کے جواب دے رہے ہیں۔صدر ولادیمیر پوٹن کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیوز چل رہی ہے جن میں دکھایا گیا ہے کہ ملک بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں روسی شہری صدر کی کال پر مثبت ردعمل دیتے ہوئے ریزرو فورس میں شامل ہو رہے ہیں۔سائبیریا کے شہر یاکوٹیا سے آنے والی ویڈیو میں مردوں کو دکھایا گیا ہے جس میں وہ بس پر سوار ہونے سے پہلے اپنی فیملیز سے مل رہے ہیں جب کچھ کی آنکھوں میں آنسو ہیںروسی ٹیلی ویژن چینل ماش پر بھی ایک ویڈیو دکھائی گئی ہے جس میں طویل قطار میں کھڑے شہری جہاز پر چڑھنے کے لیے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔
روسی وزیر دفاع نے سرکاری طور پر اس قسم کی کوئی ویڈیوز نہیں شیئر کیں اور نہ ہی کوئی معلومات دی ہیں کہ کتنے کو شہریوں کو طلبی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ صدر ولادیمیر پوتن نے بدھ کو یوکرین میں لڑنے کے لیے تین لاکھ فوجی بھیجنے کا کہا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ اگر مغرب نے تنازع پر اپنی جوہری بلیک میلنگ دکھائی تو ماسکو اپنے تمام وسیع ہتھیاروں کی طاقت سے جواب دے گا۔ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں پوتن نے کہا کہ اگر ہمارے ملک کی علاقائی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوا تو ہم اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے تمام دستیاب ذرائع استعمال کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ روس کے پاس جواب دینے کے لیے بہت سے ہتھیار موجود ہیں۔روسی صدر نے یوکرین کے ماسکو کے زیرِ قبضہ علاقوں میں بھی اچانک ریفرنڈم کروانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور چین نے صدر ولادیمیر پوتن کے یوکرین میں اضافی فوج تعینات کرنے اور زیرِ قبضہ علاقوں میں اچانک ریفرنڈم کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یوکرینی صدر نے قیدیوں کے تبادلے کے عمل کے حوالے سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور مشرقی وسطی ہی میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں مملکت کے کردار کی اہمیت کوتسلیم کیا۔ٹیلی فونک گفتگو میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس امر کی یقین دہانی کرائی کہ مملکت مسئلہ کے سیاسی حل کے لیے بین الاقوامی سطح پر اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روسی صدر ولایمرپیوٹن کے ریزرو فوج کو یوکرین کے محاذ پر جزوی متحرک کرنے کے فیصلے کے بعد روس سے باہر جانے والوں کا سرحدوں پر رش بڑھ گیا، ماسکو سے باہر جانے کے لیے یکطرفہ فضائی ٹکٹ میں 5 ہزار ڈالر کا اضافہ کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر کے اعلان کے بعد روس سے بیرون ملک جانے والوں میں اضافہ ہوگیا، ساتھ ہی ماسکو سے باہر جانے کے لیے فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔ماسکو سے قریبی ممالک کے لیے آئندہ کچھ روز کے تقریبا تمام فضائی ٹکٹ فروخت ہوگئے، روس سے فن لینڈ اور جارجیا جانے والی کراسنگ پر بھی رش بڑھ گیا ہے۔جنگ عظیم دوم کے بعد پہلی بار ریزروڈ روسی افواج کو متحرک کیا جا رہا ہے، روس نے یوکرین کے زیر قبضہ علاقوں میں ریفرنڈم کرانے کا بھی کہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایران میں مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف مختلف شہروں میں حکومت مخالف احتجاجیمظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ امریکا نے ایران کی اخلاقی پولیس پر پابندی کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مختلف شہروں میں مہسا امینی کی موت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اوسلو میں قائم غیر سرکاری گروپ ایران ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ 30 سے زائد قصبوں اور شہروں میں مظاہرین کے خلاف چھ راتوں کے تشدد کے دوران ایران کے کریک ڈان میں کم از کم 31 شہری مارے گئے ہیں ۔ادھر امریکا نے مہسا امینی کے مبینہ قتل اور پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر ایران کی اخلاقی پولیس اور سات اعلی سیکیورٹی عہدیداروں پر پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مہسا امینی کی موت المناک اور سفاکانہ ہے جس کی امریکا پر زور مذمت کرتا ہے۔انٹونی بلنکن نے کہا کہ پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر امریکا ایران کی اخلاقی پولیس اور اعلی سیکیورٹی اہلکاروں پر پابندیاں عائد کررہا ہے جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔
امریکی اسٹیٹ سیکریٹری انٹونی بلنکن نے کہا ایرانی حکومت خواتین پر مظالم کو ختم اور پرامن احتجاج کا حق دے، امریکا ایران میں انسانی حقوق کی حمایت جاری رکھے گا اور اسکی خلاف ورزی کرنے والوں کا محاسبہ کرے گا۔22 سالہ مہسا امینی کو تہران میں اخلاقی پولیس نے 13 ستمبر کو ٹھیک سے اسکارف نہ پہننے پر گرفتار کیا تھا، اخلاقی پولیس کی حراست کے دوران مہسا امینی مبینہ تشدد سے کوما میں چلی گئی تھیں اور تین دن بعد ہسپتال میں دم توڑ گئی تھیں۔مہسا امینی کی موت کی خبر آتے ہی ایران میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے اور اب تک پرتشدد مظاہروں میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 17 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔جن ایرانی سیکیورٹی افسران پر امریکا نے پابندی عائد کی ہے ان میں اخلاقی پولیس کے سربراہ محمد رستمی، اخلاقی پولیس تہران کے سربراہ احمد مرزائی، ایران کے وزیر برائے انٹیلی جنس اسماعیل خاطب، غیر مسلح مظاہرین کو کنٹرول کرنے والی باسج فورس کے ڈپٹی کمانڈر سالار ابنوش، لا انفورسمنٹ فورس کے ڈپٹی کمانڈر قاسم رضائی، ایل ای ایف کے چہار محل اور بختیاری صوبوں کے کمانڈر منوچہر امان االلہ اور ایرانی فوج کی گراونڈ فورسز کے کمانڈر کیومرس حیدری شامل ہیں۔واضح رہے کہ ایران کی اخلاقی پولیس اسلامی اخلاقیات کے احترام کو یقینی بنانے اور غیر مناسب لباس پہنے ہوئے افراد کو حراست میں لینے کا کام کرتی ہے، ایرانی قانون کے تحت خواتین کا حجاب پہننا لازمی اور چست لباس پہننے پر پابندی ہے-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک بھر میں کورونا وائرس کی چھٹی لہر کے وار جاری ، چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید 2 مریض دم توڑ گئے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران 16 ہزار 397 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 93 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این آئی اے رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.76 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید دو مریض جاں بحق ہوگیا ہے، 76 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کا تاثر بڑھا جس سے ڈالر کی قیمت بڑھ گئی، ڈالر کا ریٹ کچھ دنوں میں خود بخود نیچے آجائے گا۔ نیویارک میں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد کی صورتحال پر آئی ایم ایف کے ایم ڈی سے ملاقات ہوئی، انہوں نے ہماری بات کو سمجھا اور تقریبا ہاں کہاں ہے، دو ہفتے بعد اس پر باقاعدہ بات ہو گی، اگلے ماہ ہونے والی میٹنگ میں نئی شرائط پر بات کی جائے گی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا ہے کہ ڈیفالٹ بالکل نہیں کریں گے، ڈالر کا ریٹ بھی خود بخود نیچے آجائے گا، پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا تاثر بڑھا، جس کے باعث ڈالر کا ریٹ اوپر گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کی درخواست پرتعزیرات پاکستان میں بغاوت کی دفعہ 124اے کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شیریں مزاری کی درخواست پرسماعت کی، دورن سماعت شیریں مزاری کے وکیل نے دلائل دیئے کہ بغاوت کی دفعہ 124اے اظہار رائے کی آزادی سلب کرنے کے لئے استعمال کی جا رہی ہے، بغاوت کی دفعہ 124 اے آئین پاکستان میں دیئے گئے بنیادی حقوق سے متصادم ہے۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹ پر اعتماد کر کے اسے مضبوط بنائیں، عدالت پارلیمنٹ کا احترام کرتی ہے مداخلت نہیں کریں گے، بغاوت قانون کے خلاف درخواست پر مناسب حکم جاری کریں گے۔ دوران سماعت جسٹس مطہر من اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں بھی بغاوت الزامات کے مقدمات درج ہوتے رہے ہیں، عدالت نے شیریں مزاری کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے، آپ کو پارلیمنٹ جانا چاہیے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت قانون سازی میں مداخلت نہیں کرے گی، سب کو پارلیمان پر اعتماد کرنا چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ بغاوت کے مقدمات غیر قانونی قرار دے چکی ہے، پی ٹی آئی پارلیمنٹ کا حصہ ہے قانون سازی کرسکتی ہے، درخواست گزار شیریں مزاری متاثرہ فریق نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب سب کچھ بہا کر لے گیا، 40 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، 9 لاکھ سے زائد جانور پانی میں بہہ گئے، انتونیو گوتریس دکھی انسانیت کیلئے آواز اٹھارہے ہیں ، سوا تین کروڑ عوام اس بحران سے گزر رہے ہیں، دنیا کو مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنی چاہیے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق تصویری نمائش کا دورہ کیا۔ اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری کے ہمراہ سیلاب سے متعلق تصویری نمائش دیکھی، سیلاب متاثرین کے مسائل اجاگر کرنے کی کوشش کو سراہا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب سب کچھ بہا کر لے گیا، 40 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، 9 لاکھ سے زائد جانور پانی میں بہہ گئے، شہبازشریف نے امریکا، ایران، ترکی اور دیگر ممالک کی بروقت امداد کو سراہتے ہوئے کہا کہ انتونیو گوتریس دکھی انسانیت کیلئے آواز اٹھارہے ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ تصویری نمائش متاثرین کی تکالیف بیان کرتی ہے، سوا تین کروڑ عوام اس بحران سے گزر رہے ہیں، متاثرین کیمصائب کو ہمددردی کے ساتھ سننے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کی انڈرسیکرٹری ملیسا فلیمنگ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو بڑے چیلنج کا سامنا ہے، دنیا کو مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنی چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہباز شریف نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہونیوالے نقصانات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں ایک اور مصروف دن گزارا، مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے الگ الگ ملاقات کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان ملاقات اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی، ملاقات میں وزیر اعظم نے سیکرٹری جنرل کے بروقت دورہ پاکستان کو سراہا۔ دوران ملاقات شہباز شریف نے متاثرہ لوگوں کے لئے بین الاقوامی حمایت اور امداد کو متحرک کرنے کے لئے سیکرٹری جنرل کی کوششوں پر اظہار تشکر کیا اور ترقی پذیر ممالک پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ٹھوس بین الاقوامی اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں کے پاکستان پر اثرات اور سیلاب کے تباہ کاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ دریں اثنا وزیراعظم نے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقات بھی کی، بل گیٹس نے پاکستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زچگی اور نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کو ترجیح دینے کی ضرورت کو تسلیم کیا اور پاکستان کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں تعاون پر بل گیٹس فائونڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔ پولیوکے خاتمے کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب اور خاص طور پر پولیو کیسز کی تعداد میں حالیہ اضافے کے بعد پولیو کے خاتمے کیلئے کوششوں میں ایک مشکل صورتحال کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔وزیراعظم نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیاکہ پولیو مہم کو کسی تاخیر کے بغیر جاری رکھا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ قومی ٹیم بیٹنگ مسائل سے دوچار ہے جنہیں حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اسی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں مختلف کمبی نیشن بنا رہے ہیں، ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں تبدیلی کا پلان نہیں لیکن آپشن ضرور موجود ہے، امید ہے فخر زمان فٹ ہوجائیں گے، اگر فٹنس مسائل برقرار رہے تو کچھ نام زیر غور ہیں،کراچی میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے فائنل اور انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں رہی، پاکستان ٹیم بیٹنگ مسائل سے دوچار ہے جس کے حل کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں، ٹیم منیجمنٹ بھی اسی مسئلے کے حل کیلئے حالیہ سیریز میں مختلف کمبی نیشن بنا رہی ہے، بینچ اسٹرنتھ کو موقع دے رہے ہیں، ورلڈ کپ قریب ہے دو لگاتار شکست سے زیادہ پریشان نہیں ہیں،ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلی کے حوالے سے چیف سلیکٹر نے کہا کہ ابھی تک تبدیلی کا کوئی پلان نہیں ہے تاہم آپشن ضرور موجود ہے ، انجریز کی وجہ سے بھی تبدیلی ہوسکتی ہے، فخر زمان ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہیں، امید ہے وہ جلد انجری سے نجات پالیں گے لیکن اگر وہ ورلڈ کپ تک فٹ نہ ہوئے تو کچھ نام زیر غور ہیں،
انہوں نے کہا کہ صائم ایوب اور شرجیل ہمارے 18کھلاڑیوں میں ہیں لیکن 15میں نہیں، ضروری نہیں اوپنر کی جگہ اوپنر کا ہی انتخاب کریں کچھ نام ہماری نظر میں ہیں، ابھی یقین سے کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ ہم کیا کر سکتے ہیں اور کیا نہیں، امید ہے جو کھلاڑی منتخب ہوئے وہ اچھی پرفارمنس ضرور دیں گے کیوں کہ ابھی صرف ایک میچ ہوا ہے،آسٹریلیا میں ورلڈ کپ ضرور ہے لیکن ایسا نہیں کہ یہاں کھیل کر تیاری کا موقع نہیں ملے گا،محمد وسیم نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی پچز کے حوالے سے کہا کہ پچز اچھی ہیں، ہمیشہ سے کراچی کی وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہوتی ہے اور اسپینر کو مدد بھی دیتی ہے، آسٹریلیا میں ورلڈ کپ ضرور ہے لیکن ایسا نہیں کہ یہاں کھیل کر تیاری کا موقع نہیں ملے گا، کنڈیشن اپنی جگہ اہمیت رکھتی ہے لیکن ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کے مومینٹم بنانے کیلئے جیت بھی بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے،محمد وسیم کا کہنا تھا کہ سابق کرکٹر سلیکشن پر اور مجھ پر جتنا چاہیں تنقید کریں کیوں کہ سب کی اپنی رائے ہوتی ہے لیکن برا تب لگتا ہے جب سابق کرکٹر نام لے لے کر کھلاڑیوں کو نشانہ بناتے ہیں، ہر کھلاڑی کی عزت ہوتی ہے اور سب سے بڑھ کر ملک کی عزت ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کو ون ڈے میچز کم ملتے ہیں اس وجہ سے آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں زیادہ نئے کھلاڑیوں کو نہیں آزمایا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسے یمن کے ساحل پر طویل عرصے سے موجود آئل ٹینکر کے گلنے سڑنے کے خطرات سے بچا ئوکا آپریشن شروع کرنے کے لیے بڑی تعداد میں فنڈز مہیا ہونے جا رہے ہیں۔عرب نیوز کے مطابق یمن کے لیے اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر ڈیوڈ گریلسے نے کہا ہے کہ 17 ممالک نے آپریشن کے پہلے مرحلے کے لیے درکار 75 ملین ڈالر جمع کرنے میں تعاون کیا ہے، جس میں سعودی عرب کے دس ملین ڈالر بھی شامل ہیں۔ اسی طرح نیدرلینڈز کے سات ملین ڈالر کے دوسرے عطیے نے ہدف تک پہنچنے کے عمل کو یقینی بنایا۔بحری جہاز جس پر ایک اعشاریہ 14 ملین بیرل تیل موجود ہے سات سال سے یمن کے ساحل کے قریب بحیرہ احمر میں پھنسا ہوا ہے۔اس دوران اس کی کچھ خاص دیکھ بھال نہیں ہو سکی ہے اور اس کی حالت خستہ ہے جس سے تیل کے سمندر میں بہہ جانے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔اس مسئلے سے محفوظ انداز میں نمٹنے کے لیے در مرحلوں پر مشتمل منصوبہ بنایا گیا ہے، جس میں تیل کی محفوظ طور پر دوسرے جہاز میں منتقلی، اسے تب تک کسی مناسب مقام پر ذخیرہ کرنا شامل ہے جب تک یمن کی صورت حال اس قابل نہیں ہو جاتی ہے کہ اس کو کہیں اور منتقل کرنے کی اجازت دے۔
عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گریسلے عطیہ دہندگان کی جانب سے کیے گئے وعدوں کو پورا کیے جانے پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اگلے ماہ کے آخر تک رقوم ہاتھ میں آ چکی ہوں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس معاملے میں ایک بڑے عزم کا اظہار دیکھا ہے جو عام طور پر دکھائی نہیں دیتا۔ان کے مطابق ناکامی بہت مہنگی پڑ سکتی ہے اور اگر تیل سمندر میں بہہ جاتا ہے تو صفائی کے آپریشن پر 30 ارب ڈالر تک کا خرچہ آ سکتا ہے۔مسئلے سے درست طور پر نہ نمٹنے کی صورت میں ایک ماحولیاتی بحران آ سکتا ہے جس سے نہ صرف یمن متاثر ہو گا بلکہ قریبی ممالک بھی لپیٹ میں آئیں جن میں سعودی عرب اور صومالیہ بھی شامل ہیں جبکہ ماہی گیری اور جہاز رانی میں بھی خلل پڑے گا۔گریسلے نے عرب نیوز کو بتایا کہ اگرچہ ابھی تک زیادہ تر رقم موصول نہیں ہوئی تاہم زیادہ تر معاہدوں پر دستخط ہو چکے ہیں جو کہ رقوم کی منتقلی کو یقینی بناتے ہیں۔ ان کے مطابق مجھے پورا یقین ہے اس مہینے کے آخر تک مزید اقدامات بھی ہوں گے اور ہم اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مزید آگے بڑھیں گے، جن ممالک نے ابھی تک معاہدوں پر دستخط نہیں کیے انہوں نے بھی اس ضمن میں مدد کرنے کے وعدے کیے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین میں تباہ کن زلزلے کے بعد زخمی ساتھیوں کی دیکھ بھال کرنے اور پھر پہاڑوں میں لاپتہ ہو جانے والے چینی کارکن کو 17 دن بعد ریسکیو کر لیا گیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق رواں ماہ کے اوائل میں جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں 6.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں کم از کم 93 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔چین کے سرکاری ریڈیو چائنا نیشنل ریڈیو (سی این آر) نے بتایا کہ سیچھوان کے وانڈونگ ہائیڈرو پاور پلانٹ میں کام کرنے والے گان یو بدھ کے روز ایک مقامی دیہاتی کو زخمی حالت میں ملے۔سی این آر نے ان کے ریسکیو کو زندگی کا معجزہ قرار دیا ہے۔پانچ ستمبر کو گان اپنے ساتھی کارکن لو یونگ کے ساتھ ڈیوٹی پر تھے جب زلزلہ آیا، اور وہ دونوں زخمی ساتھیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے اور ڈیم سے پانی چھوڑ کر سیلاب کو روکنے کے لیے وہیں موجود رہے۔سی این آر کے مطابق گان جن کی نظر کافی کمزور ہے، زلزلے کے دوران اپنی عینک سے محروم ہو گئے تھے اور پہاڑی علاقے میں پہنچنے کی تگ و دو کر رہے تھے۔
گان یو اور ان کے ساتھی نے مدد کے لیے ریسکیو اہلکاروں کو اشارہ کرکے بلانے کی کوشش کی جو ان سے بہت دور کھڑے تھے۔لوو نے سی این آر کو بتایا کہ ہم نے اپنے کپڑے اتارے، انہیں درختوں کی شاخوں پر باندھا اور چاروں طرف لہرایا۔انہوں نے بالآخر فیصلہ کیا کہ گان کو وہیں رہنا چاہیے جب لوو مدد کی تلاش میں نکل پڑے۔لوو نے گان کو کائی اور بانس کے پتوں کا بستر بنانے میں مدد کی اور الگ ہونے سے پہلے کچھ جنگلی پھل چھوڑ دیے۔لوو آٹھ ستمبر کو ریسکیو اہلکاروں کو اس وقت ملے جب انہوں نے آگ جلا کر ہیلی کاپٹر کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔11ستمبر کو گان یو کی عارضی پناہ گاہ کا پتہ چلا لیکن وہ اس جگہ سے غائب تھے۔رواں ہفتے کے شروع میں مقامی کسان نی تائیگا پہاڑوں کے درمیان واقع اپنے گاں واپس آئے اور گان کے بارے میں سنا۔انہوں نے بدھ کی صبح تلاش شروع کر دی اور صرف دو گھنٹے بعد گان کے رونے کی آواز سنی اور انہیں کچھ درختوں کے نیچے لیٹا ہوا دیکھا۔سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق دیگر امدادی کارکنوں کو گان تک پہنچنے میں مزید کئی گھنٹے لگے۔گان یو کو بدھ کے روز قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی ہڈیاں فریکچر ہوئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے محکمہ صحت کی سفارش پر خون عطیہ کرنے والے شہریوں کو تیسرے درجے کا تمغہ دینے کی منظوری دے دی ۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق 10 مرتبہ خون کا عطیہ کرنے پر 60 شہریوں کو شاہ عبد العزیز تمغے سے نوازا جائے گا۔سعودی عرب میں ضرورت مندوں کے لیے وقتا فوقتا خون عطیہ کرنے کے کیمپ لگائے جاتے ہیں۔ یہ مہم مملکت کے تمام شہروں میں ایک ساتھ سرکاری سطح پر شروع کی جاتی ہے۔خون عطیہ کرنے کی مہم کا مقصد ضرورت مند مریضوں کی مشکل کو حل کرنا ہے۔سعودی عرب کے تمام شہروں میں قائم بلڈ بینکوں میں شہریوں کی جانبسے عطیہ کردہ خون کو محفوظ کیا جاتا ہے اور بعد میں ضرورت مند مریضوں میں اسے تقسیم کیا جاتا ہے۔ملک بھر میں قائم بلڈ بینک مقامی و غیر ملکی شہریوں کو خون عطیہ کرنے کی ترغیب دیتے اور آگاہی مہم بھی چلاتے ہیں تاکہ ہنگامی حالت میں ضرورت مندوں کی فوری مدد کو یقینی بنایا جائے۔خون عطیہ کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے شاہی اعزاز بھی کیا جاتا ہے اور ایسیافراد کو تمغے سے نوازا جاتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارتی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)نے جمعرات کی صبح کئی ریاستوں میں مسلم بھارتی تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا سے تعلق رکھنے والے کارکنان کے گھروں اور اس کے دفاتر پر چھاپے مار کر 100 سے زیادہ رہنمائوں اور کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پی ایف آئی کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون میں انسداد دہشت گردی ایجنسی نے 10 ریاستوں میں چھاپے مارے۔یہ چھاپے جن ریاستوں میں مارے گئے ان میں اتر پردیش، کیرالہ، آندھرا پردیش، تلنگانہ، کرناٹک اور تمل ناڈو شامل ہیں۔ملک کی 10 ریاستوں میں مارے گئے ان چھاپوں میں پی ایف آئی کے 100 سے زیادہ سرکردہ رہنمائوں اور کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔یہ چھاپے این آئی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ریاستی پولیس نے مشترکہ طور پر کی کی گئی کارروائی کے دوران مارے۔سب سے زیادہ گرفتاریاں ریاست کیرالہ سے کی گئیں جہاں 22 افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ اس کے بعد مہاراشٹرا اور کرناٹک 20، آندھرا پردیش میں 5، آسام 9، دہلی 3 ، مدھیہ پردیش 4، پڈوچیری 3، تامل ناڈو10، اتر پردیش 8 اور راجستھان سے 2 کارکنوں اور رہنماں کو گرفتار کیا گیا۔حالیہ کارروائیوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ اب تک کا سب سے بڑا کریک ڈان ہے۔کریک ڈان کے دوران ان لوگوں کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں اور سرچ آپریشن کیے جا رہے ہیں جو مبینہ طور پر دہشت گردی کی فنڈنگ، تربیتی کیمپ چلانے اور انتہا پسند گروپوں میں شامل ہونے کے لیے لوگوں کو راغب کرنے میں ملوث ہیں۔گرفتاریوں کے خلاف تامل ناڈو اور کرناٹک میں پی ایف آئی کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔پی ایف آئی نے ایک بیان میں کہا کہ پی ایف آئی کے قومی، ریاستی اور مقامی رہنماں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، پارٹی کی ریاستی کمیٹی کے دفتر پر بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں، ہم فاشسٹ حکومت کی جانب سے اختلافی آوازوں کو خاموش کرنے کے لیے ایجنسیوں کو استعمال کرنے کے اقدام پر شدید احتجاج کرتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے اعلی اقتصادی منصوبہ ساز نے کہا ہے کہ جمعرات سے گیسولین اور ڈیزل کے خوردہ نرخ میں کمی کی جارہی ہے۔ قومی ترقیاتی اور اصلاحات کمیشن کے مطابق گیسولین اور ڈیزل کی نئی قیمت بالترتیب 290 یوآن ( 41.71 امریکی ڈالرز) فی ٹن اور 280 یوآن فی ٹن ہوگی۔ چین میں نرخ کے تعین بارے موجودہ طریقہ کار کے مطابق اگر بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت میں 50 یوآن فی ٹن سے زیادہ تبدیلی ہو اور یہ نرخ10 کاروباری ایام برقرار رہے تو ملک میں پیٹرول اور ڈیزل جیسی صاف شدہ تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں اس کے مطابق ردوبدل کیا جاتا ہے۔ چین کی 3 بڑی تیل کمپنیوں، چائنہ نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن، چائنہ پیٹرو کیمیکل کارپوریشن اور چائنہ نیشنل آف شورآئل کارپوریشن کوہدایت دی گئی ہے وہ تیل کی پیداوار برقراررکھیں اور مستحکم سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے ترسیل کو آسان بنائیں-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین میں حالیہ برسوں کے دوران فائیوجی نیٹ ورک کی تعمیرا ت میں پیش رفت ہوئی ہے، جس کی وجہ سے فائیوجی بیس ا سٹیشنز کی تعداد میں مستحکم اضافہ ہوا ہے ۔ وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین میں اگست کے آخر تک فائیوجی بیس اسٹیشنز کی تعداد 21 لاکھ سے زیادہ رہی، جو کہ اس کے موبائل بیس اسٹیشنز کے 19.8 فیصد کے برابر ہیں ،اور یہ سال 2021 کے اختتام سے 5.5 فیصد پوائنٹس زیادہ ہیں۔ وزارت کے مطابق رواں سال کے پہلے 8 مہینوں کے دوران تقریبا 6 لاکھ 77ہزار فائیو جی بیس اسٹیشنز بنائے گئیہیں ۔ وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے آخر تک چین میں فائیوجی موبائل صارفین کی تعداد47 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچ گئی ہے ۔ چین نے دنیا کا سب سے بڑا فائیوجی نیٹ ورک بنایا ہے۔ قومی ادارہ شماریات کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2021 کے اختتام تک ملک میں فائیو جی بیس اسٹیشنز کی تعداد دنیا کی مجموعی تعداد کے 60 فیصد سے زیادہ رہی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 22 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔ دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 61 کروڑ34 لاکھ 57 ہزار 85 ہوگئی۔ امریکہ 9 کروڑ58 لاکھ 74 ہزار 591 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ45 لاکھ 53 ہزار 42 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 52 لاکھ 28 ہزار 660 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔ برازیل میں مصدقہ کیسزکی تعداد 3 کروڑ 45 لاکھ 92 ہزار 27، جرمنی میں 3 کروڑ 28 لاکھ 54 ہزار 286، جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 45 لاکھ 35 ہزار940 اور برطانیہ میں 2 کروڑ 38 لاکھ 3 ہزار 454 تک پہنچ گئی ہے۔ اٹلی میں 2 کروڑ 22 لاکھ 18 ہزار 846 اور جاپان میں 2 کروڑ 8 لاکھ 33 ہزار 168 مصدقہ کیسز ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کی کرنسی رین من بی یا یوآن کے ذریعے عالمی سطح پر ادائیگیوں میں اگست میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ہوا ہے۔ مالیاتی میسجنگ سروس مہیا کرنے والے عالمی ادارے سوسائٹی فار ورلڈ وائیڈ انٹربینک فنائنشل کمیونیکشن کے مطابق رین من بی کا عالمی حصہ جولائی کے 2.2 فیصد کی نسبت گزشتہ ماہ بڑھ کر 2.31 فیصد ہوگیا ہے۔ اگست میں رین من بی ادائیگیوں کی مالیت میں ایک ماہ قبل کی نسبت 9.25 فیصد اضافہ ہوا، جو تمام ادائیگیوں کی کرنسیوں میں 4.01 فیصد اضافے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ یورو زون کوچھوڑکربین الاقوامی ادائیگیوں کے اعتبار سے رین من بی 1.55 فیصد حصے کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان بھر میں ڈینگی وبا کے دوبارہ پھیلا کے سبب ڈینگی بخار کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اس کی بڑی وجہ مون سون بارش سے آنے والا سیلاب ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبہ میں اس مرض سے 27 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ملک میں ڈینگی بخار کا پھیلاؤ شدید ہوتا جارہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب کے علاقے العلا میں ہزاروں سال قدیم مجسمہ دریافت ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں سعودی رائل کمیشن نے بتایا کہ ملکی اور غیر ملکی آثار قدیمہ کے ماہرین نے العلا میں کھدائی کے دوران ہزاروں سال قدیم مجسمے کو دریافت کیا۔اس کا وزنایک ٹن سے زیادہ ہے اور یہ مجسمہ دو اعشاریہ دو میٹر طویل ہے۔پتھر سے تراشے ہوئے اس مجسمے کو بڑی مہارت کے ساتھ اصلی حالت میں خصوصی انتظامات کے تحت محفوظ بنایا گیا ہے۔اس مجسمے کا تعلق لیان کی تاریخ سے بتائی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ دل کی بیماری، کینسر اور ذیابیطس جیسی غیر متعدی بیماریاں عالمی سطح پر 74 فیصد اموات کی وجہ ہیں جب کہ ان بیماریوں کا باعث بننے والے عوامل پر قابو پاکر لاکھوں جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ صحت کی رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ نام نہاد این سی 4 کروڑ 10 افراد کی موت کی وجہ بنتی ہیں جب کہ مرنے والوں میں 70 سال سے کم عمر کے ایک کروڑ 70 لاکھ افراد بھی شامل ہیں۔نان کمیونل ڈیزیز کو روکا جا سکتا ہے یہ بیماریاں اکثر غیر صحت مند طرز زندگی یا رہن سہن کے باعث ہوتی ہیں۔ پوشیدہ نمبرز کے عنوان سے تیار کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دل ، کینسر، ذیابیطس اور سانس کی بیماریوں نے عالمی سطح پر ہلاکتوں کا باعث بننے کے لحاظ سے متعدی بیماریوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے اس طرح کی بیماریوں کو دیکھنے والے ڈویژن ہیڈ نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ ہر 2 سیکنڈ میں 70 سال سے کم عمر کوئی شخص این سی ڈی سے مر رہا ہے۔اس کے باوجود این سی ڈیز کے خلاف اقدامات کے لیے ملکی اور عالمی سطح پر بہت کم رقم خرچ کی جاتی ہے، یہ واقعی ایک المیہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موٹاپا یا ذیابیطس جیسے این سی ڈی کے شکار افراد میں وائرس سے متاثر ہونے کے بعد شدید بیمار ہونے اور مرنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اعداد و شمار واضح تصویر پیش کرتے ہیں، مسئلہ یہ ہے کہ دنیا اس کی جانب توجہ نہیں دے رہی۔عام خیال کے برعکس طرز زندگی کے باعث ہونے والی یہ بیماریاں امیر ممالک کے لیے اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر این سی ڈی سے ہونے والی قبل از وقت 86 فیصد اموات بہت کم اور لوئر مڈل کلاس آمدنی والے ممالک میں ہوتی ہیں۔بینٹ میکلسن نے کہا کہ یہ مسئلہ نہ صرف صحت کا معاملہ ہے بلکہ یہ غربت کا مسئلہ بھی ہے، غریب ممالک میں اکثر لوگوں کو بیماریوں سے بچا، علاج معالجے کی مطلوبہ سہولیات میسر ہی نہیں ہیں۔ڈبلیو ایچ او کی جانب سیلانچ گیا نیا این سی ڈی ڈیٹا پورٹل ظاہر کرتا ہے کہ عالمی سطح پر سب سے زیادہ اموات کی وجہ بننے والی بیماری دل کی ہے جو کہ افغانستان اور منگولیا جیسے ممالک میں سب سے زیادہ اموات کا باعث بن رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی صدر جو بائیڈن نیویارک میں ہونے والے ایک ایونٹ میں تقریر ختم کرنے کے بعد پریشان دکھائی دیئے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق نیویارک میں ایڈز، ٹی بی اور ملیریا کیخلاف فنڈز اکٹھے کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں امریکی صدر نے خصوصی طور پر شرکتکی۔نیویارک میں ہونے والے ایونٹ میں امریکی صدر نے تقریر کی، جسے ختم کرتے ہی وہ اسٹیج سے دو قدم چلے لیکن سب بھول گئے اور وہیں پریشانی کی حالت میں کھڑے ہو گئے، جوبائیڈن کئی دیر تک آگے بڑھنے کیلئے اپنے آپ سنبھالتے نظر آئے۔انٹرنیٹ پر متعدد لوگوں نے ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریر ختم کرنے کے بعد وہاں سے جانے کے دوران امریکی صدر پریشان ہو کر رکے اور پھر آگے بڑھنے کی کوشش کی۔ اس دوران امریکی صدر نے کچھ کہا تاہم تالیوں کے شور میں ان کی آواز ویڈیو میں زیادہ واضح نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترک دفاعی کمپنی بایکار نے رواں ماہ متحدہ عرب امارات کو 20 مسلح ڈرون فراہم کیے ہیں اور مزید بھی فروخت کیے جا سکتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام، یوکرین اور لیبیا کے تنازعات پر اثرات کے بعد بایکار کے ڈرونز کی بین الاقوامی طلب میں اضافہ ہوا، جہاں ان کے لیزر گائیڈڈ بکتر کے پار جانے والے بموں نے دو سال قبل یو اے ای کی حمایت یافتہ افواج کے حملے کو پسپا کرنے میں مدد کی۔لیبیا میں خانہ جنگی ان متعدد محاذوں میں سے ایک تھی جہاں دونوں ممالک نے گزشتہ سال ہوئی مصالحت تک مشرق وسطی میں اثر و رسوخ کے لیے کئی دہائیوں تک تلخ جنگ لڑی۔فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب متحدہ عرب امارات اور اس کا اتحادی سعودی عرب، ایران اور اس کی پراکسی فورسز کی جانب سے بڑھتے ہوئے سیکیورٹی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے ترکیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کا فائدہ اٹھانے کی امید کر رہے ہیں۔دونوں خلیجی عرب تیل کی ریاستوں کو شہروں اور تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملوں کا سامنا کرنا پڑا جس کا الزام انہوں نے
یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی جنگجوں پر عائد کیا۔مذاکرات کے بارے میں ذرائع نے بتایا کہ ابوظہبی اور ریاض، انقرہ سے بایکار TB2 ڈرون حاصل کرنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ بات چیت کے دوران فیصلہ کیا کہ 20 مسلح ڈرون تیزی سے فراہم کیے جائیں انہیں اس ماہ کے شروع میں منتقل کیا گیا تھا۔ایک سینیئر ترک عہدیدار نے تصدیق کی کہ ترکیہ نے متحدہ عرب امارات کو کچھ ڈرون فراہم کیے ہیں اور متحدہ عرب امارات مزید طلب کر رہا ہے جبکہ سعودی عرب مسلح ڈرون خریدنا اور انہیں بنانے کے لیے ایک فیکٹری لگانا چاہتا ہے۔عہدیدار نے کہا کہ بایکار ایک مینوفیکچرنگ پلانٹ کے لیے سعودی درخواست پر غور کر رہی ہے لیکن یہ صدر طیب اردوان کے لیے ایک اسٹریٹجک فیصلہ ہوگا کیوں کہ دیگر مسائل درپیش ہیں جیسا کہ ترکی میں سعودی سرمایہ کاری اتنی تیزی سے آگے نہیں بڑھ رہی جتنی ممکن ہے۔دوسری جانب بایکار کمپنی، یو اے ای کی وزارت خارجہ اور سعودی عرب کے سرکاری پریس دفتر نے تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
برطانیہ نے چھ ماہ پر محیط ایک پلان جاری کیا ہے جس کے تحت کاروباری کمپنیوں کے بجلی و گیس کے بل کا نصف حصہ حکومت ادا کرے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم لِز ٹرس کی نئی حکومت نے بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث دبا کا شکار کاروباری کمپنیوں کو ریلیف فراہم کرنے کی غرض سے پلان جاری کیا ہے جو آئندہ ماہ اکتوبر سے نافذالعمل ہوگا۔حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ توانائی کے شعبے، خیراتی اداروں، ہسپتالوں اور سکولوں کے علاوہ کاروباری کمپنیوں کے گیس و بجلی کی ہول سیل قیمت اوپن مارکیٹ میں متوقع قیمت سے نصف تک محدود ہوگی۔اس سے قبل وزیراعظم لِز ٹرس نے گھروں کے لیے گیس و بجلی کی قیمتوں کو فریز کرنے کا دو سالہ منصوبہ متعارف کروایا ہے جو آئندہ ماہ سے لاگو ہوگا۔وزیر خزانہ کواسی کوارٹینگ نے بدھ کو کہا کہ حکومت نے کاروباروں کو تباہی سے بچانے، نوکریاں محفوظ کرنے اور مہنگائی کو محدود کرنے کی غرض سے یہ اقدامات اٹھائے ہیں۔حکومت نے یہ اعلان جمعے کو مِنی بجٹ متعارف کروانے سے ایک دن پہلے کیا ہے جب وزیر خزانہ کواسی کوارٹینگ ممکنہ طور پر ٹیکسوں میں کمی کا اعلان کریں گے۔
وزیر خزانہ کی کوشش ہے کہ بجٹ کے ذریعے معاشی ترقی کو فروغ دیا جائے جبکہ دوسری جانب ماہرین کے اندازے کے مطابق یوکرین جنگ کی وجہ سے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں برطانیہ کے لیے معاشی بحران کا سبب بن سکتی ہیں۔برطانوی صنعتی اداروں کی ملکی تنظیم کنفیڈریشن آف برٹش انڈسٹریز (سی بی آئی)نے حکومت کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ساتھ ہی سی بی آئی نے حکومت پر زور دیا ہے کہ توانائی کے مسئلے کا طویل مدتی حل نکالا جائے تاکہ طلب میں کمی کے ساتھ ساتھ سپلائی میں اضافہ کیا جائے۔لِز ٹرس نے برطانیہ کے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے تیزی سے کام کرنے کا وعدہ کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر توانائی کے بڑھتے ہوئے بلوں سے نمٹنے اور مستقبل میں ایندھن کی فراہمی کو محفوظ بنانے کے لیے ایک منصوبہ لے کر آئیں گی۔انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران عندیہ دیا تھا کہ وہ ٹیکس میں اضافے کو ختم اور دیگر محصولات میں کمی کریں گی جن کے بارے میں بعض ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترکیہ نے یوکرین کے روسی قبضے میں لیے گئے علاقوں میں ریفرنڈم کرانے کے اعلان کو ناجائز منصوبوں کا حصہ قرار دیدیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ترکیہ نے اس روسی اعلان کی مذمت کی اور کہا عالمی برادری اس طرح کے ناجائز اور غیر قانونی اقدامات کی حمایت نہیں کرتی ہے۔ترکیہ کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے ' ترکیہ نے کبھی بھی کریملن کے کریمیا کو اپنے ساتھ ملانے کی کوتسلیم نہیں کیا ہے۔ روس کا کریمیا کو 2014 میں اپنے ساتھ ملایا تھا جس کی وجہ سے رواں سال کےآغاز میں 24 فروری کو روس یوکرین جنگ شروع ہو گئی۔دوسری جانب ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن بیک وقت روس اور یوکرین دونوں کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست جنگ بندی کی کوشش میں ہیں۔ لیکن روس نے زیر قبضہ لیے گئے یوکرینی علاقوں میں اپنے ساتھ الحاق کے لیے ریفرنڈم کا اعلان کر کے اور اپنی ریزرو فورسز کو متحرک کرنے کا کہہ کر جنگی تشدد بڑھانے کا اشارہ دے دیا ہے۔جبکہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران عالمی رہنماوں کو بتایا ہے کہ روس اور یوکرین دونوں جنگ سے نکلنے کے لیے باعزت راستہ چاہتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آسٹریلیا کی ریاست تسمانیہ کے ایک دور دراز ساحل پر پھنس کر 200 وہیل مچھلیاں ہلاک ہو گئی ہیں جبکہ گزشتہ روز 12 کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی تھی۔غیر ملکی خبررساں ادارے نے ریسکیو حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ساحل پر اس وقت 35 مچھلیاں زندہ ہیں جن کو بچانے کے لیے وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے سخت محنت کی۔ ساحل کی فضائی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درجنوں چمکدار اور سیاہ ممالیہ مچھلیاں ایسے سمندر کے ایسے حصے میں پھنسی ہوئی ہیں جہاں ریت بہت زیادہ ہے۔مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمے کے حکام کے پہنچنے سے قبل مچھلیوں کو زندہ رکھنے کی کوشش کی اور ان پر بالٹیوں سے سمندری پانی ڈالتے رہے۔محکمہ وائلڈ لائف کے آپریشنز مینیجر برینڈن کلارک کا کہنا ہے کہ اس وقت ہماری توجہ زندہ بچ جانے والی مچھلیوں اور ان کو واپس سمندر میں چھوڑنے پر مرکوز ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے بڑی تعداد میں مچھلیاں ہلاک ہوئی ہیں۔
عام طور پر وہیلز گہرے پانیوں میں رہتی ہیں اور کم پانی میں آنے پر ان کے پھنسنے کے امکانات ہوتے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمے کے اہلکار کم پانی کی طرف آنے والی مچھلیوںکو واپس جانے پر ابھارتے ہیں تاہم اب اس مقصد کے لیے جدید سائنسی آلات کو بھی استعمال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 2020 میں تسمانیہ ہی میں بہت بڑی تعداد میں وہیل مچھلیوں کے پھنس جانے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 470 وہیل مچھلیاں ریاست کے مغربی ساحل پر پھنس کر رہ گئی تھیں۔اس وقت تسمانیہ کے منجمد پانیوں میں کئی دن کوشش کرنے والے درجنوں رضاکاروں کی کوششوں کے باوجود پھنسی ہوئی 300 سے زیادہ وہیل مچھلیاں ہلاک ہو گئی تھیں۔آسٹریلیا کے اس ساحلی علاقے میں بڑے پیمانے پر وہیل مچھلیوں کے پھنس جانے کی وجہ اب بھی پراسرار ہے۔کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ 2020 میں پیش آنے والے واقعے کی وجہ شاید یہ تھی کہ وہیل مچھلیوں نے کھانے کی تلاش میں یا پھر بھٹک جانے والی ایک دو مچھلیوں کی پیروی کی تھی۔ جس کے بعد وہ سب پھنس کر موت کے منہ میں چلی گئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ موسمیاتی بحران، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں ہونے والے نقصان کے ازالے کے معاملے پر بامعنی اقدامات کا وقت آ گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر میں آئندہ اقوام متحدہ کے موسمیاتی سربراہی اجلاس سی او پی 27 سے پہلے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ماحولیاتی اقدامات پر تبادلہ خیال کے لیے عالمی رہنمائوں کی میٹنگ کی مشترکہ میزبانی کی۔انتونیو گوتریس نے اجلاس کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ میرے پیغامات سخت تھے۔انہوں نے کہا کہ آپ سب نے پاکستان (میں سیلاب) کی خوفناک تصاویر دیکھی ہوں گی۔ یہ گلوبل وارمنگ کے صرف 1.2 ڈگری پر ہو رہا ہے، اور ہم تین ڈگری سے زیادہ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے حکومتوں پر زور دیا کہ وہ چار مسائل سے نمٹیں: 1.5 سی کو ممکن رکھنے کے لیے زیادہ عزائم، ترقی پذیر دنیا سے مالی وعدوں کو پورا کرنا، موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق اقدامات اور(موسمیاتی تبدیلیوں سے) نقصان کا مسئلہ۔ترقی پذیر ممالک کا موقف ہے کہ تاریخی آلودگی پھیلانے والوں کو اخلاقی طور پر نقصان کا ازالہ کرنا چاہیے تاہم اس خیال کو امیر ممالک نے موسمیاتی سربراہی اجلاس سی او پی 27 میں مسترد کردیا تھا۔چند روز قبل، ڈاکار میں ہونے والے کم ترقی یافتہ ممالک کے گروپ نے ایک بار پھر اس مسئلے پر زور دیا جس میں گلوبل وارمنگ سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کے لیے فنڈنگ میکانزم کے قیام کا مطالبہ کیا گیا۔انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ مصر میں موسمیاتی سربراہی اجلاس سی او پی 27 اسے ماحولیاتی انصاف، بین الاقوامی یکجہتی اور اعتماد کی تعمیر کے معاملے کے طور پر اجاگر کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عربین ایئر لائنز (السعودیہ)نے سعودی عرب کے قومی دن یومِ وطنی پر داخلی پروازوں سے متعلق خصوصی پیشکش کر دی۔سعودی میڈیا کے مطابق السعودیہ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ خصوصی پیشکش سعودی عرب کے تمام ایئرپورٹس کیلیے اور یکطرفہ ٹکٹ پر ہے۔بکنگ 21 سے 23 ستمبر 2022 کے دوران کرانا ہوگی جبکہ اس ٹکٹ پر سفر یکم جنوری سے 31 مارچ 2023 کے دوران کیا جاسکے گا۔ السعودیہ نے بیان میں کہا کہ خصوصی پیشکش اکانومی اور گیسٹ کلاس کی براہ راست پروازوں کے لیے ہے۔ اکانومی کلاس کا ٹکٹ 92 اور گیسٹ کلاس کا ٹکٹ 192 ریال میں دستیاب ہے۔ خصوصی پیشکش محدود نشستوں کے لیے اور پہلے آ پہلے پا کی بنیاد پر ہے۔دوسری جانب سعودی عرب کے 92 ویں قومی دن کے موقع پرملک بھر کے شہریوں نے ریاست کے ساتھ اپنی حب الوطنی، محبت اور وفاداری کا اظہارکیا ہے جبکہ وہ پریڈ، آتش بازی اور تفریحی شوز کے ذریعہ جشن منانے کی تیاری کر رہے ہیں۔دارالحکومت ریاض میں سعودی عرب کا قومی دن منانے کی تیاریاں عروج پرہیں۔اس موقع پر شہر کی مرکزی شاہراہوں کو قومی پرچم سے سجایا گیا ہے، ٹاورزاور عمارتوں کو سبزروشنیوں سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے الشاطی محل میں سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ملاقات کی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹوئٹر پر کہا کہ انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر امارات کے صدر سے ملاقات کی اور انہیں سعودی قیادت کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا ہے۔ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا اور علاقائی و بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق سعودی قیادت نے خیر سگالی کے پیغام میں اماراتی صدر کی پائدار صحت و عافیت اور امارات اور اس کے عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔اماراتی صدر نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کے لیے خیر سگالی کا جوابی پیغام حوالے کیا۔انہوں نے سعودی عرب اور اس کے برادر عوام کے لیے خوشحالی، سربلندی اور دائمی وقار کی خواہش کا اظہار کیا۔ امارات اور مملکت کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات، سٹراٹیجک تعاون اور باہمی دلچسپی کے متعدد شعبوں میں تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔اس موقع پر اماراتی قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید آل نہیان اور نائب وزیراعظم و وزیر ایوان صدارت شیخ منصور بن زاید آل نہیان بھی موجود تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی حکومت نے کاروباری مراکز میں مشینی ادائیگی کے نظام کی خلاف ورزیوں کا چارٹ اور ان پر سزائوں کے ضوابط جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔سعودی اخبار کے مطابق سعودی حکومت نے وزرائے تجارت و بلدیات و دیہی و آباد کاری امور کو ہدایت دی ہے کہ وہ کاروباری مراکز میں مشینی ادائیگی کے نظام پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اوراس کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف مقررہ لائحہ عمل کے مطابق کارروائی کا طریقہ کار مقرر کریں۔دونوں وزارتیں مشینی ادائیگی کی خلاف ورزیوں کا چارٹ تیار کریں اور خلاف ورزیوں پر مقررسزاں کے نفاذ کے ضابطے بنائیں۔سعودی حکومت نے وزارت تجارت اور وزارت بلدیات کے وزرا سے کہا ہے کہ وہ فیصلے پرعمل درآمد کرانے والے اداروں کے نام بھی متعین کریں۔ متعلقہ ادارے کاروباری مراِکز میں مشینی ادائیگی کے وسائل مہیا کریں اور تمام اداروں کو پابند بنایا جائے کہ وہ 90 روز کے اندر فیصلے پرعمل درآمد یقینی بنائیں۔سرکاری فیصلے میں کہا گیاکہ متعلقہ ادارے کاروباری مراکز پر یہ بات واضح کردیں کہ انہیں مشینی ادائیگی کے انتظامات کرنا ہیں اوراس حوالے سے وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور اور انسداد تجارتی پردہ پوشی کے قومی پروگرام کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔اگر کسی بھی ادارے کو مشینی ادائیگی کے نظام پرعمل درآمد میں کوئی مشکل یا رکاوٹ پیش آئے یا فیصلے پرعملدرآمد میں کسی دشواری کا سامنا کرنا پڑے تو دونوں اداروں سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایران میں مہسا امینی خاتون کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد پھوٹ پڑنے والا احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ انٹرنیٹ سروسز بھی تقریبا معطل کر دی گئی ہیں اور ملک میں موجود دو مغربی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام اور واٹس ایپ تک رسائی متاثرہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا نے ایرانیاعلی عہدیدار کا بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ایسے اقدامات کرنے کا اشارہ دیا تھا۔رابطوں کے ذرائع کے فقدان کے باعث لوگوں کے لیے احتجاج کو منظم کرنا اور حکومت کی جانب سے اختلاف رائے رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈان کے حوالے سے معلومات کی فراہمی مشکل ہو جائے گی۔درست طور پر حجاب نہ اوڑھنے پر پولیس کے ہاتھوں گرفتاری اور پھر دوران حراست ہی 22 سالہ خاتون کی ہلاکت کے بعد ایران میں شدید احتجاج ہو رہا ہے، جس میں کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا جبکہ جھڑپوں کے دوران آٹھ افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں، جن میں چار کو فورسز نے نشانہ بنایا جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں زخمی ہیں۔دوسری جانب ایرانی حکام نے کا کہنا ہے کہ صرف تین ہلاکتیں ہوئی ہیں اور اس کا الزام نامعلوم مسلح گروپ پر لگایا ہے۔ایران میں موجود ایک عینی شاہد نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے پی کو بتایا کہ بدھ کی شام سے ان کو موبائل فون پر انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں ہے۔
انٹرنیٹ کمپنی کے ڈائریکٹر ڈاگ میدوری کا کہا ہے کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ ایران میں انٹرینٹ سروس اور موبائل ڈیٹا کو بلاک کیا جا رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ موجودہ حالات کی مناسبت سے حکومتی اقدام دکھائی دیتا ہے، میں تصدیق کرتا ہوں کہ تمام موبائل فونز پر انٹرنیٹ تک رسائی بند کر دی گئی ہے۔انٹرنیٹ سروسز پر نظر رکھنے والی لندن کی کمپنی نیٹ بلاکس کی جانب سے پہلے انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے نیٹ ورک متاثر ہونے کی اطلاع دی تھی۔اسی طرح فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا جو کہ دونوں پلیٹ فارمز کی ملکیت رکھتی ہے، کا کہنا ہے کہ اس کے علم میں ایران میں صارفین کی انٹرنیٹ تک رسائی روک دی گئی ہے۔ہمیں امید ہے کہ صارفین کے آن لائن آنے کے حق کو جلد ہی بحال کر دیا جائے گا۔دوسری جانب ایرانی ویب سائٹس کو چند روز میں دوسری بار سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ایرانی وزارت ثقافت اور مرکزی بینک کی ویب سائٹ کو ہیکرز کے ایک گروپ نے کامیاب سائبرحملے کا نشانہ بنایا۔ایک مرکزی سائٹ کی انٹرنیٹ پر تلاش کے دوران ویبسائٹ کی جگہ ایک "خرابی" کا نشان دکھایا۔ہیکنگ کی دنیا میں مشہور انانیمس گروپ نے مرکزی بینک کے ساتھ ساتھ ایرانی وزارت ثقافت و رہ نمائی کی ویب سائٹ کو ہیک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی "فارس" کو بھی ہیک کر کے دوبارہ کام پر واپس آنے سے قبل عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔بدلے میں ایرانی حکام نے مرکزی بینک کے نظام کی ہیکنگ کی تصدیق کی اور سرکاری ارنا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ ہیکرز بینک کی ویب سائٹ میں گھسنے میں کامیاب ہو گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کا خواہاں نہیں ہے، امریکا یہ ضمانت دے کہ وہ بحال ہونے والے جوہری معاہدے کی پاسداری کرے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری ہتھیار بنانے یا حاصل کرنے کا خواہاں نہیں ہے اور ایران کے دفاعی نظریات میں جوہری ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ابراہیم رئیسی نے امریکی صدر جو بائیڈن کے اسٹیج پر آنے سے چند گھنٹے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ان خیالات کا اظہار ایسے وقت میں کیا ہے جب ایران کے جوہری معاہدے پر کشیدگی بڑھ چکی ہے جو کئی ماہ کے مذاکرات کے باوجود مسدود ہے اور ایران پر انسانی حقوق کے ریکارڈ پر دبائو بھی بڑھ رہا ہے۔ابراہیم رئیسی نے کہا کہ یہ سب کچھ ایسے ماحول میں ہو رہا ہے جب وہ ممالک جو غیر منصفانہ طور پر ہمیں ایک خطرے کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں وہ خود جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور جانچ میں مصروف رہتے ہیں۔
انہوں نے دعوی کیا کہ جوہری صلاحیت اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے جب ایران کے بارے میں بات کی جاتی ہے تو دہرا معیار اپنایا جاتا ہے۔انہوں نے غیر اعلانیہ طور پر جوہری طاقت کے حامل اسرائیل پر دبائو میں کمی کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایران نے عالمی معاہدوں کی ہمیشہ پاسداری کی ہے۔ابراہیم رئیسی نے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ یہ صرف انسانی جدوجہد اور پرامن کوششوں کے لیے ضروری ہے لیکن کچھ ممالک اس کو ایک خطرے کے طور پر پیش کرنے کے خواہشمند ہیں جبکہ یہ صرف دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے اقدام سے منہ موڑنے کی کوشش ہے۔-ابراہیم رئیسی نے بائیڈن انتظامیہ کے اخلاص پر شک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماضی کی وہی کہانیاں دہراتے رہتے ہیں جس سے معاہدے کی بحالی کے لیے ان کے حقیقی ارادوں پر بہت سے شکوک پیدا ہوتے ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ ضمانتوں اور یقین دہانیوں کے بغیر کیا ہم واقعی بھروسہ کر سکتے ہیں کہ وہ اس عہد پر قائم رہیں گے؟۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لوبیٹو (شِنہوا) انگولا کے جنوبی صوبہ بینگولا میں مسافر گاڑی الٹنے کے سبب کم سے کم 12 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے، جبکہ اس میں 30 مسا فر سوار تھے۔
قومی پولیس ترجمان ارنیسٹو ٹیچی وولا نے بتایا کہ تیز رفتاری، بے احتیاطی اور گاڑی میں تکنیکی خرابی گاڑی الٹنے کی وجوہات تھیں۔
انگولا میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار میڈیکل ایمرجنسیز کے بینگولا میں صوبائی کوآرڈینیٹر ہرنانی فرانسسکو نے بتایا کہ 18 زخمیوں کی حالت نازک ہے جنہیں جنرل اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
نیویارک (شِںہوا) مقامی نیوز چینل اسپیکٹرم نیوز این وائے 1 کی جا نب سے ویب سائٹ پر شائع کر دہ رپورٹ کے مطابق 2021 میں 2019 کی نسبت نیویارک میں بے گھر افراد کیلئے مختص پناہ گاہوں کے رہائشیوں کی اموات میں 58 فیصد اضافہ ہوا ۔
این وائے 1 نے نیو یارک شہر کی پناہ گاہوں میں ہزاروں پر تشدد و سنگین واقعات کی رپورٹس کا ریکارڈ حاصل کیا گیا ہے، جس میں رپورٹ کردہ اموات ، جھگڑوں ، جنسی جرائم اور ادویات کے زائد استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔
مثلاً 2019 اور 2021 کے درمیان رپورٹ کردہ جھگڑوں کی تعداد تقربا 16 فیصد بڑھ کر 1 ہزار 425 ہوگئی۔ ان میں 968 واقعات میں سنگین زخم آئے یا ہتھیارکی موجودگی پائی گئی یا اس کا استعال ہوا۔ جنسی جرائم 2019 میں 368 تھے جو 2021 میں بڑھ کر 588 ہوگئے ،جبکہ ادویات کے زائد استعمال کے واقعات 2019 میں رپورٹ کردہ 701 سے بڑھ کر 2021 میں 1 ہزار 93 ہوگئے۔
محکمہ بے گھر خدمات کے ایک ترجمان نے نشاندہی کی ہے کہ ملک بھر میں ادویات کے زائد استعمال کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز نے کہا ہے کہ جمعرات سے گیسولین اور ڈیزل کے خوردہ نرخ میں کمی کی جارہی ہے۔
قومی ترقیاتی اور اصلاحات کمیشن کے مطابق گیسولین اور ڈیزل کی نئی قیمت بالترتیب 290 یوآن ( 41.71 امریکی ڈالرز) فی ٹن اور 280 یوآن فی ٹن ہوگی۔
چین میں نرخ کے تعین بارے موجودہ طریقہ کار کے مطابق اگر بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت میں 50 یوآن فی ٹن سے زیادہ تبدیلی ہو اور یہ ںرخ 10 کاروباری ایام برقرار رہے تو ملک میں پیٹرول اور ڈیزل جیسی صاف شدہ تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں اس کے مطابق ردوبدل کیا جاتا ہے۔
چین کی 3 بڑی تیل کمپنیوں، چائنہ نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن، چائنہ پیٹرو کیمیکل کارپوریشن اور چائنہ نیشنل آف شورآئل کارپوریشن کوہدایت دی گئی ہے وہ تیل کی پیداوار برقراررکھیں اور مستحکم سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے ترسیل کو آسان بنائیں۔
قطری وزیر خارجہ نے خطے کے استحکام کے فروغ کے لیے جوہری معاہدے کی بحالی کو ضروری قرار دیا۔یہ بات شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے بلومبرگ نیٹ ورک کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہی۔انہوں نے کہا کہ قطر علاقائی استحکام کے لیے ایک اہم عنصر کے طور پر جوہری معاہدے کی بحالی پر پختہ یقین رکھتا ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پچھلے دو ہفتوں میں ہم نے ایک معاہدے تک پہنچنے کے بارے میں مایوس کن بیانات سنے ہیں۔ ہم تمام فریقین سے بات کر رہے ہیں اور ان مذاکرات میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے گزشتہ دنوں میں ان تمام فریقوں سے رابطہ کیا ہے اور تمام فریقین ایک معاہدہ تک پہنچنا چاہتے ہیں اور قطر جوہری معاہدے کی بحالی کی اہمیت پر پختہ یقین رکھتا ہے کیونکہ یہ کام تمام فریقین کی پریشانیوں کو دور کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہیں کہ ایک معاہدہ اور ایٹمی ہتھیاروں سے پاک زون کا قیام ضروری ہے۔شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے افغانستان کے مسائل کے بارے میں کہا کہ عالمی برادری کو افغان حکومت کے ساتھ بات چیت کیلیے ایک راستہ تلاش کرنا چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ (شِنہوا) چین میں حالیہ برسوں کے دوران فائیوجی نیٹ ورک کی تعمیرا ت میں پیش رفت ہوئی ہے، جس کی وجہ سے فائیوجی بیس ا سٹیشنز کی تعداد میں مستحکم اضافہ ہوا ہے ۔
وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین میں اگست کے آخر تک فائیوجی بیس اسٹیشنز کی تعداد 21 لاکھ سے زیادہ رہی، جو کہ اس کے موبائل بیس اسٹیشنز کے 19.8 فیصد کے برابر ہیں ،اور یہ سال 2021 کے اختتام سے 5.5 فیصد پوائنٹس زیادہ ہیں۔
وزارت کے مطابق رواں سال کے پہلے 8 مہینوں کے دوران تقریباً 6 لاکھ 77ہزار فائیو جی بیس اسٹیشنز بنائے گئےہیں ۔
وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے آخر تک چین میں فائیوجی موبائل صارفین کی تعداد47 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچ گئی ہے ۔
چین نے دنیا کا سب سے بڑا فائیوجی نیٹ ورک بنایا ہے۔ قومی ادارہ شماریات کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2021 کےاختتام تک ملک میں فائیو جی بیس اسٹیشنز کی تعداد دنیا کی مجموعی تعداد کے 60 فیصد سے زیادہ رہی۔
متحدہ عرب امارات میں ابوظبی حکومت نے کہا ہے کہ گولڈن اقامہ ہولڈرز اپنے زیر کفالت بھائیوں کو بھی اقامے میں شامل کر سکتے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق ابوظبی خدمات کی سرکاری ویب سائٹ پر بیان میں کہا گیا ہے کہ جس طرح گولڈن اقامہ میں ہولڈر اہل و عیال اور والدین کو شامل کیا جا سکتا ہے، اسی طرح اپنے ان بھائیوں کو بھی گولڈن اقامے کا حصہ بنایا جا سکتا ہے جن کی وہ کفالت کررہے ہوں۔ بیان کے مطابق ابوظبی کواس بات پر فخر ہے کہ وہ منفرد ذہن رکھنے والوں کو ترقی، کامیابی اور آگے بڑھنے کے مواقع مہیا کررہی ہے۔ گولڈن اقامہ سکیم کا اجرا اسی کا حصہ ہے۔ ابوظبی حکومتچاہتی ہے کہ گولڈن اقامہ ہولڈر کے مسائل ٹھوس بنیادوں پر حل ہوں۔ ویب سائٹ پر بیان میں کہا گیا کہ ریاست میں ایسا طرز حیات مہیا کیا جا رہا ہے جو اپنی مثال آپ ہے۔ ریاست چاہتی ہے کہ یہاں آنے والے تخلیق کاروں کو ذہنی سکون حاصل ہو۔ یاد رہے کہ گولڈن اقامے کی میعاد دس برس ہے اور یہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں اور اعلی ذہن رکھنے والوں کو دیا جا رہا ہے۔ ان میں ہنرمند، سکالر، ڈاکٹرز، مختلف شعبوں کے ماہرین، سائنسدان اورموجد شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 22 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔
دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 61 کروڑ34 لاکھ 57 ہزار 85 ہوگئی۔
امریکہ 9 کروڑ58 لاکھ 74 ہزار 591 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ45 لاکھ 53 ہزار 42 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 52 لاکھ 28 ہزار 660 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔
برازیل میں مصدقہ کیسزکی تعداد 3 کروڑ 45 لاکھ 92 ہزار 27، جرمنی میں 3 کروڑ 28 لاکھ 54 ہزار 286، جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 45 لاکھ 35 ہزار940 اور برطانیہ میں 2 کروڑ 38 لاکھ 3 ہزار 454 تک پہنچ گئی ہے۔
اٹلی میں 2 کروڑ 22 لاکھ 18 ہزار 846 اور جاپان میں 2 کروڑ 8 لاکھ 33 ہزار 168 مصدقہ کیسز ہیں۔
بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 22 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔
دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 61 کروڑ34 لاکھ 57 ہزار 85 ہوگئی۔
امریکہ 9 کروڑ58 لاکھ 74 ہزار 591 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ45 لاکھ 53 ہزار 42 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 52 لاکھ 28 ہزار 660 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔
برازیل میں مصدقہ کیسزکی تعداد 3 کروڑ 45 لاکھ 92 ہزار 27، جرمنی میں 3 کروڑ 28 لاکھ 54 ہزار 286، جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 45 لاکھ 35 ہزار940 اور برطانیہ میں 2 کروڑ 38 لاکھ 3 ہزار 454 تک پہنچ گئی ہے۔
اٹلی میں 2 کروڑ 22 لاکھ 18 ہزار 846 اور جاپان میں 2 کروڑ 8 لاکھ 33 ہزار 168 مصدقہ کیسز ہیں۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے بالغ بچوں کے خلاف نیویارک کی ریاست کے اٹارنی جنرل نے دھوکا دہی کا مقدمہ دائر کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالتی ریکارڈ سے پتا چلتا ہے کہ اٹارنی جنرل نے 3 برس سے زائد عرصے تک سابق امریکی صدر کے کاروباری طریقوں کی سول تحقیقات کرنے کے بعد مقدمہ درج کیا۔ہٹن میں نیویارک کی ریاستی عدالت میں دائر کیے گئے مقدمے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی آرگنائزیشن پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے 2011 سے 2021 کے درمیان سالانہ گوشواروں کی تیاری میں متعدد بار دھوکا دہی اور غلط بیانی کی ہے۔امریکا کے سابق صدر کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور ان کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز کی تحقیقات میں اس بات پر توجہ مرکوز کی گئی کہ کیا ٹرمپ آرگنائزیشن نے قرضوں اور ٹیکس میں فوائد حاصل کرنے کے لیے اپنی جائیداد کی قیمت غلط ظاہر کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ لیٹیا جیمز کی جانب سے اعلان ساڑھے گیارہ بجے کیے جانے کی توقع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں نمایاں شواہد سے پتا چلا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کمپنی نے متعدد اثاثہ جات کی ویلیو ظاہر کرنے میں دھوکا دہی سے کام لیا۔دوسری جانب ری پبلکن سے تعلق رکھنے والے سابق صدر نے جیمز کی تفتیش سیاسی قرار دے کر کسی بھی غلط کام کا تاثر مسترد کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ جمیز ڈیموکریٹ ہیں، ٹرمپ آرگنائزیشن نے جیمز کے الزامات بے بنیاد قرار دیے۔رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ ایک متنازع تحقیقات کے بعد سامنے آیا، جس میں لیٹیا جیمز نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان کی کمپنی اور خاندان کے چند افراد پر الزام عائد کیا کہ وہ سماعت سے بچنے کے لیے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے 10 اگست کو اٹارنی جنرل کے دفتر میں طویل اور بند کمرے میں سوالات کے جوابات دینے سے انکار کردیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر اور ایوانکا ٹرمپ عدالتی فیصلوں کی ضرورت کے بعد ہی بیانات کے لیے بیٹھنے پر راضی ہوئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی