• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

عمران خان انتخابات کی نہیں بلکہ اقتدار میں آ...

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان انتخابات کی نہیں بلکہ اقتدار میں آنے کی یقین دہانی مانگ رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کا واقعہ شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی گالم گلوچ اور بدتمیزی کی سیاست نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی باعث شرمندگی بن چکی ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ لوگوں سے اپیل ہے پاکستان تحریک انتشار کی سیاست کا حصہ نہ بنیں، اس کا واحد مقصد کیسز اور نااہلی سے بچنا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ایک بار پھر جلا گھیرا اور اسلام آباد کے محاصرے کے طبل بجا رہی ہے، عمران خان انتخابات کی نہیں بلکہ اقتدار میں آنے کی یقین دہانی مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جلسوں میں شیر بنتے اور اداروں کو دھمکیاں دیتے ہیں لیکن اندر منت سماجت کرتے ہیں، ان کی سیاست امپائر کی انگلی کے انتظار میں گزر رہی ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والا سب سے بڑا ڈاکو خود ہے، ان کا کرپشن کا بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہمارے لاکھوں بھائی، بہنیں اور بچے سیلاب کی وجہ سے کھلے آسمان تلے بیٹھے ہوئے ہیں، یہ ان کی مدد کرنے کا وقت ہے جلسوں اور انتشار کا نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کویت میں موسم سرما کی ویکسینیشن مہم کا آغاز

کویت میں موسم سرما کی انفلوئنزا ویکسینیشن مہم کا اعلان کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویتی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کویت میں تمام گورنریٹس میں 46 مراکز صحت کے ذریعے 2022 اور 2023 کے موسم سرما کی انفلوئنزا ویکسینیشن مہم شروع کر دی گئی ہے۔وزارت کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ السند کے مطابق اس مہم میں موسمی انفلوئنزا کی ویکسینیشن اور شدید بیکٹیریل نمونیا (نیموکوکل)کے خلاف ویکسینیشن شامل ہیں۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ تمام ویکسینیشن مراکز پر انفلوئنزا ویکسین دستیاب ہے، اس سروس سے فیض یاب ہونے کے لیے وزارت کی ویب سائٹ پر جا کر ایڈوانس بکنگ کر کے رجسٹریشن کرانی ہوگی۔متعدی امراض کے کنٹرول کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر حماد بستکی نے کہا کہ موسمی ویکسینیشن انفیکشن کے امکان اور انفیکشن کی صورت میں اس کی پیچیدگیوں کو محدود اور ان پیچیدگیوں کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونے کے امکانات کو کم کرتی ہے۔وزارت کے مطابق حاملہ خواتین بھی حمل کے کسی بھی وقت انفلوئنزا ویکسینیشن کروا سکتی ہیں۔بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین سمیت 6 ماہ کی عمر سے لے کر 5 سال کی عمر تک کے بچے بھی یہ ویکسین لگوا سکتے ہیں، اور وہ لوگ بھی جو دیگر دائمی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فرانس میں دنیا کی دوسری بڑی فوڈ مارکیٹ میں آ...

فرانس میں دنیا کی دوسری بڑی فوڈ مارکیٹ میں آتشزدگی سے فٹبال گرانڈ جتنا بڑا فوڈ اسٹوریج جل کر راکھ ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوار کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دنیا کی دوسری بڑی فوڈ مارکیٹ میں خوف ناک آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں فٹ بال گرانڈ جتنا بڑا فوڈ اسٹوریج سینٹرمکمل طور پر جل گیا۔سینکڑوں فائر فائٹرز نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، آگ بجھانے کی کارروائی میں ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔آگ اتنی خوف ناک تھی کہ اس کا دھواں پیرس شہر کی فضا پر چھا گیا تھا، اس حادثے میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا، تاہم 7 ہزار مربع میٹر پر محیط گودام تباہ ہو گیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے، تاہم اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔حکام کے مطابق پیرس کی اس مارکیٹ سے بیش تر یورپی ممالک کو پھل، سبزیاں اور دیگر کھانے پینے کی اشیا سپلائی ہوتی ہیں۔یہ وسیع و عریض ہول سیل مارکیٹ خود اپنے آپ میں ایک شہر کی طرح ہے، جہاں 12 ہزار سے زیادہ لوگ کام کرتے ہیں اور جہاں فرانس اور دنیا بھر کے پھلوں اور سبزیوں، سمندری غذا، گوشت، دودھ کی مصنوعات اور پھولوں سے بھرے گودام ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مسجدالحرام میں زائرین اور نمازیوں کے گروپ کو...

مسجد الحرام کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے صدارتِ عامہ برائے امور حرمین شریفین کی نمائندہ گروپنگ کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے حجاج اور عمرہ زائرین کو منظم کرنے کی مسجد الحرام کے صحنوں میں مخصوص داخلی راستوں پرچھان بین کیلیے مقرر کردہ تین مقامات پراسٹریٹجک منصوبوں پر عمل درآمد شروع کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام میں نمازیوں اور زائرین کی رہ نمائی اور ان کے گروپس کو منظم کرنے کیلیے شاہ عبدالعزیز گیٹ، شاہ فہد گیٹ، اور باب علی رضی اللہ عنہ گیٹ مختص ہیں جہاں ملازمین کا کام یہ ہے کہ وہ حجاج کرام اور زائرین کی سہولت کو یقینی بنائیں گے۔ پھر انہیں صحن میں داخل ہونے کے لیے مقرر کردہ راستے کی طرف رہ نمائی کریں گے اور نماز ادا کرنے کے لیے حجر اسود کے قریب زائرین کے داخلے اور باہر نکلنے کا انتظام کریں گے۔جنرل تفویج پر نظر رکھنے والی جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل انجینیر ریان سقطی نے داخلے کے عمل میں پیدل چلنے والوں میں عازمین کی ہموار پیروی اور زیادہ بھیڑ نہ ہونے پر زور دیا۔ ساتھ ہی انہیں طواف کے آغاز کی ہدایت کی۔حج اور عمرہ کرنے والوں کے لیے گروپ بندی کے شعبہ کے ڈائریکٹر محترم انجینیر حسن بن عبداللہ محمد نے کہا کہ صدارت عامہ برائے حرمین شریفین کے جنرل صدرڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس کی رہ نمائی میں ورکنگ نظام پرعمل درآمد کی کوشش کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مسجد الحرام میں زائرین کے رش پرنظررکھنے کے لیے معاون صدر برائے سروس، ٹیکنیکل اور فیلڈ افیئرز جناب محمد بن مصلح الجابری کی براہ راست نگرانی میں کام ہوتا ہے تاکہ مسجد حرام میں نمازیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے مملکت کی قیادت کے وژن 2030کے اہداف کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسرائیلی وزیر اعظم کی وزیر دفاع، فوجی قیادت...

اسرائیلی وزیر اعظم یائر لیپڈ نے وزیر دفاع،فوجی قیادت اور سکیورٹی سروسز کے رہنمائوں کے ساتھ سکیورٹی سے متعلق مشاوری اجلاس کیا۔ اجلاس میں لبنان کے ساتھ سمندری سرحد کی حد بندی کے جاری مذاکرات کے دوران ہی شمالی محاذ پر بڑھتی محاذ آرائی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق اس ملاقات میں لبنان کے ساتھ درپیش حالات کے مختلف منظر ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں لیپڈ نے واضح کیا کہ انہوں نے کاریش فیلڈ سے گیس نکالنے کے آغاز کے لیے ابھی تک کوئی حتمی تاریخ طے نہیں کی ہے۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق وسط اکتوبر سے پہلے گیس نکالنے کا کام شروع نہیں ہوگا۔یاد رہے اسی ماہ کے آغاز میں اسرائیلی وزیر دفاع گانٹس نے حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کو خبردار کیا تھا کہ سمندری حدود کے تعین کے مذاکرات میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے اور اسی طرح کاریش فیلڈ کے پلیٹ فارم کو نقصان پہنچانے کی کوشش سے گریز کیا جائے۔بینی گانٹس نے بعد ازاں ایران پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ وہ ایندھن کے لیے اور ملک کیلئے بجلی کے گرڈ کی مرمت کیلئے حزب اللہ پر انحصار کرنے کا زور ڈال کر لبنان کو خریدنے کی کوشش کررہا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انٹرنیشنل ایسٹروناٹیکل فیڈریشن میں پہلی سعود...

سعودی ایرو سپیس انجینیئر مشاعل الشمیمری کو انٹرنیشنل ایسٹروناٹیکل فیڈریشن (آئی اے ایف ) کی نائب صدر منتخب کرلیا گیا۔سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دنیا بھر سے 14 امیدوار اس منصب کے امیدوار تھے۔ مشاعل الشمیمری فیڈریشن کے 12 نائب صدور میں سے ایک ہیں۔انجینیئر مشاعل الشمیمری ایسٹروناٹیکل فیڈریشن میں لیڈرشپ پوزیشن پر پہنچنے والی پہلی سعودی خاتون ہیں۔ انٹرنیشنل ایسٹروناٹیکل فیڈریشن کے عہدے کے لیے سعودی خاتون کا انتخاب اس بات کی علامت ہے کہ سعودی عرب عالمی خلائی شعبے کے فروغ کے حوالے سے کام کر رہا ہے اور وہ آئی اے ایف کے رجحانات کے استحکام اور انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے میں حصہ لے گا۔سعودی خاتون کے اس عہدے پر انتخاب کا بڑا سبب یہ بھی ہے کہ سعودی عرب اس شعبے سمیت متعدد اداروں کے حوالے سے عالمی تعاون میں اپنی پہچان بنائے ہوئے ہے۔یاد رہے کہ انٹرنیشنل ایسٹروناٹیکل فیڈریشن کے 400 سے زیادہ ممبران دنیا کے مختلف ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ رکنیت مختلف اداروں اور تنظیموں کو ملی ہوئی ہے۔فیڈریشن بین الاقوامی خلائی اکیڈمی اور خلائی قانون کے بین الاقوامی ادارے کے ساتھ بھی تعاون کر رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بحرین کے فرم...

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے قصرالسلام جدہ میں بحرینی فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے ملاقات کی ہے۔سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت میں شاہ بحرین کا خیر مقدم کیا جبکہ شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہ بحرین کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں شاہی خاندان کی شخصیات میں سے شہزادہ خالد بن سعد بن فہد، شہزادہ سطام بن سعود، شہزادہ فیصل بن سعود، شہزادہ ترکی بن محمد، شہزادہ سعود بن سلمان اور شہزادہ راکان بن سلمان شریک ہوئے۔اس سے قبل جدہ پہنچنے پر گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل اور وزیر مملکت و رکن کایینہ شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز نے شاہ بحرین اور ان کے وفد کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خیرمقدم کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مہسا امینی کی ہلاکت، لندن اور پیرس میں ایران...

ایرانی خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف لندن اور پیرس میں ایرانی سفارتخانے تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کے مطابق فرانس میں پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس استعمال کی اور دیگر اقدامات اٹھاتے ہوئے سینکڑوں کی تعداد میں مظاہرین کو ایران کے سفارت خانے کی طرف جانے سے روکا۔مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف اور ایران میں احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے 41 مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی میں پیرس میں دو روز سے شہری اکھٹے ہو رہے ہیں۔خیال رہے کہ 13 ستمبر کو ایران کی پولیس نے 22 سالہ کرد ایرانی خاتون مہسا امینی کو حجاب درست طریقے سے نہ اوڑھنے پر حراست میں لیا تھا۔ پولیس حراست کے دوران مہسا امینی کے کومے میں چلے جانے کے بعد 26 ستمبر کو ان کی ہلاکت کی خبر آئی تھی۔ مہسا امینی کی درد ناک موت کے واقعے کے بعد سے ایران کے مختلف شہرہوں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جن میں تقریبا 41 ہلاک جبکہ متعدد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

امریکہ اور یورپ سمیت دنیا بھر میں مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مرکز میں واقع ٹروکاڈیرو سکوائر میں ہونے والے پرامن احتجاج کے دوران ایران اور اس کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف نعرے بازی بھی ہوئی۔تاہم پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا جبکہ ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔پیرس پولیس نے جاری بیان میں کہا ہے کہ کئی موقعوں پر مظاہرین نے ایرانی سفارت خانے کے قریب رکاوٹوں کو توڑنے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق تقریبا چار ہزار افراد مظاہرے کے لیے اکھٹے تھے جنہیں پیچھے ہٹانے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں بھی اسی نوعیت کے مظاہرے ہوئے جہاں مظاہرین نے ایران کے سفارتخانے تک پہنچنے کے لیے رکاوٹوں کو توڑنے کی کوشش کی۔لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے کہا ہے کہ مظاہرین نے پتھرا کیا جس میں متعدد پولیس افسران زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق کم از کم پانچ افسران ہسپتال میں داخل ہیں جن میں سے کچھ کی جسم کی ہڈیاں بھی ٹوٹی ہیں۔ اس سے پہلے پولیس نے بیان میں کہا تھا کہ سفارتخانے کے باہر بڑی تعداد میں مظاہرین اکھٹے ہوئے ہیں جن میں سے ایک بڑے گروپ کا مقصد بدامنی پھیلانا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فرانس میں کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران بے قاب...

فرانس میں پیرس سے اڑان بھرنے والا ایک کارگو طیارہ مونٹ پیلیئر ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران بے قابو ہو کر سمندر کے کنارے پہنچ گیا،واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایوی ایشنحکام کا کہنا ہے کہ ویسٹ اٹلانٹک ایئر لائن کا کارگو طیارہ پرواز نمبر ایس ڈبلیو این 5745 کے طور پر پیرس کے چارلس ڈیگال ایئر پورٹ سے فرانس میں ہی ساحلی شہر مونٹ پیلیئر پہنچا۔لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے 12 ایل پر بے قابو ہوا اور اوور شوٹ ایریا کو عبور کرتے ہوئے ایئر پورٹ سے باہر نکل کر سمندر کے کنارے ٹھہر گیا۔خوش قسمتی سے جہاز سمندر برد ہونے سے بچ گیا، بوئنگ 737 طیارے کا اگلا حصہ اس انداز سے کنارے پر ٹک گیا جیسے کوئی بحری جہاز سمندر میں لنگر انداز ہو۔واضح رہے کہ ماونٹ پیلیئر ایئر پورٹ سمندر کے کنارے واقع ہے۔ایوی ایشن حکام کے مطابق اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جوہری مذاکرات ہمیں ایرانی عوام کی حمایت سے ن...

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ ایران میں بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہرے ایرانی عوام کی آزادی اور باعزت شہری کے طور پر زندگی گزارنے کی خواہش کی عکاسی کر رہے ہیں۔ اے بی سی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ ایرانی مظاہرین کی آواز بیرون ملک پہنچانے کیلئے ان کی انٹرنیٹ تک رسائی میں مدد کرے گا۔ اس ضمن میں واشنگٹن ایرانی شہریوں کی سوشل میڈیا تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے بھی ٹھوس اقدامات کر رہا ہے۔ایران میں شروع ہونے والے مظاہروں کے جوہری مذاکرات پر اثرات کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا جوہری مذاکرات اور معاہدہ امریکہ کو ایرانی عوام کے مطالبات کی حمایت سے نہیں روکتا۔ ہم ایران کی خواتین اور شہریوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔جیک سلوان نے کہا یہ بات یقینی بنانے کیلئے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرکے دنیا کیلئے خطرہ نہ بنے ہمارا بہترین اختیار سفارتکاری ہی ہے۔خیال رہے ہفتے کے روز امریکہ نے اعلان کیا تھا کہ واشنگٹن انٹرنیٹ خدمات تک رسائی بڑھانے کیلئے ایران پر عائد ٹیکنالوجی کی برآمد سے متعلق پابندیوں میں نرمی کر دے گا۔ یاد رہے ایران نے حجاب کی مکمل پابندی نہ کرنے والی خاتون مہسا امینی کی اخلاقی پولیس کی حراست میں موت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کے تناظر میں انٹرنیٹ اورٹیکنالوجی تک رسائی محدود کردی ہے ۔امریکی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ تہران کی جانب سے انٹرنیٹ کو بلاک کرنا دنیا کو پرامن مظاہرین کے خلاف اس کی پرتشدد کارروائیوں کو دیکھنے سے روکنے کی ایک کوشش ہے۔ اس سے قبل مظاہرین پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے براہ راست فائرنگ کی ویڈیوز بھی سامنے آ چکی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جرمنی میں الزائمر کے سبب ہلاکتوں کی تعداد دگ...

جرمن حکومت کے دفتر شماریات کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران الزائمر نامی بیماری سے متاثرہ مریضوں کی ہسپتالوں میں داخلے اور ہلاکتوں کی تعداد میں دو گنا سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ڈی سٹاٹِس کی طرف سے بتایا گیا کہ الزائمر سے متاثرہ مریضوں کے ہسپتالوں میں علاج کی ضرورت مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔رواں برس ورلڈ الزائمر ڈے بدھ 21 ستمبر کو منایا گیا۔ اس موقع کی مناسبت سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2020 کے دوران الزائمر سے متاثرہ مریضوں کو ہسپتالوں میں داخل کرائے جانے والے واقعات کی تعداد 19,356 رہی۔ سال 2000 میں ایسے کیسز کی تعداد 8,116 رہی تھی۔ اس طرح 2020 میں اس اضافے کی شرح 138.5 فیصد رہی۔ڈی سٹاٹس کے مطابق ان اعداد و شمار میں ایسا ممکن ہو سکتا ہے کہ کسی مریض کو کسی ایک سال میں اسی بیماری کے سبب ایک سے زائد مرتبہ ہسپتال داخل کرایا گیا ہو۔جرمن شماریاتی ادارے کے مطابق جتنے افراد کو الزائمر کے سبب ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا، ان میں سے 41.5 فیصد مرد جبکہ 58.5 فیصد خواتین تھیں۔سال 2020 کے دوران 9,450 افراد الزائمر کے سبب موت کا شکار ہوئے۔ یہ کسی ایک سال کے دوران اس بیماری کے سبب ہونے والی اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ سال 2000 میں ایسی اموات کی تعداد 4,535 تھی جو 2020 کے مقابلے میں نصف سے بھی کم تھی۔جرمنی میں الزائمر کے متاثرین کی سوسائٹی کے مطابق ملک میں ایسے افراد کی تعداد 1.8 ملین ہے، جن میںڈیمنشیا کی کسی نہ کسی شکل کی تشخیص ہو چکی ہے۔ ان میں قریب دو تہائی تعداد الزائمر کے مریضوں کی ہے جو اس مرض کی سب سے زیادہ عام شکل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایران میں مظاہروں کیلئے امریکی حمایت معاہدے...

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے عراقی ہم منصب کے ساتھ ایک ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی خبرساں ادارے کے مطابق حسین امیرعبداللہیان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر حسین فواد کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کی۔انہوں نے حالیہ دنوں میں امریکہ کی مداخلت کے موقف پر روشنی ڈالی۔امیرعبداللہیان نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر قوم کا حق ہے لیکن انہوں نے ایران اور خطے کے خلاف امریکہ کی مداخلت کے رویے کی مذمت کی جس میں بدامنی پھیلانے کے اقدامات اور ایران میں فسادات اور جھوٹے پرچم مارنے کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایرانیوں کے معصوم جذبات کا غلط استعمال کرنے والے اقدامات شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ وائٹ ہائوس کی طرف سے معاہدے کی ضرورت اور خطے میں استحکام اور سلامتی کے قیام کے بارے میں بھیجے جانے والے سفارتی پیغام کے واضح برعکس ہے۔دونوں وزرائے خارجہ نے اربعین کے جلوس، دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے معاہدوں، علاقائی مسائل جیسے یمن اور یوکرین میں پیشرفت، بغداد میں ایران سعودی عرب مذاکرات کے تازہ ترین نتائج اور ایران کے خلاف پابندیاں ہٹانے کے لیے بات چیت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔عراقی وزیر خارجہ نے مذاکرات کی مثبت تشخیص کرتے ہوئے تہران اور ریاض کے درمیان مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی کے لیے عراق کی تیاری کا اظہار کیا۔عراق اس سلسلے میں اپنے اچھے دفاتر کو جاری رکھے گا، انہوں نے ایران اور سعودی عرب کو اپنے تعلقات کو معمول پر لانے اور اپنے سفارت خانے دوبارہ کھولنے کی دعوت دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

متحدہ عرب امارات، جرمنی کو قدرتی گیس اور ڈیز...

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور جرمن چانسلر اولاف شالز نے ابوظبی میں انرجی سیکیورٹی اور صنعتی فروغ میں تیزی کے لیے سٹراٹیجک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق معاہدہ ابوظبی کی قومی پٹرولیم کمپنی ادنوک اور جرمن کمپنی آر ڈبلیو ای کے درمیان ہوا ہے۔ اس کے تحت جرمنی کو قدرتی سیال گیس فراہم کی جائے گی۔اماراتی کمپنی ادنوک سیال قدرتی گیس کی پہلی کھیپ 2022 کے اواخر میں برآمد کرے گی۔ یہ گیس جرمن شہر برانسبونل میں واقع جرمنی کے فلوٹ سٹیشن کو چلانے میں استعمال ہوگی۔ ادنوک سال رواں کے اواخر میں جرمنی کو گیس کی پہلی کھیپ برآمد کرے گی۔ 2023 میں مزید گیس فراہم کی جائے گی۔ماہ رواں ستمبر کے دوران ڈیزل کی کھیپ جرمنی بھیجی جائے گی۔2023 کے دوران ماہانہ ڈھائی لاکھ ٹن ڈیزل جرمنی کو مہیا کیا جائے گا۔ جرمن چانسلر نے کہا کہ انرجی سیکیورٹی اور صنعتی فروغ میں تیزی سے متعلق مشترکہ عزائم کا اعلامیہ سٹراٹیجک منصوبوں کے نفاذ میں تیزی لانے کا موقع دے گا۔ سٹراٹیجک منصوبے تجدد پذیر توانائی، ہائیڈروجن، سیال قدرتی گیس اور ماحولیاتی امور کے حوالے سے ہیں۔ جرمن چانسلر نے بیان میں کہا کہ جرمنی نے گیس اور ڈیزل کی خریداری کے لیے خلیجی ممالک کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ جرمنی روسی گیس کی سپلائی بند ہونے کی صورت میں متبادل انتظامات کررہا ہے۔گیس کی رسد میں قلت کے باعث جرمنی سمیت یورپی ممالک کو سخت موسم سرما کا سامنا کرنا ہوگا۔ اس سے بچنے کے لیے متبادل انتظامات کیے جارہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

متحدہ عرب امارات میں رقم دگنی کرنے کا جھانسہ...

متحدہ عرب امارات میں ایک لاکھ درہم ہتھیانے کی کوشش کرنے والے جعلی سفارتکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے دو ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں فوجداری کی عدالت نے ایک عرب شہری کو دھوکہ کی کوشش کرنے والے ایک افریقی کو گرفتار کیا ہے۔افریقی عرب شہری سے ایک لاکھ درہم ہتھیانے کی کوشش کر رہا تھا تاہم وہ اپنی کوشش میں ناکام رہا۔ افریقی نے عرب شہری کو جھانسہ دیا تھا کہ وہ سفارتکار ہے اور اس کے ساتھ سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔اس کے بعد افریقی نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے عرب شہری کو دولت دگنی کرنے کا لالچ دیا۔ آخری لمحے میں جب عرب شہری کو یہ احساس ہوا کہ یہ دھوکے باز ہیں تو ان کا سارا پلان فیل ہو گیا۔ عرب شہری نے بتایا کہ ایک شخص نے رابطہ کر کے دعوی کیا تھا کہ وہ ایک سفارتکار ہے اور اسے اپنے کاروباری منصوبوں میں شامل کر سکتا ہے۔

اس پر سرمایہ کاری کرنے کی حامی بھرلی۔اسی دوران عرب شہری سے کہا گیا کہ چونکہ وہ مصروف ہے اور وقت کی کمی ہے۔ بہتر ہے کہ اس کے معاونین سے ملاقات کی جائے۔ عرب شہری نے بتایا کہ اس نے افریقی شہری کے ساتھیوں سے سرمایہ کاری کے طریقہ کار پر بات چیت کی۔ آخرکار انہوں نے یہ دعوی کیا کہ رقم دگنی بنانے کا فارمولا بھی ان کے پاس ہے۔ اسے دولت دگنی کرنے کا راز بتایا جا سکتا ہے۔ افریقی کے ساتھیوں نے 100 ڈالر کے کرنسی نوٹ دگنے کرنے کے ہنر کا مظاہرہ بھی کیا اور ایک لاکھ درہم طلب کیے، تاہم آخری وقت میں عرب شہری کی چھٹی حس نے ساتھ دیا اور اس نے پولیس سے رابطہ کرکے پوری کہانی سنا دی۔پولیس نے رقم وصول کرنے کے لیے آنے والے ایک ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ دیگر دو کی تلاش جاری ہے۔ملزم نے پبلک پراسیکیوشن اور عدالت کے سامنے اقبال جرم کرتے ہوئے عدالت سے رحم کی درخواست کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فلپائن میں سمندری طوفان کے باعث 5 ریسکیو اہل...

سمندری طوفان نورو فلپائن کے ساحلوں سے ٹکرا گیا، متاثرہ علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا، طوفان کے باعث امدادی کارروائیوں میں مصروف پانچ ریسکیو اہلکار ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے ساحلی علاقوں میں 240 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، حکام نے لوزون کے ساحلی علاقوں سے ہزاروں لوگوں کو نکالنا شروع کر دیا تھا۔خبرایجنسی کے مطابق ریسکیواہلکاروں کو طاقتورطوفان سے متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیوں کیلئے بھیجا گیا، نشیبی علاقے زیرآب آنے سے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ساحلی علاقوں میں تباہی مچانے کے بعد نورو نامی سمندری طوفان کی شدت میں کمی آچکی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان اب ویتنام کا رخ کرچکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ای...

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ہو گیا جبکہ اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ فوجیوں نے گشت کے دوران مسلح مشتبہ شخص پر فائرنگ کی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ فوجی اہلکاروں کی جانب سے گاڑی اور موٹر سائیکل پر سوار مسلح مشتبہ افراد کی جانب سے شمالی مغربی کنارے میں نابلس کے قریب فائرنگ کی گئی، واضح رہے کہ اس علاقے میں حالیہ مہینوں کے دوران روزانہ کی بنیاد پر پرتشدد واقعات دیکھے گئے ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت سعید الکونی کے نام سے ہوئی ہے۔دی لائنز ڈین نامی جنگجوں کے اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ سعید الکونی ان کے گروپ کا رکن ہے، یہ اتحاد حال ہی میں نابلس میں نمودار ہوا ہے۔یاد رہے کہ اگست میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ابراہیم البنلسی نامی نوجوان بھی شہید ہوگیا تھا جس کے بعد دی لائنز ڈین نامی جنگجوں کے اتحاد نے دعوی کیا کہ یہ نوجوان بھی انہی کے گروپ کا رکن تھا، بعد ازاں ابراہیم النبلسی نامی نوجوان مقامی سطح پر سوشل میڈیا پر ہیرو کے طور پر مشہور ہو گیا تھا۔تاہم ابراہیم النبلسی کے لاکٹ نابلس شہر کے بازاروں میں فروخت ہو رہے ہیں، نابلس میں سعید الکونی کی موت دراصل اس علاقے میں گزشتہ 2 روز کے دوران ہونے والی دوسری ہلاکت ہے۔یاد رہے اس سے قبل مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی ڈرائیور کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس فلسطینی نے اپنی گاڑی فوجیوں پر چڑھانے کی کوشش کی تھی جبکہ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک ٹریفک حادثہ تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی لڑکی پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل، د...

سعودی پولیس نے لڑکی پر بیہمانہ تشدد کرنے والے دو ملزمان کو پکڑ لیا، ملزم نے لڑکی کو اتنی زور سے تھپڑ مارا کہ لڑکی دور جاگری۔اس حوالے سے سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عوامی مقام پر لڑکی کو ہراساں کرنے والے دو افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہیکہ دو نوجوانوں نے ایک لڑکی پر حملہ کیا اور اسے زمین پر گرا دیا۔ویڈیو کلپ کو ٹوئٹر کے ہیش ٹیگ بنت الافلاج پر جاری کیا گیا۔ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر پھیلنے اور صارفین کی تنقید کے بعد ریاض کی الفلج گورنری کی پولیس نے حملہ کرنے والے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا۔ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان دونوں نے الفلج کی ایک گلی میں لڑکی کو دھکا دیا تو وہ زمین پر گر گئی، اس کے بعد نوجوان اسے چھوڑ کر نوجوانوں کے ایک گروپ میں شامل ہوگئے جس میں شامل افراد نے معاملے کا مشاہدہ کیا تھا۔ویڈیو سے واضح ہوگیا کہ دونوں نوجوان اور وہ لڑکی لوگوں کے ایک بڑے گروپ کا حصہ تھے۔ اس گروپ میں شامل افراد سارا معاملہ دیکھتے رہے مگر انہوں نے ان دو نوجوانوں کی کوئی سرزنش نہیں کی بلکہ دوبارہ انہیں اپنے درمیان واپس آنے دیا۔ ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا پر غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اور دونوں نوجوانوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کینیڈا میں سمندری طوفان فیونا نے تباہی مچا د...

سمندری طوفان فیونا نے کینیڈا کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد ہر طرف تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی جبکہ کینیڈا کے صوبے نیو فاونڈ لینڈ میں متعدد مکانات تباہ اور تیز ہوائوں سے درخت اکھڑ گئے،طوفان نے بجلی کی ترسیل کا نظام درہم برہم کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے مشرقی ساحل سے ٹکرانے والے طاقتور طوفان فیونا نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی۔طوفان کے بعد حکام کی توجہ بڑے پیمانے پر صفائی ستھرائی کی کوششوں، نقصانات کا تخمینہ لگانے اور بجلی اور ٹیلی کام سروسز کی بحالی پر مرکوز ہوگئی ہے، جنہوں نے خبردار کیا کہ بحالی میں ایک طویل عرصہ لگے گا۔پولیس نے بتایا کہ پورٹ آکس باسکیس میں طوفان کے دوران ایک 73 سالہ خاتون کی موت ہوگئی، جو کہ نیو فانڈ لینڈ کے جنوب مغربی سرے پر واقع سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہروں میں سے ایک ہے، جس میں صرف 4,000 سے زیادہ رہائشی ہیں۔

تاریخی طوفان انتہائی شدید ہوائوں کے ساتھ مشرقی کینیڈا کے ساحل سے ٹکرایا، جس نے آبادی کو زبردستی انخلا پر مجبور کیا، درختوں اور بجلی کی لائنوں کو اکھاڑ پھینکا، اور بہت سے گھروں کو 'ملبے کا ڈھیر' بنا دیا۔کینیڈین ہریکین سینٹر نے اندازہ لگایا کہ فیونا، کینیڈا میں ریکارڈ پر سب سے کم دبا والا زمینی طوفان تھا۔وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈین مسلح افواج کو صفائی میں مدد کے لیے تعینات کیا جائے گا، فیونا نے کافی نقصان پہنچایا ہے اور بحالی کے لیے بڑی کوشش کی ضرورت ہوگی۔پاور کمپنیوں نے خبردار کیا ہے کہ بجلی بحال ہونے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔طوفان کی وجہ سے کینیڈا کے پانچ ساحلی صوبوں کے کچھ حصوں میں شدید بارشیں ہوئیں اور 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔طوفان سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے لیے فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے طوفان سے ہونے والے نقصانات کے بعد اپنا جاپان کا دورہ منسوخ کردیا۔جسٹن ٹروڈو کو سابق جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے جاپان جانا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کراچی،شہریوں کے ہاتھوں تشدد کے شکار 2 ڈاکو د...

شہر قائد کے علاقے بفرزون میں 2 ڈاکو شہریوں کے ہاتھ لگ گئے، جنہیں مشتعل افراد نے تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا جو اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے ۔ دونوں ڈاکوں کو تیموریہ تھانے کے علاقے سیکٹر 15 اے 4 نائس بیکری کے قریب ہفتے کے روز شہریوں نے لوٹ مار کرتے ہوئے قابو کرلیا تھا اور بعد ازاں تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکووں کو بہ مشکل شہریوں کے چنگل سے چھڑا کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا تھا، جو بعد میں دوران علاج جانبر نہ ہو سکے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوں کا بائیو میٹرک کروایا لیا گیا ہے، جس کے بعد ملزمان کی شناخت اور کرائم ریکارڈ سامنے آسکے گا ۔ ہلاک ہونے والے ڈاکووں سے برآمد اسلحہ میں میگزین نہیں تھا، تاہم فوری طور پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ میگزین پستول سے نکل کر کہیں گر گیا یا کسی نے نکال لیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملک میں کورونا کے مزید 55کیسز رپورٹ، 73 مریض...

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 55 کیسز رپورٹ جب کہ 73 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 11 ہزار 65 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 55 افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق 73 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح معمولی اضافے کے ساتھ 0.50 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران عالمی وبا کے باعث کوئی ہلاکت بھی رپورٹ نہیں ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

قومی مجرم سے اہم معاملات پر گفتگو آفیشل سیکر...

مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شہباز نے نواز شریف سے اہم قومی معاملات پر مشاورت کر کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے، شہباز شریف کو گرفتار کر کے فوری قانونی کارروائی کی ضرورت ہے۔ اپنے بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ تین وفاقی وزرا اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ نواز شریف سے مشاورت کی گئی ہے، اہم قومی معاملات پر ایک بھگوڑے قومی مجرم سے بات چیت آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی واضع خلاف ورزی ہے۔ عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ انصاف و قانون کے دوہرے معیار کی وجہ سے بڑے ڈاکو اقتدار میں اور چھوٹے جیلوں میں پڑے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں گرکرتباہ،...

بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹس سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کا ایک ہیلی کاپٹربلوچستان کے علاقے ہرنائی میں گرکرتباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 پائلٹس سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔ پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گزشتہ رات فلائنگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہوا۔حادثے میں شہید ہونے والوں میں میجر محمد منیب افضل، میجر خرم شہزاد، نائیک جلیل،صوبیدار عبدالواحد، سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عالمی فورمز پر پاکستان کا تشخص بااعتماد شراک...

وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عالمی لیڈروں سے ملاقاتوں میں پاکستان کا تشخص ایک بااعتماد شراکت دار کے طور پر پیش کیا، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب پر فخر ہے اس نے بڑے تحمل کے ساتھ پی ٹی آئی حمایتیوں کی جانب سے حراساں کرنے کا مقابلہ کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے لکھا کہ نیویارک میں عالمی رہنمائوں اور مختلف عالمی فورمز پر موثر انداز میں پاکستان کا موقف پیش کیا اور یہ شاندار ٹیم ورک کی بدولت ہی ممکن ہو سکا ،وہ خاص طور پر بلاول بھٹو،مریم اورنگزیب اورشیری رحمان کی سخت محنت اور تعاون کو سراہتے ہیں۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے ممالک سے خراب ہوئے خارجہ تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی حمایتیوں کے جانب سے حراساں کرنیکا بڑے تحمل اور سکون سے مقابلہ کیا مریم اورنگزیب نے حراساں کرنے اور کرانے والوں کا بدنما چہرہ بے نقاب کیا ہمیں مریم اورنگزیب پر فخر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے تمام واج...

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھلاڑیوں کے تمام واجبات ادا کر دیے، ہاکی فیڈریشن نے 30 سے زائد کھلاڑیوں کے 5 سے زائد ماہ سے رکے تمام ڈیلی الائونس ریلیز کر دیے جو تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے بنتے ہیں،صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کھلاڑی ملک کے ہیرو اور ہماری عزت ہیں، کبھی نہیں چاہتے تھے کہ کھلاڑیوں کو ان کی رقم نہ ملے، ماضی میں بھی جیب سے پیسے لگا کر کھلاڑیوں کی رقم ادا کی، کھلاڑیوں کو پیسے نہ ملنے پر سب سے زیادہ دکھ مجھے ہوتا ہے،پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل حیدر حسین نے کہا کہ عہدہ سنبھالا تو اولین ترجیح کھلاڑیوں کو ان کا حق دلانا تھا، وعدہ کیا تھا کہ کیمپ سے پہلے رقم ادا ہو جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جی 20 ممالک سے 3 ارب 68 کروڑ ڈالر کی قرض ادا...

جی ٹوئنٹی ممالک سے 2 سال کے دوران 3 ارب 68 کروڑ ڈالر کی قرض ادائیگیاں موخر کر دی گئی ہیں،نجی ٹی وی کے مطابق 2020 سے2021 تک 3 مراحل میں جی 20 ممالک سے قرض ادائیگیاں موخر کرائی گئیں، 2021 کے دوران مجموعی طور پر 2 ارب 7 کروڑ ڈالر سے زائد قرض موخر کرایا گیا،اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق 2020 کے دوران 1 ارب 60 کروڑ ڈالر قرض موخر کرایا گیا، جاپان، اٹلی اور اسپین سے مزید 18 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کا قرض موخر کرایا جائے گا، جی ٹوئنٹی ممالک کو اب قرض ادائیگیاں 2025 سے 2028 تک کی جائیں گی،جی 20 ممالک سے تیسرے سیشن میں ابھی تک 94 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے قرض موخر ہوئے ہیں، جاپان، اٹلی اور اسپین سے معاہدوں کے بعد یہ رقم ایک ارب 13 کروڑ ڈالر سے زائد ہو جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سندھ کے سیلاب متاثرین کے ہاں ایک روز میں 16ب...

سندھ کے سیلاب متاثرین کے ہاں ایک روز میں 16بچوں کی پیدائش ہوئی، کیمپوں میں 9231حاملہ خواتین ہیں،تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچوں کی پیدائش کے حوالے سے بتایا کہ سندھ کے فلڈ کیمپوں میں 21ستمبر کو 16 بچوں نے جنم لیا ہے،ذرائع نے کہا کہ سندھ کے فلڈ کیمپس میں تاحال 3671بچوں کی پیدائش ہو چکی ہے جبکہ کیمپوں میں 9231حاملہ خواتین ہیں،وزارت صحت کا کہنا تھا کہ سندھ کے فلڈ کیمپس میں 1634خواتین حمل کے پہلے فیز 3703خواتین حمل کے دوسرے فیز اور2691خواتین حمل کے آخری فیز میں ہیں،سندھ فلڈ کیمپس میں 8965حاملہ خواتین کو ڈائٹری سپلیمنٹ دیا گیا ہے جبکہ 8100حاملہ خواتین ٹی ٹی، ٹی ڈی ویکسینیٹڈ ہیں،سندھ فلڈ کیمپس میں 8257حاملہ خواتین کے طبی معائنے ہوچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ ۔ چین ۔ وانگ یی ۔ موسمیاتی تبدیل...

نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں چینی صدر کے نمائندہ خصوصی اور چین کے ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ یی(سامنے) موسمیاتی تبدیلی پر اعلیٰ سطحی اجلاس میں خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ ۔ چین ۔ وانگ یی ۔ موسمیاتی تبدیل...

نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں چینی صدر کے نمائندہ خصوصی اور چین کے ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ یی(سامنے) موسمیاتی تبدیلی پر اعلیٰ سطحی اجلاس میں خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پی آئی اے کے بیڑے میں ایئر بیس 320طیارے کا ا...

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بیڑے میں ایئر بیس 320طیارے کا اضافہ ہو گیا ہے،ترجمان پی آئی اے کے مطابق رواں سال پی آئی اے نے 4اے 320طیارے حاصل کیے ہیں، تیسرا طیارہ شارجہ سے اسلام آباد پہنچ گیا ہے، جب کہ چوتھا اور آخری طیارہ آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچے گا،ترجمان کے مطابق جدید طیارہ مسافروں کو بہتر سفر ی سہولیات فراہم کرے گا، نئے طیارے شمولیت سے پی آئی اے کے بیڑے میں اے 320 ساختہ طیاروں کی تعداد 14 ہوجائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سینگ کی تجارت سے انکار، بھارت میں گینڈے کا ع...

گوہاٹی (شِںہوا) بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام کے دارالحکومت گوہاٹی کے آسام اسٹیٹ زو کم بوٹا نیکل گارڈن میں گینڈے کے عالمی دن پر طلباء نے آگاہی ریلی میں شرکت کی۔

گینڈے کی نسل بارے شعور اجاگر کرنے کے لیے ہر سال 22 ستمبر کو گینڈے کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

 

۲۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران خان کی پارٹی رہنمائوں کو عشرہ رحمت الل...

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عشرہ رحمت اللعالمین ۖ جوش وخروش منانے کی ہدایت کردی،تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پیر کو لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سابق وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے ملاقات کی، پی ٹی آئی چیئرمین نے ہدایت کی عشرہ رحمت اللعالمین ۖ جوش وخروش سے منایا جائے،سابق وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے بتایا کہ لاہورمیں علماکانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے، منگل کو پشاور اور پھر اسلام آباد میں بھرپور طریقے سے ماہ منایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شنگھائی، مصنوعی ذہانت کی صنعت کی ترقی کو فرو...

شنگھائی (شِنہوا) چین کے شنگھائی میں مقامی قانون ساز ادارے نے مصنوعی ذہانت (اے آئی ) کی صنعت کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک ضابطہ منظور کیا ہے۔

مصنوعی ذہانت کے شعبے میں چین کا یہ پہلا صوبائی سطح کا ضابطہ یکم اکتوبر سے نافذ ہوگا۔ مصنوعی ذہانت ان تین سرکردہ صنعتوں میں سے ایک ہے جنہیں شنگھائی وسائل کے پورے استعمال کے ذریعے ترقی دینا چاہتا ہے۔

منظور ہونے والے اس ضابطے کے مطابق مقامی حکام پبلک کمپیوٹنگ ریسورس پلیٹ فارمز کی تعمیر اور استعمال کو فروغ دیں گے اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی اور صنعتی ترقی کے لیے پبلک کمپیوٹنگ پاور سپورٹ فراہم کریں گے۔

اس ضابطے کا مقصد مصنوعی ذہانت کی صنعت میں مجموعی جدت اور پیش رفت کو فروغ دینا ہے جس میں مصنوعی ذہانت والی بنیادی صنعتوں کی ترقی میں مدد ملتی ہے اور مصنوعی ذہانت والے کاروباری اداروں کے اجتماع کو تقویت ملتی ہے۔

اس ضابطے میں کہا گیا ہے کہ یہ شہر گریڈنگ مینجمنٹ اور سینڈ باکس کی نگرانی ، تکنیکی جدت کے لیے حالات کے مطابق ڈھلنے  والا نگرانی کا نظام ، مختلف اداروں کی اختراعی صلاحیت کو متحرک کرنے اور مصنوعی ذہانت کی صنعت کے لیے ترقی کے امکانات کو فروغ  دینے کی راہیں تلاش کرے گا۔

ضابطے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت سے متعلقہ اخلاقیات پر ماہرین کی ایک کمیٹی قائم کی جانی چاہیے اور عمر رسیدہ ، معذور افراد ، خواتین اور نابالغوں سمیت صارفین کے مختلف گروپوں کے تحفظ کو تقویت دینی چاہیے۔

۲۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کی جانب سے مسلمانو...

بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کی جانب سے مسلمانوں کونشانہ بنانے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، نماز پڑھنے پر خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،بھارت کی ریاست اترپردیش میں نماز پڑھنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،خاتون مقامی اسپتال میں داخل اپنے عزیز کی عیادت کے لئے آئی تھیں، نماز کا وقت ہونے پر خاتون نے ایک خالی کمرے میں نماز ادا کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شام کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے...

دمشق (شِنہوا) شام کی سمندری حدود میں لبنان سے تارکین وطن کو لے جانے والی ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 34 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

شام کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کشتی پر سوار 20 افراد کو بچا لیا گیا ہے اور انہیں اس وقت ساحلی شہر ترطوس میں طبی علاج فراہم کیا جارہا ہے، تلاش کا کام تاحال جاری ہے۔

وزارت نے زندہ بچ جانے والے افراد کی شہادتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کشتی لبنان سے روانہ ہوئی تھی جس میں کئی قومیتوں کے لوگ سوار تھے جبکہ ان  کی منزل مقصود معلوم نہیں تھی۔

شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کشتی میں 120 سے 150 افراد سوار تھے جن کا تعلق لبنانی، شامی اور دیگر نامعلوم قومیتوں سے ہے اور یہ کہ کشتی قبرص کی طرف جا رہی تھی۔

شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ شام کے فوجی ہیلی کاپٹر اورمقامی ماہی گیروں کی کشتیوں نے زندہ بچ جانے والے افراد کی تلاش میں حصہ لیا۔

۲۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

متحدہ عرب امارات کی گمشدہ سامان سے متعلق قان...

متحدہ عرب امارات نے گمشدہ سامان سے متعلق قانون کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی شخص کا گمشدہ سامان آپ کو مل جائے اور آپ پولیس کو اطلاع نہ دیں تو آپ کو کن مشکلات کا سامنا ہوگا؟پبلک پراسیکیوشن نے ایک حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں اس بات کا اعادہ کیا کہ جو کوئی بھی گمشدہ سامان پر قبضہ کرتا ہے تو اس پر جرم اور سزا کے قانون کا اطلاق ہوگا،متحدہ عرب امارات کے استغاثہ عامہ کے لوگوں نے یاد دلایا کہ انہیں بیس ہزار درہم سے کم جرمانہ یا دو ہزار اکیس کے وفاقی حکم نامے کے مطابق قانون نمبر 31 کے آرٹیکل 454 کے مطابق جرم ثابت ہونے پر دو سال سے زیادہ قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے،قانون کے مطابق کسی بھی گمشدہ یا لاوارث جائیداد کی تلاش کرنے والا اڑتالیس گھنٹے کے اندر ایسی جائیدادیں یا رقم پولیس کو جمع کرانے کا پابند ہے اور ان پر مملکت کارروائی نہیں کرسکتا، اس طرح کے ایکٹ کی خلاف ورزی مجرمانہ ذمے داری سے مشروط ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شام ، روزگار کیلئے یورپ جانے والے 70تارکین و...

لبنان سے اچھے مستقبل کے لیے یورپ جانے والے تارکین وطن کی کشتی شام کے ساحل پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 70افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے،شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اطلاع دی ہے کہ شام کے ساحل کے قریب لبنان سے مختلف ملکوں کے تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70ہوگئی ہے،عالمی میڈیا کو بتایا کہ شام کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے کے حادثے کے بعد ریسکیوآپریشن کے دوران کشتی میں سوار 23افراد کو مرنے سے بچالیا گیا، لبنان سے 150تارکین وطن کو لے کر یورپ جانے کی کوشش کے دوران کشتی شام کے ساحل پر الٹ گئی اور مسافر گہرے سمندر میں جاگرے،کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے سمندر میں سے 70تارکین وطن کی لاشیں نکال لیں اور متعدد مسافر تاحال لاپتہ ہیں جب کہ دیگر کو بچالیا گیا جن میں سے 20اسپتال میں زیر علاج ہیں اور 3 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے،یہ تارکین وطن دو روز قبل لبنان سے یورپ جانے کے لیے نکلے تھے، لبنان میں معاشی حالات کافی خراب ہیں اور حکومت نے بینکوں سے پیسہ نکلوانے پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آسٹریا میں روایتی چینی ڈیزائن کے نمونوں کی ن...

ویانا (شِنہوا) آسٹریا میں چین کے روایتی ڈیزائن کے نمونوں کی ایک نمائش کا آغاز ہوا ہے جو کہ یہاں کےشائقین فن کے لیے چینی فنکاری کی دلکشی لے کر آیا ہے۔

اس نمائش میں چینی ڈیزائن کے نمونوں کی خوبصورتی کے مکمل اظہار کے لیے روایتی چینی ملبوسات، پینٹنگز اور جدید ڈیزائن سمیت 100 سے زائد فن پارے رکھے گئے ہیں۔

چین کی منزو یونیورسٹی اور ویانا یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والی یہ نمائش 9 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

نمائش کے منتظم اور چین کی منزو یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسرشو جن نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد روایتی چینی ڈیزائن کے نمونوں پر بین الاقوامی تبادلوں کو فروغ دینا اور روایتی فن کی جدیدیت پرمبنی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

۲۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آسٹریا میں روایتی چینی ڈیزائن کے نمونوں کی ن...

ویانا (شِنہوا) آسٹریا میں چین کے روایتی ڈیزائن کے نمونوں کی ایک نمائش کا آغاز ہوا ہے جو کہ یہاں کےشائقین فن کے لیے چینی فنکاری کی دلکشی لے کر آیا ہے۔

اس نمائش میں چینی ڈیزائن کے نمونوں کی خوبصورتی کے مکمل اظہار کے لیے روایتی چینی ملبوسات، پینٹنگز اور جدید ڈیزائن سمیت 100 سے زائد فن پارے رکھے گئے ہیں۔

چین کی منزو یونیورسٹی اور ویانا یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والی یہ نمائش 9 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

نمائش کے منتظم اور چین کی منزو یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسرشو جن نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد روایتی چینی ڈیزائن کے نمونوں پر بین الاقوامی تبادلوں کو فروغ دینا اور روایتی فن کی جدیدیت پرمبنی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

۲۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عملے کی کمی کا شکار سڈنی ائیرپورٹ اسکول تعطی...

سڈنی (شِںہوا) عملے کی کمی کے شکار سڈنی ائیرپورٹ نے لاکھوں آسٹریلوی شہریوں کے اسکول کی تعطیلات پر جانے اور خراب موسم کے سبب بڑے پیمانے پر پروازوں کی منسوخی کا سامنا کیا ہے۔

سڈنی اور ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے زیادہ تر علاقوں کے ساتھ ساتھ کوئنزلینڈ کے کچھ حصوں میں شدید بارش سے 40 سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں۔

اگرچہ موسمیاتی بیورو نے شدید موسم کے انتباہ کو کم کردیا ہے تاہم آئندہ چند روز میں شدید بارش جاری رہنے کی توقع ہے۔

ہفتے سے ملک کی بیشتر ریاستوں میں اسکول تعطیلات شروع ہورہی ہیں، جبکہ اسکولوں میں یہ گزشتہ ہفتے سے شروع ہوچکی ہیں۔ تعطیلات کے باعث پیر سے 9 اکتوبر تک سڈنی ائیرپورٹ سے 24 لاکھ مسافر سفر کریں گے، ان میں 16 لاکھ 50 ہزار مسافر مقامی اور 7 لاکھ 20 ہزار مسافر بین الاقوامی سفر کریں گے۔

اس وقت ائیرپورٹ کی ترجیح ان خالی آسامیوں پر تعیناتی کرنا ہے جو نوول کرونا وائرس وبا کے سبب خالی ہوئی تھیں۔ رواں ہفتہ مصروف رہے گا، جبکہ اس نے عملے کی کمی پوری کرنے کے لئے دوسرا روزگار میلہ منعقد کیا ہے۔

سڈنی ائیرپورٹ کے سی ای او جیوف کلبرٹ نے کہا کہ ہوائی اڈے پر تمام ادارے افرادی قوت کی بحالی اور آپریشنل کارکردگی کی بہتری کی سرتوڑ کوشش کررہے ہیں۔ عملے کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے کیونکہ ائیرپورٹ بھر میں تقریباً 4 ہزار اسامیاں خالی ہیں۔

دریں اثنا، قومی فضائی کمپنی قنطاس نے ملک کے دو سب سے بڑے شہروں، سڈنی اور میلبورن کے درمیان معمول سے زیادہ بڑے طیاروں کے ساتھ ساتھ ٹرمینلز میں موجود اضافی عملے کو تعینات کیا ہے تاکہ آمدہ تعطیلات تک مسافروں کا بڑی حد تک انتظام کیا جاسکے۔

۲۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت، کیلے نہ دینے پر ہاتھی نے مہاوت کو رون...

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک ہاتھی نے کیلے نہ دینے پر مہاوت کو موت کے گھاٹ اتار دیا،بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع سیونی کے گاں میں ہاتھی اور مہاوت معمول کے مطابق علاقے میں گشت کر رہے تھے، جہاں ہاتھی کو دیکھنے کیلئے پیسے ملتے تھے، سڑک سے گزرنے والے ایک ٹرک ڈرائیور کی جانب سے ہاتھی کو کیلے دیے گئے لیکن فیل بان نے ڈرائیور سے کیلے لے کر اپنے بیگ میں ڈال لیے جس پر ہاتھی طیش میں آگیا،بھارتی میڈیا کے مطابق 'ہیرا' نامی مادہ ہاتھی نے غصے میں پہلے مہاوت کو سونڈ سے اٹھایا اور پھر سڑک پر پٹخ کر اسے روند ڈالا،علاقہ مکینوں کی جانب سے مہاوت کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال میں منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، کھپت مارکیٹ میں ایک دہائی کے دوران مست...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی صارفین کی مارکیٹ نے گزشتہ دہائی کے دوران تیزی سے ترقی کی ہے، اور اس کا ڈھانچہ زیادہ متوازن ہوتاجا رہا ہے، جبکہ نئی کاروباری صورتیں فروغ پارہی ہیں۔

قومی شماریات بیورو کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق ملک میں کھپت کی مضبوطی کے ایک اہم اشاریے اشیائے خوردو نوش کی خوردہ فروخت نے سال 2021 میں 440 کھرب یوآن (تقریباً 63 کھرب امریکی ڈالرز) کی بلند ترین سطح کو چھو لیا، جبکہ یہ سال 2012 کے اعداد و شمار سے 2.1 گنا زیادہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین نے اپنی اقتصادی ترقی کو ایک معقول حد کے اندر رکھا ہوا ہے جس کی وجہ سے ذاتی آمدنیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، رپورٹ میں واضح  کیا گیا ہے کہ ملک کی صارفین کی مارکیٹ میں عظیم صلاحیت اور لچک موجود ہے۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ نوول کرونا وائرس کی وجہ سے آنے والی مشکلات کے باوجود سال 2021 میں چین کی اشیائے ضروریہ کی کل خوردہ فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت 12.5 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ 2020 تا 2021 عرصہ کے دوران اوسطاً سالانہ شرح نمو 3.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

تیزی کے ساتھ شہری طرز زندگی اپنانے میں پیش رفت کی بدولت چین کی شہری کھپت میں گزشتہ دہائی کے دوران مستحکم ترقی ہوئی ہے۔ 

سال 2013 سے لے کر 2021 کی مدت کے دوران شہری علاقوں میں اشیائے صرف کی خوردہ فروخت میں ہر سال اوسطاً 8.1 فیصد اضافہ ہوا۔

۲۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ بے وجہ اسرائیل کو عالمی احتساب س...

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل کو عالمی احتساب سے کون بچا رہا ہے؟ اقوام متحدہ بے وجہ اسرائیل کو احتساب سے بچا رہا ہے،محمود عباس نے کہا کہ اقوام متحدہ دوہرے معیار رکھتا ہے اور فلسطینیوں کے ساتھ دوہرا معیار اپنایا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ جب ہم سے کوئی غلطی ہوتی ہے تو ہمارا احتساب ہوتا ہے، اسرائیل انسانی حقوق کے اداروں اور کارکنوں پر حملے کرتا ہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا،محمود عباس کا کہنا تھا کہ اپنے قیام سے ہی اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف انسانیت سوز جرائم کیے، فلسطین کے 529علاقے تباہ کر کے قبضہ کر لیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایل سلواڈور ، لینڈ سلائیڈ کے باعث 7 افراد ہل...

سان سلواڈور (شِںہوا) ایل سلواڈور میں شدید بارش کے سبب لینڈ سلا ئیڈ سے کم از کم 7 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 5 افراد پر مشتمل ایک خاندان بھی شامل ہے۔

نیشنل سول پروٹیکشن سسٹم کے ڈائریکٹر لوئس الونسو امیا نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد  2 'انتہائی افسوسناک' واقعات میں لقمہ اجل بنے۔

سان سلواڈور کے وسطی ڈیپارٹمنٹ میں بلدیہ پنچی مالکو میں 2 افراد ہلاک ہوئے جبکہ لا لبرٹڈ کے وسطی ڈیپارٹمنٹ کی بلدیہ ہوئی زوکار میں ایک ہی خاندان کے 3 بچے اور 2 نوجوان جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

دونوں واقعات میں بارش کے سبب لینڈ سلا ئیڈ ہوئی جس سے ایک رہائش گاہ منہدم ہوگئی۔

امیا نے مقامی برادریوں سے کہا ہے کہ وہ نیشنل سول پروٹیکشن سسٹم کی ہدایات اور انخلا کے احکامات پر عمل درآمد کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایل سلواڈور "ایک کمزور ملک" ہے جہاں خطرات موجود ہیں۔

۲۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز ک...

بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 23 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 61 کروڑ40 لاکھ 89 ہزار 140 ہوگئی۔

امریکہ 9 کروڑ59 لاکھ  69 ہزار 895 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ45 لاکھ 58 ہزار 425 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 52 لاکھ  67 ہزار 124 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔

برازیل میں مصدقہ کیسز کی تعداد 3 کروڑ 46 لاکھ  16 ہزار 655 جرمنی میں 3 کروڑ 29 لاکھ 5 ہزار 86، جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 45 لاکھ 65 ہزار21 اور برطانیہ میں 2 کروڑ 38 لاکھ 40 ہزار 194 تک پہنچ گئی ہے۔

اٹلی میں 2 کروڑ 22 لاکھ 41 ہزار 369 اور جاپان میں 2 کروڑ 9 لاکھ 10 ہزار 518 مصدقہ کیسز ہیں۔

۲۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز ک...

بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 23 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 61 کروڑ40 لاکھ 89 ہزار 140 ہوگئی۔

امریکہ 9 کروڑ59 لاکھ  69 ہزار 895 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ45 لاکھ 58 ہزار 425 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 52 لاکھ  67 ہزار 124 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔

برازیل میں مصدقہ کیسز کی تعداد 3 کروڑ 46 لاکھ  16 ہزار 655 جرمنی میں 3 کروڑ 29 لاکھ 5 ہزار 86، جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 45 لاکھ 65 ہزار21 اور برطانیہ میں 2 کروڑ 38 لاکھ 40 ہزار 194 تک پہنچ گئی ہے۔

اٹلی میں 2 کروڑ 22 لاکھ 41 ہزار 369 اور جاپان میں 2 کروڑ 9 لاکھ 10 ہزار 518 مصدقہ کیسز ہیں۔

۲۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملک میں مقابلے کے لیے مناسب ریگولیٹری فریم و...

مقامی مارکیٹ میں مسابقت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کو تجارت، زراعت اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں مزید اصلاحات متعارف کرانے کی ضرورت ہے،ملک میں مقابلے کے لیے مناسب ریگولیٹری فریم ورک کا فقدان ہے،ضرورت سے زیادہ کاغذی کارروائی، لین دین کے بھاری اخراجات اور تجارتی رکاوٹیں مسابقت کی راہ میں حائل ہیں۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں مسابقت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کو تجارت، زراعت اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں مزید اصلاحات متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے وائس چانسلر ندیم الحق نے کہاکہ پاکستان میں اب بھی مقابلے کے لیے ایک مناسب ریگولیٹری فریم ورک کا فقدان ہے۔ ہمارے پاس ملک میں مسابقتی کمیشن ہے لیکن ہمارے پاس مسابقتی بازار نہیں ہیں۔ مارکیٹ میں حکومت کی مداخلت نے کاروباری اداروں پر دبا وڈالاہے اور انہیں اپنی پوری صلاحیت کے مطابق کام کرنے سے روک دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈھانچہ جاتی ریگولیٹری رکاوٹوں، چند فرموں کا مارکیٹ پر غلبہ اورمسابقتی پالیسیوں کی کمی کی وجہ سے مسابقتی عمل محدود ہے۔

پاکستان میں صنعتوں کے لیے طویل حکومتی ریگولیٹری فریم ورک کی وجہ سے کام کرنا بہت مشکل ہے جس کی وجہ سے ضرورت سے زیادہ کاغذی کارروائی، لین دین کے زیادہ اخراجات اور تجارتی رکاوٹیں ہیں۔ ضرورت سے زیادہ حکومتی تحفظ پسند پالیسیوں نے مسابقتی منڈیوں کی ترقی میں رکاوٹ ڈالی ہے جس کی وجہ سے نمایاں خامیاں پیدا ہوئی ہیں۔ ان تمام چیزوں نے ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی کو محدود کر دیا ہے اور اس کی وجہ سے زیادہ لاگت آئی ہے اور ملکی صنعت میں پیداوار اور جدت کی کمی ہے۔پاکستان میںمارکیٹ کی مسابقت کی مایوس کن حالت کی روشنی میں بڑی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ حکومت کو کاروبار کرنے کی لاگت کو کم کرنے اور سرمایہ کاری، مسابقت اور تجارت میں پالیسی کی بگاڑ کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ مسابقت کے قانون اور پالیسی کو موثر طریقے سے لاگو کیا جانا چاہئے تاکہ صنعت کار آزادانہ اور منصفانہ مقابلہ کر سکیں۔مسابقتی کمیشن آف پاکستان ایک موثر اور پائیدار معیشت کے لیے صحت مند مسابقت کو فروغ دینے کے اپنے مینڈیٹ کے مطابق تمام صنعتکاروں کے لیے برابری کا میدان بنانے کی کوشش کرتا ہے۔کسی ملک میں مسابقت کی پالیسی کے بنیادی اہداف مسابقت کے عمل کو برقرار رکھنا اور اس کو فروغ دینا ہے تاکہ اثاثوں کے موثر استعمال کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور مارکیٹ کے مختلف شرکا کے معاشی اقدامات کی آزادی کو کنٹرول میں رکھا جا سکے

۔مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے سرکاری ترجمان نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ کمیشن تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کے تمام شعبوں میں آزادانہ مسابقت کو یقینی بنانے، اقتصادی کارکردگی کو بڑھانے اور صارفین کو مسابقتی مخالف طریقوں سے بچانے کے لیے کام کرتا ہے ۔کمیشن نے دھوکہ دہی کی مارکیٹنگ، مل کر بولی لگانے، اور کارٹیلائزیشن جیسے شعبوں میں نفاذ کے متعدد اقدامات کیے ہیںجن کا مقصد صارفین کو کاروباری برادری کے بعض عناصر کے استحصال سے بچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کو صارفین کے مسائل پر کمیشن سے رجوع کرنا چاہیے اور مسابقتی مخالف کاروباری طریقوں کی نشاندہی میں مدد کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی فیصلے کرنے اور مختلف محکموں کو رہنمائی فراہم کرنے کے لیے کمیشن ایک باڈی کے طور پر کام کرتا ہے۔کمیشن پولٹری، آٹوموبائل، رئیل اسٹیٹ، تعلیم، خوردنی تیل، اکاونٹنسی، پاور، پیکیجنگ، اسٹیل، ریٹیل، ایوی ایشن، پرنٹ میڈیا، بیٹریاں، کورئیر سروسز، فارماسیوٹیکل، پینٹس، انشورنس، بینکنگ اور فنانس، صحت ،گیس، پورٹس ، شپنگ، ٹیلی کام، سیمنٹ، شوگر ، فیبرک اور تیل کے شعبوں کی نگرانی کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے اعلیٰ صحافتی ایوارڈز جیتنے والوں کے ن...

بیجنگ (شِنہوا) آل چائنہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن (اے سی جے اے) نے 32 ویں چائنہ صحافتی ایوارڈ اور 17 ویں چانگ جیانگ تاؤفن ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان کیا ہے جو کہ ملک کے دو سب سے قابل قدر صحافتی انعامات ہیں۔

مجموعی طور پر ذرائع ابلاغ کی کل 380 خبروں کے اندراجات نے رواں سال کا چائنہ جرنلزم ایوارڈ جیتا جب کہ 20 افراد نے چانگ جیانگ تاوفین ایوارڈ جیتا ہے۔

آل چائنہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے جمعہ کو کہا کہ zgjx.cn اور xinhuanet.com پر جیتنے والوں کی فہرست جاری کی گئی ہے تاکہ 9اکتوبر تک فون، فیکس، میل، یا ای میل کے ذریعےعوامی تاثرات حاصل کئے جا سکیں جبکہ حتمی نتائج کا اعلان بعد کی تاریخ میں کیا جائے گا۔

۲۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کمبوڈیا میں چینی شہریوں کی کشتی ڈوب گئی

نوم پنہ (شِںہوا) کمبوڈیا میں چینی سفارت خانہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوب مغریی صوبہ پریہ سیہانوک میں ایک کشتی ڈوب گئی ہے جس میں چینی شہری سوار تھے۔

 جمعرات کے روز سفارت خانے کے مطابق کمبوڈیا کی پولیس کی جانب سے اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر سفیر وانگ وین تیان نے فوری طور پر کمبوڈیا کی وزارت قومی دفاع، محکمہ پولیس، صوبائی حکومت اور دیگر متعلقہ حکام سے رابطہ کے لئے عملہ مقرر کیا تاکہ ان سے لوگوں کو بچانے کی درخواست کی جاسکے۔

سفارت خانہ کے قونصلر اور قونصل جنرل لی جی جمعرات کی شب ہی پریہ سیہانوک پہنچ گئے تھے تاکہ امدادی کارروائیوں کو مربوط کیا جاسکے۔

سفارت خانہ کے مطابق تلاش اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔

۲۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کمبوڈیا میں چینی شہریوں کی کشتی ڈوب گئی

نوم پنہ (شِںہوا) کمبوڈیا میں چینی سفارت خانہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوب مغریی صوبہ پریہ سیہانوک میں ایک کشتی ڈوب گئی ہے جس میں چینی شہری سوار تھے۔

 جمعرات کے روز سفارت خانے کے مطابق کمبوڈیا کی پولیس کی جانب سے اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر سفیر وانگ وین تیان نے فوری طور پر کمبوڈیا کی وزارت قومی دفاع، محکمہ پولیس، صوبائی حکومت اور دیگر متعلقہ حکام سے رابطہ کے لئے عملہ مقرر کیا تاکہ ان سے لوگوں کو بچانے کی درخواست کی جاسکے۔

سفارت خانہ کے قونصلر اور قونصل جنرل لی جی جمعرات کی شب ہی پریہ سیہانوک پہنچ گئے تھے تاکہ امدادی کارروائیوں کو مربوط کیا جاسکے۔

سفارت خانہ کے مطابق تلاش اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔

۲۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایتھنز میں چین ، یونان سفارتی تعلقات کی 50 و...

ایتھنز(شِنہوا)چین اور یونان کے سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر وسطی ایتھنز کے زاپیون ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 73 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے دوران 37 یونانی شہریوں کی چین اور یونان کے تعلقات کو فروغ دینے کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

یونان میں چین کے سفیر شیاؤ جون ژینگ نے شِنہوا کو بتایا کہ باہمی سیاسی اعتماد کو مستحکم کرنے، انفراسٹرکچر، قابل تجدید توانائی، سمندری نقل و حمل، بلیو اکانومی، ڈیجیٹل اکانومی اور گرین اورینٹڈ ٹرانسفارمیشن کے شعبوں میں عملی تعاون کو مسلسل گہرا کرنے چین یونان کے ساتھ سفارتی تعلقات کی 50ویں سالگرہ کو ایک نئے نقطہ آغاز کے طور پر لینے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ چین، یونان جامع تزویراتی شراکت داری کو اعلیٰ سطح تک بڑھایا جائے گا۔

یونان کے نائب وزیراعظم پاناگیوٹیس پیکرامینوس نے اپنے خطاب میں گزشتہ 50 سالوں کے دوران یونان اور چین کے تعلقات کی ترقی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ یونان علاقائی توانائی اور نقل و حمل کا مرکز بننے کے راستے پر گامزن ہے جس میں چین کے تعاون کو بہت اہمیت حاصل ہے۔

پیکرامینوس نے کہا کہ سیاحت، ثقافت، ماحولیات، معیشت اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے امکانات اب بھی موجود ہیں۔

۲۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں