ایتھنز(شِنہوا)چین اور یونان کے سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر وسطی ایتھنز کے زاپیون ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 73 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے دوران 37 یونانی شہریوں کی چین اور یونان کے تعلقات کو فروغ دینے کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
یونان میں چین کے سفیر شیاؤ جون ژینگ نے شِنہوا کو بتایا کہ باہمی سیاسی اعتماد کو مستحکم کرنے، انفراسٹرکچر، قابل تجدید توانائی، سمندری نقل و حمل، بلیو اکانومی، ڈیجیٹل اکانومی اور گرین اورینٹڈ ٹرانسفارمیشن کے شعبوں میں عملی تعاون کو مسلسل گہرا کرنے چین یونان کے ساتھ سفارتی تعلقات کی 50ویں سالگرہ کو ایک نئے نقطہ آغاز کے طور پر لینے کیلئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ چین، یونان جامع تزویراتی شراکت داری کو اعلیٰ سطح تک بڑھایا جائے گا۔
یونان کے نائب وزیراعظم پاناگیوٹیس پیکرامینوس نے اپنے خطاب میں گزشتہ 50 سالوں کے دوران یونان اور چین کے تعلقات کی ترقی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ یونان علاقائی توانائی اور نقل و حمل کا مرکز بننے کے راستے پر گامزن ہے جس میں چین کے تعاون کو بہت اہمیت حاصل ہے۔
پیکرامینوس نے کہا کہ سیاحت، ثقافت، ماحولیات، معیشت اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے امکانات اب بھی موجود ہیں۔
پاکستان گلاب کی کاشت اور اس کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کو فروغ دے کر قیمتی زرمبادلہ حاصل کر سکتا ہے،عالمی منڈی میں روز آئل کی قیمت 5ہزار ڈالر فی کلو گرام تک ہے،ایک کلو خالص تیل نکالنے کے لیے چار ٹن گلاب کے پھولوں کی ضرورت ہوتی ہے، چوآ سیدن شاہ اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں کاشت کا عمل جاری،کاشتکاروں کو گلاب کی قیمتی مصنوعات حاصل کرنے کے لیے چھوٹے پلانٹس لگانے میں مدد کی جا سکتی ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق گلاب کی کاشت اور اس کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کو فروغ دینے سے پاکستانی کسانوں کو اچھا منافع مل سکتا ہے اورملک کو شاندار زرمبادلہ کمانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ ایک کلو خالص تیل نکالنے کے لیے تقریبا چار ٹن گلاب کے پھولوں کی ضرورت ہوتی ہے۔گلاب کے تیل کی قیمت 595 ڈالرسے 5,000 ڈالرفی کلوگرام تک ہوتی ہے۔ اس وقت تقریبا 90 فیصدگلاب کے پھولوں کو گلاب کا تیل نکالنے کے لیے اور صرف 4 فیصدتک گلاب کا عرق حاصل کیا جاتا ہے۔گلاب کوجام، جیلی، کھانے کا ذائقہ، کھانا پکانے، چائے، کاسمیٹکس اور پرفیومز میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔
گلاب کے بیج بھی خوشبودار مسالے کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ مہمان نوازی کی صنعت ،مزارات اور سجاوٹ میں بھی گلاب کا استعمال بڑی مقدار میں ہوتا ہے۔ پرنسپل سائنٹیفک آفیسرپلانٹ انٹروڈکشن اینڈ سیڈ ہیلتھ لیب نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر ڈاکٹر رفعت طاہرہ نے ویلتھ پاک سے بات چیت کے دوران کہا کہ گلاب کی پنکھڑیوں کو تیل تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس کی ضمنی پیداوار گلاب کا عرق ہے جو بھاپ کشید کے ذریعے حاصل کیے جاتے ہیں۔ یہ خوشبودار نوٹ اور ادویات تیار کرنے کے لیے بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔ سینیول وہ جز ہے جو گلاب کی مخصوص خوشبو کا سبب بنتا ہے اور مصنوعی شکل میں بھی دستیاب ہے۔ رفعت طاہرہ نے کہا کہ 1 سے 2 ملی لیٹر تیل حاصل کرنے کے لیے کافی مقدار کی ضرورت ہوتی ہے۔ صرف خالص ضروری تیل کو دواں کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ ان مرکبات کی صحیح مقدار کا صرف ہم آہنگی کا اثر ہی حقیقی دواوں کے اثرات دیتا ہے۔ گلاب کی ایک اور پیداوار گلاب ہپ آئل ہے، جسے ہائیڈرو ڈسٹلیشن کے ذریعے نکالا جاتا ہے۔ اسے کھانے کے اجزا یا دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
رفعت طاہرہ نے کہا کہ عام طور پر مارکیٹ میں دستیاب گلاب کے تیل کو اس کی پنکھڑیوں کو ٹوئنز میں دبا کر اور پروسیس کر کے نکالا جاتا ہے۔ گلاب کا خالصخالص ترین تیل نکالنے کا کام صرف سپر کریٹیکل کاربن ڈائی آکسائیڈ نکالنے والے یونٹ کے ذریعے کیا جاتا ہے جو ایک اوسط سرمایہ کار کے لیے بہت مہنگا ہو سکتا ہے تاہم حکومت گلاب کی کاشت والے علاقوں کے قریب کے علاقوں میں ایسے یونٹ لگا سکتی ہے۔ ایسے منصوبوں کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بھی پیش کی جا سکتی ہے۔ این اے آرسی کے غذائیت کے سیکشن کے پرنسپل سائنٹفک آفیسر شہباز جاوید نے خشک گلاب کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولٹری فارمز پر بائیولوجیکل لیٹر کے طور پر استعمال کیا جائے تو یہ اینٹی بیکٹیریل کے طور پر کام کرتا ہے۔ زیادہ تر پھولوں کی ایک بڑی مقدار ضائع ہو جاتی ہے، جسے پرندوں کے پنجروںاورکھیتوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔گلاب کی کاشت کو فروغ دینے اور ویلیو ایڈیشن کے بارے میں ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے محکمہ زراعت پنجاب کے ایک ماہر نوید احمد نے کہا کہ عالمی سطح پر گلاب کو اس کی حقیقی یا پروسیس شدہ شکل میں ایک قیمتی پیداوار سمجھا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے کاشتکار اسکی معاشی قدر سے بخوبی واقف نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ تر ایسی اقسام چوآ سیدن شاہ اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں کاشت کی جاتی ہیں۔ دوسرے صوبوں میں اس کی کاشت کم پیمانے پر کی جاتی ہے۔ نوید احمد نے بلوچستان اور دیگر پانی کی کمی والے علاقوں میں اس کی کاشت کو فروغ دینے پر زور دیا کیونکہ خشک ٹھنڈے علاقے اس کے لیے مثالی ہیں۔کاشتکاروں کو گلاب کی قیمتی مصنوعات حاصل کرنے کے لیے ان کے علاقوں میں چھوٹے پلانٹس لگانے میں مدد کی جا سکتی ہے۔ ایک کاشتکا ر شمائل نظام نے کہا کہ میرے اپنے فارم میں تقریبا 5,445 مربع فٹ رقبہ پر گلاب کاشت ہے۔ ان دنوں یہ تقریبا 150 روپے فی کلو اور گلاب کی پتیاں 100 روپے فی کلو فروخت ہوتی ہیں۔ خشک پھو ل اور پنکھڑی 4000 روپے سے 6000 روپے فی من فروخت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو اس کی کمرشل ویلیو، ویلیو ایڈیشن، سیلز پروموشن، مارکیٹنگ، ایکسپورٹ کے بارے میں مناسب آگاہی فراہم کرے۔ کاشتکار انتہائی خوشبودار اور زیادہ پیداوار دینے والی اقسام کاشت کر کے شاندار منافع کما سکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جنان (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ میں مقامی مقننہ نے ملک کی موجودہ قدیم ترین دیوار چین، چھی شاہی دور کے دوران بنے والی عظیم دیوار کے تحفظ سے متعلق ایک ضابطہ منظور کیا ہے۔
قانون سازوں نے 13 ویں شان ڈونگ صوبائی پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے 38 ویں اجلاس میں اس ضابطے کی منظوری دی اور یہ یکم جنوری 2023 سے نافذ العمل ہوگا۔
641 کلومیٹر طویل چھی شاہی دور کے دوران بنے والی عظیم دیوار بہار اور خزاں کے دور(770 قبل مسیح تا 476 قبل مسیح ) اور متحارب ریاستوں کے دور (475 قبل مسیح تا 221 قبل مسیح) کے دوران تعمیر کی گئی تھی۔
نیا ضابطہ مختلف محکموں کی ذمہ داریوں کی وضاحت کرتا ہے اور چھی خاندان کی دیوار کے تحفظ اور اس کے استعمال کے بارے میں علاقائی تعاون پر زور دیتا ہے۔
اس ضابطے میں کہا گیا ہے کہ مقامی حکومتیں ریموٹ سینسنگ مصنوعی سیاروں ، ڈرونز، اطلاعاتی پلیٹ فارمز اور دیگر تکنیکی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے تحفظ کا ایک متحرک نظام قائم کریں گی، تاکہ عظیم دیوار اس سے متعلق بنیادی ڈھانچے اور ارد گرد کے ماحول کی نگرانی کی جا سکے۔
اس ضابطے کے مطابق تحفظ اور ترقی کو متوازن کرنے کے لیے دیوار چین کو نمایاں کرنے والی سیاحتی خدمات کو مزید معیاری بنایا جائے گا۔
صوبائی محکمہ انصاف کے ایک اہلکار چی یان آن نے کہا ہے کہ عظیم دیوار چھی کے تحفظ کی صورتحال کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے اور اس لیے اس کے تحفظ کی کوششوں کی خاطر ٹھوس قانونی ضمانت فراہم کرنا ضروری ہے۔
یہ عظیم دیوار یونیسکو کا ایک عالمی ثقافتی ورثہ ہے جو ایک دوسرے متصل کئی دیواروں پر مشتمل ہے۔
نئی دہلی(شِنہوا)بھارتی حکومت نے ایک ایڈوائزی جاری کرتے ہوئے کینیڈا میں موجود اور وہاں جانیوالے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور نفرت پر مبنی جرائم اور ہندوستان مخالف سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ کے خلاف چوکس رہیں۔
بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے جمعہ کے روز جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وزارت نے نفرت پر مبنی جرائم، فرقہ وارانہ تشدد اور ہندوستان مخالف سرگرمیوں کے واقعات کو کینیڈا کے ساتھ اٹھایا ہے۔
وزارت نے کہا کہ جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر کینیڈا میں ہندوستانی شہریوں اور طلباء کے ساتھ ساتھ سفر یا تعلیم کیلئے کینیڈا جانے والوں کو احتیاط برتنے اور چوکس رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
نیٹ میٹرنگ پاکستان میں قابل تجدید توانائی کی پیداوار کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرے گی،صارفین اپنی اضافی بجلی نیٹ میٹرنگ کی صورت میں گرڈ کو بیچ سکتے ہیں،بجلی کی پیداوار میں قابل تجدید توانائی کا حصہ 2.4 فیصد سے بڑھ کر 3 فیصد ہو گیا،پاکستان میں قابل تجدید توانائی کی بہت بڑی صلاحیت موجود ہے اورملک ادائیگیوں کے مسئلے کو نیٹ میٹرنگ سسٹم کے ذریعے حل کر سکتا ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق نیٹ میٹرنگ پاکستان میں قابل تجدید توانائی کی پیداوار کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرے گی۔ ماہرین کے مطابق نیٹ میٹرنگ بجلی کے صارفین کو توانائی کے روایتی ذرائع سے منتقل ہونے کی ترغیب دیتی ہے۔ بجلی کے نرخوں میں غیر معمولی اضافے نے لوگوں کو اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے شمسی توانائی کے ذرائع کی طرف جانے پر مجبور کر دیا ہے۔ جن گھرانوں نے سولر پینل لگائے ہیں وہ پیسے بچانے کے لیے اپنی اضافی بجلی نیٹ میٹرنگ کی صورت میں گرڈ کو بیچ سکتے ہیں۔ فی الحال بجلی کی پیداوار میں قابل تجدید توانائی کا حصہ کافی کم ہے۔ تاہم پاکستان اکنامک سروے کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران بجلی کی پیداوار میں قابل تجدید توانائی کا حصہ 2.4 فیصد سے بڑھ کر 3.02 فیصد ہو گیاہے۔پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار ایکوئٹیبل ڈویلپمنٹ کے چیف ایگزیکٹو محمد بدر عالم نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی کی بہت بڑی صلاحیت موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں متعدد ممالک نے نیٹ میٹرنگ کے طریقے شروع کیے ہیں۔ تاہم پاکستانی بجلی کے صارفین اور تقسیم کاروں کو اس ٹیکنالوجی کو اپنانے میں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ بدر عالم نے کہا کہ روایتی بیوروکریسی بجلی کے صارفین کو درپیش سب سے بڑی رکاوٹوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر نیٹ میٹرنگ کے عمل میں بہت زیادہ خصوصی آلات کی ضرورت ہوگی۔ اس سے نہ صرف صارفین کو بہت زیادہ پیسہ خرچ کرنا پڑے گا بلکہ اس کے لیے ایسے عمل اور طریقہ کار کی بھی ضرورت ہے جو ہر ایک کے لیے بہت مشکل ہیں۔ ایک عام صارف کو ان طریقہ کار کو مکمل کرنے میں بعض اوقات مہینوں لگ سکتے ہیں۔ اگورا انرجی وینڈے کی پروجیکٹ مینیجر اور تکنیکی مشیرنائلہ صالح نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران توانائی کی مجموعی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان نے بجلی کی گنجائش میں بڑی مقدار میں اضافہ کیا جس کے نتیجے میں ادائیگیوں میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں اضافے کی دوسری وجہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازعہ ہے۔
روس اور یوکرین کے درمیان کئی مہینوں سے جاری تنازعہ نے مختلف ممالک کو تیل کی سپلائی کو متاثر کیا ہے۔ نائلہ صالح نے کہا کہ پاکستان ادائیگیوں کے مسئلے کو نیٹ میٹرنگ سسٹم کے ذریعے حل کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن لاسز کے مسئلے پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ یہ سب سے اہم عوامل میں سے ایک ہے جو بجلی کی لاگت اور گردشی قرضے میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ سسٹم کے ذریعے ان نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ نیٹ میٹرنگ سسٹم کی ایک اور اہم خصوصیت یہ ہے کہ اسے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔بجلی کے شعبے میں نیٹ میٹرنگ کا مجموعی معاملہ بہت منطقی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ ٹیکنالوجی توانائی کی لاگت کو کم کرے گی جس کا قومی معیشت پر مثبت اثر پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو نیٹ میٹرنگ کے عمل کو آسان بنانا چاہیے اور بجلی کے صارفین کو شمسی توانائی پیدا کرنے کی ترغیب دینے کے لیے اسے مزید موثر بنانا چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد (شِنہوا) پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوول کرونا وائرس کے 93 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق تازہ کیسز کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 72 ہزار 202 ہو گئی ہے۔
وزارت کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں 2 مزید مریض جاں بحق ہو گئے ہیں، پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے باعث مجموعی طور پر 30 ہزار 611 اموات ہو چکی ہیں۔
ملک بھر میں گزشتہ روز نوول کرونا وائرس کے 16 ہزار 397 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مثبت نتائج کی شرح0.57 فیصد رہی ہے۔
اس وقت ملک بھر میں زیر علاج نوول کرونا وائرس کے 76 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
اکرہ (شِنہوا) چین کی ژے جیانگ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (زیڈ جے یو ٹی ) اور گھانا یونیورسٹی نے چینی زبان کی تعلیم میں اپنے تعاون کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا ہے، تاکہ گھانا کے زیادہ سے زیادہ باشندوں کو دنیا کی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں سے ایک پر عبور حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔
یہ عزم چینی زبان کی تعلیم سے متعلق ایک روزہ چین۔گھانا بین الاقوامی آن لائن کانفرنس کے دوران کیا گیا جس میں دونوں یونیورسٹیز کے حکام اور فیکلٹی اراکین کے ساتھ ساتھ اس شعبےکے کچھ ممتاز چینی اور افریقی اسکالرز نے بھی شریک ہوئے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ژے جیانگ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے نائب صدر یو شیاؤفن نے کہا کہ دونوں یونیورسٹیز نے سال 2013 میں گھانا یونیورسٹی کے اندر کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے قیام میں تعاون کیا جو چین اور گھانا کے تعلیمی تعاون کی مثال بن گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ نے چین اور گھانا کے درمیان ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اور اس کے موجودہ داخلوں کی تعداد تقریباً 3 ہزار 500 ہے جبکہ گھانا کے 20 ہزار سے زیادہ باشندے اس کے آغاز کے بعد سے یہاں تربیت حاصل کر چکے ہیں۔
یوشیاؤفن نے ادارے کی ترقی کے لیے ژے جیانگ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے مکمل تعاون کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ چینی زبان کی تعلیم پر تعاون دونوں جانب سے مسلسل کوششوں کی بدولت آگے بڑھے گا۔
گھانا یونیورسٹی کے نائب صدر فیلکس انکوما اسانت نے یونیورسٹی میں چینی زبان اور ثقافت کی تعلیم میں اہم خدمات کے لیے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔
اکرہ (شِنہوا) چین کی ژے جیانگ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (زیڈ جے یو ٹی ) اور گھانا یونیورسٹی نے چینی زبان کی تعلیم میں اپنے تعاون کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا ہے، تاکہ گھانا کے زیادہ سے زیادہ باشندوں کو دنیا کی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں سے ایک پر عبور حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔
یہ عزم چینی زبان کی تعلیم سے متعلق ایک روزہ چین۔گھانا بین الاقوامی آن لائن کانفرنس کے دوران کیا گیا جس میں دونوں یونیورسٹیز کے حکام اور فیکلٹی اراکین کے ساتھ ساتھ اس شعبےکے کچھ ممتاز چینی اور افریقی اسکالرز نے بھی شریک ہوئے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ژے جیانگ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے نائب صدر یو شیاؤفن نے کہا کہ دونوں یونیورسٹیز نے سال 2013 میں گھانا یونیورسٹی کے اندر کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے قیام میں تعاون کیا جو چین اور گھانا کے تعلیمی تعاون کی مثال بن گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ نے چین اور گھانا کے درمیان ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اور اس کے موجودہ داخلوں کی تعداد تقریباً 3 ہزار 500 ہے جبکہ گھانا کے 20 ہزار سے زیادہ باشندے اس کے آغاز کے بعد سے یہاں تربیت حاصل کر چکے ہیں۔
یوشیاؤفن نے ادارے کی ترقی کے لیے ژے جیانگ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے مکمل تعاون کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ چینی زبان کی تعلیم پر تعاون دونوں جانب سے مسلسل کوششوں کی بدولت آگے بڑھے گا۔
گھانا یونیورسٹی کے نائب صدر فیلکس انکوما اسانت نے یونیورسٹی میں چینی زبان اور ثقافت کی تعلیم میں اہم خدمات کے لیے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔
بیجنگ(شِنہوا) 2013ء سے 2021ء کے دوران چین کے مستقل اثاثوں میں سرمایہ کاری (ایف اے آئی)میں سالانہ 9.4 فیصد کی شرح نمو سے اضافہ ہوتا رہا جس نے مسلسل توسیع اور اقتصادی ترقی کو فروغ دیا۔
قومی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2013ء سے 2021ء تک ملک میں مستقل اثاثہ جات میں مجموعی سرمایہ کاری 4 ہزار 90 کھرب یوآن (تقریباً 585 کھرب امریکی ڈالر) رہی۔
صرف 2021ء میں چین کے مستقل اثاثہ جات میں سرمایہ کاری 553 کھرب یوآن رہی جو کہ 2012 میں 282 کھرب یوآن تھی۔
رپورٹ کے مطابق انفراسٹرکچر کی سرمایہ کاری میں 2013ء سے 2021ء تک 12 فیصد کی اوسط سالانہ شرح نمو ریکارڈ کی گئی ہے جو مستقل اثاثہ جات میں مجموعی سرمایہ کاری سے 2.3 فیصد زیادہ ہے۔
2013ء سے 2021ء تک ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں 9.2 فیصد کی اوسط سالانہ شرح نمو کے ساتھ 1 ہزار 30 کھرب یوآن مالیت کی سرمایہ کاری کی گئی۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6فیصد گر گئیں،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 78ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا جبکہ برینٹ خام تیل کی 86ڈالر فی بیرل میں فروخت جاری ہے،اس کے علاوہ عالمی منڈی میں گیس کی قیمت میں بھی 4 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رواں ماہ انتقال کرنے والی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی قبر کی تصویر منظر عام پر آ گئی ،سوشل میڈیا پر وائرل الزبتھ دوم کی قبر کی تصویر پر سیاہ پتھرکے صلیب پر ملکہ اور ان کے شوہر فلپ کا نام کندہ ہے تاہم سرکاری سطح پر تاحال ملکہ الزبتھ دوم کی قبر کی کوئی تصویر جاری نہیں کی گئی ہے،سیاہ پتھرکے صلیب پر ملکہ الزبتھ کے ساتھ ان کے والد اور والدہ کے نام بھی کندہ ہیں اور قبر پر ان کی تاریخ پیدائش اور انتقال کے سال بھی درج ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نومنتخب برطانوی وزیراعظم لز ٹرس اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے پر غور کر رہی ہیں،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی وزیراعظم لز ٹرس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپیڈ سے ملاقات میں بتایا کہ ان کی حکومت اسرائیل میں برطانوی سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے،ملاقات کے بعد وزیراعظم یائر لیپیڈ نے برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کو اپنی ٹوئٹ میں اسرائیل دوست قرار دیتے ہوئے لکھا کہ برطانوی سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلم منتقلی کے لیے غور کرنے پر ان کا شکر گزار ہوں،اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنی ٹوئٹ میں اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ اتحادی ہونے کی حیثیت سے دونوں ممالک اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن نے صحت اور ترقی کے شعبوں میں عالمی اہداف کو پورا کرنے کے لیے 1 ارب 27 کروڑ امریکی ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے،بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن کی جانب سے جاری ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن نے خاص طور پر 2030تک ایچ آئی وی، تپ دق اور ملیریا کے خاتمے میں مدد کیلئے 91کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر فراہم کرنے اور مستقبل کے وبائی امراض سے حفاظت کے لیے درکار مستحکم نظام صحت کی تعمیر کرنے کا وعدہ کیا ہے، مزید کہا گیا ہے کہ یہ فنڈنگ خواتین اور لڑکیوں پر ان بیماریوں کے غیر متناسب اثرات کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روس یوکرین جنگ نے پوری دنیا کو ہلاکر رکھ دیا، امریکا نے شرح سود میں مسلسل تیسری مرتبہ اضافہ کردیا جبکہ یورپ میں بھی معاشی بحران کے خطرات بڑھ گئے ہیں، عالمی سٹاک مارکیٹیں مندی کا شکار ہیں جبکہ خام تیل کی قیمتیں بھی 9ماہ کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی ہیں،تفصیلات کے مطابق روسی صدر کے یوکرین کے زیرقبضہ علاقوں میں رضا کار بھیجنے اور ریفرنڈم کے اعلان پر یورپ میں معاشی بحران کا خوف بڑھ گیا، جرمن، برطانوی اور دیگر یورپی ملکوں کی سٹاک مارکیٹس مندی کا شکار ہوگئیں، ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پائونڈ کی قدر میں 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،یورپ میں معاشی بحران کے خدشے اور امریکا میں شرح سود بڑھنے پر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 6 فیصد سستا ہو کر 78 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا، برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت ساڑھے 4 فیصد کم ہو کر 86 ڈالر ہو گئی، عالمی مارکیٹ میں قدرتی گیس کی قیمت میں بھی 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ،دوسری جانب ماہرین کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں مزید کمی ہوسکتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ایک بار پھر جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں، فریقین نے ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے،آذر بائیجان اور آرمینیا دونوں سابق سوویت ریاستیں ہیں جنہوں نے 1991میں آزادی حاصل کی، دونوں ریاستیں نگورنو کاراباخ کے علاقے پر اپنا حق جتاتی رہی ہیں، علاقے پر قبضے کیلئے کئی بار جنگ ہوئی اور ہزاروں افراد ہلاک ہوئے،آذربائیجان کی آبادی ایک کروڑ سے زائد ہے جس میں مسلمانوں کی اکثریت ہے جبکہ آرمینیا کی 30لاکھ آبادی مسیحیوں پر مشتمل ہے، 1988میں نگورنو کاراباخ میں آرمینیائی باشندوں نے تحریک شروع کی، 1991میں اس خطے نے آزادی کا اعلان کیا تو آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ چھڑ گئی،دونوں فریقین کے درمیان 2020میں بھی ایک جنگ ہوئی، آذر بائیجان نے ترکیہ کی مدد سے نگورنو کاراباغ کے ایک بڑے حصے پر کنٹرول حاصل کرلیا، اس جنگ میں 6ہزار 600افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے، روس نے ثالثی کی اور جنگ بندی کے بعد روسی فوج کو علاقے میں تعینات کیا گیا،آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان حالیہ لڑائی کا مقام کاراباغ سے کم از کم 200 کلومیٹر دور ہے، ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جھڑپوں کے بعد دونوں ملکوں کی باقاعدہ جنگ شروع ہوسکتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ نوول کرونا وائرس کی عالمی وبا اور غیر مساوی بحالی نے دنیا کو 3 سال کی ترقیاتی پیشرفت کا نقصان پہنچایا ہے۔گروپ آف 77 اینڈ چائنہ کے وزرائے خارجہ امور کے 46 ویں سالانہ اجلاس کے موقع سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کو آگے بڑھانا اعلی سطحی ہفتہ کے دوران میری توجہ کا مرکز رہا ہے جب عالمی برادری کو درپیش اہم چیلنجوں کے حل پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے دنیا بھر کے رہنما نیویارک میں اکٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ یوکرائن کے بحران نے سپلائی چینز، توانائی اور خوراک کی منڈیوں میں مزید ہنگامہ آرائی کا اضافہ کیا ہے جس سے دنیا بھر کے 1 ارب 70 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں اور انسانی زندگی کیلئے ایک بے مثال بحران پیدا ہوا ہے۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ پائیدارترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے حکومتوں کو اپنے لوگوں اور ان کی مدد کرنے والے نظاموں صحت، تعلیم، سماجی تحفظ، رہائش اور فلاحی کاموں میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ہونے والے سائیڈ لائن اجلاس میں کیوبا کو گروپ آف 77(جی 77)اینڈ چائنہ کی سربراہی کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے۔جی 77 کے وزرائے خارجہ نے تعریفی الفاظ میں کیوبا کے انتخاب منظوری دی، کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔برونو روڈریگز نے ٹویٹ کیا کہ کیوبا کے انتخاب کی توثیق ہمارے ملک کو تسلیم کرنے سے بھی بڑھ کر ہے، یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے کیونکہ جی 77 اینڈ چائنہ کثیر الجہتی دائرے میں سب سے وسیع اور متنوع تعاون گروپ ہے۔کیوبا کے اعلی سفارتکار نے اس عہدہ کو ایک بہت بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے گروپ کی متاثر کن تاریخی روایت پر روشنی ڈالی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ یی نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کو کہا ہے کہ چین امریکہ تعلقات اس وقت بری طرح متاثر ہو چکے ہیں جس سے امریکی فریق کو سبق سیکھنا چاہیے۔وانگ یی نے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کے مستقل مشن کی سائٹ پر اپنی گفتگو کے دوران کیا۔ دونوں سفارتکار اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں شریک تھے۔وانگ یی نے کہا کہ چین ۔ امریکہ تعلقات ایک نازک موڑ پر ہیں اور دونوں فریقوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ دنیا، تاریخ اور دونوں ممالک کے عوام کیلئے ذمہ دارانہ رویے کے ساتھ دو بڑے ممالک کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے درست انداز اپنائیں اور اس کیلئے کام کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید خراب ہونے سے روکیں اور انہیں دوبارہ مستحکم کریں۔وانگ نے خاص طور پر تائیوان کے سوال کے حوالے سے امریکی فریق کے حالیہ غلط اقدام پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے چینی فریق کے پختہ موقف کی جامع وضاحت کی۔ وانگ یی نے باور کرایا کہ مسئلہ تائیوان چین کے بنیادی مفادات کامرکز ہے اور یہ چینی عوام کے ذہنوں میں اہم جگہ رکھتا ہے۔وانگ یی نے انتھونی بلنکن کو بتایا کہ قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حفاظت کرنا ہمارا مشن ہے اور اس بارے میں کوئی ابہام نہیں ہے۔وانگ نے بلنکن کو یاد دلایا کہ امریکہ نے مسئلہ تائیوان کے حوالے سے چین کے ساتھ واضح سیاسی وعدے کیے ہیں، جن میں دہائیوں پہلے طے پانے والے چین ۔ امریکہ کے تین مشترکہ بیانات کے ساتھ ساتھ حالیہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے بار بار دیئے جانیوالے بیانات بھی شامل ہیں جن میں امریکی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ تائیوان کی آزادی کی حمایت نہیں کرتی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین میں رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں مستحکم نشوونما دیکھی گئی ہے۔وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مشترکہ صنعتی آمدن گزشتہ سال کی نسبت 8.2 فیصد اضافہ کے ساتھ 10 کھرب 70 ارب یوآن (تقریبا 1 کھرب 53 ارب 30 کروڑامریکی ڈالر)تک پہنچ گئی ہے۔اس مدت کے دوران بگ ڈیٹا، کلاڈ کمپیوٹنگ، انٹرنیٹ ڈیٹا سینٹرز اور انٹرنیٹ آف تھنگز جیسے ایمرجنگ کاروباروں میں تیزی کے ساتھ توسیع ہوئی۔ ایمرجنگ کاروبار سے چین کی 3 بڑی ٹیلی کام کمپنیوں چائنہ ٹیلی کام ، چائنہ موبائل اور چائنہ یونی کام کی کل آمدن گزشتہ سال کی نسبت 34.1 فیصد اضافہ کے ساتھ 2 کھرب7 ارب 50 کروڑ یوآن ہو گئی ہے۔بریک ڈان کے دوران کلاڈ کمپیوٹنگ سروسز کی آمدن میں گزشتہ سال کی نسبت 130.3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ بگ ڈیٹا اور انٹرنیٹ آف تھنگز کی آمدن میں بالترتیب 56.4 فیصد اور 24.5 فیصد اضافہ ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ کی غیر ملکی تجارت 2022 کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران 5 کھرب 60 ارب 43 کروڑ یوآن(80 ارب 15 کروڑ امریکی ڈالر)تک پہنچ گئی ہے جوکہ گزشتہ سال کی نسبت 10.4 فیصد زیادہ ہے۔شہر کے کسٹم حکام کے مطابق چھونگ چھنگ کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 14.2 فیصد اضافہ کے ساتھ 3 کھرب 65 ارب 37 کروڑ یوآن جبکہ درآمدات 3.9 فیصد اضافہ کے ساتھ 1 کھرب 95 ارب 6 کروڑ تک پہنچ گئی ہیں۔جنوری سے اگست کے دوران چھونگ چھنگ میں غیر ملکی سرمایہ کاری والے اداروں کی درآمدات اور برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 10.1 فیصد اضافہ کے ساتھ 2 کھرب 63 ارب 7 کروڑ یوآن تک پہنچ گئی ہیں۔ نجی اداروں کی درآمدات اور برآمدات 2 کھرب 52 ارب 99 کروڑ یوآن رہیں جو گزشتہ سال کی نسبت 14 فیصد زیادہ ہیں۔اس مدت کے دوران چھونگ چھنگ کی جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم کے رکن ممالک، یورپی یونین اور امریکہ کے ساتھ غیر ملکی تجارت میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے بالترتیب 5.6فیصد ، 4.1 فیصد اور 4.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور دیہات میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم کے دوران درجنوں فلسطینی مظاہرین زخمی ہو گئے ہیں۔انجمن ہلال احمر فلسطین نے ایک بیان میں کہا کہ زخمیوں میں سے 3 افراد براہ راست گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں اور 9 افراد کو ربڑ کی گولیاں لگی ہیں جبکہ دیگر افراد اسرائیلی فوجیوں کی فائر کردہ آنسو گیس کے باعث دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے جنوبی گاں بیتا میں ربڑ چڑھی دھاتی گولیاں لگنے سے 2 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں اور 28 افراد آنسو گیس کے باعث دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیں، مزید بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے علاقہ میں طبی عملہ پر بھی فائرنگ کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نائیجیریا کے اقتصادی مرکز لاگوس میں ایک رہائشی عمارت منہدم ہونے کے باعث کم از کم 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ملک کی قومی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی(نیما)کے رابطہ کار ابراہیم فارینلوئے نے ایک بیان میں کہا کہ لاگوس کے علاقے موشین میں ایک 3 منزلہ عمارت منہدم ہو گئی ہے۔ابراہیم فارینلوئے نے کہا کہ امدادی اہلکاروں نے ملبے سے 4لاشیں برآمد کی ہیں اور ایک شخص کو بچا لیاگیا ہے جسے علاج معالجہ کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔عمارت منہدم ہونے کی وجہ کا ذکر نہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلاش اور بچا کی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں کیونکہ ریسکیو اہلکار زمین کی سطح تک پہنچ گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 61 کروڑ 45 لاکھ 97 ہزار 994 ہوگئی ہے۔جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ کی جانب سے ہفتہ کی صبح 10 بجے پاکستانی وقت پر جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکہ 9 کروڑ 60 لاکھ 56 ہزار 75 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔بھارت 4 کروڑ 45 لاکھ55 ہزار 837 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرا جبکہ فرانس 3 کروڑ 53 لاکھ 4 ہزار 648 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔برازیل 3 کروڑ 46لاکھ 24 ہزار 427 مصدقہ کیسز کے ساتھ چوتھے ، جرمنی 3 کروڑ 29 لاکھ 52 ہزار 50 مصدقہ کیسز کے ساتھ پانچویں اور جنوبی کوریا 2 کروڑ 45 لاکھ 94 ہزار 336 مصدقہ کیسز کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔برطانیہ 2 کروڑ 38لاکھ 40 ہزار 513 مصدقہ کیسز کے ساتھ ساتواں ، اٹلی 2 کروڑ 22 لاکھ 62 ہزار 452 مصدقہ کیسز کے ساتھ آٹھواں جبکہ جاپان 2 کروڑ 9 لاکھ 74 ہزار 356 مصدقہ کیسز کے ساتھ نواں شدید متاثرہ ملک ہے-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انڈونیشیا کے مغربی صوبہ آچے میں ہفتہ کی صبح 6.4 شدت کا زلزلہ آیا ہے لیکن اس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ملک کی ارضیاتی وموسمیاتی ایجنسی نے سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی ہے۔ایجنسی نے بتایا کہ زلزلہ ہفتہ کو جکارتہ کے وقت کے مطابق صبح 3 بجکر 52 منٹ (1 بجکر 52 منٹ قبل ازسحر پاکستانی وقت)پر میولابوہ قصبے سے 45 کلومیٹر جنوب مغرب کی جانب سطح سمندر سے22 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اینڈ میٹیگیشن ایجنسی کے انچارج موسریادی اے نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے صوبے کے کئی حصوں میں محسوس کیے گئے لیکن اس سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالے قصبے میولابوہ اور صوبہ کے اضلاع آچے سیلاتن (جنوبی آچے)اور ناگان رایا میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔اہلکارنے فون پر شِنہوا کو بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لیکن رہائشیوں میں خوف و ہراس نہیں پھیلا۔ وہ صرف اپنے گھروں سے باہر نکلے۔ ابھی تک مکانات یا عمارتوں کو نقصان پہنچنے ،کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے سے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اوسمنتھوس گارڈن ایک روایتی چینی باغ ہے جسے 1996 میں نیوزی لینڈ کے شہر ہیسٹینگز کے ساتھ چین کے شہر گولین کے جڑواں شہر بننے کے تعلقات کی 15 ویں سالگرہ کے موقع پر قائم کیا گیا تھا۔ہیسٹینگز کی ضلعی کونسل کے مطابق باغ کے ڈیزائن میں نیوزی لینڈ اور چین کے عناصر اور پودوں کا امتزاج استعمال کیاگیا ہے۔ یہاں کے سب سے نمایاں پودوں میں بانس، کیمیلیا اور خوشبوداراوسمنتھوس شامل ہیں ، اوسمنتھوس کے نام پر ہی باغ کا نام رکھا گیا ہے، یہاں کے زیادہ تر پودے چینی نسل کے ہیں اور ان کو کافی اہمیت حاصل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ 2 ہزار ڈالر یا اس کے مساوی دیگر غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت اب صارف کے ذاتی اکائونٹ سے ہو گی،اسٹیٹ بینک کے نئے ضوابط کے مطابق ٹرانزیکشن کی رسید پر صارف کا شناختی کارڈ نمبر دستاویز میں درج کیا جائیگا تاہم ایکسچینج کمپنیز سے زرمبادلہ خرید و فروخت کی دیگر شرائط میں تبدیلی نہیں ہوگی،مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف ریگولیٹری کارروائی کی جائے گی اور ریگولیٹری نظام کی مضبوطی کے لیے ایکسچینج کمپنیز کے ضوابط میں ترمیم کی گئی ہے، نئے ضوابط فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے اسلام آ باد میں لوک داستانوں اور ثقافتی رقص کی تقریب سجائی گئی،سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے اسلام آباد میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لوک داستانوں سمیت ثقافتی رقص کا بھی اہتمام کیا گیا،تقریب میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور تقریب میں انہوں نے تلوار اٹھا کر سعودی عرب کا روایتی رقص بھی کیا،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ سعودی عرب کی غیر مشروط حمایت کی اورکرتا رہیگا، سعودی عرب نے سیلاب متاثرین کے لیے اب تک امدادکی 50پروازیں اور 100ٹرک بھیجے ہیں جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کراچی میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات نے ہراساں کرنے پر ٹیچر کی پٹائی کردی،تفصیلات کے مطابق جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں نمبروں میں اضافے کے لئے دوستی اورتعلقات رکھنے کا مطالبہ کرنے کے والے استاد کی طالبات نے پٹائی کردی،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں طالبات کو ہراساں کرنے والے لیکچرار کی چپل سے پٹائی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، طلبا نے بھی لیکچرار کو تشدد بنایا،جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات کا موقف ہے کہ لیکچرار طویل عرصے سے نمبروں کے عوض طالبات کو ہراساں کرتے آرہے ہیں، طلبا اور طالبات نے لیکچرار کی برطرفی کے لئے مظاہرہ بھی کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہوابازوں کی ڈیوٹیز میں کمی کرنے کے احکامات جاری کردیئے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ 7ماہ کے دوران پی آئی اے کے کپتانوں نے سول ایوی ایشن قوانین کی خلاف ورزی کی جبکہ دیگر آپریٹرز کے مقابلے زیادہ ڈیوٹیاں کیں، جس کی وجہ سے متعدد پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوئیں،ایک سال کے دوران 55پروازوں میں کپتانوں سے 12گھنٹے سے زائد ڈیوٹی کروائی گئی جو آکاو قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے جبکہ سیفٹی کو بھی خطرات لاحق ہیں، ڈیوٹیز سے متعلق ایس اوپیز واضح ہیں، ہوابازوں کی مسلسل ڈیوٹیز کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے،دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن کا خط موصول ہوگیا ہے اس پر تجزیہ کررہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی، رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کردی، ہائیکورٹ کا تین رکنی بنچ 27 ستمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی پر مشتمل تین رکنی بنچ سماعت کرے گا، مریم نواز نے عدالتی تحویل سے پاسپورٹ واپس لینے کے لیے رجوع کررکھا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق اسپیکر ایازصاد ق کیخلاف ٹرانس جینڈر بل کی منظوری کرانے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بل کی منظوری سے پہلے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے نہیں لی گئی،دائر درخواست میں کہا ہے کہ آئین پاکستان کے تحت اسلامی قوانین کے برعکس کوئی بل منظورنہیں ہوسکتا ، سابق اسپیکر نے بل عجلت میں پاس کرانے کے لئے قواعد کو مدنظر نہیں رکھا،درخواست میں استدعا کی گئی کہ بل کی منظوری کرانے پر ایاز صادق کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے،درخواست پر سابق اسپیکرقومی اسمبلی ایازصاد ق کیخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست پر سماعت میں عدالت نے پولیس سے30ستمبرکوجواب طلب کرلیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے بیان کے خلاف سماعت 30ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے بیان کے خلاف سماعت کے موقع پر شہباز گل کی جانب سے ان کے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تاہم سیشن جج اسلام آباد کامران بشارت مفتی کی رخصت کے باعث سماعت 30ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے،اب 30ستمبر کو سماعت میں فیصلہ ہوگا کہ شہباز گل کیس کا ٹرائل کون کرے گا،واضح رہے کہ بغاوت کے مقدمے میں گزشتہ ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہباز گل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹِ گرفتاری معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، جاری کردہ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ قابل ذکر ہے کہ نیب نے اسحاق ڈار کی درخواست پر کوئی اعتراض نہیں کیا، ان کی درخواست کے مطابق وہ بیماری اور پاسپورٹ منسوخی کے باعث پاکستان نہیں آ سکے،تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کا مقصد ملزم کی عدالت حاضری یقینی بنانا تھا، اگر ملزم خود عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہے تو ایک موقع دیا جانا ضروری ہے،حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ اسحاق ڈار کو 7 اکتوبر تک موقع دیتے ہیں کہ وطن واپس آ کر عدالت میں پیش ہوں، جب تک ان کے وارنٹِ گرفتاری معطل رہیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تحریک انصاف کے بانی رکن اور ماہر قانون حامد خان نے کہاہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان نے عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا،نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ عمران خان کو پہلے ہی کہا تھا کہ جہانگیر ترین اور علیم خان پارٹی ہائی جیک کرنے آئے تھے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اقتدار سے بیدخلی میں جہانگیر ترین اور علیم خان کا بڑا ہاتھ ہے، دونوں نے ہی عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا،حامد خان نے پارٹی چیئرمین عمران خان سے دوریوں اور پھر قربت کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے اختلاف جہانگیر ترین اور علیم خان کی پارٹی میں شمولیت اور قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس فائل کرنے پر تھا،انہوں نے کہا کہ قاضی فائز عیسی کے خلاف وزیرِ اعظم کے ریفرنس پر واضح کر دیا تھا کہ ایماندار اور قابل جج پر ریفرنس مخصوص قوتوں نے کروایا ہے، جس کو وقت نے ثابت کر دیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیر ترین، علیم خان اور قاضی فائز عیسی کے معاملے میں میرا موقف درست تھا، صورت حال واضح ہونے پر عمران خان نے شاہ محمود کو میرے پاس بھیجا کہ سفر وہیں سے شروع کرتے ہیں جہاں سے چھوٹا تھا،رہنما تحریک انصاف حامد خان نے فواد چوہدری پر بھی وار کرتے ہوئے کہا کہ فواد بھیجے گئے ہیں، ان کا مقصد عمران خان اور پارٹی کو نقصان پہنچانا ہے، ان کا مقصد تھا عمران خان کو سزا ہوجائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی کا سامنا ہے، متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو کا کام جاری ہے، عالمی برادری سے مدد کی اپیل ہے،نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو برآمدات بڑھانے کیلئے ترجیحی مراعات دینی ہونگی، پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے پر عالمی برداری کے شکر گزار ہیں، ماحولیاتی تبدیلیوں کا قصور وار پاکستان نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر فلیش اپیل کی گئی ،پاکستان کا ایک تہائی حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پاکستان میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا، متاثرہ علاقوں کی بحالی میں بڑے چیلنجز کا سامنا ہے،بلاول بھٹو نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کیلئے فوری خوارک کی ضرورت ہے ،موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ علاقوں کی مدد کی جائے ،ترقی پذیر ممالک عوامی فلاح کیلء ترقی یافتہ ممالک کی مدد کریں،وزیر خارجہ نے بتایا کہ سیلاب سے 3کروڑ 30لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، پاکستان کو سیلاب کی شکل میں تاریخ کی بڑی قدرتی آفت کا سامنا ہے، پاکستان کو جن مسائل کا سامنا ہے ان کا سبب ہم نہیں ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 81فیصد پاکستانیوں نے ملک میں سیلاب کی وجہ موسمیاتی تبدیلیوں کو قرار دے دیا،گیلپ پاکستان کی جانب سے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق 80فیصد عوام نے سیلاب کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال جیسا سیلاب پہلے کبھی نہیں آیا ہے،سروے کے مطابق 70فیصد پاکستانی سیلاب کے باعث مالی نقصانات اور 58فیصد کھیتوں اور فصلوں کو پہنچنے والے نقصان پر شدید پریشان نظر آئے،سروے میں بتایا گیا ہے کہ 70فیصد پاکستانیوں نے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کو سیلاب سے بڑے نقصانات کی وجہ قرار دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ہوگیا، شہر میں روزانہ کی بنیاد پرچوری، ڈکیتی اور راہزنی کی100سے زائد وارداتیں ریکارڈ کی گئیں ، سب سے زیادہ وارداتیں اقبال ٹائون ڈویژن میں ریکارڈ کی گئیں، شہر میں سب سے زیادہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں ہورہی ہیں،اس سے قبل رواں برس مارچ میں شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں 282فیصد جبکہ شاہراں پر لوٹ مار کی وارداتوں میں 123فیصد اضافہریکارڈ کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد میں صحافی ایاز امیر کی بہو کے قتل کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ شہزادہ ٹائون کی مدعیت میں درج کرلیا گیا،ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے گھر میں پولیس کو دیکھ کر خود کو کمرے میں بند کیا، گرفتاری کے وقت ملزم کی شرٹ اور ہاتھوں پر خون کے نشانات تھے،ایف آئی آر ملزم کا اعتراف شامل ہے کہ اس نے جھگڑے کے دوران بیوی کو ڈمبل کے وار کر کے قتل کیا،ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے باتھ ٹب سے مقتولہ کی لاش برآمد کرائی، جس کے سر پر زخم کے نشانات تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق وزیر داخلہ و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار ملکر یا لڑ کر بھی معاشی حالات ٹھیک نہیں کر سکتے،شیخ رشید نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں پیٹرول سستا اور پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے، اسلام آباد پر چڑھائی نہیں دادرسی کے لیے آرہے ہیں، سول آرمڈ فورسز سے اپیل ہے کہ وہ سرکاری عمارتوں تک ہی محدود رہیں،انہوں نے کہا کہ نیب قوانین میں من مانی ترامیم اپنی ذات کے لیے کی گئی ہیں، جس دن فردِ جرم لگنی تھی اس دن شہباز شریف نے وزارت عظمی کاحلف اٹھایا،شیخ رشید نے کہا کہ جتنی شاہ خرچی امریکا میں کی گئی اتنی مدد بھی نہیں ملی،ان کا کہنا تھا کہ 72وزرا کے معاملے پر ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تھانہ کھنہ کے علاقے میں ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی عبدالقدیر کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی، نجی ٹی وی کے مطابق عبدالقدیر اسلام آباد پولیس میں گریڈ 19کے افسر تھے، وہ این ٹی سی کے ملازم تھے اور ڈپیوٹیشن پر اسلام آباد پولیس میں خدمات انجام دے رہے تھے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ آئی جی اسلام آباد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کو کیس کی ہرپہلو سے تحقیقات کے احکامات جاری کردئیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک بھر میں کورونا وائرس کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا،قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 16 ہزار 791 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 67 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،این آئی اے رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.4 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا ہے، 75 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہبازشریف سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ملاقات کی ہے، نیویارک میں ہونے والی ملاقات وزیردفاع خواجہ آصف، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور طارق فاطمی بھی شریک تھے،شہباز شریف اور ملالہ یوسفزئی کی ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہوئی، ملاقات کے میں وزیر اعظم نے لڑکیوں کی تعلیم اور سماجی مسائل پر ملالہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے ملالہ فنڈ کی وزارت تعلیم کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا،ملالہ نے بھی وزیراعظم سے لڑکیوں کے حقوق اور ان کی تعلیم سے متعلق بات کی جبکہ سیلاب کے نقصانات خاص کر سکولوں کی تباہی پر اظہار افسوس بھی کیا اور کہا کہ خواتین کی تعلیم کیلئے ملالہ فنڈ اپنا کردار ادا کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں ہماری پرانی تقریر کاپی پیسٹ کرکے پڑھی ہے،وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے حوالے سے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نینجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو پوری شدت سے متاثر کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے اچھا کیا کہ اقوام متحدہ کے فورم پر سیلاب کی تباہ کاریوں اور ذمے داریوں سے دنیا کو آگاہ کیا،مشاہ محمود قریشی نے کہا کہ شہباز شریف کی تقریر سن کر ایسا لگ رہا تھا کہ انہوں نے ہماری پرانی تقریر کا سہارا لیا اور اسے ہی کٹ اینڈ پیسٹ کرکے جنرل اسمبلی میں پڑھ دیا۔ دہشتگردی کے حوالے سے ہمارا موقف ہی وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کیا۔ اسلامو فوبیا کی قرارداد ہم لے کر گئے تھے موجودہ حکومت نے خارجہ پالیسی پر ہماری حکمت عملی کی تائید کی،سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یہاں یہ سوال بھی اٹھتا ہے کہ ملک میں طویل عرصے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومت رہی ہے، ان کی حکومتوں نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے کیا اقدامات کیے جب کہ اب موجودہ اتحادی حکومت نے اس حوالے سے کیا اقدامات کیے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھائے تھے اور سابق وزیراعطم نے ہی عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات کا ذکر کیا تھا،شاہ محمود نے کہا کہ عمران خان نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے بلین ٹری سونامی منصوبہ لگایا جس کو پوری دنیا میں سراہا گیا تھا،سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان شروع سے کہتے ہیں جنگ مسائل کا حل نہیں اور انہوں نے ہمیشہ تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنے پر زور دیا ہے لگتا ہے کہ شہباز شریف نے ہماری کوئی پرانی تقریر اٹھا کر کٹ پیسٹ کا سہارا لیا ہے۔ تاہم اچھی بات ہے کہ موجودہ حکومت نے فارن پالیسی کے ہمارے نقاط کو فالو کیا اور عمران خان جن مسائل کا ذکر کرتے رہے ہیں شہباز شریف نے وہی دہرائے-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عدالت عالیہ نے تعزیرات پاکستان میں بغاوت کی دفعہ 124اے کالعدم قرار دینے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی جانب سے تعزیرات پاکستان میں بغاوت کی دفعہ 124اے کالعدم قرار دینے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے،عدالت عالیہ کی جانب سے درخواست مسترد کرنے کی وجوہات پر مشتمل تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا،واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی جانب سے تعزیرات پاکستان میں بغاوت کی دفعہ 124 اے کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسپین کی ویمن فٹبال ٹیم کی 15کھلاڑیوں نے کوچ کو ہٹانے کے لیے ایک ساتھ استعفی دے دیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق رائل اسپینش فٹبال فیڈریشن کی جانب سے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے کوچ سے کچھ تنازعات کی صورت میں 15کھلاڑیوں نے استعفی دیا ہے،فیڈریشن کے مطابق ایسا واقعہ فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے، کھلاڑیوں نے اپنی مستعفی ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالت نے ان کی جذباتی کیفیت اور صحت کو نمایاں طور پر متاثر کیا ہے، کھلاڑی زخمیوں کے علاج معالجے، لاکر روم کے ماحول، ولڈا کی ٹیم کے انتخاب اور اس کے تربیتی سیشنز سے ناخوش ہیں،اس حوالے سے فیڈریشن کی جانب سے بیان دیتے ہوئے کہا گیا کہ فیڈریشن اور ایسوسی ایشن دونوں کوچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی کھلاڑی کو قومی کوچ یا اس کی کوچنگ کے حوالے سے سوال اٹھانے نہیں دیں گے،اسپینش فٹبال ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ معافی مانگنے اور اپنی غلطی تسلیم کرنے تک کسی بھی کھلاڑی کو قومی ٹیم میں واپس نہیں لیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام کے دارالحکومت گوہاٹی کے آسام اسٹیٹ زو کم بوٹا نیکل گارڈن میں گینڈے کے عالمی دن پر طلبا نے آگاہی ریلی میں شرکت کی۔گینڈے کی نسل بارے شعور اجاگر کرنے کے لیے ہر سال 22 ستمبر کو گینڈے کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے چیف جسٹس نے برکس ممالک کی اعلی عدالتوں کے مابین تعاون کے طریقہ کار کو بہتر بنانے اور عدالتی تعاون کے ایک نئے باب کیلئے مل کر کام کرنے پر زور دیا ہے۔سپریم پیپلز کورٹ (ایس پی سی) کے صدر ژا چھیانگ نے ان خیالات کا اظہار حال ہی میں آن لائن اور آف لائن منعقد ہونیوالے برکس چیف جسٹس فورم میں شرکت کے دوران کیا۔ژاچھیانگ نے کہا کہ سیکورٹی،حقوق دانشورانہ املاک ، ڈیجیٹل معیشت، انٹیلی جنٹ ٹرائل سپورٹ سسٹم اور تنازعات کے حل کے شعبوں میں عملی تعاون کو آگے بڑھانے اور معیاری عدالتی تعاون کو فروغ دینے کیلئے چین کی ایس پی سی دیگر برکس ممالک کی عدالت عظمی کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے ایک سابق سینئر عہدیدار فو ژینگ ہوا کو رشوت لینے کے جرم میں جمعرات کے روز 2 سال کی مہلت کے ساتھ سزائے موت سنا دی گئی ہے ، فو ژینگ ہوا پرذاتی مفاد کیلئے قانون میں نرمی برتنے اور 11 کروڑ 70 لاکھ یوآن سے زائد(1 کروڑ 67لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر) رشوت وصول کرنے کا الزام عائد تھا۔چین کے شمال مشرقی صوبے جیلن کے چھانگ چھون کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے قرار دیا کہ چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی سماجی اور قانونی امور کی کمیٹی کے سابق نائب سربراہ فوژینگ ہوا نے2005 سے 2021 کے درمیان اپنے مختلف عہدوںکے اختیارات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رشوت وصول کی ۔عدالت نے یہ بھی قراردیا کہ فو ژینگ ہوا نے 2014 سے 2015 تک بیجنگ میونسپل پبلک سیکورٹی بیورو کیسربراہ کے طور پر کام کرتے ہوئے اپنے چھوٹے بھائی کو سنگین جرائم کے شبہ میں تفتیش اور استغاثہ سے بچایا۔عدالت نے کہا کہ فو کو تاحیات سیاسی حقوق سے محروم کر دیا گیا اور ان کے تمام ذاتی اثاثے ضبط کر لیے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی