• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

چین ۔ بیجنگ ۔ دیکھ بھال مینجر

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دیکھ بھال کرنے والا یا نرسنگ ہاؤس کیپر چھانگ ہاؤ (دائیں) 92 سالہ بزرگ مو کون لائی سے ان کے گھر میں گفتگو کررہا ہے ۔ (شِںہوا)

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جوہری ہتھیاروں سے لاحق خطرات دوبارہ ابھرکر س...

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ (یو این) کے تخفیف اسلحہ امور کے اعلی نمائندے ازومی ناکامتسو نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں سے لاحق خطرات عالمی سطح پردوبارہ  ابھر کرسامنے آگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کی فرسٹ کمیٹی (تخفیف اسلحہ وبین الاقوامی سلامتی) کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ناکامتسو نے جوہری ہتھیار رکھنے والی تمام ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ انسانیت کو ممکنہ معدومیت سے بچانے کے لیے فوری طور پر کسی بھی جوہری ہتھیار کے استعمال میں پہل نہ کرنے کا عہد کریں۔ ناکامتسو نے یوکرین بحران کے خاتمے کے ساتھ ساتھ جوہری تحفظ کولاحق خطرات کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے سب سے مطالبہ کیا کہ وہ اس انتہائی  مقام سے پیچھے ہٹ جائیں۔

کمیٹی کے چیئرمین،اقوام متحدہ میں سری لنکا کے مستقل نمائندے موہن پائرس نے کہا کہ عالمی برادری کو درحقیقت ایک تلخ حقیقت کا سامنا ہے، جنگ اور تشدد فوجیوں اور شہریوں دونوں کی زندگیوں کو تباہ کر رہی ہے کیونکہ امن کی خواہش مزید دور ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی عالمی سلامتی کے پیچیدہ ماحول کے لیے جلد سفارشات تیار کرنے کی کوشش کرے گی۔

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جوہری ہتھیاروں سے لاحق خطرات دوبارہ ابھرکر س...

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ (یو این) کے تخفیف اسلحہ امور کے اعلی نمائندے ازومی ناکامتسو نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں سے لاحق خطرات عالمی سطح پردوبارہ  ابھر کرسامنے آگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کی فرسٹ کمیٹی (تخفیف اسلحہ وبین الاقوامی سلامتی) کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ناکامتسو نے جوہری ہتھیار رکھنے والی تمام ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ انسانیت کو ممکنہ معدومیت سے بچانے کے لیے فوری طور پر کسی بھی جوہری ہتھیار کے استعمال میں پہل نہ کرنے کا عہد کریں۔ ناکامتسو نے یوکرین بحران کے خاتمے کے ساتھ ساتھ جوہری تحفظ کولاحق خطرات کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے سب سے مطالبہ کیا کہ وہ اس انتہائی  مقام سے پیچھے ہٹ جائیں۔

کمیٹی کے چیئرمین،اقوام متحدہ میں سری لنکا کے مستقل نمائندے موہن پائرس نے کہا کہ عالمی برادری کو درحقیقت ایک تلخ حقیقت کا سامنا ہے، جنگ اور تشدد فوجیوں اور شہریوں دونوں کی زندگیوں کو تباہ کر رہی ہے کیونکہ امن کی خواہش مزید دور ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی عالمی سلامتی کے پیچیدہ ماحول کے لیے جلد سفارشات تیار کرنے کی کوشش کرے گی۔

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ شعبے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ صنعت میں جنوری سے  اگست  کے دوران پیداوار، آمدن ، برآمدات اور سرمایہ کاری میں مستحکم اضافہ ہوا ۔

وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے  اعداد و شمار کے مطابق اس مدت کے دوران  شعبے میں کام کرنے والی بڑی کمپنیوں کی ویلیو ایڈڈ میں گزشتہ برس کی نسبت 9.3 فیصد اضافہ ہوا، جو تمام صنعتوں کی مجموعی شرح نمو سے  5.7 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ میں ان کمپنیوں کی مشترکہ آپریٹنگ آمدن 92.5 کھرب یوآن  (تقریباً 13.4 کھرب  امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی جو  گزشتہ برس کےمقابلے میں 7.6 فیصد زیادہ ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ اس عرصہ کے دوران ان کمپنیوں کی برآمدی ترسیل کی مالیت میں گزشتہ برس کی نسبت 6.2 فیصد اضافہ ہوا ۔

سالانہ 2 کروڑ یوآن کاروباری آمدن رکھنے والے ادارے چین کے بڑے الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچررز میں شمار ہوتے ہیں۔ 

دریں اثنا ابتدائی 8 ماہ میں اس شعبے میں مستقل اثاثوں کی جانے والی سرمایہ کاری میں گزشتہ برس کی نسبت  18.7 فیصد اضافہ ہوا جو  اس مدت کے دوران تمام صنعتوں کے مقابلے میں 8.2 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ 

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ترکی نے ایجیئن کوسٹ پر 143 تارکین وطن افراد...

انقرہ(شِنہوا)ترکی کے ساحلی محافظوں نے بحیرہ ایجیئن میں متعدد کشتیوں پر سوار تقریباً 143 تارکین وطن افراد کو بچا لیا ہے۔

ملک کی کوسٹ گارڈ کمانڈ نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ مغربی صوبہ ازمیر میں ساحلی محافظوں کے دستوں کو ازمیر کے اضلاع ڈکیلی اور سیفیری ہسار کے ساحل سے پرے سمندر میں ربڑ کی کشتیوں پر سوار تارکین وطن افراد سے متعلق اطلاع موصول ہوئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یونانی ساحلی محافظوں کی جانب سے کشتیوں کو ترکی کے علاقائی پانیوں میں دھکیلنے کے بعد ترک ساحلی محافظوں نے تارکین وطن کو بچایا۔

یونانی حکام نے ترکی کے دعویٰ کی تردید کی ہے۔

دریں اثناء ترک ساحلی محافظوں نے ایک الگ کارروائی میں ضلع سیفیری ہسار کے قریب ربڑ کی کشتی کو روک کر31 تارکین وطن افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں قومی دن کی تعطیلات کے دوران خریداری...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں قومی دن کی تعطیلات کے دوران،صارفین کے بڑھتے ہوئے جوش و خروش اور خریداری کے لیے سازگار پالیسیوں پر عملدرآمد کی  بدولت ملک میں آن لائن اور آف لائن خریداری میں تیزی آگئی ہے۔ وزارت تجارت کے ترجمان شوجوئٹنگ نے کہا کہ سات روزہ گولڈن ویک تعطیلات کے دوران، اخراجات میں اضافے اور ملک کی صارف منڈی کی بحالی کو برقرار رکھنے کے لیے ملک بھر میں کھپت دوست سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں۔

مقامی حکومتوں نے مختلف قسم  کے اقدامات اٹھائےہیں،جن میں خریداری واؤچرزکی فراہمی،سفری سرگرمیوں کو فروغ دینا اورثقافت وسیاحت کوفروغ دینے کے لیے  خریداری میلوں کا انعقاد شامل ہے۔ ان اقدامات کے تحت  جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے فوژو شہر میں چھٹیوں کے دوران میں اخراجات کی حوصلہ افزائی کے لیے 30لاکھ یوآن (تقریباً 4لاکھ 23ہزار ڈالر) کے استعمال کے واؤچر جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جبکہ  جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں  70 سے زیادہ سرگرمیوں کا اہتمام کیاجائےگا جن میں سیاحوں کو متوجہ کرنے کے لیے ثقافتی اورنائٹ ٹورزشامل ہیں۔ 

ریاستی کونسل کے ڈویلپمنٹ ریسرچ سنٹرکے محقق، چھین لائفن نے کہاکہ مقامی حکومتوں نے اس سال بھرپور اقدامات کیے ہیں،جو  صارفین کی ایک وسیع رینج کے لیے قابل رسائی ہیں اور یہ کہ  اس طرح کے اقدامات سے کھپت کی صلاحیت کو مزید فروغ ملے گا۔

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس کے ایوان بالا نے ڈونیٹسک ، لوگانسک ، ژاپ...

ماسکو(شِنہوا)روسی پارلیمنٹ کے ایوان بالا دی فیڈریشن کونسل نے ڈونیٹسک، لوگانسک ، ژاپروژیا اور خیرسون کے روس کے ساتھ الحاق کے معاہدوں کی توثیق کر دی ہے۔

سینیٹ کے قانون سازوں نے منگل کے روز منعقد ہونیوالے مکمل اجلاس میں متفقہ طور پر قانون سازی کے حق میں ووٹ دیا۔

پیر کو روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں دی اسٹیٹ ڈوما نے ان معاہدوں کی توثیق کی تھی۔

ڈونیٹسک ، لوگانسک ، ژاپروژیا اور خیرسون کو روسی فیڈریشن میں شامل کرنے کے معاہدوں پر دستخط کیلئے تقریب کا انعقاد جمعہ کےروز کریملن میں کیا گیا تھا۔

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، بانڈ مارکیٹ کے کھلے پن میں مزید وسعت

بیجنگ (شِنہوا) چین کی بانڈ مارکیٹ میں سے غیر ملکی اداروں کے پاس اگست کے آخر تک 35 کھرب 50ارب یوآن(507.14 ارب امریکی ڈالرز) یا 2.5 فیصد بانڈز  مو جود ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق ان میں سے خاص طور پر انٹربینک بانڈ مارکیٹ میں ان کی ملکیت 34 کھرب 80ارب یوآن تھی۔

بانڈ کی اقسام کے لحاظ سے غیر ملکی اداروں کے پاس 23 کھرب یوآن کے یا 66.9 فیصد ٹریژری بانڈز موجود ہیں جبکہ ان کی ملکیت میں 800 ارب یوآن کے یا 23.4 فیصد پالیسی مالیاتی بانڈز موجود ہیں۔

چین نے مئی میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی بانڈ مارکیٹ میں غیرملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاری کو مزید سہولت فراہم کرے گا اور انٹربینک اور ایکسچینج بانڈ مارکیٹس کو کھولنے میں ہم آہنگی پیدا کرے گا۔

مرکزی بینک اور سرکردہ سیکیورٹیز اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ریگولیٹرز کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق ملک کا مقصد سرمایہ کاروں کے تنوع کو بڑھانا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ اس کی بانڈ مارکیٹ کی نقد رقوم اور استحکام کو بہتر بنانا ہے۔ یہ اعلان 30 جون 2022 کو نافذ العمل ہوا۔

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مکاؤ میں قومی خلائی پروگرام کے لیے پےلوڈ ماہ...

مکاؤ(شِنہوا) چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی خطے(ایس اے آر) میں ملک کے انسان بردار خلائی پروگرام میں شمولیت کے لیے پے لوڈ ماہرین کے لیے امیدواروں کا انتخاب شروع کر دیا گیا ہے،جنہیں تربیت فراہم کی جائے گی۔مکاؤ ایس اے آر کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق، پے لوڈ ماہرین خلا میں سائنسی تحقیق اورتجربات میں حصہ لیتے ہوئے  خلائی لیبارٹری کے آلات کو آپریٹ کریں گے۔

اتھارٹی کے مطابق اہل  امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ چینی شہری ہوں جن کی عمریں 30 سے 45 سال کے درمیان ہوں جو ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے حامل  مکاؤ ایس اے آر کے مستقل باشندے اور طب، حیاتیات، نفسیات، طبیعیات یا کیمسٹری،مکینیکل یا الیکٹریکل انجینئرنگ، فلکیات اور دیگر مضامین کے تحقیقی شعبوں میں کم از کم 3 سال کام کا تجربہ رکھتے ہوں۔امیدواروں کے لیے اچھی صحت کا حامل ہونا بھی ضروری ہے،درخواستوں کی وصولی کا عمل 17 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

 

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی صدر کی جانب سے ارضیاتی کارکنوں کی حوصلہ...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ملک کے مشرقی صوبے شان ڈونگ میں ارضیاتی کارکنوں کی ایک ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ عمدہ روایات کو آگے بڑھاتے ہوئے معدنی وسائل کی تلاش میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کریں۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اورمرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین صدرشی نے ان خیالات کا اظہار شان ڈونگ کے صوبائی بیورو آف ارضیات ومعدنی وسائل  کے ارضیاتی کارکنوں کی ایک ٹیم کو لکھے گئے جوابی خط میں کیا۔

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی بندرگاہوں پر ابتدائی 8 ماہ کے دوران کنٹ...

بیجنگ (شِنہوا) چینی بندرگاہوں میں کنٹینرز کی نقل وحمل کی شرح نمو رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران مستحکم رہی۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری۔ اگست کے دوران چین کی بندرگاہوں نے 19 کروڑ 44 لاکھ ، بیس فٹ مساوی یونٹس کنیٹرز نمٹائے جو گزشتہ برس کی نسبت 4.1 فیصد زائد ہے۔

اس نمو نے رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ کی توسیع کو برقرار رکھا جس کے دوران چین کی بندرگاہوں کی جانب سے نمٹائے کنیٹرز کے حجم میں گزشتہ برس کی نسبت 4.2 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ میں ملک کی بندرگاہوں پر مال برداری کا حجم 10.25 ارب ٹن کے قریب پہنچ گیا  جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 0.1 فیصد  معمولی کم ہے ۔ 

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چائنہ ایوربرائٹ بینک نے زرعی شعبے کے لئے قرض...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے قومی مشترکہ اسٹاک تجارتی بینک ، چائنہ ایوربرائٹ بینک نے اگست کے اختتام تک ملک میں زرعی شعبے ، تحفیف غربت اور دیہی حیات نو کے لئے قرض میں مسلسل اضافہ کیا۔

اگست کے اختتام تک بینک کے زراعت بارے واجب الادا قرضہ 411.9 ارب یوآن (تقریباً 58 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گیا تھا۔

دریں اثنا، بینک نے دیہی کمپنیوں کی ترقی کو فروغ دینے میں ای کامرس کے کردار سے بھی فائدہ اٹھایا ۔

اس نے اگست کے اختتام تک زراعت سے متعلق  1 ہزار 50 اقسام کی آن لائن فروخت کے لئے 232 دیہی کمپنیوں کو مدد فراہم کی جن کی فروخت کی مجموعی مالیت 14 کروڑ 80 لاکھ یوآن تک پہنچ گئی۔

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو عالمی معیشت وترقی ک...

قاہرہ (شِنہوا) ایشیائی معاملات کے ایک مصری ماہر نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران چین کی جانب سے تجویز کردہ  انیشی ایٹو بالخصوص بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی ) عالمی معیشت اور ترقی کے لیے بہت اہمیت کا حامل اور فائدہ مند ہے۔

شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں مصر کے سرکاری اخبار الاحرام کے ڈپٹی ایڈیٹر انچیف طارق السونوتی نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو عالمی معیشت کے لیےبہت اہمیت کا حامل ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ چین بنیادی ڈھانچے کے مشترکہ منصوبوں اور ہر ایک کے لئے فائدہ مندشراکت داری کےذریعے مشترکہ ترقی کا حصول چاہتا ہے ، علاوہ ازیں  چین شراکت داروں کے ساتھ مل کر دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

مصری ماہر نے  وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ترقی پذیر ملکوں کے ساتھ مفادات مشترکہ ہیں اورجنوب کی جنوب کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو جیسے چینی اقدامات میں ہمیشہ ترقی پذیر ملکوں کے حالات کو مدنظر رکھا جاتا  ہے ۔

السونوتی نے نشاندہی کی ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اوردیگر چینی اقدامات سے چین اور دیگر ترقی پذیر ملکوں کے عوام کو فائدہ ہوتا ہے۔

مصری ماہر نے شِنہوا کو بتایا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کےفریم ورک کے تحت بہت سے ملکوں میں بنیادی ڈھانچے کے بہت سے منصوبے شروع کیے گئے ہیں، جن میں مصر بھی شامل ہے۔ 

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو عالمی معیشت وترقی ک...

قاہرہ (شِنہوا) ایشیائی معاملات کے ایک مصری ماہر نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران چین کی جانب سے تجویز کردہ  انیشی ایٹو بالخصوص بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی ) عالمی معیشت اور ترقی کے لیے بہت اہمیت کا حامل اور فائدہ مند ہے۔

شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں مصر کے سرکاری اخبار الاحرام کے ڈپٹی ایڈیٹر انچیف طارق السونوتی نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو عالمی معیشت کے لیےبہت اہمیت کا حامل ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ چین بنیادی ڈھانچے کے مشترکہ منصوبوں اور ہر ایک کے لئے فائدہ مندشراکت داری کےذریعے مشترکہ ترقی کا حصول چاہتا ہے ، علاوہ ازیں  چین شراکت داروں کے ساتھ مل کر دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

مصری ماہر نے  وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ترقی پذیر ملکوں کے ساتھ مفادات مشترکہ ہیں اورجنوب کی جنوب کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو جیسے چینی اقدامات میں ہمیشہ ترقی پذیر ملکوں کے حالات کو مدنظر رکھا جاتا  ہے ۔

السونوتی نے نشاندہی کی ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اوردیگر چینی اقدامات سے چین اور دیگر ترقی پذیر ملکوں کے عوام کو فائدہ ہوتا ہے۔

مصری ماہر نے شِنہوا کو بتایا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کےفریم ورک کے تحت بہت سے ملکوں میں بنیادی ڈھانچے کے بہت سے منصوبے شروع کیے گئے ہیں، جن میں مصر بھی شامل ہے۔ 

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو عالمی معیشت وترقی ک...

قاہرہ (شِنہوا) ایشیائی معاملات کے ایک مصری ماہر نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران چین کی جانب سے تجویز کردہ  انیشی ایٹو بالخصوص بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی ) عالمی معیشت اور ترقی کے لیے بہت اہمیت کا حامل اور فائدہ مند ہے۔

شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں مصر کے سرکاری اخبار الاحرام کے ڈپٹی ایڈیٹر انچیف طارق السونوتی نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو عالمی معیشت کے لیےبہت اہمیت کا حامل ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ چین بنیادی ڈھانچے کے مشترکہ منصوبوں اور ہر ایک کے لئے فائدہ مندشراکت داری کےذریعے مشترکہ ترقی کا حصول چاہتا ہے ، علاوہ ازیں  چین شراکت داروں کے ساتھ مل کر دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

مصری ماہر نے  وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ترقی پذیر ملکوں کے ساتھ مفادات مشترکہ ہیں اورجنوب کی جنوب کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو جیسے چینی اقدامات میں ہمیشہ ترقی پذیر ملکوں کے حالات کو مدنظر رکھا جاتا  ہے ۔

السونوتی نے نشاندہی کی ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اوردیگر چینی اقدامات سے چین اور دیگر ترقی پذیر ملکوں کے عوام کو فائدہ ہوتا ہے۔

مصری ماہر نے شِنہوا کو بتایا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کےفریم ورک کے تحت بہت سے ملکوں میں بنیادی ڈھانچے کے بہت سے منصوبے شروع کیے گئے ہیں، جن میں مصر بھی شامل ہے۔ 

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے رکن ممالک اپنی مالیاتی ذمہ دا...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین کے ایک مندوب نے اقوام متحدہ کے تمام رکن ملکوں خاص کر بڑے شراکت داروں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی مالی ذمہ داریوں کو بروقت اور مکمل طور پر پورا کریں۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب دائی بنگ نے یہ بات اقوام متحدہ کے داخلی انتظامی اور بجٹ امور بارے  اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کی پانچویں کمیٹی کے اہم سیشن کے آغاز پر خطاب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ رکن ملکوں کو اقوام متحدہ کے کام اور مینڈیٹ پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اپنے وعدوں پرعمل پیرا ہونا چاہیے۔ 

ڈائی بنگ نے کہا کہ زیادہ تر رکن ملکوں کی جانب سے بار بار مطالبات اورسیکرٹری جنرل کے جانب سے رکن ممالک کو اپنی تشویش پر منبی خطوط ارسال کرنے کے باوجود  اقوام متحدہ کی مالیاتی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔

کیونکہ ایک بڑے شراکت دار پر طویل عرصے سے بقایاجات موجود ہیں جو اقوام متحدہ کے مالی بحران کی بنیادی وجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ فعال طور پر اپنی مالی ذمہ داریاں پوری کی ہیں اور رواں سال کے بجٹ میں اپنا حصہ مکمل طور پر ادا کرچکا ہے۔ 

انہوں نےکہا کہ چین تمام فریقین سے وسیع تر مشاورت کرنے اور ہر ایک کی جیت پر مبنی تعاون کے لیے کوشش کرنے کا کہتا رہے گا ۔ چین سمجھتا ہے کہ پروگرام کی منصوبہ بندی میں رکن ملکوں کے اصول پر عمل کرنا اور  رکن ممالک کے جائز مفادات اور خواہشات کو مدنظر رکھنا چاہیے۔

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے رکن ممالک اپنی مالیاتی ذمہ دا...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین کے ایک مندوب نے اقوام متحدہ کے تمام رکن ملکوں خاص کر بڑے شراکت داروں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی مالی ذمہ داریوں کو بروقت اور مکمل طور پر پورا کریں۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب دائی بنگ نے یہ بات اقوام متحدہ کے داخلی انتظامی اور بجٹ امور بارے  اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کی پانچویں کمیٹی کے اہم سیشن کے آغاز پر خطاب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ رکن ملکوں کو اقوام متحدہ کے کام اور مینڈیٹ پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اپنے وعدوں پرعمل پیرا ہونا چاہیے۔ 

ڈائی بنگ نے کہا کہ زیادہ تر رکن ملکوں کی جانب سے بار بار مطالبات اورسیکرٹری جنرل کے جانب سے رکن ممالک کو اپنی تشویش پر منبی خطوط ارسال کرنے کے باوجود  اقوام متحدہ کی مالیاتی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔

کیونکہ ایک بڑے شراکت دار پر طویل عرصے سے بقایاجات موجود ہیں جو اقوام متحدہ کے مالی بحران کی بنیادی وجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ فعال طور پر اپنی مالی ذمہ داریاں پوری کی ہیں اور رواں سال کے بجٹ میں اپنا حصہ مکمل طور پر ادا کرچکا ہے۔ 

انہوں نےکہا کہ چین تمام فریقین سے وسیع تر مشاورت کرنے اور ہر ایک کی جیت پر مبنی تعاون کے لیے کوشش کرنے کا کہتا رہے گا ۔ چین سمجھتا ہے کہ پروگرام کی منصوبہ بندی میں رکن ملکوں کے اصول پر عمل کرنا اور  رکن ممالک کے جائز مفادات اور خواہشات کو مدنظر رکھنا چاہیے۔

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ایک بار پھر انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یو...

بخارسٹ (شِنہوا) چین کو اقوام متحدہ کی خصوصی ادارے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) کے کونسل کے رکن کے طور پر دوبارہ منتخب کرلیا گیا ۔

دریں اثنا وچین کے قومی ریڈیو مانیٹرنگ سینٹر کے ڈائریکٹر چھینگ جیان جن کو اگلے4 سال کے لیے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے ریڈیو ریگولیشن بورڈ کا نیا رکن منتخب کیا گیا ہے۔ 

سال   2022 کی انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کی مکمل بااختیار  کانفرنس (پی پی -22) 26 ستمبر سے بخارسٹ میں شروع ہوئی ہے جو 14 اکتوبر تک جاری رہے گی۔  27 ستمبر کو کانفرنس کےدوران ایک پالیسی خطاب میں چینی وفد کے سربراہ اور صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نائب وزیر ژانگ یون منگ نے کہا تھا کہ چین عوام کی مرکزیت پر مبنی ترقی کے فلسفے پر عمل پیراہے اور معلومات و مواصلات کی صنعت اور  اس کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فعال طریقے سے فروغ دے رہا ہے۔

ژانگ نے کہا کہ کوریج کی شرح میں نمایاں بہتری ہوئی ہے اور ملک میں صنعتی انضمام اور جدت میں تیزی آتی جا رہی ہے۔  اطلاعات اورمواصلات میں بین الاقوامی تعاون بھی وسیع تر ہورہا ہے ۔

چین فائیو جی جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں معیاری تحقیق وترقی اور صنعتی تعاون کو مضبوط بنانے اور عالمی ڈیجیٹل صنعت کی جامع ترقی کے فروغ میں دوسرے ملکوں کے ساتھ کام کرنےکو تیار ہےتاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ڈیجیٹل معیشت کی ترقی سے فائدہ اٹھاسکیں۔ 

چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے ژانگ نے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے ساتھ تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ جس کے تحت چین کے رضاکارانہ عطیات ، عالمی ترقیاتی اقدامات پر عملدرآمد میں تعاون اور ترقی پذیر ممالک کو آئی سی ٹی صلاحیتیں بہتر بنانے میں مدد کے لئے فراہم کئے جاسکیں گے۔ 

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے ادارے کا ترقی یافتہ معیشتوں م...

جنیوا (شِنہوا) اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و ترقی (یو این سی ٹی اے ڈی) نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کی مالیاتی پالیسی دنیا کو عالمی کساد بازاری اور طویل جمود کی طرف لے جاسکتی ہے۔ یہ 2008 کے مالی بحران اور نوول کرونا وائرس کے جھٹکے سے زیادہ بدتر نقصان ہوگا۔

اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و ترقی کی   تجارت و ترقی رپورٹ 2022 میں بتایا گیا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں شرح سود میں تیزرفتار اضافہ اور مالیاتی سختی ، نوول کرونا وائرس وبا اور یوکرین تنازع سے پیدا بحرانوں نے پہلے ہی عالمی سست روی کو مندی میں بدل دیا ہے اور اس میں بہتری کا امکان نظر نہیں آتا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتہائی کم شرح سود کے ایک عشرے میں مرکزی بینک مہنگائی کا ہدف حاصل کرنے سے کافی دور رہے، اور اس عرصے میں صحت مند معاشی شرح نمو پیدا نہیں کرسکے۔

 بلند شرح سود پر انحصار اور کساد بازاری پیدا کئے بغیر قیمتیں کم کرنے پر یقین کرنا غیردانشمندانہ جوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حقیقی اجرت میں کمی، مالی عدم استحکام اور ناکافی کثیر الجہتی معاونت و ہم آہنگی کے موقع پر، ضرورت سے زیادہ مالیاتی سختی ، جمود و معاشی عدم استحکام کو شروع کرسکتی ہے۔

اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و ترقی کو توقع ہے کہ 2022 میں عالمی معیشت کی شرح نمو 2.5 فیصد رہے گی اور 2023 میں یہ مزید کم ہوکر 2.2 فیصد رہ جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مر بوط سست روی سے تمام خطے متاثر ہورہے ہیں تاہم یہ ان ترقی پذیر ممالک کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے جہاں اوسط شرح نمو 3 فیصد سے کم ہونے کا امکان موجود ہے۔

 اس سے سرکاری اور نجی پیسہ مزید سکڑجائے گا اور روزگار کے مواقع کو نقصان ہوگا۔

 

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فلسطینی وزیراعظم کی سفارت خانہ یروشلم منتقل...

رم اللہ(شِنہوا) فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ برطانیہ کا اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا ارادہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

اشتیہ نے  کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں کہا کہ برطانوی سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے سے فلسطین کے عرب اور اسلامی مملکتوں کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔  اس سے برطانیہ مستقبل میں کسی ایسےحل تک پہنچنے کی بین الاقوامی کوششوں سے دور ہوجائے گا جس کا مقصد فلسطینی  تنازعہ کا خاتمہ ہو۔

انہوں نےکہا کہ فلسطینی حکومت نئی برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس کے بیانات کو گہری  تشویش سے دیکھ رہی ہے ۔ہم برطانوی سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کی تجویز پر نظرثانی کے برطانوی وزیر اعظم کے وعدے پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں ۔

اشتیہ نےکہا کہ یروشلم کی حیثیت میں کسی بھی تبدیلی سے دو ریاستی حل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ 

فلسطینی1967 میں مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی سمیت  اسرائیل کے زیر قبضہ آنے والے فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے ساتھ ساتھ ایک آزاد ریاست کا قیام چاہتے ہیں  جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔ دوسری جانب اسرائیل متحدہ یروشلم کو اپنا دائمی دارالحکومت کی حیثیت سے برقرار رکھنے پر اصرار کررہا ہے۔ 

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایکواڈور، جیل میں تصادم سے 15 قیدی ہلاک ہوگئ...

کیوٹو (شِنہوا) ایکواڈور کے وسطی علاقے میں واقع ایک جیل میں جان لیوا تصادم سے کم از کم 15 قیدی ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

ایکواڈور کی قومی جیل سروس نے دارالحکومت کیوٹو سے 50 میل (80 کلومیٹر) جنوب میں واقع لتاکونگا جیل میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

جیل سروس کے مطابق گزشتہ برس ایکواڈور کی جیلوں میں 316 قیدی ہلاک ہوئے تھے۔

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ میں طوفان ایان سے ہلاکتوں کی تعداد 10...

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی ریاستوں فلوریڈا اور شمالی کیرولائنا میں سمندری طوفان ایان سے کم از کم 105 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صرف فلوریڈا کی کاؤنٹی لی میں کم از کم 54 افراد ہلاک ہوئے۔ مقامی حکام سے اس بارے تفتیش کی جارہی ہے آیا انخلا کے احکامات پہلے ہی جاری کئے جانے چاہئے تھے۔

 سمندری طوفا ن ایان گزشتہ ہفتے فلوریڈا کے جنوب مغربی ساحل سے ٹکرایا تھا ، طوفان، موسلادھار بارش، تباہ کن ہوا اور جان لیوا سیلاب سے ریاست کے ساحلی اور اندرونی حصے کو نقصان پہنچا۔

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغانستان ، خودکش حملے سے مرنے والوں کی تعدا...

کابل (شِنہوا) اقوام متحدہ کے افغانستان میں تعاون مشن نے بتایا ہے کہ کابل شہر کے مغربی حصے میں ہونے والے خودکش دھماکہ میں مرنے والوں کی تعداد 53 ہوگئی ہے۔

اقوام متحدہ نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ کابل کے ہزارہ حصے میں جمعہ کو ہونے والے بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔

ہلا ک ہو نے والے 53 افراد  میں کم از کم 46 لڑکیاں اور نوجوان خواتین ہیں جبکہ 110 افراد زخمی بھی ہیں۔ 

ہماری انسانی حقوق ٹیم اس بارے رپورٹ تیار کررہی ہے۔

مغربی کابل کے ایک نواحی علاقے میں واقع ایک تعلیمی ادارے میں جمعہ کی صبح ایک خودکش دھماکہ ہوا تھا۔دھماکہ کے وقت طلباء کی بڑی تعداد امتحان کی تیاری کررہی تھی۔

کسی گروپ یا فرد نے ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، ریل کے ذریعے پیر کو 57 لاکھ50مسافروں کی...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں ہفتہ بھر کی قومی دن کی تعطیلات کے تیسرے دن پیر کو 57 لاکھ 50 ہزار ریلوے مسافروں کی آمدورفت  متوقع ہے۔

قومی ریلوےآپریٹر ، چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق پیر کو تعطیلات کے سفر ی رش سے نمٹنے کے لیے کل 7 ہزار 858 ٹرینوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ اتوار کو چین کی ریلوے نے تقریباً 64 لاکھ 50 مسافروں کے سفر کا بندوبست کیا۔

ملک بھرمیں ریلوے کے مقامی حکام نے نقل و حمل کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے اور خدمات کو بہتر بنایا گیا ہے ۔

اس کے علاوہ وبائی مرض سے بچاؤ کے اقدامات جیسے جراثیم کشی ، جسمانی درجہ حرارت کی جانچ پڑتال کے ساتھ ساتھ ہیلتھ کوڈ اور ٹریول کوڈ چیک کیے ہیں ۔

توقع ہے کہ چین کی ریلوے 28 ستمبر سے 8 اکتوبر 2022 تک جاری رہنے والی 11 روزہ قومی دن کی تعطیلات کے سفری رش کے دوران 6 کروڑ85 لاکھ مسافروں کے سفر کا بندوبست کرے گی۔

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ میں سمندری طوفان ایان سے کم از کم 80...

واشنگٹن (شِنہوا)امریکہ کی ریاستوں فلوریڈا اور شمالی کیرولینا میں سمندری طوفان ایان کے باعث کم از کم 80افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سمندری طوفان ایان گزشتہ ہفتے کیٹگری 4 کے طور پر جنوب مغربی فلوریڈا میں زمینی علاقوں سے ٹکرایا تھا۔

میڈیا اداروں نے بتایا کہ ایان کے باعث فلوریڈا میں کم از کم 76 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ شمالی کیرولینا سے 2 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

صرف فلوریڈا کی کاؤنٹی لی میں سمندری طوفان کے باعث 42 اموات ہوئی ہیں ۔ کاؤنٹی کے شیرف کارمین مارسینو نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کاؤنٹی میں ناقابل بیان نقصان کی وجہ سےمتوقع ہلاکتوں کی تعداد معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے ، مجھے علم نہیں ، میں پر امید ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ ایسا نہ ہو۔

گورنر رون ڈی سانٹیس کے دفتر کے مطابق بدھ کی سہ پہر سمندری طوفان ایان کے فلوریڈا پہنچنے کے بعد سے اب تک 1 ہزار 600 سے زائد امدادی کارروائیاں کی جا چکی ہیں۔

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین مستقبل کے خلائی مشنز کے لیے نئے ریزرو خ...

بیجنگ(شِنہوا) چین مستقبل کے خلائی مشنز کے لیے 12 سے 14 نئے ریزرو خلاباز بھرتی کرے گا۔

چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے مطابق  ریزرو خلابازوں میں، چینی خلابازوں کی چوتھی کھیپ بھی شامل ہوگی ،جن میں  سات سے آٹھ خلائی جہاز کے پائلٹ اور پانچ سے چھ خلائی پروازوں کے انجینئر اور پے لوڈ ماہرین ہوں گے، جن میں پے لوڈ ماہرین کی تعداد دو ہوگی۔

سی ایم ایس اے کاکہنا ہے کہ خلائی جہاز کے پائلٹس کو مسلح افواج کے حاضرسروس پائلٹس سے بھرتی کیا جائے گا۔

سی ایم ایس اے  کے مطابق  اسپیس فلائٹ انجینئرزکا انتخاب ایرو اسپیس انجینئرنگ اور متعلقہ شعبوں میں سائنسی تحقیق اور انجینئرنگ کے شعبے میں کام کرنے والے افراد سے کیا جائے گا، جبکہ پے لوڈ ماہرین خلائی سائنس اور ایپلی کیشنزپر کام کرنے  والے محققین سے بھرتی کیے جائیں گے۔

سی ایم ایس اے کے مطابق پے لوڈ ماہرین  ہانگ کانگ اور مکاؤ کے خصوصی انتظامی علاقوں سےمنتخب کیے جائیں گے۔نئے خلابازوں کی بھرتی ڈیڑھ سال میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایچ کے ایس اے آرکا ہانگ کانگ میں پے لوڈ ماہ...

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے(ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ ایچ کے ایس اے آر میں خلائی مشن کے لیے  پے لوڈ ماہرین کی بھرتی کے لیے ملک کی سلیکشن مہم میں مکمل مدد اور تعاون فراہم کرے گی۔

چین کی انسان بردارخلائی ایجنسی  نےخلابازوں کے چوتھے بیچ کی بھرتی باضابطہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور پہلی بار ایچ کے ایس اے آر اور مکاؤ کے خصوصی انتظامی علاقے سے پے لوڈ ماہرین کا انتخاب کیا جائے گا۔

ایچ کے ایس اے آرکے چیف ایگزیکٹیو جان لی نے پے لوڈ ماہرین کی بھرتی مہم کا خیرمقدم اور اظہار تشکر کرتے ہوئے اس کو تاریخی اہمیت کا حامل  آگے بڑھنے کا پرجوش اقدام قرار دیاہے۔

لی نے کہاکہ انسان بردارخلائی ایجنسی  کی جانب سے ایچ کے ایس اے آر میں پے لوڈ ماہرین کی بھرتی ہانگ کانگ کے عوام کو اپنی خلائی مہم جوئی کی خواہشات کوپورا کرنے اور ملک کے لیے شراکت  کا موقع فراہم کرتی ہے۔

پے لوڈ ماہرین پیشہ ور سائنسی محققین ہیں جو بنیادی طور پر ایرو اسپیس تجربات یا تحقیق کرنے، خلائی لیبارٹری کے آلات کو چلانے اور دوسرے خلابازوں کے ساتھ خلائی اسٹیشنزکے روزمرہ آپریشنز سنبھالنے کے ذمہ دار ہیں۔

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ، سافٹ ویئر شعبے کی آمدن میں جنوری سے اگ...

چین کی سافٹ ویئر صنعت کی کاروباری آمدن میں رواں ماہ کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 9.8 فیصد اضافہ ہوا۔وزارت صنعت اور انفا رمیشن ٹیکنالوجی کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے اگست کے دوران اس شعبے کو مجموعی طور پر 64.4 کھرب یوآن (تقریبا ً907.07 ارب امریکی ڈالرز) کی آمدن ہوئی۔کمپنیوں نے اس مدت کے دوران مشترکہ طور پر 695.2 ارب یوآن کا نفع کمایا جو گزشتہ برس کی نسبت 3.6 فیصد زائد ہے۔اس عرصے میں چین کے سافٹ ویئر خدمات کی مالیت 34.4 ارب امر یکی ڈالرز رہی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 4.8 فیصد زیادہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہواوے اور آسٹریا کی ڈرون ساز کمپنی میں جدید...

چین کی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی ہواوے نے کہا ہے کہ وہ آسٹریا کی معروف ڈرون ساز کمپنی ڈرون ٹیک کے ساتھ مل کر فائیو جی سے چلنے والی جدید کاشتکاری میں اپنی حصہ داری کو مزید فروغ دے گی۔دونوں کمپنیوں نے سال 2021 میں اس شعبے میں اپنے تعاون کا آغاز کیا تھا۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ ان کا تعاون ڈیجیٹل اسکائی کے نام سے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔اس مرحلے میں ہواوے فائیو جی کے ذریعے کلاڈ کمپیوٹنگ کی خدمات فراہم کرے گا تاکہ رئیل ٹائم مصنوعی ذہانت(اے آئی)تجزیہ میں معاونت فراہم کی جا سکے۔ دریں اثنا ہواوے کی ایک پریس ریلیز کے مطابق ڈرون ٹیک کے ہائی ریزولوشن کیمروں اور سینسر سے لیس بغیر پا ئلٹ ہوائی جہاز زمین اور اشیا کا سروے کریں گے۔ان حاصل کردہ تصاویر اور اعداد وشمار پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا اور صارفین کو فوری نتائج مہیا کیے جائیں گے۔چین کی ٹیکنالوجی کمپنی نے کہا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی کسانوں کو چھوٹے حشرات کا پتہ چلانے ، فصلوں کی حالت پر نظر رکھنے اور فصل کی کٹائی کی پیش گوئی کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ پانی، کیمیکلز اور کیڑے مار ادویات کے استعمال کوبہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ہواوے آسٹریاکے ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایرک مانزر نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت اور فائیو جی کے ملاپ سے ڈرون کا استعمال دیکھ بھال یا علاقے کی نگرانی سمیت ان بہت ساری خدمات کو نمٹا سکتا ہے جس میں زیادہ وسائل استعمال ہوتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سری لنکا کم آمدن والے خاندانوں کیلئے 2 ہزار...

کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کی حکومت کم آمدن والے خاندانوں کیلئے 2 ہزار نئے ہاؤسنگ یونٹس فراہم کرے گی۔

سری لنکن صدر رانیل وکرما سنگھے نے عالمی یوم مسکن کے موقع ایک پیغام میں کہا کہ سری لنکا کو پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کی ضرورت ہے اور ملک میں ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیا جانا چاہیے جہاں لوگ اپنےگھر میں خوشی سے رہ سکیں۔ عالمی یوم مسکن ہر سال اکتوبر کے پہلے پیر کے دن منایا جاتا ہے۔

وکرما سنگھے نے کہا کہ اس منصوبہ کو حقیقت میں بدلنے کیلئے حکومت کم آمدن والے خاندانوں کیلئے 2 ہزارہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر شروع کرے گی۔ اس منصوبے سے نہ صرف شہری علاقوں بلکہ نیم شہری آبادیوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

صدرنے کہا کہ کم آمدنی والے خاندانوں کی ضروریات پر مشاورت کے بعد ان کو ہاؤسنگ یونٹ فراہم کیے جائیں گے۔

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دنیا بھر میں جانوروں کا عالمی دن منایا گیا

جانوروں کے حقوق اور ان کی دیکھ بھال بارے عالمی دن ہرسال 4 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔یہ اہم دن 1925 سے منایا جارہا ہے۔ بڑھتی ہوئی عالمی برادری تمام جانوروں کی غیرضروری مشکلات ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔دنیا بھر میں لوگ جانوروں کا عالمی دن مختلف انداز سے مناتے ہیں۔جانوروں کے عالمی دن 2022 کا موضوع "ایک مشترکہ سیارہ" تھا۔حیاتیاتی نظام میں موجود تمام جانور قدرت کے ماحولیاتی نظام کو متوازن کرتے ہیں۔ یہ بات یاد رکھنا ضروری ہے کہ جانور ہمارے ماحول کی حفاظت اور انسانی صحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا ۔ مالانگ ۔ فٹبال میچ ۔ بھگڈر۔ نتائ...

انڈونیشیا ، مشرقی جاوا کے مالانگ میں فٹبال میچ میں بھگڈر مچنے سے متاثرہ شہری کے رشتہ دارغم سے نڈھال ہیں۔(شِنہوا)

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا ۔ مالانگ ۔ فٹبال میچ ۔ بھگڈر۔ نتائ...

انڈونیشیا ، مشرقی جاوا کے مالانگ میں فٹبال میچ میں بھگڈر مچنے سے متاثرہ شہری کا رشتہ دارغم سے نڈھال ہے۔(شِنہوا)

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ ، نوول کرونا وائرس سے 1 کروڑ 48 لاکھ...

امریکہ میں وبا کے آغاز سے اب تک 1 کروڑ 48 لاکھ بچے نوول کرونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔امریکی اکیڈمی برائے امراض اطفال (اے اے پی) اور چلڈرن اسپتال ایسوسی ایشن کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 4 ہفتوں کے دوران ان میں لگ بھگ 2 لاکھ 38 ہزار کیسز کا اضافہ ہوا ،جبکہ سال 2022 کے دوران 69 لاکھ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔29 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 39 ہزار 200 بچے نوول کرونا وائرس کا شکار ہوئے۔ یہ تعداد ملک میں انفیکشن کی رپورٹ شدہ مجموعی تعداد 15.2 فیصد کے مساوی ہے۔رپورٹ کے مطابق نوول کرونا وائرس کے اندارج کردہ کیسز کی تعداد ممکنہ طور پر "کافی کم" رپورٹ ہوئی ہے۔امریکی اکیڈمی برائے امراض اطفال نے کہا کہ نئی اقسام میں بیماری کی شدت اور ممکنہ طویل مدتی اثرات کا اندازہ لگانے کے لئے عمر کے اعتبار سے زیادہ سے زیادہ اعدادوشماراکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔امریکی اکیڈمی برائے امراض اطفال نے کہا ہے کہ یہ تسلیم کرنا ضروری ہے کہ وبا کے بچوں کی صحت پر اثرات فوری ہیں۔ اس بات کی اہمیت ہے کہ ہمیں بچوں اور نوجوان نسل کی جسمانی، ذہنی اور سماجی نشوونما پر دیرپا اثرات کی تشخیص اور اس سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایلون مسک کی 44ارب ڈالرز میں ٹوئٹر کمپنی خری...

ایلون مسک نے 44ارب ڈالرز میں ٹوئٹر کمپنی خریدنے پر آمادگی ظاہر کردی۔امریکیخبررساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر کے شئیرز میں اس وقت22 فیصد تک اضافہ ہوا ہے جب ایلون مسک نے ایک بار پھر سوشل میڈیا کمپنی کو 44 ارب ڈالر میں خریدنے کی تجویز پیش کی۔میڈیا کے کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئی معاہدہ جمعہ کے روز ہی ہوسکتا ہے۔ ٹوئٹر کمپنی نے اس بارے میں ایلون مسک کا خط موصول ہو نے کی تصدیق کی ہے۔رواں سال کے شروع میں ایلون مسک سوشل میڈیا کمپنی خریدنے کے معاہدے پر رضامند ہوئے، لیکن انہوں نے تقریب فوری طور پرمعاہدے سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کی۔جولائی میں انہوں نے کمپنی کو باضابطہ طور پر اس معاہدے کو ختم کرنے کے اپنے ارادے سے آگاہ کیا ۔ٹوئٹر نے مسک پر مقدمہ دائر کیا کہ عدالت انہیں خریداری کے معاہدے پر عمل درآمد کر نے پرمجبور کرے۔ دونوں فریقین کے درمیان 17 اکتوبر کو ڈیلاویئر کے چانسری کورٹ میں یہ مقدمہ چلنا تھا۔مسک نے الزام لگایا کہ ٹوئٹر کمپنی اپنی سروس پر "بوٹس" کی تعداد کو غلط بتا رہی ہے۔ انہوں نے اور ان کے وکلا نے دعوی کیا کہ سوشل میڈیا کمپنی"سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن" میں کارپوریٹ فائلنگ میں غلط نمبر فراہم کرکے سرمایہ کاروں کو گمراہ کررہی ہے۔تاہم، ٹوئٹر کا کہنا تھا کہ اس کے پلیٹ فارم پر بوٹس اور جعلی اکانٹس میں دھوکہ دہی کیبارے میں مسک کے دعوے غلط فہمی پر مبنی تھے۔مسک نے یہ بھی الزام لگایا کہ ٹوئٹر کمپنی اسے سپیم اور بوٹس سے متعلق ضروری ڈیٹا فراہم کرنے میں ناکام رہی، جس کی ٹوئٹر نے تردید کی۔ٹوئٹر کا کہنا تھا کہ مسک اس معاہدے سے پیچھے ہٹنے کی وجہ تلاش کر رہے ہیں ۔مسک اپریل میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم خریدنے کے لیے معاہدیے دستخط کرنے کے بعد کئی مہینوں سے اس سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔ شیئر ہولڈرز پہلے ہی فروخت کی منظوری دے چکے ہیں۔اور جب مسک نے معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا تو ٹوئٹر نے مقدمہ دائر کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسرائیلی انتظامیہ نے یوم کپور کے موقع پر مسج...

اسرائیلی انتظامیہ نے یہودیوں کے لیے مقدس سمجھے جانے والے یوم کپور کے موقع پر مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر ہیبرون میں واقع مسجد حرم ابراہیم کو مسلمانوں کے لیے بند کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق حرم ابراہیمی مسجد کے ڈائریکٹر غسان یر-رسیبی نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے کل ظہر کی نماز کے بعد اس بہانے سے مسجد کو بند کر دیا ہے کہ یہودی یہاں پر عبادت کریں گے ۔ریسیبی نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے یہودیوں کے لیے مقدس مانے جانے والے "یوم کپور" کی وجہ سے آج شام تک مسلمانوں کے مسجد میں داخل ہونے اور اذان دینے پر پابندی لگا دی ہے۔دوسری جانب فلسطینی وزارت فائونڈیشن نے اعلان کیا کہ اسرائیل نے ستمبر کے دوران حرم ابراہیمی مسجد میں 57 مرتبہ اذان دینے سے روکا ہے۔گزشتہ روز جنونی یہودی آباد کاروں نے حرم ابراہیمی مسجد میں ایک اسٹیج بنایا تھااور کنسرٹ کا انعقاد کیا تھا۔یہودی آباد کاروں کی مسجد میں آلات کے ساتھ گانے اور رقص کی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلنے پر شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شمالی کوریا کے تجربے کا جواب، امریکا اور جنو...

شمالی کوریا کی جانب سے نئے میزائل تجربے کے بعد امریکا اور جنوبی کوریا کی جانب سے عسکری طاقت کا مظاہرہ کیا گیا، جس کے تحت دونوں ممالک کے 2، 2 میزائل فائر کردیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن اور سیئول نے پیانگ یانگ کی جانب سے میزائل تجربے کے بعد ردعمل کے طور پر زمین سے فضا میں مار کرنے والے 4 میزائل بحیرہ جاپان میں داغے ہیں۔جنوبی کوریا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک کی جانب سے امریکی ساختہ مختصر فاصلے تک مار کرنے والے 2، 2 اے ٹی اے سی ایم ایس بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ میزائل فائر کی یہ کارروائی دراصل گزشتہ روز شمالی کوریا کی جانب سے طویل ترین فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تجربے کا جواب ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اس دوران جنوبی کوریا کی جانب سے داغا گیا ایک میزائل ناکام ہو کر گر کر تباہ ہو گیا۔ جنوبی کوریا کی فوج نے مشترکہ مشق کے دوران ناکام میزائل تجربے کے بعد ساحلی شہر گنگنیونگ کے رہائشیوں میں خطرے کی گھنٹی بجانے کے بعد معافی مانگ لی ہے۔جنوبی کورین فوج نے اس واقعے کو 7 گھنٹوں کو تسلیم نہیں کیا، تاہم بعد میں فوج نے میزائل لانچ کی ناکامی کی تصدیق کرتے ہوئے معافی مانگی، اور کہا کہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، فوج کا کہنا تھا کہ یہ امریکا کے ساتھ لانچ کیے گئے میزائلوں سے الگ تھا۔قبل ازیں جنوبی کوریا کے صدر نے کہا تھا کہ پیانگ یانگ کی جانب سے اشتعال انگیز تجربات کا سخت جواب دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مقبوضہ وادی میں بھارتی قابض فوج نے مزید 4 نو...

مقبوضہ وادی میں سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے، بھارتی قابض فوج نے شوپیاں میں مزید چار نوجوانوں کو شہید کر دیا، علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع شوپیاں میں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے ۔نوجوانوں کو بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے دراچ اور مولو میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا گیا، علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔ ضلع شوپیاں کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں محبوبہ مفتی نے نظر بند کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات بتایا گیا کہ مجھے شمالی کشمیر کے علاقے پتن جانے کی اجازت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پولیس کی جانب سے ہمارے گھر کے دروازوں کو باہر سے تالہ لگا دیا گیا ہے۔سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ڈھٹائی سے اپنی چالوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا ۔ مالانگ ۔ فٹبال میچ ۔ بھگڈر۔ نتائ...

انڈونیشیا ، مشرقی جاوا کے مالانگ کے ایک ہسپتال میں فٹبال میچ میں بھگڈر مچنے سے متاثرہ شخص کی لاش کو منتقل کیا جا رہا ہے۔(شِنہوا)

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بلغاریہ ۔ صوفیہ ۔ قبل از وقت پارلیمانی انتخا...

بلغاریہ کے صوفیہ میں قبل ازوقت پارلیمانی انتخابات کے دوران ایک پولنگ سٹیشن میں لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے انتظار کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کی فوجی امداد کی مکمل بحالی کا ابھی...

امریکہ کے محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کے لیے ماضی میں جاری رہنے والی دفاعی امداد کو مکمل طور پر بحال نہیں کیا ہے۔یہ بات وائس آف امریکہ کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے ایک ای میل میں بتائی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا امریکہ نے پاکستان کے ساتھ بڑے پیمانے پر دو طرفہ تعلقات کے لیے دفاعی امداد کو مکمل طور پر بحال نہیں کیا ہے۔ امریکہ، قومی سلامتی کے مزید مخصوص مفادات کو یقینی بنانے کے لیے دو طرفہ سیکیورٹی تعاون کے تمام پہلوں کا جائزہ لے رہا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے یہ بات ایک ایسے موقع پر کہی ہے جب پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ امریکہ کے چھ روزہ دورے پر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بلغاریہ ۔ صوفیہ ۔ قبل از وقت پارلیمانی انتخا...

بلغاریہ کے صوفیہ میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے دوران ایک پولنگ سٹیشن میں ایک شخص حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے اپنا اندراج کرا رہا ہے۔(شِنہوا)

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

صومالی حکومت کاالشباب کے مطلوب سینئر رہنماء...

موغادیشو(شِنہوا)صومالی نیشنل آرمی اور بین الاقوامی اتحادی فورسز کی مشترکہ کارروائی کے دوران الشباب کا سینئر رہنماء ہلاک ہو گیا ہے۔

صومالیہ کی وزارت اطلاعات ، ثقافت و سیاحت نے پیر کے روز اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دہشتگرد گروہ کے شریک بانیوں میں سے ایک عبداللہی نادر کے سر پر 30 لاکھ امریکی ڈالر کا انعام مقرر تھا ، اسے ہفتہ کے روز وسطی جوبا خطے کے گاؤں ہرمکا میں مار دیا گیا ہے۔

صومالی حکومت کیخلاف تقریباً روزانہ دہشت گردی کے حملوں میں ملوث گروہ الشباب میں عبداللہی نادر متعدد عہدوں پر فائز رہا ہے۔ یہ 2014 میں مارے جانیوالے گروہ کے سابق سرغنہ احمد عبدی گوڈانے کے ساتھ ساتھ موجودہ الشباب رہنماء احمد دیری کے بھی قریب تھا۔

حکومت نے بتایا کہ عبداللہی نادر الشباب کے موجودہ رہنماء احمد دیری کی جگہ لینے کی پوزیشن میں تھا۔

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پہلے دیسی ساختہ ہلکے جنگی ہیلی کاپٹرز بھارتی...

نئی دہلی(شِنہوا)دیسی ساختہ ہلکے جنگی ہیلی کاپٹروں کی پہلی کھیپ کو بھارتی فضائیہ(آئی اے ایف) میں شامل کر لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق شمولیتی تقریب کا انعقاد پیر کے روز بھارت کی مغربی ریاست راجستھان کے ایئر فورس اسٹیشن جودھ پورمیں کیا گیا جس میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی شرکت کی۔

بنیادی طور پر اونچائی والے علاقوں میں تعیناتی کیلئے ڈیزائن کیے گئے ہلکے جنگی ہیلی کاپٹرمتعدد اقسام کے میزائل اور دیگر ہتھیار فائر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

راج ناتھ سنگھ نے انکشاف کیا کہ ہیلی کاپٹر کا نام پراچند رکھا گیا ہے جس کا مطلب غضبناک ہے۔

حکام نے بتایا کہ اسٹیلتھ فیچرز سے لیس ہلکا جنگی ہیلی کاپٹر دنیا کا ایک ایسا حملہ آورہیلی کاپٹر ہے جو ہتھیاروں اور ایندھن کے کافی بوجھ کے ساتھ 5 ہزار میٹر کی بلندی پر لینڈ اور ٹیک آف کرسکتا ہے۔

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فلپائن اورامریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہ...

منیلا(شِنہوا) فلپائن اورامریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں پیرکو شروع ہوگئی ہیں جن کا مقصدمشترکہ حکمت عملی کی تیاری میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

فلپائنی بحریہ کےقائم مقام سربراہ ریئر ایڈمرل برنارڈ ویلنسیا کے مطابق  12 روزہ سالانہ کمان داگ 6 مشقوں میں 630 فلپائنی فوجی،جن میں زیادہ تعداد میں میرینزاور امریکی بحریہ کے 2ہزار 550 فوجی حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ جاپان اور جنوبی کوریا فوجی مبصر کے طور پر مشقوں میں شریک ہیں۔ مشقوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریئر ایڈمرل برنارڈ ویلنسیا نے کہا کہ رواں سال کی مشقیں ، میٹرو منیلا کے مختلف تربیتی مقامات ،پورے لوزون جزیرے اور صوبہ پلوان میں کی جارہی ہیں،جن میں بین الاقوامی جرائم، انسداد دہشت گردی اور دیگر غیر روایتی حفاظتی کردارادا کرنے پر توجہ مرکوز ہے۔

 مشقوں کے امریکی ڈائریکٹر ریئر ایڈمرل ڈیرک ٹرنک نے کہا کہ اس سال کی مشقوں میں ساحلی دفاع، ایمفیبیئس آپریشنز اور لائیو فائر ٹریننگ کو شامل کیا جائے گا۔

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برکینا فاسو کے عوام اپنے اختلافات بات چیت کے...

بساؤ(شِنہوا)مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری (ایکواس) نے برکینا فاسو کے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔

ایکواس کے موجودہ چیئرمین اور گنی بساؤ کے صدر امارو سیسوکو ایمبالو نے بھی برکینا کے حکام کے ایکواس کے ساتھ کیے گئے وعدے کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایمبالو نے یہ بھی اعلان کیا کہ ایکواس کی جانب سے برکینا فاسو میں امن اور استحکام کا عزم ظاہر کرنے کیلئے مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری کا ایک وفد برکینا فاسو بھیجا جائیگا۔

برکینافاسو آرمی کے کیپٹن ابراہیم ٹرور نے جمعہ کی رات اعلان کیا کہ صدر پال ہنری سانڈوگوڈیمیبا کو معزول کر دیا گیا ہے۔

مذہبی و سماجی رہنماؤں نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ سنگین انسانی اور مادی نتائج کے ساتھ تصادم سے بچنے کیلئے سانڈوگو ڈیمیبا نےاپنے عہدے سے استعفیٰ دینے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے ۔

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برطانوی حکومت انکم ٹیکس کی بلند ترین شرح ختم...

لندن(شِنہوا) برطانوی حکومت زبردست مالی بحران اورکنزرویٹو پارٹی کے اندر سے سخت تنقید کے بعد انکم ٹیکس کی بلند ترین 45 فیصد شرح ختم کرنے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔

خزانہ کے چانسلر کواسی کوارٹینگ نے  ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ  یہ واضح ہے کہ انکم ٹیکس کی چھوٹ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے ہمارے اوور رائیڈنگ مشن کے لیے ایک پریشانی کا باعث بن گئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ہم اپنے گروتھ پیکج کے اہم اہداف بشمول انرجی بلز کے لیے سپورٹ، ٹیکسوں میں کٹوتی کے دیگر منصوبوں اور سپلائی سائیڈ ریفارمز حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کرسکیں گے۔ 

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سویڈش سائنسدان سوانتے پابو نے 2022 کا نوبل ا...

سٹاک ہوم(شِنہوا) سویڈن کے ماہرجینیات سوانتے پابو کو 2022 کا نوبل انعام برائے فزیالوجی یا میڈیسن ان کی معدوم  انسانوں اور انسانی ارتقاء کے جینوم سے متعلق تحقیق پر دیا گیا ہے۔

نوبل کمیٹی نے پیرکو ایک بیان میں کہاکہ  ابتدائی تحقیق کے ذریعےسوانتے پابو نے بظاہر ایک ناممکن چیز کوانجام دیا انہوں نے موجودہ دور کے انسانوں کے معدوم رشتہ دار نیندرتھال کے جینوم کوترتیب دیا۔ اس سے قبل نامعلوم ہومینن، ڈینیسووا کی سنسنی خیز دریافت کا کارنامہ بھی انہوں نے انجام دیا۔

سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق  تقریباً 70ہزار سال قبل افریقہ سے ہجرت کے بعد ان ناپید ہومینز سے ہومو سیپینز(موجودہ انسان) میں جین کی منتقلی ہوئی تھی۔  

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روبوٹ آلو اور پیاز کی فرائز بھی تیار کرنے لگ...

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک کمپنی نے فلپی 2 کے نام سے ایسے روبوٹ تیار کرنا شروع کیے ہیں جو خود کار انداز میں آلو اور پیاز کے فرائز تیار کر لینے کے علاوہ دیگر کھانے بھی تیار کر لیتا ہے۔ ایک روبوٹک بازو خود کا پلانٹس میں کیمروں اور مصنوعی ذہانت کے حرکت میں آتا ہے۔ فریزر سے آلو اور پیاز کے منجمد شدہ کے فرائز نکالتا ہے اور انہیں ابلتے ہوئے تیل میں ڈال دیتا ہے۔ صرف یہی نہیں اس کے بعد ان تیار شدہ فرائز کو ٹرے میں منتقل کرتا ہے اور کھانے لیے پیش کر دیتا ہے۔فلپی 2 اس کے علاوہ بھی متعدد کھانے مختلف ریسپیز کے ساتھ بیک وقت تیار کر لیتا ہے۔ اس کی بدولت کیٹرنگ کرنے والے سٹاف کی پہلے جتنی ضرورت نہیں رہی ہے۔ کہ یہ آرڈرز کی تکمیل زیادہ تیزی کے ساتھ کر سکتا ہے۔روبوٹ بنانے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مائیک بیل نے ایک انٹرویو میں بتایا ' جب ریستوران کے سسٹم کے ذریعے کسی کھانے کا آرڈر آتا ہے تو یہ سسٹم خود کار طریقے سے یہ آرڈر روبوٹ کو منتقل کر دیتا ہے۔ مائیک بیل کے مطابق ' یہ مقابلتا زیادہ تیزی کے ساتھ کام کرتا ہے، زیادہ قابل بھروسہ ہے، حتی کہ انسانوں سے زیادہ خوش بھی رہتا ہے۔ انہوں نے بتایا اس روبوٹ کی تیاری میں پانچ سال لگ گئے ہیں اور اب یہ کاروباری پیمانے بروئے کار ہے۔ روبوٹ کا نام اس سے قبل تیار کردہ ایک روبوٹ سے لیا گیا ہے، جسے فلپ برگرز کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوگنڈا میں ایبولا کےباعث 65 طبی اہلکاروں کو...

کمپالا(شِنہوا)یوگنڈامیں ایبولا کیسز کے ساتھ رابطے میں آنے کے بعد کم از کم 65 طبی اہلکاروں کوقرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان ایمانوئل آئن بیونا نے فون پر شِنہوا کو بتایا کہ متاثرہ اہلکاروں میں سے کچھ 21 دن تک گھر پر ہی رہیں گے۔

 

یوگنڈا کے ضلع مبیندےکے علاقائی ہسپتال میں ایک طبی اہلکار ایبولا علاج کے مرکز میں جراثیم کشی کر رہاہے۔(شِنہوا)

 

آئن بیونا نے کہا کہ ہم21 دن کیلئے ان کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ ہمارا خیال ہے کہ وہ ایبولا کے مشتبہ کیسوں کے ساتھ رابطے میں رہے ہیں۔

انہوں  نے مزید کہا کہ وہ الگ تھلگ لیکن اپنے گھروں پرہیں اور صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے۔

۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں