نیپال میں 6.6 شدت کے زلزلے سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق نیپال کے مغربی علاقے میں زلزلے سے متعدد مکانات گرگئے اور بجلی اور مواصلات کے نظام کو نقصان پہنچا۔مکانات گرنے سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔نیپال میں 24 گھنٹوں میں آنے والا یہ تیسرا زلزلہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر6.6 ریکارڈ کی گئی۔نیپال میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اورنواحی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔نئی دہلی میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف زدہ لوگ کھلی جگہوں پرنکل آئے۔نیپال کے زلزلے سے متاثر علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے رپورٹ میں بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تصدیق کردی۔ اقوام متحدہ کے یونیورسل پیریاڈک ریویو کے تحت اقوم متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق اپنے ممبرممالک میں انسانی حقوق کی صورتحال پر مبنی ایک جامع رپورٹ تیارکرتی ہے ۔ یہ رپورٹ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہر 4 سال بعد تیار کی جاتی ہے۔ 2022 میں ایک بار پھر اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کا کمشن بھارتی حکومت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہا ہے۔ جائزہ کے لئے مرتب کردہ رپورٹ میں بھارت میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں جن میں مذہبی انتہا پسندانہ پالیسیاں ، عورتوں اوراقلیتوں پر مظالم اور Citizenship Amendment Act سر فہرست ہیں۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کی جانب سے شائع رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے اقلیتوں اور ہندوں کی چھوٹی ذاتوں کے حقوق نہ صرف سلب کیے گئے بلکہ انسانیت سوز سلوک بھی کیا گیا۔ مسلمانوں پر تو ہمیشہ سے ہی بھارت کی جانب سے مظالم ڈھائے گئے مگر اب اس لسٹ میں سکھ، دلت اور عیسائی بھی شامل ہوگئے ہیں۔ بھارت میں بی جے پی اور آر ایس ایس کے پیروکاروں کے سوا باقی ہندو خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سی پی آئی ٹی کے چیئرمین رین ہونگ بن نے کہا ہے کہ تمام ممالک کو سبز، کم کاربن کی تبدیلی، اختراع اور پائیدار ترقی کے راستے پر ہاتھ جوڑنا چاہیے، موسمیاتی تبدیلی کا تعلق بنی نوع انسان کی بقا اور ترقی سے ہے، آنے والی نسلیں، اور کوئی بھی ملک اکیلے اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ پاکستان میں سیلاب کی مثال لے لیں، عالمی کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ 1 فیصد سے بھی کم ہے، یہ موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے، جون سے موسلادھار بارشوں نے بے مثال سیلاب کو جنم دیا ہے جس نے ملک کا ایک تہائی حصہ ڈوبوکر لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا ہے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق انہوںنے کہا جرمن واچ کی طرف سے جاری کردہ گلوبل کلائمیٹ رسک انڈیکس 2021 جو تجزیہ اور درجہ بندی کرتی ہے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران خاص طور پر ترقی پذیر ممالک ممالک اور خطے کس حد تک موسمیاتی متعلقہ شدید موسمی واقعات (طوفان، سیلاب، ہیٹ ویوز وغیرہ) کے اثرات سے متاثر ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ہیٹی، فلپائن اور پاکستان جیسے ممالک جو بار بار تباہی سے مسلسل متاثر ہو رہے ہیں، طویل مدتی انڈیکس اور متعلقہ سال کے انڈیکس دونوں میں سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں درجہ بندی کرتے ہیں۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق رین ہونگ بن کہا مزید کرنے کی ضرورت ہے۔
چین گرین بی آر آئی کو فروغ دینے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا، ماحولیاتی تبدیلی کی عالمی گورننس میں فعال طور پر حصہ لے گا اور اس کا جواب دے گا، اور موسمیاتی حکمرانی کے منصفانہ، معقول، تعاون پر مبنی اور جیتنے والے نظام کے قیام کو فروغ دے گا۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق شنگھائی میں جاری پانچویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (CIIE) کے ضمنی پروگرام کے طور پر منعقدہ موسمیاتی تبدیلی اور کم کاربن ڈویلپمنٹ فورم 2022 سے خطاب میں کیا منسٹر قونصلر اور بیجنگ میں برطانوی سفارت خانے میں مالیاتی اور پیشہ ورانہ خدمات اور سرمایہ کاری کے ڈائریکٹر راہول اہلووالیا نے کہا ہے کہ اگر آسٹریلیا اور کیلیفورنیا میں جنگل کی آگ بھڑک رہی ہے، نائیجیریا اور پاکستان میں تباہ کن سیلاب اور چین کی تاریخ کی بدترین خشک سالی ہمیں درپیش خطرات کی سنگینی اور عجلت کو ثابت کرنے کے لیے کافی نہیں ہے، تو کچھ بھی نہیں بدلے گا۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور کم کاربن کی ترقی کو فروغ دینا کے موضوع پر منعقدہ فورم کی میزبانی چائنا کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (سی سی پی آئی ٹی) اور اقوام متحدہ کی صنعتی ترقی کی تنظیم، ایس ایم آئی چائنا کونسل، اور ورلڈ ریسورسز انسٹی ٹیوٹ اور چائنا چیمبر آف انٹرنیشنل کامرس نے کی ۔ اس موقع پر گرین فنانس، پائیدار تبدیلی اور نئی توانائی ٹیکنالوجی جیسے گرما گرم موضوعات پر بات چیت ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایت کی آئی جی اسلام آباد آئی جی ہاوس یا جی ایٹ کے گھر میں سے ایک ہی رکھ سکتے ہیں 2نہیں ،وزیراعظم ہو، آئی جی ہو یا ہائیکورٹ کا جج ہو گھر ایک ہی رکھ سکے گا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے سیکشن افسر کی بیدخلی سے متعلق درخواست پرمختصر فیصلے میں کہا اسلام آباد میں کتنے سول سرونٹس نے دو ،دو گھر رکھے ہوئے ہیں، سیکریٹری ہاوسنگ 3ماہ میں رپورٹ دیں،صوبوں میں جانے والے کتنے سول سرونٹس نے اسلام آباد میں گھر رکھے ہوئے ہیں،یہ رپورٹ بھی دیں، وہ بھی ایک ہی گھر رکھ سکتے ہیں ۔سیکشن افسر کی جی ایٹ میں گھر کا قبضہ واپس دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عدالت نے وزارت داخلہ کے سیکشن افسر کو 24 گھنٹے میں نئے گھر کا قبضہ دینے کی ہدایت کردی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے دہری مراعات والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کوئی بھی سرکاری ملازم پاکستان بھر میں صرف ایک ہی سرکاری گھر رکھ سکتا ہے، سب نے مذاق بنایا ہوا ہے، دہری مراعات انجوائے کر رہے ہیں، سب کو پلاٹ بھی دو دو چاہئے اور مکان بھی دو دو چاہئے،جو دوسرے صوبے سے اسلام آباد آیا وہ کیا وہاں سے گھر خالی کر کے آتا ہے؟ایسے کتنے افسر ہیں جن کی کہیں اور پوسٹنگ ہو چکی لیکن اسلام آباد میں گھر اب بھی موجود ہے؟سیکرٹری ورکس کی طرف سے بیان حلفی لکھ لوں کہ ہر افسر کے پاس ملک بھر میں ایک ہی گھر ہے؟اگر اسلام آباد کے علاوہ ان کے کہیں گھر ہوں تو پھر سیکرٹری کیخلاف کارروائی ہو گی،سرکاری افسر پورے پاکستان میں ایک ہی گھر رکھ سکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ لیگی ایم این اے علی گوہر بلوچ نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست میں توشہ خانہ کیس میں نااہلی کی بنیاد پر نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست پر آئندہ ہفتے سماعت کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے مختصر دستاویزی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ پاک فضائیہ کی جانب سے علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک مختصر دورانیے کی دستاویزی ویڈیو کا اجرا کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان فضائیہ کا کہنا ہے کہ دستاویزی ویڈیو میں اس عہد کی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر شاہین مادر وطن کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور ضرورت پڑنے پر کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرے گا۔ ترجمان فضائیہ نے کہا کہ اقبال کی شاعری میں فکر و خیال کی گہرائی ملتی ہے، تخلیق عرض پاک انہی کی فکری کاوشوں سے سرانجام پائی ہے۔ ترجمان فضائیہ کے مطابق نوجوان نسل کو شاہین کا تخاطب دے کر اقبال جہاں اس میں رفعت خیال، جذبہ عمل، وسعت نظری اور جرات رندانہ پیدا کرنا چاہتے تھے وہاں اس کے جذبہ تجسس کی بھرپور تکمیل بھی چاہتے تھے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ شاہین جو پرندوں کی دنیا کا درویش ہے، اپنی خودی پہنچانتا ہے، تجسس اس کی فطرت اور جھپٹنا اس کی عادت ہے۔ شاہین فضائے بسیط کا واحد حکمران ہے جو فضاں اور بلندیوں سے محبت کرتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پلیٹلیٹس کا بہانہ بنا کر بھاگ جانے والوں کو قوم قبول نہیں کرے گی،عمران خان قوم کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں،ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ وزیراعلی پنجاب کیلئے جو نام دیئے ہیں ان پر عملدرآمد کرے،آرمی چیف کی تعیناتی عمران خان اور پی ٹی آئی کا کوئی مسئلہ نہیں،ہم جو کھیل رہے ہیں وہ پوری زندگی کا میچ ہے۔فیاض الحسن چوہان نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے دھرنے کا راولپنڈی میں دھرنے کا تیسرا دن ہے، سردی اور بارش کے باوجود پی ٹی آئی اور عمران خان کا کارکن یہاں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کی فکر کو لیکر عمران خان آج میدان سیاست میں ہے، اقبال کے خودی کے نظریئے کو لیکر عمران خان قوم کو جگانے کی کوشش کررہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے گولیاں کھا کر یہ ثابت کیا ہے وہ لیڈر ہے گیدڑ نہیں ہے، عمران خان بھاگا نہیں اور قوم کے سامنے موجود ہے۔ انکا کہنا ہے کہ عمران خان نے عملی طور پر قربانی دیکر ثابت کیا وہ حقیقی لیڈر ہیں، عمران خان قوم کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ فیاض الحسن نے کہا کہ عمران خان پر حملے اور مقدمات ہوئے لیکن عمران خان پلیٹلیٹس کا بہانہ کا بہانہ بنا کر لندن نہیں بھاگے، پلیٹلیٹس کا بہانہ بنا کر بھاگ جانے والوں کو قوم قبول نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی کابینہ نے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، فیصل شاہکار نے بھی پنجاب میں کام کرنے سے انکار کردیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب حکومت نے تین نام آئی جی پنجاب کیلئے وفاق کو بھیجے ہیں، 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود اس پر فیصلہ نہیں کیا گیا۔ انکا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اصرار کررہی ہے کہ فیصل شاہکار ہی آئی جی پنجاب رہیں، ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کیلئے جو نام دیئے ہیں ان پر عملدرآمد کرے، ان میں سے ایک نام کو قبول کرکے اپنی ذمہ داری ادا کرے۔ فیاض الحسن نے کہا کہ عمران خان نے کبھی فوج کے خلاف کوئی بات نہیں کی، عمران خان نے پاک فوج کو اپنے سے زیادہ اہم بتایا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی عمران خان اور پی ٹی آئی کا کوئی مسئلہ نہیں، عوام کی 85 فیصد حمایت حاصل کرنے والا لیڈر عمران خان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ عوام کا جینا بھی محال اور مرنا بھی محال ہوگیا۔ امریکی صدر ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے بیان دیتا ہے اور بلاول اس کا دفاع کرتا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ بھارت کے ایٹمی پروگرام محفوظ نہیں اس کے حوالے سے کبھی بات نہیں کی جاتی، ہم جو کھیل رہے ہیں وہ پوری زندگی کا میچ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن سے سلیکشن تک تمام اہم فیصلے اسی ماہ پنڈی میں ہوں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے اجلاس اور لندن میں ہونے والی میٹنگ اہم فیصلوں کا فائنل راونڈ ہے۔ الیکشن سے لے کر سلیکشن تک سارے اہم فیصلے اسی مہینے پنڈی میں ہوں گے۔ سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ نااہل غیرمقبول حکومت معاشی،سیاسی اورقومی سلامتی کے لیے خطرہ اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ جتنا غیرملکی دوروں پرخرچ ہوا، اتنی امدادنہیں ملی۔ سپریم کورٹ آخری امیدہے۔شیخ رشید کا ٹوئٹر بیان میں مزید کہنا تھا کہ عمران کی راولپنڈی آنیکی تاخیراہم حکمت عملی کاحصہ ہے۔ ایف آئی آر نہ کٹنیکاطعنہ دینیوالوں کی اپنی سیاسی پتنگ کٹنیوالی ہے۔ قوم سڑکوں پرہوگی،یہ لندن میں نیوائر منا رہے ہوں گے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ زرداری نوازکی خواہشیں دم توڑجائیں گی۔ فضل الرحمان قل پڑھائیں گے۔وطن کیلئے کفن پہننے والے ادارے ملک بچائیں گے،الیکشن کرائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
موٹروے سالٹ رینج میں مزدا ٹرک آگے جانے والے ٹریلر سے ٹکرا گیا جس کے باعث تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو موٹروے کی ایمبولینس نے ٹراماسنٹر کلرکہار منتقل کر دیا۔ مزدا ٹرک میں سوار فیملی اور مال مولیشی سوات سے سرگودھا جا رہا تھے، بچے اور خواتین محفوظ رہے۔ حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قدرتی آفات بنی نوع انسان کے لیے ایک مشترکہ چیلنج ہے ، اور آفات کی روک تھام اور کمی بھی دنیا کے تمام ممالک خاص طور پر 'بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے منسلک ممالک کے لیے ایک مشترکہ موضوع ہے، ان خیالات کا اظہار چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (CAS) کے رکن ،آئی ایس سی /یو این ڈی آ آر کی آئی آر ڈی آر کمیٹی کے رکن ، چائناـپاکستان جوائنٹ ریسرچ سینٹر آف ارتھ سائنسز کے شریک ڈائریکٹر جنرل، انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فار ڈیزاسٹر ریسک ریڈکشن (IADRR) کے شریک بانی پروفیسر سوئی پھنگ نے کیا ۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق سوئی نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کا ذکر کرتے ہوئے ہمیں بہت سے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ اپنے تجربے کا اشتراک کرنے میں خوشی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے شعبوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی تشکیل کے طریقہ کار کی منظم سمجھ، خطرے کی تشخیص، نگرانی اور قبل از وقت وارننگ شامل ہیں۔ تباہی سے نمٹنے کی مربوط تکنیکوں کی ترقی،زلزلے سے متاثر ہونے والے ارضیاتی خطرات جیسے کہ زلزلہ زدہ لینڈ سلائیڈ اور ڈیمڈ جھیل، اور متحرک عمل اور اسکیل اپ اثر کی بنیاد پر خطرے کی تشخیص کے طریقوں کی منظم تفہیم۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق پروفیسر سوئی کے مطابق بہت سے ممالک قدرتی آفات کا شکار ہیں، اور ان میں سے کچھ تباہ کن ہیں۔
اوسطاً، بی آر آئی ممالک میں قدرتی آفات کی وجہ سے ہونے والا نقصان عالمی اوسط سے دو گنا زیادہ ہے اور ہلاکتیں اور بھی زیادہ ہیں، خاص طور پر جنوبی ایشیا میں جہاں بعض واقعات میں ہلاکتیں دس گنا تک پہنچ چکی ہیں۔ پروفیسر سوئی نے چائنا اکنامک نیٹ کو بتایا کہ قدرتی آفات کی روک تھام اور کنٹرول میں تعاون بہت اہمیت کا حامل ہے۔ پروفیسر سوئی طویل عرصے سے لینڈ سلائیڈنگ کے ساتھ ساتھ پانی اور مٹی کے تحفظ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پہاڑی خطرات کی تحقیق میں مصروف ہیں۔ ایک سائنسدان کے طور پر جو کہ آ فات کے خطرے کو کم کرنے کے علم اور تکنیکوں کو اندرون اور بیرون ملک تباہ کن واقعات کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں، انفراسٹرکچر اور قدرتی علاقوں میں لاگو کرنے کے لیے وقف رہا ہے، سوئی نے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات وینزویلا اور زوکو، چین، نیپال میں زلزلے اور چین کے شہر وینچوان، پاکستان میں شاہراہ قراقرم کے ساتھ بڑی بند جھیل اور جغرافیائی خطرات میں کامیابی سے تخفیف کی تکنیکوں کا اطلاق کیا ہے۔
چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق انہوںنے پانچویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (CIIE) کے لیے پانچویں ہانگ چیاؤ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے تحت آفات کے خطرے میں کمی اور ہنگامی انتظام کے متوازی اجلاس میں کہا کہ تباہ کن آفات کے خطرے سے نمٹنے کے لیے اکثر مشترکہ کوشش کی ضرورت ہوتی ہے۔ بہت سے ممالک اور تمام فریقوں کو پاکستان میں سیلاب جیسی آفات کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے۔ سوئی نے کہا ہمیں سرحد پار آفات سے متعلق معلومات کے تبادلے اور آفات سے بچاؤ کے طریقہ کار کو مزید تلاش کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اولین ترجیح پاکستان اور دیگر ضرورت مند ممالک کی قدرتی آفات کی نگرانی کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد کرنا ہے، اور پھر ڈیٹا شیئرنگ میکانزم قائم کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم چین کی آفات میں کمی کی ٹیکنالوجی کو پاکستان کے ساتھ شیئر کرنے اور مقامی حالات کے مطابق اسے فروغ دینے کے لیے تیار ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعور اور نوجوانوں کیلئے فکر انگیز پیغام دیا۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے یوم اقبال کے موقع پر پیغام میں وزیراعلی پنجاب نے لکھا کہ علامہ اقبال نے قوم کی سمت متعین کی اور قائداعظم درماندہ قافلے کو منزل کی طرف لیکر چلے، شاعر مشرق مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر پنجاب اور اہل پنجاب ان کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کی فکری رہنمائی کا قابل قدر فریضہ سرانجام دیا، آپ شاعر ہی نہیں بلکہ مصلح اور ناصح تھے، علامہ اقبال نے نوجوانوں کو شاہین بن کر زندگی گزارنے کی ترغیب دی، قوم کیلئے خوداری کا درس علامہ اقبال کا بہت بڑا احسان ہے۔ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے مزید کہا کہ فلسفہ خوداری پر عمل علامہ اقبال سے اظہار محبت کا بہترین طریقہ ہے، عمران خان علامہ اقبال کے پیغام خودی کو آگے لیکر چل رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کورونا کی چھٹی لہر کے وار دوبارہ بڑھنے لگے، ملک بھر میں موذی وائرس سے مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا ۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 6 ہزار 033 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 38 نئے مریض سامنے آئے ۔ این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ موذی وائرس میں مبتلا 53 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.63 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں تھانہ راغزائی پر رات کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس میں پولیس کی گاڑی نذر آتش کردی گئی جب کہ واقعے میں 2 پولیس اہل کار شہید ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے 2 اہل کار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ شہید اہل کاروں میں حمید اللہ اور فرمان اللہ شامل ہیں۔ حملہ آوروں نے تھانے پر حملے کے دوران پولیس کی گاڑی کو بھی آگ لگادی جب کہ جاتے ہوئے سرکاری اسلحہ سمیت ایک گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے بعد شہید اہل کاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تھانے سے لے جائی گئی ایس ایچ او کی سرکاری گاڑی کو مسلح افراد نے راستے ہی میں چھوڑ دیا اور فرار ہوگئے۔ واقعے کے دوران پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی بھی کی گئی۔حملہ آوروں کی تعداد پولیس اہلکاروں سے کئی گنا زیادہ تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے بیانات سے گورنرراج کی سازش کی بو آرہی ہے،امپورٹڈ حکومت عوام کے احتجاج سے گھبرا گئی ہے۔معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت سن لے، خیبرپختونخوا کے عوام گورنر راج قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے رانا ثنا اللہ کی غیر قانونی ڈکٹیشن پر نہیں چل سکتے، رانا ثنا 27 کلومیٹر سلطنت بچانے کے لئے صوبوں کی منتیں نہ کریں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بغضِ عمران میں امپورٹڈ حکومت آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا رہی ہے، امپورٹڈ حکومت کارکنوں، عوام کے احتجاج سے گھبرا گئی ہے۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ رانا ثنا آئین و قانون کا درس دینے کی بجائے خود آئین پر عمل کریں۔ سابق وزیراعظم پر حملے کی ایف آئی آر اندراج کے معاملے پر قانون کا خیال نہیں آیا تھا؟
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ، پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کی ذمہ داری سنبھا لی۔ بدھ کو شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کی پیدائش کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی جہاں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کی ذمہ داری سنبھا لی جبکہ مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور ساجد کی جانب سے مزاراقبال پر پھول بھی چڑھائے گئے۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور میجر جنرل محمد شہباز خان گیریژن کمانڈر نے بھی مزار اقبال پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے حالیہ واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو جمہوری اور پرامن ملک کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں میڈیا کی آزادی کی حمایت کرتے ہیں، بھارت کے روس سے تیل خریدنے پر پابندی نہیں تاہم روس پر کم انحصار بھارت اور یوکرین کے مفاد میں ہے ۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ عمران خان پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، شہریوں کو پرامن احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے، پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں، تشدد کی سیاست میں گنجائش نہیں، پاکستان کو جمہوری اور پرامن ملک کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں میڈیا کی آزادی کی حمایت کرتے ہیں، بھارت کے روس سے تیل خریدنے پر پابندی نہیں تاہم روس پر کم انحصار بھارت اور یوکرین کے مفاد میں ہے، روس اور بھارت کے تعلقات پرانے ہیں، بھارت یوکرین میں جنگ کی مخالفت کرچکا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ دوسرے ممالک پر روس سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر فی الحال پابندی نہیں ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان سے یہ پوچھا گیا تھا کہ کیا پاکستان اور دیگر ممالک بھی اسی طرح روسی تیل درآمد کر سکتے ہیں جیسے بھارت کر رہا ہے۔ جس کے جواب میں انھوں نے مزید کہا کہ امریکا واضح طور پر کہہ چکا ہے کہ ہر ملک کو روس سے تیل کی درآمدات کا فیصلہ اپنے اپنے حالات کو دیکھ کر کرنا ہوگا۔ تاہم ترجمان محکمہ خارجہ نے نشاندہی کی کہ امریکی محکمہ خزانہ پہلے ہی ایک عام لائسنس جاری کر چکا ہے جو منظور شدہ روسی بینکوں کے ساتھ تیل کی خریداری کے لیے لین دین کی اجازت دیتا ہے لہذا ایسی ادائیگیاں جاری رہ سکتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ نے منگل کو مرکزی فوجی کمیشن (سی ایم سی) کے مشترکہ آپریشنز کمانڈ سینٹر کا معائنہ کیا، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں کے نفاذ اور فوجیوں کی تربیت اور جنگی تیاریوں میں اضافے کے حوالے سے نئے سی ایم سی کے موقف کا اظہار ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین اورسی ایم سی کے مشترکہ آپریشنز کمانڈ سینٹر کے کمانڈر انچیف،صدر شی نے کہا کہ کہ پوری فوج کو جنگی تیاریوں کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرتے ہوئے اپنے تمام امور انجام دینا اور لڑنے اور جیتنے اور نئے دور میں اپنے مشن اور کاموں کو موثر طریقے سے پورا کرنے کے لیے اپنی صلاحیت کو بڑھانا چاہیے۔
شرم الشیخ، مصر(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے موسمیاتی ایکشن پلان کا اعلان کیا ہے تاکہ اگلے پانچ سالوں میں دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں ارلی وارننگ جاری کی جاسکے۔
شرم الشیخ میں ماحولیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے فریقین کی کانفرنس(کوپ 27) کے27 ویں اجلاس کے دوران عالمی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے گوتریس نے کہا کہ اس سسٹم پر اگلے پانچ سالوں کے لیے زمین پرموجود ہرفرد کوبڑھتے ہوئے انتہائی اورخطرناک موسمی اثرات سے خبردارکرنے کے لیے صرف 50 سینٹ فی شخص لاگت آئے گی۔
اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام اقدام کے لیے ابتدائی انتباہ کے لیے2023 سے 2027 تک کے ایگزیکٹو ایکشن پلان پر 3ارب 10کروڑ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری درکار ہوگی۔گوتریس نے کہاکہ یہ رقم موسمی تبدیلیوں سے موافقت کے لیے درکار 50 ارب ڈالر کی رقم کا ایک چھوٹا سا حصہ (تقریباً 6 فیصد) ہے،جو موسمی تبدیلی کی تباہی کے خطرے سے متعلق معلومات، مشاہدات اور پیش گوئی، تیاری اور ردعمل اور ابتدائی انتباہات کے لیے مواصلاتی رابطے فراہم کرے گی۔
بیجنگ(شِنہوا) چین میں زرعی پانی کی بچت کے آبپاش علاقے میں توسیع کے باعث زرعی شعبہ میں پانی کے استعمال میں بچت میں اضافہ ہوا ہے۔
وزارت زراعت ودیہی امور سے جاری اعدادوشمار میں کہاگیا ہے کہ ملک میں پانی کے موثر استعمال کے ساتھ پانی کی بچت کرنے والا رقبہ اس سال کے آخر تک 40کروڑ مو(تقریباً 2کروڑ66لاکھ 70ہزارہیکٹر) سے زیادہ ہو جائے گا،جو 2020 کے آخر کے35کروڑ ایم یوسے زیادہ ہے۔
آبپاشی فورم میں وزارت کے عہدیدار وو ہونگ وی نے کہا کہ چین پانی کی بچت کو بڑھانے کے لیے آبپاشی کے موثر اقدامات، جیسے چھڑکاؤ، ڈرپ اور پائپ لائن سے آبپاشی کے طریقوں کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔آبپاشی کی ٹیکنالوجی نے ملک کے اناج کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ چین میں سیراب شدہ زمین، جو ملک کی قابل کاشت اراضی کا تقریباً 50 فیصد ہے، 75 فیصد اناج اور 90 فیصد سے زیادہ نقدآور فصلیں پیدا کرتی ہے۔
گوانگ ژو(شِنہوا) چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) ایئر فورس نے گوانگ ڈونگ صوبے کے شہر ژوہائی میں 14ویں چائنہ ایئر شو میں ہوائی جہازوں، ڈرون اور میزائلوں سمیت دیگر دفاعی ساز و سامان اور ہتھیاروں کی نمائش کی۔ منگل کو شروع ہونے والے ایئر شو میں پی ایل اے ایئر فورس کےجے ۔20اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں اوروائی یو۔20 ٹینکر طیاروں نے فضائی مظاہرے میں شرکت کی۔
اٹیک-2 ڈرون نے بھی ائیر شو میں فضائی مظاہرہ پیش کیا۔ایئرشو میں ایچ ۔6کے بمبار اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایچ کیو۔9 بی میزائلوں سمیت دیگر طیارے اور ہتھیار بھی پیش کیے گئے ہیں۔
ہرارے(شِنہوا)زمبابوے کا پہلا سیٹلائٹ زمساٹ ۔ 1 کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا گیا ہے۔
سرکاری اخبار ہیرالڈ نے منگل کے روز بتایا کہ ایک نینو سیٹلائٹ زمساٹ۔1 کو امریکہ کی نیشنل ایروناٹکس اینڈ سپس ایڈمنسٹریشن (این اے ایس اے) کے ورجینیا میں واقع لانچنگ پیڈ سے سائگنس این جی ۔ 18 کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن(آئی ایس ایس) کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔بغیر عملہ کے سائگنس این جی ۔ 18 خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو تجارتی کارگو کی ری سپلائی خدمات فراہم کرتا ہے۔
ہیرالڈ کے مطابق زمساٹ۔1 کی مدار میں اصل تعیناتی جاپان کے کیبو ماڈیول کے ذریعے لانچ کے تقریباً 2 ہفتے بعد کی جائیگی۔
وزارت برائے اعلیٰ و درجہ سوئم تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے مستقل سیکرٹری فانوئیل ٹیگویرا نے کہا کہ لانچ زمبابوے کی خلائی ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے۔
ٹیگویرا نے ہیرالڈ کو بتایا کہ ہم ایک ایسے ملک کے طور پر ترقی کے اس مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں جہاں ایسی معلومات اکٹھا کی جا سکتی ہیں جنہیں ہم زراعت، صحت اور دیگر شعبوں میں استعمال کر سکتے ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیراعظم لی کھ چھیانگ کمبوڈیا میں مشرقی ایشیا تعاون پرسربراہی اجلاسوں اور ملک کے سرکاری دورے کیلئے منگل کی سہ پہر بیجنگ سے روانہ ہو گئے ہیں۔
لی کھ چھیانگ مملکت کمبوڈیا کے وزیر اعظم سمڈیچ ٹیکو ہن سین کی دعوت پر 25 ویں چائنہ آسیان سربراہی اجلاس ، 25 ویں آسیان پلس تھری سربراہی اجلاس اور کمبوڈیا میں منعقد ہونیوالے 17 ویں مشرقی ایشیا سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
لی کھ چھیانگ کا وفد جس میں ان کی اہلیہ چھینگ ہانگ اور ریاستی کونسلر و ریاستی کونسل کے سیکرٹری جنرل شیاؤ جی شامل ہیں اسی طیارے کے ذریعے بیجنگ سے روانہ ہوا ہے۔
آسٹریلیا کے سابق کپتان ایڈم گلکرسٹ نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو اوپننگ کے لیے بہترین کھلاڑی قرار دیا ہے،آسٹریلیا میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں نے ایڈم گلکرسٹ سے بابر کے نمبر 3 یا نمبر 4 آنے سے متعلق سوال کیا، جس پر ان کا کہنا تھا کہ نہیں بابر اوپننگ کھلاڑی ہے اور پاکستان ٹیم کے لیے بابر کا ریکارڈ بہترین ہے،گلکرسٹ نے کہا کہ اگرچہ بابر کیلئے یہ ایک مشکل وقت ہے لیکن میرا خیال ہے کہ بابر اوپننگ پر آنے کے لیے ایک بہترین پلیئر ہے،دوسری جانب ورلڈکپ کے لیے فیورٹ ٹیم سے متعلق کیے گئے سوال پر ایڈم گلکرسٹ کا کہنا تھا کہ یہ یقین سے نہیں کہا جاسکتا ہے کہ ورلڈکپ کیلئے کون سی ٹیم فیورٹ ہے کیوں کہ یہ پیش گوئی کرنا خاصا مشکل ہے تاہم پاکستان نے ٹورنامنٹ میں موجود رہنے کے لیے اچھی فائٹ کی اور آج ٹیم سیمی فائنل میں ہے لہذا ان کے پاس اچھا چانس ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے پاکستان کو ایک مضبوط اور بہترین ٹیم قرار دے دیا،سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ولیمسن نے کہا کہ پاکستان ایک اچھی اور مضبوط ٹیم ہے مگر ہمارے خلاف اس کی کامیابیاں ماضی کا حصہ ہیں،انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں دونوں ٹیموں نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور ہمارے کھلاڑی کنڈیشن سے ہم آہنگ ہیں، آسٹریلیا کے میچ میں اچھی وکٹ تھی لیکن دوسرے میچ میں مختلف تھی،کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ فن ایلن کے لیے اہم ہو گا کہ وہ اپنا نیچرل گیم کھیلے جب کہ سیمی فائنل میں کون فیورٹ ہے یہ کہنا مشکل ہے کیونکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیزی سے اتار چڑھائو آتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پنوم پن(شِنہوا) کمبوڈیا میں چینی سرمایہ کاری سے قائم سیہانوک ویل خصوصی اقتصادی زون (ایس ایس ای زیڈ) ملک کے جنوب مغربی ساحلی صوبے پریہ سیہانوک کوعلاقائی اور عالمی سپلائی چین کا مرکز بننے میں مدد کررہا ہے۔
صوبے کے ڈپٹی گورنر لانگ دیمانچے نے کہا کہ ایس ایس ای زیڈ ملک میں حجم کے لحاظ سے سب سے بڑا صنعتی زون ہے۔
انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ ایس ایس ای زیڈ نے کمبوڈیا کی اقتصادی ترقی میں مدد کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے جس سے صوبہ علاقائی اور عالمی سپلائی چین کی ایک کڑی بن رہا ہے۔
کمبوڈیا کے صوبہ پریہ سیہانوک کے سیہانوک ویل خصوصی اقتصادی زون (ایس ایس ای زیڈ) کی ایک فیکٹری میں ورکر کام کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
انہوں نے بتایا کہ 11 مربع کلومیٹر کے صنعتی زون میں اس وقت چین، یورپ، امریکہ، جنوب مشرقی ایشیا اور دیگر خطوں کی تقریباً 170 فیکٹریاں ہیں جن پر 1ارب 30 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، اور اس سے تقریباً 30ہزارروزگار کے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں پر قائم ادارے کپڑے، جوتے، سامان اور چمڑے کا سامان، مشینری، تعمیراتی سامان، گھریلو فرنیچر، آٹو پارٹس اور ٹائر اور نئے فوٹو وولٹک مواد تیار کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے فریم ورک کے تحت ایس ایس ای زیڈ کمبوڈیا اور چین کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی تعاون کی ایک اچھی مثال ہے۔یہ کمبوڈیا چین دوستی کی علامت بھی ہے۔
پنوم پن(شِنہوا) کمبوڈیا میں چینی سرمایہ کاری سے قائم سیہانوک ویل خصوصی اقتصادی زون (ایس ایس ای زیڈ) ملک کے جنوب مغربی ساحلی صوبے پریہ سیہانوک کوعلاقائی اور عالمی سپلائی چین کا مرکز بننے میں مدد کررہا ہے۔
صوبے کے ڈپٹی گورنر لانگ دیمانچے نے کہا کہ ایس ایس ای زیڈ ملک میں حجم کے لحاظ سے سب سے بڑا صنعتی زون ہے۔
انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ ایس ایس ای زیڈ نے کمبوڈیا کی اقتصادی ترقی میں مدد کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے جس سے صوبہ علاقائی اور عالمی سپلائی چین کی ایک کڑی بن رہا ہے۔
کمبوڈیا کے صوبہ پریہ سیہانوک کے سیہانوک ویل خصوصی اقتصادی زون (ایس ایس ای زیڈ) کی ایک فیکٹری میں ورکر کام کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
انہوں نے بتایا کہ 11 مربع کلومیٹر کے صنعتی زون میں اس وقت چین، یورپ، امریکہ، جنوب مشرقی ایشیا اور دیگر خطوں کی تقریباً 170 فیکٹریاں ہیں جن پر 1ارب 30 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، اور اس سے تقریباً 30ہزارروزگار کے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں پر قائم ادارے کپڑے، جوتے، سامان اور چمڑے کا سامان، مشینری، تعمیراتی سامان، گھریلو فرنیچر، آٹو پارٹس اور ٹائر اور نئے فوٹو وولٹک مواد تیار کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے فریم ورک کے تحت ایس ایس ای زیڈ کمبوڈیا اور چین کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی تعاون کی ایک اچھی مثال ہے۔یہ کمبوڈیا چین دوستی کی علامت بھی ہے۔
پنوم پن(شِنہوا) کمبوڈیا میں چینی سرمایہ کاری سے قائم سیہانوک ویل خصوصی اقتصادی زون (ایس ایس ای زیڈ) ملک کے جنوب مغربی ساحلی صوبے پریہ سیہانوک کوعلاقائی اور عالمی سپلائی چین کا مرکز بننے میں مدد کررہا ہے۔
صوبے کے ڈپٹی گورنر لانگ دیمانچے نے کہا کہ ایس ایس ای زیڈ ملک میں حجم کے لحاظ سے سب سے بڑا صنعتی زون ہے۔
انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ ایس ایس ای زیڈ نے کمبوڈیا کی اقتصادی ترقی میں مدد کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے جس سے صوبہ علاقائی اور عالمی سپلائی چین کی ایک کڑی بن رہا ہے۔
کمبوڈیا کے صوبہ پریہ سیہانوک کے سیہانوک ویل خصوصی اقتصادی زون (ایس ایس ای زیڈ) کی ایک فیکٹری میں ورکر کام کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
انہوں نے بتایا کہ 11 مربع کلومیٹر کے صنعتی زون میں اس وقت چین، یورپ، امریکہ، جنوب مشرقی ایشیا اور دیگر خطوں کی تقریباً 170 فیکٹریاں ہیں جن پر 1ارب 30 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، اور اس سے تقریباً 30ہزارروزگار کے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں پر قائم ادارے کپڑے، جوتے، سامان اور چمڑے کا سامان، مشینری، تعمیراتی سامان، گھریلو فرنیچر، آٹو پارٹس اور ٹائر اور نئے فوٹو وولٹک مواد تیار کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے فریم ورک کے تحت ایس ایس ای زیڈ کمبوڈیا اور چین کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی تعاون کی ایک اچھی مثال ہے۔یہ کمبوڈیا چین دوستی کی علامت بھی ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین (آج) سیمی فائنل کھیلا جائے گا ریکارڈ دیکھیں تو اب تک تمام فارمیٹ کے عالمی کپ میں کیویز شاہینوں کو زیر نہیں کرسکے ،آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی اب تین میچز کے فاصلے پر ہے اور چار ٹیمیں اس کے حصول کے لیے میدان میں ہیں، ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل بدھ کو(آج) سڈنی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا ماضی کے ریکارڈ یہ بتاتے ہیں کہ کسی بھی فارمیٹ کے آئی سی سی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں کیویز پاکستانی شاہینوں کو بلند پرواز سے نہیں روک سکے ہیں شاہینوں نے جھپٹا مار کر ان کا شکار کیا ہے،ریکارڈ کھنگالیں تو پاکستان اور نیوزی لینڈ کا کسی بھی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہلا مقابلہ 1992 کے ورلڈ کپ میں ہوا تھا جی ہاں یہ وہی ٹورنامنٹ ہے جس کی ٹرافی پاکستان نے اٹھائی تھی،نیوزی لینڈ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے مدمقابل آنے سے قبل ناقابل شکست تھا اور دنیا کی 7 بہترین ٹیموں کو ہرا چکا تھا لیکن پاکستان نے پہلے گروپ میچ میں کیویز کا شکار کیا پھر سیمی فائنل میں 4 وکٹوں سے شکست سے دوچار کرکے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی،اس میچ میں کیوی کپتان آنجہانی مارٹن کرو کے 91 اور کین ردر فورڈ کے 50 رنز کی بدولت نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوں پر 262 رنز بنائے تھے، پاکستان کی جانب سے وسیم اکرم اور مشتاق احمد نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا، پاکستان نے مطلوبہ 268 رنز کا ہدف ایک اوور قبل حاصل کرلیا، میچ کے ہیرو نوجوان انضام الحق تھے جنہوں نے 60 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جب کہ مرد بحران جاوید میانداد 57 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے تھے،ون ڈے فارمیٹ کے ورلڈ کپ 1999 میں پاکستان اور نیوزی لینڈ ایک بار پھر سیمی فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئے لیکن نتیجہ 92 کے سیمی فائنل جیسا ہی تھا، یہاں گرین شرٹس نے 9 وکٹ سے فتح پائی،اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے 7 وکٹ پر 241 کا مجموعہ حاصل کیا، روجر ٹوز 46 رنز بنا کر نمایاں رہے پاکستان کے شعیب اختر نے 3 وکٹیں اڑائیں، پاکستان نے یہ ہدف صرف ایک وکٹ پر 15 بالز قبل عبور کرلیا، سعید انور 113 پر ناٹ آئوٹ رہے،جب ٹی 20 فارمیٹ شروع ہوا تو اس کے عالمی کپ کے دوسرے ایڈیشن میں 2009 کے سیمی فائنل میں گرین شرٹس اور کیویز کا جوڑ پڑا جو مختصر فارمیٹ میں پہلی بار جب کہ آئی سی سی کے کسی بھی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں تیسرا مقابلہ تھا،کیپ ٹاون میں کھیلے گئے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا، پاکستان نے یہ ہدف 7 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا، عمران نذیر نے جارحانہ ففٹی سے فتح کا سفر آسان کیا۔
سیمی فائنل سے قطع نظر اگر دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کا ریکارڈ دیکھا جائے تو یہاں بھی پاکستان کا پلڑا بھاری دکھائی دیتا ہے،اب تک پاکستان اور نیوزی لینڈ مختصر فارمیٹ کے کرکٹ مقابلوں میں 28 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آچکے ہیں جن میں سے پاکستان نے 17 جب کہ نیوزی لینڈ نے 11 میچز جیتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ(شِنہوا) پانی اور مٹی کی آلودگی کا سبب بننے کی وجہ سے دھاتی عناصر کی کان کنی کو ایک طویل مدت سے ایک گندا کاروبار سمجھا جاتا رہا ہے، لیکن چینی سائنسدانوں کی تیار کردہ ایک نئی ٹیکنالوجی اس رجحان کو پلٹ سکتی ہے، جو اس صنعت کا ماحول دوست متبادل ہے۔ یہ دھاتی عناصر (آر ای ایز )، خاص طور پر بھاری آر ای ایز ، آئی فون سے لے کر ٹیسلا الیکٹرک انجن اور ایل ای ڈی لائٹس تک، متعدد ہائی ٹیک آلات کا ایک لازمی حصہ ہیں۔ عالمی سطح پر بھاری آر ای ایز کی طلب کا 90 فیصد سے زیادہ آئن جذب کرنے والے ذخائر سے حاصل کیا جاتا ہے، جو موسمی کرسٹس میں بنتے ہیں۔ تاہم، روایتی کان کنی میں ان ذخائر سے آر ای ایز کو علیحدہ کرنے کے لیے کیمیائی ایجنٹس کے ضرورت سے زیادہ استعمال کی ضرورت ہوتی ہے، جو نہ صرف کم کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے بلکہ ماحول کو بھی آلودہ کرتی ہے۔
چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے گوانگ ژو انسٹی ٹیوٹ آف جیو کیمسٹری کے محققین نے اس ماہ کے شروع میں نیچر سسٹین ایبلٹی جریدے میں ایک نیا نقطہ نظر تجویز کیا، جس میں یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ موسمیاتی کرسٹوں سے آر ای ایزکو نکالنے کے لیے الیکٹروکینیٹک کان کنی کی تکنیک کا استعمال صاف اور اقتصادی لحاظ سستا ہو سکتا ہے۔
اس طریقہ کار میں محققین نے مٹی کے حجم کے اوپر اور نیچے الیکٹروڈ لگا کر ایک برقی میدان تیار کیا۔ الیکٹروکینیٹک اثرات نقصان دہ کیمیائی ایجنٹس کی ضرورت کم کرتے ہوئے آر ای ایز کی منتقلی کو تیز کر سکتے ہیں ۔
ٹی 20ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے کے لیے پاکستانی ٹیم سڈنی پہنچ گئی، قومی ٹیم نے وہاں پہنچ کر آرام کو ترجیح دی جب کہ کپتان بابر اعظم نے تنہا پریکٹس کی،میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا میں جاری ٹی 20ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل (آج) سڈنی کرکٹ گراونڈ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا، قومی ٹیم گزشتہ روز سڈنی پہنچی تاہم اس نے آرام کرنے کو ترجیح دی،پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل سے قبل گرائونڈ میں کرکٹ سیشن نہیں کیا تاہم قومی کپتان بابر اعظم نے تنہا بیٹنگ پریکٹس کی، ان کی اس پریکٹس کے دوران مینٹو میتھیو ہیڈن بھی موجود تھے،کپتان بابر اعظم نے ڈیڑھ گھنٹے بیٹنگ کی پریکٹس کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کے سابق سپن بالر اور لیجنڈعبدالقادر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا،تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے جادوگر سپنر عبدالقادر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کرلیا، عبدالقادر کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے سابق بلے باز شیونارائن چندرپال اور انگلینڈ کی سابق کپتان شارلٹ ایڈورڈ بھی ہال آف فیم میں شامل کی گئی ہیں،سابق جادوگر سپنر عبدالقادر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کئے گئے ساتویں پاکستانی کرکٹر ہیں، ان سے قبل حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس اور ظہیر عباس آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بڑے میچ میں واپسی طوفان کی طرح ہوسکتی ہے، اوپننگ جوڑی توڑنے کے حق میں نہیں ہوں،قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے پہلے پری میچ پریس کانفرنس میں کہا کہ سیمی فائنل کا سفر اچانک بنا، پاکستان ٹیم ایسی ہے کچھ بھی کرسکتی ہے، نیدر لینڈ نے جب جنوبی افریقہ کو ہرایا تو ہمارے حوصلے اور بھی بلند ہوگئے،اوپننگ جوڑی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اوپننگ جوڑی بہترین ہے، اوپننگ جوڑی کے توڑنے کے حق میں نہیں ہوں، پاکستان اور بھارت دونوں کے لیے ٹورنامنٹ میں اتار چڑھا آئے، بابر اعظم بہترین کھلاڑی ہے، ان کی بڑے میچ میں واپسی طوفان کی طرح ہوسکتی ہے، بابر اعظم کو سمجھایا ہے کہ اچھا وقت جلد آئیگا، انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت مشکل ہوتا ہے کہ مسلسل پرفارم کرتے رہنا،موجودہ ورلڈکپ کی شبہات 92کے ورلڈکپ سے ملتی ہے، شاہین آفریدی کا فارم میں واپس آنا ہمارے لیے بہت اچھا ہے، شاہین آفریدی ہمارے بالنگ اٹیک کی سربراہی کررہے ہیں، تمام بالرز اور سپنرز اچھی گیند بازی کررہے ہیں، نیوزی لیںڈ خطرناک ٹیم ہے ان کے پاس اچھی بیٹنگ اور بالنگ ہے، نیوزی لینڈ نے اس ٹورنامنٹ میں اب تک بہترین کرکٹ کھیلی ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ستارہ یا کھلاڑی میچ بدل دیتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلوی سکواڈزکا اعلان کردیا گیا،آسٹریلیا میں تین ون ڈے میچز 17 ,19 اور 22 نومبر کو ایڈیلیڈ ، سڈنی اور میلبرن میں ہوں گے جب کہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 30 نومبر اور دوسرا ٹیسٹ 8 دسمبر سے شروع ہو گا، ٹیسٹ اور ون اسکواڈ کی قیادت فاسٹ بولر پیٹ کمنز کریں گے،ایرون فنچ کی ریٹائرمنٹ کے بعد پیٹ کمنز پہلی مرتبہ ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ ایرون فنچ کی جگہ ٹریوس ہیڈ کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے،چیئرمین آف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سکواڈ میں تبدیلیاں نہیں کی گئیں اور مارکوس ہیرس بھی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے جب کہ ٹریوس ہیڈ نے پاکستان اور سری لنکا میں اچھا پرفارم کیا تھا،انہوں نے کہا کہ اگلے برس بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے سیریز بڑی اہمیت کی حامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ(شِنہوا)چین کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری(او ڈی آئی) گزشتہ سال کی نسبت 16.3 فیصد اضافہ کے ساتھ2021ء میں 1 کھرب 78 ارب 82کروڑ امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے۔
چین کی وزارت تجارت، قومی شماریات بیورو اور ریاستی انتظامیہ برائے غیر ملکی زر مبادلہ کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2021ء کے آخر تک ملک مسلسل 10 سال سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کرنیوالے دنیا کے 3 سرفہرست ممالک میں شامل ہے۔
2021ء کے اختتام تک چین کا براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سٹاک 27 کھرب 90 ارب ڈالر تھا جس کے باعث چین مسلسل 5 سال سے عالمی سطح پر 3 سرفہرست ممالک میں شامل ہے۔
گزشتہ سال چین کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا 80 فیصد سے زائد حصہ لیزنگ اور بزنس سروسز ، ہول سیل اور ریٹیل ، مینوفیکچرنگ کے ساتھ مالیاتی اور نقل و حمل کے شعبوں میں لگایا گیا ہے ، ان تمام شعبوں میں 10 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال بیلٹ اینڈ روڈ سے منسلک ممالک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوتا رہا جس کی مجموعی رقم 24 ارب 15 کروڑ ڈالر رہی جو ایک تاریخی سطح ہے۔
کوہاٹ سیمنٹ کمپنی کی مجموعی آمدنی گزشتہ مالی سال کے پہلے نو مہینوں میں 32 فیصد بڑھ کر 23.58 ارب روپے ہو گئی،مجموعی منافع67فیصد اضافے سے7.24 ارب روپے، ایسوسی ایٹڈ کمپنیوں کے پاس55 فیصداور عوام کے پاس 10فیصد حصص۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی مجموعی آمدنی گزشتہ مالی سال 2021-22 کے پہلے نو مہینوں میں 32 فیصد بڑھ کر 23.58 بلین روپے ہو گئی جو مالی سال 21 کی اسی مدت کے دوران 17.81 بلین روپے تھی۔مجموعی منافع67فیصد اضافے سے مالی سال 21 کی اسی مدت میں 4.33 بلین روپے کے مقابلے میں 7.24 بلین روپے رہا۔آپریٹنگ منافع 6.89 بلین روپے رہا جو کہ 2021میں 3.92 بلین روپے سے 76 فیصد زیادہ ہے۔قبل از ٹیکس منافع فیصد85 بڑھ کر 6.51 بلین روپے ہو گیا جو 2021میں 3.52 بلین روپے تھا۔بعد از ٹیکس منافع 83 فیصدبڑھ کر 4.62 ارب روپے ہو گیا جو گزشتہ مالی سال 2.53 بلین روپے تھا۔
مالی سال 21 کی اسی مدت کے دوران 12.6 روپے کے مقابلے رواں مالی سال فی حصص آمدنی 23.05 روپے رہی جو کہ 83 فیصدکی نمو کو ظاہر کرتی ہے۔30 جون 2021 تک ڈائریکٹرز، ان کی شریک حیات اور نابالغ بچے کمپنی کے کل حصص کے 17.09 فیصدکے مالک تھے۔ ایسوسی ایٹڈ کمپنیوں نے 55.08 فیصد شیئرز رکھے جبکہ عام عوام 10فیصدغیر ملکی 0.95 اور دیگر کے ایک فیصد حصص تھے۔ 2020-21 کے دوران، کمپنی نے 2019-20 میں 11 ارب روپے کے مقابلے میں 24 ارب روپے کی آمدنی حاصل کی جس میں 113 فیصد کا اضافہ ہوا۔مالی سال 21 کا مجموعی منافع 5.96 بلین روپے تھاجو مالی سال 20 میں 24 ملین روپے تھا۔مالی سال 21 کا آپریٹنگ منافع 3760 فیصد کا زبردست اضافہ ظاہر کرتا ہے، مالی سال 20 میں 147 ملین روپے کے نقصان سے 5.40 بلین روپے پر طے ہوا۔مالی سال 21 میں ٹیکس سے پہلے کا منافع 4.88 بلین روپے تھا جو کہ مالی سال 20 میں 557 ملین روپے تھااور یہ 977 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔اسی طرح مالی سال 21 میں منافع بعد از ٹیکس 3.49 بلین روپے تھا جبکہ مالی سال 20 میں 443 ملین روپے کا نقصان ہواجس میں 888 فیصد کا زبردست اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ کمپنی کا 2019 میںحصص 12.29 روپے سے 2.21 روپے تک گر گیا تاہم اگلے سال کمپنی کی قسمت میں بہتری دیکھنے میں آئی کیونکہ حصص17.41 روپے تک بڑھ گیا۔ 2022 میں یہ مزید بڑھ کر 25 روپے تک پہنچ گیا۔
مجموعی منافع اور ٹیکس سے پہلے اور بعد کا منافع 2019 میں مضبوط رہا، لیکن تینوں تناسب 2020 میں منفی رہا۔ 2021 میں منافع میں بہتری آئی کیونکہ ٹیکس سے پہلے اور بعد میں مجموعی منافع کا تناسب اور منافع میں اضافہ ہوا۔کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کو پاکستان میں کمپنیز ایکٹ 1913 کے تحت ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔یہ فرم سیمنٹ کی پیداوار اور فروخت میں مصروف ہے۔ اے این ایس کیپیٹل پرائیویٹ لمیٹڈ اس کی ہولڈنگ کمپنی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی ویلتھ پاک
بیجنگ(شِنہوا) چین نے یورپی یونین(ای یو) سے دوطرفہ تعلقات کوبامقصد اور منطقی طور پر دیکھنےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان تعاون مقابلے سے کہیں زیادہ ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے ان خیالات کا اظہارمنگل کو روزانہ کی پریس بریفنگ میں یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ امور وسلامتی پالیسی جوزف بوریل کے چین کے بارے میں حالیہ بیان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا۔
ژاؤ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور یورپی یونین کے درمیان تجارت نئی بلندیوں تک پہنچ گئی ہے اور دونوں فریقوں نے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر رابطوں اور ہم آہنگی کو برقرار رکھا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ چین اور یورپی یونین کے وسیع مشترکہ مفادات کے ساتھ تعاون کی طویل مدتی بنیاد اور انتہائی ترقیاتی فوائد ہیں۔ چین اور یورپی یونین کے درمیان مقابلہ ہے، لیکن تعاون مقابلہ سے کہیں زیادہ ہے اور چین اور یورپی یونین کے درمیان کچھ حوالوں سے مقابلہ صحت مند اور ان کی متعلقہ ترقی کو تیز کرنے کے لیے سازگار ہے۔
ترجمان نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ چین-یورپی یونین تعلقات کو معروضی اور معقول انداز میں دیکھیں،دوطرفہ تعلقات کے مرکزی دھارے اوریکساں تعاون کی کلیدی خصوصیت کو سمجھنے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کریں،عالمی چیلنجز سےمشترکہ طور پر نمٹیں اورغیرمستحکم دنیا کو مزید استحکام اور مثبت توانائی فراہم کریں۔
بیجنگ(شِنہوا) چین نے یورپی یونین(ای یو) سے دوطرفہ تعلقات کوبامقصد اور منطقی طور پر دیکھنےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان تعاون مقابلے سے کہیں زیادہ ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے ان خیالات کا اظہارمنگل کو روزانہ کی پریس بریفنگ میں یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ امور وسلامتی پالیسی جوزف بوریل کے چین کے بارے میں حالیہ بیان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا۔
ژاؤ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور یورپی یونین کے درمیان تجارت نئی بلندیوں تک پہنچ گئی ہے اور دونوں فریقوں نے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر رابطوں اور ہم آہنگی کو برقرار رکھا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ چین اور یورپی یونین کے وسیع مشترکہ مفادات کے ساتھ تعاون کی طویل مدتی بنیاد اور انتہائی ترقیاتی فوائد ہیں۔ چین اور یورپی یونین کے درمیان مقابلہ ہے، لیکن تعاون مقابلہ سے کہیں زیادہ ہے اور چین اور یورپی یونین کے درمیان کچھ حوالوں سے مقابلہ صحت مند اور ان کی متعلقہ ترقی کو تیز کرنے کے لیے سازگار ہے۔
ترجمان نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ چین-یورپی یونین تعلقات کو معروضی اور معقول انداز میں دیکھیں،دوطرفہ تعلقات کے مرکزی دھارے اوریکساں تعاون کی کلیدی خصوصیت کو سمجھنے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کریں،عالمی چیلنجز سےمشترکہ طور پر نمٹیں اورغیرمستحکم دنیا کو مزید استحکام اور مثبت توانائی فراہم کریں۔
گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 مہینوں میں سفائر ٹیکسٹائل ملز کی آمدنی 55 فیصد اضافے کے ساتھ 43 ارب روپے تک پہنچ گئی ، مجموعی منافع سو فیصداضافے سے 9.3 ارب روپے، ایسوسی ایٹڈ کمپنیوں کے پاس 30.97 فیصد عوام کے پاس 22.59 فیصدحصص۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق جون 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال کے پہلے 9 مہینوں میں سفائر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کی آمدنی 55 فیصد اضافے کے ساتھ 43 بلین روپے تک پہنچ گئی جوگزشتہ سال اسی مدت میں 27.8 بلین روپے تھی۔ کمپنی کا مجموعی منافع 2022کے دوران 9.3 بلین روپے تک دگنا ہو گیا جو اس سے قبل کے سال کی اسی مدت میں 4.3 بلین روپے تھاجس میں 117 فیصد اضافہ ہوا۔ دو ادوار کے مقابلے میں خالص آمدنی بھی 2 ارب روپے سے 154 فیصد بڑھ کر 5.2 بلین روپے ہوگئی۔ 30 جون 2021 تک ڈائریکٹرز، چیف ایگزیکٹو افسران، ان کی شریک حیات اور نابالغ بچے 40.35 فیصد شیئرز کے مالک تھے۔ ایسوسی ایٹڈ کمپنیوں کے پاس بالترتیب 30.97 فیصدحصص، این آئی ٹی اور آئی سی پی کے پاس 4.62 فیصدحصص، انشورنس کمپنیوں کے پاس 0.05فیصد، دیگر کمپنیوں کے پاس 1.41فیصداور عام عوام کے پاس 22.59 فیصدحصص تھے۔
سالانہ نتائج 2020-21مالی سال 2020-21 کے دوران کمپنی نے فروخت کا صحت مند رجحان بھی برقرار رکھاجس سے 2019-20 میں 34 ارب روپے سے زیادہ 38.5 بلین روپے کی آمدنی ہوئی جس میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔ مالی سال 21 کا مجموعی منافع 6.35 بلین روپے رہاجو پچھلے سال کے 4.8 بلین روپے سے 31 فیصد زیادہ ہے۔ بعد از ٹیکس منافع مالی سال 20 میں 1.18 بلین روپے سے مالی سال 21 میں بڑھ کر 3.2 بلین روپے ہو گیا جس میں سال بہ سال 177 فیصد کا اضافہ ہوا۔ 2019 میں فی حصص آمدنی 121.31 روپے رہی، لیکن 2020 میں گرکر55.03 روپے ہو گئی۔ تاہم مالی سال 21 میں حصص چھلانگ لگا کر روپے 150.44 تک پہنچ گیا اور مالی سال 22 میں 323 روپے تک بڑی چھلانگ لگا دی۔ سیفائر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ 11 مارچ 1969 کو پاکستان میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کی گئی تھی۔ کمپنی کی اہم کاروباری سرگرمیوں میں یارن، فیبرکس اور گھریلو ٹیکسٹائل اشیا کی پیداوار اور مارکیٹنگ شامل ہے جوسلائی اور پرنٹ بھی کرتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی ویلتھ پاک
نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ کرنے والے مجرم نے سزا کے خلاف اپیل دائر کر دی۔نیوزی لینڈ کورٹ کا کہنا ہے کہ مجرم رینٹن ٹیرنٹ نے گزشتہ ہفتے عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مساجد پر حملے اور درجنوں مسلمانوں کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا پانے والا سفید فام انتہا پسند برینٹن ٹیرنٹ یہ دلیل پیش کرنا چاہتا ہے کہ 2019 میں ہونے والے قتل کا اعتراف اس نے دباو کے تحت کیا۔برینٹن ٹیرنٹ کے وکیل کا کہنا ہے کہ اس کا موکل یہ سمجھتا ہے کہ ریمانڈ پر اس کے ساتھ غیرانسانی سلوک روا رکھا گیا۔وکیل نے کہا کہ برینٹن ٹیرنٹ نے سزا سنائے جانے سے قبل دفاع کی پیش کش قبول نہیں کی تھی۔واضح رہے کہ مجرم نے مارچ 2019 میں کرائسٹ چرچ مساجد پر فائرنگ کر کے 51 نمازیوں کو شہید کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
صہیونی قابض فوج کے ہوم فرنٹ نے سوموارسے جْمعہ تک جامع ہنگامی مشقیں شروع کی ہیں۔قابض فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ مشقیں راکٹ فائر، بستیوں میں دراندازی اور زلزلے سمیت متعدد منظرناموں پر تربیت کیلئے شروع کی گئی ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ یہ مشقیں جمعہ تک جاری رہیں گی۔اس دوران الجلیل کے متعدد دروز قصبوں میں سائرن سنے جائیں گے تاکہ میزائلوں کی نمائش کے منظر نامے کی نقالی کی جا سکے اور دوسرے علاقوں میں سائرن کو چالو کیا جائے گا تاکہ زلزلے کے منظر نامے کی نقالی کی جا سکے۔ .انہوں نے نشاندہی کی کہ کل پیر کی شام قلقیلیہ کے قریب "اورانیت" بستی میں سائرن بجے۔ یہ سائرن یہودی بستی میں مسلح دراندازی کیتناظر میں بجائے گئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
صومالیہ میں ایک فوجی اڈے پر دہشت گرد تنظیم الشباب کے حملے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق الشباب کے ارکان نے ملک کے گالمودگ علاقے میں فوجی اڈے پر حملہ کیا۔حملے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔حملہ دو بموں سے لدی گاڑیوں سے کیا گیا اور دھماکوں کے بعد سکیورٹی فورسز اور الشباب کے ارکان کے درمیان تین گھنٹے تک جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔الشباب کے ارکان جنہیں تنازعہ کے بعد پسپا ہونے پر مجبور کیا گیا، فوجی اڈے میں داخل ہونے کی کوششوں کو بھی ناکام بنادیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ولنگٹن(شِنہوا)نیوزی لینڈ میں 2019ء میں کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد پر بدترین دہشتگردانہ حملے کرنیوالے بندوق بردار نے سزا کیخلاف اپیل دائر کر دی ہے۔
جنوبی جزیرے کے سب سے بڑے شہر کرائسٹ چرچ میں 15 مارچ 2019ء کو 51 افراد کو قتل کرنیوالا دہشتگرد برینٹن ٹیرنٹ اس وقت قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کے الزامات پر بغیر پیرول کے عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے ، مجرم کو تمام الزامات پر اپنا جرم قبول کرنے کے بعد اگست 2020ء میں سزا سنائی گئی تھی۔
کورٹ آف اپیل کے ترجمان نے منگل کے روز بتایا کہ اپیل جمعرات کو دائر کی گئی تھی اور عدالت نے اپیل کی سماعت کیلئے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق برینٹن ٹیرنٹ کو آکلینڈ میں انتہائی زیادہ سیکورٹی والی جیل میں رکھا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ نے دہشت گردانہ حملے کے بعد بندوقوں سے متعلق ضوابط کو سخت کرتے ہوئے فوجی طرز کے نیم خودکار ہتھیاروں پر پابندی لگا دی ہے۔
اتوار کو مغربی کنارے میں عباس ملیشیا نے قلقیلیہ شہر سے ایک فلسطینی نوجوان کمال بری کو امارتین کے مقام سے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران اغوا کرلیا۔پریس ذرائع کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سکیورٹی ادارے نے نوجوان بری کواغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ اغوا کار سول عرب لبا میں تھے۔مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی وفادار سکیورٹی فورسز یونیورسٹی کے طلباء ، کارکنوں ، سابق قیدیوں اور صحافیوں کو ان کیسیاسی اور قومی عہدوں کے پس منظر کے خلاف دن دیہاڑے گرفتار کرتی ہے اورانہیں سیاسی انتقام کے تحت پابند سلاسل رکھا جاتا ہے۔اس وقت بھی فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں 40 سے زاید فلسطینی شہری سیاسی بنیادوں پر قید ہیں۔کمال بری کی گرفتاری کی طرح گذشتہ ہفتے کی شام عباس ملیشیا نے سول کپڑوں اور سول نمبرپلیٹ والی کار کے ذریعے رام اللہ کے نواحی علاقے البیرہ سے اغوا کیا۔ گرفتار شہری کی شناخت عبداللہ متولی کے نام سے کی گئی ہے جو اسرائیلی جیلوں میں قید رہ چکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیروبی(شِنہوا) کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایتھوپیا کے ٹیگرائے تنازعہ میں متحارب دھڑوں کے سینئرکمانڈروں کے 5 روزہ اجلاس کا آغاز ہو گیا ہے جس میں گزشتہ ہفتے طے پانے والے امن معاہدے پر عمل درآمد کے طریقوں پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے منتظمین افریقن یونین کمیشن(اے یو سی) نے بتایا کہ اس اجلاس میں ٹیگرائے کے علاقے میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر رسائی اور خدمات کی بحالی کے لیے ایک روڈ میپ فراہم کیا جائے گا۔
نیروبی میں جاری کیے جانیوالے ایک بیان میں اے یو سی نے کہا کہ یہ روڈ میپ دونوں اطراف کے سینئر کمانڈروں کے درمیان بات چیت کو آسان بنانے کیلئے معاہدے پر دستخط کرنے کے 24 گھنٹوں کے اندر فریقین کی طرف سے ایک ہاٹ لائن کے قیام پر استوار ہو گا۔
نیروبی مذاکرات کا انعقاد ایتھوپیا کی حکومت اور ٹیگرائے پیپلز لبریشن فرنٹ(ٹی پی ایل ایف) کے مابین جنوبی افریقہ میں گزشتہ ہفتے دشمنی کے مستقل خاتمے کے معاہدے پر دستخط کے بعد کیا جا رہا ہے۔
شمالی کوریا نے اپنے میزائل تجربات سے جنوبی کوریا اور امریکہ کے خطے میں موجود فضائی اڈوں اور آپریشن کمان نظام کو نشانہ بنایا ہے۔شمالی کوریائی فوج کے مطابق، ان تجربات میں جوہری استعداد کے حامل میزائلوں کا استعمال کیا گیا تھا۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کی فوجی مشقیں اشتعال انگیزی ہیں جس کے خلاف شمالی کوریا تدابیر اختیار کرتا رہے گا۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے جواب میں امریکہ اور جنوبی کوریا نے وسیع پیمانے پر فوجی مشقیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ان مشقوں کے بعد بھی شمالی کوریا نے دس مزید میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔امریکہ اور جنوبی کوریا نے اپنی پہلی فوجی مشقوں کا آغاز سال 2015 میں کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترکیہ نے شام کے صوبہ ادلیب میں بے گھر افراد کے 3 کیمپوں کو نشانہ بنانے والے حملوں جس میں 9 شہری ہلاک اور 70 زخمی ہوئے ہیں کی شدید مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ نے مذکورہ حملوں کے حوالے سے تحریری بیان جاری کیاہے۔ بیان میں ان حملوں کی، جن میں 9 شہری ہلاک اور 70 زخمی ہوئے، کی شدید مذمت کی گئی، بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے خطے میں امن برقرار رکھنے اور کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں، اور انسانی صورت حال کو مزید خراب کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔بیان میں، جس میں متعلقہ فریقوں کو موجودہ معاہدوں کی پاسداری کرنے اور شہریوں کے خلاف حملے بند کرنے کی دعوت دی گئی، اس بات پر زور دیا گیا کہ ترکی خطے میں امن برقرار رکھنے، شامی تنازعے کا سیاسی حل تلاش کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور ضرورت مندوں تک انسانی امداد بلا تعطل پہنچائی جاتی رہے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بغداد میں امریکی شہری فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ۔ عراقی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایک امریکی شہری بغداد میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہوا ہے۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق بغداد کے الکراد خارج علاقے میں مسلح افراد نے امریکی شہری کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔ دوسری جانب بغداد الیوم نے کینیڈا کی مسلح افواج کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اس کا ایک فوجی افسر بغداد میں مشتبہ حالت میں انتقال کر گیا۔ ان دو واقعات کے بارے میں مزید تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کسان بورڈ کے ضلعی صدرعلی احمدگورایہ نے وزیراعظم کی طرف سے کسانوں کے لیے 18سوا رب روپے کے کسان پیکیج کے اعلان کوناکافی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ کاشتکاروں کے پاس مہنگے بیج اور کھاد کی خریداری کے لیے سرمایہ نہیں ہے۔ حکومتی پیکیج بہت تاخیر سے دیا جا رہا ہے۔ قرضوں کی فوری فراہمی کے ساتھ زرعی مداخل کی قیمتوں میں بھی کمی کرنی چاہیے ۔ زراعت ملک کی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ حکومت واقعی ہی زراعت کے شعبہ کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا چاہتی ہے تو ڈنگ ٹپائو اقدامات کی بجائے لانگ ٹرم پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب نے سب سے زیادہ کاشتکاروں کو نقصان پہنچایا ہے۔ شعبہ زراعت سے وابستہ افراد معاشی تباہی کا شکار ہوچکے ہیں۔ 40لاکھ ایکڑ پر تیار کھڑی فصلیں سیلاب سے تباہ ہوچکی ہیں۔
اس پیکیج سے معیشت کو تقویت کے دعوے محض خام خیالی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10لاکھ ٹن سے زیادہ گندم در آمد ہوچکی ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں کاشتکاروں کے لیے سرٹیفکیٹ گندم بیج کے صرف 12لاکھ بیگ فراہم کرنا اونٹ کے منہ میں زیرہ ڈالنے کے مترادف ہے ۔ کاشتکاروں کو گندم کی بوائی کے لیے بیج کی فراہمی کے حوالے سے بروقت اقدام کرنا ہونگے۔ منافع خوروں نے 50کلو کے بیج کاتھیلے پر ،تین ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا ہے جس کے باعث مارکیٹ میں تھیلے کی قیمت 9ہزار روپے سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔ گنے کی پیداوار 8فیصد، چاول 40فیصد اور کپاس کی پیدوار میں 24 فیصد کمی ہوئی ہے۔ حالات دن بدن گھمبیر ہوتے جارہے ہیں۔ کسانوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے ہوں گے تاکہ وہ تمام پریشانیوں سے آزاد ہوکر اگلی فصل کی بوائی کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ(شِنہوا) چین میں خوردہ اور تھوک فروخت میں اضافے کے ساتھ اکتوبرمیں مسافر گاڑیوں کی مارکیٹ میں توسیع کا رجحان جاری رہا۔
چائنہ پیسنجر کارایسوسی ایشن کی جانب سے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں خوردہ چینلز کے ذریعے تقریباً 18لاکھ 40ہزار مسافر کاریں فروخت ہوئیں، جو گزشتہ سال کی نسبت 7.3 فیصد زیادہ ہیں۔ مسافر کاروں کی تھوک فروخت گزشتہ ماہ 21لاکھ 90ہزار یونٹس تک پہنچ گئی، جوگزشتہ سال کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔ کار ایسوسی ایشن کے مطابق ایک سال پہلے کے مقابلے میں 42 فیصد اضافے کے ساتھ اکتوبر میں2لاکھ 70ہزار مسافر کاریں برآمد کی گئیں۔
لاجسٹکس اور سپلائی چین میں بہتری کے ساتھ ساتھ وافر انوینٹری اور دیگر سازگار عوامل کا حوالہ دیتے ہوئے ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ کار پرچیزٹیکس میں کمی فروخت میں اضافے کی اہم وجہ ہے۔
نائیجیریا میں نسلی گروہوں کے درمیان خون ریزتصادم،8 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے صوبہ ریورز میں دو نسلی گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ صوبائی پولیس کی افسر برائے تعلقات عامہ گریس آئرنگ کوکو نے بتایا ہے کہ آہودا شہر میں ایزے اور آہودا نسلی گروہوں کے درمیان پر تشدد تصادم ہوا ہے۔اس تصادم میں اب تک 8افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔ آئرنگ کوکو نے بتایا کہ علاقے میں حفاظتی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ ملک کے جنوبی صوبوں میں مختلف نسلی گروہوں کے درمیان قدرتی وسائل کی تقسیم پر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی