• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

فلپائن ۔ سان جوآن سٹی ۔ زلزلے کی مشق

فلپائن کے شہر سان جوآن میں زلزلے کی مشق کے دوران امدادی اہلکار ایک  متاثرہ شخص کو منتقل کر  رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغانستان ۔ قندھار ۔ یونیسیف ۔ کلاسز

افغانستان کے صوبہ قندھار کے ضلع دند میں افغان بچیاں یونیسیف کے زیراہتمام منعقدہ کلاس میں پڑھائی کر رہی ہیں۔(شِنہوا)

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغانستان ۔ قندھار ۔ یونیسیف ۔ کلاسز

افغانستان کے صوبہ قندھار کے ضلع دند میں افغان بچیاں یونیسیف کے زیراہتمام منعقدہ کلاس میں پڑھائی کر رہی ہیں۔(شِنہوا)

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے راہیں جدا کرنے کا...

بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا ہے،بھارتی میڈیا نے شعیب ملک کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے طلاق کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں کاغذی کارروائی مکمل ہونا باقی ہے،شعیب ملک کے ٹیم ممبر کی جانب سے بھی یہ کہا گیا ہے کہ دونوں میں علیحدگی ہوچکی ہے تاہم اس کی تصدیق شعیب ملک اور ثانیہ مرزا خود کریں گے،رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا اِن دنوں دبئی میں ہیں جبکہ شعیب ملک پاکستان میں ایک نجی ٹی وی چینل پر اسپورٹس پروگرام کررہے ہیں۔ پچھلے کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کررہی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغانستان ۔ قندھار ۔ یونیسیف ۔ کلاسز

افغانستان کے صوبہ قندھار کے ضلع دند میں افغان بچیاں یونیسیف کے زیراہتمام منعقدہ کلاس میں پڑھائی کر رہی ہیں۔(شِنہوا)

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

قطر کو ورلڈکپ 2022کی میزبانی دینا غلط فیصلہ...

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے سابق صدر سیپ بلاٹر نے کہا ہے کہ قطر کو ورلڈکپ 2022کی میزبانی دینا غلط فیصلہ تھا،سوئٹزر لینڈ کے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے فیفا کے سابق صدر نے کہا کہ قطر ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لئے ایک بہت چھوٹا ملک ہے اور فٹبال ورلڈ کپ اس کے لئے بہت بڑا ہے، فیفا کی ایگزیکٹو کمیٹی نے 12سال قبل امریکا کے بجائے قطر کو 14میں سے 8ووٹ دے کر ایونٹ کی میزبانی سے نوازا تھا،فیفا کے سابق صدر نے کہا کہ یہ ایک برا انتخاب تھا اور میں اس وقت صدر کی حیثیت سے اس کا ذمہ دار تھا، فیفا کے سابق صدر مائیکل پلاٹینی اور ان کی ٹیم کے چار ووٹوں کی بدولت ورلڈ کپ کی میزبانی امریکا کے بجائے قطر کو مل گئی،انہوں نے کہا کہ فیفا نے 2012میں میزبان ممالک کے انتخاب کے لئے استعمال ہونے والے معیار کو ایڈجسٹ کیا تھا جب قطر میں ورلڈ کپ سٹیڈیم کی تعمیر کرنے والے تارکین وطن شہریوں کے ساتھ سلوک کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا گیا تھا،واضح رہے کہ قطر میں ہونے والے ورلڈکپ کا آغاز 20نومبر کو میزبان ملک اور ایکواڈور کے درمیان مقابلے سے ہوگا،فٹبال ورلڈ کپ کی 92سالہ تاریخ میں پہلی بار یہ ٹورنامنٹ مشرق وسطی میں منعقد ہورہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا 10 کم ترقی یافتہ ممالک کے لیے صفر ٹیر...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے  کھلی عالمی معیشت کو فروغ دینے کے لیے 10 کم ترقی یافتہ ممالک کی 98 فیصد قابل ٹیکس اشیاء پر ٹیرف صفر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ریاستی کونسل کے  کسٹمز ٹیرف کمیشن کے مطابق، چین  یکم دسمبر سے افغانستان، بینن، برکینا فاسو، گنی بساؤ، لیسوتھو، ملاوی، ساؤ ٹوم اینڈ پرنسپے، تنزانیہ، یوگنڈا اور زیمبیا کی  98 فیصد درآمدات پر تمام محصولات ختم کردے گا۔

کمیشن نے کہا کہ یہ قدم  یکساں مفاد کے ساتھ کھلنے، ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر، اور کم ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کو تیز کرنے میں مدد کرنے کے لیے سازگار ہوگا۔ کمیشن نے بتایا کہ  اس پالیسی اقدام کو آہستہ آہستہ ان تمام کم ترقی یافتہ ممالک تک توسیع دی جائے گی جنہوں نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں۔

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت کو فائنل میں پہنچانے کیلئے ساری قوتیں...

پاکستان کے سابق کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ بھارت کو فائنل میں پہنچانے کے لیے ساری قوتیں حرکت میں آجائیں گی،نجی ٹی وی کے پروگرام میں عاقب جاوید، معین خان اور عماد وسیم نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل سے متعلق گفتگو کی،آل رائونڈر عماد وسیم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کی خواہش کا اظہار کیا،عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ بھارت کو فائنل میں پہنچانے کے لیے ساری قوتیں حرکت میں آجائیں گی،دوسری جانب معین خان نے کہاکہ پاکستان نے تینوں شعبوں میں بہترین پرفارم کیا اور میچ کا مزہ آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں انٹیگریٹڈ سرکٹس پر عالمی کانفرنس 16...

ہیفے(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ انہوئی کے دارالحکومت ہیفے میں عالمی کانفرنس برائے انٹیگریٹڈ سرکٹس 2022ء کا انعقاد 16 سے 18 نومبر تک  کیا جائیگا۔

ہیفے میونسپل گورنمنٹ نے بتایا کہ تعاون باہمی فائدے لاتا ہے کانفرنس کا موضوع ہے۔ عالمی تعاون اور انٹیگریٹڈ سرکٹس(آئی سی)انڈسٹریل اینڈ سپلائی چینز میں  تبادلوں کو آگے بڑھانا، آئی سی میں تازہ ترین کامیابیوں کی نمائش اور چین کی آئی سی صنعت کی ترقی اور جدت کاری کو فروغ دینا اس کانفرنس کا مقصد ہے۔

کانفرنس کے دوران وسیع پیمانے پر سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائیگا، جن میں افتتاحی تقریب ، 14 فورمز ، آئی سی کے موضوع پر ایک ایکسپو ، چپ ڈیزائننگ و ٹیسٹنگ مقابلے اور کاروباری میچ میکنگ کی تقریبات شامل ہیں۔

آئی سی صنعتی چینز میں شامل 300 سے زائد کمپنیاں اپنی جدید ترین ٹیکنالوجیز اور ایپلی کیشنز کی نمائش کرنے کیلئے 23 ہزار مربع میٹرز کے رقبہ پر پھیلی آئی سی ۔ تھیمڈ ایکسپو میں شرکت کریں گی۔

کانفرنس میں امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور اٹلی جیسے 20 سے زائد ممالک اور خطوں سے تقریباً 200 مہمانوں کی شرکت کی توقع ہے اور وہ موقع پر یا ویڈیو لنک کے ذریعے شرکاء سے خطاب کریں گے۔

اس وقت صوبہ انہوئی میں آئی سی سے متعلقہ 400 سے زائد کمپنیاں کام کر رہی ہیں جو ڈیزائننگ، مینوفیکچرنگ، پیکیجنگ اور ٹیسٹنگ کا احاطہ کرتی ہیں ۔ صوبہ آئی سی انڈسٹری کی ترقی میں مدد کیلئے بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹیم چاہتی ہے کہ بھارت کے ساتھ فائنل کھیلیں،...

ٹی20ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف فتح کے بعد قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ ٹیم چاہتی ہے کہ بھارت کے ساتھ فائنل کھیلیں،کرکرکٹ ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت میچ ایشیز سے زیادہ دیکھا جاتا ہے پوری دنیا ایسا فائنل دیکھنا چاہتی ہے،انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں کپتان بابراعظم کے ہمراہ مشورہ کیا تھا کہ پاور پلے میں کھل کر کھیلنے کی کوشش کریں گے کیونکہ پچ میں بال نیچے رہ رہا تھا، ارادہ کرکے آئے تھے کہ سامنے کی طرف شارٹس ماریں گے،شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے کیے گئے سوال پر رضوان نے کہا کہ انجری سے واپس آکر 140کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیندیں کروانا کسی بالر کیلئے آسان نہیں ہوتا، وہ ردھم میں آنے کی کوشش کررہا ہے،وکٹ کیپر بیٹر نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں بال زیادہ سوئنگ ہورہا تھا جس کی وجہ سے ہمیں کھیلنے میں مشکلات پیش آرہی تھیں، ہمارا آغاز برا نہیں تھا لیکن کوہلی نے میچ کو بہت اچھا فنش کیا وہ ہمارا جیتا ہوا میچ تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا کارگو خلائی جہاز، تیان ژو-5 لانچنگ کے...

وین چھانگ،ہائی نان(شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹرکے تحت، وین چھانگ خلائی جہازلانچ سائٹ کا کہنا ہے کہ ملکی  کارگو خلائی جہاز، تیان ژو-5 لانچ کے لیے تیار ہے۔ تیان ژو-5 کی روانگی رواں سال شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹرکا 200 واں اور  اس سال وین چھانگ لانچ سائٹ کا آخری مشن ہوگا۔ لانچ کی حتمی تیاری اور ریہرسل کی گئی ہے، جس میں کارگو کرافٹ میں ایندھن بھرنے اور خلائی جہاز کو راکٹ پر رکھتے ہوئے لانچنگ ایریا میں منتقل کرنے سمیت شامل تمام سسٹم کی جانچ کی گئی۔ تمام سسٹمز اچھی حالت میں ہیں اور لانچنگ سائٹ  پر شیڈول کے مطابق راکٹ میں ایندھن بھرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ میں ایشیا کانفرنس برائے گلوبل ہیل...

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت اور ہانگ کانگ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کونسل (ایچ کے ٹی ڈی سی) کے اشتراک سے دوسری ایشیا کانفرنس برائے گلوبل ہیلتھ جمعرات کو یہاں شروع ہوگئی۔  "تعاون کے ذریعے  تحفظ صحت کے نئے طریقہ کار کی تشکیل" کے موضوع کے تحت، دو روزہ کانفرنس میں دنیا بھر سے ماہرین اورصحت کی صنعت  سے وابستہ افراد شریک ہیں تاکہ صحت کی دیکھ بھال اور طبی شعبوں میں تازہ ترین رجحانات اور پیش رفت پر عملی شرکت کے ساتھ  یا آن لائن تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ ایچ کے ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹیو جان لی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدت اور ٹیکنالوجی ہانگ کانگ کی پالیسی ترجیحات کا مرکز ہے۔ تحفظ صحت اور دیگر چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ملک اور بڑی دنیا کے ساتھ تعاون پر مبنی پروگرام اور منصوبے بھی ہانگ کانگ کی مہم کا حصہ ہیں۔

لی نے کہا کہ ہانگ کانگ سائنس پارک میں آئی این این او ایچ کے ریسرچ کے اداروں میں 11 ممالک اور معیشتوں کی 30 سے زیادہ ممتاز یونیورسٹیوں اور تحقیقی ادارے کام کررہے ہیں جبکہ مقامی یونیورسٹیوں  کے تعاون سے  انہوں نے 28 ریسرچ لیبارٹریز قائم کی ہیں، جن میں سے 16زندگی اور صحت کی ٹیکنالوجی پر تحقیق پر توجہ مرکوز کررہی ہیں۔

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں مستحکم...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں اکتوبر کے دوران آٹوموبائل صنعت کی پیداوار اور فروخت میں مستحکم نشوونما ہوئی ہے۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹو موبائل مینوفیکچررز کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ دنیا کی سب سے بڑی آٹوموبائل مارکیٹ میں گاڑیوں کی پیداوار 26 لاکھ یونٹس اور فروخت 25 لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 11.1 فیصد اور 6.9 فیصد زیادہ ہے۔

رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران گاڑیوں کی پیداوار 2 کروڑ 22 لاکھ 40 ہزار یونٹس ہو گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 7.9 فیصد زیادہ ہے۔ مجموعی طور پر 2 کروڑ 19 لاکھ 80 ہزار گاڑیاں فروخت ہوئیں  جو کہ 4.6 فیصد زیادہ ہیں۔

ایسوسی ایشن نے بتایا کہ آٹوموبائل انڈسٹری کے بڑے معاشی اشاریوں میں بہتری جاری ہے، جو آٹو مارکیٹ کو پورے سال کیلئے مستحکم ترقی حاصل کرنے میں مدد دے گی۔

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا نے بین الاقوامی مسافروں کیلئے الیک...

جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا نے بین الاقوامی مسافروں کے ملک میں داخلے کو آسان بنانے کیلئے الیکٹرانک ویزا آن آرائیول سروس کا آغاز کر دیا ہے۔

معاون وزیر برائے سمندری امور و سرمایہ کاری لوہوت بنسر پنڈجیتن نے جمعرات کے روز بالی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اب تک یہ سروس 46 ممالک اور خطوں کے مسافروں کیلئے دستیاب ہے اور جلد ہی اسے دیگر ممالک کیلئے بھی کھول دیا جائیگا۔

غیر ملکی صرف ویب سائٹ (Molina.imigration.go.id) پر روانگی سے 90 دن پہلے اپنی ویزا کی درخواست رجسٹر کریں ۔ ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے 5لاکھ روپیہ(تقریباً 31.8 امریکی ڈالر) جمع کرائیں اور درخواست ڈاؤن لوڈ کر لیں۔

یہ ویزا 30 دن کیلئے کارآمد ہے اور اسے مزید 30 دن تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

ویزا درخواستوں کیلئے آزمائشی سروس 4 سے 9 نومبر تک جکارتہ کے سوئیکارنو- ہاتا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مہیا کی گئی تھی۔

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو73ارب 50کروڑڈال...

شنگھائی(شِنہوا) پانچویں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) جمعرات کو شنگھائی میں اختتام پذیر ہوگئی ، جس میں سامان اور خدمات کی ایک سالہ خریداری کے لیے مجموعی طور پر73ارب 50کروڑڈالر مالیت کے ابتدائی معاہدے طے پائے۔ سی آئی آئی ای بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر سن چھنگھائی نے  ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ اعداد و شمار گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.9 فیصد زیادہ ہیں۔

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا اسحاق ڈار کی و ف...

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے وفاقی وزیر حزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے سٹیٹ بنک اور نیشنل بنک کی جانب سے و فاقی شرعی عدالت کے سود کے خلاف فیصلے کے خلاف اپیلیں واپس لینے کا اعلان کا پرجوش خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم نے اس اعلان کو مستحسن اور ملک کے لئے نیک شگون قراردیا ہے اس سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی ہم وفاقی حکومت ، قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن ، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اسلامی معاشی نظام کے لئے عملی طورپر اقدامات اٹھائے جائیں ۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا قاری علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحن اختر، پیررضوان نفیس، مولانا عبدالنعیم، مولانا حافظ محمداشرف گجر ، مولانا خالد محمود، مولانا عبدالعزیز نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ وزیر خزانہ کا سٹیٹ بنک اور نیشنل بنک کی جانب سے سود کے خلاف عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کی اپیلوں کو سپریم کورٹ سے واپس لینے کا اعلان خوش آئند اور قابل ستائش ہے۔علماء نے کہا کہ سود سے پاک معیشت پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت اور یہ فیصلہ قوم کی امنگوں کے مطابق ہے اور یہ ا اسلامیان پاکستان ا یک دیرینہ خواہش تھی جو اللہ نے آج پوری فرمائی اس ہم اپنے رب کریم کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی نئی توانائی والی گاڑیوں کی مارکیٹ می...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں اکتوبر کے دوران نئی توانائی والی گاڑیوں(این ای وی)کی مارکیٹ میں قابل ذکر توسیع کے باعث اس کی پیداوار اور فروخت دونوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹو موبائل مینوفیکچررز کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ ملک بھر میں این ای ویز کی پیداوار 7 لاکھ 62 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 87.6 فیصد زیادہ ہے۔ این ای ویز کی فروخت ایک سال قبل کے مقابلے 81.7 فیصد اضافہ کے ساتھ 7 لاکھ 14 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔

ایسوسی ایشن نے بتایا کہ جنوری سے اکتوبر کے دوران نئی توانائی والی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت دونوں میں گزشتہ سال کی نسبت 110 فیصد اضافہ ہوا ہے  اور مارکیٹ میں اس طرح کی گاڑیوں کا حصہ 24 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایران کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل تیار کرنے...

تہران(شِنہوا)ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی(آئی آر جی سی) کے ایک سینئر کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران نے ایک ہائپر سونک بیلسٹک میزائل بنایا ہے جو تمام میزائل ڈیفنس سسٹمز میں گھسنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایران کے پریس ٹی وی نیٹ ورک نے جمعرات کے روز سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرو اسپیس ڈویژن کے کمانڈر امیر علی حاجی زادہ کے حوالے سے بتایا کہ میزائل کی رفتار بہت زیادہ ہے اور اسے زمینی فضاء کے اندر اور باہر دونوں طرح کی کارروائیوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیا میزائل تمام میزائل ڈیفنس سسٹم سے گزر سکتا ہے ، مزید بتایا کہ مجھے نہیں لگتا کہ آنے والی دہائیوں میں اس کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت حاصل کی جا سکے گی۔

امیر علی حاجی زادہ نے کہا کہ یہ دشمن کے میزائل شکن نظام کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے اور اس کی پیداوار میزائلوں کی نئی نسل کی ترقی میں ایک بہت بڑی چھلانگ ہے۔

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

والد کی عیادت کیلئے عمران خان کے دونوں بیٹے...

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے دونوں بیٹے والد کی عیادت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔ یاد رہے کہ عمران خان 3 نومبر کو وزیر آباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد عمران خان نے لندن میں موجود اپنے بیٹوں سے ٹیلی فون پر بھی رابطہ کیا تھا اور انہیں حوصلہ دیا تھا۔ اب ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان کے دونوں بیٹے قاسم اور سلیمان لاہور پہنچ گئے ہیں۔ قاسم اور سلمان اپنے والد کی عیادت کے لیے ان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچے جہاں ان کا کہنا تھا آپ پر حملے کی خبر نے پریشان کر دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ائیرشو چائنہ میں پی ایل اے نیوی کی جانب سے ج...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نیوی نے ائیرشو چائنہ 2022 میں طیارہ بردارجہازپراترنے کی صلاحیت کے حامل طیاروں سمیت بحری جنگی سازوسامان کی نمائش کی ہے۔ایئر شومیں شریک افراد 10 سے زیادہ قسم کے بحریہ کے سازوسامان کو دیکھ سکتے ہیں جن میں طیارہ بردارجہازپراترنے کی صلاحیت کا حامل جے -15  فائٹر جیٹ اور زیڈ-9ایس ہیلی کاپٹر، اورکے جے-500ایچ جاسوس اور ابتدائی وارننگ والے طیارے شامل ہیں۔ایئر شو میں نمائش میں رکھے گئے آلات سمندری نگرانی اور بچاؤ سے لے کر سپلائی ٹرانسپورٹیشن اور فیلڈ ریسکیو تک مختلف کام انجام  دے سکتے ہیں۔

برسوں کی ترقی کے بعد، پی ایل اے بحریہ نے طیارہ بردار جہاز پر مبنی ہوائی جہازوں کا ایک نظام قائم کیا ہے جس میں لڑاکا طیارے، ہیلی کاپٹر، ارلی وارننگ ہوائی جہاز، اور تربیتی ہوائی جہاز شامل ہیں، جو زمین سے جہاز کی بنیاد پر ابتدائی آلات کی  ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مالدیپ میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک

مالے(شِنہوا) مالدیپ کے دارالحکومت مالے کے ایک کار گیراج میں آگ لگنے کے باعث کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی میڈیا نے جمعرات کی صبح بتایا کہ آگ گراؤنڈ فلور پر واقع ایک گیراج میں لگی اور عمارت کی پہلی منزل میں کچھ تارکین وطن مزدور موجود تھے۔

پولیس نے بتایا کہ مزدوروں کا تعلق بنگلہ دیش، بھارت اور سری لنکا سے تھا۔

عمارت میں آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کے ٹرک جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور انہیں آگ بجھانے میں کئی گھنٹے لگے۔

فائر اینڈ ریسکیو سروس کے مطابق عمارت سے 28 افراد کو باہر نکال لیا گیا ہے جبکہ 10 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق عمارت سے برآمد ہونے والی لاشیں بری طرح جھلس چکی ہیں جس کی وجہ سے شناخت مشکل ہے۔

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سود کا خاتمہ، حکومت نجی بینکوں کی اپیلیں بھی...

ممتاز عالم دین مولانا مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ حکومت سودی بینکاری کے خاتمے کے لیے نجی بینکوں کی اپیلیں بھی واپس کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف حکومتی اپیلیں واپس لینے اور مقررہ مدت میں سود ختم کرنے کااعلان خوش آئند اور قابل خیرمقدم ہے۔ انہوں نے کہا مطالبہ کیا کہ پرائیویٹ بینکوں کی اپیلیں واپس کرنے کے لیے بھی حکومت اپنا رسوخ اور عوام دبا استعمال کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایئر شو چائنہ میں ملک کے خلائی اسٹیشن تیان گ...

بیجنگ(شِنہوا) ایئر شو چائنہ 2022 میں ملک کے خلائی اسٹیشن تیان گونگ کے ماڈل کی نمائش کی گئی ہے،جس سے یہاں آنے والوں کو ملک کے اسپیس ہوم کے گہرے تجربات کا مشاہدہ کرنے کا موقع میسرآیا ہے۔

شو میں تیان گونگ کے ٹی شکل کے ڈھانچے کے مرکز میں ایک بنیادی ماڈیول اور ہر طرف ایک لیب کیپسول بنائے گئے ہیں، اندرونی کیبنز میں چلتے ہوئے  ناظرین کیبن کے باہر موجود آلات، جیسے سولر ونگز، ریلے انٹینا اور روبوٹک ہتھیاروں کو بھی قریب سے دیکھ سکتے ہیں۔

تیان ہی بنیادی ماڈیول کے بڑے سائز کی وجہ سے یہ نمائش میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز ہے۔چائنہ اکیڈمی آف اسپیس ٹیکنالوجی میں خلائی اسٹیشن کے نظام کے ذمہ دار ڈپٹی کمانڈر وانگ شن کے مطابق، خلائی ماڈیول پانچ منزلہ عمارت سے لمبا اور ٹرین یا سب وے کار سے زیادہ چوڑا ہے۔

وانگ نے گوانگ ڈونگ صوبے کے بندرگاہی شہر ژوہائی میں جاری 14ویں چائنہ انٹرنیشنل ایوی ایشن اور ایرو اسپیس نمائش میں کہا کہ یہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود کسی بھی ماڈیول سے بڑا اور وزنی ہے۔

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران خان راولپنڈی پہنچ کر قافلوں کے استقبال...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان راولپنڈی پہنچ کر قافلوں کے استقبال کرینگے سینیٹر اعظم خان سواتی پران کے پوتے پوتیوں کے سامنے تشددکیا گیا، اعظم سواتی کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کی مثال نہیں ملتی ،نواز شریف اور شہباز کو چاہیے کہ الیکشن کی طرف جائیں ، اگر پاکستان میں استحکام چاہیے تو فوری طور پر الیکشن کرائیں ، ارشد شریف کی والدہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کیلئے جگہ جگہ دربدر پھر رہی ہے ، ارشد شریف کی والدہ کو رپورٹ نہیں ملی ، ٹی وی پر چلا دی گئی۔جمعرات کے روز لاہور میں زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ ں کچھ تبدیلی کی گئی ہے اس سے پہلے عمران خان کی قیادت سینٹر پنجاب سے سیدھا راولپنڈی کی جانب جارہے تھے ، تحریک انصاف کی لیڈر شپ درجگہوں سے وسطی پنجاب سے نکلے گی ، ہم ڈھائی یا تین بجے وزیر آباد پہنچ جائیں گے ، آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا سے تین سے چار دن میں قافلے نکلیں گے ، تمام قافلے راولپنڈی پہنچیں گے ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ان قافلوں کے استقبال کرینگے ، اس سے پہلے عمران خان قیادت کررہے تھے ۔ عمران خان پر حملے کے باعث فریکچرز آئے ، چار ہفتے تک پلاستر کا مرحلہ ختم نہیں ہوگا ۔ اسلئے وہ راولپنڈی پہنچ کر قافلوں کے استقبال کرینگے ۔ اسلام آباد پہنچنے کے بعد عمران خان اپنی اگلی حکمت عملی کا اعلان کریں گے ۔

حقیقی آزادی مارچ 1947والی آزادی کا حصہ ہے ، شاہ محمود قریشی وزیر آباد سے حقیقی آزادی مارچ کو لیڈ کرینگے ۔ جہاں حملہ ہوا وہاں سے ہی دوبارہ آزادی کا سفر شروع ہونے جارہا ہے ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ساڑھے چار بجے اجتماع سے خطاب کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر اعظم خان سواتی پر تشدد کیا گیا ۔ان کے پوتے پوتیوں کے سامنے ان پر تشددکیا گیا ارشد شریف کے والدہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کیلئے جگہ جگہ دربدر پھر رہی ہے ، ارشد شریف کی والدہ کو رپورٹ نہیں ملی ، بلکہ ٹی وی پر چلا دی گئی ، آج بھی پاکستان میں حکمرا ن طبقے پرقوانین لاگو نہیں ہورہے ہیں، اعظم سواتی کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کی مثال نہیں ملتی ،نواز شریف اور شہباز کو چاہیے کہ الیکشن کی طرف جائیں ، اگر پاکستان میں استحکام چاہیے تو فوری طور پر الیکشن کرائیں ، اس وقت قائد اعظم لیڈ کررہے تھے آج عمران خان کررہے ہیں، صحافیوںکے بہیمانہ قتل عام ہوا جو پہلے کبھی نہیں ہوا ۔ میڈیا کے اداروں کو دھمکیاں دے کر بند کردیا گیا ، عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا ۔لاکھوں لوگ اسلام آباد پہنچیں گے ، تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ عمران خان کے ساتھ دیں اور قافلے پر بھر پور شرکت کریں ، امپورٹڈ حکومت کے خاتمے تک یہ احتجاج جاری رہے گا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی فوری خوردہ مارکیٹ کا حجم 2026 تک 10کھ...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی فوری خوردہ مارکیٹ نے  حالیہ برسوں میں تیزی سے ترقی کی ہے اور 2026 تک اس کا حجم 10 کھرب  یوآن (تقریباً 138 ارب ڈالر) سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

ملک کی  چین-اسٹور اینڈ فرنچائز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق،آن لائن سے آف لائن آرڈر کے ایک گھنٹے کے اندر تیز ترسیل کی خصوصیت کے ساتھ  ابھرتے ہوئے اس خوردہ کاروبار میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران  تقریباً 81 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں  سہولت اسٹورز اور سپر مارکیٹس جیسی بہت سی ریٹیل آؤٹ لیٹس نے آس پاس رہنے والے یا کام کرنے والے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اسٹور ٹو ڈور اسٹپ آن لائن شاپنگ اور ڈیلیوری خدمات شروع کی ہیں۔ ای کامرس پلیٹ فارمز بھی اپنے بڑے ڈیٹا پرمبنی ترسیل کے وسیع صارف نیٹ ورک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کاروبار میں شامل ہوگئے ہیں۔

چین کی  آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی می توآن نے 2018 میں فوری خوردہ خدمات متعارف کرائیں اور 2021 میں کھانے کی ترسیل کے کاروبار میں  اس کی سیلز ویلیو کا حصہ 12 فیصد رہا  جبکہ 2022 کی دوسری سہ ماہی میں اس کی فوری خوردہ خدمات کے لیے روزانہ آرڈر کا اوسط حجم 43 لاکھ تک پہنچ گیا تھا۔

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وفاقی شرعی عدالت ،نادرا سے ٹرانسجینڈر کے شنا...

وفاقی شرعی عدالت نے نادرا سے ٹرانسجینڈر کی تعریف پر شناختی کارڈ کے اجرا کے طریقہ کار پر رپورٹ طلب کر لی۔ وفاقی شرعی عدالت میں ٹرانسجینڈر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے کہا کہ نادرا ٹرانسجینڈرز مرد اور عورت کا تعین کیسے کرتا ہے؟ نادرا ٹرانسجینڈرز کی تعریف پر شناختی کارڈ کے اجرا کے طریقہ کار پر رپورٹ 15 دن میں جمع کرائے۔ نادرا کے وکیل نے کہا کہ ٹرانسجینڈر ایکٹ کے آنے سے نادرا ریگولیشن 13 غیر موثر ہو گیا ہے، ٹرانسجینڈر ایکٹ 2018 کے اجرا سے پہلے نادرا ٹرانسجینڈرز مرد اور ٹرانسجینڈر خاتون کے شناختی جاری کرتا تھا ، ٹرانسجینڈر ایکٹ کے اجرا کے بعد شناختی کارڈ پر ٹرانسجینڈر کے لیے ایکس لکھا جاتا ہے۔ چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت سید محمد انور نے پوچھا کہ نادرا نے ٹرانسجینڈر خاتون اور ٹرانسجینڈر مرد کی تعریف کیسے بنائی ہے؟ ۔ وکیل نے اس نکتے پر تیاری کا وقت مانگ لیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ وضاحت دیں کہ نادرا کس طریقہ کار کے تحت ٹرانسجینڈر کا تعین کر رہا ہے۔ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق پیش ہوئے اور کہا کہ پاکستان میں ٹرانسجینڈر کے بارے میں ایک فلم 18 نومبر کو جاری ہو رہی ہے، فلم ٹرانس عورت اور ایک مرد کی رومانوی کہانی پر مبنی ہے، فلم کی ریلیز کی سینسر بورڈ نے بغیر دیکھے اجازت دے دی ہے، درخواست ہے جب تک ٹرانسجینڈر ایکٹ کا معاملہ طے نہیں ہوتا اس سے متعلق تمام معاملات روک دیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نادرا بتائے کہ کوئی مرد جب ٹرانسجینڈر کا شناختی کارڈ بنوانے آئے تو اس کا میڈیکل ٹیسٹ ہوتا ہے یا نہیں۔ چیف جسٹس شرعی عدالت نے استفسار کیا کہ ٹرانسجینڈر قانون سے کتنے افراد کو فائدہ پہنچایا گیا ہے؟ اب تک ٹرانسجینڈر ایکٹ سے فائدہ پہنچنے والوں کی تعداد صفر بتائی گئی ہے۔ نمائندہ وزارت انسانی حقوق نے کہا کہ وزارت ہیومن رائٹس میں ٹرانسجینڈر تحفظ سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق ٹرانسجینڈرز کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عدالت نے کارروائی سے نہیں روکا، ممبر نثار در...

عمران خان، اسد عمر، اور فواد چوہدری کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے ممبر نثار درانی نے کہا کہ عدالت نے کارروائی سے نہیں روکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان، اسد عمر، اور فواد چوہدری کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کی۔ کارروائی کے دوران معاون وکیل کی جانب سے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کی جانب سے التوا کی درخواست دائر کرتے ہوئے کیس میں التوا مانگ لیا ہے۔ اس موقع پر ممبر نثار درانی نے کہا کہ ہم نے انصاف کے تقاضے پورے کرنے ہیں لیکن آپ نے تو راستے خود بند کیے ہیں اور کہ رہے میں تو نہیں آ رہا کہ راستے بند ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کورٹ نے کہا ہے کہ ایڈورس ایکشن نہ ہو، کارروائی سے نہیں روکا اور قابل ضمانت وارنٹ نکالنا تو ایڈورس ایکشن نہیں ہے جبکہ اس کیس میں تو وہ نہ آئیں تو سیشکن512 بھی ہو سکتا تھا۔ انہوں نے معاون وکیل سے کہا کہ آپ یقین دہانی کرا رہے ہیں کہ اگلی سماعت پر پیش ہوں گے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے پی ٹی ائی کی التوا کی درخواست پر کیس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سی آئی آئی ای میں پاکستان کو زرعی مسائل کے ح...

پانچویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (CIIE) میں پاکستان کو زرعی مسائل کے حل کی تلاش، ملک کی زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے جدید زرعی ٹیکنالوجی ناگزیر ہیں۔ امید ہے کہ سی آئی آئی ای میں نئی ٹیکنالوجیز پاکستان کو موجودہ زرعی مسائل کو حل کرنے کے لیے مزید تحریک دے سکتی ہیں ، ورٹیکل فارمنگ سے گھر کے اندر سبزیاں اگا ئی جا سکتی ہیں،گوادر پرو کے مطابق پانچویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (CIIE) کے موقع پر پویلین 1.1 میں فصلوں کے بیجوں کے لیے ایک نیا ذیلی حصہ قائم کیا گیا۔ اس جگہ ہمیں بہت سی جدید ترین ٹیکنالوجیز مل سکتی ہیں جو پاکستان میں متعارف کرائی جا سکتی ہیں۔ خوراک اور زراعت کے شاندار پویلین میں، ورٹیکل فارمنگ کی نمائش کافی دلکش ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات، درجہ حرارت میں اضافہ اور بارش کے بے ترتیب نمونوں نے کسانوں کی پریشانیوں کو بڑھا دیا ہے۔ ورٹیکل فارمنگ اس کا حل ہو سکتی ہے۔ روایتی کاشتکاری سے مختلف، ورٹیکل فارمنگ سے گھر کے اندر سبزیاں اگا ئی جا سکتی ہیں، جہاں پودے لگانے کی متعدد پرتیں عمودی طور پر رکھی جاتی ہیں۔ روشنی فراہم کرنے کے لیے مصنوعی روشنی کے ذرائع جیسے ایل ای ڈی کا استعمال کیا جاتا ہے، اور پانی واٹر سپرے یا خودکار ڈرپ اریگیشن سسٹم کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے، اس لیے یہ ماحولیاتی عوامل کے اثر و رسوخ کے بغیر اعلیٰ پیداوار حاصل کر سکتا ہے۔گوادر پرو کے مطابق نمائش کنندہ نے کہاکھیتوں میں سبزیاں پیدا کرنے میں 30 سے 40 دن لگتے ہیں، جبکہ ورٹیکل فارمنگ میں صرف 10 سے 12 دن لگتے ہیں۔

اس کے علاوہ، ورٹیکل فارمنگ کے لیے روایتی کاشتکاری کے مقابلے میں 95 فیصد کم پانی درکار ہوتا ہے۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بری طرح متاثر ہوا، اس لیے پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی کی طرف سے ''کلائمنٹ سمارٹ'' کاشتکاری کی تکنیک کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ ایک کنال اراضی پر ورٹیکل فارمنگ کا ایک یونٹ قائم کیا جا سکتا ہے جس کی تخمینہ ابتدائی سرمایہ کاری 1000000 روپے ہے۔ 2.5 ملین، جو کافی سستی اور اس نے اچھا بزنس ماڈل اور معاشی احساس بنایا کیونکہ سرمایہ کاری پر منافع زیادہ تھا۔ گوادر پرو کے مطابق ورٹیکل ایگریکلچرکے بڑے آلات کے علاوہ، جامنی گوبھی اور رنگین بیج سمیت غیر ملکی مصنوعات بھی دلچسپ ہیں۔ ''جامنی رنگ سبزی میں موجود اینتھوسیانیڈن سے ہوتا ہے جو جین میں تبدیلی سے پیدا ہوتا ہے۔ Anthocyanidin ہمارے جسم کو آکسیڈیشن کے خلاف مزاحمت اور آزاد ریڈیکلز کو صاف کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ بیجوں کے رنگ بیج کوٹنگ مواد سے ہوتے ہیں، جو انہیں موسمی مسائل اور کیڑوں سے بچا سکتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق بائیر اس سال سی آئی آئی ای میں چھوٹے قد کا مکئی لایا۔

نمائش کنندہ نے بتایا کہ یہ نئی قسم مکئی کے روایتی پودوں سے 1/3 چھوٹی ہے، جو اس کی ہوا کے خلاف مزاحمت کو مؤثر طریقے سے بہتر کرتی ہے، اور شدید موسم کی وجہ سے ہونے والے بھاری نقصانات کو کم کرتی ہے۔ چھوٹے قد والی مکئی کو بھی چھوٹے وقفوں پر لگایا جا سکتا ہے، جو پانی کی کھپت کو کم کر سکتا ہے اور زیادہ یونٹ پیداوار حاصل کر سکتا ہے۔گوادر پرو کے مطابق اس طرح کے چھوٹے قد کی مکئی خشک سالی سے بھی مزاحم ہے، جو پاکستان میں متعارف کرائے جانے کے لیے موزوں ہو سکتی ہے، جہاں مکئی کو گندم اور چاول کے بعد تیسری اہم ترین غذائی فصل کے طور پر درجہ دیا جاتا ہے۔ ملک کی زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے جدید زرعی ٹیکنالوجی ناگزیر ہیں۔ امید ہے کہ سی آئی آئی ای میں نئی ٹیکنالوجیز پاکستان کو موجودہ زرعی مسائل کو حل کرنے کے لیے مزید تحریک دے سکتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بانس پلاسٹک کی جگہ لینے کا ایک قابل عمل طریق...

بانس پلاسٹک کی جگہ لینے کا ایک قابل عمل طریقہ ہے، بانس پلاسٹک کی آلودگی کو کم کرنے میں بہت بڑا کردار ادا کرتا ہے، دنیاپلاسٹک پر بانس کے استعمال کو فروغ د ے ، پلاسٹک کی آلودگی نے زمین اور انسانوں کے لیے شدید خطرہ پیدا کر دیا ہے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابقچین کی حکومت نے بین الاقوامی بمبو اینڈ رتن آرگنائزیشن (INBAR) کے تعاون سے پلاسٹک کے استعمال کو بانس سے تبدیل کرنے کا ایک اقدام 7 نومبر کو دوسر ی بمبو اینڈ رتن کانگرس(BARC 2022) کی افتتاحی تقریب اور آئی این بی آر (INBAR)کی 25ویں سالگرہ کی تقریب میں شروع کیا یہ تقریب بیجنگ میں آن لائن اور آف لائن منعقد ہوئی۔ گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (GDI) کے فریم ورک کے تحت شامل کیا گیا، بانس کو پلاسٹک انیشی ایٹو کے متبادل کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ پلاسٹک کی آلودگی کو کم کرنے اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بانس کے استعمال کو ایک قابل تجدید وسیلہ کے طور پر بڑھایا جائے اور پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کو پورا کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کا آغاز کریں۔

آئی این بی آر (INBAR)کے مطابق بانس پلاسٹک کی آلودگی کو کم کرنے میں بہت بڑا کردار ادا کرتا ہے اور اجناس، انجینئرنگ اور طبی علاج کے میدان میں پلاسٹک کو تبدیل کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق یہ اقدام ممالک کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ معاون پالیسیاں فراہم کریں اور پلاسٹک پر بانس کے استعمال کو فروغ دیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ بانس کے سائنسی تحقیق اور اختراعی استعمال کی ترغیب دینے کے لیے بھی کوششیں کی جانی چاہئیں تاکہ نئی ٹیکنالوجیز اور نئی مصنوعات کو فروغ دیا جا سکے۔ اس اقدام میں قومی اور بین الاقوامی فورمز، نمائشوں اور دیگر عوامی تقریبات کے ذریعے پلاسٹک کے پائیدار متبادل کے طور پر بانس کے بارے میں عوامی آگاہی میں اضافہ کرنے کی بھی تجویز ہے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق پلاسٹک کی آلودگی نے زمین اور انسانوں کے لیے شدید خطرہ پیدا کر دیا ہے۔ 2021 کی یو این ای پی کی رپورٹ کے مطابق 1950 سے 2017 کے درمیان پیدا ہونے والے 9.2 بلین ٹن پلاسٹک میں سے تقریباً 7 بلین پلاسٹک کا فضلہ بن گیا، جو لینڈ فلز میں ختم ہو گیا یا پھینک دیا گیا،'' جو کہ عالمی ری سائیکلنگ کی شرح 10 فیصد سے بھی کم ہے۔ انبار (INBAR)کے محققین نے یہ بھی پایا ہے کہ پلاسٹک کے کچرے سے پیدا ہونے والے چھوٹے پلاسٹک کے ذرات فوڈ چین میں پھیل گئے ہیں اور ایسے مائیکرو پلاسٹک ہمالیہ اور ماریانا ٹرینچ کے پودوں اور جنین میں بھی پائے جا سکتے ہیں۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق پاکستان میں 250 ملین ٹن کچرا بنیادی طور پر پلاسٹک کے تھیلوں، پالتو جانوروں کی بوتلوں اور کھانے کے اسکریپ پر مشتمل ہوتا ہے، اور ساحلی علاقوں کے ساتھ ساحلوں پر ختم ہونے والے 65 فیصد کچرے میں پانی کی بوتلیں، ٹوپیاں، پلاسٹک کے تھیلے اور پیکیجنگ شامل ہیں ۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق غربت کے خاتمے اور بانس کے استعمال سے پائیدار ترقی حاصل کرنے کے اقدامات کے ایک حصے کے طور پر پاکستان نے 2021 میں آئی این بی آر(INBAR) میں 48ویں رکن ریاست کے طور پر شمولیت اختیار کی۔ چین اور پاکستان کے درمیان بانس پر تعاون کو 2018 کی ایک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) میں بھی اجاگر کیا گیا ہے جس پر چین کی نیشنل فاریسٹری اینڈ گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن اور پاکستان کی وزارت موسمیاتی تبدیلی کے درمیان جنگلات، جنگلی حیات اور حیاتیاتی تنوع میں تعاون بڑھانے کے لیے دستخط کیے گئے تھے۔ بمبو اینڈ رتن ـ نیچر بیسڈ سلوشن فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ '' کے عنوان سے بارک(BARC) 2022 کا اہتمام چین کی نیشنل فارسٹری اینڈ گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن اور آئی این بی آر(INBAR) نے کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپومیں پاکستانی قی...

چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (CIIE) میں شریک پاکستانی نمائش کنندہ نے کہا ہے کہ یہ ایکسپو ہمیں ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کر تی ہے جہاں ہمیں کچھ ایسے صارفین مل سکتے ہیں جو مستقبل میں ہمارے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق چوتھی مرتبہ چائنہ انٹرنیشنل ایکسپو (CIIE) میں شرکت کرنے والے کراچی کے ایک پاکستانی نمائش کنندہ عبدالباسط خان جن کا بوتھ رنگین قیمتی پتھروں کی دستکاریوں سے اچھی طرح سے ترتیب دیا گیا ہے ے کہا مجھے لگتا ہے کہ اس سال کی سی آئی آئی آی میں مصنوعات بہتر معیار کی ہیں، جو منتظم کے معیار کی جانچ کے زیادہ سخت طریقہ کار کے مالک ہیں۔ میں اس کی تعریف کرتا ہوں کیونکہ صارفین اس ایکسپو میں ہمارے نمائش کنندگان کے ساتھ زیادہ آسانی سے اعتماد پیدا کر سکتے ہیں۔ عبدل نے بتایا کہ اس سال وہ نہ صرف بہتر کوالٹی کی مصنوعات لائے ہیں بلکہ مزید اقسام کی مصنوعات بھی لائے ہیں۔ اس سال ہمارے پاس ایک بڑا بوتھ ہے، لہذا ہم بڑے سائز کا سامان لا سکتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق سال 2020 کے مقابلے میں اس سال زائرین زیادہ ہیں۔ ہمیں پہلے ہی کچھ ممکنہ تعاون کے شراکت داروں کے زبردست آرڈرز اور رابطے مل چکے ہیں۔ عبدل نے بتایا کہ سی آئی آئی آی کے ذریعے، انہیں ہینان میں ایک طویل مدتی کاروباری پارٹنر ملا جو ان سے چند بار خام سلیمانی مواد درآمد کر چکا ہے۔ عبدل کے چین میں ین فو ،گوانگ ڈونگ ،لانچو،گانسو میں برانچ آفس اور پروڈکٹ ڈسپلے سینٹرز بھی ہیں۔

گوادر پرو کے مطابق انہو ں نے کہا میرے خیال میں چینی مارکیٹ میں پاکستانی سبز قیمتی پتھر کی بڑی صلاحیت ہے۔ چینی لوگ اس کو بہت پسند کرتے ہیں۔ ہمارا یہ پتھرچین میں ہیٹیان پتھر سے مواقف لگتا ہے، صرف سختی اور کثافت مختلف ہے۔ ہمارے سبز قیمتی پتھر کی سختی ہیٹیان کے سبز قیمتی پتھر سے کم ہے، جبکہ اس کی پالش اور شفافیت بہتر ہے۔ اسی شکل کے ہمارے جیڈ ی بریسلٹ کی قیمت ہیٹیان جیڈ ی بریسلٹ کا صرف ایک فیصد ہے۔ عبدل نے ان کی فلورائٹ دستکاری بھی دکھائی، جو اس سال کی سی آئی آئی ای میں بہت مشہور ہیں، یہ بھی پہلی بار ہے کہ وہ ایکسپو میں فلورائٹ کی مصنوعات لے کر آیا ہے۔گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا ہمیں سی آئی آئی ای میں بھی اپنی مصنوعات کی بہتری کے لیے کافی مشورے ملے، جب اس نے ہمیں پیونی، چینی قومی پھول کا جیڈی دستکاری دکھایا۔ ہم چینی ثقافت کے مطابق مصنوعات تیار کرتے ہیں کیونکہ چین میں پتھر کے فن کی ایک طویل اور گہری ثقافت رہی ہے۔ بعض اوقات ہمارے چینی گاہک ہمیں سکھاتے ہیں کہ کیسے کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹماٹر کے بعد پیاز بھی 200 روپے کلو ، شہری ما...

ٹماٹر کے بعد اب پیاز نے بھی ڈبل سینچری کرلی جس سے مہنگائی کے مارے عوام مزید پریشانی کا شکار ہوگئے۔ گلی محلوں میں قائم مارکیٹوں میں ٹماٹر 200 روپے کلو سے زائد میں فروخت کیا جارہا تھا جس کے بعد اب سبزی فروشوں نے پیاز کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ کراچی میں شہری مارکیٹ سے پیاز 200 روپے فی کلو خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں جب کہ منڈی میں ایک من پیاز کی قیمت 6 ہزار روپے ہے اور 150 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے مگر عام مارکیٹ میں اس کی قیمت 200 روپے کلو ہے۔ مارکیٹ میں اس وقت ٹماٹر 240 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے جب کہ دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کراچی کی کباڑی مارکیٹ میں آتشزدگی سے متعدد د...

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں واقع ایک کباڑی مارکیٹ میں آگ لگنے سے متعدد دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ کراچی کی شیر شاہ مارکیٹ کے ایک گودام میں جمعرات کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام میں قائم درجنوں دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں اور عملہ آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف رہیں۔آگ بجھانے کے دوران ایک دکان کی چھت گرنے سے محمد اکرم نامی ایک فائر فائٹر زخمی ہوگیا، جسے سول اسپتال مین طبی امداد دی جارہی ہے۔ موقع پر موجود افراد کا کہنا ہے کہ 2 ماہ قبل بھی اسی گودام میں آگ لگی تھی اور اس کی وجہ شارٹ سرکٹ قرار دیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بھارتی...

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے بھارتی کشتی کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں بھارتی ماہی گیرکشتی کے خلاف کارروائی کی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کہا پاکستان کے پانیوں میں غیر قانونی شکار کرنے والی بھارتی کشتی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بھارتی کشتی کروپا پاکستان کے سمندر میں سمندری قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی شکار کر رہی تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ کشتی اور اس میں موجود 6 ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا گیا اور کشتی اور اس میں موجود 6 ماہی گیروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تعلیمی ادارے بند نہ کیے جائیں ،، تدریسی عمل...

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ بغیر کسی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بند نہ کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے تعلیمی اداروں کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی صورتحال نارمل ہے اس لیے بغیر کسی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بند نہ کیا جائے۔ تعلیمی اداروں کی بندش سے طلبا کا تعلیمی نقصان ہے، تدریسی عمل کو جاری رکھا جائے۔ افواہوں پر کان نہ دھریں، 8 نومبرکو بغیر کسی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا۔ یاد رہے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد کے تمام اسکولوں میں 8 نومبر کو چھٹی دی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لانگ مارچ کاتاریخی فیصلہ کن پڑاؤ راولپنڈی می...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ لانگ مارچ کاتاریخی فیصلہ کن پڑاؤ راولپنڈی میں ہوگا،سعودی عرب کے مہمان اگر پاکستان آئے تو ہمیں بھی خوشی ہوگی، شیخ رشیدا حمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ارشد شریف کی ماں کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لیے سپریم کورٹ جانا پڑا،اس رپورٹ سے قوم کے دل دھل گئے ہیں،لانگ مارچ کاتاریخی فیصلہ کن پڑاؤ راولپنڈی میں ہوگا،سعودی عرب کے مہمان اگر پاکستان آئے تو ہمیں بھی خوشی ہوگی،اسلام آباد١ ربڑسٹمپ پارٹیوں کا نہیں ہمارا بھی ہے، دوہفتے روزانہ ٹویٹ کروں گابے اختیار شہباز شریف جاتے شرم الشیخ ہیں اور حسب معمول نکلتے لندن میں ہیں،ایک تعیناتی سب پہ بھاری ہے،نواز شریف نے جتنے لوگوں کوتعینات کیا ان سب سے پھڈا کیا،نوازشریف،آصف زرداری اور فضل الرحمن کومایوسی ہوگی،فیصلہ میرٹ پر ہوگا اور الیکشن ہوں گے،مارنے والے سے بچانے والا زیادہ طاقتور ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کراچی،تیز رفتار گاڑیوں کی ٹکر سے نوجوان دودھ...

شہر قائد میں تیز رفتار گاڑیوں کی ٹکر سے نوجوان دودھ فروش جاں بحق ہوگیا جب کہ ایک دوسرے واقعے میں 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاون نمبر 3 کے قریب میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دودھ فروش جاں بحق ہوگیا ، جس کی شناخت 23 سالہ محمد سیف ولد محمد صادق کے نام سے کی گئی ۔ متوفی دودھ فروش اور بلدیہ ٹاون کا رہائشی تھا ۔ حادثے کے وقت دودھ سپلائی کرنے جا رہا تھا ۔ حادثے کا شکار ہونے والی موٹرسائیکل پر دودھ سے بھری بالٹیاں لٹکی ہوئی تھیں۔ موٹرسائیکل گرنے سے سارا دودھ سڑک پر بہہ گیا ۔دوسرا واقعہ نارتھ ناظم آباد میں پیش آیا، جہاں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر گشت پر مامور نارتھ ناظم آباد تھانے کے 2 اہل کار زخمی ہوگئے ۔ اصغر علی خان گراونڈ بلاک A میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب حادثے کا شکار ہونے والے اہل کاروں کی شناخت کانسٹیبل فرحان ولد سرفراز اور زہیر بلوچ ولد دین محمد بلوچ کے نام سے کی گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والے دونوں اہلکار نارتھ ناظم آباد تھانے میں تعینات ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مشرق وسطی ۔ نابلس ۔ تدفین

مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قریب واقع فلسطینیوں کے ایک کیمپ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطنی مہدی حشاش کی میت کو تدفین کے لئے لے جایا جارہا ہے۔ (شِںہوا)

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مشرق وسطی ۔ نابلس ۔ تدفین

مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قریب واقع فلسطینیوں کے ایک کیمپ میں  اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینی مہدی حشاش کی شہادت پر لوگ  رو ر ہے ہیں ۔ (شِںہوا)

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ترکی میں غلطی سے چھالیہ لے جانے پر گرفتار پا...

غلطی سے چھالیہ لے جانے پر گرفتار پاکستانی کو ترکی کی عدالت نے رہا کردیا۔ محمد اویس کے اہل خانہ نے ان کی رہائی کی تصدیق کردی۔ محمد اویس کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے عدالت کو لکھے خط میں بتایا گیا کہ محمد اویس کے پاس سے جس مقدارمیں چھالیہ برآمد ہوئی اس کی قیمت پاکستان میں 280 روپے سے زیادہ نہیں۔ چھالیہ پاکستان میں استعمال ہونے والی روایتی چیز ہے اور پاکستانی قانون میں اس کی درآمد اور برآمد کی اجازت ہے۔ محمد اویس کے وکیل کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ اس قانون سے آگاہ نہیں تھے کہ ترکی میں چھالیہ کو منشیات کا درجہ حاصل ہے۔عدالت نے مختصر کارروائی کے بعد محمد اویس کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ترکی کے حکام نے محمد اویس کو اکتوبر میں چھالیہ اور سپاری لانے پر گرفتار کیا تھا۔ محمد اویس ترکی گھومنے گئے تھے اور اپنے دوست کے لیے چھالیہ تحفتا لے کر گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مشرق وسطی ۔ نابلس ۔ تدفین

مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قریب واقع فلسطینیوں کے ایک کیمپ میں  اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینی مہدی حشاش کی شہادت پر ایک خاتون رو رہی ہے۔ (شِںہوا)

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مشرق وسطی ۔ نابلس ۔ تدفین

مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قریب واقع فلسطینیوں کے ایک کیمپ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطنی مہدی حشاش کی میت کو تدفین کے لئے لے جایا جارہا ہے۔ (شِںہوا)

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لاؤ کے شہریوں نے ٹَھٹ لوانگ تہوار منایا

وینتیان (شِنہوا) لاؤس میں لوانگ تہوار کی 3 روزہ تقریبات کا اختتام رات میں آتشبازی کے شاندار مظاہرے سے ہوا۔

یہ لاؤس کے سب سے اہم مذہبی تہواروں میں سے ایک ہے اس میں عبادت، جشن، خاندان کے ساتھ وقت گزارنا اور بہترین لباس پہنے جاتے ہیں۔

 

لاؤس ، دارالحکومت وینتیان میں منعقدہ ڈیٹ لوانگ فیسٹول کے دوران ایک خاتون ڈیٹ لوانگ اسٹوپا میں عبادت کررہی ہے۔ (شِنہوا)

 

لاؤس ، دارالحکومت وینتیان میں منعقدہ ڈیٹ لوانگ فیسٹول کے دوران ڈیٹ لوانگ اسٹوپا کے اطراف ہجوم کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 

لاؤس ، دارالحکومت وینتیان میں منعقدہ ڈیٹ لوانگ فیسٹول کے دوران لوگ ٹَھٹ لوانگ اسٹوپا کے اوپر ہونے والی آتشبازی سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

لاؤس ، دارالحکومت وینتیان میں منعقدہ ڈیٹ لوانگ فیسٹول کے دوران لوگ ٹَھٹ لوانگ اسٹوپا کے اوپر ہونے والی آتشبازی سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

لاؤس ، دارالحکومت وینتیان میں منعقدہ ڈیٹ لوانگ فیسٹول کے دوران لوگ ٹَھٹ لوانگ اسٹوپا کے اوپر ہونے والی آتشبازی سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

لاؤس ، دارالحکومت وینتیان میں منعقدہ ڈیٹ لوانگ فیسٹول کے دوران لوگ ٹَھٹ لوانگ اسٹوپا کے اوپر ہونے والی آتشبازی سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

لاؤس ، دارالحکومت وینتیان میں منعقدہ ٹَھٹ لوانگ فیسٹول کے دوران لوگ آتشبازی سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہیون آف وائلٹ ، سڈنی میں جیکورنڈا کے پھول...

سڈنی (شِنہوا) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں  موسم گرم ہونے کے ساتھ ہی لوگ شاندار جیکورنڈا کے پھولوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ یہ پھول بارش کی طرح آہستہ سے فٹ پاتھوں پر گرتے ہیں جو شہر  میں نئی روح پھونکنے کے ساتھ ساتھ راہگیروں کومسرور  اورمطمئن  بنا دیتے ہیں۔

 

آسٹریلیا، سڈنی شہر کی اس تصویر میں ایک خاتون کھلے ہوئے  جیکورنڈا کے پھولوں کے نیچے کھڑی ہے۔( شِنہوا)

 

آسٹریلیا ،سڈنی شہر میں لوگ جیکورنڈا کے پھولوں کے نیچے چہل قدمی کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

آسٹریلیا، سڈنی کی اس تصویرمیں جیکورنڈا کے کھلے ہوئے پھول  نظرآرہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

آسٹریلیا، سڈنی  کی اس تصویر میں  جیکورنڈا کے کھلے ہوئے پھول  نظر آرہے ہیں۔( شِنہوا)

 

آسٹریلیا، سڈنی شہر میں ایک شخص جیکورنڈا کے پھولوں کے نیچے کھڑا ہے۔ (شِنہوا)

 

آسٹریلیا ،سڈنی شہر میں لوگ جیکورنڈا کے پھولوں کے نیچے آرام کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

آسٹریلیا،  سڈنی شہر کی  اس تصویر میں سڈنی اوپیرا ہاؤس کے قریب جیکارنڈا کھلے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔( شِنہوا)

 

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی وزیراعظم کی کمبوڈیا کے ہم منصب سے دوطرف...

پنوم پن (شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے کمبوڈیا کے وزیر اعظم سمڈیک ہن سین کے ساتھ ملاقات کی ہے۔  اس ملاقات  میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید وسعت دینے  کے حوالے  بات چیت  کی گئی۔

لی نے واضح کیا کہ چین اور کمبوڈیا کے درمیان گہری روایتی دوستی، اعلیٰ درجے کا سیاسی باہمی اعتماد اور مختلف شعبوں میں نتیجہ خیز عملی تعاون  موجود ہے۔

لی نے کہا کہ 2016 میں چینی صدر شی جن پھنگ  نے کمبوڈیا کا کامیاب دورہ کیا تھا۔ شی نے 2020 میں کمبوڈیا کی ملکہ مدر نورڈوم مونی ناتھ سیہانوک کو عوامی جمہوریہ چین کے میڈل آف فرینڈشپ ایوارڈ  سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں واقعات چین اور کمبوڈیا  کے دوستی کے نئے باب کی عکاسی کرتے ہیں۔

لی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ نوول کرونا وائرس کے اچانک پھیلاؤکے بعد ہن سین چین کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی رہنما تھے، کہا کہ اس نے چینی عوام پر گہرا تاثر چھوڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ تقریباً تین سال میں عالمی  وبائی مرض کے دوران ان کا پہلا بیرون ملک دورہ مشرقی ایشیا کے رہنماؤں کی اجلاسوں میں شرکت اور کمبوڈیا کا سرکاری دورہ کرنے کے لیے پنوم پن جانا ہے۔

لی نے کہا کہ چین اقتصادی اور سماجی ترقی میں اس کی نئی پیش رفت پر کمبوڈیا کو مبارکباد دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین تمام ملکوں کو برابر سمجھتا ہے خواہ ان کا حجم کچھ بھی ہو اور اس بات پر قائم ہے کہ تمام ملکوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی وزیراعظم کی کمبوڈیا کے ہم منصب سے دوطرف...

پنوم پن (شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے کمبوڈیا کے وزیر اعظم سمڈیک ہن سین کے ساتھ ملاقات کی ہے۔  اس ملاقات  میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید وسعت دینے  کے حوالے  بات چیت  کی گئی۔

لی نے واضح کیا کہ چین اور کمبوڈیا کے درمیان گہری روایتی دوستی، اعلیٰ درجے کا سیاسی باہمی اعتماد اور مختلف شعبوں میں نتیجہ خیز عملی تعاون  موجود ہے۔

لی نے کہا کہ 2016 میں چینی صدر شی جن پھنگ  نے کمبوڈیا کا کامیاب دورہ کیا تھا۔ شی نے 2020 میں کمبوڈیا کی ملکہ مدر نورڈوم مونی ناتھ سیہانوک کو عوامی جمہوریہ چین کے میڈل آف فرینڈشپ ایوارڈ  سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں واقعات چین اور کمبوڈیا  کے دوستی کے نئے باب کی عکاسی کرتے ہیں۔

لی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ نوول کرونا وائرس کے اچانک پھیلاؤکے بعد ہن سین چین کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی رہنما تھے، کہا کہ اس نے چینی عوام پر گہرا تاثر چھوڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ تقریباً تین سال میں عالمی  وبائی مرض کے دوران ان کا پہلا بیرون ملک دورہ مشرقی ایشیا کے رہنماؤں کی اجلاسوں میں شرکت اور کمبوڈیا کا سرکاری دورہ کرنے کے لیے پنوم پن جانا ہے۔

لی نے کہا کہ چین اقتصادی اور سماجی ترقی میں اس کی نئی پیش رفت پر کمبوڈیا کو مبارکباد دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین تمام ملکوں کو برابر سمجھتا ہے خواہ ان کا حجم کچھ بھی ہو اور اس بات پر قائم ہے کہ تمام ملکوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایئر شو چائنہ میں چاند پر اترنے والے انسان ب...

گوانگ ژو (شِنہوا) رواں سال کے ایئرشو چائنہ میں لوگ چاند پر اترنے کے لئے چین کے انسان بردار راکٹ کے اگلی نسل کا ماڈل دیکھ سکتے ہیں۔

اس نئی پیش کردہ گاڑی کا ٹیک آف وزن اکیس سو ٹن اور لمبائی 90 میٹر ہے ۔ اس میں چاند کی منتقلی کے مدار کی گنجائش 27 ٹن اور زمین کے قریب مدار کی گنجائش 70 ٹن ہے۔

چائنہ اکیڈمی آف لانچ وہیکل ٹیکنالوجی کے ایک عہدیدار ژاؤ شین گو نے صوبہ گوانگ ڈونگ کے بندرگاہی شہر ژوہائی میں جاری 14 ویں چائنہ بین الاقوامی ہوابازی اور ایرو اسپیس نمائش میں کہا کہ خلاباز کو لے جانے والا پہلا راکٹ 2027 میں پہلی پرواز کرے گا۔

انسان بردار راکٹ کے علاوہ ایئرشو میں ایک نیا ہیوی لفٹ راکٹ کا ماڈل بھی پیش کیا گیا ہے۔ جس میں زیادہ وزن لے جانے کی صلاحیت ہے۔  ژاؤ کے مطابق یہ زمین اور چاند کی منتقلی کے مدار میں 50 ٹن، مریخ کی منتقلی کے مدار میں 35 ٹن اور زمین کے قریب مدار میں 150 ٹن کا پے لوڈ بھیجنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ژاؤ نے مزید کہا ہے کہ یہ راکٹ تیاری کے مراحل میں ہے اور اسے 2030 کے قریب لانچ کیا جائے گا۔

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ یوکرائن کے اناج کے معاہدے کی تجد...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کی ایک ترجمان نے کہا ہے کہ عالمی ادارے نے  بحراسود  کے زریعے اناج کے معاہدے  کی تجدید کی کوششوں  کے حوالے سے مشاورت جاری رکھی ہوئی  ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ایک ایسوسی ایٹ ترجمان سٹیفنی ٹریمبلے نے  کہا کہ ہم فریقین پر زور دیتے  رہے ہیں کہ وہ اس اقدام کے نفاذ میں مکمل اور نیک نیتی کا مظاہرہ کرتے رہیں اور جہازوں کی بروقت، محفوظ اور بلا روک ٹوک نقل و حرکت کو آسان بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ہم پہلے ذکر کرچکے ہیں  یہ ایک اہم سپلائی لائن ہے اور اس راستے کے ذریعے دنیا کو خوراک کی زیادہ سے زیادہ اور اشد ضروری فراہمی جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ  کانفرنس برائے  تجارت اور ترقی کی سربراہ ریبیکا گرائن سپان اور اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائےانسانی امور مارٹن گریفتھس جمعہ  کو جنیوا میں روس کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسی لئے یہ مذاکرات میں ایک نئی پیشرفت ہے۔

بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے یوکرائن کے  اناج اور دیگر زرعی مصنوعات کی برآمد کی اجازت دینے والے معاہدے  بلیک سی گرین انیشیٹو کی ابتدائی مدت 120 دن ہے اور اس کی میعاد 19 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔  فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ اگر کسی فریق کو اعتراض نہ ہو تو معاہدے کو اس شرط  پرخود بخود بڑھایا جا سکتا ہے ۔

بحیرہ اسود کے روسی بحری بیڑے پر حملے کے بعد روس نے 29 اکتوبر کو اقوام متحدہ اور ترکی کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے میں اپنی شرکت کومعطل کرنے کا اعلان کیا تھا ۔  ماسکو نے بھرپور سفارتی مصروفیات کے نتیجے میں کئی  دنوں بعد دوبارہ اپنی شرکت پر آمدگی ظاہر کی ہے۔

بلیک سی گرین انیشیٹو کے ساتھ ساتھ روس کی  خوردنی  مصنوعات اور کھاد کی برآمد میں سہولت فراہم کرنے کا ایک ذیلی معاہدہ بھی ہوا۔ ماسکو  روسی برآمدات کے حوالے سے پیش رفت نہ ہونے کی بارہا  شکایت کررہا  ہے۔

ٹریمبلے نے اقوام متحدہ کو بلیک سی گرین انیشیٹو کی تجدید کے بارے میں روس سے کسی اطلاع کے حوالے  سے  ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ(جنیوا میں)  یہ ملاقات اگلے  دوروز میں ہونے والی ہے۔ ایسے میں اس بات کا اندازہ نہ لگائیں کہ اس اجلاس میں کیا ہو گا۔

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ میں اسقاط حمل پر پابندیوں سے مزید خوا...

نیویارک (شِنہوا) سینٹر فار امریکن پروگریس کی ایک رپورٹ کے مطابق روئے ورسز ویڈ قانون ختم کرنے کے 4 ماہ بعد امریکہ میں اسقاط حمل پر پابندی کے سنگین نتائج صحت پر زیادہ واضح ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ یہ قانون جون میں ختم کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 18امریکی ریاستوں تولیدی صلاحیت رکھنے والی خواتین کی تعداد 2 کروڑ 50 لاکھ سے زائد ہے ۔ جہاں اسقاط حمل کی سہولت تک رسائی پر پابندی ہے۔ اس میں کچھ استثنیٰ بھی ہے تاہم اس کا نفاذ تقریباً ناممکن ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلے ہی ہزاروں افراد کو ضروری اسقاط حمل کی سہولت کا حصول ناممکن ہوچکا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسقاط حمل پر پابندی لگانے والی ریاستوں سے آنے والی خوفناک کہانیاں طبی بحران کی سمت اشارہ کررہی ہیں جو اب تقریباً نصف ملک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسقاط حمل پر پابندی کا ظلم ، اسقاط حمل تک رسائی کا بحران امریکی صحت کے نظام میں ایک تباہی لاتا ہے جوکہ زچگی کے دوران اموات سے متعلق ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ امریکہ میں دیگر ترقی یافتہ ممالک کی نسبت دوران زچگی شرح اموات سب سے زیادہ ہے یہاں سیاہ فام خواتین میں آبادی کے دیگر گروپ کے مقابلے میں زچگی کے دوران شرح اموات زیادہ ہے۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ قانون کس بارے اجازت دیتا ہے یہ واضح نہیں جس سے ملک بھر میں ڈاکٹروں کے لئے طبی تربیت اور پیشہ ورانہ اخلاقی ذمہ داریوں کی ادائیگی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فیس بک کی مالک کمپنی میٹا 11ہزار ملازمین کو...

سان فرانسسکو (شِنہوا) فیس بک کی مالک  کمپنی میٹا پلیٹ فارمز انکارپوریشن نے کہا ہے  کہ وہ اپنے عملے کے 13 فیصد ارکان یا 11 ہزار  سے زائد ملازمین کو فارغ کر دے گی۔

کمپنی کی قدر میں تیزی سے کمی کی وجہ سے بڑے پیمانے پر چھانٹیوں کا  فیصلہ کیا گیا  ہے جس کی وجہ  اشتہاری مارکیٹ کی تباہی اور کئی  دہائیوں کے دوران بلند افراط زر کی شرح  ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسرمارک زکربرگ نے اپنے ملازمین کے نام جاری کردہ  ایک پیغام میں کہا  ہے کہ ایک چست  اور زیادہ کارآمد کمپنی بننے کے لیے عملے کو نکالنا متعدد اقدامات  کا حصہ ہے۔

کمپنی کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے پیغام کے مطابق دیگر اقدامات  میں دفتر کی جگہ کو کم کرنا، صوابدیدی اخراجات  میں کمی اور اخراجات کو کم کرنے کے لیے پہلی سہ ماہی  کے دوران نئی نوکر رکھنے پر پابندی  شامل  ہیں ۔

میٹا کی مالیت  ایک زمانے میں  10 کھرب امریکی ڈالر سے زیادہ تھی تاہم صرف رواں  سال اپنی  قدروقیمت کا 70 فیصد سے زیادہ  حصہ گنوانے کے بعد اب اس کی مالیت 256 ارب ڈالر ہے۔

تیسری سہ ماہی  کے دوران اس  کمپنی کی لاگت  اور اخراجات گزشتہ سال کے مقابلے میں  19 فیصد بڑھ کر 22 ارب10کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں ۔

زکربرگ نے پیغام میں وضاحت کی ہے  کہ میٹا نے عالمی وبائی مرض کے دوران سوشل میڈیا کے استعمال اور ای کامرس میں اضافے کو پورا کرنے کے لیے پر جوش انداز میں  خدمات حاصل کیں۔ اس کے باوجود آن لائن تجارت کو اس سال نقصان اٹھانا پڑا ہے اور عالمی وبا سے پہلے کی سطح پر واپس آ گیا ہے جبکہ دوسری جانب اشتہار دینے والوں اور صارفین نے بھی اخراجات میں کمی کر دی ہے۔

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شنگھائی میں 5 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی...

شنگھائی (شِںہوا) چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں منعقدہ 5 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں خوراک اور زرعی مصنوعات کے نمائشی علاقے میں دنیا بھرکے انواح واقسام کے پکوانوں کی نمائش کی گئی ہے۔

 

چین ، مشرقی شہر شنگھائی میں منعقدہ 5 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں میلور کافی کے بوتھ پر کافی بینز کو دیکھا جاسکتا ہے۔  (شِںہوا)

 

چین ، مشرقی شہر شنگھائی میں منعقدہ 5 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں جنوبی کوریا کے ایک فوڈ بوتھ میں عملہ کی ایک رکن  لوگوں کو خوش آمدید کہہ رہی ہے۔ (شِںہوا)

 

چین ، مشرقی شہر شنگھائی میں منعقدہ 5 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں کیوزمیتائر کے بوتھ کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

 

چین ، مشرقی شہر شنگھائی میں منعقدہ 5 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں افغانستان کے چلغوزے کو دیکھا جاسکتا ہے ۔ (شِںہوا)

 

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں