چین، مشرقی شہر شنگھائی میں منعقدہ 5 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں نمائش کنندہ ایک انٹر ایکٹو ڈیوائس چلارہا ہے جس کا موضوع پلاسٹک بوتل سے لباس تک ہے۔ (شِںہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں(این ای ویز) کی خوردہ فروخت میں اکتوبر کے دوران اضافہ ہوا ہے کیونکہ سپلائی میں بہتری اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ سے کار خریداروں میں پیدا ہونیوالے خدشات نے این ای ویز مارکیٹ پر مثبت اثر ڈالا ہے۔
چائنہ پسنجر کار ایسوسی ایشن کی جانب سے منگل کے روز جاری کردہ صنعتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ چین میں نئی توانائی والی کاروں کی خوردہ فروخت 5 لاکھ 56 ہزار یونٹس رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 75.2 فیصد زیادہ ہے۔
ابتدائی 10 ماہ کے دوران ملک بھر میں خوردہ چینلز کے ذریعے نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کے 44 لاکھ 30 ہزار یونٹس فروخت کیے گئے ہیں جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 107.5 فیصد زیادہ ہیں۔
مجموعی طور پر چین کی مسافر کاروں کی مارکیٹ میں اکتوبر کے دوران مستحکم نمو دیکھی گئی ہے گزشتہ ماہ خوردہ چینلز کے ذریعے 18 لاکھ 40 ہزار گاڑیاں فروخت ہوئیں جو گزشتہ سال کی نسبت 7.3 فیصد زیادہ ہیں۔
کار ایسوسی ایشن نے توقع ظاہر کی ہے کہ این ای وی بنانے والی بڑی کمپنیوں کی جانب سے گزشتہ ماہ قیمت فروخت میں کمی کے باعث چین کی این ای وی مارکیٹ میں نئی طلب دیکھنے کو ملے گی۔
چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز ( جی اے سی سی ) کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری سے ستمبر کے دوران چین کو پاکستانی چلغوزے کی برآمدات 47.691 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان سے چلغوزہ چین کی درآمدات کا 42 فیصد سے زیادہ حصہ لے چکا ہے ، جو چین کو بڑے چلغوزہ برآمد کنندگان میں دوسرے نمبر پر ہے۔ جی اے سی سی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2022 کے پہلے نو مہینوں میں، چین نے پاکستان سے تقریباً 48 ملین ڈالر مالیت کا 4,290.642 ٹن چلغوزہ درآمد کیا جبکہ اسی عرصے میں، چین نے دنیا بھر سے 15,253.90 چلغوزہ درآمد کیا جس کی مالیت تقریباً 112.98 ملین ڈالر ہے۔ پاکستان سے چلغوزہ ایکسپورٹ کرنے والے عبداللہ آفریدی نے چائنہ اکنامک نیٹ سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی چلغوزہ چین میں بہت مقبول ہیں اور بڑی نمائشوں میں چینی اور بین الاقوامی صارفین میں خوب فروخت ہو تا ہے ۔
آفریدی نے مزید کہا چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (CIIE) ہمیں ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کر تی ہے جہاں ہم خریداروں تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے کی وجہ سے پاکستانی چلغوزے پر چین کے لیے صفر ٹیرف ہے، جس سے ہمیں فروخت کرنے میں مدد ملتی ہے اور افغانستان، روس اور دیگر ممالک کی نسبت یہاں اچھی قیمت ہے ۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سال قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا اور گزشتہ مئی میں بلوچستان کے ضلع شیرانی میں سیلاب اور آتشزدگی کی وجہ سے دیودار کی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چین کے پاس بڑی قوت خرید ہے۔ سردیوں میں، وہ سورج مکھی کے بیج بڑے پیمانے پر استعمال کرتے ہیں، لیکن پاکستانی چلغوزہ کو اب چینی مارکیٹ میں اعلیٰ درجے کے ناشتے کی درجہ بندی میں شامل کیا گیا ہے، اس لیے یہاں چلغوزے کی مانگ بہت زیادہ ہے۔ اگر پاکستانـافغانستان سرحد کھل جاتی ہے۔ اس سے نہ صرف چلغوزے کی تجارت میں اضافہ ہوگا بلکہ چین کو برآمدات کو بھی فروغ ملے گا ۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس سال کے پہلے نو مہینوں میں چین کی جانب سے 57.55 ملین ڈالر مالیت کا 10,135.1 ٹن چلغوزہ روس سے، 568.1 ٹن4.32 ڈالر کا قازقستان سے اور 260.1 ٹن مالیت کا 3.41 ملین ڈالر کا افغانستان سے برآمد کیا
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عراق کی رضاکار فورس ''الحشد الشعبی ''نے صوبہ دیالیٰ کے آپریشنل کمانڈ کے ساتھ ایران اور عراق کی سرحد پر آپریشن کلین اپ شروع کردیا ہے۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق الحشد الشعبی کی 20 ویں بریگیڈ نے صوبہ دیالیٰ کے آپریشنل کمانڈ کے ساتھ ایران اور عراق کی سرحدی پٹی کے علاقوں "بیک"، "وادی قصب" اور ان سے متصل علاقوں میں امن و امان کی غرض سے آپریشن کلین اپ شروع کردیا ہے۔یہ آپریشن کلین اپ دہشتگرد تکفیری گروہ کے باقی ماندہ عناصر کی گرفتاری اور علاقے کو دہشتگردوں کے وجود سے پاک و صاف کرنے کے مقصد سے شروع ہوا ہے۔اتوار کے روز صوبہ دیالیٰ کے آپریشنل کمانڈ کے کماکنڈر طالب الموسوی نے کہا تھا کہ حشد الشعبی کے جوانوں نے خانقین کے جنوب مغربی علاقے ور الثلاب میں داعش کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کرنے کیلئے تین طرف سے کارروائی شروع کی۔واضح رہے کہ عراق نے ایران کی مدد سے داعش کو باضابطہ طور پر شکست دی جس کے بعد اب ملک کا کوئی بھی علاقہ اس ٹولے کے اختیار میں نہیں رہا تاہم شکست خوردہ تکفیری عناصر اب روپوش ہو گئے ہیں جو اب امن و امان کی صورتحال کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ(شِنہوا) چین نے 2030 تک صنعتی شعبے میں کاربن پیک کا ہدف حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کرتےہوئے تعمیراتی مواد کے شعبے میں کم کاربن ترقی کوفروغ دینے کا ایک منصوبہ جاری کیا ہے، یہ شعبہ صنعتی کاربن کے اخراج کا ایک بڑا پروڈیوسرہے۔
وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت چار سرکاری اداروں کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کردہ منصوبے کے مطابق،14ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران تعمیراتی مواد کے شعبے کے ڈھانچے کو ایڈجسٹ کرنے میں خاطر خواہ پیش رفت کی جائے گی۔
دستاویز میں کہا گیا کہ اس عرصے کے دوران توانائی کی بچت اور کم کاربن ٹیکنالوجیز کو مزید فروغ دینے سمیت کلیدی مصنوعات بشمول سیمنٹ، شیشہ اور سرامکس میں توانائی کی کھپت اور فی یونٹ جی ڈی پی کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج کو کم کرنے کی کوششیں کی جائیں گی۔
منصوبے کے تحت 15 ویں پانچ سالہ منصوبے (2026-2030) میں، ماحول دوست اور کم کاربن ٹیکنالوجیز کے صنعتی استعمال میں اہم پیش رفت کی جائے گی، جس میں ماحول دوست، کم کاربن اور گردشی ترقی پر مشتمل صنعتی نظام قائم کیا جائے گا۔
افغانستان کی عبوری طالبان انتظامیہ کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں کرنے دی جائے گی۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی کچھ عرصے قبل قزاقستان کی بد امنی میں افغان شہریوں کے کردار کے بارے میں بعض روسی حکام کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ایسے کسی بھی دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔افغانستان کی عبوری طالبان انتظامیہ کے نائب سربراہ عبد السلام حنفی نے صدر قرقیزستان کے خصوصی نمائندے طلعت بیک مصدق اف سے گفتگو میں افغانستان اور علاقے کے مختلف دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔اس ملاقات میں انھوں نے کہا کہ افغانستان میں کسی بھی گروہ کو اسلحہ استعمال کرنے اور یا افغانستان کی سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور یہ کہ افغانستان کسی بھی ملک کے لئے خطرہ نہیں ہے۔افغان وزارت خارجہ کے سیاسی امور کے سیکریٹری شیر محمد عباس استانکزئی نے بھی صدر قرقیزستان کے خصوصی نمائندے طلعت بیک مصدق اف سے گفتگو میں کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو سکتی۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ صدر قرقیزستان کے خصوصی نمائندے نے اس ملاقات میں کہا ہے کہ افغانستان کے بعض صوبوں میں مختلف گروہوں کی سرگرمیاں ان کے ملک کی سلامتی کے لئے خطرناک ہیں اور افغانستان کی طالبان انتظامیہ کو ان گروہوں کا مقابلہ کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات عمل میں لانا ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سویڈن کے وزیر اعظم اْلف کرسٹوشن ، صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر ترکیہ کے سرکاری دورے پر تشریف لا رہے ہیں۔ترکیہ صدارتی دفتر محکمہ اطلاعات کے جاری کردہ بیان کے مطابق (آج)دارالحکومت انقرہ میں متوقع مذاکرات میں ترکیہ۔سویڈن تعلقات کا تمام پہلووں سے جائزہ لیا جائے گا۔علاوہ ازیں مذاکرات میں، اسٹریٹجک اتحادی سویڈن، فن لینڈ اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے سہ فریقی میمورینڈم کی بنیاد پر، سویڈن کی نیٹو رکنیت درخواست، ترکیہ۔یورپی یونین تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔دوسری طرف سویڈن کے وزیر خارجہ' ٹوبیاس بِل سٹروم ' نے کہا ہے کہ ہمارا، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے ساتھ رابطے کا کوئی ایجنڈہ نہیں ہے۔ملکی روزنامے 'آفٹونبلاڈٹ' کے لئے جاری کردہ بیان میں بِل سٹروم نے کہا ہے کہ ترکیہ اور نیٹو کے ساتھ مذاکرات سابقہ سوشل ڈیموکریٹ حکومت کے مقابلے میں زیادہ بہتر شکل میں جاری ہیں اور رکنیت مرحلہ مسائل سے زیادہ پاک شکل میں آگے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ "PKK اور YPG کے ساتھ رابطے کے لئے ہمارا کوئی ایجنڈہ نہیں ہے۔ یہ صورتحال ترکیہ حکومت کی طرف سے بھی نوٹ کی جا رہی ہے۔ سویڈن کی حالیہ حکومت کا PKK/YPG کے حامیوں کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ موضوعِ بحث نہیں ہے"۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آ باد (آئی این پی )حکومت نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کے لئے اہم فیصلے کئے ہیں۔ اوپن مارکیٹ سے ڈالرز خریدنے کی سالانہ حد ایک لاکھ ڈالر سے کم کرکے 50 ہزار ڈالر کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ فاریکس ڈیلرز اور منی چینجرز کسی بھی شخص کو ایک دن میں 5 ہزار ڈالر سے زیادہ فروخت نہیں کرسکیں گے۔ حکومت کی جاب سے یہ فیصلہ اوپن مارکیٹ میں سٹیبازی اور ڈالر مافیا کو کنٹرول کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک اس حوالے سے جلد ہی فارن ایکسچینج مینول میں ترمیم کا نوٹی فکیشن جاری کریگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قطر میں بھارتی فضائیہ کے کم از کم 8 اہلکاروں کی گرفتاری کے بعد اب مزید 16بھارتی اہلکاروںکو استوائی گنی میں گرفتار کرلیاگیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو لکھے گئے ایک خط میں راجیہ سبھا کے رکن اے اے رحیم نے کہا ہے کہ ایم ٹی ہیروک اڈون نامی جہاز کے عملے میں بھارتی بھی شامل تھے اور وہ اگست کے وسط سے حراست میں ہیں۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں جے شنکر سے بحری جہاز کے عملے میں شامل16بھارتیوں کی "غیر قانونی حراست" کے معاملے میں فوری مداخلت کی درخواست کی۔استوائی گنی میں بھارتی سفارتخانے نے پیر کو کہا ہے کہ وہ گرفتاری بھارتیوں سے باقاعدہ رابطے میں ہے۔استوائی گنی میں بھارتی سفارتخانے نے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ سفارت خانہ اور ابوجا میں ہمارا ہائی کمیشن بحری جہاز کے عملے کے ارکان کی جلد رہائی کے لیے استوائی گنی اور نائیجیریا کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں اور حراستی مرکز میں موجود افراد کو جہازپر منتقل کر دیا گیا ہے۔اگست کے وسط میں ان کی حراست کے بعد سے، یہ مشن عملے کے ارکان کے ساتھ فون پر باقاعدہ رابطے میں ہے۔ بھارتی نیوی کے دو ریٹائرڈ کمانڈروں سمیت آٹھ افسروں کو جاسوسی اور بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی میں ملوث ہونے پر قطر میں اسٹیٹ سیکورٹی بیورو نے تقریبا دو ماہ سے گرفتار کررکھا ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسعد آباد(شِنہوا)افغانستان کے مشرقی صوبہ کنڑ کے ضلع شیگل میں سیکورٹی فورسز کی ایک خصوصی کارروائی میں داعش کے 2 ممبران ہلاک ہو گئے ہیں۔
صوبائی پولیس کے کمانڈر عبدالحق حقانی نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح تقریباً 6 بجے ضلع شیگل کے علاقے لاچی میں انٹیلی جنس اور اسپیشل سیکورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے ایک خصوصی آپریشن میں داعش کی دو اہم شخصیات کا سراغ لگا کر انہیں ختم کر دیا گیا ہے۔
اہلکار نے مزید بتایا کہ خصوصی آپریشن میں رضوان کے نام سے معروف ایک رینکنگ کمانڈر "صفت اللہ" اور گروہ کا مقرر کردہ جج عبدالرحمٰن کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
طالبان انتظامیہ کی جانب سے ملک بھر میں داعش کیخلاف اپنی جنگ تیز کر دی گئی ہے ، ایک ماہ سے بھی زائد عرصہ قبل مغربی کابل میں اسی طرح کی کارروائی کے دوران داعش کے متعدد ممبران کو پکڑا گیا تھا۔
ایران کے امور میں مداخلت کرنے پر ناروے کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا گیا۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز تہران میں ناروے کے سفیر کو طلب کرکے اسلامی جمہوریہ کے خلاف ناروے کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مداخلت پسندانہ بیان پر سخت احتجاج کیا۔وزارت خارجہ نے ناروے کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بیان کی شدید مذمت کی اور اسے ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا۔ناروے کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں، ایران میں فسادات، بلووں کو جائز ٹھہراتے ہوئے شرپسندوں کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔احتجاج کے بعد ناروے کے سفیر نیاوسلو میں ایران کے اعتراض کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔ واضح رہے کہ ایران کے دشمنوں نے مہسا امینی کی موت کو بہانہ بنا کر ہونے والے فسادات اور بلووں کی حمایت کر کے ایران کے داخلی امور میں واضح مداخلت کی اور اس موقع سے غلط فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کی اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اقوام متحدہ (شِںہوا) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کے روک تھام اور ان کی بحالی بارے عالمی دن کی قرارداد منظور کرلی۔ یہ دن ہرسال 18 نومبر کو منایا جائے گا۔
قرارداد میں تمام رکن ممالک، اقوام متحدہ کی متعلقہ تنظیموں ،دیگر عالمی تنظیموں، عالمی رہنماؤں، انسانیت کے علمبرداروں، سول سوسائٹی اور دیگر متعلقہ شراکت داروں کو ہر سال اس عالمی دن کو اس انداز میں منانے کی دعوت دی گئی ہے جو اسے سب سے زیادہ موزوں خیال کرتا ہے۔
یہ قرارداد جنسی استحصال سے متاثرہ بچوں بارے عوامی شعور میں اضافے، بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام ، اس کے خاتمے اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دینے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔
زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کے علاج اور انصاف تک رسائی کو یقینی بناتی ہے ،اس کے ساتھ ساتھ ان کی بدنامی کی روک تھام اور خاتمے، ان کی بحالی کی ترویج، وقار برقرار رکھنے اور ان کے حقوق کی حفاظت بارے کھلی بچت کی سہولی مہیا کرتی ہے۔
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میںسڑک کے ایک گاڑی میں کم سے کم 20افراد زخمی ہو گئے ہیں۔سرحد پار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سرینگر جانیوالی ایک بس واتائین کے قریب الٹنے سے کم سے کم 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ 20زخمیوں میں سے 14کو بعدازاںڈسٹرکٹ ہسپتال ہندواڑہ بھجوادیاگیاہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قابض اسرائیلی افواج اور انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں اور ان کی املا پر حملے کیے۔کل صبح اسرائیلی قابض فوج کی موجودگی میں مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں شعفاط کیمپ میں بیکری کو مسمار کردیا۔بیکری کے مالک احمد عیسیٰ نے بتایا کہ قابض فوج نے بغیر کسی لائسنس کے عمارت کے بہانے اس کی بیکری کو مسمار کردیا ، جس کا رقبہ تقریبا 110 مربع میٹر ہے۔ انہوں نے یہ بیکری ایک لاکھ شیکل کی رقم سے تعمیر کی تھی۔ایک متعلقہ سیاق و سباق میں درجنوں آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر یلغار کی۔ اس موقعے پر قابض فوج اور پولیس نے یہودی ا?باد کاروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کر رکھی تھی۔مقامی ذرائع کے مطابق درجنوں آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں گھس کر اشتعال انگیزی حرکات کی اورتلمودی تعلیمات کے مطابق رسومات ادا کیں۔رام اللہ میں اسرائیلی قابض فوج کے حکام نے شہر کے مغرب میں واقع قبایا گاؤں میں ایک مکان مسمار کردیا۔مقامی ذرائع کے مطابق ایک بلڈوزر کے ہمراہ قابض فوج کی بڑی تعداد نے ایک شہری کا دو منزلہ مکان مسمار کردیا۔انہی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ مسمار کرنے کا عمل فلسطینی شہری کی طرف سے تمام تر دستاویزات اور قانونی تقاضے پورے کیے جانے کے باوجود کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسمار کرنے کے عمل کے دوران جھڑپیں ہوئیں تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایران نے 26 غیر ملکیوں کو شیراز میں مزار پر ہونے والے حملے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے "اے ایف پی" کے مطابق 26 اکتوبر کو شیراز شہر میں مزار پر مسلح حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے تھے، وزارتِ انٹیلی جنس نے شیراز میں دہشت گردی کے حملے میں ملوث تمام ایجنٹس کو شناخت کرکے گرفتار کر لیا ہے۔بیان میں بتایا گیا کہ 26 دہشت گردوں کا تعلق آذربائیجان، تاجکستان اور افغانستان سے ہے،وزارت کا مزید کہنا تھا کہ ان دہشت گردوں کو صوبے فارس، تہران، البرز، کرمان، قم اور خراسان کے ساتھ ایران کی مشرقی سرحد سے گرفتار کیا گیا ہے۔حملہ ایسے مزار پر ہوا تھا جو ایران کا سب سے مقدس مزار سمجھا جاتا ہے اور یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا تھا جب گزشتہ ماہ ملک بھر میں لوگ مہسا امینی کی پولیس کی حراست میں ہلاکت کے 40 روز بعد خراج تحسین پیش کررہے تھے،16 ستمبر کو ایران میں اخلاقی پولیس کے ہاتھوں"غیر موزوں لباس" کے باعث گرفتار 22 سالہ ایرانی کرد مہسا امینی کی دوران حراست موت واقع ہو گئی تھی۔وزارت نے بتایا کہ شیراز حملے کے شناخت کیے جانے والے مجرم ابو ایشا کو جب گرفتار کیا جارہا تھا تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا تھا، اس کا تعلق تاجکستان سے تھا۔مزید بتایا گیا کہ ایران میں حملے کا مرکزی ملزم آذربائیجان کا شہری ہے، اسے بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، جو باکو سے تہران انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ذریعے ملک میں داخل ہوا تھا۔وزارت کا کہنا تھا کہ وہ تہران میں آنے کے بعد سے داعش سے مسلسل رابطے میں تھا۔31 اکتوبر کو وزارت نے اعلان کیا تھا کہ آپریشنل سپورٹ فراہم کرنے والے افغان شہری محمد رمیز راشدی سمیت متعدد دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے شیراز میں ہونے والے حملوں کو بظاہر مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد پھوٹنے والے مظاہروں اور فسادات کے ساتھ جوڑتے ہوئے دکھائی دیے، انہوں نے کہا تھا کہ حملوں کا شدید ردعمل آئے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیویارک (شِنہوا) تحقیق کاروں نے مزید 21 بے نشان قبریں دریافت کی ہیں جن کا تعلق امریکی ریاست اوکلاہوما میں 1921 میں تلسا نسلی قتل عام کا شکار ہونے والوں کے ساتھ ہوسکتا ہے۔
نیشنل پبلک ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق تلسا میں شہری حکام نے اعلان کیا ہے کہ اوکلان قبرستان میں کھدائی کے دوران بالغان کی 17 قبریں دریافت ہوئی ہیں۔ منگل کو 4 قبروں کا سراغ ملا تھا جن میں 2 بچوں کی تھی۔
یہ تحقیق شہر میں برسوں سے جاری اس عمل کا حصہ ہے جس میں قتل عام کا شکار سیاہ فام افراد کی درست گنتی کی
کو شش کی جا رہی ہے۔
تلسا کے خوشحال گرین ووڈ ضلع کو ایک سفید فام ہجوم نے نیست و نابود کردیا تھا جو یہاں جِم کرو علیحدگی قانون کے تحت رہتے تھے۔
کچھ تاریخ دانوں نے اندازہ لگایا ہے کہ اس حملے اور اس کے بعد مارشل لاء کے ایام میں تقریباً 300 سیاہ فام افراد کو قتل کیا گیا تھا۔
خیال کیا جاتا ہے کہ تقریباً سبھی افراد کو اس وقت کے سفید فام حکام کی منظور کردہ اجتماعی قبروں میں دفن کردیا گیا تھا۔
مرنے والے سیاہ فام افراد کے اہل خانہ کو عارضی پابندیوں کے تحت تدفین میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی تھی کیونکہ انہیں اپنی مردہ ماؤں ، باپ ، بیٹوں اور بیٹیوں سے دور مسلح محافظوں کے زیرحراست رکھا گیا تھا۔
تاریخی طور پر کہا جاتا ہے کہ یہ فسادات شہر کے مرکز کی ایک لفٹ میں ایک سیاہ فام نوجوان اور ایک سفید فام خاتون کے درمیان پیش آئے ایک واقعہ سے شروع ہو ئے تھے۔ یہ واقعہ 1919 میں ملک بھر میں نسلی فسادات کے فوراً بعد پیش آیا۔
نیویارک (شِںہوا) امریکہ میں زکام کے سبب اسپتال میں داخلے کی شرح ایک عشرے میں بلند ترین سطح پر پہنچ رہی ہے۔ ان میں بچے اور بزرگ سب سے زیادہ خطرے کی زد میں ہیں۔
سی این بی سی نے امریکی مراکز برائے امراض کی روک تھام و تدارک (سی ڈی سی) کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ نوول کرونا وائرس وبا کے دوران ماسک اور سماجی دوری جیسے اقدامات کے سبب زکام اور سانس کے وائرس میں کمی واقع ہوئی تھی تاہم جیسے جیسے معمولات زندگی بحال ہورہے ہیں اور ماسک کے بغیر میل جول شروع ہوا ہے، وائرس بھی بڑے پیمانے پرحملہ آور ہورہے ہیں۔
سی ڈی سی کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سیزن میں اب تک زکام سے 16 لاکھ افراد بیمار ہو چکے ہیں جس میں سے 13 ہزار افراد اسپتال میں داخل ہوئے اور 730 لقمہ اجل بن گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اس وقت وائرس سے متاثرہ ہر ایک لاکھ افراد میں سے تقریباً 3 مریض زکام کے باعث اسپتال میں داخل ہو رہے ہیں، جو 2010 کے بعد سے بلند ترین شرح ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسپتال میں داخل ہونے کی موجودہ شرح 2019 میں وبا کے آغاز سے قبل آخری سیزن کی نسبت تقریباً 5 گنا زائد ہے۔
کینبرا (شِںہوا) گزشتہ برس آسٹریلیا میں ایک تہائی بالغ افراد ڈیٹا خلاف ورزیوں کا نشانہ بنے۔
آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی (اے این یو) کے شائع کردہ ایک سروے کے مطابق 3 ہزار 500 جواب دہندگان میں سے 32.1 فیصد نے کہا کہ وہ یا ان کے گھر کا کوئی فرد گزشتہ 12 ماہ کے دوران اس خلاف وزری کا شکار ہوا تھا۔
ان میں اکثریت کی عمریں 25 سے 34 برس کے درمیان تھیں ۔ 41.5 فیصد افراد نے کہا کہ ان کا ڈیٹا چرایا گیا ہے۔
آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے سینٹر فار سوشل ریسرچ اینڈ میتھڈز سے وابستہ اس تحقیق کے شریک مصنف نکولس بڈل نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران تقریباً ایک تہائی بالغ آسٹریلوی شہری یا تقریباً 64 لاکھ افراد اس خلاف ورزی کا شکار ہوئے ہیں۔
اس کے مقابلے میں ہمارے سروے کے مطابق گزشتہ 5 برس میں صرف 11.2 فیصد آسٹریلوی چوری یا حملے جیسے سنگین جرائم کا شکار ہوئے ہیں۔
ہماری زندگی میں ڈیٹا کا غلبہ بڑھتا جارہا ہے ،اسی طرح کوائف بارے جرائم بھی ہم پر آشکار ہورہے ہیں۔ یہ ایک سنگین معاملہ جس پر سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
یہ سروے اکتوبر میں اس وقت کیا گیا تھا جب ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی آپٹس اور ہیلتھ انشورنس فراہم کرنے والی کمپنی میڈی بینک نے بڑے سائبر حملوں کی تفصیلات جاری کیں جس میں لاکھوں صارفین کا ڈیٹا چرایا گیا تھا۔
برج خلیفہ کے جوار میں واقع ایک 35 منزلہ عمارت "شاہیکا" شعلوں کی لپیٹ میں آ گئی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ایک 35 منزلہ عمارت شعلوں کی لپیٹ میں آ گئی۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کی بلند ترین فلک بوس عمارت برج خلیفہ کے جوار میں واقع ایک 35 منزلہ عمارت "شاہیکا" میں آگ لگ گئی۔واقعے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کے بارے میں تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انقرہ میں ترکیہـامریکہ اعلیٰ سطحی دفاعی گروپ اجلاس کا اجلاس ہوا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ترکیہـامریکہ کے اعلیٰ سطحی دفاعی گروپ کا اجلاس دارالحکومت انقرہ میں امریکی محکمہ دفاع کے وفد کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوا۔وزارت قومی دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں جو مثبت اور تعمیری رہی، علاقائی اور عالمی دفاعی و سلامتی کے امور کے علاوہ دو طرفہ دفاع، فوجی تربیت اور دفاعی صنعت میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اگلا اجلاس اگلے سال امریکہ میں متوقع ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ نے برطانیہ پرزور دیا ہے کہ وہ ایک چین اصول کی پاسداری کرے اور تائیوان کے ساتھ ہر قسم کے سرکاری رابطے بند کردے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ چین نے متعدد مواقع پر تائیوان بارے اپنے اصولی موقف کا اعادہ کیا ہے۔
ژاؤ نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا اٹوٹ انگ ہے، تائیوان خطے اور چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک کے درمیان کسی بھی قسم کے سرکاری رابطوں کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
ژاؤ نے کہا کہ ایک چین اصول چین اور برطانیہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے فروغ کی سیاسی بنیاد ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہم برطانیہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ چین کی خودمختاری کا احترام کرے، ایک چین اصول پرعمل کرے۔ تائیوان کے ساتھ کسی بھی قسم کی سرکاری بات چیت بند کرے اور علیحد گی پسند عناصر کو "تائیوان کی آزادی" کے گمراہ کن پیغامات دینا بند کردے۔
ژاؤ نے مزید کہا کہ تائیوان حکام کو بھی ہوشیاررہنا چاہیے کہ بیرونی قوتوں سے ساز باز کرکے آزادی حاصل کرنے کی ہرکوشش ناکام کردی جائے گی۔
ترکیہ میں ہولناک ٹریفک حادثہ میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے'حادثہ صوبے آغرے میں ٹرک اور مسافر بس کے تصادم کے باعث ہوا ' صدر طیب اردوان نے حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق ترکیہ کے صوبے آغرے میں ٹرک اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ترک حکام کے مطابق بس کے ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجے میں بس میں خوف ناک آگ بھڑک اٹھی، اس حادثے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ترکی کے وزیر صحت نے بتایا کہ حادثہ گزشتہ روز توتک میں پیش آیا، جو ایران اور آرمینیا کی سرحدوں کے قریب واقع ہے۔ رپورٹس کے مطابق مسافر بس جس ٹرک سے ٹکرائی تھی اس میں گیسولین کی ترسیل کی جا رہی تھی۔بتایا جا رہا ہے کہ ایک ڈھلان اترتے ہوئے بس کے بریک نے کام چھوڑ دیا تھا اور بس بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا میں جمہوریت خطرے میں ہے'عوام کی مدد سے جمہوریت کو بچائیں گے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ریاست میری لینڈ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں جمہوریت خطرے میں ہے اور یہ وقت جمہوریت کو بچانے کا ہے۔ عوام کی مدد سے جمہوریت کو بچانے میں کامیاب ہوں گے۔امریکا کی مختلف ریاستوں میں وسط مدتی انتخابات میں ووٹنگ ہو رہی ہے ۔ وسط مدتی الیکشن میں 36 ریاستوں کے گورنرز بھی منتخب کیے جائیں گے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ پولنگ اور ووٹوں کی گنتی کے لیے حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں اور کسی بھی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس میں سخت مقابلے کا امکان ہے۔ دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 15 نومبر کو 'بڑا اعلان' کرنے کا بیان جاری کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ (شِںہوا) چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے صدر کاسابا کوروسی سے بذریعہ ویڈیولنک ملاقات کی ہے۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین ہمیشہ اقوام متحدہ کے مقاصد اور جنرل اسمبلی کے اہم کردارکی حمایت کرتا ہے وانگ نے کہا کہ چین ماحولیاتی تبدیلی پر عالمی تعاون میں حصہ لینا جاری رکھے گا اور اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے ماحولیاتی تبدیلی میں فریقین کی کانفرنس (سی او پی 27) کے 27 ویں سیشن کی کامیابی میں مثبت کردار ادا کرے گا۔
وانگ نے مزید کہا کہ چین گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو کے نفاذ سے دیگر ممالک کے ساتھ آبی وسائل پر تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے بھی تیار ہے۔
کوروسی نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور سی او پی 27 کو کامیاب بنانے اور کمزور ممالک کو پانی کے استعمال اور انتظام میں درپیش مشکلات سے نمٹنے میں مدد کے لئے چینی تعاون مستحکم بنانے کی توقع ظاہر کی۔
فریقین نے سلامتی کونسل میں اصلاحات اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
بیجنگ (شِںہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے چین کو جدید چپ ٹیکنالوجی کی فراہمی روکنے بارےجاپان اور ہا لینڈ پر دباؤ ڈالنے کی امریکی کوششوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
امریکی اقدام بارے سوال پر ژاؤ نے معمول کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ ایک کشادہ اور ایماندار بڑا ملک اس طر یقے سے کام نہیں کر تا ۔
انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے کہ امریکہ اپنی ریاستی طاقت اور ٹیکنالوجی کے فوائد کا غلط استعمال کرتا ہے اور اپنے اتحادیوں کو معاشی طور پر مجبور کرتا ہے تاکہ وہ اپنے بالادست اور خود غرض مفادات کو برقرار رکھ سکے۔
ژاؤ نے کہا کہ امریکہ ٹیکنالوجی اور تجارتی امور پر سیاست کرتا ہے اور انہیں اپنے نظریات پر مبنی ہتھیار بناتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا واضح طورپر دیکھ رہی ہے کہ امریکہ کیا کررہا ہے۔ جو کوئی بھی دوسروں کا راستہ روکنے کی کوشش کرے گا ،اس کا اپنا راستہ ہی بند ہوگا ۔
انہوں نے متعلقہ فریقین پرزوردیا کہ وہ ایک معروضی اور منصفانہ موقف اختیار کریں، اپنے طویل مدتی مفادات اور بین الاقوامی برادری کے بنیادی مفادات کو نگاہ میں رکھتے ہوئے درست اور آزادانہ نتائج پر پہنچیں۔
بیجنگ (شِںہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے چین کو جدید چپ ٹیکنالوجی کی فراہمی روکنے بارےجاپان اور ہا لینڈ پر دباؤ ڈالنے کی امریکی کوششوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
امریکی اقدام بارے سوال پر ژاؤ نے معمول کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ ایک کشادہ اور ایماندار بڑا ملک اس طر یقے سے کام نہیں کر تا ۔
انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے کہ امریکہ اپنی ریاستی طاقت اور ٹیکنالوجی کے فوائد کا غلط استعمال کرتا ہے اور اپنے اتحادیوں کو معاشی طور پر مجبور کرتا ہے تاکہ وہ اپنے بالادست اور خود غرض مفادات کو برقرار رکھ سکے۔
ژاؤ نے کہا کہ امریکہ ٹیکنالوجی اور تجارتی امور پر سیاست کرتا ہے اور انہیں اپنے نظریات پر مبنی ہتھیار بناتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا واضح طورپر دیکھ رہی ہے کہ امریکہ کیا کررہا ہے۔ جو کوئی بھی دوسروں کا راستہ روکنے کی کوشش کرے گا ،اس کا اپنا راستہ ہی بند ہوگا ۔
انہوں نے متعلقہ فریقین پرزوردیا کہ وہ ایک معروضی اور منصفانہ موقف اختیار کریں، اپنے طویل مدتی مفادات اور بین الاقوامی برادری کے بنیادی مفادات کو نگاہ میں رکھتے ہوئے درست اور آزادانہ نتائج پر پہنچیں۔
کلری کے علاقے ماڑی پور روڈ پر رانگ وے جانے والے دو موٹرسائیکل سوار نوجوان مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار مسافر بس تلے کچل کر ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیں۔ کلری تھانے کی حدود ماڑی پور روڈ پر مچھرکالونی کے قریب سڑک کی مخالف سمت سے آنے والے دو موٹر سائیکل سوار نوجوان 30 سالہ فیصل اور 27 سلاح عامر سامنے سے آنے والی تیز رفتار روٹ نمبر این5 کی مسافر منی تلے کچل کر ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں نوجوان آپس میں گہرے دوست اور مچھر کالونی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔واقعے کے بعد منی بس کا ڈرائیور بس چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے منی بس تحویل میں لے کر فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی پولیس نے سیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر کو خط لکھ کر اسلام آباد ائیرپورٹ کو جانے والے ایم ون اور ایم ٹو کو کلئیر کرنے کی اجازت مانگ لی۔ پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج کے نتیجے میں راستوں کی بندش کی وجہ سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ آنے جانے والے مسافروں و شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پولیس نے خط میں کہا کہ ائیرپورٹ کا شمار اہم تنصیبات میں ہوتا ہے، جس کے راستے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، آئین کے آرٹیکل 97/149اور 151ائیرپورٹ اور اس کے راستوں کی حفاظت کی ضمانت دیتے ہیں۔ خط میں کہا گیا کہ اسلام آباد ائیر پورٹ اور راستے انتظامی طور پر پنجاب کی حدود میں ہیں، تمام وی وی آئی پیز کی نقل و حرکت اسی راستے سے ہوتی ہے، ائیرپورٹ پر ناخوشگوار واقعہ ملک کے لئے بدنامی کا باعث بن سکتا ہے، ٹھلیاں اور پشاور موٹروے پر رکاوٹیں مشکلات کا سبب بن رہی ہیں۔ خط میں مزید کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس کو مکمل اختیارات دے کر راستے خالی کرانے کا حکم دیا جائے، آئین کے تحت چیف سیکرٹری پنجاب اور پولیس چیف کو واضح ہدایات دی جانی چاہئیں، اس حوالے سے تمام صوبوں کو واضح ہدایات دی جانی چاہئیں کہ تین ٹول پلازوں تک رسائی دی جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے غیر سیاسی رہنے پر ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔ سیلاب کی تباہ کن صورت حال اور بحالی کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی سول بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ ماضی میں سیاستدانوں کی لڑائیوں کے باعث ایک نہیں، کئی مرتبہ مارشل لا لگے، لیکن اب مزید ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی بالادستی، انتخابی اصلاحات اور اسٹیبلشمنٹ کے غیر جانبدار اور غیر سیاسی رہنے کے تین نکاتی ایجنڈے پر سیاسی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ سیلاب سے سوا 3 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے لیکن حکمراں جماعتوں کو متاثرین کا کوئی احساس نہیں۔ دنیا میں قدرتی آفات سے پیشگی اطلاع کا نظام موجود ہے،مگر بدقسمتی سے ہماری حکومتوں نے اس سے استفادہ نہیں کیا، جس کے نتیجے میں میں ہمیں غیر معمولی تباہی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دنیا میں 8 ارب آبادی کے لیے وسائل کی کمی نہیں، اصل مسئلہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم ہے۔ ایک جانب 80 ملین لوگ بھوک سے مررہے ہیں تو دوسری طرف بعض ممالک اپنی پیدا شدہ خوراک کا 30 سے 40 فی صد تک ضائع کردیتے ہیں۔ عالمی برادری کو ان چیلنجز سے مل کر نمٹنا ہوگا۔ سراج الحق نے کہا کہ آفات اور مشکلات کے دوران مشاہدات اور تجربات سے انسان سیکھتا ہے اور حکومتیں بھی سبق حاصل کرتی ہیں تاکہ آئندہ کم نقصانات ہو سکیں، مگر بدقسمتی سے پاکستان میں ایسا نہیں ہوتا۔ سیلاب کے دوران مختلف سرکاری محکموں ،وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں کوآرڈی نیشن کی شدید کمی رہی۔ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے ادارے بھی ہمیشہ کی طرح فعال کردار ادا کرنے سے قاصر رہے اس کا نتیجہ سیلاب سے انسانی اور مال مویشیوں کی جانوں کے ضیائع کی صورت میں نکلا۔ انہوں نے کہا کہ شرم الشیخ مصر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے موضوع پر جو کانفرنس ہو رہی ہے اس کا کوئی آوٹ پٹ نکلنا چاہیے۔ پوری دنیا کو ادراک ہے کہ کاربن کی بڑی مقدارکے اخراج کے ذمے دار ممالک جو گلوبل وارمنگ کا باعث بن رہے ہیں ان کی یہ ذمہ داری ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو جو نقصانات ہو رہے ہیں ان کا ازالہ کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قومی احتساب بیورو (ب)نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع کردیں۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ ماہ توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو الزامات ثابت ہونے پر قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دے دیا تھا۔ عمران خان کی نااہلی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست زیر سماعت ہے لیکن دوسری جانب نیب نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ قومی احتساب بیورو (نیب)عمران خان کی جانب سے بیرون ملک سربراہان مملکت سے ملنے والے تحائف خریدتے وقت ان کی قیمتوں کے غلط تخمینے کے معاملے کی چھان بین کررہا ہے۔ نیب نے معاملے کی تحقیقات کے لئے کابینہ ڈویژن اور سرکاری توشہ خانہ سے تحائف کا ریکارڈ حاصل کرلیا، ڈی جی نیب راولپنڈی توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کی نگرانی کررہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں سکلڈ ورک فورس کیلئے اداروں کو جدید خطوط پراستوار کیا جائیگا۔ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں انجینئرنگ یونیورسٹیز اورٹیکنالوجی کالجز کے امور کا جائزہ لیا گیا، پراجیکٹس کی فیزیبلٹی رپورٹ مینجمنٹ اورفنانشل کنسلٹینسی کے لئے مقامی یونیورسٹیز سے رجوع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں سکلڈ ورک فورس کیلئے اداروں کو جدید خطوط پراستوار کیا جائے گا، فیزیبلٹی رپورٹ اور کنسلٹینسی کیلئے مقامی یونیورسٹیز کے پروفیشنل اساتذہ اور طلبہ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ چودھری پرویزالہی نے کہا ہے کہ مقامی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے سے قیمتی زرمبادلہ بچے گا، کنسلٹینسی فراہم کرنے سے طلبہ کی پیشہ وارانہ صلاحتیں اجاگر ہوں گی۔ وزیراعلی کا کہنا ہے کہ ترقی کی دوڑ میں شمولیت کیلئے انجینئرنگ اورٹیکنالوجی پر عبور ضروری ہے، سکلڈ ورک فورس حقیقی ترقی کیلئے ناقابل فراموش کردارادا کرسکتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آئی جی پنجاب نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر اندراج کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق قاتلانہ حملے کا مقدمہ میں اقدام دفعہ 302، 324 کیساتھ دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں جبکہ مقدمہ وزیر آباف کے سٹی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے لاہور رجسٹری میں رپورٹ جمع کرائی۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو 24 گھنٹوں میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا اور چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے مقدمہ کے اندراج کے بعد رپورٹ طلب کی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کا بہت زیادہ انحصار زراعت کے شعبے پر ہے اور موسمیاتی تبدیلیاں اس شعبے کو نمایاں طور پر متاثر کر یں گی۔ تاہم پاک چین تعاون پاکستان کی زراعت کے شعبے پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا مقابلہ کرنے میں مدد دے سکتا ہے، گوادر پرو کے مطابق ان خیالات کا اظہار کے ٹریڈ کلائمیٹ چینج سیمینار کے دوران سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں کیا گیا ۔ کلائمیٹ چینج سیمینار 2022 اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس سے عین قبل منعقد کیا گیا تھا، جسے عام طور پر کوپ 27 کہا جاتا ہے، جو اس سال 6 سے 18 نومبر تک منعقد ہو رہی ہے۔ زراعت کا شعبہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، جو کل جی ڈی پی میں 23 فیصد حصہ ڈالتا ہے اور تقریباً 37.4 فیصد افرادی قوت کو روزگار فراہم کرتا ہے۔ تاہم، اب پاکستان کی فصلیں درجہ حرارت اور پانی کی دستیابی میں ہونے والی تبدیلیوں کے لیے انتہائی حساس ہیں۔، گوادر پرو کے مطابق اس وقت پاکستان میں موسم نے ملکی معیشت کے ساتھ ساتھ مجموعی معاشرے پر منفی اثرات مرتب کرنا شروع کر دیے ہیں۔ سیمینار میں ان چیلنجوں پر توجہ مرکوز کی گئی جن کے لیے معیشت اور صنعت میں ساختی تبدیلیوں کی ضرورت ہے اور موسمیاتی تبدیلی کی موجودہ اور مستقبل کی صورتحال پر روشنی ڈالی گئی، جس سے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار چیلنجز اور درکار تبدیلیوں کو سمجھ سکیں۔، گوادر پرو کے مطابق سیمینار کے دوران زیر بحث رپورٹ کے مطابق ترقی یافتہ ممالک کو زیادہ کندھا دینا چاہیے۔
موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے مطابق، ترقی یافتہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے زیادہ مالی ذمہ داری اٹھانی چاہیے اور مزید مالی ذمہ داریاں برداشت کرنی چاہیے۔ اخراج میں منصفانہ اور معقول کمی ہونی چاہیے، موسمیاتی مالیاتی طریقہ کار، تکنیکی اور مالی مدد میں اضافہ ہونا چاہیے اور نئی توانائی کی مستحکم عالمی سپلائی چین پر زور دیا جانا چاہیے۔ رپورٹ کا ایک اقتباس ہے کہ آج تک شمسی قابل تجدید توانائی کا سب سے اہم ذریعہ ہے چین شمسی توانائی میں سرمایہ کاری کرنے والا ایک سرکردہ ملک ہے۔ ، گوادر پرو کے مطابق رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ایک اسپیکر نے کہا کہ جب ہم بی آر آئی کے بارے میں بات کرتے ہیں تو دراصل ہم گرین کوریڈور کی بات کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ گرین کوریڈور کو تین چیزوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے: زراعت اور ماحولیات، خوراک کی حفاظت اور سبز ترقی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کو بھی اس کا حصہ دار بننے کی کوشش کرنی چاہیے اور علم سے استفادہ کرنا چاہیے۔ اس میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کو اس بات پر توجہ دینی چاہیے کہ چین کے گرین کوریڈور کا حصہ کیسے بنے۔
رپورٹ میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ چین نے اپنی کلین انرجی فوکس میں کیا کیا ہے۔، گوادر پرو کے مطابق اینگرو کارپوریشن کے سسٹین ایبل لیڈ احمد شایان نے کہا کہ چین کی طرح ان کی کارپوریشن پلاسٹک کے کچرے کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مختلف مشترکہ منصوبوں میں شامل ہے۔ وہ ماحولیاتی نظام کی حفاظت کے لیے ملک بھر میں کچرے پر مبنی غیر رسمی انتظامی پالیسیوں سے جدید ترین انتظامی نظاموں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ طریقہ کار کی تحقیق کے علاوہ مضبوط میونسپل بانڈ پروگراموں سے مضبوط حکومتوں کو جوڑنا اور انہیں ایک ایسے پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا جہاں پلاسٹک اور ویسٹ مینجمنٹ میں ہر ایک کا حصہ ہے اور پھر ہم اس علمی خلا کو استعمال کر سکتے ہیں۔ ، گوادر پرو کے مطابق کے اے ایس بی گروپ کے چیئرمین اور سندھی فاریسٹ کے سی ای او ناصر علی شاہ نے جدید ترین ٹیکنالوجی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بحیثیت ملک عالمی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں 1 فیصد سے بھی کم حصہ ڈالتا ہے جب کہ یہ ملک موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہ ممالک میں سے ایک ہے۔
''ہم اس کی زمہ دار ہ نہیں لے سکتے اور اسے ہنگامی طور پر نہیں مان سکتے کیونکہ ہم اس سے غیر متناسب طور پر متاثر ہوتے ہیں۔ اصل دلیل اقتصادی ترقی کو موسمیاتی لچک اور موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ موافقت کے ساتھ متوازن کرنا ہے ۔ ، گوادر پرو کے مطابق اینگرو کارپوریشن کے سسٹین ایبل لیڈ احمد شایان نے ماحولیاتی نظام کی حفاظت کے لیے ملک بھر میں کچرے پر مبنی غیر رسمی انتظامی پالیسیوں سے جدید ترین انتظامی نظام تک اپنی کمپنی کے اقدام کو شیئر کیا۔ ، گوادر پرو کے مطابق مصطفیٰ حیدر سید نے کہا کہ امریکہ توانائی کے شعبے میں 1971 سے 2020 تک پاکستان سے 56 گنا زیادہ ربن کا اخراج کرتا ہے، یہ بتاتے ہوئے کہ دنیا کے مجموعی اخراج کا 20 فیصد اکیلا امریکہ ذمہ دار ہے۔ سید نے مزید کہا کہ دنیا کے ممالک کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے، اخراج کو کم کرنے، اور گلوبل ساؤتھ کو صنعت کاری کا موقع فراہم کرنے اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین، مشرقی شہر شنگھائی میں منعقدہ 5 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں نمائش کنندہ ایک انٹر ایکٹو ڈیوائس چلارہا ہے جس کا موضوع پلاسٹک بوتل سے لباس تک ہے۔ (شِںہوا)
چین، مشرقی شہر شنگھائی میں منعقدہ 5 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں ایک شخص سائیکل چلارہا ہے۔ (شِںہوا)
چین، مشرقی شہر شنگھائی میں منعقدہ 5 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں لو گ پیناسونک کے بوتھ میں ذہین بیٹری کا معائنہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)
چین، مشرقی شہر شنگھائی میں منعقدہ 5 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں ایک نمائش کنندہ اسٹیم کلینر دکھارہی ہے۔ (شِںہوا)
چین، مشرقی شہر شنگھائی میں منعقدہ 5 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں ایک نمائش کنندہ گنے کی پھوک سے تیار کردہ تیراکی میں استعمال ہونے والے چشمے دکھارہی ہے ۔ (شِںہوا)
ایتھنز (شِںہوا) چینی اور یونانی نوجوان فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش ایتھنز میں شروع ہوگئی، جو کہ چین اور یونان کے درمیان ثقافتی پل کی حیثیت رکھتی ہے۔
نمائش کا اہتمام ایتھنز میں چائنہ ثقافتی مرکز اور سا ئنو۔ ہیلینک انویسٹرز کنفیڈریشن نے کیا ہے اور یہ چین-یونان سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ اور چین-یونان ثقافت اور سیاحت کے سال کی تقریبات کا حصہ ہے۔
یونان میں چینی سفیر شیاؤ جون ژینگ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ اس نمائش سے دونوں ممالک کے نوجوان فنکار ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں، چین اور یونان کے درمیان ثقافتی رشتوں کو آگے بڑھائیں اور باہمی سمجھ بوجھ اور دو طرفہ افہام و تفہیم میں مزید کردار ادا کریں۔
ہیلینک فاؤنڈیشن برائے ثقافت کے صدر نیکوس کوکس نے کہا کہ آج ہم چین کو متحرک دیکھ رہے ہیں جو کئی ممالک کے لئے ایک مثال ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ ہم اس تعاون کو مزید وسعت دیں گے ۔
یہ نمائش ہیلینک فاؤنڈیشن برائے ثقافت میں ایک ماہ جاری رہے گی۔
ایتھنز (شِںہوا) چینی اور یونانی نوجوان فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش ایتھنز میں شروع ہوگئی، جو کہ چین اور یونان کے درمیان ثقافتی پل کی حیثیت رکھتی ہے۔
نمائش کا اہتمام ایتھنز میں چائنہ ثقافتی مرکز اور سا ئنو۔ ہیلینک انویسٹرز کنفیڈریشن نے کیا ہے اور یہ چین-یونان سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ اور چین-یونان ثقافت اور سیاحت کے سال کی تقریبات کا حصہ ہے۔
یونان میں چینی سفیر شیاؤ جون ژینگ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ اس نمائش سے دونوں ممالک کے نوجوان فنکار ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں، چین اور یونان کے درمیان ثقافتی رشتوں کو آگے بڑھائیں اور باہمی سمجھ بوجھ اور دو طرفہ افہام و تفہیم میں مزید کردار ادا کریں۔
ہیلینک فاؤنڈیشن برائے ثقافت کے صدر نیکوس کوکس نے کہا کہ آج ہم چین کو متحرک دیکھ رہے ہیں جو کئی ممالک کے لئے ایک مثال ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ ہم اس تعاون کو مزید وسعت دیں گے ۔
یہ نمائش ہیلینک فاؤنڈیشن برائے ثقافت میں ایک ماہ جاری رہے گی۔
جکارتہ (شِنہوا) انڈونیشیا کے شہر بالی میں گروپ 20 (جی 20) سر براہی اجلاس سے قبل حفاظتی انتظامات انتہائی سخت کردیئے گئے ہیں۔ سرابرہی اجلاس 15 اور 16 نومبر کو منعقد ہوگا جس کا موضوع مشترکہ بحالی ، مستحکم بحالی ہے۔
انڈونیشیا ، بالی کے بڈونگ میں آئی گسٹی نگررا رائے ائیرفورس بیس میں انڈونیشیا کی فوج نے آمدہ جی 20 سربراہی اجلاس کی سیکیورٹی تیاریوں میں حصہ لیا۔ (شِنہوا)
انڈونیشیا ، بالی کے ڈین پاسر کے نیتی منڈالا میں انڈونیشیا کی فوج نے آمدہ جی 20 سربراہی اجلاس کی سیکیورٹی تیاریوں میں حصہ لیا۔ (شِنہوا)
انڈونیشیا ، بالی کے بڈونگ میں آئی گسٹی نگررا رائے ائیرفورس بیس میں انڈونیشیا کی فوج نے آمدہ جی 20 سربراہی اجلاس کی سیکیورٹی تیاریوں میں حصہ لیا۔ (شِنہوا)
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے اپنے گھر پر چھاپے کے دوران ایف آئی اے کی جانب سے ضبط کیا گیا سامان واپس حاصل کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو ایف آئی اے نے 13 اکتوبر کی رات اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے انیں ضمانت پر گرفتار کیا تھا۔ اعظم سواتی نے اسلام آباد کے سینیئر سول جج محمد شبیر کی عدالت میں 2 متفرق درخواستیں دائر کی ہیں۔ جن میں ایف آئی اے اور تفتیشی آفیسر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواستوں میں سرچ اور گرفتاری وارنٹ کی نقول اور سامان واپس کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 13 اکتوبر کی رات ان کے گھرپرچھاپہ مارا گیا، اس موقع پر ایف آئی اے اہلکار بھی ساتھ تھے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ چھاپے کے دوران ان کے موبائل فون، پاسپورٹ،ڈی وی ڈی اور سی ڈی پلیئر کے علاوہ ان کی پوتیوں، دیگراہل خانہ اور گھریلو ملازمین کے زیراستعمال کمپیوٹر، یو ایس بی، موبائل کارڈز، موبائل فونز اور پاسپورٹس سمیت کل 35 اشیا قبضہ میں لیں۔ عدالت سے درخواست ہے کہ ایف آئی اے کو گھر سے قبضے میں لی گئیں تمام اشیا واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کے درمیان ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات شرم الشیخ مصر میں ہوئی، ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے اس امر کا اعادہ کیا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے برادرانہ روابط کو بے حد اہمیت دیتا ہے جن کی جڑیں مشترکہ عقیدے، ثقافت و اقدار اور باہمی حمایت کی لازوال روایت میں گہری ہیں ، سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے میں معاون ہوگا۔ انہوں نے مملکت میں کام کرنے والے 20 لاکھ پاکستانیوں کے لئے سعودی عرب کی مہمان نوازی اور تعاون کو بھی سراہا جو دونوں برادر ممالک کی ترقی، خوشحالی اور اقتصادی پیش رفت میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، شہبازشریف نے بالخصوص دونوں برادر ممالک کے عوام کے باہمی مفاد میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، ترقی اور عوام کے درمیان روابط کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ بالخصوص ترقی پذیر ممالک میں ماحولیاتی سبب سے ہونے والے ضیاع اور نقصان کی مالی اعانت پر توجہ دینے کے حوالے سے کوپ -27 کے ٹھوس نتائج برآمد ہوں گے۔ وزیر اعظم نے مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو کے تحت مربوط ماحولیاتی اقدام کی فعالیت پر ولی عہد کی کاوشوں کو بھی سراہا اور سعودی قیادت کو پاکستان کی جانب سے مکمل معاونت کا یقین دلایا۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب بھی ملاقات میں موجود تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فیصل آباد میں ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فیصل آباد میں تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں تین ڈاکو ایک گھر میں داخل ہوئے، ایک مبینہ ڈاکو کو اہلخانہ نے قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ شہریوں نے قابو کئے گئے مبینہ ڈاکو کو پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ فرار ہونے والے ڈاکوں کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی معطلی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر نمٹا دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی جانب سے معطلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی جس دوران عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ہائیکورٹ کو اختیار ہے کہ وہ معطلی کے معاملے کو دیکھے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر کے خلاف قانونی کارروائی کی، اس لئے سی سی پی اوکو نشانہ بنایا گیا، دو حکومتوں کے معاملے میں ایک سول سرونٹ کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔ عدالت نے کہا کہ بظاہر یہ اختیار سپریم کورٹ کو تو ہے لیکن ہائیکورٹ کو کیسے اختیار ہے، اس پر وکیل درخواست گزار نے مقف اپنایا کہ عدالت اس کا جائزہ لے سکتی ہے۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ سی سی پی او کو 3 دن میں رپورٹ کرنے کا کہا جس پر عمل نہیں ہوا، رپورٹ نہ کرنے پر معطلی کا حکم جاری کیا گیا۔ جسٹس مزمل اختر نے کہا کہ عدالت کا سوال یہ ہے کہ ہائیکورٹ کو اس معاملے کی سماعت کا اختیار کیسے ہے، لاہور ہائیکورٹ کو اس درخواست کی سماعت کا اختیار نہیں۔ عدالت نے سی سی پی اوغلام محمود ڈوگ رکی معطلی کے خلاف درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر نمٹا دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کراچی کے عوام کے لیے بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔ نیپرا نے حکومتی درخواست پر بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی، ستمبر سے نومبر کے بلوں میں وصولی ہوگی، بجلی قیمت میں اضافہ یونیفارم ٹیرف کی مد میں کیا گیا ہے۔ چیئرمین نیپرا کے مطابق حکومت کے الیکٹرک کو 10 روپے فی یونٹ بجلی دے رہی ہے، کے الیکٹرک خود اپنی بجلی 37 روپے میں پیدا کرتی ہے، حکومت کراچی کے عوام کو 291 ارب روپے سالانہ سبسڈی دے رہی ہے۔ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 3 روپے 55 پیسے بنتی ہے، عوام سے وصولی 51 پیسے فی یونٹ کے حساب سے کی جائے گی، حکومت 3 روپے 4 پیسے فی یونٹ سبسڈی دے گی۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ کراچی صارفین کو بجلی فی یونٹ 43 روپے 38 پیسے پڑتی ہے، حکومت 17 روپے 29 پیسے فی یونٹ سبسڈی دے رہی ہے، صارفین کو 29 روپے 9 پیسے میں بجلی دی جاتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کاپ 27 کے موقع پر عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ عالمی رہنماں کو سیلاب کے بعد تعمیر نو کے درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا، ملاقاتوں میں سیلاب متاثرین کی بحالی کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں میں بین الاقوامی سطح پر تعاون کی فوری ضرورت کو اجاگر کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے کینیا جانے والی پاکستانی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی دو روکنی ٹیم کینیا سے واپس پاکستان پہنچ گئی، ڈائریکٹر ایف آئی اے ہیڈ کواٹر اطہر وحید اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو عمر شاہد حامد پر مشتمل ماہر افسران کی دو رکنی ٹیم 28 اکتوبر کو کینیا گئی تھی۔ کینیا میں تحقیقاتی ٹیم نے ارشد شریف کیس کے حوالے سے حقائق کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کیں، ٹیم کو کینیا میں وزارت خارجہ اور کینیا میں پاکستانی سفارت خانے کی معاونت حاصل رہی۔ تحقیقاتی ٹیم نے کینیا میں ارشد شریف کے دبئی سے پہنچنے، وہاں رہائش، پیش آنے والے واقعے کے بارے تحقیقات کیں، علاوہ ازیں تحقیقاتی ٹیم نے ارشد شریف کی کینیا میں پوسٹ مارٹم رپورٹ کا بھی جائزہ لیا وہاں کے پولیس چیف و حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔ ٹیم نے کینیا میں قیام کے دوران ارشد شریف کو رہائش ویگر سہولیات بہم پہنچانے والے دو بھائیوں وقار اور خرم سے بھی تحقیقات کیں جبکہ ٹیم نے گاڑی جس پر ارشد شریف کوگولیاں لگیں کا بھی جائزہ لیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم مفصل رپورٹ سفارشات کے ساتھ وزارت داخلہ میں پیش کرے گی جبکہ ٹیم کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کورونا کے مزید 25 کیسز مثبت، 53 مریضوں کی حالت تشویشناک۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 099 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 25 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.61 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 53 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عوام اب فیصلے سڑکوں پر کرلیں گے۔ اپنی ٹوئٹ میں عمران اسماعیل نے کہا کہ پوری قوم وزیر آباد میں فائرنگ کے واقعے کی ایف آئی آر (FIR) کو رد کرتی ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم اور مدعی کے ہونے کے باوجود من پسند مقدمہ درج کیا گیا۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ یہ لوگ قانون کی نہیں ذاتی حکمرانی چاہتے ہیں، یہی حال ہے تو پھر اب فیصلے عوام سڑکوں پر کرلے گی۔گزشتہ روز سپریم کورٹ کے حکم پر وزیرآباد میں عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر بالآخر درج کر لی گئی جس میں موقع سے گرفتار ہونے والے ملزم نوید کو باقاعدہ نامزد کیا گیا ہے۔ وزیر آباد کے تھانہ سٹی میں مقدمہ قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ عمران خان پر فائرنگ کا مقدمہ کس کے خلاف درج ہوا؟ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں نے درج مقدمے کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ا قوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کی ذمے داری ہے کہ وہ پاکستان کی بھرپور مدد کرے ، عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو قرضوں میں چھوٹ دیں، دنیا موسمیاتی جہنم کی شاہراہ پر ہے اور ہمارا پیر ایکسلیریٹر پر ہے ،موسمیاتی تبدیلی ناقابل قبول اور غیر معمولی ہے،اسے پس پشت ڈالنا خود کو شکست دینے جیسا ہے۔ مصر میں جاری موسمیاتی سربراہی اجلاس کوپ 27 میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا تیزی سے موسماتی تبدیلی کے اس مقام کی طرف بڑھ رہی ہے جہاں سے واپس پلٹنا نا ممکن ہو جائے گا۔ انہوں نے اجلاس میں موجود سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت موسمیاتی تبدیلی ایک مختلف ٹائم لائن اور پیمانے پر ہے۔ یہ ہمارے دور کے مسئلے کو واضح کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی ناقابل قبول اور غیر معمولی ہے۔ اسے پس پشت ڈالنا خود کو شکست دینے جیسا ہے۔ سیکرٹری جنرل یو این نے عالمی رہنماوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کو عالمی حدت کے خلاف جنگ میں مل کر کام کرنے یا اجتماعی خودکشی میں سے کسی ایک کے سخت انتخاب کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سب کے لیے ہدف قابل تجدید اور سستی توانائی فراہم کرنا ہونا چاہیے۔ انہوں نے امریکہ اور چین سے خاص طور پر اس کی رہنمائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اخلاقی طور پر لازم ہے کہ زیادہ آلودگی پھیلانے والے ممالک کمزور ممالک کی مدد کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی