• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے شیف بھی...

انگلش کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ میں ایک شیف کو بھی شامل کر لیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران انگلش ٹیم پاکستانی شیف کے بنے کھانوں سے مطمئن نہیں تھی، اس لیے اب ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنا شیف ساتھ لائے گی،ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران انگلش ٹیم اور سپورٹ اسٹاف کے کئی ارکان نے معدے کی خرابی کی شکایت کی تھی، انگلش بورڈ کے مطابق ایسا ممکنہ طور پر میچوں کے دوران فراہم کی گئی خوراک کے باعث ہوا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دورہ پاکستان میں انگلش ٹیم کی قیادت کرنے والے معین علی نے کہا تھا کہ انہیں کراچی کے کھانے لاہور کے مقابلے میں زیادہ اچھے لگے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

قطر میں لائیو نشریات کے دوران ارجنٹائن کی خا...

قطر میں لائیو نشریات کے دوران ارجنٹائن کی خاتون رپورٹر کا سامان چوری ہو گیا،ورلڈ کپ کی کوریج کے لیے دوحا میں موجود رپورٹر ہینڈ بیگ سے محروم ہوگئیں، اس میں رقم کے ساتھ ان کی دستاویزات بھی موجود تھیں، ڈومینکیو میٹزگر ورلڈ کپ کے افتتاح کا آنکھوں دیکھا حال ناظرین کو بتانے میں مصروف تھیں جب ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آگیا،انھوں نے کہا کہ وہ شائقین کے ہمراہ ڈانس کررہی تھیں تب ہینڈ بیگ چوری کرلیاگیا، انھوں نے مقامی پولیس کو رپورٹ کردی ہے، حکام نے ان سے پوچھا ہے کہ وہ چور کو کیا سزا ملتے دیکھنا چاہیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فٹبال ورلڈکپ میں ایرانی گول کیپر علی رضا اپن...

فٹبال ورلڈکپ میں ایرانی گول کیپر علی رضا اپنے ہی ساتھی سے ٹکرا کر ہیڈ انجری کا شکار ہوگئے،انگلینڈ کیخلاف میچ کے 20ویں منٹ میں ہیری کین کے کراس پر گول بچانے کی کوشش میں علی رضا کی ساتھی کھلاڑی ماجد حسینی سے ٹکر ہوئی، ناک سے خون جاری ہونے کے باوجود حیران کن طور پر انھیں واپس نہیں بلایا گیا، تھوڑی دیر بعد ہی وہ میدان میں گرے تو اسٹریچر پرمیدان سے باہر لے جایا گیا،بطور متبادل حسین حسینی کو میدان میں اتارا گیا، انجریز کو چیک کرنے میں وقت ضائع ہونے پر پہلے ہاف کا کھیل مکمل کرنے کیلئے 14منٹ اضافی دینا پڑے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2024کے فارمیٹ کا ا...

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024کے لیے نئے فارمیٹ کا اعلان کردیا،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپس سے بالکل مختلف ہوگا،اگلا ورلڈکپ زیادہ ٹیموں اور ایک نئے فارمیٹ کے ساتھ کھیلا جائے گا،ایونٹ ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں کھیلے جانے کے باعث دونوں ٹیمیں ورلڈکپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کریں گی،ورلڈکپ 2024میں گزشتہ دو ایڈیشنز کی طرح سپر 12کے بجائے سپر 8کا مرحلہ آئے گا،ایونٹ میں مجموعی طور پر 20ٹیمیں شامل ہوں گی جنہیں 4مختلف گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ہر گروپ سے دو ٹیمیں سپر 8مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی،سپر 8مرحلے میں ٹیموں کو 4،4کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ سپر 8کی 4ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی،ویسٹ انڈیز اور امریکہ نے بطور میزبان جبکہ انگلینڈ ، پاکستان، بھارت اور نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022کی سیمی فائنلسٹ ہونے کے باعث کوالیفائی کرلیا،اس کے علاوہ آسٹریلیا، نیدرلینڈز، سری لنکا اور جنوبی افریقہ نے بھی رواں سال کی کارکردگی کی بنیاد پر جبکہ افغانستان اور بنگلا دیش نے رینکنگ کی بنیاد پر کوالیفائی کرلیا ہے،باقی رہ جانے والی آٹھ ٹیموں کا فیصلہ کوالیفائرز مقابلوں کے ذریعے ہوگا جس میں افریقہ ، ایشیا اور یورپ سے دو، دو جبکہ پیسفیک اور امریکاز سے ایک ایک ٹیم کوالیفائی کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فیفا ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب کو براہ راست نش...

فیفا ورلڈکپ 2022کی افتتاحی تقریب کو براہ راست نشر نہ کرنے پر شائقین کی جانب سے برطانوی نشریاتی ادارے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے نے تقریب کو ریڈ بٹن سروس اور آن لائن پر بھیج دیا، تاہم ٹی وی پر براہ راست نشر نہ کرتے ہوئے قطر پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا،انگلینڈ کے سابق فٹ بال کپتان لائنکر نے کہا کہ یہ تاریخ کا سب سے متنازعہ ورلڈکپ ہے جہاں بال کو ایک کک نہیں لگی اور تنازعات جنم لینے لگے،دوسری جانب انگلش ٹیم کے سابق کپتان کو ٹوئٹر پر بہت سے صارفین نے شئیر بھی کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فیفا ورلڈکپ، ملکی مظاہرین سے اظہار یکجہتی کی...

ایران میں زیر حراست لڑکی کی موت کے خلاف سراپا احتجاج مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لیے ایران کی فٹبال ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں اپنا قومی ترانا نہیں پڑھا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں جاری مظاہروں اور مظاہرین کے خلاف حکومتی سکیورٹی فورسز کیکریک ڈان پر ایرانی فٹبال ٹیم کے تمام 11کھلاڑی میچ سے قبل اسٹیڈیم میں ایرانی ترانے کی دھن پر احتجاجا خاموش کھڑے رہے،قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ میں پیر کے روز ایران کا پہلا میچ خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں انگلینڈ سے ہوا جس میں ایران کو 2-6سے شکست کا سامنا کرنا پڑا،گزشتہ روز دوحہ میں پریس کانفرنس کے دوران ایرانی فٹبال ٹیم کے کپتان نے ایرانی مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیا تھا، ایرانی فٹبال ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کی صورتحال اچھی نہیں ہے اور نہ ہی ہمارے لوگ خوش ہیں، ہم یہاں ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہمیں ان کی آواز نہیں بننی چاہیے،ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ عوامی خواہشات کے مطابق چیزیں تبدیل ہوں گی اور سب خوش ہوجائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فٹبال ورلڈکپ، امریکا اور ویلز کے درمیان میچ...

قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈکپ 2022میں امریکا اور ویلز کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا،امریکا کی جانب سے ٹموتھی ویا نے 36ویں منٹ میں گول کیا جبکہ ویلز کا گول کپتان گریتھ بیل نے82ویں منٹ میں پنالٹی کک پر بنایا،مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں ایک ایک گول کرنے میں کامیاب رہیں، یوں امریکا اور ویلز کا میچ برابر ہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نکولس پورن ویسٹ انڈیز ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹی...

ویسٹ انڈیز کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان نکولس پورن کپتانی کے عہدے سے دستبردار ہوگئے،نکولس پورن آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کپتانی سے دستبردار ہوئے ہیں،رپورٹس کے مطابق نکولس پورن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کارکردگی مایوس کن رہی، میں نے کپتانی کے حوالے سے بہت کچھ کرنے کی کوشش کی ،میں کارکردگی کا جائزہ لینے والے عمل کے لیے حاضر ہوں،انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ ویسٹ انڈیز کو مارچ میں جنوبی افریقا کے خلاف اور اس کے بعد تیاری کے لیے وقت دینا چاہتا ہوں،دوسری جانب ڈائریکٹر آف کرکٹ ویسٹ انڈیز جمی ایڈمز کا کہنا تھا کہ میری نکولس پورن سے بات ہوئی ہے وہ مستقبل میں ویسٹ انڈیز کرکٹ کے ساتھ کام کرنے کے لیے پر عزم ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بگ بیش لیگ ، شاداب کے متبادل کے طور پر انگلش...

آسٹریلوی لیگ بگ بیش کی ٹیم ہو بارٹ ہیوریکینز نے آل رائونڈر شاداب خان کے متبادل کے طور پر انگلش کرکٹر سے معاہدہ کرلیا،ہو بارٹ ہیوریکینز کی جانب سے بیان میں بتایا گیا کہ انگلینڈ کے زیک کرالی سے متبادل انٹرنیشنل پلیئر کے طور معاہدہ کیا ہے،شاداب خان پاکستان کی محدود اوورز کی سیریز کے دوران دستیاب نہیں ہوں گے،ٹیم انتظامیہ کے مطابق شاداب کی غیر موجودگی میں زیک کرالی انٹرنیشنل پلیئر ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دورہ پاکستان،لیام لیونگسٹن بگ بیش لیگ سے دست...

ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان آنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی لیام لیونگسٹن آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے دستبردار ہوگئے،شاندار اور جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے مشہور انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن کو اوورسیز ڈرافٹ میں میلبرن رینیگیڈز نے منتخب کیا تھا،میلبرن رینیگیڈز کا کہنا تھا کہ لیام لیونگسٹن کی بین الاقوامی مصروفیات بڑھ گئی ہیں اور وہ دسمبر میں ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ مصروف ہیں، ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل کے ساتھ پہلے 4 میچز کا معاہدہ کیا گیا ہے،میلبرن رینیگیڈز کے جنرل منیجر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہمیں لیام لیونگسٹن کی عدم دستیابی پر مایوسی ہے لیکن ہم فیصلے کو سمجھتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فیفا ورلڈ کپ میں ٹکٹوں کی فروخت کے بھی ریکار...

فیفا ورلڈ کپ میں ٹکٹوں کی فروخت کے بھی ریکارڈ ٹوٹ گئے جب کہ منفی پروپیگنڈہ کے باوجود پہلے میچ سے قبل تک تقریبا 30 لاکھ ٹکٹ بک چکے،فیفا ورلڈ کپ کا اتوار کو قطر میں آغاز ہوچکا، میزبان ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سمیت مختلف معاملات پر مغربی میڈیا میں بھرپور پروپیگنڈہ مہم چلائی گئی، اس کے باوجود شائقین کی بہت بڑی تعداد دنیا بھر سے قطر کا رخ کررہی ہے، پہلے میچ کے آغاز سے قبل تک تقریبا 30 لاکھ ٹکٹیں فروخت ہوچکی تھیں،فیفا کے مطابق اس ورلڈ کپ سے حاصل ہونے والی ریکارڈ 7.5 بلین ڈالر آمدن میں ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کا بھی اہم حصہ ہے،ترجمان نے کہا کہ اتوار تک مجموعی طور پر 2.95ملین ٹکٹ فروخت ہوگئے تھے، 29 دنوں کے دوران شیڈول 64 میچز میں شائقین بہت زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں، دوحا میں فیفا کے ٹکٹ سینٹر کے سامنے شائقین کی لمبی قطاریں موجود رہیں، آن لائن ٹکٹوں کے حصول کیلیے بھی شائقین کو بہت زیادہ انتظار کرنا پڑا،قطر ورلڈ کپ پہلے ہی ٹکٹوں کی فروخت کے معاملے میں 2018 میں روس میں کھیلے گئے ایونٹ کو پیچھے چھوڑ چکا ہے جہاں پورے ٹورنامنٹ کے دوران 24 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوئے تھے،فیفا ترجمان نے بتایا کہ قطر، سعودی عرب، امریکا، میکسیکو، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، ارجنٹائن، فرانس،بھارت اور برازیل ٹکٹوں کے خریداروں کے حوالے سے نمایاں ممالک میں شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اختیارات کے ناجائز استعمال کا کیس،بزدار کی ع...

لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلی عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 5 دسمبر تک توسیع کردی۔ لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار پر شراب لائسنسز کے اجرا کیلئیاختیارات کے ناجائز استعمال کے کیس کی سماعت ہوئی جس دوران سابق وزیراعلی عدالت میں پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت جج نے استفسار کیا کہ کیا نیب کو عثمان بزدار کی حراست درکار ہے؟ اس پر پراسیکیوٹر نیب نے جواب دیا کہ ہمارے پاس ان کی گرفتاری کے وارنٹ نہیں۔ عثمان بزدار کے وکیل نے کہا ہمیں بحث کے لیے تاریخ دے دیں اس پر نیب پراسیکیوٹر بولے جب وارنٹ ہی نہیں ہیں تو تاریخ کی کیا ضرورت ہے؟ بعد ازاں عدالت نے کیس پر مختصر سماعت کے بعد عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 5 دسمبر تک توسیع کردی۔ دوسری جانب عدالت کیباہر میڈیا سے گفتگو میں عثمان بزدار سے صحافی نے سوال کیا کہ جب آپ کے وارنٹ گرفتاری ہی نہیں توتاریخ لینے کی کیاضرورت تھی؟ اس پر سابق وزیراعلی نے جواب دیا کہ جب معاملہ عدالت میں ہو تو میرا خیال ہے کہ بات نہیں کرنی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نواز شریف نے ملک میں بڑے منصوبے بنائے ، گزشت...

وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر نے کہا کہ چیلجینگ انجینئرنگ کا منصوبہ ہے ، یہ پراجیکٹ سکی کناری میں بجلی کی ترسیل کیلئے معاون ثابت ہوگا ، اس پر 18ارب روپے کی لاگت آئی ۔پراجیکٹ پر کام کرنے والے افراد کو خراچ تحسین پیش کرتا ہوں، ہ میں ان کارکنان تک پہنچنے کیلئے بھی سڑکیں تعمیر کرنا پڑیں ، بعض جگہ چند سو میٹر اور 600کلومیٹر ہیں، اس کے علاوہ دیگر منصوبوں پر کام شروع کرنے جارہے ہیں۔ ہم عوام کیلئے بجلی کی قیمت کم کررہے ہیں۔منگل کے روز سکی کناری ٹرانسمیشن لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سستی اور وافر بجلی مہیا کرنے کے منصوبے کا ایک حصہ ٹرانسمیشن لائن ہے ، نواز شریف نے ملک میں بڑے بڑے منصوبے بنائے ، گزشتہ حکومت نے چار سالوں میں ملکی بنیادیں ہلا دیں ، پچھلے دور میں التواء کا شکار منصوبوں کو دوبارہ شروع کررہے ہیں، اس ملک کو ترقی کی راہ میں گامزن کرنا مسلم لیگ ن کا مشن ہے ، اگر کسی میں ملکی ترقی کا جذبہ دیکھا تو وہ نوازشریف ہے ہیں۔ ملک میں جہاں بھی ترقی نظر آتی ہے وہاں نوازشریف کا نام نظر آتاہے ، خرم دستگیر نے کہا کہ سیاست میں بہت تنقید ہوتی ہے ہم پر الزامات لگتے ہیںِ ہمیں اپنے بچوں کیلئے خوشحال پاکستان کی بنیاد آج رکھی ہے ، ہم نے بہت تلخ تجربہ کیا ،چار سال اس ملک کی بنیادیں توڑی گئی ہیں ،دیا میر بھاشا ڈیم پر کام ہورہا ہے ،گزشتہ دور میں کئی منصوبوں پر کام نہیں کیا گیا ،ہم پر الزامات اور تنقید کی جاتی رہی ، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی فرم سے معاہدے کے بعد عمران خان یوٹرن...

وفاقی وزیر برائے ماحولیات اور پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ امریکی لابنگ فرم سے معاہدہ کرنے کے بعد عمران خان امریکا اور اسٹیبلشمنٹ پر لگائے گئے الزامات پر مسلسل یوٹرن لے رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ سائٹ پر اپنے بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما نے لکھا کہ 7 ماہ سے عمران خان امریکا اور اسٹیبلشمنٹ پر حکومت گرانے کا الزام لگا رہے تھے، اچانک عمران خان کو خیال آیا کہ ان کی حکومت گھرانے میں بیرونی اور اندرونی سازش نہیں تھی۔ شیری رحمان نے کہا کہ حقیقی آزادی کے جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر ملک میں تقسیم، نفرت اور انتشار پھیلایا گیا، نفرت انگیز سیاست سے ملک اور اداروں کو نقصان ہوا، کیا ایک یوٹرن لینے سے ازالہ ہو جائیگا؟، ان کی تمام سیاسی زندگی یوٹرن میں ہی گزری گی کیوں کہ ان کی سیاست ملک اور عوام سے نہیں بلکہ ان کے اپنے ذاتی مفادات سے جڑی ہوئی ہے۔ رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بظاہر یہ جانتے تھے کہ عدم اعتماد میں کوئی بھی سازش شامل نہیں تھی، وہ ایک آئینی اور پارلیمانی معاملہ تھا لیکن موقع سے سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے انہوں نے پاکستان کے عالمی تعلقات کو د او پر لگایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیراعظم کی قاسم جومارت توکویوف کو دوبارہ قا...

وزیراعظم شہبازشریف نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکویوف کو ٹیلی فون کیا اور انہیں بھاری اکثریت سے دوسری مدت کے لئے دوبارہ صدر منتخب ہونے پرمبارکباد دی۔ بات چیت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ قازقستان قاسم جومارت کی قیادت میں خوشحالی اور ترقی کی نئی بلندیوں کوچھوئے گا۔ شہبازشریف نے پاکستان اورقازقستان کے درمیان باہمی تعاون اورخوشگوارتعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کومستحکم کرنے اورمضبوط اقتصادی شراکت داری کے قیام کی جاری کوششوں کے لئے قازقستان کے صدر کے ساتھ ملکر کام کرنے کی اپنی خواہش کا اعادہ بھی کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی فرم نے سنٹر فار سپیچ اینڈ ہیئرنگ مردان...

چینی کمپنی لونگی سولر نے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں سنٹر فار سپیچ اینڈ ہیئرنگ (سی ایس ایچ) میں سولر پاور پلانٹ نصب کر دیا ہے۔گوادر پرو کے مطابق اس منصوبے کو لونگی سولر اور ہواوے کے مقامی پارٹنر رینرجی نے انجام دیا ، رینرجی نے کہا کہ یہ منصوبہ دونوں کمپنیوں کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR) سرگرمیوں کا حصہ ہے۔ 20.7 کلو واٹ کے سولر پلانٹ میں ہواوے انورٹرز شامل ہیں۔ سی ایس ایچ کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، لونگی سولر کے سی ای او زو گاؤ اور گلوبل انڈسٹریز کے سی ای او ڈیو مارزوک نے سولر پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کیا۔ انہوں نے علاقے کے گویائی اور سماعت سے محروم بچوں کے لیے سی ایس ایچ کی خدمات کو سراہا۔ گوادر پرو کے مطابق سی ایس ایچ کی طرف سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں مرکز کے لیے فنڈ ریزنگ کمیٹی کی رکن مسز شاہین سیف اللہ نے کہا کہ سولر پلانٹ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ موسم گرما میں جب بجلی کی بندش شروع ہوتی ہے تو خصوصی بچوں کو فراہم کی جانے وا لے سماعت کے آلات پسینے کی وجہ سے ٹھیک سے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ مسئلہ بلاتعطل بجلی کی فراہمی سے ختم ہو جائے گا۔ سی ایس ایچ ویب سائٹ کے مطابق سی ایس ایچ مردان کی بنیاد پیدائشی بہرے پن کے ساتھ پیدا ہونے والی ایک بچی کے والدین نے 1984 میں رکھی تھی جو اسے معمول کے قریب زندگی دینے کا خواب دیکھتے تھے۔ اس طرح کے دوسرے بچوں کے والدین نے بھی مرکز کے قیام میں ہاتھ بٹایا۔ گوادر پرو کے مطابق سی ایس ایچ صوابی، چارسدہ اور نوشہرہ سمیت ارد گرد کے اضلاع کے بچوں کو خصوصی تعلیم فراہم کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستانی اور چینی تعلیمی اداروں نے پاک چین ڈ...

دو پاکستانی اور چینی تعلیمی اداروں نے چینـپاک ڈوئل ڈپلومہ پروگرام کا آغاز کر دیا،طلباء دو سال یو اے ایف میں اور ایک سال چین میں گزاریں گے۔گوادر پرو کے مطابق بیلی ووکیشنل کالج چائنہ اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد (یو اے ایف) نے تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ کے تعاون سے جدید زرعی ٹیکنالوجی میں ڈوئل ڈپلومہ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے ۔ بیلی ووکیشنل کالج چین کے صدر پینگ ڈونگ جون نے تقریب میں اپنے خطاب میں کہا کہ یہ طلباء کے باہمی سیکھنے کے لیے ایک نمایاں قدم ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے زور دیا کہ طلباء کو چین میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے تین سال تک چینی زبان سیکھنی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام طلباء کو زراعت میں جدید علم سے آراستہ کرے گا اور زرعی ترقی کے لیے کام کرے گا۔ کالج 16 میجرز پیش کرتا ہے اور وہ بین الاقوامی طلباء کی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔ گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر یو اے ایف کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے کہا کہ اس اقدام سے طلباء کو زرعی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے چینی تجربات سے سیکھنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے ذکر کیا کہ یہ باہمی اور تجر بات سیکھنے کی مدد سے زرعی ٹیکنالوجی اور کاروبار پر مبنی مارکیٹ پر مبنی پروگرام تھا۔گوادر پرو کے مطابق انہوں نے بتایا کہ یو اے ایف میں چینی زبان اور ثقافتی مرکز کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ بھی موجود ہے جس نے بہت سے طلباء کو چینی زبان میں تربیت دی ہے اور یہ لوگوں کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ پرنسپل کمیونٹی کالج ڈاکٹر انجم ضیاء نے حاضرین کو بتایا کہ ڈوئل ڈپلومہ پروگرام کے پہلے بیچ میں 40 طلباء نے داخلہ لیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین بہترین تعلقات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور یہ پروگرام عوام سے عوام کے رابطے کو مزید فروغ دینے میں مدد دے گا۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ایف مہارتوں کو فروغ دینے اور زرعی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق صدر تانگ پاکستان میکس ما نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان گہرے تعلقات ہیں اور اس طرح کا پروگرام انہیں مزید مضبوط کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق افتتاحی تقریب کی صدارت یو اے ایف کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے کی جبکہ بیلی ووکیشنل کالج چائنہ کے صدر پینگ ڈونگ جون، صدر تانگ پاکستان ماشیاؤان، سی ای او زلمی فاؤنڈیشن سیڈرک ایمل ایڈون، پرنسپل کمیونٹی کالج ڈاکٹر انجم ضیاء اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فواد چودھری کو ڈینگی ہو گیا

رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو ڈینگی ہو گیا ہے، جس کا انکشاف ان کے وکیل فیصل چوہدری کی جانب سے کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی سماعت ہوئی، جس میں عمران خان اور فواد چوہدری کی طرف سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری پیش ہوئے۔ فیصل چوہدری نے عدالت میں بتایا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے وہ زخمی ہیں انہیں کچھ مہلت دی جائے جبکہ فواد چوہدری کو ڈینگی بخار ہے پندرہ دن کی مہلت دی جائے۔ پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت تیرہ دسمبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیر داخلہ کا بغیر سمری آرمی چیف تعیناتی کا...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا بیان بغیر سمری کے بھی نیا آرمی چیف تعینات کر دیں گے خطرے کی گھنٹی ہے۔ ٹویٹر پر بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ وزیر داخلہ کے بیان سے واضح ہے، سب اچھا نہیں کیونکہ سب ایک پیج پر نہیں ہیں۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جب تک نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا مسئلہ حل نہیں ہوتا سیاست میں ٹھہرا ونہیں آئے گا، 30 نومبر تک فیصلہ ہوجائے گا آر ہوگا یا پار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تر پہنچ گیا ہے اور یہاں نفسانفسی کا عالم ہے لیکن 5 دن انتہائی اہم ہیں اور پی ڈی ایم بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی ہے، کیر ٹیکر کی مدت نہیں بڑھ سکتی۔ خود ہی اثاثوں کے ریکارڈ کو لیک کرواتے ہیں اور خود ہی تحقیقات کا حکم دیتے ہیں۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 26 نومبر 2بجے راولپنڈی عمران خان کے لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیراعظم (کل) 3 روزہ دورے پر ترکیہ جائینگے،...

وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر ترکیہ جائینگے، جس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ، سرکاری دورے کا آغاز (کل) 24نو مبر بروز جمعرات سے ہو گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم دورے کے دوران ترک قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ترک قیادت سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تجارتی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ وزیراعظم ترک ہم منصب، ترکیہ میں بزنس کمینوٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم روانگی سے قبل ہی اہم تعیاناتی کا فیصلہ کر کے ترکیہ روانہ ہونگے۔ وزیراعظم پاک ترک تعاون سے تیار بحری جہاز سمندر میں اتارنے کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے، سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم دورہ ترکیہ میں پاکستان نیوی کی ترکیہ کے تعاون سے بنائے گئے فریگیٹ کا افتتاح کریں گے، فریگیٹ کا افتتاح وزیراعظم اور ترک صدر مشترکا طور پر کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو دورہ ترکیہ کی دعوت ترک صدر رجب طیب اردوگان کی جانب سے دی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لاہور میں 18سالہ نوجوان نامعلوم افراد کی فائ...

گرین ٹاون کے علاقے میں 18سالہ نوجوان کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق 18سالہ نوجوان کی شناخت صارم کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو فرانزک کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے قتل کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوں سے تفتیش آغاز کر دیا، ورثا کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل ذاتی رنجش کی بنا پر لگ رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاک بحریہ فیفا ورلڈ کپ میں قطر کو سمندری سیک...

پی این ایس تبوک فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران قطر حکومت کو میری ٹائم سیکیورٹی میں معاونت فراہم کریگا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس تبوک قطر کی بندرگاہ پہنچ گیا۔ قطر کی بندرگاہ آمد پر پاکستانی سفارتی حکام اور میزبان بحریہ کے اعلی افسران نے جہاز کا استقبال کیا۔ جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے میزبان بحریہ کے اعلی حکام سے ملاقاتوں کے دوران فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میری ٹائم سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا۔ پی این ایس تبوک کی انٹرنیشنل میگا ایونٹ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران میری ٹائم سیکیورٹی میں معاونت پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ریاست کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا، اسلام...

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ ریاست کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا۔ پاکستان تحریک انصاف کے متوقع دھرنے کے خلاف تاجروں کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔ کنٹینر لگانا کوئی مسئلے کا حل نہیں۔ انتظامیہ کوئی جدید طریقہ اختیار کرے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ریاست کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا۔ اگر راولپنڈی میں کچھ ہوتا ہے تو بھی اسلام آباد آنے والوں کو دشواری ہو سکتی ہے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کی طرف سے درخواست واپس لیے جانے پر تاجروں کی درخواست نمٹادی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

قوم فیصلہ کر چکی، انتشار سے نکلنے کا واحد را...

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ قوم اپنا فیصلہ کربیٹھی ہے، اس انتشار سے نکلنے کا ایک واحد راستہ شفاف الیکشن ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ قوم کا کپتان گولیاں کھانے کے باوجود ڈٹا ہوا ہے، اپنی حقیقی آزادی کے لئے باہر نکلنے کے لئے قوم تیار ہے، اچھی خبر یہ ہے کہ قوم تیار ہے، جب تک نئے الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا روزانہ معیشت کی تباہی میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انتشار سے پاکستان کو نکالنے کے لئے ایک ایک دن کی تاخیر کی جارہی ہے، یہ ہماری معیشت کو جس صورتحال میں لے کر آگئے ہیں وہ قومی سلامتی کا خطرہ بنتا جارہا ہے۔ اسد عمر نے مزید کہا ہے کہ یہ حکومت اپنے وسائل اور وقت اور توجہ پی ٹی آئی قیادت کو دہشتگرد ثابت کرنے کی بجائے کاروبار حکومت کی طرف لگا رہی ہوتی تو آج معیشت کی تباہی نظر نہ آرہی ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اگلے دنوں میں ہمارا مرکز پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرنا ہے، گلگت بلتستان سے لے کر کراچی اور بلوچستان تک اور تمام صوبوں سے لوگ بڑی تعداد میں پنڈی آئیں گے، ہماری پنڈی کی تنظیم کے پاس میزبانی کرنے کیلئے ذمہ داری ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس،6پی ٹی آئی رہنماوں...

ا نسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر،علی نوار اعوان سمیت دیگر چھ ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔ پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف مقدمہ تھانہ سنجانی میں مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا، اسد عمر،علی نواز اعوان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ پر محفوظ شدہ فیصلہ(آج) بدھ کو سنائے گی۔ دوران سماعت عدالت نے کہا ہے فیصل جاوید کی 161 کا بیان جمع نہیں کروایا گیا، فیصل جاوید کے وکیل کو 161 کا بیان جمع کروانے کی ہدایت کر دی ہے۔ فیصل جاوید ،خرم نواز،عامر کیانی کی درخواستوں پر فیصلہ (آج) بدھ کو سنایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سال قبل ڈوبنے والے ٹائی ٹینک جہاز سے ملنے وا...

بحری جہاز ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کے 110 سال بعد اس سے ملنے والی ایک پوسٹل کلرک کی پاکٹ واچ برطانیہ میں نیلام کردی گئی۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق یہ پاکٹ واچ ٹائی ٹینک میں ہلاک ہونے والے پوسٹل کلرک آسکر اسکاٹ ووڈی کی تھی جسے 98 ہزار پانڈز ( یعنی ڈھائی کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں نیلام کیا گیا۔14 اپریل 1912 میں جب بحرِ اوقیانوس میں ٹائی ٹینک ڈوبا تو یہ گھڑی پانی میں جا کر جم گئی تھی جسے بعد میں نکال کر آسکر کی اہلیہ کو دی گئی۔ رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں نیلامی کے موقع پرٹائی ٹینک جہاز سے جڑی دیگر اشیا کی بھی نیلامی کی گئی۔جس میں جہاز کے فرسٹ کلاس کا مینیو 50 ہزار پانڈز میں فروخت ہوا۔ اس کے علاوہ فرسٹ کلاس مسافروں کی فہرست 41 ہزار پانڈز،میٹھے کی ایک پلیٹ 20 ہزار پانڈزاور ایک ریسٹورنٹ کا مینیو 23 ہزار پانڈز میں بیچا گیا۔واضح رہیکہ ٹائی ٹینک حادثے میں 1500 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

داعش میں شمولیت کیلئے برطانیہ سے شام جانے وا...

عالمی شدت پسند تنظیم داعش میں شمولیت کیلئے برطانیہ سے شام جا کر اپنا طرز زندگی تبدیل کرنے والی شمیمہ بیگم کی برطانیہ واپسی کیلئے اسپیشل امیگریشن اپیلز کمیشن میں 5 روزہ سماعت کا آغاز ہوگیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمیمہ کے وکلا نے کہاکہ داعش میں شمولیت کیلئے شام گئی، شمیمہ بیگم جنسی استحصال کیلئے انسانی اسمگلروں کا نشانہ بنی۔شمیمہ کی شہریت ختم کرنیکا فیصلہ غیر قانونی تھا۔ادھر ہوم آفس کا اصرار ہے کہ شمیمہ اب بھی برطانیہ کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شمیمہ بیگم کی برطانوی شہریت 2019 میں ختم کردی گئی تھی۔شمیمہ اب بھی شمالی شام کے کیمپ میں ہیں جہاں مسلح گارڈزتعینات ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نیو یارک میں شدید برف باری سے نظام زندگی مفل...

نیو یارک میں شدید برف باری سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا،امریکا میں برفانی طوفان کے باعث بفالو اور شمالی نیویارک کئی فٹ برف سے ڈھکے ہوئے ہیں،کچھ علاقوں میں برف باری کاسلسلہ رک چکا ہے جہاں برف کو ہٹانے کا کام جاری ہے_غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں اب بھی متاثر جبکہ اسکول بھی بند ہیں۔مختلف حادثات میں دوافراد ہلاک ہوئے ہیں۔نیویارک میں گزشتہ روز بھی 2 فٹ تک برف پڑنے کا امکان ہے،کچھ متاثرہ علاقوں میں ہائی ویز کھول دیے گئے ہیں اور سفری پابندیاں اٹھالی گئی ہیں،نیویارک کے گورنر نے طوفان کو تاریخی قرار دیا ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت،ظالم شخص نے گیارہ سالے بچے کو موت کے گ...

ناجائز تعلقات کا پردہ چاک ہونے کے خوف سے ظالم شخص نے گیارہ سالے بچے کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دل دہلادینے والا واقعہ راجھستان کے ناگور ضلع کے گاں تیتری میں پیش آیا، جہاں گیارہ سالے بچے کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا، جس کی لاش ریلوے ٹریک کے قریب سے برآمد ہوئی۔پولیس نے چند گھنٹوں میں ہی بچے کے قاتل کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سیتارام میگھوال نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس کے مقتول بچے کی ماں کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور بچہ ان کے ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بن رہا تھا۔پولیس کے مطابق اسے راستے سے ہٹانے کے لئے ملزم نے اس موبائل کا لالچ دیکر گھر سے اغوا کیا اور چھوٹی کھٹو ریلوے ٹریک پر لیجاکر قتل کردیا،بچے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد اس کی لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فیفا ورلڈ کپ،براہ راست نشریات کے دوران صحافی...

فیفا ورلڈ کپ کے سنسنی خیز میچز جاری ہیں اور اس سے جڑی مختلف ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔گزشتہ روز پہلے میچ کی رپورٹنگ کرتے ہوئے خاتون صحافی کی قیمتی اشیا چوری ہوگئیں۔ارجنٹائن کی صحافی ڈومینک میٹزگر دوحہ کے علاقے کورنیشے سے فرائض انجام دے رہی تھیں اسی دوران ان کے ہینڈ بیگ سے رقم اور دستاویزات چوری ہوگئیں۔انہوں نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی، خاتون صحافی کے مطابق اہلکار نے کہا کہ ہم نے جگہ جگہ ہائی ٹیک کیمرے نصب کیے ہیں، ہم اسے (چور) کو شناخت کررہے ہیں۔ آپ کیا انصاف چاہتی ہیں؟ جب ہم اسے پکڑلیں تو کیا کریں؟ڈومینک میٹزگر کے مطابق خاتون اہلکار نے کہا کہ آپ کیا چاہتی ہیں اسے کیا سزا دیں؟ کیا آپ چاہتی ہں کہ اسے پانچ سال قید کی سزا دی جائے، یا اسے ملک بدر کردیا جائے؟انہوں نے جواب دیا کہ وہ صرف اپنی اشیا واپس حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسپین میں 1.5 ملین گھروں کے لیے نئی اسکیم مت...

اسپین حکومت نے 1.5 ملین گھروں کے لیے ایک نئی اسکیم متعارف کی ہے، اس اسکیم کے تحت آپ کے بلوں میں 40 فیصد تک ڈسکانٹ ملے گا یعنی کہ آپ کو حکومت کی طرف سے خصوصی سہولت فراہم کی جائے گی۔اس سہولت کو حاصل کرنے کا طریقہ کار یہ ہے کہ جس گھر یا گھر کے نزدیک ترین جہاں کاروبار کرتے ہیں اور آپ ڈسکانٹ مطلوب ہے تو اس کے نزدیک ترین جو بھی کمپنی ہے اس کے آفس جا کر مکمل تفصیلات حاصل کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا میں قیامت خیز زلزلہ ،جاں بحق افراد...

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں 5.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد162 تک جا پہنچی، عمارتیں گرنے سے سینکڑوں لوگ زخمی ہوگئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.6 تھی اور اس کا مرکز جاوا کے مغربی علاقے میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا، اس کے کے جھٹکے جکارتا میں بھی محسوس کیے گئے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے سے متعدد عمارتیں گرنے سے ملبے میں بہت سے لوگ ابھی بھی دبے ہوئے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔انڈونیشیا کیڈیزاسٹرمنیجمنٹ کے ترجمان نے ہلاک خیز زلزلے میں 162 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ 350 افراد زخمی ہیں۔ جنھیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، زخمیوں میں سے بھی درجن سے زائد افراد کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لاطینی امریکا میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے پ...

لاطینی امریکا میں ایک چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے پر گر کر تباہ ہو گیا، جس سے 8 ہلاکتیں ہوئی ہیں تفصیلات کے مطابق لاطینی امریکی ملک کولمبیا میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس میں عملے کے 2 اراکین سمیت آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔جی کمپنی کا طیارہ ایئر پورٹ سے ٹیک آف کے کچھ منٹ بعد ہی رہائشی علاقے پر جا گرا تھا، طیارے میں حادثے کے بعد آگ لگ گئی، طیارہ گرنے سے 7 گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے، جب کہ 6 عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔کولمبیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق جہاز گرنے کی وجوہ سامنے نہیں آ سکی ہیں، تاہم حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، اور ہلاک افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کراچی،کار سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہی...

کراچی میں کار سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا، کار سوار مبینہ طور پر ایک لڑکی کو اغوا کر کے لے جا رہا تھا، پولیس اہلکاروں کے روکنے پر واقعہ پیش آیا۔ ڈی آئی جی ساتھ عرفان بلوچ نے کہا ہے ملزم گاڑی میں ایک لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرکے لے جارہا تھا۔ شاہین فورس کے اہلکاروں نے گاڑی کو روکا تو پوچھ گچھ کے دوران لڑکی بھاگ گئی، گاڑی میں بیٹھے پولیس اہلکار اور ملزم کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تو ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا، کار سوار لاش چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ جبکہ ایس ایس پی ساتھ سید اسد رضا نے کہا ملزم کو تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ دوسری طرف واقعے سے چند منٹ قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں بلیک کلر کی ٹرینٹ گاڑی کو گزرتے دیکھا جا سکتا ہے، گاڑی کے گزرتے ہی موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار بھی پیچھے جاتے دکھائی دیتے ہیں۔ ادھر شہید پولیس اہلکار عبدالرحمان کا پوسٹ مارٹم مکمل ہوگیا ہے، ہسپتال ذرائع کے مطابق اہلکار کو گولی سر پر لگی، نائن ایم ایم پستول استعمال کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کورونا کے مزید 25 کیسز مثبت، 46 مریضوں کی حا...

ملک بھر میں کورونا کے مزید 25 کیسز مثبت، 46 مریضوں کی حالت تشویشناک۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 478 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 25 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.72 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے،دھرنے کی اج...

پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کی اجازت سے متعلق درخواست واپس لے لی۔ پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کی اجازت سے متعلق درخواست کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نے سماعت کے دوران درخواست واپس لینے کی استدعا کی جسے چیف جسٹس عامر فاروق نے منظور کر لیا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے راولپنڈی کے فیض آباد چوک میں دھرنا دینے کا فیصلہ کیا اور پی ٹی آئی رہنماں نے انتظامیہ کو سکیورٹی کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ماحولیاتی انصاف کامطالبہ عالمی سطح پر منظور...

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ازالے کا عالمی فنڈ قائم ہونا پاکستان کے موقف کی جیت ہے۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ماحولیاتی انصاف کا مطالبہ عالمی سطح پر منظور ہونا پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے، پاکستان کے موقف کو دنیا نے تسلیم کیا، وزیر اعظم نے سیلاب کی تباہ کاریوں کو عالمی ایجنڈے میں تبدیل کر دیا، میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کے موقف نے عالمی اتفاق رائے بنانے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈیمیج اینڈ لاس فنڈ کے قیام سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی میں مدد ملے گی، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتیرس ترقی پذیر ممالک کے محسن ثابت ہوئے، وزیر خارجہ اور وزیر موسمیاتی تبدیلی کی کاوشوں نے کلیدی کردار ادا کیا، کاپ-27 میں عالمی فنڈ کے قیام کا فیصلہ تاریخی سنگ میل ہے۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ تمام عالمی قائدین مبارک اور خراج تحسین کے مستحق ہیں، سعودی عرب کے ولی عہد اور مصر کے صدر نے کاپ-27 کی کامیابی میں خصوصی کردار ادا کیا، یہ عالمی اتحاد موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے مقابلے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے...

رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم کے دوران ایک فلسطینی جاں بحق اور 4 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت نے پیر کے روز ایک بیان میں بتایا کہ جنین کے ایک پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے پیٹ میں گولی لگنےکے باعث ایک فلسطینی شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔

عینی شاہدین اور مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے ایک یونٹ نے بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے مشتبہ فلسطینی افراد کو پکڑنے کیلئے پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولا جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج نے جنین میں اسرائیلی فوجیوں پر گولی چلانے میں ملوث ہونے کے الزام میں اسرائیل کو مطلوب ایک فلسطینی کو گرفتار کر لیا ہے۔

جنین کے فلسطینی گورنر اکرام رجب نے شنہوا کو بتایا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر جنین میں چھاپوں اور فلسطینیوں ، ان کے گھروں و املاک کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر اسرائیلی خلاف ورزیوں کے خاتمے کیلئے مداخلت کرے۔

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایچ کے ایس اے آر قومی مقننہ کے لیے دسمبر میں...

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ(ایچ کے ایس اے آر)چین کی اعلیٰ مقننہ 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے لیے 36 نائبین کا 15 دسمبر کو انتخاب کرے گا۔ اس بات کا فیصلہ پیر کو 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس  کے لیے ایچ کے ایس اے آر کے نائبین کے انتخاب کی کانفرنس کے پریزیڈیم اجلاس میں کیا گیا۔

اس سے قبل انتخابی کانفرنس کا  پہلا مکمل اجلاس ہوا ، جس میں 1ہزار 107 اراکین نے شرکت کی۔ ایچ کے ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹیو جان لی سمیت 19 رکنی پریزیڈیم کو ایچ کے ایس اے آر کے 14ویں نیشنل پیپلزکانگریس کے نائبین کو منتخب کرنے کے طریقہ کار کے مطابق کانفرنس کی صدارت کے لیے منتخب کیا گیا۔ انتخابی امور سے متعلقہ اجلاسوں کی صدارت کے لیے ہانگ کانگ کے دورہ پر آئے نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سیکرٹری جنرل یانگ ژین وو  نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر میں نیشنل پیپلز کانگریس کے نائبین کا انتخاب ایک ملک، دو نظام کا عمل ہے، جو  اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہانگ کانگ کے ہم وطن اپنے معاملات کے مالک ہیں۔

یانگ نے آئین اور ایچ کے ایس اے آر کے بنیادی قانون میں وضع کردہ فرائض کی انجام دہی اور قومی سلامتی کے تحفظ کی کم سے کم سطح سے آگاہ ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بیجنگ میں مالیاتی سٹریٹ فورم کی سالانہ کانفر...

بیجنگ(شِنہوا)مالیاتی سٹریٹ فورم کی سالانہ کانفرنس پیر کے روز بیجنگ میں شروع ہو گئی ہے۔

تبدیلیوں کے دوران اقتصادی ترقی اور مالیاتی تعاون کے ساتھ مشترکہ مستقبل کی جانب آگے بڑھیں کے موضوع پر منعقدہ 3 روزہ تقریب کا انعقاد ڈاون ٹاؤن فنانشل اسٹریٹ میں کیا جا رہا ہے۔ اس میں حقیقی معیشت اور مالیاتی خدمات، عالمی مارکیٹ اور مالیاتی نمو، فنٹیک اور ڈیجیٹل معیشت، اور گورننس سسٹم و مالیاتی استحکام پر ایک مرکزی فورم اور 4 متوازی فورم شامل ہوں گے۔

رواں سال کے فورم میں اعلیٰ معیار کی ترقی، حقیقی معیشت کو بااختیار بنانا، دیہی احیاء کی خدمت، اعلیٰ سطحی اوپننگ اپ اور فن ٹیک اختراع کے موضوعات شامل ہوں گے۔

بلدیہ بیجنگ کی پیپلز گورنمنٹ ، دی پیپلز بینک آف چائنہ ، شِنہوا نیوز ایجنسی ، چائنہ بینکنگ اینڈ انشورنس ریگولیٹری کمیشن ، چائنہ سیکورٹی ریگولیٹری کمیشن اور اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج 2012ء میں قائم ہونیوالے اس فورم کے مشترکہ منتظمین ہیں۔

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی سب سے بڑی شیل گیس فیلڈ کی پیداوار ریک...

چھونگ چھنگ(شِنہوا) چین کی سب سے بڑی شیل گیس فیلڈ "فولنگ" سے رواں سال اتوار تک قدرتی گیس کی پیداوار ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

فیلڈ کی ڈویلپر سائنوپیک نے بتایا کہ چین کے جنوب مغربی چھونگ چھنگ میں واقع فیلڈ سے 2022ء میں اب تک تقریباً 6 ارب 40 کروڑ کیوبک میٹر قدرتی گیس کی پیداوار ہو چکی ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 0.5 فیصد زیادہ ہے۔

کمپنی کے مطابق 10 سے زائد پیداواری اور تعمیراتی منصوبوں کی بدولت یومیہ گیس کی سپلائی تقریباً 2 کروڑ کیوبک میٹر تک بڑھانے میں مدد ملی ہے۔

نئے کنوؤں کے پیچیدہ ارضیاتی حالات کے باوجود فیلڈ میں نوول کرونا وائرس کے اثرات کو دور کرنے اور ڈرلنگ کی کارکردگی کو تیز کرنے کیلئے بھی مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

چین کی 2014ء میں کمرشل ڈیویلپمنٹ میں شامل ہونیوالی بڑے پیمانے پر پہلی شیل  گیس فیلڈ کے طور پر فولنگ چین میں دریائے یانگسی اقتصادی بیلٹ سے منسلک 70 سے زائد شہروں کیلئے صاف توانائی کا ذریعہ بن چکی ہے۔

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی صدر کی اقوام متحدہ،چین عالمی شراکت داری...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے اقوام متحدہ،چین عالمی شراکت داری ورکشاپ برائے خلائی تحقیق وجدت کے شرکاء کو مبارکباد دی ہے،جو پیر کو چینی صوبے ہائی نان کے صدرمقام  ہائیکو میں شروع ہوئی۔

مبارک باد کے خط میں،صدر شی نے کہا کہ چین نے حالیہ برسوں میں خلائی تحقیق کے مشن کو فعال طور پر انجام دیا ہے، جن میں چھانگ ای قمری مشن ، مریخ کے تحقیقاتی مشن تیان وین -1 اور شمسی ریسرچ کا  سیٹلائٹ شی ہی شامل ہیں ان کے ساتھ  ملک کے خلائی اسٹیشن کی تعمیر بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مشنز نے کائنات کے بارے میں لوگوں کی تفہیم میں مسلسل اضافہ کیا اور انسانیت کی بھلائی کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ  خلائی تحقیق کی کوئی انتہا نہیں  اور چین کائنات کے اسرار کو مشترکہ طور پر دریافت کرنے، بیرونی خلا کے پرامن استعمال اور خلائی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے تبادلوں  اور تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے تمام ممالک کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دنیا بھر کے لوگ بہتر طور پر مستفید ہوسکیں۔

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شامی حدود سے ترک قصبے پر حملہ ، 2 افراد ہلاک...

انقرہ(شِنہوا) شامی حدود سے داغے جانیوالے راکٹ حملے کے باعث ترکی کے جنوبی علاقے میں 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

جنوبی صوبہ غازی انتیپ کے گورنر داوت گل نے پیر کے روز ٹویٹ کیا کہ دہشتگرد گروہ نے شام میں فرات کے مشرقی علاقے سے ضلع خارخمیس پر 5 راکٹ فائر کیے، مزید بتایا کہ زخمیوں میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

انادولو ایجنسی کی خبر کے مطابق راکٹوں سے ایک ہائی سکول ، 2 گھروں اور سرحد کے نزدیک ایک ٹرک کو نشانہ بنایا گیا۔

ترکی نے اتوار کی صبح سے شمالی شام میں کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس(وائے پی جی) اور شمالی عراق میں کردستان ورکرز پارٹی(پی کے کے) کیخلاف فضائی کارروائی شروع کی ہے۔

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا میں زلزلے سے 14 افراد ہلاک ، 17 زخ...

جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے صوبہ مغربی جاوا میں 5.6 شدت کے زلزلے سے کم از کم 14 افراد ہلاک اور 17 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام اور موسمیاتی ایجنسی نے پیر کے روز بتایا کہ زلزلے کے باعث سینکڑوں مکان اور عمارتوں کے ساتھ ساتھ ایک پل بھی تباہ ہو گیا ہے ، زلزلے کے جھٹکے ملک کے دارالحکومت جکارتہ میں بھی کافی شدت کے ساتھ محسوس کیے گئے ہیں۔

قدرتی آفات سے نمٹنے اور تخفیف کے قومی ادارے کے سربراہ سوہاریانتو نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ زلزلے سے مرنیوالے افراد کی مجموعی تعداد اب 14 ہو گئی ہے اور 17 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

موسمیات ، ماحولیات اور جیوفزکس ایجنسی کے مطابق مغربی صوبے کا ضلع سیانجور سب سے زیادہ متاثر ہونیوالے علاقوں میں سے ایک ہے۔

ضلع میں قدرتی آفات سے بچاؤ و انتظام ایجنسی کے ڈیٹا و انفارمیشن یونٹ کی سینئر افسر نینا فاطمہ نے بتایا کہ قدرتی آفت کے باعث مکانات، عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے فون پر شِنہوا کو بتایا کہ متاثر ہونیوالے مکانات اور عمارتوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔ ایک پل بھی منہدم ہو گیا ہے۔

نینا فاطمہ کے بقول زلزلے کے اثرات کا اندازہ لگانے کا عمل ابھی جاری ہے۔

صوبائی سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے ترجمان جوشوا بنجارناہور نے فون پر شِنہوا کو بتایا کہ زلزلہ متاثرین کی تلاش اور ریسکیو کیلئے امدادی ٹیموں کو زلزلہ سے متاثرہ علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔

انڈونیشیا کے جکارتہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے باعث لوگ عمارتوں سے باہر نکل کر زمین پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ (شِنہوا)

موسمیات ، ماحولیات اور جیوفزکس ایجنسی نے کہا ہے کہ زلزلہ جکارتہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجکر 21 منٹ(11 بجکر 21 منٹ پاکستانی وقت) پر آیا اور اس کا مرکز صوبہ مغربی جاوا کے ضلع سیانجور سے 10 کلومیٹر جنوب مغرب کی جانب زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی عملہ بردار خلائی جہازشینژو-15 لانچ کر...

جیوچھوآن(شِنہوا) چین کے عملہ بردار خلائی جہاز شینژو-15 اور لانگ مارچ-2ایف کیریئر راکٹ کے کامبی نیشن کو پیر کو لانچنگ ایریا میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی (سی ایم ایس اے) نے کہا کہ لانچنگ سائٹ پر سہولیات اور آلات اچھی حالت میں ہیں اور لانچ سے پہلے کے مختلف فنکشن چیک اور مشترکہ ٹیسٹ شیڈول کے مطابق کیے جائیں گے۔

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے مشرقی صوبے میں ڈائنوسار کے قدموں کے ن...

فوژو(شِنہوا)  چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے شہر لونگ یان کی شانگ ہانگ کاؤنٹی میں تقریباً 15 مربع میٹر کے علاقے میں اچھی طرح سے محفوظ ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات دریافت ہوئے ہیں۔ ماہرین حیاتیات اور فوسلز پر قومی ماہرکمیٹی کے ماہرین کا کہنا ہے  کہ اچھی طرح سے محفوظ ڈائنوسار کے نقوش کے اتنے بڑے رقبے کی دریافت پوری دنیا میں ایک منفرد چیزہے۔ ان فوسلز میں سورپوڈ اور تھیروپوڈ ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات اور لہروں پر مشتمل ایک واضح  شکل شامل ہے۔ ملنے والے نقوش کے ذریعہ چھ ڈائنوسار کے 30 سے زیادہ پاؤں کے نشانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ یہ فوسلز مقدار اور وضاحت دونوں لحاظ سے کافی نایاب ہیں، جو کریٹاسیئس ڈائنوسارکے آخری دور میں ان کے رہنے کی عادات اور ماحول کے مطالعہ کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

قاسم جومارت توکایف دوبارہ قازقستان کے صدر م...

آستانہ(شِنہوا)قازقستان کے موجودہ صدر قاسم جومارت توکایف ایک بار پھر ملک کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

قازقستان کے مرکزی الیکشن کمیشن کے چیئرمین نورلان عبدیروف نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں ابتدائی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ قاسم جومارت توکایف نے اتوار کے روز ڈالے گئے 1 کروڑ 19 لاکھ 50 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹوں میں سے 81.31 فیصد تقریباً 83 لاکھ ووٹ حاصل کر کے فتح حاصل کی ہے۔

قاسم جومارت توکایف نے پیر کے روز کہا ہے کہ صدارتی انتخابات تاریخی اہمیت کے حامل اور ایک نئے سیاسی دور کا آغاز ہیں ، مزید کہا کہ قازق حکام پائیدار اصلاحات کا نفاذ کر کے ایک نئے قازقستان کی تعمیر کیلئے کوشش کرینگے۔

قازقستان میں اتوار کے روز صدارتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا ، توکایف سمیت 6 امیدواروں نے صدارت کے حصول کی دوڑ میں حصہ لیا۔

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کمبوڈین وزیراعظم کی چینی وزیر دفاع سے ملاقات

پنوم پن(شِنہوا) کمبوڈیا کے وزیراعظم سمڈیچ ٹیچو ہن سین نے چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر دفاع وی فینگ ہی  سے ملاقات کی ہے۔ ہن سین نے  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد اور شی جن پھنگ کے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر دوبارہ انتخاب پر پرتپاک مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں چین کی کامیابیاں عہد ساز تاریخی اہمیت کی حامل رہی ہیں اور یہ کہ  چین مضبوط اثر و رسوخ کے ساتھ دنیا کا ایک بڑا ملک اور چینی قوم بحالی کی جانب مسلسل رفتار کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

کمبوڈین وزیر اعظم نے کہا کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کی 2022 کی صدارت کے کمبوڈین دور میں آسیان اور چین کے درمیان تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں داخل  ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا نے بحیرہ جنوبی چین کے ضابطہ اخلاق پر دستخط کے لیے فعال طور پر زور دیا اور امید ہے کہ چین کے ساتھ مل کر بحیرہ جنوبی چین میں امن و سکون برقرار رہے گا۔

ہن سین نے اپنے ملک کی فوج کی ترقی کے لیے بھرپور تعاون اور مدد فراہم کرنے پر چینی فوج کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں فوجیں مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرتی رہیں گی۔

ملاقات کے دوران وی فینگ ہی نے کمبوڈیا کے وزیر اعظم کو سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس اور اس کی اہم کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کمبوڈین وزیراعظم کی چینی وزیر دفاع سے ملاقات

پنوم پن(شِنہوا) کمبوڈیا کے وزیراعظم سمڈیچ ٹیچو ہن سین نے چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر دفاع وی فینگ ہی  سے ملاقات کی ہے۔ ہن سین نے  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد اور شی جن پھنگ کے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر دوبارہ انتخاب پر پرتپاک مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں چین کی کامیابیاں عہد ساز تاریخی اہمیت کی حامل رہی ہیں اور یہ کہ  چین مضبوط اثر و رسوخ کے ساتھ دنیا کا ایک بڑا ملک اور چینی قوم بحالی کی جانب مسلسل رفتار کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

کمبوڈین وزیر اعظم نے کہا کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کی 2022 کی صدارت کے کمبوڈین دور میں آسیان اور چین کے درمیان تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں داخل  ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا نے بحیرہ جنوبی چین کے ضابطہ اخلاق پر دستخط کے لیے فعال طور پر زور دیا اور امید ہے کہ چین کے ساتھ مل کر بحیرہ جنوبی چین میں امن و سکون برقرار رہے گا۔

ہن سین نے اپنے ملک کی فوج کی ترقی کے لیے بھرپور تعاون اور مدد فراہم کرنے پر چینی فوج کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں فوجیں مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرتی رہیں گی۔

ملاقات کے دوران وی فینگ ہی نے کمبوڈیا کے وزیر اعظم کو سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس اور اس کی اہم کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی صدر کی توکایف کوقازقستان کا صدر منتخب ہ...

بیجنگ(شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے قاسم جومارت توکایف کو قازقستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں صدرشی نے کہا کہ انتخابی نتائج میں توکایف پر قازق عوام کے اعتماد اور حمایت کا مکمل مظاہرہ کیا گیا ہے۔ شی نے کہا کہ وہ  دوطرفہ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ کو ایک نئے نقطہ آغاز سمجھتے ہوئے دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مفاد کے لیے باہمی جامع اور مستقل تزویراتی شراکت داری کو ترقی دینے اور ہم نصیب مستقبل کے ساتھ چین قازقستان کمیونٹی کی مشترکہ تعمیر کے لیے  ان کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں