چین ، دارالحکومت بیجنگ میں سالانہ کانفرنس برائے مالیاتی اسٹریٹ فورم 2022 کے افتتاحی اجلاس کا منظر ۔ (شِنہوا)
ہائیکو(شِنہوا) چینی خلائی سائنسدانوں اور انجینئرز نے جنوبی صوبے ہائی نان کے دارالحکومت ہائیکو میں جاری چائنہ اسپیس کانفرنس میں 2022 کے لیے خلائی شعبے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے 10چیلنجز جاری کیے ہیں۔ چیلنجز کی اس فہرست میں کائناتی حرکیات سے طاقت کا حصول، نظام شمسی سے باہر قابل رہائش سیارہ اور زندگی کے آثار کی تلاش، شٹل نما خلائی ٹرانسپورٹ سسٹم کے لیے کلیدی ٹیکنالوجیز، زمین کے قریب سیارچوں کی نگرانی اور ان سے تحفظ اور زمین سے ماورا وجود کی حیات کے لیے مصنوعی روشنی کی ترقی شامل ہیں۔
طویل فاصلے تک ، ہائی پاور وائرلیس انرجی ٹرانسفر ٹیکنالوجی، چاند کی سطح پر ریگولیتھ کا استعمال کرتے ہوئے تعمیرات، ہوائی جہازوں کا ٹرانس میڈیا کنٹرول، ستاروں کے جھرمٹ پر اے آئی سے چلنے والےخود مختارنظام کے ذریعے تحقیق، زمین کے بالائی ماحول میں کثافت اور ولاسٹی کے ارتقا کا انتہائی درست تخمینہ بھی چیلنجز کی فہرست میں شامل ہیں۔
چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے ذیلی ادارے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر وانگ وی نے پیر کو شروع ہونے والی چار روزہ کانفرنس میں ایک ویڈیو کے ذریعے اس فہرست کا اعلان کیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے کار سرکار میں مداخلت اور احتجاج کے خلاف مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنماوں کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ پی ٹی آئی رہنماوں میں فیصل جاوید، عامر کیانی اور راجہ خرم نواز شامل ہیں۔ انسداد دہشتگری عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے درخواست ضمانت پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے گزشتہ روز دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کینبرا(شِنہوا)آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ ان کی حکومت زلزلے سے متاثرہ انڈونیشیا اور جزائر سلیمان کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے۔
حکام کے مطابق انڈونیشیا کے صوبہ مغربی جاوا میں 5.6 شدت زلزلے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 162 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
زلزلے سے کئی مکانات، عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ زلزلے کے شدید جھٹکے ملک کے دارالحکومت جکارتہ میں بھی محسوس کیے گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا ہے کہ منگل کی صبح 7 بجکر 3 منٹ 7 سیکنڈ (پاکستانی وقت) پر جزائر سلیمان کے مالانگو سے 18 کلومیٹر جنوب مغرب کی جانب 7.0 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
منگل کے روز پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا کہ انہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے مدد کی پیشکش کیلئے دونوں ممالک کے رہنماؤں سے رابطہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2 ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے ، میں نے اپنے دوست صدر جوکو ویدودو کے ذریعے آسٹریلیا کی جانب سے اس المناک جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور ہم انڈونیشیا میں اپنے دوستوں کو مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں جیسا کہ آسٹریلیا ہمیشہ کرتا ہے۔
ہم نے جزائر سلیمان کے وزیر اعظم مناسی سوگاورے سے بھی رابطہ کیا ہے اور انہیں بتایا ہے کہ آسٹریلیا مدد کیلئے تیار ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کے محکمہ صحت کے ایک عہدیدارنے کہا ہے کہ طبی خدمات خصوصاً شدید علامات کے حامل مریضوں کے علاج کی طبی صلاحیت میں اضافہ کوویڈ-19 کے خاتمے کی ملکی کوششوں میں ناگزیر ہے۔
نیشنل ہیلتھ کمیشن کے عہدیدار گو یان ہونگ نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اگرچہ ملک میں کوویڈ-19 سے ہونے والی اموات اور سنگین کیسز کی شرح کم ہے، لیکن یہ اب بھی انتہائی ضروری ہے کہ شدید علامات والے مریضوں کے علاج کے لیے اعلیٰ سطح کی تیاری کو برقرار رکھا جائے۔گو نے بتایاکہ ملک کی بڑی عمر رسیدہ آبادی اور بنیادی طبی حالات کا شکار بہت سے لوگوں کو وائرس کا سب سے زیادہ خطرہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی بہتر حفاظت کے لیے شدید بیماریوں کے علاج کی صلاحیت کو بہتر بنانا ضروری ہے۔گو نے کہا کہ اس کے علاوہ ،کوویڈ-19 کا مقابلہ کرنے کے لیے شدید بیماری کے علاج کی صلاحیت اور طبی خدمات کی طویل مدتی اور اعلیٰ معیار کی ترقی اہم ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تعیناتی کے لئے سمری آگئی ہے، سارے نام شامل کر کے ادارے نے دور اندیشی کا ثبوت دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اب کسی کی پسند ناپسند کا نہیں میرٹ کا سوال ہوگا جو بھی آرمی چیف آئے گا وہ سیاست سے دور ملک اور اپنے ادارے کا وفادار ہوگا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ نیا آنے والا آرمی چیف تباہ حال معیشت کو سہارا دینے کی کوشش کرے گا، نوازشریف نے جس کو بھی تعینات کیا اسی سے جوڈو کراٹے کئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے مغربی علاقے میں گزشتہ روز آنیوالے زلزلے کے باعث ہونیوالی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 268 ہو گئی ہے اور 151 افراد بدستور لاپتہ ہیں۔
آفات سے نمٹنے کی قومی ایجنسی کے سربراہ سوہاریانتو نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اموات کی تعداد اب 268 تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز انڈونیشیا کے صوبہ مغربی جاوا میں آنیوالے 5.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 1 ہزار 83 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور زلزلے کے باعث 21 ہزارسے زائد گھر اور انفراسٹرکچر کی تنصیبات تباہ ہونے کے باعث 58 ہزار 362 افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔
سوہاریانتو نے بتایا کہ زلزلہ متاثرین کی تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔
قبل ازیں منگل کے روز ہی انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے حکام سے کہا کہ وہ آپریشن کو ترجیح دیں اور پہلے متاثرین کو ریسکیو کریں۔
صدر نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت زلزلے سے تباہ ہونے والے مکانات کے بدلے میں تقریباً 1 کروڑ روپیہ سے 5 کروڑ روپیہ(ایک امریکی ڈالر 2 ہزار 5 روپیہ کے برابر ہے) تک معاوضہ ادا کرے گی۔
جوکو ویدودو نے اس امر پر زور دیا کہ تعمیر کیے جانے والے نئے مکانات کو زلزلے کے جھٹکوں کا مقابلہ کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔
تہران(شِنہوا) ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے)کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے اپنے خلاف قرار داد کی منظوری کے خلاف جوابی ردعمل کے تحت 60 فیصد سے زیادہ افزودہ یورینیم کی تیاری شروع کردی ہے۔
ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم (اے ای اوآئی) کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان کے مطابق ایران نے پہلی بار اپنے شمالی شہر قم کے قریب واقع زیر زمین فردو نیوکلیئر پلانٹ میں یورینیم کو 60 فیصد تک خالصتاً افزودہ کرنا شروع کیا ہے۔اے ای اوآئی نے کہا کہ فردو میں پرانے سینٹری فیوجز کو بھی جدید آئی آر-6 سے تبدیل کیا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ وسطی علاقے میں نتنز کے جوہری پلانٹ میں بھی یورینیم کی 60 فیصد تک افزودگی جاری ہے۔
بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے انڈونیشیا میں آنیوالے مہلک زلزلے پر اپنے انڈونیشین ہم منصب جوکو ویدودو کو ایک تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
منگل کو بھیجے گئے اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ زلزلے سے بھاری جانی و مالی نقصان کے متعلق سن کر انہیں دکھ ہوا۔ انہوں نے چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے جاں بحق ہونے والوں کیلئے اظہار تعزیت اور سوگوار خاندانوں و زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
شی جن پھنگ نے یہ بھی کہا کہ انہیں یقین ہے کہ جوکو ویدودو اور انڈونیشین حکومت کی قیادت میں متاثرہ علاقوں کے لوگ یقیناً تباہی پر قابو پالیں گے اور اپنے گھروں کو دوبارہ تعمیر کریں گے۔
بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے انڈونیشیا میں آنیوالے مہلک زلزلے پر اپنے انڈونیشین ہم منصب جوکو ویدودو کو ایک تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
منگل کو بھیجے گئے اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ زلزلے سے بھاری جانی و مالی نقصان کے متعلق سن کر انہیں دکھ ہوا۔ انہوں نے چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے جاں بحق ہونے والوں کیلئے اظہار تعزیت اور سوگوار خاندانوں و زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
شی جن پھنگ نے یہ بھی کہا کہ انہیں یقین ہے کہ جوکو ویدودو اور انڈونیشین حکومت کی قیادت میں متاثرہ علاقوں کے لوگ یقیناً تباہی پر قابو پالیں گے اور اپنے گھروں کو دوبارہ تعمیر کریں گے۔
واشنگٹن (شِنہوا) وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے تاریخی برف باری کے بعد نیویارک ریاست کے لیے ہنگامی حالت کے اعلان کی منظوری دے دی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق بائیڈن نے موسم سرما کے شدید طوفان اور برفانی طوفان کے بعد اس سے نمٹنے میں ریاستی اور مقامی ردعمل کے حوالے سے کوششوں میں وفاق کی اضافی مدد کا بھی حکم دیا تھا۔
اس کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت نے طوفان سے متاثرہ علاقوں میں وفاق کی جانب سے بحالی کی کارروائیوں کے لیے ایک کوآرڈینیٹنگ افسر نامزد کیا ہے۔
نیویارک کی خاتون گورنر کیتھی ہوکل نے ٹویٹ کیا کہ ہمیں رواں ہفتے کے آخر میں ریکارڈ برفانی طوفان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
طوفان نے 24 گھنٹے کے دوران شدید برفباری کا ریاستی ریکارڈ قائم کیا۔ ایری کاؤنٹی کے کچھ حصوں میں 6 فٹ (180 سینٹی میٹر) سے زیادہ برف پڑی ہے۔
امریکی قومی موسمیاتی سروس کے مطابق ایری کاؤنٹی کے ایک گاؤں آرچرڈ پارک میں جمعرات سے اتوار کی سہ پہر تک کے دورانیہ میں 80 انچز (203 سینٹی میٹر) برف پڑی۔
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف متعین طریقہ کار کے مطابق تعیناتیوں کا فیصلہ کریں گے۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ وزارت دفاع کی جانب سے بھجوائی گئی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے، سمری میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کے عہدوں پر تقرری کے لئے ناموں کا پینل بھجوایا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف متعین طریقہ کار کے مطابق ان تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ (شِنہوا) چینی حکام نے کیمپنگ سیاحت کی منظم ترقی کو فروغ دینے، خیمے لگانے کے عوامی مقامات کی تعمیر اور خدمات کے معیار میں اضافہ کے لیے ایک گائیڈ لائن جاری کی ہے۔
وزارت ثقافت و سیاحت اور دیگر 13 محکموں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ گائیڈ لائن میں منافع پر مبنی کیمپ سائٹس کے فروغ پر بھی زور دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں سیاحتی مقامات، تفریحی جگہوں ، دیہی سیاحتی مقامات اور دیگر اہل پارکس کو کیمپنگ کے لئے نا مزد کر نے اور متعلقہ خدمات فراہم کرنے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔
گائیڈ لائن میں ثقافت اور سیاحت کی مربوط ترقی کو فروغ دینے اور ثقافتی وسائل کو مکمل طور پر بروئے کار لانے پر زور دیا گیا ہے، جس سے کیمپنگ کرنے والوں کے تجربات کو تقویت ملتی ہے۔
متعلقہ کاروباری اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ عوامی تحفظ اور آتشزدگی سے حفاظت کے حوالے سے انتظام کو مستحکم کریں۔ گائیڈ لائن کے مطابق کیمپ سائٹس کو اپنی قیمت وصول کرنے کے معیارات، کیمپنگ کرنے والوں کے لیے ہدایات اور مارکیٹنگ کی دیگر معلومات کو واضح اور سچائی کے ساتھ ظاہر کرنا چاہیے۔
ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے میں تاکلی مکان صحرا میں 4 برس قبل سابق فوجی تیان یی اور ان کے 7 دیگر ساتھیوں نے سینکڑوں ہیکٹرز اراضی پر ہوا کو روکنے اور آمدنی پیدا کرنے والے پودے لگائے تھے۔
2018 سے تیان نے اپنے شراکت داروں کے ساتھ ملکر سنکیانگ کی جنوبی کاؤنٹی چھی مو میں صحرائی پودوں کی 10 سے زائد اقسام اگا ئیں، جن میں 800 ہیکٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلے پاپولس یوفریٹیکا، گلاب ولو اور ساشیول شامل ہیں۔
چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کی صحرائی کاؤنٹی چھی مو میں سابق فوجی آب پاشی کے پائپ چیک کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
چھی مو ایک حساس ماحولیات کی حامل صحرائی کاؤنٹی ہے۔ یہاں 1998 میں صحرا پر قابو پانے اور شجرکاری منصوبوں پر کام شروع کیا گیا تھا۔ 2003 کے بعد سے صحرائی وسائل کے استعمال اور مقامی معیشت کی ترقی کے لئے نجی شعبے کو آگے لایا گیا ہے۔
فوج سے ریٹائرمنٹ کے 2 برس بعد 2018 کے موسم بہار میں تیان نے چھی مو کا دورہ کیا اور مقامی افراد کو صحرا میں شجرکاری کرتے دیکھا تھا۔
موسم خزاں میں انہوں نے دیگر2 سابق فوجیوں کے ساتھ مل کر ایک ماحولیاتی زراعت کی کمپنی قائم کی اور ساشیول اور سیستان چے اگانا شروع کئے۔
سیستان چے ایک نقد آور فصل ہے جسے "صحرا کا جن سینگ" بھی کہا جاتا ہے ، ہوا کی رکاوٹ ساشیول کی جڑوں کو پیراسائٹائز کرتی ہے۔
اب 47 سالہ تیان کی رائے ہے کہ ساشیول اور سیستان چے کی افزائش سے کاؤنٹی میں صحرائی علاقے کو بڑھنے سے روکنے میں مدد مل سکتی ہے اور یہ مقامی برداریوں کی آمدن میں اضافہ بھی کرسکتی ہے۔
چین ، دارالحکومت بیجنگ میں سالانہ کانفرنس برائے مالیاتی اسٹریٹ فورم 2022 میں میکرو پالیسی، یکے بعد دیگرے جھٹکوں سے فعال طور پر نمٹنا کے موضوع پر منعقدہ سیشن کا منظر۔ (شِنہوا)
چین ، دارالحکومت بیجنگ میں سالانہ کانفرنس برائے مالیاتی اسٹریٹ فورم 2022 کے افتتاحی اجلاس کا منظر ۔ (شِنہوا)
چین ، دارالحکومت بیجنگ میں سالانہ کانفرنس برائے مالیاتی اسٹریٹ فورم 2022 کے افتتاحی اجلاس کا منظر ۔ (شِنہوا)
چین ، دارالحکومت بیجنگ میں سالانہ کانفرنس برائے مالیاتی اسٹریٹ فورم 2022 میں میکرو پالیسی، یکے بعد دیگرے جھٹکوں سے فعال طور پر نمٹنا کے موضوع پر منعقدہ سیشن کا منظر۔ (شِنہوا)
انسبروک ، آسٹریا (شِنہوا) چین کے ٹیکنالوجی کے مرکز شین زن اور جرمن بولنے والے ڈی اے سی ایچ خطے (جرمنی، آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ) کے درمیان قریبی کاروباری تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک تجارتی اور کاروباری فورم کا انعقاد کیا گیا۔
جدت اور ترغیب: ڈی اے سی ایچ خطے اور شین زن کے درمیان رابطوں کا فروغ کے موضوع پر منعقدہ فورم نے تقریباً 100 شرکا کو اپنی جانب راغب کیا ہے جن میں سرکاری افسران، کاروباری افراد اور کاروباری ایسوسی ایشنز کے نمائندے شامل تھے۔
شین زن کے میونسپل کامرس بیورو کے ایک اہلکار یوآن شیاؤ فانگ نے اس تقریب کے دوران ایک ویڈیو تقریر کی ، انہوں نے کہا کہ ڈی اے سی ایچ خطے کی آٹومیشن، مشینری اور ہائی اینڈ مینوفیکچرنگ جیسے شعبوں میں برتری ایک جدید مینو فیکچرنگ صنعت کی تعمیر کے لئے شین زن کے ابتدائی خاکہ کے ساتھ انتہائی مطابقت رکھتی ہے۔
یوآن نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ دونوں فریق مزید عملی تعاون حاصل کر سکتے ہیں اور اپنی صنعتوں کو ترقی دینے کے عمل کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شین زن عالمی سرمایہ کاری کے لیے اپنے کاروباری ماحول میں بہتری لانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
انسبروک کے ایک بزنس اسکول ایم سی آئی کے ریکٹر آندریاس آلٹ مین نے اس فورم کے دوران عزم ظاہر کیا کہ وہ ڈی اے سی ایچ خطے اور شین زن میں کاروباری اداروں کے مابین تبادلے کو فروغ دینے میں مدد کر یں گے۔
شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی کی غیر ملکی تجارت کا حجم رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 5.3 فیصد بڑھ کر 34کھرب 60 ارب یوآن (تقریباً 483 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گیا ہے۔
شنگھائی کسٹمز نے منگل کے روز بتایا کہ مجموعی طور پر شنگھائی کی برآمدات 12.5 فیصد اضافے کے ساتھ 14 کھرب 10 ارب یوآن تک پہنچ گئی جبکہ جنوری سے اکتوبر تک کے عرصہ کے دوران اس کی درآمدات 0.9 فیصد بڑھ کر 20کھرب 50 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہیں۔ اس عرصہ کے دوران بلدیہ کا تجارتی حجم چین کی مجموعی تجارت کا تقریباً 10 فیصد تھا۔
شنگھائی کے غیر ملکی مالی تعاون سے چلنے والے اداروں نے اس کی غیر ملکی تجارت کی قدر میں 61.2 فیصد حصہ ڈالاہے۔ دوسری جانب اس کے نجی شعبے کی درآمدات اور برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 13.6 فیصد اضافہ ہوا جو کہ شہر کی غیر ملکی تجارت کی ترقی کا ایک اہم محرک بن گیا۔
اس عرصہ کے دوران شنگھائی کی بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ملکوں کو کی گئی درآمدات اور برآمدات تقریباً 783 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو کہ 6.8 فیصد زیادہ ہے۔ جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی ایسوسی ایشن ( آسیان) کے ساتھ تجارت 6.6 فیصد بڑھ کر تقریباً 467 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ اس کی نئی توانائی مصنوعات کی برآمدات نے پہلے 10 مہینوں کے دوران مستحکم ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے۔ لیتھیم آئن بیٹریوں، بجلی سے چلنے والی گاڑیوں اور سولر سیلز کی برآمدات بالترتیب تقریباً 20 ارب یوآن، 65 ارب یوآن اور 7 ارب یوآن رہی جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.6 گنا، 1.2 گنا اور 53 فیصد زیادہ ہیں۔
جزائر سلیمان کے ہونیارا میں زلزلے سے متاثر ہونیوالی کار کی ایک تصویر۔(شِنہوا)
کویت، کویت سٹی میں منعقدہ ایئر شو کے دوران طیارے کرتب دکھارہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے وسطی صوبے ہینان میں ایک پلانٹ میں آگ لگنے کے واقعہ میں زخمیوں کو بچانے اور طبی امداد کے لیے ہر ممکن کوششوں کا حکم دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین ، شی نے آگ لگنے کے واقعہ کے فوراً بعد لوگوں کی جان بچانے کو اولین ترجیح دینے پر زور دیا۔
آن یانگ شہر میں پیر کی شام تقریباً 4 بجے ایک کامرس اینڈ ٹریڈ کمپنی کے پلانٹ میں دھماکے سے لگنے والی آگ سے 38 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی 2 شمال مشرقی ریاستوں آسام اور میگھالیہ کو تقسیم کرنے والی سرحد کے قریب پولیس کی فائرنگ میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
میگھالیہ کے وزیراعلیٰ کونراڈ سنگما نے منگل کے روز اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ میگھالیہ کے ضلع مغربی جئینتیا ہلز میں اس وقت پیش آیا جب آسام پولس کے اہلکاروں اور آسام فاریسٹ گارڈز نے ایک ہجوم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسام پولیس کے اہلکار اور آسام فاریسٹ گارڈز ایک ٹرک کا پیچھا کرتے ہوئے میگھالیہ کے علاقے میں داخل ہوئے اور جلد ہی موقع پر ایک بڑا ہجوم جمع ہوگیا۔ دونوں فریقوں کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی اور وہاں موجود آسام کے سیکورٹی اہلکاروں نے بھیڑ پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
سنگما نے ٹویٹر پر بتایا کہ ضلع مغربی جئینتیا ہلز کے گاؤں موکروہ میں پیش آنے والے ایک بدقسمت واقعے میں آسام پولیس اور آسام فاریسٹ گارڈز کی فائرنگ سے 6 افراد کی موت ہو گئی ہے۔
کونراڈ سنگما نے یکے بعد دیگر ٹویٹس میں کہا کہ 6 مرنے والوں میں سے 5 میگھالیہ کے رہائشی تھے اور ایک کا تعلق آسام فاریسٹ گارڈز سے تھا۔ میں مرنے والوں کے سوگوار خاندانوں سے گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ میگھالیہ کی حکومت آسام پولیس اور آسام فاریسٹ گارڈز کے میگھالیہ میں داخل ہونے اور بلااشتعال فائرنگ کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے گی اور اس غیر انسانی فعل کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے مرنیوالوں کے لواحقین میں ہر ایک کو 5 لاکھ بھارتی روپیہ (6 ہزار 124 امریکی ڈالر) معاوضہ ادا کرنے کا بھی اعلان کیا۔
انڈونیشیا کے مغربی جاوا میں سیانجور کے گاؤں سوگینانگ میں ریسکیو اہلکار زلزلے کے باعث ہونیوالی لینڈ سلائیڈنگ کی جائے وقوعہ پر کام کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
انڈونیشیا کے مغربی جاوا میں سیانجور کے گاؤں مانگون کیرتا میں زلزلے کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران ریسکیو اہلکار ملبے سے ایک لاش نکال رہے ہیں۔(شِنہوا)
انڈونیشیا کے مغربی جاوا میں سیانجور میں زلزلے سے متاثرہ افراد ایک ہسپتال میں طبی امداد ملنے کا انتظار کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
کابل(شِنہوا)افغانستان کے دارالحکومت کابل کے پولیس ضلع 4 میں ایک کار بم دھماکے کی زد میں آنے کے باعث 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
مقامی نجی ٹیلی ویژن چینل طلوع نیوز نے منگل کے روز ایک نامعلوم سیکورٹی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ دھماکہ گزشتہ شام پولیس ضلع 4 کے علاقے پروان سی میں ہوا جس میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام کی جانب سے واقعے پر ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
صوبائی پولیس کے ترجمان عبدالمبین صافی نے بتایا کہ شمالی صوبہ تخار کے دارالحکومت طالقان شہر میں بھی گزشتہ شام اسی طرح کا ایک دھماکہ ہوا ہے جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
انڈونیشیا کے مغربی جاوا میں سیانجور کی ایک عارضی پناہ گاہ میں ایک رضاکار کھانا تیار کر رہی ہے ۔(شِنہوا)
ہاربن (شِنہوا) ایک مال بردار طیارہ سر حد پار ای کا مرس کے سامان سمیت 40 ٹن سے زائد مال لیکر ہاربن تائی پھنگ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اپنی براہ راست منزل امریکی شہر لاس اینجلس کے لئے روانہ ہوا۔
اس ہموار فضائی مال بردار سروس کو چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ میں سرحد پار بنیادی ڈھانچے کی بہتری کا جزوی حصہ قراردیا جاسکتا ہے جو حالیہ برسوں کی مسلسل کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوا۔
ابتدائی طور پر 42 ملکی اور غیرملکی فضائی کمپنیوں کا ایک فضائی ٹریفک نیٹ ورک تشکیل دیا گیا ہے جس کے 341 روٹس اور 102 منازل ہیں۔ صوبہ حئی لونگ جیانگ کا دارالحکومت ہاربن اس کے مرکز کے طور پر کام کررہا ہے۔
ایئر ٹریفک نیٹ ورک چین کے بڑے شہروں کی جنوبی کوریا اور سنگاپور جیسے ممالک کے درمیان رابطے کی سہولت بھی فراہم کررہا ہے۔
حئی لونگ جیانگ ایئرپورٹ مینجمنٹ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق کمپنی فعال طور پر ہاربن تائی پھنگ بین الاقوامی ہوائی اڈے کو یورپ اور شمالی امریکی مارکیٹ کے لئے ایک بین الاقوامی فضائی مال بردار مرکز اور نقل وحمل راہداری مرکز کے طور پر تعمیر کرے گی۔
نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کے علاوہ ، ای کامرس پلیٹ فارمز نے بھی چین کے شمال مشرقی علاقے کی سرحد پار تجارت کے فروغ میں مدد دی ہے۔
چین کے حئی ہی علاقے (حئی لونگ جیانگ) کے آزمائشی آزادانہ تجارتی خطے میں غیرملکی تجارت اور کارپوریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ژونگ ہوان یو نے کہا کہ حئی ہی نے ایک آزاد ای کامرس پلیٹ فارم تیار کیا ہے جو ٹرانزٹ کارکردگی کو بہتر بنانے، اخراجات میں کمی اور صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لئے مختلف گوداموں سے مربوط سرحد پار نقل وحمل بارے اعدادوشمار اکٹھے کرتا ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق 2022 کی پہلی ششماہی میں حئی ہی کی لائیواسٹریمنگ کی مدد سے سرحد پار ای کامرس تجارت کا حجم 6 کروڑ یوآن (تقریباً 84 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالرز) تک پہنچ گیا تھا۔
دریں اثنا، شہر کی مجموعی درآمدات اور برآمدات کی مالیت میں گزشتہ برس کی نسبت 175 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ژنگ ژو (شِنہوا) چین کے وسطی علاقے میں ایک پلانٹ میں آ تشزدگی سے 36 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 2 لاپتہ ہیں۔
شہر کے شعبہ تشہیر کے مطابق صوبہ ہینان کے شہر آن یانگ کے ضلع وین فینگ میں واقع ایک تجارتی کمپنی میں آ تشزدگی پیر کی شام 4 بجکر 22 منٹ پر ہوئی۔امدادی کارکن رات 11 بجے آ تشزدگی کو بجھا نے میں کا میاب ہو ئے۔
دو افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالات تسلی بخش ہے۔
متعلقہ مشتبہ افراد پولیس کی زیرحراست ہیں۔
نیویارک (شِنہوا) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں لون وولف کی اصطلاح ایسے شخص کے لئے استعمال کی جاتی ہے جو تشدد بارے بنیاد پرست ہو مگر وہ کسی منظم گروہ سے تعلق نہ رکھتا ہوں۔ تاہم تشدد پسند سفید فام بالادست افراد کو تنہا کردار کے طور پر سوچنا غلط ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق ایٹم وافن ڈویژن ، آنر اینڈ نیشن اور آل پولش یوتھ جیسی معروف باضابطہ سفید فام بالادستی کی تنظیمیں موجود ہیں۔ اگرچہ سفید فام بالادستی کے حامی افراد کی اکثریت براہ راست ان گروہوں سے وابستہ نہیں ہے تاہم وہ خود کو ہم خیال لوگوں کی عالمی تحریک کا حصہ قرار دیتے ہیں۔
ان میں سے کچھ پیروکاروں کی توجہ حاصل کرنے اور معاشرے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لئے کسی قیادت یا رہنمائی کے بغیر پرتشدد کارروائیوں کا ارتکاب کرتے ہیں۔
رپورٹ میں اس بات کا خاص کر ذکر کیا گیا ہے کہ عالمی سفید فام انتہا پسند تحریک کی نوعیت نے ان کے مقصد بارے میں عوام کی سمجھ بوجھ کو بھی دھندلا دیا ہے۔
اس کے حل کی جو پالیسی تجویز کی گئی ہے وہ خطرے سے نمٹنے کے لئے کافی نہیں ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ یہ تمام چیزیں اہم ہیں تاہم صرف خیالات اور دعاؤں سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا اور نہ ہی ذہنی صحت کی بہتر دیکھ بھال ہوگی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی حل کا ایک غائب حصہ یہ تسلیم کرنا ہے کہ امریکہ میں دائیں بازو کا انتہا پسندانہ تشدد ایک عالمی رجحان کا حصہ ہے اور اسی کے مطابق نمٹنا ہوگا۔
ہانگ کانگ (شِنہوا) فائر ڈریگن رقص ایک صدی پرانی روایتی تقریب ہے، جسے غیر محسوس ثقافتی ورثے کی تیسری قومی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
آج بھی لوگ اپنی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے یہ رقص کرتے ہیں۔

ہانگ کانگ ، تائی ہانگ میں لوگ فائر ڈریگن رقص کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)ہانگ کانگ ، تائی ہانگ میں لوگ فائر ڈریگن رقص کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

ہانگ کانگ ، تائی ہانگ میں رقاص ڈریگن کے جسم میں خوشبودار تیلیاں لگارہے ہیں۔ (شِنہوا)

ہانگ کانگ ، تائی ہانگ میں رقاص ڈریگن کے جسم میں خوشبودار تیلیاں لگارہے ہیں۔ (شِنہوا)

ڈریگن رقص کے سربراہ چھن تاک فائی روایتی سرگرمی بارے بتارہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین صنعتی معیشت کی بحالی کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے متعدد اقدامات کرے گا۔
وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، قومی ترقی واصلاحات کمیشن اور اسٹیٹ کونسل کے ریاستی ملکیتی اثاثوں کے نگرانی وانتظامی کمیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر دستاویز جاری کی گئی ہے۔
اس کے مطابق کلیدی صنعتوں کی صحیح معنوں میں ترقی کو محفوظ بنانے، مربوط علاقائی ترقی کو فروغ دینے اور صنعتی اداروں میں نئی رُوح پھونکنے کے لیے صنعت، خطے اور کاروبار سے متعلق مخصوص اقدامات کو اختیار کیا جائے گا ۔
اس میں کہا گیا ہے کہ صنعتی معیشت کو درپیش بنیادی مسائل سے نمٹنے کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔ جن میں ٹھوس فوائد میں اضافے کے لیے بڑے منصوبوں کی تعمیر میں تیزی، صارفین کی طلب میں اضافے کے لیے مارکیٹ کی صلاحیت کو بروئے کار لانا، صنعتی مصنوعات کی برآمدات کو مستحکم کرنا اور صنعتی اور سپلائی چین کی لچک اور تحفظ کو بہتر بنانا اور ترقی کے نئے محرکات کو فروغ دیناشامل ہے۔
اس میں اہم صنعتی اور سپلائی چینز کی مستحکم کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے توانائی اور خام مال کی وافر فراہمی کی ضمانت کے لیے کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔
منیلا (شِنہوا) فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں واقع منیلا چڑیا گھر کو 3 برس کی بندش کے بعد دوبارہ عوام کے لئے کھولا گیا ہے۔ اس دوران اس کی تزئین و آرائش ہوئی، جبکہ یہاں نوول کرونا وائرس وبا کے دوران ویکسی نیشن مرکز قائم کیا گیا تھا۔

فلپائن ، منیلا کے چڑیا گھر میں سیاح ہاتھی کو دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

فلپائن ، منیلا کے چڑیا گھر میں سیاح سفید بنگال ٹائیگر کو دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

فلپائن ، منیلا کے چڑیا گھر میں تتلیوں کے باغ میں ایک تتلی کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

فلپائن ، منیلا کے چڑیا گھر میں سیاح ٹوکان کو دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کینسر اور نایاب بیماریوں سے بچاؤ والی ادویات کی درآمد ، ملکی پیداوار اور سرکولیشن پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں 3 فیصد تک مزید کمی کرے گا۔
وزارت خزانہ اور دیگر سرکاری اداروں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یکم دسمبر سے مجموعی طور پر 71 ایسی ادویات اور فعال دواسازی کے لازمی اجزا ٹیکس میں اس کمی سے مستفید ہوں گے۔
اس اقدام کا مقصد مریضوں کے اخراجات میں کمی لانا اور چین کی دوا سازی کی صنعت کو فروغ دینا ہے۔
یہ سال 2018 سے اب تک کینسر اور نایاب بیماریوں کی ادویات اور فعال دواسازی کے اجزا کی اس طرح کی پالیسی سے مستفید ہونے کے لیے تیسری پیشکش ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت اور مشرقی علاقے میں صحت کے امور کے ڈائریکٹر جنرل اور کمانڈ اینڈ کنٹرول کے سربراہ ڈاکٹر ابراہیم العریفی کے عمل کی بنیاد پر سعودی مشرقی صوبے میں ادارہ صحت نے قطر ورلڈ کپ کے تناظر میں ہنگامی حالات کی تیاریاں کر لی ہیں، عرب میڈیا کے مطابق ان تیاریوں کا مقصد کسی بھی ممکنہ خطرے کا سامنا کرنا ہے ۔ کاموں کی تقسیم اور تیاری کو یقینی بنانے کیلئے مشرقی صوبہ کے ادارہ صحت سے منسلک ایجنسیوں اور محکموں نے اجلاس منعقد کرکے تیز اور موثر رد عمل کے ضروری منصوبوں کا جائزہ لیا۔ کسی بھی ممکنہ آفت میں تمام فریقوں کی تیاری کو یقینی بنانے کے لیے کئی فیلڈ مفروضے بنائے گئے اور ان سے نمٹنے کی تیاری کا جائزہ لیا گیا،کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے آپریشن روم کو بھی چالو کر دیا گیا ہے جو وبائی امراض کی صورتحال کے اشارے پر عمل کرتا ہے اور چوبیس گھنٹے ڈیٹا کا تجزیہ کرتا ہے۔ آپریشن روم کے لیے ایک ہاٹ لائن کو فعال کر دیا گیا ہے جو تمام بندرگاہوں اور صحت کے اداروں سے منسلک ہے۔
سلوی آپریشنز روم میں مواصلات کی سمت اور صحت کے متوقع واقعات کے جواب کے لیے ایک منصوبہ بنایا گیا ہے،ایسٹرن ہیلتھ نے وبائی امراض کی صورت میں آلات اور افرادی قوت کے لحاظ سے خطے کے نجی اور سرکاری سپتالوں کی تیاری کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ خطے کو ذاتی تحفظ اور انفیکشن کنٹرول سمیت سٹریٹجک سٹاک کی تمام اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کی تیاری کی گئی ہے،متعدی بیماریوں کے معاملات کا مقابلہ کرنے کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، اس کیلئے طبی عملے کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیا تھا،اس کے علاوہ ایک فیلڈ ہسپتال کو آفات کی صورت میں استعمال کرنے کے لیے تیار کردیا گیا ہے- خدا نخواستہ نازک معاملات کی تیزی سے منتقلی کے لیے، طبی انخلا کے لیے طیارے فراہم کیے گئے اور زخمیوں کو وصول کرنے کے لیے ہسپتالوں میں لینڈنگ سٹرپس تیار کی گئیں،الشرقیہ ہیلتھ کے پبلک ریلیشنز اینڈ کمیونیکیشن کے ڈائریکٹر مطلق الجلعود نے صحت سے متعلق آگاہی کو بہتر بنانے اور معاشرے کے تمام طبقات میں دلچسپی اور بیداری کی سطح کو بڑھانے کی اہمیت کی وجہ سے تعلیمی پہلو میں دلچسپی کا اظہار کیا، الجلعود نے کہا شائقین اور مسافروں کے لیے سلوی پورٹ کے ذریعے کئی تعلیمی راستوں کے ذریعے آگاہی مہم چلائی گئی ہے۔ جس میں تعلیمی ڈیزائنز اور ویڈیوز کے ذریعے متعدی امراض کا تعارف اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی تھی۔ سڑکوں اور بندرگاہوں میں رضاکاروں، سکرینوں اور بل بورڈز کے ذریعے مسافروں کے لیے تعلیمی پوسٹرز آویزاں کردئیے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مکہ مکرمہ کے ریسٹورنٹس اور کیٹرنگ میں گوشت فروخت کرنے کا طویل عرصے سے رائج طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا، سعودی میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ کے قائم مقام میئر صالح الترکی نے ریسٹورنٹس میں پکائے گئے گوشت کو فی پلیٹ کے بجائے وزن کر کے فروخت کرنے کی ہدایت جاری کردیں،میئر صالح الترکی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تبدیلی صارفین کی جانب سے ریسٹورنٹس اور کیٹرنگ مالکان کے خلاف ان شکایات پر کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ریسٹورنٹس اور کیٹرنگ سروس میں پلیٹ میں گوشت کی مقدار کم کر دی گئی ہے۔ مختلف ہوٹلوں میں گوشت کی مقدار یکساں نہیں ہوتی،مکہ میونسپلٹی نے ریسٹورنٹس اور کیٹرنگ کمپنیوں کے مالکان و منتظمین سے کہا ہے کہ وہ گاہکوں کے حقوق کا تحفظ کریں، پکا ہوا گوشت تول کرفروخت کریں، فی پلیٹ قیمت وصول نہ کی جائے،مکہ میونسپلٹی کا کہنا تھا کہ اس تبدیلی سے پکے ہوئے گوشت کے نرخ متاثر نہیں ہوں گے،مقامی شہریوں ، غیرملکیوں اور زائرین کو کسی بھی ریسٹورنٹ یا کیٹرنگ کی جانب سے پکا ہوا گوشت وزن کے بجائے پلیٹ کے حساب سے فروخت کرنے کی صورت میں شکایت درج کروانے کی ہدایت کی گئی ہے،پکے ہوئے گوشت کو تول کر فروخت کرنے کے لیے ریسٹورنٹس کو 3ما ہ کی مہلت دی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت میں اسپتال نے حاملہ خاتون کو داخل کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد خاتون نے سڑک پربچے کو جنم دیا،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر تروپتی کے ایک اسپتال میں حاملہ خاتون کو ڈیلیوری کے لیے لے جایا گیا لیکن اسپتال انتظامیہ نے خاتون کوداخل کرنے سے انکار کردیا،خاتون اور ان کے اہل خانہ بار بار اسپتال انتظامیہ سے داخل کرنے کے لیے درخواست کرتے رہے لیکن انتظامیہ انہیں دوسرے اسپتال جانے کا مشورہ دیتی رہی،خاتون کو دوسرے اسپتال لے جانے کا وقت نہیں ملا اور انہیں اسپتال کے سامنے والی سڑک پر بچے کو جنم دینا پڑا۔ خاتون کے اہل خانہ اور راہ گیروں نے ڈلیوری کے وقت بستر کی چادر تان کرپردے کا بندوبست کیا۔ سڑک پر بچے کی پیدائش کی خبروں کے بعد اسپتال کی انتظامیہ کومعطل کردیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے کے باعث دو افراد چل بسے،برطانوی میڈیاکے مطابق کابل میں پولیس کے ترجمان خالد زدران نے بتایا کہکار میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں دو افراد مارے گئے ہیں، جن کی شناخت ابھی واضح نہیں ہوئی، فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دھماکے کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا، تاہم حالیہ مہینوں میں افغانستان میں سویلین اور طالبان انتظامیہ کے اہداف پر کئی حملے ہوئے ہیں، جن میں سے کچھ کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مالینگو کے جنوب مغربی خطے کے قریب واقع سولومن جزیرے میں شدید زلزلے کے جھٹکے لگے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ ریکارڈ کی گئی ہے تاہم اس میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی البتہ انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت ہونیار کے مکینوں نے 20سیکنڈز تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے،امریکا کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ زیر زمین 13.6کلو میٹر کی گہرائی میں آیا ہے، جس کا مرکز ساحل سے 18کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا اور اس کی شدت 7تھی، زلزلہ گزرنے کے بعد تین آفٹرشاکس آئے جن کی شدت 6ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کے فوری بعد سرکاری حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کی جسے کچھ وقت بعد واپس لے لیا گیا البتہ زلزلے سے ہونیار کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
طالبان نے ملک بھر کی مساجد میں نماز جمعہ کے دوران ایک ہی خطبہ دینے کا حکم دے دیا،برطانوی میڈیا کے مطابق طالبان کی وزارت حج اور اوقاف کی جانب سے ملک کی تمام مساجد کے مبلغین کو نماز جمعہ کے دوران ایک ہی خطبہ دینے اورطالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کی فتح کے لیے لازمی دعا کرنے کا حکم دیا گیا ہے،وزارت حج و اوقاف کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک کی مساجد کے آئمہ اور مبلغین کے لیے ایک متفقہ خطبہ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں خطبہ کے ستون، روایات اور آداب کو دیکھا گیا ہے۔ متفقہ خطبے کی منظوری امارت اسلامیہ افغانستان کی اتھارٹی نے دی ہے،وزارت حج و اوقاف نے امیر کے لیے لازمی دعا کرنے سے متعلق موقف دیا کہ جمعہ کے خطبہ میں آداب اور مستحبات ہیں جن میں سے ایک امیر اور حاکم وقت کے لیے نیک دعا، اس کی ثابت قدمی اور اپنے دشمنوں پر فتح ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب میں قطر ورلڈ کپ شائقین کیلئے ہیریٹیج اتھارٹی نے الاحسا میونسپلٹی کے تعاون سے گورنریٹ کے متعدد مقامات پر ''الاحسا نخلستان''فیسٹیول کا آغاز کردیا ہے، عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیسٹول کا مقصد الاحسا کو ایک عالمی ثقافتی مقام کے طور پر پیش کرنا ہے تاکہ خطے کے ورثے اور تاریخ کی عکاسی کرکے اس ثقافتی اور تاریخی ورثے کو اہمیت دلائی جا سکے،اتھارٹی نے تاریخی شہر ہفوف کے وسط میں واقع ''القیصریہ مارکیٹ''کی جگہ کو الاحسا ورثہ کو منانے کے لیے جگہ کے طور پر منتخب کیا ہے۔ اس نے ''عین النجم''کو اصلی گھوڑوں کے دیکھنے کے مقام میں تبدیل کر دیا ہے۔ یہ مقام پر بہت سے دستکاری اور لوک فنون کو بھی پیش کیا گیا ہے،دیگر سرگرمیاں ابراہیم آثار قدیمہ کے محل، محیرس پیلس، ہائوس آف ایلیجینس، اور مدرسہ امیریہ میں تقسیم کی گئیں،''الاحسا نخلستان''کا تہوار ورلڈ کپ کے زائرین اور شائقین کے لیے ایک جشن کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔ الاحسا کا جغرافیائی محل وقوع سے خلیج عرب کو نظر انداز کردیا جاتا ہے ۔ یہ مقام قطر اور ورلڈ کپ سائٹ کے قریب ترین ہے ،اسی بنا پر اس علاقے میں سکیورٹی انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں اور یہاں کے تمام مقامات اور سڑکوں کو عوامی مقامات میں تبدیل کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سمٹ بینک لمیٹڈ کے سود کے اخراجات 31 مارچ 2022 کو ختم ہونے والے پہلے تین مہینوں میں 482 ملین روپے ،سود کی آمدنی میں 181 ملین روپے کی کمی ،فی حصص قیمت گر کر 1.09 پیسے ہو گئی ، ڈائریکٹرز کے پاس کمپنی کے 17 فیصدحصص۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق سمٹ بینک لمیٹڈ کے سود کے اخراجات 31 مارچ 2022 کو ختم ہونے والے پہلے تین مہینوں میں 482 ملین روپے تھے، جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 313 ملین روپے تھے۔ ویلتھ پی کے کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 22 میں، سود کے اخراجات میں اضافہ ہواجبکہ سود کی آمدنی میں کمی واقع ہوئی۔سود کی آمدنی 181 ملین روپے کی کمی کو ظاہر کرتی ہے جو گزشتہ مالی سال میں 182 ملین روپے تھی۔اسی طرح مالی سال 22 کی تین ماہ کی مدت کے دوران ٹیکس سے پہلے کا نقصان مالی سال 21 کی اسی مدت میں 1.73 بلین روپے کے نقصان سے بڑھ کر 1.77 بلین روپے تک پہنچ گیا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 21 کی اسی مدت میں 1.16 بلین روپے کے مقابلے میں مالی سال 22 کے تین مہینوں میں ٹیکس کے بعد کا نقصان 1.81 بلین روپے سے زیادہ ہے۔مالی سال 20-21 کے دوران کمپنی کا سود خرچ 2019-20 میں 1.4 بلین روپے سے زیادہ 1.1 بلین روپے تھا۔کمپنی کی سود کی آمدنی 2020-21 میں 1.37 بلین روپے تھی جو 2019-20 میں 1.56 بلین روپے تھی
۔ٹیکس سے پہلے کا نقصان 2020-21 میں 4.95 بلین روپے اور 2019-20 میں 10 بلین روپے سے زیادہ تھا۔مالی سال 21 میں ٹیکس کے بعد کا نقصان مالی سال 20 میں 6.93 بلین روپے کے نقصان سے 2.91 بلین روپے تھا۔فی شیئر آمدنی 2018 میں مائنس 3.32 روپے، 2019 میں مائنس 3.58 روپے، 2020 میں مائنس 2.63 روپے اور 2022 میں مائنس 1.09 روپے تھی۔31 دسمبر 2021 تک ڈائریکٹرز کے پاس کمپنی کے 17 فیصدحصص، متعلقہ کمپنیاں، انڈرٹیکنگز، اور متعلقہ فریقین کے پاس 68فیصد، بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں، غیر بینکاری مالیاتی اداروں کے 6فیصد، غیر ملکی حصص داروں کے پاس3.32فیصد، افراد کے 14.41فیصد، اور دیگر 8.26فیصدہیں۔گزشتہ تین سالوں میں کل آمدنی مثبت رہی جو کہ کمپنی کے لیے اچھی خبر ہے۔ کمپنی 2016 سے 2018 تک منافع میں تھی۔ تاہم منافع کم تھا اور 2018 سے 2021 تک نقصانات کافی تھے۔2016 میںایکویٹی پر کل منافع پچھلے کچھ سالوں سے منفی تھا۔سمٹ بینک لمیٹڈ کو پاکستان میں 9 دسمبر 2005 کو منسوخ شدہ کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت ایک عوامی کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
احمد حسن ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کی آمدنی 30 جون 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال میں 46 فیصد اضافے کے ساتھ 5.54 ارب روپے ہو گئی،کمپنی نے 338 ملین روپے کا مجموعی منافع کمایا، فی حصص بڑھ کر 23.76 روپے ہو گیا،کمپنی یارن فیبرک کی تیاری اور فروخت میں مصروف عمل۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق احمد حسن ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کی آمدنی 30 جون 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال میں 46 فیصد اضافے کے ساتھ 5.54 بلین روپے ہو گئی جو سال 2021 میں 3.79 بلین روپے تھی۔ مالی سال کے دوران سیلز ریونیو کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے حوالے سے ویلتھ پاک کی رپورٹ میں مقداری اور مالیاتی طور پر دونوں لحاظ سے اضافہ ہوا ہے۔ 03 دسمبر 1989 کو پاکستان میں قائم ہونے والی ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی احمد حسن ٹیکسٹائل ملز بنیادی طور پر یارن اور فیبرک کی تیاری اور فروخت میں مصروف ہے۔کمپنی نے مالی سال 22 میں 338 ملین روپے کا بھاری مجموعی منافع کمایاجو کہ مالی سال 21 میں حاصل کیے گئے 289 ملین روپے سے 17 فیصد زیادہ ہے۔ فی حصص جو ایک سال پہلے 19.81 روپے تھا مالی سال 22 میں نمایاں طور پر بڑھ کر 23.76 روپے ہو گیا۔ 2019 میں کمپنی کی سیلز ریونیو 2018 میں 5.17 بلین روپے سے بڑھ کر 7.27 بلین روپے ہو گئی۔ کمپنی کا مجموعی منافع پچھلے سال کے 308 ملین روپے سے بڑھ کر 460 ملین روپے ہو گیا۔ سال کے لیے بعد از ٹیکس منافع پچھلے سال کے 10 ملین
روپے سے 310 فیصد بڑھ کر 41 ملین روپے ہو گیا۔ جس کے نتیجے میں حصص کی قیمت 2018 میں 0.7 روپے سے بڑھ کر 2019 میں 2.84 روپے ہو گئی۔ 2020 میںکمپنی کی فروخت 2019 میں 7.27 بلین روپے سے 48.4 فیصد کم ہو کر 3.75 بلین روپے ہو گئی۔ یہ زیادہ تر کووڈ 19کی وجہ سے ہواجس نے مارکیٹوں کو بند کر دیا اور سپلائی چین میں خلل ڈالا لیکن کمپنی نے سال کے دوران خالص منافع میں 195 فیصد اضافہ رپورٹ کیا جو کہ پچھلے سال کے 41 ملین روپے سے زیادہ 121 ملین روپے رہا۔ پچھلے سال 2.84 روپے سے 2020 میں 13.62 روپے ہو گئے۔ 2021 میںکمپنی نے اپنے کاروبار میں معمولی اضافہ دیکھاجو ایک سال پہلے کے 3.75 بلین روپے سے 1.6 فیصد بڑھ کر 3.81 بلین روپے ہو گیا۔ ٹیکس کے بعد منافع پچھلے سال 121 ملین روپے سے بہتر ہو کر 168 ملین روپے ہو گیا۔
زیر نظر سال منافع میں اضافے کی وجہ سے فی حصص قیمت ایک سال پہلے کے 13.68 روپے سے بڑھ کر 19.81 روپے تک پہنچ گئی۔ مالی سال 2021-22 میںکمپنی کی آمدنی میں اضافے کی وجہ معاشی ترقی کے بعد بڑھتی ہوئی مانگ تھی جسکی وجہ کووڈ19 سے متعلق پابندیوں میں نرمی کر دی گئی۔ پاکستان میں حالیہ شدید سیلاب نے معیشت کے امکانات کو نمایاں طور پر خراب کر دیا تاہم اگر سیاسی استحکام حاصل ہو جاتا ہے اور استحکام کے جاری اقدامات جاری رہتے ہیں تو ان کا اقتصادی نقطہ نظر پر نمایاں اثر پڑے گا۔ فیبرک کی قیمت میں ان پٹ لاگت میں اضافے کے ساتھ ہم آہنگی نہیں بڑھی ہے کیونکہ اس کی مانگ میں کمی ہے۔ مقامی اور عالمی دونوں منڈیوں میں مصنوعات میں اضافے آئندہ مالی سال کے ہدف کے نتائج حاصل کرنے کے لیے احمد حسن ٹیکسٹائل ملز کی انتظامیہ صلاحیت میں اضافہ اور استعداد کار میں اضافہ کر کے اخراجات میں کمی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کی ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کے لیے چینی تجربے سے سیکھنے کی صلاحیت غربت کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی،خاتمہ غربت کیلئے چین کی طرز پر دیہی زرعی اصلاحات ناگزیر، چین کی کل دیہی آبادی 1978میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی تھی،پاکستان میں حالیہ سیلاب نے مزید لاکھوں افراد کو انتہائی غربت میں ڈال دیا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق چین نے گزشتہ دہائیوں کے دوران غربت کے خلاف جنگ میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں اس نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے اور غربت سے لڑنے والے ممالک اسے ایک رول ماڈل کے طور پر دیکھتے ہیں۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس میں معاشیات کے ماہر شجاعت فاروق نے کہا کہ کچھ ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کے لیے چینی تجربے سے سیکھنے کی صلاحیت غربت کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ سیکھنے کا عمل تب بھی کارآمد ثابت ہو سکتا ہے جب پالیسیوں کو ڈیزائن کرنے اور مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے ان پر عمل درآمد کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ غربت میں کمی میں چین کی کامیابی میں جن عوامل نے اہم کردار ادا کیا ان میں 1970 کی دہائی کے آخر میں دیہی زرعی اصلاحات کا تعارف بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی کل دیہی آبادی 1978میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی تھی۔ 1978 سے 1985 تک دیہی اصلاحات کے پہلے مرحلے کے دوران گھریلو معاہدہ کی ذمہ داری کا نظام متعارف کرایا گیا تھا۔ اس نظام نے لاکھوں انفرادی کسانوں کو پیداوار سے منسلک معاوضے کے ساتھ مساوی زمین فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ زرعی پیداوار میں تیزی سے اضافہ آمدنی میں اضافے اور دیہی غربت میں کمی کا باعث بنا۔ انہوں نے کہا کہ 1978 اور 1984 کے درمیانی عرصے کے دوران ان اصلاحات سے پوری دیہی آبادی کو فائدہ پہنچا اور دیہی آبادی کی فی کس آمدنی میں 9.6 فیصد فی کس کی شرح سے اضافہ ہوا۔شجاعت فاروق نے کہا کہ دیہی غربت کی آبادی پہلے مرحلے 1986-1993 کے دوران 1985 میں 125 ملین سے کم ہو کر 1993 میں 80 ملین رہ گئی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے دوسرے مرحلے 1994-2000 میں غربت کے خاتمے کا اپنا منصوبہ شروع کیاجس میں 592 غریب کاونٹیوں کی شناخت کی گئی۔ قومی غریب کاونٹیزجہاں 79 فیصد غریب رہتے تھے مویشیوں کی افزائش، نقد فصل کی کاشت اور مزدوروں کی نقل مکانی پر خصوصی توجہ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں، 2001 کے آخر تک دیہی غربت کی آبادی کم ہو کر 30 ملین ہو گئی اور غربت کی لکیر سے نیچے رہنے والی آبادی 1978 میں 250 ملین سے کم ہو کر 2001 کے آخر تک 30 ملین رہ گئی۔ انہوں نے کہا کہ ان دو مرحلوں کے دوران عوامی اخراجات کے پیٹرن نے زرعی پیداوار اور دیہی آمدنی دونوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ شجاعت نے کہا کہ چین اپنے مضبوط سیاسی عزم اور طاقتور تنظیمی صلاحیتوں کی وجہ سے غربت کو کم کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صلاحیتیں میکرو اکنامک استحکام اور غربت کے خاتمے کو یقینی بناتی ہیں، جبکہ مائیکرو لیول پر یہ غریبوں کو بااختیار بناتی ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان میں یکے بعد دیگرے پالیسیاں اور پروگرام بھی شروع کیے گئے لیکن ان پر عمل درآمد ناقص تھا، عوامی اخراجات کم تھے، اور آبادی شرح نمو بہت زیادہ تھی جس کی وجہ سے ملک غربت کم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب نے مزید لاکھوں افراد کو انتہائی غربت میں ڈال دیا۔ جدید ٹیکنالوجی کو نہ اپنانے کی وجہ سے زرعی ترقی اور جمود کا شکار پیداوری میں بہت زیادہ تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔ اس عنصر کی وجہ سے، زیادہ تر غربت دیہی علاقوں میں مرکوز ہے جو زراعت پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیںجن میںجنوبی پنجاب اور دیہی سندھ شامل ہیں۔ چھوٹے کسانوں اور بے زمین گھرانوں کو بااختیار بنانے کے لیے زمینی اصلاحات، لائیو سٹاک کو فروغ دینا، اور ان پٹ کی دستیابی کچھ واضح طریقے ہیں۔ اس کے علاوہ، آبپاشی، زراعت کے اور جسمانی اور انسانی بنیادی دی ڈھانچے میں طویل مدتی عوامی سرمایہ کاری زراعت کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے بہت اہم ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
متبادل توانائی اور ترقیاتی بورڈپاکستان میں نجی کمپنیوں کو قابل تجدید توانائی کی پیداوار کے لیے بولیاں جمع کرانے کا عمل نومبر کے آخری ہفتے میں شروع کریگا، تمام کمپنیاں نیپرا کی شرائط کی پابند ہوں گی، مقامی نجی کمپنیوں کو شمسی پینل تیار کرنے کی ترغیب دینے کے لیے قواعد و ضوابط میں نرمی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق متبادل توانائی اور ترقیاتی بورڈپالیسی اقدامات کا مسودہ تیار کر رہا ہے جس کے تحت مقامی نجی کمپنیوں کو شمسی پینل اور متعلقہ آلات تیار کرنے کی ترغیب دینے کے لیے قواعد و ضوابط میں نرمی کی گئی ہے تاکہ گرین انرجی کے استعمال کو فروغ دیا جا سکے۔ صاف توانائی ملک کی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو بہترطریقے سے پورا کرتی ہے۔ متبادل توانائی اور ترقیاتی بورڈکے الیکٹریکل انجینئر فہیم احمد نے کو بتایا کہ قابل تجدید توانائی کی پیداوار کے لیے دستاویز تقریبا مکمل ہو چکی ہے اور توقع ہے کہ نومبر کے آخر تک اسے جاری کر دیا جائے گا۔ نجی کمپنیوں کو قابل تجدید توانائی کی پیداوار کے لیے بولیاں جمع کرانے کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ قابل تجدید توانائی پیدا کرنے کے لیے نجی ملکیت کے منصوبوں کو تیار کرنا ملک کے توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔
بولی کے عمل میں شرکت کے معیار کی وضاحت کرتے ہوئے فہیم احمدنے کہا کہ صرف وہی کمپنیاں شامل ہو سکتی ہیں جو قابل تجدید توانائی پیدا کر سکیں اور اسے قومی سطح پر فراہم کر سکیں۔ تمام کمپنیاں نیپرا کی شرائط کی پابند ہوں گی۔ ان شرائط کو پورا کرنے کے بعدمنصوبے حاصل کرنے والی کمپنیاں نجی طور پر قابل تجدید توانائی پیدا کر سکتی ہیں۔ فہیم احمدنے وضاحت کی کہ ان میں سے زیادہ تر منصوبے کیبنٹ کمیٹی برائے توانائی نے توانائی سے متعلق عوامی تنظیموںاور صوبائی توانائی بورڈکو تجویز کیے تھے۔ ان منصوبوں کو تین زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جن منصوبوں کو لیٹر آف انٹینٹ موصول ہوا ہے وہ تیسرے زمرے میں آتے ہیں۔ اس کے برعکس وہ منصوبے جو نیپرا کے ٹیرف کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں اور ان ٹیرف کی بنیاد پر آگے بڑھیں گے وہ کیٹیگری ٹو میں آتے ہیں۔ جن پراجیکٹس کو لیٹر آف سپورٹ موصول ہوا ہے انہیں زمرہ اول میں گروپ کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ حکام مختلف مراحل میں ان زمروں کو ترجیح دیں گے۔
اے ای ڈی بی کے اہلکار نے کہا کہ سولر سیل کی زیادہ لاگت کی وجہ سے پاکستان میں نجی کمپنیاں صرف سولر پینل اسمبل کرتی ہیں۔ موجودہ بلندقیمتیں پاکستانی سولر کمپنیوں کے لیے منافع بخش صورتحال پیدا کرتی ہیں۔ چونکہ سولر پینلز کی مانگ بہت زیادہ ہے اس لیے کمپنیاں مقامی طور پر سولر سیل تیار کر سکتی ہیں اور زیادہ قیمتوں سے منافع کما سکتی ہیں۔ فہیم احمدنے کہا کہ پاکستان میں سولر پینلز اور اس سے متعلقہ آلات کی تیاری کو فروغ دینے کے لیے ادارے کی جانب سے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بہت سے نجی کمپنیوں نے سولر ایسوسی ایشن آف پاکستان اور رینیو ایبل انرجی ایسوسی ایشن آف پاکستان کی چھتری تلے شرکت کی تاکہ پاکستان میں قابل تجدید صنعت کو مضبوط بنانے کے لیے آگے بڑھنے کا راستہ تلاش کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شرکا نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ حکومت قابل تجدید توانائی کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے کچھ ٹیکس مراعات اور ان پٹ، پلانٹس اور مشینری کی ڈیوٹی فری درآمد کی پیشکش کر سکتی ہے۔ شمسی خلیات اور جی کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات کی بنیاد پر مرحلہ وار ان کی مقامی پیداوار میں مدد کر سکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر ڈیوڈ وارنر نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ میں مداحوں کو دگنی خوشی دے دی،میلبرن میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں پہلے ڈیوڈ وارنر نے 106رنز کی شاندار اننگز کھیل کر مداحوں کو خوش کیا پھر آوٹ ہونے کے بعد بھی وہ مداحوں کو خوش کر گئے،آوٹ ہونے کے بعد گراونڈ سے جاتے ہوئے مداح آسٹریلوی بیٹر کی تعریف کے طور پر ان کے لیے کھڑے ہو کر تالیاں بجاتے ہیں تو اسی دوران کئی مداح ڈیوڈ وارنر کو چھونے کی بھی کوشش کرتے ہیں،مداحوں کی محبت اور جذبات کو دیکھتے ہوئے ڈیوڈ وارنر فورا ہی اپنے بیٹنگ گلوز ایک چھوٹے بچے کو دے دیتے ہیں،اس موقع پر بچے کی خوشی دیدنی تھی جو حیران ہو کر دوڑتا ہوا اپنی ماں اور بھائی کے پاس چلا جاتا ہے،ڈیوڈ وارنر کے گلوز ملنے کے بعد کم عمر مداح کی حیرانی کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قطر کی حکومت کی جانب سے فٹبال ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کی تیاری میں دن رات ایک کرنے والے محنت کشوں کو افتتاحی میچ میں داخلہ مفت دیا گیا،قطر کے حکمران مزدوروں پر مہربان ہیں اور قطری حکومت نے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے دن رات ایک کرکے شاندار اسٹیڈیم کی تیار کرنے والے محنت کشوں کو ان کی محنت کا صلہ شاندار انداز میں دیا اور انہیں ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں مفت داخلہ دیا گیا،قطری حکومت نے قومی ٹیم اور ایکواڈور کے مابین میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہزاروں مزدوروں کے لیے اسپیشل فین زون بنایا تھا جب کہ اسٹیڈیم کے باہر بھی بڑی اسکرینیں نصب کی گئی تھیں جہاں میچ کو براہ راست دکھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امارات کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ ابوظہبی ٹی ٹین ٹورنامنٹ کے چھٹے ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز بدھ(آج) سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے نبرد آزما ہوں گی،دکن گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ٹورنامنٹ میں شامل آٹھ ٹیموں میں دفاعی چیمپئن دکن گلیڈی ایٹرز ،موریس ویل سیمپ آرمی،بنگلہ ٹائیگرز،دہلی بلز،چنائی بریوز،نیویارک سٹرائیکرز،ناردرن واریئرز اور ٹیم ابوظہبی شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے ابتدائی روز دو میچوں کا فیصلہ ہوگا،ابوظہبی ٹی ٹین کا ابتدائی میچ میں نیویارک سٹرائیکرز اور بنگلہ ٹائیگرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ اسی روز دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن دکن گلیڈی ایٹرز اور ٹیم ابوظہبی کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی ۔ دونوں میچز شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے ۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ابو ظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ 23نومبر سے شروع ہوکر 4 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ تیز ترین میچز میں شائقین کرکٹ شاندار کھیل سے محظوظ ہوں گے جن میں بارہ دن میں 33میچز شیڈول کئے گئے ہیں ،ابوظہبی ٹی 10دنیا کا واحد دس اوور کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جسے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے باضابطہ طور پر منظور کیا اور امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی)کے ذریعہ لائسنس یافتہ ہے،یہ ٹورنامنٹ ایک رائونڈ رابن اور پلے آف سسٹم پر کھیلا جائے گا جس کے بعد فائنل میچ 4دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کی منظوری سے تیسرے ورلڈٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ کپ کا شیڈول جاری کردیا گیا،منگل کوپاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی طر ف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ 4سے 18دسمبر تک بھارت کے مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا،بنگلہ دیش، میزبان بھارت، نیپال ، پاکستان، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں،ورلڈ کپ کیلئے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ایونٹ کیلئے ٹیمیں 4دسمبرکو بھارت پہنچیں گی، ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب دوپہر 3بجے بھارت کے شہر نئی دہلی میں ہوگی ، ایونٹ میں میچوں کا آغاز6دسمبر سے ہوگا، پہلے روز 3میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں بھارت اور نیپال ، دوسرے میچ میں آسٹریلیا اور سری لنکا جبکہ تیسرے میچ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔7دسمبرکو پاکستان اوربھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ فرید آباد میں کھیلا جائے گا ، اسی روز نیپال اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں فریدآباد جبکہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین میچ نئی دہلی میں کھیلا جائے گا۔ 9دسمبرکوجنوبی افریقہ اور سری لنکا،دوسرے میچ میں نیپال اور آسٹریلیا جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی،
ورلڈ کپ میں 10دسمبرکوبھی 3میچ کھیلے جائیں گے جس میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ اندور میں ، دوسرا سری لنکا اور بنگلہ دیش ممبئی میں جبکہ تیسرا میچ جنوبی افریقہ اور نیپال کے درمیان نئی دہلی میں کھیلا جائے گا۔11دسمبرکوتین میچ کھیلے جائیں گے،پہلا میچ بھارت اورجنوبی افریقہ، دوسرا پاکستان اور سری لنکا جبکہ تیسرا میچ بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔13دسمبرکوبھی 3 میچ کھیلے جائیں گے پہلے میچ میں بھارت اوربنگلہ دیش، دوسرے میں سری لنکا اورنیپال جبکہ تیسرا میچ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔14 دسمبرکو بھارت اور سری لنکا کے مابین میچ گوا،نیپال اور پاکستان کے درمیان بنگلور جبکہ جنوبی افریقہ اوربنگلہ دیش کی ٹیمیں بھی بنگلورمیں مد مقابل ہوں گی،لیگ میچوں کے اختتام پر ٹاپ4 ٹیموں کے درمیان سیمی فائنلز کا آغاز15 دسمبر سے ہوگا۔ دونوں سیمی فائنل 15دسمبرکو کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل مقابلہ 17 دسمبرکو ہوگا اسی روز ایونٹ کی اختتامی تقریب ہوگی۔18 دسمبرکو تمام ٹیمیں اپنے اپنے ملکوں کو روانہ ہوں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی