• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

چینی صدر کی توکایف کوقازقستان کا صدر منتخب ہ...

بیجنگ(شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے قاسم جومارت توکایف کو قازقستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں صدرشی نے کہا کہ انتخابی نتائج میں توکایف پر قازق عوام کے اعتماد اور حمایت کا مکمل مظاہرہ کیا گیا ہے۔ شی نے کہا کہ وہ  دوطرفہ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ کو ایک نئے نقطہ آغاز سمجھتے ہوئے دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مفاد کے لیے باہمی جامع اور مستقل تزویراتی شراکت داری کو ترقی دینے اور ہم نصیب مستقبل کے ساتھ چین قازقستان کمیونٹی کی مشترکہ تعمیر کے لیے  ان کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں کم...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ تبدیلیوں کی بنیاد پر منگل سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے پیر کو بتایا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 175 یوآن (تقریباً 24.56 امریکی ڈالر) اور 165 یوآن فی ٹن کی کمی کی جائے گی۔

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار کے مطابق خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں 50 یوآن فی ٹن سے زیادہ تبدیلی اگر 10 دن تک  برقرار رہتی ہے، تو تیل اور ڈیزل جیسی ریفائنڈ آئل مصنوعات کی قیمتوں میں اس کے مطابق ردوبدل کیاجاتا ہے۔

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا میں زلزلے سے 46 افراد ہلاک ، تقری...

جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے صوبہ مغربی جاوا میں 5.6 شدت کے زلزلے سے کم از کم 46 افراد ہلاک اور تقریباً 700 زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام اور موسمیاتی ایجنسی نے پیر کے روز بتایا کہ زلزلے کے باعث سینکڑوں مکانات، عمارتوں اور انفراسٹرکچر تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے، زلزلے کے جھٹکے ملک کے دارالحکومت جکارتہ میں بھی کافی شدت کے ساتھ محسوس کیے گئے۔

قدرتی آفات سے نمٹنے اور تخفیف کے قومی ادارے کے سربراہ سوہاریانتو نے پیر کی سہ پہر ایک آن لائن پریس کانفرنس میں بتایا کہ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد اب 46 ہو گئی ہے اور تقریباً 700 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سوہاریانتو کے مطابق مغربی صوبہ کے ضلع سیانجور میں سینکڑوں زخمی افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

موسمیات ، ماحولیات اور جیوفزکس ایجنسی کے مطابق یہ ضلع زلزلے کے نتیجے میں سب سے زیادہ متاثر ہونیوالے علاقوں میں سے ایک ہے۔

ضلع میں قدرتی آفات سے بچاؤ و انتظام ایجنسی کے ڈیٹا و انفارمیشن یونٹ کی سینئر افسر نینا فاطمہ نے فون پر شِنہوا کو بتایا کہ1 ہزار 400 سے زائد رہائشی اپنے گھر چھوڑ کر پناہ گاہوں میں آ گئے ہیں کیونکہ زلزلے کے باعث ان کے گھر تباہ ہو گئے ہیں۔

صوبائی سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے ترجمان جوشوا بنجارناہور نے فون پر شِنہوا کو بتایا کہ زلزلہ متاثرین کی تلاش اور ریسکیو کیلئے امدادی ٹیموں کو زلزلہ سے متاثرہ علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔

موسمیات ، ماحولیات اور جیوفزکس ایجنسی نے کہا ہے کہ زلزلہ جکارتہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجکر 21 منٹ(11 بجکر 21 منٹ پاکستانی وقت) پر آیا اور اس کا مرکز صوبہ مغربی جاوا کے ضلع سیانجور سے 10 کلومیٹر جنوب مغرب کی جانب زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ترکیہ کے بعد ایران کی شمالی عراق میں خودکش ڈ...

شمالی شام اور عراق میں ترکی کے بعد ایران نے بھی نئے حملے شروع کر دئیے، ترکیہ کے حملوں کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے کے بعد ایران نے ہمسایہ عراقی کردستان میں تعینات ایرانی کرد اپوزیشن گروپوں کو نشانہ بنایا ہے،کردستان میں انسداد دہشت گردی کی خدمات نے تصدیق کی ہے کہ پاسداران انقلاب نے ایک بار پھر کرد-ایرانی جماعتوں کو نشانہ بنایا ہے۔ بیان میں ان حملوں سے ہونے والے نقصان کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ یہ حملے تقریبا نصف شب کو شروع کئے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کو لمبیامیں مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپ،18افر...

کو لمبیامیں مسلح انقلابی قوت یعنی فارک کے بعض کارندوں اور سرحدی کمانڈوز نامی مسلح گروپ کے درمیان ہوئی جھڑپ میں 18 افراد ہلاک ہو گئے،یہ جھڑپ پورتو گزمان نامی قصبے سے متصل لوس مینوس اور لاس دیلیکاس نامی دیہاتوں میں ہوئی جس میں اٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے،پورتو گزمان بلدیہ کے ناظم ایڈیسن گیراردو مورا روخاس نے بتایاکہ فارک اور سرحدی کمانڈوز کے درمیان یہ جھڑپ ہوئی جس میں اٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے جن کی نعشیں مردہ خانے بھجوا دی گئی ہیں،روخاس نے بتایا کہ تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کس گروپ کے کتنے افراد مارے گئے ہیں،فارک پانچ عشروں سے زائد عرصے تک موجود ایک خطرناک اورمسلح جتھہ تھاجس نے 27 جون 2017 کو اقوام متحدہ کی ایک تقریب کے دوران ہتھیار پھینک دیئے تھے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی نائب صدر کے خلاف منیلا میں احتجاجی مظ...

فلپائن کے دورے پر موجود امریکہ کی نائب صدر کملا حارث کے خلاف منیلا میں مظاہرین کے ایک گروپ نے احتجاج کیا،مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے، "کملا حارث، ہم آپ کا خیر مقدم نہیں کرتے"، "کملا! فلپائن کو ہتھیار نہ دو!"، "امریکہ نمبر ایک دہشت گرد"، "فلپائن میں ریاستی دہشت گردی بند کرو!" ،"امریکہ! ہمارے سمندروں سے نکل جائو،سخت حفاظتی انتظامات میں منعقد ہونے والا یہ احتجاج تقریروں اور نعروں کے بعد بغیر کسی غیر معمولی واقع کے اختتام پذیر ہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کویت میں فیملی ویزوں کے جلد اجرا کا امکان، م...

کویت میں فیملی ویزوں کے جلد اجرا کا امکان ہے، دوسری جانب امیگریشن اور پاسپورٹ کے محکموں نے ان والدین کی درخواستیں وصول کرنا شروع کردی ہیں جن کے 5 سال سے کم عمر بچے دیگر ممالک میں موجود ہیں،عرب میڈیا کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ کویت کی وزارت داخلہ، جس کی نمائندگی ریزیڈنسی افیئر سیکٹر کرے گی، آئندہ چند دنوں میں فیملی ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کرنے کے لیے ہدایات جاری کرے گی،انہوں نیکہاکہ پہلے مرحلے میں بچوں کا احاطہ کیا جائے گا، جس کے بعد وزارت کی طرف سے طے کیے جانے والے معیار کی بنیاد پر، ملک میں بیویوں، ماں اور والد کو اپنے خاندانوں میں شامل ہونے کی اجازت دینے کا عمل آہستہ آہستہ شروع ہو جائے گا،ذرائع کا کہنا تھا کہ ایسا قدم وزارت داخلہ کے فریم ورک کے اندر ایک مخصوص مدت کے لیے ویزوں کے اجرا کی معطلی کے بعد اٹھایا گیا ہے جس سے اس سلسلے میں مخصوص کنٹرول اور طریقہ کار طے کرنے کی خواہش ہے، اس سے مخصوص کنٹرول کے مطابق رہائشیوں کے اپنے خاندانوں کے ساتھ دوبارہ ملنے کے حقوق، آبادیاتی تبدیلی اور تحفظ کی کوششوں کو ہم آہنگ کیا جائے گا،دوسری جانب کویت کی وزارت داخلہ کے امیگریشن اور پاسپورٹ امور کے محکموں نے 21 نومبر سے 5سال سے کم عمر کے بیرون ممالک پھنسے ہوئے غیر ملکی بچوں کے والدین کی جانب سے اپنے بچوں کو خاندان میں شامل کرنے کی درخواستیں وصول کرنا شروع کر دیں ہیں،متعلقہ ذرائع کا کہنا تھا کہ تمام امیگریشن محکموں کو ایسے آڈیٹرز ملنا شروع ہوگئے ہیں جو اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو خاندان میں شامل کرنے کے لیے ویزا جاری کرنے کی شرائط پر پورا اترتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی صدر جوبائیڈن کی 80ویں سالگرہ پر اہلیہ...

جوبائیڈن امریکی تاریخ میں پہلے معمر ترین صدر بن گئے ، انہوں نے زندگی کی 80 بہاریں دیکھ لیں ، اس موقع پر انہوں نے اپنی سالگرہ منانے کی کسی باقاعدہ تقریب کا اعلان تو نہیں کیا تاہم انکی اہلیہ جِل بائیڈن نے امریکی صدر جوبائیڈن کیلئے محبت بھرا پیغام دیا اور رقص کرتے ہوئے تصویر شیئر کی ہے،امریکہ کی خاتون اول جلِ بائیڈن نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا میں کسی اور کے ساتھ ڈانس نہیں کرنا چاہتی، سالگرہ مبارک ہو،امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن سگریٹ نہیں پیتے اور اب بھی جسمانی طور پر متحرک ہے، 1988میں جان لیوا دماغی انیوریزم کی سرجری کے بعد سے انہیں صحت کے کسی بڑے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا،ایک سال قبل ایک وسیع طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں کا کہا تھا کہ جوبائیڈن کو چند معمولی بیماریاں ہیں اور ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ بائیڈن اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے قابل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب ، مملکت میں بچوں سے بھیک منگوانے ا...

سعودی حکام نے مملکت میں کسی بچے سے بھیک منگوانے اوراس کے بنیادی حقوق کے استحصال کو قابل سزا جرم قرار دیا ہے اور سخت کارروائی کی تنبیہہ کی ہے،عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی پبلک پراسیکیوشن نے اس بات پر زور دیا ہے کی ہر بچے کو اعلی حقوق اور اعلی تعزیری و قانونی ضمانتیں حاصل ہیں، جو اس کے خاندان کے ایک لازمی جزو، اپنے ملک کی نشا ثانیہ کی تعمیر کے لیے ایک فرد اور اس کے معاشرے کی ترقی میں ایک فعال حصہ دار کے طور پر اس کی پرورش میں معاون ہیں،پراسیکیوشن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کسی بچے کو خاندانی بندھن کے بغیر رکھنا، اس کی شناختی دستاویزات نہ نکالنا، روکنا یا انہیں چھپانا، اس کی صحت سے متعلق ضروری ویکسی نیشن مکمل نہ کرنا، اس کی پڑھائی چھوڑنے کے عمل کا باعث بننا یا تعلیم کو نظر انداز کرنا، ایسے ماحول میں رہنا جہاں اسے خطرہ لاحق ہو، اس کے ساتھ بدسلوکی کرنا، جنسی طور پر ہراساں کرنا یا اس کا جنسی استحصال کرنا قابل سزا جرم ہیں،بیان میں کہا گیا کہ بچے کا مالی طور پر جرم میں، یا بھیک مانگنے میں اس کا استعمال کرنا اور ایسے نازیبا الفاظ کا استعمال جو اس کے وقار کو مجروح کرتے ہیں یا اس کی تذلیل کا باعث بنتے ہیں، اسے ایسے مناظر دکھانا جو غیر اخلاقی، مجرمانہ یا اس کی عمر کے لیے نامناسب ہوں اور کسی بھی نسلی، سماجی یا معاشی وجہ سے اس کے ساتھ امتیازی سلوک، اور غفلت برتنا، اسے قانونی عمر سے کم گاڑی چلانے کی اجازت دینا اور کوئی بھی ایسی چیز جس سے اس کی جسمانی یا نفسیاتی حفاظت کو خطرہ ہو یا صحت کے متاثر ہونے کا ڈر ہو، اس کی تعلیم و تربیت میں کوتاہی کا مظاہرہ کرنا قابل قبول نہیں ہوگا،حکام کا کہنا تھا کہ مذکورہ بالا جرائم کا ارتکاب کرنے والے خاندان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارتی ہسپتال کے آئی سی یو میں بھینس گھس آئی...

بھارت کے ایک اسپتال میں انٹینسیو کیئر یونٹ(آئی سی یو)میں گائے کی موجودگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،اسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ میں مریضوں کے تیماداروں کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہوتی لیکن بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے راج گڑھ ضلع کے اسپتال کے آئی سی یو میں گائے نہ صرف آسانی سے گھس گئی بلکہ وہاں رکھے کچرے کے ڈبے سے کچرا بھی کھایا،اس کے بعد بھی گائے انتہائی اطمینان سے کھڑے ہو کر جگالی کرتی رہی اور اس دوران آئی سی یو کا پورا عملہ غائب تھا۔ گائے کی آئی سی یو میں موجودگی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسپتال کی انتظامیہ نے اسٹاف، سیکورٹی گارڈ وارڈ انچارج کو معطل کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت،سنگدل باپ نے جوان بیٹی کو قتل کر کے لا...

بھارت میں ایک سنگدل باپ نے ناجائز تعلقات کے شبہے میں جواں سالہ بیٹی کو قتل کرنے کے بعد لاش اٹیچی کیس میں بند کر کے پھینک دی،بھارتی میڈیا کے مطابق 21سالہ ایوشی یادیو 17 نومبر کو گھر چھوڑ کر گئی تھی اور پھر 18نومبر کو اس کی تشدد زدہ لاش اتر پردیش کے ضلع ماتھورا کے علاقے رایا سے ملی،پولیس کے مطابق یمنا ایکسپریس سے اٹیچی کیس میں ملنے والی لڑکی کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات تھے اور اسے سینے میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا،پولیس کی ٹیم نے لڑکی کی نشاندہی کے لیے مختلف شہروں کے دورے کیے اور پھر بدراپور کے علاقے میں لڑکی کے گھر والوں کا پتا لگایا، لڑکی کی ماں اور بھائی نے ایوشی یادیو کی لاش کی شناخت کی،بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو دوران تفتیش اس بات کا انکشاف ہوا کہ لڑکی کو اس کے والد نے قتل کیا، پولیس نے لڑکی کے والد کو حراست میں لیکر قتل کے لیے استعمال ہونے والا اسلحہ اور گاڑی بھی برآمد کر لی اور معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا میں زلزلے سے 44افراد ہلاک، سیکڑوں...

انڈونیشیا میں 5.6شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 44افراد ہلاک ہوگئے، انڈونیشیا کے صوبہ ویسٹ جاوا میں زلزلہ آیا تھا جس کے جھٹکے دارالحکومت جکارتہ میں بھی محسوس کیے گئے،یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ویسٹ جاوا کا علاقہ سیانجر تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی،حکام کے مطابق زلزلے کے باعث کم از کم 44افراد ہلاک ہوئے جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے، زلزلے سے ممکنہ طور پر ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور امدادی کام جاری ہے،حکام کی جانب سے کہا گیا کہ زلزلے کے مرکز کے قریب افراد کو محتاط رہنا چاہیے کیونکہ آفٹرشاکس کا خطرہ موجود ہے،زلزلے کے جھٹکوں سے جکارتہ میں بھی متعدد عمارات 3منٹ تک لرزتی رہیں جبکہ کچھ کو خالی بھی کرایا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ریڈیو فریکوئنسی شناخت پاکستانی فرموں میں بار...

ریڈیو فریکوئنسی شناخت پاکستانی فرموں میں بار کوڈز کو مستقل طور پر ایک موثر اور قابل اعتماد ٹیکنالوجی کے طور پر تبدیل کر رہی ہے،پاکستان مختلف صنعتوں میں سپلائی چین کو منظم کرنے کے لیے اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے، مناسب معائنہ کے بغیر آر ایف آئی ڈی کا استعمال حکومت اور نجی اداروں کے لیے سنگین سیکیورٹی خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ریڈیو فریکوئنسی شناخت پاکستانی فرموں میں بار کوڈز کو مستقل طور پر ایک موثر اور قابل اعتماد ٹیکنالوجی کے طور پر تبدیل کر رہی ہے جو انہیں اپنی سپلائی چینز کو منظم کرنے اور انہیں عالمی سطح پر مزید مسابقتی بنانے میں سہولت فراہم کر رہی ہے۔ پروفیسر آف آر ایف آئی ڈی اور مائیکرو ویو انجینئرنگ، شعبہ ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا ڈاکٹر یاسر امین نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ آر ایف آئی ڈی پاکستانی فرموں میں بار کوڈز کو مستقل طور پر تبدیل کر رہا ہے، حالانکہ عالمی منڈیوں نے پہلے ہی اس رجحان کو قبول کر لیا ہے۔آر ایف آئی ڈی دیگر ایپلی کیشنز کے علاوہ گوداموں، فکسڈ اور موبائل اثاثہ جات سے باخبر رہنے، فیلڈ مانیٹرنگ اور مینجمنٹ، پوائنٹ آف سیل سیکورٹی، اور رسائی کنٹرول کے حل فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آر ایف آئی ڈی کو انفرادی مصنوعات کی شناخت کے لیے لاگو کیا جا سکتا ہے اور 100 ٹیگز کو بیک وقت پڑھنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ اگرچہ بار کوڈ پڑھنے میںمختلف عوامل کی وجہ سے رکاوٹ ہو سکتی ہے، لیکن آر ایف آئی ڈی ایسی کسی رکاوٹ کا شکار نہیں ہے۔ڈاکٹر یاسر نے کہا کہ آر ایف آئی ڈی کسی بھی سپلائی چین میں سراغ لگانے اور مرئیت کو قابل بناتا ہے۔ سپلائی چین مینجمنٹ کے لیے آر ایف آئی ڈی کو اپنانے کے لیے کافی بھاری سرمایہ کاری کی ضرورت ہوتی ہے لیکن یہ ایک طویل مدتی عزم ہے جو سپلائی چین کے آپریشنز کو برسوں تک زیادہ موثر اور ہموار بنائے گا۔پاکستان مختلف صنعتوں میں اپنی سپلائی چین کو منظم کرنے کے لیے اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے۔ خوردہ شعبہ صرف اشیائے صرف کی فروخت تک محدود نہیں ہے۔ ریٹیل انڈسٹری میں تمام ڈپارٹمنٹ اسٹورز، فوڈ چینز، شاپنگ سینٹرز، اور فیملی انٹرٹینمنٹ سینٹرز شامل ہیںجو ریٹیل سروسز کے تحت آتے ہیں۔بیداری کی کمی کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک میں ٹیکنالوجیز کو اپنانا کاروباری اداروں کے لیے چیلنج ہے۔

پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کے ریٹیل سیکٹر کو آر ایف آئی ڈی کے نفاذ کے لیے فریم ورک فراہم کرکے انہیں سہولت فراہم کرنا لازمی ہے۔ یہ فریم ورک مقامی کاروباروں کے لیے معمولی ترمیم کے ساتھ آر ایف آئی ڈی کو نافذ کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میںیو ای ٹی ٹیکسلا نے مختلف ممالک سے درآمد شدہ ٹیکنالوجی کے لیے ایک ٹیسٹنگ لیب قائم کی ہے تاکہ اس بات کی تصدیق کی جا سکے کہ آیا اس میں وہی خصوصیات موجود ہیں جو بیچنے والے نے درآمدی معاہدے میں بیان کی ہیں۔ مینیجرز کی آگاہی اور تربیت کے ذریعے تعلیم بڑے پیمانے پر ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لیے انتہائی مطلوب ہے۔انہوں نے کہ مناسب معائنہ کے بغیر آر ایف آئی ڈی کا استعمال حکومت اور نجی اداروں کے لیے سنگین سیکیورٹی خطرات کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ چپس یا کارڈز پر ایمبیڈ کردہ کوڈز کو منفرد نمونوں کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ کوئی ان کی نقل نہ بنا سکے۔ پاکستان میں بہت سی تنظیمیں ایسے ٹیگ استعمال کر رہی ہیں جنہیں آسانی سے دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے جس سے دھوکہ دہی کی سرگرمیوں کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔کمپنیوں میں آر ایف آئی ڈی پروجیکٹ کی ناکامی کی وجہ ثقافتی اور لسانی رکاوٹیں ہیں۔ پاکستان میں بنیادی اور سب سے اہم رکاوٹ یہ ہے کہ ٹیکنالوجی مقامی نہیں ہے تاہم پاکستان کے مختلف اقتصادی شعبوں میں آر ایف آئی ڈی کے نفاذ کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میں طبی سیاحت کے فروغ کے وسیع امکانا...

پاکستان میں طبی سیاحت کے فروغ کے وسیع امکانات، ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں مختلف بیماریوں کا کم لاگت معیاری علاج موجود، طبی سیاحت کاعالمی حجم 2028 تک 21 فیصد کی سالانہ ترقی کی شرح سے 53.51 ارب ڈالرتک پہنچنے کا امکان،میڈیکل ٹورزم میں ترقی کے اقدامات جاری۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان طبی سیاحت میں دیگر ممالک بالخصوص ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں مختلف بیماریوں کا کم لاگت معیاری علاج فراہم کرتا ہے۔ سیاحوں کے لیے تیز رفتار ویزا پروسیسنگ، پروموشنل مہمات ، غیر ملکیوں کو مناسب سیکیورٹی اورمعیاری میڈیکیئر فراہم کرکے پاکستان کو ایک میڈیکل مرکزمیں تبدیل کرنے کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔ پاکستان سستے اور معیاری علاج کے خواہاں غیر ملکیوں کے لیے پسندیدہ ترین ممالک میں سے ایک بن سکتا ہے جس سے طبی سیاحت کو فروغ ملے گا۔ طبی سیاحت کی عالمی قیمت 2028 تک 21 فیصد کی جامع سالانہ ترقی کی شرح سے 53.51 بلین ڈالرتک پہنچنے کا امکان ہے۔ پاکستان میں طبی سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے کو فروغ دینے کے بارے میں بات کرتے ہوئے پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر آفتاب الرحمان نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ میڈیکل ٹورزم میں ترقی کے امکانات ہیں کیونکہ پاکستان علاقائی اور ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں مختلف بیماریوں کے لیے کم لاگت کے علاج کی پیشکش کرتا ہے اور دنیا بھر سے مریض یہاں آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں زیادہ تر لوگ کم ترقی یافتہ ممالک سے ترقی یافتہ ممالک کا سفر کرتے تھے تاکہ وہ اپنے بجٹ کے مطابق بہترین طبی دیکھ بھال حاصل کرسکیںلیکن اب ترقی یافتہ ممالک کے لوگ کم لاگت والی طبی امداد حاصل کرنے کے لیے کم ترقی یافتہ ممالک کا سفر کرتے ہیں۔ دنیا بھر کی طبی ایجنسیوں سمیت امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی طرف سے منظور شدہ لاگت سے موثر تھراپی پروٹوکول حاصل کرنا آسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممالک کی اپنی تنظیمیں ہیں اس بات کا جائزہ لینے کے لیے کہ آیا یہی تھراپی پروٹوکول دوسرے ممالک میں لاگت سے موثر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ، امریکہ، مشرق وسطی اور افغانستان سے مریض اپنے ہی ممالک میں مہنگے علاج اور انشورنس کی کمی کی وجہ سے پاکستان آتے ہیں۔ پی ٹی ڈی سی ملک کے وسیع تر فائدے کے لیے اس سیاحتی شعبے کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ ہم ایک سے زیادہ لسانی نقطہ نظر کے ساتھ پیرامیڈیکس کی تربیت کے لیے تربیت یافتہ ٹورسٹ گائیڈز، خاص طور پر میڈیکیئر ٹورسٹ، فراہم کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں۔

وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کی طبی سیاحت پر فوکل پرسن ڈاکٹر سبینہ درانی نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ دنیا بھر میں طبی خدمات فراہم کرنے والے سب سے بڑے اداروں میں سے ایک ہونے کے ناطے پاکستان کے ادارے مہمان نوازی اور دیکھ بھال کے بین الاقوامی پروٹوکول کی تعمیل کو یقینی بنا رہے ہیں۔ اعلی تربیت یافتہ میڈیکیئر پروفیشنلز اور اپنے متعلقہ شعبوں میں ماہر ڈاکٹرز پاکستان کا فخر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اکثر طبی سیاحت مختلف طبی وجوہات کی بنا پر کی جاتی ہے جن میں سرجری کاسمیٹک ، زرخیزی، دانتوں کا علاج، نفسیاتی علاج، متبادل ادویات، صحت یابی کی دیکھ بھال، عضو یا ٹشو کی پیوند کاری اورکینسر کا علاج شامل ہیں۔ سبینا درانی نے کہا کہ ملک میں دستیاب طبی علاج کے بارے میں جامع معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک ویب سائٹ قائم کی گئی ہے اوراس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے پاکستان آنے والے مسافروں کو بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان بیرائیٹ کے وافر ذخائرکے درست استعمال...

پاکستان بیرائیٹ کے وافر ذخائرکے درست استعمال سے قیمتی زرمبادلہ حاصل کر سکتا ہے، بلوچستان کے خضدار اور لسبیلہ اضلاع میں سب سے زیادہ بیرائیٹ کے ذخائرہیں، چینی کمپنی بولان مائننگ کمپنی پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے ساتھ کان کنی میں مصروف۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بیرائیٹ کے وافر ذخائر ہیں تاہم اس کی خام شکل میں برآمد ملک کو بڑے زرمبادلہ سے محروم کر رہی ہے۔بیرائیٹ کو متعدد صنعتوں میں وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے جن میں پلاسٹک، ربڑ، کلچ پیڈ، ایکس رے شیلڈنگ، پیپر کوٹنگز، لینولیم، پینٹس، تیل وگیس کی کھدائی کے کنوں میں وزنی مٹی کے طور پر، کلورین الکالی صنعتوں، ربڑ کی مٹی کے فلیپس، مولڈ ریلیز کمپانڈز، ریڈی ایشن، کاسٹک کلورین پلانٹس، ہیٹ ٹریٹ سالٹس، ٹیکسٹائل شامل ہیں۔ گلوبل مائننگ کمپنی، اسلام آباد کے پرنسپل جیولوجسٹ اور پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے سابق جنرل منیجر جیالوجی محمد یعقوب شاہ نے کہا کہ بلوچستان کے خضدار اور لسبیلہ اضلاع میں سب سے زیادہ بیرائیٹ کے ذخائرہیں۔خضدار میں، گنگا بارائٹ کی سطح کے ذخائر 1,500 سے 2,000 میٹر تک ہیں جو سطح پر 88 سے 93 فیصد بیریم سلفیٹ کے مواد کے ساتھ ظاہر ہوتے ہیں ۔

ایک معروف چینی کمپنی بولان مائننگ کمپنی پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیریم کے تین بڑے سطحی ذخائر رکھنے والے سورمائی میں 30.51 ملین ٹن ہے جس میں 22.7 ملین ٹن سلفائٹ اور 7.81 ملین ٹن سلفیٹ آکسائیڈ ہے۔ بلوچستان کے مختلف مقامات پر 90 فیصد بارائٹ مواد کے لینز پائے جاتے ہیں۔ یہ 25 میٹر کا چھوٹا سا ڈپازٹ ہے جس کی موٹائی 1.2 میٹر ہے ۔ 76 فیصدبیریم سلفیٹ مواد کے ساتھ، تقریبا 40 میٹر لمبا اور 10 سے 20 میٹر چوڑے کچی کے ذخائر بھی صوبے میں ہیں۔خیبرپختونخوا میں بارائٹ کے ذخائر بھی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ ہری پوربیر روڈ پر سات قسم کی رگوں کی شکلوں کے ساتھ لینز کی شکل میں بھی ذخائر کی ایک بڑی تعداد پائی جاتی ہے۔ زیادہ تر سطح کی کان کنی 200 میٹر سے زیادہ کی گہرائی میں کی جاتی ہے ۔ فقیر محمد گاوں میں رگ کی قسم کا ذخیرہ ہری پور سے 27 کلومیٹر دور واقع ہے جس میں بیریم سلفیٹ کے تین درجات ہیں ۔ کوہالہ بارائٹ کے ذخائر میں بیریم سلفیٹ کا 94 فیصد مواد موجود ہے۔

انہوںنے کہا کہ بارائٹ بے رنگ، سفید اور پاوڈر نیلے رنگ کی شکلوں میں پایا جاتا ہے۔ بلوچستان میں مشینی مائننگ کے ذریعے بارائٹ لیڈ زنک کی پیداوار کا بہت بڑا امکان ہے۔ ہری پور اور حویلیاں میں چھوٹے پیمانے پر اوپن پٹ مائننگ تکنیک کے ذریعے کان کنی کی جاتی ہے جس کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اگر جدید زیر زمین کان کنی کی مشینری کا استعمال کرتے ہوئے ساختی اعداد و شمار کے تجزیہ کے ساتھ ساتھ چھوٹے پیمانے پر نقشہ سازی کی جائے تو یہاں سے اچھی سالانہ پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔پاکستان کو زرمبادلہ بچانے اور اپنے صنعتی جال کو بڑھانے کے لیے اپنی معدنی دولت سے فائدہ اٹھانے پر توجہ دینی چاہیے۔ اس سے اس کے لوگوں کی سماجی و اقتصادی بہبود کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ چین اور دیگر ممالک جہاں صنعتی سطح بلند ہے وہ پاکستانی بارائٹ کے مجموعوں کے لیے اچھی مارکیٹ ثابت ہو سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان سے ملائیشیا کو برآمدات بڑھ کر 432 مل...

پاکستان سے ملائیشیا کو برآمدات بڑھ کر 432 ملین ڈالر ہو گئیں، پاکستان کے گلابی نمک کی ملائیشیا میں بہت زیادہ مانگ ، قیمت 110 ڈالر فی ٹن،پاکستان کو آزاد تجارتی معاہدے کے تحت ملائیشیا میںبرآمدات پر 30 فیصد ٹیرف کی شرح کا سامنا ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان 2008 میں ایک آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کیے گئے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینا تھا لیکن یہ معاہدہ حقیقی تجارتی توازن کی عکاسی نہیں کرتا۔ ملائیشیا میں زیادہ سامان بھیج کر اور اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ زراعت پر مبنی برآمدات پر زیادہ انحصار نہ ہوبرآمدات میں تنوع پیدا کرنا ضروری ہے۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق ہیومن ہئیر ویسٹ کی برآمد کا امکان 5 ملین ڈالر ہے لیکن اس حقیقت کے باوجود کہ یہ پراڈکٹ صفر فیصدٹیرف سے مشروط ہے پاکستان سے کوئی برآمد نہیں ہو رہی ہے۔ پاکستان اس مارکیٹ میں داخل ہو سکتا ہے کیونکہ وہ اس وقت بالترتیب 2,063 ڈالرفی ٹن اور 1,094 ڈالرفی ٹن کی اوسط قیمت پر ویتنام اور میانمار کو ہیومن ہئیر ویسٹ برآمد کرتا ہے۔

ملائیشیا ہندوستان سے 40,833 ڈالر فی ٹن کے حساب سے مصنوعات درآمد کرتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس پروڈکٹ کی ملائیشیا کو برآمد سے پاکستان کے تجارتی توازن پر مثبت اثر پڑے گا۔ ٹی ڈی اے پی کی رپورٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ پاکستان کے گلابی نمک کی ملائیشیا میں بہت زیادہ مانگ ہے لیکن فی الحال اسے زیادہ قیمت پر برآمد کیا جاتا ہے جس سے اس کی برآمدات متاثر ہو رہی ہیں۔ اگر نمک کی قیمت گرتی ہے تو اس کی برآمد کو موجودہ 45 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کیا جا سکتا ہے۔ آسٹریلیا اور بھارت ملائیشیا کو بالترتیب 59 ڈالر فی ٹن اور 51 ڈالر فی ٹن کے حساب سے نمک برآمد کرتے ہیںجبکہ پاکستانی نمک کی قیمت صفر ٹیرف کے ساتھ 110 ڈالر فی ٹن ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو عمارتوں اور کرب اسٹونز پر ٹیرف کی شرح پر بات چیت کرنی چاہیے۔ پاکستان کو آزاد تجارتی معاہدے کے تحت ملائیشیا میں ان مصنوعات پر 30 فیصد ٹیرف کی شرح کا سامنا ہے۔ اگر ان مصنوعات کے ٹیرف کی شرح پر بات چیت کی جائے تو اس سے ملائیشیا کو پاکستان کی برآمدات میں تقریبا 50 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے۔ ملائیشیا پاکستان سے درآمد ہونے والے جوتے پر 15 فیصد سے 30 فیصد تک کے زیادہ ٹیرف بھی لگاتا ہے۔

ملائیشیا میں جوتے کی مارکیٹ کی مالیت 92 ملین ڈالر ہے اورپاکستان میں صرف 0.13 ملین ڈالر ہیں۔ اگر پاکستان جوتے میں 10 فیصدمارکیٹ شیئر حاصل کر سکتا ہے تو اس کی برآمدی آمدنی 7 ملین ڈالر تک بڑھ جائے گی۔ رپورٹ میںملائیشیا میں تجارتی میلوں میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ساتھ مصنوعات کی برانڈنگ، مارکیٹنگ اور پیکیجنگ کے مطابق شرکت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسی مصنوعات موجود ہیں جن کی برآمدی صلاحیت ہے لیکن ملائیشیا کے حکام کی جانب سے اعلی ٹیرف کی شرح کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ان مصنوعات پر عائد ٹیرف میں کمی کے لیے بات چیت کرے جن میں آرٹیکلز، سیٹس، کپڑے، مچھلی، کرسٹیشین، مولسکس، ایکواٹک انورٹیبریٹ، ملبوسات کے آرٹیکلز، نان نٹ یا کروشیٹڈ اور کاٹن شامل ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان 2008 میں تجارتی معاہدہ ہوا تھا، پاکستان سے برآمدات 85.091 ملین ڈالر تھیں جو مالی سال 2021-22 میں بڑھ کر 432.695 ملین ڈالر ہو گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شنگھائی، چھنگ شاہی خاندان کے تباہ شدہ جہاز ک...

چین میں آج تک زیر آب دریافت ہونے والا سب سے بڑا اور بہترین طور پر محفوظ شدہ لکڑی کے تیار کردہ جہازوں میں سے ایک قدیم بحری جہاز کا ملبہ شنگھائی کے پانی سے باہر نکال لیا گیا ہے۔پیر کی صبح دریافت ہونے والا یانگسی دوم قدیم جہاز کا ملبہ چھنگ خاندان کے ٹونگزی شہنشاہ (1862-875) کے دورحکومت کا ہے۔ تباہی سے محفوظ کیے جانے والا یہ جہاز چھنگ خاندان کے دوران جہاز سازی کی ٹیکنالوجی کے بارے میں ایک کارآمد جھلک پیش کر سکتا ہے۔سال2015 کے دوران زیر آب ایک اہم سروے کے دوران اس ڈوبے ہوئے جہاز کے بارے میں معلوم ہوا جو کہ چین کی زیر آب آثار قدیمہ کی دریافت کی کوششوں میں ایک سنگ میل ہے۔سات برسوں کے دوران شنگھائی کے چھونگ منگ ضلع میں ہنگ شا جزیرے کے پانیوں میں زیر آب آثار قدیمہ کے فیلڈ ورک منصوبوں کا ایک سلسلہ جاری رکھا گیا۔آثار قدیمہ کی تحقیقات کے مطابق یہ جہاز تقریبا 38.1 میٹر لمبا اور 9.9 میٹر چوڑا ہے۔ اس میں 31 کیبن بنے ہوئے ہیں اور یہ چین کے مشرقی صوبہ جیانگشی میں عالمی شہرت یافتہ چینی مٹی کے برتنوں کے دارالحکومت جینگڈی ژن میں تیار کردہ چینی مٹی کے برتنوں جیسے شاندار ثقافتی آثار سے لدا ہوا ہے۔جہاز کے ملبے کے اندر اور اس کے آس پاس یس جامنی مٹی کے برتنوں اور تعمیراتی سازوسامان جیسے نوادرات بھی برآمد ہوئے ہیں ۔ ماہرین آثار قدیمہ کا خیال ہے کہ اس کی کھدائی سے چھنگ خاندان میں مٹی کے برتنوں اور اقتصادی تاریخ کے مطالعہ میں بھی مدد مل سکتی ہے۔محفوظ کیے جانے کی اس کارروائی میں جدید آلات اور ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا جس میں زیر آب، خاص طور پر کیچڑ والے پانی کے اندر، تصویر بنانے کے آلات اور شیلڈ ٹنلنگ ٹیکنالوجی شامل ہے۔مقامی حکام کے مطابق جہاز کے ملبے کو جلد ہی دریائے ہوانگپو کے قریب ایک گودی میں منتقل کر دیا جائے گا تا کہ اس کو مزید تحفظ دیا جائے اور آثار قدیمہ کی تحقیق کے لیے اس کو کام میں لایا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ، نائٹ کلب میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک،...

امریکی ریاست کولوراڈو کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ سے کم از کم 5 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔کولوراڈو کے دوسرے سب سے گنجان آباد شہر کولوراڈو اسپرنگز کے محکمہ پولیس نے بتایا کہ پولیس کو حملہ آور کی کلب کیو میں موجودگی بارے کال مقامی وقت کے مطابق ہفتہ کی رات 11 بج کر 56 منٹ(پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 11 بجکر 56 منٹ)پر موصول ہوئی تھی۔پولیس نے بتایا کہ فرسٹ آفیسر نصف شب کو پہنچا اور مشتبہ شخص کو دو منٹ میں حراست میں لیلیا ۔کولوراڈو اسپرنگز پولیس کے سربراہ ایڈرین واسکیز نے میڈیا کو بتایا کہ مشتبہ شخص کی شناخت 22 سالہ اینڈرسن لی ایلڈرچ کے نام سے ہوئی ہے، اس نے کلب میں داخل ہوتے ہوئے رائفل سے فائرنگ شروع کردی تھی۔واسکیز نے کہا کہ کلب میں کم از کم 2 افراد نے مشتبہ شخص کو روکا اور اسے دوسروں کو قتل کرنے اور نقصان پہنچانے سے روکنے میں کامیاب رہے۔کلب نے اپنے فیس بک پیج پر جاری ایک بیان میں کہا کہ کلب کیو "ہماری برادری پر احمقانہ حملے سے تباہ ہو گیا "۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم بہارد گاہکوں کے فوری رد عمل پر ان کے شکرگزار ہیں، جنہوں نے مسلح شخص کو قابو میں کرکے اس نفرت انگیز حملے کو ختم کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت، غروب آفتاب سے قبل دلکش نظارے

شام میں غروب آفتاب ہمیشہ دن کا سب سے دل کو چھو لینے ولا لمحہ ہوتا ہے ، جس میں سحر اور خوبصورتی کا بے مثال احساس موجود ہوتا ہے۔بھارت کا دریائے برہم پتر "غروب آفتاب سے قبل" کھل اٹھتا ہے۔ گلابی بادل ، دھند کے ساتھ ملتے ہیں اور چمکتے غروب آفتاب کا عکس بناتے ہیں۔چمکتے پانی پر سنہری شفق کا چھڑکا جھیل پر تیرتی ہوئی کشتیوں اور شخصیات کو منعکس کرتا ہے اور دور ساحل پر لوگ دلکش قدرتی مناظر کے نشے میں مست تصاویر بناتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چائنہ۔ جنوبی ایشیا نمائش میں 56 ارب ڈالرز سے...

چین میں چھٹی چائنہ ۔ جنوبی ایشیا نمائش اور 26 ویں چائنہ کن منگ درآمدی و برآمدی میلے میں 169 منصوبوں پر دستخط کئے گئے ہیں جن کی سرمایہ کاری کی مالیت 400 ارب یوآن (تقریبا 56.3 ارب امریکی ڈالرز)ہے۔سرمایہ کاری کے منصوبوں میں چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان میں 12 اہم صنعتوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ، جن میں سبز توانائی ، سطح مرتفع کی خصوصیات کے ساتھ جدید زراعت ، جدید اشیا سازی ، نیا مواد اور بائیو میڈیسن شامل ہیں۔آن لائن اور آف لائن منعقدہ اس 4 روزہ تقریب میں 80 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں سے وابستہ افراد شرکت کررہے ہیں جو "نئی ترقی کے نئے مواقع" کے موضوع پر تبادلہ خیال کریں گے۔صوبہ یون نان کے دارالحکومت کن منگ میں نمائش کا آ غاز ہفتہ کے روز ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین اور روس کے مابین آڈیو ۔ویژل مصنوعات کے ت...

چین او رروس نے ثقافتی تبادلے کے ایک اہم پروگرام" آڈیو۔ویژل کمیونیکیشن ویک۔2022" کا ویڈیو لنک کے ذریعے آغاز کیا ہے۔ایک تقریب کے دوران چین کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن انتظامیہ کے نائب سربراہ لی یوچھنگ، روس کی ڈیجیٹل ترقی مواصلات اور ماس میڈیا کی نائب وزیر بیلا چرکیسووا اور چین میں روس کے سفیر ایگور مورگولوف نے ویڈیو پیغامات پیش کیے۔" چین-روس آڈیو۔ ویژل کمیونیکیشن ویک۔2022" کے دوران دونوں ملکوں کے آڈیو ویژل کاموں کا ایک دوسرے کی زبان میں ترجمہ کیا جائے گا اور ایک دوسرے کے ملک میں نشر کیا جائے گا۔اس تقریب کے دوران چین اور روس کے نوجوان گلوکاروں کے لیے ایک آن لائن گالا، ایک مختصرویڈیو مقابلہ اور اینی میشن کے کاروبارسے منسلک کمپنیوں کے لیے ایک سیمینار بھی منعقد کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین صحت عامہ پر کفایت شعاری کے نتائج پیش کرت...

صحت عامہ میں چین کی سرمایہ کا ری نے کفا یت شعاری کے ساتھ اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔قومی صحت کمیشن کے نائب سربراہ کا شوئے تا نے دوسرے عالمی صحت فورم میں کہا کہ چین میں آبادی کی اوسط متوقع عمر 78.2 برس ہوچکی ہے جو ملک میں صحت کا ایک اہم انڈیکس ہے اور اعلی آمدن والے ممالک کی اوسط سطح سے زیادہ ہے۔سنگ ہوا یو نیورسٹی کے اس فورم میں 10 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے تقریبا 70 معروف اسکالرز اور بین الاقوامی تنظیموں کے ارکان شرکت کررہے ہیں۔کا نے کہا کہ چین عالمی صحت پر حکمرانی میں اپنی گہری مصروفیت جاری رکھے گا ، عالمی ترقیاتی انیشی ایٹو کو فعال طور پر نافذ کرے گا اور نوول کرونا وائرس وبا سے لڑنے کے لئے مل کر کام کرے گا۔ملک صحت سے متعلق بین الاقوامی تعاون اور تبادلے کو جامع طور پر آگے بڑھائے گا اور صحت سب کے لئے کی عالمی برادری کی تعمیر پر کام کرے گا۔تقریب میں سنگ ہوا یو نیورسٹی میں وانکے اسکول آف پبلک ہیلتھ کے ایگزیکٹو وائس ڈین لیانگ وان نیان نے بھی شرکت کی۔لیانگ نے کہا کہ چین نے اپنے صحت عامہ کے نظام اور کمزور گروہوں کی صلاحیت بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔ بزرگ، معذور، خواتین اور بچوں کی بنیادی صحت کی ضروریات پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ چین اپنے صحت بارے خدمات کا نظام کو مسلسل بہتر بنارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فیصل آباد سمیت دنیا بھر میں ٹیلی ویژن کی اہم...

فیصل آباد سمیت دنیا بھر میں ٹیلی ویژن کی اہمیت کا عالمی دن آج 21 نومبر کو منایا گیا۔ اس دن کے منانے کا مقصد لوگوں کی تعلیم و تربیت اور معلومات کے حصول کیلئے ٹیلی ویژن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔گیا ٹیلی ویژن ایک ایسی حیرت انگیز ایجاد ہے جو کہ دورحاضر میں رابطے، معلومات اور خبروں تک رسائی کا ایک طاقت ور ترین ذریعہ ہے پالستان میں 26 نومبر 1964ء کو پی ٹی وی نے اپنی براہِ راست ''بلیک اینڈ وائٹ'' نشریات کا آغاز لاہور سے کیا اور پھر مختلف اوقات میں بالترتیب ڈھاکہ، راولپنڈی اور کراچی سے کیا، لہذا آج بھی پاکستان کی تاریخ کا وہ اہم دور سمجھا جاتا ہے۔ بعد ازاں 1974ء میں کوئٹہ و پشاور میں بھی اس ادارے کا قیام عمل میں آگیا۔ آغاز کے چند سالوں میں کسی کسی گھر میں ٹی وی ہوتا تھا اور وہ بھی ٹیوبوں والا، جس کی چھت پر اُس کا اینٹینا لگ جاتا تھا اور وہاں کے محلے دار شام کے وقت اُس گھر میں اکٹھے ہو کر ٹی وی پر نشر ہونے والے پروگرام دیکھتے تھے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین پر تشدد کے...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن25نومبرکو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد خواتین پر گھریلو تشدد،جسمانی تشدد اور ان کے مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے اس دن کے حوالے سے خواتین حقوق کیلئے سرگرم سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مذاکرے،سیمینارز،واک اور مختلف تقریبات کا انعقاد ہو گا فیصل آبادمیں بھی سماجی تنظیم کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہو گی جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین خواتین پر تشدد اور اس کے اگلی نسل پر مرتب ہونے والے بھیانک اثرات سے آگاہ کریں گے۔خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کا آغاز اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنرل اسمبلی کی ایک قرارداد کی منظوری کے بعد 1999ء میں ہوا جس کے بعد ہر برس 25نومبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میںخواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ایک عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق خواتین پر تشددتہذیب یافتہ دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے دنیا بھر میںہر چھ میں سے ایک عورت کو مرد کے تشدد کا نشانہ بننا پڑتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاک فضائیہ کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مخ...

پاک فضائیہ کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کا ساتواں یوم شہادت24نومبرکو منایا جائے گا۔مریم مختیار 18مئی 1992 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، ابتدائی تعلیم کراچی میں حاصل کی اور سول انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی، مریم کے والد کرنل(ر) مختیار احمد شیخ پاک فوج میں شامل تھے، ایک فوجی گھرانے سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ملک و قوم کیلئے کچھ کر دکھانے کی امنگ ان میں بچپن سے ہی موجزن تھی۔پہلی خاتون فائٹر پائلٹ نے 6 مئی 2011 میں پاکستان ایئر فورس کو جوائن کیا اور 24 ستمبر 2014 کو ایئر فورس سے گریجوایشن مکمل کی، مریم مختیار 132 ویں جی ڈی پائلٹ کورس میں شریک تھیں۔مریم مختیار نے پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں فائٹر جیٹ پائلٹ کی تربیت حاصل کی۔مریم افواج پاکستان کے نظم و ضبط سے بہت متاثر تھی، مریم کہتی تھی کہ مجھے فوج کی وردی بہت متاثر کرتی تھی، اس لیے میں نے پاکستان ایئر فورس جوائن کرنے کا فیصلہ کیا، میں کچھ ایسا کرنا چاہتی تھی، جو معمول کے کاموں سے کچھ ہٹ کر ہو۔فلائنگ آفیسر مریم مختیار چوبیس نومبر 2015 کو اپنے انسٹرکٹر، ثاقب عباسی کے ساتھ معمول کی تربیتی پرواز پر تھیں، جب میانوالی کے قریب ان کا طیارہ تیکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا تھا اور مریم مختیار حادثے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جہان فانی سے کوچ کر گئیں تھیں اور پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ کا اعزاز ملا۔فائٹر پائلٹ مریم مختار کا شمار لڑاکا طیارے کی ان پانچ خواتین پائلٹس میں ہوتا تھا، جنہیں محاذ جنگ تک جانے کی اجازت تھی۔مریم کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ آپ دوران ڈیوٹی شہید ہونے والی پاک فضائیہ کی پہلی فائٹر پائلٹ ہیں، ان کو تمغہ بسالت سے بھی نوازا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نئے آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کو وزارت دف...

وزیراعظم شہبازشریف کو نئے آرمی چیف کے حوالے سے وزارت دفاع کی جانب سے سمری موصول ہوگئی۔ وزارت دفاع نے نئے آرمی چیف کے حوالے سے سمری وزیراعظم ہاوس کو بھجوا دی ہے اور وزیراعظم نے وزارت دفاع کی سمری پر ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل ایک دو روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فیفا ورلڈکپ: قطر نے گزشتہ ایونٹ کے میزبان مل...

قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈکپ 2022 کے آغاز میں ہی نیا ریکارڈ قائم ہوگیا،فیفا کے مطابق ورلڈکپ فٹبال میں اب تک تقریبا 30 لاکھ کے قریب ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں،ترجمان فیفا کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت کے بعد قطر نے روس کو پیچھے چھوڑ دیا۔2018 میں روس میں ہونے والے ورلڈکپ کے آغاز تک 24 لاکھ ٹکٹس فروخت ہوئے تھے جبکہ قطر میں جاری ایونٹ کے آغاز تک تقریبا 30 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوگئے ہیں،رپورٹس کے مطابق قطرکی میزبانی پر منفی تشہیر کے باوجود شائقین کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انگلش ٹیم کے پاکستان آمد سے قبل ابوظبی میں ڈ...

انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان آمد سے قبل ابوظبی میں موجود ہے،انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی اسلام آباد آمد 27 نومبر کی صبح شیڈولڈ ہے جہاں پاکستان اور مہمان ٹیم کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں شیڈولڈ ہے،پاکستان آمد سے قبل انگلش ٹیم ابو ظبی میں موجود ہے جہاں انگلش اسکواڈ کے کھلاڑی ابوظبی میں گراں پری بھی دیکھنے گئے،انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کی قیادت بین اسٹوکس کریں گے، ٹیم نے ابو ظبی میں پریکٹس میچ کھیلنا ہے جہاں تین روزہ پریکٹس میچ انگلینڈ اور انگلینڈ لائنز کے درمیان کھیلا جائے گا جو 23 نومبر سے 25 نومبر تک ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فاسٹ بولر حارث رف اپنے بہترین دوست اور فاسٹ...

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رف اپنے بہترین دوست اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی خیریت دریافت کرنے اسپتال پہنچ گئے، شاہین آفریدی کا دو روز قبل اپینڈکس کا آپریشن ہوا جس کے بعد وہ اسپتال میں زیرعلاج ہیں،قومی کرکٹر حارث روف اپنے دوست شاہین آفریدی کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے جہاں سے انہوں نے اپنی اور شاہین کی سیلفی ٹوئٹر پر شیئر کی،حارث رف نے شاہین کو ٹائیگر اور چیمپئن قرار دیا اور ساتھ ہی جلد صحت یابی کی امید ظاہر کی،اپنے پیغام میں حارث روف نے کہا کہ ایک بھائی کی طرح میں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کی سوشل میڈیا جنریشن اب بھی انہیں می...

پاکستان کے سابق کپتان اور دنیا بھر میں سوئنگ کے سلطان کے نام سے مشہور وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کی سوشل میڈیا جنریشن اب بھی انہیں میچ فکسر سمجھتی ہے،آسٹریلین ٹیلی ویژن پروگرام کو انٹرویو دیتے ہوئے وسیم اکرم نے اپنے پورے کیریئر میں خود پر لگائے گئے میچ فکسنگ کے الزامات کے بارے میں بات کی،سابق کپتان نے اعتراف کیا کہ ان پر لگے الزامات نے ہی انہیں اپنی سوانح عمری، 'سلطان اے میموئر' لکھنے کی طرف راغب کیا،وسیم اکرم نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ 'آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور بھارت میں میرا نام ورلڈ الیون میں اب تک کے عظیم ترین گیند بازوں میں شمار کیا جاتا ہے لیکن پاکستان میں سوشل میڈیا کی یہ نسل مجھے میچ فکسر کہتی ہے،انہوں نے کہا سوشل میڈیا پر لوگ اب بھی کمنٹس کرتے ہیں اور کہتے ہیں اوہ یہ تو میچ فکسر ہے، مجھے نہیں معلوم ایسا کیوں کیا جاتا ہے، اپنی زندگی میں ایسا دور گزارا ہے جب مجھے لوگوں کی فکر ہوا کرتی تھی کہ وہ کیا کہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دورہ پاکستان کیلئے انگلش کرکٹر نے اپنی گریجو...

انگلینڈ کے آل رانڈر کیٹن جیننگز دورہ پاکستان کے باعث انگلینڈ کی مانچسٹر یونیورسٹی میں شیڈول اپنی گریجویشن کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے،برطانوی میڈیا کے مطابق کیٹن جیننگز دورہ پاکستان کے لیے انگلینڈ کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہیں اور ان کی گریجویشن کی تقریب کراچی ٹیسٹ سے ایک روز قبل یعنی 16 دسمبر کو ہوگی،کیٹن جیننگز نے مانچسٹر یونیورسٹی سے ماسٹرز آف بزنس ایڈمنسٹریشن (ایم بی اے) مکمل کیا ہے،اس حوالے سے انگلش کرکٹر کیٹن جیننگز نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ گریجویشن تقریب کے حوالے سے اپنی یونیورسٹی سے رابطہ کیا اور یقینا یونیورسٹی انتظامیہ مجھے گریجویشن کا گان نہیں بھیج سکتی، اس لیے مجھے یہ تقریب کراچی میں بیٹھ کر آن لائن دیکھنی پڑے گی،انہوں نے کہا کہ اسپورٹس سے متعلق لوگ خیال کرتے ہیں کہ کھلاڑی سمجھدار نہیں ہوتے لیکن ایسا نہیں ہے،کیٹن جیننگز نے اعتراف کیا کہ 'مجھے ہمیشہ سے گاون پہن کر گریجویشن کی یادگار تصویر بنوانے کا بہت شوق تھا، مجھے وہ جذبات محسوس کرنے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوسکے گا کیونکہ میں نے گریجویشن گان کی جگہ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی جرسی کو ترجیح دی، اب وہ ہی پہنوں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا...

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا جس میں سابق کپتان سرفراز احمد کو بھی شامل کیا گیا ہے،لاہور میں میڈیا بریفنگ کے دوران چیف سلیکٹر محمد وسیم نے انگلینڈ سے تین ٹیسٹ کی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا،18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، اظہر علی، فہیم اشرف، حارث روف، امام الحق، محمد علی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر ، نسیم شاہ ، نعمان علی، سلمان علی آغاز، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیںچیف سلیکٹر محمد وسیم کاکہنا تھا کہ اسکواڈ کی سلیکشن میں ڈومیسٹک کی پرفارمنس کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر کو ملتان جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا،انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی 27 نومبر کو پاکستان آمد شیڈول ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

قطرورلڈ کپ کا آغاز ہوتے ہی عرب نژاد امریکی ا...

واشنگٹن (شِنہوا) ایک عرب نژاد امریکی اینکر نے قطر ورلڈ کپ 2022 کے آغاز کے ساتھ ہی مغرب کے  دوہرے معیار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا  ہے۔

مشرق وسطیٰ اور عرب دنیا پر طویل عرصے سے رپورٹنگ کر نے والے ایم ایس این بی سی کے اینکر ایمن محیل الدین نے ایک آرٹیکل میں  کہا  ہے کہ قطر کی جانب سے 2022 کے ورلڈ کپ کی میزبانی کی بولی جیتنے کے بعد سے اس کے انعقاد کے حوالے سے اس کی صلاحیت اور اہلیت کے بارے میں سوالات اٹھا ئے جا رہے ہیں۔

محیل الدین نے  ایم ایس این بی سی پر شا ئع ہو نے والے آرٹیکل میں  لکھا ہے کہ گزشتہ  کئی برسوں  میں جو کچھ ہوا ہے اور ورلڈ کپ کے اتوار کے پریمیئر سے قبل آخری چند مہینوں میں اس میں  جوشدت آئی ہے، اس سے مغربی تعصب کی گہرائیوں، اخلاقی غم وغصے اور شاید سب سے نمایاں طور پر مجموعی دوہرے معیارات کا پتہ چلتا ہے۔

نیویارک میں مقیم ایک مصری نژاد صحافی، محیل الدین نے قطر کے بارے میں منفی اور بالکل واضح طور پر نسل پرستانہ تبصرے کا مشاہدہ کیا ۔

جزیرہ نما عرب کا یہ  ملک چار سال بعد ہونے والے بین الاقوامی فٹ بال ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے جس میں اسٹیڈیم کی تعمیر میں اس کے تارکین وطن کارکنوں کو بھی استعمال کیا گیا ہے۔ 

انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا یہ بحث واقعی تارکین وطن کارکنوں کے حقوق اور انسانی حقوق کے بارے میں ہے؟ یا یہ کہ یورپی ملک اور مغربی پنڈت جو خود کو عالمی فٹ بال کے روایتی گیٹ کیپر سمجھتے  ہیں، اس خیال کوہضم  نہیں کر سکتے کہ مشرق وسطیٰ کا کوئی عرب ملک ایسی ایک قابل احترام تقریب کی  میزبانی کرے گا؟

محیل الدین نے اس بات پر بھی زوردیا کہ مغربی ملک اور ان کے پنڈت  امریکہ میں  انسانی حقوق کے حوالے سے  خراب ریکارڈ پر با ت نہیں کر تے، اس صورتحال میں  قطر کو تنہا کرنے کی کوشش کرنا مشکوک حتیٰ کہ مضحکہ خیز بھی محسوس ہوتا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے  کہ  مجھے حیرت ہے کہ کیا ان یورپی اور امریکی مبصرین اور پنڈتوں میں سے کوئی انسانی حقوق کے بارے میں عظیم الشان علمبردار امریکہ کو 2026 کے ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم کرنے کا مطالبہ کرے گا۔ امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو چار سال بعد اس بین الاقوامی چیمپئن شپ کی میزبانی کریں گے۔

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین،مغربی خطے میں تجارتی راہداری کے ذریعے گز...

چھونگ چھنگ (شِنہوا) تجارتی اور نقل وحمل  کی ایک  گزر گاہ ، نئی بین الاقوامی زمینی سمندری تجارتی راہداری  نے سال 2022 میں اب تک 78 نئے مال بردار راستے کھولے ہیں۔ جس نے  2017 میں اپنے آغاز کے بعد سے ایک نیا سالانہ ریکارڈ قائم کیا  ہے۔

نئی بین الاقوامی زمینی سمندری تجارتی راہداری کے کوآرڈینیشن مرکز برائے لاجسٹکس اور آپریشنز کے ڈائریکٹر لیو وے نے کہا  ہے  کہ چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ بلد یہ  کے نقل و حمل کے مرکز کے طور پر اس راہداری نے 113 ملکوں  اور خطوں میں منزلوں کی تعداد کو 338 بندرگاہوں تک بڑھا دیا ہے۔

مرکز کی جانب  سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق چھونگ چھنگ نے اس  راہداری کے ذریعے رواں  سال کی پہلی تین سہ ماہی کے دوران  19.1 ارب  یوآن (تقریباً 2.68 ارب  امریکی ڈالرز) مالیت کے 1 لاکھ 5 ہزار ٹی ای یوز کارگو کو منتقل کیا ہے ، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں  بالترتیب  29 فیصد اور 46 فیصد زیادہ ہے۔

چین کے مغربی علاقوں اور جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں  کی ایسوسی ایشن (آسیان) کے کچھ رکن ملکوں  کے ذریعے مشترکہ طور پر تعمیر کی گئی یہ زمینی سمندری تجارتی راہداری مختلف طریقوں مثلاً ریلوے، ہائی ویز اور آبی گزرگاہوں کے ذریعے مال بردار نقل و حمل کو یقینی  بناتی ہے۔

لیو کے مطابق نئے قائم کیے گئے راستوں میں چین کے چھونگ چھنگ ، گوئی ژو، ننگ شیا، گانسو اور ہونان کو لاؤس، ویت نام اور میانمار سے ملانے والے راستے شامل ہیں۔

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے معاشی مرکز شنگھائی کا فائیو جی کوریج...

شنگھائی (شِنہوا) چین کے معاشی مرکز شنگھائی میں  2023  کے اختتام تک 77 ہزار سے زائد 5 جی بیس اسٹیشن موجود ہونے کی توقع ہے۔ یہ شہر کی فائیو جی کوریج کے فروغ کی کوششوں کا حصہ ہے۔

شنگھائی مواصلات انتظامیہ کے جاری کردہ منصوبے کے مطابق 4 ہزار سے زائد تجارتی اور بڑی رہائشی عمارتیں انڈور فائیو کوریج حاصل کرلیں گی۔

اس طرح  اگلے سال کے اختتام تک شہر کے 90 فیصد حصے کو فائیو جی سروسز تک رسائی حاصل ہوجائے گی۔

منصوبے کے تحت شہر کے اہم علاقوں میں ڈاؤن لوڈ کی اوسط رفتار 1 ہزار میگابٹس فی سیکنڈ تک پہنچ جائے گی ، جبکہ اپ لوڈ کی رفتار 200 میگا بٹس فی سیکنڈ ہوجائے گی۔

شنگھائی اپنی ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لئے فائیو جی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائے گا۔ 2023 میں یہ طبی خدمات، تعلیم، سیاحت اور ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں فائیو جی کے استعمال کو فروغ دے گا۔

چین نے دنیا کا سب سے بڑا فائیو جی نیٹ ورک بنالیا ہے۔ وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق رواں سال اگست کے اختتام تک ملک میں 21 لاکھ سے زائد فائیو جی بیس اسٹیشن مو جود تھے۔

چین میں جولائی کے اختتام تک 5 جی موبائل استعمال کرنے والوں کی تعداد 47 کروڑ 50 لاکھ سے زائد ہوچکی تھی۔

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی لانگ بیچ نے چین کے ساتھ سپلائی چین تع...

لاس اینجلس (شِنہوا) کیلیفورنیا کے لانگ بیچ  میں امریکی بندرگاہ کے حکام اور چینی نمائندوں نے ملاقات کی  ہے۔ اس ملاقات میں عالمی سپلائی چین کے حوالے سے جاری چیلنجز کے حوالے سے دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اس ملاقات  کی میزبانی لانگ بیچ-چھنگ ڈاؤ ایسوسی ایشن (ایل بی کیو اے ) نے کی جس کا قیام 1985 میں  عمل میں لایا گیا  اور اس کا مقصد لانگ بیچ اور چھنگ ڈاؤ کے درمیان تبادلے اور تجارت کو فروغ دینا تھا۔

لاس اینجلس میں چینی قونصل جنرل ژانگ پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی سپلائی چین کئی دہائیوں کی ترقی کے ساتھ اقتصادی عالمگیریت کی پہچان اور عالمی معیشت کی ایک اہم خصوصیت بن گئی ہے،  یہ  اقتصادی رابطے، انضمام اور ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر ر ہے ہیں۔

انہوں نے دونوں شہروں لانگ بیچ اور چھنگ ڈاؤ اور دو بندرگاہوں یعنی  لانگ بیچ  بندرگاہ اور چھنگ ڈاؤ بندرگاہ کے درمیان دوستانہ تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم مزید عملی تعاون کو فعال شکل دینے  اور ثقافتی تبادلے کی مزید سرگرمیوں کو دیکھنے کے منتظر ہیں۔ 

لانگ بیچ ہاربر بورڈ کی ایک  کمشنر بونی لوونتھل کے مطابق 1997 میں لانگ بیچ  سے کنٹینر ز کی نقل وحمل  35 لاکھ کنٹینرز  تھی جو کہ بڑھ کر 2021 میں ریکارڈ 94 لاکھ  ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ترقی کے ساتھ معلومات اور تعاون کے باہمی تبادلے سے فائدہ اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  واضح طور پر ہماری بندرگاہوں کے درمیان اہم تجارتی رابطہ درحقیقت ہماری قوموں کے لیے خوشحالی کا ایک عظیم ذریعہ رہا ہے۔

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آسیان پارلیمنٹ کے سربراہان کا پائیدار،جامع،ل...

پنوم پنہ (شِنہوا) جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی ایسوسی ایشن (آسیان) کے پارلیمانی رہنماؤں نے ملاقات کی ہے، جس  کا مقصد ایک پائیدار، جامع اور لچکدار خطے کو فروغ دینے میں مددگار  طریقوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم سیہامونی نے آسیان بین الپارلیمانی اسمبلی (43ویں ا ے آئی پی اے ) کی 43ویں جنرل اسمبلی کی پیر کو منعقدہ افتتاحی تقریب  کے نام  پیغام جاری کیا ۔

اس شاہی پیغام میں  میں کہا گیا کہ بین الپارلیمانی سفارت کاری، شراکت داری اور تعاون خطے  میں دیرپا امن اور خوشحالی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

بادشاہ نے کہا کہ اس ہفتے آسیان بین الپارلیمانی اسمبلی کی 43ویں جنرل اسمبلی کا اجتماع یکجہتی، اتحاد اور موجودہ چیلنجز پر قابو پانے کے لیے اپنے خطے کی خاطر زیادہ پرامن اور خوشحال مستقبل کے حصول کے لیے عزم کے حقیقی جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مستقبل  کے حصول  کے لیےہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ قومی اور علاقائی ترقی کی کوششیں پائیداری، جامعیت اور لچکداری کے تصورات کے ساتھ بھرپور طور پر  ہم آہنگ ہوں۔

کمبوڈیا کے وزیر اعظم  سما ڈیک ٹیکو ہن سین نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو بہت سے چیلنجز  درپیش ہیں  جن میں جغرافیائی سیاسی رقابتیں، جنگ، تجارتی اور اقتصادی تقسیم، موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات شامل ہیں۔

ہن سین نے کہا کہ آسیان بین الپارلیمانی اسمبلی کی  43 ویں جنرل اسمبلی اے آئی پی اے کے مندوبین کو وسیع موضوعات پر تبادلہ خیال کے لئے حصہ لینے  کا موقع فراہم کرتی ہے ، جس کا مشترکہ مقصد ایک اتحاد میں تعاون کو مضبوط کرنا اور خطے کے عوام  کے مفادات کے لیے پالیسی سفارشات کی نشاندہی کرنا ہے۔

کمبوڈیا کی قومی اسمبلی کے صدر  سما ڈیک ہینگ سمرین نے کہا کہ یہ اجتماع خطے کو درپیش رکاوٹوں اور چیلنجز کے موقع پر آسیان پارلیمنٹ کے درمیان یکجہتی، دوستی اور قریبی تعاون کے مستحکم  جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

آسیان گروپس میں برونائی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤس، ملائیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویت نام شامل ہیں۔

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا وسیع تر کھلا پن عالمی ترقی کو تقویت د...

بیجنگ(شِنہوا) چین ٹھوس اقدامات کے ساتھ اعلیٰ معیار کے کھلے پن کا تذکرہ کررہا ہے جس سے دنیا بھر کی معیشتوں کو فائدہ پہنچے گا۔

چین نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ مزید شعبوں میں کھلے پن کے وسیع ایجنڈے کو آگے بڑھائے گا اور زیادہ گہرائی سے چین کو جدید بنانے کے راستے پر گامزن کرے گا، اعلیٰ معیار کی کھلی معیشت کا نیا نظام وضع کرے گا اور دنیا کے ساتھ ملک کی ترقی میں اشتراک جاری رکھے گا۔

اس مقصد کے لیے اپنے حالیہ اقدامات کے ساتھ ملک نے صنعتوں کی نئی فہرست میں غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے مزید شعبے شامل کئے ہیں، جن میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

اس نظرثانی فہرست میں 239 نئی اشیاء شامل ہیں اور 167 موجودہ چیزوں میں ترمیم کی گئی ہے۔ اشیا سازی اور پیداواری خدمات پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

مالیاتی منڈی کے کھلے پن کے ضمن میں چین نے غیرملکی اداروں کے اہل سرمایہ کاروں کو ایکسچینج بانڈ مارکیٹ میں 30 جون سےبراہ راست یا کنیکٹیویٹی سے سرمایہ کاری کی اجازت دیدی ہے۔

عالمی سطح پر سرمایہ کاری کی مایوس کن صورتحال کے باوجود چین نے ان کوششوں کے سبب غیرملکی کاروبار کے لئے اپنی کشش کو برقرار رکھاہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق چینی سرزمین میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا استعمال ابتدائی 10 ماہ میں گزشتہ برس کی نسبت 17.4 فیصد بڑھ کر 168.34 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گیا۔

ملک نے چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش اور چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات سمیت باقاعدہ عالمی تقریبات کی مدد سے مصنوعات اور خدمات کی سرحد پار تجارت کو بھی فروغ دیا ہے۔

پانچویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں سامان اور خدمات کی ایک سال کی خریداری کے لیے مجموعی طورپر 73.5 ارب امریکی ڈالرز کے ابتدائی سودے ہوئے تھے۔

یہ مالیت گزشتہ برس کی نسبت  3.9 فیصد زائد ہے۔ نمائش  5 نومبر سے 10 نومبر تک منعقد ہوئی تھی۔

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شنگھائی، چھنگ شاہی خاندان کے تباہ شدہ جہاز...

شنگھائی (شِنہوا) چین میں آج تک زیر آب  دریافت ہونے والا سب سے بڑا اور بہترین طور پر  محفوظ شدہ  لکڑی کے تیار کردہ  جہازوں میں سے ایک قدیم بحری جہاز کا ملبہ شنگھائی کے پانی سے باہر نکال لیا گیا ہے۔

پیر کی صبح دریافت ہونے والا یانگسی دوم  قدیم جہاز کا ملبہ چھنگ خاندان کے ٹونگزی شہنشاہ (1862-1875) کے دورحکومت کا ہے۔ تباہی سے محفوظ کیے جانے والا یہ جہاز چھنگ خاندان کے دوران جہاز سازی کی ٹیکنالوجی کے بارے میں  ایک کارآمد جھلک پیش کر سکتا ہے۔

سال2015  کے دوران  زیر آب ایک اہم سروے کے دوران اس  ڈوبے ہوئے جہاز کے بارے میں معلوم ہوا جو کہ چین کی زیر آب آثار قدیمہ کی دریافت کی کوششوں میں ایک سنگ میل ہے۔

7 برسوں  کے دوران شنگھائی کے چھونگ منگ ضلع  میں  ہنگ شا جزیرے کے پانیوں میں زیر آب آثار قدیمہ کے فیلڈ ورک منصوبوں کا ایک سلسلہ جاری رکھا گیا۔

آثار قدیمہ کی تحقیقات کے مطابق یہ جہاز تقریباً 38.1 میٹر لمبا اور 9.9 میٹر چوڑا ہے۔ اس میں 31 کیبن بنے ہوئے ہیں اور یہ چین کے مشرقی صوبہ جیانگشی میں عالمی شہرت یافتہ چینی مٹی کے برتنوں کے  دارالحکومت جینگڈی ژن میں تیار کردہ چینی مٹی کے برتنوں  جیسے شاندار ثقافتی آثار سے لدا ہوا ہے۔

جہاز کے ملبے کے اندر اور اس کے آس پاس ےس جامنی مٹی کے برتنوں اور تعمیراتی  سازوسامان جیسے نوادرات بھی برآمد ہوئے ہیں ۔ ماہرین آثار قدیمہ کا خیال ہے کہ اس کی کھدائی سے چھنگ خاندان میں مٹی کے برتنوں اور اقتصادی تاریخ کے مطالعہ میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

محفوظ کیے جانے کی اس کارروائی میں جدید آلات اور ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا جس میں زیر آب، خاص طور پر کیچڑ والے پانی کے اندر، تصویر بنانے کے آلات  اور شیلڈ ٹنلنگ ٹیکنالوجی شامل ہے۔

مقامی حکام کے مطابق جہاز کے ملبے کو جلد ہی دریائے ہوانگپو کے قریب ایک گودی میں منتقل کر دیا جائے گا تا کہ اس کو مزید تحفظ  دیا جائے اور آثار قدیمہ کی تحقیق کے لیے اس کو کام میں لایا جائے۔

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ، نائٹ کلب میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک،...

لاس اینجلس (شِنہوا) امریکی ریاست کولوراڈو کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ سے کم از کم 5 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔

کولوراڈو کے دوسرے سب سے گنجان آباد شہر کولوراڈو اسپرنگز کے محکمہ پولیس نے بتایا کہ پولیس کو حملہ آور کی کلب کیو میں موجودگی بارے کال مقامی وقت کے مطابق ہفتہ کی رات 11 بج کر 56 منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 11 بجکر 56 منٹ) پر موصول ہوئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ فرسٹ آفیسر نصف شب کو پہنچا اور مشتبہ شخص کو دو منٹ میں حراست میں لےلیا ۔

کولوراڈو اسپرنگز پولیس کے سربراہ ایڈرین واسکیز نے میڈیا کو بتایا کہ مشتبہ شخص کی شناخت 22 سالہ اینڈرسن لی ایلڈرچ کے نام سے ہوئی ہے، اس نے کلب میں داخل ہوتے ہوئے رائفل سے فائرنگ شروع کردی تھی۔

واسکیز نے کہا کہ کلب میں کم از کم 2 افراد نے مشتبہ شخص کو روکا اور اسے دوسروں کو قتل کرنے اور نقصان پہنچانے سے روکنے میں کامیاب رہے۔

کلب نے اپنے فیس بک پیج پر جاری ایک بیان میں کہا کہ کلب کیو ہماری برادری پر احمقانہ حملے سے تباہ ہو گیا ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم بہارد گاہکوں کے فوری رد عمل  پر ان کے شکرگزار ہیں، جنہوں نے مسلح شخص کو قابو میں کرکے اس نفرت انگیز حملے کو ختم کیا۔

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت، غروب آفتاب سے قبل دلکش نظارے

ناگاؤں ، بھارت (شِنہوا) شام میں غروب آفتاب ہمیشہ دن کا سب سے دل کو چھو لینے ولا لمحہ ہوتا ہے ، جس میں سحر اور خوبصورتی کا بے مثال احساس موجود ہوتا ہے۔

بھارت کا دریائے برہم پتر "غروب آفتاب سے قبل" کھل اٹھتا ہے۔  گلابی بادل ، دھند کے ساتھ ملتے ہیں اور چمکتے غروب آفتاب کا عکس بناتے ہیں۔

چمکتے پانی پر سنہری شفق کا چھڑکاؤ جھیل پر تیرتی ہوئی کشتیوں اور شخصیات کو منعکس کرتا ہے اور دور ساحل پر لوگ دلکش قدرتی مناظر کے نشے میں مست تصاویر بناتے ہیں۔

 

بھارت، شمال مشرقی ریاست آسام کے ضلع ناگاؤں میں دریائے برہم پتر پر غروب آفتاب کے وقت ایک ما ہی گیر اپنی کشتی چلارہا ہے۔ (شِنہوا)

 

بھارت، شمال مشرقی ریاست آسام کے ضلع ناگاؤں میں دریائے برہم پتر پر غروب آفتاب کے وقت ایک ما ہی گیر اپنی کشتی چلارہا ہے۔ (شِنہوا)

 

بھارت، شمال مشرقی ریاست آسام کے ضلع ناگاؤں میں دریائے برہم پتر پر غروب آفتاب کے وقت ایک کشتی رواں دواں ہے۔ (شِنہوا)

 

بھارت، شمال مشرقی ریاست آسام کے ضلع ناگاؤں میں دریائے برہم پترکے کنارے غروب آفتاب کے وقت لوگ سیلفی بنا رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

بھارت، شمال مشرقی ریاست آسام کے ضلع ناگاؤں میں دریائے برہم پتر پر غروب آفتاب کا ایک منظر۔ (شِنہوا)

 

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چائنہ۔ جنوبی ایشیا نمائش میں 56 ارب ڈالرز سے...

کن منگ (شِنہوا) چین میں چھٹی چائنہ ۔ جنوبی ایشیا نمائش اور 26 ویں چائنہ کن منگ درآمدی و برآمدی میلے میں 169 منصوبوں پر دستخط کئے گئے ہیں جن کی سرمایہ کاری کی مالیت 400 ارب یوآن (تقریباً 56.3 ارب امریکی ڈالرز) ہے۔

سرمایہ کاری کے منصوبوں میں چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان میں 12 اہم صنعتوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ، جن میں سبز توانائی ، سطح مرتفع کی خصوصیات کے ساتھ جدید زراعت ، جدید اشیا سازی ، نیا مواد اور بائیو میڈیسن شامل ہیں۔

آن لائن اور آف لائن منعقدہ اس 4 روزہ تقریب میں 80 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں سے وابستہ افراد شرکت کررہے ہیں جو نئی ترقی کے نئے مواقع کے موضوع پر تبادلہ خیال کریں گے۔

صوبہ یون نان کے دارالحکومت کن منگ میں نمائش کا آغاز ہفتہ کے روز ہوا۔

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چائنہ۔ جنوبی ایشیا نمائش میں 56 ارب ڈالرز سے...

کن منگ (شِنہوا) چین میں چھٹی چائنہ ۔ جنوبی ایشیا نمائش اور 26 ویں چائنہ کن منگ درآمدی و برآمدی میلے میں 169 منصوبوں پر دستخط کئے گئے ہیں جن کی سرمایہ کاری کی مالیت 400 ارب یوآن (تقریباً 56.3 ارب امریکی ڈالرز) ہے۔

سرمایہ کاری کے منصوبوں میں چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان میں 12 اہم صنعتوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ، جن میں سبز توانائی ، سطح مرتفع کی خصوصیات کے ساتھ جدید زراعت ، جدید اشیا سازی ، نیا مواد اور بائیو میڈیسن شامل ہیں۔

آن لائن اور آف لائن منعقدہ اس 4 روزہ تقریب میں 80 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں سے وابستہ افراد شرکت کررہے ہیں جو نئی ترقی کے نئے مواقع کے موضوع پر تبادلہ خیال کریں گے۔

صوبہ یون نان کے دارالحکومت کن منگ میں نمائش کا آغاز ہفتہ کے روز ہوا۔

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چائنہ۔ جنوبی ایشیا نمائش میں 56 ارب ڈالرز سے...

کن منگ (شِنہوا) چین میں چھٹی چائنہ ۔ جنوبی ایشیا نمائش اور 26 ویں چائنہ کن منگ درآمدی و برآمدی میلے میں 169 منصوبوں پر دستخط کئے گئے ہیں جن کی سرمایہ کاری کی مالیت 400 ارب یوآن (تقریباً 56.3 ارب امریکی ڈالرز) ہے۔

سرمایہ کاری کے منصوبوں میں چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان میں 12 اہم صنعتوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ، جن میں سبز توانائی ، سطح مرتفع کی خصوصیات کے ساتھ جدید زراعت ، جدید اشیا سازی ، نیا مواد اور بائیو میڈیسن شامل ہیں۔

آن لائن اور آف لائن منعقدہ اس 4 روزہ تقریب میں 80 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں سے وابستہ افراد شرکت کررہے ہیں جو نئی ترقی کے نئے مواقع کے موضوع پر تبادلہ خیال کریں گے۔

صوبہ یون نان کے دارالحکومت کن منگ میں نمائش کا آغاز ہفتہ کے روز ہوا۔

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین اور روس کے مابین آڈیو ۔ویژؤل مصنوعات ک...

ماسکو(شِنہوا) چین او رروس نے ثقافتی تبادلے کے ایک اہم پروگرام آڈیو۔ویژؤل کمیونیکیشن ویک۔ 2022 کا ویڈیو لنک کے ذریعے آغاز کیا ہے۔

ایک تقریب کے دوران چین کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن انتظامیہ کے نائب سربراہ لی یوچھنگ، روس کی ڈیجیٹل ترقی مواصلات اور ماس میڈیا کی نائب وزیر بیلا چرکیسووا اور چین میں روس کے سفیر ایگور مورگولوف نے ویڈیو پیغامات پیش کیے۔

چین-روس آڈیو۔ ویژؤل کمیونیکیشن ویک۔2022  کے دوران دونوں ملکوں  کے آڈیو ویژؤل کاموں کا ایک دوسرے کی زبان میں ترجمہ کیا جائے گا اور ایک دوسرے کے ملک میں نشر کیا جائے گا۔

اس تقریب کے دوران چین اور روس کے نوجوان گلوکاروں کے لیے ایک آن لائن گالا، ایک مختصرویڈیو مقابلہ اور اینی میشن کے کاروبارسے منسلک کمپنیوں  کے لیے ایک سیمینار بھی منعقد کیا جائے گا۔

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین اور روس کے مابین آڈیو ۔ویژؤل مصنوعات ک...

ماسکو(شِنہوا) چین او رروس نے ثقافتی تبادلے کے ایک اہم پروگرام آڈیو۔ویژؤل کمیونیکیشن ویک۔ 2022 کا ویڈیو لنک کے ذریعے آغاز کیا ہے۔

ایک تقریب کے دوران چین کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن انتظامیہ کے نائب سربراہ لی یوچھنگ، روس کی ڈیجیٹل ترقی مواصلات اور ماس میڈیا کی نائب وزیر بیلا چرکیسووا اور چین میں روس کے سفیر ایگور مورگولوف نے ویڈیو پیغامات پیش کیے۔

چین-روس آڈیو۔ ویژؤل کمیونیکیشن ویک۔2022  کے دوران دونوں ملکوں  کے آڈیو ویژؤل کاموں کا ایک دوسرے کی زبان میں ترجمہ کیا جائے گا اور ایک دوسرے کے ملک میں نشر کیا جائے گا۔

اس تقریب کے دوران چین اور روس کے نوجوان گلوکاروں کے لیے ایک آن لائن گالا، ایک مختصرویڈیو مقابلہ اور اینی میشن کے کاروبارسے منسلک کمپنیوں  کے لیے ایک سیمینار بھی منعقد کیا جائے گا۔

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین صحت عامہ پر کفایت شعاری کے نتائج پیش کرت...

بیجنگ (شِنہوا) صحت عامہ میں  چین کی سرمایہ کا ری نے کفا یت شعاری کے ساتھ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

قومی صحت کمیشن کے نائب سربراہ کاؤ شوئے تاؤ نے دوسرے عالمی صحت فورم میں کہا کہ چین میں آبادی کی اوسط متوقع عمر 78.2 برس ہوچکی ہے جو ملک میں صحت کا ایک اہم انڈیکس ہے اور اعلیٰ آمدن والے ممالک کی اوسط سطح سے زیادہ ہے۔

سنگ ہوا یو نیورسٹی کے اس فورم میں 10 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 70 معروف اسکالرز اور بین الاقوامی تنظیموں کے ارکان شرکت کررہے ہیں۔

کاؤ نے کہا کہ چین عالمی صحت پر حکمرانی میں اپنی گہری مصروفیت جاری رکھے گا ، عالمی ترقیاتی انیشی ایٹو کو فعال طور پر نافذ کرے گا  اور نوول کرونا وائرس وبا سے لڑنے کے لئے مل کر کام کرے گا۔

ملک صحت سے متعلق بین الاقوامی تعاون اور تبادلے کو جامع طور پر آگے بڑھائے گا  اور صحت سب کے لئے کی عالمی برادری کی تعمیر پر کام کرے گا۔

تقریب میں  سنگ ہوا یو نیورسٹی میں وانکے اسکول آف پبلک ہیلتھ کے ایگزیکٹو وائس ڈین لیانگ وان نیان نے بھی شرکت کی۔

لیانگ نے کہا کہ چین نے اپنے صحت عامہ کے نظام اور کمزور گروہوں کی صلاحیت بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔ بزرگ، معذور، خواتین اور بچوں کی بنیادی صحت کی ضروریات پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ چین اپنے صحت بارے خدمات کا نظام کو مسلسل بہتر بنارہا ہے۔

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مکاؤ میں 22 ویں فوڈ فیسٹیول کی تقریبات کا ان...

مکاؤ(شِنہوا) مکاؤ میں 22 واں فوڈ میلہ 18 نومبر سے شروع ہوچکا ہے ،اس میں 100 سے زیادہ کھانوں اور مشروبات کے تاجروں نے شاندار پکوانوں اور ذائقوں کی وسیع اقسام پیش کی ہیں۔

میلے کا موضوع "میٹاورس میں گیسٹرونومی ہے۔ رواں سال میلے میں "وی چیٹ منی پروگرام پر ایک نئی گیم  اور ایک آن لائن کلاؤڈ دورے کو متعارف کر و ایا گیا۔

 

چین، جنوبی علاقے مکاؤ کے سائی وان جھیل اسکوائر میں 22 ویں مکاؤ فوڈ فیسٹیول کے دوران ایک شیف پکوان تیار کررہا ہے۔ (شِنہوا)

 

چین، جنوبی علاقے مکاؤ کے سائی وان جھیل اسکوائر میں لوگ 22ویں مکاؤ فوڈ فیسٹیول سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

چین، جنوبی علاقے مکاؤ کے سائی وان جھیل اسکوائر کے 22ویں مکاؤ فوڈ فیسٹیول میں لوگوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی صدر جی 20 سربراہی کانفرنس، اے پیک اجلاس...

بینکاک (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ جی 20 کے 17 ویں سربراہی اجلاس، 29 ویں ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون( اے پیک) کے اقتصادی  رہنماؤں کے  اجلاس اور دورہ تھائی لینڈ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

شی کی اہلیہ پھنگ لی یوآن، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر ڈنگ شوئے شیانگ ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیوروکے رکن اور ریاستی قونصلر وانگ یی، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین ہی لی فینگ بھی اسی طیارے میں چین واپس آئے ہیں۔

تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پریوت چان اوچا اور ان کی اہلیہ، تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈان پرمودوینائی اور دیگر اعلیٰ سرکاری عہدیداروں نے شی کو ہوائی اڈے پر رخصت کیا۔

 ہوائی اڈے پر تھائی باشندے اور بیرون ملک مقیم چینی بھی موجود تھے جنہوں نے چین اور تھائی لینڈ کے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے۔

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی صدر جی 20 سربراہی کانفرنس، اے پیک اجلاس...

بینکاک (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ جی 20 کے 17 ویں سربراہی اجلاس، 29 ویں ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون( اے پیک) کے اقتصادی  رہنماؤں کے  اجلاس اور دورہ تھائی لینڈ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

شی کی اہلیہ پھنگ لی یوآن، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر ڈنگ شوئے شیانگ ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیوروکے رکن اور ریاستی قونصلر وانگ یی، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین ہی لی فینگ بھی اسی طیارے میں چین واپس آئے ہیں۔

تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پریوت چان اوچا اور ان کی اہلیہ، تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈان پرمودوینائی اور دیگر اعلیٰ سرکاری عہدیداروں نے شی کو ہوائی اڈے پر رخصت کیا۔

 ہوائی اڈے پر تھائی باشندے اور بیرون ملک مقیم چینی بھی موجود تھے جنہوں نے چین اور تھائی لینڈ کے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے۔

۲۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں