بیت المقدس میں بس اسٹاپ پر دھماکہ کے بعد اسرائیلی پولیس اہلکار جائے وقوعہ کا معائنہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
وینتیان (شِنہوا) لاؤس میں بڑی تعداد میں سیاح آرہے ہیں ۔ لاؤس کے شمالی صوبہ لوانگ پرابانگ کی سمت جانے والے 85 فیصد سے زائد سیاح چین ۔ لاؤس ریلوے کا استعمال کررہے ہیں۔
لاؤ نیوز ایجنسی نے صوبائی محکمہ اطلاعات، ثقافت اور سیاحت کے نائب سربراہ چانس مون تھی فوانہ کا حوالے دیتے ہوئے بتایا کہ 2022 کے ابتدائی 10 ماہ میں 3 لاکھ 35 ہزار 794 سیاح ٹرین سے لوانگ پرابانگ پہنچے ۔
یہ سیاحوں کی کل تعداد کے 85 فیصد کے مساوی ہے۔ دیگر نے ہوائی جہاز، بس اور کشتی کا انتخاب کیا۔
سیاحت سے حاصل ہونے والی آمدن مجموعی طور پر 13 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالرز تھی۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال مئی کے بعد سے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ،اور لوگوں کی بڑی تعداد صوبہ لوانگ پرابانگ میں تعطیلات گزارنے آرہی ہے۔ ٹرین سے سفر پڑوسی ممالک کے ساتھ آسان رابطہ فراہم کرتا ہے۔

لاؤس ، لوانگ پرابانگ میں لوانگ پرابانگ اسٹیشن کی انتظار گاہ ۔ (شِنہوا)
صوبےکو توقع ہے کہ اگلے 2 ماہ میں کم از کم 1 لاکھ سیاح لوانگ پرابانگ کا دورہ کریں گے جس سے تقریباً 20 کروڑ امریکی ڈالرز کی آمدنی ہوگی۔
لاؤ کے دارالحکومت وینتیان سے شمال میں تقریباً 220 کلومیٹر کی مسافت پر واقع صوبہ لوانگ پرابانگ لاؤس کے مشہور ترین صوبوں میں سے ایک ہے اور اپنے قدیم مندروں ، قدرتی مقامات اور دیہی مناظر کے سبب سیاحوں کے لئے بڑی کشش رکھتا ہے۔
وینتیان (شِنہوا) لاؤس میں بڑی تعداد میں سیاح آرہے ہیں ۔ لاؤس کے شمالی صوبہ لوانگ پرابانگ کی سمت جانے والے 85 فیصد سے زائد سیاح چین ۔ لاؤس ریلوے کا استعمال کررہے ہیں۔
لاؤ نیوز ایجنسی نے صوبائی محکمہ اطلاعات، ثقافت اور سیاحت کے نائب سربراہ چانس مون تھی فوانہ کا حوالے دیتے ہوئے بتایا کہ 2022 کے ابتدائی 10 ماہ میں 3 لاکھ 35 ہزار 794 سیاح ٹرین سے لوانگ پرابانگ پہنچے ۔
یہ سیاحوں کی کل تعداد کے 85 فیصد کے مساوی ہے۔ دیگر نے ہوائی جہاز، بس اور کشتی کا انتخاب کیا۔
سیاحت سے حاصل ہونے والی آمدن مجموعی طور پر 13 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالرز تھی۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال مئی کے بعد سے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ،اور لوگوں کی بڑی تعداد صوبہ لوانگ پرابانگ میں تعطیلات گزارنے آرہی ہے۔ ٹرین سے سفر پڑوسی ممالک کے ساتھ آسان رابطہ فراہم کرتا ہے۔

لاؤس ، لوانگ پرابانگ میں لوانگ پرابانگ اسٹیشن کی انتظار گاہ ۔ (شِنہوا)
صوبےکو توقع ہے کہ اگلے 2 ماہ میں کم از کم 1 لاکھ سیاح لوانگ پرابانگ کا دورہ کریں گے جس سے تقریباً 20 کروڑ امریکی ڈالرز کی آمدنی ہوگی۔
لاؤ کے دارالحکومت وینتیان سے شمال میں تقریباً 220 کلومیٹر کی مسافت پر واقع صوبہ لوانگ پرابانگ لاؤس کے مشہور ترین صوبوں میں سے ایک ہے اور اپنے قدیم مندروں ، قدرتی مقامات اور دیہی مناظر کے سبب سیاحوں کے لئے بڑی کشش رکھتا ہے۔
بیت المقدس میں بس اسٹاپ پر دھماکہ کے بعد اسرائیلی پولیس اہلکار جائے وقوعہ کا معائنہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
پنجاب بھر میں موسم سرما کی سکول چھٹیاں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا حکومت نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کو دو مختلف فیز میں تقسیم کردیا پنجاب کے 24 اضلاع میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی 12 اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی نوٹیفیکیشن لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا گیا 23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں قصور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، ساہیوال، گجرات، گوجرانوالہ، پاکپتن، شیخوپورہ، اوکاڑہ، وہاڑی، خانیوال، لاہور، خوشاب، حافظ آباد، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، بہاولنگر، سرگودھا، منڈی بہاالدین، لودھراں، ننکانہ صاحب اور جھنگ شامل جبکہ 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں راجن پور، لیہ، جہلم، میانوالی، اٹک، مظفر گڑھ، چکوال، بھکر، راولپنڈی، رحیم یارخان، ڈی جی خان، چنیوٹ شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین ، جنوب مغربی صوبہ یون نان کے شہر کن منگ میں منعقدہ چھٹی چین ۔ جنوبی ایشیا نمائش میں ایک نمائش کنندہ لائیو اسٹریمنگ کی مدد سے مصنوعات کی تشہیر کررہی ہے۔ (شِنہوا)
چین ، جنوب مغربی صوبہ یون نان کے شہر کن منگ میں منعقدہ چھٹی چین ۔ جنوبی ایشیا نمائش کا ایک منظر ۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین نے ایک بھرتی پروگرام کا آغاز کیا ہے تاکہ گریجویٹس کو انٹرنیٹ کے ذریعے آجروں کے ساتھ منسلک کرنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔
منگل کے روز شروع ہونے والا یہ پروگرام اپنی نوعیت کا چوتھا پروگرام ہے اور اسے چائنہ میڈیا گروپ، وزارت تعلیم اور پانچ دیگر اداروں نے شروع کیا تھا۔
چائنہ نیشنل مشینری انڈسٹری کارپوریشن، چائنہ اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، اسٹیٹ پاور انویسٹمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ اور دیگر شرکت کرنے والے ادارے اور سرکاری ادارے لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے نئی بھرتی کے لئے روڈ شو پیش کریں گے۔
پہلے تین پروگراموں میں41 ہزار 558 کاروباری اداروں اور سرکاری اداروں کی جانب سے مجموعی طور پر35 لاکھ 10ہزار ملازمتوں کی پیشکش کی گئی جس میں تقریباً 1 کروڑ 60 لاکھ کوائف موصول ہوئے۔
اسلام آباد (شِنہوا) وزیرمنصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط کیا ہے۔
سی پیک کو پاکستان کا ایک اہم قومی منصوبہ قرار دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اس نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو ایک مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا ہے۔
وزارت کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ وزارتوں کے نمائندوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے اگلے مرحلے میں صنعتی تعاون کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے متعلقہ شرا کت داروں کو ہدایت کی کہ وہ سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار تیز کریں۔
وزیر نے متعلقہ وزارتوں سے یہ بھی کہا کہ وہ سی پیک کے فریم ورک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز پر کام کی رفتار تیز کریں تاکہ کم پیداواری لاگت کے ساتھ چینی صنعت پاکستان منتقل ہوسکے۔
اسلام آباد (شِنہوا) وزیرمنصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط کیا ہے۔
سی پیک کو پاکستان کا ایک اہم قومی منصوبہ قرار دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اس نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو ایک مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا ہے۔
وزارت کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ وزارتوں کے نمائندوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے اگلے مرحلے میں صنعتی تعاون کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے متعلقہ شرا کت داروں کو ہدایت کی کہ وہ سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار تیز کریں۔
وزیر نے متعلقہ وزارتوں سے یہ بھی کہا کہ وہ سی پیک کے فریم ورک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز پر کام کی رفتار تیز کریں تاکہ کم پیداواری لاگت کے ساتھ چینی صنعت پاکستان منتقل ہوسکے۔
اسلام آباد (شِنہوا) وزیرمنصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط کیا ہے۔
سی پیک کو پاکستان کا ایک اہم قومی منصوبہ قرار دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اس نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو ایک مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا ہے۔
وزارت کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ وزارتوں کے نمائندوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے اگلے مرحلے میں صنعتی تعاون کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے متعلقہ شرا کت داروں کو ہدایت کی کہ وہ سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار تیز کریں۔
وزیر نے متعلقہ وزارتوں سے یہ بھی کہا کہ وہ سی پیک کے فریم ورک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز پر کام کی رفتار تیز کریں تاکہ کم پیداواری لاگت کے ساتھ چینی صنعت پاکستان منتقل ہوسکے۔
ہائیکو (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبہ ہینان کے دارالحکومت ہائیکو میں 2022 چائنہ (ہینان) بین الاقوامی سمندری صنعتی نمائش منعقد ہو گی۔
مقامی حکام نے بتایا ہے کہ یہ نمائش ہینان بین الاقوامی کنونشن اور نمائش مرکزمیں جمعرات سے اتوار تک جاری رہے گی ۔
یہ نمائش 25 ہزارمربع میٹرزعلاقے پرمحیط ہے جس نے شان ڈونگ، جیانگ سو اور گوانگ ڈونگ سمیت دیگر صوبوں سے 95 نمائش کنندگان کو متوجہ کیا ہے۔
چین کی بین الاقوامی تجارت کے فروغ کی کونسل ،ہینان ذیلی کونسل کے نائب چیئرمین چھن ہونگ لیانگ نے کہا کہ ایکسپو میں تفریحی کشتیوں ، بین الاقوامی آبی زراعت کے جدید جہازاور جدید ماہی گیری جیسی کئی نئی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز پیش کی جائیں گی۔
چھن نے کہا کہ اس ایکسپو میں سمندری تحفظ کو اجاگر کرتے ہوئے سائنسی طور پر پالے جانے والے مرجانوں اور ارد گرد کی آرائشی سمندری مخلوقات کی نمائش ہوگی اور مرجان کے تحفظ، افزائش نسل اور جامع استعمال کو مقبول بنایا جائے گا۔
اس میں 8 نمائشی علاقے قائم کیے جائیں گےجن میں آبی مصنوعات کی پروسیسنگ، سمندری چراگاہیں اور گہرے سمندر میں آبی زراعت کے ساز وسامان شامل ہیں ۔
علاوہ ازیں ساحلی جنگلات یعنی مینگروو کی ماحولیاتی بحالی، سمندری معیشت کی ترقی، سمندری حقوق دانش کی ملکیت اوردیگر موضوعات پر سمٹ فورمز بھی منعقد ہوں گے۔
بیجنگ (شِنہوا) شنگھائی سال 2025 تک ایک قومی موسمیاتی رصد گاہ تعمیر کرے گا۔
چائنہ سائنس ڈیلی اخبار میں بدھ کے روز شائع ہو نے والی ایک رپورٹ کے مطابق چین کی موسمیاتی انتظامیہ نے موسمیاتی رصد گاہ کی تعمیر کی منظوری دی تھی۔
یہ بڑے شہروں کے لیے آب و ہوا کے مشاہدے کا ایک کثیر تہہ دار نظام پیش کرے گا تاکہ ایک مسلسل، سدا بہار اوراعلیٰ ریزولوشن پرمبنی آب و ہوا کی خدمات فراہم کی جا سکیں۔
شنگھائی مو سمیاتی خد مات نے اعلان کیا کہ یہ رصد گاہ شدید انسانی سرگرمیوں کے زیر اثر ساحلی علاقوں کے ساتھ ساتھ بڑے شہروں کے اہم موسمیاتی مسائل پر توجہ مرکوز رکھے گی۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس رصد گاہ سے قدرتی آفات کی روک تھام اور اس میں کمی لانے میں مدد ملے گی ۔علاوہ ازیں اس سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور کاربن سے نجات اور اس میں کمی لانے کے اہداف کے حصول کے لیے ملک کی کوششوں میں مدد کی توقع ہے ۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ایس ایس پی ساتھ کے مطابق ملزم کو پاکستان واپس لانے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے پہلے مرحلے میں ملزم کو عدالت سے مفرور قرار دلائیں گے دوسرے مرحلے میں وفاقی حکومت کو خط لکھا جائے گا۔ ایس ایس پی ساتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ ملزم کا پاکستانی پاسپورٹ بھی منسوخ کرانے کے لئے خط لکھ رہے ہیں مکمل کارروائی کے بعد ملزم کو بیرون ملک سے گرفتار کرائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی حکومت نے مین لائن ون ( ایم ایل 1) ریلوے اور کراچی سرکلر ریلوے ( کے سی آر ) منصوبوں پر عمل درآمد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا فیصلہ کر لیا ج ، یہ وزیر اعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے مطابق ہے۔ پلاننگ کمیشن ذرائع نے گوادر پرو کو بتایا کہ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے یہ ہدایات چین اور پاکستان کی قیادت کے درمیان حال ہی میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد میں مدد کے لیے یہاں منعقدہ ایک خصوصی اجلاس کے دوران دیں۔ عہدیداروں کو 11ویں مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) میں لئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کرنے اور اس سلسلے میں تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کی بھی ہدایت کی۔گوادر پرو کے مطابق انہو ں نے کہا چین میں پاکستانی سفارت خانے کو بھی ہدایت کی کہ وہ 11ویں جے سی سی اور وزیر اعظم کے دورہ چین میں کیے گئے فیصلوں کی پیروی کے لیے چینی فریق کے ساتھ میٹنگ کرے۔ انہوں نے سفارتخانے سے سی پیک منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے این ڈی آر سی کے وائس چیئرمین کے ساتھ ایک آن لائن میٹنگ کا اہتمام کرنے کو بھی کہا۔ اجلاس میں 27 اکتوبر کو ہونے والے 11 ویں جے سی سی میں کیے گئے فیصلوں کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اجلاس میں چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (CPEC) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، چیف اکنامسٹ، پلاننگ کمیشن اور مختلف وزارتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔گوادر پرو کے مطابق اجلاس کے دوران توانائی، ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر، گوادر، سماجی و اقتصادی ترقی، سیکورٹی، سی پیک کی طویل المدتی منصوبہ بندی، صنعتی تعاون، بین الاقوامی تعاون، سائنس و ٹیکنالوجی اور زر عی تعاون سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپس کے کنوینرز نے وزیر کو جے سی سی ہونے کے بعد سے ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ گوادر پرو کے مطابق وزیر نے کہا کہ سی پیک ایک اہم قومی منصوبہ ہے، جس نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدل دیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے اگلے مرحلے میں صنعتی تعاون کی ترقی کا تصور کیا گیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ اسپیشل اکنامک زونز (SEZs) پر کام تیز کریں تاکہ کم پیداواری لاگت کے ساتھ چینی صنعت کی پاکستان منتقلی سے حصہ حاصل کیا جا سکے۔ احسن اقبال نے حکام کو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جلد تکمیل کے لیے چینی حکام سے رابطہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔گوادر پرو کے مطابق وزیر نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو چین میں اپنے ہم منصبوں کو شامل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے کو جون 2023 سے پہلے فعال ہونا چاہئے تاکہ لانچ کو بروقت یقینی بنایا جا سکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فرسٹ پنجاب مضاربہ کی آمدنی مالی سال 2022کے پہلے تین مہینوں میں 119 فیصد بڑھ کر 56.5 ملین روپے ہو گئی ،3.3 ملین روپے کا منافع ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق فرسٹ پنجاب مضاربہ کی آمدنی مالی سال 2022کے پہلے تین مہینوں میں 119 فیصد بڑھ کر 56.5 ملین روپے ہو گئی جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 25.78 ملین روپے کے مقابلے میں آپریٹنگ منافع میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آمدنی پہلے تین مہینوں کے دوران 3.9 ملین روپے رہی جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 14.2 ملین کے آپریٹنگ نقصان کے مقابلے میں تھی۔ کمپنی نے 3.3 ملین روپے کا خالص منافع کمایا۔رپورٹ کے مطابق یہ رجحان گزشتہ سال کی اسی مدت میں 3.96 ملین روپے کے مقابلے میںسال بہ سال 18 فیصد کی منفی نمو کو ظاہر کرتا ہے۔2021 کے دوران کمپنی نے 153 ملین کے مقابلے میں 84.5 ملین روپے کی آمدنی حاصل کی جس میں سال بہ سال 45 فیصدکی کمی واقع ہوئی۔
مالی سال21 کا آپریٹنگ منافع 12.3 ملین روپے رہا جو مالی سال20 کے 8.9 ملین روپے سے 38 فیصد زیادہ ہے۔ سال کے لیے بعد از ٹیکس منافع 10.6 ملین روپے تک پہنچ گیا، جو کہ مالی سال20 کے 7.4 ملین روپے سے 43 فیصد زیادہ ہے۔ کمپنی کی فی حصص آمدنی 2018 سے 2020 تک گرتے ہوئے رجحان پر رہی۔ تاہم 2021 کے دوران بڑھی اور 0.22 تک پہنچ گئی۔پہلا پنجاب مضاربہ پنجاب مضاربہ سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے چلایا جاتا ہے اور اسے مضاربہ کمپنیز اور مضاربہ فلوٹیشن اینڈ کنٹرول آرڈیننس1980 کے مطابق قائم کیا گیا تھا۔ اسلامی احکام کے مطابق، مضاربہ ایک دائمی، کثیر المقاصد، اور کثیر جہتی ادارہ جو بنیادی طور پر اجارہ، مشارکہ اور مرابہ کی فنانسنگ، ایکویٹی سرمایہ کاری، اور متعلقہ سرگرمیوں میں مشغول ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پی ایس او نے گزشتہ مالی سال ایک کھرب 60ارب روپے منافع کمایا،منافع میں 195 فیصدکا اضافہ،کل آمدنی سو فیصد اضافے سے 20کھرب 45ارب روپے تک جا پہنچی ۔پاکستان اسٹیٹ آئل لمیٹڈ کے فنانس منیجر فرخ مقیم نے ویلتھ پاک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اپنی معیشت میں موجود عدم توازن کو دور کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ملک جس سیاسی پولرائزیشن میں ڈوبا ہوا ہے اس نے معیشت کوبہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی نے مہنگائی کے دباو کو مزید ہوا دی ہے جس سے کمپنیوں کے منافع میں کمی آئی ہے۔ ان تمام عوامل نے کاروبار کے لیے غیر یقینی صورتحال میں اضافہ کیا ہے۔ سپلائی چین میں رکاوٹوں اور بین الاقوامی سطح پر اجناس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے جاری جغرافیائی سیاسی تنا ونے پاکستان میں اقتصادی ترقی کو بھی متاثر کیا ہے۔ تاہم، ان چیلنجوں کے باوجود، ہماری کمپنی مضبوط اقدامات کے ساتھ برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس او اپنے نیٹ ورک میں سرمایہ کاری کر رہا ہے جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں ویلیو ایڈڈ سروسز اور سامان تیار کر رہا ہے تاکہ اپنے صارفین کی بہتر خدمت کی جا سکے ۔
انہوں نے کہا کہ بورڈ آف فنانس اور رسک مینجمنٹ کمیٹی سرمایہ کاری اور رسک مینجمنٹ آپریشنز کا انتظام کرنے، پوری تنظیم میں رسک مینجمنٹ پروٹوکولز اور پیمائش کے طریقہ کار کی اجازت دینے اور کمپنی کی مالیاتی اور آپریٹنگ حکمت عملیوں کا وقتا فوقتا جائزہ لینے کا انچارج ہے۔ پی ایس اوملک کا سب سے اوپر تیل کی مارکیٹر اور پبلک سیکٹر کی تنظیم ہے۔ پوری کمپنی میںبروقت رسک مینجمنٹ کو اچھی طرح سے قائم کردہ گورننس فریم ورک کے ذریعے یقینی بنایا گیا ہے۔ کمپنی کا رسک پروفائل وقت کے ساتھ ساتھ بنیادی خطرے کے عوامل کے ساتھ تیار ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کارکردگی کو فروغ دینے، مسابقت کو بہتر بنانے، انٹرپرینیورشپ کی حوصلہ افزائی اور ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے کے لیے گہری اقتصادی اصلاحات کی ضرورت ہے۔کمپنی نے مالی سال 21 میں 1.2 ٹریلین روپے سے زیادہ 2.45 ٹریلین روپے کی آمدنی حاصل کی، جس میں سال بہ سال 104 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 22 کا مجموعی منافع 160 بلین روپے رہا جو مالی سال 21 میں 54 ارب روپے کے منافع سے 195 فیصد زیادہ ہے۔ سال کے لیے بعد از ٹیکس منافع 196 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ مالی سال 21 میں 29 ارب روپے سے بڑھ کر 86 ارب روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ کا قیام 1976 میں عمل میں آیا۔ کمپنی کی بنیادی سرگرمیوں میں پیٹرولیم اور متعلقہ مصنوعات کی خریداری، ذخیرہ اور مارکیٹنگ شامل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کھیوڑہ سالٹ رینج اور گردونواح میں آثار قدیمہ کے 62مقامات غیر ملکی سیاحوں کو راغب کر سکتے ہیں، کٹاس راج مندر، نندنا قلعہ، بند مندر کمپلیکس، روہتاس قلعہ، قلعہ ملوٹ، تختِ بابری اور باغِ صفا شامل، پی ٹی ڈی سی کلر کہارسمیت تمام مقامات کو اپ گریڈ کرنے میں مصروف، جلد ہی مناسب سیاحتی پالیسی متعارف کرائی جائے گی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کھیوڑہ سالٹ رینج اور اس کے گردونواح میں آثار قدیمہ کے مقامات سیاحتی کشش کے حامل ہیں۔ پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر آفتاب الرحمن رانا نے ویلتھ پاک سے گفتگو میں کہا کہ کھیوڑہ میں نمک کی دلکش کانیں ہر سال ہزاروں مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرتی ہیں۔ سیاحوں کی مہم جوئی کو مزید شاندار اور قیمتی بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں جن میں 'نمک آسمان' کے ہر علاقے کو مختلف رنگوں اور ساخت میں روشن کرنے کے لیے خصوصی لائٹس کا انتظام کرنا شامل ہے۔ سیاحوںکے لیے بیٹھنے کا انتظام، نمک سے بنی اشیا کی ایک یادگاری دکان ، استقبالیہ ،بریفنگ ہال، الیکٹرک ٹرین کی سواری بھی موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھیوڑہ میں مختلف رنگوں کی نمک کی اینٹوں سے تعمیر کی گئی ایک مسجد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلوں کے ساتھ جڑے سیر شدہ نمکین پانی سے بھرے چیمبر روشن روشنیوں کی شاندار عکاسی کے ساتھ ایک شاندار منظر پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیش محل یکھنے کے قابل ہے کیونکہ یہ ہلکے گلابی شفاف نمک سے روشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی کلر کہار کے خوبصورت قصبے سمیت تمام شاندار مقامات کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے اور جلد ہی ایک مناسب سیاحتی پالیسی متعارف کرائی جائے گی۔ ڈاکٹر محمود الحسن، ڈپٹی ڈائریکٹر میوزمز، محکمہ آثار قدیمہ کھیوڑہ نے کہاکہ علاقے میں تقریبا 62 ورثے کے مقامات پائے جاتے ہیںجن میں کٹاس راج مندر، نندنا کا قلعہ بند مندر کمپلیکس، روہتاس قلعہ، قلعہ ملوٹ، تختِ بابری اور باغِ صفا شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں سائٹس کا تحفظ کوئی آسان کام نہیں ہے لیکن ان کا تحفظ مستقبل کی نسلوں اور تاریخ کے طالب علموں کے لیے اہم ہے۔ گلوبل مائننگ کمپنی لمیٹڈ، اسلام آباد کے پرنسپل جیولوجسٹ محمد یعقوب شاہ نے کہا کہ نمک کی رینج سکندر اعظم کے گھوڑوں نے 4,000 قبل مسیح میں دریافت کی تھی۔ نمک کی رینج کی ارضیاتی تشکیل 600 ملین سال پہلے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1974 سے پی ایم ڈی سی ان کانوں کو چلا رہا ہے اور مریضوں کے علاج کے لیے ایک جدید ترین ہسپتال بنایا ہے۔ یہاں مکمل علاج کروانے کے لیے، مریضوں کو معیاری رہائش اور صحت بخش خوراک فراہم کی جاتی ہے۔
طبی سیاحوںکو بھی راغب کرنے کے لیے اس ہسپتال کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نمک پر مبنی کیمیکل انڈسٹری کو نمک کی کانوں کے اندر یا اس کے قریب قائم کیا جانا چاہیے تاکہ سوڈا ایش جیسے بہت سے اہم کیمیکلز کی لاگت کو کم کیا جا سکے۔ لیتھیم کے مواد کو جانچنے کے لیے صدیوں پرانے گہرے نمکین پانی کو ڈرلنگ کے ذریعے حاصل کیا جانا چاہیے۔ پاکستان سیاحت اور مرتکز پانی اور نمک کی تجارت دونوں سے سماجی و اقتصادی فوائد حاصل کر سکتا ہے لیکن اسے مارکیٹ کرنے کے لیے مزید حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ ہیلتھ لیب، نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹرکی ڈاکٹر رفعت طاہرہ نے کہا کہ نمک کی حد کے دلکش علاقوں میں حقیقی نباتاتی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک منظم مطالعہ کی ضرورت ہے۔ یہ علاقہ قدرتی طور پر سماجی، اقتصادی اور ماحولیاتی قدر کے متنوع پودوں کے ساتھ مالا مال ہے ۔نئی دوائیں تیار کرنے کے لیے، یہ علاقہ ممکنہ پرجاتیوں کے بائیو پراسپیکٹنگ پر مستقبل کی تحقیق کے ذریعے تحفظ اور پائیدار استعمال کے لیے ایک بنیاد کے طور پر کام کر سکتا ہے۔ مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے مقامی پودوں کو استعمال کرنے کے لیے مقامی لوگوں کا روایتی علم بھی ان کے بارے میں ممکنہ معلومات کا کام کرتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مقامی مینوفیکچرنگ اور ویلیو ایڈیشن سے پاکستان کانسی کا سازوسامان برآمد کر کے قیمتی زرمبادلہ کما سکتا ہے، پاکستان یورپی یونین، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ سے کانسی درآمد کرتا ہے،سیندک ،گڈانی، سونمیانی،اٹک، کالاباغ، چترال، ٹھٹھہ، انڈس ڈیلٹا، تھراور تھل کے صحرا میں کانسی کے وسیع زخائر موجود، کانسی کے زیادہ تر کاریگر ملتان اور کراچی میں کام کرتے ہیں۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق مقامی طور پر کانسی پیدا کرنے کی صلاحیت کے باوجود پاکستان اس سے سامان بنانے کے لیے بڑی مقدار میں دھات درآمد کرتا ہے۔ ملک نہ صرف اپنی مقامی ضروریات کو پورا کر سکتا ہے بلکہ کانسی اور اس سے بنی مصنوعات بھی برآمد کر سکتا ہے بشرطیکہ مقامی مینوفیکچرنگ بڑے پیمانے پر شروع کی جائے اور اس کے نتیجے میں ویلیو ایڈیشن انڈسٹری قائم کی جائے۔ پاکستان یورپی یونین، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ سے کانسی درآمد کرتا ہے۔ الیکٹریکل انجینئرمحمد اعظم نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ کانسی کے تار میں بہترین برقی اور تھرمل عنصرہے۔ کانسی کی کنڈلی سمندری صنعت میں ایک بڑا کردار ادا کرتی ہے اور الیکٹرانک حصوں کے لیے مثالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاسفورس کانسی کو چشمے، فاسٹنرز، بولٹ بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
کانسی روایتی طور پر تقریبا 88 فیصد تانبے اور 12 فیصد ٹن پر مشتمل ایک مرکب ہے جو کہ ملک میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ یہ بڑے پیمانے پر سمندری صنعت ، ہارڈویئر مانٹس، فرنیچر، چھتوں، دیواروں کے پینلز، آٹوموبائل پرزوں، اسپرنگس، بلیڈ، ٹربائن، برقی کنیکٹرمیں استعمال ہوتا ہے۔ یہ فن تعمیر اور تعمیراتی صنعت میں بھی بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے جس میںکالم کلڈنگ، ہینڈریل، دروازے، چشمے، اور دیگر سجاوٹی اشیاء شامل ہیں ۔ الیکٹرانک صنعت میںکانسی کی تاروں کو مختلف قسم کے ایپلی کیشنز میں کرنٹ کنڈکٹر کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ مختلف مقاصد کے لیے مرکب دھاتوں کی ایک وسیع رینج زنک، نکل، مینگنیج، ایلومینیم کے اضافے سے کانسی سے بنائی جاتی ہے۔جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر یاسر شاہین نے کہا کہ پاکستان میں کانسی کی ایک جدید صنعت قائم کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹن کے ذخائر کو مختص کرنے اور ان کی مقدار درست کرنے کے لیے حکومتی سطح پر کوئی کام نہیں کیا گیا ہے لیکن اگر کھدائی ایک منظم طریقے سے کی جائے تو، ایک قابل قدر مقدار مل سکتی ہے۔ مانسہرہ کے علاقے اوگی سمیت چند نجی ملکیتی لیز پر ملک کے کچھ حصوں میں ٹن کی کان کنی فعال طور پر کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چٹانوں کی قسم کے دیگر ذخائر گلگت بلتستان کے علاقوں بیسٹی گول اور منیکی گول میں موجود ہیں۔
بلوچستان میں سیندک ،گڈانی، سونمیانی، اور ملک کے دیگر تمام ساحلی مقامات ،اٹک، کالاباغ، دریائے چترال، اور ٹھٹھہ کے قریب انڈس ڈیلٹامیں بھی پایا جا سکتا ہے۔ ٹن راجستھان، تھر، تھل اور پاکستان کے دیگر تمام مقامات کے صحراوں میں بھی پائے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر محمود الحسن، ڈپٹی ڈائریکٹرعجائب گھرمحکمہ آثار قدیمہ نے کہاکہ وادی سندھ کی تہذیب میں، جسے کانسی کا دور بھی کہا جاتا تھا، کانسی کی تیاری اور قیمت میں اضافہ اپنے عروج پر تھا۔ بارٹر باقاعدہ تجارتی نظام تھا، اس لیے کوئی سکے نہیں بلکہ برتن،نمونے اور ہتھیار اس سے بڑے پیمانے پر بنائے جاتے تھے۔ ضروری دھاتوں کی مناسب کان کنی اور مینوفیکچرنگ اس وقت ایک اچھی طرح سے قائم صنعت تھی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے نمونے اور دیگر آرائشی مضامین اب بھی تیار ہیں اور دنیا بھر میں بھیجے گئے ہیں۔ تاج محل ہینڈی کرافٹس، اسلام آباد کے مالک دلیپ کمار نے کہاکہ اب بھی کانسی کے زیادہ تر کاریگر ملتان اور کراچی میں کام کرتے ہیں۔ بعض اوقات ہم انہیں مزید دستکاری کے لیے کراچی سے فراہم کردہ کانسی کے سامان فراہم کرتے ہیں اور بہترین کام کی وجہ سے ان کی زیادہ مانگ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے کہا ہے کہ بمپر پیداوار والے چاول کے ہائبرڈ بیج کی بہترین کوالٹی کی مزید نئی اقسام تیار کرنے کے لیے چین پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں گارڈ ایگریکلچرل ریسرچ اینڈ سروسز کے ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پر کہی۔ ادارہ کے سی ای او اور چیئرمین پاکستان ہائی ٹیک ہائبرڈ سیڈ ایسوسی ایشن شہزاد علی ملک، ستار امتیاز، اور سینئر ایگزیکٹو مومن علی ملک سے بات چیت کرتے ہوئے ژاؤ نے زرعی شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور پاکستان میں فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے جدید سائنسی خطوط پر تحقیق کے مزید مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان کو زرعی میدان میں چین کے نجی شعبے کی کامیابیوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کو اس بات پر فخر ہے کہ گارڈ ایگریکلچرل ریسرچ اینڈ سروسز نے چین کے ادارے لونگپنگ ہائی ٹیک انڈسٹریز کے اشتراک سے پہلی مرتبہ چاول کے ہائبرڈ بیج تیار کیے ہیں۔
اس موقع پر شہزاد علی ملک نے کہا کہ گارڈ ایگریکلچرل ریسرچ اینڈ سروسز پاکستان میں ہائبرڈ موٹے چاول کے بیج کو متعارف کرانے میں پیش پیش ہے جس نے ایک نیا ''ایکسٹرا لانگ گرین سپر ہائبرڈ رائس'' بیج تیار کیا ہے جو زیادہ گرمی برداشت کر سکتا ہے اور جس کی فی ایکڑ پیداوار عام بیج کے مقابلے میں دوگنا ہے اور یہ پکانے کے بعد دوگنا لمبا ہو جاتا ہے۔ مومن علی ملک، سینئر ایگزیکٹو نے کہا کہ گارڈ ایگریکلچرل ریسرچ ایسے بیج مارکیٹ میں لانے کے لیے کام کر رہا ہے جو کاشتکاروں کی خوشحالی کے ساتھ ساتھ ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے غذائی تحفظ کو یقینی بنا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے چینی کمپنی کے ساتھ 1998 میں شراکت داری کا آغاز کیا تھا اور اس وقت سے وہ اعلیٰ پیداوار دینے والی اقسام کی تیاری میں مصروف ہیں جو موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اچھی طرح دیکھ بھال کی جائے تو نئی قسم 100 من سے فی ایکڑ سے زیادہ پیداوار دے سکتی ہے۔ مومن علی ملک نے مزید کہا کہ حتمی اعداد و شمار اکٹھے کیے جا رہے ہیں کیونکہ اب بھی مختلف مقامات پر چاول کی کٹائی جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شیا من (شِنہوا) چین کے مشرقی شہر شیا من میں 15 واں چائنہ بین الاقوامی نوجوان فنون میلہ شروع ہوگیا، جس میں آن لائن اور آف لائن دونوں طرح کی متعدد ثقافتی تبادلوں کی سرگرمیاں منعقد کی جارہی ہیں۔
ایک ہفتہ جاری رہنے والے اس میلے میں چین، برازیل، بھارت، روس اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد نوجوان فنکاروں پر مشتمل 20 اعلیٰ سطح کے فنون کے طائفے 20 سے زائد فنون لطیفہ کی سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔ ان میں پرفارمنس، نمائشیں اور فورمز شامل ہیں۔
بیجنگ، شنگھائی اور چھنگ ڈو اس ایونٹ کے ذیلی مقامات ہیں جو فنون لطیفہ کی نمائشوں اور پرفارمنس کے ایک سلسلہ کی میزبانی کررہے ہیں۔
چائنہ بین الاقوامی نوجوان فنون میلے کا آغاز 2008 میں ہوا تھا جو کہ چینی حکومت کی زیرسر پرستی ہونے والی نوجوانوں پر مبنی ثقافتی تبادلے کی پہلی بین الاقوامی سرگرمی ہے۔
آغاز سے اب تک میلے نے دنیا بھر سے ہزاروں نوجوان فنکاروں کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے اور یہ نوجوان فنکاروں میں خیالات کے تبادلے اور دوستی بڑھانے کا ایک پلیٹ فارم بن چکا ہے۔
چین کی نائب وزیراعظم سن چون لان اور روس کی نائب وزیراعظم تاتیانہ گولیکوف (تصویر میں موجود نہیں) چین ۔ روس کمیٹی برائے انسانی تعاون کے 23 ویں اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کررہی ہیں۔(شِنہوا)
چین کی نائب وزیراعظم سن چون لان اور روس کی نائب وزیراعظم تاتیانہ گولیکوف (تصویر میں موجود نہیں) چین ۔ روس کمیٹی برائے انسانی تعاون کے 23 ویں اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کررہی ہیں۔(شِنہوا)
چین ، جنوب مغربی صوبہ یون نان کے شہر کن منگ میں منعقدہ چھٹی چین جنوبی ایشیا نمائش میں بنگلہ دیش کا نمائشی علاقہ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
شین زین (شِنہوا) چین میں سمارٹ ڈیوائسز فراہم کرنے والے معروف ادارے آنر نے اپنا میجک آپریٹنگ سسٹم 7.0 متعارف کروا دیا ہے ۔ یہ مستقبل میں ہارمنی آپریٹنگ سسٹم اور آئی آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ہم آہنگ ہو سکتا ہے۔
میجک آپریٹنگ سسٹم 7.0 چاربنیادی ٹیکنالوجیزپرمشتمل ہے جن میں میجک رنگ ، میجک لائیو، ٹربو ایکس اور میجک گارڈ شامل ہیں ۔ یہ آپریٹنگ سسٹم مختلف چپ پلیٹ فارمز اور آپریٹنگ سسٹمز کو باہمی طور پر منسلک کرسکتا ہے۔
آنر ڈیوائس کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹِو آفیسر جارج ژاؤ نے کہا ہے کہ آنر میجک آپریٹنگ سسٹم آلات اور ماحولیاتی نظاموں میں بلا رکاوٹ ہم آہنگی کو فعال کرتے ہوئے حقیقی معنوں میں آلات پر مبنی تجربات کو صارفین پر مبنی خدمات میں بدل دے گا۔
آنر نومبر 2020 میں ہواوے سے علیحدہ ہو کر خود اختیار ہو گیا تھا ۔ عالمی مارکیٹ کے تحقیقاتی ادارے انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کے مطابق آنر نے 2022 کی تیسری سہ ماہی کے دوران چین میں تقریباً 1 کروڑ 27 لاکھ موبائل فون ارسال کیے ۔ آنر قومی سطح پر 17.9 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
موسم سرما کی آمد خشک میوہ جات مہنگے ہوگئے بادام سولہ سو روپے چلغوزہ چھ ہزار میں فروخت ہونے لگے پیرمحل میں سردی کی شدت کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی قمیتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ڈرائی فروٹ کے شوقین ناخوش ہیں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کا استعمال اور مانگ بڑھ جاتی ہے اس لیئے رواں سال جہاں دیگر اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے وہیں خشک میوہ جات کی قیمتیں بھی بڑھی ہیں موسم سرما ابھی پوری طرح شروع بھی نہیں ہوا لیکن شہر میں خشک میوہ جات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں گزشتہ سال چلغوزہ فی کلوگرام 4 ہزار روپے میں دستیاب تھا مگر اب چلغوزے کی فی کلوگرام قیمت 6ہزار روپے سے بھی تجاوز کر گئی ہے پستہ 3ہزار روپے فی کلو گرام جبکہ بادام گیارہ سو سے سولہ سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافے سے ڈرائی فروٹ کے شوقین ناخوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ موسم سرما میں خشک میوہ جات کا استعمال زیادہ کرتے ہیں تاہم زیادہ قیمتوں کے باعث ان کے لیے ڈرائی فروٹ خریدنا مشکل ہوتا جا رہا ہے طبی ماہرین کے مطابق ڈرائی فروٹ کھانے سے جہاں شدید سردی میں جسم گرم رہتا ہے وہیں ان کا استعمال بلڈ پریشر اور اعصابی امراض پر قابو پانے کے لیے بھی مفید ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رایانگ، تھائی لینڈ (شِنہوا) تھائی ۔ چینی رایانگ صنعتی زون چین کے ابتدائی غیرملکی صنعتی علاقوں میں سے ایک ہے۔ اس کا قیام 2006 میں عمل میں آیا تھا۔
اب یہاں 180 سے زائد چینی سرمایہ کار کمپنیاں کام کررہی ہیں ۔ ان میں زیادہ تر آٹوموبائل ، الیکٹرانکس اور مشینری کے شعبوں سے تعلق رکھتی ہیں۔ صنعتی علاقے میں چین نے 4.3 ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کو اپنی جانب راغب کیا اور 45 ہزار سے زائد مقامی ملازمتیں فراہم کی ہیں۔

تھائی لینڈ ، صوبہ را یانگ کے تھائی ۔ چینی را یانگ صنعتی علاقے میں واقع ڈونان میٹلز (تھائی لینڈ) کمپنی لمیٹڈ کی پیداواری لائن میں عملہ کا ایک رکن ناتاوٹ لوربون کام کررہا ہے۔(شِنہوا)

تھائی لینڈ ، صوبہ را یانگ کے تھائی ۔ چینی را یانگ صنعتی علاقے میں واقع لوئن چیونگ ڈسپنسنگ پمپ (تھائی لینڈ) کمپنی لمیٹڈ کی پیداواری لائن میں تھائی ٹیکنیشن ویچت نیوان کام کررہا ہے۔(شِنہوا)

تھائی لینڈ ، صوبہ را یانگ کے تھائی ۔ چینی را یانگ صنعتی علاقے میں واقع ڈونان میٹلز (تھائی لینڈ) کمپنی لمیٹڈ کی پیداواری لائن میں عملہ کا ایک رکن کام کررہا ہے۔(شِنہوا)

تھائی لینڈ ، صوبہ را یانگ کے تھائی ۔ چینی را یانگ صنعتی علاقے میں واقع ڈونان میٹلز (تھائی لینڈ) کمپنی لمیٹڈ کی پیداواری لائن میں عملہ کے اراکین کام کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
رایانگ، تھائی لینڈ (شِنہوا) تھائی ۔ چینی رایانگ صنعتی زون چین کے ابتدائی غیرملکی صنعتی علاقوں میں سے ایک ہے۔ اس کا قیام 2006 میں عمل میں آیا تھا۔
اب یہاں 180 سے زائد چینی سرمایہ کار کمپنیاں کام کررہی ہیں ۔ ان میں زیادہ تر آٹوموبائل ، الیکٹرانکس اور مشینری کے شعبوں سے تعلق رکھتی ہیں۔ صنعتی علاقے میں چین نے 4.3 ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کو اپنی جانب راغب کیا اور 45 ہزار سے زائد مقامی ملازمتیں فراہم کی ہیں۔

تھائی لینڈ ، صوبہ را یانگ کے تھائی ۔ چینی را یانگ صنعتی علاقے میں واقع ڈونان میٹلز (تھائی لینڈ) کمپنی لمیٹڈ کی پیداواری لائن میں عملہ کا ایک رکن ناتاوٹ لوربون کام کررہا ہے۔(شِنہوا)

تھائی لینڈ ، صوبہ را یانگ کے تھائی ۔ چینی را یانگ صنعتی علاقے میں واقع لوئن چیونگ ڈسپنسنگ پمپ (تھائی لینڈ) کمپنی لمیٹڈ کی پیداواری لائن میں تھائی ٹیکنیشن ویچت نیوان کام کررہا ہے۔(شِنہوا)

تھائی لینڈ ، صوبہ را یانگ کے تھائی ۔ چینی را یانگ صنعتی علاقے میں واقع ڈونان میٹلز (تھائی لینڈ) کمپنی لمیٹڈ کی پیداواری لائن میں عملہ کا ایک رکن کام کررہا ہے۔(شِنہوا)

تھائی لینڈ ، صوبہ را یانگ کے تھائی ۔ چینی را یانگ صنعتی علاقے میں واقع ڈونان میٹلز (تھائی لینڈ) کمپنی لمیٹڈ کی پیداواری لائن میں عملہ کے اراکین کام کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی فیصلے کے خلاف درخواست پر فل بینچ تشکیل دے دیا۔ فل بینچ کی سربراہی چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کریں گے، بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں۔ این اے 95 کے ووٹر جابر عباس نے اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق الیکشن کمیشن عدالت نہیں اور کسی کو نااہل کرنے کا اس کے پاس اختیار نہیں ہے اس لیے عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیویارک (شِنہوا) کولوراڈو کے ایک ہم جنس پرست بار میں فائرنگ ختم ہو نے کے بعد وہاں سے 5 لاشیں نکالی گئیں تو یہ جگہ ایک مقتل گاہ کا منظر پیش کر رہی تھی۔ یہ مسلسل تیسرا سال ہے کہ امریکہ میں 600 سے زائد افراد کو گولیاں ماری گئی ہیں۔
این بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ اعداد و شمار دی گن وائلنس آرکائیو (جی وی اے) نے جمع کئے ہیں ۔ یہ ایک غیر نفع بخش تنظیم ہے، جو کہ امریکہ میں پھیلے آ تشیں اسلحہ کے تشدد پر نگاہ رکھتی ہے اور ان واقعات کا ریکارڈ اکٹھا کرتی ہے جس میں حملہ آور نے کم از کم 4 افراد کو گولی ماری ہو۔
گروپ کے مطابق کولوراڈو اسپرنگز کے کلب کیو میں ہفتہ کو ہونے والا ہلاکت خیز حملہ 2022 میں اس طرح کا 601 واں واقعہ تھا۔
دی گن وائلنس آرکائیو اپنے تجزیہ میں ہرقسم کے فائرنگ کے واقعات کو شامل کرتی ہے جس میں گھریلو تشدد، گھروں میں فائرنگ، گروہی تشدد وغیرہ شامل ہیں۔
دی گن وائلنس آرکائیو نے 2020 میں 610 اور گزشتہ برس 690 واقعات میں متعدد متاثرین پر فائرنگ کے واقات ریکارڈ کئے تھے۔ جیسے جیسے وبائی مرض میں کمی ہورہی ہے امریکہ میں ہلاکت خیز واقعات کی رفتارمیں اضافہ ہورہا ہے۔
2014 کے بعد سے بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات کی تعداد برقرار ہے ،اُس سال ایسے 273 واقعات ریکارڈ پر آئے تھے۔
نیو یارک شہر کے جان جے کالج آف کریمنل جسٹس کے اسسٹنٹ پروفیسر کرسٹوفر ہرمن کا کہنا ہے کہ ایک ہی کہانی، مختلف سال بہت افسوسناک بات ہے۔
سندھ ہائیکورٹ نے ایف ٹی سی فلائی اوور سے متصل سروس روڈ بنانے سے متعلق درخواست پر بلدیہ عظمی اور ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ سے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس ندیم اختر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ایف ٹی سی فلائی سے متصل سروس روڈ بنانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ کے ایم سی کے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔ جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیئے کہ اس طرح سے کیسز چلے تو عدالتوں پر بوجھ بڑھے گا۔ عدالتوں میں زیر سماعت کیسے کم ہوں گے؟ 2013 سے کیس چل رہا ہے۔ بتایا جائے، سروس روڈ بنانے سے متعلق ان کا کیا موقف ہے۔عدالت نے کے ایم سی اور ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ سے جواب طلب کرلیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی جانب سے پریڈ گرانڈ میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو اترنے کی اجازت دینے سے متعلق کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو ہیلی پیڈ سروسز نہیں دے سکتے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کی جلسے کے لیے اسلام آباد سے گزرنے اور پریڈ گرانڈ میں سابق وزیراعظم عمران خان کو ہیلی کاپٹر اتارنے کی اجازت دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نے دوران سماعت کہا ہے کہ 26 نومبر کے لیے پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں جلسے کی کال دی ہے، جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ کی استدعا ہے میں ان کو وہ ہدایات دوں جو میں نہیں دے سکتا، یہ انتظامیہ کا کام ہے۔ دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ جو درخواست آپ نے انتظامیہ کو دی وہ مسترد تو نہیں ہوئی ابھی؟ جس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ہم نے درخواست دی ہے اس سے قبل روات میں بھی ریلی کی درخواست دی تھی۔ تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہیلی کاپٹر پر اسلام آباد آئیں گے اس کی بھی اجازت مانگی ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے پوچھا کہ ہائیکورٹ اس میں کیا کر سکتی ہے؟ ہیلی پیڈ سروسز ہائیکورٹ تو نہیں دے سکتی۔ وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ آپ انتظامیہ کو ہدایت دے دیں کہ وہ قانون کے مطابق ہماری درخواست پر فیصلہ کریں، جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ وہ تو انہوں نے قانون کے مطابق ہی کرنا ہے، میں یہ تو نہیں کہوں گا کہ قانون کے مطابق نہ کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو سیاسی مداخلت پر پولیس افسران کے تبادلہ پر جواب طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پنجاب محکمہ پولیس میں سیاسی مداخلت پر ٹرانسفر پوسٹنگ کیس کی سماعت ہوئی ۔ سپریم کورٹ نے درخواست گزار وکیل کی استدعا پر مقدمہ کا دائرہ وفاق اور دیگر صوبوں تک وسیع کرتے ہوئے وفاق اورباقی صوبوں سے بھی پولیس میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے وفاق اور صوبوں سے گذشتہ آٹھ سالوں میں محکمہ پولیس میں ٹرانسفر پوسٹنگ کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے دو ہفتوں میں وفاق اور صوبوں کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی۔ وکیل درخواست گزار نے مقف اپنایا کہ محکمہ پولیس میں سیاسی مداخلت پر افسران کے تبادلے عوامی اہمیت بنیادی حقوق کا معاملہ ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پولیس افسران کے تسلسل کیساتھ تبادلوں سے پولیس کمانڈ اور کارکردگی سے فرق پڑتاہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مقف اپنایا کہ پولیس افسران کے تبادلے سیاسی مداخلت اور اثر رسوخ سے ہوتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ڈی پی او لیہ کا تبادلہ بھی سیاسی مداخلت پر ہوا۔
ڈی پی او لیہ تبادلہ کی خبریں میڈیا پر ہیڈ لائینز بنی۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ڈی پی او لیہ کے تبادلہ سے متعلق ہیڈ لائینز نہیں دیکھی۔ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ ڈی پی او لیہ کا تبادلہ لوکل سیاسیتدان کی مداخلت پر ایوان وزیراعلی سے ہوا۔ پولیس نے مزاحمت کی لیکن بلا آخر خاتون ڈی پی او لیہ نے چارج چھوڑ دیا۔ چیف جسٹس عمرعطابندیال نے کہا کہ ڈیٹا کے مطابق پنجاب میں ڈی پی او کی اوسط ٹرم پانچ ماہ ہے۔ ڈیٹا کے مطابق چار سالوں میں پنجاب میں 268 ڈی پی اوز کے تبادلے ہوئے۔ جسٹس عاشئہ ملک نے پوچھا کہ یہ اعدادوشمار آپ نے کہاں سے حاصل کیے؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ یہ اعداد وشمار سی پی آفس سے حاصل کیے ہیں۔ جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ پولیس میں سیاسی تبادلوں سے کریمینل جسٹس سسٹم کی کارکردگی پر فرق پڑتا ہے۔ وکیل نے بتایا کہ پنجاب میں آئی جی پولیس کی ایوریج ٹرم 6 ماہ ہے جو قانون کے مطابق تین سال ہونے چاہیے۔ چار سالوں میں پنجاب میں پولیس افسران کو کسی وجہ کے بغیر تبدیل کیا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پولیس افسران کے کسی وجہ سے بغیر تبادلوں سے کریمینل جسٹس سسٹم کی پافار منس پر اثر پڑتا ہے۔ ان حالات میں افسران میں سیاسی اثرو رسوخ سے اعلی عہدے حاصل کرنے کا رحجان بڑھتا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ وکیل درخواست گزار کا کہنا ہے معاملہ کا دائرہ وفاق اور دیگر صوبوں یک بڑھایا جائے۔ وکیل درخواستگزار کے مطابق یہ معاملہ پنجاب تک محدود نہیں۔ اسلام آباد کے سابق آئی جی بڑے پڑھے لکھے اور ڈیسنٹ افسر تھے۔ عدالتِ عظمی نے کہا کہ سابق آئی جی سندھ ہاوس پرحملہ کے معاملہ بڑے اچھے انداز میں ڈیل کیا۔ سابق آئی جی اسلام آباد بھی تبدیل ہوگئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی ریاست ورجینیا کے ایک اسٹور میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست ورجینیا کے شہر چیسی پیک کے ایک اسٹور میں گھس کر مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔ اسٹور سے ایمرجنسی کال موصول ہوتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیا تھا۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ زخمیوں اورلاشوں کی اسپتال منتقلی کے لیے 40 سے زائد ایمرجنسی گاڑیاں موقع پر موجود تھیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
برطانیہ میں ریل یونین نے مزید ہڑتالوں کا اعلان کردیا۔ برطانیہ میں ریل یونین( آر ایم ٹی) کی جانب سے 48 گھنٹوں میں یہ چوتھی ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے، ہڑتالیں 14،13، 17،16 دسمبر اور جنوری کی 7،6،4،3 تاریخ کو کی جائیں گی جس میں 40 ہزار سے زائد ورکرز حصہ لیں گے۔ ریل یونین کی جانب سے ہڑتال ملازمتوں کے تحفظ اور تنخواہ، کام کیحالات بہتر بنانے سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے کی جارہی ہے۔ اس موقع پر آر ایم ٹی کے جنرل سیکرٹری مک لنچ نے کہا کہ ہڑتالیں واضح پیغام دیں گی کہ ہم ملازمتوں کے تحفظ، تنخواہ اور کام کے حالات سے متعلق اچھی ڈیل چاہتے ہیں۔ آر ایم ٹی کے مطابق ہڑتال والے دن ریل کا پہیہ جام رہے گا اور 18 دسمبر سے 2 جنوری تک اوور ٹائم بھی نہیں کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریل نیٹ ورک کے علاوہ 14 ریل کمپنیوں کے ورکرز نے بھی گزشتہ ہفتے ہڑتال کے حق میں ووٹ دیا تھا، اس دوران مسافروں کو کرسمس کے موقع پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کر کے ایک سولہ سالہ فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔ نابلس میں غاصب اسرائیلی حکومت کے فوجیوں کی فائرنگ سے یک سولہ سالہ فلسطینی لڑکا احمد امجد شحادہ سینے میں گولی لگنے سے شہید ہو گیا۔ اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں 6 فلسطینی زخمی بھی ہو گئے۔ اسرائیلی فوجیوں نے ایک ایمبولینس کو بھی نشانہ بنایا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مصر کے قابل تجدید توانائی کے ڈویلپر انفینٹی نے کہا ہے کہ مصر میں تعمیر کیے جانے والے دنیا کے سب سے بڑے ونڈ فارمز میں سے ایک 2030 تک کام کرنے کے لیے تیار ہے جس کی تعمیر 2024 میں شروع ہونے والی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 11 بلین ڈالر کا ونڈ فارم ابوظبی کی ملکیتی فرم مصدر اور انفینٹی پاور ہولڈنگز کی سربراہی میں ایک کنسورشیم کے ذریعے بنایا جا رہا ہے جو مکمل ہونے پر سعودی عرب اور یورپ کو بجلی فراہم کر سکتا ہے۔ انفینٹی پاور کے چیئرمین محمد منصور نے کہا ہے کہ اس منصوبے کی پیداواری صلاحیت 10 گیگا واٹ ہو گی اور یہ اس دہائی کے آخر تک فعال ہوجائے گا۔محمد منصور نے مزید کہا کہ کنسورشیم، جس میں مصر کی حسن عالم یوٹیلٹیز شامل ہیں، اس منصوبے کے لیے منیا اور اسوان میں زمین کو محفوظ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ مقامات ایسے منصوبے کے لیے مثالی ہیں کیونکہ ان علاقوں میں ہوا کی رفتار 10 میٹر فی سیکنڈ تک پہنچ سکتی ہے۔ واضح رہے کہ مصر اور متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی کے سربراہی اجلاس کے دوران اس ونڈ پاور پروجیکٹ کی تعمیر کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے تھے جس کا مقصد دونوں کو علاقائی بجلی کے ایک مرکز میں تبدیل کرنا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترکیہ کے شمال مغرب علاقے میں 6.1 کی شدت کے زلزلے سے 22 افراد زخمی ہوگئے۔ زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ترکیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.9 تھی جو 6.1 سے کم تھی اور اس کا مرکز صوبے ڈوزے کے ضلع گولیا تھا، تاہم زلزلے کے جھٹکے دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے، جب کہ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز استنبول سے 170 کلو میٹر دور اور زمین میں دس کلو میٹر نیچے گہرائی میں تھا۔ ضلع گولیا کی رہائشی فاطمہ کولک نے بتایا کہ صبح سویرے تیز آواز سے ہماری آنکھ کھلی، خوف زدہ ہوکر ہم گھر سے باہر نکل آئے۔ ترکیہ کی وزیر صحت فرحتین کوکا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ زلزلہ میں 22 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں ایک شخص نے خوف زدہ ہوکر عمارت سے چھلانگ لگا دی تھی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور اس کی حالت تشویش ناک ہے۔ زلزلے کے بعد کئی شہری اپنے گھروں سے باہر نکل کر سڑکوں پر موجود تھے، کئی شہری سردی سے بچنے کے لیے کمبل یا چادر میں لپٹے ہوئے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث صوبے ڈوزے میں اسکول بند رہیں گے۔ وزیرداخلہ سلیمان سولیو نے بتایا کہ زلزلے کے باعث چند گودام تباہ ہوئے اس کے علاوہ بھاری نقصان یا عمارت گرنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
گلشن اقبال پولیس نے لڑکی کو مارکیٹ میں حراساں و تنگ کرنے والے اوباش لڑکوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 16 سالہ لڑکی گھریلو ملازمہ مارکیٹ سامان لینے گئی تو اوباش لڑکوں نے حراساں و تنگ کیا، لڑکے موٹرسائیکل پر بیٹھنے کے لیے مجبور کرتے رہے، منع کرنے پر لڑکی کو حراساں کیا اور بال کھینچے۔ ایس پی اقبال ٹان ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے فوری ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان جاوید اور قدیر کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی اقبال ٹاون کے مطابق خواتین کو حراساں و زیادتی کرنے و الے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جمعیت علمائے اسلام سے تعلق رکھنے والے سینیٹر حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبر پختونخوا تعیناتی کے لیے سمری صدر مملکت کو بھجوا دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سمری بھجوائی گئی ہے۔ صدر کی منظوری کے بعد حاجی غلام علی گورنر کے پی تعینات ہوں گے۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حاجی غلام علی کو نامزد کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے ممنوعہ فنڈنگ اور فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمہ میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر کر دی۔ بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں ممنوعہ فنڈنگ اور فارن ایکسچینج کیس کی جج رخشندہ شاہین نے سماعت کی، پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا کی جانب سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔ عمران خان کے وکیل نے موقف اپنایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پہلے عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں، طبعیت کی ناسازی کے باعث پیش نہیں ہو سکے، آج کا استثنی دیا جائے۔ عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور فیصل مقبول کی طبی بنیادوں پر استثنی کی درخواست منظور کر لی جبکہ بینکنگ کورٹ کیس میں دیگر شریک ملزمان سردار اظہر، سید یونس، حامد زمان، طارق شفیع، سیف اللہ نیازی،عامر محمود کیانی کی بھی ضمانتوں میں توسیع کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیف الیکشن کمشنر ضمنی الیکشن میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کے لیے دائر درخواست میں درخواست گزار کے پیش نہ ہونے پر برہم ہوگئے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی جس کے لیے درخواست گزار علی گوہر بلوچ الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے۔ الیکشن کمیشن میں درخواست گزارکے جونیئر وکیل نے پیش ہوکر بتایا کہ درخواست گزار لاہور میں ہیں اس لیے پیش نہیں ہوسکے۔ چیف الیکشن کمشنر نے درخواست گزار کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزارکو بتا دیں آئندہ سماعت پرپیش نہ ہوئے تو آپ کی درخواست مسترد کردیں گے۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم آفس نے تصدیق کی ہے کہ آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی کی تقرری کی سمری وزارت دفاع سے موصول ہوگئی ہے۔ پاک فوج کے سربراہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی کے تقرر کے حوالے سے وزیراعظم آفس کی جانب سے ٹویٹ میں تصدیق کردی گئی ہے کہ تقرری کے لیے سمری وزارت دفاع سے موصول ہوگئی ہے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سمری کے ساتھ دونوں عہدوں کیلئے ناموں کا پینل بھی شامل ہے، وزیراعظم طے شدہ طریقہ کارکے تحت تقرریوں کا فیصلہ کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
دوحہ (شِنہوا) قطر میں خوش آمدید! قطر کے دارالحکومت دوحہ کے آسمان پر ڈورن کی مدد سے یہ پیغام لہرایا گیا۔
فیفا ورلڈ کپ کے دوران رات میں دوحہ کا آ سمان جگمگا اٹھا،اس کے ساتھ واٹرشو، آ تشبازی اور ڈورن پرفارمنس بھی پیش کی گئی۔

قطر، دوحہ میں کورنش پر ڈرون پرفارمنس کا شاندار مظاہرہ ۔ (شِنہوا)

قطر، دوحہ میں کورنش پر پانی اور روشنیوں کا شاندار مظاہرہ ۔ (شِنہوا)

قطر، دوحہ میں کورنش پر ڈرون پرفارمنس کا شاندار مظاہرہ ۔ (شِنہوا)
ویانا(شِنہوا)بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے کہا ہے کہ ہفتے کے اختتام پر زاپروژیا جوہری توانائی پلانٹ پر گولہ باری کے باوجود پلانٹ میں فوری طور پر جوہری تحفظ یا سلامتی سے متعلق کوئی خدشات لاحق نہیں ہیں۔
اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ زاپروژیا پلانٹ کے ماہرین نے دن کے اوائل میں سائٹ پر ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا اور یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ پلانٹ کی کلیدی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
آئی اے ای اے کے بیان میں ماہرین کی ٹیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 6 ریکٹر یونٹس کی حالت مستحکم ہے اور خرچ شدہ ایندھن، تازہ ایندھن اور ان کے متعلقہ اسٹوریج کی سہولیات میں کم، درمیانے اور اعلی درجے کے تابکار فضلے کی محفوظ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
تاہم آئی اے ای اے نے کہا ہے کہ اس کے ماہرین ہفتے کی شام اور اتوار کی صبح ہونیوالی گولہ باری کی وجہ سے جائے وقوعہ پر ہونیوالے بڑے پیمانے پر نقصانات کا بدستور مشاہدہ کر رہے ہیں ، ایجنسی نے اس واقعہ کو حالیہ مہینوں میں اس سہولت میں اس طرح کے سب سے سنگین واقعات میں سے ایک قرار دیا ہے۔
بیان کے مطابق ماہرین کے مشاہدات میں پلانٹ کے کنڈینسیٹ اسٹوریج ٹینک کو پہنچنے والے نقصان اور پلانٹ کے ری ایکٹرز کے ساتھ مرکزی سڑک پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا۔
ایجنسی نے کہا کہ نقصان کی مرمت کا کام جاری ہے ، مزید بتایا کہ گزشتہ روز پلانٹ پر مزید کوئی حملہ نہیں ہوا ہے۔
ٹوکیو(شِنہوا) جاپان کی خلائی ایجنسی نے اوموتیناشی خلائی مشن کو چاند کی سطح پر اتارنے کا منصوبہ ترک کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ انتہائی چھوٹے، بغیر پائلٹ کے لینڈر کے زمین پر موجود اپنے کنٹرولرز کے ساتھ پائیدار مواصلاتی رابطے برقرار رکھنے میں ناکامی کے بعد اس منصوبے کو ترک کیا گیا ہے، اور گزشتہ ہفتے لانچ ہونے کے بعد یہ مشن اپنے مقررہ راستے پر رہنے میں ناکام رہا۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ مسئلہ مشن کو گزشتہ ہفتے فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سنٹر سے ناسا کے اسپیس لانچ سسٹم راکٹ سے روانہ کرنے کے بعد سامنے آیا۔
جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے اے ایکس اے) نے وضاحت کی کہ مشن اور اس کے کنٹرولرز کے درمیان غیر مستحکم مواصلات کی وجہ سے مشن کی رفتار متاثر ہوئی ، کیونکہ اس کا سولر پینلز سورج سے دورہوگیا تھا
سیم ریپ، کمبوڈیا(شِنہوا) چینی ریاستی کونسلر اور وزیر دفاع وی فینگ ہی نے کمبوڈیا میں آسیان وزرائے دفاع کے نویں اجلاس کے موقع پر منگل کو امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے ساتھ ملاقات کی۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس کے بارے میں آسٹن کو بریفنگ دیتے ہوئے، وی نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر جو بائیڈن نے گروپ آف 20 کے 17ویں اجلاس میں اپنی ملاقات کے دوران چین-امریکہ تعلقات کے حوالے سے کئی اہم امور پر اتفاق کیا۔ وی نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا چین کی بجائے امریکہ ذمہ دار ہے۔ چینی وزیر دفاع نے کہا کہ چین دونوں ممالک اور دونوں افواج کے درمیان تعلقات میں پیش رفت کو بہت اہمیت دیتا ہے لیکن امریکہ کو چین کے بنیادی مفادات کا احترام کرنا چاہیے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکہ اپنے قول اور وعدوں پرعمل کرے گا، دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پرصحیح معنوں میں عملدرآمد کرتے ہوئے چین کے حوالے سے منطقی اور عملی پالیسیاں اپنائے گا تاکہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط اور مستحکم ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔ وی نے اس بات پر زور دیا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کے بنیادی مفادات میں مرکزی اہمیت کا حامل اور چین-امریکہ تعلقات میں پہلی ناقابل عبور سرخ لکیر ہے۔
سیم ریپ، کمبوڈیا(شِنہوا) چینی ریاستی کونسلر اور وزیر دفاع وی فینگ ہی نے کمبوڈیا میں آسیان وزرائے دفاع کے نویں اجلاس کے موقع پر منگل کو امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے ساتھ ملاقات کی۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس کے بارے میں آسٹن کو بریفنگ دیتے ہوئے، وی نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر جو بائیڈن نے گروپ آف 20 کے 17ویں اجلاس میں اپنی ملاقات کے دوران چین-امریکہ تعلقات کے حوالے سے کئی اہم امور پر اتفاق کیا۔ وی نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا چین کی بجائے امریکہ ذمہ دار ہے۔ چینی وزیر دفاع نے کہا کہ چین دونوں ممالک اور دونوں افواج کے درمیان تعلقات میں پیش رفت کو بہت اہمیت دیتا ہے لیکن امریکہ کو چین کے بنیادی مفادات کا احترام کرنا چاہیے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکہ اپنے قول اور وعدوں پرعمل کرے گا، دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پرصحیح معنوں میں عملدرآمد کرتے ہوئے چین کے حوالے سے منطقی اور عملی پالیسیاں اپنائے گا تاکہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط اور مستحکم ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔ وی نے اس بات پر زور دیا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کے بنیادی مفادات میں مرکزی اہمیت کا حامل اور چین-امریکہ تعلقات میں پہلی ناقابل عبور سرخ لکیر ہے۔
لاہور کے علاقے شاد باغ میں ڈولفن فورس سے بچ کر بھاگنے والے ڈاکوں کی موٹرسائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، 2 ڈاکو ہلاک اور ایک شہری موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق تین مسلح ڈاکو مغل پورہ، فتح گڑھ، تاج پورہ اور ملحقہ علاقوں میں وارداتیں کرنے کے بعد فرار ہو رہے تھے، ڈولفن اہلکاروں نے دوران پٹرولنگ تین مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ڈاکو ڈولفن ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، ٹیم نے ڈاکوں کا تعاقب جاری رکھا، ڈاکوں کی موٹرسائیکل تیز رفتاری کے باعث شاد باغ سروس روڈ پر خراب ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ موٹر سائیکل کی ٹکر سے ٹرالی کو دھکا لگانے والا ایک شہری بھی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا، گرفتار ڈاکوں کے قبضے سے چھینے گئے موبائل، گھڑیاں، نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شیامن(شِنہوا) چینی صوبے فوجیان میں ملک کے مشرقی ساحلی شہر شیامن کی رواں سال کے پہلے دس ماہ میں برکس ممالک کے ساتھ تجارت گزشتہ سال کے مقابلے میں 26.3 فیصد اضافے کے ساتھ 76ارب 46کروڑ یوآن (10ارب67کروڑ ڈالر) تک پہنچ گئی ہے۔
برکس ابھرتے ہوئے ممالک کی تنظیم ہے جس میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔
شیامن کسٹمز کے مطابق برکس ممالک کے لیے شیامن کی جنوری سے اکتوبر تک برآمدات کی مالیت گزشتہ سال کے مقابلے میں 27.2 فیصد اضافے کے ساتھ 23ارب 44کروڑ یوآن جبکہ برکس ممالک سے درآمدات 26 فیصد اضافے کے ساتھ 53ارب2 کروڑ یوآن رہیں۔
جنوبی افریقہ اور برازیل کے ساتھ اسکی درآمدات اور برآمدات میں تیزرفتار اضافہ برقرار رہا دونوں ممالک کے ساتھ اس کی تجارت بالترتیب 31.1 فیصد اور 18.8 فیصد اضافے کے ساتھ11ارب27کروڑ یوآن اور 23ارب37کروڑ یوآن تک پہنچ گئی۔
ملک بھر میں کورونا کے مزید 27 کیسز رپورٹ، 40 مریضوں کی حالت نازک۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 666 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 27 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.41 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 40 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی