• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

برطانیہ،سائبر کرائم میں ملوث افراد کے خلاف ا...

برطانیہ میں سائبر کرائم میں ملوث افراد کے خلاف سب سے بڑے اینٹی فراڈ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق آپریشن کے تحت برطانوی پولیس نے 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے،برطانوی پولیس کے مطابق اس سائبر فراڈ کے متاثرین کی تعداد 2 لاکھ افراد سے زائد ہو سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی کمیشن کا بھارت کو مذہبی آزادی پر خصوص...

بین الاقوامی مذہبی آزادی پر امریکی کمیشن کی نئی رپورٹ میں بھارت میں جاری مذہبی انتہاپسندی، عدم برداشت اور اقلیتوں سے روا جبری سلوک پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے، رپورٹ میں امریکی محکمہ خارجہ سے مطالبہ کیا گیا ہیکہ بھارت کو مذہبی آزادی پر خصوصی تشویش والے ملک کا درجہ دیا جائے،رپورٹ کے مطابق 2022 میں بھارت میں مذہبی آزادی کے حالات بدترین رہے، بھارتی حکومت نے قومی، ریاستی اور مقامی سطح پر جبری مذہبی تبدیلیاں، جنسی تشدد، مذہبی انتہا پسندی، عبادت گاہوں سمیت املاک کی تباہی، من مانی حراست اور مسلمانوں اور مسلمان صحافیوں کو ہراساں کرنیکا سلسلہ جاری رکھا،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے صحافی محمد زبیر اور صدیق کپان پر بھارت کی مودی حکومت نے غیر قانونی ظلم و جبر کیا، بھارت میں مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کے معاملات بدستور تشویش ناک ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت میں پان کے پتوں کی مارکیٹ کے مناظر

اگرتلہ، بھارت (شِنہوا) پان کے پتوں کا تعلق  جنوب مشرقی ایشیا ہے ، یہ بھارت میں ثقافتی اور مذہبی اہمیت کے اعتبار سے بہت اہمیت رکھتے ہیں، اس کے علاوہ یہ صحت کے لئے بھی مفید ہیں۔

بزرگ اور جوان شہر ی  سب دل کی شکل والے پتوں کے دیوانے ہیں۔ یہ خوشحالی اور تازگی کی نشاندہی بھی کرتے ہیں۔

پتوں کو بھارت میں تھکاوٹ دور کرنے، جراثیم کشی، اور خوشگوار سانس کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور اکثر اسے لپیٹ کر چبایا جاتا ہے۔

اس میں مختلف اجزاء بھی شامل کئے جا تے ہیں جن میں گری دار میوہ بھی شامل ہے۔ یہ پان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور بھارت میں ہرجگہ نظر آتا ہے۔

آیئے شمال مشرقی ریاست تریپورہ کے دارالحکومت اگرتلہ کی تھوک مارکیٹ کا دورہ کرتے ہیں۔

 

بھارت ، شمال مشرقی ریاست تریپورہ کے دارالحکومت اگرتلہ میں مزدور تھوک مارکیٹ سے پان کے پتے لیکر   کر یا نہ اسٹور جا رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

بھارت ، شمال مشرقی ریاست تریپورہ کے دارالحکومت اگرتلہ میں مزدور تھوک مارکیٹ سے پان کے پتے لیکر کر یا نہ اسٹور جارہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

 بھارت ، شمال مشرقی ریاست تریپورہ کے دارالحکومت اگرتلہ میں مزدور تھوک مارکیٹ سے پان کے پتے لیکر   کر یا نہ اسٹور جارہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

بھارت ، شمال مشرقی ریاست تریپورہ کے دارالحکومت اگرتلہ میں  مزدور تھوک مارکیٹ سے پان کے پتے لیکر    کر یا نہ اسٹور جارہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی ک...

فیڈرل سروس ٹریبونل نے وفاقی حکومت کی اپیل کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو کام سے روکنے کا وفاقی حکومت کا حکم بحال کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل سروس ٹریبونل کے قائم مقام چیئرمین رانا زاہد محمود اور ممبر جاوید غنی نے وفاقی حکومت کی اپیل پر تحریری حکم جاری کیا، جس میں سی سی پی او لاہور کو بحال کرنے کا 10 نومبر کا فیصلہ معطل کردیا گیا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اگر غلام محمود ڈوگر کی اپیل قبل ازوقت تھی تو معطلی کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کیوں روکا گیا ؟ٹربیونل کے بینچ نمبر 3 نے اس معاملے پر اپنا دائرہ اختیار کیسے استعمال کیا ؟ فیڈرل سروس ٹریبونل نے وفاقی حکومت کی اپیل پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا، جو چیئرمین کی سربراہی میں مزید سماعت 5 دسمبر کو کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فضل الرحمان رشتہ داروں میں عہدے بانٹ رہے ہیں...

معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ فضل الرحمان رشتہ داروں میں عہدے بانٹ رہے ہیں۔ بیرسٹر سیف نے نوتعینات گورنر خیبرپختونخوا کے حوالے سے بیان میں کہا کہ امید ہے نو تعینات گورنر اپنی آئینی ذمہ داریوں سے پہلو تہی نہیں کریں گے اور سیاست سے اپنے آپکو دور رکھیں گے، وفاق سے صوبے کی واجب الادا رقم دلوانے میں کردار ادا کریں گے۔ امپورٹڈ حکومت میں اے این پی کی مثال پرائی شادی میں عبداللہ دیوانہ کی ہے، فضل الرحمان رشتہ داروں میں عہدے بانٹ رہے ہیں اور اے این پی ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کیپٹن ریٹارڈ محمد صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ...

ضلع کچہری لاہورمیں ریاستی اداروں کیخلاف گفتگو کرنے کے مقدمہ میں کیپٹن(ر)صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ عدالت نے ملزم کیپٹن صفدر کی پیشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ کیے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے فاضل جج کے سامنے بھی ریاستی ادارے کے متعلق دیے گئے بیان کو تسلیم کر لیا۔ عدالت نے کیس کی مزید 17 جنوری تک ملتوی کر دی۔ ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ بلال منیر وڑائچ نے کیس کی سماعت کی۔ فاضل جج نے کہا کہ آپ کبھی آتے ہیں آور کبھی نہیں آتے، آپ اگر مسلسل پیش ہوں تو پراسیکیوشن کے گواہوں کو طلب کیا جائے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدرنے جواب دیا کہ میرے خلاف 28 مقدمات ہیں ہر روز کسی نہ کسی عدالت میں پیش ہونا ہوتا ہے، گوجرانوالہ کے مقدمہ میں مجھے حاضری سے مستقل استثنی ملا ہے۔ فاضل جج نے کہا کہ آپ نے اس عدالت میں تو کبھی حاضری سے استثنی کی درخواست نہیں دی۔ آپ حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کریں گے تو پتہ چلے گا کہ حاضری معافی کی درخواست منظورہوتی ہے یا نہیں۔

عدالت نے کہا کہ ایک تاریخ پر آپ آتے ہیں تو دوسری تاریخ پر شریک ملزم جہانزیب نہیں موجود ہوتا۔ آج بھی شریک ملزم بغیر اطلاع عدالت میں حاضرنہیں ہے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدرنے کہا کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ میں نے ریاستی ادارے کے سے متعلق بیان دیا تھا، میں نے آئین کے مطابق بات کی تھی اور وہ بات کوئی میڈیا پرنہیں کی تھی۔ میرے خلاف غداری کا جرم نہیں بنتا، غداری کے جرم کیلئے پہلے قانونی تقاضے پورے کرنا پڑتے ہیں۔ مقدمہ میں غداری کا جرم لگانے سے قبل قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے جو بدنیتی ہے۔ ملزم کیخلاف اسلام پورہ پولیس نے 2019 میں مقدمہ درج کر کے چالان پیش کر رکھا ہے۔ پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے سیشن کورٹ میں ریاستی اداروں کے خلاف میڈیا ٹاک کی، ملزم کے بیان سے ملک میں نقص امن کا خطرہ پیدا ہوا۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی میڈیا ٹاک قابل اعتراض اور مواد غداری کے زمرے میں آتا ہے۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم کی گفتگو کا متن انتہائی سنگین اور جرم کے مطابق اہمیت کا حامل ہے۔ ملزم کیپٹن صفدر کیخلاف تعریزات پاکستان کی دفعہ 124 کے تحت کارروائی کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فوج کا سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ پی ڈی ایم...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج کی جانب سے سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ دراصل پی ڈی ایم کی سیاسی موت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ یہ لوگوں کو غلط فہمی تھی کہ عمران خان 25 دن تک اہم تعیناتیوں کی سمری پر بیٹھا رہے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اداروں نیبھی کہا ہے کہ ملک میں معاشی اور سیاسی عدم استحکام گھمبیر ہوگیا ہے جس کی پیش نظر فوج نے سیاست سے دور رہنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے جو کہ اصل میں پی ڈی ایم کی سیاسی موت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیا آرمی چیف کسی سیاست دان کے ساتھ نہیں بلکہ ملک اور عوام کے ساتھ کھڑا ہوگا اور سیاسی استحکام قبل ازوقت الیکشن سےآئے گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے نئی صبح اور نئے دن کا آغاز ہوگیا ہے، اب عوامی رائے عامہ اور توقعات کی تکمیل ہوگی، نئے سکرپٹ میں معاشی سیاسی عدم استحکام اور دیوالیہ سے نجات کی کوشش ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آرمی چیف کا معاملے طے ہوچکا ،اب عمران نیا تم...

مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہیکہ آرمی چیف کی تعیناتی کا مرحلہ خوش اسلوبی سے طے ہوچکا ہے اگر اب عمران خان نیا تماشا کریں گے تو وہ بھی دیکھ لیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کوختم کرکے ملک کے نظام کو چلانا چاہیے جب کہ جو آدمی دوسروں کا احتساب کرے وہ سب سے پہلے خود احتساب کے عمل میں شامل ہو اس لیے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال بھی اپنے اثاثے عوام کے سامنے رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آرمی چیف کی تقرری پر اثر انداز ہونے کے لیے آنا چاہتے تھے اگر اب وہ نیا تماشا کھڑا کریں گے تو وہ بھی دیکھ لیں گے، آرمی چیف کی تعیناتی کا مرحلہ خوش اسلوبی سے طے ہوچکا ہے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کیمعاملے پرانتشارپھیلایا گیا، عمران خان کو اکثر باتیں دیر سے سمجھ آتی ہیں، قانون کے اندر رہیں گے تو ہم عمران خان کا استقبال کریں گے اور وہ قانون سے باہر رہیں گے تو رانا صاحب ان کا استقبال کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس سے بات کرنے پر امریکا کا کوئی دبا نہیں، حکومت خام تیل امپورٹ نہیں کرتی بلکہ ریفائنریزکرتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اختیارات سے تجاوز کیس،نیب کی بزدار کی عبوری...

غیر قانونی شراب لائسنس کیس میں نیب لاہور نے سابق وزیراعلی عثمان بزادر کی عبوری ضمانت خارج کرنے کی استدعا کر دی، نیب نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت پر اپنا جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔ لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعلی عثمان بزادر کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔ رپورٹ کے دوران نیب لاہور کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ عثمان بزدار کے خلاف انکوائری قانون کے مطابق شروع ہوئی، انکوائری کے دوران نئی شکایت کی دوبارہ درخواست آئی، قانون کے مطابق تحقیقاتی ادارے کے پاس شکایت پر تفتیش کرنے کا اختیار ہے۔ نیب رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلی عثمان بزدار کو بھی انکوائری میں طلبی کیمتعدد نوٹسز جاری کیے گئے، عثمان بزدار نے درخواست ضمانت میں حقائق کو توڑ مڑوڑ کر پیش کیا،عثمان بزدار پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن سے شراب لائسنس جاری کروانے پر دبا ڈالنے کا الزام ہے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلی عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 5 دسمبر تک توسیع کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جب بھی ملک ترقی کرنے لگتا ہے عمران خان پاوں...

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن(ر) صفدر نے کہا ہے کہ جب بھی ملک ترقی کرنے لگتا ہے عمران خان پاوں پکڑ لیتا ہے۔ لاہور کی مقامی عدالت میں لیگی رہنما کیپٹن(ر)صفدر کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کے عدالت میں پیش ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔ کیس کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ ملک میں بہتری آرہی ہے اور مزید اچھے دن آئیں گے، اصل مسئلہ مہنگائی ہے جو اللہ کرے ختم ہو جائے، عمران خان کو تو رات کو بکرا روسٹ ہو کر مل جاتا ہے اور شہد بھی دور دور سے آ جاتا ہے۔ کیپٹن صفدر نے کہا کہ جب بھی ملک ترقی کرنے لگتا ہے عمران خان پاوں پکڑلیتا ہے، 2013 میں چینی صدر نے پاکستان کا دورہ کرنا تھا اس وقت بھی سازش کی گئی، اور اس وقت بھی عمران خان اسی نوعیت پر چل رہے ہیں، ان کی وجہ سے تباہی ہوئی ، انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف جلد پاکستان میں اپنے گھر میں ہوں گے، میری خواہش ہے کہ 25 دسمبر کو نوازشریف کو جاتی عمرہ میں سالگرہ کی مبارکباد دوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

میں پی ٹی آئی میں نہیں ہوں، فیصل واوڈا کا صح...

تحریک انصاف کے منحرف رہنما فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ کے باہر ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی میں نہیں ہوں۔ جمعہ کو تاحیات نااہلی کے خلاف اپیل پر سماعت کے موقع پر فیصل واوڈا عدالت عظمی پہنچے، جہاں صحافی نے ان سے سوال کیا کہ سپریم کورٹ نے آپ کو 2 آپشنز دیے ہیں، کیا آپ اپنی غلطی تسلیم کریں گے؟۔ فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ عدالت جو حکم کرے گی، میں وہی کروں گا۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ اب بھی پاکستان تحریک انصاف میں ہیں؟ جس پر فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ نہیں، میں پی ٹی آئی میں نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آئیں گے، جلسہ کریں گے اور وہاں سے سیاست شروع ہوگی۔ عمران خان کے بارے میں نہ پہلے بات کی، نہ اب تسلیم کروں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی ختم، پانچ سال کی...

سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی فیصل واڈا کی تاحیات نااہلی ختم کرتے ہوئے پانچ سال کیلئے نااہل قرار دے دیا ہے، سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو 63 ون سی کے تحت نااہل قرار دیا ہے، سپریم کورٹ نے کہا کہ فیصل واوڈا نے غلطی تسلیم کر لی ہے، سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی ختم کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں فیصل واوڈا کے بیان حلفی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے فیصل واوڈا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ کہہ دیں کہ اس وقت کے قانون کے مطابق آپ رکن اسمبلی بننے کے اہل نہیں تھے، 15 جون 2018 کو آپ نے امریکی شہریت ترک کرنے کی درخواست دی لیکن شہریت ترک کی نہیں تھی، غلطی تسلیم کرتے ہیں تو آپ موجودہ اسمبلی کی مدت شروع ہونے سے نااہل تصور ہوں گے۔ جسٹس منصورعلی شاہ نے پوچھا کہ شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ کب کا ہے اور اسمبلی رکنیت سے استعفی کب دیا؟ جس پر فیصل واوڈا نے بتایا کہ دوہری شہریت 25 جون 2018 کو ترک کی جبکہ قومی اسمبلی کی نشست سے استعفی 30 مارچ 2021 کو دیا تھا۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ فیصل واوڈا نے 3 سال تک قومی اسمبلی کی رکنیت رکھی، عدالت کا مقصد آپ کو یہاں بلاکر شرمندہ کرنا نہیں ہے لیکن آپ نے تین سال تک سب کو گمراہ کیا، عدالت کے سامنے پہلے معافی مانگیں اور پھر کہیں کہ استعفی دیتا ہوں۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ اگر عدالت کے سامنے معافی مانگ لیں گے اور اچھی نیت سے استعفی دیں گے تو نااہلی 5 سال کی ہو گی، استعفی نہ دینے کی صورت میں آپ کے خلاف 62 ون ایف کی کاروائی ہو گی۔ فیصل واوڈا نے عدالت میں بیان دیا کہ میں عدالت سے غیرمشروط معافی مانگتا ہوں، جھوٹا بیان حلفی دینے کی نیت نہیں تھی، عدالت کا جو حکم ہو گا وہ قبول ہو گا۔ جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ جو آپ سے کہا جا رہا ہے وہ عدالت کے سامنے خود کہیں، جس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ اچھی نیت سے خود استعفی دیا، آرٹیکل 63 ون سی کے تحت نااہلی تسلیم کرتا ہوں۔ فیصل واوڈا کی غیر مشروط معافی کے بعد سپریم کورٹ نے ان کی معافی تسلیم کرتے ہوئے تاحیات نااہلی کا حکم کالعدم کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملک بھر میںکورونا کے مزید 30 کیسز رپورٹ، 43...

ملک بھر میں کورونا کے مزید 30 کیسز رپورٹ، 43 مریضوں کی حالت نازک۔ قومی ادارہ صحت( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 953 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 30 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.43 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 43 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آرمی چیف، اہلخانہ کی ٹیکس معلومات لیک ہونیکا...

آرمی چیف کے اہل خانہ کی ٹیکس معلومات لیک ہونے پر ایف بی آر کی تحقیقات ابتدائی رپورٹ میں ان لینڈ ریونیو کے 2 افسران کو برطرف کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو عاطف نواز وڑائچ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو ظہور احمد کو بھی عہدے سے فارغ کیا گیا ہے۔ افسران سے ڈیٹا کے لیک ہونے کے سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں، دونوں افسران کے لاگ ان اور پاس ورڈ سے مبینہ طور پر ڈیٹا لیک ہوا، انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 198 اور 216 کی خلاف ورزی کے تحت تحقیقات کی جارہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ڈی سی راولپنڈی کی پی ٹی آئی کو جلسے کی مشروط...

ڈی سی راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی مشروط اجازت دیدی۔ ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) راولپنڈی نے 56 شرائط کے ساتھ ایک دن کے جلسے کی اجازت دی، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی 27 نومبر کو آمد کے پیش نظر 26 کی رات جلسہ گاہ خالی کرنا ہو گا۔ نوٹفکیشن کے مطابق عمران خان کو جان کے لاحق خطرات کے پیش نظر جلسہ گاہ میں آمد اور روانگی مقررروٹس کے علاوہ نہیں ہو گی، سٹیج پر بلٹ بروف روسٹرم ہونا چاہیے، اسلحہ کی نمائش، عدلیہ اور دیگر اداروں کے خلاف تقاریر نہیں ہونگی۔ ڈی سی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مذہبی جذبات ابھارنے اور کسی گروہ کے خلاف بات نہیں ہوگی، لاڈ سپیکر کا مخصوص وقت میں ہی استعمال ہوگا، عوام کی آمد و رفت کے دوران تلاشی ہو گی، سٹیج پر موجود مقررین کے نام اور دیگر تفصیلات قبل ازوقت انتظامیہ کو آگاہ کرنا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

خواتین کیخلاف تشدد ناقابل برداشت اور مجرمانہ...

وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ خواتین کیخلاف تشدد مجرمانہ فعل اور ناقابل برداشت ہے، معاشرے میں خواتین پر تشدد کے رجحان کو روکنا ہمارا فرض ہے۔ خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام میں وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو مساوی حقوق دیئے، خواتین کو تشدد اور جبر کے سامنے جھکنا نہیں بلکہ اپنے حقوق کے لئے کھڑا ہونا ہے۔ چوہدری پرویز الہی نے قرآن پاک کی سور النسا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے حقوق کے بارے میں میں واضح احکامات ہیں، خواتین کو تحفظ، تعلیم، کام اور انتخاب کی آزادی کا حق دیا گیا، نبی پاکۖ نے ہر رشتے کی حیثیت سے خواتین سے انتہائی اعلی درجے کا مثالی سلوک روا رکھا۔ وزیر اعلی پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن تشدد کا شکار خواتین کو تحفظ دے کر انہیں معاشرے میں باعزت زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرنا ہے، آج کے دن ہمیں خواتین کے خلاف ہر قسم کے تشدد کے خاتمے کا عہد کرنا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ چلے...

وزیراعظم شہبازشریف دو روزہ دورے پر ترکیہ چلے گئے ، وزیراعظم شہباز شریف صدر طیب اردگان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے بنائے جانے والے پی این ایس خیبر کے کام کا بھی افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم کے دورے کے دوران شہباز شریف اور رجب طیب اردگان کے درمیان اہم ملاقات ہو گی جبکہ شہباز شریف استنبول شپ یارڈ میں بحری جہاز کا مشترکہ افتتاح کریں گے اور ترک کاروباری طبقے سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ دوسری جانب روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ترکیہ میں رہنا گھر جیسا محسوس ہوتا ہے، پاکستان اور ترکیہ میں تعاون مزید بڑھایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا زلزلے کے دو روز بعد ملبے سے چھ سال...

انڈونیشیا میں آنے والے زلزلے کے دو روز بعد ایک چھ برس کے بچے کو ملبے کے نیچے سے معجزانہ طور پر زندہ نکالا گیا ہے،غیر ملکی میڈیاکے مطابق انڈونیشیا کے مغربی جاوا کے قصبے سیانجور میں آنے والے زلزلے سے کم از کم 271افراد ہلاک ہوئے، تاہم اب ایک بچے کو دو روز کے بعد خوراک اور پانی کے بغیر ملبے تلے دبے رہنے والے بچے کو معجزانہ طور پر زندہ نکال لیا گیا ہے،ریسکیو ورکرز نے زکا کو سیانجور میں تباہ شدہ مکان کے ملبے سے نکالا، ریسکیو ورکرز نے نیلی رنگ شرٹ پہنے بچے کو ایک سوراخ کے ذریعے نکالا تو بچہ مطمئن دکھائی دے رہا تھا،مقامی رضاکار جیکسن نے بتایا کہ انہیں ملبے سے بچے کی والدہ کی لاش ریسکیو آپریشن کے دو گھنٹے بعد ملی تھی، بچہ اپنی دادی کی لاش کے پاس موجود تھا،مقامی رضاکار نے بتایا کہ جب سے بطور رضاکار کام شروع کیا ہے، کبھی ایسا واقعہ نہیں دیکھا یہ مناظر ہم سب کیلئے جذباتی کردینے والا تھا،حکام کا کہنا تھا کہ بچوں کی بڑی تعداد میں ہلاکت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اس وقت بہت سے بچے اسکول یا اپنے گھروں میں موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جمہوریہ کانگو،موسلا دھار بارشیں اور لینڈ سلا...

جمہوریہ کانگو میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 11افراد ہلاک ہو گئے ،ملک کے 'جنوبی کیوو' نامی علاقے پولیس ڈائریکٹر نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سوموار کے دن سے جاری موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کی آفت کا سامنا ہے، مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے 11 افراد ہلاک اور 7 لا پتہ ہو گئے ہیں۔ آفت میں متعدد گھر مسمار ہو گئے ہیں اور اموات کی تعداد میں اضافے کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا میں زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی ت...

انڈونیشیا کے مغربی صوبے جاوا میں 21 نومبر کو آنے والے 5.6 شدت کے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 271 تک پہنچ گئی ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی (بی این پی بی)کے سربراہ سہاریانتو نے اعلان کیا کہ ملک کے مغربی جاوا صوبے میں زلزلے کے دو دن بعد ایک 6 سالہ لڑکے کو ملبے سے نکالا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ زلزلے میں کم از کم 40 افراد اب بھی لاپتہ ہیں، انہوں نے کہا کہ اب تک 271 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ 2 ہزار 43 افراد زخمی ہوئے ہیں، مرنے والوں میں سے 100 بچے ہونے کی تصدیق ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ زلزلے کے بعد سے تقریبا 62 ہزار لوگ پناہ گاہوں میں قیام پذیر ہیں ۔ سہاریانتو نے کہا کہ 12 ہزار فوجی اہلکار اس علاقے میں تعینات ہیں تاکہ آفت زدہ علاقے میں امدادی ٹیموں، پولیس اور رضاکاروں کی مدد کی جا سکے،سہاریانتو نے کہا کہ زلزلے کی وجہ سے سیانجور میں 56,230 سے زائد مکانات اور 31 اسکولوں سمیت 170 سے زائد سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شام میں ترک حملوں سے ہمارے فوجیوں کو خطرہ ہے...

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ شام میں ترکیہ کی جانب سے کیے گئے حملوں نے امریکی فوجیوں کوخطرے میں ڈال دیا ہے،جاری کیے گئے بیان میں امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے یہ بات کہی گئی ہے،امریکی سینٹرل کمانڈ کا مزید کہنا تھاکہ شام میں امریکی فوجیوں اور حکام کو اب بھی خطرات ہیں،امریکا کی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ترکیہ کے ڈرون حملوں میں کوئی امریکی اہلکار زخمی نہیں ہوا،دوسری جانب پینٹاگون کے پریس سیکریٹری نے کہا ہے کہ ترکیہ کے فضائی حملے امریکی فوجیوں کی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ ہیں،جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکا داعش کو شکست دینے کے لیے شام میں کارروائیاں کر رہا ہے،پریس سیکرٹری پینٹاگون نے مطالبہ کیا ہے کہ ترکیہ اور شام کی سرحد پر فوری کشیدگی کم کی جائے،پینٹاگون کے پریس سیکریٹری کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے متعلق رپورٹ پر تشویش ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایران، خامنہ ای کی بھانجی فریدہ مرادخانی گرف...

ایران میں ستمبر سے نوجوان خاتون مھسا امینی کے قتل کے بعد سے شروع ہونے والی تحریک کے بعد سے احتجاجی مظاہروں میں حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی بھانجی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، فریدہ مراد خانی کو گرفتار کر کے جیل لے جایا گیا اور تہران کی "ایون" عدالت میں پیشی کے بعد قید کر دیا گیا، فریدہ مراد خانی کو بھی گزشتہ جنوری میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب اس نے ایران کے سابق شاہ کی اہلیہ فرح پہلوی کی تعریف میں شاعری کی تھی،تاہم ریڈیو فردا کے مطابق اس بار اس کی گرفتاری اس وقت ہوئی جب اس نے سیاسی قیدیوں کی حمایت کے لیے ایک مہم شروع کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

میں افغانستان میں رہائشی عمارت پر ڈچ فورسز ک...

افغانستان میں 2007میں ایک رہائشی عمارت پر ڈچ فورسز کی بمباری غیر قانونی قرار دے دی گئی،تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز نے 2007میں افغان وادی چورا کی لڑائی کے دوران ایک رہائشی کمپلیکس پر غلط بمباری کی، ہیگ کی عدالت نے بدھ کو اس کیس کا فیصلہ سنا دیا،عدالت نے بمباری غیر قانونی قرار دیتے ہوئے نیدرلینڈز کی حکومت کو متاثرین کو معاضہ دینے کا حکم دے دیا ہے۔ 2007میں افغان صوبے اروزگان میں فضائی حملے میں 20افغان شہری مارے گئے تھے،ڈچ ریاست نے دلیل دی کہ بمباری جائز تھی کیوں کہ طالبان نے چار دیواری والے رہائشی کمپلیکس کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا تھا، تاہم ڈچ عدالت کے مطابق مسلح افواج کو معلوم تھا کہ عام شہری گھروں میں رہتے ہیں،عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ وزارت دفاع ثبوتوں کے ساتھ یہ ثابت کرنے میں ناکام رہی کہ طالبان کمپلیکس کو استعمال کر رہے تھے، ریاست نے جو رپورٹیں پیش کی ہیں، ان سے یہ نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے کہا کہ رپورٹس بمباری سے چند گھنٹے قبل کی نوشتہ جات پر مشتمل ہیں،عدالت نے کہا رہائشی کمپلیکس پر بمباری بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے، عدالت نے حدود کے قانون پر ریاست کی اپیل بھی مسترد کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جدہ میں موسلادھار بارش، ایمرجنسی الرٹ جاری،...

سعودی عرب کے شہر جدہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، جس کے بعد سڑکوں پر جگہ جگہ پانی جمع ہو گیا، موسلادھار بارش اور تیز ہواں کے باعث تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے،تفصیلات کے مطابق جدہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے، شہر میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی الرٹ بھی جاری کر دیا گیا،عرب میڈیا کے مطابق نجران، جازان، عسیر اور الباحہ کے علاقوں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی، مکہ کے کچھ حصوں اور جدہ، اللیث اور قنفدہ سمیت ساحلی علاقوں میں بارش ہوئی ہے،حکام نے اعلان کیا کہ موسم کی متوقع صورت حال کی وجہ سے جمعرات کو جدہ میں اسکول اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی۔ جدہ ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ نے جمعرات کو جدہ، ربیع اور خلیص کے تمام اسکولوں میں پڑھائی معطل کرنے کا اعلان کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت نے روسی کمپنیوں کو ڈالر کی بجائے روپے...

بھارت نے روسی کمپنیوں کو ڈالر کی بجائے روپے میں ادائیگی شروع کر دی،تفصیلات کے مطابق پٹرول کے بعد انڈیا اب روسی فرٹیلائزر کا بھی سب سے بڑا خریدار بن گیا ہے، بھارت کی جانب سے روسی کمپنیوں کو ڈالر کی بجائے روپے میں ادائیگی کی جا رہی ہے،امریکا کے اسٹریٹجک پارٹنر نے بھارتی کرنسی میں لین دین کے لیے ملک کے دو بڑے پرائیوٹ بینکوں ایچ ڈی ایف سی اور کینیرا کو واسٹرو اکائونٹ کھولنے کی اجازت دے دی،روس کے دو سب سے بڑے بینک سبر اور وی ٹی بی انڈیا میں اس طرح کا کھاتہ کھولنے والے پہلے بینک ہیں، اب روس کے تیسرے بینک گیز پروم نے بھی انڈیا میں واسٹرو کھاتہ کھول لیا ہے،بینک آف انڈیا کا کہنا تھا ان کھاتوں کا مقصد غیر ممالک سے روپے میں تجارت کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فرانس میں ٹیکس انسپکٹر دورانِ ڈیوٹی قتل

فرانس میں سیکنڈ ہینڈ اشیا کی خرید و فروخت کرنے والے کے گھر پر انسپکشن کے لیے آئے ٹیکس انسپکٹر کو قتل کردیا گیا،غیر ملکی میڈیاکے مطابق یہ واقعہ فرانس کے شمالی گائوں بلکورٹ میں پیش آیا جہاں ناصرف انسپکٹر بلکہ ڈیلر کی لاش گھر سے ملی جس میں اب تک یہ واضح نہیں کہ معاملہ کیا تھا،پولیس کے مطابق ٹیکس انسپکٹر آڈٹ کے لیے پرانی اشیا کی خرید و فروخت کرنے والے تاجر کے گھر پر گیا جس کے ہمراہ ایک خاتون افسر بھی تھیں تاہم اطلاع ملنے پر جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو خاتون کو کرسی پر بندھا پایا جب کہ ٹیکس انسپکٹر کو مردہ حالت میں پایا،پولیس حکام کا کہنا تھاکہ ڈیلر بھی گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا، اس کی لاش گھر کے باہری حصے سے ملی، بظاہر ایسا لگتا ہے جیسے ڈیلر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی ہے،پولیس کے مطابق انسپکٹر کا قتل باقاعدہ منصوبے کے تحت کیا ہوا لگتا ہے کیونکہ جائے وقوعہ سے قتل میں استعمال ہونے والا آلہ بھی ملا ہے، انسپکٹر کی کمر پر زخموں کے کئی نشانات بھی ملے،ڈیلر سے متعلق پولیس کا کہنا تھا کہ وہ اس سے قبل کسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہا البتہ اس نے کم عمر بچوں پر تشدد کیا تھا جس کے خلاف پولیس نے کارروائی کی تھی۔ ،واقعے سے متعلق بلکورٹ کے میئر نے کہا کہ ملزم کی عمر 46 سال ہے جو لوگوں کے گھروں سے مختلف اشیا جمع کرکے انہیں سستے داموں فروخت کرتا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملائیشیا کے بادشاہ نے اپوزیشن رہنما انور ابر...

ملائیشیا کے بادشاہ نے اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کو ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کردیا،غیر ملکیمیڈیا کے مطابق ملائیشیا کے شاہ السلطان عبداللہ ملائشین پیلس میں انور ابراہیم سے حلف لیں گے، ملائیشیا میں 5 روز قبل ہونے والے انتخابات میں کوئی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہ کرپائی تھی،انور ابراہیم کے اتحادکو 82 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل رہی، سابق وزیراعظم محی الدین کا اتحاد 73 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر رہا،وزیراعظم اسماعیل صابری کاحکمراں اتحاد 30نشستوں کیساتھ تیسرے نمبر پر رہاجب کہ حکومت سازی کے لیے 222 میں سے 112 نشستوں پر کامیابی ضروری تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان نے اپنا پہلا انکیوبیٹر نیشنل انکیوبی...

پاکستان نے اپنا پہلا انکیوبیٹر نیشنل انکیوبیشن سینٹر ان ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے نام سے لانچ کر دیا، انجینئرنگ کی سہولیات پاکستانی اسٹارٹ اپس کو ایرو اسپیس سسٹم کے لیے سافٹ ویئر کے علاوہ ہارڈ ویئر تیار کرنے کے قابل بنائیں گی، پاکستان ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر عالمی مارکیٹ میں اپنا حصہ حاصل کر سکتا ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اپنا پہلا عمودی انکیوبیٹر نیشنل انکیوبیشن سینٹر ان ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے نام سے لانچ کیا ہے جونیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک راولپنڈی میں قائم کیا جائے گا۔ معروف اسٹارٹ اپ کنسلٹنٹ اور انوویشن ایکو سسٹم میکرعمران جٹالہ نے ویلتھ پاک سے گفتگو میںکہا کہ ایرو اسپیس سے مجموعی طور پر ماحول اور بیرونی خلا مراد ہے۔ یہ ایک متنوع صنعت ہے جس میں تجارتی، صنعتی اور مسلح ایپلی کیشنز کی ایک بڑی تعداد ہے۔ ایرو اسپیس انجینئرنگ ایروناٹکس اور ایسٹروناٹکس کے شعبوں میں پاکستان کے ایوی ایشن سسٹم کی مدد کرے گی۔ عمران جٹالہ نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی تحقیق، ڈیزائن، پیداوار، آپریشن، ہوائی جہاز اور خلائی جہاز کی دیکھ بھال میں معاونت کرے گی۔ ایرو اسپیس ٹیکنالوجی طیاروں اور خلائی گاڑیوں کی تیاری اور جانچ میںبھی مدد کرے گی۔

ایرو اسپیس ٹیکنیشن قابل اعتماد اور دوبارہ قابل استعمال خلائی لانچ گاڑیوں اور متعلقہ گرانڈ سپورٹ آلات سے منسلک سسٹمز کی اسمبلی، سروس، ٹیسٹنگ، آپریشن اور مرمت میں شامل ہو سکتے ہیں۔ سینٹرکا قیام نیٹسول ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کو دیا گیا اور اس پر چیف ایگزیکٹو آفیسر عاصم شہریار حسین، ایئر کموڈور ریٹائرڈڈاکٹر لیاقت اللہ اقبال، اورسلیم غوری نے دستخط کیے۔ اس وقت عالمی ہوا بازی کی صنعت کا تخمینہ تقریبا 3.5 ٹریلین ڈالر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت آئی ٹی اور اگنائٹ نے اس نئے انکیوبیٹر کی منصوبہ بندی کی ہے تاکہ پاکستان ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکے اور اس بڑی مارکیٹ میں اپنا حصہ حاصل کر سکے۔ ایرو اسپیس اور انجینئرنگ سے متعلق ہائی ٹیک اسٹارٹ اپس پر توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ کی سہولیات پاکستانی اسٹارٹ اپس کو ایرو اسپیس سسٹم کے لیے سافٹ ویئر کے علاوہ ہارڈ ویئر تیار کرنے کے قابل بنائے گی۔ انہوںنے کہا کہ اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد اور فیصل آباد میں ان کے موجودہ سات قومی انکیوبیشن سینٹرز ہیں۔

اب تک 1,150 سے زیادہ اسٹارٹ اپس تیار کیے ہیں جنہوں نے 117,000 سے زیادہ براہ راست اور بالواسطہ ملازمتیں پیدا کی ہیں، 15.4 بلین روپے کی فنڈنگ اکٹھی کی ہے، اور اب تک 9.1 بلین روپے کی آمدنی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹرکی تزئین و آرائش کا کام تین ماہ کے اندر مکمل ہونے کی امید ہے جس کے بعد سٹارٹ اپس کے پہلے گروپ کو شامل کیا جائے گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر لیاقت اللہ نے کہا کہ چھوٹے سے بڑے سائز کے ہوابازی اور خلائی سے متعلقہ اداروں کو فروغ دینے کے لیے قومی سطح پر لیبارٹریز اور تحقیق و ترقی مراکزلازمی ہیں۔ انہوں نے کہااس مرکز سے پاکستان کے ایرو اسپیس سے متعلق کاروباری ماحولیاتی نظام کی پرورش اور تعمیر میں مدد ملے گی۔س سلیم غوری نے کہا کہ این آئی سی اے ٹی ایرو اسپیس اور ہائی ٹیک آئی سی ٹی سے متعلق آئیڈیاز کو حقیقت میں بدل دے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیٹسول اپنے پچھلے 26 سالوں کے تجربے کے ساتھ ساتھ اپنے بین الاقوامی روابط سے بھی فائدہ اٹھائے گا تاکہ نئے انکیوبیٹر کو شامل کیے گئے اسٹارٹ اپس کے لیے کامیاب بنایا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مالی سال 2022-23 کے لیے غربت کی شرح 38فیصد ا...

مالی سال 2022-23 کے لیے غربت کی شرح 38فیصد اور اقتصادی شرح نمو 4 فیصد رہنے کی توقع، غربت کے خاتمے اور معاشی ترقی کے لیے چین کی مدد کی ضرورت ، چین پاکستان میں ای کامرس کو فروغ دینے کا خواہاں،ملک میں انٹرنیٹ کی رسائی میں اضافہ کرنا ہوگا،پاکستان کی معیشت ایک چیلنجنگ صورتحال سے دوچار ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت ایک چیلنجنگ صورتحال سے دوچار ہے کیونکہ افراط زر، غربت، غیر ملکی ذخائر اور بہت سے دوسرے معاشی تغیرات قابو سے باہر ہیں۔ مالی سال 2022-23 کے لیے غربت کی شرح 37.9 فیصد رہنے کی توقع ہے جو کہ بہت زیادہ ہے اور اقتصادی نمو تقریبا 4 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ ملک کو غربت کے خاتمے اور معاشی طور پر ترقی کرنے کے لیے چین کی مدد کی ضرورت ہے۔سینٹر فار بزنس اینڈ اکنامک ریسرچ کے معاشی تجزیہ کار ڈاکٹر اعجاز علی نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ بڑھتی ہوئی غربت اور کم اقتصادی ترقی ملک کی ترقی میں رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی کی شرح نمو تقریبا 4 فیصد اور غربت کی شرح تقریبا 38 فیصد حکومت کے لیے انتہائی تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان میں غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی کے حصول میں مدد کے لیے بہت بڑا قدم اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی مدد ان مسائل کو حل کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوگی۔ڈاکٹر اعجاز نے کہا کہ چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈشپ ود فارن کنٹریز کے صدر لن سونگ ٹیان کے مطابق چین پاکستان کو انفراسٹرکچر کی ترقی، صنعت کاری اور نوجوانوں کی استعداد کار میں اضافے کے ذریعے اربنائزیشن اور جدیدیت کے اہداف حاصل کرنے میں مدد کرے گا جس سے پاکستان کو شمسی توانائی، ریل رابطے اور صنعت کاری میں مدد ملے گی۔ چین کی طرف سے تجویز کردہ گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو وبا پر قابو پانے اور غربت میں کمی میں پاکستان کی مدد کرے گا۔ جی ڈی آئی پراجیکٹ پول کی پہلی فہرست میں غربت میں کمی، خوراک کی حفاظت، صنعت کاری اور دیگر شعبوں میں 50 عملی تعاون کے منصوبے، نیز 1,000 نئے صلاحیت سازی کے پروگرام شامل ہیں۔چین کے ساتھ اعلی سطح پر مختلف منصوبے پائپ لائن میں ہیں جو غربت کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ پچاس لاکھ کم لاگت والے مکانات، صنعتی سبسڈی، روزگار، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ادارہ جاتی اصلاحات کے منصوبے بہتر طریقے سے غربت میں کمی کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر اعجاز نے کہا کہ جولائی 2018 میں پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے پاک چین فائبر آپٹک لائن بچھائی گئی تھی۔ اس طرح کے اقدامات نہ صرف جی ڈی پی کی شرح نمو بڑھانے کے لیے بلکہ لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔غربت کے خاتمے کے چینی ماڈل کی بہتر تفہیم ایسی بہتر پالیسیاں وضع کرنے کے لیے بہت ضروری ہے جو کم وسائل کو بہترطریقے سے استعمال کرتی ہیں۔ چین کے غربت کے خاتمے کے پروگرام کو دیہی اور شہری غریبوں کے لیے الگ الگ ترتیب دیا گیا تھا۔ شہری انتظامیہ نے فوری نتائج حاصل کرنے کے لیے اکثر اپنی مرضی کے مطابق پالیسیوں کا انتخاب کیاجب کہ دیہی پروگراموں کو بنیادی طور پر مرکزی حکومت کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی جاتی تھی۔ڈاکٹر اعجاز نے کہا کہ چین پاکستان میں ای کامرس کو فروغ دینا چاہتا ہے جو غربت کے خاتمے میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔ پاکستان کو انٹرنیٹ کی رسائی میں اضافہ کرنا ہوگا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری میں غربت کے خاتمے کا مشترکہ مقصد بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایک قابل قدر وسیلہ ہے اور ای کامرس کو فروغ دینے کے لیے ایک کامیاب چینل بن سکتا ہے۔ پاکستان کو کثیر جہتی غربت کے خاتمے کے لیے چین کی کامیابی سے سبق سیکھنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 10 بڑے تجارتی شعبو...

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 10 بڑے تجارتی شعبوں میں سے ٹیکنالوجی اور مواصلات سرفہرست، ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈٹاپ پر رہی،مجموعی حجم میں 338 فیصد اضافہ، ریفائنری سٹاک ایکسچینج میں دوسرا بڑاسرکردہ سیکٹر ،تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیاںتیسرے نمبر پر رہیں،کے الیکڑک کی کارکردگی بھی نمایاں۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پچھلے 10 ماہ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 10 بڑے شعبوں میں سے ٹیکنالوجی اور مواصلات سرفہرست تجارتی شعبہ رہا جو ٹاپ 5 چارٹ کی فہرست میں 14 اسٹاکس والے سیکٹرکا نام ہے۔ تجارتی حجم میں فیصد اضافے کی بنیاد پر، معروف کمپنیاں ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ اور کے الیکڑک تھیں۔ ڈبلیو ٹی ایل اور کے ای ایل نے زیر جائزہ مدت میں تجارت کے حجم کو بالترتیب 338 فیصد اور 123 فیصد بڑھا دیا۔22 جنوری سے 22 اکتوبر تک ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن سیکٹر نے سٹاک ایکسچینج پر چار سب سے زیادہ ٹریڈ کیے جانے والے اسٹاکس کے ساتھ غلبہ حاصل کیا۔

ورلڈکال ٹیلی کام لمیٹڈ نے مجموعی حجم میں 338 فیصد اضافہ دیکھا۔ ڈبلیو ٹی ایل 22 جنوری سے سٹاک ایکسچینج کی ٹاپ 5 علامتوں میں رینکنگ کر رہا ہے ۔ ہم نیٹ ورک لمیٹڈ نے 22 جنوری سے تجارتی حجم میں 28 فیصد اضافہ کیا اور جنوری کے لیے ٹاپ 5 علامتوں میں درجہ بندی کی ہے۔ ایک اور سرکردہ علامت ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ ہے جس نے 22 جنوری سے 22 اکتوبر تک ٹاپ 5 سمبل چارٹ میں دو مرتبہ درجہ بندی حاصل کی اور اس عرصے کے دوران تجارتی حجم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ٹیلی کارڈ نے 22 جنوری سے 22 اکتوبر کے درمیان تجارتی حجم میں 26 فیصدکی کمی کی ہے۔ تاہم اس نے خود کو 22 جنوری سے 22 مئی تک لگاتار 5 سب سے اوپر علامتوں میں سے ایک کے طور پر رکھا۔دو سب سے زیادہ تجارتی اسٹاک کے ساتھ ریفائنری سیکٹر سٹاک ایکسچینج میں دوسرا سرکردہ سیکٹر ہے۔ پاکستان ریفائنری لمیٹڈ نے جنوری اکتوبر 2022 کے دوران 29 فیصدکے حجم میں اضافہ کیا۔ کمپنی نے مئی، جون اور اگست 2022 کے لیے تین بار ٹاپ 5 علامتوں کی فہرست میں جگہ بنائی۔

ریفائنری سیکٹر کے تحت دوسری ٹاپ علامت سینرجی کمپنی ہے جس کو حجم میں 32 فیصدکی کمی کا سامنا کرنا پڑا لیکن جنوری اور اکتوبر 2022 کے درمیان سات ماہ کے لیے ٹاپ 5 ٹریڈنگ چارٹ میں رپورٹ کیا گیا۔ کے الیکٹرک نے 22 جنوری سے اب تک 123 فیصدکا بڑے پیمانے پر حجم میں اضافہ دکھایا ہے اور موجودہ سال کے چھ مہینوں کے لیے ٹاپ 5 سمبل چارٹ میں پوزیشن حاصل کی۔دیگر اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شعبوں میں تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیاں شامل ہیں جن میںہیسکول میں 4 فیصد اضافہ ہوا اور کیمیکل سیکٹر سے جی جی ایل نے بھی 22 جنوری سے 22 اکتوبر تک ٹاپ 5 چارٹ میں جگہ بنائی۔ کیبل اینڈ الیکٹریکل گڈز اینڈ یونیٹی نے سٹاک ایکسچینج کے سرکردہ سیکٹر کی فہرست میں فوڈ اور پرسنل کیئر پروڈکٹ سیکٹر کی نمائندگی کی۔ کمرشل بینکوں میں سب سے اوپر 5 اداروں میں بینک آف پنجاب واحد ہے جو 22 فروری کو سرفہرست 5 علامتوں کے چارٹ میں شامل ہوا۔جی ٹیک اکتوبر کو سٹاک ایکسچینج کے ٹاپ 5 علامتوں کے گروپ میں شامل ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی ٹیکنا لو جی کی بڑی کمپنی ہواوے عالمی ڈی...

شین ژین (شِنہوا) چینی ٹیکنا لو جی کی بڑی کمپنی ہواوے نے انٹر نیشنل ٹیلی کمیو نیکیشن یو نین ( آئی ٹی یو ) کے تحت پا رٹنر 2 کنیکٹ (پی 2سی) ڈیجیٹل اتحاد میں شمو لیت اختیار کر لی ہے۔

کمپنی کے چئیر مین لیا نگ ہوا نے 2022 پا ئیداری فورم میں  کہا  کہ ہواوے 2025 کے اختتام تک دوردراز علاقوں میں 12 کروڑ لو گوں کو ڈیجیٹل دنیا کا حصہ بنا نے کے لئے پر عزم ہے۔

فورم  کے ذ ریعے یہ معلو مات حاصل کی گئیں کہ کس  طر یقے سے ڈیجیٹل معیشت کے عہد میں انفا رمیشن اینڈ کمیو نیکیشنز ٹیکنا لوجی کا رو با ر اور سما جی اقدار کو فروغ دے سکتی ہے۔

انٹر نیشنل ٹیلی کمیو نیکیشن یو نین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل  میلکو لم جا نسن نے کہا کہ یہ واضح ہے کی صرف کنیکٹویٹی  ہی کا فی نہیں ہے۔یہ ارزاں ہو نی چا ہئیے، مواد متعلقہ اور مقامی زبان میں  ہو نا چا ہئیے اور صارفین کے پا س اسے استعمال کر نے کی اہلیت ہو نی چا ہئیے۔

ہواوے وائر لیس سلو شن کے صدر سا ؤ منگ نے کہا کہ کمپنی نے دور دراز علا قوں میں معیاری کو ریج کو وسیع کر نے کے لئے مسلسل رورل اسٹار اور  رورل لنک کو بہتر بنا یا ہے۔

رورل اسٹار سیر یز سلو شنز 70 سے زائد مما لک کے دور دراز علا قوں میں 6 کروڑ سے زائد لو گو ں کو کنیکشنز فرا ہم کر چکا ہے۔

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سی پیک کے ذریعے پاکستان کے پاس چین میں زرعی...

سی پیک کے ذریعے پاکستان کے پاس چین میں زرعی منڈی تک رسائی کی بے پناہ صلاحیت ہے،چین اور پاکستان کے درمیان تعاون زرعی شعبے کی ترقی کے لیے اہم ثابت ہو سکتا ہے، زرعی شعبے کی ترقی کے بغیر پاکستان کی معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے زرعی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان قومی معیشت کو فروغ دینے کے لیے چین کی مدد سے اپنے زرعی شعبے کو جدید بنا سکتا ہے۔چین اور پاکستان کے درمیان تعاون زرعی شعبے کی ترقی کے لیے اہم ثابت ہو سکتا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے پاکستان کے پاس چین میں زرعی منڈی تک رسائی کی بے پناہ صلاحیت ہے۔سی پیک اتھارٹی میں پالیسی ڈویژن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور سربراہ ڈاکٹر لیاقت علی شاہ نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ یہ میگا پراجیکٹ پاکستان میں زرعی شعبے کو فروغ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک نے دوطرفہ تعاون کو مضبوط کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی عدم توازن کو کم کرنے کا ایک بہترین موقع پیش کیاہے۔

زراعت کا شعبہ مختلف چینلز کے ذریعے ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ تاہم موجودہ منظر نامے میںپاکستان میں زراعت کو پانی کی کمی، اچانک موسمیاتی اتار چڑھاو، کیڑے مار ادویات کی کمی، مناسب بیجوں کی عدم دستیابی، ناقص انفراسٹرکچر اور جدید تحقیق کی کمی سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان مسائل کو جدید ٹیکنالوجی اور مضبوط پالیسیوں کے ذریعے کم کیا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر لیاقت علی نے کہا کہ زراعت قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی شمولیت اور تعاون پاکستان کے زرعی شعبے کی جدید کاری میں ایک نئے دور کا آغاز کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کا زیادہ تر انحصار زراعت پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی کے بغیر پاکستان کی معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی۔زرعی پیداوار پاکستانی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور لاگت کو کم کرنے اور صنعت میں کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے فعال اقدامات کیے گئے ہیں۔ تیزی سے آبادی میں اضافہ پورے ملک میں زراعت کو جدید بنانے کی زیادہ ضرورت پیدا کرتا ہے۔

ڈاکٹر لیاقت علی نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان زراعت، دیہی ترقی اور کسانوں کی استعداد کار بڑھانے جیسے مختلف شعبوں میں تعاون کے کافی امکانات ہیں۔انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں چین کا تعاون پاکستان کو چیلنجز پر قابو پانے اور چین اور دیگر ممالک کو زرعی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے کے قابل بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ زراعت ایک بنیادی برآمدی صنعت ہے جو پاکستان کے زرمبادلہ میں نمایاں کردار ادا کرنے کے علاوہ دیگر اقتصادی شعبوں کو وسعت دینے میں معاونت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس حقیقت کا مظہر ہے کہ زراعت کا شعبہ ملک کی مجموعی معیشت کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ غربت کو تیزی سے ختم کرنے اور معاشی فوائد پیدا کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے زراعت کو معیشت کے دیگر شعبوں پر مسابقتی برتری حاصل ہے۔پاکستان کو اس شعبے کو فروغ دینے کے لیے جدید زرعی طریقوں کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور موجودہ ٹیکنالوجی میں بہتری کے ذریعے زرعی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ہم مقامی حالات کے مطابق عمومی فصلوں اور نقدی فصلوں کی افزائش کو مربوط کر سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شنگھائی ڈزنی لینڈ جمعہ سے دوبارہ کھول دیا جا...

شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی ڈزنی لینڈ تھیم پارک جمعہ کے روز سے دوبارہ کھول دیا جائے گا جس کے لئے ٹکٹ جمعرات سے دستیاب ہیں۔

ایک اعلامیہ کے مطابق ایک محدود گنجائش کے تحت اسے دوبارہ کھولا جارہا ہے۔ کچھ مقامات، پرفارمنسز ، کینٹینز ، دکانیں عارضی طور پر بند رہیں گی یا  پھر کم گنجائش کے ساتھ فعال ہوں گی۔ سیاح شنگھائی ڈزنی تفریحی مقام بارے معلومات ایپ سے حاصل کرسکتے ہیں۔

شنگھائی ڈزنی  تفریحی مقام نے کہا کہ تمام سیاح نوول کرونا وائرس پر قابو بارے اقدامات کی سختی سے عمل کریں ۔ انہیں شنگھائی صحت کیو آر سبز کوڈ پیش کرنا ہوگا، درجہ حرارت چیک کروانا، ماسک پہننا اور مناسب فاصلہ رکھنا ہوگا۔

شنگھائی ڈزنی لینڈ آنے والے سیاحوں کو گزشتہ  48 گھنٹے کا منفی نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹ پیش کرنا ہوگا۔ جبکہ تفریحی مقام کے دوسرے حصوں کا دورہ کرنے والوں کے لئے منفی ٹیسٹ کی شرط 72 گھنٹے کی ہے۔

شنگھائی ڈزنی تفر یحی مقام31 اکتوبر 2022 کو نوول کرونا وائرس روک تھام اقدامات کے لئے بند کردیا گیا تھا۔ اس کا ڈزنی ٹاؤن، وشنگ اسٹار پارک اور تھیم ہوٹل 17 نومبر سے دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں۔

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا، زلزلہ سے ہلاکتوں کی تعداد 271 ہوگ...

جکارتہ (شِنہوا) انڈونیشیا کے مغربی علاقے میں آنے والے طاقتور زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 271 ہوگئی ہے جبکہ 40 دیگر ابھی تک لاپتہ ہیں۔

قومی آفات انتظامی ایجنسی کے سربراہ سوہاریانتو نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد 271 ہوچکی ہے اور 40 دیگر تاحال لاپتہ ہیں۔

 

انڈونیشیا، مغربی جاوا کے ضلع سیان جور میں امدادی کارکن زلزلہ میں مرنے والے ایک شخص کی لاش لیکر جارہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

انہوں نے کہا کہ بارش اور متاثرہ علاقوں تک رسائی نہ ہونے کے سبب مغربی جاوا کے ضلع سیان جور میں امداد ی کام متاثر ہورہا ہے۔ پیر کو صوبہ مغربی جاوا میں 5.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

 

انڈونیشیا، مغربی جاوا کے ضلع سیان جور میں امدادی کارکن زلزلہ میں مرنے والے ایک شخص کی لاش لیکر جارہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

انہوں نے کہا کہ زلزلے سے 61 ہزار 908 افراد کو گھر چھوڑنا پڑا کیونکہ اس سے 56 ہزار 320 مکانات اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا جس میں اسکول ، عمارتیں ، سڑکیں، پل ، طبی مراکز اور دفاتر کی عمارتیں شامل ہیں۔

سوہاریانتو کے مطابق زلزلے سے 2 ہزار 43 افراد زخمی ہوئے جنہیں آفٹرشاکس کے سبب اسپتالوں کے باہر عارضی خیموں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

 

انڈونیشیا، مغربی جاوا کے ضلع سیان جور میں زلزلہ متاثرین کی قائم عارضی پناہ گاہ میں نوزائیدہ بچوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 

انڈونیشیا، مغربی جاوا کے ضلع سیان جور میں زلزلہ متاثرین کی قائم عارضی پناہ گاہ میں نوزائیدہ بچوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 

انڈونیشیا، مغربی جاوا کے ضلع سیان جور میں زلزلہ متاثرین کی قائم عارضی پناہ گاہ میں نوزائیدہ بچوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 

سوہاریانتو نے کہا کہ مجموعی طور پر 14 انخلا کے مراکز قائم کئے گئے ہیں ، جہاں نقل مکانی کرنے والوں کو ضروریات زندگی فراہم کی جارہی ہے، ہیلی کاپٹر زلزلے سے متاثرہ کچھ دور دراز علاقوں میں امداد تقسیم کررہے ہیں۔

موسمیاتی، موحولیاتی اور ارضیاتی ادارے میں جیوفزکس کے نائب سوکو پریٹنو آدی نے بتایا کہ بدھ تک 171 آفٹرشاکس محسو س کئے گئے۔

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹ...

وزیراعظم شہبا زشریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے الوداعی ملاقات کی ملاقات کے دوران وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا کی دفاع وطن کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ وزیراعظم شہبا زشریف جنرل ندیم رضا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیلئے آپ کی خدمات پر فخر ہے ، آپ جیسے باوقار اور باصلاحیت افسر نے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے منصب پر شاندار خدمات سرانجام دیں ہیں ، ملاقات کے دوران وزیراعظم شہبا زشریف نے جنرل ندیم رضا کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سارہ انعام قتل کیس، فرد جرم کیلئے 5 دسمبر کی...

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سارہ انعام قتل کیس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے 5 دسمبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں جمعرات 24 نومبر کو سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت سیشن جج عطا ربانی نے کی۔ اس موقع پر مرکزی ملزم شاہنواز امیر اور ملزمہ ثمینہ شاہ کو عدالت پیش کیا گیا۔ آج ہونے والی سماعت میں مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی جانب سے وکیل بشارت اللہ نے وکالت نامہ جمع کروایا، جب کہ کیس میں نامزد ملزمہ ثمینہ شاہ کی جانب سے وکیل زافران زلفی نے وکالت نامہ جمع کروایا۔ ملزمان کو وکلا کی موجودگی میں کیس کی نقول فراہم کی گئیں۔ سماعت کے دوران سیشن کورٹ کے جج نے مرکزی ملزم شاہنواز امیر پر فرم جرم عائد کرنے کیلئے پانچ دسمبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ کا مہرین بلوچ کی لاپتہ بچیوں کی ب...

سپریم کورٹ نے سیکریٹری داخلہ اور چیف سیکریٹری سندھ کو مہرین بلوچ کے لاپتہ بچیوں کی بازیابی کا حکم دے دیا۔ عدلات عظمی میں مہرین بلوچ کے لاپتہ بچیوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ سیکریٹری داخلہ اور چیف سیکریٹری بچیوں کی بازیابی کے اقدامات اٹھائیں، بچیوں کی بازیابی سے متعلق رپورٹ جنوری کے پہلے ہفتہ میں پیش کی جائے۔ والدہ مہرین بلوچ نے کہا کہ ماسوائے سپریم کورٹ کے کسی عدالتی فورم سے بازیابی کی امید نہیں، میری بچیوں کو سابق خاوند آصف بلوچ نے چھ سال سے لاپتہ کر رکھا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ والدہ کا دکھ بچیوں کے لاپتہ ہونے پر سمجھ سکتے ہیں، شہریوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی شہری لاپتہ ہے تو ریاست کی ذمہ داری ہے اسکو ٹریس کرے، ریاست بچیوں کی بازیانی میں ناکام ہوتی ہے تو کس کو ذمہ ٹھہرائے۔ ڈی آئی جی حیدر آباد نے کہا کہ بچیوں اور والد سے متعلق کچھ خفیہ انفارمیشن ہیں، بچیوں کی بازیابی کے اقدامات اٹھائیں جا رہے ہیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سندھ میں 10 ماہ میں خواتین اور بچوں سے زیادت...

سندھ میں خواتین وبچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آسکی، رواں سال کے 10 ماہ میں خواتین اور بچوں سے زیادتی کے 238 سے زائد واقعات رپورٹ کیے گئے ہیں۔ پولیس رپورٹ کے مطابق 55 سے زائد اجتماعی جنسی زیادتی کے واقعات شامل ہیں، جبکہ گزشتہ سال 272 زیادتی کے اور اجتماعی جنسی زیادتی کے واقعات کی تعداد 82 تھی۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف کراچی میں جنوری سے ابتک زیادتی کے 235 واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ اجتماعی جنسی زیادتی کے واقعات کی تعداد 48 سے زائد ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کراچی میں اجتماعی جنسی زیادتی واقعات کی تعداد 74 تھی، پولیس نے مجموعی طور پر ابتک 89 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، دوسری جانب ذرائع سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ کئی واقعات ایسے ہیں جو رپورٹ نہیں ہوتے ہیں۔ دوسری جانب اسسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن(ایس ایس ڈی او)اور سینٹر فار ریسرچ، ڈیولپمنٹ اینڈ کمیونیکیشن(سی آر ڈی سی) کی رپورٹ کے مطابق رواں سال صرف جولائی کے دوران پاکستان بھر میں کم از کم 133 خواتین کو اغوا کیا گیا جب کہ 85 سے زائد عورتوں کو ریپ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسلام صرف مذہب نہیں مکمل ضابطہ حیات ہے ،علام...

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں اسلام صرف ایک مذہب نہیں مکمل ضابطہ حیات ہے ،جس نے انسانیت سے جڑے تمام پہلوئوں کے حوالے سے نہ صرف رہنمائی فرمائی بلکہ اس کی روحانی و معاشرتی تربیت کے ساتھ ساتھ ہر شعبہ زندگی کے لئے مکمل اور جامع نظام وضع کیا ہے ، اسلام نے خواتین او رخصوصاً اطفال کی تربیت پر خصوصی احکامات دیئے تاکہ معاشرہ صحت مند بنیادوں پر قائم رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے چند روز قبل گزرنے والے بین الاقوامی عالمی یوم اطفال اور 25 نومبر کو خواتین کیخلا ف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ اسلام آفاقی مذہب کے ساتھ مکمل ضابطہ حیات ہے،جس نے تمام شعبوں میں انسانی معاشروں اور انسانیت کی فلاح کی رہنمائی فرمائی ہے ، جنگ ہو یا امن ، ہجرت ہو یا قیام ، تمام صورتوں میں رہنما اصول ایسے وضع کئے جورہتی دنیا تک مثال رہیں گے۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ بچوں سے متعلق قرآن پاک کے ساتھ احادیث نبوی بھی اس سلسلے میں انسانیت کی رہنمائی کرتی ہیں،

حضوراکرم ۖ نے تاکید فرمائی کہ اپنے بچوں کی مختلف شعبہ حیات ہائے میں تربیت کریں جن میں والدین کے ساتھ حسن سلوک ، ادب و تہذیب اور گھڑ/اونٹ دوڑ، تیراندازی (وسائل دفاع و تربیت)تیراکی(حفاظت جاں کے ذرائع) کی تربیت کی تاکید فرمائی اس کے ساتھ ساتھ بچے کی عمر یعنی 7سال سے20 سال تک کس انداز میں تربیت کی جائے یہ اصول بھی وضع کیا تاکہ بچہ معاشرے کا نہ صرف ایک بہترین فرد بنے بلکہ یہ تربیت یافتہ جوان معاشرے کی بہتری میں کلیدی کردار ادا کریں۔قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے خواتین پر تشدد کے خاتمے سے متعلق عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاکہ اسلام نے مرد و خواتین کویکساں حقوق فراہم کئے ہیں ، اسلام کا واضح اور آفاقی پیغام ہے جو اسے دنیا میں دیگر تمام مذاہب سے ممتاز کرتاہے جس نے خواتین کے حقوق پر سب سے زیادہ نہ صرف زور دیا بلکہ متوجہ بھی کیا، خواتین کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ ساتھ وارثت میں حق فراہم کیا اور خواتین کی تعلیم و تربیت پر بھی خصوصی احکامات جاری کئے۔ معاشرے کی اصلاح کیلئے تنبیہ و تاکید ضرور البتہ تشدد کسی بھی طرح معاشرتی بگاڑ کیساتھ ساتھ غیر شرعی ہے ، اسلام کا واضح پیغام ہے کہ خواتین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں، اسلام نے ماں،بہن، بیوی اور بیٹی کے ساتھ ساتھ محرم و نامحرم کی ذمہ دارایاں و حقوق بھی واضح کئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران خان نااہلی کیس قابل سماعت ہونے یا نہ ہ...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کیس میں درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے محفوظ کرلیا۔ عمران خان کی جانب سے مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کیے جانے پر نااہلی کیس کی سماعت میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار شہری ساجد کے وکیل کو سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں معاونت کی ہدایت کی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ماضی میں دو متضاد آرا رہیں کہ اس کا فورم الیکشن کمیشن ہے یا ہائیکورٹ ؟ ۔ فیصل واوڈا کیس میں ہم نے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا ۔ اس میں بہت سے کیس لاز ہیں، دونوں سائیڈز کی آرا ہیں۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الاحسن کے فیصلے بھی موجود ہیں۔ وکیل نے خواجہ آصف نااہلی کیس کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ تینوں پوائنٹس عدالت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ فیصل واوڈا کے خلاف جھوٹے بیان حلفی کا کیس تھا ۔ ہائی کورٹ نے اگر نااہلی کا آرڈر کرنا ہو تو کس آرٹیکل کے تحت کرے گی ؟ ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ خواجہ آصف کی نااہلی ہائی کورٹ نے کس آرٹیکل کے تحت کی تھی ؟ ، جس پر وکیل نے بتایا کہ 62 ون ایف کے تحت ہائی کورٹ نے خواجہ آصف کی نااہلی کی تھی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر کسی نے غلط بیان حلفی دیا ہے تو اس کے اپنے اثرات ہیں ۔ وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ طلال چودھری، یوسف رضا گیلانی کے کیسز کی طرح نااہلی ہو سکتی ہے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس میں تو عمران خان استعفا دے چکے ہیں۔ وکیل نے بتایا کہ رکن اسمبلی کے طور پر عمران خان اب بھی تمام سہولیات لے رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ہائیکورٹ نے اگر نااہلی کا آرڈر دینا ہے تو کس بنیاد پر دے گی؟ فیصل واوڈا کیس میں نے الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا ۔ واوڈا کیس میں غلط بیان حلفی سپریم کورٹ احکامات کی خلاف ورزی میں تھا۔ عمران خان کے کیس میں کس قانون کے تحت نااہلی ہو گی؟۔ خواجہ آصف کو کس بنیاد پر پہلے نااہل کیا گیا تھا ؟۔

خواجہ آصف کیس کا فیصلہ اگرچہ بعد میں کالعدم ہوا مگر نااہلی کس پر ہوئی تھی؟۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی بیان حلفی غلط ثابت ہوا تو بندہ صادق اور امین نہیں رہتا۔ اگر کوئی غلط بیان حلفی نکلا اس کے اپنے اثرات ہوتے ہیں۔ نااہلی کی مدت کا تعین کرنے کا معاملہ تو سپریم کورٹ میں بھی ہے۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ میں معاملہ 5 سال کی نااہلی کی طرف جا رہا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ 5 سال تو اسمبلی کی جاری مدت کے لیے نااہلی ہوتی ہے۔ اس اسمبلی سے تو عمران خان خود استعفا دے چکے ہیں ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آرڈر جاری کریں گے کہ اس کیس کا فورم کیا ہونا چاہیے۔آپ فیصلوں کی کاپیاں دے دیں، میں اس حوالے سے آرڈر پاس کروں گا، جس پر وکیل نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کی کاپی پیش کر دی۔ بعد ازاں عدالت نے عمران خان نااہلی کیس قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

خواجہ سرا اپنی جو جنس منتخب کرتا ہے ہم وہی ا...

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کیخلاف کیس میں شرعی عدالت میں جواب جمع کراتے ہوئے بتایا کہ خواجہ سرا اپنی جو جنس منتخب کرتا ہے ہم وہی اندراج کرلیتے ہیں۔ وفاقی شرعی عدالت میں خواجہ سراوں کے تحفظ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس شریعت کورٹ جسٹس سید محمد انور کی سربراہی میں میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ خواجہ سراوں کے تحفظ کیلئے بنائے گئے قانون میں عجلت کا مظاہرہ کیا گیا۔ خواجہ سرا الماس بوبی نے بھی قانون کے خلاف موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ محض کسی کے احساس کی بنیاد پر جنس کا تعین نہیں کیا جاسکتا، آج میرے احساسات مرد والے، کل عورت والے ہونگے تو کیا میں اس بنیاد پر اپنی جنس تبدیل کرتا رہوں، کل اگر میں محسوس کروں ملک کا وزیراعظم ہوں تو کیا مجھے وزیراعظم والا شناختی کارڈ دے دیا جائے گا، این جی اوز کہتی ہیں ہم جنسی پرستی کریں ساتھ ہی ایڈز سے بچا کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ہمیں تو سعودی عرب میں حج کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔

خواجہ سرا جولی خاں نے دلائل دیے کہ ہمیں میڈیکل کرانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، ہمارے حقوق کو ہائی جیک کیا جا رہا ہے، میڈیکل بورڈ کے ذریعے تعین ہونا چاہیے میری جنس کیا ہے۔ نادرا کی طرف سے تحریری جواب جمع کرا دیا گیا جس کے مطابق جو خواجہ سرا اپنی جنس منتخب کرتا ہے ہم اس کے مطابق اندراج کر لیتے ہیں، سن 2012 سے لیکر آج تک تین ہزار 41 خواجہ سراں کا اندراج کیا گیا، خواجہ سراں کے تحفظ کے قانون سے قبل نادرا مرد خواجہ سرا یا عورت خواجہ سرا کے نام سے اندراج کرتا رہا، جب قانون بنا تو ایکٹ کے تحت ایکس کا اندراج شروع کیا گیا، نادرا ریکارڈ کے مطابق 1953 مرد خواجہ سرا اور 902 عورت خواجہ سرا کا اندراج کیا گیا۔ چیف جسٹس شریعت کورٹ نے نادرا کے وکیل سے اہم سوال کیا کہ کیا کسی شخص نے خواجہ سرا کی شناخت کو ختم کرنے کیلئے نادرا میں درخواست دی؟۔ وکیل نادرا نے جواب دیا کہ اس حوالے سے ریکارڈ چیک کرکے عدالت کو آگاہ کیا جائے گا۔ وکیل جے یو آئی ف کامران مرتضی نے کہا کہ یہ جانچنا ضروری ہے کہ تاثر میں تبدیلی کیا ذہنی خرابی کے سبب تو پیش نہیں آئی، یہ بھی جانچ ہونی چاہیے تاثر میں تبدیلی کی وجہ بدنیتی تو نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جنرل ندیم رضا کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی س...

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے الوداعی ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملکی دفاع کیلئے جنرل ندیم رضا کی خدمات کو سراہا ، صدر مملکت عارف علوی نے جنرل ندیم رضا کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ٹوئٹس وی...

وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ٹوئٹس ویڈیو پیغام اور کالز کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ، وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا کہ عمران خان نے اپنے تحریری جواب میں غلط بیانی کی ، عمران خان اور پی ٹی آئی کے پہلے ڈی چوک جانے کامنصوبہ تھا ، 24کو عمران خان نے قوم کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ، 25مئی کو ڈی چوک پر حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دی گئی ، وزارت داخلہ کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید ، شیریں مزاری اور منزہ حسن نے بھی ڈی چوک جانے کی ٹویٹس کیں ۔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اسد عمر نے ایچ 9جانے کی ہدایات دیں جو حقائق کے برعکس ہے ، 25مئی کی سہ پہر عمران خان نے 2تقاریرمیں ڈی چوک جانے کا عزم کا اظہار کیا ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی دونوں تقاریرپی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ پر لائیو چلائی گئیں، پی ٹی آئی کا موبائل فون جیمرز لگائے جانے کا دعویٰ بھی حقائق کے منافی ہے ،تمام شواہد موجود ہیں، پی ٹی آئی مارچ کے دوران کنٹینر سے سوشل میڈیا استعمال کیا گیا ، کنٹینر پر موجود پی ٹی آئی رہنماؤں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرٹوئٹس کیں اور ویڈی پیغام شیئر کیئے ، کنٹینر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے چینلز کو انٹرویو دیئے جو جیمرز کی صورت میں ناممکن تھا ، 25مئی شام6بج کر 22منٹ پر پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے حکم نامے سے متعلق ٹوئٹ کی ۔

وزارت داخلہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ فوادچوہدری نے بھی ٹویٹ کے ذریعے کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کی ترغیب دی ، عدالتی حکم کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے ڈی چوک پہنچنے سے متعلق متواتر ٹوئٹس کی گئیں ، وزارت داخلہ کے جواب میں عدالتی حکم نامے سے متعلق صحافیوں کی ٹوئٹس کا بھی حوالہ شامل ہے ، وزارت داخلہ کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم نامے سے متعلق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کوعلم تھا پی ٹی آئی قیادت نے عدالتی حکم سے متعلق سپریم کورٹ سے غلط بیانی کی پی ٹی آئی قیادت نے کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کیلئے اکسایا ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور تحریک انصاف کا عمل ان کے قول سے واضح تضاد رکھتا ہے ، چیف کمشنر اسلام آباد نے جلسے کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کی ، پی ٹی آئی نے درخواست مسترد کرنے کو کہیں چیلنج نہیں کیا ، عمران خان اور پی ٹی آئی نے جان بوجھ کر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آرمی چیف کے تقرر پر وزیراعظم کی سمری عمران خ...

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے تقرر پر وزیراعظم کی سمری اب عمران خان کا امتحان ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ آرمی چیف کے تقرر کے لیے وزیراعظم کی ایڈوائس صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پاس چلی گئی ہے، اب عمران خان کا امتحان ہے کہ وہ دفاع وطن کے ادارے کو مضبوط بنانا چاہتا ہے یا متنازع۔ وزیردفاع کا کہنا تھا کہ صدر مملکت علوی کی بھی آزمائش ہے کہ وہ سیاسی ایڈوائس پر عمل کریں گے یا آئینی وقانونی ایڈوائس پر۔ بحیثیت افواج کے سپریم کمانڈر ادارے کو سیاسی تنازعات سے محفوظ رکھنا ان کا فرض ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حکومت کے پاس اختیار ہے کسی افسر کی ریٹائرمنٹ...

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت کے پاس اختیار ہے کسی افسر کی ریٹائرمنٹ کو فریز کرسکتی ہے ، وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کیا ہے ، یہ فیصلہ ملک اور قوم کے بہترین مفاد میں کیا ہے ،جمعرات کے روزنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے صدر مملکت کو ایڈوائس بھیج دی ہے ، یہ ایگزیکٹو فیصلہ ہے ، وفاقی حکومت کے پاس آرمی ایکٹ کے تحت اختیار ہے ، صدر ممللکت کے پاس ایڈوائس پر عمل کرنے کے علاوہ کوئی اختیار نہیں ہے ، ایڈوائس سیکرٹ نہیں بلکہ ارپن کمیونیکیشن ہے ، صدرمملکت فوری طور پر عمل بھی کرسکتے ہیںِ یا تاخیر سے کرسکتے ہیںِ لیکن فیصلہ تبدیل نہیں ہوگا ، عمران خان کبھی آئین سے کھیلتے ہیں تو کبھی سائفر سے ۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی تھی ۔ ملاقات کے بعد صدر نے کہا تھا کہ وہ وزیراعظم کی ایڈوائس پر عمل کریں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکا میں رواں سال فائرنگ کے 600 سے زائد وا...

امریکا میں رواں سال فائرنگ کے 600 سے زائد واقعات ہوئے ہیں جن میں درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں ری پبلیکن رہنما ساجد تارڑ نے وجہ بتا دی،امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جہاں ریاست ورجینیا میں ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے منیجر نے شہریوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے تھے،غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں رواں سال 600 سے زائد فائرنگ کے واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔ ری پبلیکن رہنما ساجد میر نے فائرنگ کے واقعات میں اضافے کی وجوہات سے پردہ اٹھایا ہے۔ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے بڑھتے واقعات کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس وقت لوگوں کو بدترین مہنگائی اور بیروزگاری کا سامنا ہے، امریکی معاشرہ ختم اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہو رہا ہے۔ قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہیان کا کہنا تھا کہ گنز نہیں انسان ایک دوسرے کو مارتے یہں۔

اس وقت سوسائٹی کے گراس روٹ لیول پر درپیش مسائل پر بحث کے بجائے اس سے جڑے مسائل کو سیاسی بنایا جا رہا ہے۔ ماضی میں اس طرح کے واقعات ہوتے رہے ہیں، لوگ گاڑیاں لے کر ایک دوسرے پر چڑھ جاتے ہیں تو اس پر گاڑیاں بند تو نہیں کی جاسکتی ہیں،ری پبلیکن رہنما نے مزید کہا کہ یہ گنز ایشو نہیں بلکہ سوسائٹی کا ایشو ہے جس کو پہلے اوبامہ نے اپنے دور اقتدار میں سیاسی مسئلہ بنائے رکھا اور اب بائیڈن انتظامیہ نے اس پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ امریکا کی نارتھ ایسٹ ڈیموکریٹک اسٹیٹس کا بڑا مسئلہ بن گیا ہے جیسا کہ نیویارک اور شکاگو وغیرہ جہاں اوپن ڈرگ مارکیٹس، لا اینڈ آرڈر خراب اور پولیس نہ ہونے کے برابر ہے اور گزشتہ روز ورجینیا میں فائرنگ کا واقعہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے،ساجد تارڑ نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کو فائرنگ کے بڑھتے واقعات کو گنز لاز اور گنز کنٹرول سے جوڑ کر سیاسی مسئلہ نہیں بنانا چاہیے۔ یہ معاشی مسئلہ ہے۔ انہیں مسائل حل کرکے ہی حل کرنا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت،امریکی سفارت کار نے رکشہ خرید لیا

پاکستان میں سفارتکاری کے فرائض انجام دے کر بھارت میں تعینات ہونے والی امریکی خاتون سفارت کار نے رکشہ خرید لیا،غیرملکی میڈیا کی جانب سے بنائی گئی امریکی سفارت کار کی رکشے میں سواری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔امریکی سفارتکار این ایل میسن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قیام کے دوران بڑی، خوبصورت اور بکتربند گاڑیوں میں سفر کرتے ہوئے رکشہ دیکھتی تو اس میں سفرکی خواہش ہوتی ۔اسی لیے بھارت میں پوسٹنگ ہوتے ہی رکشہ خرید لیااین ایل میسن کے ساتھ دیگرتین امریکی خواتین سفارت کاروں نے بھی رکشہ خریدا ہے اور اس میں اپنی مرضی کے مطابق تبدیلیاں بھی کروائی ہیں۔پاکستان اوربھارت میں رکشہ سستی اور عوامی سواری سمجھا جاتا ہے اوراب بھی بڑی تعداد میں لوگ خصوصا خواتین آمد ورفت کے لیے رکشہ استعمال کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برازیل ، صدر جیئر بولسونارو کی انتخابات کو ک...

برازیل کی الیکشن اتھارٹی نے صدر جیئر بولسونارو کی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی،غیرملکی میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدر بولسونارو کی پارٹی اور ان کی اتحادی جماعتوں کو سرکاری فنڈز جاری نہ کرنے کا بھی حکم دیا،برازیل میں انتخابی شکست کے بعد صدارتی عہدے سے برخواست ہونے والے جیئر بولسونارو نے ووٹنگ مشینوں میں خرابی کو شکست کی وجہ قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے صدارتی انتخابات کوکالعدم قرار دینے کی درخواست کی تھی۔جیئر بولسونارو نے الیکشن کمیشن میں 33 صفحات پر مشتمل درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے شکست کی ذمہ داری ووٹنگ مشینوں میں مبینہ خراب سافٹ ویئر پرعائد کی تھی۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ مشینوں میں خرابی کی وجہ سے ناقابل تلافی نقصان ہوا اور ضوابط پر عمل نہیں ہوا اس لیے نتائج پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسرائیل میں 2 بم دھماکے، ایک طالب علم ہلاک،...

اسرائیل میں دو بم دھماکوں میں ایک طالب علم ہلاک اور 22 افراد زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق دھماکے یروشلم کے دو داخلی راستوں پر واقع بس سٹاپس پر 25 منٹ کے وقفے سے ہوئے،اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پہلا دھماکہ صبح 7 بج کر 6 منٹ پرگیوت شائول کے علاقے میں ہوا، جس میں 18 لوگ زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو یروشلم کے دو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں ایک 16 سالہ طالب علم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،دوسرا دھماکہ ساڑھے 7 بجے کے قریب شہر کے دوسرے داخلی راستے پر راموت جنکشن پر ہوا جس میں 5 لوگ زخمی ہوئے۔ دھماکے میں سٹاپ پر موجود ایک بس کو نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق دھماکے ممکنہ طور پر ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیے گئے،اسرائیلی پولیس کی طرف سے شہر بھر کے بس سٹاپس کی سکیننگ کی جا رہی ہے اور شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ بس سٹاپس پر لاوارث بیگز اور دیگر اشیا کے متعلق محتاط رہیں۔ تاحال کسی گروپ یا تنظیم کی طرف سے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت ،نشے کے عادی شخص نے ری ہیب سینٹر سے وا...

نشے کے عادی شخص نے مرکز بحالی صحت سے واپس آنے کے چند روز بعد ہی پوری فیملی کو قتل کر ڈالا،بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ دارالحکومت نئی دلی کے علاقے پالم کے ایک گھر میں پیش آیا جہاں 25 سالہ کیشوو نے تیز دھار آلے کی مدد سے اپنی دادی، والد، والدہ اور 18 سالہ بہن کو قتل کر دیا،پولیس کے مطابق تمام لاشیں گھر کے مختلف مقامات سے برآمد ہوئیں اور ملزم نے سب کو پے درپے وار کر کے بے دردی سے قتل کیا، ملزم کے والدین کی لاشیں باتھ روم سے برآمد ہوئیں جبکہ دادی اور بہن کی لاشیں کمرے سے ملیں۔پولیس کے مطابق اپنے خاندان کے افراد کو قتل کرنے والے کیشوو کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم نشے کا عادی ہے اور واردات کے وقت بھی نشے کی حالت میں تھا،پولیس حکام کا بتانا تھا کہ کیشوو گھر سے فرار ہونے کا منصوبہ بنا رہا تھا کہ اس کے گھر والوں نے اسے پکڑ لیا اور اسے گھر میں بند کر دیا، ملزم کیشوو چند روز قبل ہی مرکز بحالی صحت سے واپس گھر لوٹا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں