• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

چین۔ شین ژو ۔ 15۔ تائی کو ناٹس ۔ پریس کانفرن...

چین ، شمال مغرب میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز میں آمدہ شین ژو- 15 مشن کے 3 چینی تائی کوناٹس فائی جن لونگ (درمیان) ڈینگ چھنگ منگ (دائیں) اور ژانگ لو میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں۔ (شِنہوا) 

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ شین ژو ۔ 15۔ تائی کو ناٹس ۔ پریس کانفرن...

چین ، شمال مغرب میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز میں آمدہ شین ژو۔ 15 مشن کے 3 چینی تائی کوناٹس فائی جن لونگ (درمیان) ڈینگ چھنگ منگ (دائیں) اور ژانگ لیو میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں۔ (شِنہوا) 

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ شین ژو ۔ 15۔ تائی کو ناٹس ۔ پریس کانفرن...

چین ، شمال مغرب میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز میں چین کے  تائی کو ناٹ  ڈینگ چھنگ منگ  کا میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک انداز۔ (شِنہوا) 

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ شین ژو ۔ 15۔ تائی کو ناٹس ۔ پریس کانفرن...

چین ، شمال مغرب میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز میں چینی تائی کوناٹ  ژانگ لو کا میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک انداز ۔ (شِنہوا) 

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد...

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکانگریس کے صدر وقار رسول وانی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی پراکسی حکمرانی تمام محاذوں پر پوری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وقار رسول وانی نے ورکنگ صدر رمن بھلا کے ساتھ جموں کے علاقے باسوہلی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تمام محاذوں خاص طور پرلوگوں کے روزمرہ کے مسائل سے نمٹنے میں بی جے پی کی ناکامی پر اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ نوکر شاہی حکمرانی منتخب حکومت کا متبادل نہیں ہو سکتی کیونکہ گورنر انتظامیہ بی جے پی اور نئی دہلی کے علاوہ کسی کے سامنے جوابدہ نہیں ہے۔وقار رسول نے کہا کہ بی جے پی پراکسی کے ذریعے جموں و کشمیر پر حکومت کر رہی ہے اور گورنر انتظامیہ کے ہر اچھے کام کا کریڈٹ لینے کی کوشش کرتی ہے لیکن جہاں ناکامی ہوتی ہے اس کا الزام گورنر انتظامیہ پر ڈالتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وہ خاص طور پر جموں میں لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہے ہیں جس کے نتائج بی جے پی کو بھگتنا ہوں گے۔رمن بھلا نے کہا کہ جموں کو بی جے پی کے دور حکومت میں بہت نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے لوگوں پر زوردیا کہ وہ خصوصی حیثیت کی منسوخی، ریاستی درجے کے خاتمے اور زمینوں اور ملازمتوں کے حقوق سے محرومی کے بعد بی جے پی کی کامیابیوں پر اس کا محاسبہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے غریب لوگوں کو قیمتوں میں بے مثال اضافے اور ریکارڈ بے روزگاری کے نیچے کچل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی بھرتیاں ہوئیں، بڑے پیمانے پر بدعنوانی اور اقرباء پروری دیکھنے میں آئی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے مقامی لوگوں سے عزت، حیثیت، حقوق، نوکریاں اور کاروبار کے مواقع چھین لیے ہیں اور لوگ تمام محاذوں پر شدید دبائو میں ہیں اور ہرشعبہ بی جے پی کی پالیسیوں اور پروگراموں سے متاثر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ شین ژو ۔ 15۔ تائی کو ناٹس ۔ پریس کانفرن...

چین ، شمال مغرب میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز میں چین کے  تائی کوناٹ فائی جن لونگ کا میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک انداز۔ (شِنہوا) 

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

قطر' فٹبال ورلڈ کپ میچ سے قبل دوحہ کے قریب ز...

دوحہ کے قریب نئے تعمیر شدہ شہر میں ایک زیر تعمیر عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جہاں کچھ دیر کے بعد ورلڈ کپ کا میچ کھیلا جانا تھا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق قطری حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کو ایک زیر تعمیر عمارت میں آگ بھڑک اٹھی لیکن اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔قطری حکام کا کہنا ہے کہ آگ کو بجھانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں آگ کا دھواں میلوں دور تک دیکھا جا سکتا ہے۔قطری حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں، اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا 29 نومبر کو انسان بردار خلائی جہاز شی...

جیو چھوان (شِنہوا) شین ژو۔ 15 عملہ بردار خلائی جہاز منگل کی شب 11 بجکر 8 منٹ (بیجنگ وقت) پر چین کے شمال مغرب میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے روانہ کیا جائے گا۔

چائنہ انسان بردار خلائی ایجنسی کے معاون ڈائریکٹر جی چھی منگ نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس خلائی جہاز میں 3 خلانورد فائی جون لونگ ، ڈینگ چھنگ منگ اور ژانگ لو سوار ہوں گے جو شین ژو 15 خلائی پرواز مشن کو لیکر جائیں گے، جبکہ فائی مشن کے سربراہ بھی ہوں گے۔ 

عملہ تقریباً 6 ماہ خلا میں قیام کرے گا۔

جی نے  کہاکہ اسے لانگ مارچ -2 ایف کیریئر راکٹ سے روانہ کیا جا ئے گا جسے جلد ہی پروپیلنٹ سے بھرا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مدار میں داخل ہونے کے بعد شین ژو ۔15 خلائی جہاز تیز رفتار ، رابطہ کرے گا اور خلائی اسٹیشن کے کور ماڈیول تیان ہی کی سامنے کی پورٹ کے ساتھ منسلک ہوگا۔

جی نے کہا کہ اس کے بعد خلائی اسٹیشن کو 3 ماڈیولز اور 3 خلائی جہازوں کے ساتھ اس کی سب سے بڑی ترتیب تک بڑھایا جائے گا ، جس کا کل وزن تقریباً 100 ٹن ہوگا۔

مدار میں قیام کے دوران شین ژو-15 کا عملہ تیان ژو-6 مال بردار جہاز اور شین ژو-16 انسان بردار خلائی جہاز کی آمد کا مشاہدہ کرے گا۔ مدار میں شین ژو -16 کے عملے کے ساتھ ان کا کام بھی ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ منصوبہ کے تحت شین ژو ۔15 اگلے سال مئی میں زمین پر واپس آجائے گا۔

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے دریائے یانگسی ڈیلٹا کے قرض واجبات میں...

شنگھائی (شِنہوا) اکتوبر کے اختتام تک دریائے یانگسی ڈیلٹا خطے میں قرض واجبات 560.9 کھرب یوآن (تقریباً 78.6 کھرب امریکی ڈالرز) ہوچکے تھے جو گزشتہ برس کی نسبت 13.9 فیصد زائد  ہیں۔

پیپلزبینک آف چائنہ شنگھائی صدردفترکے مطابق اکتوبر کے اختتام تک چینی یوآن میں قرض واجبات 547.9 کھرب یوآن ہوچکے تھے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 14.3 فیصد زائد ہے۔

اکتوبر کے اختتام تک غیرملکی کر نسی میں اس قرض واجبات کی مالیت 181.1 ارب امریکی ڈالرز تھی جو گزشتہ برس کی نسبت 10.8 فیصد کم ہے۔

اکتوبر کے اختتام تک خطے کے ڈیپازٹ 671.3 کھرب یوآن ہوچکے تھے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 11.9 فیصد زائد ہے۔

دریائے یانگسی  ڈیلٹا کے علا قے میں شنگھائی اور تین صوبے جیانگ سو، ژے جیانگ اور انہوئی شامل ہیں۔

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی بانڈ مارکیٹ میں بانڈز کا اجراء 45 ک...

بیجنگ (شِنہوا)چین میں بانڈ کا اجراء اکتوبر کے دوران  45 کھرب 80 ارب یو آن (تقریباً 642.01 ارب  امریکی ڈالرز) تک پہنچ گیا ہے۔

پیپلز بینک آف چائنہ کے مطابق گزشتہ ماہ ٹریژری بانڈ کے اجراء کی مالیت 827.18 ارب  یوآن تھی اور 668.73 ارب یوآن مالیت کے مقامی حکومتی بانڈز جاری کیے گئے تھے۔

اسی عرصہ  کے دوران مالیاتی بانڈز کا اجرا 766.09 ارب  یوآن رہا اور کارپوریٹ کریڈٹ بانڈز کا اجراء11 کھرب  یوآن کے قریب تھا۔

اعداد و شمار  کے مطا بق اکتوبر کے دوران 37.51 ارب یوآن مالیت کے کریڈٹ اثا ثہ کی حما یت یا فتہ سکیورٹیز جاری کی گئی ہیں  جب کہ انٹربینک ڈپازٹ سرٹیفکیٹس کا اجراء11 کھرب 70ارب  یوآن  کے ساتھ سرفہرست رہا۔

بینک کے مطابق اکتوبر کے آخر تک تحویل میں رکھے گئے بقایا بانڈز کی مجموعی مالیت1441 کھرب یوآن رہی۔

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

خلا میں ٹماٹر اْگانے کا فیصلہ

ناسا کے مطابق ڈریگن کارگو خلائی جہاز 7,700 پاؤنڈ سے زیادہ تحقیق، ہارڈ ویئر اور دیگر سامان کے علاوہ ٹماٹر کا بیج بھی لے کر جا رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خلاء میں تجرباتی طور پر ٹماٹر کی فصل لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے اسپیس ایکس کے ایک کارگو خلائی جہاز کے ذریعے دیگر سامان کے علاوہ ٹماٹر کا بیج بھی روانہ کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اسپیس ایکس کا کارگو خلائی جہاز منگل کو روانہ ہونا تھا لیکن خراب موسم کے باعث فلائٹ منسوخ کر دی گئی تھی۔ناسا کے فلوریڈا میں قائم کینیڈی اسپیس سینٹر سے آج روانہ ہونے والا کارگو خلائی جہاز ٹماٹر کے بیج کے علاوہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے خلابازوں کے لیے غذائی سامان بھی لے کر روانہ ہوا ہے۔ناسا کے مطابق ڈریگن کارگو خلائی جہاز 7,700 پاؤنڈ سے زیادہ تحقیق، ہارڈ ویئر اور سامان لے کر جا رہا ہے۔

یہ خلائی اسٹیشن پر خلابازوں کے لیے بونے ٹماٹر کے بیج، آئس کریم اور گیونگ کرایہ بھی لے جا رہا ہے، جیسے کہ مسالیدار سبز پھلیاں، کرین بیری ایپل ڈیزرٹس، کدو پائی اور کینڈی کارن۔واضح رہے کہ 29 نومبر اور 3 دسمبر کو طے شدہ خلائی چہل قدمی کے دوران، تیرتی لیبارٹری کے باہر خصوصی سولر پلیٹس نصب کی جائیں گی جو خلائی اسٹیشن کو اضافی بجلی فراہم کریں گے۔امریکی خلائی ایجنسی کے مطابق، محققین سٹیشن پر ویجی کے نام سے مشہور پودوں کی نشوونما کے یونٹ کی جانچ کر رہے ہیں جہاں مختلف اقسام کی سبزیاں اْگائی ہیں، اور اگلے مرحلے میں ٹماٹر اْگانے پر توجہ مرکوز ہے۔ناسا کے سائنسدانوں اور تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ہم ٹماٹروں کی جانچ کر رہے ہیں، اور اس فصل پر خلاء کی روشنی کے اسپیکٹرم کے کیا اثرات ہوں، نیز یہ کہ ٹماٹر کتنے لذیذ اور غذائیت بخش ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم عملے کے رویے کی صحت پر فصلوں کی افزائش، دیکھ بھال اور کھانے کے مجموعی اثر کا بھی جائزہ لے رہے ہیں، یہ سب مستقبل کی خلائی تحقیق کے لیے قیمتی ڈیٹا فراہم کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

زیمبیا میں ہواوے کے تعاون سے فائیوجی نیٹ ور...

لوساکا (شِنہوا) زیمبیا میں موبائل سروسز فراہم کرنے والی معروف کمپنی ایم ٹی این  نے اپنے ففتھ جنریشن موبائل (فائیوجی) نیٹ ورک کا آغازکیا ہے جو صارفین کے لئے تیز رفتار اوربلاتعطل  انٹرنیٹ کی سہولت یقینی بنائے گا۔

نیٹ ورک کا آغاز جمعرات کو کیا گیا جو اس سگنل فراہم کنندہ  کو ڈیٹا کی تیزرفتارمنتقلی اور صارفین کو نیٹ ورک میں تعطل کے  بغیر پہلے سے کہیں زیادہ تیزی کے ساتھ  کسی بھی قسم کی بڑی فائلز ڈاؤن لوڈ کرنے کے قابل بنائے گا۔

اس  نیٹ ورک کو چین کی انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے ساتھ مشترکہ پر  شروع کیا گیاہے جو کہ  ابتدائی طور پر رواں سال جنوری میں شروع کیا گیا تھا۔

 

زیمبیا ،لوساکامیں قائم مقام وزیر تعلیم علیجا موچیما انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی ) فنڈ کے اجراء کے دوران تقریر کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

زیمبیا کے صدر حاکائینڈا ہیچی لیما نے زیمبیا کے پہلے فائیوجی نیٹ ورک کو ممکن بنانے پر ایم ٹی این  اور ہواوے کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ فائیوجی حکومت کے ڈیجیٹل ایجنڈے کے مطابق ہے تاکہ تکنیکی ترقی کو حاصل کیا جاسکے اور معیشت کی احیائے نو کی  جا سکے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ فائیوجی نیٹ ورک کی بدولت ممکن ہونے والی رفتار کاروبار کو چلانے کے طریقے کو بدل دے گی کیونکہ اس سے مواصلات میں بہتری آئے گی اور خدمات کی فراہمی میں اضافہ ہوگا۔ 

جنوبی افریقہ کے خطےکے لیے ہواوے کے نائب صدر فل لی نے زیمبیا میں فائیوجی مارکیٹ کی قیادت کرنے پر ایم ٹی این کی تعریف کی۔

 انہوں نے اس شراکت داری کے لیے ہواوے  کی طویل المدتی وابستگی کا اعادہ کیا جس سے دونوں کمپنیاں برسوں سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

زیمبیا میں ہواوے کے تعاون سے فائیوجی نیٹ ور...

لوساکا (شِنہوا) زیمبیا میں موبائل سروسز فراہم کرنے والی معروف کمپنی ایم ٹی این  نے اپنے ففتھ جنریشن موبائل (فائیوجی) نیٹ ورک کا آغازکیا ہے جو صارفین کے لئے تیز رفتار اوربلاتعطل  انٹرنیٹ کی سہولت یقینی بنائے گا۔

نیٹ ورک کا آغاز جمعرات کو کیا گیا جو اس سگنل فراہم کنندہ  کو ڈیٹا کی تیزرفتارمنتقلی اور صارفین کو نیٹ ورک میں تعطل کے  بغیر پہلے سے کہیں زیادہ تیزی کے ساتھ  کسی بھی قسم کی بڑی فائلز ڈاؤن لوڈ کرنے کے قابل بنائے گا۔

اس  نیٹ ورک کو چین کی انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے ساتھ مشترکہ پر  شروع کیا گیاہے جو کہ  ابتدائی طور پر رواں سال جنوری میں شروع کیا گیا تھا۔

 

زیمبیا ،لوساکامیں قائم مقام وزیر تعلیم علیجا موچیما انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی ) فنڈ کے اجراء کے دوران تقریر کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

زیمبیا کے صدر حاکائینڈا ہیچی لیما نے زیمبیا کے پہلے فائیوجی نیٹ ورک کو ممکن بنانے پر ایم ٹی این  اور ہواوے کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ فائیوجی حکومت کے ڈیجیٹل ایجنڈے کے مطابق ہے تاکہ تکنیکی ترقی کو حاصل کیا جاسکے اور معیشت کی احیائے نو کی  جا سکے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ فائیوجی نیٹ ورک کی بدولت ممکن ہونے والی رفتار کاروبار کو چلانے کے طریقے کو بدل دے گی کیونکہ اس سے مواصلات میں بہتری آئے گی اور خدمات کی فراہمی میں اضافہ ہوگا۔ 

جنوبی افریقہ کے خطےکے لیے ہواوے کے نائب صدر فل لی نے زیمبیا میں فائیوجی مارکیٹ کی قیادت کرنے پر ایم ٹی این کی تعریف کی۔

 انہوں نے اس شراکت داری کے لیے ہواوے  کی طویل المدتی وابستگی کا اعادہ کیا جس سے دونوں کمپنیاں برسوں سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تائیوان کی عوام امن، استحکام اور اچھی زندگی...

بیجنگ (شِنہوا) تائیوان میں منعقدہ مقامی انتخابات کے نتائج سے یہ بات ظا ہر ہوتی ہے کہ جزیرے میں مرکزی دھارے میں شامل رائے عامہ ، امن، استحکام اور اچھی زندگی چاہتی ہے۔

ریاستی کونسل تائیوان امور دفتر  کی ترجمان ژو فینگ لین نے کہا ہے کہ مین لینڈ آبنائے کے آر پار پرامن تعلقات اور مربوط ترقی کے فروغ کے لئے تائیوان کے عوام کے ساتھ مل کر کام کرنا جاری رکھے گا۔

آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے لوگوں کی فلاح و بہبود میں حصہ لے گا ، تائیوان کی آزادی اور غیر ملکی مداخلت کی سختی سے مخالفت کرے گا  اور چینی قوم کے حیات نو کے روشن امکانات کے لئے کوشش کرے گا۔

ژو نے یہ بات تائیوان کے مقامی انتخابات پر ردعمل دیتے ہوئے کہی۔

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارتی فوجی آپس میں لڑ پڑے' ساتھیوں پر فائرن...

بھارتی فوجی آپس میں لڑ پڑے، ساتھیوں پر فائرنگ میں 2 فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں پیرا ملٹری فورس کے اہل کار نے ساتھیوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔گجرات میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے دوران مختلف علاقوں میں فوجی اہل کاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔گجرات ہی کے ایک قصبے پور بندر میں پولنگ کے دوران امن و امان کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے مامور فوجیوں کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہو گئی، جو بڑھ کر جھگڑے کی شکل اختیار کر گئی۔جھگڑے میں آپے سے باہر ایک فوجی اہلکار نے ساتھی اہل کاروں پر فائرنگ کر دی، پوربندر پولیس نے فائرنگ کرنے والے پیرا ملٹری فورس کے اہل کار کو گرفتار کر لیا ہے۔پوربندر کے کلکٹر اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اے ایم شرما نے میڈیا کو بتایا کہ اہل کار ایکٹیو ڈیوٹی پر نہیں تھے، شام کے وقت لڑائی ہوئی جو بڑھ گئی اور AKـ47 رائفل سے گولیاں چلائی گئیں، انھوں نے مزید بتایا کہ اہل کار منی پور سے انڈیا ریزرو بٹالین (IRB) کا حصہ تھے اور انھیں سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (CAPF) کے ساتھ گجرات میں تعینات کیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق اس بات کی تفتیش کی جارہی ہے کہ تصادم کی وجہ کیا ہے۔پولیس رپورٹ میں ملزم کی شناخت کانسٹیبل ایس انوچاشِنگ کے طور پر کی گئی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی شناخت تھوئیبا سنگھ اور جتیندر سنگھ کے ناموں سے ہوئی، جب کہ زخمیوں میں کانسٹیبل چوراجیت اور روہیکانہ شامل ہیں، ان سب کا تعلق منی پور سے بتایا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا، زلزلے سے ہلا ک ہو نے والوں کی تعد...

جکارتہ (شِنہوا) ملک کی آفات ایجنسی کے اعلی حکام نے بتایا ہے کہ انڈونیشیا کے صوبہ مغربی جاوا میں تباہ کن زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 318 ہوگئی ہے جبکہ 14 بدستور لاپتہ ہیں۔

مغربی جاوا میں پیر کو 5.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

 

انڈونیشیا ، مغربی جاوا کے علاقے سیان جور میں دیہاتی تباہ شدہ مکان کے قریب سے گزررہے ہیں۔(شِنہوا)

 

قومی آفات انتظامات و تخفیف ایجنسی کے نائب برائے ہنگامی ردعمل فجر سیتیاوان نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہفتے کو تلاش کے دوران مزید 8 لاشیں ملیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 318 ہوگئی ہے۔

سیتیاوان نے بتایا کہ سب سے زیادہ علاقوں میں سے ایک ضلع سیان جور میں 7 ہزار 729 افراد زخمی ہوئے، 58 ہزار 49 گھر تباہ ہوئے اور 73 ہزار 693 افراد کو بے گھر ہونا پڑا ہے۔

 

انڈونیشیا ، مغربی جاوا کے علاقے سیان جور میں ایک دیہاتی تباہ شدہ مکان کے سامنے مو جود ہے۔(شِنہوا)

 

صوبہ مغربی جاوا کے تلاش و امدادی دفتر کے ترجمان جوشوا بنجارناہور نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ بارش سے زلزلہ متاثرین کی تلاش اور بچاؤ کے کام میں خلل پڑا ہے۔

موسمیاتی، ماحولیاتی اور جیوفزکس ادارے کے مطابق ضلع سیان جور میں اگلے 3 روز کے دوران بارش متوقع ہے۔

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یورپی یونین ممالک میں روس کی سفارتی موجودگی...

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاہرووا نے کہا ہے کہ یورپی یونین ممالک میں روس کی سفارتی موجودگی کو کم ترین درجے پر کر دیا گیا ہے۔ماریہ زاہرووا نے مغربی ممالک کی طرف سے روس پر عائد پابندیوں کے بعد روس کی اختیار کردہ تدابیر کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ روس، یورپی یونین ممالک میں اپنی موجودگی جاری رکھے ہوئے ہے تاہم یہ موجودگی ایک یا دو ڈپلومیٹ سے زیادہ نہیں ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ان ممالک میں سفارتی موجودگی کا سبب وہاں موجود روسی شہریوں کے مختلف نوعیت کے دستاویزات اور پاسپورٹ سے متعلقہ مسائل کو حل کرنا ہے۔یاد رہے کہ روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملے شروع کر دیئے تھے، روس اس تاریخ سے مغربی ممالک میں کشیدگی کا سامنا کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مکانات مسماری سے فلسطینیوں کی تکالیف بڑھ گئی...

یوروپی یونین نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قانون کے تحت غیرقانونی انہدامی کارروائیوں اور مکانات مسماری سے فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ یورپی یونین نے فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کوغیر قانونی قرار دیتے ہوئے "اسرائیل" سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اپنی افواج کے ذریعہ کی جانے والی تمام انہدام اور انخلاء کی کارروائیوں کو روکیں۔یورپی یونین نے جاری بیان میں کہا کہ "یہ کاروائیاں صرف فلسطینیوں کی تکالیف کو بڑھا دیں گی اور کشیدہ ماحول میں اضافے کا باعث بنیں گی۔۔ یورپی یونین نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں مسافر یطا میں یورپی یونین کے تعاون سے چلائے جانے والے اصفی پرائمری اسکول کی مسماری کی بھی شدید مذمت کی اور بچوں کے تعلیم کے حق کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ یہ ناقابل قبول پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گذشتہ مئی میں اسرائیلی عدالت کے فیصلے کے بعد ان کی نقل و حرکت اور منتقلی پر عائد پابندیوں اور منتقلی کے علاوہ جبری طور پر جلاوطنی کے خطرے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ ناقابل قبول پیشرفت اس وقت میں ہوئی ہے جب مسافر یطا میں موجود ایک اسکول کو مسمار کردیا گیا۔ اسکول کو ایک ایسے وقت میں مسمار کیا گیا ہے جب دوسری طرف مسافر یطا کے 1200 فلسطینی باشندوں کے مکانات کی مسماری اور انہیں بے گھر کیے جانے کا خدشہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے فوجیان میں ماہی گیروں نے سمندری گھون...

لیان جیانگ (شِنہوا) چین کے جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کی کاؤنٹی لیان جیانگ میں سمندری گھو نگھوں کی افزائش نسل ستون کا درجہ رکھنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے ۔

سمندری گھو نگھوں کو افزائش کے لئے مخصوص ماحول ، خاص کر پانی کا درجہ حرارت درکار ہوتا ہے ،اس لئے لیان جیانگ کے ماہی گیروں نے سمندری گھو نگھوں کی بقا کی شرح بہتر بنانے کے لئے مختلف سمندری علاقوں میں افزائش نسل کا ایک طریقہ اپنایا ہے۔

ہر سال اپریل اور مئی میں موسم بہار اور موسم گرما کی آمد پر سمندری گھو نگھوں کو موسم گرما گزارنے کے لئے شمالی سمندری علاقے میں چھوڑا جاتا ہے جہاں پانی ٹھنڈا ہوتا ہے۔ پھر وہ موسم خزاں کے اختتام پر لیان جیانگ واپس آجاتے ہیں۔ اس طرح نہ صرف سمندری گھو نگھوں کی پیداوار میں اضافہ ہوجاتا ہے بلکہ معیار بھی بہتر ہوتا ہے۔

 

چین، جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کی کاؤنٹی لیان جیانگ کے پانیوں میں سمندری گھو نگھوں کو ٹرانسپورٹ جہاز سے لے جایا جارہا ہے۔ (شِنہوا)

 

چین، جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کی کاؤنٹی لیان جیانگ میں ماہی گیر سمندری گھو نگھوں کو ٹرانسپورٹ جہاز سے افزائش نسل مرکز منتقل کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

چین، جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کی کاؤنٹی لیان جیانگ کے پانیوں میں ایک ماہی گیر کام کررہا ہے۔ (شِنہوا)

 

چین، جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کی کاؤنٹی لیان جیانگ کے پانیوں میں ایک ماہی گیر کام کررہا ہے۔ (شِنہوا)

 

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نیشنل کانفرنس کا جموں و کشمیر کی شناخت کی بح...

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساغر نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی جموں و کشمیر کے تشخص کو بحال کرنے کی جنگ لڑ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ بات سرینگر میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ لوگ ریاست کوانتشار اور افراتفری سے نکالنے کے لیے نیشنل کانفرنس کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس صرف ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ جبر کے خلاف جدوجہد کی علامت ہے۔ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں لوگوں نے جموں و کشمیر کو جابرانہ حکمرانی سے حقیقی آزادی تک لے جانے کے لیے اپنے خیالات کا اظہار کیا، بحث کی، مقابلہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے مذہبی، لسانی اور علاقائی وابستگیوں سے قطع نظر ہر فرد کو آواز دی۔ ہمارا اجتماعی چیلنج یہ ہے کہ ہم اپنے منفرد تشخص، ثقافت اور آئینی مقام کی حفاظت کرکے اپنے مستقبل کی تشکیل کریں۔علی ساغر نے کہا کہ کشمیری عوام کے مفادات کے خلاف کام کرنے والے آئے روز نئی من گھڑت کہانیاں بیان کررہے ہیں۔ انہوں نے لوگوں پر زوردیا کہ وہ ہوشیاررہیں اور افراتفری اور انتشار پھیلانے والی قوتوں کے شیطانی عزائم کو ناکام بنائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں مسلس...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی قابل تجدید توانائی کی تنصیب شدہ صلاحیت نے ملک کی سبزترقی کے حصول کی کوشش کے لئے رواں سال کے آغاز سے ہی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا ہوا ہے۔

قومی توانائی انتظامیہ کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر کے اختتام تک چین کی کل نصب شدہ بجلی کی پیداواری صلاحیت تقریباً 2.5 ارب کلو واٹس تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 8.3 فیصد زائد ہے۔

خاص طور پر ہوا سے چلنے والی بجلی کی نصب شدہ صلاحیت ایک برس قبل کی نسبت 16.6 فیصد بڑھ کر 35 کروڑ کلوواٹس ہوگئی جبکہ شمسی توانائی کی صلاحیت 36 کروڑ کلو واٹ تک پہنچ گئی جو  کہ سالانہ 29.2 فیصد اضافہ ہے۔

ملک نے رواں سال اپنی قابل تجدید توانائی میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے ،خاص طور پر صحرائی علاقوں میں بڑے پیمانے پر ہوا سے بجلی کی سہولیات اور فوٹو ولٹک مراکز کی تعمیر تیز کی ہے۔

ابتدائی 10 ماہ میں چین کی توانائی پیدا کرنے والی بڑی کمپنیوں کی شمسی توانائی میں مجموعی سرمایہ کاری میں گزشتہ برس کی نسبت ریکارڈ 326.7 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 157.4 ارب یوآن (تقریباً 22 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی۔

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

زخمی زیرعلاج فلسطینی قیدی بچے کو مٹھائی دینے...

مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی ھداسا" اسپتال کی انتظامیہ نے ڈاکٹر احمد رسلان محاجنہ کوبرطرف کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ اس نے زخمی فلسطینی بچے محمد ابو قطیش کو اس وقت مٹھائی کا ایک ٹکڑا دیا تھا جب اسپتال میں اس کا علاج کیا جا رہا تھا۔ ابو قطیش کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا اور وہ اس وقت اسرائیلی پولیس کی تحویل میں تھا۔ڈاکٹرمحاجنہ جو دل اور پھیپھڑوں کے سرجن کے طور پر کام کرتے ہیں صہیونی میڈیا اور انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کی طرف سے ان کے خلاف شروع کی گئی اشتعال انگیز مہم کا نشانہ بنے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی لڑکا کمانڈو آپریشن کرنے کے بعد زخمی ہوا تھا۔ڈاکٹر احمد محاجنہ نے اپنی پہلی ڈگری اولم کی جرمن یونیورسٹی سے مکمل کی اور ھداسا ہسپتال کے کارڈیک سرجری کے شعبہ میں شمولیت اختیار کی۔ڈاکٹر الفحماوی نے پہلے یروشلم کے علاقے سے ایک مریض کے لیے مصنوعی دل لگانے کے آپریشن میں حصہ لیا تھا۔عناتا قصبے سے تعلق رکھنے والے بچے "ابو قطیش" جس کی عمر16 سال ہے کو 22 اکتوبر کو مقبوضہ بیت المقدس میں فرانسیسی پہاڑی کے قریب چھرا گھونپنے کی کارروائی کے بعد قابض فوج نے گولی مارنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ، ننگ شیا میں سبز ترقی کے لئے صحرائی وسا...

چین، شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خوداختیار خظے میں وو ہائی ما چھن ایکسپریس وے کے چھنگ ٹونگ شیا ۔ ژونگ وے سیکشن پر محنت کش ریت کے ٹیلوں پر قابو پانے کے لئے گھاس لگارہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اٹلی' لینڈ سلائیڈنگ سے 3 بچوں سمیت 7افراد ہل...

اٹلی کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے تین بچوں سمیت 7 افراد ہلاک جبکہ پانچ افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید بارشوں سے اٹلی کے سیاحتی مقام ہالی ڈے آئی لینڈ پر دو سو سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ علاقے میں ایمر جنسی نافذ ہے۔حکام کے مطابق جزیرے پر چھ گھنٹے میں 126 ملی میٹر کی ریکارڈ بارش ہوئی، لینڈ سلائیڈنگ سے عمارتوں کو نقصان پہنچا اور کئی گاڑیاں سمندر میں بہہ گئیں۔حکومت کی جانب سے متاثرہ علاقے کی بحالی کے لئے 20 لاکھ یورو امداد کا اعلان کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ، ننگ شیا میں سبز ترقی کے لئے صحرائی وسا...

چین، شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خوداختیار خظے میں باؤ فینگ فارمنگ لائٹ انٹی گریٹڈ پاور اسٹیشن کا ایک منظر۔ (شِنہوا)

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ، ننگ شیا میں سبز ترقی کے لئے صحرائی وسا...

چین، شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خوداختیار خطے  میں باؤفینگ فارمنگ لائٹ انٹی گریٹیڈ فوٹو ولٹک پاوراسٹیشن میں سولر پینلز کے نیچے اگنے والی گو جی بیریز کو محنت کش خواتین چن رہی ہیں۔ (شِنہوا)

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یورپ میں توانائی بحران میں شدت 'کرسمس کے تہو...

یورپ میں کرسمس تہوار کی خوشیاں مدھم پڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، کرسمس تہوار پر اضافی لائٹنگ نہیں کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپ میں توانائی بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جس کی وجہ سے رواں برس کرسمس تہوار کی خوشیاں مدھم پڑنے کا خدشہ ہے۔الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق یورپ کے کئی شہروں میں کرسمس پر اضافی لائٹنگ نہیں ہوگی، لائٹنگ کے اوقات کار بھی محدود کیے جائیں گے، اس وقت بھی کئی شہروں میں ریسٹورنٹس میں موم بتیوں سے کام چلایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے بجلی کے بلوں میں ہوش رْبا اضافہ یورپی صارفین کی پہنچ سے باہر ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے پیرس سے لندن تک، پورے یورپ کے شہروں میں حکام چھٹیوں کی روشنی کے اوقات کو محدود کر رہے ہیں۔بہت سے لوگوں نے توانائی کی بچت والی LED لائٹس یا قابل تجدید توانائی کے ذرائع کی طرف رخ کر لیا ہے، کرسمس کی تعطیلات کے موقع پر حکام کو اس مخمصے کا سامنا ہے کہ یوٹیلیٹی بلوں اور مہنگائی کی وجہ سے دبے شہریوں کے ساتھ یک جہتی کے طور پر توانائی کی بچت کیسے کی جائے۔

روس کی طرف سے یورپ کو قدرتی گیس کی ترسیل بند کرنے سے بڑے پیمانے پر پیدا ہونے والا بحران لوگوں کو اختراعات کی طرف بھی لے جا رہا ہے، لومبارڈی کے علاقے میں ایک اطالوی پہاڑی قصبے بورنو میں، نوجوان قصبے میں صرف ایک کرسمس ٹری کو بیٹریوں کے ذریعے حرکی توانائی فراہم کرنے کے لیے سائیکلوں پر پیڈل مارنے کی ڈیوٹی انجام دیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کرسمس پر شہر میں کہیں اور لائٹنگ نہیں کی جائے گی۔اٹلی میں بھی، شمالی شہر ویرونا میں حکام اس بار پر غور کر رہے ہیں کہ لائٹنگ کو صرف چند اہم شاپنگ اسٹریٹس تک محدود کیا جائے، تاکہ بچت ہو سکے اور بجلی ضرورت مند خاندانوں کے کام آ سکے۔اسپین میں بھی کئی شہروں میں توانائی کی بچت کے لیے کرسمس لائٹنگ کے اوقات میں ایک گھنٹے کی کمی کی جائے گی۔ ویگو شہر کے میئر ہابیل کبالیرو نے اس حوالے سے کہا کہ ''اگر ہم کرسمس نہیں مناتے تو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جیت جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ، ننگ شیا میں سبز ترقی کے لئے صحرائی وسا...

چین، شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خوداختیار خطے کے علاقے لینگ وو میں واقع  بی جی تان نیشنل ایکولوجیکل ریزرو کا ایک منظر۔  (شِنہوا)

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس۔ ماسکو۔ آئس رنک ۔ آغاز

روس، ماسکو میں لوگ وی ڈی این ایچ آئس رنک پر اسکیٹنگ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان۔ چین ۔ آفات روک تھام اور تخفیف

دریائے ہنزہ میں پاسو گلیشیئر پر چین ۔پاکستان مشترکہ تحقیقی ٹیم کام کررہی ہے۔ (شِنہوا)

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان۔ چین ۔ آفات روک تھام اور تخفیف

دریائے ہنزہ میں پاسو گلیشیئر پر چین ۔پاکستان مشترکہ تحقیقی ٹیم کام کررہی ہے۔ (شِنہوا)

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان۔ چین ۔ آفات روک تھام اور تخفیف

چین۔ پاکستان مشترکہ تحقیقی مرکز برائے زمینی سائنس میں پوسٹ ڈاکٹریٹ کے طالب علم نذیراحمد بازئی (دائیں سے پہلے) 2 ہزار 550 میٹر کی بلندی پر واقع شیشپر گلیشیئر پر موسمیاتی اسٹیشن نصب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان۔ چین ۔ آفات روک تھام اور تخفیف

چین۔ پاکستان مشترکہ تحقیقی مرکز برائے زمینی سائنس میں پوسٹ ڈاکٹریٹ کے طالب علم نذیراحمد بازئی (دائیں سے پہلے) 2 ہزار 550 میٹر کی بلندی پر واقع شیشپر گلیشیئر پر موسمیاتی اسٹیشن نصب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، سینئر صوبائی سیاسی مشیر سے تفتیش کا عمل...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو میں ایک سینئر سیاسی مشیر پارٹی نظم ونسق اور قوانین کی مبینہ شدید خلاف ورزیوں کے الزام میں زیر تفتیش ہیں۔

اتوارکے روز ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گوئی ژو  کی چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی صوبائی کمیٹی کے نا ئب چیئرمین ژو جیان کن سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی  کمیشن برائے نظم و ضبط اور قومی نگران کمیشن  کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پہاڑہ یاد نہ کرنے پر استاد نے کمسن طالبعلم ک...

بھارتی شہر کانپور کے ایک پرائمری اسکول میں ریاضی کی استاد نے پہاڑہ نہ سنانے پر 9 سالہ لڑکے کے ہاتھ پر ڈرل مشین چلادی۔بھارتی میڈیا کے مطابق طالب علم پر استاد کے تشدد کا واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر کان پور میں پیش آیا۔ استاد نے ڈرل مشین طالب علم کے ہاتھ پر رکھ چلادی۔ساتھی طالب علم نے صورت حال دیکھتے ہوئے فوری طور پر ڈرل مشین کا سوئچ بند کردیا جس سے ڈرل مشین نے ہاتھ کی ہڈی کو تو نقصان نہ پہنچایا تاہم طالب علم کا ہاتھ بری طرح زخمی ہوگیا۔ ساتھی طلبا اپنے زخمی ہم جماعت کو لیکر اسپتال پہنچے۔اہل خانہ کو بھی اطلاع دی گئی جنھوں نے اسکول کے سامنے احتجاج بھی کیا۔ طلبا اور اہل خانہ کے احتجاج پر ایجوکیشن آفیسر نے ریاضی کے ٹیچر کو معطل کرکے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آخر ی ہدف دنیا کا سب سے طاقتور ایٹمی ملک بنن...

شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ ان نے کہا ہے کہ ان کے ملک کا آخر ی ہدف دنیا کا سب سے طاقتور ایٹمی ملک بننا ہے۔ایٹمی طاقت کا حصول ریاست اور عوام کے وقار اور ان کی خودمختاری کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہے'ہواسانکـ17 میزائل دنیا کا سب سے طاقتور سٹریٹیجک ہتھیار ہے اور یہ شمالی کوریا کی فوج کو دنیا کی بہترین فوج بننے میں مدد دے گا'امریکی ایٹمی ہتھیاروں کا مقابلہ کریں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کِم جونگ ان نے یہ بات شمالی کوریا کی جانب سے نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ہواسونگ کی تجربے کے موقع پر کی اور کہا تھا کہ وہ امریکی ایٹمی ہتھیاروں کا مقابلہ کریں گے۔شمالی کوریا کے میڈیا کے مطابق سربراہ کِم جونگ ان نے درجنوں فوجی افسروں کو عہدوں میں ترقی دینے کا بھی اعلان کیا جو ملک کے اس سب سے بڑے میزائل سسٹم کی تیاری میں شامل رہے۔کِم جونگ اْن نے فوجی افسروں کی ترقی کے حکم نامے میں لکھا کہ ایٹمی طاقت کا حصول ریاست اور عوام کے وقار اور ان کی خودمختاری کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔کم جونگ نے کہا کہ اس کا حتمی مقصد دنیا کی طاقتور ترین اسٹریٹیجک فورس کا قیام ہے۔ ایک ایسی فورس جس کی پوری صدی میں کوئی مثال نہ ملتی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہواسانکـ17 میزائل دنیا کا سب سے طاقتور سٹریٹیجک ہتھیار ہے اور یہ شمالی کوریا کی فوج کو دنیا کی بہترین فوج بننے میں مدد دے گا۔شمالی کوریا کے سربراہ نے تفصیل میں جائے بغیر یہ بھی بتایا کہ شمالی کورین سائنس دانوں نے بیلسٹک میزائل پر ایٹمی ہتھیار لے جانے کی ٹیکنالوجی میں بھی اہم پیش رفت کی ہے۔ اس موقع پر کِم جونگ ان نے سائنس دانوں، فوجی افسروں اور انجینئرز کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔شمالی کوریا کی جانب سے امریکی سرزمین تک پہنچنے کی صلاحیت کے حامل میزائل لانچ کیے جانے کے بعد امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے صدارتی بیان جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔امریکہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ شمالی کوریا کو اس کے میزائل تجربات کے لیے جوابدہ ٹھہرائے، جن پر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت پابندی ہے۔شمالی کوریا کے خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق اس میزائل نے دنیا کے سامنے واضح طور پر ثابت کر دیا کہ شمالی کوریا ایک مکمل جوہری طاقت ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ شمالی کوریا امریکی سامراج کی جوہری بالادستی کے خلاف کھڑا ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس نے سب سے طاقتور بین البراعظمی میزائل رکھنے والی ریاست کے طور پر اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

خیبرپختونخوا میں اسٹوڈنٹس نرسز کا وظیفے کی ب...

خیبرپختونخوا کے سرکاری نرسنگ کالجوں میں اسٹوڈنٹس نرسز نے وظیفہ کی بندش کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔صوبے میں نرسنگ کالجوں میں اسٹوڈنٹس نرسز کا گزشتہ دو سال سے ماہانہ 20 ہزار روپے کا وظیفہ بند کیا گیا ہے۔اسٹوڈنس نرسز نے نرسنگ کالجوں میں کلاسز کا بائیکاٹ کرکے احتجاج شروع کیا ہوا ہے۔ احتجاج کرنے والے اسٹوڈنٹس نرسز کا کہنا ہے کہ وظیفے کی بندش پر پرامن احتجاج کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے طلبہ کا ماہانہ وظیفہ شروع نہ کیا تو مجبورا سڑکوں پر آئیں گے۔ملک کے دیگر تمام صوبوں میں نرسز طلبہ کو وظائف دئے جارہے ہیں، خیبر پختونخوا میں عدم فراہمی ناانصافی ہے۔صوبے کے دس نرسنگ کالجوں میں دوبیچز میں ایک ہزار کے لگ بھگ طلبہ زیرتعلیم ہیں جو وظیفہ سے محروم ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ترکیہ جانے والے مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایا...

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ترکیہ جانے والی مسافروں کے لئے نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے سی اے اے نے بتایا کہ ترکیہ میں چھالیہ لے جانے پر پابندی ہے اور پاکستان سے ترکیہ جانے والے تمام مسافروں کو اس سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق مسافروں اور ان کے سامان کی خصوصی سکریننگ کے ذریعے ان اشیا کی روک تھام ممکن بنائی جائے۔ سی اے اے نے وزارت خارجہ کی جانب موصول نئی ہدایت پر تمام ایئرلائنز اور کسٹمز کو آگاہی دے دی ہے کہ ترکیہ میں چھالیا نارکوٹس سمجھی جاتی ہے۔ خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں ایک پاکستانی مسافر سے ترکیہ میں چھالیہ برآمدگی پر گرفتاری کے تناظر میں نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل چھالیہ لے جانے والے پاکستانی نوجوان کو ترکیہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ چھالیہ اور سپاری نے ترکیہ میں پاکستانی سیاح کو جیل پہنچا دیا، نوجوان کے اہل خانہ نے وزیراعظم سے مدد کی اپیل کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب (آج) ہو...

پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب (آج)منگل کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب (آج)منگل کو جنرل ہیڈ کوارٹر(جی ایچ کیو )میں منعقد ہوگی جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ کمانڈ کی چھڑی جنرل عاصم منیر کو سونپیں گے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے 16ویں آرمی چیف ہیں جبکہ جنرل عاصم منیر پاک فوج کی کمانڈ سنبھالنے والے 17ویں آرمی چیف ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حکومت قادیانیوں کی سازشوں کوروکنے میں ناکام...

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم حکومتیں قادیانیوں کی سازشوں کوروکنے میں ناکام رہیں۔ سراج الحق نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کی ہو یا پی ڈی ایم کی ، دونوں ہی قادیانیوں کی سازشوں کوروکنے میں ناکام رہیں، قادیانیوں کی طرف سے ملک کی نظریاتی اساس کو نقصان پہنچانے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالتۖ کا تحفظ ہمارے ایمان کا اہم ترین حصہ ہے، حکومت کی چشم پوشی کی وجہ سے آج بھی قادیانی اہم حکومتی عہدوں پر موجود ہیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی جھوٹ اور پراپیگنڈا پر مبنی سیاست خطرنا ک ہے، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی حکومتوں کی مکمل ناکامی کی وجہ سے ملک کئی دہائیاں پیچھے چلا گیا۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ ہم حقیقی معنوں میں ملک کو اسلامی ،فلاحی اور خوشحال بنائیں گی، جماعت اسلامی ہی واحد آپشن ہے جو ملک کو مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گٹکا فروشی میں ملوث پولیس افسران کی رپورٹ طل...

سندھ ہائیکورٹ نے گٹکا اور مین پوری کے کاروبار میں ملوث پولیس افسران کی رپورٹ طلب کرلی۔ سندھ ہائیکورٹ میں گٹکا اور مین پوری پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے استفسار کیا کہ گٹکا مین پوری کے کاروبار میں ملوث کتنے پولیس افسران کے خلاف کارروائی ہوئی؟ عدالت نے گٹکا فروشی میں ملوث پولیس افسران کے بارے میں رپورٹ طلب کرلیا اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کو 6 ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے سیکرٹری قانون کو گٹکے پر پابندی سے متعلق قانون سازی میں پیشرفت رپورٹ بھی دینے کی ہدایت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ کا گن اینڈ کنٹری کلب کے فوری آڈٹ...

سپریم کورٹ نے گن اینڈ کنٹری کلب کے فوری آڈٹ کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ 2 دسمبر 2019 سے 20 جون 2022 تک کا آڈٹ کیا جائے اور جلد از جلد آڈٹ کے عمل کو مکمل کیا جائے، گن کلب اور سی ڈی اے کے درمیان زمین لیز کے معاملے پر مجاز اتھارٹی فیصلہ کرے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ہمیں گن کلب کی جانب سے اسلحہ کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہی، موجودہ کمیٹی کی جانب سے آڈٹ بھی نہیں کروایا جا رہا۔ کمیٹی ممبر نعیم بخاری نے جواب دیا کہ گزشتہ ادوار میں فیصل سخی بٹ ،دانیال عزیز اور خرم خان کی سیاسی تقرریاں ہوئیں، انٹرنل آڈٹ ہر سال ہو رہا ہے، سی ڈی اے کو کمیٹی 1880 ملین روپے رقم کی ادائیگی کرنا چاہتی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ 180 کروڑ کی ادائیگی کے حوالے سے متعلقہ اتھارٹی فیصلے کرے ، ہم کچھ نہیں کریں گے، یہ کلب قومی اثاثہ ہے جس کو ہم صرف تحفظ دینا چاہتے ہیں، حکومت جلد از جلد قانون سازی کرے اور کلب کے انتظامات کو سنبھالے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سیکریٹری آئی پی سی جو کہ چیرمین کمیٹی بھی ہیں انکی ایک میٹنگ میں چائے کا خرچہ 4لاکھ 16 ہزار روپے تھا، دونوں اطراف الزامات ہیں ، سپریم کورٹ کے اجلاسوں میں ہم کھانا پینا خود کرتے ہیں، سنا ہے قائد اعظم بھی اجلاسوں میں چائے بسکٹ نہیں دیتے تھے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت فروری تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاک افغان سرحد خرلاچی کو دو ہفتے بعد کھول دی...

خیبر پختون خوا میں ضلع کرم کے علاقے میں پاک افغان سرحد خرلاچی کو دو ہفتے بعد کھول دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر واصل خٹک کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور پیدل آمد و رفت بحال ہوگئی ہے۔ خرلاچی سرحد 14 نومبر کو دونوں ممالک کے درمیان فائرنگ کے ایک واقعے کے بعد بند کردیا گیا تھا۔ ڈی سی واصل خٹک نے بتایا کہ 19 نومبر کو پاکستانی اراضی پر افغان حکام کے سڑک بنانے سے حالات کشیدہ ہوئے تھے ، سرحد پر دو طرفہ فائرنگ سے ایک پاکستانی فوجی شہید اور 7 فوجیوں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے تھے۔اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) امیر نواز نے بتایا کہ پاک افغان حکام کے تعاون سے مسئلے کے حل کیلیے دو طرفہ قبائلی عمائدین کا جرگہ ہوا جس میں مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس سے سستا تیل خریدنے کا معاملہ، پاکستانی و...

روس سے سستا خام تیل خریدنے کے معاملے پر پاکستانی وفد ماسکو روانہ چلا گیا ۔ پاکستانی وفد وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کی سربراہی میں لاہور ائیرپورٹ سے روانہ ہوا جس میں سیکرٹری پیٹرولیم محمد محمود سمیت دیگر حکام شامل ہیں۔ پاکستان اور روس کے درمیان پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن پر کام جلد شروع کرنے سے متعلق بھی بات ہوگی، پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کراچی سے لاہور کے قریب تک تعمیر ہونی ہے اور پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کا پرانا نام نارتھ ساتھ پائپ لائن ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عالمی زرمبادلہ کی مارکیٹ کے اوسط یومیہ تجارت...

کورونا کے باوجود عالمی زرمبادلہ کی مارکیٹ کا اوسط یومیہ تجارتی حجم 14.98 فیصد اضافے کیساتھ 7.5 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا۔گوادر پرو کے مطابق بینک آف چائنا (BOC) پاکستان آپریشنز نے آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن (APCEA) کے تعاون سے امریکی ڈالر ، یوآن اور روپے کے تجزیہ اور جائزہ پر پاکستان میں چینی کاروباری اداروں کے لیے ایک آن لائن تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔، اس موقع پر بی او سی پاکستان آپریشنز کے صدر وانگ جی نے خیر مقدمی تقریر کی۔ گوادر پرو کے مطابق بی او سی ہانگ کانگ ،آف شور آر ایم بی ٹریڈنگ سینٹر کے جنرل مینیجر ڈاکٹر ہی ژاؤبو نے آر ایم بی اور امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ کے رجحان کی وضاحت کی۔ ان کے مطابق اگرچہ وبائی مرض پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے، پھر بھی 2022 میں عالمی زرمبادلہ کی مارکیٹ کا اوسط یومیہ تجارتی حجم 2019 میں 6.58 ٹریلین ڈالر سے 14.98 فیصد بڑھ کر 7.5 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔گوادر پرو کے مطابق جیسے جیسے توانائی کی عالمی قیمتیں گرتی ہیں، امریکی افراط زر ایک اہم موڑ پر پہنچ سکتا ہے، جو ڈالر انڈیکس کے فوائد کو معتدل کر دے گا۔ چین کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کو برقرار رکھا جائے گا اور چینـامریکہ سود کی شرح کے فرق کے ایکہم آہنگ سائیکل میں داخل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ڈاکٹر ہی نے پیشین گوئی کی کہ جیسے جیسے وبا کی روک تھام اور کنٹرول میں بہتری آتی جا رہی ہے، آر ایم بی کی بین الاقوامی سطح پر مزید گہرائی آتی جائے گی، اور پالیسی کے وافر ذخائر موجود ہیں، جو آر ایم بی کی شرح مبادلہ کو بنیادی طور پر مستحکم رہنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کریں گے۔ گوادر پرو کے مطابق کراچی میں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے سینٹر فار بزنس اینڈ اکنامک ریسرچ (CBER) کے پروفیسر اورڈائریکٹر ڈاکٹر قاضی مسعود احمد نے پاکستان میں شرح مبادلہ پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے پاکستانی مارکیٹ کے ساتھ مل کر پاکستانی روپے کی شرح تبادلہ اور شرح سود کا تجزیہ کیا۔ انہوں نے مالی سال 2023 میں برآمدی تبدیلیوں کی پیشن گوئی، ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے مقامی ٹیکسز اور لیویز (DLTL) کے ڈرا بیک فراہم کرنے کے فوائد اور چین اور پاکستان کے درمیان سویپ کے امکان کے حوالے سے چینی کمپنیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔ پاکستان میں چینی سفارتخانے کے نمائندوں اور پٹرولیم، توانائی، تعمیرات، مواصلات، ہول سیل اور ریٹیل کے شعبوں کے 100 سے زائد چینی کاروباری اداروں کے تقریباً 150 شرکاء نے ویبینار میں شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونے کا گوادر ک...

برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر اور ڈائریکٹر تجارت برائے پاکستان سارہ مونے نے گوادر پورٹ اور گوادر فری زون میں سرمایہ کاری کے متنوع منصوبوں کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سال گوادر میں ہونے والی بین الاقوامی سرمایہ کار کانفرنس میں برطا نوی سرمایہ کاروں کی شرکت اشارہ دیا ۔گوادر پرو کے مطابق گوادر میں غیر ملکیوں کے اعلی سطحی دوروں کی بڑھتی ہوئی رفتار کے عروج کو محسوس کرتے ہوئے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر اور ڈائریکٹر تجارت برائے پاکستان سارہ مونے نے گوادر کا 2 روزہ دورہ کیا۔ سرمایہ کاری کی صلاحیت کا جائزہ لینے کا ایجنڈا لے کر اس نے گوادر پورٹ، گوادر پورٹ اتھارٹی اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے تاجروں اور گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران سے بھی بات چیت کی۔

گوادر پرو کے مطابق گوادر پورٹ اور گوادر فری زون میں سرمایہ کاری کے متنوع منصوبوں کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اگلے سال گوادر میں ہونے والی بین الاقوامی سرمایہ کار کانفرنس میں برطانیہ کے سرمایہ کاروں کی شرکت کے بارے میں ایک مضبوط اشارہ دیا۔ گوادر پرو کے مطابق گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے دورے کے دوران برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر اور ڈائریکٹر ٹریڈ برائے پاکستان سارہ مونی نے ڈائریکٹر فنانس جی ڈی اے طارق عزیز لاسی سے ملاقات کی جنہوں نے گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان اور جی ڈی اے کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

گوادر پرو کے مطابق طارق عزیز لاسی نے کہا کہ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کر رہی ہے اور اس مقصد کے لیے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ، سپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ اور فری اکنامک زون کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ اور پرکشش مراعات کا ماحول بنایا گیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ون ونڈو آپریشن کے تحت ایک سمارٹ ورکنگ ماڈل متعارف کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کی عالمی اہمیت کے پیش نظر سمارٹ پورٹ سٹی کا ماسٹر پلان بنایا گیا ہے جو مستقبل میں شہر کو ایک آرام دہ اور ترقی یافتہ شہر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اگلے سال مکمل ہو جائے گا جس کی تکمیل سے گوادر ملکی و غیر ملکی تجارت اور سیاحت کے لیے دنیا کے نقشے میں ایک نیا اضافہ ہو گا۔ اس موقع پر ڈپٹی ہائی کمشنر نے گوادر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع اور امکانات پر تبادلہ خیال کیا اور گوادر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اسے گوادر کا ترقیاتی ماڈل پسند آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ کب تک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں...

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کب تک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش تماشائی رہے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ ہے کہ ایک الزام کے لیے ایک سے زائد ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتیں۔ کس قانون کے تحت اعظم سواتی کے خلاف ایک درجن سے زائد ایف آئی آر کٹ چکی ہیں؟۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل نے اپنے ٹوئٹ میں سوال کیا کہ سپریم کورٹ کب تک انسانی حقوق کی دھجیاں اڑتے دیکھ کر خاموش تماشائی رہے گی؟۔سابق وزیر خزانہ کا ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ تاریخ سب کچھ بتا دیتی ہے۔ نہ تاریخ کو دھمکایا جا سکتا ہے، نہ تاریخ کی نشریات بند کی جا سکتی ہیں اور نہ ہی تاریخ کو جیل میں ڈالا جا سکتا ہے۔ اب تاریخ سب بتائے گی کہ کس نے کیا کیا، کیوں کیا، کس کے لیے کیا۔ سب سامنے آئے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت میں تیار کردہ کھانسی کی دوائی سے 12بچو...

بھارت میں تیارکردہ کھانسی کی دوائی سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں 12بچوں کی موت کو تقریبا تین سال گزر چکے ہیں لیکن اس معاملے کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی)نے ابھی تک چارج شیٹ داخل نہیں کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا دعویٰ ہے کہ چارج شیٹ داخل کرنے میں تاخیر ہوئی ہے کیونکہ 12متاثرین میں سے تین کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ ابھی تک جاری نہیں کیے گئے ہیں۔جہاں چارج شیٹ کا ابھی تک انتظار ہے، پانچ ملزمان بشمول کیمسٹ، سپلائر اور کھانسی کی دوائی بنانے والی کمپنی کے تین مالکان ضمانت پر ہیں۔دسمبر 2019اور جنوری 2020کے درمیان 11ماہ سے 4سال کی عمر کے 12بچے اس وقت ہلاک ہو گئے جب انہوں نے کالا امب میں قائم ڈیجیٹل ویژن کے ذریعے تیار کردہ کولڈ بیسٹ-پی سی نامی کھانسی کی دوائی پی لی۔ادھم پور کے ایس ایس پی ونود کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے معاملے کو حل کرکے چارج شیٹ داخل کرنے کے عمل کو تیز کیا ہے۔مقامی کارکنوں اور انسانی حقوق کمیشن نے پانچوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرانے کے لئے بہت دبائو ڈالا تھا۔کورونا وباکے بعد یہ کیس سرد خانے میں چلا گیا تھا لیکن گیمبیا اور انڈونیشیا میں بچوں کی حالیہ اموات کے بعد اس کی طرف ایک بار پھر توجہ مبذول ہوئی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ترکیہ'پی کے کے اور وائے پی جی کے 22 دہشت گرد...

عراق اور شام کے شمال میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے 22 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔ترکیہ وزارت دفاع کے سوشل میڈیا سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق عراق کے شمال میں بھی اور شام کے شمال میں بھی PKK/YPG کے خلاف آپریشن بغیر کسی تعطل کے جاری ہیں۔ عراق کے شمال میں 10 اور شام کے شمال میں 12 دہشت گردوں سمیت کْل 22 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ "یہ دہشت گرد خواہ کہیں بھی ہوں ہم ان سے اپنے شہدائ کے خون کا حساب لے رہے ہیں اور لینا جاری رکھیں گے۔ شہدائ کے لئے جذبہ احترام اور دعائے رحمت و مغفرت کے ساتھ"۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مقبوضہ کشمیر'مودی، امیت شاہ جماعت اسلامی کی...

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نریندر مودی اور امیت شاہ کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہندوتوا حکومت سیاسی اور سماجی کارکنوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے علاقے میںجماعت اسلامی اور دیگر فلاحی تنظیموں سے وابستہ تقریبا 100مزید تعلیمی اداروں اور جائیدادوں کو سیل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ اور اس کی ریاستی تحقیقاتی ایجنسی ایس آئی اے نے آر ایس ایس-بی جے پی کے رہنما آر آر سوائن کی سربراہی میں جماعت اسلامی جموں و کشمیر سمیت آزادی پسند جماعتوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ جماعت اسلامی کے بینک اکائونٹس منجمد کرنے کے بعدایس آئی اے نے زمینوں، اسکولوں، مکانات اور دفاترسمیت اس کی جائیدادوں کو ضبط کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس نے پہلے ہی اسلام آباد، شوپیاں، پلوامہ اور جنوبی کشمیر کے کئی دیگر اضلاع میں سو کروڑروپے سے زائد مالیت کے جماعت اسلامی کے اثاثے ضبط کرلئے ہیں۔ اب جموں و کشمیر میں جماعت کی مزید 100جائیدادیں ضبط کرنے کی بھارتی وزارت داخلہ کی فہرست میں شامل کی گئی ہیں۔ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اس کے لئے نوٹیفکیشن کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد جائیدادوں کو سیل کردیا جائے گا۔عہدیدارنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ نوٹیفکیشن کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ایسی تمام جائیدادوں کو مرحلہ وار سیل کر دیا جائے گا۔نریندر مودی اور امیت شاہ کی زیر قیادت ہندوتوا حکومت حق خود ارادیت کے مطالبے کی حمایت کرنے پرجماعت اسلامی کو نشانہ بنارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں