بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی مسلم اور دیگر اقلیتوں سے متعصبانہ برتاؤ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے اور تازہ ترین واقعہ ریاست کرناٹکا میں پیش آیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرناٹکا کی یونیورسٹی میں ایک پروفیسر نے بھری کلاس میں مسلم طالبعلم کو دہشتگرد کہا۔مسلم طالبعلم کا کہنا تھا یہ مذاق قابل برداشت نہیں، آپ میرے مذہب کا مذاق نہیں اڑا سکتے، بطور مسلم بھارت میں رہتے ہوئے مذہب کے خلاف بات برداشت کرنا مذاق نہیں۔طالبعلم کا پروفیسر سے احتجاج کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ آپ کلاس میں مجھے کیسے اتنے لوگوں کے سامنے دہشتگرد کہہ سکتے ہیں، آپ ٹیچر ہیں، آپ مجھے اس طرح نہیں کہہ سکتے۔دہشتگرد کہنے پر مسلم طالبعلم کی جانب سے دیے گئے بھرپور ردعمل بھارتی پروفیسر کوئی جواب نہ دے سکا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ 2023 کے آخر تک ہم، مقامی ڈورن جنگی طیارے کی سیریل پیداوار شروع کر دیں گے'ہمارا ہدف اپنی اولاد کے لئے ایک ایسا ترکیہ چھوڑنا ہے جو زیادہ خوشحال ہو، زیادہ مضبوط ہو اور جس کا شہری ہونے پر ہماری آئندہ نسل فخر محسوس کرے'سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے پْرعزم ہیں۔صدر ایردوان نے ضلع قونیہ میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی ضلعی مشاورتی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم اْٹھائے گئے اقدامات کے ساتھ ترکیہ کے سو سالوں کو ایک حقیقت بنانے کی تگ و دو میں ہیں۔ داخلہ سیاست سے لے کر خارجہ پالیسیوں تک ہم اپنے تمام منصوبے اسی نقطہ نظر کے ساتھ ترتیب دے رہے ہیں۔ہمارا ہدف اپنی اولاد کے لئے ایک ایسا ترکیہ چھوڑنا ہے جو زیادہ خوشحال ہو، زیادہ مضبوط ہو اور جس کا شہری ہونے پر ہماری آئندہ نسل فخر محسوس کرے۔ اسی ہدف اور اسی مقصد کے تحت ہم اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ ، اس وقت حالتِ جنگ کے دو ہمسائیوں 'روس اور یوکرین' کے لئے بھی ایک متوازن خارجہ پالیسی اختیار کر کے نہ صرف بحران سے کم متاثر ہوا ہے بلکہ دنیا کی طرف سے سراہا بھی جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ " صرف یہی نہیں بلکہ اناج راہداری سمجھوتے اور قیدیوں کے تبادلے کے ساتھ ہم نے دو ایسی فتوحات حاصل کی ہیں کہ جن کا کوئی حوصلہ نہیں کر پا رہا تھا۔بیرون ملک جتنے بھی سربراہی اجلاسوں میں ہم شرکت کرتے ہیں ہمیں عالمی سربراہوں کی طرف سے، جنگ کے خاتمے کے لئے اپنی پالیسیوں کے بارے میں، تعریف سننے کو ملتی ہے۔صنعت، ٹیکنالوجی اور دفاع میں مقامیت کی شرح کو 20 فیصد سے بڑھا کر 80 فیصد کرنے کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ " 2023 کے اواخر تک ہمارے مقامی ڈورن جنگی طیارے قزل الما کی سیریل پیداوار شروع ہو جائے گی۔طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ کو اپنی سلامتی کیلئے اپنے سرحدی علاقوں میں ہر قسم کی کارروائی کا حق ہے، ہمیں سرحد پار فوجی کارروائی سے بھی کوئی نہیں روک سکتا۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترک سرحد کے قریب واقع شمالی عراق میں جاری آپریشن کلاؤ لاک کے آغاز سے اب تک ترکیہ نے 480 دہشت گردوں کو بے اثر کیا ہے۔عراقی اور شامی سرحدوں کے پار کرد ملیشیا کے غیر قانونی ٹھکانے ہیں جہاں سے وہ ترکیہ کی سر زمین پر حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ سال 2023 میں ہم اپنے ملّی ڈرون جنگی طیارے قزل الما کی سیریل پیداوار شروع کر دیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک بھر میں کورونا کے مزید 28 کیسز مثبت، 28 مریضوں کی حالت تشویشناک۔ قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 783 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 28 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.48 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 28 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)کے آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کوئٹہ کے مطابق برما ہوٹل سریاب روڈ میں کاروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ہے، دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ دہشتگردوں کی پہچان کرلی گئی ہے ہلاک ہونے والا دہشتگرد نظام الدین کرد اور زخمی ہونے والے ارسلان شاہ کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے ہے، مبینہ دہشتگردوں کی گاڑی سے 80 دستی بم، ایم ایم کے دو پستول اور رانڈز برآمد کرلئے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کینیڈا نے پاکستان کیلئے اپنا ویزا آفس ابوظہبی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔ پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ شفقت علی نے بتایا کہ کینیڈا کی حکومت نے ویزا آفس اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے خطیر رقم مختص کر دی۔ واضح رہے کہ 10 سال پہلے کینیڈا کا ویزا آفس مختلف وجوہات کی بنا پر ابوظہبی منتقل کر دیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فیاض الحسن چوہان نے پنجاب حکومت کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے پر کہا کہ عمران خان نے جس دن پرویزالہی کو پنجاب اسمبلی توڑنے کا کہا وہ ایک سیکنڈ نہیں لگائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی ایک یار باش، لجپال شخص اور ایک وضع دار شخص ہیں جو تعلق نبھانا جانتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بے تکا اور بے ڈھنگا سیاستدان شرجیل میمن کہتا ہے کہ پرویز الہی اسمبلیاں نہیں توڑیں گے، شرجیل میمن سن لے "بندر کیا جانے ادرک کا سواد"، تمھاری سوچ بھی تمھارے کرپٹ لیڈر زرادی جیسی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شرجیل میمن کی اپنی کوئی سیاسی وقعت نہیں، وہ پرویز الہی پر انگلی اٹھاتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انسداد دہشتگردی عدالت نے سنگجانی میں درج احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کردی جبکہ آئندہ سماعت پر سابق وزیر اعظم کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سنگجانی میں درج احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے عمران خان کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے اورعمران خان کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔ وکیل بابراعوان نے موقف اختیار کیا کہ سابق وزیر اعظم زخمی ہیں اور سفر نہیں کر سکتے ،عدالت نے کہا کہ عمران خان ایک سیاسی اجتماع میں موجود تھے ،کیس کو زیادہ دیر التوا کا شکار نہیں بنا سکتے، عدالت کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ عمران خان اسلام آباد میں موجود ہیں یا لاہور؟ وکیل بابراعوان نے کہاکہ عمران خان اس وقت لاہور میں موجود ہیں اور عدالت پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن اسلام آباد انتظامیہ انہیں اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہی ،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان کواسلام آباد داخلے روکنے کا حکمنامہ آپ کے پاس ہے ؟ بابراعوان نے کہا کہ حکمنامہ تحریری طور پر نہیں زبانی کہاں گیاہے جس پر فاضل جج نے کہاکہ سابق وزیر اعظم کے داخلے کے معاملے پر عدالت انتظامیہ سے وضاحت بھی طلب کر سکتی ہے۔ بابراعوان کی جانب سے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروائی گئی،عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر عمران خان کی پیشی ہر صورت یقینی بنائیں۔ بعدازاں عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شہر قائد میں سکھن کے علاقے لانڈھی، بھینس کالونی روڈ نمبر 6 پر قائم نجی دفتر میں ڈاکو گھس آئے، جو لوٹ مار کرکے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار 4 مسلح ملزمان لوٹ مار کے لیے آتے ہیں۔2 مسلح ملزمان نجی دفتر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر کاونٹر سے نقد رقم اور موبائل فون لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے ۔ فوٹیج میں ملزمان کی شکلیں واضح دیکھی جا سکتی ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سکھن اور کیٹل کالونی میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ دن ڈھلتے ہی مغرب کے بعد ڈاکو سڑکوں پر آزادانہ نکل آتے ہیں جب کہ پولیس تھانوں تک محدود رہتی ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ رات 12 بجے کے بعد باڑوں میں بھینسوں کی چوریاں بھی معمول بن چکا ہے۔ دوسری جانب رابطہ کرنے پر سکھن پولیس کی جانب سے مقف دینے سے انکار کردیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف 13 مقدمات خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ 25 مئی لانگ مارچ جلاو گھیرا اور الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد احتجاج پر درج مقدمات کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ دو مقدمات کے خلاف درخواستیں علی امین گنڈا پور کے وکیل نے واپس لے لیں۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے علی امین گنڈا پور کی اخراج مقدمہ کی درخواستیں منظور کیں۔ اسلام آباد کے 15 تھانوں کے ایس ایچ او اور تفتیشی افسران عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ علی امین گنڈا پور کے خلاف ثبوت پیش نہ کرنے پر ہائیکورٹ نے اسلام آباد پولیس پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پولیس افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ جب نوٹس کرے تو رات نیند نہیں آنی چاہیے، ہم جب وکیل تھے تو ہمیں رات نیند نہیں آتی تھی جب صبح عدالت پیش ہونا ہوتا تھا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ پرچے دیں اور سب کو اندر کریں یہ کوئی طریقہ نہیں، نوکری آنی جانی چیز ہے سرکار کا کام ہے تو صحیح طرح کریں ٹوٹل پورا نہ کریں۔ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ، مارگلہ، کورال، بہارہ کہو، سنگجانی، آبپارہ، تھانہ گولڑہ، کراچی کمپنی، تھانہ کھنہ و دیگر تھانوں میں مقدمات درج تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسمبلیاں بچانے پر مشورے ہو رہے ہیں، جب کہ معیشت بچانے پر کام نہیں ہو رہا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی دھنداتنی چھاگئی ہے کہ الیکشن کاسورج طلوع ہونالازمی ہے۔ اب تومفتاح بھی کہہ رہیہیں کہ بانڈ کلیئر ہونیکیباوجودملک ڈیفالٹ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ، ترسیلات، زرمبادلہ کیذخائرکم، اسٹاک ایکسچینج ٹھس۔ پیٹرول، گیس، ڈالرمہنگااورنایاب ہے۔ اسمبلیاں بچانے پر مشوریہورہیہیں جب کہ ملک اورتباہ حال معیشت بچانے پر کام نہیں ہورہا۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر 567 ممبراسمبلیوں سیمستعفی ہو جاتے ہیں توپیچھیرہ کیاجاتاہے۔ اسمبلیاں توڑیں یاچھوڑیں، لولی لنگڑی اسمبلیوں کی طرف کوئی نہیں دیکھ رہا۔ اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکمران اوران کو لانیوالے دونوں افسردہ اور شرمندہ ہیں۔ اکیلے عمران خان نے13 پارٹیوں کی اجتماعی سیاسی قبرکھوددی ہے، جس کی وجہ سے پی ڈی ایم الیکشن سے فراری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج کا کردار غیر سیاسی بنا کر صرف آئینی ذمہ داری تک محدود کر دیا ہے، یہ فیصلہ طویل مدت تک فوج کے وقار کو بڑھانے میں مدد دے گا، فوج کے غیر سیاسی ہونے سے جمہوری اقدار پروان چڑھے گا ، ملکی سیاست میں کردار کی وجہ سے فوج کو ہمیشہ شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے، پاکستان کے مشرقی وسطی، خلیجی ممالک کیساتھ دوستانہ تعلقات ہیں۔خلیجی اخبار کودیے گئے انٹرویو میں چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نیبذریعہ عسکری سفارت کاری عالمی سیاست پرتوازن قائم رکھا۔ سپہ سالار نے کہا کہ فوج کے غیر سیاسی ہونے کو کچھ افراد نے ہدف تنقید بنایا۔ فوج کے غیر سیاسی ہونے سے جمہوری اقدار پروان چڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ فوج پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے کے باوجود غیر سیاسی رہنے کے فیصلے پر ثابت قدم رہے گی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا انٹرویو میں مزید کہنا تھا کہ فوج کے غیر سیاسی ہونے سے پاکستان میں سیاسی استحکام کوفروغ ملے گا۔غیر سیاسی رہنے سے فوج کے عوام سے تعلقات مضبوط ہوں گے۔ غیرسیاسی ہونے سے ریاستی ادارے اپنے امور سرانجام دینے میں مثر ثابت ہوں گے ۔
سیاسی معاملات میں مداخلت سے عوامی حمایت اور افواج کے درمیان وابستگی ختم ہو جاتی ہے۔ انٹرویو میں سپہ سالار نے مزید کہا کہ پاک فوج نے پاکستانی قوم کا بے مثال احترام اور اعتماد حاصل کیا۔ قومی سلامتی اور ترقی میں فوج کے تعمیری کردار کو ہمیشہ غیر متزلزل عوامی حمایت حاصل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلیجی اور مشرق وسطی کے دیگر ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں۔ عرب ریاستوں کے ساتھ ہمارے بے لوث تعلقات ہیں۔ مشکل وقت میں عرب ممالک کی فراخدلانہ اور غیر مشروط حمایت کے مشکور ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ مشرق وسطی ممالک کے مفادات کے تحفظ کی حمایت کی ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپریشن ردالفسادکا مقصد دہشت گردوں اور انتہا پسند گروپوں کا خاتمہ کرنا تھا۔ ہم نیدہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کامیابیاں حاصل کیں۔ مشکل ترین وقت میں دنیا کی بہترین فوجی قوتوں میں سے ایک کی خدمت اور قیادت اعزاز ہے۔ 4 دہائیوں میں پاک فوج کو ایک مسلسل ابھرتی ہوئی قوت کے طور پر دیکھا ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم نیمحدود وسائل کا بہترین استعمال کرتے ہوئے خود کو جدید تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کیا۔ مستقبل میں پاک فوج کو مربوط اور ایک جدید فورس کے طور پر دیکھتا ہوں۔ کوئی بھی قوم صرف دفاعی قوت کی وجہ سے محفوظ نہیں ہوتی ۔ ہم نوجوانوں کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتے، ہماری نوجوان نسل کل آبادی کا 60 فیصد ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ مسلح افواج مادر وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج قوم کی طرف سے اپنی طاقت اور حمایت حاصل کرتی ہیں۔ نوجوان نسل اپنا وقت اور توانائی تعلیم اور ہنر کے لیے وقف کریں۔ ایماندارای اور بے لوث محنت ترقی پسند معاشرے کی بنیاد ہے۔ نوجوان خود کو تفرقہ انگیز پروپیگنڈے سے محفوظ رکھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ (یو این) نے جنوب مشرقی وسطی افریقی جمہوریہ (سی اے آر) میں ایک ہوائی اڈے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں مراکش کا ایک امن فوجی ہلاک ہو گیا تھا۔
اوبو ہوائی اڈے پر اقوام متحدہ کے امن دستوں پر حملہ جمعرات کو اقوام متحدہ کی زیرقیادت ایک کارروائی کے دوران ہوا ۔ اس آپریشن کے ذریعے ہوائی اڈے کی حدود کو محفوظ بنایا جا رہا تھا تاکہ طیاروں کو اترنے کی اجازت دی جا سکے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گو تر یس نے اپنے ترجمان کے ذریعے جاری کردہ اپنے بیان میں حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔
انہوں نے ہلاک ہونے والے امن فوجی کے اہل خانہ اور مراکش کی بادشاہت اورعوام کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت اس طرح کے حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں ۔ انہوں نے وسطی افریقی جمہوریہ کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سانحہ کے مرتکب افراد کی شناخت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے تاکہ انہیں جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
سلامتی کونسل نے ایک بیان جاری کیاجس میں اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے ۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اس قسم کے حملوں کی منصوبہ بندی، ہدایت یا معاونت میں ملوث پا ئے جا نے والے کسی بھی شخص پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔
سیئول(شِنہوا) جنوبی کوریا کے صوبہ گینگون کی مشرقی ساحلی کاؤنٹی یانگ یانگ میں ایک ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
اتوار کویونہاپ نیوزایجنسی کے مطابق انتظامیہ کو آگ پر قابو پانے کے بعد جائے وقوعہ سے 5 لاشیں ملی ہیں ۔
یہ ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 50 منٹ پر گر کر تباہ ہوا اور گرنے کے فوری بعد شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا ۔
اس ہیلی کاپٹر کو سوکچو، گوسیونگ اور یانگ یانگ کی مقامی حکومتوں نے مشترکہ طور پر لیز پر لیا تھا جو کہ جنگل میں آگ بجھانے کی سرگرمیوں کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ۔
بیجنگ (شِںہوا) چین نے غیر ملکی تجارت کی نمو کے فروغ میں اپنی تازہ ترین پیشکش کے تحت مزید 33 شہروں اور خطوں میں سرحد پار ای کامرس کے لئے جامع آزمائشی علاقے قائم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
یہ اس قسم کے آزمائشی علاقوں کی 7 ویں کھیپ ہے جس کے بعد ملک بھر میں ان کی تعداد 165 ہوگئی ہے۔
سرحد پار ای کامرس کے جامع آزمائشی علاقوں کی تازہ ترین کھیپ میں شامل علاقے چین کے وسطی اور مغربی علاقوں کے ساتھ ساتھ ملک کے سرحدی علاقوں میں واقع ہیں۔
توقع ہے کہ آزمائشی علاقے روایتی صنعتوں کی تبدیلی اور اپ گریڈنگ آسان کرنے اور غیر ملکی تجارت کو بہتر بنانے اور اس کی بہتری میں مدد کریں گے۔
حالیہ برسوں میں سرحد پار ای کامرس تجارت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اس کا تجارتی حجم گزشتہ 5 برس میں تقریباً 10 گنا بڑھ کر 2021 میں 19.2 کھرب یوآن (تقریباً 269.14 ارب امریکی ڈالرز) ہوگیا تھا۔
2022 کی پہلی ششماہی میں اس تجارتی حجم میں گزشتہ برس کی نسبت 28.6 فیصد اضافہ ہوا۔
بیجنگ (شِنہوا) چائنہ اکیڈمی برائے خلائی ٹیکنالوجی کے مطابق تیان ژو-5 کارگو خلائی جہاز پر خلائی ایندھن کے سیل پےلوڈ نے اپنے مدار میں آزمائش مکمل کرلی ہے، جبکہ چین میں پہلی بار اس قسم کی آزمائش کی گئی ہے۔
چائنہ اکیڈمی برائے خلائی ٹیکنالوجی کے ماتحت نظام کے ڈویلپر بیجنگ اسپس کرافٹ مینوفیکچرنگ کمپنی لمیٹڈ کے چیف ڈیزائنر وان چھنگ آن کے مطابق آزمائشوں نے ابتدائی طور پر نظام کی خصوصیات کو ویکیوم، کم درجہ حرارت اور مائیکرو گریویٹی، خلائی ایندھن کے سیل انرجی سسٹم کی ترقی اور کلیدی ٹیکنالوجی تحقیق کے لیے اہم ڈیٹا اور نظریاتی معاونت فراہم کرنے جیسے امور میں تصدیق کی۔
وان نے کہا کہ آزمائشوں کا مقصد انسان بردار چاند کے کھوج مشن اور خلا کی گہرائی تک تلاش جیسے ملک کے مستقبل کے بڑے منصوبوں میں خلائی ایندھن کے سیل انرجی نظام میں معاونت فراہم کرنا ہے۔
تیان ژو جنوبی جزیرہ صوبہ ہائی نان میں واقع وین چھنگ خلائی جہاز لانچ مرکز سے 12 نومبر کو لانچ کیا گیا تھا۔
دارالسلام (شِنہوا) تنزانیہ میں چینی سفارتخانہ نے بندرگاہی شہر دارالسلام کے ایک پرائمری اسکول میں 136 معذور طلباء کو بنیادی اشیائے ضرورت کا عطیہ دیا ہے۔
یوہورو مچانگانیکو پرائمری سکول کو دیئے گئے عطیہ میں خوراک ، ادویات، ملبوسات ، کھانا پکانے کا سامان اور بستر کا سامان شامل تھا۔
تنزانیہ میں چین کے سفیر چن منگ جیان نے کہا کہ معذور افراد سے محبت اور ان کی دیکھ بھال ایک طویل المعیاد کام ہے جس کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں، اداروں اور ملکوں کی مشترکہ شرکت اور کوششوں کی ضرورت ہے۔

بیجنگ (شِنہوا) چین کے بڑے صنعتی اداروں کے منافع میں رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران 3 فیصد کمی ہوئی ہے۔
قومی بیوروبرائے شمارت کے اعدادوشمار کے مطابق 2 کروڑ یوآن (تقریباً 28 لاکھ امریکی ڈالرز) سالانہ کاروباری آمدن رکھنے والے صنعتی اداروں کو اس مدت کے دوران مجموعی طور پر 69.8 کھرب یوآن کی مشترکہ آمدن ہوئی۔
اس مدت کے دوران ان اداروں کی آمدن میں شرح نمو برقرار رہی اور یہ گزشتہ برس کی نسبت 7.6 فیصد اضافے سے 1117.8 کھرب یوآن ہوگئی۔
قومی بیورو برائے شماریات نے بتایا کہ جنوری۔ اکتوبر کے دوران 41 بڑی صنعتوں میں سے 19 کے نفع میں اضافہ ہو۔ تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 1.1 گنا اضافہ ہوا جبکہ کان کنی اور واشنگ کی صنعت کے منافع میں اضافے کی شرح 62 فیصد رہی۔
قومی بیورو برائے شماریات کے سینئر شماریات دان ژو ہونگ نے نشاندہی کی ہے کہ منافع میں کمی کے باوجود مجموعی طور پر صنعتی اداروں کے کاروباری منافع کا ڈھانچہ بہتر ہوتا جارہا ہے جس میں درمیانی اور چھوٹے سطح کے کچھ اداروں کے نفع کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
شین ژین(شِنہوا) یونیسکو بیجنگ آفس کے ڈائریکٹر شہباز خان نے کہا ہے کہ چین نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران پیشہ ورانہ تعلیم کے شعبے میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں اور تعلیمی ترقی میں اس کی کامیابیوں نے اسے بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ممالک میں پیشہ ورانہ تعلیم کومضبوط بنانے کے لیے ایک رول ماڈل بنا دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل کانفرنس آن ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (ٹی وی ای ٹی) 2022 کے دوران شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔
شہباز خان کا تعلق پاکستانی شہرجہلم سے ہے۔ دریائے جہلم سے وابستہ یادوں کی ان کے مستقبل کے کیریئر پر گہری چھاپ ہے، تعلیمی شعبے میں انہوں نے اعلیٰ تعلیم کی پائیدار ترقی کے ساتھ ساتھ فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت پر توجہ دی۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تبدیلی کے مضبوط تجربات پیش کرنے کے ساتھ چین تیزی سے ترقی کرنے والا ایک ملک ہے ، انہوں نے کہا کہ چین کے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کے اداروں میں شاندار تجربات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علم کا تبادلہ اور شراکت داری تیزی سے ضروری ہوتی جا رہی ہے، کیونکہ دنیا پہلے سے کہیں زیادہ ایک دوسرے سے منسلک اوراس کی رفتار تیز تر ہے۔ اس لیے موجودہ اور مستقبل کی لیبر مارکیٹ کو درکارمہارتوں کو پورا کرنے کے لیے بیلٹ اینڈ روڈ ممالک میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ اداروں کے معیار کوبہتر کرنے کی فوری ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پیش کرنے کے مضبوط تجربے کے ساتھ، چینی اداروں اور بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ممالک کے درمیان شراکت داری سے مہارت کی ترقی میں اضافہ اور ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کی اصلاحات میں تیزی آئے گی۔ اس سے وہ مساوات، شمولیت، باہمی مفاد اور سب کے لیے معیاری تعلیم کے اصولوں کے تحت مزید بین الاقوامی تعلیمی تعاون اور تبادلوں کو فروغ دے سکیں گے جس میں کوئی پیچھے نہیں رہے گا۔
ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پر بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی کانفرنس 2022 جمعرات اور جمعہ کو چین کے شہروں بیجنگ، شنگھائی، شین ژین اورچھوان ژو میں مشترکہ طور پر منعقد کی گئی۔

چھنگ ڈو (شِنہوا) نذیر احمد بازئی چین- پاکستان مشترکہ تحقیقی مرکز برائے زمینی سائنس میں پوسٹ ڈاکٹریٹ کررہے ہیں، وہ حال ہی میں پاکستان میں اپنا کام ختم کرکے چین واپس آئے ہیں۔
مرکز کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سو لی جن کے مطابق، نذیر احمد بازئی بنیادی طور پر گلیشیئرز اور برف کی جھیلوں کی تباہ کاریوں پر تحقیق میں مصروف ہیں۔ چین اور پاکستان آفات کی روک تھام اور تخفیف پر زیادہ قریبی تعاون کرتے ہیں، اس لیے دونوں ممالک کے درمیان متعلقہ شعبے میں تعاون کے زیادہ مواقع ہیں۔
چین اور پاکستان نے آفات کی روک تھام اور تخفیف میں قریبی تعاون کو برقرار رکھا ہے۔ 2006 کے اوائل میں چین- پاکستان مشترکہ تحقیقی مرکز برائے زمینی سائنس کے ڈائریکٹر کوئی پھنگ کی ٹیم نے پاکستان میں جامعہ پشاور کے متعلقہ ماہرین کے ساتھ قدرتی آفات کی تحقیقات اور قراقرم ہائی وے پر لینڈ سلائیڈز اور ملبے کے بہاؤ بارے خطرے کے تخمینے میں تعاون کیا۔
مرکز اور پاکستان قراقرم بین الاقوامی یونیورسٹی نے رواں سال جولائی میں شیشپر گلیشیئر پر 2 ہزار 550 میٹر کی بلندی پر پہلا موسمیاتی اسٹیشن نصب کیا تھا تاکہ ہنزہ میں موسمیات اور ہائیڈرولوجی اور گلیشیئر جھیل پھٹنے والی آفات کی نگرانی کی جا سکے۔ نذیر احمد بازئی نے ابتدائی فیلڈ انوسٹی گیشن اور اسٹیشن کی تعمیر میں حصہ لیا۔
نذیر احمد بازئی نے کہا کہ حقیقی ڈیٹا نکالنا، گلیشیئر کی صورتحال اور آئس ڈیم جھیل میں اضافے کی نگرانی سے مجھے مقامی حکام کو تخفیف کی پالیسیاں تجویز کرنے اور سیلاب سے پہلے مقامی آبادی کو آگاہ کرنے میں مدد ملی۔
رواں سال جون کے وسط سے پاکستان کے کئی صوبے شدید بارشوں کے متعدد اسپیل کی زد میں رہے۔ جس کی وجہ سے شدید سیلاب آیا ۔ آفت کے بعد، چین ۔ پاکستان مرکز نے فعال طور پر پاکستان کی ضروریات پر ردعمل دیا۔ مرکز کے مشترکہ تعمیراتی یونٹس اور تحقیقی اداروں کو منظم کیا، اور "پاکستان فلڈ ڈیزاسٹر ایمرجنسی انویسٹی گیشن اینڈ ایویلیوایشن" پراجیکٹ کو شروع کرنے کے لیے پاکستانی سائنسدانوں کے ساتھ مشترکہ پراجیکٹ ٹیم بنائی۔
محققین نے 5 چینی اور انگریزی ڈیزاسٹر ہنگامی رپورٹس اور 10 چینی اور انگریزی سائنسی ہنگامی بریفنگز مکمل کیں اور انہیں پاکستان میں چینی سفارت خانے، پاکستان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، پاکستان کی وزارت موسمیاتی تبدیلی اور دیگر محکموں کو سائنسی طور پر مقامی ڈیزاسٹر ایمرجنسی ریسکیو میں مدد کے لئے بھیجا۔
سو نے کہا کہ چین- پاکستان مشترکہ تحقیقی مرکز برائے زمینی سائنس ایک سائنسی تحقیقی ادارہ ہے ،جو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت قدرتی آفات، حیاتیاتی ماحول، وسائل کی ترقی اور علاقائی معیشت کی پائیدار ترقی کے پہلوؤں میں سائنسی تحقیق اور تعلیمی تعاون کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
دریائے ہنزہ میں پاسو گلیشیئر پر چین ۔پاکستان مشترکہ تحقیقی ٹیم کام کررہی ہے۔ (شِنہوا)
رواں سال ستمبر سے نومبر تک مرکز نے چین۔ پاکستان زلزلے کی نگرانی اور روک تھام کی ٹیکنالوجی اور سی پیک موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی نتائج بارے میں 2 تربیتی کورسز کا انعقاد کیا۔
سن نے کہا کہ اس وقت ہم نے پاکستان کے شمالی علاقے میں 2 لینڈ سلائیڈ نگراں مقام، ایک مٹی کے تودے گرنے کا نگراں مرکز، اور گلیشیئر کا موسمیاتی اسٹیشن نصب کیا ہے۔ ہم گلگت میں قراقرم بین الاقوامی یونیورسٹی میں ایک علاقائی نگراں مرکز بنانے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں تاکہ اس کی تعمیر اور دیکھ بھال میں مدد ملے۔
نذیر احمد بازئی نے کہا کہ میں نے چین میں سیکھی ہوئی تکنیک کو مقامی افراد تک پہنچانے میں خوشی محسوس کی۔ اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ مستقبل میں چین- پاکستان مشترکہ تحقیقی مرکز برائے زمینی سائنس پلیٹ فارم سے ہم مقامی حکومتوں کو ڈیٹا فراہم کریں گے اور مقامی آبادی کی بہتر زندگی کے لیے مدد کریں گے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے آزاد جموں و کشمیراور پاکستانی طلبا کے لیے چین کی بہترین یونیورسٹیوں میںاعلی تعلیم حاصل کرنے اور تحقیق کرنے کے لیے چینی وظائف 2023-24 کا اعلان کر دیا، ایچ ای سی پورٹل پر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ جمعرات 15 دسمبر ہے، انڈرگریجویٹ طلبا کو 2,500یوان، ماسٹرز کے طلبا کو 3,000 اور پی ایچ ڈی طلبا کو 3,500یوان ماہانہ وظیفہ ملے گا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے آزاد جموں و کشمیراور پاکستانی طلبا کے لیے چین کی بہترین یونیورسٹیوں میں اپنی دلچسپی کے شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے اور تحقیق کرنے کے لیے چینی وظائف 2023-24 کا اعلان کیا ہے۔ چینی اسکالرشپ کونسل دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو بڑھانے کے مقصد سے یہ وظائف پیش کر رہی ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے، ایچ ای سی ان وظائف کے لیے نامزد کرنے والی ایجنسی ہے۔ چائنا اسکالرشپ کونسل جسے وزارت تعلیم، عوامی جمہوریہ چین کی طرف سے سونپا گیا ہے، چینی حکومت کے اسکالرشپ پروگرام کے اندراج اور انتظام کے لیے ذمہ دار ہے۔
اہل درخواست دہندگان متعلقہ شعبے میں انڈرگریجویٹ بیچلرز، ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ پی ایچ ڈی پروگراموں کے لیے اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ نامزد چینی یونیورسٹیاں سائنس، انجینئرنگ، زراعت، طب، معاشیات، قانونی علوم، مینجمنٹ میں وسیع قسم کے تعلیمی پروگرام پیش کرتی ہیںجن میں ہرسطح پر اسکالرشپ حاصل کرنے والوں کے لیے تعلیم، تاریخ، ادب، فلسفہ اور فنون لطیفہ کے مضامین شامل ہیں۔ ایچ ای سی پورٹل www.scholarship.hec.gov.pk پر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ جمعرات 15 دسمبر 2022 ہے۔ درخواست دہندگان ٹیسٹوں کے لی https://etc.hec.gov.pk پر جا کر آن لائن درخواستیں جمع کرائیں۔ جن کے پاس یکم جنوری 2022 کے بعد پہلے سے ہی درست سکور ہے وہ درخواست جمع کرواتے وقت ایچ ای سی پورٹل پر اسکور جمع کر سکتے ہیں۔
اس میں تعلیم، انتظامیہ کے اخراجات، ہیلتھ انشورنس اور طلبا کی سرگرمیوں کی اخراجات شامل ہو سکتے ہیں۔ تاہم چین حکومت کے مطابق یونیورسٹی ہر ایوارڈ حاصل کرنے والے کو مفت یونیورسٹی ہاسٹل یا رہائش کی سبسڈی پیش کرے گی۔ اسکالرشپ پروگرام کے تحت انڈرگریجویٹ طلبا کو 2,500یوان ماہانہ ماسٹرز کے طلبا کو 3,000 ماہانہ اور پی ایچ ڈی طلبا کو 3,500یوان ماہانہ کا وظیفہ ملے گا۔ سفری اخراجات طلبہ خود برداشت کریں گے اور ایچ ای سی کی کوئی مالی ذمہ داری نہیں ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جڑواں دھاتوں نائوبیم اور ٹینٹلم کی مقامی پروسیسنگ کے ذریعے پاکستان میں صنعتی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے، گلگت بلتستان ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ میںوسیع زخائر موجود ہیں۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق جڑواں دھاتوں نائوبیم اور ٹینٹلم کی مقامی پروسیسنگ کے ذریعے پاکستان میں صنعتی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان پراسیس شدہ فارمز اورصنعتی اشیا کی درآمد،طبی اور صنعتی اشیا کی تیاری پر بہت زیادہ زرمبادلہ خرچ کرتا ہے۔گلوبل مائننگ کمپنی کے پرنسپل جیولوجسٹ، ماربل اینڈ گرینائٹ اینڈ منرلز کی نیشنل کونسل کے ممبر اور پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن میں ارضیات کے سابق جنرل منیجر محمد یعقوب شاہ نے کہاکہ یہ صنعت اور منافع کمانے کے لیے ایک انقلابی موضوع ہے۔ ٹینٹلم کا کوئی متبادل معدنیات ابھی تک دریافت نہیں ہوا ہے۔ اس کا غیر معمولی معیار دیگر تمام موازنہ دھاتوں سے زیادہ چارج فی گرام ذخیرہ کرنا ہے۔ عالمی سطح پربرازیل، کینیڈا اور آسٹریلیا اس کے سرکردہ پروڈیوسر اور برآمد کنندگان ہیں۔ کانگو، برونڈی، ایتھوپیا، موزمبیق، نائیجیریا، روانڈا، یوگنڈا میں بھی فعال طور پر کان کنی کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ گلگت بلتستان ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ میں چٹانوں کی تشکیل میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اگر اس کی پروسیسنگ پاکستان میں شروع ہوتی ہے تو یہ فطری بات ہے کہ دوسرے ممالک ان اہم جڑواں دھاتوں کے حوالے سے ہمارے تجارتی شراکت دار بن جائیں گے۔ٹینٹلم بڑے پیمانے پر بہت سے صنعتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جن میںسیمی کنڈکٹرز، طبی آلات، متعدد تیزابوں کے خلاف اینٹی کورروسیو، الیکٹرانک انڈسٹری، ایرو اسپیس، ڈیفنس، فرنس، الیکٹرانکس، جی پی ایس سسٹم، ایئر بیگ میکانزم، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم، اور زیورات شامل ہیں۔ جیٹ انجنوں، ہائی پریشر پائپ لائنوں، سپر کنڈکٹنگ میگنیٹ، بریک ڈسک، پل، راکٹ، تیل گیس پائپ لائنوں، کی تیاری میں استعمال ہونے والے اعلی طاقت والے سٹینلیس سٹیل اور دیگر دھاتوں کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والے مرکب دھاتوں کی طاقت کو بہتر بنانے کے لیے یہ بہترین مواد ہے۔
پاکستان کی نائوبیم، ٹینٹلم، وینیڈیم، اور زرکونیم ایسک کی درآمدات میں 2006 سے 2020 تک اضافہ ہوا اور چین 100 فیصد تقریبا 99 ہزار امریکی ڈالرکے حصص کے ساتھ سرفہرست تجارتی شراکت دار رہا۔سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سرجیکل کمیٹی کے ممبر مکینیکل انجینئر فیضان الحق مرزا نے کہاہم پاکستان میں مصنوعی ہپ جوائنٹ بنانے والے پہلے ادارے ہیں۔ انتہائی زنگ اور الکلائن مزاحم ہونے کی وجہ سے، ہم امپلانٹس اور جسم کے مصنوعی جوڑوں کی تیاری کے لیے سٹینلیس سٹیل الائے درآمد کرتے ہیں۔ مقامی پیداوار کے لیے ایسی دھاتیں درآمد کرنا بھی آسان نہیں ہے۔ٹینٹلم کی حیاتیاتی مطابقت کو جسمانی سیالوں کے سامنے آنے پر منفی مدافعتی ردعمل کو متحرک نہ کرنے کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان دنیا کی 37ویں بڑی ای کامرس مارکیٹ ہے، ای کامرس سے آمدنی 2019 میں 2.1 ارب ڈالر، 2020 میں 4 ارب ڈالر اور 2021 میں 7.3 ارب ڈالر رہی،پاکستان کی معیشت ٹاپ 20میں شامل ہونے کی صلاحیت کی حامل بن سکتی ہے،ای کامرس کی سرگرمیاں فی کس آمدنی، روزگار کے مواقع اور جی ڈی پی کی نمو پر مثبت اثر ڈالیں گی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق اگر حکومت سرمایہ کاری کے لیے دوستانہ پالیسیاں وضع کرے اور آپریٹنگ کاروباروں سے وابستہ دانشورانہ املاک کے حقوق کو یقینی بنائے توای کامرس پاکستان میں ایک اہم معاشی محرک بن سکتا ہے۔ ملک میں ای کامرس کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ایک محقق محمد شاہ رخ خان نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پاکستان اس وقت دنیا کی 37ویں بڑی ای کامرس مارکیٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اسے ٹاپ 20 میں شامل کرنے کی صلاحیت ہے لیکن اس کے لیے بڑے اقدامات کرنے کی ضرورت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ای کامرس سے آمدنی 2019 میں 2.1 بلین ڈالر، 2020 میں 4 بلین ڈالر اور 2021 میں 7.3 بلین ڈالر رہی۔ انہوں نے کہا کہ ای کامرس کی آمدنی 2025 میں 9.1 بلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس میں ذاتی معلومات اور کریڈٹ کے لیک ہونے کی وجہ سے آن لائن ادائیگی کے طریقوں پر اعتماد کا فقدان بھی شامل ہے۔ کارڈ کی خلاف ورزی، ناقص خریداری کے تجربات؛ آگاہی کی کمی اور ٹیکنالوجی کو اپنانا اور فرسودہ ڈسٹری بیوشن اور لاجسٹکس نیٹ ورک بھی مسائل ہیں۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ لاجسٹک پرفارمنس انڈیکس میں پاکستان 160 ممالک میں 122 ویں نمبر پر ہے۔ جنوری 2022 میں پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد تقریبا 82.90 ملین تھی جو کہ 2021 میں 61.34 ملین تھی۔ انٹرنیٹ انٹرنیٹ کی دستیابی تیز تر ہونے اور ای کامرس کے صارفین اور فروخت کنندگان کو فروخت اور خریداری کا منفرد تجربہ فراہم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کے حوالے سے پاکستان دنیا میں 16ویں نمبر پر ہے۔ 2021 میں ملک میں تقریبا 47.1 ملین لوگ سمارٹ فون استعمال کر رہے تھے۔ ہمارے پاس کاروبار سے کاروبار کی صلاحیت ہے جو ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانے میں مدد فراہم کرے گی۔ چین اور امریکہ کو لاجسٹکس اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس میں لچکدار مسابقتی فائدہ حاصل ہے۔ پاکستان میں ایک مضبوط سپلائی چین مینجمنٹ نیٹ ورک کا فقدان ہے۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ ہول سیل، ریٹیل اور گودام سمیت امریکی لاجسٹک صنعت کا پیمانہ تقریبا 900 بلین ڈالر ہے جو اس کی مجموعی ملکی پیداوار کا 10 فیصد ہے۔ چین کے پاس لاجسٹکس اور ڈسٹری بیوشن کا ایک غالب نیٹ ورک ہے۔ چین نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کا حصہ بننے کے بعد اپنے سپلائی چین نیٹ ورک کو بڑھانا شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ کے پاس مضبوط گھریلو اور عالمی ادائیگی نیٹ ورک سیٹ اپ اور پالیسیاں ہیں۔ پاکستان میں آن لائن ادائیگیوں کے لیے بنیادی ڈھانچے کی کمی ہے۔ ریگولیٹری اور قانونی رکاوٹیں ترقی پذیر ممالک میں ای کامرس کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ پاکستان میں ای کامرس کی رسائی میں بہتری کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں انٹرنیٹ کی رسائی 36 فیصد ہے جبکہ چین اور امریکہ میں یہ بالترتیب 74.4 فیصد اور 92 فیصد ہے۔ ای کامرس سیکٹر میں پاکستان کے ریگولیٹری اقدامات کو کم سے کم حکومتی مداخلت کے ساتھ بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ "کاروبار کو چلانے کے لیے سرمایہ کاری کے لیے سازگار ٹیکس کی پالیسیاں وضع کرنے اور دانشورانہ املاک کے حقوق کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں ای کامرس کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے سپلائی چین کا ایک مضبوط ڈھانچہ تیار کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ای کامرس کی سرگرمیاں فی کس آمدنی، روزگار کے مواقع اور جی ڈی پی کی نمو پر مثبت اثر ڈالیں گی۔ ای کامرس کے ذریعے بین الاقوامی برانڈ کے فروغ سے پاکستان کے تجارتی خسارے کو تجارتی سرپلس میں تبدیل کرنے میں مدد ملے گی۔ حکومت کو تحقیق اور ترقی پر توجہ دینی چاہیے تاکہ پاکستانی مصنوعات کی عالمی مانگ میں اضافہ ہو۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان سائنس فاونڈیشن اور چائنا پاکستان یوتھ سائنٹیفک فورم کے درمیان سائنسی علم کے فروغ اور اشتراک کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں،ملک بھر میں منتخب 450سکولوں میں جدیدلیبارٹریز میں ہائی ٹیک آلات نصب کیے جائیں گے، پہلے مرحلے میں ٹاپ 50 اسکولوں کا انتخاب کیاگیا ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سائنس فاونڈیشن اپنے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی اقدام ایس ٹی ای ایم کے تحت نوجوانوں کو تکنیکی مہارتیں فراہم کرے گی جس کا مقصد پانچویں صنعتی انقلاب کے لیے افرادی قوت اور طلبا کے کاروباری جذبے کو پروان چڑھانا ہے تاکہ وہ صرف ملازمتیں تلاش کرنے کے بجائے ملازمتیں پیدا کر سکیں۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے پروگرام کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر وسیم نے کہا کہ پاکستان سائنس فاونڈیشن اور چائنا پاکستان یوتھ سائنٹیفک فورم کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ یہ ایم او یو اس پروگرام کے اقدامات کو نصاب کی ڈیزائننگ میں چینی ماہرین سے مدد حاصل کرنے اور دونوں ممالک کے سائنسدانوں کے درمیان تعلیمی تبادلے کرنے کے قابل بنائے گا۔ان کے مطابق ایس ٹی ای ایم ملک بھر میں سائنسی علم کے فروغ اور اشتراک اور معیشت کو بہتر بنانے میں انمول ثابت ہوگا۔
یہ منصوبہ مارکیٹ میں انتہائی مطلوبہ مہارتوں کو فروغ دے گا جن میں کمپیوٹر پروگرامنگ لینگوئجز، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اور پاکستان کی موجودہ صنعتی ضروریات پر مبنی سائنسی پروجیکٹس شامل ہیں۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی منظوری پی ایس ڈی پی نے دی ہے۔طاہر وسیم نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد 450 سکولوں کا احاطہ کرنا ہے تاہم محدود فنڈز کی وجہ سے یہ منصوبہ پہلے مرحلے میں صرف 50 سکولوں کا احاطہ کرے گا۔انہوں نے وضاحت کی کہ یہ پروگرام نویں جماعت سے طلبا کو تربیت دینا شروع کر دے گا۔ اسکول لیبز میں ہائی ٹیک آلات نصب کیے جائیں گے جن میں 3D پرنٹرز، ونائل کٹر، ڈیزائن کمپیوٹر، اور کٹس شامل ہوں گی۔ اس پروجیکٹ سے طلبا کو نئی تکنیک سیکھنے میں مدد ملے گی جو تعلیمی ترقی کے لیے ضروری ہے۔اسکولوں کے انتخاب کے معیار کی وضاحت کرتے ہوئے وسیم نے کہا کہ پاکستان سائنس فاونڈیشن نے ہر صوبے کے تعلیمی محکموں سے رابطہ کیا ہے تاکہ شاندار تعلیمی نتائج والے اسکولوں کی فہرستیں طلب کی جائیں۔
کل 1,000 سکولوں کی اطلاع پاکستان سائنس فاونڈیشن کو دی گئی جن کے تعلیمی نتائج اعلی ہیں۔ ان اسکولوں میں سے پاکستان سائنس فاونڈیشن نے پہلے مرحلے میں ٹاپ 50 اسکولوں کا انتخاب کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایف نے ہر صوبے سے 10 سکولوں کا انتخاب کیا ہے جو خطے کی اعلی یونیورسٹیوں سے منسلک ہوں گے۔ منتخب یونیورسٹیوں میں جدید لیبارٹریز اور ان یونیورسٹیوں سے ملحقہ سکولوں میں لیبز تیار کی جائیں گی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ کسی اسکول کا کسی یونیورسٹی کے ساتھ الحاق طلبا کو یونیورسٹی کے پروفیسرز کے ان پٹ سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنائے گا۔ اس طرح، انہیں اعلی سطح کی مہارت اور تربیت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ یونیورسٹیاں طلبا کے سیکھنے کے لیے مزید وسائل اور سہولیات فراہم کریں گی۔سائنس اور ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ کے مطابق، پروگرام کا بنیادی مقصد خاص طور پر بلوچستان جیسے پسماندہ علاقوں میں ملک بھر میں سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعات کو فروغ دینا ہے۔وزیر نے کہا کہ انہوں نے پی ایس ایف کے سیکرٹری کو بلوچستان کے پانچ سرکاری سیکٹر ہائی سکولوں کو تجرباتی آلات اور سائنسی مواد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان کا شریف شہری لکھی درخواست پرخاتون کیخلاف مقدمہ درج کرنے پر پولیس سے جواب طلب کرلیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے مدعی کے نام کی جگہ پاکستان کا شریف شہری لکھی درخواست پر خاتون کیخلاف کارروائی کرنے پر پولیس سے جواب طلب کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کو 5 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے خاتون کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خاتون پر درج ایف آئی آر میں نہ مدعی کا نام نہ پتہ نہ ہی موبائل نمبر درج ہے ، درخواست کے آخر میں صرف یہ لکھا ہے پاکستان کا ایک شریف شہری ہوں ،عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ اس درخواست کی بنیاد پر شامل تفتیش نہ ہونے پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، درخواست گزار کا نہ نام لکھا ہیاور نہ ہی پتا اور فون نمبر درج ہے،اس پر کارروائی کرنے کا تفتیشی افسرکے پاس کوئی جواز نہیں تھا،عدالت نے استفسار کیا کہ پاکستان کا ایک شریف شہری ہوں اس قسم کی درخواست پر کون سی فوجداری کارروائی ہو سکتی ہے؟ خاتون نے اے آئی جی کے شوہر تیمور شامل پر بھی جنسی ہراسگی کے سنجیدہ نوعیت کے الزامات لگائے، تیمور شامل کے خلاف ایس ایس پی آپریشنز کو دی گئی درخواست سے عدالت کو آگاہ کیا جائے،خاتون نے 13نومبر کو تھانہ آبپارہ میں اخراج مقدمہ کی درخواست دی تھی، پولیس کے مطابق درخواست 8نومبر کو ویمن پولیس اسٹیشن کو موصول ہوئی،پولیس نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ خاتون شراب کے نشے میں دھت سپر مارکیٹ ریسٹورنٹ گئی اور وہاں موجود لوگوں کو دھمکیاں دیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
حقیقی آزادی مارچ کی سیکیورٹی پر10ہزار پولیس اہلکارتعیناتکیا گیا تھا جبکہ صورتحال کی فضائی نگرانی بھی کی گئی،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے جلسے اور مارچ سے متعلق راولپنڈی پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے،حقیقی آزادی مارچ کی سیکورٹی پر10ہزار پولیس اہلکار تعینات ر ہے،جلسہ گاہ کوچاروں اطراف سے رکاوٹیں لگاکرسیل کردیا گیا تھا ، واک تھروگیٹ کے ذریعے داخلے کی اجازت تھی،پنڈال میں داخلے سے قبل شرکا کی جامہ تلاشی لیگئی جبکہ عمران خان کے لئے بلٹ پروف لفٹ تیار کی گئی تھی اور متبادل کے طور ریمپ بھی لگایا گیا تھا،سی پی او،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر تے رہے جبکہ 10ہزار کے قریب افسران و اہلکار سیکیورٹی و ٹریفک فرائض انجام دیے،ٹریفک انتظامات کے لئے ٹریفک پولیس کے 750افسر و اہلکاروں نے فرائض انجام دیے جبکہ ایلیٹ کے 270سے زائد کمانڈوز سیکیورٹی پر مامور رہے،جلسہ گاہ اورگردونواح میں ایلیٹ کمانڈوزاورڈولفن فورس کی خصوصی ٹیموں کا گشت جاری رہا،200سے زائد چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے تھے جبکہ 100سے زائدمقدمات پرخصوصی پکٹس پرچیکنگ کیگئی،سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی مانیٹرنگ کی گئی، سیکورٹی کے حوالے سے تمام ہدایات اور ایس او پیز کو یقینی بنایاگیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چینی کرنسی آر ایم بی کو امریکی ڈالر کو شامل کیے بغیر براہ راست پاکستانی روپے میں تبدیل کرکے مالیاتی کرنسی کے نئے انتظامات کے نفاذ کے ساتھ، چینی سرمایہ کار 10 ملین روپے کے ہر لین دین پر 0.5 ملین پاکستانی روپے کی بچت کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گوادر میں ہینگینگ ٹریڈ کمپنی کے جنرل منیجر (جی ایم)لیاو لونگ ٹائی نے کیا ۔ گوادر پرو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے طریقہ کار سے ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور مزید سرمایہ کار پاکستان میں بالعموم اور گوادر میں بالخصوص سرمایہ کاری کے لیے آئیں گے۔ پچھلے مالیاتی نظام میں چینی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پہلے آر ایم بی کو امریکی ڈالر میں اور پھر پاکستانی روپے میں تبدیل کرنا پڑتا تھا۔ امریکی ڈالر کی غیر مستحکم قیمت کی وجہ سے، شرح مبادلہ کا نقصان چینی تاجروں کو برداشت کرنا پڑا جس سے وہ پریشان رہتے تھے۔ نئے آر ایم بی ،روپے کے براہ راست تبادلوں کے طریقہ کار نے آخر کار چینی سرمایہ کاروں کے لیے نقصان کو ختم کر دیا ہے۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں سیکڑوں چینی کمپنیاں توانائی، ٹیلی کام، آٹوموبائل، زراعت، ادویات، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر، صنعت اور بہت سے شعبوں میں کام کر رہی ہیں۔
ہینگینگ ٹریڈ کمپنی کے جی ایم لیاو لونگٹائی ان ہزاروں چینی حکام میں شامل ہیں جنہوں نے اس ترقی کو ایک واٹرشیڈ لمحہ قرار دیا ہے جو پاک چین تجارت کو متحرک کرنے جا رہا ہے۔ اس پیش رفت نے سی پیک منصوبوں میں نئی سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھنے والے ممکنہ چینی کاروباری اداروں کے درمیان ہچکچاہٹ کے احساس کو بھی ختم کر دیا ہے۔ ماضی میں ان کے بڑے خدشات میں سے ایک پاکستان میں غیر متوقع شرح مبادلہ کی وجہ سے مالی نقصانات تھے۔ پیپلز بینک آف چائنا (PBOC) اور نیشنل بینک آف پاکستان کے درمیان تعاون کی یادداشت کے مطابق، پی بی او سی نے انڈسٹریل اینڈکمرشل بینک آف چائنا (ICBC) کی کراچی برانچ کو پاکستانی آر ایم بی کلیئرنگ بینک کے طور پر کام کرنے کا اختیار دینے کا فیصلہ کیا ہے، ۔ پی بی او سی نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا کہ یہ سپروائزری اور ریگولیٹری ذمہ داریاں نبھائے گا۔ آئی سی بی سی کے حکام نے چینی قونصلیٹ کراچی اور بینک آف چائنا کے سینئر حکام کے ساتھ اس ہفتے گوادر کا دورہ کیا تاکہ سی پیک منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔گوادر پرو کے مطابق لاہور اوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن کے صدر لو جیانکسو نے کہا کہ چینی اور پاکستانی کرنسیوں کے براہ راست تبادلے سے کیپٹل ایکسچینج کی لاگت میں بچت ہو سکتی ہے اور اب امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ میں تبدیلی سے متاثر نہیں ہوں گے۔
گوادر پرو کے مطابق لاہور میں چینی قونصلیٹ کے کمرشل قونصلر یان یانگ نے کہا کہ 13 جولائی 2021 کو چین اور پاکستان نے 30 ارب آر ایم بی (730 ارب روپے) کے پیمانے کے ساتھ دو طرفہ کرنسی سویپ معاہدے کی تجدید کی۔ یہ اچھی بات ہے کہ پاکستان آریم بی سیٹلمنٹ کلب میں داخل ہو گیا ہے کیونکہ بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے ساتھ چین کی آریم بی سیٹلمنٹس 2021 میں 5.42 ٹریلین یوآن (763.4 بلین امریکی ڈالر)رہی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 19.6 فیصد زیادہ ہے۔ پیپلز بینک آف چائنا کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ 2021 میں چین کے آریم بی کے کل سرحد پار استعمال کا 14.8 فیصد تھا۔گوادر پرو کے مطابق 2021 کے آخر تک، چین نے بیلٹ اینڈ روڈ ے منسلک 22 ممالک کے ساتھ دو طرفہ کرنسی کے تبادلے کے معاہدوں پر دستخط کیے تھے اور بیلٹ اینڈ روڈ کے سے منسلک آٹھ ممالک میں آر ایم بی کلیئرنگ کے انتظامات قائم کیے تھے۔گوادر پرو کے مطابق پاکستانی حکومت سی پیک کے سرمایہ کاروں، خاص طور پر گوادر فری زون میں کمپنیوں کے لیے آر ایم بی میں کام کرنے کے لیے ایک آپشن پر غور کر رہی تھی تاکہ انہیں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی گراوٹ سے ہونے والے مالی نقصان سے بچایا جا سکے۔ یہ معاملہ اس وقت نمایاں ہوا جب سی او پی ایچ سی ایل کے چیئرمین چانگ باوچونگ نے چند ماہ قبل گوادر کے اقدامات پر وفاقی سٹیئرنگ کمیٹی کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کو کرنسی کی قدر میں کمی سے متعلق گوادر میں چینی سرمایہ کاری کے خدشات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے درخواست کی کہ چینی سرمایہ کاروں کو ان کی سرمایہ کاری کی رقم کو روپوں میں تبدیل کیے بغیر گوادر فری زون میں آرایم بی میں اکاونٹس برقرار رکھنے کی اجازت دی جائے۔گوادر پرو کے مطابق قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)کو ہدایت کی کہ وہ چین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کے لیے آر ایم بی اور روپے کے استعمال کے لیے انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا (ICBC) اور بینک آف چائنا کے ساتھ اجلاس بلائیں۔گوادر پرو کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹیٹ بینک کو یہ ہدایات رواں سال 30 مئی کو چینی تاجروں سے ملاقات کے دوران دیں۔ چینی کرنسی میں تجارت کے فروغ کے لیے پہلے مرحلے میں ایک پائلٹ پروجیکٹ متعارف کرایا جائے گا جس میںآر ایم بی قیمتوں کا تعین' شامل ہے۔ دوسرے مرحلے میںآرایم بی کی تصفیہ اور مالیاتی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ سرکاری تفصیلات کے مطابق، دونوں ممالک کی کرنسیوں کی شرح تبادلہ چائنا فارن ایکسچینج ٹریڈنگ سسٹم (سی ایف ای ٹی ایس)اور چین اور پاکستان میں سرحد پار کرنسی مارکیٹ کے طور پر اعلان کردہ مجاز بینکوں میں طے کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ سے ایک دہشتگرد ہمیں ڈرا دھمکا رہا ہے،ٹوئٹر پر شیخ رشید نے پی ٹی آئی کے راولپنڈی جلسے سے قبل ایک ویڈیو بیان شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن حقیقی آزادی کا دن اور غلامی سے آزادی کی سیاسی تاریخ مرتب کرنے کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا، انشااللہ ہم ایک جم غفیر کے ساتھ اور راشد شفیق کے ہمراہ لال حویلی سے نکل کر فیض آباد جائیں گے،سابق وزیر داخلہ نے موجودہ حکومت کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا، جو پاکستان کو سامراجی دبا ئومیں لائے جو پاکستان میں مہنگائی کے اصل مجرم ہیں اور وہ جو دہشتگرد وزارت داخلہ سے ہمیں روز ڈرا دھمکارہا ہے وہ سن لے ہم آرہے ہیں،شیخ رشید نے کہا کہ مسلمان کا ایمان ہے کہ موت کا ایک دن تعین ہے اور وہ لوگ جنہوں نے معیشت کو قومی سلامتی کیلئے سوالیہ نشان بنایا ان کیخلاف سیاسی اعلان جنگ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
راولپنڈی میں جلسے سے قبل پولیس نے پی ٹی آئی قیادت کو تحریری طور پر سکیورٹی ہدایات سے آگاہ کردیا،پولیس حکام کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وی آئی پی سکیورٹی کے لیے پولیس کی ہدایات پرعمل درآمد کو یقینی بنایا جائے،راولپنڈی پولیس نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ عمران خان کے لیے بلٹ پروف روسٹرم کویقینی بنایا جائے اور چیئرمین پی ٹی آئی لازمی بلٹ پروف جیکٹ کا استعمال کریں جبکہ عمران خان کسی عوامی مقام پر گاڑی سے باہر نہ نکلیں،راولپنڈی پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ روایت کے برعکس عمران خان کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کو آسان بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،،ترک سرمایہ کاروں کے مسائل کا ازالہ کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، تجارتی حجم میں اضافہ کرنے کے لیے ترکیہ کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے، تین سالوں میں ترکیہ کے ساتھ تجارتی حجم کو پانچ بلین ڈالرز تک بڑھائیں گے،ترکیہ بھی پاکستان کی طرح دہشت گردی کا نشانہ رہا ہے، دنیا جانتی ہے کہ ترکیہ اور پاکستان برادر ممالک ہیں، ہفتہ کو استنبول میں پاکستان ترکیہ بزنس کونسل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، امن پسند کمیونٹیوں کو دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے معاشرے کے ہر طبقے نے قربانیاں دیں، دہشت گرد انسانیت کے درجے سے گرے ہوئے ہیں،
شہباز شریف نے کہا کہ بزنس کونسل میٹنگ سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا، دونوں ممالک کے درمیان تجارت، دفاعی پیدا وار اور مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط کرنے پر پیشرفت ہوئی ہے،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے بے پناہ امکانات ہیں، مجھے علم ہے ماضی میں کچھ ترک کمپنیوں کے لیے پاکستان میں مشکلات رہی ہیں، پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ترک سرمایہ کاروں کے مسائل کا ازالہ کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، تجارتی حجم میں اضافہ کرنے کے لیے ترکیہ کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے، تین سالوں میں ترکیہ کے ساتھ تجارتی حجم کو پانچ بلین ڈالرز تک بڑھائیں گے،شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد پر ترکیہ کے صدر اور عوام کے بھی شکر گزار ہیں، سیلاب سے 33ملین افراد متاثر ہوئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود فٹبال ورلڈ چیمپئن ارجنٹائن کو ہرانے پر قومی کھلاڑی کو دنیا کی سب سے مہنگی رولز رائس فینٹم گاڑیاں تحفے میں دینے کا اعلان کیا ہے،برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود فٹبال ورلڈ چیمپئن ارجنٹائن کو ہرانے کی خوشی میں قطر سے واپسی پر ملک کے تمام 26قومی کھلاڑی کو دنیا کی سب سے مہنگی رولز رائس فینٹم گاڑیاں تحفے میں دیں گے،قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں دو بار کے فیفا ورلڈ کپ چیمپئن ارجنٹائن کے خلاف سعودی عرب کی جیت اس سال کے سب سے بڑے سرپرائز میں سے ایک تھی، جبکہ بہت سے لوگوں نے ارجنٹائن کی شکست کو ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار دیا،سعودی فٹبال کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی نے شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کو متاثر کیا جس کی وجہ سے وہ کھلاڑیوں کو اپنی جیب سے پرتعیش ایوارڈ دیں گے تاہم یہ معلوم نہیں ہے کہ وہ کون سا ماڈل حاصل کریں گے لیکن رولز روائس فینٹم کے بنیادی ماڈلز کی قیمت پاکستانی روپے کے مطابق 9کروڑ روپے ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022میں پہلا ریڈ کارڈ پانے والے وین ہینسی کی کک سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے،تفصیلات کے مطابق ایرانی کھلاڑی مہدی تریمی کو سر میں کک مارنے والے وین ہینسی قطر ورلڈ کپ میں ریڈ کارڈ پانے والے پہلے پلیئر بن گئے ہیں،آئوٹ سائیڈ ایریا میں کھلاڑی کو روکنے کی کوشش ویلز کے گول کیپر وین ہینسی کو مہنگی پڑ گئی، چھیاسی ویں منٹ میں ویڈیو ریفری کی مداخلت پر ریڈ کارڈ دکھا کر میدان بدر کر دیا گیا،ویلز ایران میچ میں ہینسی مہدی تریمی سے گیند چھیننے کے چکر میں ٹکرا گئے تھے، انھوں نے فٹ بال کو اچھل کر کک ماری جو ایرانی پلیئر کے سر میں لگ گئی،سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، اور صارفین کی جانب سے اس پر دل چسپ میم بھی شیئر کیے جا رہے ہیں،وین ہینسی ورلڈ کپ میں ریڈ کارڈ حاصل کرنے والے تیسرے گول کیپر ہیں، 2010میں جنوبی افریقہ بمقابلہ یوراگوئے میں Itumeleng Khuneکو ریڈ کارڈ ملا تھا، اور 1994 میں اٹلی بمقابلہ ناروے کے Gianluca Pagliucaکو ریڈ کارڈ ملا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انگلینڈ کے خلاف 3ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کے اسکواڈ کا اعلان ہونے کے حوالے سے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ فواد عالم ایک فائٹر ہے، اس نے طویل عرصے بعد قومی ٹیم میں واپسی کے بعد اچھی پرفارمنس دکھائی ہے، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاہم حالیہ 3 سیریز میں وہ صرف ایک 50کرسکے ہیں، قائد اعظم ٹرافی میں بھی انہوں نے اوسط درجے کی کارکردگی دکھائی جس کے بعد ہم نے سعود شکیل کو اسکواڈ میں رکھنے کا فیصلہ کیا،محمد وسیم نے کہا کہ ہم اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم اب ٹیسٹ کرکٹ میں بھی جارحا نہ انداز کے ساتھ کھیلتی دکھائی دے رہی ہے اور یہ بات ہمیں یاد رکھنی چاہیے،انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہماری ٹیم کو رن اوسط کے معاملے میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے اور تیز کھیلنے کی بات ہمارے بیٹرز کے مفاد میں ہی ہوگی کیونکہ اب کھیل کا انداز بدل رہا ہے،چیف سلیکٹر نے اس بات کو تسلیم کیا کہ پاکستان ٹیم عموما 2سے ڈھائی رن اوسط کے ساتھ ٹیسٹ اننگز میں رنز بناتی ہے جبکہ اب ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیمیں عموما 3سے ساڑھے 3کے حساب سے بیٹنگ کر رہی ہیں، محمد وسیم کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف موجودہ ٹیسٹ اسکواڈ کو اس سوچ کو مد نظر رکھتے ہوئے منتخب کیا گیا ہے کہ ہم نے اسکور بورڈ کو بھی چلانا ہے اور آپ کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں یہ بات ہمارے بیٹرز کے کھیل سے بھی دکھائی دے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مڈل آرڈر بیٹر ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف اننگز ہمیشہ دل میں رہے گی،ویرات کوہلی نے حال ہی میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف میچ میں 82رنز کی ناقابل یقین اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا،ویرات کوہلی کی پاکستان کے خلاف اننگز کی تعریف پاکستان سمیت دنیا بھر کے کرکٹ ماہرین کی جانب سے کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ یہ اننگز صرف ویرات کوہلی جیسا کھلاڑی ہی کھیل سکتا ہے، اگر اس کی جگہ کوئی اور ہوتا تو وہ یہ کمال نہ کر سکتا تھا،ویرات کوہلی نے بھی پاکستان کے خلاف اپنی اننگز کو اپنے کرکٹ کیرئیر کی ایک یادگار اننگز قرار دیا تھا،اب بھارتی بیٹر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف اننگز کو یاد کیا ہے،ویرات کوہلی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ 23اکتوبر 2022ہمیشہ میرے دل میں بہت خاص رہے گا، ایسی انرجی میں نے اپنے کرکٹ کیرئیر میں اس سے پہلے کبھی محسوس نہیں کی تھی، کیا ہی شاندار اننگز تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے بھارت کے سابق کرکٹر سریش رائنا کے ہمراہ تصویر جاری کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،بھارتی مڈل آرڈر بیٹر سریش رائنا ویسے تو تمام کرکٹ فارمیٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں لیکن غیر ملکی لیگز اب بھی کھیلتے ہیں، ان دنوں وہ ٹی 10لیگ میں دکن گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں اور ابو ظبی میں موجود ہیں،اس کے علاوہ اعظم خان ٹی 10لیگ میں نیو یارک اسٹرائیکرز کا حصہ ہیں جنہوں نے رائنا سے گلے ملتے ہوئے تصویر شیئر کی جو پاکستانی اور بھارتی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی،پاکستانی کرکٹر نے کیپشن میں اپنے جذبات کا اظہار ایموجیز سے کیا، انہوں نے پاک بھارت جھنڈے والا ایموجی استعمال کیا اور ساتھ ہی مصافحہ کرتا ایموجی بھی بنایا،اس تصویر کو جہاں متعدد صارفین نے پسند کیا وہیں ایک پاکستانی مداح نے سریش رائنا کو پاکستان آکر پاکستان سپر لیگ کھیلنے کی دعوت بھی دی،پاکستانی صارف نے بھارتی کرکٹر کو میشن کیا اور لکھا 'پی ایس ایل کھیلنے آئیں'،اس ٹوئٹ کا جواب ایک بھارتی صارف نے دیا اور کہا اگر سفارتی تعلقات اچھے ہوتے تو رائنا ضرور پاکستان سپر لیگ کے لیے جانا پسند کرتے'۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فیفا ورلڈکپ میں برازیل کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، اسٹار فٹبالر اور کپتان نیمار انجری کے باعث سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے،میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیلین ٹیم کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ سربیا کے خلاف میچ کے دوران نیمار جونیئر کے ٹخنے میں انجری ہوئی تھی اور سوجن آگئی تھی جس کی تکلیف کے سبب وہ سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے،ڈاکٹرز نے مزید کہا کہ بیک ڈینیلو اور نیمار دونوں کھلاڑی سوئس ٹیم کے خلاف میچ کھیلنے سے محروم رہیں گے البتہ باقی مقابلوں کے لیے وقت پر صحت یاب ہونے کے مقصد سے علاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قطر میں فیفا ورلڈکپ کے دوران ایران کی دو خواتین کو اسٹیڈیم میں داخلے سے روک دیا گیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایران اور ویلز کے درمیان میچ کے آغاز سے قبل سیکورٹی اسٹاف نے ایک خاتون مہسا امینی کی شرٹ اور پرچم پر سیاسی، جارحانہ، یا امتیازی پیغامات کے باعث اسٹیڈیم میں داخلے سے روک دیا تھا،اسی طرح اسٹیڈیم میں موجود ایک خاتون اور مرد کو مہسا امینی کی شرٹ لانے اور پرچم پر خواتین کی آزادی کے نعرے درج ہونے پر اسٹیڈیم سے نکال دیا گیا،میچ سے قبل اسٹیڈیم کے اندر ایک خاتون جس کی آنکھوں سے گہرے سرخ آنسو نکلے ہوئے تھے، فٹ بال کی جرسی کو اونچا تھامے ہوئے تھی جس کی پشت پر مہسا امینی کا نام درج تھا جبکہ مرد نے ایران کا جھنڈا تھام رکھا تھا جس پر امتیازی پیغامات لکھے تھے،مہسا امینی کی دو ماہ کی پولیس حراست میں موت ہوئی تھی، جس کے بعد سے ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے مداحوں سے اپنی صحتیابی کیلئے دعا کی درخواست کردی،شاہین شاہ آفریدی کی سوشل میڈیا پر قومی کرکٹرز کے عشائیے جو کہ حال ہی میں منعقد کیا گیا تھا ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں شاہین آفریدی کو تقریب میں جاتے دیکھا جاسکتا ہے شاہین آفریدی کو اکیلا دیکھ کر ان کے چاہنے والے بھاگے چلے آئے اور ان سے مختلف سوالات کرنے لگے،انجری کے بارے سوالات پر شاہین آفریدی نے کہا کہ آپ میرے لیے دعا کریں میرے ٹانکے صحیح ہوجائیں،واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انجری کا شکار ہونے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا حال ہی میں اپینڈکس کا کامیاب آپریشن بھی ہوا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسرائیل نے لبنانی سمندر سے قدرتی گیس نکالنے کے لیے قطر کی کمپنی کو کھدائی کی اجازت دے دی،پچھلے مہینے اسرائیل اور لبنان کے درمیان سمندری حدود سے متعلق معاہدہ ہوا تھا جس کے بعد یہ پیشرفت سامنے آئی ہے،قطر کا انرجی کنسورشیم فرانس اور اٹلی کی کمپنیز کے ساتھ گیس نکالنے کے لیے کام کرے گا،واضح رہے کہ اسرائیل اور لبنان کے تاریخی معاہدے کے بعد کمپنیز کو گیس فیلڈ میں کام کرنے کی اجازت دینے یا انکار کرنے کا اختیار اسرائیل کو حاصل ہے،گیس نکالنے کا زیادہ کام لبنان کی سمندری حدود میں ہو رہا ہے لیکن گیس فیلڈ اسرائیل کے معاشی زون سے گزرتی ہے،سمندری حدود سے متعلق معاہدے کے بعد توانائی کمپنیوں کے تخمینہ لگانے کے بعد اسرائیل کو گیس ذخائر کی مالیت کا 17 فیصد حصہ ملے گا،یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ذخیرے میں کتنی گیس موجود ہے لیکن جائزے کے بعد ایک باقاعدہ معاشی منصوبہ تیار ہوگا جس کے بعد اسرائیل اور لبنان مزید واضح معاہدہ کرسکیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کینیڈا کے شہر کیلگری میں روڈ حادثے کے مقام پر سب سے پہلے مدد کو پہنچنے والی خاتون پیرامیڈک نے آدھے گھنٹے کی سخت محنت کے بعد بری طرح زخمی ہونے والی نوجوان لڑکی کو گاڑی سے باہر نکال لیا،برطانوی اخبار کے مطابق جیمی ایرکسن ہائی وے پر ہونے والے ٹریفک حادثے میں زیادہ زخموں کے باعث اپنی بیٹی کو نہ پہچان سکی تاہم 17سالہ لڑکی کو جہاز کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیے جانے تک وہ وہیں موجود رہی،رپورٹس کے مطابق اپنی شفٹ ختم کرنے کے بعد جب جیمی ایرکسن گھر پہنچی تو پولیس نے انہیں بتایا کہ حادثے میں زخمی اور بعداذاں مرنے والی لڑکی ان کی بیٹی تھی،جیمی ایرکسن نے اپنے رشتے داروں اور دوستوں کو بتایا کہ جس شدید زخمی لڑکی کی میں نے کچھ دیر پہلے مدد کی وہ میرا اپنا خون تھا اور میری اکلوتی بچی تھی،انہوں نے کہا کہ میں اس واقعے پر حیران اور ٹوٹ چکی ہوں، ایسا لگ رہا کہ میں نے اپنا کوئی حصہ کھو دیا،برطانوی اخبار کے مطابق جیمی ایرکسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی مونٹانا بہت خوبصورت اور بہادر تھی،وہ آخری دم تک لڑی،رپورٹس کے مطابق 15نومبر کو کیلگری کے ہائی وے پر تیز رفتار گاڑی اور ٹرک میں تصادم ہوا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی میزائل حملوں کے باعث اسپتال کی بجلی منقطع ہوجانے کے بعد ڈاکٹروں نے اندھیرے میں بچے کے دل کا آپریشن کیا،غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر پر ایک خاتون نے اسپتال کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میزائل حملے کے باعث اسپتال کی بجلی منقطع ہوگئی اور اس وقت بچے کے دل کا آپریشن کیا جارہا تھا،سوشل میڈیا پر ڈاکٹروں کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین فرض نبھانے پر ڈاکٹرز کی تعریف بھی کر رہے ہیں،امریکی میڈیا کے مطابق روس نے بدھ کو یوکرین کے دارالحکومت اور دیگر شہروں پر 70میزائل فائر کئے تھے،رپورٹس کے مطابق میزائل حملوں کے باعث یوکرین میں 40سالوں میں پہلی مرتبہ جوہری پاور پلانٹس پاور گرڈ سے منقطع ہوگئے-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت میں سپریم کورٹ نے جج کو دہشت گرد کہنے والے مدعی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کردی،چیف جسٹس اور ایک جسٹس کے بینچ نے جج کو دہشتگرد کہنے والے شخص سے کہا کہ آپ کو کچھ مہینوں کے لیے جیل بھیجا جائے گا پھر آپ کو احساس ہوگا،بھارتی میڈیا کے مطابق عدالتی بینچ نے مدعی کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ سپریم کورٹ کے جج پر کوئی الزام نہیں لگاسکتے،عدالتی بینچ کا کہنا تھا کہ یہ بدتمیزی ہے، ہم آپ کو وجہ بتانے کے لیے نوٹس جاری کریں گے کہ آپ کے خلاف مجرمانہ توہین کا مقدمہ کیوں نہیں چلایا جائے،عدالت نے مزید کہا کہ جج کا اس کارروائی سے کیا تعلق؟ آپ اسے دہشت گرد اور اس کے خلاف دیگر باتیں کہہ رہے ہیں، کیا جج پر الزامات لگانے کا یہ طریقہ ہے،عدالتی بینچ نے پوچھا کہ یہ صرف اس لیے کہ جج آپ کی ریاست سے تعلق رکھتا ہے؟رپورٹس کے مطابق مدعی نے عدالت سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ درخواست دائر کرتے وقت میں بہت ذہنی دباو میں تھا،بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے مزید سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شہزادہ فلپ کے دوست کی کتاب میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی موت ضعیف العمری کے باعث نہیں ہوئی بلکہ انہیں موذی مرض لاحق تھا،ملکہ الزبتھ دوم کی موت کے وقت میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ملکہ کی موت ضعیف العمری کے باعث ہوئی تھی، تاہم اب ان رپورٹس کی تردید کی جا رہی ہے،برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق آنجہانی شہزادہ فلپ کے دوست کی نئی کتاب میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم زندگی کے آخری سال کے دوران موذی مرض ہڈیوں کے کینسر کا شکار تھیں، جسے خفیہ رکھا گیا تھا،یہ دعوی آنجہانی شہزادہ فلپ کے دوست گیلس برانڈریتھ کی جانب سے ان کی نئی آنے والی کتاب الزبتھ، این انٹیمیٹ پوٹریٹ میں کیا جا رہا ہے،گیلس برانڈریتھ نے ملکہ کی زندگی پر مبنی اس سوانح عمری میں لکھا ہے کہ میں نے سنا تھا کہ ملکہ کو ان کی زندگی کے آخری سال میں مائیلوما کی ایک قسم بون میرو کینسر لاحق ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ بیشتر اوقات تھکاوٹ کا شکار رہتیں، ان کے وزن میں بھی مسلسل کمی آرہی تھی اور انہیں اکثر چلنے پھرنے میں مسائل کا سامنا رہتا تھا،واضح رہے کہ ہڈیوں خاص طور پر کمر میں درد رہنا مائیلوما کی سب سے عام علامت ہے، یہ موذی مرض اکثر بڑی عمر کے افراد کو متاثر کرتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آسٹریلوی خاتون کو قتل کرنے والے بھارتی شہری کو پولیس نے 4 سال بعد گرفتار کرلیا،بھارتی میڈیا کے مطابق 38 سالہ راجوندر سنگھ کو دہلی پولیس نے گرفتار کیا، ملزم نے ریاست کوئنزلینڈ میں مبینہ طور پر آسٹریلوی خاتون کو اس کے کتے کے بھونکنے کی وجہ سے قتل کیا تھا،بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم 24سالہ خاتون کو قتل کرنے کے بعد آسٹریلیا سے فرار ہوگیا تھا جس کی گرفتاری پر 10لاکھ آسٹریلوی ڈالر انعام بھی تھا،پولیس کے مطابق ساحل سمندر پر خاتون کے کتے کے بھونکنے پر دونوں کی تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزم نے خاتون پر حملہ کر کے اس کو قتل کردیا اور لاش وہیں دفنادی تھی،پولیس کا کہناتھا کہ ملزم قتل کے 2دن بعد اپنی نوکری، بیوی اور تین بچوں کو چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
برازیل کے دو اسکولز میں فائرنگ سے 2ٹیچرز اور ایک طالب علم ہلاک ہوگئے،غیرملکی میڈیا کے مطابق بلٹ پروف جیکٹ پہنے اسکول کے سابق طالب علم نے سیمی آٹو میٹک گن سے دو اسکولوں میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 13افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں دو ٹیچرز اور ایک طالب علم شامل ہیں،پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے 16سال کے طالب علم کو شناخت کر کے گرفتار کرلیا گیا۔ سابق طالب علم نے اپنے والد کی گن سے فائرنگ کی جو ملٹری پولیس کے افسر ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی