چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو کے شہر دنہوانگ میں سیاحتی مقام منگشا پہاڑ اورکریسنٹ اسپرنگ میں برفباری کا ایک منظر۔(شِنہوا)
کابل(شِنہوا) بین الاقوامی کمیٹی آف ریڈ کراس(آئی سی آر سی) کے آپریشنز ڈائریکٹرمارٹن شوایپ نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے افغانستان میں طالبان کے زیرانتظام حکومت پر لگائی گئی پابندیوں سے جنگ زدہ ملک میں امداد کی فراہمی کونقصان پہنچاہے۔
مارٹن نے شِنہوا کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویومیں کہاکہ اس وقت ہم کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔میرے خیال میں سب سے اہم چیلنج درحقیقت عائد کی گئی پابندیاں ہیں ۔ مثال کے طور پر، بینکنگ شعبہ پرعائد پابندیوں کی وجہ سے ہمارے لیے امور کی انجام دہی مزید مشکل ہوگئی ہے۔
افغانستان سے امریکی زیرقیادت افواج کے انخلاء کے بعد، جنگ زدہ ملک کے نئے حکمرانوں پر پابندیوں کے تحت افغانستان کے 9 ارب ڈالر سے زائد کے اثاثے امریکہ نے منجمد کر دیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اہم بات ہے کہ تمام پابندیوں میں انسانی امدادی سرگرمیوں کو استثنی ہے، جس سے آئی سی آر سی جیسی امدادی تنظیموں کوکام کرنے کی آزادی ہے اوروہ ضرورت مند لوگوں تک پہنچ سکتی ہیں۔
آئی سی آر سی کے عہدیدار کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جنگ زدہ افغانستان میں غربت اور بے روزگاری کی شرح انتہائی بلند ہے زیادہ تر افغان بیرون ملک روزگارکی تلاش کے لیے اپنا وطن چھوڑ چکے ہیں اور اپنے خاندانوں کے لیے ترسیلات زر بھیج رہے ہیں جو سخت سردی اور معاشی مشکلات کااس وقت شکار ہیں۔
شی جیا ژوآنگ(شِنہوا)چین میں 2022ء کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران شمالی صوبہ ہیبئی کی غیر ملکی تجارت گزشتہ سال کی نسبت 2.3 فیصد اضافہ کے ساتھ 4 کھرب 51 ارب 52 کروڑ یوآن(تقریباً 63 ارب 5 کروڑ امریکی ڈالر)تک پہنچ گئی ہے۔
شی جیا ژوآنگ کسٹمز کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے اکتوبر تک اس کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 13.2 فیصد اضافہ کے ساتھ 2 کھرب 75 ارب 18 کروڑ یوآن اور درآمدات 11 فیصد کمی کے ساتھ 1 کھرب 76 ارب 34 کروڑ یوآن ہو گئی ہیں۔
جنوری سے اکتوبر تک جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم(آسیان) کے ساتھ ہیبئی کی تجارت 32.2 فیصد اضافہ کے ساتھ تقریباً 59 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہے ۔ بیلٹ اینڈ روڈ سے منسلک ممالک کے ساتھ اس کی تجارت 22.8 فیصد اضافہ کے ساتھ 1 کھرب 52 ارب 81 کروڑ یوآن ہو گئی ہے۔
اس مدت کے دوران ہیبئی کی مجموعی برآمدات کا تقریباً 40 فیصد اس کی مکینیکل اور برقی مصنوعات پر مشتمل تھا ۔ صوبے کی آٹو پارٹس ، آٹو موبائلز اور الیکٹرانک پرزوں کی برآمدات میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
صوبے میں خام لوہے اور قدرتی گیس کی درآمد کم ہو گئی ہے۔

چٹاگرام ، بنگلہ دیش (شِنہوا) بنگلہ دیش میں ایک چینی کمپنی کی تعمیر کردہ زیر آب سرنگ کے جنوبی حصے کا ڈھانچہ مکمل ہوگیا ہے۔
بنگابندھو شیخ مجیب الرحمان سرنگ جنوبی ایشیا میں پہلی زیرآب سرنگ ہے جو چٹا گانگ شہر میں دریائے کانا پوری پر واقع ہے اور یہ دریا کے مشرقی اور مغربی کنارے کو جوڑتی ہے۔
چائنہ کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ کی تعمیر کردہ یہ سرنگ 9.3 کلومیٹر طویل ہے، جس پر 80 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کیا جاسکتا ہے ،اس منصوبے کو ایکسپورٹ۔ امپورٹ بینک آف چائنہ نے ترجیحی قرض فراہم کیا ہے۔

بنگلہ دیش ،چٹاگرام میں دریا پر چین کی امداد سے تعمیر کردہ سرنگ کے ڈھانچے کی کامیاب تکمیل پر منعقدہ تقریب سے بنگلہ دیش میں چین کے سفیرلی جی منگ خطاب کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)
بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے ڈھاکہ میں اپنی سرکاری رہائش گاہ گن بھون سے تقریب میں ورچوئل طور پر شرکت کی اور اس کی تعمیر میں شامل تمام کوششوں کو سراہا۔
بنگلہ دیش میں چین کے سفیر لی جی منگ نے کہا کہ یہ سرنگ مقامی نقل و حمل کی سہولت کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گی ۔ بنگلہ دیش اور ہمسایہ ممالک کے درمیان رابطے میں سہولت فراہم کرے گی، علاقائی رابطے میں بنگلہ دیش کی اہمیت کو اجاگرکرے گی جو بیلٹ اینڈ روڈ ممالک میں ایک مرکز ہے۔
یہ بڑے قطر کے زیرآب شیلڈ سرنگ بارے چینی کمپنی کا بیرون ملک پہلا منصوبہ بھی ہے ۔

ہوہوٹ (شِنہوا) چین کے شمالی اندرون منگولیا خوداختیار خطے کی ہمسایہ ملک منگولیا کے ساتھ 2022 کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران غیر ملکی تجارت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
ہوہوٹ کسٹمز کے مطابق اس عرصے میں خطے کی منگولیا کے ساتھ مجموعی درآمدات اور برآمدات کی مالیت 35.43 ارب یوآن (تقریباً 4.95 ارب امریکی ڈالرز ) رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 31.1 فیصد زائد اور گزشتہ 5 برس میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔
اس میں اندرون منگولیا نے 19.13 ارب یوآن مالیت کا کوئلہ منگولیا سے درآمد کیا جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 150.1 فیصد زیادہ ہے۔
رواں سال کے آغاز سے ہوہوٹ کسٹمز نے اپنے دائرہ اختیار کے تحت زمینی سرحدی بندرگاہوں پر کنٹینر لفٹنگ آپریشنز اور تقسیم شدہ نقل و حمل کو انجام دیا ہے جس سے سرحد پار کارگو نقل و حمل کامیابی سے یقینی بنایا گیا۔
اس طرح غیر ملکی مال بردار ڈرائیور ملک میں داخل نہیں ہوتے ، یوں وبائی مرض کی منتقلی کا خطرہ کم ہوجاتا ہے اور کوئلے کی درآمد میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
یاؤندے (شِنہوا)کیمرون کے دارالحکومت میں ایک جنازے کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
کیمرون کے وسطی خطے کے گورنر ناصری پال بیا نے جائے وقوعہ پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس قدرتی آفت سے ممکنہ طور پر متاثر ہونیوالے دیگر افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ زمین سرکنے کے وقت متاثرین ایک پہاڑی کی چوٹی پر ایک جنازے میں شرکت کیلئے جمع تھے۔
ناصری پال بیا نے سرکاری نشریاتی ادارے سی آر ٹی وی کو بتایا کہ یاؤندے کا محلہ داماس جہاں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی وہ ایک "انتہائی خطرناک جگہ"ہے اور لوگوں کو علاقہ چھوڑ دینے کا کہا جا چکا ہے اس سے قبل کہ حکام خود آ کر اس علاقے کو خالی کرائیں۔
یاؤندے افریقہ کے سب سے زیادہ بارشوں والے شہروں میں سے ایک ہے جہاں درجنوں عمودی پہاڑ واقع ہیں ۔ رواں سال ملک بھر میں شدید بارشوں کے باعث متعدد مرتبہ سیلاب سے تباہ کاریاں ہو چکی ہیں۔

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ملکی معیشت میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے بعد سے مستحکم بحالی ہوئی ہے۔
صنعت کے اعداد و شمار کے مطا بق اس کی وجہ سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کی سرگرمیوں میں اکتوبر کے دوران اضافہ ہوا ہے ۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے مطابق 3 ہزار ایس ایم ایز کے سروے کی بنیاد پر کئے گئے حساب کے مطا بق چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کا ترقیاتی انڈیکس گزشتہ ماہ 88.2 کی سطح پر پہنچ گیا۔
یہ پیمانہ ستمبر میں رجسٹرڈ شدہ سطح کے برابر تھا جس نے سکڑاؤ کے عمل کو پلٹ دیا ہے۔
اس انڈیکس میں ایس ایم ایز کی کارکردگی اور توقعات کا اندازہ لگانے کے لیے متعدد ذیلی اشاریے شامل ہیں۔
کئی شعبوں کے ذیلی اشاریوں نے اس عرصہ کے دوران مستحکم نمو رپورٹ کی ہے ۔ اس کے ساتھ ستمبر سے تعمیرات اور صنعت کے لیے یہ اشاریے بالترتیب 0.2 پوائنٹس اور 0.1 پوائنٹ بڑھ گئے ہیں ۔
اعداد و شمار کے مطا بق ایس ایم ایز کے اعتماد، مارکیٹ کی سرگرمیوں اور منافع کی پیمائش کرنے والے ذیلی اشاریہ جات میں گزشتہ ماہ اضافہ ہوا ہے، جس نے ستمبر میں ہونے والی کمی کو پلٹ دیا ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین اورجاپان کے مابین ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا جس میں 80 سے زائد ماہرین اور دانشوروں نے آن لائن اور آف لائن شرکت کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات پر بھرپور تبادلہ خیال کیا۔
اس تقریب کا اہتمام چائنہ فاؤنڈیشن فار ہیومن رائٹس ڈویلپمنٹ نے جاپان۔ چین فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے تعاون سے کیا جو کہ بیجنگ اور ٹوکیو میں بیک وقت منعقد ہوئی ۔
سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے چائنہ فاؤنڈیشن فار ہیومن رائٹس ڈویلپمنٹ کے نائب چیئرمین وانگ گو چھنگ نے کہا کہ چین اور جاپان کے طویل مدتی، مستحکم اور پائیدار تعلقات کی ترقی دونوں ملکوں کے عوام کے بنیادی مفادات پر پورا اترتی ہے۔
وانگ نے واضح کیا کہ دونوں ملکوں کوچاہیے کہ غیر سرکاری تنظیموں اور دوستانہ افراد کے تبادلے کو تیز کریں ، باہمی افہام و تفہیم اور اعتماد کو بڑھائیں اور چین جاپان دوستی میں مزید کردار اد کریں ۔
جاپان کے ماہرین اور دانشوروں نے کہا کہ تاریخی حقائق کا تعصب کے بغیر سامنا کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ جاپان کو چاہیے کہ چین کے خلاف اپنی ماضی کی جارحیت کو تسلیم کرے اوراس پر غور کرے جبکہ اپنی نوجوان نسلوں تک ان تاریخی حقائق کو ایمانداری کے ساتھ پہنچانا چاہیے۔

ارمچی (شِنہوا) چین ۔ وسطی ایشیا گیس پائپ لا ئن کے ذریعے رواں سال 40 ارب مکعب میٹرز سے زیادہ قدرتی گیس چین کو منتقل ہوئی ہے۔
پائپ چائنہ ویسٹ پائپ لائن کمپنی کے مطابق اس عرصے میں پائپ لائن سے یومیہ 12 کروڑ مکعب میٹر قدرتی گیس منتقل ہوئی۔
گیس پائپ لائن کی مجموعی لمبائی 1 ہزار 833 کلومیٹر ہے، اس کی گیس منتقل کرنے کی صلاحیت 60 ارب مکعب میٹرز سالانہ ہے۔ پائپ لائن دسمبر 2009 سے فعال ہے۔
پائپ لائن ترکمانستان اور ازبکستان سرحد کے ساتھ چلتی ہے اور ازبکستان و قازقستان سے گزرتی ہوئی چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے ہورگوس میں مغرب سے مشرق گیس پائپ لائن سے منسلک ہوجاتی ہے۔ یہ چین کی پہلی گیس ترسیل پائپ لائن بھی ہے۔
یہ پائپ لائن اس وقت مستحکم اور محفوظ طریقے سے کام کررہی ہے، اسے فعال ہوئے 4 ہزار 730 دن ہوچکے ہیں ۔ اس سے 27 صوبوں، بلدیات، خوداختیار خطوں اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے 50 کروڑ سے زائد افراد مستفید ہوتے ہیں۔
رم اللہ(شِنہوا)فلسطین کے وزیراعظم محمد اشتیہ نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ وہ فلسطین کے دو تہائی پانی پر قبضہ کر کے اسے اپنے شہروں اور آبادکاروں کی بستیوں کی طرف موڑ رہا ہے۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق محمد اشتیہ نے یہ بات فلسطین کی جانب سے "زندگی، ترقی اور امن کیلئے عرب واٹر سیکورٹی" کے نعرے کے تحت منعقد ہونیوالی چوتھی عرب واٹر کانفرنس سے قبل ایک میڈیا بریفنگ میں کہی۔
2 روزہ کانفرنس کا باضابطہ آغاز بدھ کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہوگا۔
اشتیہ نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین کے 80 کروڑ کیوبک میٹر پانی میں سے 60 کروڑ کیوبک میٹر پانی چوری کر کے اس کا رخ اپنے شہروں اور آبادکاروں کی بستیوں کی جانب موڑ دیا ہے۔
فلسطینی وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ایک اسرائیلی شہری یومیہ تقریباً 430 لیٹر پانی جبکہ ایک فلسطینی شہری صرف 72 لیٹر پانی استعمال کرتا ہے جو عالمی اوسط 120 لیٹر سے بہت کم ہے۔
محمد اشتیہ نے کہا کہ 1967ء کے بعد اسرائیل نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں سے زیادہ گہرے پانی کے کنویں کھودنے شروع کر دیئے جس کی وجہ سے زمینی پانی کے زیادہ تر حصے پر اس کا کنٹرول ہو گیا اور چشمے خشک ہو گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے اس طرح کے اقدامات نے فلسطین میں زرعی شعبہ کو شدید متاثر کیا ہے۔
اسرائیل نے ابھی تک اشتیہ کے الزامات کا جواب نہیں دیا ہے۔
فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان 2014ء سے تعطل کے شکار امن مذاکرات میں پانی کا مسئلہ ایک بڑی رکاوٹ ہے۔
گوانگ ژو(شِنہوا) بین الاقوامی مالیاتی فورم (آئی ایف ایف) کا 19 واں سالانہ اجلاس 2 سے 4 دسمبر تک چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں ہو گا۔ آن لائن ہونے والا یہ اجلاس "ہمیشہ سے تبدیل ہوتی دنیا: ہمارے ہم نصیب مستقبل کی نئی تشکیل۔" کے عنوان سے ہوگا، جس میں عالمی اقتصادی صورتحال، قرضوں کی عدم واپسی اور تدارک ، موسمیاتی سرمایہ کاری اور کاربن اخراج کے نقصانات کا تعین، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ اور گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی ترقی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اجلاس میں اقوام متحدہ، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، ورلڈ بینک سمیت بین الاقوامی اداروں کے رہنما، معروف عالمی مالیاتی اداروں اور کاروباری اداروں کے ایگزیکٹوز اور اسکالرز شرکت کریں گے۔
تین روزہ اجلاس کے دوران، آئی ایف ایف عالمی معیشت پر اپنی سالانہ گلوبل فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ رپورٹ اور 2023 کے لیے چین کا اکنامک آوٹ لک جاری کرے گا۔ اجلاس میں آئی ایف ایف کے گرین فنانس ایوارڈ کے فاتحین کا بھی اعلان کیا جائے گاجوموسمیاتی تبدیلی کے اثرات میں کمی کی کوششوں پر مالیاتی اداروں اور کاروباری اداروں کودیا جاتا ہے۔
چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو کے شہر دنہوانگ میں سیاحتی مقام منگشا پہاڑ اورکریسنٹ اسپرنگ میں برفباری کا ایک منظر۔(شِنہوا)
چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو کے شہر دنہوانگ میں سیاحتی مقام منگشا پہاڑ اورکریسنٹ اسپرنگ میں برفباری کا ایک منظر۔(شِنہوا)
چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو میں سیاح دنہوانگ شہر کے سیاحتی مقام منگشا پہاڑ اورکریسنٹ اسپرنگ کی سیر کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ میں رونگ چھینگ کے قصبے چھینگ شان کی ایک ویٹ لینڈ کے اوپر ہوپر ہنس پرواز کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر لِن یی کی کاؤنٹی تان چھینگ میں پائیڈ ایووسیٹس کا ایک غول دریائے یی ہی کے ماتو سیکشن پر پرواز کر رہا ہے۔(شِنہوا)
شی جیاژوانگ (شِنہوا) چین کے شمالی صوبہ ہیبے میں ثقافتی آثار کے کارکنوں نے 427 سال پرانا پتھر پر کندہ کیا گیا ایک کتبہ دریافت کیا ہے جس میں ایک مندر کی تعمیر کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔
اس کاؤنٹی کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے محکمہ کے مطابق یہ نوشتہ لِن شی کاؤنٹی میں ڈالیوژوانگ ٹاؤن شپ کے ڈ ے ینگ گاؤں سے ملا ہے۔
منگ شاہی خاندان (1368-1644) کے دور حکومت کا یہ ایک نیلے پتھروالا ٹیبلٹ 3.2 میٹر لمبا، 1 میٹر چوڑا اور 30 سینٹی میٹر موٹا ہے۔
اس نوشتہ کے سامنے والے حصے میں تاؤمت کے ایک مندر کا نام دکھایا گیا ہے اور پچھلے حصے میں 596 چینی حروف درج ہیں جو تعمیراتی عمل اور متعلقہ رسمی سرگرمیوں کومتعارف کراتے ہیں۔
کاؤنٹی کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے ادارے کے سربراہ ژانگ شیا نے کہا ہے کہ یہ دریافت ایک نایاب مندر کی سوانح عمری کا نوشتہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کی ساخت مکمل ہے اور متن کے تناظر میں پڑھا جا سکتا ہے، یہ اس دور کی ثقافت اور رسم و رواج کو سمجھنے میں اہمیت کا حامل ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے چین میں روس کے نئے سفیر ایگور مورگلوف سے ملاقات کی ہے ۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے اس ملاقات کے دوران سفیر کو چین میں اپنا نیا منصب سنبھالنے پر خوش آمدید کہا۔
انہوں نے کہا کہ چین اورروس یک قطبی بالادستی پر یقین نہیں رکھتے اوردونوں ملک کثیر قطبی دنیا کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں ۔
وانگ نے کہا کہ دونوں ممالک اقوام متحدہ کی قیادت میں بین الاقوامی نظام اوربین الاقوامی قانون کی بنیاد پرعالمی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں اور طاقت کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ چین اور روس اسٹریٹجک باہمی اعتماد اور عملی تعاون کو آگے بڑھائیں گے اوراس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ بین الاقوامی حالات کیا صورت اختیار کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملک مشترکہ طور پر بین الاقوامی شفافیت اور انصاف کو برقراررکھیں گے۔
مورگلوف نے کہا کہ روس اور چین کے تعلقات پا ئیدار ہیں اوردونوں ملکوں کی دوستی کسی بھی چیلنج پر قابو پا نے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
دونوں فریقوں نے مشترکہ دلچسپی کےحامل بین الاقوامی اورعلاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

جیوچھوان (شِنہوا) چین چاند پر اترنے کے اپنے ہدف کے قریب پہنچ گیا ہے۔
چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی نے پیر کے روز کہا ہے کہ اس حوالے سے چین نے عملے پر مشتمل نئی نسل کے خلائی جہاز، نئی نسل کے انسان بردار خلائی جہاز، چاند پر اترنے اورچاند پر لینڈنگ کے خلائی لباس کی تیاری میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
ایجنسی کے ڈائریکٹر کے معاون جی چھی منگ نے شینزو- 15 انسان بردار خلائی مشن کی روانگی سے قبل ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے چاند کی انسان بردار تحقیقاتی منصوبے کی بنیادی ٹیکنالوجی کی تحقیق اور توثیق مکمل کر لی ہے۔ اس حوالے سے چینی خصوصیات کےساتھ چاند پر لینڈنگ کو عملی جامہ پہنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
اس سوال کہ چین چاند پر کب اترے گا؟ جی نے جواب دیتے ہو ئے کہا کہ خلائی تحقیق کے میدان میں چین کے قدم محض زمین کے نچلے مدار تک محدود نہیں رہیں گے اورہم یقینی طور پرمزید آگے پرواز جاری رکھیں گے۔
جی نے کہا کہ یہ ملک چاند پر اترنے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تیار ہے۔ مجھے یقین ہے کہ چاند پر اترنے کا خواب مستقبل قریب میں حقیقت بن جائے گا۔
جیوچھوان (شِنہوا) چین میں 12 سے 14 نئے ریزرو خلابازوں کی بھرتی کا امکان ہے۔ چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی (سی ایم ایس اے ) نے پیر کے روز کہا ہے کہ ستمبر میں شروع ہونے والے اس انتخاب میں پہلی بار ہانگ کانگ اور مکاؤ کے ماہرین کو خلائی جہاز میں سوار کرانے کے لئے خوش آمدید کہا جائے گا۔
یہ ملک کے ریزرو خلابازوں کی چوتھی کھیپ ہوگی۔ انتخاب کا ابتدائی مرحلہ فی الحال جاری ہے۔ اس کے بعد دوبارہ جانچ پڑتال اورتصدیق کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی کے ڈائریکٹر کے نائب جی چھی منگ نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بائیو میڈیکل انجنئیرنگ، مشینری، الیکٹرانکس، میٹریل، کیمسٹری اور فلکیات کے شعبے میں ہانگ کانگ اور مکاؤ کے سائنس وٹیکنالوجی کے اداروں، یونیورسٹیز اور کالجز کے محققین اور اساتذہ نے انتخاب کے لیے جوش و خروش کے ساتھ درخواستیں دی ہیں ۔
چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی کے مطابق دونوں خطوں میں انتخاب کا کام آسانی کے ساتھ اگے بڑھ رہا ہے جبکہ بنیادی اہلیت کی اسکریننگ مکمل ہو چکی ہے اور جانچ پڑتال جاری ہے۔
شی چھانگ(شِنہوا) چین نے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے ایک نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا ہے۔
یاؤگان-36سیٹلائٹ کواتوارکی رات 8بج کر23منٹ(بیجنگ ٹائم) پرلانگ مارچ-2 ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے روانہ کیاگیا جو کامیابی سے اپنے مقررہ مدار میں داخل ہوگیا۔
یہ لانگ مارچ سیریزکے کیریئرراکٹ کا451 واں مشن تھا۔
ینگون (شِنہوا) کیلے کے بڑے گچھے اور ناریل کے ڈھیر، دریا کے کنارے موجود مارکیٹ کو سیاحوں کے پرکشش مقامات میں سے ایک بناتے ہیں۔ جہاں تصاویر بنا نے کے بہت سارے مواقع موجود ہیں۔

میانمار، ینگون میں کیلے اور ناریل کی تھوک مارکیٹ بگیار گھاٹ میں مزدور ناریل لیکر جارہے ہیں ۔ (شِنہوا)

میانمار، ینگون میں دریائے ینگون کے کنارے واقع کیلے اور ناریل کی تھوک مارکیٹ بگیار گھاٹ میں مزدور کیلے لیکر جارہے ہیں ۔ (شِنہوا)

میانمار، ینگون میں دریائے ینگون کے نزدیک واقع کیلے اور ناریل کی تھوک مارکیٹ بگیار گھاٹ میں مزدور کیلے لیکر جارہے ہیں ۔ (شِنہوا)

میانمار، ینگون میں دریائے ینگون کے نز دیک واقع کیلے اور ناریل کی تھوک مارکیٹ بگیار گھاٹ میں ایک شخص کیلے ٹرک پر لاد رہا ہے ۔(شِنہوا)
مسجد نبوی کے صحن میں پیدا ہونے والی بچی کا نام والدین نے طیبہ رکھ دیاہے۔سعودی اخبار کے مطابق مدینہ منورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بچی کے والد ڈاکٹر طارق علی سلیمان نے بتایا کہ عشا کی نماز کے لیے مسجد نبوی میں اہلیہ اور بچوں کو چھوڑا تھا تاہم پارکنگ نہ ملنے پر گھر واپس چلا گیا، نماز کے فوری بعد اہلیہ نے رابطہ کر کے ہسپتال جانے کے لیے کہا حالانکہ جس وقت اہلیہ کو بچوں کے ساتھ نماز کے لیے مسجد نبوی چھوڑا تھا تب طبیعت ٹھیک تھی اور ڈاکٹروں نے ولادت کا وقت کچھ دن بعد کا دیا تھا جو کچھ ہوا اچانک ہوا۔انہوں نے کہا کہ میں اہلیہ سے فون پر بات کر رہا تھا کہ اچانک ایک نرس نے مجھ سے رابطہ کیا اور خوشخبری سنائی کہ زچہ و بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔ بچی کی والدہ نے بتایا کہ اچانک طبیعت خراب ہونے پر مسجد سے نکلی اور جیسے ہی گیٹ نمبر 34 تک پہنچی تو گر گئی، وہاں ہلال احمر کا مرکز موجود ہے، عملے نے فوری طور پر طبی امداد دی اور بچی کی ولادت انجام پا گئی۔ انہوں نے کہا کہ مسجد نبوی کے صحن میں پیدا ہونے والی بچی کا نام طیبہ رکھ دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اپ سیٹ سے بھرپور فیفا ورلڈ کپ میں یورپی شائقین کو ایک اور بڑا اپ سیٹ اس وقت دیکھنے کو ملا جب اتوار کو مراکش نے بیلجیئم کو 0ـ2 سے شکست دیدی۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس شکست کے بعد بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور لوگوں نے مختلف مقامات پر احتجاج کیا اور اس دوران قیمتی املاک کو خوب نقصان بھی پہنچایا۔ پولیس نے ہنگاموں، تشدد اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان وین دے کیر کے مطابق احتجاج کرنے والوں نے پیٹرو کیمیکل اجزا، لاٹھیوں سمیت متعدد اشیا کا استعمال کیا اور املاک کو نذر آتش کیا جبکہ اس دوران آگ لگنے کے واقعات میں ایک صحافی بھی زخمی ہو گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ان تمام واقعات کے بعد پولیس نے مداخلت کا فیصلہ کیا جس کے تحت مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پانی کی توپوں اور آنسو گیس کے شیل کا استعمال کیا گیا۔مظاہرین کی جانب سے نذر آتش کی گئی اشیاء کے پس منظر میں مراکش کے شائقین کو فتح کا جشن مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ اتوار کو فیفا ورلڈ کپ میں کھیلے گئے گروپ ایف کے میچ میں مراکش نے 24 سال بعد ورلڈکپ میں پہلی کامیابی حاصل کرتے ہوئے مضبوط بیلجیم کی ٹیم کو 0ـ2 سے شکست دے دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
خادم حرمین الشریفین 127 ججوں کی ترقی اور تقرر کا شاہی فرمان جاری کر دیا۔سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے جو اعلی عدالتی کونسل کے سربراہ بھی ہیں نے کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد عدلیہ کو مضبوط بنانے اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ججوں کی ترقی و تقرری کا نیا فرمان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ڈاکٹر ولید الصمعانی نے ججوں سے کہا کہ وہ ملک میں عدل و انصاف کا بول بالا کرنے کے حوالے سے اعلی قیادت کی آرزوؤں کی تکمیل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
صیہونی حکومت پر ایک اور سائبر اٹیک ہوا ہے اور اس بار فلسطین پر قابض اس حکومت کے مرکزی ریلوے نظام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔سحر نیوزکی رپورٹ کے مطابقا صیہونی ذرائع کے مطابق اس بار اس سائبر حملے میں ریلوے کے مرکزی نظام کے ساتھ ساتھ کئی دیگر ویب سائٹوں کو بھی ہیک کر لیا گیا۔سائبر حملے سستے مگر ایک طاقتور جنگی حربے میں تبدیل ہو چکے ہیں اور گزشتہ چند برسوں کے دوران اسی حربے کو ہیکرز نے صیہونی حکومت کے خلاف خوب استعمال کیا ہے جس سے اس غاصب حکومت کی سکیورٹی پاور کی اصل حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔صیہونی ذرائع نے گزشتہ روز اعتراف کیا کہ انہیں ریلوے کے مرکزی سسٹم میں کچھ غیر معمولی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے تمام ٹرینوں کا نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا۔صیہونی اخبار یدیعوت احارونوت نے رپورٹ دی ہے کہ بلیک میجک نامی ہیکرز کے ایک گروپ نے صیہونی حکومت کی کئی ویب سائٹوں پر ہاتھ صاف کیا اور انکے ہوم پیجز کو دسترس سے خارج کر دیا۔دو ہفتے قبل بھی صیہونی حکومت کی میٹرو بنانے والی ایک کمپنی پر ایک بڑا سائبر حملہ ہوا تھا۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران صیہونی حکومت کی فوجی، سکیورٹی، اقتصادی سمیت مختلف شعبوں کی بنیادی تنصیبات سائبر حملوں کی زد پر آ چکی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے یمن کے محاصرے اور ناکہ بندی کی وجہ سے پانچ ہزار مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔المسیرہ نیٹ نے یمن کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ مخصوص دواؤں اور ضروری محلول کی قلت کے سبب ڈیالیس کا عمل رک جانے کی صورت میں پانچ ہزار سے زائد مریضوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہیں۔یمن کی وزارت صحت نے امید ظاہر کی ہے کہ عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں گردے کے مریضوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہوئے ضروری دواؤں اور محلول کی فراہمی کو یقینی بنائیں گی۔یمن کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں گردے کے مریضوں کے سالانہ پانچ لاکھ ڈیالیسس انجام پاتے ہیں جس کے لیے لازمی دواؤں اور محلول کی ضرورت ہے، جبکہ گردے کے مراکز میں کام کرنے والے ڈاکٹروں اور عملے کی تنخواہیں بند ہوجانے کی وجہ سے مریضوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔دوسری جانب یمن کی عوامی تحریک کے ایک اعلی عہدیدار حزام الاسد نے ایران پریس کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن ہماری قوم پر جنگ مسلط کرکے اس ملک کے قدرتی ذخائر کی لوٹ مار جاری رکھنا چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دشمن جنگ کے پہلے دن سے یمن کے تیل کے ذخائر کی لوٹ مار میں مصروف ہے۔حزام الاسد نے یمن سے تمام غیر ملکی فوجوں کے انخلا کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمن مذاکرات کی میز پر آئے، اپنی فوجیں باہر نکالے، اور قدرتی ذخائر کی لوٹ مار کا سلسلہ بند کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ تین کروڑ یمنیوں کو اپنے ملک کی دولت و ثروت کی ضرورت ہے اور جو کچھ بھی اس سرزمین میں ہے وہ اس قوم کی ملکیت ہے۔حزام الاسد نے واضح کیا کہ اگر دشمن نے یمن کے قدرتی وسائل کی لوٹ مار کا سلسلہ بند نہ کیا تو ہماری مسلح افواج ایکشن لینے پر مجبور ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی یمن کے تیل کی دولت لوٹی جاتی رہی ہے اور اس کا پیسہ بدعنوان حکمرانوں اور سعودی عرب کے قومی بینکوں میں جاتا رہا ہے۔انصاراللہ کے اس عہدیدار نے واضح کیا کہ دشمن پر حملے کے لیے ہمارے پاس بہت سے آپشن موجود ہیں اور ہم یمن کے قدرتی ذخائر کی لوٹ مار اور تیل کی چوری کو برداشت نہیں گریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
افغانستان میں طالبان انتظامیہ نے سابق صدر حامد کرزئی کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم کردی۔رپورٹ کے مطابق افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کے قریبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ طالبان انتظامیہ نے اقتدار میں آنے کے بعد پہلی بار حامد کرزئی کو افغانستان سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حامد کرزئی اپنے ذاتی سفر پر جرمنی جانے والے ہیں تاہم ابھی اس سفر کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی 15اگست 2021ء کو طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان سے باہر نہیں گئے اور کابل میں ہی رکے رہے۔ حامد کرزئی کے بقول طالبان انتظامیہ نے ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جنوب مشرقی لندن میں دو نوجوانوں کو چاقو مار کر قتل کردیا گیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قتل کے دو مختلف واقعات ہفتے کی شام تقریبا سوا 5 بجے ایبے ووڈ اور ٹیمز میڈ کے علاقوں میں پیش آئے۔جس میں 16،16 سال کے 2 نوجوانوں کو چاقو مار کر قتل کیا گیا،میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قتل کی وارداتیں صرف ایک میل کے فاصلے پر ایک ساتھ پیش آئیں، پولیس نے قتل کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ معلومات رکھنے والوں سے بھی رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے،پولیس دونوں واقعات کا باہمی تعلق تلاش کر رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کینیڈا نے پاکستان کیلئے اپنا ویزا آفس ابوظہبی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اعلان کردیا ہے،پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ شفقت علی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ کینیڈا کی حکومت نے ویزا آفس اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے خطیر رقم مختص کر دی ہے،واضح رہے کہ 10 سال پہلے کینیڈا کا ویزا آفس مختلف وجوہات کی بنا پر ابوظہبی منتقل کر دیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کینیڈا نے طویل عرصے سے انتظار کے بعد اپنی انڈوپیسیفک حکمت عملی پیش کر دی،دو ارب ساٹھ کروڑ کینیڈین ڈالرز کے اخراجات پر مبنی انڈو پیسیفک حکمت عملی کے تحت انڈوپیسیفک خطے میں کینیڈا کی فوجی موجودگی اور سائبر سکیورٹی کو بڑھانا، انٹیلیکچوئل پراپرٹی کے تحفظ کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاری کے قوانین کو سخت کرنے کے اقدامات شامل ہیں،انڈوپیسیفک حکمت عملی میں تیزی سے ترقی کرتے چالیس ممالک کے خطے کے ساتھ تعلقات گہرے کرنے کے ساتھ سب سے زیادہ توجہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین پر مرکوز رکھی گئی ہے،حکمت عملی میں چین سے گہرے اختلافات کے باوجود حقیقت پسندانہ نقطہ نظر کے تحت چین کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی، عالمی صحت اور جوہری پھیلا سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے کانگریس کی'' بھارت جوڑو یاترا'' کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے لگانے سے متعلق ایک مبینہ ویڈیو کے سلسلے میں مقدمہ درج کرلیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس نے الزام لگایا کہ یہ ایک جعلی ویڈیو ہے جس کے ذریعے بھارتیہ جنتا پارٹی راہول گاندھی کی قیادت میں پیدل مارچ کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔حکمراں بی جے پی نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن پارٹی نے پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کے بعد کلپ کو حذف کر دیاہے۔کھرگون کے پولیس سپرنٹنڈنٹ دھرم ویر سنگھ یادو نے کہا کہ سنواد پو لیس اسٹیشن میں پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مزید تحقیقات جاری ہے۔مدھیہ پردیش میں کانگریس کمیٹی کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے چیئرپرسن کے کے مشرا نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ یہ ایک جعلی ویڈیو ہے۔ بی جے پی راہل گاندھی کی یاترا کی کامیابی سے خوفزدہ ہے۔ بی جے پی نے فرضی ویڈیو کا استعمال کرکے اس مارچ کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔
مشرا نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے میڈیا انچارج لوکندر پراشر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جنہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پریہ ویڈیو شیئر کی تھی۔ادھر مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے ترجمان پنکج چترویدی نے کہاہے کہ ویڈیو کو ریاستی کانگریس کے ٹویٹر ہینڈل نے 25نومبر کی صبح 8.52 پر شیئر کیا تھا اور بعد میں اس میں پاکستان نواز نعرہ سننے کے بعد اسے حذف کر دیا گیا۔اس سے قبل چھتیس گڑھ پولیس نے بھارت جوڑو یاترا کے دوران پاکستانی نواز نعروں کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پرپوسٹ کرنے کے الزام پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔سیاسی تجزیہ کار مودی کی قیادت میں موجودہ بھارت میں پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی کئی طرح کی تشریح کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہندوتوا پالیسیوں کے نتیجے میں دبی ہوئی کچھ اقلیتیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رویے کے خلاف احتجاج میں ایسا کرتی ہیں۔تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ سماج کے کچھ سیکولر طبقات بشمول کانگریس پارٹی کے ارکان بی جے پی کو چھیڑنے کے لیے پاکستان کے حق میں نعرے لگاتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکہ ایران کے خلاف سازشوں اور دشمنی میں اپنی آخری حد کو پہنچ گیا ہے اور اس نے اب ایران مخالف سرگرمیوں کے درمیان کچھ اشتعال انگیز اقدامات شروع کر دئے ہیں۔ایرانی فٹ بال فیڈریشن کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق امریکی فٹ بال فیڈریشن کے انسٹاگرام پیج نے ایک غیر پیشہ وارانہ اقدام میں ایرانی پرچم سے "اللہ" کا نشان ہٹا دیا۔اس اقدام کے بعد ایرانی فٹبال فیڈریشن نے فیفا کو ای میل بھیجا ہے جس میں عالمی فٹبال فیڈریشن سے امریکی فٹبال فیڈریشن کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ایران کے رد عمل اور صارفین کے احتجاج کے بعد امریکی قومی ٹیم کے آفیشل پیج، جس نے ایک شرارتی اقدام کی بنیاد پر ایران کا جعلی جھنڈا شائع کیا تھا، اسے درست کرنے پر مجبور ہوگیا۔قابل ذکر ہے کہ قطر کے 2022 ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم (آج)منگل اپنے امریکی حریف کے خلاف میدان میں اترے گی۔ایرانی ٹیم نے قطر کے 2022 ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں برطانیہ سے شکست کھائی تاہم اپنے دوسرے میچ میں ویلز کی ٹیم کو دو گول سے شکست دے دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اقوام متحدہ نے اسرائیل فلسطین تنازعے کے دو ریاستی حل کے لیے عالمی ادارے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تمام فریقین سے کشیدگی کو کم کرنے کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن مناتے ہوئے کہاکہ میں تمام فریقین سے کشیدگی کو کم کرنے اور موجودہ صورتحال کے لئے فوری پر امن اقدامات کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ تنازعات کے دیرینہ محرکات بشمول جاری قبضے،یہودی آبادکاروں کی بستیوں میں توسیع، فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنا اور فلسطینی عوام میں مایوسی اور ناامیدی کو بڑھا رہے ہیں۔انہوں نے تمام فلسطینیوں کے حالات زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔انہوں نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے مالی امداد جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ یہ فلسطینی عوام کے لئے ایک امید کا ذریعہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کا واضح موقف دونوں ریاستوں میں امن کو آگے بڑھانا، قبضے کاخاتمہ ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ آئیے ایک ساتھ مل کر فلسطینی عوام کو ان کے ناقابل تنسیخ حقوق کے حصول اور سب کے لیے امن، انصاف، سلامتی اور وقار کے مستقبل کی تعمیر کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عوامی جمہوریہ چین کے اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کی میزبانی میں، پاکستان میں چینی سفارت خانے کے ثقافتی دفتر اور پاکستان میں چائنا کلچرل سینٹر نے آن لائن ورچوئل رئیلٹی تصاویری نمائش کا آغاز کیا ہے جس کا عنوان ''چین کی غیر معمولی دہائی'' نیو ایرا''ہے جو کہ چین کے ثقافتی سینٹر اور چائنہ کلچرل سینٹر جے فیس بک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دیکھی جاسکتی ہیں۔ نمائش کا مقصد پاکستانی دوستوں کو نئے دور میں چین کی ایک غیر معمولی دہائی کی حیرت انگیز کہانیاں پیش کرنا ہے، یہ تصاویری نمائش نومبر 2012 میں ہونے والی سی پی سی کی 18ویں اور 20 ویں قومی کانگریس سے جو اکتوبر 2022 میں ہوئی کی عکاسی کرتی ہے۔ تصویری نمائش پانچ حصوں پر مشتمل ہے جس میں 251 شاندار تصاویر شامل ہیں، جو سیاست، معیشت، ثقافت، لوگوں کی زندگی اور سفارت کاری کے شعبوں میں چین کے غیر معمولی دس سالوں کی شاندار کہانیوں کو بیان کرتی ہیں۔ نمائش میں اپنے خوابوں کی تعاقب میں چینی عوام کی مسلسل خود ساختہ بہتری کے نقش قدم کو قلمبند کیا ہے۔ یہ نمائش چین کے نئے دور میں گزشتہ 10 سالوں میں ہونے والی شاندار کہانیوں کو بیان کرتی ہے۔ یہ تصاویری نمائش اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ کس طرح چینی عوام مسلسل کوششوں کے ذریعے اپنے خوابوں کی تعاقب کرتے ہیں، اور دکھاتا ہے کہ کس طرح چینی عوام اور دنیا بھر کے لوگ مشکلات سے نکلنے اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک کے مختلف اضلاع میں رواں برس کی تیسری ذیلی انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق پیر سے اسلام آباد، پنجاب کے 9، سندھ کے 8 جب کہ بلوچستان کے 6 اضلاع میں رواں برس کی تیسری ذیلی انسداد پولیو مہم کا آگاز ہوگیا ہے، خیبر پختونخوا کے 9 ہائی رسک اضلاع میں مہم 5 دسمبر کو شروع ہوگی۔ رواں برس کی تیسری ذیلی انسداد پولیو مہم کے دوران ملک بھر کے 36 اضلاع میں 5 سال سے کم عمر کے ایک کروڑ 35 لاکھ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے انسداد پولیو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔ پولیو کے خاتمے کے لئے مربوط حکمت عملی کے تحت موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں ایک لاکھ سے زیادہ تربیت یافتہ صحت محافظ حصہ لیں گے، جو گھر گھر جاکر 5 سال سے کم بچوں کو قطرے پلائیں گے۔ وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان نے پولیو کے خلاف جنگ میں بڑی پیش رفت کی ہے، ہم وائرس کے خاتمے کے کافی قریب اور جلد از جلد اپنی منزل کے قریب پہنچنے کے لیے پرعزم ہیں۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پولیو وائرس کا پھیلا ملک کے صرف ایک چھوٹے حصے میں رہ گیا ہے، والدین، سول سوسائٹی، میڈیا اور علمائے کرام سے گزارش ہے کہ وہ پولیو کے خاتمے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیوں سے استعفوں کا فیصلہ بدھ یا جمعرات تک ہو جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے استعفوں سے 64 فیصد سیٹیں خالی ہوجائیں گی، پاکستان میں 64 فیصد نشستوں پر الیکشن کرانے ہوں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ یہ الیکشن میں نہیں جائیں گے، انہیں گھسیٹ کرالیکشن میں لائیں گے، صوبائی اسمبلیوں میں تحریک عدم اعتماد آجائے تو فرق نہیں پڑتا، صوبائی اسمبلیوں سے استعفوں کا فیصلہ بدھ یا جمعرات تک ہوجائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو وہاں نیا الیکشن ہوجائے گا، عمران خان قانون اور آئین کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کرتے رہے ہیں، عمران خان نے اپنا آخری کارڈ کھیل لیا ہے، ان کی ساری چالیں اور کارڈ پٹ گئے ہیں، وہ پہلے قومی اسمبلی سے استعفے تو منظور کرائیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جب صوبائی اسمبلی سیاستعفی دیں گے تو دیکھ لیں گے کتنے لوگ استعفی دیتے ہیں، پی ٹی آئی کے آدھے سے زائد لوگ رابطے میں ہیں کہ استعفے منظور نہ کرنا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اگر پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیاں ٹوٹتی ہیں تو دونوں اسمبلیوں میں نیا الیکشن ہوجائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب سے متعلق خواجہ آصف نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی نے سیاست میں کبھی لمبا چوڑا رسک نہیں لیا، پرویزالہی ہمیشہ بھاری پلڑے کی طرف ہی ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ بادشاہ والا ذہن تو نہیں رکھ سکتے، اب ہم ملک سے مہنگائی ختم کرنے پر توجہ دیں گے، ہماری کوشش ہوگی کہ عام آدمی کوریلیف ملے، ہم الیکشن تک معیشت میں جان ڈالنے کی کوشش کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے پر قومی نہیں بلکہ متعلقہ صوبائی اسمبلی کا الیکشن دوبارہ ہوگا ، صوبائی اسمبلی کے جتنے بھی اراکین مستعفی ہونگے انکی خالی سیٹوں پر 60 روز میں ضمنی انتخابات کرا دیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان نے کہا کسی بھی صوبائی حلقے میں انتخابات پر تقریبا پانچ سے سات کروڑ روپے خرچ ہوں گے، ایک ہی سال میں ضمنی اورعام انتخابات کرانا مشکل ہے مگر قانون کے پابند ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ حلقہ بندیاں اور بلدیاتی انتخابات بھی مشکل کام تھا جو ہم نے کیا،پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلی کے دوبارہ انتخاب پر کم ازکم ساڑھے 22ارب کا خرچ آئیگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مختلف سڑک حادثات میں ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد کی موت اور متعدد افرادزخمی ہوگئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنوبی کشمیر میں ضلع شوپیاں کے علاقے کنی پورہ میں ایک سڑک حادثے میں ایک پولیس کانسٹیبل ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ضلع جموں میں دو الگ الگ حادثات میںدو نوجوانوں سمیت چار افراد کی موت جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی شناخت18سالہ جتن منہاس اور15سالہ مہرودا پرتاپ سنگھ کے طورپر ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ ہلاک ہونے والوں میں ایک ٹرک ڈرائیور اور اس کا ہیلپرشامل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کینسر کی آخری سٹیج پر پہنچے اسرائیلی جیل میں فلسطینی قیدی ناصر ابو حمید کی جیل میں حالت مزید بگڑ گئی ہے۔ 49 سالہ ابو حمید کے بارے میں اسریٰ میڈیا آفس نے رپورٹ کیا ہے کہ وہ اس وقت انتہائی حالت میں ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابو حمید کے ہاتھ اور چہرے میں کینسر کے 'ٹیومرز' کی تشخیص ہوئی ہے۔ اشکلون کی اسرائیلی جیل میں ان کو اس قریب المرگ حالت میں دیکھتے ہوئے ان کے ساتھ موجود فلسطینی قیدی بھی سخت صدمے کی حالت میں ہیں۔ ابو حمید یکم جنوری سے کینسر کے اس شدید تر ہو چکے عارضے کی وجہ سے برزیلائی میڈیکل سنٹر میں رکھے گئے مگر اب انہیں بدترین حالت میں ہونے کے باوجود پھر جیل منتقل کیا گیا ہے۔ جہاں ان کی حالت تشویش ناک ہے۔ انہیں اسرائیلی جیل انتظامیہ نے جان بوجھ کر مناسب علاج معالجے کی سہولت سے محروم رکھا ہے۔ جبکہ ان کی رہائی سے بھی انکار کیا ہے۔ انہیں کیمو تھراپی کی سہولت ملنے بھی مشکل آتی رہی۔ وہ 2002 سے اسرائیلی قید میں ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی ریاست میری لینڈ میں چھوٹا طیارہ بجلی کے پول کے ساتھ جا ٹکرایا۔واشنگٹن پوسٹ نے مقامی حکام کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ امریکی ریاست میری لینڈ میں گزشتہ رات ایک چھوٹا طیارہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا، کاؤنٹی میں بلیک آؤٹ کی وجہ سے 90 ہزار سے زیادہ گھر اور کاروبار متاثر ہوئے ہیں۔حادثے میں پائلٹ اور مسافر طیارے میں پھنس گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، حادثہ ایک تجارتی علاقے کے قریب بارش کے دوران پیش آیا تاہم اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قابض صہیونی فوج نے مسجد الاقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا اور القبلی کے نماز گاہ کو گھیرے میں لے کر اس کے ایک دروازے کو زنجیروں سے بند کر دیا۔ بعد ازاں یہودی ا?باد کاروں کی بڑی تعداد نے اسرائیلی پولیس اور فوج کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ قابض فورسز نے اتوار کو علی الصبح مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں دھاوا بولا اور جگہ جگہ پھیل گئے۔ اس دوران قابض فوج کی موجودگی میں آباد کاروں نے تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔قابض فوج کے گھیرائو سے قبل فلسطینیوں کی بڑی تعداد قبلہ اول میں موجود تھی۔ انہوں نے اسرائیلی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ فلسطینی نمازیوں کے'اللہ اکبر' کے فلک شگاف نعروں سے قبلہ اول کی فضا گونج اٹھی۔ اس دوران فلسطینی نوجوانوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی جب کہ دوسری طرف سے قابض فوجیوں نے فلسطینی نمازیوں کو قبلہ اول سے باہر نکالنے کے لیے ان پر طاقت کا استعمال کیا اور ان پر صوتی بم برسائے۔قابض افواج کی مخالفت میں نمازیوں کے ایک گروپ نے مسجد کے صحنوں میں اجتماعی نماز ادا کرنا شروع کردی۔بعد میں ہونے والی پیش رفت میں درجنوں آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ یہودی شرپسندوں کو قابض فوج کی جانب سے فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔جیسے ہی آباد کاروں کے پہلے گروہ نے الاقصیٰ کے صحن پر دھاوا بولا تو وہاں پرموجود مردو خواتین نمازیوں نے تکبیر کے نعرے لگائے اور قبلہ اول کے دفاع کے عزم اور اس کی آزادی کے لیے نعرے لگائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملائیشیا کے نئے وزیر اعظم انور ابراہیم نے' فلسطین کاز' کے بارے میں اپنے ملک کی پہلے سے جاری پالیسی کو آگے بڑھانے کایقین دلا یا اور 'فلسطین کاز' کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کا کہا ہے۔ انہوں نے یہ بات دوحہ میں فلسطینی تحریک مزاحمت کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران کہی ہے۔ وزیر اعظم ملائیشیا نے فون پر ہونے والی اس بات چیت میں بین الاقوامی کانفرنسوں کے پلیٹ فارمز پر بھی بھر پور انداز میں اپنا موقف پیش کرنے کے لیے اپنی پوری حمایت کایقین دلایا ہے۔ اس موقع پر فلسطینی رہنما اسماعیل ہنیہ نے وزیراعظم ملائیشیا کو وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد دی۔ ان کی کامیابی اور ملائشیا کے عوام کی ترقی و بہبود کے لیے دعا کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر ان چیف نے کہا ہے کہ فسادات کے میدان کو دشمنوں کے قبرستان میں بدل دیں گے'آج دشمن امریکہ' برطانیہ، صہیونی ریاست اور آل سعود پوری طاقت کے ساتھ میدان میں آچکے ہیں' انقلاب کی جڑیں اتنی مضبوط ہیں کہ اگر تمام دشمن اس درخت کی ایک شاخ کو بھی کاٹنا چاہیں تو کبھی نہیں کاٹ سکیں گے۔بریگیڈئیر جنرل حسین سلامی نے ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں 15 ہزار رضاکار فورس بسیج کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دشمن امریکہ، برطانیہ، صہیونی ریاست اور آل سعود اپنی پوری طاقت کے ساتھ میدان میں آچکے ہیں، لیکن ہم یقیناً اس عظیم فتنہ اور اس عالمی جنگ کے منظر کو امریکی و اسرائیلی دشمنوں اور ان کے اتحادیوں کے قبرستان میں بدل دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج یہاں شیعہ اور سنی جمع ہیں اور میں اس سرزمین کے ایک چھوٹے سے سپاہی کی حیثیت سے اس مقام پر اور اس مقدس دن کے موقع پر آپ کو بتا رہا ہوں کہ اس انقلاب کی جڑیں اتنی مضبوط ہیں کہ اگر تمام دشمن اس درخت کی ایک شاخ کو بھی کاٹنا چاہیں تو کبھی نہیں کاٹ سکیں گے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا کہ شیعہ، سنی، سیستانی اور بلوچ ایک ہی قوم ہیں اور صوبہ سیستان اور بلوچستان میں اتحاد زبان زد خاص وعام ہے۔جنرل حسین سلامی نے کہا کہ جب تکفیری دہشتگرد امریکہ، اسرائیل اور یورپی حکومتوں کی سرپرستی میں شام، لبنان اور عراق پر حملہ کرتے ہیں تو یہی رضاکار فورس بسیج ہی ہے جو اپنی زندگی کی پرواہ کئے بغیر اور اپنی جان کو ہتیلی پر رکھ کر دشمنوں کا مقابلہ کرتی ہے اور ان ملکوں کے عوام کو ان خونخواروں سے نجات دلاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ، صہیونی ریاست، فرانس، جرمنی، برطانیہ اور سعودی عرب اپنے تفرقہ انگیز میڈیا کے ذریعے اس سرزمین میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن یہ قوم پوری طرح آگاہ ہے اور ماضی کی طرح اس بار بھی ان کی سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ژنگ ژو (شِنہوا) چائنہ ریلوے انجنئیرنگ ایکوپمنٹ گروپ کمپنی لمیٹڈ کی تیارکردہ سرنگ کھودنےکی مشینیں 30 سے زائد ممالک اور خطوں کو برآمد کی جارہی ہیں اور عالمی سطح پر سرنگ کی تعمیرکے منصوبوں میں فعال طور پرخدمات انجام دے رہی ہیں۔

چین ، وسطی صوبہ ہینان کے شہر ژنگ ژو میں چائنہ ریلوے انجنئیرنگ ایکوپمنٹ گروپ کمپنی لمیٹڈ کی ورکشاپ میں ایک ملازم کام کررہا ہے۔ (شِنہوا)

چین ، وسطی صوبہ ہینان کے شہر ژنگ ژو میں چائنہ ریلوےانجنئیرنگ ایکوپمنٹ گروپ کمپنی لمیٹڈ کی سرنگ کھدائی مشین کی ورکشاپ میں ایک ملازم کام کررہا ہے۔ (شِنہوا)

چین ، وسطی صوبہ ہینان کے شہر ژنگ ژو میں چائنہ ریلوےانجنئیرنگ ایکوپمنٹ گروپ کمپنی لمیٹڈ کی ورکشاپ میں ایک ملازم کام کررہا ہے۔ (شِنہوا)