چین ، جنوب مغربی چھونگ چھنگ کی ایک لاجسٹکس کمپنی کے گودام میں مزدور سبزیوں اور پھلوں کی چھانٹی کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
شنگھائی(شِنہوا)شنگھائی ڈزنی لینڈ ریزورٹ کے ایک بیان کے مطابق عالمی وباء کے انسداد اور کنٹرول کے تقاضوں پر عمل کرنے کیلئے شنگھائی ڈزنی لینڈ کو منگل سے عارضی طور پر بند کر دیا جائے گا۔
ڈزنی ٹاؤن، وشنگ اسٹار پارک، اور 2 ریزورٹ ہوٹل معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے مصدقہ تاریخ موصول ہوتے ہی ریزورٹ مہمانوں کو آگاہ کر دے گا اور اس مدت کے دوران متاثر ہونیوالے تمام مہمانوں کو رقم کی واپسی یا تبادلہ کی سہولت فراہم کی جائیگی۔
میونسپل ہیلتھ کمیشن کے مطابق شنگھائی میں گزشتہ روز نوول کرونا وائرس کی مقامی منتقلی کے 20 نئے کیسز اور بغیر علامات والے 158 مقامی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے کہا ہے کہ انہوں نے مرکزی عوامی حکومت کو ایک رپورٹ پیش کی ہے جس میں ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کے نفاذ کے بعد سے قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے فرائض کی انجام دہی کے حوالے سے تفصیلات دی گئی ہے۔
لی نے رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی سے ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کے آرٹیکل 65 کے تحت تشریح طلب کرنے کی درخواست کی جائے تاکہ یہ واضح کیا جا سکے کہ آیا کوئی بیرون ملک مقیم وکیل یا بیرسٹر جو ہانگ کانگ میں پریکٹس کے لیے مکمل طور پر اہل نہیں ، وہ قومی سلامتی کے قانون کی رو اور مقصد کے مطابق، قومی سلامتی کے خلاف جرائم کے کیسز حل کرنے میں کسی بھی طور سے شامل ہوسکتاہے یا نہیں۔
لی کو مرکزی عوامی حکومت کی طرف سے ایک خط موصول ہوا تھا جس میں ان سے ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کے نفاذ کے بعد سے قومی سلامتی کے تحفظ کے سلسلے میں ایچ کے ایس اے آرکے فرائض کی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کا کہا گیا تھا،جس میں ایچ کے ایس اے آر کی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے کمیٹی کا کام بھی شامل ہے۔
قبل ازیں، ایچ کے ایس اے آر کی ہائی کورٹ نے برطانوی شاہ کے وکیل ٹموتھی اوون کو غیرممالک یا بیرونی عناصر کے ساتھ ملی بھگت سے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے مقدمے میں چین مخالف جمی لائی کا دفاع کرنے کی اجازت دی تھی۔
بیجنگ(شِنہوا) دنیا بھر کے سائنسدانوں نے 2022 کے لیے انسانی معاشرے کی ترقی کے لیے اہم 10 سائنسی مسائل کا انتخاب کیا ہے۔چائنہ سائنس ڈیلی کی منگل کی ایک رپورٹ کے مطابق پائیدار ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، اس سال کے سرفہرست 10 چیلنجز بنیادی طور پر آب و ہوا، شہروں اور مینوفیکچرنگ سے متعلق ہیں۔ ان مسائل میں شدید موسموں اور ماحولیاتی واقعات کا مقابلہ کرنا، شہروں کے کچرے کے لیے ماحول دوست اور موثر ری سائیکلنگ سسٹم کی تعمیر اور وسائل سے بھرپور، ہائی کاربن سے ڈی سنٹرلائزڈ اور کم کاربن مینوفیکچرنگ صنعتوں میں منتقلی کو یقینی بنانا شامل ہے۔
یہ مسائل دنیا کے سائنس وٹیکنالوجی کے معروف جرائد کے چیف ایڈیٹرز، ایڈیٹوریل بورڈ کے اراکین اور اسٹریٹجک سائنسدانوں نے تجویز کیے ۔ان میں چین، امریکہ اور برطانیہ سمیت دس سے زائد ممالک اور خطوں کے سائنسدان شامل ہیں۔
جنیوا(شِنہوا) عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے نسل پرستانہ دقیانوسی تصورات اور کسی کی توہین سے بچنے کے لیے منکی پوکس وائرس کا نام تبدیل کر کے ایم پوکس تجویز کردیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ایم پوکس اور منکی پوکس کے دونوں نام ایک سال کے لیے ایک ساتھ استعمال کیے جائیں گے جبکہ بعد میں ان کو مرحلہ وار ختم کر دیا جائے گا۔ یہ تبدیلی متعدد افراد اور ممالک کی جانب سے متعدد اجلاسوں میں تشویش کا اظہار کرنے اور ڈبلیو ایچ او سے نام تبدیل کرنے کے لیے ایک طریقہ تجویز کرنے کے بعد کی گئی ہے۔
نام کی تبدیلی کے لیے ایک سال کی مدت دینے کا مقصد نام کی تبدیلی سے پیدا ہونے والی الجھن کے بارے میں ماہرین کے خدشات کو کم کرنا ہے۔اس سے بیماریوں کی بین الاقوامی درجہ بندی (آئی سی ڈی ) اپ ڈیٹ کے عمل کو مکمل کرنے اورعالمی ادارہ صحت کے شائع ہونے والے تحریری مواد کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے بھی وقت مل جائے گا۔
اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسف) نے ایڈز کے عالمی دن سے پہلے خبردار کیا کہ بچوں، نوعمر افراد اور حاملہ خواتین کے لیے ایچ آئی وی کی روک تھام اور علاج میں گزشتہ تین سالوں میں تقریباً کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور بہت سے علاقوں میں اب بھی روک تھام اور علاج کی کوویڈ- 19 سے پہلے جیسی صورتحال ہے۔
بچوں اور ایچ آئی وی/ ایڈز کی عالمی صورتحال سے متعلق یونیسف کے جاری کردہ سرسری جائزہ میں کہا گیا ہے کہ 2021 کے دوران تقریباً 1لاکھ 10ہزار بچے اور نوعمر افراد (19 سال تک ) ایڈز سے متعلقہ وجوہات کی وجہ سے ہلاک ہوئے جب کہ مزید 3لاکھ 10ہزارنئے متاثر ہوئے، جس سے ایچ آئی وی سے متاثرہ نوجوانوں کی کل تعداد 27لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
علاج اور روک تھام میں یہ جمود بچوں اور بڑوں کے علاج میں موجودہ اور بڑھتے ہوئے فرق میں زیادہ ہے۔
یونیسف کی ایچ آئی وی/ایڈز کی ایسوسی ایٹ چیف، انوریتا بینز کا کہنا ہے کہ اگرچہ بچے ایڈزکے ردعمل میں بالغ افراد سے بہت پیچھے ہیں، لیکن گزشتہ تین سالوں میں جو جمود دیکھنے میں آیا ہے، وہ اپنی مثال آپ ہے، جس سے بہت سی نوجوان زندگیوں کو بیماری اور موت کے خطرے میں ڈال دیا ہے۔بچے اس مرض کے خلاف ناکافی کوششوں کی وجہ سے موت کا شکار ہورہے ہیں کیونکہ ہم اجتماعی طور پر متاثرہ بچوں کی نشاندہی اور تشخیص اور انہیں علاج کی فراہمی میں ناکام ہو رہے ہیں۔ ہر روز جو اس بیماری کے خلاف بغیر کسی پیش رفت کے گزرتا ہے، 300 سے زیادہ بچے اور نوعمر ایڈز کے ہاتھوں اپنی زندگی کی جنگ ہار جاتے ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک توانائی کے شعبے میں قریبی شراکت داری قائم کرنے کے لیے روس کے ساتھ مل کر کام کرنےکا خواہاں ہے۔
چوتھے چائنہ-روس انرجی بزنس فورم کو بھیجے گئے اپنے مبارکباد کے خط میں صدر شی نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں تعاون دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کا ایک اہم سنگ بنیاد اور عالمی انرجی سیکورٹی کو برقرار رکھنے کے لیے ایک مثبت قوت ہے۔چینی صدر نے کہا کہ بیرونی خطرات اور چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے، دونوں ممالک نے رابطوں اور ہم آہنگی کو مضبوط کرتے ہوئے تعاون کے بڑے منصوبوں پر پیش رفت کی ہے، جس سےنئے دور میں دوطرفہ توانائی تعاون میں استحکام اور جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے وسیع امکانات پیدا ہوئے۔صدر شی نے کہا کہ چین صاف اور سبز توانائی کی ترقی کے لیے روس کے ساتھ مل کر کام کرنے اور بین الاقوامی انرجی سیکورٹی اور صنعتی وسپلائی چین کے استحکام کے تحفظ کے لیے تیار ہے، اس طرح سے عالمی توانائی کی منڈی میں طویل مدتی، مضبوط اور پائیدار ترقی میں نئی شراکت قائم ہوگی۔
روسی صدر ولادیمیرپوتن نے بھی انرجی بزنس فورم کے شرکا کو مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔

لاس اینجلس (شِنہوا) بیماریوں کی روک تھام اور تدارک کے امریکی مراکز (سی ڈی سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق تازہ ترین ہفتے میں امریکہ میں نزلہ کے سبب 11 ہزار 200 سے زائد مریض اسپتالوں میں داخل ہوئے جو 2010 کے بعد اسی مدت میں سب سے زیادہ شرح ہے۔
سی ڈی سی نے کہا کہ ملک بھر میں موسمی زکام کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
سی ڈی سی کے مطابق 19 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں فلو سے 5 بچوں کی اموات ہوئی ہیں جبکہ رواں سیزن میں اب تک 12 بچے نزلہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
سی ڈی سی کے تخمینےکے مطابق رواں سیزن میں نزلہ سے اب تک 62 لاکھ افراد بیمار ہوئے ہیں جبکہ 53 ہزار اسپتال میں داخل ہوئے اور 2 ہزار 900 اموات ہوچکی ہیں۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کو اقتصادی، تجارتی اور سائنس ٹیکنالوجی امور کو سیاست زدہ کرنے اور اسے ہتھیار بنانا بند کرنے کی ضرورت ہے۔ چین سمیت غیرملکی کمپنیوں کے لیے شفاف ، منصفانہ اور غیر امتیازی کاروباری ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے قومی سلامتی کو درپیش خطرات کے سبب متعدد چینی کمپنیوں پر ٹیلی کمیونیکیشن آلات اور ویڈیو سرویلنس ڈیوائسز فراہم کرنے پر پابندی لگادی ہے۔
ترجمان ژاؤ لی جیان نے یومیہ بریفنگ کے دوران ایک سوال پر کہا کہ امریکہ نے جو کچھ کیا وہ قومی سلامتی کے تصور اور ریاستی طاقت کے غلط استعمال کی ایک اور مثال ہے تاکہ چینی کمپنیوں کو پریشان کیا جا سکے۔
ژاؤ نے کہا کہ اس طرح کا عمل مارکیٹ اکانومی کے اصولوں اور بین الاقوامی تجارتی قوانین کے منافی ہے جس سے چینی کمپنیوں کے مفادات کو نقصان پہنچتا ہے۔ چین اس کا سخت مخالف ہے۔
ژاؤ نے کہا کہ امریکہ کو اپنے طریقے بہتر بنانے کی ضرورت ہے، وہ اقتصادی، تجارتی اور سائنس ٹیکنالوجی امور کو سیاست زدہ کرنے اور اسے ہتھیار بنانا بند کرے۔
امریکہ کو چین سمیت غیر ملکی کمپنیوں کے لیے شفاف، منصفانہ اور غیر امتیازی کاروباری ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ چین اپنی کمپنیوں کے جائز اور قانونی حقوق و مفادات کا سختی سے دفاع جاری رکھے گا۔
کوئی زون سٹی، فلپائن (شِنہوا) پارک جانے والے چہل قدمی سے لطف اندوز ہوئے اور کوئی زون میں حال ہی میں کھولی گئی کرسمس لائٹ سرنگ میں تصاویر بنوائیں۔
اسے لوگوں کے لئے ایسے سجایا گیا ہے تاکہ وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ آمدہ تعطیلات سے لطف اندوز ہوسکیں جو پارک میں مختلف سہولیات کا دورہ کرتے ہیں۔

فلپائن، کوئی زون شہر کے کوئی زون میموریل سرکل میں واقع کرسمس لائٹ سرنگ میں ایک خاتون کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

فلپائن، کوئی زون شہر کے کوئی زون میموریل سرکل میں واقع کرسمس لائٹ سرنگ میں ایک لڑکی دوڑ رہی ہے۔ (شِنہوا)

فلپائن، کوئی زون شہر کے کوئی زون میموریل سرکل میں واقع کرسمس لائٹ سرنگ میں لوگوں کا تصویر کے لئے ایک انداز۔ (شِنہوا)
پیرس (شِنہوا) پیرس میں چینی ثقافتی مرکز کے قیام کی 20 ویں سالگرہ پر ساؤنڈ آف کلاسیکس کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔
کنسرٹ کے دوران ، چینی اور غیر ملکی فنکاروں نے کلاسیکی چینی اور غیر ملکی موسیقی پیش کی جن میں لیانگ شان بو اور ژو ینگ تائی (دی بٹرفلائی لورز) اور کارمین شامل ہیں۔
فرانس میں چین کے سفیر لو شائے نے کہا کہ گزشتہ 20 برس کے دوران یہ مرکز فرانسیسی عوام کے لیے چینی ثقافت دریافت کرنے اور دونوں ممالک میں ثقافتی تبادلوں کے لیے ایک پل کی حیثیت اختیار کرچکا ہے، اس سے دونوں ممالک کے عوام میں باہمی سمجھ بوجھ اور دوستی کو مزید گہرا کرنے میں مدد ملی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام سے عوام اور ثقافتی تبادلے ہمیشہ چین ۔فرانس کے تعلقات کا سب سے مضبوط ستون رہیں گے۔
پیرس کی 7 ویں آرونڈیسمنٹ کی پہلی نائب ڈپٹی میئر جوسیان گوڈے نے کہا کہ مرکز کی تمام بھرپور اور مختلف سرگرمیوں نے ثقافت ، فنون اور تعلیمی شعبوں میں چین ۔ فرانس تعلقات کی ترقی میں کردار ادا کیا ہے۔
مرکز کی ڈائریکٹر شی منگ یوآن نے کہا کہ پیرس میں 2002 میں قائم ہونے والا چینی ثقافتی مرکز، مغرب میں چینی حکومت کا قائم کردہ پہلا مرکز تھا۔
مختلف سرگرمیوں کے انعقاد سے یہ چین-فرانسیسی عوام کے درمیان لوگوں ، ثقافتی تبادلوں اور تعاون میں اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے۔

اقوام متحدہ (شِنہوا) ایک چینی مندوب نے اسرائیلی اور فلسطینی شہریوں کے درمیان مشترکہ سلامتی کے حصول کے لیے کوششوں پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژانگ جون نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین لازم و ملزوم ہمسایہ ہیں جن کی سلامتی ایک دوسرے پر منحصر اور ناقابل تقسیم ہے۔
اگر ایک فریق کی سلامتی دوسرے کے عدم تحفظ پر مبنی ہے تو تشدد کی اس صورت حال سے نکلنا ناممکن ہوجائے گا اور سلامتی کے اس المیہ پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔
انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ عالمی برادری کو فلسطین اور اسرائیل کے سیکورٹی خدشات پر یکساں توجہ دینی چاہیے اور دونوں فریقوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے کہ وہ مشترکہ سلامتی کے حصول کے لیے بات چیت اور تعاون کے ذریعے سب سے بڑا مشترکہ مئوقف تلاش کریں۔
انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ قابض طاقت کو مقبوضہ علاقے میں لوگوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو مئوثر طریقے سے پورا کرنا چاہیے۔
چین کو مقبوضہ فلسطینی علاقے میں سلامتی کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق 2022 مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے لیے 2005 کے بعد سب سے ہلاکت خیز سال ہے۔
ژانگ نے کہا کہ چین نے شہریوں پر تمام اندھا دھند حملوں کی مذمت اور بچوں کے خلاف سنگین خلاف ورزیوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
چین سیکورٹی فورسز کی جانب سے طاقت کے بے تحاشہ استعمال کی مخالفت کرتا ہے اور اس تشدد کی تحقیقات اور اس کے احتساب کا مطالبہ کرتا ہے۔
چین ، جنوب مغربی چھونگ چھنگ کی ایک لاجسٹکس کمپنی کے گودام میں مزدور سبزیوں اور پھلوں کی چھانٹی کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
چین ، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو کے ضلع ہانگ پو میں قائم عارضی اسپتال کو دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)
چین ، جنوب مغربی چھونگ چھنگ کی ایک لاجسٹک کمپنی کے گودام میں مزدور سبزیوں اور پھلوں کو اٹھا ئے ہو ئے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چائے چینی ثقافت میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔ چین دنیا کے اعلیٰ چائے پیدا کرنے والے ملکوں میں سے ایک ہے اور چائے کی کاشت اور اس کو بنانے میں اپنی مہارت کے لیے مشہور ہے۔
چائے کے چینی فن نے نہ صرف چائے سے محبت کرنے والے چینی شہریوں بلکہ دنیا بھر میں چائے کی ثقافت سے محبت کرنے والوں کے دلوں کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔آیئے اس پر ایک نظر ڈالیں۔

لاؤس ، چین کے تکنیکی ماہرین صوبہ چمپاسک میں 36 مانور چائے کے باغات میں چائے کی پتیوں پر کام کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

چین ، وسطی صوبہ ہینان کے ژنگ ژو میں چینی حرف "چھا" جس کا مطلب چائے ہے، چائے کے ایک کپ کے اوپر دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

روس ، ماسکو شہر میں چینی کھیلوں اور فنون کے میلے "کنفیوشس کپ" کے دوران خواتین چائے کی تقریب کا انعقاد کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

امریکہ ، فلاڈیلفیا میں جاری فلاڈیلفیا پھولوں کی نمائش کے دوران چین کے دن کی تقریب میں شریک افراد چینی چائے کی تقریب کے تجربہ سے مستفید ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے لاجسٹک شعبہ نے رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران مستحکم نمو رپورٹ کی ہے۔
چائنہ فیڈریشن آف لا جسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے مطابق سماجی لا جسٹکس میں گزشتہ سال کی نسبت 3.6 فیصد اضافہ ہوا جس سے یہ جنوری سے اکتوبر کے عرصہ کے دوران 2754 کھرب یوآن(تقریباً 382.6 کھرب امریکی ڈالرز) ہو گئی۔
اس عرصہ کے دوران صنعتی مصنوعات کے لئے لاجسٹکس میں گزشتہ سال کی نسبت 4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ صنعتی پیداوار مستحکم رہنا جا ری رہی۔
ہائی ٹیک مینو فیکچرنگ کے لئے لاجسٹکس میں اکتوبر کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 10.6 فیصد اضافہ ہوا جو کہ ستمبر کی نسبت 1.3 فیصد پوا ئنٹس زیا دہ ہے۔
لاجسٹکس کی نقل و حمل کو ہموار بنا نے اور کاروباری اداروں کی معاونت کے لئے متعدد پا لیسیوں کے عملدر آمد کے بعد لا جسٹک کے شعبہ میں کاروباری سرگرمیوں نے استحکام رپورٹ کیا ہے۔
اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے حیاتیاتی ہتھیاروں کی تباہی کو روکنے کے لیے تین شعبوں میں کارروائی کرنے پر زور دیا ہے۔
گوتریس نے یہ درخواست جنیوا میں حیاتیاتی ہتھیاروں کے نویں کنونشن کی جائزہ کانفرنس کے شرکاء کے نام ایک ویڈیو پیغام میں کی۔
گوتریس نے کہا کہ کارروائی کا پہلا شعبہ کنونشن کی احتسابی دفعات کو مئوثربنانا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ سائنسی ترقی کو دشمنی کے مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کو انسانیت کے فائدے کے لئے نہ کہ اس کی تباہی کے لیے استعمال کیا جائے اور یہ کہ تمام سائنسی ترقی اور تعاون کا مرکز امن ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوئم یہ کہ آج کے خطرات سے مطابقت رکھنے کے لیے تصدیق اور تعمیل پر سوچ کو بہتر کریں۔ گزشتہ پانچ دہائیوں کے دوران دنیا ڈرامائی طور پر تبدیل ہوئی ہے، کنونشن کو اس کے ساتھ بدلنا چاہیے۔
گوتریس نے کہا تیسرا یہ کہ کنونشن کو اس اہم کام کی انجام دہی کے لیے درکار مالی اور انسانی وسائل میں اضافہ فراہم کریں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کیمیائی ہتھیاروں اور جوہری پھیلاؤ کے خلاف عالمی حکومتوں کی فراخدلی سے حمایت کرتی ہے۔ ہمیں حیاتیاتی ہتھیاروں کے لیے بھی ایسا ہی کرنا چاہیے اور کنونشن کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کرنا چاہیے۔اب وقت آگیا ہے کہ ان ہتھیاروں کے فروغ اور استعمال کے ہر راستے کو بند کیا جائے۔
چین ، جنوب مغربی چھونگ چھنگ کی ایک سپرمارکیٹ میں گاہک سبزیاں چُن رہا ہے۔(شِنہوا)
چین ، جنوب مغربی چھونگ چھنگ کی ایک فیکٹری میں عملہ واشنگ مشینز کا معیار چیک کررہا ہے۔ (شِنہوا)
ژینگ ژو(شِنہوا) چین کے وسطی صوبے ہینان کے گاؤں یانگ شاؤ سے 5ہزار سال قدیم مکانات کے کھنڈرات دریافت ہوئے ہیں۔
کھدائی کے انچارج،ہینان پراونشل انسٹی ٹیوٹ آف کلچرل ہیریٹیج اینڈ آرکیالوجی کے لی شی وئی نے بتایا کہ 130 مربع میٹر سے زیادہ جگہ پر قائم یہ گھر کسی زمانے میں ایک بڑی عمارت تھی جس کی دیواریں مٹی سے بنائی گئی تھیں۔ قیاس آرائیوں کے مطابق، یہ گھر یانگ شاؤ ثقافت کے آخری دور سے تعلق رکھتا ہے۔
لی نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ 1921 میں یانگ شاؤ گاؤں میں کھدائی کے بعد سے بڑے مکانات کے کھنڈرات دریافت ہوئے ہیں۔ یہاں سے ملنے والی معلومات یانگ شاو ثقافتی دور کے دوران مکانات کی اقسام، اشکال اور تعمیراتی تکنیک کا مطالعہ کرنے کے لیے نیا مواد فراہم کرسکتی ہیں۔
ماہرین آثار قدیمہ نے اس مقام پر چار مصنوعی خندقیں اور ثقافتی آثار کی ایک بڑی تعداد بھی دریافت کی ہے جس میں ایک جیڈ ٹوماہاک بھی شامل ہے جو فوجی طاقت کی علامت ہے۔
ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے بازاروں میں آمدہ موسم سرما سے قبل خریداری عروج پر ہے۔
ارزاں ہونے اور پرکشش ڈیزائنز کی بدولت ریڈی میڈ گارمنٹس اسٹورز اب چینی کمبلوں کی نئی اقسام کے ساتھ صارفین کو اپنی جانب متوجہ کررہے ہیں۔
چینی کمبل، مختلف اشکال ، حجم اور مواد کے سبب بڑی تعداد میں مقامی افراد کو اپنی جانب متوجہ کررہے ہیں۔ کمبل کی قمیت 1 ہزار 500 ٹکا (تقریباً 14 امریکی ڈالرز) سے 5 ہزار ٹکا (تقریباً 47 امریکی ڈالرز) کے درمیان ہے۔
بنگلہ دیش، ڈھاکہ کی مارکیٹ میں دکاندار ایک گاہگ کو چینی کمبل دکھارہے ہیں۔(شِنہوا)
ڈھاکہ کے مشہور بونگو بازار میں بے شمار دکانوں پر مشتمل بڑی مارکیٹ میں متعدد اسٹورز صرف چینی کمبل ہی فروخت کر رہے ہیں۔
ملک میں حالیہ ہفتوں کے دوران درجہ حرارت کم ہوا ہے، تمام طبقات کے افراد خاص کر درمیانی آمدن والے گروپ کی جانب سے کمبل اور دیگر گرم کپڑوں کی خریداری میں تیزی آئی ہے۔
دارالحکومت کی مصروف ترین مارکیٹوں میں سے ایک نیو مارکیٹ اور اس سے ملحقہ غوثیہ اور چاندی چاک مارکیٹوں میں نسبتاً سستی دکانوں پر صورتحال مختلف نہیں ہے ، جہاں چینی مصنوعات کو اسٹور میں سب سے آگے دیکھا جاسکتا ہے۔
بنگلہ دیش، ڈھاکہ کی مارکیٹ میں ایک گاہک چینی کمبل فروخت کرنے والی دکان کا دورہ کررہا ہے۔(شِنہوا)
فردوسی اختر لکی ڈھاکہ کے شانتی نگر علاقے کے ایک اپارٹمنٹ میں رہتی ہیں۔
وہ اپنے بچے کے لیے ایک خوبصورت کمبل خریدنے بونگو بازار آئی تھیں۔
لکی نے کہا کہ میں نے اپنے بچے کے لئے ایک پتلا، چینی کمبل خریدا ہے۔ مجھے رنگ اور حجم پسند ہے اور قیمت بھی کافی مناسب ہے۔

امریکہ کے لاس اینجلس میں 90 ویں ہالی ووڈ کرسمس پریڈ میں چینی شیر کے رقص کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔(شِنہوا)

امریکہ کے لاس اینجلس میں فنکار روایتی چینی ملبوسات پہنے 90 ویں ہالی ووڈ کرسمس پریڈ میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
امریکہ کے لاس اینجلس میں فنکار روایتی چینی ملبوسات پہنے 90 ویں ہالی ووڈ کرسمس پریڈ میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
امریکہ کے لاس اینجلس میں 90 ویں ہالی ووڈ کرسمس پریڈ میں چین کے ڈریگن ڈانس کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔(شِنہوا)
امریکہ کے لاس اینجلس میں 90 ویں ہالی ووڈ کرسمس پریڈ میں چین کے ڈریگن ڈانس کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔(شِنہوا)
امریکہ کے لاس اینجلس میں 90 ویں ہالی ووڈ کرسمس پریڈ کے دوران مقامی چینی کمیونٹی کے افراد فن کا مظاہرہ پیش کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
امریکہ کے لاس اینجلس میں 90 ویں ہالی ووڈ کرسمس پریڈ کے دوران مقامی چینی کمیونٹی کے افراد فن کا مظاہرہ پیش کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بوآؤ (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے ساحلی قصبہ بوآؤ میں بوآؤ فورم برائے کاروباری افراد 2022 کا مرکزی فورم منعقد ہوا۔ فورم کے دوران شرکاء نے ترقی پر اتفاق رائے کی توثیق کرتے ہو ئے ترقی پر اعتماد کو مستحکم کیا۔
شِنہوا نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر اِن چیف لیو یان سونگ نے کہا کہ بوآؤ فورم برائے کاروباری افراد نے 2016 میں اپنے کامیاب آغاز کے بعد سے کاروباری اداروں کی قوت کو بڑھانے، اختراعی قوت کو مستحکم بنانے میں اہم کردار اد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس فورم نے ترقی کی بہترین حکمت عملیوں کی تلاش اور اعلیٰ درجے کے تبادلے کی تعمیر اور تعاون کے پلیٹ فارم پر توجہ مرکوز کی ہے۔
لیو نے کہا کہ یہ فورم چینی صنعت کاروں کے درمیان تبادلے اور تعاون کے لیے ایک پُل بن گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شِنہوا اپنے و سائل کے ساتھ بھرپور کردار جاری رکھے گا، اقتصادی رپورٹنگ میں تیزی لائے گا اور اقتصادی معلومات کی خدمات کو مستحکم کرے گا، اقتصادی تعمیر کو بہتر طور پر پیش کرے گا اور بہتر ترقی کے حصول کے لیے کاروباری اداروں کو بااختیار بنائے گا۔
ہائی نان کے گورنر فنگ فی نے کہا کہ ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ کی تعمیر میں پیشرفت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ ملکی اور غیر ملکی اداروں نے ہائی نان میں سرمایہ کاری کی ہے اور یہ صوبہ تیزی سے عالمی سرمایہ کاری کے لیے ایک نیا سرگرم مقام بن گیا ہے۔
فنگ نے کہا کہ ہم خلوص نیت سے تمام کاروباری افراد کو ہائی نان میں سرمایہ کاری کرنے، آزاد تجارت کے مواقع کا اشتراک کرنے اور ایک ساتھ مل کر ترقی کا ایک نیا باب لکھنے کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں۔
بیجنگ (شِنہوا) چین نے کینیڈا کی ایشیا بحرالکاہل خطے کی سفارتی حکمت عملی کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اس کے بارے میں شدید تشویش کا اظہار کر دیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ چین کی جانب سے لاحق خطرات کو کم کرنے کے بیانیے پر مبنی اس حکمت عملی پر نظریاتی تعصب کا غلبہ ہے۔
اس حکمت عملی میں چین سے متعلق مواد چین کے بارے میں نام نہاد خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے اور چین کے خلاف بلاجواز الزامات لگاتا ہے۔
ژاؤ نے کہا کہ چینی فریق کو شدید تشویش ہے اور وہ اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، ہم نے کینیڈین فریق کو پُرزور احتجاجی مراسلہ بھیجا ہے۔
ژاؤ نے کہا کہ چین ہمیشہ سے پرامن ترقی کے لیے پرعزم رہا ہے اور کھلے پن اور جامعیت کی وکالت کرتا ہے۔ چین عالمی امن کا محافظ، عالمی ترقی میں معاون اور بین الاقوامی نظام کا محافظ رہا ہے۔
چین کی ترقی دنیا کے لیے مواقع پیدا کرتی ہے اور عالمی امن کے لیے قوت کو مستحکم کرتی ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ چین ترقی کی کسی بھی سطح کو حاصل کرے، وہ کبھی تسلط یا توسیع کی کوشش نہیں کرے گا۔
ژاؤ نے کہا کہ کون عالمی امن کوتحفظ فراہم کر رہا ہے اور مشترکہ ترقی کو فروغ دے رہا ہے اور کون ہے جو سرد جنگ کی ذہنیت اور بلاک تصادم کو ہوا دے رہا ہے؟ بین الاقوامی برادری یہ سب اچھی طرح جانتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کا اصول ایک سنہری اصول ہے جو ریاست سے ریاست کے تبادلے کو منظم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تائیوان، سنکیانگ اور ہانگ کانگ سے متعلق معاملات خالصتاً چین کے اندرونی معاملات ہیں جس میں ہم بیرونی طاقتوں کو انگلی اٹھانے کی اجازت نہیں دیتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چینی فریق ملک کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے اپنے عزم سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ اور منگولیا کے صدر ارخنا خورلسخ کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے۔

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چینی صدر شی جن پھنگ کی جا نب سے منگولین صدر ارخنا خورلسخ کے لئے خیرمقدمی تقریب کا انعقاد ۔(شِنہوا)

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چینی صدر شی جن پھنگ اور منگولین صدر ارخنا خورلسخ کے درمیان بات چیت کا انعقاد۔ (شِنہوا)

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں تربیت کے دوران بھارتی فوج کا ایک کپتان پراسرار طورپر ہلاک ہو گیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کپتان جموں خطے کے ضلع کے علاقے سیمل پور، بڈی برہمنہ میں ایک تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا ہے۔ پولیس کپتان کی موت کی اصل وجوہات جاننے کیلئے تفتیش کر رہی ہے۔ لاش کا پوسٹ مارٹم جی ایم سی ہسپتال میں کیا گیا ۔بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے بھیوانی کے گائوں نند کا رہائشی کیپٹن ندیش سنگھ یادو اپنے ساتھیوں کے ساتھ جموں کے ڈومانہ بٹالین ہیڈ کوارٹرزسے بڈی برہمنہ کے سمیل پور تالاب میں تربیت کے لیے گیاتھا۔ اس دوران جیسے ہی ندیش سنگھ تالاب کے بیچ میں پہنچا تو اچانک بے ہوش ہونے کے بعد ڈوب گیا ۔ اسے فوری طورپر تالاب سے باہرنکالا گیا۔ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ کیپٹن کی مشتبہ حالات میں موت کی وجہ سے اس بارے میں پولیس کو اطلاع دی گئی جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ۔واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں کے درمیان دشمنی کے واقعات ماضی میں بھی بڑے پیمانے پر رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔ پولیس اس حوالے سے بھی تفتیش کر رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسرائیلی قابض فوج نے جنوبی غزہ کی پٹی میں سمندر میں دو کشتیوں پر سوار 6 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔قابض فوج کے ترجمان نے ایک پریس بیان میں کہا کہ اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے سمندر میں دو کشتیوں کو مصر سے اسمگلنگ کے شبے میں روکا۔انہوں نے مزید کہا کہ فوج نے انہیں روکنے کے لیے دو کشتیوں پر فائرنگ کی۔ اس کے بعد انہوں نے 6 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان نے اشارہ دیا کہ حراست میں لیے گئے چھ افراد کو دو کشتیوں کے ساتھ اسدود میں بحریہ کے اڈے پر منتقل کیا گیا، جس کے بعد انہیں پوچھ گچھ کے لیے منتقل کر دیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے کہا ہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر کی منفرد شناخت پر حملوں کو بھرپور طریقے سے ناکام بنادیا جائے گا۔سرحد پار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پی ڈی پی کے ترجمان رئوف بٹ نے سرینگر میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی سازش میں ملوث عناصر کابائیکاٹ کیاجانا چاہیے۔ یہ عناصر جموں و کشمیر کی منفردشناخت پر حملہ کررہے ہیں لیکن ہم ان کے خلاف لڑیں گے اور ان کے مذمو م عزائم کا ہرممکن مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام متحد ہیں اوروہ اپنے خلاف مودی حکومت کی طرف سے کی جانیوالی سازشوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔ انہوں کے کہاکہ جموں کے عوام کو وادی کشمیر کے عوام کے خلاف، شیعہ کو سنی کے خلاف اور پہاڑی لوگوں کو گجروں کے خلاف کھڑا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان ہتھکنڈوں کے ذریعے مودی حکومت مقبوضہ علاقے میں اپنے ہندوتوا عزائم کی تکمیل چاہتی ہے ۔تاہم انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کو اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ پی ڈی پی کے ترجمان نے عزم ظاہر کیاکہ جموں و کشمیر کے عوام فرقہ پرست اور فسطائی طاقتوں کے عزائم کو ناکام بنادیں گے ۔رئوف بٹ نے تنازعہ کشمیر کے حل کرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ اس دیرینہ تنازعہ کو صرف مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیاجاسکتا ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے فلسطینی عوام کی ان کے غصب شدہ حقوق کی بحالی کے لیے جدوجہد کی حمایت میں اپنے ملک کے مضبوط، اصولی موقف کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کی بین الاقوامی قانون کے تحت فلسطینی قوم کو جو حقوق حاصل ہیں ہم ان حقوق کے حصول کے لیے جدو جہد کی حمایت جاری رکھیں گے۔صدر تبون نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کی تقریبات کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ "اس دن کی یادگار فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق کی واضح توثیق ہے۔ القدس کے دارالحکومت کے ساتھ ان کی آزاد ریاست اور بین الاقوامی برادری کو اس کی تاریخی اور سیاسی ذمہ داریوں کو یاد دلانے کا ایک موقع ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام کو بین الاقوامی یکجہتی کو عملی اقدامات اور انتظامی اقدامات میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے جو بین الاقوامی برادری سے خاص طور پر سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی سے ایک سنجیدہ اور مضبوط مؤقف کا مطالبہ کرتا ہے۔
ہم نہ صرف یہ مطالبہ کرتے ہیں فلسطینیوں کے خلاف جنگ کا خاتمہ کیا جائے کہ قابض ریاست کا تسلط ختم کرانے اور بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت کا مطالبہ کرتا ہے۔اس موقع پر انہوں نے چوتھے جنیوا کنونشن اور دیگر بین الاقوامی قانونی حوالوں کی شقوں کو لاگو کرنے اور بین الاقوامی انصاف کے سامنے جوابدہی اور مساوات کے اصولوں پر بھروسہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ قابض ریاست کی طرف سے بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کے عدالتی اور مجرمانہ قانونی چارہ جوئی کے لیے ضروری میکانزم کو فعال کرنے اور نہتے فلسطینی عوام کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔صدر تبون نے زور دے کر کہا کہ "فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عمل صرف تقرروں سے آگے بڑھ کر اس کے مقصد کے حصول ایسے موثر منصوبوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ فلسطینی قوم کو ان کی سرزمین پر ا?زاد اور خود خود مختار طریقے سے زندہ رہنے کا حق مل سکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یوکرین نے کہا ہے کہ روس یوکرین پر نئے میزائل حملوں کی تیاری میں مصروف ہے۔ گزشتہ ہفتے روس کی جانب سے یوکرین کو درجنوں میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا۔یوکرین پر روسی میزائلوں کی بارش میں یوکرین کا توانائی کا بنیادی ڈھانچابری طرح متاثر ہوا تھا، جس کے نتیجے میں لاکھوں یوکرینی باشندوں کو بجلی اور پانی کی ترسیل معطل ہو گئی تھی۔ یوکرین اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہے اور ایسے میں توانائی کی معطلی ایک خوفناک المیے کا باعث ہو سکتا ہے۔یوکرینی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ روسی کی جانب سے بحیرہ اسود میں متعدد لڑاکا بحری جہاز پہنچائے گئے ہیں، جو کروز میزائلوں کے حملے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔ فوجی ترجمان ناتالیا گومینیوک کے مطابق، ''اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ روس تیاری میں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا، ''بہ ظاہر ایسا لگتا ہے کہ روس رواں ہفتے کسی بھی وقت ایسا کوئی حملہ کر سکتا ہے۔اس موقع پر جب یوکرین میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے ہے، ایسے میں روس نے یوکرین میں بجلی کے گرڈ کو نشانہ بنایا تھا۔ حکام کے مطابق یوکرین کا توانائی کا ڈھانچا مکمل طور پر تباہی کے دھانے پر ہے۔یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے شہریوں سے خطاب میں متنبہ کیا تھا کہ روس نئے فضائی حملوں کی تیاری کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ روس میزائلوں کے ذریعے منظم انداز سے یوکرین کو نشانہ بناتا رہے گا۔ زیلنسکی نے تاہم کہا کہ یوکرینی فوجی مغربی اتحادیوں کے ساتھ ملک کر مہیا کردہ نئے دفاعی نظام کو فعال بنانے کی کوشش میں ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے روسی حملوں کے بعد سے اب تک یوکرینی دارالحکومت کییف میں ایک لاکھ تیس ہزار شہریوں کے لیے بجلی کی فراہمی بدستور منقطع ہے۔ حکام کے مطابق مرمت کا کام جاری ہے اور جلد ہی شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو بجلی اور پانی دستیاب ہو گا۔ایسٹونیا کے وزیردفاع ہانو پیکْر نے کہا ہے کہ یوکرینی جنگ نے روس کو تاحال بہت زیادہ کمزور نہیں کیا ہے۔ پیکر نے اپنے دورہ برلن کے موقع پر خبر رساں ادارے ڈی پی اے سے گفتگو میں کہا کہ روسی نیوی اور فضائیہ اب بھی جنگ سے پہلے والی حالت میں ہیں۔ ان کے بقول زمینی فوج نے بھاری جانی نقصان اٹھایا ہے، تاہم روس اپنی بری فوج کو بھی جنگ سے پہلے والی پوزیشن پر واپس لا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ روس اس جنگ سے سیکھ بھی رہا ہے اورایسے میں نیٹو کو ہرگز یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ روس سے خطرہ کسی بھی طور کم ہوا ہے۔ ایسٹونیا اگلےبرس سے اپنی قومی پیداوار کا دو اعشاریہ آٹھ فیصد دفاع پر خرچ کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ہلال احمر پاکستان کے چیئر مین سردار شاہد احمد لغاری نے ممتاز صنعت کار، یوناہیٹڈ بزنس گروپ کے سربراہ ایس ایم منیر کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے. اپنے تعزیتی بیان میں سردار شاہد احمد لغاری نے ایس ایم منیر کی تاجر برادری، صنعتوں کے فروغ کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے.ایس ایم منیر ہمہ جہت شخصیت تھے، کاروباری دنیا میں ان کی جدت پسندی، آئیڈیاز، سمال بزنس کی ترقی کے لیے کردار کو سنہرے حروف میں لکھا جائے گا.سردار شاہد احمد لغاری نے کہا کہ کاروباری طبقہ قیمتی سرمایہ سے محروم ہو گیا ہے ان کی وفات ایک عہد کا خاتمہ ہے. اللہ تعالی ایس ایم منیر کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 32 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ ڈسکوز کے اکتوبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت مکمل ہوگئی، کمی اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ نیپرا حکام کے مطابق میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 30 کروڑ 36 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔ سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی لیکن ڈیٹا کی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق 32 پیسے فی یونٹ کمی بنتی ہے۔ اس سے قبل ستمبر کا ایف سی اے صارفین سے 08 پیسے فی یونٹ اضافے سے چارج کیا گیا تھا جو کہ صرف ایک ماہ کے لیے تھا، اکتوبر کا ایف سی اے ستمبر کی نسبت 40پیسے فی یونٹ صارفین سے کم چارج کیا جائے گا اور اس کا اطلاق بھی صرف 1 ماہ کے لیے ہوگا۔ لائف لائن صارفین، 300 یونٹس تک گھریلو صارفین، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا جبکہ کمی کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر کی کابل میں افغان وزیر خارجہ امیر متقی سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں پاکستان افغانستان کے درمیا ن تعلقات کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے حنا ربانی کھراپنے وفد کے ہمراہ منگل کو کابل پہنچی ، کابل ائیرپورٹ پر افغان حکام اور پاکستانی سفارتی حکام نے حنا ربانی کا استقبال کیا۔ افغانستان میں طالبان حکومت کے بعد حنا ربانی کھر دنیا کی پہلی خاتون رہنما ہیں جو افغانستان کا دورہ کر رہی ہیں، پاک افغان مذاکرات میں سکیورٹی، تعلیم، تجارت پر بات چیت ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی نے کہا ہے کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں اور ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔ پرویز الہی نے اپنے آفیشل اکاونٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک کی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے، ملک بچانے کا نعرہ لگانے والوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ جو ملک بچانے نکلے تھے اب ان سے اپنی سیاست بھی نہیں بچ رہی، انہوں نے مزید لکھا کہ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے. پنجاب میں اقتدار کے خواب دیکھنے والی اپوزیشن کے پاس نمبر ہی پورے نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ کو ملکی دفاعی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا،چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ جنرل عاصم پیشہ وارانہ اور انتہائی قابل آفیسر ہے ، ان کی قیادت میں پاک فوج اپنی کامرانیوں کے سلسلے کے آگے بڑھائے گی ، گزشتہ روز جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کی کمانڈتبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا ، تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے بھی شرکت کی ، وزیراعلیٰ پنجاب نے جنرل عاصم منیر پروفیشنل اور انتہائی قابل آفیسر ہے ، نئے سپہ سالار کی قیادت میں پاک افواج اپنی کامرانیوں کے سلسلے کو مزید آگے بڑھائے گی ، پرویز الٰہی نے سبکدوش ہونیوالے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دفاعی وملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے جنرل قمر جاوید باجورہ نے تاریخی ساز کردار ادا کیاہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی