• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

قوم الیکشن کی تیاری پکڑ لے، کیسزختم کرانے وا...

سربراہ عوامی مسلم لیگ وسابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملکی سیاسی صورت حال سے متعلق کہا ہے کہ 15سے 30دسمبر انتہائی اہم ہیں، قوم الیکشن کی تیاری پکڑ لے ،کیسزختم کرانے والوں کے نام ای سی ایل میں رکھے جائیں، راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں عمرہ کر کے آیا ہوں، اللہ کے گھر میں بھی لوگ پاکستان کی فکر میں رو رہے ہیں، نہ ان کو پاکستان میں کوئی پسند کرتا ہے نہ باہر پسند کرتا ہے، ہم ٹیکنیکلی ڈیفالٹ ہو چکے ہیں، نہ تنخواہ دینے کے پیسے ہیں نہ پینشن دینے کے، پورٹس پر سامان گل سڑ رہا ہے، ہماری اس 8ماہ کی حکومت میں پیناڈول تک نہیں ہے،شیخ رشید نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب سے کہوں گا جتنے لوگوں نے اپنے کیسز ختم کروائے ہیں، جب تک سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں آتا ان کے نام ای سی ایل میں رکھے جائیں، ان کی ساری دولت ملک سے باہر ہے، یہ اپنی دولت ملک میں واپس لائیں، ملک شدید اور سنگین ترین پیچیدہ حالات سے گزر رہا ہے،

انہوں نے کہا کہ فوج بھی ہماری ہے اور عدلیہ بھی ہماری ہے، 8ماہ سے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں، اسٹیبلشمنٹ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ سیاست سے دور رہیں گے مگر وہ ملک اور عوام سے دور نہیں رہ سکتے، میں نے اسٹیبلشمنٹ سے کہا ہے ملک بچانا سب کا کام ہے، اس ملک کے حالات بہتر ہوں گے تو سب خوشحال ہوں گے،شیخ رشید نے کہا کہ میں 16دسمبر سے 20دسمبر تک لاہور ہی ہوں گا، لوگوں کو رائے عامہ کا حق ہونا چاہیے، یہ سارے چوروں نے ڈرائی کلیننگ کروائی ہے، جو ایک چور رہ گیا وہ بھی آ جائے گا، ان چوروں اور لٹیروں کی وجہ سے ملک ڈوب رہا ہے، اگر استحکام لانا ہے تو الیکشن کروانے ہوں گے، مجھے سفیروں نے کہا ہم یہاں کام نہیں کر سکتے، پاکستان کو اندر سے خطرہ ہے، معاشی استحکام پاکستان کے اداروں اور فوج کی ذمہ داری ہے،ان کا کہنا تھا کہ نیب زدہ لوگوں نے ملک سے بھاگنے کے لئے ترامیم کی ہیں، دنیا میں علم سے بڑی کوئی طاقت نہیں، علمی طاقت ہی انسان کو آگے لے کر جاتی ہے، عقل بادام کھانے سے نہیں آتی، علم سے عاری لوگوں کو بے وقوف بنایا جا سکتا ہے۔ شہر میں یونیورسٹیوں اور کالجز کی تعمیر میں کردار ادا کیا، مجھے خوشی ہوئی جب اخبار میں پڑھا کہ ایک رکشہ ڈرائیور کی بیٹی نے سی ایس ایس میں ٹاپ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لٹر...

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق اوگرا نے آئندہ 15روز کے لئے قیمتوں سے متعلق ورکنگ پیپر تیار کر لیا، گزشتہ 15دنوں میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، برینٹ آئل مارکیٹ میں تیل کی قیمت کم ہو کر 76ڈالر فی بیرل تک رہی، حکومت نے عالمی مارکیٹ سے 76ڈالر فی بیرل میں تیل خریدا،اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق دو تجاویز تیار کی ہیں،عالمی مارکیٹ کے تناسب سے عوام کو ریلیف دیا جا سکتا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 12روپے فی لٹر تک کمی کی کا سکتی ہے، ڈیزل کی قیمت میں 10روپے تک کمی کی جا سکتی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل 15روپے اور مٹی کے تیل میں 13روپے فی لٹر تک کمی کی تجویز دی گئی ہے، جی ایس ٹی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں، پیٹرول اور ڈیزل پر جی ایس ٹی کی شرح صفر ہے، پیٹرولیم لیوی 50روپے فی لٹر کی آخری حد تک بڑھائی جا چکی ہے، اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری بھجوا دی گئی، وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد (آج) فیصلہ کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

معیشت کو سیاست سے الگ کرنا ہوگا، اسحاق ڈار

وفاقی وزیرخزانہ اور سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان کو بھی معیشت کو سیاست سے الگ کرنا ہوگا،اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے بہت سے ملکوں نے ٹیکس ریٹ میں اضافہ کیا، ہمارے پاس بھی ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریٹ بڑھانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں،وزیرخزانہ نے کہا کہ میں ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی مکمل حمایت کرتا ہوں، بعض صنعتی شعبوں میں ٹیکس کی رپورٹنگ کا ایشو بھی ہے، پاکستان کو ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھانے کی ضرورت ہے،اسحاق ڈار نے کہا کہ پانچ سال قبل ہم کہاں تھے اور اب کہاں ہیں، گزشتہ 4سالوں میں اکنامک مینجمنٹ مکمل طور پر ناکام رہی، 4سالوں میں قرضے 30کھرب سے 54کھرب تک پہنچ گئے، دنیا کے متعدد بڑے ممالک کا قرض ٹو جی ڈی پی پاکستان سے کہیں زیادہ ہے،وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں بہت عرصے سے چارٹر آف اکانومی کا کہہ رہا ہوں، پاکستان کو بھی معیشت کو سیاست سے الگ کرنا ہوگا، کیا امریکا، جاپان یا برطانیہ میں کہا جاتا ہے کہ ان کا ملک قرضوں کے دلدل میں پھنس گیا ہے، کیا بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک کرنسی مارکیٹ میں مداخلت نہیں کر رہے، پاکستان کی حکومت کو بھی مارکیٹ میں مداخلت کرنا پڑتی ہے،اسحاق ڈار نے کہا کہ سمگلرز اور ہنڈی مافیا نے ملکی معیشت کو یرغمال بنایا ہوا ہے، چمن بارڈر پر یوریا اور بڑی مالیت کے ڈالرز کی سمگلنگ ہو رہی ہے، حکومت نے سمگلنگ کے خلاف آپریشن شروع کیا ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارتی، ناحلف بیٹے نے باپ کو قتل کر کے لاش ک...

بھارتی ریاست کرناٹکا میں ناحلف بیٹے نے باپ کو قتل کر کے لاش کے 32ٹکڑے کیے اور پھر انہیں کنویں میں پھینک دیا،بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹکا کے علاقے بگل کوٹ میں 20سالہ سرھادا والکر نامی نوجوان نے اپنے 53سالہ باپ ویتھالا کولالی کو قتل کر کے اس کی لاش کے 32ٹکڑے کردیے اور پھر قتل چھپانے کے لیے ان کو قریب میں واقع کنویں میں پھینکا،قتل کے بعد جب پولیس نے تفتیش کی اور سرھادا کا بیان قلم بند کیا تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اس کنویں کی بھی نشاندہی کی جہاں اس نے لاش کو ٹکڑے کر کے پھینکا،پولیس نے اعتراف جرم کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے عدالت میں پیش کیا جہاں جج نے سرھادا کو جو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،پولیس حکام کے مطابق مقتول نشے کا عادی تھا اور شراب نوشی کے بعد اکثر گھر میں مارپیٹ جبکہ گالیاں دیتا تھا، جس پر بیس سالہ سرھادا کو 6دسمبر کو غصہ آیا اور اس نے پہلے لوہے کی راڈ باپ کے سر پر ماری اور پھر باروچی خانے سے چھری لاکر اس کو قتل کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایران کا جوابی اقدام ، مظاہروں کی حمایت کرنے...

ایران نے ملک میں جاری مظاہروں کی حمایت کرنے پر پر یورپی یونین اور برطانیہ کے شہریوں اور اداروں کو بلیک لسٹ کردیا،ایرانی وزارت خارجہ نے برطانوی و یورپین میڈیا اداروں، فوجی اڈے اور موجودہ و سابق سیاستدانوں سمیت نو اداروں اور 23افراد پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے،ایرانی حکومت نے یورپی یونین کے ریڈیو کو بلیک لسٹ کر کے غیر ملکی صحافیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی اعلان کیا،ایران نے دو جرمن کمپنیوں، واٹر انجینئرنگ ٹریڈنگ GmbH اور Gidlemeister Projekta GmbH، کو اس لیے بلیک لسٹ کر دیا گیا تھا کہ انہوں نے 1980کی دہائی میں آٹھ سالہ ایران عراق جنگ کے دوران صدام حسین کے ذریعے استعمال کیے گئے کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری میں حصہ لیا تھا،ایران کی جانب سے یورپی یونین کی شخصیات پر عائد ہونے والی پابندی میں بیشتر جرمن سیاست دان ہیں جنہوں نے تہران کی داخلی پالیسی پر تنقید اور مداخلت کی کوشش کی،ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹونی بلیئر انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل چینج کو بلیک لسٹ کیا اور برطانوی انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن رائٹس کے سربراہ جیفری بینڈ مین کے علاوہ پارلیمنٹ کے کئی موجودہ اراکین پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹیلی گرام کے بانی دنیا کی امیر ترین شخصیات م...

میسجنگ ایپ ٹیلی گرام کے بانی پاویل دوروف دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل ہوگئے،امریکی جریدے فوربز نے ٹیلی گرام کے بانی کی دولت کا اندازہ 15ارب 10کروڑ ڈالر لگایا ہے،فوربز نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں پاویل دوروف کو 123ویں نمبر پر رکھا ہے، دبئی میں رہائش پذیر 38سالہ پاویل دوروف متحدہ عرب امارات کے امیر ترین رہائشی بھی ہیں، روس سے تعلق رکھنے والے پاویل دوروف کے پاس روس کے علاوہ فرانس کی شہریت بھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکا، اسکول میں دوران نماز مسلم طلبہ سے نا...

امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک اسکول میں دوران نماز مسلم طلبہ سے ناروا سلوک پرخاتون ٹیچر کو برطرف کردیا گیا،امریکی میڈیا کے مطابق خاتون ٹیچر نے مسلم طلبہ کے نماز پڑھنے کے دوران شور کیا اور انہیں جسمانی اذیت دینے کی بھی کوشش کی،موبائل فون کے ذریعے واقعے کی بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طلبہ باجماعت نماز ادا کر رہے ہیں کہ اس دوران خاتون ٹیچر کی آواز آتی ہے جو شور شرابہ کرتی ہیں اور سیٹیاں بجا کر انہیں نماز پڑھنے سے روکتی ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد اسکول انتظامیہ نے نسل پرستانہ رویے پر ٹیچرکو فوری طور پربرطرف کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امیگریشن لاٹری کے جھانسے میں نہ آئیں، کینیڈا...

کینیڈا کی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ لوگ امیگریشن لاٹری کے جھانسے میں نہ آئیں،کینیڈا کی امیگریشن کمیٹی کے رکن اور پاکستانی نژادشفقت علی کا کہنا تھا کہ کینیڈا کو لاٹری فراڈ کے حوالے سے پاکستان سے شکایات موصول ہورہی ہیں جب کہ کینیڈا نے کوئی لاٹری سسٹم شروع نہیں کیا،انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں امیگریشن بہت ہونی ہے لیکن کوئی لاٹری سسٹم نہیں، مجازکنسلٹنٹس اور لائرز کی لسٹ ویب سائٹ پرموجودہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی صدر نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل پر...

امریکی صدر جو بائیڈن نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل پر دستخط کر دیے،امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاوس کے ساتھ ہال میں ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل پردستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے، اس موقع پر جو بائیڈن نے بل پر دستخط کیے، صدربائیڈن نے امریکی ہم جنس شادی کے قانون کو اہم قدم قرار دیا ہے،ریسپکٹ فار میرج ایکٹ شادی کے حق کی ضمانت نہیں دیتا، ایکٹ کے تحت ریاستوں کو اپنے خطوط پر ہم جنس شادیوں کو تسلیم کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سری لنکا شرائط پوری کرنے میں ناکام، آئی ایم...

سری لنکا بیل آئوٹ پیکج کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے میں ناکام ہو گیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا نے بیل آئوٹ پیکج کے لیے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی شرائط پوری نہیں کیں، جس پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 3ارب ڈالر کے قریب بیل آئوٹ پیکج کی منظوری موخر کر دی،سری لنکا کو بیل آئوٹ پیکج لینے کے لیے عوامی آمدنی میں اضافہ کرنا ہوگا، سری لنکن وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ قرضوں کی درخواست جنوری تک بڑھ سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کانگو،کِنشاسا میں شدید بارش، سیلاب اور لینڈ...

افریقی ملک کانگو کے دارالحکومت کِنشاسا میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں ایک سو بیس افراد ہلاک ہو گئے،دارالحکومت کِنشاسا میں شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں سیکڑوں مکانات مٹی میں ڈوب گئے جبکہ مسلسل بارش سے شہر کی سڑکیں زیرآب آگئیں اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا ، لینڈ سلائیڈنگ سے پہاڑی قصبوں کا دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے دوسری جانب حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے،مقامی حکام کے مطابق کنشاسا کے 24محلوں میں تقریبا 12ملین لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، لوگ ہلاک ہو چکے ہیں، مکانات ڈوب گئے ہیں اور سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل کمی...

ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے،قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 5ہزار 702ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 14مریضوں میں عالمی وبا کی تشخیص ہوئی ہے،این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.25فیصد رہی ہے جبکہ ملک بھر میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی،این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اب بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار 33مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کو مختلف معاشی اعداد و شمار کو ازسرن...

عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی پاکستان میں نمائندہ ایسٹر پریز نے کہا ہے کہ پاکستان کو مختلف معاشی اعداد و شمار کو ازسرنو مقرر کرنا ہوگا،اپنے ایک بیان میں نمائندہ آئی ایم ایف ایسٹر پریز نے کہا کہ پاکستان سے 9ویں جائزہ کے لیے مثبت بات چیت چل رہی ہے، سیلاب کے بعد پاکستان کے معاشی آئوٹ لک کا ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان کو مختلف معاشی اعداد و شمار کو ازسرنو مقرر کرنا ہوگا،ایسٹر پریز نے کہا کہ پاکستان کو مالیاتی نظم و ضبط اور خسارہ کو کنٹرول کرنے کے لیے اہداف کا ازسرنو جائزہ لینا ہوگا، ڈالرکے ایکسچینج ریٹ کی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہو گی۔ پاکستان کو ساتویں اور آٹھویں جائزہ کے لیے مختلف اہداف کو مکمل کرنا ہے، توانائی کی اصلاحات پر ساتویں اور آٹھویں جائزہ کے لئے طے شدہ اہداف پر عمل درآمد کرنا ہو گا،نمائندہ آئی ایم ایف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے بات چیت جاری رکھنا چاہتے ہیں، سیلاب متاثرین کی انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ضروریات کا احساس ہے، پاکستان سے سیلاب متاثرین کے ریلیف کے لیے پالیسیز پر بات چیت ہوئی ہے، پاکستان کو اندرونی اور بیرونی ادائیگیوں کے لیے فنانسنگ کو ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف پروگرام کی واپسی تک ڈیفالٹ کا خط...

سابق وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی واپسی تک ڈیفالٹ کا خطرہ رہے گا،نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام بحال نہ ہوا تو دیگر عالمی مالیاتی ادارے بھی پاکستان کو قرض نہیں دیں گے، جس سے ملک ڈیفالٹ ہوجائے گا،سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کی طرف عمران خان نے دھکیلا، عمران خان آج بھی ملک کو ڈیفالٹ دیکھنا چاہتے ہیں،سابق وزیر خزانہ کی حیثیت سے کچھ فیصلوں پر مریم نواز کی مداخلت پر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میری بہن مریم نے چھوٹی موٹی چیزوں پر ٹویٹ کیے، وہ یہ بات فون پر بھی کہہ سکتی تھیں، حکومت کو تجویز دی کہ معاشی استحکام کے لیے امیروں پر ہر صورت ٹیکس لگایا جائے،مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مجھے اچھے طریقے سے نہیں ہٹایا گیا، اسحاق ڈار نے میرے کیخلاف پروگرام کرائے،ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب یا دیگر ممالک سے ملنے والے چند ارب ڈالر آنے سے کچھ ہفتوں کی مہلت مل سکتی ہے، عمران خان نے ملک کو ڈیفالٹ کی طرف دھکیلا، عمران خان بابائے ڈیفالٹ ہیں،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے نہ چاہتے ہوئے بھی انہوں نے سخت فیصلے کئے، اسحاق ڈار کی تنقید کا علم تھا، پہلے بھی کہا تھا کہ وزیرخزانہ رہوں یا نہ رہوں حکومت مدت پوری کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایون فیلڈ ریفرنس،نیب کا مریم، کیپٹن صفدر کی...

ایو ن فیلڈ ریفرنس میں نیب نے مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کی بریت چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا،مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی بریت حتمی فیصلہ قرار دیتے ہوئے نیب نے دونوں کی بریت کو درست تسلیم کر لیا، نیب راولپنڈی نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی بریت کیخلاف اپیلیں نہ کرنے کا تحریری آرڈر جاری بھی کر دیا،ڈی جی نیب راولپنڈی فرمان اللہ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی بریت کیخلاف اپیلیں نہ کرنے کی منظوری دے دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تحركت شرقا.وتوجهت غربا.

المملكة الحراك الجيو الاستراتيجي الدفاعي.المصالح الاستراتيجيةاولا.استقلالية القرار. والحفاظ على السيادة.سمو وزير الدفاع يوقع مع نظيره البريطاني خطة التعاون الدفاعي لتطوير قدرات وزارة الدفاع #السعودية وتوطين الصناعات العسكرية.. https://spa.gov.sa/2409490

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

 

۱۴ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

"الرياض" تقرأ مخرجات القمم الثلاث.. إقليمياً...

عالم متعدد الأقطاب.. ولادة حقبة عربية نهضوي

تعاظم التأثير السعودي على الخريطة السياسية العالمية

التحالف مع أميركا مستمر والتنويع في مسار العلاقات حق سيادي

حدثٌ تاريخي عالمي استراتيجي، شهدته المنطقة العربية بامتياز، وتابعه العالم شرقا وشمالا، وجنوبا وغربا عن كثب، خلال الأيام المنصرمة، وهو بكل المعايير، الأحدث والأهم والأبرز باقتدار لعام 2022.

إنها القمم الثلاث السعودية الصينية، والخليجية الصينية والعربية الصينية، والتي استضافتها أرض القمم المملكة، والتي كثرت التحليلات الغربية والإقليمية بشأنها، وعكفت الدوائر السياسية العالمية الرسمية وشبه الرسمية، ومراكز الدراسات السياسية والاستراتيجية على متابعة وتحليل ورصد مؤشرات ودلالات مخرجات هذه القمم الاستراتيجية التي هندسها سمو ولي العهد الأمير محمد بن سلمان بحنكة وحكمة، والتي أرسلت رسائل سياسية واضحة، بحسب خبراء عرب وغربيين تحدثوا للرياض، بأن العرب يطرقون أبواب عالم متعدد الأقطاب وسيتسابقون نحو حقبة نهضوية عربية، تعظيما لكلمة سمو ولي العهد في القمة العربية الصينية في هذا الإطار، ويعضدون سياسة عدم التدخل، ويرسمون مسار الشراكة التنموية والاستثمار مع الصين في إطار مبادرة الحزام والطريق، والتي تعتبر المبادرة الاضخم في العالم.

الحدث الأكبر عام 2022 الرياض في سلسلة حلقات تحاول استقراء المواقف الدولية بعد القمم الثلاث وتوجهات الدول الإقليمية والعالمية على ضوء مخرجات القمم الثلاثة التي غيرت معالم المشهد السياسي العالم، حيث رأى المحللون أن القمم الثلاثة تعد الحدث الأكثر بريقا خلال العام المنصرم وتنوعت بعض الآراء، حيث وصفتها أوساط عالمية، بأن القمم الثلاث تعتبر تغييرا شاملا في قواعد اللعبة الجيو - اقتصادية والسياسية ليس فقط للمنطقة فحسب؛ بل لخريطة المشهد السياسي العالمي الجديد.

نجاح الدبلوماسية السعودية من هنا نجح صناع القرار في المملكة، دمج ثلاث قمم في واحدة، لتُضفي بعدا سياسيا واستراتيجيا على العلاقات الاقتصادية بين بكين والعالم العربي، وتُعزى مبادرة المملكة، بإقامة القمم الثلاث في الرياض، إلى حجم الروابط الاقتصادية العميقة بينهما، إذ تعتبر الصين أكبر مستهلك للنفط السعودي.

وتعد الصين الشريك التجاري الأكبر للسعودية.

ميلاد لمنطقة تنموية نهضوية

فيما رأت بعض القوى الغربية وتحديدا الاتحاد الأوروبي في مخرجات القمم الثلاث، أنها ميلاد لمنطقة تنموية نهضوية سعودية، خليجية عربية، في إطار المصالح المشتركة للصين مع دول المنطقة حيث تقود مبادرة الحزام والطريق الصينية المشهد التنموي والاستثماري والثقافي والمنفعة المتبادلة، مدعومة بسياسة إحلال الأمن والسلام، بعيدا عن الصراعات والحروب..

نهاية مرحلة الإملاءات

وأشارت مصادر غربية مستقلة أن المنطقة ستدخل على المدى المتوسط، مرحلة الابتعاد عن الإملاءات والهيمنة والدخول في مرحلة التوازن الجيوستراتيجي، والعدالة السياسية من خلال النفوذ الصيني المبني على التنمية والاستثمار ورفاهية الشعوب والابتعاد عن الصراعات.

التجاذبات السياسية

بيد أن القوى المنافسة للقوى الصينية المتعاظمة اقتصاديا وسياسيا ترى في الحضور الصيني في المنطقة، هو دخول الصين في منطقة لا تخضع لنفوذها، كونها كانت بعيدة عن المنطقة سياسيا.

وانكفأت على نفسها لعقود وتحاول مزاحمة الولايات المتحدة الأميركية، وفق الرواية الأميركية والتي أبرزتها كبريات الصحف الأميركية مثل وول ستريت وواشنطن بوست ونيويورك تايمز إلى بعض القنوات الأميركية مثل السي إن إن وفوكس من خلال تعليقات الخبراء والمراقبين الأميركيين.

ابتعاد الغرب عن المنطقة

إلا أنه في نفس السياق أكدت العديد من الصحف الأميركية أن السبب الرئيس في دخول الصين للمنطقة العربية، التي كانت تحت النفوذ الأميركي، أن الإدارة الأميركية الديمقراطية، تركت المنطقة وخرجت منها بدون تحقيق أي مخرجات إيجابية، وتركتها بحروبها ونزاعاتها تأكل بعضها.

لا لتغيير التحالفات

ويؤكد مراقبون خليجيون شاركوا في القمم الثلاث للرياض أن القمم التي استضافتها السعودية؛ لاتهدف لفتح أي جبهات مع الغرب أو تغيير تحالفاتها مع أميركا إطلاقا، بل هدفها تنويع الشراكات مع الشرق الأقرب للدول الخليجية والعربية مع استمرار الشركات مع الغرب.

وهذا ما أكده سمو وزير الخارجية الأمير فيصل بن فرحان في مؤتمر الصحفي في نهاية القمم الثلاث عندما قال "إن الشراكة مع الصين لا تستهدف نظيرتها مع الولايات المتحدة".

الانفتاح على الجميع

ورداً على سؤال عن إمكانية أن يكون توقيع الرياض شراكة مع الصين على حساب نظيرتها مع واشنطن، قال: "المملكة لا تتعامل بالمسارات الواحدة نحن نؤمن بحجم المملكة ولا بد أن نكون منفتحين في التعاون مع الجميع".

وأكد أن "التعاون مع الصين الاقتصاد الثاني أساسي وضروري للتنمية، وهذا لا يعني أننا لا نسعى للتعاون مع الاقتصاد الأول (الولايات المتحدة) واقتصادات العالم، لا نؤمن بالاختيار بين طرفين ولا الدخول في استقطاب مشددا أن "الشراكة الاستراتيجية السعودية الصينية التي وقعت بينهما لها عوامل واعدة، وكذلك لنا شراكة استراتيجية مع الولايات المتحدة ومع دول أخرى كالهند واليابان وفرنسا وبريطانيا.

وضع النقاط على الحروف

وشدد أن "الحوار مع الصين ثاني أكبر اقتصاد بالعالم مسألة مهمة جدا"، ووضعت تصريحات سمو وزير الخارجية النقاط على الحروف، وأكدت المؤكد أن أهداف المملكة واضحة في استضافتها للقمم الثلاثة وأي اجتهادات في هذا الأمر لا يعنيها.

2030 وتنويع الشراكات

ويركز سمو ولي العهد الأمير محمد بن سلمان على تنفيذ خطة التنويع الخاصة برؤية 2030 لفطم الاقتصاد عن النفط من خلال إنشاء صناعات جديدة، بما في ذلك تصنيع السيارات والأسلحة، وكذلك الخدمات اللوجيستية، ولهذا تستثمر الرياض بكثافة في البنية التحتية الجديدة والمشاريع العملاقة مثل مدينة نيوم المعرفية التي تبلغ كلفتها 500 مليار دولار، وتأمل شركات البناء الصينية أن يكون لها نصيب فيها.

توقعات بتغير السياسات الغربية

ويؤكد محللون غربيون أن القوى الغربية ستعمد على تغيير سياساتها في المنطقة وإعادة تواجدها، بعد التموضع الصيني القوي الجديد، كونها أدركت مدى قوة التأثير السعودي وتعاظمه على الشرق الآسيوي وضخامة الشراكة الاستراتيجية الشاملة التي وقعها خادم الحرمين الشريفين الملك سلمان بن عبدالعزيز مع الرئيس الصيني شي خلال زيارته مؤخرا للمملكة، ومكانتها الاستراتيجية في العالمين العربي والإسلامي والثقل الاقتصادي في المنطقة والعالم ما يمنحها فرصة أن تكون البوابة الرئيسية لمد جسور التعاون مع الشرق كما الغرب.

متغيرات جيو- ستراتيجية مقبلة

ويعتقد المراقبون أن مرحلة تعدد الأقطاب الجديدة التي بدأت تظهر ملامحها عالميا مؤخرا، ستلغي الهيمنة تدريجيا، ولو بالحد الاقتصادي، وهو كفيل بإنهاء الهيمنة السياسية والعسكرية على المدى الطويل.

ولادة نظام عالمي جديد

واعتبروا أن القمم الثلاث عقدت في وقت يشهد فيه العالم تغيرات جيوستراتيجية، تمهد لولادة نظام عالمي جديد، وسيكون هذا العالم الجديد قائما على الأقوى اقتصاديا ونفطيا، وحتما عسكريا، مؤكدين أن المواصفات الاستراتيجية، تنطبق على الصين المنشغلة اقتصاديًا ورقميا وصناعيا وعسكريا، كونها، لم تنخرط بحروب ونزاعات، ولم تفتح جبهات ولا صراعات، واستثمرت في العقول الصينية، كما فعلت وتفعل القوى الغربية اليوم، التي أذكت الصراعات، وأنفقت على الميزانيات العسكرية بمليارات الدولارات وباعتها، لتعزيز الحروب في المنطقة، بينما انشغلت الصين في كل ما يعزز اقتصادها وصناعيا وتقنيا وثقافيا، مع بقائها على أهبة الاستعداد دفاعياً في حال تعرضت لهجوم ما، وخاصة من قبل الجارة تايوان التي جربت أميركا تحريضها على الصين.

ولم يلتزم الرئيس الأميركي جو بايدن عندما قال في مؤتمر صحفي خلال زيارته السعودية الصيف الماضي، "إن الولايات المتحدة لا تنوي الانسحاب من منطقة الشرق الأوسط وترك فراغ للصين، بل بالعكس تركت الإدارة الديمقراطية المنطقة بأزماتها تتكاثر، وتتقاذفها أمواج الصراعات الطائفية والظلامية.

وللصين منزلة خاصة في المنطقة بين القوى العالمية، فهي الأقوى اقتصاديا بفارق كبير، والاقتصاد الصيني هو ثاني أكبر اقتصاد في العالم بعد الاقتصاد الأميركي.

وبحسب تقديرات الدوائر الإعلامية الألمانية فإن القمم الثلاثة تعتبر، معالم وشواهد تاريخية في تاريخ العلاقات الصينية – العربية والعلاقات الصينية – الخليجية والسعودية.

وتشير الدوائر الألمانية إلى أن الصين أكبر مستهلك للنفط السعودي، وتعمل على تعزيز علاقاتها التجارية والسياسية مع منطقة تعتمد منذ فترة طويلة على الولايات المتحدة، لكنها أعربت في ذات الوقت عن مخاوفها من تراجع الوجود الأميركي في المنطقة والبيت الأبيض سارع في إبداء موقفه وكان هو أول من علق على زيارة الرئيس الصيني وحذر على حد زعمه من «النفوذ الذي تحاول الصين تنميته حول العالم».

نقاط التوافق مع الصين وتتفق الدوائر السياسية العربية، على أن نقاط التوافق بين الدول العربية والخليجية والصين، تفوق نقاط التباين مع الولايات المتحدة وخاصة بالنسبة للقضايا العربية وتحديدا للقضية العربية المحورية وجوهر الصراع العربي الاسرائيلي وهي قضية القدس وفلسطين، كون واشنطن دعمت لإسرائيل على حساب الحقوق الفلسطينية.

دعم لفلسطين والأزمة اليمنية

وظهر ذلك جليا في البيانات الختامية للقمم الثلاث، فضلا دعم الصين بقوة لمجلس القيادة اليمني ومرجعيات الأزمة اليمنية، فضلا عن مبدأ عدم التدخل في الشؤون الداخلية وسياسة الإملاءات والهيمنة ، إلى جانب دعم الصين للمواقف العربية داخل المحافل الدولية.

مشاريع دون شروط

خصوصا أن تقديم المساعدات، وطرح المشاريع النهضوية الصينية لدول المنطقة جاءت خالصة لتبادل المنفعة، دون شروط سياسية أو فرض إرادة، أو لوْي الأذرعة أو محاباة ودون سياسة الكيل بمكيالين.

المتغيرات السياسية تحكم

ويرى الدبلوماسي المصري، د. نعمان جلال، مساعد وزير الخارجية للتخطيط السياسي وسفير مصر سابقا لدى الصين في تصريحات إعلامية، أن القمم الثلاثية، رسمت توجها عربيا يتواءم مع حقيقة المتغيرات العالمية الراهنة باتجاه، نظام عالمي جديد متعدد الأقطاب، وهكذا فإن التوجه شرقا عربيا يحقق أهداف ومصالح الإقليم العربي، مؤكدا أن مواقف الصين دائما تلتقي والمواقف العربية بل وتدعم مصالحنا وقضايانا، وهي قوة سوف يرتكز عليها النظام العالمي الجديد متعدد الأقطاب.

خطاب عربي يواكب المتغيرات

وبالتالي فإن الخطاب السياسي العربي يتواكب مع المتغيرات العالمية دون انحياز أو الإذعان لطرف مهما كانت قوته وعلى هذه الخلفية ما فتئ الحضور الصيني يتوسع ويتمدد في كافة أرجاء العالم العربي، ويمنح مساعدات وقروضا مُيسرة، ويبني شراكات اقتصادية وسياسية وعسكرية مع دول المنطقة، على حساب القوى التقليدية الغربية، في عالم متعدد الأقطاب وفي محيط متلاطم الأمواج ولادة حقبة عربية نهضوية تعاظم التأثير السعودي على الخريطة السياسية العالمية.

۱۴ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغان کارگو ملٹی موڈل بانڈڈ ایئر ٹو لینڈ ٹرا...

افغان کارگو ملٹی موڈل بانڈڈ ایئر ٹو لینڈ ٹرانزٹ سے پاکستان اور افغانستان کے برآمد اور درآمد کنندگان کو سہولت مل گئی، پڑوسی ممالک کے درمیان تجارت بڑھے گی اور بحران زدہ افغانستان کو سامان کی بلاتعطل فراہمی ہو گی،خطے کے سیاسی منظر نامے پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے،سرحد کے آر پار مقیم ہزاروں افراد مستفید ہونگے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے افغان کارگو کی ملٹی موڈل بانڈڈ ایئر ٹو لینڈ ٹرانزٹ کی اجازت دینے کا فیصلہ پاکستان اور افغانستان دونوں کے برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کو کافی حد تک سہولت فراہم کرے گا۔اس فیصلے سے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تجارت بڑھے گی اور بحران زدہ افغانستان کو سامان کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے علاوہ خطے کے سیاسی منظر نامے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔2020 میں دستخط کیے گئے افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ میں کارگو کی ملٹی موڈل بانڈڈ ٹرانزٹ کا احاطہ نہیں کیا گیا تھا۔گزشتہ سال افغانستان میں معاشی بحران کے تناظر میںپاکستان کی وزارت تجارت نے وفاقی حکومت سے اسلام آباد ایئرپورٹ سے افغان کارگو کی ملٹی موڈل بانڈڈ ایئر ٹو لینڈ ٹرانزٹ اور پھر ٹرکوں پر مزید کھیپ کی اجازت دینے کے لیے منظوری طلب کی تھی جس میں طورخم اور غلام خان کراسنگ پوائنٹس شامل تھے۔

سرحد کے دونوں طرف لوگوں کی ایک بڑی تعداد دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ سے وابستہ ہے۔ وہ براہ راست یا بالواسطہ طور پر ٹرانزٹ ٹریڈ کی سرگرمیوں میں شامل ہو کر اپنے خاندانوں کے لیے روزی کماتے ہیں۔تاہم سرحد کے دونوں طرف سیکورٹی کے مسائل اکثر موسمی تجارت کو متاثر کرتے ہیں۔ دونوں ممالک کے تاجروں کو اکثر مقامی حکام کو اضافی رقم ادا کرنی پڑتی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان کا سامان محفوظ طریقے سے اپنی منزل تک پہنچ جائے۔ اس سے تجارت کی لاگت میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔ایف بی آر کی جانب سے افغانستان کے لیے ملٹی موڈل ایئر لینڈ کوریڈور کی اجازت دینے کے حالیہ فیصلے سے دونوں ممالک کے تاجروں کے علاوہ سرحد کے دونوں جانب رہنے والے ہزاروں افراد کو فائدہ پہنچے گا۔پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے افغانستان اور پاکستان کے درمیان راہداری کے ذریعے سامان کی ترسیل کی اجازت دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ محمد امین نے بتایا کہ تاجروں اور برآمد کنندگان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہوائی جہاز کے ذریعے سامان کی ترسیل کی اجازت دینے کے فیصلے پر حکومت کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہاتھ سے بنے قالینوں کے لیے خام مال افغانستان سے منگوایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر پر رکاوٹوں اور چیلنجوں کی وجہ سے خام مال درآمد کرنا کافی مشکل ہے۔محمد امین نے کہا کہ طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان سے نیم تیار مال کی درآمد میں غیر معمولی تاخیر کی وجہ سے غیر ملکی آرڈرز کو بروقت پورا کرنا ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے فیصلے سے برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان دونوں کو درپیش مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون سے دونوں ممالک میں روزگار کے بہت زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔پاکستان اور افغانستان دونوں کی حکومتوں کو دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے اور بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ دونوں ممالک کو نقل و حمل کے اخراجات کو کم کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر کام کرنا چاہیے۔محمد امین نے کہا کہ حکومت کے حالیہ فیصلے سے قومی معیشت مضبوط ہوگی۔

حکومت تاجروں کو خام مال اور تیار مصنوعات کی درآمد کے لیے فریٹ چارجز میں ریلیف فراہم کرے تاکہ وہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنے حریفوں کا مقابلہ کر سکیں۔ونوں ممالک سمجھتے ہیں کہ اقتصادی ترقی کے لیے ان کے درمیان نسلی اور جغرافیائی سیاسی روابط کا فائدہ اٹھا کر خطے میں طویل مدتی سلامتی، امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔دوطرفہ تجارت میں متعدد اصلاحات کی فوری ضرورت ہے۔ پاک افغان سرحد جو کہ تجارتی سرگرمیوں کا ایک بڑا مرکز ہے لوگوں کے ساتھ ساتھ ریاستوں کے لیے بھی اچھی آمدنی پیدا کر سکتی ہے۔ایک لینڈ لاک ملک ہونے کی وجہ سے افغانستان اپنی برآمدات کے لیے پاکستان اور ایران پر انحصار کرتا ہے۔ افغانستان میں پاکستانی تاجروں کی جانب سے سرمایہ کاری کی نمایاں صلاحیت موجود ہے۔ تاہم اسے مالیاتی میکانزم کو ہموار کرنے اور سیکورٹی کے مسائل کو حل کرنے کے علاوہ بہتر انفراسٹرکچر تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اشرافیہ کو خوش رکھنے کے لئے ملک کو دیوالیہ ک...

پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ اشرافیہ کو خوش رکھنے کے لئے ملک کو دیوالیہ کرنا حماقت ہے۔کئی دہائیوں سے آمدنی سے زیادہ اخراجات کئے جا رہے ہیں جبکہ مناسب ٹیکس نہیں لیا جا رہا ہے جس سے پیدا ہونے والے خلاء کو قرضوں سے پر کیا جا رہا ہے مگر اب قرضے ملنا بھی مشکل ہو گئے ہیں۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ کسی سیاسی حکومت کو اپنی مدت پوری کرنے کا یقین نہیں ہوتا اس لئے اقتدار ملتے ہی وہ معاشی بحالی کے لئے سخت اقدامات کے بجائے فنانسرز اور ووٹروں کو خوش کرنا شروع کر دیتی ہے۔

سیاسی پارٹیوں کو بھاری چندہ دینے والے سرمایہ داروں کو خوش کرنے کے لئے پالیسیوں میں تبدیلی کی جاتی ہے، ایس آر اوز کا بازار گرم کر دیا جاتا ہے انکے لئے مسابقت کو ختم کر دیا جاتا ہے اور پے درپے پیکج دئیے جاتے ہیں جس کے نتیجہ میں انکا منافع بڑھ جاتا ہے جبکہ عوام سستی اشیاء سے محروم ہو جاتے ہیں۔اسکے علاوہ ووٹروں کو خوش کرنے کے لئے غیر ضروری سبسڈیز دی جاتی ہیں جس کا بوجھ خزانے پر پڑتا ہے اور اب معیشت کی حالت یہ ہو گئی ہے کہ یہ قرضوں کے بغیربالکل نہیں چل سکتی ہے جبکہ زیادہ تر ملک پاکستان کو قرضہ دینا اپنے سرمائے کا ضیاں سمجھتے ہیں۔ حکومت اپنے ووٹ بینک کی خاطرنہ تو تاجروں سے ٹیکس لینا چاہتی ہے اور نہ ہی سر شام دکانیں بند کروانا چاہتی ہے جس سے اربوں ڈالر کی بچت ممکن ہے۔ارباب اختیار اس وقت بھی عوام کو معیشت کی اصل حالت نہیں بتا رہے ہیں اورتسلیوں سے کام چلایا جا رہا ہے ووٹروں کی ناراضگی کے خوف سے سخت فیصلے نہیں کئے جا رہے ہیں۔اگر سخت فیصلے کئے گئے تو عوام ناراض ہو گی مگر اگر ایسا نہ کیا گیا تو ایسا طوفان آئے گا جس میں سب کچھ بہہ جائے گا۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میں سستی بجلی سے چارج ہونے والی ماحو...

تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی کے باوجود پاکستان میں سستی بجلی سے چارج ہونے والی ماحول دوست موٹر سائیکلوں کی مانگ کم ،جولٹا الیکٹرک موٹر سائیکل کی قیمت ایک لاکھ 12ہزارروپے،کیپسٹر بیٹریاں 40 منٹ میں ایک موٹر سائیکل کو 80 کلومیٹر تک پاور کرنے کے لیے چارج کر سکتی ہیں،اوسط رفتار 50کلومیٹر فی گھنٹہ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی کے باوجود پاکستان میں سستی بجلی سے چارج ہونے والی ماحول دوست موٹر سائیکلوں کی مانگ کم ہے۔ الیکٹرک یا ای بائک کو روایتی ایندھن پر مبنی انجن کی بجائے بجلی کی چارجنگ کے ذریعے چلنے والی موٹروں کو استعمال کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ الیکٹرک بائک پاکستان میں روایتی موٹر سائیکلوں کے ڈیزائن پر تیار کی گئی ہیںجس میں چارجنگ کی اضافی خصوصیت موجود ہے۔ پاکستان میں زیادہ تر لوگ بائیک کو روزمرہ کے سفر کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ملک میں برقی موٹر سائیکل بنانے والی معروف کمپنی جولٹا الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عثمان شیخ نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ ای بائیکس کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں لوگوں میں آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں اور بائیکوں کا استعمال 2000 میں سی این جی سے لیس گاڑیوں کی طرح بڑھے گا اگر فلنگ اسٹیشنز پر بڑے پیمانے پر چارجنگ پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔ عثمان شیخ نے کہا کہ الیکٹرک بائک میں چارجر آسانی سے چارج کرنے کے لیے فیول ٹینک کے اندر لگایا جاتا ہے۔ ملک میں الیکٹرک بائک کے تین ماڈل متعارف کروائے گئے ہیںجن میں ڈرائی بیٹری بھی شامل ہے جو راتوں رات چارج کی جا سکتی ہیں۔ لتیم بیٹری کو چارج ہونے میں 3 گھنٹے لگتے ہیںاور کپیسیٹر بیٹریاںجو 40 منٹ میں ایک موٹر سائیکل کو 80 کلومیٹر تک پاور کرنے کے لیے چارج کی جا سکتی ہیں۔ عثمان شیخ نے کہا کہ ای بائک میں تین بڑے پرزہ جات ہیں جن میں موٹر، کنٹرولر اور بیٹری شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ الیکٹرک بائیکس بڑے پیمانے پر تیار نہیں ہو رہی تھیں، بیٹریوں پر اٹھنے والے زیادہ اخراجات کی وجہ سے ان کی قیمتیں زیادہ تھیںجن پر 1 فیصد درآمد اور کسٹم ڈیوٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک موٹرسائیکلوں کی پائیداری اور قابل عمل ہونے میں لوگوں کا اعتماد پیدا کرنا آسان کام نہیں تھا۔ عثمان نے کہا کہ حکومت مفت رجسٹریشن کی سہولت کے ساتھ ملک میں ای بائک کی فروخت کو بھی بڑھا سکتی ہے اور انہیں مختلف ٹیکسوں سے مستثنی قرار دے سکتی ہے۔ صارفین صرف ایک بار الیکٹرک گاڑیوں اور بائک کی طرف بڑھیں گے جب انہیں مراعات کی پیشکش کی جائے گی۔عثمان شیخ نے کہا کہ جولٹا الیکٹرک نے قیمت اور رفتار کے لحاظ سے کچھ ماڈلز تیار کیے ہیںاور ان کی قیمت 112,000 روپے ہے۔ ڈرائی بیٹری کے ساتھ موٹر سائیکل سڑک پر 50 کلومیٹر کی ٹاپ اسپیڈ کے ساتھ مکمل چارج شدہ بیٹری کے ساتھ 80 کلومیٹر تک چلتی ہے۔ ماڈل میں 1000 واٹ کی موٹر لگائی گئی ہے، جو سات سے آٹھ گھنٹے میں چارج ہو جاتی ہے۔ اسی طرح جولٹا سکوٹی کی قیمت 125,000 روپے ہے۔

اس کی شکل بہت اچھی ہے اور اسے ہونڈا ڈیو کے ڈیزائن پر بنایا گیا تھا جسے چینی مارکیٹ میں لانچ کیا گیا تھا۔ تاہم صارفین کا خیال ہے کہ ای بائک کی دوبارہ فروخت کی قیمت نہیںہے۔ ایک اور بڑی خرابی ملک میں کچی سڑکیں ہیں جو بیٹری سے چلنے والی موٹر سائیکلوں کے لیے اچھی نہیں ہیں۔ بہت سے لوگ بیٹریوں کی کارکردگی، ان کی دیکھ بھال کی سطح اور تبدیلی کے بارے میں بھی غیر یقینی ہیں۔ مقامی مارکیٹ کے طول و عرض کے مطابق، جب کوئی نیا برانڈ آتا ہے، تو اسے اسپیئر پارٹس اور مجاز ورکشاپس اور ڈیلرشپ کا نیٹ ورک قائم کرنے میں کچھ وقت لگتا ہے۔ ایک موٹرسائیکل ڈیلر نے کہا کہ ایک نئے برانڈز نے چند سالوں تک گاڑیوں کی ایک کھیپ فروخت کی لیکن پھر اس کے بعد اپنا کام بند کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

معیشت کو ڈیجیٹل بنانے کیلئے کلاوڈ کمپیوٹنگ ٹ...

معیشت کو ڈیجیٹل بنانے کیلئے کلاوڈ کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی ناگزیر، ڈیٹا کو محفوظ اور قابل بھروسہ رکھنے کا موثر طریقہ،خیبرپختونخوا بورڈ کا ایمیزون ویب سروسز کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،سرکاری ملازمین کو کلاوڈ کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی کی تربیت دی جائیگی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کلاوڈ کمپیوٹنگ ان بہترین ٹیکنالوجیز میں سے ایک ہے جو انفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات فراہم کرتی ہے اور بہت سے مسائل کو حل کرتی ہے۔ ڈیٹا کو محفوظ اور قابل بھروسہ رکھنے کا یہ ایک موثر طریقہ ہے۔ صوبہ خیبر پختونخواہ کے محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایک سرکاری ترجمان نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ ڈیٹا پر مسلسل بڑھتے ہوئے انحصار کی وجہ سے ڈیٹا اسٹوریج اور تجزیہ کی بنیادی باتوں پر مبنی ایک مکمل طور پر اپ ڈیٹ شدہ ماحولیاتی نظام کی ترقی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے کلاوڈ کمپیوٹنگ کو اپنانا بہت ضروری ہے کیونکہ وہ اپنی معیشت کو ڈیجیٹل بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

کمپیوٹنگ بنیادی ڈھانچے پر مبنی ہے جو متعدد خدمات اور ایپلی کیشنز کی براہ راست انٹرنیٹ ڈیلیوری کو قابل بناتا ہے۔ نیٹ ورکنگ، ڈیٹا بیس، سافٹ ویئر، اور ڈیٹا سٹوریج ان میں سے کچھ خدمات ہیں۔کلاوڈ ایک بنیادی ڈھانچہ پیش کرتا ہے جو مقامی اسٹوریج کا کردار ادا کر سکتا ہے،دوسرے الفاظ میںمقامی اسٹوریج وقت بھر میں بہت مفید رہا ہے، لیکن کلاوڈ گیم چینجر ہے۔ یہ زیادہ موثر ہے، لاگت میں نمایاں بچت فراہم کرتا ہے، ڈیٹا مینجمنٹ اور تحفظ کو بہت بہتر بناتا ہے اور زیادہ تر مقامی اسٹوریج سسٹمز کے مقابلے اس میں پروسیسنگ کی گنجائش زیادہ ہے۔ ڈیٹا دنیا میں کہیں سے بھی دستیاب ہو کلاوڈ صارف کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ کلاوڈ کمپیوٹنگ میں دیگر خصوصیات ہیں جو صارف کے بجٹ اور ایپلی کیشنز کی ضرورت کے مطابق کمپیوٹنگ کے بنیادی ڈھانچے کو کم کرکے سائنسدانوں کو فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کلاڈ کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ہم ایک مناسب ماحول کے ساتھ بڑی تعداد میں تقسیم شدہ انفراسٹرکچر فراہم کر سکتے ہیں۔ڈیٹا کے استعمال اور تنظیم کے لیے کلاوڈ ایک بہترین طریقہ ہے۔ یہ انٹرنیٹ کے ذریعے بہت سے وسائل فراہم کرتا ہے۔ کلاوڈ کمپیوٹنگ سسٹم میں استعمال ہونے والی بہت سی ٹیکنالوجیز ہیں۔ ہر ایک مختلف قسم کے پروٹوکول اور طریقے استعمال کرتا ہے۔ بہت سے کام مختلف سرورز پر فی سیکنڈ کیے جا سکتے ہیںجو ان کے کمپیوٹر پر نہیں کیے جا سکتے۔ کلاوڈ سسٹم میں استعمال ہونے والی سب سے مشہور ٹیکنالوجیز ہڈوپ، ڈریاد، اور نقشہ کو کم کرنے والا فریم ورک ہیں۔ کلاوڈ سسٹم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بہت سے ٹولز استعمال کیے جاتے ہیں۔خیبرپختونخوا کے ڈیجیٹل ترقی کے سفر کو آگے بڑھانے میں کے پی آئی ٹی بورڈ نے ایمیزون ویب سروسز کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ اب اس پروگرام کو مختلف سرکاری اداروں کے پاس لے جائے گا اور ایسے عمل کی نشاندہی کرے گا جو کلاوڈ کمپیوٹنگ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ شناخت کے بعدایجنسیوں کو اس بارے میں مناسب تربیت دی جائے گی کہ کلاوڈ ٹیکنالوجی کو ان کے فائدے کے لیے کیسے استعمال کیا جائے۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آئی سی سی نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو 2منف...

راولپنڈی کی پچ کو آئی سی سی کی جانب سے ایوریج سے کم ریٹنگ ملی ہے،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی پچ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے 2 منفی پوائنٹس دے دیئے،آئی سی سی کی جانب سے راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی پچ کو 2منفی پوائنٹس دیئے گئے ہیں اگر منفی پوائنٹس کی تعداد 5 ہوگئی تو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ایک سال تک کسی بھی بین الااقوامی میچ کی میزبانی نہیں کرسکے گا،پاک انگلینڈ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں جہاں انگلش ٹیم نے پاکستان 74رنز سے شکست وہیں بیٹنگ کے کئی ریکارڈ بھی ٹوٹے، جہاں گیندبازوں کیلئے وکٹ میں بلکل بھی مدد نہیں تھی،چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے بھی پچ کو شرمناک قرار دیا تھا جبکہ سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی پچ کو سڑک قرار دیا تھا،آئی سی سی امپائر پائکرافٹ نے منگل کو اپنے نتائج جاری کرتے ہوئے کہا کہ پچ اوسط درجے سے کم تھی، جس میں بالرز کیلئے کوئی مدد نہیں تھی، جس کی وجہ سے بلے بازوں نے بہت تیزی سے اسکور کیا اور دونوں اطراف نے زبردست مجموعے بنائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ارشد ندیم کہنی کی سرجری کے بعد وطن واپس پہنچ...

کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ اولمپیئن ارشد ندیم کہنی کی سرجری کے بعد انگلینڈ سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں،تفصیلات کے مطابق اولمپیئن ارشد ندیم کی سرجری کیمبرج میں اسپورٹس سرجن ڈاکٹر علی شیر باجوہ نے کی ، ارشد ندیم وطن واپسی پر اپنے گھر میاں چنوں روانہ ہوئے ،جہاں وہ 2 ہفتے گھر میں گزاریں گے،ارشد ندیم گھر میں قیام کے دوران معالج کی ہدایت کے مطابق مختلف ورزشیں کریں گے، دو ہفتے بعد وہ لاہور میں اپنے کوچ سلمان بٹ کی نگرانی میں ری ہیب پروگرام شروع کریں گے ، ری ہیب کے بعد جنوری کے وسط میں ان کا اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ پروگرام شروع ہو گا، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ پروگرام مارچ میں ختم ہونے کے بعد ارشد ندیم کی تکنیک پر کام شروع کیا جائے گا،انگلینڈ سے واپسی پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ انگلینڈ میں مکمل علاج کرانے پر صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن اکرم ساہی کا شکر گزار ہوں ، انہوں نے کہا کہ قوم سے اپیل ہے کہ میرے لیے دعا کریں،

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کے شیشے اور سیرامکس کے شعبے کی رواں...

معاشی سرگرمیوں میں تنزلی کے باوجودپاکستان کے شیشے اور سیرامکس کے شعبے کی رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران شاندار کارکردگی،چھ کمپنیوں کی آمدن تین ارب روپے سے زائد،مجموعی فروخت 19ارب روپے، غنی گلاس لمیٹڈ 32.3 ارب روپے کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ سرفہرست کمپنی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق معاشی سرگرمیوں میں تنزلی کے باوجودپاکستان کے شیشے اور سیرامکس کے شعبے نے رواں مالی سال 2022-23 کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبرکے دوران صحت مند منافع کمایا۔ چھ فعال تجارتی کمپنیوں نے مجموعی طور پر 3.2 بلین روپے اور 1.4 بلین روپے کا مجموعی اور خالص منافع اٹھایا۔ گلاس اور سیرامکس کے شعبے نے اس عرصے کے دوران 19 بلین روپے کی کل فروخت کی اور مجموعی منافع سے فروخت کا تناسب 16.60 فیصد رہا۔ جبکہ مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی میں خالص منافع کا مارجن 7.45 فیصد رہا۔ پاکستان کے شیشے اور سیرامکس کے شعبے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج نو کمپنیوں کا غلبہ ہے۔

مارکیٹ کیپیٹلائزیشن کی بنیاد پر، غنی گلاس لمیٹڈ 32.3 بلین روپے کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ سرفہرست کمپنی ہے، اس کے بعد طارق گلاس انڈسٹریز لمیٹڈ 13.7 بلین روپے کی مارکیٹ ویلیو کے ساتھ ہے۔ غنی ویلیو گلاس لمیٹڈ کی مالیت 4.3 بلین روپے ہے۔ بلوچستان گلاس لمیٹڈ ، شبیر ٹائلز اینڈ سیرامکس لمیٹڈ اور غنی گلوبل گلاس لمیٹڈبالترتیب 2.6 بلین روپے، 2.4 بلین روپے اور 2.1 بلین روپے کے مارکیٹ کیپس کے ساتھ چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔ ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر فرنٹیئر سیرامکس لمیٹڈ اور کرم سیرامکس لمیٹڈ ہیں جن کی مارکیٹ کیپ تقریبا 1 بلین روپے ہے۔ ریگل سیرامکس لمیٹڈ فی الحال ڈیفالٹر فرم کا درجہ رکھتی ہے۔گلاس اور سیرامکس سیکٹر میں سب سے اوپر تین فائدہ اٹھانے والے جے وی جی ایل نے منافع کمانے کے لحاظ سے مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی کے دوران گلاس اور سیرامکس کے شعبے کی قیادت کی جس نے نے فروخت کے مقابلے میں 36.55فیصدکا سب سے زیادہ مجموعی منافع حاصل کیا۔

جی وی جی ایل نے 620 ملین روپے کی فروخت کی اور اس پر 226 ملین روپے کا مجموعی منافع حاصل کیا۔ خالص منافع 112 ملین روپے بتایا گیا، جس سے خالص منافع کا مارجن 18.18 فیصد ہے۔ جے وی جی ایل کے شیئر ہولڈرز نے اس دوران 1.75 روپے فی شیئر کی آمدنی کا لطف اٹھایا۔ جی ایچ جی ایل نے 2.9 بلین روپے کی فروخت پر مجموعی منافع کا 25.13فیصد اور خالص منافع کا 14.57فیصد رپورٹ کیاجسکی ویلیو 1.38 روپے فی شیئر پر پہنچ گئی۔ گلاس اور سیرامکس کے شعبے میں سب سے اوپر تین فائدہ اٹھانے والوں میں تیسری کمپنی جی جی جی ایل تھی جس کا مجموعی منافع 22.40فیصد اور خالص منافع 5.08فیصدتھا۔کل فروخت کی مالیت 474 ملین روپے تھی۔طارق گلاس709 ملین روپے کے مجموعی منافع کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جس نے اسے 10.98 فیصد کا مجموعی منافع مارجن دیا۔ رواں مالی سال کے دوران ٹی جی ایل نے 5.49% کا خالص منافع مارجن کمایا۔ایس ٹی سی ایل کو خالص نقصان اور حصص کی منفی قدر کا سامنا کرنا پڑا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈائریکٹر آف کرکٹ کی تعی...

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے ایک اور اہم عہدہ متعارف کر ادیا، ڈائریکٹر آف کرکٹ کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے،ڈائریکٹر آف کرکٹ کا عہدہ لانے کا فیصلہ بورڈ کی ری اسٹرکچرنگ کیلئے ہو نے والے اجلاس میں کیا گیا،ڈائریکٹر آف کرکٹ کی ذمہ داری میں تمام کرکٹ ڈپارٹمنٹس ہوں گے، ڈائریکٹر آف کرکٹ بورڈ کے تمام کرکٹ ڈپارٹمنٹس کو دیکھے گا اور چیف ایگزیکٹو کو رپورٹ کرے گا،ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ، ڈائریکٹر ڈومیسٹک اور ویمن کرکٹ کی چیئرپرسن ڈائریکٹر آف کرکٹ کو رپورٹ کریں گے،پاکستان کرکٹ بورڈ غیر ملکی بورڈز کی طرز پر ڈائریکٹر آف کرکٹ لانا چاہتا ہے، پی سی بی نے ڈائریکٹر آف کرکٹ کی تلاش کیلئے اشتہار بھی دیا ہوا ہے، ڈائریکٹر آف کرکٹ کے عہدے کے خواہشمند افراد سے درخواستیں 23دسمبر تک وصول کی جائیں گی،اسپورٹس سائیکالوجسٹ، لیڈ نیوٹریشنسٹ، ہیڈ آف ایونٹس، ہیڈ آف ایجوکیشن کرکٹ سپورٹ اور پرفارمنس ڈیٹا اینالسٹ کیلئے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لنکا پریمیئر لیگ، اعظم خان سر پر گیند لگنے س...

لنکا پریمیئر لیگ میں شریک پاکستانی کرکٹر اعظم خان وکٹ کیپنگ کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے ،سری لنکا کے شہر پالی کیلے میں ہونے والے لنکا پریمیئر لیگ کے میچ میں گال گلیڈی ایٹرز اور کینڈی فیلکنز کے درمیان میچ جاری تھا ، اس دوران وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے گیند اعظم خان کے سر پر لگی ، انہیں میدان سے باہر اسٹریچر پر لے جایا گیا اور پھر اسپتال پہنچایا گیا ،ٹیم ترجمان کے مطابق اعظم خان اب ٹھیک ہیں ،میچ میں گال گلیڈی ایٹرز نے فیلکنز کو 12رنز سے ہرا دیا،واضح رہے کہ اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

معاشی ماہرین کے مطابق ہم ٹیکنیکل طور پر ڈیفا...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پنجاب اور کے پی اسمبلیاں دسمبر میں ہی توڑ دی جائیں گی۔ ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ پہلے پنجاب اسمبلی توڑنی ہے یا دونوں صوبائی اسمبلیاں ساتھ، اس پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا تاہم یہ ضرور طے ہے کہ پنجاب اور کے پی اسمبلیاں دسمبر میں ہی توڑ دی جائیں گی۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے بھی کہا ہے کہ بغیر انتخابات کے سیاسی استحکام نہیں آئے گا، عمران خان نے جلسے میں اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ویرات کوہلی کا رونالڈو کو شاندار خراج تحسین

دنیائے کرکٹ کے کنگ کہلانے والے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے فٹبال کی دنیا کے بہترین کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے، گزشتہ روز ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر رونالڈو کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پیغام جاری کیا،ویرات کوہلی نے لکھا کہ 'کوئی ٹرافی یا ٹائٹل آپ سے وہ کچھ نہیں چھین سکتا جو آپ نے اس کھیل اور دنیا بھر میں موجود مداحوں کے لیے کیا ہے،انہوں نے لکھا کہ کوئی ٹائٹل اس بات کی وضاحت نہیں کر سکتا کہ آپ نے لوگوں پر کیا اثر ڈالا ہے ، جو ہم سب لوگ آپ کو کھیلتے ہوئے دیکھ کر محسوس کرتے ہیں، یہ خدا کی طرف سے ایک تحفہ ہے، یہ ایک ایسے شخص کے لیے نعمت ہے جو ہر بار اپنے دل سے کھیلتا ہے ،یہ محنت اور لگن کی اعلی مثال ہے جو ہر کھلاڑی کے لیے مثالی نمونہ ہے،ویرات کوہلی نے رونالڈو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیشہ میرے لیے سب سے عظیم کھلاڑی ہیں۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پنجاب اور کے پی اسمبلیاں دسمبر میں ہی توڑیں...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پنجاب اور کے پی اسمبلیاں دسمبر میں ہی توڑ دی جائیں گی۔ ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ پہلے پنجاب اسمبلی توڑنی ہے یا دونوں صوبائی اسمبلیاں ساتھ، اس پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا تاہم یہ ضرور طے ہے کہ پنجاب اور کے پی اسمبلیاں دسمبر میں ہی توڑ دی جائیں گی۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے بھی کہا ہے کہ بغیر انتخابات کے سیاسی استحکام نہیں آئے گا، عمران خان نے جلسے میں اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگِ میل...

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا،شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بارہ ہزار رنز مکمل کرلیے، وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دنیا کے دوسرے بیٹر ہیں، اس سے قبل کرس گیل یہ سنگ میل عبور کرچکے ہیں،شعیب نے لنکا پریمیئر لیگ کے دوران 12ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا، پاکستانی بیٹر نے گزشتہ روز جافنا کنگز کی جانب سے 35رنز کی اننگز کھیلی،سابق پاکستانی کپتان کے مجموعی ٹی ٹوئنٹی رنز 12027ہوگئے ہیں،انہوں نے اب تک 485ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں،ٹی ٹوئنٹی میں سنگ میل عبور کرنے کے بعد شعیب ملک نے شکر ادا کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا کہ 'ایک اور دن ، ایک اور سنگ میل عبور کرلیا'۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

توہین الیکشن کمیشن کیس، عمران خان، اسد عمر ا...

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین کیس میں عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنماوں کے وکیل فیصل چوہدری کمیشن میں پیش ہوئے اور بتایا کہ علالت کے باعث ان کے موکلان پیش نہیں ہوسکتے۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی اپیل پر تحریری فیصلہ نہیں آیا، مناسب ہوگا کہ سپریم کورٹ کی گائیڈ لائنز اور فیصلہ آنے دیا جائے۔ اسد عمر کے وکیل انور منصور نے کہا کہ مناسب ہوگا سب کا کیس ایک ساتھ ہی چلایا جائے۔ ممبر کے پی الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم پر کوئی شک نہ کریں کسی سے عناد نہیں، اگر کمیشن غلطی کرتا ہے تو ہائیکورٹ سے آپکو ریلیف مل جائے گا۔ ممبر سندھ نے کہا کہ توہین کسی کی ذات کی نہیں کمیشن کی بطور ادارہ ہوئی ہے۔ عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ پورا یقین ہے کہ کمیشن انصاف کرے گا۔ ممبر پنجاب نے کہا کہ اسد عمر نے عدالت میں معافی مانگی تو یہاں کیوں نہیں آتے؟ کمیشن آ کر بھی کہ دیں کہ یہ نہیں کہنا چاہتے تھے، ماحول میں بہتری آنا بہت ضروری ہے۔ فیصل چوہدری نے جواب دیا کہ آپ کا پیغام پہنچا دوں گا۔ ممبر کے پی نے کہا کہ ممبر پنجاب کی معذرت والی بات پر غور کریں، ہمیں ولن تو نہ بنائیں۔ الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت تین جنوری تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ورلڈکپ کے بعد بنگلادیش سے شکست، بورڈ کا اجلا...

بھارتی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور بنگلا دیش میں ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایپکس کونسل کا اجلاس 21دسمبر کو طلب کرلیا،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس کے 12نکاتی ایجنڈے میں ٹیم اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ سر فہرست ہے، اس کے علاوہ روہت شرما کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان برقرار رکھنے پر بھی بات ہو گی،اس اجلاس میں کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے فیصلہ ہوگا جب کہ کرکٹرز کی تنزلی اور ترقی کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیراعظم نے سکھر حیدرآباد موٹروے کا سنگ بنیا...

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے 306 کلومیٹر طویل سکھر حیدر آباد موٹروے ایم 6 کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ سکھر حیدر آباد موٹروے پشاور کراچی موٹروے پی کے ایم کا آخری حصہ ہے جس کے بعد پاکستان کے تمام بڑے اور اہم شہر موٹرویز سے منسلک ہوجائیں گے۔ مذکورہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 30 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔ ترجمان این ایچ اے کے مطابق منصوبے پر 307ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی جس پر 15 انٹر چینج، دریائے سندھ پر ایک بڑا پل، 19 انڈر پاس اور 6 فلائی اوورز تعمیر کیے جائیں گے۔ موٹروے کے دونوں اطراف 50 کلومیٹر کے فاصلے پر 10 سروس ایریاز تعمیر ہوں گے، یہ موٹر وے جام شورو، حیدرآباد، مٹیاری، بے نظیر آباد، نوشہرو فیروز، خیر پور اور سکھر کے اضلاع سے گزرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کارٹیلز نہیں چاہتے کہ گوادر کی بندرگاہ ترقی...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہکارٹیلز نہیں چاہتے کہ گوادر کی بندرگاہ ترقی کرے، گوادر پورٹ کے کام کو آگے بڑھانے کا کہا تو کہا گیا کہ خرچہ بڑھے گا، اس سب کے پیچھے ان کی کرشمہ سازی ہے، میں نے انہیں بتایا کہ ہم نے گندم کی درآمد کے سودے کم سے کم قیمت پر کئے، ہم نے ان سے اور بھی پیسے کم کرائے جس سے اربوں کا فائدہ ہوا،سمجھ لو کہ ہم نے یہ جو بچت وہ وہاں خرچ ہوجائے گی، پاکستان کی بنیاد ان اکائیوں پر ہے، بحیثیت وزیر اعظم میرے لئے پاکستان کی ترقی وہی ہوگی جو محروم علاقوں کو لے کر آگے چلے گی، سکھر حیدرآباد موٹروے میں طویل تاخیر کی وجہ بتادی تو رنگ میں بھنگ پڑ جائے گا۔ حیدرآباد سکھر موٹر وے کے سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے کے سنگ بنیاد کی ذمہ داری مخلوط حکومت کے حصے میں ذمہ داری آئی، سکھر حیدرآباد موٹروے سے ملک بھرکے شہر منسلک ہوں گے، منصوبے سے زمینی فاصلے کم ہوں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے کا منصوبہ 30 ماہ میں مکمل ہوجائے گا، سکھر حیدرآباد موٹروے کا سنگ بنیاد کیوں نہیں رکھا گیا وجوہات بتانے کے لیے موقع مناسب نہیں۔ سکھر حیدرآباد موٹروے میں طویل تاخیر کی وجہ بتادی تو رنگ میں بھنگ پڑ جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کیتحت بنیگا، مراد علی شاہ کو مبارکباد دیئے بغیر بات مکمل نہیں ہوگی، باقی صوبے بھی بپلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دیں اور آگے بڑھیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان ملک کا اہم صوبہ ہے، اس کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی نامکمل ہے، میں نے گوادر پورٹ کے کام کو آگے بڑھانے کا کہا تو کہا گیا کہ خرچہ بڑھے گا ، جس میں نے کہا کہ اسی بنیاد پر ہم صوبے کو نظر انداز کر دیں گے۔ ترقی میں پیچھے رہ جانے والے صوبوں کے پسماندہ علاقوں میں رہنے والوں کے گلے شکوں کی یہی بنیاد ہے، افسر شاہی کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ ان صوبوں کو بھی ہمیں ترقی کی دور میں آگے لے کر چلنا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں نے انہیں کہا کہ میں جانتا ہوں کہ کارٹیلز نہیں چاہتے کہ گوادر کی بندرگاہ ترقی کرے، اس سب کے پیچھے ان کی کرشمہ سازی ہے، میں نے انہیں بتایا کہ ہم نے گندم کی درآمد کے سودے کم سے کم قیمت پر کئے، ہم نے ان سے اور بھی بھی پیسے کم کرائے جس سے اربوں کا فائدہ ہوا۔ سمجھ لو کہ ہم نے یہ جو بچت وہ وہاں خرچ ہوجائے گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد ان اکائیوں پر ہے، بحیثیت وزیر اعظم میرے لئے پاکستان کی ترقی وہی ہوگی جو محروم علاقوں کو لے کر آگے چلے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اردنی شہری 43سال کی تلاش کے بعد اپنی مصری ما...

اردنی شہری 43سال کی تلاش کے بعد اپنی مصری ماں تک پہنچ گیا،کسی افسانے کی طرح کی ایک کہانی سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بڑے پیمانے پر زیر بحث آگئی۔ اس واقعہ میں ایک اردنی نوجوان 43سال کی علیحدگی کے بعد اپنی مصری ماں سے دوبارہ مل گیا،وسام اپنی والدہ ریڈا محمد الکورانی تک پہنچنے میں اس وقت کامیاب ہوا جب اس نے فیس بک پر گمشدہ بچوں کے صفحے پر اپنی ایک پرانی تصویر پوسٹ کی، جس میں اس نے لکھا، "آپ کا بیٹا زندہ ہے اور آپ کو ڈھونڈ رہا ہے۔"اس فیس بک پیچ پر آنے والے مصری اور اردنی شہریوں نے متحرک کردار ادا کیا اور نوجوان کو ماں کے حوالے کرنے میں کامیاب ہو گئے،کہانی کا آغاز اس وقت ہوا جب مصری خاتون نے 1979میں اپنا بیٹا کھو دیا اور سوچا کہ وہ مر گیا ہے، کیونکہ اس کی شادی ایک اردنی سے ہوئی تھی اور وہ عمان میں رہتی تھی۔ بیٹے کو جنم دینے کے بعد وہ بیماری میں مبتلا تھی اور اسے ہسپتال میں حراست میں لے لیا گیا تھا،اردنی نوجوان کو اس کی ماں سے ملانے والی اس پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ "میری ماں مصری ہے اور جس کے پاس بھی معلومات ہیں وہ صفحہ کے ذریعے رابطہ کر سکتا ہے۔"کچھ دن بعد، وہ اپنی والدہ رضا محمود رمضان تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فضائی دہشت گردی کے مشہور واقعے لاکربی کیس کے...

فضائی دہشت گردی کے مشہور واقعے لاکربی بم دھماکا کیس کے ملزم لیبیا کے باشندے ابو اجیلا محمد مسعود پر 34سال بعد فرد جرم عائد کر دی گئی،تفصیلات کے مطابق دسمبر 1988میں اسکاٹ لینڈ کے شہر لاکربی کے اوپر پین ایم کی پرواز 103کو تباہ کرنے والے ملزم ابواجیلا محمد مسعود کو پہلی بار واشنگٹن ڈی سی کی ایک وفاقی عدالت میں پیش کر دیا گیا، جہاں ان پر باقاعدہ فرد جرم عائد کر دی گئی،لاکربی طیارہ دھماکے میں 270مسافر ہلاک ہو گئے تھے، جن میں 190مسافر امریکی تھے،طیارے کا ملبہ لاکربی نامی قصبے پر گرا تھا، امریکا نے لاکربی بم دھماکے کا ذمہ دار لیبیا کے صدر معمر قذافی کو قرار دیا تھا، وکلا کا کہنا تھا کہ ملزم کو اس کی عمر کے باعث سزائے موت ہونے کا امکان کم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب،حج و عمرہ کے لیے آنے والدین کیلئے...

سعودی عرب کے مکہ کلاک رائل ٹاور میں بچوں کے لیے نرسری کھولی جائے گی جس کا مقصد یہ ہے کہ وہاں قیام کرنے والے والدین اپنے بچوں کو نرسری میں چھوڑ کر اطمینان سے عبادات کرسکیں،عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں مکہ کلاک رائل ٹاور میں فیئر مائونٹ ہوٹل کے سی ای او کا کہنا تھا کہ ہوٹل میں رہنے والے عازمین حج اور عمرہ زائرین آئندہ رمضان 2023سے بچوں کی دیکھ بھال کی سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے،عبد العزیز الموسی کا کہنا تھاکہ فیئر مائونٹ ہوٹل عازمین حج اور عمرہ زائرین کے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے ایک نرسری بنائے گا،انہوں نے کہا کہ پہلا مرحلہ اگلے سال شروع کیا جائے گا، ہوٹل میں 150بچوں کی دیکھ بھال کی گنجائش ہوگی، دوسرا مرحلہ 2024کے وسط میں شروع کیا جائے گا جب اس کی گنجائش 300 سے 500بچوں تک بڑھ جائے گی،سی ای او کا کہنا تھا کہ اس انیشی ایٹو کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے عازمین حج اور عمرہ زائرین اطمینان سے عبادت کر سکیں گے اور انہیں علم ہوگا کہ ان کے بچوں کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ نرسری میں بچوں کا خیال رکھا جائے گا اور انہیں ان عبادات کے بارے میں بھی تعلیم دی جائے گی جو ان کے والدین انجام دے رہے تھے،عبد العزیز الموسی کا کہنا تھا کہ ہائی ٹیک بریسلیٹ والدین کو اپنے بچوں کے بارے میں جاننے کی سہولت دے گا اور کیمرے بچوں کی دیکھ بھال کی سہولتوں کی نگرانی کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ریاست اروناچل میں ایل اے سی کے قریب چین کی ف...

ریاست اروناچل میں ایل اے سی کے قریب چین کی فوج کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی فوج کے متعدد اہلکار زخمی ہوکر پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے،عالمیمیڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اروناچل میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول ایک بار پھر بھارتی اور چینی فوج کا میدان جنگ بن گیا۔ رواں برس 15جون کو ہونے والی جھڑپ میں 15بھارتی فوج ہلاک ہوگئے تھے،جھڑپ میں بھارتی فوج کے زیادہ اہلکار زخمی ہوئے جن میں اصل تعداد معلوم نہیں ہوسکی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسرائیلی فوج نے چھت پر کھڑی 16سالہ فلسطینی ن...

مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے چھت پر کھڑی 16سالہ فلسطینی نوجوان لڑکی کو براہ راست فائرنگ کرکے قتل کردیا،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی لڑکی کی شہادت کا واقعہ جنین میں پیش آیا جس میں 3افراد زخمی بھی ہوئے۔ ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے،جنین کے علاقے میں اسرائیلی فوجی کے اہلکار فلسطینی نوجوانوں کی گرفتاری کے لیے پہنچے تھے۔ محاصرے کے دوران ایک لڑکی چھت سے یہ سارا منظر دیکھ رہی تھیں۔جارحیت پسند اسرائیلی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے نوجوان لڑکی کو چلے جانے کا کہنا کے بجائے براہ راست سر پر گولی مار کر شہید کردیا،رواں برس اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی تعداد 215ہوگئی جن میں 50بچے اور 17خواتین بھی شامل ہیں۔یہ فلسطین پر ناجائز قبضے سے اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کابل میں غیر ملکیوں کے ہوٹل پر حملہ کرنے وال...

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں غیرملکیوں کے ہوٹل پر حملہ کرنے والے تینوں حملہ آوروں کو مار دیا گیا،طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ہوٹل حملے میں دو غیرملکی زخمی ہوئے ہیں، کسی غیر ملکی کی ہلاکت نہیں ہوئی، دونوں زخمی غیرملکی ہوٹل کی بالکونی سے نیچے کودنے پر زخمی ہوئے،اطلاعات کے مطابق کابل کے علاقے شہرِنو میں حملہ آوروں نے ہوٹل کے نزدیک دھماکا کیا اور پھر ہوٹل میں داخل ہونے کے بعد فائرنگ کی،حملے میں ہوٹل کی ایک منزل پر آگ بھی لگ گئی۔ سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان کچھ دیر فائرنگ کے تبادلے کے بعد تینوں حملہ آوروں کو مار دیا گیا، ہوٹل میں چینی باشندے اور دیگر غیرملکی قیام کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس میں ایک معروف سیاحتی مقام کے قریب 100فٹ...

روس کے ایک سیاحتی مقام کے قریب اچانک 100فٹ چوڑا سنک ہول بن گیا،سائیبریا کیکمرووخطے میں ایک معروف اسکائی ریزورٹ کے قریب کان میں زمین اچانک دھنس گئی اور 100فٹ چوڑا سنک ہول بن گیا،سنک ہول کا خدشہ پہلے سے ظاہر کیا جارہا تھا اور اسی وجہ سے وہاں موجود 4گھروں میں مقیم خاندانوں کو محفوظ جگہ منتقل کردیا گیا تھا، جس کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا،یہ کان ایک ارب پتی شخص Roman Abramovichسے منسلک کمپنی کی ملکیت بتائی جاتی ہے،فضائی فوٹیج سے معلوم ہوا کہ یہ سنک ہول سڑک اور بستی کے کنارے نمودار ہوا،ایک اور فوٹیج میں دکھایا گیا کہ اس واقعے کے بعد بھی گاڑیاں وہاں سے گزرتی رہیں،سنک ہول نے ایک گھر کو بھی نگل لیا تھا جس سے اس کی گہرائی کا اندازہ بھی ہوتا ہے،مقامی حکام کے مطابق اس طرح کے واقعے کا امکان پہلے سے تھا اور اسی وجہ سے لوگوں کو کان کے علاقے سے دیگر جگہوں پر منتقل کردیا گیا تھا،اس واقعے کے بعد کان میں کام کو روک دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغان بچی کی فرفر اے بی سی سنانے کی ویڈیو سو...

افغانستان میں چھوٹی بچی کی کمرہ جماعت میں فرفر اے بی سی سنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ننھی افغان بچی نے ایک ہی سانس میں پوری اے بی سی سنادی،بچی کی قابلیت پر اس کے استاد نے شاباش دی اور ساتھی بچوں نے اس کی حوصلہ افزائی کے لیے تالیاں بجائیں،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین ننھی افغان بچی کی تعلیم سے لگن کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بچوں کی المناک ہلاکت کی خبر نے ٹی وی میزبان...

ایک منجمد جھیل میں گر کر ہلاک ہونے والے بچوں کی خبر نے براہ راست نشریات کے دوران میزبان کو رلا دیا، بچوں کو پیش آنے والا حادثہ برطانوی شہر برمنگھم کے قریب پیش آیا تھا،برمنگھم کے نواحی علاقے سوہلی ہل میں واقع جھیل شدید سرد موسم کے باعث جم گئی تھی اور اس کے اوپر کھیلنے والے 3 بچے یخ بستہ پانی میں گر کر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک تشویش ناک حالت میں اسپتال میں زیرعلاج ہے،برطانوی نشریاتی ادارے کی میزبان جوانا گوسلنگ نے اس حادثے کی خبر پڑھی تو وہ شدید جذباتی ہوگئیں اور خبر پڑھتے پڑھتے رک کر اپنی حالت کو بہتر کیا،خبر کے آغاز پر انہوں نے کہا کہ بہت افسوسناک خبر ہم آپ تک پہنچا رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ 'ہم نے سنا ہے کہ 8، 10 اور 11 سال کے 3 بچے ہلاک ہوگئے ہیں'،اتنا پڑھنے کے بعد انہیں خود کو پرسکون کرنے کے لیے رکنا پڑا اور بظاہر ایسا لگا کہ وہ رونے والی ہیں، جس کے بعد انہوں نے کہا کہ 'میں معذرت کرتی ہوں یہ واقعی بہت افسوسناک خبر ہے،ناظرین نے اس المناک خبر پر میزبان سے ہمدردی کے جذبات کا اظہار کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایران میں جاری مظاہروں پر دوسری سزائے موت دی...

ایران میں زیرحراست لڑکی مہسا امینی کی موت کے خلاف مظاہروں میں شریک ایک اور شہری کو سرعام پھانسی دے دی گئی،انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایران میں مزید مظاہرین کو سزائے موت دیے جانے کا خدشہ ظاہر کیاہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار ملزم ماجد رضاکو سکیورٹی فورسز کے 2ارکان کے قتل کے الزام میں گزشتہ روز مشہد میں سرعام پھانسی پر لٹکایا گیا،سزائے موت پانے والے ماجد رضا کو 23 دن قبل ملک سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا،اس سے قبل ایران میں مظاہروں کے الزام میں گرفتار محسن شکاری کو جمعرات کو سزائے موت دی گئی تھی۔ایران میں مظاہروں کے سلسلے میں اب تک 11افراد کو سزائے موت سنائی جاچکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برطانیہ میں شدید برفباری سے مواصلات کا نظام...

برطانیہ میں شدید برفباری سے مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے علاقے ایبر ڈین شائر میں درجہ حرارت منفی 15 تک گر گیا جبکہ ویلزمیں درجہ حرارت منفی 8ریکارڈ کیا گیا،رپورٹس میں بتایا گیا کہ جنوب مشرقی اور مشرقی انگلینڈ میں بھی برف باری نے لوگوں کو گھروں میں قید کر دیا،برطانوی میڈیا کے مطابق برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن کے سبب حادثات ہوئے جبکہ ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی۔اس کے علاوہ ڈیڑھ سو پروازیں منسوخ ہوگئیں اور کارنوال سے اسکاٹش ہائی لینڈز تک اسکول بند کردیے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برطانیہ، برمنگھم کے قریب برفیلی جھیل میں گرن...

برطانیہ کے شہر برمنگھم کے قریب برفیلی جھیل کے یخ بستہ پانی میں گرنے سے 3بچے ہلاک ہوگئے،برمنگھم اور گرد و نواح میں سردی کی شدید لہر جاری ہے، درجہ حرارت کئی روز سے نقطہ انجماد سے اوپر نہیں آیا،نواحی علاقے سوہلی ہل میں برفیلی جھیل کے یخ بستہ پانی میں گرنے سے تین بچے ہلاک ہوگئے اور ایک 6سالہ بچہ تشویش ناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے،پولیس کے مطابق اطلاعات ہیں کہ 6سے زائد بچے برف سے جمی جھیل کے اوپر کھیل رہے تھے کہ برف کی اوپری تہہ ٹوٹنے سے جھیل کے یخ بستہ پانی میں جاگرے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو کے لیے کارروائی شروع کردی گئی،پولیس کے مطابق جھیل سے 3بچوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جن کی عمریں 8سے 11سال کے درمیان ہیں جب کہ ایک بچے کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے،پولیس کا کہنا تھاکہ جھیل میں مزید بچوں کے ہونے کا خدشہ ہے اس لیے تلاش کا کام جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی 73...

سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی 73 ویں سالگرہ 25دسمبر کومنائی جائے گی۔فیصل آباد سمیت ملک بھر میں تقریبات منعقد ہونگی جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور میاں محمد نواز شریف کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی مسلم لیگ ن لائرز فورم فیصل آبادکے زیر اہتمام وکلاء میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔میاں محمد نواز شریف 25دسمبر 1949ء کو لاہور میں پیدا ہوئے وہ تین مرتبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور تین مرتبہ ہی وزیر اعظم پاکستان رہنے کا منفرد اعزاز رکھتے ہیںانہوں نے بطور وزیر اعظم جنرل ضیاء الحق،غلام اسحٰق خان،وسیم سجاد،فاروق لغاری،رفیق تارڑ،آصف زرداری اور ممنون حسین کے ساتھ کام کیاانہیں مشرف دوور میں جیل بھجوایا گیا جبکہ وہ سات برس تک جلا وطن بھی رہے وہ پاکستان کے مقبول ترین سیاستدان ہیں۔میاں نواز شریف علاج کی غرض سے لندن مقیم ہیں جہاں وہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور۔ شہداء کی آٹھویں...

سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور۔ شہداء کی آٹھویں برسی 16دسمبر کو منائی جائے گی۔ملک بھر میں سیاسی و سماجی تنظیموں،سول سوسائٹی اوراین جی اوز کے زیر اہتمام شہداء کیلئے قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں منعقدہ مختلف سیمینارزاور تقریبات میں آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم شہداء کو خراج عقید ت پیش کیا جائے گا۔یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کی صبح دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے 132 طالبِ علموں سمیت 141 افراد کو شہید کردیا تھا۔واقعے کے بعد حکومت کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی گئی تھی جس میں متفقہ طور پر نیشنل ایکشن پلان مرتب کیا گیا تھا جس کے تحت پورے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کا آغاز ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اردو ادب کے معروف شاعرجون ایلیا کا91واں یوم...

اردو ادب کے معروف شاعرجون ایلیا کا91واں یوم پیدائش(آج) 14دسمبر بدھ کو منایا جائے گا۔ مختلف شہروں میں ان کے مداحوں اور ادبی حلقوں میںخصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جن میں جون ایلیا کی ا دبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔جون ایلیا 14دسمبر31 19ء کو بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور مذہبی گھرانے میںپیدا ہوئے جون ایلیا کے والدسیّد شفیق حسن ایلیا اپنے دور کے معلم،فلاسفر اور دانشور تھے۔جون ایلیا بچپن سے ہی انقلابی سوچ کے حامل انسان تھے فن اور ادب سے لگائو انہیں ورثے میں ملا تھا وہ اردو کے عظیم شاعر،ادیب اور دانشور رئیس امروہوی کے چھوٹے بھائی تھے۔جون ایلیا کو اردو،انگریزی،فارسی،عبرانی،ہندی اور دیگر زبانوں پر عبور حاصل تھا انہیں فلسفہ،تاریخ،منطق اور یورپی ادب پر وسیع دسترس حاصل تھی۔جون ایلیا کے متعدد شعری مجموعے منظر عام پر آچکے ہیں جن میں ''گویا'' ''لیکن'' ''گمان'' ''یعنی'' اور دیگر قابل ذکر ہیں جون ایلیا نے نثر نگاری بھی کی انہوں نے یورپی ادب کی 35سے زائد نایاب کتب کے تراجم بھی کیے۔جون ایلیا 8نومبر2002ء کو انتقال کر گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کے الیکٹرک کے بل میں میونسپل ٹیکس وصولی کیخل...

سندھ ہائیکورٹ نے بجلی کے بل میں میونسپل ٹیکس وصولی کے خلاف حکم امتناع میں توسیع کردی۔ سندھ ہائیکورٹ میں کے الیکٹرک بل میں میونسپل ٹیکس شامل کرنے کے خلاف جماعت اسلامی اور دیگرکی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے بجلی کے بل میں میونسپل ٹیکس وصولی کے خلاف حکم امتناع میں توسیع کردی اور کیس پر مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں