• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

طلبا کو کیا پڑھانا ہے یہ طے کرنا حکومت کا کا...

سندھ ہائی کورٹ نے پرائمری سے کالج تک نصاب میں قرآن پاک بمعہ ترجمہ شامل کرنے کی درخواست پر ریمارکس دیئے ہیں کہ کیا پڑھانا ہے یہ طے کرنا حکومت اور اسمبلی کا کام ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے پرائمری سے کالج تک نصاب میں قرآن پاک بمعہ ترجمہ شامل کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ درخوست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ صوبے میں تعلیمی نصاب میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دی جائے، پنجاب اسمبلی نے صوبے میں قرآن پاک نصاب میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے سندھ میں بھی پنجاب کی طرز پر قرآن پاک کو نصاب میں شامل کیا جائے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دئیے کہ کیا پڑھانا ہے یہ طے کرنا حکومت اور اسمبلی کا کام ہے، ہم کیا قانون سازی کے لئے بھی ہدایت جاری کریں۔ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے کل آپ کہیں گے شہریوں کا ڈریس کوڈ بھی طے کیاجائے، آپ حکم کریں کہ شہری کون سا لباس پہنیں گے اور کون سا نہیں، انتظامیہ،مقننہ اورعدلیہ کا رول آئین میں واضح ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

معیشت کی تباہی کا ذمہ دار عمران خان یا کسی ا...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی تباہی کے ذمہ دار عمران خان یا کسی اور کو ٹھہرانا ٹھیک نہیں، معاشی معاملات کو مینج کرنا پڑتاہے، مشکل فیصلے کرنے ہوں گے۔منگل کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کمزور ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، ہمیں معیشت سمیت بہت چیلنجزکا سامنا ہے، تکنیکی طور پر پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہے، معاشی معاملات کو مینج کرنا پڑتا ہے جس کیلئے مشکل فیصلے کرنے ہوں گے، ملکی معیشت کی تباہی کے ذمہ دار عمران خان یا کسی اور کو ٹھہرانا ٹھیک نہیں ہے۔ ملکی معیشت اگر کمزور ہے تو اس کیذمہ دار سب ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کے معیار کے مطابق عمران خان نااہل ہیں، راناثنااللہ کے خلاف بیبنیاد مقدمہ بنایا گیا،عدالت نے راناثنااللہ کو بری کردیا، کس نے کیا کیا اس کی کھوج لگانا چھوڑدیں ،ملکی معیشت پر توجہ دیں۔ ن لیگی رہنما نے سلیمان شہباز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سلیمان شہباز سیاست میں نہیں ہیں ان پر بھی نیب نے جھوٹا مقدمہ کیا تھا، سلیمان شہباز عمران خان کے دور میں برطانیہ گئے، گزشتہ حکومت کو معافی مانگنی چاہیے، تسلیم کرنا چاہیے کہ ان کو گمراہ کیا گیا تھا۔ نوازشریف کی واپسی کی تاریخ کا فیصلہ وہ خود کریں گے، نوازشریف سیاسی طور پر پاکستان میں میدان سنبھال چکے ہیں،اسمبلیاں تحلیل ہوں گی تو الیکشن ہوں گے پنجاب میں ہم جیت جائیں گے،الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کرانا ہے ، ان کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شنگھائی الیکٹرک کے تھر کول پاور پلانٹ کا 660...

تھر بلاک ون کے 1,320 میگاواٹ کے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کے دوسرے 660 میگاواٹ یونٹ کو کامیابی کے ساتھ نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ۔گوادر پرو کے مطابق وفاقی وزیر برائے بجلی خرم دستگیر خان نے ایک ٹویٹ میں اس کو مقامی ذرائع سے کم لاگت توانائی کی ایک بڑی خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے ثمرات مسلسل عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف چند ہفتوں میں اس تاریخی منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ شنگھائی الیکٹرک پاور پلانٹ کا سپانسر ہے اور 7.8 ملین ٹن سالانہ صلاحیت کی مربوط کوئلے کی کان ہے۔یہ خبر شنگھائی الیکٹرک کے پاکستان آپریشنز کے کئی عملے کے ارکان نے بھی پوسٹ کی، جنہوں نے اس سنگ میل کی کامیابی کا جشن منایا۔گوادر پرو کے مطابق وفاقی وزیر بجلی کی جانب سے ری ٹویٹ کی گئی میں بتایا گیا کہ یونٹ 2 نے پہلے دن 575.5 میگاواٹ لوڈ حاصل کیا۔ پاور پلانٹ کا پہلا یونٹ 2 دسمبر کو نیشنل گرڈ سے منسلک ہوا اور اس کے بعد 8 دسمبر کو 661.3 میگاواٹ کا مکمل لوڈ حاصل ہوا۔ یہ منصوبہ سندھ کے صحرائے تھر میں سی پیک کے سب سے زیادہ متوقع منصوبوں میں سے ایک ہے۔ مکمل کمرشل آپریشنز کے بعد پاور پلانٹس جو اس وقت مختلف پری کمیشننگ ٹیسٹوں سے گزر رہے ہیں، پاکستان میں 40 لاکھ گھرانوں کو سستی توانائی فراہم کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران خان کو صادق وامین کہنے والوں کو توشہ خ...

رہنما مسلم لیگ ن محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ عوام اور تحریک انصاف کے کارکنان جو عمران خان کو صادق وامین سمجھتے ہیں انہیں توشہ خانہ کی واردات پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ ضرور پڑھنا چاہیے ، منگل کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا چند روز قبل پیر اور مرید کی غیر رسمی گفتگو سامنے آئی ، گفتگو میں پیر بشری بی بی اور مرید زلفی بخاری کے درمیان گھڑیوں کی خریدوفروخت پر تبادلہ خیال کیا گیا ، توشہ خانہ میں جو گھڑیاں ظاہر کی گئیں ، عمران خان نے اپنے اختیارات کا ناجائزطریقہ استعمال کیا ، اس پر نیب کا ریفرنس بھی بنے گا ، عمران خان نے توشہ خانہ میں گھڑیوں کی جعلی رسیدیں جمع کرائیں ، فرح گوگی کے خلاف پنجاب میں سارے مقدمات ختم کردیئے گئے ، عمران خان کے خلاف ثبوت آچکے ہیں، انہیں پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانا چاہیے ، بہتر ہوگا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے آپ کو گھڑی چور سے علیحدہ کرلے ،شہزاد اکبر اور فرح گوگلی بھی توشہ خانہ کے خرید وفروخت میں شامل تھے ، عمران خان جھوٹا ہونے کے ساتھ جعل ساز بھی ثابت ہوگیا ہے ، دوسروں کو چور کہنے والا خود توشہ خانہ سے فرار ہوتے ہوئے پکڑا گیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن نے صرف اسپیکر کے بھیجے گئے ریفر...

رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے صرف اسپیکر کے بھیجے گئے ریفرنس اور دستاویزات پر انحصار کیا ، اسپیکر کو چاہیے تھا کہ ریفرنس کے ساتھ شواہد بھی الیکشن کمیشن کو بھیجتے۔ الیکشن کمیشن کے سامنے اثاثوں کی اسٹیٹمنٹ بھی پیش کی ،منگل کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا انکم ٹیکس انٹریز بھی الیکشن کمیشن کو پیش کئے گئے ، الیکشن کمیشن کے تمام دستاویزات کو نظرانداز کردیا، لگتا یہی ہے ، کہ یہ کیسز ختم کراکے ملک چھوڑ کر چلے جائیں گے ، ان کا مقصد یہی ہے کہ جتنا وقت ملا ہے ، اس میں اپنے مقدمہ ختم کرلیں، سیاسی رہنما صرف اپنے مقدمات ختم کرنے پر لگے ہوئے ہیں، حکومت کا کوئی معاشی پلان نظر نہیں آرہا ، امید ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کردے گی ، الیکشن کمیشن نے ٹرائل سے پہلے ہی خود فیصلہ کردیا ، الیکشن کمیشن کے پاس سیشن کورٹ میں کمپلین فائر کرنے کا اختیار ہے ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست نہیں بلکہ قانون کے خلاف ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا پاکستان کے ساتھ گرین پاور کے تجربہ کا...

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا توانائی کا درآمدی بل 27 بلین ڈالر کو چھو گیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے سستی بجلی پیدا کرنے کے لیے مقامی وسائل بشمول ہائیڈل، سولر، ایئر اور کوئلے سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ شنگھائی الیکٹرک کی جانب سے تھر میں 1,320 میگاواٹ کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد بجلی کی پیداوار کے لیے دیسی کوئلہ استعمال کرنا ہے، پلانٹس کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے اور یہ سی پیک اقدام کا ثمر ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان گرین ہاؤس ایفیکٹ کے اثرات کا شکار ہے، اس لیے گرین پاور جنریشن کا رجحان ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ موجودہ حکومت نے شمسی توانائی کے ذریعے 10,000 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق شنگھائی الیکٹرک سے تعلق رکھنے والے وانگ ہاوئی جو ژانگ جیاکاؤ گرین پاور پروجیکٹ کے بزنس مینیجر ہیں نے کہا ہم جانتے ہیں کہ پاکستان شمسی اور ہوا کے وسائل سے مالا مال ہے ، شنگھائی الیکٹرک گروپ کی نئی توانائی اور موثر صاف توانائی کی صنعتوں میں عالمی سطح پر موجودگی ہے۔

اس کا ژانگ جیاکاؤ گرین پاور پروجیکٹ کثیر توانائی کے انضمام اور اصلاح کے مظاہرے کے منصوبے کا ایک حصہ ہے۔ یہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کے تمام مقامات کے لیے حاصل شدہ 100 فی صد گرین پاور سپلائی کا احاطہ کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق منصوبے کی نصب صلاحیت 150 میگاواٹ ونڈ پاور، 30 میگاواٹ فوٹو وولٹک پاور اور 10 میگاواٹ توانائی ذخیرہ کرنے کی ہے۔ وانگ ہوئی نے ہمیں بتایا کہ اس منصوبے کی خصوصیت توانائی کے مختلف نئے نظاموں کی تکمیل ہے۔ ونڈ پاور جنریشن سسٹم کی خصوصیت یہ ہے کہ رات کے وقت ان کی پیداوار دن کے و قت سے زیادہ ہوتی ہے، جب کہ فوٹو وولٹک پاور جنریشن سسٹم میں صرف دن کے وقت آؤٹ پٹ ہوتا ہے۔ توانائی ذخیرہ کرنے کا نظام دیگر دو نظاموں کے بجلی پیدا کرنے کے عمل میں اتار چڑھاؤ کو ایڈجسٹ کر سکتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مزید کہا روایتی تھرمل پاور جنریشن کے مقابلے میں یہ منصوبہ 1.48 ملین ٹن معیاری کوئلہ بچا سکتا ہے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو 3.69 ملین ٹن سالانہ کم کر سکتا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق شنگھائی الیکٹرک پاور جنریشن سسٹم کی تعمیر میں بیلٹ اینڈ روڈ کے دیگر ممالک کے ساتھ بھی فعال تعاون کر رہا ہے، اپنی جدید ٹیکنالوجی اور آلات کو مزید ممالک تک پہنچا رہا ہے۔ دبئی میں دبئی 700 سی ایس پی اور 250 میگاواٹ پی وی پروجیکٹ ایک اچھی مثال ہو سکتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق دبئی 700 سی ایس پی اور 250 میگاواٹ پی وی پروجیکٹ کے پروجیکٹ مینیجر زاؤ ہوئی نے کہا یہ دنیا کا سب سے بڑا سنگل سائٹ سنٹرڈ سولر پاور پلانٹ ہے، سی ایس پی کا حصہ کل 700 میگاواٹ ہے، جو 100 میگاواٹ سی ٹی یونٹ اور تین 200 میگاواٹ پی ٹی یونٹس پر مشتمل ہے۔ فوٹو وولٹک 250 میگاواٹ، جو سائٹ کی اپلیکیشن کو زیادہ سے زیادہ کرتا ہے ۔ گوادر پرو کے مطابق زاؤ ہوئی نے مزید کہا شمسی توانائی کو اکٹھا کرنے اور بھاپ فراہم کرنے کے لیے آئینے اور ہیٹ ایکسچینجرز کا استعمال کرتے ہوئے اور پھر روایتی ٹربو جنریٹرز کے ساتھ بھاپ سے بجلی پیدا کرنے کے لیے مرکوز شمسی توانائی کی پیداوار کام کرتی ہے۔ یہ بجلی پیدا کرنے کا طریقہ نہ صرف فوٹو وولٹک پاور جنریشن کی طرح صاف اور قابل تجدید ہو سکتا ہے، بلکہ اس میں تھرمل پاور جنریشن کی حفاظت اور استحکام بھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

توانائی کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 4ہزار 177ارب رو...

ملک میں توانائی کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 4 ہزار 177 ارب روپے کی سطح سے تجاوز کرگیا جبکہ سرکلر ڈیٹ 129 ارب روپے سالانہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 2ہزار277 ارب روپے سے زائد ہے۔ پی ایس او کا گردشی قرضہ 600 ارب روپے سے زائد ہے۔ پی ایس او کو تیل درآمد کرنے کے لیے لیٹر آف کریڈٹ ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث پی ایس او نے لیٹر آف کریڈٹ بچانے کے لیے وزارت خزانہ سے 80 ارب روپے مانگے ہیں۔ گیس کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 1400 ارب روپے تک ہے جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بجلی کمپنیوں کی 950 ارب روپے کی نادہندہ ہیں۔ سرکلر ڈیٹ کے باعث انرجی چین متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حکمران معیشت کی بجائے اسمبلی بچانے پر ترجیح...

پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جشمید چیمہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت معیشت کی بجائے اسمبلیاں بچانے پر توجہ دے رہی ہے، وزیر اعظم اور وزراعوام کو گھڑی گھڑی کی بجائے اپنی کارکردگی کا ثبوت دکھاتے تو اچھا تھا۔ اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں مسرت جشمید چیمہ نے کہا فوری الیکشن کا اعلان نہ ہوا تو پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑ پر وہاں الیکشن کروا دیں گے، انہوں نے کہا لاہور میں آج ڈاکٹر مراد راس کی زیر قیادت حلقہ پی پی 159 میں "الیکشن کرا ملک بچا" ریلی نکالی جائے گی، ریلی کا آغاز صدیق ٹریڈ سنٹر گلبرگ سے ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی ریلیوں نے ثابت کیا عوام موجودہ حکومت کی کارکردگی سے مایوس ہو چکے ہیں، اسی لیے عوام پی ٹی آئی کی ریلیوں میں بھرپور شرکت کررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،بزدار نے عبوری ضم...

سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔ تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر احتساب عدالت لاہورمیں پیش ہوئے۔ احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت نیب کے تفتیشی افسر نے کہا عثمان بزادر مطلوب نہیں نہ ہی وارنٹ گرفتاری آج تک جاری ہوئے۔ تفتشی افسر کے بیان پر عثمان بزدار نے عبوری ضمانت واپس لے لی۔ فاضل جج نے نیب تفتشی افسر سے استفسار کیا کہ یہ نہ ہو عثمان بزدار کو باہر نکلتے ہی گرفتار کر لیں، گرفتاری سے پہلے عثمان بزدار کو اطلاع دی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے...

سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے بریت کی درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق فواد حسن فواد نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بریت کی درخواست دائر کی ہے، درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری خلاف قانون کی گئی، فواد حسن فواد نے بریت کی درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تاجک صدر امام علی رحمان 2 روزہ دورے پر(آج) پ...

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر تاجکستان کے صدر امام علی رحمان 2 روزہ دورے پر(آج) بدھ کو پاکستان پہنچیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان دیرینہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں کے ذریعے جڑے ہوئے برادر ممالک ہیں، پاکستان اور تاجکستان کے تعلقات میں باہمی احترام اور غیر معمولی ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان کے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر خیالات یکساں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہماری سیاست کا محورعام آدمی کے حالات میں بہت...

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ ہماری سیاست کا محور عام آدمی کے حالات میں بہتری لانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی سے صوبائی وزیر محمد لطیف نذر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی صورتحال اور فیصل آباد میں ترقیاتی کاموں پرپیشرفت پر بات چیت کی گئی ، صوبائی وزیر نے وزیراعلی چودھری پرویزالہی کو محکمہ معدنیات کی کارکردگی سے آگاہ کیا ۔ دوران ملاقات وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ن لیگ کے طرح انتقامی سیاست کبھی نہیں کی، عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں، عمران خان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے، ون مین شو کی بجائے پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلتا ہوں ۔ اس موقع پرصوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آپ کا سابقہ دور پنجاب کی تاریخ کا ریکارڈ ڈویلپمنٹ کا دور تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میں کورونا وائرس کی شرح میں مسلسل کم...

ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کی شرح میں مسلسل کمی۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 341 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں ، جن میں سے 7 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے ۔ ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.21 فیصد رہی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 34 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں رپورٹ ہوا تھا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نوجوانوں کیلئے بلاسود، کم مارک اپ پر وزیراعظ...

حکومت نے نوجوان کاروباری افراد کے لیے وزیراعظم کی بلاسود اور رعایتی قرضہ سکیم کے دوبارہ اجرا کا اعلان کردیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اس سکیم کے تحت تین مختلف سلیب کے تحت 75 لاکھ روپے تک کے قرضے رعایتی شرح سود (صفر تا 7 فیصد تک)پر زیادہ سے زیادہ 9 سال کی مدت کے لیے دیئے جائیں گے، پروسیسنگ کی مدت 45 یوم سے تجاوز نہیں کرے گی، ایک چوتھائی قرضے خواتین کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ (ن)کی مخلوط حکومت نے اس سکیم کو پرائم منسٹرز یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم کا نیا نام دیا ہے، جبکہ سابقہ دور حکومت میں اس سکیم کا نام پرائم منسٹرز کامیاب جوان یوتھ انٹرپرینیورشپ سکیم رکھا گیا تھا، اس سکیم کو یکم جولائی 2022 کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کے وہ تمام شہری اس سکیم سے فائدہ اٹھانے کے اہل ہیں جو قومی شناختی کارڈ رکھتے ہیں اور جن کی عمر 21 سے 45 سال کے درمیان ہے، آئی ٹی اور ای کامرس سے متعلق کاروبار کے لیے عمر کی کم سے کم حد 18برس ہو گی جبکہ کم سے کم مطلوبہ تعلیمی قابلیت میٹرک یا اس کے مساوی مقرر کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شہباز، زرداری حکومت نے ملک کو کنگال کر دیا،...

مشیر داخلہ و اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شہباز زرداری حکومت نے ملک کو کنگال کر دیا۔ عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پٹرول کی اضافی قیمت سے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے، عالمی منڈی میں پٹرول سستا لیکن یہاں مہنگا بیچا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب منی لانڈرنگ کے ماہر لوگ اقتدار پر قابض ہوں تو ڈالروں کی اسمگلنگ کیسے رک سکتی ہے؟ اسحاق ڈار خود شریف خاندان کی چوری کا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے ٹھکانے لگاتے ہیں، امپورٹڈ حکومت کا ایک ایک پل ملک و قوم کیلئے تباہی کا باعث بن رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیرخارجہ بلاول بھٹو (آج) سے دورہ امریکا پر...

وزیرخارجہ بلاول بھٹو (آج) بدھ سے 21 دسمبر تک امریکا کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ نے بلاول بھٹو کی امریکا میں مصروفیات کا شیڈول جاری کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو 15 اور 16 دسمبر کو نیویارک میں وزیر خارجہ جی 77 اور چین کی وزارتی کانفرنس کی میزبانی کریں گے، وزیر خارجہ یواین سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس سے بھی ملاقات کریں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق وزیر خارجہ عالمی امن و سلامتی کے موضوع پر اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل مباحثے میں شرکت کریں گے، اس کے بعد بلاول بھٹو 19 دسمبر کو واشنگٹن جائیں گے، وزیر خارجہ امریکی کانگریسی رہنماں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے دورہ امریکا میں حکومتی عہدیداروں اور پاکستانی امریکی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

این آر او 2 سے مستفید ہونے والا سلیمان شہباز...

مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ این آر او 2 سے مستفید ہونے والا سلیمان شہباز بھی بھاشن دے رہا ہے۔ عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا ہے کہ سلیمان شہباز کے والد نے کلین چٹ دلانے کیلئے ڈگی سمیت سب حربے استعمال کیے، اربوں روپے لوٹنے والے کو جیل میں ہونا چاہیے تھا مگر کرپٹ ٹولہ لٹیروں کو پروٹوکول دے رہا ہے سرٹیفائیڈ لٹیرے ملک پر قابض ہوگئے ہیں۔ عمر سرفراز چیمہ نے کہا شریف فیملی نے معاشرے میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کا زہر گھولا، شریف خاندان کی کرپشن کی غضب کہانیاں زبان زد عام ہیں، اسحاق ڈار نے برملا اعتراف کیا کہ وہ شریف خاندان کیلئے منی لانڈرنگ کرتا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان ایون فیلڈ، مے فیئرز کے اربوں روپے کے اثاثوں کے ثبوت آج تک جمع نہیں کرواسکا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ریکوڈک منصوبے کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دیں...

وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دیں گے، اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبے کو حاصل اختیار سے پیچھے ہٹنا گناہ سمجھتے ہیں۔ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دن رات کی محنت حتی کہ وزیراعلی کی کرسی کو بھی دا وپر لگا کر ریکوڈک منصوبے کو بلوچستان کے حق میں بنایا ہے، ریکوڈک منصوبے کو سیاست کی نظر نہیں ہونے دیں گے، ریکوڈک منصوبے سے اربوں ڈالر پاکستان آئیں گے، 8 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا یہ منصوبہ پاکستان کی معیشت میں تازہ خون کی طرح دوڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات روز روشن کی طرح سب پر عیاں ہے کہ ملک اور صوبے کے مفاد میں اس سے بہتر معاہدہ نہیں ہو سکتا تھا، ہم نے اللہ کے فضل سے ناممکن کو ممکن بنا کر دکھایا ہے، سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے لئے ہمارا اٹل مقف حیران کن تھا، شروع دن سے عہد کیا تھا کہ صوبے کے مفاد سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ہر ہر قدم پر صوبائی اسمبلی، سیاسی قائدین اور کابینہ کو آن بورڈ رکھا۔ اسمبلی قرار داد پر اپوزیشن کو مطمئن کریں گے۔ سب کو ساتھ لے کر چلنے پر پہلے بھی یقین رکھتے تھے اور اب یقین ہے۔ گزشتہ روز بھی اپوزیشن کے رہنماں کو قرار داد کے حوالے بریفنگ دی، معاہدے کے اس مرحلے پر اختلاف رائے کسی طور صوبے کے مفاد میں نہیں۔ وزیر اعلی بلوچستان نے مزید کہا کہ ہم نے نہ تو اپنا کوئی اختیار وفاقی حکومت کو دیا اور نہ کسی صوبائی ٹیکس کی معافی دی، وفاقی حکومت نے ریکوڈک منصوبے پر اپنے ٹیکسوں کی چھوٹ دی لیکن تمام صوبائی ٹیکس نافذ العمل رہیں گے، اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبے کو حاصل اختیار سے پیچھے ہٹنا گناہ سمجھتے ہیں اور اس کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جو کھیل تماشا عمران خان نے ملک اور میری فیمل...

وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے کہا ہے کہ پچھلے 4 سال میں جو کھیل تماشا عمران خان نے ملک اور میری فیملی کے ساتھ کیا وہ ساری دنیا نے دیکھا، شریف فیملی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا، عمران خان نے ڈی جی ایف آئی اے کے ساتھ بدتمیزی کی،شہزاد اکبر پاکستان سے بھاگے ہوئے ہیں، انہوں نے بھی کھلواڑ کیا پاکستان کے ساتھ۔ عمران خان برطانیہ کے نظام انصاف کی مثالیں دیتے نہیں تھکتا، آرمی چیف کی تعیناتی پر پورے ملک کا وقت برباد کیا اور ڈرامے بازی کی۔ 4 برس میں 25 ہزار ارب کا قرضہ لیا اور گھڑیاں چوری کرتا رہا، گھڑی بیچ کر پیسے واپس لانے کی ٹرانزیکشن دکھائے،جنرل باجوہ کو سب سے ڈیموکریٹک جنرل کہتا رہا اور پھر منافق گردانا، ہیلی کاپٹر کے پیسوں کا حساب نہ ہونے کا بل پیش کیا گیا۔عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیمان شہباز نے کہا کہ آج 4 سال 2 ماہ بعد پاکستان واپس آیا ہوں۔ ہم نے اپنے آپ کو عدالت کے سامنے سرنڈر کردیا ہے۔ پچھلے 4 سال میں جو کھیل تماشا عمران خان نے ملک اور میری فیملی کے ساتھ کیا وہ ساری دنیا نے دیکھا۔ رانا ثنا اللہ پر ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا جس میں بریت سے تھپڑ پڑا ہے۔

سلیمان شہباز کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا۔ شریف فیملی کے لوگوں کو گرفتار کرنے کے لیے دباو ڈالا جاتا تھا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اب یہاں فیئر انوائرمنٹ ہے۔بشیر میمن اپ رائٹ ڈی جی ایف آئی اے تھے ان کو کس طرح پریشرائز کیا گیا۔ عمران خان نے ڈی جی ایف آئی اے کے ساتھ بدتمیزی کی۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر پاکستان سے بھاگے ہوئے ہیں، انہوں نے بھی کھلواڑ کیا پاکستان کے ساتھ۔ عمران خان برطانیہ کے نظام انصاف کی مثالیں دیتے نہیں تھکتا۔ برطانیہ میں حکومت پاکستان کے کہنے پر مقدمہ بنا اور 18 مہینے چلا۔ عمران خان خود قوم کے پیسے پر چکر لگاتے رہے، عیاشی کرتے رہے۔ مجھے اور میرے والد کو این سی اے نے انٹیروگیٹ کیا۔ این سی اے نے عمران خان کے منہ پر تھپڑ مارا اور ہمیں بری کیا۔ سلیمان شہباز کا کہنا تھا کہ ڈیلی میل میں آرٹیکل لکھنے والے ڈیوڈ روز کو شہزاد اکبر نیب کے سیل میں لائے۔

جھوٹی بریفنگ دلوا کر اسٹوری کو انگلینڈ کے اخبار میں چھپوایا گیا۔ آرمی چیف کی تعیناتی پر پورے ملک کا وقت برباد کیا اور ڈرامے بازی کی۔ 4 برس میں 25 ہزار ارب کا قرضہ لیا اور گھڑیاں چوری کرتا رہا۔ گھڑی بیچ کر پیسے واپس لانے کی ٹرانزیکشن دکھائے۔ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے سلیمان شہباز نے کہا کہ سائفر کا بیانیہ بنا کر بعد میں امریکا کے پاں پڑ گیا۔ ہم اس کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے، عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کرے۔ قوم دیکھ رہی ہے کہ کب ان کیسز میں سزا ملے گی۔ 190 ملین پانڈ کا جو ڈاکا پڑا، اس کے عوض فوائد اٹھائے۔ عمران خان کو ٹیریان خان کے کیس کا بھی بتانا پڑے گا کہ اس سے کیا تعلق ہے؟۔ اپنے خلاف مقدمات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 4 سال طاقت تھی، 2 صوبے، وزارت عظمی تھی، پراسیکیوٹ کرتا۔ سول ملٹری ریلیشن شپ آئیڈیل ہونے کا کہتا رہا۔

جنرل باجوہ کو سب سے ڈیموکریٹک جنرل کہتا رہا اور پھر منافق گردانا۔ ہیلی کاپٹر کے پیسوں کا حساب نہ ہونے کا بل پیش کیا گیا۔ یہ اس کے باپ کے پیسے ہیں کہ حساب کتاب نہیں ہو سکتا۔ سلیمان شہباز نے کہا کہ سعودیہ نے خانہ کعبہ کے مونوگرام کی ایک ہی گھڑی بنائی جو بیچ دی۔ یہ ریاست مدینہ کی بات کرتا ہے۔ فرح گوگی کو کیوں ملک سے بھگایا۔ آپ کے پاس طاقت تھی تو کیسز ثابت کرتے؟ ۔ نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف، حمزہ شہباز، احسن اقبال کے ساتھ کیا کچھ ہوا؟ ۔ اب روتے ہو کہ فرح گوگی پبلک آفس ہولڈر نہیں، میں بھی تو پبلک آفس ہولڈر نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر اودیگر کو عبرتناک سزائیں ملنی چاہییں۔ اس کے پاس انٹیلی جنس ایجنسیاں تھیں، بلیک میلنگ کر کے بھی کچھ نہیں کیا گیا۔ شہزاد اکبر کا پتا تو لیں کہ وہ آج کل کہاں پر ہیں؟۔ شہزاد اکبر آج کل ایک محل میں برتن دھو رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ،منی لانڈرنگ کیس میں سلیم...

منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیسز میں سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہزاد کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیسز کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق کے روبرو سلیمان شہباز پیش ہوئے۔ ان کے وکیل امجد پرویز نے ایف آئی اے لاہور کی عدالت میں سرنڈر کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت کی درخواست کی۔ عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سلیمان شہباز کی 14 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں عدم حاضری پر سلیمان شہباز اشتہاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

خواجہ سعد رفیق کا نیب ختم کر کے احتساب کا نی...

وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے نیب ختم کر کے احتساب کا نیا ادارہ بنانے کا مطالبہ کردیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ میرے خیال میں نیب ختم کر کے احتساب کا ایک نیا ادارہ بنانا چاہیے جب کہ موجودہ چیئرمین نیب ایماندار آدمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ایک سیاہ دور تھا وہ چلا گیا، عمران خان کے سہولت کار بھی ایک ایک کر کے رخصت ہو گئے ہیں، جنہوں نے عمران خان کو زمین سے اٹھا کر جھوٹا مہاتما بنایا اب یہ ان کو گالیاں نکال رہے ہیں، نیازی کا لانگ مارچ نالہ لئی میں لینڈ کر گیا جو کہ سب نے دیکھ لیا۔ عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں توڑنے کی دھمکی پر خواجہ سعد رفیق نے ردعمل دیتے ہوئے کہا اسمبلیاں توڑنا کھیل ہے کیا؟ اس پر پیسہ لگتا ہے، انرجی لگتی ہے، الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں، اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔ خواجہ سعد رفیق نے پنجاب حکومت کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں لوٹ مار لگی ہوئی ہے، پہلے بزدار سرکار لوٹ مار میں مصروف رہی اب موجودہ حکومت پنجاب کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے، پی ٹی آئی نے چار سال میں جو گند ڈالا وہ 8 ماہ میں صاف نہیں ہو سکتا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہماری 2013 اور 2018 کی کارکردگی کا اس کے چار سال سے موازنہ کریں، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ادارے تباہ کر دئیے گئے، ملکی خزانہ خالی ہو چکا ہے، لیکن اللہ کا شکر ہے کہ ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچا لیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عندما يتحدث المنطق العالم . يستمع . ويقتنع

عندما يتحدث المنطق العالم .. يستمع .. ويقتنع

WHEN LOGIC SPEAKS .

World LISTEN AND CONVINCED Saudi Arabia OPEC and OPEC+have a very consistent

Credit: Independent News Pakistan-INP

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میں جاری زرمبادلہ کا بحران سنگین ہوت...

نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری زرمبادلہ کا بحران سنگین تر ہوتا جا رہا ہے۔ اس بحران کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار پریشان ہیں اور انکا اعتماد کم ہوتا جا رہا ہے کیونکہ ان کی ایل سی نہیں کھل رہیں اور پورٹ پر موجود مال زرمبادلہ نہ ملنے کی وجہ سے کلیئر نہیں ہو رہا اور انہیں لاکھوں روپے روزانہ کے ڈیمرج اور ڈیٹینشن چارجز کا سامنا ہے۔ آئی ایم ایف کا نواں جائزہ بھی تاخیر کا شکار ہے۔ اس صورتحال میں پاکستان جلد از جلد آئی ایم ایف، سعودی عرب اور چین سے قرضوں کا انتظام کرے تاکہ ملک کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کل ملا کر ہماری ساٹھ ارب ڈالر کی سالانہ آمدن ہے جبکہ 80 ارب ڈالر کی درآمدات ہیں اور اسی وجہ سے ملک کو قرضوں کے بغیر چلانا ناممکن ہے۔

خودکفالت کے حصول کے لیے ہمیں آمدن بڑھانا ہوگی اور درآمدات کو کم کرنا ہوگا۔ معاشی پالیسیوں کو عوامی فلاح کے لیے نئے سرے سے ترتیب دینا ہو گا۔ پاکستان میں پیداواری صلاحیت اور برآمدات تشویشناک حد تک کم ہیں جنھیں بڑھانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ ملکی مسائل، آبادی اور قرضے مسلسل بڑھ رہے ہیں مگر معیشت ترقی کرنے کے بجائے گررہی ہے اور موجودہ نظام میں معیشت کا بہتر ہونا ایک خواب ہے۔ ہمارے معاشی نظام کا تمام تر دارومدار درآمدات پر ہے اس لیے جب بھی شرح نمو چار فیصد سے زیادہ ہو تو امپورٹ بل ناقابل برداشت ہو جاتا ہے جس کے نتیجہ میں ادائیگیاں مشکل ہو جاتی ہیں۔ اس مشکل وقت میں اگر دوست ممالک نے قرضے فراہم نہ کئے تو ملک دیوالیہ ہو سکتا ہے اور اگر قرضے فراہم کر دئیے گئے تو چند ماہ تک گزارا چل جائے گا جس کے بعد نئے قرضے لینا ہونگے۔

اس صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے ہمیں اپنے ناکام اقتصادی ماڈل میں بنیادی تبدیلیاں لانا ہونگی، پٹرولیم کے امپورٹ بل میں کمی لانے کے لیے سولر اور ونڈ انرجی پر فوری طور پر منتقل ہونا ہوگا۔ 17 ارب ڈالر یا چار ہزارارب روپے ہر سال بیرون ملک کسانوں میں بانٹنے کی بجائے اپنے ملک کی ذراعت کو بہتر کرنا ہوگا تاکہ ملک زراعت میں خود کفیل ہو اور زرعی امپورٹ بل کا خاتمہ ہو سکے اور اشرافیہ کے بجائے عوام کی فلاح کو ممکن بنایا جا سکے۔ اسکے علاوہ ایسی پالیسیاں بنانا ہونگی کہ سرمایہ کارغیر پیداواری شعبوں کے بجائے پیداواری شعبوں میں دلچسپی لیں جس سے پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہو اور عوام کو روزگار ملے۔ پیداواری شعبہ کی پیداواری لاگت کو عالمی منڈی میں مقابلے کے قابل بنانا ہوگا تاکہ وہ اپنی ساری توجہ مقامی منڈی پر رکھنے کے بجائے برآمدات بڑھانے کے قابل ہو سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزارت منصوبہ بندی کا خواتین کو سماجی و اق...

وزارت منصوبہ بندی اور ترقی نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے سلسلے میں صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف ایک مہم کا آغاز کیا ہے تاکہ خواتین کو سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانے میں مدد ملے۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق وزارت وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے ساتھ مل کر اس سلسلے میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں مہم چلا رہی ہے وزارت نے صنفی یونٹ بھی قائم کیا ہے۔ پاکستان میں ترقی کے عمل میں خواتین کی شرکت کمزور ہے، اور یہ مہم اور صنفی یونٹ خواتین کی سماجی و اقتصادی بہبود کو یقینی بنانے کی کوششوں میں ملک کی مدد کرے گا۔ خواتین کو صحت، تعلیم، سیاسی نمائندگی اور ملازمت میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس سے ان کی ترقی کی صلاحیت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

منصوبہ بندی اور ترقی کی وزارت کے ایک اہلکارنیاز علی خان نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ اس مہم کا مقصد معاشرے میں صنفی تفاوت کو ختم کرنا ہے۔ خواتین کے ساتھ کام کی جگہوں اور تعلیمی اداروں میں عزت کے ساتھ پیش آنا چاہیے، اور انہیں قومی ترقی میں مزید فعال ہونے کی ترغیب دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے کام کے لیے سازگار حالات کا عمومی فقدان عوامی شعبے میں خواتین کی لیبر فورس کی کم شرکت اور روزگار کی ایک اہم وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلاننگ کمیشن نے 2022 کو خواتین ملازمین کے لیے کام کی جگہ کے احترام کا سال قرار دیا ہے۔ پاکستان جنوبی ایشیا میں خواتین ورک فورس کی شرکت کی سب سے کم شرحوں میں سے ایک ہے۔ خواتین کی باضابطہ افرادی قوت میں داخل ہونے اور رہنے کی صلاحیت کم تعلیمی سطح، نقل و حرکت کے مسائل اور صنفی کنونشنز کی وجہ سے متاثر ہوتی ہے۔

عالمی بینک کے مطابق، خواتین کا ایک بڑا حصہ غیر رسمی معیشت میں گھریلو ملازمین کے طور پر ملازم ہے۔ پاکستان میں 4.4 ملین میں سے 3.6 ملین خواتین ہیں، جنہیں بازاروں، تربیت اور زیادہ تر سرکاری خدمات اور کام کی جگہ کی سہولیات تک رسائی نہیں ہے۔ پاکستان میں خواتین لیبر فورس کی شرکت کو بڑھانے کے لیے، ایک حفاظتی اور صحت کا اقدام رسمی اور غیر رسمی دونوں شعبوں میں خواتین ملازمین سے متعلق قانونی کوریج کے خلا کو پر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ملکی ترقی میں خواتین کی شراکت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کا عمل اس وقت سست رہتا ہے جب خواتین کو مساوی مواقع فراہم نہ کیے جائیں۔ خواتین کاروباریوں کے لیے ایک محفوظ اور سازگار ماحول کی فراہمی ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ ہمارا مذہب اور آئین بھی خواتین کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔ مہم کے آغاز کے موقع پر سیکرٹری پلاننگ کمیشن سید ظفر علی شاہ نے کہا کہ اس مہم سے عوام میں خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات کو ختم کرنے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

"منسٹری آف پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں صنفی یونٹ کا قیام خواتین کو بااختیار بنانے کے حکومت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔خواتین کے تعاون کو اجاگر کرنا خاندانوں اور معاشرے کو نگہداشت کی معیشت اور خواتین کی بہبود کو برقرار رکھنے میں ان کے اہم کردار سے آگاہ کرنے کی حکمت عملی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں، خواتین کے بلا معاوضہ دیکھ بھال کے کام کی باضابطہ شناخت کے لیے وکالت کی فوری ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنفی بنیاد پر تشدد کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنا بہت ضروری ہے، اس لیے خواتین اور لڑکیاں اس آزادی اور تحفظ کے ساتھ زندگی گزار سکیں جس کی وہ حقدار تھیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قومی معیشت میں خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار کو یقینی بنانے کے لیے پالیسیوں پر عمل درآمد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو وسائل کے ساتھ ساتھ ضروری ہنر تک رسائی حاصل ہونی چاہیے کیونکہ ان کی معاشی بااختیار ہونے سے معاشی غربت کم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ خواتین آبادی کا 48.5 فیصد ہیں، اس لیے ان کا معاشی تعاون جی ڈی پی پر نمایاں اثر ڈال سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چاغی میں مائع پٹرولیم گیس کے ٹرمینل کے قیام...

صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائع پٹرولیم گیس کے ٹرمینل کے قیام سے پاکستان میں صارفین کو گیس کی فراہمی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ایل پی جی ٹرمینل بورڈ آف انویسٹمنٹ وزارت توانائی کے تعاون سے قائم کر رہا ہے۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ ایک ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے دو سال میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔ ایل پی جی پاکستان کی توانائی کے مکس میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ یہ بائیو ماس پر مبنی توانائی کے ذرائع کے لیے ایک صاف ستھرا متبادل پیش کرتا ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں قدرتی گیس آسانی سے دستیاب نہیں ہے۔ایل پی جی ان لوگوں میں گھریلو ایندھن کے طور پر تیزی سے مقبول ہو گیا ہے، جو قدرتی گیس کے بنیادی ڈھانچے کے بغیر دور دراز علاقوں میں رہتے ہیں۔ ایل پی جی کی درآمد کے لیے سب سے مہنگا راستہ تفتان، ایران کے ساتھ پاکستان کی سرحد سے ہوتا ہے۔ لہذا، بلوچستان حکومت نجی شعبے کے لیے تفتان میں تجارتی بنیادوں پر ایل پی جی ٹرمینلز کی مالی معاونت اور اسے چلانے میں مدد کرتی ہے اور اسے آسان بناتی ہے۔نئے ٹرمینل میں تھوک کی تقسیم، بلینڈنگ، لوڈنگ اور ان لوڈنگ کی سہولیات، ایل پی جی ٹیسٹنگ کی سہولت، اور ایل پی جی اسٹوریج ٹینک کے لیے بلک پلانٹس شامل ہوں گے۔

بہتر ریگولیشن اور مناسب ایل پی جی مکسز کی وجہ سے، یہ توقع کی جاتی ہے کہ یہ پلانٹ ملک میں ایل پی جی کی سپلائی بڑھانے اور معیار کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔ اس کے نتیجے میں گھریلو صارفین ایل پی جی کا محفوظ استعمال کر سکیں گے۔اس منصوبے کا مقصد ملک میں صارفین کو مناسب قیمت پر ایل پی جی کی پیشکش کرنا ہے ۔ملک میں ایل پی جی کی کھپت کل بنیادی توانائی کی فراہمی کا تقریبا 1.2 فیصد ہے۔ قدرتی گیس اور لکڑی وغیرہ جیسے مسابقتی ایندھن کے مقابلے میں سپلائی کی رکاوٹوں اور اس کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے ایل پی جی مجموعی توانائی کے مرکب کا نسبتا کم حصہ بناتی ہے۔اس وقت پاکستان میں ایل پی جی کے 11 پروڈیوسرز اور 200 مارکیٹنگ کمپنیاں ہیں، جن میں 7000 سے زیادہ مجاز ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ہیں۔حکومت نے ملک کی مسلسل بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مقامی ذرائع سے 0.8 ملین میٹرک ٹن ایل پی جی کی پیداوار اور 0.7 ملین میٹرک ٹن اجناس درآمد کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ریسرچ اکانومسٹ طحہ عادل نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ ایل پی جی مارکیٹ کا موجودہ سائز تقریبا 1.5 ملین میٹرک ٹن سالانہ ہے۔ موسم سرما کے دوران ایل پی جی کی اوسط ماہانہ طلب تقریبا 155,000 میٹرک ٹن ہوتی ہے جس میں سے 50,000 ٹن ایران سے زمینی راستے سے اور 25,000 ٹن کراچی بندرگاہ کے ذریعے درآمد کی جاتی ہے۔ تاہم، ریفائنریز اور مینوفیکچررز کے ذریعہ ہر ماہ 75,000 ٹن ایل پی جی مقامی طور پر تیار کی جاتی ہے۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

رئیل اسٹیٹ ڈویلپر جاویدان کارپوریشن لمیٹڈ کی...

رئیل اسٹیٹ ڈویلپر جاویدان کارپوریشن لمیٹڈ کی آمدنی گزشتہ مالی سال 2021-22 کے پہلے نو مہینوں میں 788 ملین روپے سے 3.14 فیصد بڑھ کر 3.26 بلین روپے ہو گئی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی منافع 1.75 بلین روپے تھا جوگزشتہ سال کی اسی مدت میں 628 ملین تھا۔ٹیکس سے پہلے کا منافع 1.57 بلین روپے تک پہنچ گیا جو مالی سال21 میں صرف 261 ملین روپے تھا، جس میں سال بہ سال 50فیصدکا زبردست اضافہ درج کیا گیا۔اسی طرح، بعد از ٹیکس منافع مالی سال22 میں 1.38 بلین روپے تک پہنچ گیا جو مالی سال21 میں 186 ملین روپے تھا، جس میں 645 فیصد کا ایک اور بڑا اضافہ درج کیا گیا۔30 جون 2021 تک، ڈائریکٹرز، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ان کی شریک حیات اور نابالغ بچے کمپنی کے کل حصص کے 0.79 فیصد کے مالک تھے۔ ایسوسی ایٹڈ کمپنیاں، انڈرٹیکنگز، اور متعلقہ پارٹیاں کل حصص کا 58.37 فیصد مالک تھیں۔مالی سال 2020-21 کے دوران، کمپنی کی آمدنی 20-2019 میں 1.64 بلین روپے سے کم ہو کر 1.04 بلین روپے رہ گئی، جس میں 36 فیصد کی کمی درج کی گئی۔

مالی سال 21 کا مجموعی منافع 782 ملین روپے رہا، جو کہ مالی سال 20 کے 934 ملین روپے سے 16 فیصد کم ہے۔مالی سال 21 کا قبل از ٹیکس منافع مالی سال 20 میں 409 ملین روپے سے کم ہو کر 370 ملین روپے رہ گیا، جس میں 10 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔تاہم، مالی سال 21 میں بعد از ٹیکس منافع مالی سال 20 کے 236 ملین روپے سے بڑھ کر 331 ملین روپے ہو گیا، جس میں 40 فیصد کا اضافہ ہوا۔2019 میں فی شیئر آمدنی 1.83 روپے تھی، لیکن پھر 2020 میں گر کر 0.75 روپے رہ گئی۔ 2021 میں EPS 0.87 روپے تھی۔ 2022 میں یہ بڑھ کر 3.95 روپے ہو گیا۔منافع ٹیکس سے پہلے اور بعد کا منافع 2017 میں زیادہ رہا، لیکن 2018 میں قدرے نیچے چلا گیا۔ پھر یہ 2019 سے 2021 تک کم ہوتا رہا۔جاویدان کارپوریشن لمیٹڈ کو پاکستان میں 8 جون 1961 کو کمپنیز ایکٹ، 1913 کے تحت ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا، جو اب کمپنیز ایکٹ، 2017 ہے۔کمپنی نے یکم جولائی 2010 کو اپنا سیمنٹ کا کاروبار بند کر دیا، اور انتظامیہ نے کراچی میں "نیا ناظم آباد" کے نام سے ایک ہاوسنگ اسکیم تیار کرنے کے لیے اپنی 1,367 ایکڑ اراضی کو استعمال کرنے کے لیے کاروباری تنوع کی حکمت عملی تیار کی۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

غنی گلوبل ہولڈنگز لمیٹڈ نے رواںمالی سال کی پ...

غنی گلوبل ہولڈنگز لمیٹڈ نے رواںمالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1.7 بلین روپے سے زیادہ کی مجموعی فروخت سے 500 ملین روپے کا مجموعی منافع کمایا۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق یہ مجموعی منافع ذیلی اداروں غنی کیمیکلز انڈسٹریز لمیٹڈاور غنی گلوبل گلاس لمیٹڈکے ذریعے بالترتیب 30.82فیصد اور 22.12فیصدکی مجموعی منافع کی قدروں کا نتیجہ تھا۔ جی جی ایل مائع صنعتی اور طبی گیسوں کا مینوفیکچرر اور ڈسٹری بیوٹر ہے۔ کمپنی نے غنی گیسز پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام سے ایک نجی فرم کے طور پر اپنا کام شروع کیا۔ یہ 2010 میں غنی گلوبل ہولڈنگز لمیٹڈ اور جی جی ایل کے نام اور نشان کے ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج ہوا۔ 14 اکتوبر کوجی تھری ٹیکنالوجیز لمیٹڈکو اس میں ضم کر دیا گیا، اس طرح غنی گلوبل گروپ کو وسعت دی گئی۔ جی جی ایل اپنی ذیلی کمپنیوں کے آپریشنز کے انتظام میں شریک ہے۔جی جی ایل کے مجموعی عبوری مالیاتی نتائج میں جی سی آئی ایل کی طرف سے ایک بڑا حصہ ڈالا گیا کیونکہ ذیلی ادارے نے زیادہ منافع کمایا۔ اس مدت کے دوران جی سی آئی ایل کی مجموعی فروخت 1 بلین روپے رہی، اور مجموعی منافع مجموعی فروخت کا 29.14فیصد تھا۔ تاہم، کمپنی کے خالص منافع کے مارجن میں 5.84 فیصد کمی واقع ہوئی۔ فی حصص آمدنی 0.31 روپے رہی۔

مجموعی منافع میں جی سی آئی ایل کا حصہ 30.82فیصد اور خالص منافع 9.69فیصدرہا۔ جی جی جی ایل جو بنیادی طور پر شیشے کی تیاری اور فروخت میں مصروف ہے، پاکستان کی ایک معروف گلاس نلیاں بنانے والی کمپنی ہے۔ پہلی سہ ماہی کے دوران اس نے فروخت میں 481 ملین سے زیادہ 22.12فیصدکا مجموعی منافع کمایا۔ خالص منافع کا مارجن 5.01فیصد رہاجس سے فی حصص کی قدر 0.10 روپے ہے۔ سہ ماہی کے آغاز میں یعنی 22 جولائی کے وسط کے دوران منافع میں ایک ہی کمی کے بعد جی جی ایل نے 11اگست 2022 کو سب سے زیادہ تجارتی حجم 14,508,403 شیئرز کا تجربہ کیا۔ جولائی 2022 سے نومبر 2022 تک گزشتہ پانچ مہینوں کے لیے GGL کے اسٹاک ریٹرن پیٹرن کا بھی حساب لگایا اور تجزیہ کیاگیا۔ جبکہ جولائی، ستمبر اور اکتوبر 2022 کے مہینوں کے اوسط منافع نے منفی رجحان کو ظاہر کیا۔ گزشتہ پانچ ماہ کے جی جی ایل مارکیٹ کے منافع کی جامع تصویر بھی زبردست ہے۔ زیر جائزہ مدت کے دوران، اکتوبر اور نومبر کے مہینوں نے سرمایہ کاروں کے لیے زیادہ منافع دیا۔ مالی سال 23 میں پچھلے پانچ مہینوں میں سے، جی جی ایل نے نومبر میں سب سے زیادہ ٹریڈ والیوم کا تجربہ کیا۔ جی جی ایل22 اکتوبر اور 22 نومبر کے مہینوں میں تجارتی حجم کے لحاظ سے اسٹاک کے ٹاپ 10 سمبلز چارٹ میں بھی ہے۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ویتنام میں عالمی خوراک میلے کی جھلکیاں

ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں 2022 بین الاقوامی فوڈ فیسٹیول شروع ہوگیا ہے جس میں 100 سے زائد بوتھس میں مختلف تہذیبوں کے لذیذ کھانے پیش کئے گئے ہیں۔ یہ خوراک میلے کا 10 واں ایڈیشن ہے جس میں دنیا بھر کے 35 ممالک اور خطوں سے بین الاقوامی اداروں، غیر ملکی ثقافتی مراکز اور غیر ملکی تعلقات عامہ کے محکموں کے اسٹال لگا ئے گئے ہیں۔ اس نے ہزاروں سیا حوں اور کھانے پینے کے شوقین افراد کو اپنی سمت متوجہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا ڈیجیٹل سفری کوڈ کا استعمال ترک کرنے ک...

چین نے اعلان کیا ہیکہ وہ شہروں کے درمیان سفر کے دوران ڈیجیٹل کوڈ کا استعمال منگل سے ترک کررہا ہے۔ ڈیجیٹیل ٹریول کوڈ کے نام سے مشہور یہ ٹیلی مواصلات پر مبنی ایک ڈیجیٹل آلہ ہے جس کا استعمال مرکزی حکام کی ضرورت کے تحت تمام چینلز سے ترک کیا جارہا ہے۔ ڈیجیٹل ٹریول کوڈ کا استعمال 2020 میں ملک میں نوول کرونا وائرس وبا کی روک تھام اور تدارک کے اقدامات کے طور پر شروع کیا گیا تھا۔ یہ شہروں کے ما بین سفر کرنے والے افراد پر نگاہ رکھتا تھا تاکہ مقامی حکومتیں کسی ممکنہ انفیکشن کے خطرے سے بچنے کے لئے اہداف پر مبنی اقدامات کرسکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کراچی میں کتوں سے محبت کرنے والوں کے لئے شو...

کراچی میں آل بریڈ چیمپیئن شپ ڈاگ شو منعقد ہوا جہاں کتوں سے محبت کرنے والوں کی بڑی تعداد مو جود تھی جو بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوئے۔ ڈاگ شو میں مختلف نسل کے خوبصورت کتوں نے حصہ لیا، شو نے کتوں کے مالکان اور محبت کرنے والوں کو آ گا ہی، تفریح اور حوصلہ افزائی کا ایک اچھا موقع فراہم کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں بین الاقوامی ڈیجیٹل تجارتی نمائش کا...

پہلی عالمی ڈیجیٹل تجارتی نمائش چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے صدر مقام ہانگ ژو میں شروع ہوگئی ہے۔ نمائش میں 50 سے زائد ممالک اور خطوں سے بین الاقوامی تنظیموں اور کاروباری اداروں کو مدعو کیا گیا ہے تاکہ عالمی ڈیجیٹل تجارت کے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور ڈیجیٹل معیشت کے کھلے پن اور تعاون کو تیز رفتار سمت پر ڈالا جاسکے۔ چین کی وزارت تجارت کے تجارتی ترقیاتی بیورو کے سربراہ وو ژینگ پھنگ نے کہا کہ '' ڈیجیٹل تجارت، ڈیجیٹل معیشت کا ایک اہم حصہ ہے۔یہ عالمی تجارت کے فروغ میں ایک نئے رجحان کی نمائندگی کرتی اور اس کی نئی سمت ہے۔یہ عالمی معیشت کی بحالی و فروغ کو نئی زندگی بخشتی ہے۔ اس نمائش کا موضوع '' ڈیجیٹل تجارت کے ذریعے دنیا کو جوڑنا '' ہے۔ صوبہ ژے جیانگ کی عوامی حکومت اور وزارت تجارت کے مشترکہ تعاون سے شروع ہونے والی یہ نمائش بدھ تک جاری رہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کر سمس سجا و ٹ سے بیروت کا مر کزی علا قہ جگم...

کرسمس کے قریب آ تے ہی بیروت کے مرکزی علا قہ میں تعطیلات کا سماں ہے۔ لبنان کے دارالحکومت کے وسطی علا قہ میں تہوار کی سجا وٹ کی روشنیاں چھائی ہوئی ہیں، جبکہ کاریگر اور دیگر دکاندار مارکیٹ میں رنگ بر نگی اشیاء سجا ئے بیٹھے ہیں، یہ ان سب لو گوں کے لئے ہے جو اچھے تحا ئف کی تلا ش میں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برطا نیہ، رہائشی علاقے میں دھماکہ، 5 افراد...

پو لیس نے تصد یق کی ہے بر ٹش چینل آئی لینڈ آف جرسی میں فلیٹس کے ایک بلا ک میں دھماکے اور آتشزدگی کے باعث 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پو لیس نے ٹویٹ میں تصد یق کی کہ دھما کہ کے باعث مر نے والوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔اس کے علا وہ ایک اندازے کے مطا بق 4 شہر یوں کی تلاش کا عمل جا ری ہے۔ پولیس نے کہا کہ تلاش اور ریسکیو آ پریشن کو بحا لی آ پریشن میں منتقل کر دیا گیا ہے جس سے یہ معلوم ہو تا ہے کہ وہاں اب کوئی بھی زندہ بچ جا نے والا شخص نہیں ہو گا۔ یہ دھما کہ جز یرے کے دارالحکومت سینٹ ہیلر کی بندر گا ہ کے قر یب واقع تین منز لہ عما رت کے بلاک میں ہوا۔ جر سی پو لیس کے سر برا ہ را بن اسمتھ نے بتا یا کہ سر کا ری طو ر پر آ تشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تا ہم ایسا معلوم ہو تا ہے کہ یہ گیس کے اخراج کے با عث ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سندھ میں میٹرک، انٹر کے امتحانات کے پیٹرنز ا...

سندھ میں میٹرک، انٹرکے امتحانات کی تاریخیں اور پیٹرن تبدیل کردیاگیا۔ سیکرٹری اسکولز کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں محکمہ تعلیم کے حکام اور تعلیمی بورڈز کے چیئرمین نے بھی شرکت کی جب کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں آئندہ سال میٹرک کے امتحانات 8 مئی سے ہوں گے اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز 22 مئی سے ہوگا۔ اس کے علاوہ سب کمیٹی نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے پیٹرن میں تبدیلی کی منظوری بھی دے دی ہے۔ نئے پیٹرن کے تحت امتحانی پرچے میں 20 فیصد ایم سی کیوز، 40 فیصد مختصر اور 40 فیصد تفصیلی جوابات ہوں گے۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جرمن سفارت کاروں کا سرمایہ کاری منصوبوں ک...

گوادر کا دورہ کرنے والے غیر ملکی سفارت کاروں کی تعداد میں اضا فہ ،پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس اور کراچی میں جرمن قونصلیٹ کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے روبار کرنے اور سرمایہ کاری کے متنوع مواقع کا جائزہ لینے کے لیے گوادرشہر کا خصوصی دورہ کیا۔ گوادر پرو کے مطابق گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل مجیب الرحمان قمبرانی نے اپنے دفتر میں ان کا استقبال کیا اور انہیں گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان 2050 2015-کے بارے میں جامع بریفنگ دی۔ انہوں نے انہیں انفراسٹرکچر، لاجسٹک پیٹرن، بزنس ڈسٹرکٹ، صنعت اور سیاحت کے حوالے سے ترقی کے مختلف مراحل سے آگاہ کیا۔گوادر پرو کے مطابق انہوں نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی آئی اے) کی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس کے اگلے سال مکمل ہونے کی امید ہے، یہ کہتے ہوئے کہ نیا ایئرپورٹ سرمایہ کاروں اور تاجروں کے لیے ایک اعلیٰ حوصلے کا باعث ہو گا کیونکہ مزید ایئر ویز وجود میں آئیں گی۔گوادر پرو کے مطابق گوادر میں کراچی، ایران، عمان اور دیگر خلیجی ریاستوں کے لیے ناقابل یقین فیری منصوبے ہیں۔ جی ڈی اے نجی شراکت داروں کو شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو اس منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری کی پیشکشیں تلاش کر رہے ہیں۔

جرمن کاروباری اداروں کو ممکنہ تجارتی مواقع کی تحقیق کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے ۔گوادر پرو کے مطابق انہوں نے جرمن سفارت کاروں کی توجہ آزاد اقتصادی زونز اور مرکزی کاروباری ضلع کی طرف بھی مبذول کرائی، جو ٹیکسوں میں چھوٹ اور سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع سے آمادہ ہیں۔گوادر پرو کے مطابق بعد ازاں پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس اور کراچی میں جرمن قونصلیٹ کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے جرمنی کے سفارت خانے کے فرسٹ سیکرٹری کرسچن بوٹچر کے ہمراہ گوادر فری زون کا دورہ کیا۔ سی او پی ایچ سی کے چیئرمین چنگ باو چونگ نے آنے والے معززین کو کمپنی کی تجارتی اور سماجی اقتصادی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے گوادر فری زون میں ممکنہ جرمن سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کیا اور خطے کی سماجی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اپنی سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔گوادر پرو کے مطابق جرمن سفارت کاروں نے بیلٹ اینڈ روڈ سائنٹیفک ریسرچ لیبارٹری کا بھی دورہ کیا اور سی او پی ایچ سی کی سماجی خدمات کو سراہا۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس اور کراچی میں جرمن قونصلیٹ کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے انفراسٹرکچر اسکیموں اور کاروباری منصوبوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس دورے کو انتہائی نتیجہ خیز قرار دیا اور جرمن کمپنیوں کے ساتھ سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت کا یقین دلایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

طارق فاطمی کو باقاعدہ قلمدان مل گیا، معاون خ...

وزیر اعظم نے معاون خصوصی طارق فاطمی کو معاون خصوصی کوآرڈینیشن تعینات کر دیا، نوٹیفکیشن جاری۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، معاون خصوصی طارق فاطمی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔ قبل ازیں وزیر اعظم نے اپریل میں طارق فاطمی کو معاون خصوصی خارجہ امور تعینات کیا تھا، طارق فاطمی سے چند گھنٹے بعد ہی خارجہ امور کا قلمدان واپس لے لیا گیا تھا۔ تقریبا 8 ماہ سے طارق فاطمی بغیر کسی قلمدان کے معاون خصوصی تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وفاق نے مدد نہ کی تو ہماری حکومت ڈیفالٹ کر ج...

وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کا جو حصہ ہے وہ ہمیں دیا جائے ورنہ ہماری حکومت ڈیفالٹ کر جائے گی۔ وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ ہم تنخواہیں نہیں دے پا رہے، جب سے وفاقی حکومت آئی ہے ہم اس وقت سے مشکل سے گزر رہے ہیں، ہمیں فاٹا کے صحت کارڈ کے پیسے نہیں مل رہے، کے پی کا جو حصہ ہے اور جو وفاق پر ہمارے بقایا جات ہیں وہ ہمیں دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہی ہے، خیبرپختونخوا کا جو حصہ ہے وہ ہمیں دیا جائے ورنہ ہماری حکومت ڈیفالٹ کر جائے گی۔ سیلاب میں ہمارے صوبے کے لئے 10 ارب کا اعلان ہوا جس میں سے ایک پائی بھی ہمیں نہیں دی گئی، کیا خیبرپختونخوا پاکستان کا حصہ نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے مالی مسائل کے بارے میں وفاقی حکومت کے ساتھ بات کرنے کی کوشش کی لیکن وفاقی حکومت مالی اعتبار سے ہماری کوئی مدد نہیں کر رہی۔ ہمارے پاس تمام آپشنز موجود ہیں، کچھ پتے ہم نے دکھا دیئے ہیں کچھ پاس موجود ہیں جو بعد میں دکھائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لاہور میں سبزی فروش کا قاتل سگا بھتیجا نکلا

چچی سے ناجائز تعلقات لیک ہونے پر بھتیجے نے سگے چچا کو قتل کردیا , لاہور کے علاقے ساندہ میں اندھے قتل کی واردات کا معمہ حل ہوگیا، اور پولیس نے سبزی فروش کے قاتل کا پتہ لگا لیا۔ پولیس کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مشتاق نامی سبزی فروش کا قاتل اس کا سگا بھتیجا تھا، جس نے اپنی چچی کے ساتھ ناجائز تعلقات بنا رکھے تھے، اور راز افشاں ہونے پر اپنے چچا کے قتل کا منصوبہ بنایا اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ ایس پی انویسٹی گیشن آفتاب پھلروان کے مطابق 18 سالہ قمر نامی ملزم کے اپنی چچی کے ساتھ تعلقات تھے، اور دونوں واٹس ایپ پر بات چیت کرتے تھے، تاہم اس دوران ملزم قمر کا دوست آگیا، اور اس نے قمر اور اس کی چچی کی واٹس ایپ چیٹ لیک کردی۔

حکام نے بتایا کہ دونوں کے تعلقات کا مقتول مشتاق کو علم ہوا، تو اس نے اپنے بھتیجے کو گھر بلالیا، اور دونوں کے مابین تکرار ہوئی، اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی، تاہم اس وقت معاملہ ختم ہوگیا،اور ملزم واپس چلا گیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزم قمر نے تعلقات کے انکشاف اور تکرار کی پاداش میں اپنے چچا کے قتل کا منصوبہ بنایا، اور اپنے اپنے دوست حسن کے ساتھ مل کر چچا کی ریکی کی، اور موقع پاتے ہی گھر کی دہلیز پر سگے چچا کا قتل کردیا۔ ایس ایس پی کے مطابق پولیس نے جدید تکنیکی سہولت کے ذریعے اندھے قتل کا معمہ حل کیا، اور ملزم قمر، مقتول کی بیوی عاصمہ اور معاونت کار ملزم حسن کو گرفتار کرکے تفتیش کی، تو تینوں نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا۔ پولیس نے ملزمان کے اعتراف کے بعد چالان تیار کرنا شروع کردیا۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی قونصل جنرل کی جانب سے 38 پاکستانیوں...

کراچی میں چینی قونصل جنرل لی بیجیان نے کراچی میں چینی قونصلیٹ جنرل میں منعقدہ ایک تقریب میں 38 پاکستانی شہریوں کو خصوصی ایوارڈ ''فرینڈ ان پاکستان 2022'' سے نوازا ہے۔ ان ایوارڈز کے سرٹیفکیٹ پاکستانی ماہرین تعلیم، اسکالرز اور میڈیا پریکٹیشنرز کو چین کے بارے میں گہری تفہیم کو فروغ دینے کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں دیے گئے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر کراچی میں چینی قونصل جنرل لی بیجیان نے کہا کہ ایوارڈ حاصل کرنے والے چین پاکستان دوستی کے محور ہیں کیونکہ وہ اپنے متنوع ذرائع ابلاغ اور اظہار خیال کے ذریعے پاکستان کے عوام کو چین کے پرامن امیج، کام کرنے کے انداز اور تعلقات کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے اپنی توانائیاں صرف کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذہن کو آلودہ کرنے والے ماحول کو غلط معلومات اور غلط معلومات سے انتہائی زہر آلود ہونے کے پیش نظر، انہوں نے چین کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے تاکہ جھوٹ کو سچ سے الگ کرنے والے جعلی پروپیگنڈے کو ناکام بنایا جا سکے۔گوادر پرو کے مطابق چین کے پاس دنیا میں کبھی بھی سوشلسٹ گورننس سسٹم کا ماڈل نہیں تھا جس کی پیروی کی جائے۔ چین سوشلسٹ سیاسی نظام کے نفاذ اور عملییت کے اتار چڑھاؤ کے بارے میں نہیں جانتا تھا۔ چین ان خرابیوں اور ردعمل سے بھی بے خبر تھا جو چین کے اربوں لوگوں کی سماجی اور معاشی زندگی پر اٹھانی پڑتی تھیں۔ سر سے پاؤں تک تقریباً ہر چیز غیر عملی تھی لیکن چین نے کر کے سیکھا اور ٹریل بلیزر کے طور پر ایک کامیاب کہانی بنائی۔

گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس کا تمام تر سہرا چین کے کثیر الجماعتی نظام کو جاتا ہے جس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (CPC) چین کو اڑتے رنگ کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے رہنمائی کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام پر مبنی وژن ہر پالیسی اور حکمت عملی کو اینکر کرتا ہے کیونکہ لوگ صرف اسٹیک ہولڈرز ہیں جو ان کی زندگیوں کو بہتر، ترقی پسند، ہموار اور پرامن بنانے کے لیے خدمت کے مستحق ہیں۔گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کووڈ 19 کے وقت کا ذکر چین کے لیے بدترین دور کے طور پر کیا کیونکہ عالمی سطح پر بے شمار شیطانی مہمات چین کی انصاف پسندی، ایمانداری اور ساکھ کو خراب کرنے کے لیے چلائی گئیں۔ اب بھی قیامت خیز اپنے مفادات کے لیے چین کو کمزور کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ چین کبھی بھی کسی جارحیت کے سامنے نہیں جھکے گا کیونکہ جھوٹ کا ہمیشہ زوال ہوتا ہے اور سچائی کی برائی پر فتح ہوتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر ایوارڈ حاصل کرنے والوں نے اپنی تقاریر میں شرپسندوں کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھنے کا عزم کیا۔ انہوں نے صحت مند پاک چین ورکنگ ریلیشن شپ اور دوستی کے لیے میڈیا تعاون کو بہتر بنانے کے علاوہ عوام سے عوام کے رابطوں کی شدت بڑھانے پر بھی زور دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستانی قونصل جنرل کا چینی طلباء کو پاکست...

چین میں تعینات پاکستان کے قونصل جنرل غلام قادر نے کہا ہے کہ صلاحیت کے باوجود خطے میں بدامنی نے علاقائی امن و سلامتی پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں،لی سال-2018 2015 کے درمیان اس کی جی ڈی پی کی شرح نمو 4.1 فیصد سے بڑھ کر 5.5 فیصد ہوگئی، سی پیک نے بے مثال غیر ملکی سرمایہ کاری کی ، اس کا مقصد انفراسٹرکچر کی تعمیر اور صنعتی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ گودر پرو کے مطابق چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے اور تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے چنگ ڈاؤ یونیورسٹی نے قونصل جنرل کو مدعو کیا۔ چین میں پاکستان کے تجارتی اور سرمایہ کاری کے مشیر غلام قادر نے ایک آن لائن لیکچر د یا ۔ لیکچر میں 100 کے قریب اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر قونصلر نے پاکستان کے معاشی ماحول، تجارت اور سرمایہ کاری کی پالیسیوں، توانائی اور پائیدار ترقی اور پاک چین اقتصادی تعاون کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ اپنی نوجوان آبادی، اقتصادی وقف، اسٹریٹجک محل وقوع اور ثقافتی تنوع کے پیش نظر، پاکستان بے پناہ صلاحیت اور مواقع فراہم کرتا ہے۔ صلاحیت کے باوجود خطے میں بدامنی نے علاقائی امن و سلامتی پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق کئی سالوں کے دوران پاکستان کی معیشت نے ایک پائیدار راستے کو برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کی ہے، بار بار آنے والی تیزی اور جھڑپوں کے ایک چکر کے بعد جس کی بنیادی وجہ تجارتی خسارہ ہے۔

گوادر پرو کے مطابق مشیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ابتدائی سالوں کے دوران، مالی سال-2018 2015 کے درمیان اس کی جی ڈی پی کی شرح نمو 4.1 فیصد سے بڑھ کر 5.5 فیصد ہوگئی جس کی وجہ امن و امان کی بہتر صورتحال، توانائی کی فراہمی میں بہتری اور غیر ملکی سرمایہ کاری خاص طور پر تاریخی منصوبے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ہوئی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق مشیر نے اس بات پر زور دیا کہ سی پیک نے بے مثال غیر ملکی سرمایہ کاری کی جس کا مقصد انفراسٹرکچر کی تعمیر اور صنعتی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ سی پیک کی تعمیر نے پاکستان کے قرضوں کے مسائل کو کم کرنے اور بہتر بنانے، مقامی توانائی کے ڈھانچے کو بہتر بنانے، بجلی کی قلت کے مسائل کو دور کرنے، انفراسٹرکچر کی تعمیر کو بہتر بنانے اور تیز رفتار اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں مدد کی ہے۔ قونصلرکے مطابق ترقی پاکستان کی مصروفیات کا سب سے زیادہ فعال شعبہ ہے اور پاکستان ترقی پذیر ممالک کے خصوصی اور امتیازی سلوک سے فائدہ اٹھانے کے حقوق کا بھرپور دفاع کرتا ہے۔ مخصوص مسائل پر، پاکستان زراعت، ای کامرس، ٹیکنالوجی کی منتقلی، خام مال اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں سرگرم ہے، جہاں پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان ماحولیات کے تحفظ کے لیے صاف توانائی...

وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومت کی صاف توانائی میں منتقلی کی ترجیح اخراجات کو بچانا اور ماحول کا تحفظ ہے۔گوادر پرو کے مطابق وہ بیجنگ میں منعقدہ ''انٹرنیشنل فورم فار انرجی ٹرانزیشن 2022'' سے خطاب کر رہے تھے، جس میں دنیا بھر سے وسیع پیمانے پر شرکت کی، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان حالیہ سیلاب کی شکل میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہوا ہے جس سے بہت سے علاقے تباہ ہوئے۔ گوادر پرو کے مطابق وفاقی وزیر نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پاکستان کے خطرات اور موثر موسمیاتی تخفیف اور موافقت پر توجہ مرکوز کرنے کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔

گوادر پرو کے مطابق انہوں نے حاضرین کو وزیر اعظم شہباز شریف کے 10,000 میگاواٹ کے سولر اقدام کے بارے میں بتایا جس کے لیے ابتدائی بولی چند ماہ میں کھول دی جائے گی۔ گوادر پرو کے مطابق فورم میں چینی حکومت کی نمائندگی چین کے نائب وزیر اعظم ہان ژینگ نے کی جنہوں نے تقریب میں اپنے تاثرات پیش کئے۔ چینی نائب وزیر اعظم ہان ژینگ نے صاف اور سبز توانائی میں منتقلی کو تیز کرنے کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور سبز اور کم کاربن توانائی کی منتقلی کو فروغ دینے اور عالمی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں چین کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ گوادر پرو کے مطابق پاک توانائی چین پاکستان دوطرفہ تعاون سمیت چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کا بھی ترجیحی شعبہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سندھ ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کو مزید کیسز می...

سندھ ہائی کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کی مزید کیسز میں گرفتاریوں کو روکتے ہوئے آئی جی سندھ کو تمام ایف آئی آرز کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس کریم خان آغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اعظم سواتی کے مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ جسٹس کریم خان آغا نے آئی جی سندھ سے استفسار کیا کہ ہر صوبے میں ایک ہی واقعے کے حوالے سے ایف آئی آر درج کیسے ہو سکتی ہے؟ ہر شہر، ہر ٹاون، ہر صوبے میں ایک واقعے کی ایف آئی آر درج ہو رہی ہے۔ عدالت نے حکم جاری کیا کہ اعظم سواتی کو مزید کیسز میں گرفتار نہ کیا جائے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ اعظم سواتی سے متعلق تمام ایف آئی آرز کا ریکارڈ پیش کریں۔ جسٹس کریم خان نے کہا کہ آئی جی سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ ان ایف آئی آرز کا جائزہ لیں اور رپورٹ پیش کریں۔ عدالت نے اعظم سواتی کے مقدمات سے متعلق سماعت سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی نے والد کی سندھ میں گرفتاری کے خلاف نئی درخواست دائر کی تھی جس کی فوری سماعت کی استدعا کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مسجد الحرام میں گزشتہ 80سال سے زائد متواتر ط...

مسجد الحرام میں گزشتہ 80سال سے زائد متواتر طواف کرنے والے شیخ عوض الحربی انتقال کرگئے،شیخ عوض الحربی کی نماز جنازہ حرم شریف میں ادا کی گئی اور انہیں حدود حرم کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، عرب میڈیا کے مطابق شیخ عوض الحربی نے طویل عمر پائی اور وہ مکہ مکرمہ کے سب سے بزرگ شہری تھے،رپورٹ کے مطابق شیخ عوض الحربی دہائیوں سے مسجد الحرام میں پنج وقتہ نماز پابندی سے ادا کر رہے تھے، اسی وجہ سے وہ مسجد الحرام کی ایک جانی پہچانی شخصیت تھے اور انہیں 'حرم کا کبوتر' بھی کہتے تھے،شیخ عوض الحربی کے انتقال پر دنیا بھر می موجود مسلمانوں نے سوشل میڈیا پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مکہ مکرمہ سمیت متعدد علاقوں میں گرج چمک کے س...

سعودی عرب میں جدہ، مکہ مکرمہ اور طائف کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش لے باعث شاہراہیں اور صحرائی وادیاں زیر آب آگئیں،بارش کے بعد مکہ مکرمہ، طائف اور جدہ میں اسکولز بند رہے،محکمہ موسمیات نے ایک روز قبل بارش کی پیشگوئی کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برطانیہ لندن سمیت مختلف علاقوں میں شدید برف...

برطانیہ میں اسکاٹ لینڈ اور ویلز سمیت لندن کے مختلف علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہونے سے ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہو گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق لندن کے مختلف علاقوں میں برف باری کے باعث رات کو درجہ حرارت منفی ایک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو بھی برف باری کا امکان ہے،دوسری طرف برف باری کے باعث ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہوا ہے جس سے بسیں اورٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں، یاد رہے کہ اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں جمعہ سے ہی برف گرنے کا آغاز ہو گیا تھا۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جرسی جزیرے پر رہائشی عمارت میں دھماکہ، 5افرا...

جرسی جزیرے کی ایک رہائشی عمارت میں دھماکے سے 5افراد ہلاک ہوگئے،برطانوی تاج کے ماتحت شمالی فرانس کے قریب چھوٹے جزیروں پر آباد ملک بیلیک آف جرسی آئی لینڈز کی پولیس اور ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے سے تین منزلہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ،ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ عمارت میں رہائش پذیر 5افراد ہلاک ہوگئے ہیں، اور ملبے سے کسی کے زندہ ملنے کی امید دم توڑ چکی ہے، واقعہ کسی مجرمانہ حرکت کا نتیجہ ہے یا حادثہ اس بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا،انہوں نے کہا کہ واقعے کی آزادانہ تحقیقات کی جا رہی ہیں ہم کوئی بھی اندازہ قائم نہیں کر رہے نہ ہی کسی پہلو کو نظر انداز کیا جائے گا، واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افریقی ملک زیمبیا میں سڑک کنارے 27افراد کی ل...

جنوبی افریقی ملک زیمبیا میں ایک سڑک کے کنارے 27افراد کی لاشیں برآمد ہوئی جن کے حوالے سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ایتھوپیا سے ہے ، زیمبین پولیس کا کہنا تھا کہ دارالخلافہ کے قریبی علاقے میں ایک زرعی اراضی میں سڑک کنارے 27افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ ایتھوپیائی شہری ہیں،پولیس کے مطابق لاشوں کے قریب انتھائی تشویشناک حالت میں ایک زندہ شخص بھی موجود تھا جسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے،پولیس کا کہنا تھا کہ تمام ہلاک شدگان مرد ہیں اور ان کی عمر 20سے 38سال کی درمیان ہے، شبہ ہے کہ تمام افراد کی موت بھوک اور کمزوری کی وجہ سے ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوکرین کا روسی صدر کی پرائیویٹ آرمی کے رہائش...

یوکرین کے علاقے لوہانسک کے جلاوطن گورنر کا کہنا تھا کہ یوکرین کی فوج نے روس کے صدر ولادمیر پیوٹن کی پرائیویٹ آرمی کے رہائشی ہوٹل کو نشانہ بنایا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق جلا وطن گورنر سرہی ہیدائی کا کہنا ہے کہ یوکرینی فورسز نے لوہانسک کے علاقے کدیوکا میں اس ہوٹل کو نشانہ بنایا جہاں روسی صدر ولادمیر کی پرائیویٹ آرمی ویگنر گروپ کے ارکان ملتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یورپی پارلیمنٹ کے چار ارکان پر کرپشن اور منی...

بیلجیم کی عدالت میں یورپی پارلیمنٹ کے چار ارکان پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے،غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چاروں ارکان پارلیمنٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے یورپی پارلیمنٹ کے فیصلوں کو متاثر کرنے کیلئے مشرق وسطی کے ایک ملک سے مبینہ طور پر تحائف اور پیسے وصول کیے ہیں،رپورٹ کے مطابق پراسیکیوٹرز نے منی لانڈرنگ اور کرپشن کے معاملے کی تحقیقات کیلئے برسلز میں 16 گھروں پر کارروائی کے بعد 6 لاکھ یوروز (6 لاکھ 31 ہزار 800 ڈالرز)اپنے قبضے میں لے لیے ہیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزام میں 6 افرد کو حراست میں لیا گیا تھا تاہم بعد میں دو کو رہا کردیا گیا اور 4 افراد پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کا الزام عائد کردیا گیا ہے۔

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ مہینوں سے ان افراد پر شبہ تھا کہ ان کے ذریعے ایک عرب ریاست برسلز میں فیصلوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ ملک فیفا ورلڈ کپ کا میزبان قطر ہے تاہم قطری حکومت کی جانب سے ایسے الزام کی تردید کر دی گئی ہے،قطری حکام کے مطابق قطر کے ایسے کسی بھی معاملے میں ملوث ہونے کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، قطر ی حکومت ہمیشہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق اداروں کے ذریعے اداروں سے روابط اور معاملہ سازی پر یقین رکھتی ہے،یورپی پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے یورپی پارلیمنٹ کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے اور کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں یونانی سوشلسٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والی اپنی نائب صدر ایوا کیلی کو معطل کرتے ہوئے اس سے اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں،دوسری جانب یونانی سوشلسٹ پارٹی پاسوک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایوا کیلی کے خلاف جاری تحقیقات کے تناظر میں ان کو اپنے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق تاحال یہ بات واضح نہیں ہو سکی ہے کہ ایوا کیلی کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے یا نہیں تاہم ان کی جانب سے بھی رابطے کے باوجود کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے،پراسیکیوٹرز کی جانب سے نام ظاہر کیے بنا کہا گیا ہے کہ ایک اور یورپی پارلیمنٹ کے قانونساز رکن کے گھر پر بھی چھاپا مارا گیا ہے، تاہم بیلجیم کی سوشلسٹ پارٹی کے رکن مارک ٹیرابیلا نے تصدیق کردی کہ ان کے گھر چھاپا مار کر ان کا موبائل فون اور ایک لیپ ٹاپ تحویل میں لیا گیا ہے،رکن یورپی پارلیمنٹ ٹیرابیلا نے اپنے بیان میں کہا کہ قانون اپنا کام کر رہا ہے اور وہ تحقیقات کیلئے معلومات جمع کر رہے ہیں جو کہ میرے نزدیک ایک نارمل سی بات ہے، مجھے کچھ بھی چھپانے کی ضرورت نہیں ہے مجھ سے جو بھی پوچھا جائے گا میں اس کا جواب دوں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت، اسکول پرنسپل کی طالبہ سے زیادتی، مزاح...

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک سرکاری ہائی اسکول کے پرنسپل نے 17سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،بھارتی میڈیا کے مطابق میرٹھ کے سرکاری اسکول کا پرنسپل اسکول کے 9بچوں کو ٹور پر لیکر گیا جہاں اس نے طالبات کے لیے ایک ہوٹل میں دو کمرے بک کرائے، ایک کمرے میں 8لڑکیوں کو ٹھہرایا گیا جبکہ دوسرے روم میں ہائی اسکول کا پرنسپل مبینہ طور پر گیارہویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ رہا،میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکول پرنسپل نے لڑکی کے کھانے میں کچھ نشہ آور اشیا ملائی اور پھر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، جب لڑکی کی جانب سے مزاحمت دکھائی گئی تو پرنسپل نے امتحان میں فیل کرنے اور قتل کی دھمکیاں دیں،پولیس کے مطابق ہائی اسکول کے بچے 24 نومبر کو ٹور سے واپس آئے، کچھ روز لڑکی خاموش رہی لیکن بعد میں اس نے سارا واقعہ اپنے خاندان والوں کے سامنے رکھ دیا،پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد کی جانب سے اسکول پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا جس پر پولیس نے پرنسپل کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں