• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

کورونا کے مزید 30 کیسز رپورٹ، 32 مریضوں کی ح...

قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ)نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 6 ہزار 023 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں،این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 023 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 30 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.50 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 32 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سانحہ اے پی ایس ملکی تاریخ کا ایک غمناک ترین...

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس ملکی تاریخ کا ایک غمناک ترین واقعہ ہے، سفاک دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو حملہ کر کے شہید کیا، آٹھ برس بعد بھی سانحہ کا زخم تازہ ہے،سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس)کی برسی کے موقع پر پیغام میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شہدا نے قوم کو دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندی کے خلاف یکجا ہونے کی راہ دکھائی، قوم نے ملکر ملک سے دہشت گردی کو شکست دی، آج کا دن اے پی ایس شہداکی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ یاد دلاتا رہے گا،وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں، والدین اور بہادر اساتذہ کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں، دعا ہے اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند اور اہلخانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔(آمین)۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دسمبر اے پی ایس شہدا کی قربانیوں کی یاد دلات...

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی آٹھویں برسی پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 16 دسمبر کا دن آرمی پبلک سکول کے شہدا کی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ یاد دلاتا رہے گا،مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 8 برس گزرنے کے باوجود بھی ہم سانحہ اے پی ایس کو نہیں بھول سکے، بزدل شرپسند عناصر نے قوم کے مستقبل، نہتے کم سن بچوں پر حملہ کر کے انہیں شہید کیا، اس دن کو یاد کر کے کوئی اپنے آنسو نہیں روک سکتا،وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے شہدا نے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا، ہم نے دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے طویل سفر طے کیا، اب پاکستان دیرپا امن اور ترقی کی جانب گامزن ہے،مریم اورنگزیب نے کہا کہ اللہ تعالی آرمی پبلک سکول کے شہدا کے درجات بلند کرے او ان کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سانحہ اے پی ایس، قوم شہیدوں کی قربانیاں کبھی...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 16دسمبر دہشتگردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے،سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس)کی برسی کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہر سال 16دسمبر کا دن پوری قوم کو اس کرب اور دکھ کی یاد دلاتا ہے جب دہشتگردوں نے آرمی پبلک سکول پشاور میں ظلم کی داستان رقم کی،شہباز شریف نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ برسوں بعد بھی غم ہے کہ بھلایا نہیں جاتا، آج سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہدا سے عقیدت اور ان کے لواحقین کا غم بانٹنے کا دن ہے، پاکستانی قوم اپنے شہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی،وزیراعظم نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ 16دسمبر دہشتگردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے، یہ دن پوری دنیا کے لیے پیغام ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں، ہماری یہ جدوجہد جاری ہے جو اس عفریت کے مکمل خاتمے تک اسی آہنی ارادے اور ثابت قدمی سے جاری رہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

قمـم الريـاض أسسـت لحقبـة استـقلاليـة

‎المملكة.. شراكات مع الشرق وتحالفات مع الغرب

مبادرة «الحزام والطريق» تقود السلام والتنمية

 
#SA Arabia firm on independent course
‎#Sino_GCC vision seeks new era of global energy supply security peace growth
#OBOR will lead toregional peace prosperity. 
قمـم الريـاض أسسـت لحقبـة استـقلاليـة ‎#مبادرة . 
الحزام_والطريق ضمان لسلال  امدادات النفط
 

الحقائق والمعطيات، الجيو- سياسية في العالم العربي وفي العالم، عقب القمم الـ "3"، السعودية والخليجية والعربية الصينية، تؤكد بوضوح وجلاء، أن المملكة أسست لحقبة جديدة في المنطقة بامتياز، تنطلق من رؤية استقلالية، بتناغم وتماه خليجي عربي باقتدار، حيث أصبحت موازين القوى الإقليمية والعالمية، لصالح المملكة، كونها لم تعد تتمتع بشراكة استراتيجية شاملة مع الصين، فحسب بل، حافظت أيضا على تحالفاتها مع الغرب وأمريكا وفق مصالحها الأمنية الاستراتيجية.

إلا أنه عندما نتحدث عن الصين فإننا نتحدث عن القوة الاقتصادية العالمية المتصاعدة، فأساس الشراكة الجديدة معها، ينبع من تعزيز الأمن والسلم العالمي، وأمن الطاقة الدولي، وأمن الغذاء، وأمن سلاسل الإمداد العالمية، وهي قضايا يتحمل مسؤوليتها العالم، والصين جزء لا يتجزأ ولاعب محوري استراتيجي، باقتدار فيه.

الاختيار بعناية

ولهذا اختارت الصين بعناية، المملكة، كمركز ثقل خليجي وعربي وإسلامي وعالمي من خلال عقد القمم الـ3 التاريخية، حيث إن الجزيرة العربية بوسطها وشرقها وغربها، وشمالها وجنوبها، والبحار الأربعة التي تطل عليها، هي أحد أهم مسارح النظام العالمي الشبكي، والذي يعتمد على تعظيم تبادل المصالح، وخفض التوترات والصراعات، وتفادي الاستقطاب السياسي، وهي نقطة تفهمها الصين جيدا، كما فهمتها الهند وروسيا وأوروبا في السابق.

خصوصا أن الأمير عبدالعزيز بن سلمان، وزير الطاقة أكد سعي الجانبين لتعزيز التعاون في سلاسل إمدادات قطاع الطاقة، عبر مركز إقليمي في السعودية للمصانع الصينية، للاستفادة من موقع السعودية المميز بين القارات الثلاث.

توسيع التعاون

وتعد خطوط وسلاسل الإمداد أحد أوجه التعاون الرئيسة بين المملكة والدول الخليجية والصين، وذلك لما لها من دور أساسي في نقل كميات كبيرة من الطاقة بتدفق مباشر من المصدر إلى المستهلك مباشرة. وعلى الرغم من كون روسيا الدولة الرائدة في خطوط الإمداد العالمية للطاقة، فإن حربها على أوكرانيا أضرت بمشاريع خطوط إمدادها كثيراً، ولعل إيقاف التصديق على مشروع “نورث ستريم 2” بين روسيا وألمانيا خير دليل على ذلك.

ووقعت الصين والمملكة اتفاقية الشراكة التي وقعها الجانبان عددا من الصفقات ومذكرات التفاهم، مثل الطاقة الهيدروجينية وتعزيز التنسيق بين رؤية المملكة 2030 ومبادرة الحزام والطريق الصينية.

والسعودية، هي أبرز دول مجموعة أوبك+، وأكبر مورد للصين التي تعد أكبر مستهلك للطاقة في العالم.

ومع أن عوامل موضوعية حكمت التطور الأخير في العلاقات الصينية – الخليجية، وعلى رأسها التغير الذي طرأ على أنماط الإنتاج والاستهلاك في أسواق الطاقة العالمية، وتحول الصين إلى أكبر مستورد للطاقة في العالم، نتيجة نموها الصناعي والاقتصادي الكبير في السنوات التي تلت انضمامها، إلى منظمة التجارة الدولية فإن جزءًا مهمًا من تطور العلاقات الصينية - الخليجية، والصينية - السعودية خصوصًا، يرتبط بمنحنى العلاقات مع الغرب، في ظل التحديات المتزايدة خلال السنوات الأخيرة، والذي ارتبط بعضها بتغير طبيعة المصالح الأميركية في المنطقة، وارتبط بعضها الآخر بتلاشي أهمية الصيغة التي حكمت العلاقة تقليديًا بين واشنطن والرياض، والتي قامت منذ عام 1945 على معادلة "الأمن مقابل النفط".

تحول النهج الأمريكي

شهدت السنوات القليلة الماضية تحولاً في نهج السياسة الخارجية الأمريكية. فلم يعد الشرق الأوسط هو أولوية واشنطن القصوى. وقلصت واشنطن بدرجة كبيرة عدد القوات الأمريكية في العراق، وتعهَّد الرئيس الأمريكي جو بايدن بالتركيز فقط على عدد صغير من الأهداف في المنطقة.

ومع إعلان الحرب الروسية على أوكرانيا تجاوزت أسعار النفط مستويات قياسية، وهو ما وجه أنظار دول العالم نحو المملكة دول بوصفها أكبر مصدري النفط، لما يمكن أن تقوم به في حال توسع الاضطرابات في خطوط إمدادات الطاقة نتيجة استمرار العملية العسكرية الروسية.

تحالفات جديدة

والمملكة والدول الخليجية تعيش مرحلة مغايرة، من حيث مكتسباتها الاستراتيجية، فعلاقاتها الخارجية امتدت إلى معسكرات جديدة، واستثمرت بكثافة تحالفاتها مع الصين لتوسيع مصادر الأمن والطاقة والاستثمار الاقتصادي، فضلاً عن استشعار الجانب الغربي لأهمية الدول الخليجية في المجال الدولي واستقرار أسواقه العالمية فهي اليوم في افضل وضع استراتيجي شرقا وغربا جنوبا وشمالا.

شراكة مع الشرق وتحالف مع الغرب

باختصار، باتت اقتصادات المملكة ودول الخليج مرتبطة بالصين أكثر من أي وقت مضى، لكنها ما زالت متحالفة مع الولايات المتحدة. وتسعى المملكة ودول الخليج العربية إحداث توازن بين الطرفين، ولكنها تضع مصالحها الاقتصادية ومصالحها الأمنية اولا. وفيما يرى مراقبون أن الحرب في أوكرانيا وأزمة الطاقة ساهمتا بشكل كبير في تعزيز العلاقات بين الرياض وبكين، الا ان خبراء سعوديين، يؤمنون أن الشراكة السعودية الصينية، تأسست قبل اندلاع الحرب الروسية الأوكرانية، وقد يكون تصدر أمن الطاقة المشهد العالمي، عاملا في في تعزيز الشراكة في مجال الطاقة كون هو حديث الساعة في عالم اليوم. وًسلّط الصراع بين روسيا وأوكرانيا الضوء على مدى تشابك المصالح السياسية والاقتصادية والأمنية التي تجمع بين آسيا والشرق الأوسط وروسيا والهند.

الحوار وخفض التصعيد

وحرصت المملكة والصين، التأكيد على أهمية تسوية الأزمة الأوكرانية بالوسائل السلمية وبذل جميع الجهود الممكنة لخفض التصعيد”. بما يسهم في إعادة الأمن والاستقرار، ويحد من التداعيات السلبية لهذه الأزمة.

فصل النفط عن السياسة

ولا شك أن العالم قد تغيّر، وخريطة القوى الدولية كذلك تغيرت حيث أرسلت المملكة رسالة حازمة مؤخرا على ضوء تداعيات قرار مجموعة أوبك + الجماعي بتخفيض الإنتاج، بإصرارها على فصل السوق النفطية عن السياسة.

وليس هناك رأيان أن تأثير الغرب العالمي سيظل ومن غير المعقول القول إنه انتهى كونه يستند على نظام مؤسساتي قوي وعريق، وقد يضعف على ضوء الأزمات الاقتصادية والنفطية بسبب الحرب في أوكرانيا..

إلا أننا يمكن الجزم أن العالم يتغير ويتطور وهناك ملامح لظهور عالم متعدد الأقطاب وما كان محدود التأثير بالأمس، أصبح مؤثرا جدا اليوم. فالهند وحدها تكاد تسيطر على صناعة التكنولوجيا والبرمجيات أكثر مما تفعله أي دولة أوروبية. الصين ذات المليار ونصف المليار ساكن، والنظام الشيوعي الذي وجد قادته المجددون أن العالم لم يعد بحاجة إلى صراع أيديولوجيات ماو تسي تونغ، إنما بانفتاح جين بينغ الناقد للصراعات الأيديولوجية والقطبية المتزمتة، أصبح بلدا مفتوحا يعتمد على العلاقات التجارية والاستثمارية والاقتصادية المتعددة الوجوه. وأضحت الصين قوة تفاعلية متصاعدة جديدة حولت بلد المليار والنصف إلى كرة ثلج طاقوية، تتعاظم وتكبر وتتضخم، من الطاقة البشرية الهائلة المتجددة الرقمية والصناعية والتجارية، تنافس بقوة، خارج أسوار الصين حيث بلغت أرجاء الكرة الأرضية.

إحياء طريق الحرير

وتعمل الصين ببطء وهدوء لإحياء ما سمي بطريق الحرير القديم تحت عنوان "الحزام والطريق"، الذي يجعل من البلدان المتقدمة وفي مقدمتها المملكة، ضمن أولويات استراتيجيتها الناعمة.يمكن القول إجمالاً، إن ملف الطاقة المتعاظم، يأتي ضمن عدة ملفات استراتيجية تراهن عليها دول الخليج في علاقاتها الخارجية، ومن ثم فمن المرجح أن التحرك الخليجي يأتي منسجماً مع مصالحها الاستراتيجية، لا سيما مع وجود بعض التباينات في العلاقات الخليجية الغربية، خاصة الأمريكية منها، مثل قضية التقارب مع إيران والنأي عن المنطقة وتركها تتآكل.

أمن الإمدادات

ولما كان أمن الطاقة في الخليج يستند إلى مفهوم أمن الطلب ويعني استمرار تدفق النفط للعالم والأسواق الدولية وبأسعار متوازنة ومناسبة فمن المرجح أن تستمر السياسة الخليجية المعلنة في تحييد موقفها عن أطراف الصراع وإبعاد النفط عن السياسة، لما سيمنحها ذلك من حرية توسيع علاقاتها السياسية والأمنية والاقتصادية.

وظهر جيل من القادة الصينيين يتعاطون السياسة، بمرونة عالية ويتغلغلون في أحشاء العالم النامي الجديد خصوصاً منطقة الشرق الأوسط

السلام مرادف للتنمية

إن المسؤولين الصينيين يرفضون المطلق للمبدأ الغربي القائل بأن حالات السلام والرخاء لا تقوم إلا على الديمقراطية. فى رأيهم أن السلام والرخاء يقوم على التنمية الحقة والشاملة والمتكاملة، لا يخفون أن مصالحهم تدور حول موضوعين أساسيين، هما الطاقة ومبادرة الطريق والحزام.

وترى بكين والمحور الذي ينبغي من خلاله النظر في الشرق الأوسط هو تعزيز مبادرة الحزام والطريق؛ وهي استراتيجية السياسة الخارجية للرئيس شي جين بينغ، والتي تهدف مبادرة الحزام والطريق إلى تعزيز الاتصال من أجل تحقيق ما سمَّاه شي “مجتمعاً صغيراً مشتركاً”؛ أي ربط المناطق النائية في العالم بالصين بشكلٍ أوثق.

وصف الرئيس شي 5 أشكال من الاتصال تهدف المبادرات إلى النهوض بها؛ وهي: السياسية، والنقل، والتجارة والاستثمار، والتكامل المالي؛ بما في ذلك زيادة استخدام العملة الصينية

 

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شام میں پاسپورٹ جاری کرنے کے لیے درکار مواد...

شاممیں پاسپورٹ جاری کرنے کے لیے درکار مواد ختم ہو گیا ہے ،متحدہ عرب امارات اور کویت میں شامی سفارت خانوں نے اعلان کیا ہے کہ ''فوری'' یا ''نارمل''کردار کے مطابق پاسپورٹ کے اجرا کے لیے درخواستیں وصول کرنا ممکن نہیں ہوگا، جب کہ قاہرہ کے سفارت خانے نے پاسپورٹ کی تجدید کے لیے نئی تاریخیں دینا بند کر دیا ہے،ابوظبی میں شام کے سفارت خانے نے اپنے فیس بک پیج پر کہا ہے کہ پاسپورٹ جاری کرنے کے لیے درکار مواد ختم ہو گیا ہے۔ اس نے بحران کے حل کی کوئی تاریخ بیان نہیں کی،سفارت خانے نے باقاعدہ اور فوری اجلاسوں کے لیے مالکان کو پاسپورٹ حوالے کرنے کی آخری تاریخ کی پابندی کرنے کی اپنی ذمہ داری سے دستبرداری اختیار کی ہے،کویت میں شام کے سفارت خانے نے کہا ہے کہ وہ بغیر وجہ بتائے اگلے نوٹس تک پاسپورٹ کی فوری درخواستیں وصول کرنا بند کر دے گا،قاہرہ میں شام کے سفارت خانے نے ان آڈیٹرز کی تقرریوں کو ملتوی کر دیا جنہوں نے فیس بک کے ذریعے ایک اشتہار میں پاسپورٹ کی تجدید کے لیے رول بک کرایا تھا،پاسپورٹ کا یہ بحران کوئی نیا نہیں ہے۔ گذشتہ سال جولائی اور اگست 2021 کے اواخر میں وزارت داخلہ کے محکمہ امیگریشن اور پاسپورٹ نے ایک سرکلر جاری کیا تھا جس میں پاسپورٹ کے لین دین پر کارروائی کے ذمہ دار تمام عناصر کو متحرک کرنے کی درخواست کی گئی تھی،یہ بحران جولائی 2021کے آغاز سے حکومت کے زیر کنٹرول تمام گورنریوں میں پاسپورٹ کے اجرا میں بحران کے بعد سامنے آیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پیرو کی نئی صدر کی جانب سے مظاہرین سے پر سکو...

پیرو کی نئی صدر دینا بولوارتے نے ان کے استعفے کے لیے کئی دنوں سے احتجاج کر نے والے مظاہرین سے ڈائیلاگ کی اپیل کی ہے،نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر سے باہر نکلنے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بولوارتے نے کہا کہ تشدد کو ہوا دینے کے لیے سڑکوں پر اشتعال انگیزی کی گئی ہے میں مظاہرین سے پرسکون رہنے کی اپیل کرتی ہوں،انہوں نے کہا کہ تشدد کو بھڑکانے والوں کی چال میں نہ آئیں ، اس کا فائدہ کس کو ہو رہا ہے؟ آئیے باہمی اتفاق و سلوک سے رہیں اور ایک دوسرے سے بغلگیر ہوں، میں امن و سکون کا مطالبہ کرتی ہوں، اگر آپ مجھ سے بات چیت نہیں کریں گے تو میں اس معاملے کو کیسے حل کروں گی؟ ہمیں بات چیت کی لائن کو نہیں توڑنا چاہیے، بولوارتے نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا،بولوارتے نے احتجاج کے دوران ہونے والی ہلاکتوں پر اپنے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے لواحقین سے اظہار ِ تعزیت کی،انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر میکسیکو، کولمبیا، ارجنٹائن اور بولیویا کے صدور کو فون کریں گے جنہوں نے ابھی تک انہیں صدر تسلیم نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مصر نے عالمی بحری قوت 153کی کمان سنبھال لی

مصر نے عالمی بحری قوت کی کمان سنبھال لی،34 اقوام کی بحری قوتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی قوت گزشتہ سال تشکیل دی گئی تھی جس کا مرکزی دفتر بحرین میں ہے،امریکی بحریہ کے کیپٹن رابرٹ فرانسس نے مصری بحریہ کے ریئر ایڈمرل محمود عبدالستار کو کمان سونپی ہے،یہ پہلا موقع ہے کہ مصر نے اس قوت کی کمان لی ہے، اس موقع پر ایئر ایڈمرل عبدالستار نے کہا کہ میں علاقائی و اتحادی ممالک اور شراکت دار اقوام کے ساتھ کام کرنے پر توجہ دوں گا تاکہ خطے میں سمندری دفاع اور استحکام برقرار رکھا جاسکے،مصر نے حالیہ سالوں کے دوران اپنی بحری استعداد میں اضافہ کیا ہے جس کے بعد یہ مشرق وسطی اور افریقہ میں بحری کشتیوں کے اعتبار سے سب سے بڑی بحریہ ہے،واضح رہے کہ بحیرہ احمر اور بحیرہ روم کے ساتھ مصر کی 2 ہزار کلومیٹر طویل ساحلی پٹی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب ، وزارت داخلہ نے ناکارہ گاڑیوں کے...

سعودی عرب میں گاڑی مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی ناکارہ اور تباہ شدہ گاڑیاں ریکارڈ سے جلد ہٹوا لیں، جلد ہی اس کی مہلت ختم ہو جائے گی،سعودیمیڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ تباہ شدہ اور ناکارہ گاڑیاں اپنے ریکارڈ سے پہلی فرصت میں خارج کرا لیں،وزارت داخلہ کے مطابق ہر طرح کی تباہ شدہ اور ناکارہ گاڑیاں ریکارڈ سے خارج کرانے کی سہولت دی گئی ہے،جرمانے کے بغیر تباہ شدہ اور ناکارہ گاڑیاں ریکارڈ سے ہٹانے کی مہلت یکم مارچ کو ختم ہو جائے گی، گاڑیوں میں پرائیویٹ کار، پبلک ٹرانسپورٹ، پرائیویٹ ٹرانسپورٹ، چھوٹی بس، ٹیکسی، موٹر سائیکل اور تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والی گاڑیاں شامل ہیں،سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی تباہ شدہ اور ناکارہ گاڑیاں آن لائن بھی اپنے ریکارڈ سے خارج کرا سکتے ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق مقررہ ٹریفک سینٹرز سے رجو ع کر کے بھی کارروائی مکمل کرائی جا سکتی ہے، تاہم ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے معلوم کر لیا جائے کہ ان کی رہائش سے قریب مطلوبہ منظور شدہ ٹریفک سینٹر کون سا ہے،ابشر کے ذریعے آن لائن کارروائی میں وقت اور محنت دونوں بچیں گے، مہلت کے دوران تمام کارروائی کسی جرمانے اور فیس کے بغیر کی جا سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت،شراب کیلئے پیسے نہ دینے پر پڑوسی نے خا...

بھارت میں شراب کے لیے پیسے نہ دینے پر ایک شخص نے پڑوسی خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا،بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا جس سے متعلق پولیس کا بتانا تھاکہ ملزم مقتولہ خاتون کا پڑوسی ہے جو اکثر خاتون کے بیٹے سے پیسے مانگ کر شراب خریدا کرتا تھا لیکن اس بار پیسے مانگنے پر خاتون نے انکار کردیا،پولیس کے مطابق خاتون کے پیسے دینے سے انکار پر ملزم طیش میں آگیا اور چاقو سے حملہ کیا جس سے خاتون شدید زخمی ہوئی اور دم توڑ گئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والی خاتون کی شناخت ویشالی کے نام سے ہوئی جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 39افراد ہلاک

بھارتی ریاست بہار میں زہریلی شراب پینے سے 39افراد ہلاک ہو گئے،بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع سارن میں منگل کو شراب پینے سے متعدد افراد کی حالت خراب ہوئی تھی جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا،میڈیا رپورٹس کے مطابق تین افراد اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگر امواتگزشتہ دو دنوں میں رپورٹ ہوئی ہیں،بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد پولیس نے شراب کی غیر قانونی دکانوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس نے یوکرین میں امریکی پیٹریاٹ میزائل سسٹم...

روس نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین کی مدد کے لیے روس کے خلاف استعمال کے لیے آنے والے امریکی پٹریاٹ میزائل ڈیفنس سسٹم اور طیارے روس کا جائز نشانہ ہو ں گے۔ اس امر کا اظہار روس کی طرف سے بدھ کے روز باضابطہ طور پر کیا گیا ہے،اس بارے میں کریملن کے ترجمان ڈمیتری پیسکوف نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ' پیٹریاٹ میزائل روس کے لیے یقینی طور پر ہدف ہوں گے۔تاہم ڈیمتری نے کہا وہ غیر مصدقہ میڈیا رپورٹس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے ہیں،واضح رہے منگل کے روز واشنگٹن میں بتایا گیا تھا کہ امریکہ کی طرف سے یوکرین بھجوانے کے لیے امریکی پیٹریاٹ میزائل سسٹم کا منصوبہ آخری مرحلے میں ہے۔ اس کا جلد اعلان کیا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ میں روس کی رکنیت ختم کرنے کی قرا...

امریکی ایوان نمائندگان میں ریاست ٹینیسی کے رکن اسٹیو کوہن اور جنوبی کیرولائنا کے رکن جو ولسن کی جانب سیروس کو سلامتی کونسل سے خارج کروانے کیلیے ایک قرارداد پیش کر دی گئی،ایوان نمائندگان کے یورپی سلامتی و تعاون کمیشن کے دونوں ارکان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ روس کے یوکرین پر قبضے اور بے معنی جنگ کے تناطر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کی نمائندگی کونسل کے قوانین اور اس کے مقاصد کی خلاف ورزی ہے لہذا روس کے سلامتی کونسل سے اخراج کے لیے ایک قرارداد پیش کی گئی ہے ،اس قرارداد میں امریکی صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سلامتی کونسل میں روس کی نمائندگی ختم کروانے کیلیے کوششیں کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بزنس ٹاکس ایک لاکھ روپے تک کی کم سرمایہ کاری...

بزنس ٹاکس چھوٹے کاروباریوں کو ایک لاکھ روپے تک کی کم سرمایہ کاری سے چھوٹے کاروبار شروع کرنے کی ترغیب دینے میں سرگرم عمل ،چھ سال میں دس ہزار سے زائد افراد مستفید،سرمایہ کاری کی زیادہ سے زیادہ حد دس لاکھ روپے،پیکنگ، واشنگ پاوڈر کی تیاری، نہانے کے صابن، ڈش واش بارلیکویڈ، فینائل، کھانے کی مصنوعات کی تربیت دی جاتی ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق غربت کا چکر ملک کے سماجی و اقتصادی سیٹ اپ کو بری طرح تباہ کر رہا ہے۔ بزنس ٹاکس راولپنڈی آفس کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر غلام مصطفی نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس ٹاکس چھوٹے کاروباریوں کو ایک لاکھ روپے تک کی کم سرمایہ کاری سے بھی اپنے چھوٹے کاروبار شروع کرنے کی ترغیب دینے میں سرگرم عمل ہے۔ ہم کسی کی مالی اعانت نہیں کرتے اور نہ ہی کہیں سے فنڈنگ حاصل کرتے ہیں۔

ہم لوگوں کے کام کی صلاحیت اور مالی طاقت کے ذریعے شروعات کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اگر وہ ہنر مند ہیں یا کوئی سرمایہ کاری رکھتے ہیں، تو ہم ان کی رہنمائی کرتے ہیں کہ کس طرح مائیکرو فیکٹریاں قائم کرکے یا دوبارہ فروخت کرکے اپنی مہارت اورپیسہ استعمال کرنا ہے۔ ہم لوگوں کو پیکنگ، واشنگ پاوڈر کی تیاری، نہانے کے صابن، ڈش واش بارلیکویڈ، فینائل، کھانے کی مصنوعات اور دیگر کے بارے میں تربیت دیتے ہیں۔ ہمارے اپنے مراکز میں تربیت، رہائش اور کھانا مفت ہے۔ اگر کوئی اپنی جگہ پر ٹرینر مانگتا ہے تو ان سے چارج لیا جاتا ہے۔ مہارت سے لے کر مشینری تک، بزنس ٹاک ہر چیز فروخت کے بعد سروس فراہم کرتا ہے۔ خانیوال اسٹیشن میںہمارے پاس 13 مینٹیننس ورکشاپس ہیں۔ فیصل آباد اور ساہیوال سے بزنس ٹاکس کے سی ای او منذیر وقاص نے کہاکہ یہ بیروزگاری اور معاشی مایوسی کو کم کرنے کے لیے اٹھایا جانے والا ایک اقدام ہے۔ہم نے یہ پہل چھ سال پہلے کی تھی اور اب تک تقریبا 10,500 لوگ ہمارے پلیٹ فارم کے ذریعے اپنا معاشی سائیکل قائم کر چکے ہیں۔ پاکستان کے مختلف شہروں سے لوگ رابطہ کر رہے ہیں، معلومات حاصل کر رہے ہیں اور سماجی و اقتصادی سائیکل کا ایک فعال حصہ بن رہے ہیں۔ حکومت پوری آبادی کو ملازمت نہیں دے سکتی، لیکن لوگوں کی ایک بڑی تعداد اپنا کام کرکے خود روزگار بن سکتی ہے۔ رحیم یار خان سے بزنس ٹاکس کے سی ای او ارسلان اکرم نے کہاکہ لوگ، خاص طور پر خواتین، چھوٹی کاروباری مہارتیں سیکھنے میں بہت زیادہ دلچسپی لے رہی ہیں۔

ہم انہیں کھانے پینے کی اشیا کی تیاری اور پیکنگ کی تربیت دیتے ہیں اور انہیں بہت سی دوسری مہارتیں بھی فراہم کرتے ہیں۔ انہیں دستی اور مشینی دونوں طریقوں سے تربیت دی جاتی ہے۔ کنول جو گزشتہ تین ماہ سے اسلام آباد میں ایک مائیکرو فیکٹری چلا رہی ہیںنے کہاکہ میں نے بزنس ٹاک سے صرف تین دن کی تربیت حاصل کی اور سرسوں کا تیل نکالنا شروع کیا۔ لوگوں کو مالی طور پر مضبوط بنانے اور ان کی صلاحیتوں اور مہارتوں پر بھروسہ کرنے کے لیے یہ ایک اچھا پلیٹ فارم ہے۔ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے محمد حنیف بی ٹی پلیٹ فارم سے شروعات کرنے کی ایک اور کامیاب مثال ہیں۔ حنیف نے کہاکہ تقریبا سات ماہ قبل میں نے 5لاکھ کی سرمایہ کاری سے ایک مائیکرو صابن بار بنانے والی فیکٹری شروع کی تھی۔ میری یومیہ پیداوار 2,000 صابن کی ہے اور مجھے اچھی مارکیٹ تک رسائی حاصل ہو رہی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ میں ترقی کروں گا اور نہ صرف اپنے خاندان کی مدد کروں گا بلکہ لوگوں کو معاشی سائیکل کا فعال حصہ بننے میں بھی مدد کروں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

رواں مالی سال ایزگارڈ نائن لمیٹڈنے 1.2 ارب ر...

رواں مالی سال ایزگارڈ نائن لمیٹڈنے 7.9 ارب روپے کی فروخت پر 15.29فیصداضافے سے 1.2 ارب روپے کا مجموعی منافع کمایا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ایزگارڈ نائن لمیٹڈ نے گزشتہ تین مالی سالوں کی پہلی سہ ماہیوں جولائی تا ستمبرکے دوران منافع بخش رہنے کی اپنی وراثت کو برقرار رکھا اور پہلے تین مہینوں میں معقول مجموعی اور خالص منافع کمایا۔ 1993 میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل ایزگارڈ نائن لمیٹڈ ٹیکسٹائل کمپوزٹ سیکٹر کا ایک رکن ہے جس کی علامت اے این ایل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ ہے جو بنیادی طور پر ڈینم مصنوعات کی تیاری اور فروخت میں مصروف ہے۔ کمپنی کا ہیڈ آفس لاہور میں واقع ہے اور اس وقت دو مینوفیکچرنگ پلانٹس کام کر رہے ہیں۔رواں مالی سال میںایزگارڈ نائن لمیٹڈنے 7.9 بلین روپے کی فروخت پر 15.29فیصد یا 1.2 بلین روپے کا مجموعی منافع کمایا۔ کمپنی نے مالی سال 23 کی جولائی تا ستمبر کی مدت کے دوران 0.65 روپے فی حصص آمدنی کے ساتھ 320 ملین روپے کا خالص منافع کمایا۔ مالی سال22 کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میںایزگارڈ نائن لمیٹڈکے مجموعی منافع اور خالص منافع کے تناسب میں بالترتیب 15فیصد اور 92فیصداضافہ ہوااور مجموعی فروخت 7فیصد بڑھ گئی۔

ویلتھ پاک کے تجزیہ نے گزشتہ تین مالی سال کی پہلی سہ ماہیوں میں ایزگارڈ نائن لمیٹڈکی مجموعی فروخت کی قدروں میں بڑھتے ہوئے رجحان کا مشاہدہ کیا۔ گزشتہ تین سالوں کی پہلی سہ ماہیوں کے مقابلے میں ایزگارڈ نائن لمیٹڈنے رواں مالی سال میں 9 ارب روپے کی سب سے زیادہ فروخت کی جب کہ گزشتہ دو سالوں میں فروخت بالترتیب 7.4 بلین، 5.2 بلین اور 4.7 بلین رہی۔ پہلی سہ ماہی کے یومیہ اسٹاک ریٹرن کے مقابلے میں ایزگارڈ نائن لمیٹڈنے رواں مالی سال میں اپنے سرمایہ کاروں کے لیے زیادہ مثبت ریٹرن اسپائکس پیدا کیے۔ کمپنی نے اگست میں مثبت ریٹرن دیا۔ تاہم سال کا اختتام منفی ریٹرن دینے پر ہوا۔ مالی سال 22میں، سہ ماہی کے اختتام تک روزانہ سٹاک کے منافع میں زیادہ مثبت اضافہ ہوا۔ مالی سا ل 23میں اوسط تجارتی حجم میں 57فیصد کمی دیکھی گئی۔ تاہم مالی سال 22 کی پہلی سہ ماہی میں ایزگارڈ نائن لمیٹڈاسٹاک کے اوسط تجارت شدہ حجم نے مسلسل بڑھتے ہوئے رجحان کو ظاہر کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سولر فوٹو وولٹک ٹیکنالوجی کا استعمال پاکستان...

سولر فوٹو وولٹک ٹیکنالوجی کا استعمال پاکستان کو سستی اور صاف توانائی فراہم کرنے کے قابل بنائے گا، آن سائٹ گرڈ سے منسلک مائیکرو جنریشن اورنیٹ میٹرنگ سولر سلوشنز توانائی کی پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے اہم،شمسی توانائی سے صارف کو 5 روپے تک کم ٹیرف پر بجلی کا ایک یونٹ مل سکتا ہے، ملک میں نئے تھرمل پاور پلانٹس لگانے کا عمل جاری، پاکستان فوٹو وولٹک کا صرف 0.07 فیصد استعمال کرتا ہے،ملک میں ابتک 5,502 صارفین کو نیٹ میٹرنگ کے لیے لائسنس جاری ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان توانائی کے موجودہ بحران پر قابو پانے کے لیے سولر فوٹو وولٹک ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے بہت زیادہ صاف اور سستی توانائی پیدا کر سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق آن سائٹ گرڈ سے منسلک مائیکرو جنریشن یا نیٹ میٹرنگ سولر سلوشنز ملک کی توانائی کی پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہیں۔ سولر فوٹو وولٹک ٹیکنالوجی کا استعمال ملک کو سستی اور صاف توانائی فراہم کرنے کے قابل بنائے گا۔پاکستان سولر فوٹو وولٹک ٹیکنالوجی کے استعمال سے بہت زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان کے سینئر الیکٹریکل انجینئرسید مجاہد شاہ نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ شمسی توانائی سے ا یک صارف کو 4 روپے سے 5 روپے تک کم ٹیرف پر بجلی کا ایک یونٹ مل سکتا ہے۔

تاہم انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ شمسی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی بہترین صلاحیتوں کے باوجود ملک مہنگے اور آلودگی پھیلانے والے فوسل فیول پر انحصار کرتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نئے تھرمل پاور پلانٹس لگائے جا رہے ہیں۔ سید مجاہد شاہ نے کہا کہ پاکستان اپنی زمین کے حجم کے فی مربع میٹر روزانہ چھ گھنٹے سے زائد عرصے تک تقریبا ایک کلو واٹ شمسی توانائی پیدا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو گرین فنانسنگ کے ذریعے فوٹو وولٹک سیلز کا استعمال کرتے ہوئے گرڈ سے منسلک سولر سلوشنز کو فروغ دینا چاہیے۔ عالمی بینک نے یہ بھی نوٹ کیا ہے کہ پاکستان میں شمسی توانائی کی پیداوار کی قابل ذکر صلاحیت موجود ہے، جو اس کے فوٹو وولٹک کا صرف 0.07 فیصد استعمال کرتا ہے جو اس کی موجودہ بجلی کی کھپت کی ضروریات کو پورا کر سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ قومی گرڈ کو اضافی بجلی پیدا کرنے اور فروخت کرنے کے لیے گھر پر لگائے جانے والے سولر پینلز کی ملک میں فوری ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ نیٹ میٹرنگ کے ذریعے نیشنل گرڈ کو فراہم کی جانے والی اضافی بجلی کو اسی مہینے میں استعمال ہونے والی اصل بجلی کے مقابلے میں پورا کیا جا سکتا ہے جس سے بجلی کے ماہانہ بلوں کے مالی دبا وکو کم کیا جا سکتا ہے۔ پہلی شمسی توانائی کو 2012 میں نیٹ میٹرنگ کے ذریعے گرڈ میں شامل کیا گیا۔ ستمبر 2020 تک تقریبا 5,502 صارفین کو نیٹ میٹرنگ کے لیے لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔ پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف مارکیٹ اکانومی کے ایک ریسرچ اکانومسٹ طحہ عادل نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ توانائی کی درآمدات پر غیر ضروری انحصارنے بڑھتے ہوئے کرنٹ اکاونٹ خسارے میں حصہ ڈالاجو کہ ملک میں ایک پرانامسئلہ ہے۔ ملک کے بڑھتے ہوئے بجلی کے بل کی وجہ سے پاکستان سرکاری اور نجی شعبوں میں شمسی توانائی میں بھی سرمایہ کاری کر رہا ہے ۔بہت سے کاروبار اور شہری شمسی توانائی کی طرف منتقل ہو گئے ہیں اور بہت سے لوگ اب اس پر غور کر رہے ہیں۔طحہ عادل نے کہاکہ ان اصلاحات میں تھری فیز کنکشن ختم کرنا اور نیپرا سے 25 کلو واٹ تک نیٹ میٹرنگ کے لیے جنریشن لائسنس کو ہٹانا شامل ہے۔ اس کے باوجود ان اصلاحات نے وقت کو بہت کم کر دیا ہے اور نیٹ میٹرنگ پروسیسنگ کنکشن حاصل کرنے کی لاگت کو کم کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

رواں سال پاکستان س کی چین کو چلغوزے کی برآمد...

پاکستان سے رواں سال چین کو چلغوزے کی برآمدات 47.69 ملین ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، نو مہینوں میںچین نے 4,290 ٹن چلغوزے درآمد کیے ،پاکستانی خشک میوہ جات کی چین میں بڑی منڈی موجود ،پاکستانی چلغوزے کی چین کو برآمد پر کوئی ٹیرف نہیں، وزیرستان، ژوب اور چلاس میں چلغوزے کے باغات موجود،آتشزدگی سے دیودار کے درخت جلنے سے بھاری نقصان کا سامنا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی خشک میوہ جات کی چین میں ایک بڑی منڈی موجود ہے۔ چین پاکستان سے چلغوزے کے سب سے بڑے خریداروں میں سے ایک ہے۔ نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر کے سینئر سائنٹیفک آفیسر ڈاکٹر نور اللہ نے ویلتھ پاک سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان ایک ناقابل یقین حد تک خوش قسمت ملک ہے جس میں ہر قسم کی صلاحیتوں کی وسیع رینج موجود ہے جو خاص طور پر خشک میوہ جات کے لیے درست ہے۔ پاکستان بہت سے مختلف قسم کے خشک میوہ جات پیدا کرتا ہے اور وہ ان میں سے بہت زیادہ برآمد بھی کرتا ہے۔ اگر پاکستان بڑے پیمانے پر چلغوزے کی پیداوار پر توجہ دے تو وہ بہت زیادہ آمدنی پیدا کر سکتا ہے۔ یہ وزیرستان، ژوب اور چلاس جیسے علاقوں میں اگائے جاتے ہیں۔

اسکا درخت سخت اور لمبا ہے اور سردیوں میں ضرورت سے زیادہ خشک سالی، تیز ہواوں اور شدید سردی کو برداشت کر سکتا ہے۔ دیودار کے درختوں کی کٹائی ستمبر یا اکتوبر میں ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی جنگلات کا تقریبا 20 فیصد حصہ چلغوزہ کے درختوں پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہاکہ مارکیٹ شیئر کے لحاظ سے پاکستانی پائن نٹ چین میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کرتے ہیں۔ عوامی جمہوریہ چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی طرف سے شائع کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس سال جنوری تا ستمبرچلغوزے کی چین کو برآمدات 47.69 ملین ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ڈاکٹر نور اللہ نے بتایا کہ چین کی چلغوزے کی درآمدات کا 42 فیصد سے زیادہ پاکستان سے ہے جو اسے پائن نٹ کا دوسرا بڑا برآمد کنندہ بنا رہا ہے۔ 2022 کے پہلے نو مہینوں میں، چین نے پاکستان سے 4,290 ٹن پائن نٹ درآمد کیے، جن کی مالیت تقریبا 48 ملین ڈالر ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چین نے اسی عرصے کے دوران دنیا بھر سے 15,253 ٹن پائن گری دار میوے درآمد کیے جن کی مالیت تقریبا 112.98 ملین ڈالر ہے۔ چین گزشتہ چند سالوں میں پاکستانی پائن نٹ کی اہم منڈی بن گیا ہے اور مقامی کاشتکار پڑوسی ملک سے اچھا منافع کما سکتے ہیں۔

چونکہ چینی حکومت نے پاکستان کے ساتھ لچکدار تجارتی پالیسیاں بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اس لیے پاکستان وبائی امراض کے دوران بھی چین کو بھاری مقدار میں پائن نٹ برآمد کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں پاکستانی پائن گری دار میوے کی چین کو برآمد پر کوئی ٹیرف نہیں ہے، اس لیے ہم انہیں مسابقتی قیمت پر فروخت کر سکتے ہیں۔ اس سال سیلاب کے نتیجے میں قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔ اور آگ جس نے دیودار کے ہزاروں درخت تباہ کر دیے جس کے نتیجے میں دیودار کی کمی ہو سکتی ہے۔ بڑی آمدنی حاصل کرنے کے لیے حکومت کو اس پھل کی پیداوار کو فروغ دینے پر توجہ دینی چاہیے جہاں اسے آسانی سے اگایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے پاس ذخیرہ کرنے کی اچھی سہولیات کا فقدان ہے کیونکہ خشک میوہ خراب نہیں ہوتااس طرح انہیں طویل عرصے تک ذخیرہ کیا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فیفا ورلڈکپ،فرانس کے مباپے اورمراکش کے حکیمی...

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس نے مراکش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ۔ فرانس نیسیمی فائنل میں مراکش کو دو صفر سے شکست دی ، فرانس کی جانب سے پہلا گول تھیو ہرنانڈس نے میچ کے پانچویں منٹ میں کیا ، دوسرا گول رینڈل کولوموآنی نے 79 ویں منٹ میں کیا۔ مراکش نے آخری چند منٹوں میں تابڑ توڑ حملے کیے مگر ناکام رہے اور میچ دوصفر سے فرانس کی جیت پر ختم ہوا۔ میچ کے بعد فرانس کے اسٹار فٹبالر مباپے اور مراکش کے کھلاڑی حکیمی کے درمیان شرٹس کا تبادلہ ہوا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا گیا کہ میچ کے بعد مباپے نے حکیمی کو گلے لگایا اور پھر دونوں کھلاڑیوں نے اپنی شرٹس ایک دوسرے کو دیں۔ بعدازاں مباپے نے حکیمی کی شرٹ پہن لی جبکہ حکیمی مباپے کی شرٹ پہنے ہوئے دیکھے گئے۔ یاد رہے کہ دونوں کھلاڑی کافی اچھے دوست اور فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین( پی ایس جی)کی جانب سے کھیلتے ہیں-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سیمی فائنل میں شکست کے باوجود مراکش کی ٹیم گ...

فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کے ہاتھوں شکست کے باوجود مراکش کے کھلاڑیوں نے گراونڈ میں سجدہ ریز ہوکر مداحوں کے دل جیت لیے۔ سیمی فائنل کے پہلے ہاف میں فرانس نے پانچ منٹ کے اندر ہی گول کرکے مراکش کی ٹیم پر پریشر بڑھا دیا تھا جبکہ دوسرے ہاف میں 79 ویں منٹ میں فرانس نے ایک اور گول داغ کر اپنی فتح یقینی بنائی، فرانس کے ہاتھوں میگا ایونٹ کے اہم میچ میں شکست کے باوجود مراکش کے کھلاڑیوں نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے گراونڈ میں سجدے کیے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کے بعد گراونڈ سے باہر جانے سے قبل مراکشی کھلاڑیوں نے پہلے اپنے فینز کا شکریہ ادا کیا اور پھر سجدہ ریز ہوئے۔ مراکش کے کھلاڑیوں کے اس عمل کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے ۔ واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں مراکش کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب اور افریقی ٹیم تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دورہ پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ کے 15 رکنی ٹیس...

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان کیلئے 15 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ کیویز بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان کیلئے ٹیم کی قیادت ٹم ساتھی کے سپرد کی گئی ہے جبکہ ٹام لیتھم نائب کپتان ہوں گے۔ سکواڈ میں لیگ سپنر اش سودھی کی چار سال بعد واپسی ہوئی ہے جبکہ بلیئر ٹکنر اور گلین فلپس کو بھی 15 رکنی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، ٹرینٹ بولٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر مائیکل بریسویل، ٹوم بلنڈیل، ڈیون کانوے، میٹ ہینری ،ٹام لیتھم، ڈیرل مچل ،ہینری نکولس، اعجاز پٹیل، کین ولیم سن ، نیل وینگر اور ول ینگ شامل ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا، پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 3جنوری سے ملتان سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ولیمسن کیویز ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے مستعفی، سا...

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کین ولیمسن نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفی دے دیا۔ کرکٹ کی معروف ویب سائٹ ای ایس پی این کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ولیمسن کی جگہ ٹم ساتھی کو نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ولیمسن ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ میں بلیک کیپس کی قیادت جاری رکھیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم میں گالف کا شوق...

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم میں گالف کا شوق بڑھنے لگا، وہ اکثر لاہور مین ڈیفنس رایا گالف کلب میں گالف کھیلتے ہیں۔ ملتان ٹیسٹ کے اختتام پر کراچی روانگی سے قبل کپتان بابر اعظم امپائر ماریس ایراسمس کے ہمراہ ملتان کے رومانزا گالف کورس پہنچے جہاں انہوں نے بھرپور وقت گزارا۔ بابر اعظم نے 18 ہولز مکمل کیے۔ انہوں نے گالف کورس کی تعریف کی اور انتظامیہ سے دوبارہ گالف کورس پر دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ آنے کا بھی کہا۔ کچھ عرصے سے دیکھا گیا ہے کہ کپتان بابر اعظم کو جب بھی وقت ملتا ہے وہ گالف کھیلنے کے لیے پہنچ جاتے ہیں، وہ لاہور میں ڈیفنس رایا گالف کلب میں گولف کھیلتے ہیں۔ بابر اعظم کے علاوہ سابق کرکٹرز میں بھی ان دنوں گالف کھیلنے کا بہت زیادہ شوق پایا جاتا ہے، وسیم اکرم، وقار یونس اور محمد حفیظ باقاعدگی سے گالف کھیلتے ہیں۔ قومی کرکٹرز کے علاوہ پاکستان میں موجود غیر ملکی کھلاڑی بھی گولف کورس میں وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔ ملتان ٹیسٹ کے بعد کراچی روانگی سے پہلے انگلش ٹیم نے گالف کورس پر وقت گزارا۔ ملتان ٹیسٹ شروع ہونے سے پہلے بھی انگلش کرکٹرز نے گالف کھیلی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کراچی ٹیسٹ، پاکستان اور انگلش ٹیم نے تیاریوں...

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے کراچی ٹیسٹ کے لئے تیاریوں کا آغاز کر دیا۔ پاکستان اور مہمان ٹیم انگلینڈ کے کھلاڑی کراچی میں شیڈول تیسرے ٹیسٹ میچ کی تیاری کے لئے پوری اسٹرینتھ کے ساتھ پریکٹس کے لئے سٹیڈیم پہنچے۔ نیشنل سٹیڈیم میں انگلینڈ ٹیم کے کوچ اور کھلاڑیوں نے پچ کا جائزہ لیا اور پریکٹس کی۔ کپتان بابر اعظم نے ہیڈ کوچ کے ہمراہ پچ کا معائنہ کیا جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے گرانڈ میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔ دونوں ٹیموں کے مابین کھیلی جانے والی 3 میچوں کی سیریز میں انگلش ٹیم کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ ہفتے سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انگلش نہیں آتی اور انگلش لینگویج کے لفظ سے ب...

کرکٹر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ انہیں انگلش لینگویج کے لفظ سے نفرت ہے لہذا اگر ہمیں انگلش نہیں آتی تو اس پر شرمندہ نہیں ہونا چاہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ مجھے انگلش نہیں آتی جب میں پرفارمر بنا ورلڈنمبر ون بنا توبڑے بندوں نے کہا کہ انگلش بولیں جس پر کہا کہ میری مرضی میں جو چاہے کروں، میں انگلش نہیں بولوں گا آپ نے میری مادری زبان میں انٹرویو کرنا ہے تو کرو اور میں کوئی شرمندہ بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں انگلش نہیں آتی تو شرمندہ نہیں ہونا چاہیے، جو ہم کررہے ہیں وہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے، یہ عام بندہ نہیں کررہا ہے ورلڈ نمبر ون کا نمبر نمبرون ہے، اس کے لیے دنیا کو ہونا چاہیے اس کو دنیا کے پاس نہیں جانا چاہیے۔ قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ انگلش لینگویج، مجھے اس لفظ سے نفرت ہے، کہ آپ کو انگلش نہیں آتی تو آپ برے ہیں آتی ہے تو آپ دنیا کے سب سے اچھے ہیں، آپ کا جو کیرئیر ہے وہ دنیا کا سب سے اچھا ہے، آپ کی میٹھی زبان ایسی چیز ہے جو آپ اس سے برا اور اچھا کام کرسکتا ہے، جتنا پیار محبت سے بولیں گے لوگ آپ سے محبت کریں گے، کرکٹ کیرئیر کو انگلش سے کیوں جوڑرہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

خیبرپختونخوا میں بھتہ واغوا کی وارداتوں پر پ...

خیبرپختونخوا میں بھتہ واغوا کی وارداتوں پر پی ٹی آئی تاجروں نے عمران خان کو خط لکھ دیا۔ بھتہ کی کالز، گھروں پر دستی بم حملوں اور بدامنی کی صورتحال سے تاجر شدید پریشان ہیں۔ انصاف ٹریڈرز ونگ سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے صوبے میں بیامنی پر چیئرمین عمران خان کو خط لکھ دیا۔ خیبرپختونخوا میں بھتہ اوراغوا کی وارداتوں پرصوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا۔ رہنما انصاف ٹریڈرز ونگ عاطف حلیم نے خط میں کہا کہ خیبرپختونخوا بالخصوص پشاور میں بھتہ وصولی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے، حال ہی میں سابق وزیر حاجی جاوید اور سینٹیر ہدایت اللہ کے گھروں پربم پھینکے گئے، امن وامان کی صورتحال غیر تسلی بخش ہوگئی ہے، میرے اپنے والد کو بھتہ نہ دینے پر 2016 میں قتل کیا گیا۔ خط میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت کے نوٹس میں لانیکے باوجود کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، پشاور کے شہری بھتہ اور اغوا کی وارداتوں پر پریشان ہیں، گزشتہ دنوں علاقہ گلبہار میں کسٹم افسر کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کردیا گیا، تاجرانصاف ونگ نے تاجروں کی ملاقات کیلئے عمران خان سے وقت مانگ لیا، صورتحال کو درست کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

منی لانڈرنگ ریفرنس، حمزہ شہباز کی حاضری معاف...

لاہور ہائیکورٹ نے شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ میں شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، حمزہ شہباز بیرون ملک ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوئے اور عدالت میں حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حمزہ شہباز بیٹی کے علاج کیلئے لندن میں ہیں اس لیے ان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔ بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورکرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 12 جنوری تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کو آپسی انتشار سے بچانے کی ضرورت ہے،...

ن لیگ کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو آپسی انتشار سے بچانے کی ضرورت ہے۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان ایسا ملک ہے جسے قدرت نے وسائل سے مالا مال کیا ہے، ہمیں ماضی سے سبق سیکھ کر خود کو درست سمت میں ڈالنا چاہیے، ہم تاریخ کے سامنے اپنے کندھوں پر بہت بوجھ اٹھا کر کھڑے ہوئے ہیں، سی پیک کی صورت میں پاکستان کو ایک گیم چینجر منصوبہ ملا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا صرف ایک ہی مشن ہے، پرائیویٹ سیکٹر کے راستے میں سرخ فیتے کو کاٹ کر ان کو آزاد کریں، پرائیویٹ سیکٹر کی انویسٹمنٹ سے ہی پاکستان آگے چل سکتا ہے۔ ہم نے سی پیک کو مذاق بنایا، سی پیک پر جھوٹے الزامات لگائے، ہم نے دوست ملک کو مجبور کیا کہ وہ ہاتھ کھینچ کر سائیڈ پر چلا جائے، آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم پاکستان کو آپس کے انتشار سے بچائیں۔ لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے پاکستان میں بہت بڑی تباہی ہوئی، ہمیں 1700 جانوں کا بڑا دکھ ہے، ہمیں سیلاب متاثرین کو دوبارہ کھڑا کرنا ہے، آج پوری دنیا پاکستان کی مدد کرنا چاہتی ہے، ہم پاکستان کے اندر سے میسج چلا رہے ہیں کہ کوئی پاکستان کی مدد نہ کرے، آج ہمیں مل کر سوا 3 کروڑ پاکستانیوں کے لیے سوچنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیراعلی پنجاب نے تونسہ شریف کو ضلع کا درجہ...

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کا جنوبی پنجاب کے حوالے سے ایک اور بڑا اقدام، تونسہ شریف کو ضلع کا درجہ دینے کی حتمی منظوری دے دی۔ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی سے ڈیرہ غازی خان کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں خواجہ شیرازمحمود، محمد خان لغاری، سیف الدین کھوسہ، سردار محمد محی الدین کھوسہ، جاوید اختر لنڈ، مخدوم رضا، علی رضا دریشک، رائے ظہور شامل تھے، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب محمد خا ن بھٹی بھی اس موقع پرموجود تھے۔ چودھری پرویز الہی نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے مطالبے پر تونسہ کو ضلع کا درجہ کیلئے فوری اقدام کیا ہے، 2005 میں تونسہ کو ضلع بنانے کا اعلان ایم این اے خواجہ شیراز کے بہت بڑے جلسے میں کیا تھا، اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اب تونسہ کو ضلع کادرجہ دینے کی حتمی منظوری بھی میں نے دی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تونسہ کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جانے پر اللہ تعالی کا شکر بجا لاتا ہوں، چند ماہ کے قلیل عرصے میں تونسہ پانچواں نیا ضلع ہے، قبل ازیں مری، وزیرآباد،تلہ کنک اور کوٹ ادو کو ضلع کا درجہ دیا جا چکا ہے۔ چودھری پرویز الہی نے کہا کہ ضلع بننے سے تونسہ کے انتظامی امور میں بہتری آئے گی، تعلیم، صحت اور دیگر سہولتوں میں اضافہ ہوگا، فیصلہ ارکان اسمبلی اور عوام کی سہولت کو مد نظر رکھ کر کیا ہے۔ ملاقات کے دوران اراکین اسمبلی نے تونسہ شریف کو ضلع کا درجہ دینے پر وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی سے اظہار تشکر کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کانگو میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری...

کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں بارش اورسیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک کانگو کے دارالحکومت کشاسا میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں 120 کے لگ بھگ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بارش اور سیلاب کے باعث دارالحکومت اور مرکزی بندر گاہ کو جوڑے والا ہائی وے بھی بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا ہے جسے 3 دن کیلئے بند کردی گیا ہے۔مقامی حکام کا کہنا تھا کہ کنشاسا میں کئی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں اور سڑکوں پر گڑھے پڑ گئے ہیں، بدترین تباہ کاری پر حکومت کی جانب سے پورے ملک میں 3 روزو سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آئی اے ای اے حکام کا دورہ جوہری مسائل کے حل...

ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ جوہری توانائی کے نگران ادارے(آئی اے ای اے) کے حکام کے دورہ ایران سے متنازع مسائل کو حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سربراہ ایرانی جوہری تنظیم محمد اسلامی نے بتایا کہ آئی اے ای اے کے حکام آیندہ دنوں میں ایران کا دورہ کریں گے۔محمد اسلامی کا کہنا تھا کہ آئی اے ای اے حکام کے دورہ کے دوران ملک میں موجود غیرعلانیہ مقامات پر پائے جانے والے یورینیم کے ذرات پر تعطل کو ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ بین الاقوامی ادارے کے حکام کے تہران کے دورے سے متنازع مسائل کو حل کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس نے کرسمس کے موقع پریوکرین میں جنگ بندی س...

روس نے کرسمس کے موقع پر یوکرین میں جنگ بندی کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے جبکہ قیدیوں کے تبادلے کے تحت امریکی شہری سمیت متعدد افراد کو رہا کیا جارہا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات نہیں ہو رہے تاہم یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے رواں ہفتے کہا تھا کہ " روس کو کرسمس کے موقع فوجوں کو پیچھے ہٹانا چاہیے تاکہ جنگ کے خاتمے کی طرف بڑھا جا سکے۔"اس کے جواب میں روسی حکام کا کہنا تھا کہ یوکرین پہلے روس کو پہنچنے والے نقصان کو تسلیم کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برطانیہ نے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہو...

برطانوی وزیراعظم رشی سنک نے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے تارکین وطن سے نمٹنے کے لیے پارلیمنٹ میں 5 نکاتی منصوبے پر تقریر کرتے ہوئے اپنا پالیسی بیان دیدیا۔عالمی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سنک نے کہا کہ بہت ہوگیا، اب غیر قانونی تارکین وطن کو واپس جانا ہوگا۔ ہم مزید اس بوجھ کے متحمل نہیں ہوسکتے۔رشی سنک نے کہا کہ پناہ گزینوں سے متعلق قانون اور نظام اب بیکار اور فرسودہ ہو چکا ہے جس میں تبدیلیاں ناگزیر ہوگئی ہیں کیوں کہ اب دشمن ریاستیں یورپی سرحدوں پر امیگریشن کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہیں۔وزیراعظم رشی سنک نے غیر قانونی امیگریشن سے نمٹنے کے لیے 5 نکاتی منصوبے سے متعلق بتایا کہ اولین طور پر انگلش چینل کو عبور کرنے والی چھوٹی کشتیوں کی نگرانی کے لیے قائم کیے جانے والے نئے یونٹ میں 700 اہلکار تفویض کیے جائیں گیعلاوہ ازیں البانیہ میں 400 برطانوی حکام تعینات کیے جائیں گے جو تارکین وطن کی درخواستوں پر غور کرنے کے مجاز ہوں گے اور ان تارکین وطن کو غیر استعمال شدہ پارکس، ہاسٹلز اور اضافی فوجی رہائش گاہوں میں سمیت مختلف ہوٹلوں میں 10 ہزار پناہ گزینوں کو ٹہرایا جائیگا،وزیراعظم رشی سنک نے مزید بتایا کہ برطانوی حکومت ایک قانون پاس کرے گی جو انگلش چینل عبور کرنے والے تارکین وطن کو اگلے سال کے اوائل میں برطانیہ میں قیام کرنے کا سد باب کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عراق میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں فوجی اف...

عراق میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں فوجی افسر ہلاک اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے نواحی علاقے میں فوجی گاڑی پٹرولنگ پر مامور تھی کہ اچانک زوردار دھماکا ہوگیا۔ دھماکے میں فوجیوں کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔دھماکا سڑک کنارے نصب ایک بم کے پھٹنے سے ہوا جس میں فوجی گاڑی میں سوار ایک کیپٹن موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ دو اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا،زخمیوں میں سے ایک اہلکار کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جو دھماکے کے بعد لگنے والی آگ میں بری طرح جھلس گیا تھا،تاحال کسی جماعت نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم اس علاقے میں داعش اور اس سے منسلک مقامی جماعتیں اپنے ٹھکانوں سے نکل کر سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتی رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فیس بک پوسٹس سے ایتھوپیا میں تشدد بڑھنے کے ا...

میٹا کے خلاف دائر ایک مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ فیس بک پر پرتشدد اور نفرت انگیز مواد پوسٹ ہونے سے ایتھوپیا میں خونی خانہ جنگی میں اضافہ ہوا۔13 دسمبر کو کینیا کی ہائی کورٹ میں ایتھوپیا کے 2 محققین اور کینیا کے انسانی حقوق کے گروپ Katiba Institute کی جانب سے یہ مقدمہ دائر کیا گیا،مقدمے میں کہا گیا ہے کہ فیس بک کے ریکومینڈیشنز سسٹم کے نتیجے میں ایتھوپیا میں پرتشدد پوسٹس میں اضافہ ہوا جس سے خانہ جنگی کی شدت بڑھ گئی،مقدمے میں عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا نیٹ ورک پر پرتشدد مواد تک رسائی کو محدود کرنے، کینیا میں moderation عملے میں اضافے اور تشدد سے متاثر افراد کے لیے 2 ارب ڈالرز کا فنڈ قائم کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں،مدعیان میں سے ایک Abrham Meareg ہیں، جن کا دعوی ہے کہ اکتوبر 2021 کی فیس بک پوسٹس کے باعث ان کے والد کا قتل ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اگر فیس بک کی جانب سے پوسٹس کی روک تھام کی جاتی تو میرے والد آج زندہ ہوتے۔ان کا کہنا تھا کہ 'میں فیس بک کو اس لیے عدالت میں لے جارہا ہوں تاکہ کوئی بھی میرے خاندان کی طرح متاثر نہ ہو، میں اپنے لاکھوں افریقی ساتھیوں کے لیے انصاف چاہتا ہوں اور اپنے والد کے قتل پر معذرت سننا چاہتا ہوں'۔مقدمے میں یہ بھی کہا گیا کہ کمپنی الگورتھم کی مناسب تربیت میں ناکام رہی جس کے باعث خطرناک پوسٹس کی شناخت نہیں ہوسکی۔دوسری جانب میٹا کے ایک ترجمان نے بتایا کہ تشدد پر اکسانے اور نفرت انگیز پوسٹس کے حوالے سے فیس بک اور انسٹاگرام میں قوانین موجود ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ ہم اس طرح کے مواد کو شناخت کرنے اور ہٹانے کے لیے بہت زیادہ سرمایہ کاری کررہے ہیں اور افریقی زبانوں سے واقف عملے کو بھرتی کیا گیا ہے تاکہ خطرناک مواد کو پکڑنا ممکن ہوسکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایران کو اقوام متحدہ کے کمیشن برائے خواتین س...

ایران میں زیرحراست لڑکی مہسا امینی کی موت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈان پر ایران کو اقوام متحدہ کیکمیشن برائے خواتین سے نکال دیا گیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی مظاہرین پر بدترین کریک ڈان کے خلاف ایران کی رکنیت ختم کرنے کے لیے کمیشن میں ووٹنگ ہوئی،ووٹنگ میں 29 ممالک نے ایران کی رکنیت ختم کرنے کے حق میں ووٹ دیا اور 8 ممالک نے مخالفت میں ووٹ دیا جب کہ 16 ممبران نے غیر جانبدار رہنیکا فیصلہ کیا،اکثریتی ووٹ آنے پر ایران کی کمیشن میں 4 سالہ رکنیت فوری طور پر ختم کردی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایلون مسک کے پرائیوٹ جہاز کو ٹریک کرنے والا...

ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ٹوئٹر جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک کے پرائیوٹ جہاز کو آن لائن ٹریک کرنے والا ٹوئٹر اکاونٹ معطل کردیا گیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر اکانٹ کو چلانے والے 20 سالہ نوجوان نے اپنے اکانٹ پر بتایا کہ @ElonJet اکانٹ معطل کردیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق امریکی نوجوان پروگرامر جیک سوینے نے ایک سافٹ ویئر بنارکھا ہے جو خودکار طریقے سے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ایلون مسک کے ذاتی جہاز کی نقل و حرکت کو ٹریک کرتا ہے اور یہ معلومات مذکورہ ٹوئٹر اکانٹ پر پابندی سے پوسٹ کی جاتی تھیں جس سے ساری دنیا ایلون مسک کے طیارے کی نقل و حرکت سے آگاہ رہتی تھی،گزشتہ ماہ ایک ٹوئٹ میں ایلون مسک نے کہا تھا کہ آزادی اظہار کے لیے وہ اپنے طیارے کی معلومات بتانے والے اکانٹ کو بھی بند نہیں کریں گے حالانکہ یہ ذاتی طور پر ان کی حفاظت کے لیے خطرہ ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی شہریت لینے کے امتحان کا طریقہ تبدیل ک...

امریکا کی شہریت لینے کے امتحان کا طریقہ تبدیل کرنے کا منصوبہ بنالیا گیا،رپورٹس کے مطابق امریکا کی شہریت لینے کا ٹیسٹ اب ملٹی پل چوائس کی بنیاد پر ہوگا، شہریت لینے کے خواہشمندوں کی انگریزی سے متعلق قابلیت جانچنے کا طریقہ بھی تبدیل ہوگا،امریکی شہریت لینے کے خواہشمندوں کو امتحان میں کامیابی کے لیے نیا مواد پڑھنا ہوگا،واضح رہے کہ شہریت ٹیسٹ میں امریکی تاریخ،حکومتی طریقہ کار سے متعلق امیدوار کی واقفیت اور امیدوار کی انگریزی بولنے،پڑھنے اور لکھنے کی صلاحیت بھی جانچی جاتی ہے،رپورٹس کے مطابق نئے ٹیسٹ میں انگریزی پڑھنے اور لکھنے کا طریقہ تبدیل نہیں کیا جائے گا البتہ نئے ٹیسٹ میں انگریزی بولنے کا طریقہ کار تبدیل کیا جائے گا،اس کے علاوہ نئے ٹیسٹ میں تصاویر دکھا کر امیدوار سے ان کے بارے میں با آواز بلند جواب مانگا جائے گا، تصاویر سے متعلق انگریزی الفاظ،جملے اور تراکیب کی بنیاد پر امیدوار کو جانچا جائے گا،رپورٹس کے مطابق ملٹی پل چوائس سوالات میں امیدوار کو 4 میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، امریکی شہریت کے لیے ملٹی پل چوائس امتحان ٹیبلیٹ پر دینا ہوگا جس میں امریکا سے متعلق معلومات پر مبنی سوالات میں 10 میں سے کم سے کم 6 پاس کرنا ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ماہ بعد انتخابات ہونے ہیں، صوبے میں گورنر را...

گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہا ہیکہ 6 ماہ بعد ملک میں انتخابات ہونے ہیں لہذا صوبے میں گورنر راج نافذ نہیں کرنا چاہتا۔ گورنرخیبرپختونخوا غلام علی نے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو ٹیلی فون کیا جس دوران ملک کی سیاسی صورتحال پرگفتگو کی کی گئی۔ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلی پنجاب کو گورنر ہاس آنیکی دعوت دی اور ساتھ ہی شکوہ کیا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے مبارک تک نہیں دی۔ اس موقع پر گورنر کا کہنا تھا کہ 6 ماہ بعد ملک میں انتخابات ہونے ہیں لہذا صوبے میں گورنر راج نافذ نہیں کرنا چاہتا۔ گورنر کے مطابق پرویز الہی نے کہا کہ کوشش کروں گا موجودہ سیاسی صورتحال کو بہتری کی طرف لے جاؤں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

قوم بیتابی سے عمران خان کے اعلان کی منتظر، ا...

وزیر ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا کامران خان بنگش کا کہنا ہے کہ قوم بے تابی سے عمران خان کے اعلان کی منتظر ہے۔ کامران بنگش نے کہا کہ شفاف الیکشن ہی ملک کے سیاسی و معاشی استحکام کا واحد حل ہے، قوم بے تابی سے عمران خان کے اعلان کی منتظر ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کا اشارہ ملتے ہی وزیر اعلی محمود خان اسمبلی تحلیل کر دیں گے، عوام عمران خان کو نااہل کرنے کی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دوسری جانب ترجمان وزیراعلی کے پی بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ نامکمل اسمبلی سے ترامیم منظور کر کے کرپشن معاف کرانیکی راہ ہموار کی گئی، امپورٹڈ حکمرانوں کا مقصد ہی صرف اپنیکیسز معاف کرانا تھا، عوام کے لوٹے ہوئے اربوں روپے معاف کرائے گئے۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ فکر نہ کریں، عمران خان دو تہائی اکثریت سے جلد اسمبلی میں واپس آئیں گے، اقتدار میں آکر عمران خان ان قومی چوروں کو پھر جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پولیس افسران تبادلوں کیخلاف کیس، سپریم کورٹ...

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے پولیس میں تبادلوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ عمران خان حملے کا مقدمہ سیاسی مداخلت کی وجہ سے درج نہیں ہوا تھا۔ پولیس افسران کے سیاسی بنیادوں پر تبادلوں کے خلاف کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے پولیس افسران کے قانون میں درج وقت سے پہلے تبادلوں سے روکتے ہوئے پنجاب اور کے پی حکومت کو پولیس آرڈر 2002 پر عملدرآمد کا حکم دیدیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ مقررہ وقت سے پہلے تبادلہ ناگزیر ہو تو وجوہات تحریر کی جائیں۔ کسی بھی افسر کو سینئر پولیس افسر کی مشاورت کے بغیر نہ ہٹایا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ سندھ اور بلوچستان میں بھی کیوں نہ گڈ گورننس کا یہی فارمولا اپنایا جائے؟۔ سپریم کورٹ نے پنجاب، پختونخوا، سندھ اور بلوچستان پولیس سے 10 سال میں تبدیل کیے گئے افسران کی فہرست طلب کرلی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیا پنجاب حکومت خود قانون پر عمل کرے گی یا عدالت حکم دے؟۔ صوبائی حکومت سے ہدایات لے کر آگاہ کریں۔ جرائم اور عدم تحفظ کی وجہ سے عوام متاثر ہو رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پولیس افسران کے تبادلے ایم پی اے کے کہنے پر نہیں ہونے چاہییں۔ قانون کے مطابق 3 سال سے پہلے سی پی او یا ڈی پی او کو ہٹایا نہیں جا سکتا۔ ڈی پی او اور سی پی او تعینات کرنا آئی جی کا اختیار ہے۔ کیا تمام تعیناتیاں آئی جی کرتے ہیں؟۔ قانون کے مطابق افسران کو قبل از وقت ہٹانے پر پابندی نہیں لیکن طریقہ کار پر عمل کیا جائے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اریمارکس دیے کہ تاثر ہے کہ پولیس کو حکومتیں سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔ قانون کے مطابق تو تحقیقاتی افسران کوپولیس کے دیگر کاموں سے الگ ہونا چاہیے۔ تحقیقاتی افسران کا الگ کیڈر ہونا چاہیے تاکہ وہ مکمل آزاد ہوں۔ پولیس میں تفتیشی مہارت نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے۔ ناقص شواہد پیش کیے جاتے سے جن سے ملزمان کو فائدہ پہنچتا ہے۔ پولیس ملزمان کو فائدہ دے گی تو مظلوم کہاں جائے گا؟۔

دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ پولیس افسران کے تبادلے مشاورت ہی سے ہو رہے ہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سیاسی مداخلت کی وجہ ہی سے عمران خان حملے کا مقدمہ درج نہیں ہو رہا تھا۔ سپریم کورٹ کو اندراج مقدمہ کا حکم دینا پڑا کیونکہ کئی دن گزر چکے تھے۔ پنجاب حکومت خود قانون پر عمل کرے تو عدالتی حکم کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ کے پی میں بھی قتل و غارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک میں وکلا کے قتل کے واقعات بھی بڑھ رہے ہیں۔ کے پی حکومت نے نوٹس کے باوجود پولیس تبادلوں کی رپورٹ جمع نہیں کرائی۔ عوام کے متاثر ہونے کی وجہ سے عدالت نے پولیس ٹرانسفر پوسٹنگ کا نوٹس لیا ہے۔ پولیس کی بے ربط ٹرانسفر پوسٹنگ سے سارا نظام متاثر ہوتا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے مزید سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پوری قوم کو صرف ایک کام آتا ہے اور وہ ہے پرا...

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے بس اڈوں کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ پوری قوم کو صرف ایک کام آتا ہے، اور وہ ہے پراپرٹی کا کام۔ وفاقی دارالحکومت میں بس اڈوں کی تعمیر سے متعلق ٹرانسپورٹرز کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کی، جس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے دوران سماعت کہا کہ شہر بنا دیا گیا لیکن نہ تو بس اڈے ہیں ،نہ عدالتیں، نہ ہی اسپتال۔ ہائیکورٹ کی ڈائریکشن کے 3 سال بعد بھی کوئی کام نہیں ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے عدالت کو جواب دیا کہ یہ ہماری نالائقی اور کوتاہی ہے۔ 2018 میں سی ڈی اے بورڈ نے منظوری دی تھی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ 2018 کے بعد آپ نے فائل کھولنے کی زحمت کیوں نہیں کی ؟۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے استدعا کی کہ 45 روز کا وقت دے دیں ،31 دسمبر کو بلدیاتی الیکشن بھی ہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ پتا نہیں بلدیاتی الیکشن ہونے بھی ہیں یا نہیں۔ آپ اپنے حصے کا کام ضرور شروع کریں۔ آپ ادارے کے ہیڈ ہیں ، آپ ایڈمنسٹریٹر ہیں،عوام کو سہولت فراہم کریں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پوری قوم کو بس ایک کام آتا ہے اور وہ ہے پراپرٹی کا کام۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت مارچ کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغانستان کی صورتحال ، دہشتگردی کے واقعات او...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال ، دہشتگردی کے واقعات اور مسئلہ کشمیر سے خطے کو مسائل کا سامنا ہے ، بھارت نے خطے میں اپنا تسلط قائم کرنے کیلئے دفاع پر بے پناہ بجٹ لگایا ، دنیا میں تیزی سے رونما ہونے والے تبدیلیوں سے خود کو اہم آہنگ کرنا ہوگا ، سیلاب میں ریلیف اور بحالی کے کاموں میں پاک بحریہ کا کردار قابل تعریف ہے ، نو آبادیاتی دور میں بحریہ کو علاقے میں تسلط قائم کرنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے ۔جمعرات کے روز لاہور میں پاکستان نیوی کالج وار میں پانچویں میرٹائم ورکشاپ کی تقریب کا انعقاد ہوا ، تقریب میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی شریک تھے ، تقریب میں صدر علوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا پاکستان کی سکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، افغانستان کی صورتحال ، دہشتگردی کے واقعات اور مسئلہ کشمیر سے خطے کو مسائل کا سامنا ہے ، بھارت نے خطے میں اپنا تسلط قائم کرنے کیلئے دفاع پر بے پناہ بجٹ لگایا ، انہوں نے کہا کہ ہمیں نوجوانوں کی ترقی پر توجہ دینی چاہیے ،

دنیا میں تیزی سے رونما ہونے والے تبدیلیوں سے خود کو اہم آہنگ کرنا ہوگا ، سیلاب میں ریلیف اور بحالی کے کاموں میں پاک بحریہ کا کردار قابل تعریف ہے ، نو آبادیاتی دور میں بحریہ کو علاقے میں تسلط قائم کرنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے ، پاکستان نے اپنے کم وسائل کے باوجود 40لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دی ، اخلاقیات کا درس ینے والے ممالک چند افراد کو بھی پناہ دینے سے قاصر ہیں، پناہ کیلئے آنے والے افراد کو سمندر میں ڈوبنے کیلئے چھوڑ دیا جاتا ہے ، دنیا کے اخلاقیات کا معیار دوہرا ہے ، روس اور یوکرین کی کشیدگی سے ترقی پذیر ممالک سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں، دنیا میں انسانیت سے محبت اورہمدردی کا جذبہ پروان چڑھنا چاہیے ، سرد جنگ کے باعث بھی انسانیت کو نقصان پہنچا ، ہمیں سخت محنت کو شعار بنانان چاہیے ، پالیسیوں پر مؤثر عملدرآمد کی ضرورت ہے ، پاکستان اور ویت نام کی 90ء کی وبائی میں مچھلی کی برآمد 400بلین ڈالر تھی ، آج ویت نام 110ارب ڈالر جبکہ پاکستان 550ڈالر برآمد کررہا ہے ، ہمیں آگے بڑھنے کیلئے نئے راستے تلاش کرنا ہیں ، وسائل سے استفادہ کرکے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے ، ہمیں اپنے نوجوانوں کی صلاحیت سے بھر پور استفادہ حاصل کرنا ہے ، دنیا میں ہنر مند افراد بالخصوص آئی ٹی کے شعبے میں تخلیقی صلاحیت کی ضرورت ہے ، فیصلہ سازی کے عمل کو تیز کرنا ہے ، معیشت کی بہتری کیلئے ملک سے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دادو،سیلاب کے 4 ماہ بعد بھی کاچھو کے مکین بے...

ضلع دادو کے علاقے کاچھو میں سیلاب کھیت کھلیان اور مکانات بہا لے گیا تھا چار ماہ بعد بھی کاچھو کے مکین بے سر و سانی کے عالم میں موسم کی سختی اور معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ سیلاب یوں تو سندھ کے وسیع علاقے کو تباہ کر گیا لیکن دادو کا علاقہ کاچھو تباہی کی ایک المناک داستان ہے، کھیت کھلیان سیلاب سے بچے نہ کچے پکے مکانات منہ زور سیلابی ریلوں کا مقابلہ کر پائے، کاچھو کے مکین آج بھی موسم کی سختیوں اور معاشی مشکلات کے سامنے بے بس اور حکومتی مدد کے منتظر ہیں۔ دوسری جانب سیلاب سے دادواور جوہی کی رابطہ سڑکیں مکمل تباہ ہوچکی ہیں، سڑکوں میں پڑے گہرے گڑھے سفر کو اذیت ناک بنا رہے ہیں، سیلاب کے بعد کاچھو بیماریوں کا گڑھ بن چکا ہے اور غذائی قلت سب سے بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔ سندھ حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے اقدامات کے دعوے تو کرتی ہے لیکن کاچھو کے مکین حکومتی وعدوں اور دعووں سے مایوس ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

صاف شفاف الیکشن اور نیوٹرل اسٹیبلشمنٹ دنوں م...

سابق صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ صاف شفاف الیکشن اور نیوٹرل اسٹیبلشمنٹ دنوں میں قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں، گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں سابق صوبائی وزیر داخلہ ورہنما پی ٹی آئی ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ کی اکسٹینشن کی وجہ سے سب سے بڑا نقصان اس تاثر کا قائم ہونا تھا کہ غالبا وہ سب کچھ ایک خاص افسر کو اگلا آرمی چیف بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔ صاف شفاف الیکشن اور نیوٹرل اسٹیبلشمنٹ دنوں میں قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ جو بھی اچھا رول ادا کرے گا ہمیشہ کے لئیے یاد رکھا جاے گا-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تحریک انصاف کے ممبر کو تنخواہ نہیں مل رہی ،...

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کل سپریم کورٹ میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی نہیں آ رہے لیکن تنخواہ لے رہے ہیں، یہ حکومتی جھوٹ تھا مستعفی ممبران کی تنخواہیں معطل ہیں، گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات وپی ٹی آئی کے صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کل سپریم کورٹ میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی نہیں آ رہے لیکن تنخواہ لے رہے ہیں، جج صاحبان کو میڈیا پر آنے والی ہر خبر کو پہلے تصدیق کے عمل سے گزارنا چاہئے حقیقت یہ ہے کہ یہ ایک اور حکومتی جھوٹ تھا مستعفی ممبران کی تنخواہیں معطل ہیں اور کسی ممبر کو تنخواہ نہیں مل رہی ،آج اسپیکر کو خط لکھا جا رہا ہے اور کہا ہے کہ وقت بتائیں کب ممبران اسمبلی اپنے استعفوں کی تصدیق کیلئے ایک بار پھر آپ کے پاس آئیں تا کہ نیا انتخابی عمل شروع کیا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

رانا ثناء اللہ اور مریم اورنگزیب کی میرانشاہ...

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میرانشاہ میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے حوالدار محمد امیر اور شہری کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ، وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ دشتگردی کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں ، دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، پوری قوم سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے میرانشاہ دھماکے کی مذمت کی ،وزیرداخلہ نے حوالدار محمد امیر اور شہری کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ، وفاقی وزیر داخلہ رانثا اللہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال پر تشویش ہے ، دہشتگردی کا پیچھا کریں گے ، ان کے مذموم مقاصد کا ناکام بنائیں گے ، سکیورٹی فورسز دہشتگرد کارروائیوں کا قلعہ قمہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ، پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ، دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران جو بھی اعلان کرے، 17 تاریخ کو لبرٹی چو...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 17 تاریخ کو عمران خان جو بھی اعلان کریں گے، میں لبرٹی چوک میں موجود ہوں گا۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ میرا ٹوئٹر اکاونٹ چند روز سے بند ہو گیا ہے، امید ہے جلد کھل جائے گا۔ اس حساس وقت میں ملک نہایت گھمبیر، تشویش ناک اور خوفناک حالات سے دوچار ہو رہا ہے، معیشت دم توڑ رہی ہے جو کہ قومی سلامتی کی ضامن ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں کوشش کروں گا کہ عوام تک حق، سچ اور حقیقت کی بات پہنچاں، پاکستان ان شا اللہ رہتی دنیا تک قائم رہے گا، پاکستان کے پاس نوجوانوں کا ایک سمندر ہے، نوجوانوں کا سمندر اپنے ملک پر اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 17 تاریخ کو عمران خان جو بھی اعلان کریں گے، جو بھی تاریخ دیں گے، میں لبرٹی چوک میں موجود ہوں گا، میری پوری کوشش ہے کہ پاکستان میں استحکام ہو، سیاسی عدم استحکام ختم ہو، پاکستان آگے بڑھے اور اس ملک میں جلد از جلد الیکشن ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گوادر میں پہلی بار ''فنانشل لٹریسی گالا'' کا...

گوادر میں پہلی بار ''فنانشل لٹریسی گالا'' کا انعقاد کیا گیا جس میں گوادر کے نوجوانوں کو مالیاتی اداروں اور مالیاتی آلات کے طریقہ کار، کے بارے میں زبردست معلومات فراہم کی گئی ہیں۔گوادر پرو کے مطابق گوادر یونیورسٹی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے تعاون سے فنانشل لٹریسی گالا کا انعقاد کیا جس میں گوادر کے نوجوان مرد و خواتین تعلیم یافتہ افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ گوادر پرو کے مطابق اس تقریب میں مختلف بینکوں نے شرکت کی اور اپنے اسٹالز آویزاں کیے اور نوجوانوں کو ان کے پیش کردہ مالیاتی اداروں اور مالیاتی آلات کے بارے میں آگاہ کیا۔ مختلف سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء نے دلچسپی ظاہر کی اور سٹالز کا دورہ کیا۔ گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر سیمینار ہال میں فنانشل لٹریسی لیکچرر سیشن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد نے کی۔

پروفیسر ڈاکٹر منظور احمد نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور فنانشل لٹریسی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سیشن کا آغاز کیا۔ بعد ازاں اسٹیٹ بینک کے ایریا کوآرڈینیٹر محمد اقبال نے سامعین سے فنانشل لٹریسی اور اسٹیٹ بینک کے پروگراموں اور سرگرمیوں کے بارے میں خطاب کیا۔ گوادر پرو کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر جان محمد ڈین، فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز، کامرس اینڈ سوشل سائنسز نے فنانشل لٹریسی اور معاشی ترقی کے ساتھ اس کے تعلق پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اور جو نتائج پروفیسر نے سامعین کے ساتھ شیئر کیے وہ شرکاء کے لیے فنانشل لٹریسی کی مزید سمجھ حاصل کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوئے۔ گوادر پرو کے مطابق سیشن کے اختتام پر پرو وائس چانسلر یو جی پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کی جانب سے معزز مہمانوں کو یونیورسٹی کی یادگاری شیلڈز پیش کیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چائنا ٹوڈے ورکشاپ کا انعقاد ، پاک چین بھائی...

یونیورسٹی آف پشاور کے چائنا سٹڈی سنٹر (سی ایس سی) نے ''چائنا ٹوڈے'' کے عنوان سے ایک ہفتہ کی ورکشاپ کا کامیابی سے انعقاد کیا جس میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) اور چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) سمیت مختلف موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔ گوادر پرو کے مطابق چائنا ٹوڈے'' کا انعقاد پشاور یونیورسٹی کے سی ایس سی کانفرنس ہال میں کیا گیا جس میں اختتامی سیشن کے علاوہ پانچ سیشنز بھی شامل تھے۔ گوادر پرو کے مطابق نامور مقررین/اسکالرز کی طرف سے چھ پریزنٹیشنز پیش کی گئیں جن میں ''عوامی جمہوریہ چین کی معیشت''، ''عوامی جمہوریہ چین کا آئین''، ''عوامی جمہوریہ چین میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی''، '' عوامی جمہوریہ چین کا جغرافیہ'' ''، ''چین کی تاریخ''، ''پاک چین تعلقات''، ''بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) سمیت مختلف موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔

گوادر پرو کے مطابق ورکشاپ میں ایم فل اور پی ایچ ڈی طلباء کی ایک بڑی تعداد نے آن لائن اور آف لائن دونوں طرح شرکت کی۔ پاکستان کے علماء کرام شرکاء نے قیمتی پیشکش سے فائدہ اٹھایا اور چین کے بارے میں بہت کچھ سیکھا۔ گوادر پرو کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر زاہد انور پرو وائس چانسلر اور ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز اور ڈائریکٹر سی ایس سی نے عالمی اور علاقائی تناظر میں چین کی عصری ترقی کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بی آر آئی اور سی پیک پر بھی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ چین کا بی آر آئی منصوبہ تمام ممبر ممالک کے لیے جیت کے ماڈل پر مبنی ہے۔ پاکستان کو سی پیک سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کوریڈور کا مقصد پورے ملک میں لوگوں کی فلاح و بہبود کو بڑھانا اور طویل مدتی خوشحالی اور استحکام لانا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انور نے تمام شرکاء کو مبارکباد دی اور شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے جنہوں نے اپنی ایک ہفتہ کی ورکشاپ ''چائنا ٹوڈے'' کامیابی سے مکمل کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گوادر میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ اختتام پذیر

گوادر پورٹ کے امکانات اور چیلنجز کے علاوہ سمندری مسائل اور سماجی و اقتصادی زندگی اور قومی سلامتی پر اثرات کے موضوع پر 2 روزہ گوادر میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی۔ تمام اسٹیک ہولڈرز نے گوادر اور گوادر بندرگاہ کی حفاظت کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے اور ترقی کو ہموار رکھنے کے لیے مل کر کام پر اتفاق کیا ۔گوادر پرو کے مطابق پاک بحریہ کی چھتری تلے منعقد ہونے والی ورکشاپ میں میڈیا، تھنک ٹینکس، بزنس کمیونٹی اور اراکین قومی اسمبلی کے 45 ارکان نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ گوادر پورٹ میں حد تک ڈیلیور کرنے کی بے پناہ صلاحیت ہے اور اگر بیوروکریٹک کی غیرضروری جانچ پڑتال کی گئی تو ترقی کی رفتار مکمل طور پر ختم ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر فری زونز بین الاقوامی ایس او پیز کے مطابق تمام تر ترجیحی علاج سے مستفید ہونے کے مستحق ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی او پی ایچ سی کے چیئرمین چنگ باو چونگ اور جی پی اے نے گوادر پورٹ اور فری زون کی ترقی کے لیے اپنے وسائل کو بروئے کار لانے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ گوادر پرو کے مطابق جی پی اے کے چیئرمین پسند خان بلیدی نے ان رکاوٹوں اور غیر ضروری ادارہ جاتی چیکوں پر روشنی ڈالی جو کئی منصوبوں کے بروقت نفاذ میں رکاوٹ ہیں۔ بلیدی نے مزید کہا کہ روایتی کمانڈ اینڈ کنٹرول سروس اور ڈیلیور حکمت عملی سے گورننس اور بیوروکریٹک نظام کو از سر نو تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں