• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

بھارت، گرل فرینڈ کی دوسرے لڑکے سے شادی سے د...

بھارت میں گرل فرینڈ کی جانب سے دوسرے لڑکے سے شادی کرنے پر ایک نوجوان نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی،بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے ضلع بھلوارا میں 17سالہ نوجوان نے گرل فرینڈ کی جانب سے دوسرے لڑکے سے شادی کرنے پر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان نے مہاتما گاندھی اسپتال میں خود کو گولی ماری، اسپتال میں موجود افراد اسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے لیکر گئے، بعد ازاں نوجوان کو دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شام میں امریکی کمانڈوز کا خصوصی آپریشن، داعش...

شام میں امریکی حملے میں داعش کے 2 سرکردہ رہنما ہلاک ہو گئے،تفصیلات کے مطابق امریکی اسپیشل آپریشنز فورسز نے اتوار کی صبح شمال مشرقی شام میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف ایک ہیلی کاپٹر حملہ کیا، جس میں دو رہنماں کو ہلاک کیا گیا،امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق حملے میں داعش کے ایک عہدیدار انس سمیت ایک اہم رکن کو نشانہ بنایا گیا، داعش کے عہدیدار کے بارے میں امریکا کا کہنا تھا کہ وہ شام میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے،پینٹاگون کی سنٹرل کمانڈ، جو شام میں امریکی فوجیوں کی نگرانی کرتی ہے، نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ اس مشن کا اصل ہدف شام میں داعش کا ایک صوبائی عہدے دار تھا جسے نوم ڈی گورے انس کے نام سے جانا جاتا ہے،امریکی حکام نے بتایا کہ امریکی کمانڈوز نے کئی ہفتوں سے مشن کی منصوبہ بندی کی تھی لیکن خراب موسم کی وجہ سے آپریشن میں تاخیر ہوئی،حکام نے بتایا کہ موسم صاف ہونے کے بعد، دو ہیلی کاپٹروں میں پرواز کرنے والے کمانڈوز نے انس کو اس کے کمپائونڈ میں پکڑنے کی کوشش کی، لیکن تھوڑی دیر بعد ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں وہ اور ایک ساتھی مارے گئے،پینٹاگون نے کم خطرے والے ڈرون آپریشن استعمال کرنے کی بجائے انس کو زندہ پکڑنے یا مارنے کے لیے کمانڈوز بھیجے، اس سے اس آپریشن کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے،سنٹرل کمانڈ کے ترجمان کرنل جوزف بکینو نے بیان میں کہا کہ ان عہدے داروں کی موت سے دہشت گرد تنظیم کی مشرق وسطی میں مزید منصوبہ بندی کرنے اور حملوں کی صلاحیت متاثر ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ناسا کے خلائی جہاز کی زمین پر واپسی کی ویڈیو...

ناسا کا خلائی جہاز اورین کیپسول چاند مشن سے واپسی پر اتوار کے روز بہ حفاظت زمین پر اتر گیا،تفصیلات کے مطابق چاند مشن سے واپس آنے والے ناسا خلائی جہاز کو زمین کی فضا میں داخل ہوتے ہی آگ لگ گئی تھی، تاہم چاند مشن آرٹیمس 1میں شامل اورین اسپیس کرافٹ چاند کے گرد آخری پرواز کے بعد کیلیفورنیا میں باجا کے ساحل پر بہ حفاظت اتر گیا،اورین کیپسول چاند کے گرد 25دن کا سفر مکمل کرنے کے بعد واپس پہنچا ہے، ناسا کا کہنا ہے کہ زمین کی فضا میں داخل ہوتے ہی کیپسول پر آگ لگ گئی تھی، تاہم 3پیراشوٹس کی مدد سے اورین کیپسول کو بحرالکاہل کے کیلیفورنیا جزیرہ نما میں اتار لیا گیا،بحر الکاہل کی طرف آتے ہوئے، اورین کیپسول نے اس کارکردگی کا مظاہرہ کیا جسے اسکپ انٹری کے نام سے جانا جاتا ہے، یہ ایک نئی تکنیک ہے جسے سائنس دانوں نے خلائی جہاز کو بہ حفاظت زمین پر اتارنے کے لیے بنائی ہے، اورین کیپسول نے تاریخ میں پہلی بار کسی انسانی خلائی جہاز کے لیے اس تکینیک کا استعمال کیا، یہ تدبیر بحرالکاہل میں اپنے لینڈنگ کی جگہ کی نشان دہی کرنے کے لیے بنائی گئی ہے،اس تکنیک کے تحت خلائی جہاز زمین کے اوپری ماحول میں جیسے ہی غوطہ لگاتا ہے، یہ اس ماحول اور کیپسول کے لفٹ کو ایک ساتھ استعمال کرتے ہوئے زمین کے اس اوپری ماحول سے واپس باہر چلا جاتا ہے، اور اس کے بعد پیراشوٹس کے ساتھ واپس نیچے آتا ہے،اب جب کہ اورین بحفاظت زمین پر واپس آ چکا ہے، ناسا ان تمام اعداد و شمار کا جائزہ لینا شروع کرے گا جو خلائی جہاز نے خلا میں اپنے 1.4ملین میل کے سفر کے دوران جمع کیا ہے، اور آرٹیمیس II کی تیاری شروع کر دے گا،آرٹیمس ٹو وہ مشن ہے جو 2024 کے لیے شیڈول کیا گیا ہے، اس مشن میں انسانی خلا بازوں کو اورین خلائی جہاز پر اڑتا ہوا دیکھا جائے گا، اور اس کے بعد 2025یا 2026کے اوائل میں (1972کے اپالو پروگرام کے بعد سے)چاند پر اپنی پہلی لینڈنگ کو انجام دے گا۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وینس، پانی میں تیرتے شہر کی سڑکوں پر سیلاب،...

پانی میں تیرتے وینس کی گلیوں میں سیلاب آگیا، سیاحوں کو اٹلی کے تاریخی شہر میں حفاظتی انتظامات کے ساتھ سیر کی ہدایت کر دی گئی،وینس کے علاقے سینٹ مارک اسکوائر میں سمندری لہر چھ فٹ بلندی تک پہنچ گئی جس سے پانی شہر کی سٹرکوں پر بھی آگیا، شہریوں نے حفاظتی انتظامات کے ساتھ سیلاب میں ڈوبے شہر کی سیر کی،اٹلی میں جاری اونچی لہروں کا سیزنایکو آلٹا جاری ہے، 1966کے بعد پہلی بارمعمول سیزیادہ چھ فٹ بلند لہر آئی جس سے شہر کو بچانے کیلئے لگائی شیشے کی رکاوٹوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایرانی کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پر، ایک ڈا...

ایرانی کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، ایک ڈالر کی قیمت 3لاکھ 70ہزار ریال سے زائد ہوگئی،مھسا امینی کی ہلاکت کے بعد کریک ڈان، روس سے تعلقات اور مغربی پابندیوں کی وجہ سے ایران کی کرنسی امریکی ڈالر کے مقابلے میں تاریخ کی بدترین سطح پر پہنچ گئی،کرنسی مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 2900ریال اضافے کے بعد 3لاکھ 70ہزار 200ایرانی ریال تک پہنچ گئی،بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق 16ستمبر 2022کو مھسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت اور ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کے خلاف کریک ڈائون کے بعد سے ایرانی کرنسی کی قدر میں 13.8فیصد کمی ہوئی ہے،معاشی ماہرین کے مطابق ایرانی ریال کی تیزی سے کم ہوتی قدر حکومت کے لیے تشویشناک ہے کیونکہ اگر یہی صورت حال رہی تو پھر معاملات سنگین ہوجائیں گے۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی حکام نے ترکیہ کے زائرین حج کیلئے کورون...

سعودی عرب نے ترکیہ کے مذہبی زائرین کیلئے کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کی شرط منسوخ کردی،غیرملکیمیڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے ترکیہ سے سفرکرنے والے مذہبی زائرین کے لیے کووڈ-19کی ویکسین لگوانے کی شرط کومنسوخ کردیا ہے،حکام کی جانب سے ترکیہ سے آنے والے زائرین کو مملکت میں داخلے پر عمر کی پابندیوں سے بھی مستثنا قرار دے دیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کا اعلان گزشتہ روز ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں سعودی اور ترک حکام درمیان مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا ہے،سعودی وزیرحج وعمرہ توفیق الربیعہ نے کہا کہ الحرمین الشریفین اور دیگرمذہبی مقامات کے ارد گرد بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے عازمینِ حج وعمرہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ایڈجسٹ کیا جائے گا،انکا مزید کہنا تھا کہ ستمبرمیں شروع ہونے والا آن لائن نوسک پلیٹ فارم زائرین کے لیے ویزا، نقل وحمل اوررہائش کے عمل کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یو اے ای میں غیرمسلم شہریوں کی ذاتی حیثیت سے...

متحدہ عرب امارات نے غیرمسلم شہریوں کی ذاتی حیثیت سے متعلق ایک نیا قانون جاری کیا ہے جو کہ فروری 2023سے نافذ العمل ہوگا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق اماراتی حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ نئے قانون کا اجرا ملکی قانون سازی کے نظام کے ارتقا اور اگلے 50سال کے لیے اس کی کوششوں اور امنگوں کی تائید کرنے اور رواداری، بقائے باہمی ،خاندانی استحکام اورآبادی کے تنوع کی منزل کے طور پر اپنی قیادت کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے،رپورٹ کے مطابق قانون میں شامل کی گئیں دفعات شادی کی شرائط اور طلاق کے طریقہ کار کی وضاحت کرتی ہیں جبکہ قانون میں طلاق کے بعد بچوں کی تحویل کے حوالے سے بھی معاملات کو وضع کیا گیا ہے،رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ قانون کے مطابق خواتین کو گواہی، وراثت میں حق، طلاق دائر کرنے کا حق اور بچوں کی تحویل کے حوالے سے مردوں کے مساوی حقوق دئیے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عراق ، عالمی کتب میلے میں 8لاکھ کتابیں نمائش...

عراق کے دارالحکومت بغداد میں عراقی فلسفی ہادی الاوی سے موسوم عالمی کتب میلے میں کتابوں کی نمائش کامیابی سے جاری ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں برس کے کتب میلے کو عراقی فلسفی، مورخ اور ماہر لسانیات ہادی الاوی سے موسوم کیا گیا ہے جبکہ کتب میلے میں 8لاکھ کتابیں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں،کتب میلے کے دوران نمائش کیلئے پیش کی جانے والی کتابوں کے مصنف اپنی دستخط شدہ کتابیں تقسیم کریں گے، شاعری پڑھی جائے گی اور فن پاروں کی نمائش بھی ہو گی،رپورٹس کے مطابق بغداد میں منعقدہ کتب میلے میں 6لاکھ سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے جبکہ 20ممالک کے 350 ناشرین حصہ لے رہے ہیں،خیال رہے کہ عراق کے وزیراعظم محمد شیعہ السوڈانی نیعراقی دارالحکومت بغداد میں عالمی کتب میلے کا افتتاح 7 دسمبر کو کیا تھا جو کہ 18دسمبر تک جاری رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روم کے بار میں مسلح شخص کی جھگڑے کے دوران فا...

اٹلی کے دارالحکومت روم میں مسلح شخص نے ذاتی تنازع پر فائرنگ کر کے تین خواتین کو ہلاک اور چار افراد کو زخمی کر دیا، فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیا،اطالوی میڈیا کے مطابق 57سالہ مسلح شخص نے بار میں میٹنگ کرتے مقامی اپارٹمنٹ ایسوسی ایشن کے ارکان پر فائرنگ کی،رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 3 خواتین ہلاک اور 4 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،اطالوی میڈیا کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے بعد مسلح شخص کو حراست میں لے لیا گیا، مسلح شخص کا اپارٹمنٹ ایسوسی ایشن سے ذاتی تنازع چل رہا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یو اے ای اور اسرائیل نے جامع اقتصادی شراکت د...

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے کی توثیق کر دی،اماراتی وزیر مملکت برائے غیر ملکی تجارت ثانی الزیودی کا کہنا تھا کہ رواں برس اسرائیل اور امارات کے درمیان دو ارب ڈالرز کی تجارت ہوئی ہے، دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے سے اس پیش رفت میں اضافہ ہوگا،اماراتی وزیر ثانی الزیودی کا سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہنا تھا کہ اسرائیل امارات کے درمیان رواں برس کی تجارت پچھلے سال سے ایک سو چودہ فیصد زیادہ ہے، آزاد تجارتی معاہدے سے یہ پیشرفت اور بڑھے گی، یاد رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات جدید ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی اور خوراک کے شعبوں میں مواقع پیدا کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ 2022 پشاور ہائی ک...

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ 2022 پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔ رپورٹ کے خلاف ایڈوکیٹ شبیر حسین نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق رپورٹ میں لکھا ہے کہ خیبر پختونخوا کی عدالیہ کا کرپشن میں پہلا نمبر ہے، رپورٹ مفروضوں، بد نیتی پر مبنی اور عدالیہ کی ساکھ کو نقصان پہچانے کی کوشش ہے۔ استدعا کی گئی کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے خلاف توہین عدالت کے تحت کارروائی کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ن لیگ کو ورکرز کنونشن سے اپنی سیاسی حیثیت کا...

تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ کو پنجاب میں ہونے والے ورکرز کنونشن سے اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہو گیا ہوگا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ سیالکوٹ اور راولپنڈی میں کروڑوں روپے خرچ کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ چند سو لوگوں کے اجتماع اور کشمیر کے انتخابات میں بدترین شکست ن لیگ کی غیر مقبولیت کی گواہی دے رہی ہے، اسی لئے حکمران الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔ ن لیگ کو پنجاب میں ہونے والے ورکرز کنونشن سے اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہو گیا ہوگا۔ اپنے ایک اور ٹوئٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ تمام صوبائی اکائیوں کے وزرا اعلی اور وزرائے خزانہ کی پریس کانفرنس موجودہ نظام کی نان فنکشنیلیٹی کا اظہار ہے۔ آئین کے تحت وفاق صوبوں اور اکائیوں میں ٹیکس سے جاری رقوم ٹرانسفر کرنے کا پابند ہے لیکن صوبوں کو فنڈز ٹرانسفر نہیں ہو رہے، یہ بحران بڑھتا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کے پی حکومت صوبائی امن اور سیاسی رہنماں کو م...

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت امن و امان اور سیاسی رہنماں کو ملنے والی دھمکیوں پر توجہ دے۔ اے این پی کے صوبائی صدر کو ملنے والی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایمل ولی خان سے یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ایمل ولی خان کو ملنے والی دھمکی کو سنجیدگی سے لے اور ان کی سکیورٹی یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی کے قائدین اور کارکنوں نے دہشت گردی کے خلاف عظیم قربانیاں دی ہیں۔ انہیں ملنے والی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ ایمل ولی خان اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے تمام وفاقی و صوبائی وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، اس پر ہم پہلے بھی توجہ دلا چکے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا ،اسلام آباد میں جھوٹ کی سیاست کرنے کے بجائے سیاسی قائدین کو ملنے والی دھمکیوں اور امن و امان کی صورتحال پر توجہ دیں۔ وفاقی حکومت ایمل ولی خان کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

غیرانسانی و غیر قانونی طرز عمل سے نفرتوں میں...

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ غیر انسانی و غیر قانونی طرز عمل سے نفرتوں میں مزید اضافہ ہوگا، اس وقت ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے۔ اپنے ایک بیان میں رہنما تحریک انصاف علی زیدی نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ کیا جانے والا سلوک قابل مذمت ہے، پی ٹی آئی امپورٹڈ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کا بہادری سے مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ریاستی فاشزم کے خلاف سب کو آواز بلند کرنا ہوگی، پاکستانی عدالتوں کا امتحان ہے کہ وہ قانون اور آئین کے مطابق فیصلے کریں گی-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سینیٹر شیری رحمان کی چمن میں افغان بارڈر سے...

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور سینیٹر شیری رحمان نے چمن میں افغان بارڈر سے ہونے والی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ چمن میں افغان بارڈر سے فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ فائرنگ میں شہید ہونے والے 5 شہریوں کے لواحقین سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمی ہونے والے 17 شہریوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔ واضح رہے کہ افغانستان کی جانب سے بھاری ہتھیاروں اور مارٹر سے حملے کے دوران بلوچستان میں 6 افراد شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان فورسز نے بلوچستان کے علاقے چمن میں شہری آبادی پر توپ خانے، بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے شدید فائرنگ کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نائن زیر و اسلحہ برآمدگی کیس، متحدہ کارکنان...

سندھ ہائیکورٹ نینائن زیر و اسلحہ برآمدگی کیس میں متحدہ کارکنان کی بریت کیخلاف اپیلیں مسترد۔ متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو سے دھماکا خیز مواد کی برآمدگی کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے کیس میں ایم کیو ایم کارکنان کی بریت کے خلاف سرکار کی اپیل پر فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے فیصل موٹا، عبید کے ٹو، فرحان ملا اور دیگرکی بریت کے خلاف سرکار کی اپیل مسترد کر دی۔ عدالت نے 13 ملزمان کی سزاوں میں اضافے کے لئے رینجرز کی درخواستیں بھی مسترد کر دیں۔ پراسیکیوشن کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے 13 کارکنان کو مختلف سزائیں سنائی تھیں جب کہ دھماکا خیز مواد کیس میں نادر شاہ سمیت 14 ملزمان کو بری کیا تھا۔ عدالت نے ملزم فیصل موٹا کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 10 سال قید اور ملزم فرحان شبیر ، عبید کے ٹو اور عابد کو 8 ،8 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ غیر قانونی اسلحہ کیس میں سزاں میں اضافے اور بریت کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پروین رحمان قتل کیس، اعظم سواتی کا ذکر،آئی ج...

سندھ ہائی کورٹ میں پروین رحمان قتل کیس کی سماعت کے دوران اعظم سواتی کیس کا ذکر بھی ہوا جس میں عدالت نے آئی جی کو اعظم سواتی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم کے خلاف بھی کیسز بن رہے ہیں ، جسٹس کے کے آغا نے سوال کیا کہ اعظم سواتی کے خلاف ایک ہی الزام میں کئی مقدمات کیسے درج ہوئے ہیں ؟ جسٹس کریم خان آغا نے کہا کہ سابق وزیراعظم سیاسی انتقام کی بات کر رہے ہیں، اعظم سواتی ایک سینیٹر ہیں ان کے خلاف کیسز کیسے ہو رہے ہیں؟ بتائیں، ایک واقعے کی ایک سے زائد ایف آئی آرز کیسے درج ہو رہی ہیں؟

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاک افغان بارڈر کشیدگی، سکیورٹی کے باعث آمدو...

پاک افغان بارڈر پر کشیدگی کے باعث سکیورٹی ہائی الرٹ، بارڈر ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند کر دیا گیا۔ سرحدی شہر چمن میں افغان سکویرٹی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق اور زخمی ہونے والے شہریوں کو کوئٹہ منتقل کیر دیا گیا ہے ، دو جاں بحق افراد کی لاشیں اور دس زخمی سول ہسپتال پہنچائی گئے۔ جاں بحق افراد میں بارہ سالہ بچہ بھی شامل ہے ؛ دو بچوں سمیت دس زخمی سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شہباز کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پہلے سرنڈر...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلیمان شہباز کو سرنڈر کرنے تک گرفتاری سے روکنے کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ حکمنامے میں واضح کیا گیا کہ سلیمان شہباز کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پہلے سرنڈر کرنا ہو گا، سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت پیشی ضروری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغان حکومت سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کے واقع...

وزیراعظم شہباز شریف نے افغان عبوری حکومت سے مطالبات کیا ہے کہ سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعات روکے جائیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز چمن بارڈر پر افغان بارڈر فورسز کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ سے کئی پاکستانیوں کی شہادت اور ایک درجن سے زائد شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ افغان عبوری حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نئے انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہ...

وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے کہا ہے کہ نئے انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، فوج نے نہیں۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سلیمان شہباز نے کہا کہ عمران خان کا بیان نئے آرمی چیف کو متنازع بنانے کی گھٹیا اور مذموم کوشش ہے، نیوٹرل کو جانور کہنے والے سازشی کا یہ بیان تازہ ڈھونگ ہے، عمران خان بتائے جنرل باجوہ کو تاحیات ایکسٹینشن کی پیشکش کیوں کی؟ کیا یہ امربالمعروف تھا؟۔ سلیمان شہباز نے اپنے بیان میں سابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ اقتدار سے چمٹے رہنے کے لئے تاحیات ایکسٹینشن کی آفرز کرنے والا فتوے نہ دے، گھڑی چور اور توشہ خانہ کا لٹیرا امربالعروف اور ریاست مدینہ جیسے پاک نام لینے کی جرات نہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ امربالمعروف پر عمل کرتے تو بشری بی بی اور فرح گوگی کو اپنا فرنٹ مین نہ بناتے، شہدا کے خلاف غلیظ مہم نہ چلاتے۔ سلیمان شہباز نے کہا کہ امربالعروف کو چھوڑو اور فنانشل ٹائمز کے خلاف لندن میں ہرجانے کا دعوی دائر کرو، نئے انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، فوج نے نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ن لیگ نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کا آغ...

حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کر دیا، انتخابات کے لئے عوامی رابطہ مہم نواز شریف خود چلائیں گے، کون سچا کون جھوٹا بیانیہ کی جنگ بھی تیز کرنے کا فیصلہ۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ عام انتخابات کے لئے عوامی رابطہ مہم شروع کر دی۔ پہلے مرحلے میں ملک بھر میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کا آغاز کر دیا گیا، 13 دسمبر کو اسلام آباد میں ورکرز کنونشن کا انعقاد ہو گا، آئندہ عام انتخابات میں پارٹی قائد اور مسلم لیگ ن کا بیانیہ عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل گھر گھر لیگی بیانیہ پہنچانے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ نواز شریف نے پارٹی رہنماں کو ہدایت کی ہے کہ مسلم لیگ ن کا بیانیہ گھر گھر پہنچایا جائے، عدالتی فیصلوں اور بین الاقوامی سطح پر لگائے گئے الزامات جھوٹ ثابت ہوئے، بیانیہ کا حصہ بنایا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی آج پریس کانفرنس بھی اس سلسلہ کی کڑی ہے، انتخابات کے لئے عوامی رابطہ مہم سابق وزیر اعظم نواز شریف خود چلائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حکومت نے نیب کی خود مختاری ختم کرنے کی سمری...

حکومت نے نیب کی خود مختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کر دی۔ وزارت قانون نے قومی احتساب بیورو کو خط لکھ دیا، جس کے مطابق نیب کی خودمختار ختم کرنے کی سمری مسترد کر دی گئی ہے۔ نیب نے ملازمت کو سول سروس آکوپیشنل گروپ ڈکلیئر کرنے کی سمری بھیجی تھی، جس پر وزارت قانون نے نیب کو خط بھیج دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ نیب کی ملازمت کو سول سرونٹس ڈکلیئر نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت نے نیب کی خود مختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کرتے ہوئے چیئرمین نیب کی خودمختاری ختم کرنے کی تجویز بھی رد کر دی، اس سلسلے میں لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ تجویز منظور کرنے سے نیب خود مختار ادارہ نہیں رہے گا۔ وزارت قانون کے خط کے مطابق تجویز منظور کرنے سے چیئرمین نیب کی خود مختاری بھی ختم ہو جائے گی، نیب کی ملازمت کو سول سرونٹس ڈکلیئر نہیں کیا جا سکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن کا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان...

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیتے ہوئے پیمرا سے گزشتہ روز کی تقریرکا ٹرانسکرپٹ مانگ لیا۔ الیکشن کمیشن کی پیمرا کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، الیکشن کمیشن آرٹیکل 204 کے تحت سابق وزیراعظم کیخلاف کارروائی کر سکتا ہے۔ یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، الیکشن کمیشن پہلے ہی عمران خان کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر کی کارروائی کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف 5 کیسز ڈی...

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 5 کیس ڈی لسٹ کر دیئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 13 دسمبر کے لئے عمران خان کے خلاف 5 کیس ڈی لسٹ کر دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس، عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا کیس، عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق 2 کیس اور عمران خان کے انتخابی اخراجات جمع نہ کرانے سے متعلق بھی کیس ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کیسز بینچ کی عدم دستیابی کے باعث ڈی لسٹ کئے گئے، 13 دسمبر کے ڈی لسٹ ہونے والے کیسز کی سماعت اب 20 دسمبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کی درخواست پر بھی سماعت کرنا تھی۔ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن عمران خان، اسد عمر، فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیسز کی سماعت(آج) منگل کو ہی کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

معروف مذہبی سکالر علامہ شاہ احمد نورانی کی 1...

معروف مذہبی سکالر علامہ شاہ احمد نورانی کی 19ویں برسی گیارہ دسمبر اتوار کو(آج) منائی جائے گی اس سلسلے میں ملک بھر میں جمعیت علماء پاکستان اور جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام سیمینارز اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں علماء کرام ومقررین علامہ شاہ احمد نورانی کی دین اسلام کی سربلندی اور نظام مصطفیٰۖ کے نفاذ کیلئے پیش کی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔علامہ شاہ احمد نورانی 31مارچ 1926ء کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں میرٹھ میں پیدا ہوئے۔وہ ایک بلند پایہ عالم دین تھے وہ انٹر نیشنل اسلامک مشن کے سربراہ تھے 1970ء میں وہ پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے،علامہ شاہ احمد نورانی 1973ء میں خانیوال کے ایک کنونشن میں جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ منتخب ہوئے،1973ء میں وہ سینٹ کے رکن منتخب ہوئے جبکہ 1977ء میں وہ دوبارہ ممبر قومی اسمبلی بنے، انہوں نے جماعت اسلامی سمیت مختلف دینی جماعتوں کا اتحاد متحدہ مجلس عمل قائم کیا جس کے وہ صدر بھی تھے۔علامہ شاہ احمد نورانی کا اہم ترین کارنامہ ایک منظم تحریک کے ذریعے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دلوانا ہے۔علامہ شاہ احمد نورانی نے پوری زندگی نفاذ نظام مصطفیٰ،جمہوریت و آئین کی سربلندی کیلئے وقف کئے رکھی۔علامہ شاہ احمد نورانی 11دسمبر 2003ء کو 78برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن 11دسمبربروز اتوار کل منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصدانسانی زندگی خوراک اور پانی کی فراہمی میں پہاڑوں کے کردار کی اہمیت کے متعلق عوامی شعور کو اجاگر کرنا ہے۔پہاڑوں کے عالمی دن کی مناسبت سے سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،واکس،کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین پہاڑوں کی اہمیت و افادیت پر اظہار خیال کریں گے۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنرل اسمبلی نے گیارہ دسمبر2001ء میںایک قرارداد منظور کی جس کے مطابق11دسمبر کو ہر سال دنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن منایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

معروف مذہبی سکالر علامہ شاہ احمد نورانی کی 1...

معروف مذہبی سکالر علامہ شاہ احمد نورانی کی 19ویں برسی گیارہ دسمبر اتوار کو(آج) منائی جائے گی اس سلسلے میں ملک بھر میں جمعیت علماء پاکستان اور جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام سیمینارز اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں علماء کرام ومقررین علامہ شاہ احمد نورانی کی دین اسلام کی سربلندی اور نظام مصطفیٰۖ کے نفاذ کیلئے پیش کی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔علامہ شاہ احمد نورانی 31مارچ 1926ء کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں میرٹھ میں پیدا ہوئے۔وہ ایک بلند پایہ عالم دین تھے وہ انٹر نیشنل اسلامک مشن کے سربراہ تھے 1970ء میں وہ پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے،علامہ شاہ احمد نورانی 1973ء میں خانیوال کے ایک کنونشن میں جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ منتخب ہوئے،1973ء میں وہ سینٹ کے رکن منتخب ہوئے جبکہ 1977ء میں وہ دوبارہ ممبر قومی اسمبلی بنے، انہوں نے جماعت اسلامی سمیت مختلف دینی جماعتوں کا اتحاد متحدہ مجلس عمل قائم کیا جس کے وہ صدر بھی تھے۔علامہ شاہ احمد نورانی کا اہم ترین کارنامہ ایک منظم تحریک کے ذریعے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دلوانا ہے۔علامہ شاہ احمد نورانی نے پوری زندگی نفاذ نظام مصطفیٰ،جمہوریت و آئین کی سربلندی کیلئے وقف کئے رکھی۔علامہ شاہ احمد نورانی 11دسمبر 2003ء کو 78برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی اندرونی انتشار کا شکار ہے، امتیاز...

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نیکہا ہے کہ پی ٹی آئی اندرونی انتشار کا شکار ہو کر اپنے انجام کے نزدیک ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امتیاز شیخ نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی کا جھوٹ، سازشی بیانیہ اور کرپشن بے نقاب ہو رہی ہے،انہوں نے کہا کہ مقررہ وقت پر عام انتخابات ہونے پر پی ٹی آئی کو اپنی شکست صاف نظر آ رہی ہے، پنجاب اور کے پی اسمبلیاں توڑنے کا بیانیہ بھی لانگ مارچ اور دھرنے کی طرح ٹھس ہو چکا ہے،وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی اندرونی انتشار کا شکار ہو کر اپنے انجام کے نزدیک ہے،ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کبھی بھی اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ نہیں کریں گے، آئین و قانون کے تحت اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی،انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اور دیگر افراد پی ٹی آئی کی ڈوبتی کشتی بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوٹیلٹی اسٹورز پر اشایء خور دو نوش کی قیمتوں...

یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی، دودھ، نوڈلز، کیچپ، جام، بچوں کے خشک دودھ،بسکٹ سمیت متعددبرانڈڈ اشیا کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیاہے،یوٹیلٹی اسٹورز کی جانب سے گھی، دودھ سمیت متعددبرانڈڈ اشیا کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا، قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 71 روپے تک اضافہ کیا گیا اور برانڈڈ گھی 397روپے سے بڑھاکر 468روپے کا کردیا گیا،بچوں کا 800گرام خشک دودھ کے ڈبے کی قیمت میں 120روپے اضافہ کیا گیا اور بچوں کے خشک دودھ کے 800گرام ڈبے کی قیمت 1690سے بڑھا کر1810روپے کر دی گئی۔ایک کلو برانڈڈدیسی گھی کی قیمت میں 220 روپے تک اضافہ کیا گیا اوربرانڈڈ دیسی گھی 1200سے بڑھ کر 1420روپے کا ہوگیا،200گرام ملک کریم کی قیمت میں 21 روپے اضافہ کیا گیا جو کہ 153روپے سے بڑھ کر 174روپے کی ہوگئی ۔چار پیک والے نوڈلز کی قیمت 207 روپے سے بڑھا کر 227 روپے کر دی گئی جس میں 20 روپے کا اضافہ ہوا۔800گرام ٹماٹو کیچپ کی قیمت میں 30 روپے اضافہ کیا گیا جو 288روپے سے بڑھ کر 318روپے کا ہوگیا ،800گرام نمک کی قیمت میں 10روپے،440گرام سیب اور مینگو کے جام کی قیمت میں 29روپے اضافہ کیا گیا۔مختلف برانڈز کے بسکٹ، مصالحہ جات اور ٹوائلٹ سوپ کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میں اداروں کے کمرشل بینکوں میں اکائو...

پاکستان میں اداروں کے کمرشل بینکوں میں اکائونٹس بند نہیں ہوسکے، نجی ٹی وی کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں سرکاری شعبہ جات اور وزارت دفاع کے اکائونٹس جو کمرشل بینکوں میں تھے اور جنہیں دسمبر کے آخر تک بند کرنا ہوتا ہے لیکن شاید اس بار حکومت یہ ڈیڈلائن حاصل نہیں کرپائے گی،سرکاری شعبہ جات اور وزارت دفاع کے کمرشل بینکوں کے ان اکاونٹس میں مجموعی طور پر 2کھرب 90 ارب روپے موجود ہیں جو 31دسمبر تک مرکزی بینک کو واپس کرنا ہوتے ہیں،آئی ایم ایف نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ وزارت خزانہ کو یہ علم نہیں کہ کونسی سرکاری محکمے ایسے ہیں جن کے 484بینک اکاونٹس ہیں اور جن کی نشاندہی نہیں ہوپارہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ناظم جوکھیو کیس، رکن سندھ اسمبلی جام اویس سم...

کراچی کی عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں پی پی کے رکن سندھ اسمبلی سمیت 8ملزمان پر فرد جرم عائد کردی،ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت میں ہوئی جس میں عدالت نے رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 8ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہان کو طلب کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سر سے پائوں تک کرپشن میں ملوث شخص دوسروں پر...

قائد پاکستان مسلم لیگ ن و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ جو شخص خود سر سے پائوں تک کرپشن میں ملوث ہے وہ دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگا رہا ہے،سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت کو بدنام کرنے کے لئے سازش کی گئی تھی، عمران خان پر خود اتنے الزامات ہیں جن کے ثبوت آگئے ہیں، توشہ خانہ کے علاوہ اور بھی بہت سارے کیسز ان کے خلاف ہیں،نوازشریف نے کہاکہ بلین ٹری منصوبہ، القادر ٹرسٹ کیسز کی تفاصیل سامنے آئیں گی اور آ بھی رہی ہیں، لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہوں گے، یہ پچاس، 50ارب روپے کی کرپشن کے کیسز ہیں اور یہاں غریب کو 20ہزار روپے ماہانہ تنخواہ نہیں ملتی، پاکستانی قوم کو کہوں گا کہ ان سب چیزوں کی طرف بڑے غور سے دیکھنا اور سمجھنا چاہیے،قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان، شہزاد اکبر اور ان کی پارٹی کو اپنا سر شرم سے جھکانا چاہیے، پاکستان کو اور پاکستان کے سیاسی لوگوں کو ملک سے اندر اور باہر بدنام کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی، اللہ تعالی نے الٹا ان کو جھوٹا ثابت کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آشیانہ ہائوسنگ ریفرنس، وکلا گواہان کے بیانات...

احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف آشیانہ اقبال ہائوسنگ سوسائٹی کیس میں وکلا کو گواہان کے بیانات پر جرح کے لیے آئندہ ماہ 7جنوری کو طلب کر لیا،احتساب عدالت نمبر 5کے جج ساجد علی اعوان نے کیس کی سماعت کی، انہوں نے کہا کہ ریفرنس کے نیب گواہان کو آئندہ سماعت پر جرح کے لیے پیش کیا جائے جس پر جونئیر وکیل کا کہنا تھا کہ اگلی تاریخ کی درخواست ہے، امجد پرویز مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہو سکتے،سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ نے احتساب عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جگہ ان کے پلیڈر انوار حسین پیش ہوئے، عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنی دے رکھا ہے۔ مزید برآں آشیانہ اقبال ریفرنس میں فواد حسن فواد کو بھی حاضری سے استثنی مل چکا ہے،بعد ازاں عدالت نے سینئر وکیل کے موجود نہ ہونے کی وجہ سے کیس پر سماعت ملتوی کر دی، یاد رہے کہ آشیانہ اقبال ہائوسنگ سوسائٹی کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت دیگر نامزد ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جاپان کے میڈیا میں پاکستانی نوجوان کے چرچے،...

جاپان کے میڈیا میں پاکستانی نوجوان کے چرچے ہورہے ہیں جسے ہیرو کا لقب دیا جارہا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں جاپان کے صوبے آئیچی کین میں ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور گاڑی پلٹ گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی جاپانی پولیس موقع پر پہنچی اور 3پولیس اہلکار کی جانب سے گاڑی کو سیدھا کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ ناکام رہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق روحان نامی پاکستانی نوجوان نے گاڑی کو سیدھا کرنے میں پولیس کی مدد کی اور گاڑی کو سیدھا کردیا،جاپانی میڈیا میں روحان کو ہیرو کا لقب دیا جارہا ہے اور روحان کے جذبہ مدد کو سراہا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پیپلز پارٹی نے عوام کے حقوق غضب کرنے والوں ک...

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے عوام کے حقوق غضب کرنے والوں کے خلاف جدوجہد کی ہے، محکمہ انسانی حقوق سندھ غریب لوگوں کو قانونی امداد فراہم کر رہا ہے،نسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا کہ انسانی حقوق کے متعلق ہمارا عزم غیر متزلزل ہے، پیپلز پارٹی نے عوام کے حقوق غضب کرنے والوں کے خلاف جدوجہد کی ہے،بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ میں ہماری حکومت نے انسانی حقوق سے گہری وابستگی کا مظاہرہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے پسماندہ طبقات کے حقوق کے لیے پالیسی فریم ورک تیار کیا ہے، محکمہ انسانی حقوق سندھ غریب لوگوں کو قانونی امداد فراہم کر رہا ہے، انسانی حقوق پارٹی کا سنگ بنیاد ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

رانا ثنااللہ نے منشیات کیس میں بریت کی درخوا...

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے منشیات اسمگلنگ کے کیس میں بریت کے لیے درخواست دائر کردی، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ انسداد منشیات کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے اپنے وکیل کے توسط سے کیس میں بریت کی درخواست دائر کی،رانا ثنااللہ کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے مجھ پر کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا لہذا بری کیا جائے ،دوران سماعت وزیر داخلہ کے وکیل فرہادشاہ ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ منشیات برآمد کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز احمد الزامات کی تردیدکررہے ہیں اور انسپکٹر احسان اعظم بھی تردیدکررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیراعلی پنجاب نے صحافی کالونی فیز ٹو کیلئے...

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی کا صحافیوں کے لئے بڑا تحفہ، لاہور میں صحافی کالونی فیز IIکے لئے 700کنال اراضی مختص کرنے کی منظوری دے دی،وزیراعلی چودھری پرویز الہی نے کہا کہ فیز ٹو کیلئے اراضی روڈا ایریامیں فراہم کی جائے گی، فیز ٹو سے صحافیوں کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا ہوگا،آشیانہ ہائوسنگ سکیم میں 500کنال اراضی پر صحافی کالونی فیزIIکا اعلان کیا تھا تاہم اراضی کم ہونے کے باعث اب فیز IIکے لئے روڈا ایریا میں اراضی فراہم کرنے کی منظوری دی ہے،چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ لاہور پریس کلب کے ملازمین کو بھی 5،5مرلے کے پلاٹس دئیے جائیں گے، پریس کلب کی ممبر شپ نہ رکھنے والے بیمار اور معذور صحافیوں کو بھی فیز IIمیں پلاٹس دیں گے، وفات پا جانے والے صحافیوں کی فیملیز کو بھی فیزII میں چھت فراہم کریں گے،وزیراعلی نے مزید کہا کہ بی بلاک کے متاثرین کا مسئلہ جلد ازجلد حل کروا کر متاثرین کو ان کا حق لوٹائیں گے، صحافی کالونی ہربنس پورہ میں قبضہ مافیا کے لئے بلا امتیاز کارروائی کے لئے پولیس کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل 3روزہ دورے پر پاکس...

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ 3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)حسین ابراہیم طحہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر 3روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے جہاں او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے رضوان سعید شیخ اور ڈائریکٹر جنرل او آئی سی فرخ اقبال نے ان کا استقبال کیا،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری جنرل اپنے 3 روزہ دورے کے دوران وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے، علاوہ ازیں او آئی سی سیکرٹری جنرل وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے او آئی سی ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال اور وفد کے ہمراہ آزاد جموں و کشمیر کا دورہ بھی کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی سینیٹر کرسٹن سینیما کا ڈیموکریٹ پارٹی...

امریکی سینیٹر کرسٹن سینیما کا ڈیموکریٹ پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا،امریکی میڈیا کے مطابق کرسٹن سینیما کے ڈیموکریٹ پارٹی چھوڑنے سے سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی پوزیشن کمزور ہو گی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق 100رکنی سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی 51نشستیں ہیں، کرسٹن سینیما کے ڈیموکریٹک پارٹی چھوڑنے سے ڈیموکریٹس سینیٹرز کی تعداد 50رہ جائے گی،میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون امریکی سینیٹر کرسٹن سینیما آزاد حیثیت اختیار کریں گی، کرسٹن کے ڈیموکریٹک پارٹی چھوڑنے کے باوجود سینیٹ پر ڈیموکریٹس کا کنٹرول برقرار رہیگا،اس حوالے سے کرسٹن سینیما کا کہنا تھا ایریزونا کے زیادہ تر عوام کی طرح میں کسی بھی نیشنل پارٹی میں فٹ نہیں ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت، مرکزی و ریاستی اسمبلی ارکان کے خلاف 5...

بھارت کی مرکزی حکومت نے لوک سبھا کو بتایا ہے کہ سی بی آئی (کرائم بیورو آف انویسٹی گیشن)نے 5سال میں پارلیمنٹ اور ریاستی قانون ساز اسمبلیوں کے ارکان کے خلاف 56مقدمات درج کیے،بھارتی وزیر جتیندرا سنگھ نے کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مالا رائے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمات 2017سے 2022تک کے عرصے میں درج کیے گئے،انہوں نے بتایا کہ 56مقدمات میں سے 22میں چارج شیٹ فائل کی جاچکی ہیں،اتر پردیش کے ارکان کے خلاف 6، اروناچل پردیش ارکان کے خلاف 5، آندھرا پردیش 10، مغربی بنگال 5، تامل ناڈو 4 جبکہ کیرالا کے ارکان کے خلاف سی بی آئی نے 6 مقدمات درج کیے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے رہنما حکومت مخالف...

بنگلہ دیش کی اپوزیشن جماعت کے جنرل سیکریٹری اور سابق وزیر کو گرفتار کرلیا گیا،بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق اپوزیشن کے دونوں رہنماں کو وزیراعظم کیخلاف ریلی نکالنے سے قبل گرفتار کیا گیا، پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں رہنمائوں کو تشدد پر اکسانے اور سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا،دوسری جانب بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ پارٹی کے جنرل سیکریٹری اور سابق وزیر کو رات کو گھر سے گرفتار کیا گیا،پارٹی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ریلی سے قبل پولیس اب تک پارٹی کے تقریبا 2ہزار ارکان کو گرفتار کرچکی ہے، بی این پی نے 11 دسمبر سے وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف ریلی نکالنے کااعلان کر رکھا ہے۔، بی این پی وزیراعظم کے مستعفی ہونے اور نئے انتخابات کرانے کامطالبہ کر رہی ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برطانیہ میں لڑکی کو گھورنا، سیٹی بجانا جرم ہ...

برطانیہ میں سڑک پر جنسی ہراسانی قابلِ سزا جرم ہوگا، جس پر دو برس کی سزا دی جاسکے گی،برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین نے نئے منصوبے پر کام شروع کردیا، مجوزہ قانون کے تحت کسی کو دیکھ کر سیٹی بجانا، نامناسب اشارہ کرنا، پیچھا کرنا اور گھورنا جرم ہوگا،برطانیہ میں جنسی ہراسانی پہلے ہی جرم ہے اور اس نئے قانون سے لوگوں کو ہراسانی رپورٹ کرنے کی حوصلہ افزائی ہوگی،حالیہ سروے کے مطابق برطانیہ میں دو تہائی خواتین خود کو رات یا دن کے کسی وقت محفوظ تصور نہیں کرتیں،سروے میں کہا گیا ہے کہ 34برس سے کم عمر کی خواتین جنسی ہراسانی کا زیادہ ہدف بنتی ہیں لیکن وہ سب سے کم رپورٹ کرتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

الرئيس الصيني: الصين ملتزمة بإيجاد الحلول ال...

الرئيس الصيني: الصين ملتزمة بإيجاد الحلول السياسية للقضايا الساخنة والشائكة والعمل على الحفاظ على السلم والأمن في المنطقة #الإخبارية #القمة_العربية_الصينية #الرئيس_الصيني_في_السعودية

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی 

۱۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

العرب والخليجيون يمأسسون علاقاتهم مع #الصين...

 العرب والخليجيون يمأسسون علاقاتهم مع #الصين ..نجاح دبلوماسية صناعة القمم #السعودية..#شرق_أوسط آمن ومستقر "Chinese President Xi Jinping" #القمة_الخليجية_الصينية 

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی 

۱۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے ساتھ شراکت داری وسیع کررہے ہیں، سعودی...

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ شراکت داری کو وسیع کررہے ہیں۔ امریکا دنیا کی سب سے بڑی اقتصادی طاقت ہونے کی حیثیت سے برقرار ہے،انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کا چین کے ساتھ تعاون کوئی نئی بات نہیں۔ چین عرب سربراہ اجلاس اقتصادی و ترقی کے حوالے سے تھا،شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ چین عرب سربراہی اجلاس میں اسلحہ سازی زیربحث نہیں تھی۔ چین کے ساتھ تعلقات اور شراکت داری اسلحہ سازی سے زیادہ بڑھ کر ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری امریکا، چین، بھارت، جرمنی اور جاپان کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری ہے، ایک سمت کے بجائے تمام سمتوں پر متحرک ہیں،سعودی وزیرخارجہ کہا کہنا تھا کہ خطے کے استحکام کے لیے ایران کی جانب دوستی کا ہاتھ ہمیشہ بڑھائے رکھیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی افواج کی تنخواہوں میں اضافے سمیت دفاع...

امریکی ایوان نمائندگان نے اگلے سال 858ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کیلئے بل منظور کرلیا۔ بل میں مسلح افواج کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری بھی دی گئی ہے،صدر جو بائیڈن نے دفاعی بجٹ 813ارب ڈالر رکھنے کی تجویز دی تھی لیکن ایوان نمائندگان نے 45ارب ڈالر کے مزید اخراجات کا تخمینہ لگا کر بل پاس کر دیا ہے،350ایوان نمائندگان نے بل کی منظوری دی جبکہ 80نے مخالفت میں ووٹ دیا، اب اسے سینیٹ میں منظوری کیلئے بھیجا جائے گا،نیشنل ڈیفنس آتھورائزیشن ایکٹ 2023 میں دفاعی اخراجات کیلئے 858ارب ڈالر کی منظوری دی گئی ہے،اس میں فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں میں 4.6فیصد کا اضافہ بھی شامل ہے،مجوزہ دفاعی بجٹ میں اسلحہ، بحری جہاز اور لڑاکا طیارے خریدنے کے اخراجات شامل کیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کابل، اسلامی سزاوں پر عمل درآمد میں تیزی آگئ...

امیرِ طالبان ملا ہبتہ اللہ اخوندزادہ کے حکم پر اسلامی سزاوں پر عمل درآمد میں تیزی آگئی اور پہلے مجرم کی سرعام پھانسی کے ایک دن بعد مختلف جرائم میں ملوث خواتین سمیت 27افراد کو کوڑے مارے گئے،عالمیمیڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبے پروان میں جرائم ثابت ہونے پر عدالت کے حکم پر کے ایک فٹبال اسٹیڈیم میں 27مزمان کو سرعام فردا فردا 20سے 39کوڑے مارے گئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں،جن مجرموں کو کوڑے مارے گئے ان پر تین عدالتوں میں بدکاری، دھوکہ دہی، جعلی گواہی، جعلسازی، گولی، منشیات کی خرید و فروخت، گھر سے فرار، ہائی وے ڈکیتی اور غیر قانونی تعلقات کے جرائم ثابت ہوئے تھے،ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے اسلامی سزاوں پر عمل درآمد پر عالمی قوتوں کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان سزاوں پر تنقید سے ثابت ہوتا ہے کہ بیرون ممالک مسلمانوں کے عقائد، قوانین اور اندرونی مسائل کا احترام نہیں کرتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کسی بھی ملک نے روس پر ایٹمی حملہ کیا تو اسے...

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ اگر کسی بھی ملک نے روس پر ایٹمی حملہ کیا تو اسے زمین کے نقشے سے مٹا دیا جائے گا،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیوٹن نے واضح کیا ہے کہ روس کے جدید ترین ہائپرسونک ہتھیار کسی بھی ایسے ملک کو منہ توڑ جواب دیں گے جو روس پر ایٹمی حملہ کرنے کی جرات کرے گا،انہوں نے خبر دار کیا کہ اگر کسی بھی ملک نے روس پر ایٹمی حملہ کرنے کی ہمت کی تو اسے نقشے سے مٹا دیا جائے گا، صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ حال ہی میں بھرتی کیے گئے ڈیڑھ لاکھ فوجی یوکرین میں جنگ لڑنے کے لیے منتظر ہیں تاہم انہوں نے یوکرین میں فوری طور پر اضافی فوجی بھیجنے سے انکار کیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر نے مزید کہا کہ روس تیل کی پیداوار میں کمی کر سکتا ہے اور کسی ایسے ملک کو تیل فروخت نہیں کرے گا جو مغرب کی قیمتوں پر روسی تیل خریدنے پر زور دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جاپان، برطانیہ اور اٹلی کا نیکسٹ جنریشن لڑاک...

جاپان، برطانیہ اور اٹلی نے مشترکہ طور پر نیکسٹ جنریشن لڑاکا طیارہ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے،تینوں ممالک کے مشترکہ منصوبے میں امریکا سمیت دیگر اتحادیوں کے ساتھ مستقبل میں تعاون کی گنجائش بھی موجود ہے،اعلان کے مطابق تینوں ممالک مشترکہ طور پر ایک پروجیکٹ میں اگلی نسل کا لڑاکا طیارہ تیار کریں گے جو 2035تک مکمل ہوگا،اس منصوبے کی لاگت ابھی تک نہیں بتائی گئی تاہم مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں جب دنیا بھر میں خطرات اور جارحیت بڑھ رہی ہے،امریکی محکمہ دفاع نے اس منصوبے کی حمایت کی ہے، یہ کوشش ان ملکوں کی فوجی اور تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں