لوئر چترال تحصیل دروش کے سیاحتی مقام وادی شیشی کوہ عزیر بیکاندہ میں سیلابی صورتحال، ابتک کی اطلاعات کے مطابق سیلاب کے باعث شیشی کوہ سیتعلق رکھنے والے 4 افراد سیلاب کے نذر ہو چکے ہیں ، ریسکیو1122 کی ٹیمیں رسپانس دیتے ہوئے متاثرہ علاقہ پہنچ کر کم و بیش 40 افراد کو ریسکیو کیا جو کہ سیلاب کے تقسیم ہونے سے دریا کے بیچ میں پھنس چکے تھے ۔ ان افراد کے دونوں جانب سیلاب کا حطرناک ریلہ ہونے کی وجہ سے ان کی جانوں کو بھی حطرہ تھا تاہم ریسکیو کے چاق و چوبند دستے نے مقامی لوگوں کے تعاون سے ان کو بحفاظت دریا سے نکال دیے۔ ،سیلاب کے نذر ہونے والے افراد کی لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ز ریسکیو1122 کی ٹیموں نے ان لاشوں کو دریا سے نکال کر ہسپتال دروش منتقل کردیا اور زوجہ نور عظیم کی ڈیڈباڈی باڈی کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق شیشی کوہ کے گاں فرصد میں ایک مردسہ اور دو گھرانے سیلاب سے متاثر ہوچکے ہیں ،ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریسکیو1122 کی ٹیمیں ہائی الرٹ اور متاثرہ علاقے میں موجود ہیں۔واضح رہے کہ وادی شیشی کوہ میں سیلاب کی وجہ سے کھڑی فصلوں اور درختوں، زیر کاشت زمین اور گھروں کو بھی نقصان ؛پہنچا ہے۔ ازاد ذرایع کے مطابق سیلاب کی وجہ سے پانچ افراد جاں بحق ہویے ہیں اور حد شہ ہے کہ اور لوگ بھی سیلاب کی وجہ سے لاپتہ ہو اور صبح تک معلوم ہوگا کہ سیلاب میں کل کتنے لوگ لاپتہ ہوچکے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جنوری 2021 میں سینٹرل پاور جنریشن کمپنی کے گدو پاور پلانٹ میں خرابی کے باعث ملک بھر میں ہونے والے بلیک آٹ پر کمپنی کو 5کروڑ روپے جرمانہ کر دیا۔نیپرا اعلامیے کے مطابق سینٹرل پاور جنریشن کمپنی کی انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ملک میں 9 جنوری 2021 کو بلیک آٹ ہوا تھا، اتھارٹی نے معاملے کی مکمل تحقیقات کیلئے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔کمیٹی نے مذکورہ واقعے کی انکوائری کی اور اتھارٹی کو تفصیلی رپورٹ پیش کی جس کی بنیاد پر اتھارٹی نے متعلقہ کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی اور شوکاز نوٹس جاری کیا اور سماعت کا موقع بھی دیا۔اعلامیے کے مطابق کمپنی کوئی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہی جس کے بعد اس پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی پولیس نے رہنماء پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کی طرف سے ان کے گھر پر چھاپے سے متعلق ٹوئٹ کی مکمل تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس واقف ہے کہ کونسا رہنماء کہاں رہتا ہے ۔جمعہ کے روز اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کے گھر پر پولیس چھاپے کے معاملے پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس رہنماء پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کی طرف سے ان کے گھر پر چھاپے سے متعلق ٹوئٹ کی مکمل تردید کرتی ہے اسلام آباد پولیس واقف ہے کہ کونسا رہنماء کہاں رہتا ہے ۔ وضاحتی بیان میں مزید کہا گیا کہ حکومتی ادارے کے خلاف غلط پروپیگنڈہ افسوس ناک اور چند لوگوں کی طرف سے جھوٹی مہم کا حصہ ہے ۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود الزمان خان کو سیکرٹری دفاع تعینات کرنے کی منظوری دیدی، نئے سیکرٹری دفاع کی تقرری 24 اگست 2022 سے نافذ العمل ہو گی ۔جمعہ کو وزیر اعظم شہباز شریف نے سیکرٹری دفاع کی تقرری کی منظوری دیدی ۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود الزمان خان کو نیا سیکرٹری دفاع تعینات کر دیا ہے ۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری دفاع کی تقرری دو سال کے کنٹریکٹ پر کی گئی ہے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل ( ر) حمود الزمان کی تقرری 24 اگست 2022 سے نافذ العمل ہو گی ۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہی ہیں۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں سیلاب متاثرین کو بنیادی غذائی ضروریات اور طبی امداد فراہم کرنے میں مسلسل مصروف ہیں۔ کوٹ مگسی، باغ ہیڈ، حبیب کوٹ، صحبت پور، فاضل پور اور حاجی پور کے علاقوں میں سیلاب کے دوران پھنسے سینکڑوں مقامی افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی خصوصی ہدایات پر پی اے ایف بیسز امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ پی اے ایف نے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس بھی لگائے ہیں جہاں لوگوں کو مفت طبی سہولیات اور ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔ انسانی ہمدردی کے تحت 99805 پائونڈ راشن اور پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاک فضائیہ کی پیرا میڈیکل ٹیم نے 2889 مریضوں کا بھی معائنہ کیا۔ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہاورڈ یونیورسٹی امریکہ کے طلبہ کے وفد نے ملاقات کی اوراس دوران خطے کی موجودہ صورتحال اور امن و استحکام کے لئے پاک فوج کی جانب سے کی گئی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔جمعہ کو پاک فوج کے تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ کے طلباء وطالبات پر مشتمل وفد نے جنرل ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے طلبہ کے ساتھ کی گئی گفتگو میں موجودہ خطے کی صورتحال اور پاک فوج کی جانب سے امن و استحکام کے لئے کی گئی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ طلبہ کے وفد نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہاورڈ یونیورسٹی کے وفد پاکستان کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کرے گا ۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
صوبہ بلوچستان میں بارش اور سیلاب سے اموات کی تعداد 200 سے تجاوزکرگئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے بارشوں سے ہونے والے ابتک کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔ جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں بارش و سیلاب سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 207 ہوگئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 98مرد، 48 خواتین اور 61 بچے شامل ہیں جبکہ جاں بحق ہونیوالوں میں خواتین و بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار، کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئی ہیں۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 81 افراد زخمی ہوئے جبکہ زخمیوں میں 49 مرد، 12 خواتین اور 20 بچے شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارشوں میں 670 کلو میٹر پر مشتمل مختلف 6 شاہرائیں شدید متاثر ہوئی ہیں جبکہ مختلف مقامات پر 18 پل ٹوٹ چکے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 1 لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصانات پہنچا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آنے والے چند دنوں میں زرعی شعبے کی ترقی کے لیے اہم فیصلے کریں گے۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، میں نے زرعی شعبے میں اصلاحات کیلئے 8 سب کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کسانوں کو آسان قرضوں، معیاری بیج اور کیڑے مار ادویات تک آسان رسائی یقینی بنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم آنے والے چند دنوں میں زرعی شعبے کی ترقی کے لیے اہم فیصلے کریں گے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں2022ء کے پہلے مرحلے کے داخلے 15۔جولائی سے جاری ہیں، بی ایس، ایم فل اورپی ایچ ڈی کے داخلوں کی آخری تاریخ 22اگست مقرر ہے جبکہ میٹرک اور ایف اے پروگراموں کے داخلے 6ستمبر تک جاری رہیں گے۔میٹرک ، ایف اے اور آئی کام پروگراموں کے داخلہ فارم مینول اور آن لائن دونوں طریقوں سے جمع کرانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے، اِن پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس بھی یونیورسٹی کے مین کیمپس ، علاقائی دفاتر اور پراسپکٹس سیل پوائنٹس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ بی ایس ، ڈیڑھ اور دو سالہ ایم بی اے)نیواسکیم( پروگراموں کے داخلے خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر دئیے جائیں گے جبکہ ایم فل / پی ایچ ڈ ی اور کامن ویلتھ آف لرننگ ایم بی اے/ایم پی اے پروگرامز میں داخلہ کے لئے انٹری ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہے ، اِن پروگرامز کے انٹری ٹیسٹ یونیورسٹی کے اکیڈمک کمپلیکس میں26تا 31اگست منعقد ہونگے۔ دوسرے مرحلے کے داخلے پاکستان کے چاروں صوبوں گلگت بلتستان آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میںایک ساتھ یکم ستمبر سے شروع ہوں گے۔
اس مرحلے میں پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگرامز میں بی ایڈ، بی ایس، بی اے)ایسوسی ایٹ ڈگری(، بی بی اے اور سرٹیفکیٹ کورسز شامل ہوں گے۔ دوسرے مرحلے میں پیش کئے جانے والے پروگرامزکے پراسپکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر یکم ستمبر کو دستیاب کئے جائیں گے۔کسی بھی پروگرام میں داخلہ فارم صرف آن لائن موڈ کے تحت جمع کیا جاسکے گا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ میٹرک ، ایف اے، آئی کام اور دوسرے مرحلے کے تعلیمی پروگراموں میں دنیا بھر کے کسی بھی ملک میں مقیم پاکستانی اور بین الاقوامی طلبہ بھی داخلہ لے سکتے ہیں۔بین الاقوامی طلبہ کے لئے یونیورسٹی پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگرامز آن لائن سسٹم کے تحت پیش کررہی ہے جس میں طالب علم اپنی اسائنمنٹ آن لائن جمع کرواسکتے ہیں اور امتحانات بھی آن لائن سسٹم کے تحت ہوں گے۔بیرون ملک مقیم پاکستانی اور انٹرنیشنل طلبہ پراسپکٹس اور داخلہ فارم ویب سائٹ http;//online.aiou.edu.pkسے ڈائون لوڈ کرسکیں گے۔گذشتہ سمسٹر میں کم و بیش 30ممالک میں مقیم پاکستانیوں اور انٹرنیشنل طلبہ نے داخلہ لیا تھا جن میںسعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، کویت ، قطر ، بحرین ،عمان ، ملائیشیا ، اٹلی ، کینیڈا ،افریقہ اور امریکہ سمیت کئی دیگر ممالک شامل ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
حکومت نے موجودہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک نوید کامران بلوچ کی مدت میں ایک سال توسیع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے پرسنل سیکرٹری اعظم خان کی بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک تقرری کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا۔ وفاقی حکومت نے موجودہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک نوید کامران بلوچ کی مدت میں ایک سال توسیع کر دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔اعظم خان نے 31 اکتوبر 2022 کو ورلڈ بینک میں جوائننگ دینا تھی، جس کا 21 فروری 2022 کو اعظم خان نے چار سال کیلئے ورلڈ بینک میں اپنی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کروایا تھا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ امدادی ورکرز کی بیلوث خدمت اور عزم ہم سب کیلئے ایک مثال ہے۔ انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں عارف علوی نے انسانی ہمدردی کے کام کرنے والے کارکنوں کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا جو موسمیاتی بحرانوں سے متاثرہ کمیونٹیز کو زندگی بچانے میں مدد فراہم کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ماحولیاتی انصاف کو تمام کوششوں کی بنیاد پر رکھا جائے گا اور اس سلسلے میں بامعنی اقدامات کیے جائیں گے۔صدر مملکت نے پاکستانیوں کے انسان دوستی اور انسان دوستی کے جذبے کا اعتراف کیا جنہوں نے ہمیشہ قدرتی آفات بالخصوص زلزلوں اور سیلاب کے دوران اپنے بھائیوں کی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان کو درپیش موسمیاتی آفات میں غیر معمولی اضافے کے ساتھ، پاکستان میں کمزور افراد کو پہلے سے کہیں زیادہ انسانی امداد اور تحفظ کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں آنے والی آفات نے جبری نقل مکانی، غذائی قلت کی بلند شرح، شرح اموات میں اضافہ اور آبادی کے کمزور طبقات کو معاشی اور مالی طور پر بری طرح متاثر کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئیے ہم ایک کمیونٹی کے طور پر عہد کریں کہ ہم اپنی انفرادی کوششوں کے ذریعے ایک دوسرے کو متاثر کریں اور دوسروں کی بھلائی کے لیے تبدیلی لانے کے لیے اجتماعی کوششیں کریں۔ انسانی ہمدردی کا عالمی دن جمعہ کو منایا گیا جس کامقصد فلاحی کام کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جواپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر انسانی خدمت کافریضہ انجام دے رہے ہیں۔ کورونا بحران کے دوران یہ دن اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ دنیا بھر میں صحت ورکرز خود کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جانیں بچانے کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں۔ دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں مختلف بحرانوں سے متاثرہ افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کرنا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترک کوسٹ گارڈز نے بحیرہ ایجیئن میں گزشتہ 7ماہ کے دوران 11ہزار 111غیر قانونی تارکین وطن کو زندہ بچالیا ، ترک میڈیا کے مطابق ترک کوسٹ گارڈ کی ٹیمیں غیر قانونی نقل مکانی کو روکنے اور سمندر میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں،یونان کے حکام نے تارکین وطن کو سمندر میں دھکیل دیا اور جن کی ربڑ کی کشتیوں کو انجنوں کو بند کردیا کو ترک کوسٹ گارڈ نے زندہ بچالیا ہے،ترک کوسٹ گارڈ ٹیموں نے 1جنوری سے 31جولائی 2022کے درمیان چناق قلعے ، بالک ایسر، ازمیر کے ساحلوں سے 9,973غیر قانونی تارکین وطن کو بچایا، جنہیں یونانکے حکام نے کھلے سمندر میں دھکیل دیا تھا،رواں سال کے پہلے سات ماہ میں یونانی حکام کی جانب سے 1933تارکین وطن کو کھلے سمندر میں دھکیلا گیا،1138تارکین وطن جو سمندر میں انجن کی خرابی اور اپنی کشتیوں میں خرابی کے باعث موت کے منہ میں پھنسے ہوئے اور مدد کو پکارنے والے تارکین وطن کو کوسٹ گارڈ کی ٹیموں نے ساحل پر لاکر ان کو مدد فراہم کی تھی،ترک کوسٹ گارڈ کی ٹیموں نے 7ماہ میں 7تارکین وطن کی لاشیں بھی برآمد کی ہیں-
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فرانس کے جزیرے کورسیکا میں شدید طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 6ہو گئی،فرانسیسی میڈیا کے مطابق فرانس کے محکمہ موسمیا ت کی جانب سے طوفان اور سیلاب کے لیے اورنج الرٹ جاری کردہ جزیرے میں 224کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والی آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش بھی ہوئی،ساگون اور بالاگنے علاقوں کی کیمپ سائٹ اور ساحلِ سمندر پر آندھی سے گرنے والے درختوں تلے آنے والے 6افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے جن میں سے 4کی حالت تشویش ناک ہے، جزیرے کے مغربی ساحل پر پھنسی ہوئی یا ڈوبنے والی کشتیوں کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے،جزیرے کے سب سے بڑے شہر ''اجا سیسائو''کے ہوائی اڈے پر تیز آندھی کی وجہ سے کچھ مدت کے لیے پروازیں معطل کر دی گئیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترکی یوکرین میں جنگ سے تباہ حال انفراسٹرکچر تعمیر کرے گا، معاہدہ طے پا گیا، ترک صدر رجب طیب ایردوان کے ایک روزہ دورہ پر یوکرین میں دونوں ممالک کے صدور نے تعمیر نو کے معاہدے پر دستخط کئے،معاہدے کے تحت ترکی تناظر میں ترکی ، یوکرین میں جنگ سے تباہ ہونے والے یوکرین کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کرے گا، یوکرین کے انفراسٹرکچر کے وزیر اولیکسینڈر کبرکوف اور وزیر تجارت مہمت مش نے معاہدے پر دستخط کیے،معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان یوکرین کی تعمیر نو کے لیے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی،مجوزہ ٹاسک فورس یوکرین میں سماجی اور اقتصادی اہمیت کی سہولیات کی تعمیر نو جیسے سڑکوں، پلوں، پانی اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے، ہسپتالوں اور اسکولوں کو مربوط کرے گی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
افریقی ملک نائیجریا کے صوبے پلاٹیو میں ایک ٹرک اور 6گاڑیوں کے درمیان حادثے میں 10افراد ہلاک جبکہ 15زخمی ہو گئے ،نائیجریا کے مقامی میڈیا کے مطابق پلیٹو باوچی شاہراہ پر ایک ٹرک مخالف سمت سے آنے والی چھ گاڑیوں پر چڑھ گیا ، حادثے کے باعث گاڑیوں میں سوار10افراد موقع پر ہلاک جبکہ 15 مسافر شدید زخمی ہو گئے،زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے، ریسکیو حکام نے مذید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایران نے ویانا میں جاری جوہری مذکرات میں نئے مرحلے کے آغاز کا عندیہ دیا ہے ،ایرانی امور خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عبدالاہیان نے عمانی وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس میں ویانا میں ختم ہوئے جوہری مذاکرات ،علاقائی و عالمی صورتحال پر غور ہوا،عبدالاہیان نے کہا کہ ایران، ویانا مذاکرات کو کسی منطقی اور پائیدارانجام تک پہنچانے کا خواہاں ہے ، یورپی یونین کی جانب سے موصول شرائط کا ہم نے امریکہ کو جواب بھیج دیا ہے ،اب ہمیں اس کے رد عمل کا انتظار ہے ،ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی موقف کی وضاحت کے بعد ایران کے معاشی مفادات کی بحالی اور بعض پابندیوں کے خاتمے پر ویانا میں ایک نئے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا، ہرتنازعے کا حل ملنے تک اس بارے میں کسی حتمی نتیجے کا امکان ظاہر کرنا فضول ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ سلطنت عمان اپریل 2021سے جاری مذاکراتی عمل میں فعال کردار ادا کر رہا ہے جو کہ قابل ستائش ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فیصل آباد میں شادی سے انکار پر اپنی ہی دوست پر تشدد کرنے والی ملزمہ انا علی نیحفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سیرجوع کر لیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں میڈیکل کی طلبہ پر تشدد کرنے والی شیخ دانش علی کی بیٹی ملزمہ انا علی نے حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ انا علی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ کم عمر ہیں اور انہیں پولیس کی جا نب سے گرفتار کا خدشہ ہے۔انا علی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ جائے وقوعہ پر موجود بھی نہیں تھی مگر مقدمے میں نامزد کیا گیا انا علی کا کہنا ہے کہ بیرونی پریشر پر پولیس مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے، تسلیم شدہ اصول ہے جرم ثابت ہونے تک کوئی بھی معصوم ہی تصور ہو گا۔ ملزمہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتی ہیں انہیں حفاظتی ضمانت دی جائے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد کی عدالت نے پولیس کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی، عدالت نے انہیں پیر تک ہسپتال رکھنے کا حکم دیا ہے۔ جمعہ کو پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو پولیس نے سخت سکیورٹی میں ہسپتال سے اسلام آباد کچہری منتقل کیا۔ شہباز گل نے عدالت میں بیان دیا کہ انہیں رات 2 بجے تک ٹیکے لگائے جاتے رہے، سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا ہے،انہوں نے خدا کا واسطہ دیتے ہوئے ماسک طلب کیا جس پر عدالت نے انہیں فوری طور پر آکسیجن ماسک فراہم کرنے کا حکم دیا۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کے مزید 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔ پولیس پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ قانون میں نہیں لکھا کہ بیمار شخص کا جسمانی ریمانڈ نہیں لیا جا سکتا۔ شہباز گل کے وکیل فیصل چودھری جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کر دی، ان کا کہنا تھا کہ شہباز پر تشدد کیا گیا، میڈیکل رپورٹ سے بھی یہی محسوس ہوتا ہے، ان کا ریمانڈ دینا لائف تھریٹ ہو گا۔ عدالت نے وکلائے طرفین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی جبکہ شہباز گل کو پیر تک ہسپتال رکھنے کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شہباز گل پر تشدد نہیں ہوا، ان کی طبیعت پرانی بیماریوں کے سبب خراب ہوئی، اب شہباز گل مکمل طور پر فٹ ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ایئرپورٹ پر ڈومیسٹک ڈپارچر سے انٹرنیشنل پروازوں کا آغاز ہو گیا، تین پروازیں ڈومیسٹک سائیڈ سے چلائی گئیں۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک بریفنگ ایریا کے درمیان سلائیڈنگ ڈور نصب کئے گئے ہیں۔ ڈومیسٹک روانگی میں 6 امیگریشن کانٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق وزیر ہوا بازی اور ڈی جی سول ایوی ایشن کی ہدایات پر عملدرآمد کیا گیا۔ سعودیہ، فلائناس اور کویت ایئر ویز کی پروازیں ڈومیسٹک سائیڈ سے چلائی گئیں، 775 بین الاقوامی مسافروں کو ڈومیسٹک ڈپارچر سائیڈ سے بھیجا گیا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ویزے کی تجارت کرنے والے ایجنٹ ایک بار پھر کویت میں سرگرم ہو گئے ہیں،کویتی ویزے کے نام پر مافیا سادہ لوح عوام کو لوٹنے لگا،تفصیلات کے مطابق کرونا وبا کے بعد حکام کو پریشان کرنے کے لیے ایک بار پھر کویت میں ویزے کی تجارت کرنے والے ایجنٹس متحرک ہو گئے، ویزاایجنٹس اشتہارات کے ذریعے لوگوں کو راغب کر رہے ہیں اور اندرون و بیرون ملک ورک پرمٹ ویزے فروخت کرنے کی پیشکش کر رہے ہیں،دوسری طرف کویت کی وزارت داخلہ اور پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت قوانین کی اس خلاف ورزی کے خلاف مسلسل تنبیہ کر رہے ہیں،حکام کی جانب سے ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں، متعدد ویزا ایجنٹس کے کیسز عدالت بھی بھیجے گئے،رپورٹس کے مطابق تمام تر کارروائیوں کے باوجود سوشل میڈیا پر اشتہارات دیے جا رہے ہیں اور واٹس ایپ پر ویزوں کی پیشکش کی جا رہی ہے، جس کی قیمت 1,500سے 2,300دینار کے درمیان ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روس نے جدید ترین ہائپرسونک میزائلوں سے لیس جنگی طیارے ملک کے کیلینن گراڈ کے علاقے میں تعینات کر دیے جو یورپی یونین کے رکن ممالک اور نیٹو کے اثاثوں کے قریب ہیں،روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ کنزال ہائپرسونک میزائلوں کے ساتھ تین MiG-31لڑاکا طیارے ''اسٹریٹجک ڈیٹرنس کے اضافی اقدامات کے حصے کے طور پر چکالوسک ایئربیس پر پہنچے ہیں اور انہیں ''چوبیس گھنٹے جنگی ڈیوٹی پر رکھا جائے گا،وزارت کی طرف سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں جنگجوں کو اڈے پر پہنچتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ بظاہر میزائل الگ سے فراہم کیے گئے تھے،کنزال میزائل کی تعیناتی یوکرین پر روس کے جاری حملے پر مغرب کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سامنے آئی ہے،روسی فوج نے کہا کہ کنزال کی رینجدو ہزارکلومیٹر (تقریبا 1,250میل)تک ہے اور یہ آواز کی رفتار سے 10گنا زیادہ پرواز کرتے ہیں،روسی صدر ولادیمیر پوتن نے 2018میں کنزال میزائل کی نقاب کشائی کی تھی اور اسے ایک مثالی ہتھیار قرار دیا تھا جسے روکنا انتہائی مشکل ہے،ماسکو نے یوکرین کو مغربی ہتھیاروں کی فراہمی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے امریکا اور اس کے اتحادیوں پر تنازع کو ہوا دینے کا الزام لگایا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترک صدر رجب طیب اردوان نے روس یوکرین جنگ بندی کے لئے سفارتی کوششیں تیز کر دیں،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رجب طیب اردوان یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کی دعوت پر دارالحکومت کیف پہنچے ، یہ روس یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد ترک صدر کا پہلا دورہ یوکرین تھا،ترک صدر رجب طیب اردوان نے یوکرینی ہم منصب اور یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس سے ملاقاتیں کیں،ترک صدر نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ہم اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے، اناج برآمدگی کے حوالے سے جو معاہدہ کیا گیا ہے، اس سے پیدا ہونے والیمثبت صورت حال کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
متحدہ عرب مارات میں روزگار کی تلاش کے لیے آنے کے خواہشمند افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی، عرب امارات میں نوکری کے خواہشمند افراد کو تین شرائط پوری کرنے پر خصوصی ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تین شرائط کی تکمیل کے بعد انہیں خصوصی ویزا جاری ہوگا،عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب اماراتک کی کابینہ نے ملک میں غیر ملکیوں کی آمد اور اقامہ قانون کا جو لائحہ عمل جاری کیا ہے اس میں ملازمت کی تلاش کے لیے خصوصی ویزے کے اجرا کی سہولت دی گئی ہے،ملازمت کی تلاش کے لیے آنے والوں کو سپانسر حاصل کرنا نہیں پڑے گا، اس کے بغیر ہی ویزا جاری ہوگا، اس کی پہلی شرط یہ ہے کہ امیدوار اماراتی وزارت افرادی قوت کے پاس رجسٹرڈ اول، دوم یا سوم درجے کے ہنر مندوں میں سے ایک ہو،دوسری شرط یہ ہے کہ اگر امیدوار ہنرمندوں میں سے نہ ہو تو وزارت تعلیم و تربیت کی درجہ بندی کے مطابق دنیا کی 500بہترین جامعات میں سے کسی ایک یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہو اور یونیورسٹی سے گریجویشن کو 2سال سے زیادہ نہ ہوئے ہوں،لائحہ عمل میں ملازمت کے ویزے کے اجرا کے حوالے سے تیسری بات یہ کہی گئی ہے کہ اس پر عمل درآمد ستمبر کے آغاز سے شروع سے ہوگا، امیدوار کم از کم گریجویٹ ہو یا اس کے برابر ڈگری ہولڈر ہو،تیسری شرط یہ ہے کہ مقررہ مالی ضمانت فراہم کرے،وفاقی ادارہ برائے قومی شناخت و شہریت و کسٹم متعلقہ اداروں کی منظوری کے بعد غیر ملکی امیدوار کو ملازمت کے مواقع کی تلاش کے لیے وزٹ ویزے کے اجرا کی منظوری دے سکتا ہے،ممکن ہے یہ منظوری ایک سفر کے لیے ہو یا ایک سے زائد بار آنے کی اجازت پر مشتمل ہو،وفاقی ادارہ بنیادی طور پر 8 قسم کے وزٹ ویزے جاری کرتا ہے، ان میں سے ایک ملازمت کے مواقع دریافت کرنے کے لیے آنے والوں کو دیا جاتا ہے،ویزے کی مدت وفاقی ادارہ مقرر کرے گا، ایک سال سے زیادہ کے قیام کی اجازت نہیں ہوگی، ویزے کی ماہانہ فیس ہوگی، مہینے کے چند روز قیام کی صورت میں بھی پورے ماہ کی فیس وصول کی جائے گی اور ویزے میں توسیع بھی ہو سکتی ہے،اجرا کی تاریخ سے 60روز کے لیے ویزا جاری ہوتا ہے، اس میں مزید 60روز کی توسیع ہو سکتی ہے اور ہر بار مقررہ فیس وصول کی جائے گی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو کہا تھا اسمبلی جا کر کردار ادا کریں، لیکن انہوں نے بائیکاٹ کر رکھا ہے،اسمبلی میں موجود ارکان اپنے ذاتی فائدے کیلئے قانون سازی کر رہے ہیں۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے تحریری دلائل جمع کرانے کیلئے وقت مانگتے ہوئے کہا کہ کورونا ہوگیا تھا اس وجہ سے تحریری دلائل جمع نہیںکروا سکا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت سیاسی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے گی، صرف بنیادی حقوق کیخلاف ترامیم ہونے کے نکتے کا جائزہ لینگے، ترامیم احتساب کے عمل سے مذاق ہوئیں تو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی، اکثر ترامیم میں ملزمان کو رعایتیں بھی گئی ہیں، پلی بارگین کرنے والے کے شواہد کو ہی ناقابل قبول قرار دیا گیا ہے، فوجداری نظام میں گرفتاری کی ممانعت نہیں ہے، گرفتاری جرم کی نوعیت کے حساب سے ہوتی ہے۔وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ ملزمان بری ہوجاتے ہیں لیکن پھر بھی ان کے داغ نہیں دھلتے، اعلی عدلیہ نیب عدالت کی سزائیں برقرار نہیں رکھتی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ملک غیر معمولی حالات سے گزر رہا ہے، سابقہ حکومتی جماعت کے 150 ارکان اسمبلی کا بائیکاٹ کرکے بیٹھے ہیں، پی ٹی آئی کو کہا تھا اسمبلی جا کر اپنا کردار ادا کریں، آدھے ارکان نے اسمبلی کا بائیکاٹ کر رکھا ہے، اسمبلی میں موجود ارکان اپنے ذاتی فائدے کیلئے قانون سازی کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ عدالت قانون سازی میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی، تحقیقات میں مداخلت پر ازخودنوٹس لیا تھا، ہائی پروفائل کیسز کا ریکارڈ لیکر صرف دیکھ رہے ہیں کہ کیسز چلتے ہیں یا نہیں، آئین کے تحت چلنے والے تمام اداروں کو مکمل سپورٹ کرینگے، عدالت غیر معمولی حالات میں کیس سن کر مزے نہیں لے رہی۔ وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ امریکی سپریم کورٹ ہمیشہ منتخب حکومت کیساتھ کھڑی ہوتی ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ان سے کہا کہ امریکی سپریم کورٹ کی مثال اس حوالے سے درست نہیں لگتی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اعلی عدلیہ اپنے فیصلوں میں نیب قانون پر تنقید کرتی رہی ہے، 90 دن کا ریمانڈ کہیں نہیں ہوتا، فوجداری کیسز میں 14 دن سے زیادہ کا ریمانڈ نہیں ہوتا، کرپشن پر سزا کی شرح جاپان میں فیصد ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کر دی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا یہ کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے جس کا دنیا سے وجود ختم ہوچکا ہے' پاکستان میں بھی اس موذی مرض کا تقریباً خاتمہ ہوچکا تھا لیکن اب بھی ملک کے دور دراز علاقوں میں اس کے کیسز سراٹھا رہے ہیں جس کا خاتمہ یقینی بنانا ہے' انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ ملک کے تابناک مستقبل کے لئے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ ان کے معذوری کے خدشات کو دور کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں پولیو ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے بل گیٹس کی این جی او اور روٹری کلب کا شکر گزار ہوں جو پولیو کے خاتمے کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا میں اس موقع پر چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کا بھی شکر گزار ہوں کہ وہ اس کو قومی خدمت کا فریضہ سمجھ کر سرانجام دے رہے ہیں۔ میں اس موقع پر پولیو ورکرز کی کاوشوں کو بھی سراہوں گا جو نہ صرف وفاق ' صوبوں بلکہ دور دراز کے علاقوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ پولیو قطرے پلانے کے دوران بعض پولیو ورکرز اور سیکورٹی اداروں کو نشانہ بھی بنایا گیا جس سے ان کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور اس مقدس فریضہ میں انہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے اس کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے اور ہم سب کو مل کر اس کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھانے ہوں گے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹر شہباز گل کے معاملے پر شدید احتجاج کیااور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے کہا کہ جس طریقے سے شہباز گل کو ہسپتال سے اٹھا کر ڈالے میں ڈالا گیا وہاں سے اس کو عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالت میں چھین کر اس کا ماسک اتارا گیا، وہ دہائیاں دیتا رہا کہ میں سانس نہیں لے سکتا مجھے آکسیجن دے دو اور ظالموں نے اس کو آکسیجن بھی نہیں دینا گوارا کی، یہ فاشزم اور غیر انسانی سلوک کی بدترین مثال ہے، غیر انسانی سلوک ہو رہا ہے، فیئر ٹرائل کریں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، آپ لوگوں کی سانسیں کھینچ رہے ہیں، تشدد اور غیر انسانی ہتھکنڈوں کی اس ملک میں کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے جبکہ وفاقی وزرا نے کہا کہ آپ قومی مجرم ہیں آپ کی جماعت قومی مجرم ہے، میڈیکل رپورٹ میں کوئی تشدد کا ذکر نہیں ہے، عمران خان کی ایما پر رانا ثناء اللہ کے خلاف کیس بنایا گیا، میاں نواز شریف کے سامنے اس کی بیٹی کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں، شاہد خاقان عباسی کو تین دفعہ بے گناہ جیل میں رکھا گیا، احسن اقبال کو تین دفعہ بے گناہ جیل میں رکھا گیا،آج ان کی غیرت کدھر سے جھاگ گئی، اس وقت یہ کیوں سوئے ہوئے تھی، یہ قومی مجرم ہیں، کسی پر تشدد کا کوئی جواز نہیں ہے، عدالت میں فیئر ٹرائل کا سب کو حق ہے، سوال نہیں پیدا ہوتا کہ ہم تشدد کیتائید کریں،چیئرمین سینیٹ نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا۔جمعہ کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ کی صدارت میں ہوا، اجلاس کے دوران پی ٹی آئی ارکان نے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کی، اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے دو دن سے اس ایوان میں انسانی حقوق کے حوالے سے اور اس حکومت کے فاشسٹ ہتھکنڈوں کے حوالے سے بات ہو رہی ہے،مگر ہر گزرتا دن پہلے سے زیادہ سیاہ دن بن کر سامنے آرہا ہے،آج صبح جس طریقے سے شہباز گل کو ہسپتال سے اٹھا کر ڈالے میں ڈالا گیا وہاں سے اس کو عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالت میں چھین کر اس کا ماسک اتارا گیا، وہ دہائیاں دیتا رہا کہ میں سانس نہیں لے سکتا
مجھے آکسیجن دے دو اور ظالموں نے اس کو آکسیجن بھی نہیں دینا گوارا کی، یہ فاشزم اور غیر انسانی سلوک کی بدترین مثال ہے، شہزاد وسیم نے کہا کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کہتی ہے کہ سانس کی نالیاں اس کی سکڑی ہوئی تھیں،یہ رپورٹ سب نے دیکھی ہے،ٹیکنیکل اور اسپیشلسٹ لوگوں نے بھی اس پر اپنی بات کی،شہزاد وسیم نے کہاکہ غیر انسانی سلوک ہو رہا ہے، فیئر ٹرائل کریں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، آپ لوگوں کی سانسیں کھینچ رہے ہیں،مصطفی نواز کھوکھر کو سلام پیش کرتا ہوں اس نے سچ کو سچ کہا، یہ وقت بھی گزر جائے گا،اس ملک کو ہم کہاں لے کر جا رہے ییں، فیئر ٹرائل کریں مگر تشدد اور غیر انسانی ہتھکنڈوں کی اس ملک میں کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کو بات کرنے کا موقع دیاتاہم اپوزیشن ارکان نے چیئرمین سینیٹ کے ڈائس سامنے جاکر نعرے بازی شروع کر دی اور ڈونٹ یوز ٹارچر،امپورٹڈ حکومت نامنظور، فاشسٹ حکومت مردہ باد کے نعرے، دہشت گردی بند کرو، ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے کے نعرے لگائے چیئرمین نے کہا کہ اپنی نشستوں سے احتجاج کریں۔شیری رحمان نے کہا کہ اپوزیشن کا احتجاج کرنے کا حق ہوتا ہے، کسی پر تشدد کا کوئی جواز نہیں ہے، عدالت میں فیئر ٹرائل کا سب کو حق ہے، سوال نہیں پیدا ہوتا کہ ہم تشدد کی تائید کریں۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ اس ملک کو اس مقام تک پہنچانے والے یہ ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو اس ملک کو اس نہج پر لے کے آئے ہیں، معیشت کو تباہ کرنے کے بعد اب ایوان کے ماحول کو بھی یہ تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، ان کو تکلیف ہے کہ ان سے اقتدار چلا گیا، ان کا نااہل ترین وزیراعظم اب اقتدار کی کرسی سے ہٹ گیا ،ان لوگوں نے ظلم کی انتہا کی،90،90 دن تک لوگوں کو ریمانڈ پر رکھاجاتا تھا، میڈیکل رپورٹ میں کسی قسم کا تشدد نہیں ہے ، ان کا احتجاج بالکل بے جا ہے، آپ قومی مجرم ہیں آپ کی جماعت قومی مجرم ہے، میڈیکل رپورٹ میں کوئی تشدد کا ذکر نہیں ہے، عمران خان کی ایما پر رانا ثناء اللہ کے خلاف کیس بنایا گیا، میاں نواز شریف کے سامنے اس کی بیٹی کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں، شاہد خاقان عباسی کو تین دفعہ بے گناہ جیل میں رکھا گیا، احسن اقبال کو تین دفعہ بے گناہ جیل میں رکھا گیا،آج ان کی غیرت کدھر سے جھاگ گئی، اس وقت یہ کیوں سوئے ہوئے تھی، یہ قومی مجرم ہیں۔ اس دوران پی ٹی آئی ارکان نے اپنا احتجاج جاری رکھا،چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تشریف رکھیں وقفہ سوالات شروع کروں آپ نے احتجاج کرلیا تاہم پی ٹی آئی ارکان نہ مانے جس پر چیئرمین سینیٹ نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کے آل فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم ریکارڈز توڑنے کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اور انہوں نے نیدرلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے دوران بھی ایسا ہی کیا۔ بابر اعظم نے 89 ون ڈے اننگز کے بعد سب سے زیادہ مجموعی رنز بنانے میں جنوبی افریقہ کے لیجنڈ بلے باز ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ طویل عرصے تک یہ ریکارڈ قائم رکھنے والے ہاشم آملہ 89 ون ڈے میچز کے بعد 4539 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ موجودہ نمبر ایک ون ڈے بلے باز 4573 رنز بنانے کے بعد انہیں پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔لیجنڈری ویسٹ انڈین بلے باز سر ویوین رچرڈز 89 ون ڈے اننگز میں 4071 رنز کے ساتھ تیسرے، ویسٹ انڈیز کے ہی شائی ہوپ 4030 رنز سکور کرکے چوتھے اور سابق برطانوی کپتان جو روٹ 89 ون ڈے اننگز کھیل کر رنز سکور کرکے اس فہرست میں پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں ۔بابر اعظم اب تک 91 ون ڈے میچز کی 89 اننگز میں 59.38 کی اوسط اور 90.16 کے سٹرائیک ریٹ سے 4573 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 17 سنچریاں اور 21 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا کا کوئی بھی بلے باز یہ کارنامہ انجام نہیں دے سکا اور بابر اعظم ایسا کرنے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان اور بھارت 28 اگست کو دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں بلاک بسٹر مینز ایشیا کپ 2022 کے مقابلے میں ایک دوسرے سے مدمقابل ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں آخری بار گزشتہ سال ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں مدمقابل ہوئی تھیں جہاں پاکستان نے روایتی حریف کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد کا خیال ہے کہ اگلے ہفتے دبئی میں جب دونوں فریقین کے درمیان مقابلہ ہو گا تو مین ان گرین کو انڈیا کے خلاف برتری حاصل ہوگی۔ان کا خیال ہے کہ ہندوستان نے گزشتہ چند مہینوں میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے لیکن پاکستان متحدہ عرب امارات کے حالات کو بہتر طور پر سمجھتا ہے۔ سرفراز احمد نے سپورٹس پاک ٹی وی کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ کسی بھی ٹورنامنٹ کا پہلا میچ اہمیت کا حامل ہوتا ہے، ہمارا پہلا میچ بھارت کے خلاف ہے۔یقینا ہمارے حوصلے بلند ہوں گے کیونکہ جب ہم آخری بار ایک دوسرے کیخلاف کھیلے تھے تو اسی مقام پر پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی۔پاکستان کنڈیشن کو اچھی طرح جانتا ہے کیونکہ ہم یہاں پی ایس ایل اور کئی ہوم سیریز بھی کھیل چکے ہیں۔ جی ہاں، بھارت نے یہاں آئی پی ایل میں کھیلا ہے لیکن انہیں ان حالات میں کھیلنے کا اتنا تجربہ نہیں ہے۔ سرفراز احمد نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے شاہین شاہ آفریدی کا فٹ ہونا ضروری ہے۔ اگر آپ بھارت کی موجودہ ٹیم کو دیکھیں تو وہ اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ لیکن ہماری ٹیم خاص طور پر مختصر ترین فارمیٹ میں اچھا کھیل رہی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ(شِنہوا)چین نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے اقدامات کے ذریعے ملک کے کاربن میں کمی کے ہدف کی حمایت کے لیے 2022 سے 2030 تک ایک ایکشن پلان شائع کیا ہے۔
وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن سمیت 9 مرکزی محکموں کی طرف سے مرتب کردہ ایکشن پلان نے2030 تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی کے ہدف کی حمایت کرنے اور 2060 تک صفر کاربن کا ہدف حاصل کرنے کے لیے تحقیقی تیاریوں کے لیے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اختراعی اقدامات اور حفاظتی اقدامات کی تجویز پیش کی۔
اس منصوبے میں سبز اور کم کاربن توانائی کی تبدیلی، کم اور صفر کاربن صنعتی عمل کی دوبارہ انجینئرنگ، کم کاربن کی تعمیر اور نقل و حمل، منفی کاربن اور غیر کاربن ڈائی آکسائیڈ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی، عالمی تعاون، میں تکنیکی کامیابیوں اور جدت کو فروغ دینے کے لیے مخصوص اقدامات شامل ہیں۔
ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے، سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت سائنسی تحقیقی نظام اور طریقہ کار، تکنیکی ٹریکنگ اور نگرانی اور متعلقہ تکنیکی کامیابیوں کے حقوق دانش کے تحفظ کو مضبوط کرے گی۔
نیویارک (شِنہوا) امریکہ میں کساد بازاری"طویل" اور "شدید" ہوگی اور ہرشخص مالی پریشانی سےدوچار ہوسکتا ہے۔
بلوم برگ نے اپنے مندی کے رجحانات بارے مشہور ماہر اقتصادیات نوریل روبینی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم شدید سست روی کا شکار ہیں۔ 2022 کی پہلی ششماہی کی 2 سہ ماہی میں ترقی کی شرح منفی رہی ہے۔ ایرانی نژاد امریکی ماہر اقتصادیات روبینی 2008 میں ہاؤسنگ ببل پھٹنے کی درست پیش گوئی کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ افراط زر کو 2 فیصد تک لانے کے لئےفیڈرل ریزو ریٹ کی شرح 4 فیصد اوپر جارہی ہے اگر ایسا نہ ہوا تو افراط زر بارے توقعات ختم ہوجائیں گی اور آپ کو سخت شرائط پر قرض لینا ہوگا۔
فیڈرل ریزرو نے حال ہی میں جولائی کے شروع میں شرح سود میں مزید 75 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ کیا تھا تاکہ 8.5 فیصد کی افراط زر کی شرح کو کم کیا جاسکے ،اسی طرح کا اضافہ جون میں بھی ہوا اور یہ کئی دہائیوں بعد یکے بعد دیگرے ہونے والا اضافہ تھا۔
روبینی نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ اگرچہ افراط زر عروج پر ہے تاہم انہیں یہ یقین نہیں ہے کہ یہ کتنی تیزی سے گرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "میں نہیں سمجھتا کہ مالیاتی پالیسی اتنی سخت ہے کہ افراط زر کو کافی تیزی کے ساتھ 2 فیصد تک نیچے لے جاسکے۔
چین کے مشرقی صوبہ جیانگ شی کے نان چھانگ میں سفید کونج پویانگ جھیل کے کنارے سفید کونج کے تحفظ کے علاقے پر اُڑ رہے ہیں۔(شِنہوا)
نان چھانگ(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبہ جیانگ شی میں مسلسل گرم موسم اور کم بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی خشک سالی نے ملک کی میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیل پویانگ کو 75 فیصد تک کم کر دیا ہے۔
صوبائی محکمہ آبی وسائل نے بتایا کہ جمعرات کی صبح 10 بجے تک جھیل کا کل رقبہ 737 مربع کلومیٹر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ برس کے اسی عرصے سے 2ہزار203 مربع کلومیٹر کم ہے۔
جھیل کے تاریخی شنگژی ہائیڈرولاجیکل اسٹیشن پر پانی کی سطح جمعرات کی صبح 10 بجے تک کم ہو کر 10.12 میٹرز رہ گئی تھی، جو 22.63 میٹرز کی ریکارڈ بلندی کے نصف سے بھی کم ہے۔
سان فرانسسکو (شِںہوا) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر واٹسن ویل میں لینڈنگ کے دوران 2طیاروں کے ٹکرانے سے متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
شہر کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق یہ حادثہ بلدیہ واٹسن ویل کے ہوائی اڈے پر جمعرات کی سہ پہر 2 بجکر 56 منٹ ( پاکستانی وقت کے مطابق صبح سویرے 2 بجکر 56 منٹ ) پر پیش آیا اور متعدد ادارے جائے وقوع پر سہ پہر3 بجکر 37 منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق صبح سویرے 3 بجکر 37 منٹ ) پر پہنچ گئے۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے ابتدائی بیان میں کہا کہ سنگل انجن سیسنا 152 اور ٹوئن انجن سیسنا 340 آپس میں ٹکرا ئے،اس دوران پائلٹس بلدیہ واٹسن ویل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے آخری مرحلے میں تھے۔
بیان کے مطابق ایک شخص سیسنا 152 میں اور 2 افراد سیسنا 340 میں سوار تھے۔ زمین پر موجود کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ایف اے اے اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ تحقیقات کریں گے۔ اس میں نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ تفتیش کا انچارج ہوگا ۔ مزید معلومات سے آگاہ کیا جاتا رہے گا۔
کوئی بھی ادارہ ہوائی جہاز حادثہ کے افراد کو شناخت نہیں کرسکا ہے۔
چین کے شمال مغربی صوبہ چھنگ ہائی کی خوداختیار کاؤنٹی دا ٹونگ ہو ئی اور تھو کے قصبے چھنگ شان میں مقامی افراد اپنے گھر کے پاس سے کیچڑ ہٹارہے ہیں۔ (شِںہوا)
شی ننگ (شِںہوا) چین کے شمال مغربی صوبہ چھنگ ہائی کے دیہات میں موسلا دھاربارش سے اچانک ریت کی چٹان بہہ گئی جس سے 17 افراد ہلاک اور 17 دیگر لاپتہ ہوگئے۔
صوبائی محکمہ ہنگامی انتظامات کے نائب سربراہ ہان شیان ہوئی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 20 افراد کو بچالیا گیا ہے جن کے بارے پہلے بتایا گیا تھا کہ وہ لاپتہ ہیں۔ تقریباً 4 ہزار 500 فائرفائٹرز، پولیس اہلکار، فوجی، ایمرجنسی ریسپانس اہلکار اور مقامی رہائشی لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
بدھ کی شب 10 بجکر 25 منٹ پر صوبائی دارالحکومت شی ننگ کی داتونگ ہوئی اینڈ تھو خود اختیار کاؤنٹی میں شدید بارش ہوئی۔ جمعرات کو نصف شب بارشوں سے سیلاب اور مٹی کے تودے گرگئے جس سے دریاؤں کا راستہ تبدیل ہوگیا۔
کم سے کم 2 عمارتیں بہہ گئیں اور 14 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ۔ مجموعی طور پر 6 دیہات میں 6 ہزار 245 رہائشی متاثر ہوئے۔
کاؤنٹی حکومت کے سربراہ ما منگ شو نے بتایا کہ 2 اسکولوں میں عارضی پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں جن میں 1 ہزار 200 سے زائد افراد کو رکھا جاسکے گا۔
وزارت خزانہ اور وزارت ہنگامی انتظامات نے مشترکہ طور پر قدرتی آفات سے نجات بارے فنڈز کے لئے 5 کروڑ یوآن (تقریباً 73 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالرز) دیئے ہیں اس علاوہ صوبائی محکمہ خزانہ نے مزید 5 کروڑ یوآن کی رقم مختص کی ہے۔
یہ رقم ہنگامی امداد اور آفات سے نجات کی کوششوں، متاثرہ افراد کی تلاش، بچاؤ اور ان کی منتقلی، ثانوی آفات کو جانچنے ، تباہ شدہ مکانات کی مرمت اور دیگر امور پر خرچ کی جائے گی۔
اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو انسانی حقوق اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ فلسطینی علاقے (او پی ٹی) میں اپنا کام جاری رکھنے کی اجازت دینی چاہیے۔
یو این نیوز کے مطابق، جمعرات کی صبح اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے رم اللہ میں سات فلسطینی انسانی حقوق اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے دفاتر میں گھس کر تلاشی لی اور انہیں سیل کر دیا۔ ان کی املاک کو ضبط کر کے تباہ کر دیا گیا اور دفاتر کو بند کرنے کے بارے میں فوجی احکامات کو احاطے میں چھوڑ دیا گیا۔
فلسطین میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ اور انسانی ہمدردی کے کوآرڈینیٹر لین ہیسٹنگز نے کہا کہ بندش کی کوششیں "انسانی حقوق اور ترقی کے فروغ کے لیے کام کرنے والے تمام اداروں اور امداد کی فراہمی کو متاثر کرتی ہیں۔"
بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کے ایک ترجمان نے امریکہ اور چین کے تائیوان خطے کے درمیان سرکاری نوعیت کے کسی بھی معاہدے یاخودمختاری کے مضمرات کے ساتھ مذاکرات کی سخت مخالفت کا اظہار کیا ہے۔
ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان ما شیاؤ گوانگ نے یہ ریمارکس "21ویں صدی کی تجارت پر امریکہ-تائیوان اقدام" کی نام نہاد پیش رفت کے بارے میں میڈیا رپورٹس کے حوالے سے پوچھنے پر کہے۔
امریکی فریق پرایک چین کے اصول اور تین چین امریکہ مشترکہ اعلامیوں کی دفعات کی پاسداری کرنےپر زور دیتے ہوئے ما نے کہا کہ چین کے دوبارہ اتحاد اور قومی تجدید کو روکنے کے لیے "تائیوان کارڈ" کھیلنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔
ما نے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام کو بھی خبردار کیا کہ اقتصادی تعاون کی آڑ میں بیرونی طاقتوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے اور اپنے سیاسی مفادات کے حصول کے لیے جزیرے کے لوگوں کے مفادات سے غداری کرنے والوں کو حساب کتاب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
بیجنگ(شِنہوا) چین نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران عوامی ثقافتی خدمات کو معیاری بنانے اور ان تک مساوی رسائی کو فروغ دیا ہے، جس میں ثقافتی مصنوعات اور خدمات کی ایک بہتر قسم لوگوں کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ سن ییلی نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ عوامی مفاد کے ثقافتی اقدامات کے پیکج کے آغاز کے ساتھ دیہی برادریوں میں سینما گھر لانے ، دیہی لائبریریوں کے قیام اور ملک کے عوامی ثقافتی خدمات کے نظام کو مزید بہتر کیا گیا ہے۔
عہدیدار نے کہا کہ 2021 کے آخر تک چین میں 2ہزار542 ریڈیو اور ٹیلی ویژن اسٹیشنز، 3ہزار215 پبلک لائبریریاں، 3ہزار316 ثقافتی مراکز، 6ہزار183 عجائب گھر، 40ہزار سے زیادہ ٹاؤن شپ کی سطح کے ثقافتی اسٹیشن اور 5لاکھ 70ہزار گاؤں کی سطح کے ثقافتی مراکز تھے۔
تمام عوامی لائبریریاں، ثقافتی مراکز، آرٹ گیلریاں اور ثقافتی اسٹیشنوں کے ساتھ ساتھ زیادہ تر عجائب گھر بھی مفت کھولے گئے ہیں۔
سن نے کہا کہ 2021 میں، ملک بھر کی پبلک لائبریریوں نے 10کروڑ30لاکھ قارئین کو ریکارڈ کیا، اور ملک بھر میں عجائب گھروں نے 36ہزار نمائشیں منعقد کیں، جن کو تقریباً 80کروڑلوگوں نے وزٹ کیا۔
ویلنگٹن(شِنہوا)نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے کے نیلسن میں 400 سے زیادہ مکانات کو خالی کرالیا گیا ہے ، یہ علاقہ مسلسل شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے شدید متاثر ہوا ہے۔ جمعہ کو نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق، موجودہ شدید موسم کی وجہ سے مغربی ساحل اور نیلسن تسمان کے علاقوں کے لیے ہنگامی حالت کی مقامی حالتیں برقرار ہیں۔ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ شدید موسم کی وجہ سے سیلاب آیا ہے جس کے لیے انخلاء کی ضرورت ہے اور اسکے مزید اثرات ممکن ہیں۔ رواں ہفتے طویل موسلا دھار بارش، سیلاب اور تیز ہواؤں کی وجہ سے سینکڑوں مقامی لوگ دوسری رات اپنے گھروں کو واپس نہیں جا سکے، کیونکہ نیلسن سے گزرنے والے دریائے میتائی کے کناروں سے پانی باہر آچکا ہے۔ شہری دفاع کی ٹیمیں سیلاب زدہ گلیوں میں مکینوں کی مدد کر رہی ہیں۔
بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 19 اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔
دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 59 کروڑ41 لاکھ 83 ہزار 369 ہوگئی۔
امریکہ 9 کروڑ34 لاکھ 3 ہزار 142 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ43 لاکھ 14 ہزار 618 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 45 لاکھ 14 ہزار 986 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔
برازیل میں مصدقہ کیسزکی تعداد 3 کروڑ 42 لاکھ 45 ہزار 374، جرمنی میں 3 کروڑ 17 لاکھ 71 ہزار 884، برطانیہ میں 2 کروڑ 36 لاکھ 75 ہزار 485 اور جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 20 لاکھ 37 تک پہنچ گئی ہے۔
اٹلی میں 2 کروڑ 15 لاکھ 81 ہزار 917 اور روس میں 1 کروڑ 87 لاکھ 23 ہزار 731 مصدقہ کیسز ہیں
ارمچی (شِںہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کی تجارت رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ میں 115.5 ارب یوآن (تقریباً 17 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس سے 38.1 فیصد زائد ہے۔
ارمچی کسٹمز کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے ساتھ خطے کی تجارت میں گزشتہ برس کی نسبت 44.1 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 105.1 ارب یوآن تک پہنچ گیا۔ یہ خطے کی مجموعی درآمدات اور برآمدات کا 91 فیصد کے مساوی ہے۔
علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے ارکان کے ساتھ تجارتی حجم کی مالیت 6.3 ارب یوآن رہی جو گزشتہ برس سے 20.4 فیصد زیادہ ہے۔
اس عرصے میں سنکیانگ کے ساتھ سب بڑا تجارتی شریک کرغزستان رہا جس کے ساتھ 39.8 اب یوآن سے زائد تجارت ہوئی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 203.3 فیصد زیادہ ہے۔
کسٹمز کے مطابق مزدوروں کی اشیاء ، میکنیکل اور الیکٹریکل آلات سنکیانگ کی بڑی برآمدات تھیں۔ معدنیات اور توانائی کے ساتھ ساتھ زرعی مصنوعات جیسی بڑی مقدار کی اجناس بڑی درآمدات تھیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر گھٹنے کی سرجری کے بعد آسٹریلیا سے واپس وطن پہنچ گئے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے ہاتھ میں بیساکھی ہے۔تصویر کے ساتھ شعیب اختر نے لکھا کہ اب گھر واپس جانے کا وقت ہو گیا ہے۔شعیب اختر نے اپنے دوستوں کامل خان اور اسد علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے میرا بہت خیال رکھا ۔شعیب اختر نے اپنے دوستوں کو کہاکہ جب اگلی بارمیلبورن آوں گا تو یقینی طور پر صحت مند ہوں گے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کہاہے کہ یو ایس اوپن میں اچھی کارکردگی کے لیے پر امید ہوں، ٹریننگ اچھی جا رہی ہے، فٹنس بھی بھرپور ہے اچھے نتائج کی امید ہے۔اعصام الحق کا کہنا ہے کہ اکیڈمی کے لیے چار سینٹرز سے اچھا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے، جدید انداز میں گرومنگ کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ یوایس اوپن کیلئے امریکا جا رہا ہوں، 10دن وہاں ٹریننگ کروں گا۔اعصام نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کے لیے یورپی ٹیم کے خلاف کھیلنا اچھا تجربہ ہوگا، فرانس اور بلغاریہ کے انڈور ایونٹس میں شرکت کروں گا، اکتوبر میں وطن واپسی ہوگی۔قومی ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے اکیڈمی قائم کر رہا ہوں،عقیل خان میرے ساتھ ہوں گے، لاہور،کراچی،اسلام آباد اور پشاور میں نوجوان ٹیلنٹ تلاش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اچھے کوچز مہیا کریں گے، سال بھر کے لیے کھلاڑیوں کو بالز فری ملیں گی، 4 سینٹرز کے لیے 4 کوچز اور ٹریننرز کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔اعصام الحق کا مزید کہنا تھا کہ نومبر اور دسمبر میں خود کھلاڑیوں کے ساتھ کام کروں گا، اگلیسال اکیڈمی کے کھلاڑیوں کے درمیان لیگ کراوں گا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کوپہلے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 5وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں1-0کی برتری حاصل کرلی۔ میزبان ٹیم نے 191رنز کا مطلوبہ ہدف 39ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔شمر بروکس نے 79 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ، ان کو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔کنسنگٹن اوول، برج ٹان، بارباڈوس میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈ ے میچ میں کیوی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.2 اوورز میں 190رنز بناکر پویلین لوٹ گئی اور اس نے میزبان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 191رنز کا ہدف دیا۔ کپتان کین ولیمسن 34، مچل بریسول 31، فن ایلن اور مچل سینٹنر نے بالترتیب 25،25 رنز بنا ئے ،ویسٹ انڈیز کی طرف سے عقیل حسین اور الزاری جوزف نے تین، تین جبکہ جیسن ہولڈر نے دو کھلاڑیوں آئوٹ کیا۔جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے شمر بروکس کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف 39ویں اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔شمر بروکس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 79رنز بنائے ۔کپتان نکولس پوران 28اور شائی ہوپ 26رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ کیوی ٹیم کی طرف سے ٹرینٹ بولٹ اور ٹم سائوتھی نے دو، دوکھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ شمر بروکس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ ختم کرنیکی سخت مخالفت کردی ۔روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ کو ختم کرنے کے خیال پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک روزہ فارمیٹ کی آج بھی اہمیت ہے، لوگ پہلے ٹیسٹ کرکٹ ختم ہونے کے بارے میں بات کر رہے تھے، میرے لیے کرکٹ اہم ہے پھر چاہے کوئی بھی فارمیٹ ہو۔بھارتی کپتان نے کہا 'یہ سب باتیں فضول ہیں کہ میرا نام ہی ون ڈے کرکٹ سے بنا ہے، میں یہ کبھی نہیں کہوں گا کہ ون ڈے ختم ہو رہا ہے یا ٹی ٹوئنٹی ختم ہو رہا ہے یا ٹیسٹ فارمیٹ ختم ہونے کے قریب ہیں، میری خواہش ہے کہ کوئی اور فارمیٹ بھی ہو کیونکہ میرے لیے گیم کھیلنا سب سے اہم ہے۔انٹرویو میں روہت شرما نے کہا 'ہم بچپن سے ہی بھارت کے لیے کرکٹ کھیلنے کا خواب دیکھتے تھے اور جب بھی ون ڈے کھیلتے ہیں، اسٹیڈیم لوگوں سے بھرے ہوتے ہیں۔خیال رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا تھا کہ میرے خیال میں ون ڈے کرکٹ کو اب انٹرنیشنل کلینڈر سے ختم کر دینا چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بحیثیت کمنٹیٹر بھی مجھے اب ون ڈے کرکٹ طویل لگتی ہے، ٹی ٹوئنٹی کھیل آسان ہے چار گھنٹے میں کھیل ختم ہوجاتا ہے۔اس کے علاوہ آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے اس حوالے سے کہا تھا کہ عالمی سطح پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بڑھتی لیگز ون ڈے کرکٹ کو ختم کررہی ہیں جس سے ون ڈے کرکٹ سست موت مر رہی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایشیاکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین میچ کے ٹکٹ کے ساتھ 2دیگر میچز کی ٹکٹ خریدنے کی شرط عائد کردی گئی۔متحدہ عرب امارات (یو اے ای)میں ہونے ایشیاکپ کیلئے پاکستان اور بھارت ٹیمیں 28 اگست کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی تاہم اس سے قبل میچ کے پہلے مرحلے کے ٹکٹس محض 3 گھنٹوں میں فروخت ہوچکے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے کے ٹکٹس کی فروخت کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی فروخت میں مانگ اضافے کے پیش نظر ٹکٹنگ پلیٹ فارم نے پہلے آئیے، پہلے پائیے کی خریداری کی پالیسی ترتیب دی ہے، منتظمین نے روایتی حریف کے میچ کے مہنگے ٹکٹس پلاٹینم کیٹیگری میں رکھے ہیں جبکہ روایتی حریفوں کے درمیان میچ کے ساتھ کسی دوسرے 2 میچز کی بھی ٹکٹ خریدنا ہوںگی۔ٹکٹس کے حصول کیلئے شائقین کرکٹ کو آن لائن قطار میں لگانا ہوگی، ایک شائق نے بتایا کہ میں نے ایک ہزار درہم ٹکٹوں کی خریداری پر خرچ کیے، اتنی رقم میں میرا آدھا گھر کا راشن آتا ہے، میں صرف پاک بھارت میچ دیکھوں گا، دیگر میچز کی ٹکٹ دوست یا فیملی ممبرز کو دے دوں گا۔قبل ازیں گزشتہ روز پہلے مرحلے کے ٹکٹس محض 3 گھنٹوں میں فروخت ہوگئے تھے جبکہ کچھ شائقینِ کرکٹ نے اپنے ٹکٹس کو اصل قیمت سے زائد پر فروخت کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔جس پر ٹکٹنگ پلیٹ فارم نے فوری جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت سختی سے ممنوع ہے اور اگر کوئی دوسرا فرد یہ ٹکٹ خریدے گا تو وہ منسوخ کردیا جائے گا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نئے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت پی ایس ایل 2025کا شیڈول براہ راست آئی پی ایل سے متصادم ہوگا جب کہ مارچ اور مئی میں مقابلوں کیلئے فرنچائزز کو اہم انٹرنیشنل کرکٹرز کی خدمات حاصل کرنے اور غیرملکی نشریاتی حقوق کی فروخت میں مشکلات ہو سکتی ہیں۔آئندہ فیوچر ٹور پروگرام میں پی ایس ایل 2025کا شیڈول براہ راست آئی پی ایل سے متصادم ہوگا،پاکستان اسی سال فروری میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا، ملک کوورلڈکپ 1996کے بعد پہلی بارکوئی میگا ایونٹ کرانے کا موقع مل رہا ہے،اسی وجہ سے پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن مارچ اور مئی کی ونڈو میں شیڈول کرنے کی ضرورت پڑگئی۔بھارت نے اپنی لیگ کیلئے سالانہ ڈھائی ماہ کی ونڈو پالی،آئی پی ایل ونڈو بھی مارچ سے جون تک رکھی گئی ہے، شیڈول براہ راست متصادم ہونے کی وجہ سے ٹاپ انٹرنیشنل کرکٹرز کی جانب سے بھارتی لیگ کو ترجیح دیے جانے اور پی ایس ایل فرنچائز کو ان کی خدمات حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ مارکیٹ میں پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق کی فروخت متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہوگا، پاکستان کی انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل کا 11واں ایڈیشن بھی دسمبر2025اور جنوری 2026میں شیڈول کیا گیا ہے،اگلے سال 12واں ایڈیشن معمول کی ونڈو یعنی جنوری، فروری میں ہوگا۔اس قبل 2024میں پاکستانی لیگ جنوری، فروری میں ہی شائقین کی توجہ کا مرکز بنے گی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
الجزائر کے جنگلات میں آتشزدگی سے 26افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے،مقامی میڈیا کے مطابق جنگلات میں اچانک آگ بھڑکنے کی اطلاع ملتے ہی اس پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردی گئی ہے،الجزائر کے وزیر داخلہ نے آگ لگنے کے واقعے میں 26افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں،وزیر داخلہ نے کہا کہ تیونس کی سرحد کے قریب واقع جنگلات میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز ہیلی کاپٹر کی مدد بھی لے رہے ہیں جبکہ آگ کی وجہ سے 350رہائشیوں کو نقل مکانی بھی کرنا پڑی ہے، شمالی الجزائر میں ہر سال آگ لگنے کے واقعات رونما ہوتے ہیں اور گزشتہ سال بھی آتشزدگی کے واقعے میں 90افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ ایک لاکھ ایکٹر زمین جل گئی تھی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اردن کے ولی عہد الحسینبن عبداللہ دوم نے سعودی شہری رجوہ آل سیف سے منگنی کر لی،منگنی کی تقریب سعودی دارالحکومت الریاض میں ایک خوب صورت باغیچے ہوئی، ملکہ رانیا کی موجودگی نے تقریب کو چار چاند لگا دیے، منگنی میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور اور دلہن کے اہل خانہ بھی موجود تھے،ملکہ رانیا نے انسٹاگرام کی پوسٹ میں اس منگنی کا اعلان کیا اور اس پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا میرے سب سے بڑے شہزادے حسین اور ان کی خوب صورت منگیتر رجوہ آل سیف کو منگنی کی بہت مبارک باد،دلہن رجوہ آل سیف 28اپریل 1994کو ریاض میں پیدا ہوئیں، انھوں نے سعودی عرب میں ثانوی تعلیم حاصل کی اور نیویارک کی سیراکیوز یونیورسٹی کے اسکول آف آرکیٹیکچر سے اعلی تعلیم حاصل کی ہے،سعودی عرب کے ولء عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اردن کے ولی عہد الحسین سعودی شہری رجوہ خالد بن مساعد بن سیف بن عبدالعزیز السیف کے ساتھ ان کی منگنی پر مبارک باد بھیجی،اس سے قبل اردن کی شہزادی ایمان بنت عبداللہ نے جولائی میں جمیل الیگزینڈر تھرمیوٹس سے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ماسکو میں جاری بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس کے موقعے پر ماسکو میں موجود فلسطینی فوجی جنرل اور روس کے ڈپٹی وزیر دفاع کے درمیان فوجی اور انٹیلیجنس معاملات میں تعان پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ترک میڈیا کے مطابق روسی ڈپٹی وزیر دفاع الیگزینڈرفومن اور فلسطینی سکیورٹی فورسرز کے میجر جنرل نضال ابو دخان کے درمیان ملاقات کے دوران ممکنہ فوجی اور انٹیلیجنس تعاون پر گفتگو کی گئی ہے، دونوں حکام کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات مغربی پابندیوں کے شکار روس کے اتحادیوں کیساتھ ماسکو میں جاری بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس اور رشیا آرمی فورم 2022سے علیحدہ ہوئی ہے ،روس فلسطین کی علیحدہ ریاست کے دعوی کی حمایت کرتا ہے تاہم فوجی اور انٹیلیجنس معاملات میں تعاون کے حوالے سے ہونے والے یہ ملاقات روس اور اسرائیل کے تعلقات کو متاثر کر سکتی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کولمبیا کے جنوب مغرب میں سابق کولمبین مسلح قوتوں اور مسلح باغی تنظیم کی قومی نجات فوج کے درمیان جھڑپوں کی بنا پر 300افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی، کاوکا انتظامیہ منسلک الماگور قصبے میں مسلح گروہوں کے تصادم سے علاقے کے مکین بری طرح متاثر ہوئے ہیں،کاوکا کے زندگی و حقوق انسانی نیٹ ورک کے مطابق مسلح گروہوں کی جھڑپوں سے خوفزدہ 300مکین نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں،جھڑپوں سے الا تامبو، آرگیلیا اور بالباو کے عوام بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور خطے میں تعلیمی سرگرمیوں کو وقفہ دے دیا گیا ہے،قصبے کے حکام نے حکومت پر زور دیا ہیکہ وہ حالات پر قابو پائیں اور سیکورٹی کو یقینی بنائیں،دوسری جانب مسلح گروپوں کے خلاف فوج کے آپریشن میں بڑی تعداد میں اسلحہ قبضے میں لینے کی اطلاعات ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کیلئے امریکی خارجہ پالیسی کی تبدیلی سے ایک بہت ہی منقسم عالمی معاشرہ پیدا ہو سکتا ہے، جو سازشوں اور شکوک و شبہات سے بھرا ہو۔ سری لنکا میں ہونے والے فسادات اور پاکستان کا موجودہ سیاسی منظرنامہ اس کی مثالیں ہیں، اس طرح کی دراڑیں ابھرتی ہوئی منڈیوں تک محدود نہیں رہیں گی ،ان کے وسیع اثرات کا امکان ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ہم جانتے ہیں کہ یہ کہانی کیسے چلتی ہے جیسا کہ یہ پہلے ہو چکا ہے ـ سرد جنگ اور لوہے کی دیوار کی عظیم تقسیم۔ اگرچہ اقتصادی طور پر امریکہ مختصر مدت میں قوم پرست ایجنڈے سے یقینی طور پر فائدہ اٹھاتا ہے، تاہم، اس سے ایسی تبدیلیاں آئیں گی جو امریکہ اور دنیا کو مزید خراب کر دے گی۔ گوادر پرو کے مطابق اگرچہ یہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تھے جو ''بھکاریـتیرا پڑوسی'' کی پالیسی کے استعمال کے بارے میں زیادہ آواز اٹھاتے تھے اور دوسرے تجارتی شراکت داروں کی قیمت پر قوم پرست معاشی ایجنڈے پر عمل کرنے میں واضح تھے، تبدیلیبہت پہلے 2008 میں شروع ہوئی جس کے بعد بڑا مالیاتی بحران ہوا. اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے مالیاتی محرک کے امتزاج کے ذریعے رقم کی چھپائی ایک طرح سے اس عالمی معاہدے کی تنسیخ تھی جس نے امریکی ڈالر کو عالمی تجارت کا معیار بنا دیا تھا۔ امریکی ڈالر جس نے سونے کو معیار کے طور پر بدل دیا ہے، نہ صرف امریکی کرنسی ہے بلکہ یہ عالمی معیشت کے لنگر کے طور پر کام کرتا ہے۔ پالیسی کی تبدیلیوں نے ظاہر کیا کہ نہ صرف امریکی مالیاتی ادارے بلکہ امریکی معیشت بھی ناکام ہونے کے لیے بہت بڑی ہے اور امریکی حکومت ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے جتنا چاہے ڈالر چھاپ سکتی ہے۔ امریکی اقتصادی حکمت عملی نے عالمی معیشت میں بالعموم اور ابھرتی ہوئی منڈیوں کے لیے خاص طور پر بہت سی تبدیلیوں کو جنم دیا ہے۔
گوادر پرو کے مطابق سب سے پہلے، اس نے امریکی ایکوئٹیز میں بارہ سالہ بیل کی دوڑ کا باعث بنا اور ابھرتی ہوئی منڈیوں کی کم کارکردگی کا باعث بنا۔ تاریخی طور پر اور مالیاتی نظریہ کے مطابق ابھرتی ہوئی منڈیوں کو ترقی یافتہ منڈیوں کے مقابلے میں تیزی سے بڑھنا چاہیے کیونکہ ان میں ''کیچ اپ'' تجارت ہوتی ہے۔ ان کے پاس سرمایہ کاری سے زیادہ معمولی منافع ہوتا ہے۔ ڈی گلوبلائزیشن نے ابھرتی ہوئی معیشتوں سے امریکہ کی طرف سرمائے کے اخراج کو متحرک کرکے اس رجحان کو پلٹ دیا۔ ای پی آر ایف کے مطابق ابھرتی ہوئی منڈیوں میں سرمایہ کاری 2022 میں کل عالمی سرمایہ کاری کے اثاثوں کے عروج 14 فیصد سے کم ہو کر 6.4 فیصد ہو گئی ہے۔ یہ کارکردگی میں بھی ظاہر ہوتا ہے۔ ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹس انڈیکس نے بڑے پیمانے پر ایس اینڈ پی 500 اور ایم ایس سی آئی ورلڈ انڈیکس سے کم کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پچھلے دس سالوں میں ایم ایس سی آئی یمرجنگ مارکیٹس انڈیکس نے ایس اینڈ پی 500 کے لیے 40 فیصد اور ایم ایس سی آئی ورلڈ انڈیکس کے لیے 11 فیصد کے مقابلے میں 2.8 فیصد کا سالانہ منافع حاصل کیا ہے۔ مالیاتی نظریات کے برعکس ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے مقابلے امریکہ میں سرمایہ کاری کرنا بہت بہتر رہا ہے۔ دوم، ڈی گلوبلائزیشن نے افراط زر کا ایک چکر شروع کر دیا ہے۔ 2000 کی دہائی سے عالمی معیشت کے مستحکم اور سیکولر ترقی کے رجحان سے لطف اندوز ہونے کی ایک وجہ ابھرتی ہوئی منڈیوں میں اضافی محنت کے فوائد تھے۔
گوادر پرو کے مطابق تیسرا، یہ پہلے ہی قدامت پسندی کا شکار ہو چکا ہے۔ بٹ کوائن کی ایجاد اور مانگ میں اضافہ اس کی ایک اچھی مثال ہے۔ بٹ کوائن کو واضح طور پر اس کے موجد (ایس) نے شروع کیا تھا جنہوں نے ایف ای ڈی کی طرف سے امریکی ڈالر کی بڑے پیمانے پر چھپائی سے بچانے کے لیے ساتوشی ناکاموٹو کا نام ایک پیر ٹو پیر کرنسی کے طور پر استعمال کیا۔ دوسرے ممالک بھی اسی طرح کے اختیارات پر غور کرنے پر مجبور ہوں گے۔ روس کے ساتھ ہندوستانی روپے میں تجارت طے کرنے کے ہندوستان کے اقدام کو پاکستان سے بھی سراہا جا رہا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق امریکہ متعدد اقتصادی، فوجی اور خارجہ پالیسی تعلقات پر استوار ہے۔ تاہم، اس کے ڈی گلوبلائزیشن کے اقدامات ان اقتصادی رابطوں کو نقصان پہنچائیں گے اور بالآخر امریکہ کے غلبہ کو نقصان پہنچائیں گے۔ دوسرے ممالک کے لیے ایسی اقتصادی پالیسیوں سے اتفاق کرنا مشکل ہو گا جو ان کے اپنے لوگوں اور ان کی اپنی معیشتوں کے لیے سازگار نہ ہوں، چاہے وہ امریکا کے کتنے ہی قریب کیوں نہ ہوں۔ نتیجے کے طور پر ایسی پالیسیاں بالآخر ان کی مقامی عوامی حمایت کو ختم کر دیں گی، جس کے نتیجے میں امریکہ مخالف سیاسی بیان بازی میں اضافہ ہو گا۔ جو پاکستان میں ہو رہا ہے وہ دوسرے ممالک میں بھی ہو سکتا ہے۔ ایک منقسم، مخالف، ناراض، اور مشکوک دنیا کسی کے لیے خوش کن نتیجہ نہیں ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی