اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے ارکان حالیہ اجلاس میں طالبان کے بعض عہدیداروں کو سفری پابندیوں سے استثنی دینے پر منقسم رہے جبکہ چین اور روس نے حمایت کی ہے،عالمی میڈیا کے مطابق سکیورٹی کونسل کے چند ارکان نے طالبان کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی اور دہشت گردی سے لڑنے میں ناکامی کو بنیاد بنایا ہے،خیال رہے کہ سکیورٹی کونسل کی قراداد 2011کے تحت 135طالبان رہنمائوں پر پابندیاں عائد ہیں جن میں سفری پابندی اور اثاثے منجمند ہونا شامل ہے،ان رہنمائوں میں سے 13کو سفری پابندیوں سے استثنی دیا گیا تھا تاکہ وہ غیر ملکی عہدیداروں سے ملاقات کی غرض سے بیرون ممالک سفر کر سکیں،تاہم گزشتہ جمعے کو استثنی کی مدت ختم ہو گئی تھی جب آئرلینڈ نے مزید ایک ماہ کی توسیع پر اعتراض اٹھایا،سفارتی ذرائع کے مطابق سکیورٹی کونسل کے حالیہ اجلاس میں چین اور روس نے سفری پابندیوں سے استثنی میں توسیع کی حمایت کی ہے جبکہ اکثر مغربی ممالک کا خیال ہے کہ استثنی کی فہرست میں سے مزید طالبان رہنمائوں کو نکالا جائے،گزشتہ ہفتے سکیورٹی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چین نے کہا تھا کہ سفری پابندیوں سے استثنی ضروری ہے، اسے انسانی حقوق سے جوڑنا نقصان دہ ہوگا،افغانستان کے دارالحکومت کابل میں القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی ڈرون حملے میں ہلاکت نے طالبان کی جانب سے دہشت گردوں کو پناہ نہ دینے کے وعدے پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان نے سوشل میڈیا پر چلنے والی من گھڑت کہانیوں کی تردید کردی ۔ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ انتخابات ایک مسلسل سیاسی عمل ہے جس میں جیت اور ہار ہوتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین جھوٹی کہانیاں پھیلا کر تنظیم کی صفوں میں تذبذب کی کیفیت پیدا کرنا چاہتے ہیں اور جھوٹے پروپیگنڈہ سے رابطہ کمیٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی اور کارکنان تنظیمی نظم و ضبط کی ڈوری سے جڑے ہوئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ مخالفین ایم کیو ایم کے بغض میں اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، جھوٹے الزامات لگانے اور منظم منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پنجاب بار کونسل کے عہدیداروں نے عمران خان پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے مذمت کردی۔ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل نے اس معاملے پرآل پاکستان وکلا کنونشن بلانے کا اعلان کردیا۔ پنجاب بار کونسل کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر دہشت گردی کے مقدمہ کا اندراج قابل مذمت ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف پر دہشت گردی کا مقدمہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ پنجاب بار کونسل کے اعلامیے کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ سیاسی انتقام کے لیے اداروں کا استعمال بھی قابل مذمت ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاکستان آرمی کا ریلیف آپریشن جاری ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فوج کے دستے سندھ،بلوچستان،پنجاب ،کے پی میں سول انتظامیہ کی مدد کررہے ہیں جبکہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی اورریسکیومیں مصروف ہیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حیدرآباد، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، جامشورو، نوشہرو فیروز سمیت صوبے سندھ کے مختلف اضلاع میں پاک فوج کے دستوں کی جانب امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ریسکیو اور ریلیف کی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے دو خصوصی آرمی ہیلی کاپٹر کراچی سے اندرون سندھ کے متاثرہ علاقوں میں پہنچا دیئے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں راشن پیک اور دیگر امدادی سامان تقسیم کیے جا رہے ہیں اور جہاں ضرورت ہو وہاں طبی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور ایف سی کے دستے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مصروف عمل ہیں جبکہ کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ژوب، لورالائی اور نوشکی میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کی جانب سے نصیرآباد،لسبیلہ اور دکی میں ریلیف کیمپ قائم کردیے گئے ہیں جبکہ پاک فوج کیہیلی کاپٹرزپنجاب کیسیلاب متاثرہ علاقوں میں بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ڈی جی خان کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی فراہمی زوروشورسیجاری ہے جہاں ہیلی کاپٹرزکی مددسے4پروازیں کرکیامدادی سامان پہنچایاگیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ کے پی میں ایف کے جوان سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جبکہ چترال اور دیگر متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی ہدایت پر 24 رکنی ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزارتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جبکہ کمیٹی کے چیئرمین صوبائی وزیر راجہ بشارت اور وائس چیئرمین چیف سیکرٹری پنجاب ہوں گے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزارتی کمیٹی کسی بھی ناگہانی آفت کے حوالے سے پیشگی پلان مرتب کرے گی جبکہ کمیٹی زلزلے، سیلاب یا کسی اور ناگہانی صورتحال کے حوالے سے احتیاطی اقدامات تجویز کرے گی۔ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے بروقت اقدامات کیے ہیں جبکہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیلاب متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا ہے، سیلاب زدہ علاقوں کے لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے آبیانیہ اور مالیہ معاف کر دیا گیا ہے۔ چودھری پرویزالہی کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے، پنجاب حکومت متاثرین کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کی بحالی کے لئے مالی امداد کا خصوصی پیکیج دیا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی دوطرفہ روابط کو اسٹرٹیجک تعلقات میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے دورہ قطر کے متعلق آگاہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے تعلق کی تجدید ہوں گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ کاروباری برادری سے ملاقاتوں میں انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع کے بارے میں آگاہ کریں گے جن میں قابل تجدید توانائی، فوڈ سکیورٹی، صنعت و انفراسٹرکچر کی ترقی، سیاحت اورمہمان نوازی کے شعبے شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ چیلنجز متقاضی ہیں کہ تعاون کی نئی راہیں ڈھونڈیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترجمان پاک فضائیہ نے کہا ہے کہ قدرتی آفات میں قوم کی خدمت میں پیش پیش پاک فضائیہ سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امدادی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہے۔ پاک فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی خصوصی ہدایت پر پاک فضائیہ کے بیسز سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشنز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ ان ضرورت مند خاندانوں تک اشیا ضروریہ پہنچا رہی ہے جن کے گھر اس قدرتی آفت میں تباہ ہوئے ہی پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاک فضائیہ کی جانب سے 752 راشن کے تھیلے جن میں 2860 پانڈ بنیادی اش خوردونوش اوراجناس شامل ہیں جو ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیے گئے۔ ترجمان پاک فضائیہ کا مزید کہنا ہے کہ مزید براں پاک فضائیہ کیپیرامیڈیکل ٹیم نے 133 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر صوبے بھر میں 26 ہزار 567 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ بارشوں میں 710 کلو میٹر پر مشتمل مختلف شاہرائیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بلوچستان میں 29اگست سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ بلوچستان بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 29اگست سے شروع ہونی تھی تاہم صوبے میں سیلاب کی صورتحال اور موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مہم کو ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا مزید کہنا ہے کہ صوبے بھر میں انسداد پولیو مہم 5ستمبر سے شروع ہوگی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
موسم گرما کی تعطیلات کا ایک ہفتہ باقی رہ گیا، لاہورہائی کورٹ میں نویں ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت سے متعلق ججزکا روسٹرجاری کردیا گیا۔ لاہورہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی سمیت 10 ججز روسٹر میں شامل ہیں۔ چیف جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شاہد بلال حسن آئندہ ہفتے پرنسپل نشست پر سماعت کریں گے۔ جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس چودھری محمد اقبال بھی پرنسپل نشست پر کیسز کی سماعت کریں گے۔ جسٹس محمد وحید خان، جسٹس انوار حسین، جسٹس محمد شان گل اور جسٹس راحیل کامران شیخ بھی کیسز سنیں گے۔ پانچ مختلف ڈویژن بنچز بھی ضروری نوعیت کے کیس سنیں گے جبکہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی اور جسٹس چودھری محمد اقبال ڈویژن بنچ نمبرایک کا میں شامل ہیں۔ لاہورہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نمبر 2 جسٹس شاہد وحید اور جسٹس محمد شان گل پر مشتمل ہے، ڈویژن بنچ نمبر 3 میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس محمد وحید خان شامل ہوں گے۔ ڈویژن بنچ 4 میں جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس انوار حسین شامل ہیں۔ ڈویژن بنچ نمبر 5 میں جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس راحیل کامران شیخ شامل ہوں گے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی عدلیہ قیدیوں کے حقوق کا تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کی عدلیہ تشدد کے خلاف قیدیوں کے حقوق کا تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ تاہم ایسا لگتا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل، ایچ آر واچ اور یو این ایچ آر نے شہباز گل کے کیس میں تشدد اور جنسی زیادتی کے الزامات کی ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو عدالتی نظام کی ناکامی کا ایک اور ثبوت ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے اپیل کر تے ہوئے کہا ہے کہ کھربوں روپے کے نقصانات کو پورا کرنے اور متاثرین کی بحالی کے لئے کھربوں روپے کی ضرور ت ہے، پوری قوم آگے بڑھ کر ہاتھ بٹائے تو ہم کئی گنا زیادہ رفتار سے متاثرین کی جلد امداد اور بحالی میں کامیاب ہوسکتے ہیں تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے اپیل کی ہے ۔ اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں بارشوں کا 30 سال کا ریکارڈ ٹوٹنے سے خاص طور پر بلوچستان اور سندھ میں تباہی وبربادی سے قیامت صغری کا منظر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سینکڑوں پاکستانی سیلاب کی بے رحم موجوں کی نظر ہوکراپنے پیچھے جدائی کا غم چھوڑ گئے ہیں اور سینکڑوں زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کرتے ہیں جبکہ بہت بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہیں اور اس دوران مال مویشی، فصلوں ، باغات اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں ، وفاقی وصوبائی اداروں اور مسلح افواج کے بھرپور تعاون سے ہم سب مل کر دن رات کام کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر 37.2 ارب روپے سیلاب زدگان کے لئے مہیا کئے جارہے ہیں جس میں سے ہر جاں بحق فردکے خاندان کو10 لاکھ ، زخمیوں ، گھروں کے گرنے اور دیگر نقصانات پر زرتلافی کے علاوہ متاثرین کو25 ہزار روپے نقد کی ادائیگی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ کھربوں روپے کے نقصانات کو پورا کرنے اور متاثرین کی بحالی کے لئے کھربوں روپے کی ضرور ت ہے جس میں اگر پوری قوم آگے بڑھ کر ہاتھ بٹائے تو ہم کئی گنا زیادہ رفتار سے متاثرین کی جلد امداد اور بحالی میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ہائیکو (شنہوا)چین کی نائب وزیر اعظم سن چھن لان نے ملک کے جنوبی صوبہ ہائی نان میں کوویڈ-19 کی کمیونٹی سطح پر منتقلی کے خاتمے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی رکن سن نے یہ ریمارکس جزیرے میں اپنے حالیہ معائنہ جاتی دورے کے دوران کہے، جہاں اگست میں 6ہزار700 سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے ساحلی تفریحی شہر سانیا سمیت متعدد شہروں میں وبائی امراض کے ردعمل کے ہیڈ کوارٹرز، اہم کمیونٹیز اور اہم مقامات کا دورہ کیا۔ ہائی نان میں روزانہ نئے انفیکشن کی تعداد میں کمی کے ساتھ، اور مین ٹرانسمیشن چین بلاک ہونے سے، صوبے میں وبا کی صورتحال عام طور پر قابو میں ہے۔ سن نے اس بات پر زور دیا کہ ہائی نان میں وبا کی روک تھام اور کنٹرول ایک نازک دور میں ہے، جو کوویڈ-19 کے خلاف جنگ میں جلد فتح کا مطالبہ کرتا ہے۔
بیجنگ(شِنہوا)چین میں تین سائنس دانوں کو 2022 فیوچر سائنس پرائز سے نوازا گیا، یہ پہلا چینی غیر سرکاری سائنس ایوارڈ ہے جسے سائنسدانوں اور کاروباری افراد کے گروپوں نے مشترکہ طور پر شروع کیا ہے۔ تسنگھوا یونیورسٹی کے پروفیسر لی وین ہوئی نے ہیپاٹائٹس بی اور ڈی وائرس ریسیپٹر، سوڈیم ٹوروچلیٹ کوٹرانسپورٹنگ پولی پیپٹائڈ دریافت کرنے پر لائف سائنسز میں انعام جیتا۔ اس دریافت سے بیماریوں کے علاج کے لیے مزید موثر ادویات تیار کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ فزیکل سائنسز میں انعام کے فاتح چینی اکیڈمی آف سائنسز کے محقق یانگ شیومنگ تھے۔ انھوں نے نئی نسل کی مالیکیولر بیم تکنیک تیار کیں جس میں اعلیٰ ریزولوشن اور حساسیت کے ساتھ سٹیٹ ریزولڈ ری ایکشن ڈائنمکس سٹیڈیز، کوانٹم گونج اور کیمیائی رد عمل میں جیومیٹرک مرحلے کے اثرات کو ظاہر کیا۔ ہانگ کانگ یونیورسٹی کے پروفیسر نگائی منگ موک نے کئی دیرینہ مسائل کو حل کرنے اور شیمورا کی اقسام کے لیے اے ایکس۔سچنوئل کے قیاس کو ثابت کرنے کے لیے الجبری جیومیٹری میں مینیمل ریشنل ٹینجنٹ کی اقسام کی تھیوری تیار کرنے کے لیے ریاضی اور کمپیوٹر سائنس میں انعام جیتا ہے۔
بیجنگ(شِنہوا)چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ (چائنہ ریلوے) کے اعداد و شمار کے مطا بق 2022 میں چین-یورپ مال بردار ٹرین کے دوروں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 دن قبل اتوار کو 10ہزار تک پہنچ گئی۔ چائنہ ریلوے کے مطابق، ٹرینیں اس سال 9لاکھ72ہزار بیس فٹ مساوی سامان لے کر روانہ ہو ئیں، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے۔ 82 روٹس کے ساتھ، ٹرینیں اب یورپ کے 24 ممالک کے 200 شہروں تک پہنچتی ہیں، جو پورے یورپ کا احاطہ کرکے ایک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک بناتی ہیں۔ ٹرینیں 53کیٹگریز میں 50ہزار سے زیادہ قسم کے سامان لے کرجاتی ہیں،اس میں آٹوموبائل اور پرزے، کپڑے اور لوازمات، اور اناج اور لکڑی شامل ہیں۔ چین نے مقامی ٹرانسپورٹ چینلز کو اپ گریڈ اور بیرون ملک ریلوے کے ساتھ انفراسٹرکچر کی بہتری کو مربوط کر تے ہو ئے ٹرینوں کی نقل و حمل کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ٹھوس کوششیں کی ہیں۔
واشنگٹن(شِنہوا)امریکی خاتون اول جِل بائیڈن نے کوویڈ-19 کے لیے ٹیسٹ منفی آنے کے بعد تنہائی ختم کر دی۔ ایک ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں پانچ دن کی تنہائی کے بعد مسلسل دو کوویڈ-19 ٹیسٹس کے منفی نتائج ملے ہیں۔ امریکی خاتون اول دن کے آخر میں ڈیلاویئر کے لیے جنوبی کیرولائنا سے روانہ ہوئیں۔ انھوں نے پچھلے ہفتے کوویڈ-19 کا سا منا کیا اور ان میں ہلکی علامات تھیں۔
کولمبو(ِشِنہوا)سری لنکا کے سرکاری ایندھن کی تقسیم کار سیلون پیٹرولیم کارپوریشن (سی پی سی) نے نقصانات کو کم کر نے کے لئےمٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ کر دیا ۔سی پی سی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کی آدھی رات سےمٹی کے تیل کی ایک لیٹر قیمت 253 سری لنکن روپے (0.7 امریکی ڈالر) سے بڑھ کر 340 روپے ہو گئی ہے۔ مٹی کا تیل کئی معاشی طو ر پر کمزور کمیونٹیز میں استعمال کیا جاتا ہے اور اس سے پہلے 87 روپے کی سبسڈی والے نرخ پر فروخت کیا جاتا تھا۔ گزشتہ ماہ، پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے، بجلی اور توانائی کی وزیر کنچنا وجیسیکرا نے کہا تھا کہ انہوں نے مٹی کے تیل کی قیمت بڑھانے اور کم آمدنی والے گروپوں کو سبسڈی دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مٹی کے تیل کی ایک لیٹر پیداوار پر 421 روپے لاگت آتی ہے۔ وزیر نے کہا کہ سبسڈی والے نرخ پر مٹی کے تیل کی فروخت سی پی سی کو نقصان پہنچانے کی ایک اہم وجہ ہے۔
گوہاٹی (شِنہوا) بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام کے ایک ویٹ لینڈ میں جنگلات سے آنے والا ایشیائی جنگلی ہاتھیوں کا غول خوراک کی تلاش میں مصروف ہے۔
غزہ (شِںہوا) نوجوان فلسطینیوں کا ایک گروہ ملبے پر پارکور کی مشق کرکے غزہ کے تباہ شدہ حصے میں زندگی کو واپس لانے کی کوشش کررہا ہے۔ ساحلی علاقے کو اگست کے شروع میں فلسطینی اسلامی جہاد (پی آئی جے) اور اسرائیلی فوج کے درمیان 3 روزہ تنازع کا سامنا کرنا پڑا جس میں کم از کم 49 فلسطینی جاں بحق ہوئے تھے۔
اگرتلہ (شِنہوا) بھارت میں گنا وسیع پیمانے پر اگایا جاتا ہے۔ شمال مشرقی ریاست تریپوہ کے صدرمقام اگرتلہ کے نواح میں مقامی مزدور کھیت میں گنے کی کٹائی میں مصروف ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا)چین میں اقتصادی سرگرمیوں کا ایک اہم اشارہ ریل مال برداری کا حجم سال کے پہلے سات مہینوں میں گزشتہ سال کی نسبت 5.9 فیصد بڑھ گیا، جو کہ 2022 کی پہلی ششماہی میں توسیع کے رجحان کو جاری رکھتا ہے۔ وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق، اس عرصے کے دوران چین کے ریلوے کے ذریعے 2ارب89 کروڑ ٹن سے زیادہ کارگو منتقل کیا گیا۔ وزارت نے کہا کہ صرف جولائی میں، چین کی ریلوے نے 41کروڑ43لاکھ30ہزار ٹن کارگو نمٹایا، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12.3 فیصد زیادہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے جولائی کے عرصے کے دوران، چین کے ریلوے کے ذریعے کارگو ٹریفک کا ٹرن اوور حجم گزشتہ سال کی نسبت 9.2 فیصد بڑھ کر 20 کھرب50ارب ٹن کلومیٹرز تک پہنچ گیا۔
بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 21 اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔ دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 59 کروڑ56 لاکھ 76 ہزار 598 ہوگئی۔ امریکہ 9 کروڑ36 لاکھ 34 ہزار 408 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ43 لاکھ 39 ہزار 429 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 45 لاکھ 35 ہزار 255 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔ برازیل میں مصدقہ کیسز کی تعداد 3 کروڑ 42 لاکھ 64 ہزار 237، جرمنی میں 3 کروڑ 18 لاکھ 8 ہزار 179، برطانیہ میں 2 کروڑ 36 لاکھ 75 ہزار 485 اور جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 22 لاکھ 40 ہزار 331
تک پہنچ گئی ہے۔
بیجنگ(شِنہوا)عالمی مارکیٹ ریسرچ فرم انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن (آئی ڈی سی) کی ایک رپورٹ کے مطابق 2026-2022 کی مدت کے دوران چین کی نئی انرجی وہیکل (این ای وی) مارکیٹ میں تیزی سے توسیع متوقع ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس مدت کے دوران 35.1 فیصد کی کمپاؤنڈ سالانہ شرح نمو کے ساتھ ملک کی این ای وی مارکیٹ کا حجم 2026 میں 1کروڑ59لاکھ80ہزار یونٹس تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس نے خالص الیکٹرک گاڑیوں کے لیے کمپاؤنڈ سالانہ ترقی کی شرح 37.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے، جب کہ پلگ ان ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے یہ شرح 20.5 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ اعداد و شمار کے مطابق 2026 میں چینی مارکیٹ میں نئی این ای ویز کی رسائی کی شرح 50 فیصد سے تجاوز کر سکتی ہے۔ آئی ڈی سی کی طرف سے کئے گئے ایک سروے کے مطابق، صارفین کا خیال ہے کہ این ای ویز کے لیے موجودہ عوامی چارجنگ اور متبادل سہولیات عام طور پر مختصر فاصلے کے شہری دوروں کی مانگ کو پورا کر سکتی ہیں۔
پل علم، افغانستان (شِنہوا) افغانستان کے مشرقی صوبہ لوگر میں سیلاب سے کم سے کم 10 افراد جاں بحق اور متعدد مکانات تباہ ہوگئے۔ سرکاری خبررساں ادارے باختر نے اتوار کو بتایا کہ ہفتے کی سہ پہر صوبہ لوگر کے ضلع خوشی کے متعدد دیہات میں شدید بارش ہوئی جس سے 10 افراد جاں بحق ہوئے، اور متعدد مکانات سیلاب میں بہہ گئے یا بری طرح تباہ ہوگئے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ سیلاب نے ضلع اور اطراف کی سینکڑوں ہیکٹر زرعی اراضی کو بھی تباہ کردیا ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ چند ماہ میں ملک کے 34 میں سے 10 صوبوں میں بارش اور سیلاب سے 200 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
جینان(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ میں گزشتہ دہائی میں نمایاں اقتصادی ترقی، لوگوں کی زندگی میں بہتری اور ماحولیاتی تحفظ میں پیش رفت ہوئی ہے۔ صوبائی حکام نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ صوبے کی مجموعی مقامی پیداوار 2021 میں 83 کھرب یوآن (تقریباً 12 کھرب امریکی ڈالرز) تھی، جو 2012 کے مقابلے میں 66 فیصد زیادہ ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی شان ڈونگ صوبائی کمیٹی کے سیکرٹری لی گن جئی نے کہا کہ شان ڈونگ شہری-دیہی مربوط ترقی پر اصرار کرتا ہے اور مربوط علاقائی ترقی کو فروغ دیتا ہے۔ لی نے کہا کہ پچھلے 10 سالوں میں، صوبے کے مستقل باشندوں کی شہر سازی کی شرح میں 12 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اور فی کس ڈسپوزایبل آمدنی میں اوسطاً 8.5 فیصد سالانہ اضافہ ہوا۔تقریباً 25 لاکھ20ہزار لوگوں کو غربت سے نکالا جا چکا ہے۔
اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے صومالیہ کے دارالحکومت اور سب سے زیادہ آبادی والے شہر موغادیشو میں حیات ہوٹل پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان کے ذریعے، اقوام متحدہ کے سربراہ نے متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ صومالیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور امن کی طرف ان کے مارچ میں صومالیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ اقوام متحدہ کی یکجہتی کا اعادہ کیا۔ نامعلوم مسلح افراد نے جمعہ کی رات پرتعیش ہوٹل پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور کم از کم 40 افراد زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے حملے کی جگہ سے بچوں سمیت کئی افراد کو بچا لیا۔
بیجنگ(شِنہوا) ایک لانگ مارچ-2ڈی راکٹ نے ایک سیٹلائٹ گروپ کو خلا میں بھیجا جس سے چینی کیریئر راکٹ سیریز کی مسلسل 103 کامیاب لانچز کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ لگاتار لانگ مارچ راکٹ لانچ کرنے کا پچھلا ریکارڈ 102 تھا، جو 1996 سے 2011 تک قائم کیا گیا تھا۔ ملک کے بڑے خلائی کنٹریکٹر چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن نے کہا کہ 5 مئی 2020 سے، چینی کیریئر راکٹ سیریز نے صرف 27 ماہ میں لگاتار 103 فتوحات حاصل کیں، جس میں 200 سے زائد خلائی جہازوں کو مدار م منتقل کیا گیا، جن میں خلائی اسٹیشن کے ماڈیولز، قمری محقق، مریخ کا محقق اور انسان بردار خلائی جہاز شامل ہیں۔ کمپنی نے کہا کہ چین اگلی نسل کی انسان بردار لانچ وہیکلز اور ہیوی لفٹ راکٹ تیار کر رہا ہے، جو چاند پر مستقبل کے عملے کے مشن اور مریخ، مشتری اور سیا رچوں کے لیے مزید مہمات شروع کریں گے۔
بیجنگ(شِنہوا)چین نے اپنی قومی سائنس اور ٹیکنالوجی (ایس اینڈ ٹی) ویک کی سرگرمیوں کا آغاز کردیا تاکہ معاشرے میں جدت سازی کی ترغیب دی جا سکے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ہوانگ کنمنگ نے بیجنگ میں ہونے والی اس تقریب میں شرکت کی۔ بیجنگ میں 20 سے 27 اگست تک چلنے والی رواں سال کی سرگرمیوں میں میں بیجنگ 2022 کے اولمپک سرمائی کھیلوں اور کوویڈ-19کے خلاف جنگ میں لاگو ہونے والی تازہ ترین سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کی نمائش شامل ہے۔ ملک بھر میں مختلف قسم کی سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی عوامی سرگرمیاں منعقد ہوں گی۔ 2001 میں شروع کی گئی، قومی سائنس اور ٹیکنالوجی ویک سرگرمیاں لوگوں کے سائنسی علم اور بیداری کو بڑھانے کے لیے تیزی سے اثر انگیز اور مقبول ہو گئی ہیں۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کی بندرگاہوں پر رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران کنٹینرز کی نقل وحمل میں اضافے کا رجحان برقرار رہا ہے۔وزارت ٹرانسپورٹ کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے جولائی کے عرصے میں چین کی بندرگاہوں کی جانب سے نمٹائے گئے کنٹینرز کے حجم میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 4.2 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 16 کروڑ 86 لاکھ 80 ہزار بیس فٹ مساوی یونٹ تک پہنچ گئے۔ رواں سال کی پہلی ششماہی میں اضافے کا رجحان جاری رہا جس کے دوران چین کی بندرگاہوں نے 14 کروڑ بیس فٹ مساوی یونٹ کنٹینرز نمٹائے جو ایک برس قبل کے مقابلے میں 3 فیصد زائد ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اسی مدت میں ملک کی بندرگاہوں پر حجم 8.92 ارب ٹن رہا جو ایک برس قبل سے 0.1 فیصد زائد ہے۔ اور جنوری سے جون تک مدت کے سکڑاؤ کے رجحان کو فروغ دیتا ہے۔ اس سے قبل کے اعدادوشمار کے مطابق چائنہ پورٹس اینڈ ہاربرزایسوسی ایشن کی زیرنگرانی بندرگاہوں سے جولائی میں گزشتہ برس کی نسبت 8.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ غیرملکی تجارت میں 6.3 فیصد اضافہ ہوا تھا۔
چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ کے پہاڑی علاقوں میں مسلسل خشک سالی اور گرمی سے آتشزدگی کے متعدد واقعات ہوئے ہیں۔ پیر کے روز بلدیہ کے شعبہ تشہیر کے مطابق فائر فائٹرز، مسلح افواج اور پیشہ ورانہ امدادی ٹیموں سمیت 5 ہزار سے زائد امدادی عملے کے علاوہ آگ بجھانے کے لیے 7 ہیلی کاپٹر بھی بھیجے گئیاور 1 ہزار 500 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ چین کے بڑے حصے میں حال ہی میں گرمی کی شدید لہر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ چھونگ چھنگ 1961 کے بعد سے شدید ترین گرم موسم کا مسلسل سامنا کررہا ہے۔ چین کی قومی رصدگاہ نے اتوار کے روز بھی زیادہ درجہ حرارت کا سرخ انتباہ جاری کیا تھا جو اس کے 4 سطح کے انتباہی نظام میں سب سے شدید انتباہ ہے۔ قومی موسمیاتی مرکز نے زیادہ درجہ حرارت کے لئے مسلسل دسویں دن سرخ انتباہ جاری کیا ۔ چین کی موسمیاتی انتظامیہ کے مطابق جاری گرمی کی شدت 26 اگست سے بتدریج کم ہونا شروع ہوجائے گی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سری لنکا کے سرکاری ایندھن کی تقسیم کار سیلون پیٹرولیم کارپوریشن (سی پی سی) نے نقصانات کو کم کر نے کے لئیمٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ کر دیا ۔سی پی سی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کی آدھی رات سیمٹی کے تیل کی ایک لیٹر قیمت 253 سری لنکن روپے (0.7 امریکی ڈالر) سے بڑھ کر 340 روپے ہو گئی ہے۔ مٹی کا تیل کئی معاشی طو ر پر کمزور کمیونٹیز میں استعمال کیا جاتا ہے اور اس سے پہلے 87 روپے کی سبسڈی والے نرخ پر فروخت کیا جاتا تھا۔ گزشتہ ماہ، پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے، بجلی اور توانائی کی وزیر کنچنا وجیسیکرا نے کہا تھا کہ انہوں نے مٹی کے تیل کی قیمت بڑھانے اور کم آمدنی والے گروپوں کو سبسڈی دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مٹی کے تیل کی ایک لیٹر پیداوار پر 421 روپے لاگت آتی ہے۔ وزیر نے کہا کہ سبسڈی والے نرخ پر مٹی کے تیل کی فروخت سی پی سی کو نقصان پہنچانے کی ایک اہم وجہ ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام کے ایک ویٹ لینڈ میں جنگلات سے آنے والا ایشیائی جنگلی ہاتھیوں کا غول خوراک کی تلاش میںمصروف ہے-
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نوجوان فلسطینیوں کا ایک گروہ ملبے پر پارکور کی مشق کرکے غزہ کے تباہ شدہ حصے میں زندگی کو واپس لانے کی کوشش کررہا ہے۔ ساحلی علاقے کو اگست کے شروع میں فلسطینی اسلامی جہاد (پی آئی جے) اور اسرائیلی فوج کے درمیان 3 روزہ تنازع کا سامنا کرنا پڑا جس میں کم از کم 49 فلسطینی جاں بحق ہوئے تھے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جاپان کے وسطی علاقے ناگویا کی ایک ایکسپریس وے پر کار اور بس کے درمیان تصادم میں 2 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ مقامی ہنگامی خدمات کے مطابق تصادم کے بعد الٹنے سے بس میں آگ لگ گئی، اس مہلک حادثے میں 7 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ مہلک تصادم پیر کی صبح 10 بجکر 15 منٹ پر تویویاما- مینامی انٹرچینج کے قریب پیش آیا ۔ امدادی حکام اور پریفیکچرل پولیس نے بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ بس آپریٹر اور مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بس ناگویا اسٹیشن سے ناگویا ہوائی اڈے جارہی تھی۔ مقامی پولیس نے کہا ہے کہ تفتیش جاری ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی برطانوی شہزادی ڈیانا کی موت کے پچیس سال بعد شاہی خاندان کو ایک مرتبہ پھر عوام میں مقبولیت کے حوالے سے سوالات کا سامنا ہے،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اگرچہ گزشتہ چند سالوں میں شاہی محل نے عوام سے بہتر رابطے کے لیے سوشل میڈیا کو اپنایا اور ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی کے موقع پر شاندار تقریبات کا انعقاد کیا، تاہم حالیہ تنازعات نے ایک مرتبہ پھر شاہی خاندان کو متنازعہ کر دیا ہے، حالیہ تنازعات جن میں ملکہ برطانیہ کے دوسرے بیٹے شہزاہ اینڈریو کے ایک خاتون پر جنسی حملہ کرنے کے الزامات اور نواسے شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مرکل کے شاہی فرائض سے دستبرداری نے ایک مرتبہ پھر شاہی محل پر سوالات اٹھائے ہیں،شاہی تاریخ دان ای ڈی اوونز کا کہنا تھا کہ ڈیانا کی موت ایک ایسا واقعہ تھی جس نے شاہی خاندان کو مجبور کیا کہ وہ عوامی تاثر کو تبدیل کریں اور خود کو وقت کے مطابق ڈھالتے ہوئے عوام میں اپنے تاثر کو زیادہ پرکشش بنائیں،شاہی خاندان میں موجودہ تنازعات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والے دن مشکل ہو سکتے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترکیہ میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 32افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے شہر غازی انتیپ میں مسافر بس سڑک کنارے کھڑی ایمبولینس اور فائر بریگیڈ سے ٹکرا کر الٹ گئی،حادثے کے نتیجے میں 32افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے،مرنے والوں میں 3 فائر فائٹرز، 2 ایمرجنسی ورکرز اور 2 صحافی بھی شامل ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
صومالیہ میں حملے کا شکار ہوٹل میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ختم ،یرغمال بنائے ہوئے تمام افراد کو بازیاب کروا لیا گیا،صومالیہ کے دارالخلافہ موگا دیشو میں حیات ہوٹل پر مسلح حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 21ہو گئی جبکہ حملے میں 117افراد زخمی ہو ئے،حکام کے مطابق ہوٹل میں یرغمال بنائے ہوئے سیکڑوں افراد کو سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے بازیاب کروا لیا گیا ہے۔موگا دیشو کے ہوٹل حیات پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد القائدہ سے جڑی دہشتگرد جماعت الشباب کے خلاف صومالی افواج کی جانب سے کیا گیا آپریشن 30گھنٹے بعد ختم ہو گیا ہے،حکام کا کہنا تھا کہ ہوٹل میں ممکنہ بارودی مواد کی موجودگی کے پیش نظر تلاشی لی جا رہی ہے جس کے بعد ہی ہوٹل کو کلیئر قرار دیا جا سکے گا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یونان میں نائٹ ٹریل مانٹین ریسنگ مقابلے کے دوران بجلی گرنے سے ایک ایتھلیٹ ہلاک ہو گیا ہے جبکہ دوسرا سخت زخمی ہو گیا،مقامی پولیس حکام کے مطابق آسمانی بجلی کا شکار ہونے والے ایتھلیٹ یونان کے مانٹ فلکرو کی 6چوٹیوں پر 1340میٹر اونچائی پر نائٹ ٹریل مانٹین ریسنگ مقابلے میں حصہ لے رہے تھے،حکام کے مطابق نائٹ ٹریک مانٹین ریسنگ مقابلے میں 55ایتھلیٹ حصہ لے رہے تھے، واقعے کے وقت بیشتر ایتھلیٹ فنش لائن پر پہنچ چکے تھے،پولیس کے مطابق پیرگوئی کے قصبے کے قریب 22.2میل ریسنگ مقابلے کے دوران دو ایتھلیٹ آسمانی بجلی کی زد میں آگئے تھے، جن میں ایک ایتھلیٹ موقع پر ہلاک ہو گیا تھا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا تھا جسے ائیرلفٹ کرکے اسپتال پہنچایا گیا تھا،حکام کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں زخمی ہونے والے ایتھلیٹ ابھی طبیعت نازک ہے، اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیوزی لینڈ میں نیلامی کے دوران خریدے گئے سوٹ کیس سے بچوں کی باقیات ملنے کا معمہ حل ہو گیا، مقتول بچوں کے خاندان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی ممکنہ طور پر شناخت کر لی گئی ہے،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سال 2018میں جنوبی کوریا پہنچی تھیں جن کے متعلق یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ ان بچوں کی والدہ ہیں،خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈ کے دارالحکومت آکلینڈ میں گھروں کی اشیا کی نیلامی میں ایک فیملی نے سوٹ کیس خریدا تھا جس میں سے بچوں کی باقیات برآمد ہوئی تھیں،جنوبی آکلینڈ میں رہنے والے اس خاندان پر یہ خوفناک انکشاف تب ہوا جب انہوں نے گھر آ کر سوٹ کیس کھولا،پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر جنوبی کوریا میں موجود مذکورہ خاتون کی عمر اور پرانے پتے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ان بچوں کی والدہ ہیں تاہم پولیس کے لیے یہ تصدیق کرنا باقی ہے کہ کیا یہ خاتون ابھی بھی جنوبی کوریا میں موجود ہیں،مذکورہ خاتون جنوبی کوریا میں پیدا ہوئی تھیں تاہم وہ نیوزی لینڈ کی شہری ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سیلاب کی تباہ کاریاں، پاک آرمی اور فرنٹیئر کور کے دستے سیلاب متاثرین کی امدادی کارروائیوں میں سول انتظامیہ کے مددگار ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ شہروں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ژوب، لورالائی اور نوشکی میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، پاک آرمی، ایف سی، پی ڈی ایم اے اور سول انتظامیہ کی ٹیمیں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں، بلوچستان میں سیلاب متاثرین کو پکا پکایا کھانا اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ نصیر آباد، دکی اور لسبیلہ کے علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں فوج اور ایف سی کے فری میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے ہیں، سیلاب متاثرین کو مفت علاج کی سہولیات اور مفت ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں، مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کو جلد از جلد بحال کرنے کی تمام کوششیں کی جا رہی ہیں، اضلاع کے اندر، بین الاضلاعی روابط کے ساتھ ژوب ڈی آئی خان سڑک بحال کر دی گئی، پنجاب کے جنوبی اضلاع میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ وہاڑی، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں فوجی دستے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جبکہ تینوں اضلاع میں متاثرہ آبادی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سکھر ڈویژن میں ٹنڈو مستی اور گمبٹ کے درمیان بارش کے باعث ریلوے ٹریک پر شگاف پڑ گئے۔ سکھر ڈویژن میں مسلسل 12 گھنٹے کی بارش کی وجہ سے ٹنڈو مستی اور گمبٹ کے درمیان ریلوے ٹریک پر شگاف پڑ گئے۔ ٹرینوں کی آمد ورفت بری طرح متاثر ہو گئی۔ پاکستان ریلویز کے مطابق کراچی جانے والی ٹرینوں کو مختلف ریلوے سٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔ خیبر میل ایکسپریس کو روہڑی اسٹیشن پر روکا گیا ہے۔ ملت ایکسپریس کو ڈہرکی اسٹیشن پر روکا گیا ہے۔ گرین لائن کو لیاقت پور اسٹیشن پر روکا گیا ہے۔ تیزگام ایکسپریس کو میر پور ماتھیلو اسٹیشن پر روکا گیا ہے۔علامہ اقبال ایکسپریس کو گھوٹکی اسٹیشن پر روکا گیا ہے۔قراقرم ایکسپریس کو صادق آباد اسٹیشن پر روکا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس کو رحیم یار خان اسٹیشن پر روکا گیا ہے۔ عوام ایکسپریس کو خان پور جنکشن پر روکا گیا ہے۔کراچی ایکسپریس کو ڈیرہ نواب شاہ اسٹیشن پر روکا گیا ہے۔ سرسید ایکسپریس کو بہاولپور ریلوے اسٹیشن پر روکا گیا ہے۔ پاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹیمیں ٹریکس بحالی کے لیے کام کر رہی ہیں۔جیسے ہی ٹریکس آپریشن کے لیے فٹ ہوئے، ٹرینوں کو اپنی منزل کی جانب روانہ کر دیا جائے گا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 85 میگاواٹ ہو گیا ، اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوار 23 ہزار 415 میگا واٹ جب کہ طلب 28 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پانی سے 7 ہزار 9 سو میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 8 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، جب کہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10 ہزار 300 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار اور سولر پلانٹس 152 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، بگاس پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار 77 میگاواٹ ہے، اور جوہری ایندھن سے 2 ہزار 978 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ بجلی کی طلب و رسد میں غیر معمولی فرق کے باعث مختلف اضلاع میں 6 سے 8 گھنٹے کی یومیہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، جب کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے 3 اعتراض لگا دیئے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنی حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، تاہم رجسٹرار آفس نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر 3 اعتراض لگا دیئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواست پر اعتراض لگاتے ہوئے کہا کہ پہلے تو عمران خان نے درخواست پر بائیو میٹرک نہیں کرایا۔ رجسٹرار آفس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف پر سب سے بڑا اعتراض یہ لگایا گیا کہ عمران خان پر دہشت گردی کا مقدمہ درج ہوا ہے تو وہ انسداد دہشت گردی عدالت میں جانے کی بجائے ہائی کورٹ کیسے آ گئے۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے عمران خان کی درخواست پر تیسرا اعتراض یہ لگایا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنی درخواست میں دہشت گردی کے مقدمہ کی مصدقہ نقل بھی فراہم نہیں کی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نے جج کا نام لے کر انہیں دھمکایا، ستم ظریفی دیکھیں آج اسی جج سے ضمانت لینی پڑے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پرویزالہی کی فسطائیت زیادہ دیر نہیں چلے گی، یہ ملک دشمن بیانے کو پروان چڑھا رہے ہیں، وہ اتنا کریں جتنا بعد میں برداشت بھی کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم قانونی راستہ اختیار کریں گے اور ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پرویز الہی وزیراعلی نہیں بلکہ وزیراعلانات ہیں، ان کا کام صرف فائلوں میں ہی ہے۔ معاون خصوصی وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان نے خاتون جج کا نام لے کر انہیں دھمکایا، اور ستم ظریفی دیکھیں آج اسی جج سے ضمانت لینی پڑے گی۔ عطا تارڑ نے کہا کہ ابھی دو دن کا جوڈیشل اور دودن کا جسمانی ریمانڈ ہوا ہے اور تحریک انصاف بھونڈے الزامات پر آگئی، ان میں حوصلہ نہیں، برداشت نہیں، سیاسی تربیت نہیں۔ معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ شہباز گل نے کہا تھا کہ آئی جی تم مر بھی گئے تو میں تمہاری قبر پر آکر پریس کانفرنس کروں گا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں عطا اللہ تارڑ سمیت مسلم لیگ ن کے 13 رہنماوں کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت کے باہر عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم قانونی رستہ اختیار کریں گے، فسطائیت کا مقابلہ بھی کریں، عمران نیازی کی بیل اسی جج صاحبہ کے پاس تھی، پھر ہائی کورٹ جایا گیا، ہم مطالبہ کرتے ہیں یہ ہائی کورٹ کا معاملہ نہیں ہے، اسے سیشن کورٹ میں سنا جائے۔ جو اعلان کیے جارہے ہیں، اس میں کوئی مسئلہ نہیں، یہ وزیر اعلی نہیں وزیر اعلانات ہیں، پیچھے کام کوئی نہیں، ہم شامل تفتیش بھی ہوں گے، مقابلہ بھی کریں گے۔ عدالت نے 25، 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ن لیگی رہنماوں کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، درخواست پر سماعت ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔ درخواست شہری کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے بیان حلفی میں معلومات چھپائیں۔ جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ عمران خان نے کیا معلومات چھپائیں اور ان کا اثر کیا پڑے گا۔ درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ عمران خان نے اپنی ایک بیٹی کو ظاہر نہیں کیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ نے جو معلومات لازمی قرار دی تھیں کیا یہ اس میں آتا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ جی آتا ہے، زیر کفالت سب افراد کا نام ظاہر کرنا ضروری ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ اگر بچہ زیر کفالت نہ ہو تو اسے تو ظاہر کرنا ضروری نہیں۔ عدالت نے شہری کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
افغانستان کے مشرقی علاقوں میں موسلادھار بارشوں سے سیلاب کے باعث 20افرا ہلاک جبکہ 30زخمی ہو گئے ،افغان میڈیاکے مطابق سیلاب کے باعث ملک میں 3ہزار رہائشی مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو چکے ہیں ،افغان حکام کے مطابق متاثرہ ضلع کی 60فیصد زرعی زمین پر کھڑی فصلیں بھی بارشوں کی نذر ہو گئیں ،سیلاب کے سبب سیکڑوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں،طالبان حکام اور فلاحی اداروں کی جانب سے لاشوں کی تلاش اور متاثرین کو خوراک و رہائش کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، مقامی افراد کا کہنا تھا کہ یہ 30 سالہ تاریخ کا بدترین سیلاب ہے،افغانستان کے محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں ملک کے 21صوبوں میں مزید شدید بارشوں اور سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عراق کے شہر کربلا میں لینڈ سلائیڈنگ سے ایک خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے،ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے ہوئے 3 بچوں سمیت 8افراد کو بچا لیا ہے، عراقی حکام کے مطابق ملبے تلے اب بھی 6سے 8افراد کے دبے ہونے کا امکان ہے جبکہ ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں،لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ مزار قطار الامام علی کے مقام پر ہفتے کے روز پیش آیا، لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے مزارکا 30 فیصد حصہ منہدم ہو گیا،ریسکیو ٹیمیں ملبے کے نیچے پھنسے لوگوں کو آکسیجن کے ساتھ ساتھ خوراک اور پانی بھی فراہم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سوڈان میں موسلا دھار بارشوں کے پیدا کردہ سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 79تک پہنچ گئی ہے،سوڈان سِولڈیفنس کونسل کے ترجمان عبدالجلیل عبدالرحیم نے کہا ہے کہ ملک میں جون سے جاری شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلوں کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 79ہو گئی ہے،عبدالرحیم کے مطابق سیلاب کی تباہیوں میں 30افراد زخمی ہوگئے ہیں اور کثیر تعداد میں رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے، دارالحکومت خرطوم کے علاوہ 18صوبوں کی اکثریت بھاری بارشوں ا ور سیلابی ریلوں سے متاثر ہوئی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روس کے وزیر دفاع سرگے شوئے گو نے کہا ہے کہ ہم نے یوکرین میں 3 دفعہ 'کنجال' ہائپر سونک میزائل استعمال کئے ہیں،سرگے شوئے گو نے ایک بیان میں یوکرین جنگ کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ ہمارے خصوصی فوجی آپریشنوں میں کنجال میزائل کا 3دفعہ استعمال کیا گیا اور تینوں دفعہ میزائل نے مکمل کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے،شوئے گو نے کہا کہ دنیا میں اور کوئی میزائل کنجال میزائل جیسی خصوصیات کا مالک نہیں ہے، ان میزائلوں کو یوکرین میں اہم اہداف کے لئے استعمال کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ "ہم نے یوکرین میں ففتھ جنریشن ایس یو۔57جنگی طیارے بھی استعمال کئے ہیں اور استعمال کرنا جاری رکھیں گے، اس طیارے نے بہترین کارکردگی دِکھائی ہے، یہ طیارے مختلف ائیر ڈیفنس سسٹموں کے اور میزائلوں کے مقابل بلند دفاعی صلاحیت کے حامل ہیں"۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پولیس نے بین الاقوامی جعلی پاسپورٹ اور ویزے بنانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا،بھارتی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 325جعلی پاسپورٹ اور 175ویزوں سمیت دیگر چیزیں برآمد ہوئی ہیں،پولیس نے بتایا کہ گروہ کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی