چین کے مکئی ماہرین نے کہا ہے کہ چین میں سائیلج مکئی کی بہت زیادہ مانگ ہے، سائیلج کارن فیڈ کی موجودہ پیداوار کافی نہیں ہے،ہم پاکستان کے ساتھ تعاون سے زیادہ خوش ہیں، چینی مکئی کی کئی اقسام پاکستان میں کاشت کی جا سکتی ہیں ، مستقبل مکئی سے متعلق ٹیکنالوجی کے تبادلے کے لیے امید افزا ہے گوادر پرو کے مطابق چین کی مکئی کی 70 فیصد درآمدات امریکہ سے اور 29 فیصد یوکرین سے آتی ہیں،عالمی سیاسی اور سماجی ہلچل کے درمیان، چین کی مکئی کی درآمد کی مانگ بتدریج پھیل رہی ہے۔ چینی میڈیا نے انکشاف کیا کہ اس سال جون میں چین کے شمال مشرقی علاقے خاص طور پر لیاو ننگ اور جی لن سیم زدہ ہونے سے مکئی کی پیداوار خطرے میں پڑ گئی ہے ، اس کی وجہ سے پیداوار میں 6 سے 8 ملین ٹن کا نقصان ہوا۔گوادر پرو کے مطابق دریں اثنا پاکستان کی مکئی کی پیداوار گزشتہ دہائیوں کی نسبت زیادہ رہی ہے: صرف پنجاب میں، مکئی کی پیداوار 794,000 ٹن سے بڑھ کر مالی سال 2020-21 میں 8.04 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے ، اسی عرصے کے دوران کاشت رقبے میں 130 فیصد اضافہ ہوا۔ مان لیا کہ پاکستان کو بھی خطرات کا سامنا ہے، اس سال گندم کی کٹائی نے گھریلو غذائی تحفظ کے لیے غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے۔ گزشتہ کئی مہینوں سے پاکستان کو فصلوں کی برآمدات جاری رکھنے کے بارے میں بحث جاری ہے ۔ تاہم چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے لائی گئی تجارتی سہولت اور عالمی منڈی میں زبردست تبدیلیوں کی وجہ سے مواقع کی کھڑکی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
دو آ ہنی بھائیوں کے تقابلی فوائد کو کیسے ملایا جائے اور بہترین مفادات حاصل کیے جائیں یہ پوچھنا زیادہ اہم سوال ہے۔ چین میں مکئی کے ماہرین نے گوادر پرو کو بتایا کہ ہم پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے سے زیادہ خوش ہیں۔ بیجنگ اکیڈمی آف ایگریکلچرل اینڈ فاریسٹری سائنسز کے کارن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے چیف ایکسپرٹ چا ؤ جیورن نے کہااس وقت چین میں مکئی کا تقریباً 65 فی صد جانوروں کی خوراک کے طور پر اور 30 فی صد کو صنعتی پروسیسنگ کے لیے خام مال کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے،چین میں سائیلجمکئی کی بہت زیادہ مانگ ہے، میں نے کئی اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں ذکر کیا ہے،چین میں مویشیوں کو اعلیٰ قسم کی سائیلج مکئی کھلانے کے لیے، مکئی کی کاشت کے لیے کم از کم 4.95 ملین ایکڑ اراضی کی ضرورت ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ملک میں تقریباً 15 ملین دودھ والی گائے اور تقریباً 100 ملین گوشت والی گائے ہیں، ظاہر ہے کہ سائیلج کارن فیڈ کی موجودہ پیداوار کافی نہیں ہے۔ چاؤ نے بیجنگ کے یو جیاو انٹرنیشنل سیڈ انڈسٹری ٹیکنالوجی پارک میں ٹیسٹ فیلڈ کی نمائش کرتے ہوئے بتایاہمارے پاس اعلی پیداوار، کیڑوں سے بچنے والے بیج، معروف کاشت کی تکنیک اور نسبتاً جدید کٹائی کی مشینیں ہیں ۔ انہوں نے کہا 2011 میں ٹیکنالوجی پارک کے قیام کے بعد سے اب تک مکئی کے بیجوں کی 100 سے زائد اقسام کی افزائش کی جا چکی ہے۔
ڈرپ اریگیشن ٹیکنالوجی کو ٹیسٹ کے میدان میں دیکھا جا سکتا ہے ـ ایک آبپاشی کا طریقہ جو چین کیسنکیانگ اور اندرونی منگولیا کے علاقے میں مقبول ہے، پانی اور توانائی دونوں کو بچاتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چاؤ نے انکشاف کیاچین میں 1 ایکڑ مکئی کی اوسط پیداوار 4.8 ٹن تک پہنچ سکتی ہے۔ ہم نے مکئی کی ایسی اقسام بھی تیار کی ہیں جو سی چھوان، ہائی نان اور زن جیانگ کے ٹیسٹ فیلڈ میں زیادہ درجہ حرارت کے خلاف مزاحمت کر سکتی ہیں، گرمی کی برداشت کی بالائی حد 40 ڈگری ہے۔ اگر پاکستانی کسانوں کے لیے گرمی ایک مسئلہ ہے، تو ہم تعاون کرنے میں زیادہ خوش ہیں۔ تاہم کسان مکئی کی کاشت میں سرمایہ کاری کرنے سے کتراتے ہیں۔ مکئی کے کھیت میں ملازمتوں کے لیے روزانہ اوسط تنخواہ 200 یوآن ہے، بہت سے کسان بڑے شہروں میں ملازمت کے مواقع تلاش کرتے ہیں۔ سیڈ انڈسٹری ٹیکنالوجی پارک کے حکام نے گوادر پرو کو بتایاہم نے 8 سال پہلے کئی پاکستانی تاجروں کے ساتھ تعاون کی کوشش کی تھی لیکن پھر اس کوشش کو روک دیا گیا تھا کیونکہ غیر موثر مواصلات کی وجہ سے اعتماد کے مسائل پیدا ہوئے تھے،سی پیک کے آہستہ آہستہ اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں معمول پر آ گئی ہیں، مجھے یقین ہے کہ مستقبل مکئی سے متعلق ٹیکنالوجی کے تبادلے کے لیے امید افزا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان رجسٹریشن فیس اور ویزوں کے حصول میں مشکلات کو حل کرکے ازبکستان، قازقستان اور کرغزستان کو ادویات کی برآمد میں اضافہ کر سکتا ہے،پاکستان نے 2021 میں مختلف ممالک کو 8.5 ملین ڈالر کی ادویات برآمد کیں، حکومت سے برآمد کنندگان کو مراعات اور مالی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان رجسٹریشن کے لیے زیادہ فیس اور ویزوں کے حصول میں مشکلات کے مسائل کو حل کرکے ازبکستان، قازقستان اور کرغزستان کو ادویات کی برآمد میں اضافہ کر سکتا ہے۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ایک ریسرچ ایسوسی ایٹ سید انس متین نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پاکستان میں ادویات کی مصنوعات کی بہت بڑی صلاحیت ہے اور وسطی ایشیائی ممالک ادویات کے بڑے درآمد کنندگان ہیں۔ پاکستان کے پاس وسطی ایشیائی ممالک کرغزستان، ازبکستان اور قازقستان کو ادویات کی برآمدات بڑھانے کا بہترین موقع ہے۔ پاکستان نے 2021 میں دیگر ممالک کو 8.5 ملین ڈالر کی ادویات برآمد کیںجووسطی ایشیائی ممالک کو برآمدات کا ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ سید انس نے کہا کہ پاکستان نے 2021 میں ازبکستان کو 2.4 ملین ڈالر ، قازقستان کو 1.5 ملین ڈالر اور کرغزستان کو 2.3 ملین ڈالر کی ادویات برآمد کیں۔ انہوں نے کہا کہ ازبکستان نے باقی دنیا سے 562 ملین ڈالر ،قازقستان نے 810 ملین ڈالر اور کرغزستان نے 50 ملین ڈالر کی ادویات درآمد کیں۔ انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیائی ممالک میں پاکستانی فارماسیوٹیکل برآمد کنندگان کو ویزہ، ترسیل اور مصنوعات کی رجسٹریشن کے لیے زیادہ فیس کے مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ جاتی ترقی کی حکمت عملی، ادویات کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن، املاک کے حقوق کو مضبوط بنانے اور ایک مستقل پالیسی کے ذریعے ادویات کی برآمدات کو مطلوبہ سطح تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت برآمد کنندگان کو مراعات اور مالی امداد فراہم کرے۔انہوں نے کہا کہ چین اور بھارت ایکٹو فارماسیوٹیکل اجزا کے سب سے بڑے پروڈیوسر ہیںجبکہ پاکستان میں سب سے بڑے سپلائرز فارماجن لمیٹڈ، ظفر فارماسیوٹیکل اور سٹی فارما ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کی ایک رپورٹ میں ان ممالک کے چیمبرز آف کامرس پر زور دیا گیا ہے کہ ان ممالک کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں کیونکہ رجسٹریشن فیس بہت زیادہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام ممالک کو خودمختار ضمانتوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ اس میں مزید کہا گیا کہ بینکنگ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی نگرانی میں بینکنگ چینلز قائم کیے جانے چاہئیں۔ سرکاری ایجنسیاں تجارت میں تکنیکی رکاوٹوں سے متعلق ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کسٹم محکموں میں رعایتی شرح پر جانچ کی سہولیات فراہم کر کے برآمد کنندگان کی مدد کر سکتی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں برآمد کنندگان کی دستاویزات کے ساتھ مدد کرنے اور بیوروکریٹک عمل کو تیز کرنے کے لیے سنگل ونڈو آپریشن ہونا چاہیے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کرغزستان، ازبکستان اور قازقستان میں مارکیٹنگ کی سرگرمیاں خاص طور پر نمائشیں ان ممالک میں پاکستانی مصنوعات کو فروغ دیں گی۔ الماتی، خورگوس اور نورسلطان کے ممتاز مقامات پر پاکستان کے تجارتی مراکز کے قیام سے دو طرفہ تجارت کو فروغ ملیگا۔ اسلام آباد اور نورسلطان کے درمیان ریل رابطہ قائم کرنے کے لیے دو ریلوے لنکس قازقستان ،ترکمانستان ،ایران اور پاکستان ،ایران ،ترکی کو جوڑنا ضروری ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سازگار ماحول اور معاون ریگولیٹری فریم ورک کے ساتھ پاکستان زرعی مصنوعات کی برآمد سے اربوں ڈالر کما سکتا ہے،قیمتی زرمبادلہ بچانے اورفی ایکڑ پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آلات کی ضرورت ،گزشتہ مالی سال زرعی مشینری اور آلات کی درآمدات میں 18.32 فیصد اضافہ ہوا،بیجوں کی نشوونما میں زرعی ٹیکنالوجیز کو اپنانے سے سمارٹ فارمنگ کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان متعلقہ فریقین کی مشاورت سے ایک حکمت عملی مرتب کرنے پر کام کر رہا ہے تاکہ زراعت کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور برآمدی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کے ذریعے زرعی آلات کی گھریلو تیاری پر توجہ دی جا سکے۔انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے پالیسی مینیجر انجینئر عاصم ایاز نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ 78 زرعی آلات کے لیے تکنیکی ضروریات کو معیاری بنانے کے ساتھ زرعی آلات کی تیاری کی پالیسی کی تشکیل پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پالیسی کی اہم سفارشات میں پلانٹ اور مشینری کی درآمدات پر ڈیوٹی اور ٹیکسز کو ختم کرنا، ملک میں ٹیسٹنگ سینٹرز کا قیام، لیبر سکلز کو فروغ دینا اور مقامی مینوفیکچررز کو رعایتی فنانسنگ کی پیشکش شامل ہے۔ نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر کے ایک سائنسدان افسر نزاکت نواز نے کہا کہ مقامی طور پر تیار کردہ زرعی آلات کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے کوالٹی کنٹرول اور ریگولیٹری باڈی قائم کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی مصنوعات کی برآمد سے اربوں ڈالر کما سکتا ہے بشرطیکہ کام کا سازگار ماحول اور معاون ریگولیٹری فریم ورک قائم ہو۔ انہوں نے کہا کہ روایتی انتظامی طریقوں کے اطلاق کی وجہ سے زرعی پیداوار ہدف سے نیچے ہے۔نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹرکے پرنسپل سائنٹفک آفیسر ڈاکٹر نوراللہ نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پاکستان کو خوراک کی مصنوعات کی درآمد پر خرچ ہونے والے زرمبادلہ کو بچانے کے لیے فی ایکڑ پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آلات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بیج کی درآمد کے پیچھے بنیادی وجہ بیج کی نشوونماکے لیے استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجیز کی کمی ہے۔ بیجوں کی نشوونما میں زرعی ٹیکنالوجیز کو اپنانے سے سمارٹ فارمنگ اور سمارٹ فارم کی پیداوار کی حوصلہ افزائی ہوگی۔30 جون 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران درآمدات کے مقابلے میں زرعی مشینری اور آلات کی درآمدات میں تقریبا 18.32 فیصد اضافہ ہوا۔جدید ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری پیداوار کو بڑھانے، کم لاگت، وقت کی بچت اور عالمی منڈیوں میں مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ صنعت کے مالکان کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال اور ان پر عمل درآمد کے لیے آگاہی اور تربیتی کورسز کا انعقاد پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور برآمدی منڈی پر غلبہ پانے کے لیے ضروری ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تھر کے کوئلے سے اگلے 30 سالوں میں ایک لاکھ میگاواٹ سے زیادہ بجلی پیدا ہو سکتی ہے،330میگاواٹ کا دوسرا تھر کول پاور پلانٹ رواں ماہ کے آخر تک کمرشل آپریشن شروع کر دے گا،تھر سے مجموعی پیداوار 990میگاواٹ ہو جائیگی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان کا کوئلہ پر مبنی دوسرا پاور پلانٹ تھرپارکر میں شروع کر دیا گیا ہے جس کی پیداواری صلاحیت 330 میگاواٹ ہے اور یہ منصوبہ رواں ماہ کے آخر تک مکمل کمرشل آپریشن شروع کر دے گا۔ نئے پاور پلانٹ سے ملک تھر کے کوئلے سے 990 میگاواٹ بجلی پیدا کر سکے گا۔ ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے منصوبہ بندی کی وزارت کے ایک تحقیقی افسر نے کہاکہ اگرچہ سی پیک میں چند اہم قابل تجدید توانائی کے منصوبے شامل ہیںلیکن پاکستان نے بڑے پیمانے پر کوئلے سے چلنے والی بجلی کو ترجیح دی ہے۔سی پیک توانائی کے منصوبوں کی ایک اہم خصوصیت کوئلہ، پن بجلی اور قابل تجدید توانائی کو انرجی مکس میں شامل کرنا ہے۔ملک میں کوئلے کے غیر استعمال شدہ ذخائر کی ایک بہت بڑی مقدار ہے۔ حکومت کا مقصد ملکی کوئلے کی پیداوار کو 4.5 سے 60 ملین ٹن سالانہ تک بڑھانا ہے۔ اس طرح درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کے لیے حکومت توانائی کے سستے مقامی ذرائع خاص طور پر کوئلہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ توقع ہے کہ اگراسے مناسب طریقے سے استعمال کیا جائے تو پاکستان کے کوئلے کے وسائل سے اگلے 30 سالوں میں ایک لاکھ میگاواٹ سے زیادہ بجلی پیدا ہو سکتی ہے۔اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اہلکار نے کہا اگرچہ کوئلے سے متعلق بجلی کے منصوبے ملک میں طلب اور رسد کے فرق کو کم کر سکتے
ہیںلیکن دوسری طرف بجلی کے یہ منصوبے طویل مدت میں ماحولیات پر بھی کافی نقصان دہ اثرات مرتب کر سکتے ہیںتاہم پاکستانی حکام اپنے چینی شراکت داروں کے ساتھ سی پیک کو ماحولیاتی لحاظ سے پائیدار بنانے کو یقینی بنائیں گے۔ چینی اور پاکستانی حکام نے مختلف فورمز پر ایک صاف کوئلہ ٹیکنالوجی کو نافذ کرنے کا عہد کیا ہے جو بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہوگی۔سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے جنرل منیجر ایڈمن اینڈ ایکسٹرنل افیئرز احمد منیب نے کہا کہ پاکستان کے پاس صرف تھرپارکر میں 175 ارب ٹن کوئلے کے ذخائر ہیںجو50ارب ٹن تیل کے برابر کے برابر ہیں اور سعودی اور ایرانی تیل کے ذخائر سے زیادہ ہیں۔ گیس کے ذخائر 2000 ٹریلین کیوبک فٹ کے برابر ہیں جو پاکستان کے گیس کے مجموعی ذخائر سے 68 گنا زیادہ ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق سی پیک کے تحت 11,648 میگاواٹ کی مشترکہ صلاحیت اور 18.6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ توانائی کے 14 منصوبے شروع ہو چکے ہیں۔ جبکہ کچھ منصوبے مکمل ہو چکے ہیںاورباقی ترقی کے مختلف مراحل میں ہیں۔11,648 میگاواٹ کی اس کل صلاحیت میں سے کوئلے سے چلنے والے 8,220 میگاواٹ کے نو منصوبے شامل ہیں جس پر 8.7 بلین ڈالر کا بیمہ شدہ قرضہ چینی بینکوںکی جانب سے فراہم کیا گیا ہے۔ کوئلے سے چلنے والے نو پاور پراجیکٹس میں سے 3,960 میگاواٹ کی صلاحیت کے پانچ منصوبیتھر کے کوئلے پر مبنی ہیںجبکہ باقی چار منصوبے 4,260 میگاواٹ کی صلاحیت کے ساتھ درآمدی کوئلے پر مبنی ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین نے سیلاب، خشک سالی اور طوفان سے متاثرہ علاقوں میں زرعی پیداوار میں مدد کے لئے 30 کروڑ یوآن (تقریباً 4 کروڑ 42 لاکھ 10 ہزار امریکی ڈالرز) کی امدادی رقم مختص کی ہے۔ یہ ہنگامی رقم وزارت خزانہ اور وزارت زراعت و دیہی امور نے مختص کی ہے جو لیاؤننگ ، سیچھوان اور اندرون منگولیا سمیت 13 صوبائی سطح کے علاقوں کو دی جائے گی۔ یہ رقم آفات زدہ علاقوں کو درکار بیج، پنیری، کھاد، کیڑے مار ادویات اور دیگر ضروریات کی خریداری پر سبسڈی دینے اور زرعی پیداوار میں سہولیات کی بحالی پر خرچ کی جائے گی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کا دیگر علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری (آر سی ای پی) کے اراکین کے ساتھ تعاون چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے دارالحکومت شی آن میں چھٹے سلک روڈ بین الاقوامی نمائش میں ایک گرما گرم موضوع بن گیا ہے۔ چین کے معاون وزیر تجارت لی فی نے کہا کہ رواں سال کے آغاز سے، چین نے آر سی ای پی معاہدے کے اعلی معیار کے نفاذ کو فعال طور پر فروغ دیا ہے، مختلف ممالک کے صنعتی اور تجارتی حلقوں کے لیے بہتر خدمات اور زیادہ آزاد اور آسان کاروباری ماحول فراہم کیا ہے، جس سے کاروباری اداروں کو آر سی ای پی کے مواقعوں کو بہتر طریقے سے سمجھنے میں مدد ملی ہے۔ ہنگامہ خیز بین الاقوامی صورتحال اورکوویڈ-19 وبائی امراض کے پیش نظر، آر سی ای پی نے اس سال کی پہلی ششماہی میں اپنا ترقیاتی حصہ دینا شروع کر دیا ہے۔ جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق، چین کی دیگر آر سی ای پی اراکین کے ساتھ درآمدات اور برآمدات میں رواں سال کے پہلے سات مہینوں میں گزشتہ سال کی نسبت 7.5 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ جولائی میں تجارتی نمو 18.8 فیصد تک پہنچ گئی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین نے سوشلسٹ ثقافت کے فروغ اور چین کو مضبوط بنیاد رکھنے والے ملک کے طور پر متعارف کرانے کے لئے 14 ویں 5 سالہ منصوبہ (2025-2021) کے لئے اپنا ثقافتی ترقیاتی منصوبہ جاری کردیا۔ ثقافت کو ملک و قوم اور قومی حکمرانی کی روح قرار دیتے ہوئے اس منصوبے میں کہا گیا ہے کہ سوشلسٹ ثقافت کی ترویج اورترقی کے بغیر سوشلسٹ جدت نہیں ہوسکتی۔ چین کا مقصد منصوبے میں طے شدہ اہداف اور کاموں کے مطابق سماجی آداب اور تہذیب میں اضافہ، زیادہ خوشحال ثقافتی مقصد کا حصول ، صنعت، چینی ثقافت کی کشش میں مزید اضافہ اور اپنے ثقافتی نظام کو مزید بہتر بنانا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کے جنرل دفاتر کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ یہ منصوبہ قومی اقتصادی اور سماجی ترقی کیلئے 14 ویں 5 سالہ منصوبے (2025-2021) اور سال 2035 کے طویل المعیاد مقاصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاننگ کے شہر جن ژو کا معائنہ کیا۔ شی نے جن ژو میں لیاشین مہم کی یادگار اور ایک جنگلاتی پارک کا دورہ کیا اورشمال مشرقی چین کی آزادی کی تاریخ اور سات دہائیوں سے بھی زیادہ عرصہ قبل جنگ آزادی کے دوران لیاشین مہم پر نظر ڈالی۔ انہیں سیلاب پر قابو پانے اور ماحولیاتی بحالی اور تحفظ کے حوالے سے صوبے کی کوششوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی اور سیلاب پر قابو پانے کے کام کو بہتر بنانے اور قدرتی آفات سے بچنے کی صلاحیت کو تیز کرنے کے بارے میں ہدایات دیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انڈونیشیا میں 17 اگست کو 77 ویں یوم آزادی کی تقریبات کی مناسبت سے ثقافتی کارواں کا انعقاد کیا گیا۔ لوگوں نے رنگ برنگے لباس پہنے اور مختلف تھیم پر مبنی جشن منایا جس میں روایتی ثقافت اور جدید فن کو جاندار طریقے سے یکجا کیا گیا تھا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکا میں اسپتال کے باہر کار سوار افراد کی لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ سے 6 شہری شدید زخمی ہو گئے۔ امریکی ریاست ٹینیسی کے علاقے ممفس میں میتھوڈسٹ نارتھ اسپتال کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے، جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں، فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات ایک بجے واقع ہوا۔ امریکی میڈیا کے مطابق 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، پولیس حکام کے مطابق سیاہ رنگ کی گاڑی میں سوار مسلح افراد نے فائرنگ کی تھی، پولیس نے چوری شدہ گاڑی رکھنے پر 3 زخمیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے مشتبہ افراد کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں، جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر ڈیل میں ناکامی کے بعد فٹبال فرینچائز مانچسٹر یونائیٹڈخریدنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اکثر ہی غیر روایتی انداز میں ٹوئٹس کرتے رہتے ہیں، اس لیے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ انہوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خریدنے کے لیے باقاعدہ کسی معاہدے پر عمل کرنے کا ارادہ کیا ہے یا نہیں۔تاہم، انہوں نے حال ہی میں ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں امریکا کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ساتھ یہ بھی لکھا کہ میں مانچسٹر یونائیٹڈ بھی خرید رہا ہوں۔خیال رہے کمہ مانچسٹر یونائیٹڈ فٹبال کی سب سے مشہور فرینچائز ہے لیکن شائقین حالیہ چند برسوں کے دوران کلب کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے فرینچائز کے موجودہ امریکی مالک سے ملکیت چھوڑنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شمالی کوریا نے عالمی مخالفت کے باوجود مزید 2 کروز میزائلوں کا تجربہ کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے مغربی ساحلی علاقے سے 2 کروز میزائل سمندر میں فائر کیے۔ رواں سال 8 جون کے بعد شمالی کوریا کا یہ پہلا میزائل تجربہ ہے۔ شمالی کوریا نے 8 جون کو درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے 8 بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا اور شمالی کوریا کو میزائل تجربات پر عالمی برادری کی شدید مخالفت اور پابندیوں کا سامنا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روسی حکام نے کہا ہے کہ طالبان دور میں افغانستان سے وسط ایشیا کو منشیات کی اسمگلنگ بڑھ گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی حکام کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ 2020 میں افغان جی ڈی پی کا تقریبا 9 فیصد افیون کی غیر قانونی تجارت پر مشتمل تھا۔روسی وزارت خارجہ کے حکام ولادمیر ترابرین کے مطابق طالبان حکومت نے 2021 میں افیون کی کاشت بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ طالبان حکام نے منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ پر پابندی کا اعلان کیا تھا تاہم اس اعلان کے برعکس ناردرن روٹ سے وسط ایشیا کو منشیات کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس پر پوسٹ حج آپریشن مکمل کرلیا گیا، اس دوران ہزاروں حجاج کو وطن لایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر پوسٹ حج آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ ترجمان سی اے اے نے بتایا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پوسٹ حج آپریشن 14 جولائی سے 13 اگست تک جاری رہا، اس دوران مجموعی طورپر 154 فلائٹس سے 25 ہزار 490 حجاج وطن واپس آئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ 4100 حجاج 73 پرائیویٹ فلائٹس سے وطن لوٹے اور 21 ہزار 390 حجاج 81 شیڈولڈ فلائٹس سے وطن واپس آئے۔ سی اے اے نے کہا کہکراچی میں آپریشن 14 جولائی سے 11 اگست تک جاری رہا، جس میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر140 پروازوں سے 17 ہزار 976 حجاج کو وطن لایا گیا۔ یاد رہے چار روز قبل لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پوسٹ حج آپریشن مکمل کیا گیا تھا۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سے پوسٹ حج فلائٹ آپریشن 14جولائی سے شروع ہوا، جو11 اگست تک جاری رہا۔ ترجمان کے مطابق اس عرصے میں لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی عرب سے 128 شیڈولڈ فلائٹس پہنچیں، جن کے ذریعے 13 ہزار 393 حجاج کو وطن واپس لایا گیا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے لانگ مارچ کا آپشن عمران خان کے پاس ہر وقت موجود ہے، جب مناسب سمجھیں گے استعمال کریں گے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی اور معاشی بحران کا واحد حل انتخابات ہیں، الیکشن کا ٹائم فریم دیا جائے پھر آگے بات ہو گی۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ شہباز گل کا بیان پارٹی پالیسی نہیں،ان پر تشدد کا مقصد عمران خان کے خلاف بیان لینا ہے-
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں، قیمتوں کا تعین اوگرا کر تا ہے ، جو ساٹھ دن میں تیل کی قیمت کی اوسط رقم کا میزانیہ بنا کر حکومت کو بھیجتاہے ، حکومت اسے نافذ کرنے کی پابند ہے ، یہ سیاسی معاملہ نہیں بلکہ ٹیکنیکل معاملہ ہے ،سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال اخلاقی طورپر اپنے اثاثوں کو عوام کے سامنے لائیں تاکہ عوام کو معلوم ہوسکیں کہ دوسروں کا احتساب کرنے والے کے اپنے کتنے اثاثے ہیں۔ بدھ کے روز احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے وہئے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم نے حکومت میں آکر اپنے کوئی کرپشن کے کیسز معاف نہیں کرائے ، ہمارے کیسز کو کیمروں کے سامنے سنا جائے ،انہوں نے کہا کہ ہمارے اربوں روپے کے کیسز کی سماعت عدالتوں میں زیر سماعت ہے لیکن ہم کہتے ہیں کہ صادق وامین کے دعویدار عمران خان سوا کروڑ روپے جو انہیں بیرون ممالک سے ممنوعہ فنڈنگ ہوئی اس میں بھارتی اور اسرائیلی پیسہ بھی شامل ہے ، اس کا جواب عدالت میں دیں ۔ ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا میں چیئرمین احتساب کمیشن جسٹس جاوید اقبال سے کہتا ہوں کہ آئینی نہ صحیح لیکن اخلاقی طور پر اپنے اثاثے عوام کے سامنے رکھے تاکہ معلوم ہوسکے کہ ان کے مالی اثاثوں کی قیمت کتنی ہے ۔ تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے ،تین کی قیمتوں کی تعین حکومت نہیں بلکہ اوگراکرتی ہے ۔ جوخود مختیار ادارہ ہے ، اوگرا اپنی سمری بناکر حکومت کو بھجواتی ہیں ۔ جس پر حکومت عملدرآمد کرنے پر پابند ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں حالیہ اضافہ مئی میں تیل کی قیمتوں کے ساتھ منسلک ہیں۔ اس وقت تیل مہنگا تھا جس سے بجلی بنائی گئی اور اس کا اضافہ صارفین کو منتقل کیا گیا ہے ۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شمالی علاقہ جات کی سیر کیلئے جانے والے سیاحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے شاہراہ کاغان کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیاہے۔ مانسہرہ میں شاہراہ کاغان کے مقام کو ہر طرح کی ٹریفک کیلئے کلیئر کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے ریلے کے باعث شاہراہ کو بند کردیا گیا تھا۔ جب کہ بٹل کے مقام پر سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ پل بھی ٹوٹ گیا تھا۔ خطرنک صورت حال اور کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے مقامی انتظامیہ نے سڑک کے دونوں اطراف ٹریفک کی آمدورفت بند کردی تھی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقارکا متحدہ عرب امارات کا دورہ، دبئی بندرگاہ پہنچنے پر یو اے ای کی بحریہ اور پاکستانی سفارتی حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کی میزبان حکام سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلے میں پی این ایس ذوالفقار پرپرچم کشائی تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا، یو اے ای کے دورے کے اختتام پر دونوں ملکوں کی افواج نے بحری مشق میں حصہ لیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ اس دورے اور بحری مشق میں شرکت سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
متحدہ عرب امارات(یو اے ای) نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو امارات کے دوسرے اعلی ترین اعزاز "آرڈر آف دی یونین"سے نوازا دیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابقمتحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور پاک افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان مجلس قصر البحر ابوظبی میں اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچپسی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر یو اے ای کے صدر نے آرڈر آف دی یونین میڈل سے نوازا۔ اس موقع پر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے دونوں دوست ملکوں کے درمیان مشترکا تعاون کی جڑیں گہری کرنے کے سلسلے میں موثر کردار ادا کرنے اور تعلقات کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں منفرد کوششوں کے اعتراف میں جنرل قمر جاوید باجوہ کو وسام الاتحاد اعزاز سے نوازا۔ یہ میڈل متحدہ عرب امارات کی جانب سے برادر اور دوست ممالک کے اعلی عہدیداروں کو دیا جانے والا ملک کا دوسرا بڑا اعزاز ہے۔دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان خوشگوار تعلقات اور بھائی چارے کی عظیم تاریخ پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہورہی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک بھر میں کورونا کے باعث مزید5 مریض انتقال کر گئے۔ قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کے مطابق پاکستان میں گھنٹوں کے دوران مزید 526 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، عالمی وبا کے باعث مزید 5 مریض انتقال کر گئے۔ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 19 ہزار 312 ٹیسٹ کیے گئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 72 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 156 کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مون سون بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبے بلوچستان میں مزید 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 196 تک پہنچ گئی ، بارشوں سے مجموعی طور پر 19 ہزار 762 مکانات کو نقصان پہنچا، مختلف علاقوں میں 18 پلوں اور 690 کلو میٹر شاہراہوں کو نقصان پہنچا، ایک لاکھ 7 ہزار 377 مال مویشی بھی ہلاک ہوئے،بلوچستان کا کراچی سے زمینی راستہ بحال نا ہوسکا ۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق یکم جون سے اب تک صوبے میں پری مون سون اور مون سون بارشوں کے نتیجے میں مختلف واقعات میں 196 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ مرنے والوں میں 96 مرد، 45 خواتین اور 55 بچے شامل ہیں جبکہ مختلف حادثات سے 81 افراد زخمی بھی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے مجموعی طور پر 19 ہزار 762 مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں سے 5 ہزار 107 مکانات منہدم اور 14 ہزار 660 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ اس کے ساتھ ساتھ سیلاب نے صوبے کے انفرااسٹرکچر کو بھی بھاری نقصان پہنچایا ہے، سیلابی صورتحال کی وجہ سے صوبے کے مختلف علاقوں میں 18 پلوں اور 690 کلو میٹر شاہراہوں کو نقصان پہنچا، اس کے علاوہ بارشوں کے باعث ایک لاکھ 7 ہزار 377 مال مویشی بھی ہلاک ہوئے۔ ادھر بلوچستان کے علاقے غزہ بند میں سیلابی ریلا گاڑی کو بہا لے گیا، خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد سوار تھے، 5 لاشیں مل گئیں، ایک شخص کی تلاش جاری ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ دوسری جانب 3 روز گزر جانے کے باوجود بلوچستان کا کراچی سے زمینی راستہ بحال نہیں ہوسکا اور آر سی ڈی روڈ اوتھل کے مقام پر لنڈا ندی پل بہہ جانے کے بعد متبادل بنایا جانے والا راستہ بھی پانی کے ریلے میں بہہ گیا جس کے باعث آر سی ڈی روڈ کے ذریعے بلوچستان کا زمینی راستہ سندھ سے منقطع ہوگیا تھا۔ راستہ بند ہونے کے باعث متاثرہ مقام پر تین روز سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں جس میں مال بردار گاڑیاں اور مسافر گاڑیاں شامل ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وکرینی صدر زیلنسکی نے خبردار کیا ہے کہ اگر روسی فوجیوں نے روس کے زیر قبضہ شہر اینرودرپر حملہ کیا یا اس جگہ اڈے کے طور پریوکرینیوں پر گولی چلانے کے لیے استعمال کی تو انہیں یوکرینی افواج خصوصی ہدف بنائیں گی،انہوں نے گزشتہ روز خطاب میں روس کے جوہری شعبے پر نئی پابندیاں لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر روس کے اقدامات سے کوئی تباہی آتی ہے تو اس کے نتائج ان لوگوں پر پڑ سکتے ہیں جو اس وقت خاموش ہیں،اگر اب دنیا ایک ایٹمی پاور سٹیشن کے دفاع کے لیے طاقت اور فیصلہ کن صلاحیت کا مظاہرہ نہیں کرتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ دنیا ہار چکی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
برطانیہ نے موڈرنا کی اپ ڈیٹڈ کورونا وائرس ویکسین کی منظوری دے دی ہے،برطانوی کمیشن برائے صحت عامہ و ادویات کے مطابق اپ ڈیٹڈ موڈرنا ویکسین تحفظ، معیار اور تاثیر کے برطانوی معیار پر پورا اترتی ہے، اپ ڈیٹڈ موڈرنا ویکسین کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کیخلاف بھی موثر ہے،امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اپ ڈیٹڈ موڈرنا ویکسین کی اضافی خوراک بالغ افراد کو لگائی جاسکے گی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایران کے وزیر خارجہ نے کہاہے کہ جوہری معاہدے کی بحالی سے متعلق حتمی تجاویز تحریری طورپرپیش کردی جائیں گی اور اگر یہ تجاویز تسلیم کرلی گئیں تو جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے ہم تیار ہوں گے،انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ نے لچک دار اور حقیقت پسندانہ رویہ اپنایا اور ہماری شرائط مان لیں تو کوئی مضائقہ نہیں کہ ہم بھی اس بابت دانشمندانہ رویہ اختیارکریں گے،یاد رہے کہ یہ جوہری مذاکرات کا یہ سلسلہ اپریل 2021سے اب تک ویانا میں روس،چین،جرمنی،فرانس،برطانیہ اور ایرانی نمائندوں کے درمیان ہو رہا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ(کل) بدھ سے لارڈز، لندن میں کھیلا جائے گا۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈے میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی جبکہ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز پروٹیز ٹیم نے 1-2 سے جیت لی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز سے قبل چار روزہ وارم اپ میچ انگلینڈ لائنز کی ٹیم نے پروٹیز ٹیم سے 56 رنز سے جیت لیا تھا۔ انگلینڈ کی ٹیم ثام بلنگ کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ پروٹیز ٹیسٹ ٹیم کو ڈین ایلگر لیڈ کریں گے۔دونوں ٹیموں کیدرمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسر اٹیسٹ میچ 25 سے 29اگست تک ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کیننگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایشیاکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین میچ کے پہلے مرحلے کے تمام ٹکٹس ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے۔متحدہ عرب امارات(یو اے ای)میں ہونے ایشیاکپ کیلئے پاکستان اور بھارت ٹیمیں 28اگست کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی تاہم اس سے قبل میچ کے پہلے مرحلے کے ٹکٹس محض 3 گھنٹوں میں فروخت ہوگئے۔منتظمین نے کہاہے کہ پلاٹینم لسٹ میں شامل ٹکٹیں جلد فروخت کیلئے پیش کی جائیں گی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ وہ بھی قبل از وقت فروخت ہوجائیں۔ دوسری جانب ایشیاکپ کے دیگر میچز کے لیے ٹکٹس کی فروخت جاری ہے جبکہ سب سے کم قیمت کے ٹکٹ کی مالیت تقریبا ڈھائی ہزار درہم ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کچھ شائقینِ کرکٹ نے اپنے ٹکٹس کو اصل قیمت سے زائد پر فروخت کرنے کی بھی کوشش کی، جس پر ٹکٹنگ پلیٹ فارم نے فوری جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت سختی سے ممنوع ہے اور اگر کوئی دوسرا فرد یہ ٹکٹ خریدے گا تو وہ منسوخ کردیا جائے گا۔قبل ازیں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)نے اعلان کیا تھا کہ ٹکٹوں کی فروخت پیر کو ہوگی تاہم کونسل نے وقت کا تعین نہیں کیا تھا جس کے باعث شائق صبح سویرے سے ویب سائٹ پر آن لائن بکنگ کا انتظار کررہے تھے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فیفا نے بھارتی فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی جس کے باعث بھارت اکتوبر میں ہونے والے انڈر 17 ورلڈکپ کی میزبانی سے محروم ہو گیا۔فیفا کے مطابق فٹبال معاملات میں بیرونی مداخلت کی وجہ سے بھارت کومعطل کیاگیا ہے جب تک فٹبال کے معاملات منتخب باڈی کے سپردنہیں ہوتے تو رکنیت معطل رہے گی۔ بھارتی عدالت نے مئی میں فٹبال فیڈریشن برطرف کرکے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی تھی۔فیفا قوانین کے تحت فٹبال معاملات میں بیرونی مداخلت قبول نہیں، معطلی کی وجہ سے بھارت اکتوبر میں ہونے والے انڈر 17 ورلڈکپ کی میزبانی سے محروم ہو گیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان بھی بیرونی مداخلت کی وجہ سے پابندی کا شکار رہا تھا۔ فیفا کی عالمی رینکنگ میں بھارتی ٹیم 104 نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستانی ٹیم کا 196 واں نمبر ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قومی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے فاسٹبائولر نسیم شاہ نے ون ڈے ڈیبیو پرکہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے دوبارہ سے کیریئر کا آغاز کر رہا ہوں۔روٹرڈیم میں آئرلینڈ کے خلاف اپنے ون ڈے ڈیبیو پر نسیم شاہ نے کہا کہ ٹیسٹ ڈیبیو کرتے وقت کی یادیں تازہ ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ رلاتی زیادہ اور ہنساتی کم ہے، میں پاکستان ٹیم میں کیسے آیا یہ لمبی کہانی ہے۔نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں جگہ بنانے تک کئی مشکلات پیش آتی ہے بعد میں بھی یہ سلسلہ لگا رہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نمائندگی ایک خوبصورت احساس ہے، کرکٹ شروع کرتے ہی کھلاڑی کا خواب ملک کی نمائندگی ہوتا ہے۔فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل پریشر کو ہنڈل کرنا مشکل ہوتا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان نے نیدرلینڈز کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ روٹر ڈیم میں کھیلاگیا۔ نیدرلینڈز کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کیا۔آلرائونڈر سلمان علی آغا اور فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے میزبان ٹیم کے خلاف اپنا ڈیبیوکیا۔دونوں کھلاڑی پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے پر پرجوش تھے ۔آلرائونڈر سلمان علی آغا نے کہا کہ اپنے تاثرات کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا، یہ میرے اور میری فیملی کے لیے یادگار لمحات ہیں،اس ٹیم کی سب سے اہم بات اتفاق اور اتحاد ہے۔نوجوان فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی ایک خواب تھا جو آج پورا ہونے جارہا ہے، ڈیبیو میں سب سے اہم بات پریشر برداشت کرنا ہوتا ہے،کوشش کروں گا بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان میں آرائشی پتھر سرپینٹائن کے وسیع ذخائر موجود ہیں،عالمی منڈی میںقیمت 2 سے 20 ڈالرفی کیرٹ ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق سرپینٹائن پتھرپاکستان میں اچھی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ عالمی سرپینٹائن مارکیٹ میں 2026 تک 77 ملین ڈالر ہو جائے گی ۔ اس کی قیمت 2 سے 20 ڈالرفی کیرٹ تک ہوسکتی ہے۔ سرپینٹائن کی قیمت میں رنگ اور معیار اہم عوامل ہیںاور اسے آسانی سے تراشاجا سکتا ہے۔ بہت سے فن تعمیر اور صنعتی ایپلی کیشنز میں سرپینٹائن کو تھرمل اور برقی موصل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ سرپینٹائن کنکریٹ ایک بہتر ری ایکٹر کے طور پر تیز رفتار نیوٹران شیلڈ فراہم کرتا ہے۔ یہ زیادہ تر نوادرات، ٹائلیں، کچن ٹاپس اورریلوے بلاسٹ بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ ذہنی اور جذباتی عدم توازن، ذیابیطس، ہائپوگلیسیمیا، کیلشیم اور میگنیشیم کو جذب کرنے میں مدد کرتا ہے۔ گلوبل مائننگ کمپنی میں پرنسپل جیولوجسٹ اور پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن میں سابق جنرل منیجر جیولوجی محمد یعقوب شاہ نے کہا کہ زہر کے تریاق کے طور پر اس کے بارے میں کہانیاں سننے میں دلکش ہیں لیکن اس حوالے سے کوئی حقیقت دریافت نہیں ہوئی۔
جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر یاسر شاہین خلیل نے بتایا کہ سرپینٹائن ایک آرائشی پتھر ہے جو پاکستان میں اتھل، بیلہ، وڈھ، نال، سونارو، خانوزئی، مسلم باغ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، راس کوہ، وسطی بلوچستان، شمالی وزیرستان، مہمند، باجوڑ، درگئی، شانگلہ، بشام، خوازہ خیلہ، دیر، سپت، تورا تیگہ، گلگت بلتستان، چلاس، ترمک، تورنالہ اورتیراہ میںپایا جاتا ہے جو بہت سے رنگوں میں دستیاب ہے۔ ماہر ارضیات اور کان کن عمران بابر نے کہا کہ سرپینٹائن الٹرامافک چٹانوں کی ایک تبدیل شدہ شکل ہے جسے ڈونائٹ ،اولیونائٹ اور پیریڈوٹائٹ کہتے ہیں اور اس میں بہت زیادہ تانبا، نکل، لوہا اور دیگر عناصر ہوتے ہیں۔ نیو جیڈ دراصل ہلکے سبز سرپینٹائن کی ایک قسم ہے۔ اس نے اپنی ظاہری شکل اور جیڈ سے مابعدالطبیعاتی مماثلتوں کی وجہ سے اپنا نام کمایا۔ ماہر جیمولوجسٹ اور کان کن ذاکر اللہ نے زہروں کے خلاف تریاق کے طور پر استعمال ہونے والے ناگ کے افسانے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ اسے مہلک زہروں کے خلاف شفا بخش پتھر سمجھنا عقل سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہاکہ اچھی آمدنی حاصل کرنے کے لیے سرپینٹائن اور دیگر تمام قیمتی اور نیم قیمتی پتھروں کی کان کنی اور قیمت میں اضافہ ضروری ہے اور سرکاری سطح پر، کان کنی، لیپیڈیری، اور ویلیو ایڈیشن کی جدید ترین تکنیکوں کی ضرورت ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان نے جنوری سے جون تک60لاکھ سمارٹ فونز سمیت ایک کروڑ 40لاکھ موبائل فونز بنائے جبکہ 11لاکھ 40ہزار موبائل درآمد کیے ،درآمدی پالیسی میں ترمیم سے موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ انڈسٹری دبائو کا شکار،وزیر خزانہ سے مسائل کے حل کا مطالبہ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے جنوری سے جون 2022 تک 14 ملین موبائل فونز بنائے جبکہ اسی عرصے کے دوران 1.14 ملین موبائل درآمد کیے گئے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے جون 2022 میں 1.67 ملین موبائلز اسمبل کیے جو کہ مئی 2022 میں تیار کیے گئے 2.69 ملین موبائلز کے مقابلے میں 37 فیصد کم ہیں۔رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران پاکستان نے 6.02 ملین سمارٹ فونز اسمبل کیے جب کہ جنوری سے جون 2022 تک 8.06 ملین 2G موبائل تیار کیے گئے۔ ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے موبائل فونز امپورٹرز اینڈ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین مظفر حیات پراچہ نے کہاکہ حکومت پاکستان نے حال ہی میں زرمبادلہ کے ذخائر پر دبا وکو کم کرنے کے لیے اپنی درآمدی پالیسی میں ترامیم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ترامیم سے موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ انڈسٹری پر نقصان دہ اثر پڑتا ہے جو ابھی ابتدائی دور میں ہے۔ ہم پاکستان کی موبائل فون انڈسٹری کے نظام میں کلیدی اسٹیک ہولڈرز ہیں۔ ہم ملک کو درپیش موجودہ مالیاتی مسائل کو پوری طرح تسلیم کرتے ہیںاور غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے حکومت کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مجاز ڈیلرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فارن ایکسچینج آپریشن کے محکمے سے پیشگی اجازت لیں۔ اشیا کی درآمد کے لیے لین دین شروع کرنے سے پہلے اسٹیٹ بینک اپنے سرکلر میں موبائل کمپنیوں کی فہرست دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ موبائل مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سیمی ناکڈ ڈاون موبائل آلات کی درآمد پر ان غیر ضروری شرائط کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کرے اور اس سے وابستہ ہزاروں کارکنوں کے روزگار کو بچانے کے لیے کوششیں کرے۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ مقامی ٹیکس اور لیویزاسکیم کے لیے ایک قانونی ریگولیٹری آرڈر کے اجرا کو یقینی بنائے۔ ڈی ایل ٹی ایل کی منظوری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 20 مارچ 2022 کو دی تھی اور 02 اپریل 2022 کو کابینہ نے اس کی توثیق کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ سکیم کے تحت 5 فیصد کمی پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایس آر او جاری کیا جا سکتا ہے۔ مقامی ٹیکس تقریبا 5 فیصد ہیں جس میں سیلز ٹیکس،صوبائی ٹیکس اور بیٹریوں پر ڈیوٹی شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے موبائل فون درآمد کنندگان اور مینوفیکچررز نے موبائل انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لیے وزیر خزانہ کو خط بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موبائل فونز امپورٹرز اینڈ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور اس کے اراکین نے پاکستان کے موبائل فون اور اس سے منسلک مصنوعات کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے جس میں ڈیوائس کی شناخت، رجسٹریشن ،بلاکنگ سسٹم کی تیاری اور پاکستان کی پہلی موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کی تشکیل شامل ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آئندہ 10 سالوں میں سرکاری دفاتر میں ایک ہزارمیگاواٹ تک کے سولر پاور پلانٹس لگائے جائیں گے،300 ارب روپے کی لاگت سے 30 ہزارٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے کا ہدف،سرکاری عمارتوں کو سولرائز کرنے سے پاکستان میں توانائی کے بحران میں کمی آئے گی، قائداعظم سولر پاور پارک سے 400میگا واٹ بجلی کی پیداوار جاری۔و یلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق سرکاری عمارتوں کو سولرائز کرنے کے فیصلے سے پاکستان میں توانائی کے بحران میں کافی حد تک کمی آئے گی۔ توانائی کا بحران ملک میں ترقی کے عمل میں رکاوٹوں میں سے ایک ہے۔ سرکاری دفاتر، نجی شعبے، مکانات اور دکانوں کو اپنے روزمرہ کے امور چلانے کے لیے بجلی کی ضرورت ہوتی ہے اوربجلی کی کمی تمام شعبوں کو متاثر کرتی ہے۔ پاکستان کو تقریبا 20 سال سے توانائی کی کمی کا سامنا ہے۔ محدود ہائیڈرو پاور پلانٹس تمام صارفین کی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہیں۔ ملک میں کئی پرائیویٹ پاور پلانٹس لگائے گئے ہیں لیکن ایندھن کی بلند قیمتوں کے باعث وہ ملک کی ضرورت پوری کرنے سے قاصر ہیں۔ ملک میں توانائی کے بحران نے حکام کو سرکاری دفاتر کو سولرائز کرنے کی ترغیب دی ہے۔ وفاقی سیکرٹری ہاوسنگ اینڈ ورکس افتخار علی شالوانی نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ سرکاری دفاتر کی سولرائزیشن ملک کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر اور چھوٹے صارفین کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے لیے قلیل مدتی منصوبے کی تیاری جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ پائیدار اور سبز توانائی کو فروغ دینا
وزیراعظم کا وژن ہے۔ وزیراعظم نے سولر انرجی سے متعلق ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جس میں وفاقی وزرا، وفاقی سیکرٹریز اور صوبوں کے چیف سیکرٹریز شامل ہیں۔ ان کوششوں کا مقصد بجلی کے نرخوں کو کم کرنا اور مہنگائی کے بوجھ کو کم کرنا ہے۔ عہدیدار نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ملک میں شمسی توانائی کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاور پلانٹس کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ آئندہ 10 سالوں میں سرکاری دفاتر میں 1000 میگاواٹ تک کے سولر پاور پلانٹس لگائے جائیں گے۔ ملک میں ٹیوب ویلوں کو بھی سولرائز کیا جائے گا۔ حکومتی فنڈنگ سے بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔ حکومت 300 ارب روپے کی لاگت سے 30 ہزارٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے کا ہدف بنا رہی ہے۔ افتخار علی نے کہا کہ پاکستان کو دنیا میں انسولیشن کی چند اعلی اقدار سے نوازا گیا ہے جہاںروزانہ آٹھ سے نو گھنٹے دھوپ ہوتی ہے جو شمسی توانائی کی پیداوار کے موسمی حالات کے لیے موزوں ہیں۔ پاکستان نے چولستان کے صحرا میں اپنا سب سے بڑا سولر پاور پارک قائداعظم سولر پاور پارک بنایا ہے جس میں ایک گیگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے اور 400 میگا واٹ پہلے سے ہی پیدا ہو رہی ہے۔ یہ پلانٹ 7 لاکھ 25ہزارگھرانوں کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہوگا۔ متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ نے بھی پبلک سیکٹر کیعمارتوں کی سولرائزیشن کی حمایت کی ہے اور اس اقدام میں نجی شعبے کو شامل کرنے کی سفارش کی ہے۔ سولرائزیشن سے حکومت کو پیسہ بچانے اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔خیبرپختونخوا کے دیہی علاقوں میں بجلی کی ترسیلی لائنیں اور واپڈا کے دفاتر موجود ہیں لیکن صارفین کو بجلی فراہم نہیں کی جاتی۔ عوام دو سے تین دن کی لوڈ شیڈنگ کا شکار ہیں۔ ان علاقوں میں وولٹیج بھی بہت کم ہے۔ ان دیہات کے تقریبا 85 فیصد رہائشیوں نے اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے گھروں اور دکانوں پر سولر پینل لگائے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روسی صحافی نے یوکرین جنگ کے متاثرین کیلئے نوبل انعام نیلام کر دیاروسی صحافی نے یوکرین جنگ کے متاثرین کیلئے نوبل انعام نیلام کر دیا
روسی صحافی نے یوکرین جنگ کے متاثرین کیلئے نوبل انعام نیلام کر دیاروسی صحافی نے یوکرین جنگ کے متاثرین کیلئے نوبل انعام نیلام کر دیا
روسی صحافی نے یوکرین جنگ کے متاثرین کیلئے نوبل انعام نیلام کر دیاروسی صحافی نے یوکرین جنگ کے متاثرین کیلئے نوبل انعام نیلام کر دیاروسی صحافی نے یوکرین جنگ کے متاثرین کیلئے نوبل انعام نیلام کر دیاروسی صحافی نے یوکرین جنگ کے متاثرین کیلئے نوبل انعام نیلام کر دیاروسی صحافی نے یوکرین جنگ کے متاثرین کیلئے نوبل انعام نیلام کر دیاروسی صحافی نے یوکرین جنگ کے متاثرین کیلئے نوبل انعام نیلام کر دیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی کو جواب کیلئے ایک ہفتے کا وقت دے دیا ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ اسپیکر آفس صرف یہ بتا دے کہ ڈپٹی اسپیکر کی طرف سے استعفوں کی منظوری کا آرڈر درست تھا یا نہیں۔ منگل کو پاکستان تحریک انصاف کی درخواست کی سماعت کے آغاز پر اسپیکر قومی اسمبلی کے نمائندے نے عدالت کے روبرو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دینے کی استدعا کی۔ اس موقع پر قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ساری دنیا کو یہ درخواست دائر ہونے کا پتا ہے لیکن اسپیکر آفس بے خبر ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست کے ساتھ اس وقت کے ڈپٹی اسپیکر کے آرڈر منسلک کئے گئے ہیں۔ اسپیکر آفس صرف یہ بتا دے کہ استعفے منظور ہونے والا وہ آرڈر درست ہے یا نہیں؟ اگر آرڈر درست ہے تو نشستیں خالی قرار دیکر نئے الیکشن کرائیں۔ جسٹس عامر فاروق نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ جج نہ رہیں تو بھی ان کے فیصلے کالعدم نہیں ہوں گے۔ اسی طرح ادارے چلتے اور آگے بڑھا کرتے ہیں۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ایک سو تئیس مستعفی ارکان میں سے کسی ایک نے بھی اپنے استعفے کو چیلنج نہیں کیا۔ جوابا جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ تو نو حلقوں کے ضمنی الیکشن رکوانے کیلئے یہاں آئے ہوئے ہیں۔ فیصل چوہدری نے فوری جواب دیا کہ تحریک انصاف نے نو حلقوں پر ضمنی الیکشن رکوانے نہیں بلکہ ایک سو تئیس حلقوں میں ایک ساتھ الیکشن کرانے کیلئے درخواست دے رکھی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمان میں عوام کا ایک دن بھی نمائندگی سے محروم ہونا افسوسناک ہے۔ اس موقع پر عدالت نے اسپیکر آفس کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سکھر سے ملتان تک تقریباً 400 کلو میٹر طویل موٹر وے پر روزانہ ٹریفک کا مسلسل بہاؤ جاری ،یہاں سے گزرنے والی گاڑیاں نہ صرف آمدورفت کا ذریعہ ہیں بلکہ پاکستانی عوام کی امیدیں اور خواب بھی ساتھ لے جاتی ہیں۔ پاکستان کی پی کے ایم ہائی وے کے کامیاب نفاذ اور تعمیر ، سی پیک کے تحت سب سے بڑ ے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر منصو بے نے یہاں کی ایک نسل کی قسمت بدل کر رکھ دی ہے۔گوادر پرو کے مطابق گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے اور گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت پی کے ایم اور سی پیک کے دیگر منصوبوں کے لیے مشینری، لیبر اور تکنیکی مشاورتی خدمات فراہم کرتے ہوئے چائنا یونان سنی روڈ اینڈ برج کمپنی لمیٹڈ نے بھی مقامی لوگوں خاص طور پر جو چھوٹے شہروں سے مواقع تلاش کرنے آتے ہیں ان نوجوانوں کیزندگیوں میں فرق پیدا کیا ہے ۔ کمپنی کے شیف شاہد کریم کو یہاں آنے سے پہلے کام کا تجربہ تھا۔ شاہد کریم ایک چھوٹے سے شہر گوجال سے آ یا جو ہنزہ سے آدھے گھنٹے کی مسافت پر ہے اور خنجراب سے 3.5 گھنٹے کی مسافت پر ہے، جو چین کی سرحد ہے۔ اپنے اردگرد کے زیادہ تر لوگوں کی طرح شاہد بھی کم عمری میں کام کے لیے گھر سے نکل گیا۔ اس کے ابتدائی جوش کے برعکس وہ جلد ہی تکلیف میں تھا۔ گوادر پرو کے مطابق تعلیم اور ہنر کی کمی کے باعث وہ شہر کے مضافات میں ایک کپڑا بنانے والی فیکٹری میں مزدوری کرنے پر مجبور تھا۔ پانچ سو روپے یومیہ، پانچوں کا ہاسٹل، کوئی ایئرکنڈیشن نہیں — یہ وہ تفصیلات ہیں جو اسے اب بھی واضح طور پر یاد ہیں۔ کچھ دیر پہلے وہ ایک ماہی گیری میں چلا گیا جہاں وہ 10 سال تک رہا۔ اس عرصے کے دوران 2010 میں ایک طوفانی سیلاب نے ان کے گاؤں کو تباہ کر دیا تھا۔
اس کے بعد بننے والی ایک رکاوٹ جھیل سے ان کی تمام زمین دب گئی۔ 2013 میں اس نے ایک دوست کے ساتھ مل کر چکن شاپ قائم کی، جس میں اس نے برسوں کی محنت سے بچائے ہوئے 66,000 روپے کو استعمال کیا۔ کاروبار اس وقت تک اچھا تھا جب تک کہ اس کا ساتھی پیسہ لے کر ایک رات بھاگ گیا، پھر کبھی اس کی بات نہیں سنی گئی۔ گوادر پرو کے مطابق زندگی کی ناکامیاں، قدرتی آفات، اپنے دوست کا دھوکہ.... ایسی ناکامیوں کے بعد وہ ایک بار مستقبل کی امید کھو بیٹھا۔ دیوالیہ ہونے کے بعد وہ ایک چینی شیف کے معاون کے طور پر کام کرنے کے لیے متعارف ہوا۔ وہ ہمیشہ اپنے فارغ وقت میں چولہے پر کھڑا رہتا تاکہ کھانا پکانے کا طریقہ دیکھ سکے۔ آخر کار، اس کا محنتی، مطالعہ کرنے والا کردار چینی شیف پر جیت گیا۔ چنانچہ چینی شیف نے اسے چینی کھانا بنانے کا طریقہ سکھانے کا فیصلہ کیا۔ کاٹنے سے لے کر بھوننے تک، اس نے اسے صبر سے قدم بہ قدم سکھایا۔ گوادر پرو کے مطابق جب چینی شیف نے 2019 میں ذاتی وجوہات کی بناء پر پاکستان چھوڑا تو شاہد قدرتی طور پر شیف بن گئے اور ان کے پکوان جو کہ پاکستانی اور چائنیز کھانوں کی خصوصیات کو یکجا کرتے ہیں، ان کے ساتھیوں اور مہمانوں کو عالمی سطح پر پسند آئے۔ اس کی بہترین کارکردگی کی بدولت جب اس نے پہلی بار کمپنی جوائن کی تو اس کی تنخواہ 15,000 روپے سے پانچ گنا بڑھ گئی۔ 2021
میں اس نے بچت کو اپنے آبائی شہر میں ایک دو منزلہ مکان کی تعمیر کے لیے استعمال کیا اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ماسٹر ڈگری حاصل کرنے کے لیے اپنی اہلیہ کی مدد کی۔ گوادر پرو کے مطابق منظور عالم ادھیڑ عمر کے بہت سے مردوں میں سے ایک جنہوں نے اپنے خوابوں کا تعاقب کرنے کے لیے شمال سے بڑے شہروں کا سفر کیا ہے، ایک مثال ہے۔ سات سال ہو چکے ہیں لیکن منظور کو آج بھی وہ پُرتپاک استقبال یاد ہے جو اسے اپنے دو چینی ساتھیوں نے پہلی بار دفتر میں داخل ہونے پر دیا تھا۔ اس وقت انہوں نے پہلی بار چینی کمپنی کا کارپوریٹ کلچر اور چینی اور پاکستانی عوام کے درمیان گرم ترین دوستی کو محسوس کیا۔ گوادر پرو کے مطابقمنظور کی ذہانت اور ذمہ داری نے جلد ہی دفتر کے انچارج مسٹر لی کی توجہ مبذول کر لی۔ مسٹر لی نے منظور عالم کو چینی زبان سیکھنے کے لیے ایک پروفیشنل اسکول بھیجا اور کمپنی نے ان کی ٹیوشن لی۔ تب سے اس نے روزمرہ کی بنیادی چینی زبان میں مہارت حاصل کی اور اپنے کام میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اپنی شمولیت کے دو سال بعد انہیں ترقی دے کر ہاؤس مینیجر بنا دیا گیا جو روزانہ کے انتظام اور وفود کے استقبال کے ذمہ دار تھے۔ 2021
میں انہیں بہترین ملازم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ گوادر پرو کے مطابق اس کی مدد سے کل 15 رشتہ داروں اور دوستوں کو مختلف چینی کمپنیوں میں نوکریاں مل گئیں۔ ان میں سے بہت سے لوگوں کو غربت سے نکالا گیا۔ 2018 سے خاص طور پر اس نے خاموشی سے اسلام آباد میں دو غریب طلباء اور اپنے گاؤں میں ضرورت مند دو خاندانوں کو ٹیوشن اور کھانا فراہم کر کے ان کی مالی امداد کی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چینی کمپنی میں شمولیت کے بعد شاہد کریم اور منظور دونوں کی زندگیوں میں بڑی تبدیلی آئی۔ انہوں نے چینی کمپنی میں اپنے سالوں کے دوران تنخواہ سے کہیں زیادہ فائدہ اٹھایا ہے۔ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ انہوں نے بہت زیادہ ہنر سیکھے اور اپنی تقدیر کو صحیح معنوں میں اپنے ہاتھ میںتھام لیا۔ اگرچہ وہ فرنٹ لائن تعمیراتی کارکن نہیں ہیں، لیکن لاجسٹکس ورکرز کے طور پر ان کی کوششیں اور تعاون بھی قابل احترام ہیں۔ منصوبے کے عروج پر چینی کمپنی نے تقریباً 1,000 مقامی ملازمتیں پیدا کیں۔ ان پاکستانی عملے کی کہانیاں ایک چینی کہاوت ''کسی آدمی کو مچھلی دینے سے بہتر ہے کہ اسے مچھلی پکڑنا سکھایا جائے'' کی بہترین تشریح ہیں-
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیشن جج کوشہبازگل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست دوبارہ سننے کا حکم د یتے ہوئے کہا ہے کہ سیشن جج درخواست سن کر اس کا میرٹ پر فیصلہ کریں، ایڈیشنل سیشن جج شہباز گل کی درخواست ضمانت کے ساتھ ریمانڈ کی نظرثانی درخواست بھی سنیں۔ تفصیلات کے مطابق رہنما تحریکِ انصاف شہباز گل کے ریمانڈ سے متعلق درخواست پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ایڈووکیٹ جنرل کی دوبارہ جائزہ لینے کی درخواست قابل سماعت ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق نے فیصلے میں کہا کہ سیشن جج درخواست کو قابل سماعت جان کر میرٹ پر فیصلہ کریں۔ قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصلے میں ہدایت کی کہ ڈاکڑشہباز گل کی درخواست ضمانت کے ساتھ یکجا کر کے کیس کی سماعت کی جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہبازگِل کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی حکومتی درخواست کے قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ پراسیکیوشن نے رہنما تحریک انصاف کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے مجسٹریٹ کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا تھا۔ قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، عدالت نے صرف قانونی نکتے کو دیکھنا ہے۔ دورانِ سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہبازگل کیس میں وکلا کو سیاسی بات کرنے سے روک دیا تھا۔ قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ابھی ریمانڈ دینے کی درخواست کے میرٹس پر نہیں جا رہا، پہلے قابل سماعت ہونے پر دلائل سنوں گا۔ انہوں نے تو یہ بھی استدعا کر رکھی ہے کہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
ہائی کورٹ ریمانڈ تو نہیں دیتی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ تفتیش کرنا پولیس کا کام ہے اور اس کو سپروائز مجسٹریٹ نے ہی کرنا ہے۔ ملزم ہمیشہ عدالت کا فیورٹ چائلڈ ہوتا ہے۔ یہ ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار نہیں کہ وہ دیکھے کہ ملزم کا کتنا ریمانڈ دینا ہے۔ وکیل شہباز گل نے دلائل دیے کہ ہائی کورٹ تفتیش اورریمانڈ میں مداخلت نہیں کرسکتی جس پر قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ ہم یہ مداخلت کر بھی نہیں رہے۔ ابھی کیس ریمانڈ کے میرٹس پر سنا ہی نہیں رہا۔ پہلے قابل سماعت ہونے پر دلائل سنوں گا۔ پٹیشنر کی جانب سے شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کے بیان پر سیاق سباق سے ہٹ کر کارروائی کی گئی۔ شہباز گل کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی حکومتی درخواست پراسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اور کہا کہ درخواست قابل سماعت ہوئی تو میرٹ پر دلائل کی تاریخ رکھیں گے۔ رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر شہباز گل کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کے دوران شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ اس سے پہلے جیگ برانچ نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا، یہ مقدمہ جیگ برانچ نہیں حکومتی ایما پر درج کرایا گیا۔ حکومتی وزرا خود اس سے زیادہ سخت زبان استعمال کرتے رہے ہیں۔ شہباز گل کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے وفاق، آئی جی اسلام آباد، ایس ایس پی اور ایس ایچ او سے جواب طلب کر لیا اور سماعت بھی اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ افواج نے اگلے ہفتے شروع ہونے والی اپنی بڑی مشترکہ مشقوں سے قبل منگل کو چار روزہ ابتدائی مشقیں شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یونہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کی قیادت میں بحران سے نمٹنے کی مشقیں منگل سے جمعہ تک کی جائیں گی، جس کا مقصد جنگ سے پہلے کے ممکنہ بحرانی حالات کا جواب دینے کے طریقہ کار پر عمل کرنا ہے۔ ابتدائی مشقیں الچی فریڈم شیلڈ (یو ایف ایس)مشق کے سلسلے میں کی جائیں گی، جو کہ دونوں اتحادیوں کے درمیان موسم گرما کے وقت کی ایک نئی فوجی مشق ہے جس میں فیلڈ مینیورز شامل ہیں۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (جے سی ایس ) نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ یو ایف ایس مشق دفاعی نوعیت کی ہے جو سالانہ منعقد کی جاتی ہے اور یہ 22 اگست سے یکم ستمبر تک جاری رہے گی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے یمن میں جنگ بندی کے معاہدے پر مکمل عمل درآمد کرنے، جنگ بندی کی کامیابیوں کو وسعت دینے اور انسانی صورتحال کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا ہے۔ ژانگ نے یمن پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ میں کہا، "جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے، فوجی کارروائیوں کی وجہ سے عام شہریوں کی ہلاکتوں میں نمایاں کمی آئی ہے"۔ تاہم سفیر نے کہا کہ تعز، ماریب اور شبوا جیسی جگہوں پر امن قائم نہیں ہوا ہے اور سیکورٹی کی صورتحال بدستور نازک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "متعلقہ فریقین کو چاہیے کہ وہ جنگ بندی کے لیے اپنے وعدے کو مکمل اور جامع طریقے سے پورا کریں، شہریوں اور شہری تنصیبات پر ہر قسم کے حملوں سے گریز کریں، باقاعدہ رابطے کو برقرار رکھنے کے لیے ملٹری کوآرڈینیشن کمیٹی کے طریقہ کار کا بھرپور استعمال کریں، اور مسائل کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کریں"۔ جنگ بندی کی کامیابیوں کو وسعت دینے کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ "ہم تمام یمنی فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جنگ بندی میں توسیع کے ذریعہ پیش کردہ موقع سے فائدہ اٹھائیں، اور تعز اور دیگر گورنریٹس میں سڑکیں کھولنے پر پیش رفت ،سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی، صنعا کے ہوائی اڈے پر بین الاقوامی پروازوں میں اضافے اور دیگر مسائل جن کا لوگوں کی روزی روٹی اور فلاح و بہبود پر اثر پڑتا ہے کے حل کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کریں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیپال کے 4 روز جاری رہنے والے نیل با رہی سالانہ تہوار میں رقاص مختلف دیوتاں کا روپ دھارتے ہوئے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے اور خیروبرکت کے لئے پوجا کرتے ہیں۔ نیپال ، بختاپور میں نیل بارہی رقص میلے میں لوگ ایک ساتھ رقص کرتے اور خوشی کا اظہارکرتے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی پر اپنے تین پاسپورٹ چوری کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آئی ایجنٹوں نے ان کی ماراے لاگو اسٹیٹ میں وا قع گھر کی تلاشی کے دوران اسکے تین پاسپورٹ چوری کر لیے ہیں، امریکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی نے گزشتہ ہفتے ٹرمپ کے گھر میں چھاپہ مار کر ان کے گھر کی تلاشی لی تھی ،حکام نے خفیہ معلومات پر مشتمل بکس جو ٹرمپ کی صدارت کے خاتمے کے بعد ان کی گھر میں لے جایا گیا تھا کو اپنے قبضہ میں لے لیا تھا، ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں اپنے فالورز سے کہا ہے کہ ایف بی آئی نے باقی سب چیزوں کے ساتھ میرے تین پاسپورٹ بھی چوری کر لیے ہیں یہ ایک سیاسی مخالف پر ایسا حملہ ہے جو ہمارے ملک میں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، امریکی محکمہ انصاف کے ایک اہلکار نے کہا کہ ٹرمپ کے پاسپورٹ ایف بی آئی کے قبضے میں نہیں تھے اور درحقیقت سابق صدر کو واپس کر دیے گئے تھے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب کے حائل ریجن میںعالمی معیار کی جدید شاہراہ کا افتتاح کر دیا گیا ہے،عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے حائل ریجن میں مثالی شاہراہ کا افتتاح کیا گیا ہے جس سے علاقے کے عوام کو سفر میں آسانی ہوگی،یہ عریجا اور جانین چوراہے کے درمیان حائل قصیم شاہراہ کا ایک حصہ ہے اور اسے عالمی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے،شاہراہ 15.8کلومیٹر طویل ہے، اس کی ایک ایک خوبی یہ ہے کہ جانوروں کو چراگاہوں میں لانے لے جانے کے لیے خاص علامتیں لگائی گئی ہیں، ٹرکوں کے لیے سائیڈ پارکنگ کا انتظام ہے جبکہ جگہ جگہ انتباہی بورڈ نصب کیے گئے ہیں، شاہراہ کے دونوں جانب دھاتی باڑھ لگائی گئی ہے، شاہراہ پر زمینی پینٹ اور کیٹ آئیز بھی لگائی گئی ہیں، شاہراہ کو عبور کرنے کے لیے مختلف مقامات پر بالائی چوراہے بنائے گئے ہیں جو محفوظ گزرگاہ کی حیثیت رکھتے ہیں،شاہراہ پر دی جانے والی سہولتوں سے ٹریفک حادثات روکنے میں مدد ملے گی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کویت نے ایران میں 6سال کے بعد اپنے پہلے سفیرکا تقرر کردیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویتی سفیربدر عبداللہ المنیخ نے تہران میں ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبد اللہیان کو سفارتی اسناد پیش کیں، دوسری جانب کویت میں ایرانی سفیر پہلے سے ہی موجود ہے،خیال رہے کہ 2016میں سعودی عرب میں مذہبی اسکالر شیخ النمر کی سزائے موت پر تہران میں احتجاج کے دوران سعودی سفارتخانے پر حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد سعودی عرب نیایرانی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے،اس کے بعد ایران میں بڑھتے ہوئے عوامی ردعمل کے پیش نظر کویت نے بھی ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب کی سب سے بڑی تیل کمپنی سعودی آرامکو نے سنہ 2022کی دوسری سہ ماہی میں 48ارب 40کروڑ ڈالر کا منافع کما کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے،یہ سالانہ بنیادوں پر 90فیصد اضافہ ہے اور توانائی برآمد کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی کی اب تک کی سب سے بڑی آمدنی ہے، برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے تیل اور گیس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے،روس دنیا میں تیل کے سب سے بڑے برآمد کنندگان میں سے ہے مگر مغربی ممالک نے توانائی کے لیے روس پر انحصار کم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، اس سعودی کمپنی کے منافعے کی رقم سٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ کسی بھی کمپنی کا سب سے بڑا سہ ماہی منافع ہے،ریکارڈ منافع کے علاوہ اس سرکاری کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ تیسری سہ ماہی میں اپنے ڈیویڈینڈ کی رقم 18.8ارب ڈالر ہی رکھے گی اور کوئی تبدیلی نہیں کرے گی،کمپنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ طلب کو پورا کرنے کے لیے اپنے آپریشنز میں وسعت لاتی رہے گی،آرامکو کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو امین نصر نے کہا کہ 'جہاں عالمی مارکیٹ میں عدم استحکام اور اقتصادی غیر یقینی اب بھی موجود ہے وہیں اس سال کے پہلے نصف میں ہونے والے واقعات سے ہمارے اس موقف کو تقویت ملتی ہے کہ ہماری صنعت میں سرمایہ کاری کا جاری رہنا منڈیوں میں رسد کی وافر فراہمی اور متبادل توانائی کی جانب ہموار انداز میں منتقلی یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے،انھوں نے کہا کہ درحقیقت انھیں توقع ہے کہ تیل کی طلب میں منفی معاشی پیش گوئیوں کے باوجود اگلی ایک دہائی تک اضافہ ہوتا رہے گا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تحدہ عرب امارات کے محکمہ ٹریفک نے ڈرائیورز کو خبردار کیا ہے کہ دوران ڈرائیونگ سڑک سے توجہ ہٹانے والی مصروفیات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے،پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دوران ڈرائیونگ کھانا پینا، سگریٹ نوشی، میک اپ کرنا، موبائل فون کا استعمال ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے،پولیس نے واضح کیا ہے کہ ڈرائیونگ کرتے ہوئے ہر ایسی حرکت جو ڈرائیور کی توجہ سڑک سے ہٹا دے اور ہر وہ سرگرمی جس سے نظرین سڑک سے ہٹ جائیں وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے،ابوظہبی پولیس نے متنبہ کیا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران کھانا پینا، موبائل استعمال کرنا، میک اپ کرنا، سگریٹ نوشی اور دیگر سرگرمیوں میں لگ جانا جس سے توجہ سڑک سے ہٹ جائے وہ قابل جرمانہ ہے،قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کو 800درہم جرمانہ اور 4پوانٹس کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روح پرور تقریب میں خانہ کعبہ کو غسل دیا گیا ،غسل کعبہ کی تقریب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی نمائندگی کرتے ہوئے دیگر معززین کے ہمراہ حصہ لیا اورخانہ کعبہ کوغسل دینے کی سعادت حاصل کی،غسل کعبہ کی تقریب نبی کریم ۖ کے زمانے سے چلی آرہی ہے ،نبی کریم ۖ سال میں دو مرتبہ خانہ کعبہ کو غسل دیا کرتے تھے،تقریب میں خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو عرق گلاب، عود اورمشک میں تر تولیوں سے صاف کیا گیا، خانہ کعبہ کے فرش کو آب زم زم میں عرق گلاب ملا کر کھجور کے پتوں اورہاتھوں سے صاف کیا گیا،غسل کعبہ سے قبل مطاف کو زائرین سے خالی کرا لیا گیا تھا، غسل کعبہ کی تقریب 13اگست کو منعقد ہونا تھی جسے ملتوی کردیا گیا تھا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایران کی میزبانی میں ملٹری ڈرونز کے مقابلوں کا آغاز ہو گیا،بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران روس، بیلاروس اور آرمینیا کے ساتھ ڈرون ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے،یہ ٹورنامنٹ وسطی ایران میں جاری ہے جس میں جدید ڈرونز کی استعداد اور صلاحیتوں کو جانچا جا رہا ہے،مقابلے کے دوران 70سے زائد فوجی اہلکار جنہوں نے حصہ لیا وہ جسمانی تیاری اور شوٹنگ کے ٹیسٹ سے بھی گزریں گے مقابلے 28اگست کو اٹییام پذیر ہونگے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت میں ایک تین سالہ بچی نے مشکل ترین کیوبز کو صرف 5منٹ میں حل کرکے بڑے بڑوں کو نہ صرف حیرات میں ڈال دیا بلکہ ریکارڈ بھی بنا ڈالا، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر دہلی کی رہائشی 3سالہ دیویشا بھنسالی نے صرف 5منٹ میں کیوبز حل کردیا لیکن یہ اس بچی کا واحد کارنامہ نہیں ہے اس سے قبل دیویشا مشکل ترین اور ہر طرح کے کیوبز (تھری لیئرڈ، تو وے اور پریمکس کیوبز)حل کرکے دنیا کی سب سے کم عمر ترین کیوبز حل کرنے والی بچی کا ایوارڈ بھی جیت چکی ہے،بھارتی کیوب ایسوسی ایشن کے مطابق اس سے قبل یہ ریکارڈ رکھنے والے بچے کو کیوبز حل کرنے میں تین گھنٹے لگے تھے،اس حوالے سے دیویشا کی والدہ آرتی کا کہنا تھا کہ اس نے بچی کی کیوب میں دلچسپی کو دیکھتے ہوئے اس کی جانب توجہ مرکوز کی اور اس نے صرف 40 روز کے دوران کیوبز حل کرنے پر مہارت حاصل کر لی تھی-
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ہسپانوی بحری جہاز جو سن 1656میں بہاماس کے ساحل پر چٹان سے ٹکرا کر سمندر برد ہوگیا تھا اس میں سے اب خزانہ برآمد ہوا ہے،یہ بدقسمت جہاز 30منٹ سے بھی کم وقت میں بحر اوقیانوس میں ڈوب گیا تھا اور 650کے عملے میں سے صرف 45بچ پائے تھے،جہاز سے برآمد ہونے والے خزانے میں چاندی اور سونے کے سکے، زمرد اور نیلم، سونے کی 1اعشاریہ 8میٹر لمبی زنجیر اور 34کلو گرام وزنی چاندی کی سلاخیں شامل ہیں،جہاز اصل میں تباہ ہو کر کب غرق سمندر ہوا؟ اس بارے میں تاریخ میں ہمیں بہت کم پتا چلتا ہے۔ تاہم ہسپانوی، انگریزی، فرانسیسی، ڈچ، امریکن اور بہامین مشنوں نے 17ویں اور 18ویں صدی کے دوران اس جہاز کے بہت سے ٹکڑے برآمد کیے تھے۔ ٹیم کو یقین ہے کہ وہاں مزید خزانے موجود ہیں،آخری مہم کے ذریعے ملنے والے سب سے اہم ٹکڑوں میں سے ایک سونے کا ہار تھا جس کے بیچ میں سینٹیاگو (سینٹ جیمز)کی کراس تھی،دوسرے ٹکڑے میں وہی ابھری ہوئی کراس ہے، ایک بڑا بیضوی کولمبیا کا زمرد، بیزل کو اصل میں 12دیگر زمرد سے سجایا گیا تھا،پچھلی چار صدیوں کے دوران بہاماس کے ساحل سے 70کلومیٹر دور واقع ماراویلا کے ملبے کو متعدد مہمات کے ذریعے حاصل کرنے کی کوششیں کی جاتی رہیں لیکن کبھی کامیابی نہیں مل سکی تھی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی