• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

فلسطینی صدر کا عراق کے استحکام، بات چیت کے ذ...

رم اللہ(شِنہوا)فلسطینی صدر محمود عباس نےعراقی سیاسی جماعتوں سے بات چیت کو ترجیح دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ فلسطین عراق کی سلامتی اور استحکام کی حمایت کرتا ہے۔

عباس نے ایک پریس بیان میں کہا، میں عراقی سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ عراقیوں کے لیے استحکام، سلامتی اور خوشحالی کے حصول کے لیے مذاکرات کی زبان کو ترجیح دیں ،اس اندرونی لڑائی سے دور رہیں جس میں درجنوں عراقیوں کی جانیں گئیں۔  

عراقی فوج کے مطابق وسطی بغداد کے انتہائی سیکورٹی  کے علاقے گرین زون پر رات بھر اور صبح چار راکٹ فائر کیے گئے۔شیعہ عالم مقتدیٰ الصدر کے سیاست سے مستعفی ہونے کے بعد  ان کے حامیوں کی جانب سے مظاہرے شروع ہوئے، جس میں 22 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے۔ 

عباس نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین کی قیادت اور عوام عراق کے صدر، حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین اور عراق کے درمیان مضبوط برادرانہ اور تاریخی رشتہ ہے۔ عباس نے کہا کہ عراق کا استحکام اور خوشحالی فلسطینی عوام کی استقامت اور ان کے قومی مقصد کی حمایت میں معاون ہے۔

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین-یوننان-مینگو-سالانہ کانفرنس

جنوب اور جنوب مشرقی ایشیا مینگو نیٹ ورک کے سالانہ اجلاس کا ایک منظر۔(شِنہوا)

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین-یوننان-مینگو-سالانہ کانفرنس

جنوب اور جنوب مشرقی ایشیا مینگو نیٹ ورک کی سالانہ کانفرنس کے آؤٹ ڈورانسپیکشن کا مقام۔(شِنہوا)

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز جنوب او...

کنمنگ(شِنہوا) پاکستان اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز باضابطہ طور پر جنوب اور جنوب مشرقی ایشیاء مینگو نیٹ ورک میں شامل ہوگئی، جس کے بعد  جنوب اور جنوب مشرقی ایشیا مینگو نیٹ ورک کے ارکان کی تعداد 20ہوگئی ہے۔

اجلاس کے دوران پاکستان اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز، ملائیشیا انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، نیپال مادیش یونیورسٹی آف ایگریکلچر اور گوانگشی یونیورسٹی نے مینگو نیٹ ورک میں نئے ارکان کے طور پر شمولیت اختیار کی۔جنوب اور جنوب مشرقی ایشیا مینگو نیٹ ورک کا پہلا سالانہ اجلاس 27سے28اگست تک چین کی ہواپھنگ کاونٹی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں 11 قومی تحقیقی اداروں، یونیورسٹیوں اور ایک بین الاقوامی تنظیم سے تعلق رکھنے والے 70 سے زائد افراد نے شرکت کی۔

جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا مینگو تعاون  نیٹ ورک 2021 میں قائم کیا گیا تھا، جس  میں چین، بنگلہ دیش، کمبوڈیا، ایران اور دیگر ممالک اور جنوبی ایشیا تنظیم  برائے علاقائی تعاون کے زرعی مرکز کے اراکین شامل ہوئے ۔

اپنے قیام کے بعد سے، نیٹ ورک نے  مختلف ممالک کے آم کی فصل کے محققین کے درمیان تبادلوں اور افہام و تفہیم کو فروغ دیتے ہوئے، سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں اور اہلکاروں کے تبادلے کو مستحکم کیا  اور مشترکہ طور پر آم کی صنعت کی صحت مند ترقی کو فروغ دیا۔

جنوب اور جنوب مشرقی ایشیا مینگو نیٹ ورک کی سالانہ کانفرنس کے آؤٹ ڈورانسپیکشن کا مقام۔(شِنہوا)

گرم علاقوں میں کاشت ہونے والا آم دنیا کا دوسرا بڑا پھل ہے جو چین، بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں ایک اہم نقد آور فصل بن چکا ہے۔یوننان اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز اپنے پاکستانی ہم منصب اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ یوننان اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز اور پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل نے 2014 میں خوراک پر مبنی فصلوں، نقد آور فصلوں، باغبانی فصلوں اور پودوں کے تحفظ میں تعاون کے لیے اپنے پہلے اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

جون میں، یوننان اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز اور پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کی جانب سے چین میں پاکستان سفارتخانے نے یوننان اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز اور پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے درمیان آن لائن اسٹریٹجک تعاون کے ایک نئے مرحلے پر دستخط کیے تھے۔

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے 227 نئے کیسز...

اسلام آباد(شِنہوا)پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوول کرونا وائرس کے 227 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 69 ہزار 76 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت نے بدھ کے روز بتایا کہ نئے کیسز 15 ہزار 475 نمونہ جات کی تشخیصی جانچ کے بعد سامنے آئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوول کرونا وائرس سے متاثرہ 341 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک میں عالمی وباء سے صحت یاب ہونیوالے افراد کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 29 ہزار 818 ہو گئی ہے۔

وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 اموات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے بعد پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونیوالے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 581 ہو گئی ہے۔

صوبہ سندھ 5 لاکھ 93 ہزار 317 کیسز کے ساتھ ملک کا سب سے زیادہ متاثرہ خطہ ہے اس کے بعد صوبہ پنجاب سے اب تک عالمی وباء کے 5 لاکھ 20 ہزار 978 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا میخائل گورباچوف کے انتقال پر اظہارِ...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے سابق سوویت یونین کے رہنما میخائل گورباچوف کے انتقال  پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے بدھ کو روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ مسٹر گورباچوف نے چین اور سوویت یونین کے تعلقات کو معمول پر لانے میں مثبت کردار ادا کیا۔  ژاؤ نے مزید کہا کہ ہم ان کے انتقال  پرافسوس اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکرتے ہیں۔

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا میخائل گورباچوف کے انتقال پر اظہارِ...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے سابق سوویت یونین کے رہنما میخائل گورباچوف کے انتقال  پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے بدھ کو روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ مسٹر گورباچوف نے چین اور سوویت یونین کے تعلقات کو معمول پر لانے میں مثبت کردار ادا کیا۔  ژاؤ نے مزید کہا کہ ہم ان کے انتقال  پرافسوس اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکرتے ہیں۔

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

رواں مالی سال پاکستان کی کل بیرونی فنانسنگ ک...

رواں مالی سال پاکستان کی کل بیرونی فنانسنگ کا تخمینہ30 ارب ڈالر ہے جس کیلئے ملک کو 37 ارب ڈالر کی فنانسنگ دستیاب ہونا ضروری ہے،کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کا 3 فیصد یا 10 ارب ڈالر ہوگا،مالی سال 2022-23 کے اختتام تک زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان،چارٹر آف اکانومی وقت کی اہم ضرورت ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق درآمدات اور کھپت میں اضافے کے نتیجے میں ہر دو سے تین سال کرنٹ اکائونٹ اور مالیاتی خسارے میں اضافہ ہوتا ہے اور اس چکر کو ختم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معیشت کو پروان چڑھایا جا سکے۔ ایک پائیدار اور برآمدات کی قیادت میں ترقی کا راستہ تبھی ممکن ہو گا جب قومی سطح پر بات چیت شروع کی جائے ۔ایک چارٹر آف اکانومی وقت کی اہم ضرورت ہے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے ماہر اقتصادیات ڈاکٹر ناصر محمود نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ معاشی اور مالیاتی پالیسیوں کو اس طرح تیار اور لاگو کیا جانا چاہئے کہ وہ ترقی کو بری طرح متاثر نہ کریں اور بے روزگاری کی شرح میں اضافہ نہ کریں۔

ماہر معاشیات نے کہا کہ معاشی استحکام کے اقدامات نے تقریبا ہمیشہ پاکستان کو بیل آوٹ پیکجز کے لیے آئی ایم ایف کے دروازے کھٹکھٹانے پر مجبور کیاجنہیں کچھ سخت شرائط کے ساتھ منظور کیا گیا تھاجس کی وجہ سے عام آدمی کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ناصر محمود نے کہا کہ پاکستان کو برآمدات بڑھانے پر توجہ دینی چاہیے۔ درآمدات کو کم کرناچاہیے جو صنعتی اور زرعی پیداوار کو بڑھانے کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی کے ذریعے ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 87 ملین ڈالر کم ہو کر 7.81 ارب ڈالر رہ گئے ہیں جس کی وجہ درآمدات میںاضافہ ہے۔ ڈالر کی آمدمیں کمی کے نتیجے میں شرح مبادلہ میں کمی اور کرنٹ اکانٹ خسارے میں اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں کمی کے ساتھ، پاکستان کے کل غیر ملکی ذخائر 92 ملین ڈالر کم ہو کر 13.52 ارب ڈالر رہ گئے ہیں کیونکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 4 ملین ڈالر کی معمولی کمی واقع ہوئی ہے جن کے پاس 5.71 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور مقامی کرنسی کو مضبوط کرنااولین ترجیح ہونی چاہیے۔ دوست ممالک قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کو 4 ارب ڈالر سے زائد کی فنانسنگ اور سرمایہ کاری فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی دنیا کے سب سے بڑے خودمختار فنڈز میں سے ایک ہے اور ان کے 3ارب ڈالر فنڈز سے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے اور شرح مبادلہ پر دبا وکو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کیلئے ایک ارب ڈالر دینے کے منصوبے کا بھی اعلان کیا ہے جس سے جاری مالی سال 2022-23 کے اختتام تک زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کا انحصار اس بات پر بھی ہوگا کہ آیا پاکستان ان اقدامات پر عمل درآمد کرے گا جن پر اس نے آئی ایم ایف کے ساتھ اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال کے لیے پاکستان کی کل بیرونی فنانسنگ کی ضروریات تقریبا 30 ارب ڈالر ہونے کا تخمینہ ہے جس کیلئے ملک کو 37 بلین ڈالر کی فنانسنگ دستیاب ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے حکومت کے حالیہ اقدامات کے نتیجے میں جولائی کے مہینے میں درآمدات کم ہوئیں جس کی وجہ سے کرنٹ اکاونٹ خسارہ گزشتہ سال کے مقابلے میں45 فیصد کم ہو کر 1.2 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ناصر محمود نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو توقع ہے کہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ رواں مالی سال جی ڈی پی کا تقریبا 3 فیصد یا 10 ارب ڈالر ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

میں پاکستان نے40لاکھ ڈالر مالیت کے آلات موسی...

2021 میں پاکستان نے40لاکھ ڈالر مالیت کے آلات موسیقی برآمد کیے ،سیالکوٹ میں 25 مختلف میوزیکل مینوفیکچررز سرگرم عمل، امریکہ اور یورپ سے سالانہ اوسطا 2 ملین ڈالرکے آرڈرز ملتے ہیں، بانسری، بینڈ سیٹ، طبلہ، رباب، الغوزہ اور دیگر آلات برآمدات میں شامل،آلات موسیقی کی پیداوار اور برآمد میں اضافہ کر کے ملک قیمتی زرمبادلہ کماسکتاہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ماہرین کی خدمات حاصل کر کے آلات موسیقی کی پیداوار اور برآمد میں اضافہ کر سکتا ہے جس سے زرمبادلہ کمانے میں مدد ملے گی۔ یہ بات سیالکوٹ سے میوزک ڈی رازی کے سی ای او اور مالک رضوان ممتاز نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان موسیقی کے آلات بانسری، بینڈ سیٹ، طبلہ، رباب، الغوزہ کی ایک وسیع رینج برآمد کرتا ہے تاہم کچھ آلات ڈرم، کی بورڈ، وائلن درآمد کیے جا رہے ہیں جس پر زرمبادلہ کی اچھی رقم خرچ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسیقی کے لوازمات کی تیاری 2004 سے ہمارا خاندانی کاروبار ہے اورہم سکاٹش پائپ بینڈ سے متعلق آلات برآمد کرتے ہیں۔ رضوان ممتاز نے کہاکہ بین الاقوامی موسیقی کے آلات کی خدمات حاصل کرنے اورسازوسامان کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے مینوفیکچرنگ ماہرین ضروری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میوزک ڈی رازی دنیا بھر میں موسیقی کے آلات کی تجارت کرتا ہے جس میں زیادہ تر آرڈرز امریکہ اور یورپ سے سالانہ اوسطا 2 ملین ڈالر ہیں۔ مارکیٹنگ کے لیے مختلف آئی ٹی پلیٹ فارمز علی بابا، فیس بک وغیرہ استعمال کیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سیالکوٹ میں تقریبا 25 مختلف میوزیکل مینوفیکچررز سرگرم ہیںتاہم زیادہ تر لوگ اس شعبے سے ناواقف ہیں۔

یہ اسٹارٹ اپس اورایس ایم ایز کے لیے اپنانا ایک اچھا آپشن ہے جو معیاری آلات کی برآمد کے ذریعے پاکستان کے لیے آمدنی کا ایک اور ذریعہ کھولنے میں مدد کرے گا۔ ہیلی فیکس اینڈ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او نعیم اختر نے کہاکہ موسیقی آلات کی پیداوار ایک منفرد قسم کا کاروباری طبقہ ہے جسے پاکستان میں ایک صنعت کے طور پر واقفیت کی اشد ضرورت ہے۔ ہیلی فیکس عالمی سطح پر افراد بینڈز کے لیے سالانہ اوسطا 4 ملین ڈالر مالیت کے مشرقی ،یورپی موسیقی کے آلات برآمد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور دیگر سرکاری سطح پر میوزیکل آلات بنانے کے لیے کوئی مثبت کوشش نہیں کی گئی۔ آلہ سازی کی صنعت معیشت کا ایک اہم حصہ ہے جو ملک میں معاشی سرگرمیوں اور ملازمتوں کے مواقع کے دائرے کو بڑھانے کے لیے ہونا چاہیے۔گلوکار، موسیقار اور ہدایت کار ذوالفقار علی بھٹی نے کہاکہ برصغیر کی موسیقی کے لیے رباب، سریندا، طبلہ، ہارمونیم، ٹام ٹام نہ صرف درآمد کیے جاتے ہیں بلکہ مقامی ماہرین تیار بھی کرتے ہیں۔ بانسری سمیت کچھ ایسے آلات ہیں جو مقامی طور پر تیار کیے جاتے ہیں لیکن وہ دنیا بھر میں برآمد اور استعمال ہوتے ہیں۔ پشاور سے طبلہ ماسٹر رمیش کمار نے کہاکہ صوبہ پنجاب میں،فباصلاحیت لوگ موسیقی کے آلات تیار کر رہے ہیں۔

میں طبلہ بجاتا ہوں اور ان کے ایک جوڑے کی قیمت 25,000 سے ایک لاکھ روپے تک ہے۔ ایک وقت تھا جب ہارمونیم جرمنی، فرانس یا دیگر ممالک سے درآمد کیا جاتا تھا۔ موسیقاروں اور گلوکاروں کو انہیں خریدنے کے لیے بہت زیادہ رقم ادا کرنا پڑتی تھی لیکن اب یہ مقامی طور پر تیار کیے جاتے ہیں اور کم قیمت پر دستیاب ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم روایتی براعظمی تار اور دوسرے آلات رباب، ستار، سریندا، سارنگی وغیرہ تیار کرتے ہیںجنہیں مقامی طور پر فروخت کیا جاتا ہے اور برآمد بھی کیا جاتا ہے۔ زیادہ تروہ آسٹریلیا، کینیڈا اور امریکہ کو اوسطا 2 ملین ڈالرسالانہ کے ساتھ برآمد کیے جاتے ہیں۔ ردھم کمپنی کے مینیجنگ پارٹنر اور سربراہ کلیم رضا نے کہا کہ ہم معیاری براس بینڈ اور سکاٹش پائپ بینڈ کے آلات اور کٹس تیار کر رہے ہیں اور ان کی برآمدات سے اوسطا 4.5 ملین ڈالر سالانہ کما رہے ہیں۔ ہمارے زیادہ تر آلات برطانیہ کو برآمد کیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اس صنعتی طبقے کو متعارف کرانے اور اسے فروغ دینے کی ضرورت ہے۔سال 2020 میںپاکستان نے کموڈٹی گروپ کے تحت 3.2 ملین ڈالر مالیت کے آلات موسیقی برآمد کیے جب کہ 2021 میں پاکستا3.93 ملین ڈالر مالیت کے موسیقی کے آلات برآمد کیے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کروڑ کی منی لانڈرنگ کا کیس، جیکولین فرنینڈس...

دہلی کی عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو منی لانڈرنگ کیس میں 26 ستمبر کو طلب کرلیا۔ دہلی کی پٹیالہ عدالت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے اداکارہ کے خلاف تیار کی گئی چارج شیٹ کی بنیاد پر انہیں طلب کیا۔ واضح رہے کہ جیکولین فرنینڈس پر 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ اس مقدمے میں سکیش چندراشیکھر نامی شخص پہلے ہی گرفتار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستانی ڈرامے دنیا میں مقبولیت حاصل کررہے ہ...

پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹی وی ڈرامہ نے دنیا بھر میں اپنے معیار کی وجہ سے بے حد مقبولیت حاصل کررہے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ ہم نے بھارتی ثقافت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور بھارتی ڈراموں کو شکست دی۔اب لوگ بھارتی چینلز سے کوئی بھی پروگرام دیکھنا اتنا پسند نہیں کرتے جتنا ماضی میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بننے والے ڈرامے کہانی اور پروڈکشن کے اعتبار سے سب سے زیادہ پسند کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہمارے ملک میں موجود ٹیلنٹ نے گزشتہ چند سالوں میںسب کو حیران کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب نے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں سے...

سعودی عرب نے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں سے وابستہ پانچ افراد کودہشت گرد قراردے دیا ہے اور ان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کیا ہے،سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان پانچ نامزد یمنی شہریوں کے ساتھ براہ راست یا بالواسطہ کوئی لین دین نہیں کیا جائے گا،ان نامزد افراد میںیمنی شہری منصوراحمد السعدی پر الزام ہے کہ اس نے ایران میں تربیت حاصل کی تھی او وہ بحیرہ احمر میں بین الاقوامی ترسیلات پر حملوں کاماسٹرمائنڈ بھی ہے جبکہ دیگر میں یمنی شہری احمدعلی الحمزی ، محمدعبدالکریم الغماری ،زکریا عبداللہ یحیی حجر ،احمد محمد علی الجوہری شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ابوظبی کی جامع مسجد کے قریب چھوٹاطیارہ گرکرت...

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی کی جامع مسجد کے کارپارک میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں اس کا پائلٹ زخمی ہو گیا ہے،اماراتی حکام نے کہا کہ حادثہ طیارے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا ہے،ایک انجن والا سیسنا طیارہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت کے وسط میں واقع نجی جیٹ طیاروں کے لیے ایک خصوصی ہوائی اڈے کی جانب پرواز کررہا تھا لیکن وہ ملک کی سب سے بڑی سفید سنگ مرمر بنی جامع مسجد کے نزدیک گرگیا،یواے ای کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کہ حادثے کے نتیجے میں طیارے کا پائلٹ زخمی ہوگیا اور اسے ضروری علاج اور نگہداشت کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا ہے اور اس وقت طیارہ ہوائی اڈے پراترنے کے لیے آرہا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسرائیلکی قید میں فلسطینی قیدی نے160 روز بعد...

اسرائیلی جیل میں اپنی غیرمنصفانہ حراست کے خلاف طویل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی خلیل عواودہ نے اپنا احتجاج ختم کردیا ہے،انھوں نے آیندہ اکتوبر میں اسرائیل کی جانب سے رہائی پررضامندی ظاہر کرنے کے بعد بدھ کو160روز سے زیادہ عرصے سے جاری بھوک ہڑتال ختم کردی ہے،40سالہ عواودہ کو دسمبر 2021میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے بلاجوازگرفتارکیا تھا لیکن انھوں نے بغیرکسی الزام یا مقدمے کے اپنی گرفتاری کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کردی تھی۔اسرائیلی حکام فلسطینیون کی ایسی پکڑدھکڑ کو انتظامی حراست کا نام دیتے ہیں،ان کے وکیل احلام حداد نے رائٹرز کو بتایا کہ عواودہ کی 2 اکتوبرکورہائی ہوگی اور وہ اس وقت تک اسپتال میں زیرِعلاج رہیں گے،حداد نیکہا کہ عواودہ نے گذشتہ کئی مہینوں سے صرف پانی پرگزارہ کیا ہے اور پچھلے ہفتے خبردار کیا تھا کہ وہ اپنی بگڑتی ہوئی صحت کی وجہ سے کسی بھی لمحے اپنی جان سے ہاتھ دھو سکتے ہیں-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برطانیہ بھرمیں شراب خانے بندہونے کے امکانات

توانائی کی قیمتوں میں 300فیصد تک اضافے کی وجہ سے پورے برطانیہ میں شراب خانے بند ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں ،برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملک میں شراب تیار کرنے والی چھ بڑی کمپنیوں کے مالکان نے موسم سرما میں بجلی اور گیس کے بڑے بڑے بلوں کے پیش نظر حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے،پب اور شراب کشید کرنے والے اور پبوں کے مالکان کے چھ گروپوں نے حکومت کو ایک کھلے خط میں فوری مداخلت کا مطالبہ کیا، ساتھ ہی ایک سپورٹ پیکج اور کاروبار کے لیے توانائی کی قیمتوں کو ایک سطح سے اوپر نہ جانے دینے کی تجویز بھی دی ہے،توانائی کی آسمان کو چھوتی قیمتیں ایسے وقت میں آئی ہیں جب انگلینڈ اور ویلز میں پبوں کی تعداد کم ہو رہی ہے،محکمہ برائے کاروبار، توانائی اور صنعت نے کہا کہ کوئی بھی حکومت توانائی کی قیمت میں اضافے اور دیگر کاروباری لاگت کو بڑھانے والے عالمی عوامل کو کنٹرول نہیں کر سکے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مقبوضہ فلسطینی علاقہ رام اللہ میں اسرائیلی ف...

مقبوضہ فلسطینی علاقہ رام اللہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے ہیں ،فلسطینی وزارت صحت نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ جمعرات کو مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ساتھ الگ الگ جھڑپوں میں دو فلسطینی شہید ہو ئے۔ پہلے واقعے میں اسرائیلی فوج نے نابلس کے العین کیمپ سے تعلق رکھنے والے 25سالہ جوان سمر خالد کو گولی مار کر شہید کر دیا ، نوجوان کو گولی گردن پر لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی ، ایک اور جھرپ میں یروشلم کے باہر قلندیہ کیمپ سے تعلق رکھنے والا26سالہ یزان عفان کو دل میں گولی مار کر شہید کر دیا گیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا سرمایہ کاری تعاون میں فروغ کے لئے بین...

بیجنگ (شِنہوا)22واں چا ئنہ بین الاقوامی میلہ برائے سرمایہ کاری وتجارت چین کے مشرقی صوبہ فوجیان  کے شہر شیامن میں 8 سے 11 ستمبر تک منعقد ہوگا۔

معاون وزیرتجارت گوآؤ تھنگ تھنگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 1 لاکھ 20 ہزار مربع میٹر رقبے پر محیط 22 ویں چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے سرمایہ کاری وتجارت میں 60 سے زائد سرگرمیاں ہوں گی جن کا مقصد بین الاقوامی تبادلے میں اضافہ اور سرمایہ کاری میں فروغ ہے۔

صوبہ فوجیان کے نائب گورنر لی جیان چھینگ نے بتایا کہ  بین الاقوامی تنظیموں اور بیرونی حکومتوں کے 120 سے زائد عہدیداروں، سفارت کاروں اور کثیر القومی کمپنیوں کے ایگزیکٹوز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ 22ویں چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے سرمایہ کاری وتجارت میں 100 سے زائد ممالک اور خطوں کے 80 ہزار سے زائد تاجروں کی آن لائن اور آف لائن شرکت متوقع ہے۔

لی نے کہا کہ صنعتی اقتصادی ترقی کے استحکام،ڈیجیٹل تبدیلی کے فروغ کے موضوع پر 22 واں چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے سرمایہ کاری وتجارت ، ڈیجیٹل معیشت ، سبز سرمایہ کاری ، عالمی ترقی کے اقدامات ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو، برکس تعاون اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری پر توجہ مرکوز کرے گا۔

چین اور دنیا کے درمیان دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے سرمایہ کاری وتجارت کا انعقاد ہرسال ستمبر میں شیامن میں کیا جاتا ہے۔

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسپین میں شدید ژالہ باری کی زد میں آکر 20ماہ...

یورپی ملک اسپین میں اولوں کی زد میں آکر 20ماہ کی بچی ہلاک ہوگئی،برطانوی میڈیاکے مطابق شمالی کاتالونیا جیرونا کے نواحی علاقے لا بسبل ایمپوردا میں 10سینٹی میٹر کے اولوں کی زد میں آکر 20ماہ کی بچی ہلاک جب کہ 30کے قریب افراد زخمی ہوگئے، ژالہ باری کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کے شیشوں اور گھروں کی کھڑکیوں وچھتوں کو نقصان پہنچا ،کاتالان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 20سالوں میں اولوں کا یہ سائز سب سے زیادہ ہے،محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شدید ژالہ باری کا موسم ابھی ختم نہیں ہوا ہے جب کہ بارسلونا کے متعدد نواحی علاقوں کے لئے بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مذکورہ شہروں میں طوفان اور 25میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز ک...

بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 31 اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 60 کروڑ22 لاکھ 56 ہزار 881 ہوگئی۔

امریکہ 9 کروڑ43 لاکھ  79 ہزار 514 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ44 لاکھ 15 ہزار 723 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 47 لاکھ  26 ہزار 269 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔

   برازیل میں مصدقہ کیسزکی تعداد 3 کروڑ 44 لاکھ  14 ہزار 11، جرمنی میں 3 کروڑ 20 لاکھ 95 ہزار 854، برطانیہ میں 2 کروڑ 37 لاکھ 8 ہزار 840 اور جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 32 لاکھ 46 ہزار 398 تک پہنچ گئی ہے۔

اٹلی میں 2 کروڑ 18 لاکھ 45 ہزار 943 اور روس میں 1 کروڑ 91 لاکھ 98 ہزار 863 مصدقہ کیسز ہیں۔

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یورپ میں شدید خشک سالی، برسوں پہلے ڈوبنے وال...

یورپ میں شدید خشک سالی کے باعث ڈیموں کا پانی خشک ہونے لگا، برسوں پہلے پانی میں ڈوبنے والے علاقے منظر عام پر آنے لگے ،سپین کے ایک ڈیم میں پانی کی سطح کم ہونے سے پورا گائوں ابھر کر سامنے آگیا جو کئی سال پہلے ڈیم کے پانی میں ڈوب چکا تھا،قدیم گائوں کے کھنڈرات سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے، گائوں کے مکانات کی دیواریں اپنی جگہ قائم ہیں لیکن چھتیں اڑ چکی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں جنوری ۔ جولائی کے دوران چھوٹے اور در...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) میں رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ میں ترقی کی شرح مستحکم رہی اور ملک کی میکرو اکانومی کے مستحکم آپریشن کو ٹھوس بنیاد فراہم کی ہے۔

وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری اور جولائی کے عرصے میں ملک کے اہم چھوٹے اور درمیانی درجے کے صنعتی اداروں کی آپریٹنگ آمدن میں گزشتہ برس کی نسبت مجموعی اضافہ 8.1 فیصد رہا۔

اس عرصے میں ان اداروں کے منافع میں ایک برس قبل کے مقابلے میں 1.6 فیصد اضافہ ہوا۔

چھوٹے کاروباروں پر مالی بوجھ کم کرنے اور انہیں تقویت دینے بارے ترجیحی پالیسیاں شروع کی گئی ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پہلی ششماہی میں ملک کے مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو ٹیکس ، فیس میں کٹوتی ، تاخیر سے ادائیگی اور ٹیکس واپسی کی مد میں تقریباً 18 کھرب یوآن (تقریباً 261.62 ارب امریکی ڈالرز) ملے۔

وزارت نے لٹل جائنٹ  کمپنیوں کی چوتھی فہرست شائع کی  ہے جس میں 4 ہزار 300 سے زائد کمپنیاں شامل ہیں جو چین کے چھوٹے و درمیانے درجے کے اہم اداروں کی نمائندگی کرتی اور ایک خاص شعبے میں مہارت رکھتی ہیں ، یہ کٹنگ ایج  ٹیکنالوجیز کو فروغ دیتی اور زبردست صلاحیتوں کی حامل ہیں۔

وزارت کے ایک عہدیدار لیانگ ژی فینگ کے مطابق نوول کرونا وائرس اثرات کے باوجود گزشتہ 2 برس میں ان کمپنیوں کی اوسط سالانہ آپریٹنگ آمدن میں اضافے کی شرح  20 فیصد سے زائد رہی ہے۔

لیانگ نے کہا کہ وزارت سرمایہ کی فراہمی ، صلاحیت اور ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں مزید اقدامات کرے گی تاکہ لٹل جائنٹ  اداروں کی ترقی کو بہتر ماحول میسر آسکے۔

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی نوجوان پر20ہزار سے زائد شہد کی مکھیوں...

امریکی ریاست اوہائیو میں ایک نوجوان کو ہزاروں شہد کی مکھیوں نے کاٹ لیا، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،امریکی میڈیا کے مطابق 20سالہ آسٹن بیلامی نے درخت سے شہد کی مکھیوں کے چھتے کوحادثاتی طورپرنقصان پہنچا دیا تھا،مکھیوں کے حملے کے نتیجے میں نوجوان گزشتہ رات سے کوما میں ہے،نوجوان کی والدہ شونا کارٹرنے طبی اخراجات کی ادائیگی کے لیے آن لائن فنڈ جمع کرنے والی ایک تنظیم کے توسط سے کہا کہ ان کا بیٹا اس وقت اسپتال میں وینٹی لیٹر پر ہے،انہوں نے بتایاکہ بیلامی لیموں کے درخت کی شاخوں کو تراش رہا تھا، جب اس نے نادانستہ طور پرشہد کی مکھیوں کے چھتے کو کاٹ دیا اوراس پر ہزاروں کی تعدادمیں مکھیاں حملہ آور ہوگئیں، آسٹن بیلامی مدد کرو مدد کرو پکار رہا تھا لیکن اس کی مدد کے لئے کوئی نہیں آیا، میں مدد کے لئے سیڑھی پر چڑھنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن اس تک نہیں پہنچ سکی کیونکہ شہد کی مکھیوں کی تعداد بہت زیادہ تھی، ڈاکٹرزپرامید ہیں کہ آسٹن بیلامی مکمل صحت یاب ہو جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نئی دہلی خواتین کے لیے غیر محفوظ ترین شہر قر...

بھارت میں نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو( این سی آربی)کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں دارلحکومت نئی دہلی کو خواتین کے لیے سب سے زیادہ غیر محفوظ شہر قرار دیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق این سی آر بی کے تازہ ترین سروے میں کہا گیا کہ 2021میں میٹرو پولیٹن شہروں میں نئی دہلی میں عصمت دری کے سب سے زیادہ 1ہزار 226واقعات رپورٹ ہوئے ہیں،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواتین کے لیے بھارت کے تین سب سے خطرناک میٹرو پولیٹن شہروں کی فہرست میں دہلی کے علاوہ جے پور اور ممبئی بھی شامل ہیں،رپورٹ میں خواتین کی حفاظت کے اعتبار سے کالکتہ کو سب سے محفوظ شہروں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے،این سی آر بی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سال 2021میں بھارت کے 18میٹرو پولیٹن شہروں میں عصمت دری کے 3ہزار 208واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جینوا، شام کے معاملے پر13 ممالک کے نمائندوں...

سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں متحدہ امریکہ کی درخواست پر بعض ممالک کے اعلی سطحی نمائندوں کی شراکت سے چوتھا اجلاس کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکا،شام، اردن اور لبنان کے ساتھ تعلقات کے ذمہ دار امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ انڈر سکریٹری برائے مشرق ِ نزدیک امور ایتھن گولڈرچ کی سربراہی میں اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر میں ہونے والے اجلاس میں 13ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی،، قطر کی نمائندگی کرنے والے علاقائی امور کے نائب وزیر محمد بن عبدالعزیز اور جرمنی کے نمائندہ برائے شام اسٹیفن شنیک نے ایک ملاقات بھی سر انجام دی،قطر کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں نائب وزیر محمد نے 10سال سے زائد عرصے سے جاری شامی عوام کے مصائب کے خاتمے کے لیے پر عزم ہونے کا پیغام دیا،انہوں نے اس سے قبل بیلجین دارالحکومت برسلز میں منعقدہ تیسرے اجلاس میں اہم اقدامات نہ اٹھائے جا سکنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے شام کی خودمختاری اور وقار کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کروائی،جرمنی کے شام کے نمائندے شنیک نے بھی اس موقع پر کہا کہ شام کے مستقبل کے بارے میں بات کرنے پر متفق ہونے والے ممالک کے ساتھ ہم یہاں پر اکٹھے ہوئے ہیں ،شنیک نے اعلان کیا کہ وہ ملک میں بگڑتی ہوئی انسانیصورتحال کے باوجود شام کے سیاسی حل کے لیے کوششیں کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شام ، حلب کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر اسرائی...

شام کے شہر حلب کے ایئرپورٹ پر اسرائیل کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا ہے،شامی میڈیا کے مطابق مقامی وقت کے مطابق 8بجے کے قریب اسرائیل کی جانب سے حلب کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا جس سے ائیرپورٹ پر جزوی نقصانات ہوئے ہیں تاہم حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے، عالمی میڈیا کی جانب سے حلب پر حملے کی تصدیق کی گئی ہے،رپورٹس کے مطابق چار اسرائیلی میزائلوں کے ذریعے حلب ائیرپورٹ کے رن وے اور ڈیپو کو نشانہ بنایا گیا جہاں خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ایرانی میزائل رکھے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکا میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی، الیکٹرک گاڑیو...

امریکا کے جنوب مغربی علاقوں میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی گئی ہے،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیٹ ویو کے پیش نظر کیلی فورنیا میں الیکٹرک گاڑیوں کو چارج کرنے سے منع کر دیاگیا جبکہ کیلی فورنیا نے کچھ روز پہلے ہی پیٹرول پر چلنے والی گاڑیاں بندکرنے کا اعلان کیا تھا،دوسری جانب امریکن پبلک پاور ایسوسی ایشن کاکہنا تھاکہ صارفین شام 4سے رات 9بجے تک بجلی کااستعمال کم کردیں کیونکہ بجلی کی طلب کے باعث سسٹم پردبا ئوزیادہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دلوںکی شہزادی لیڈی ڈیانا کو گزرے 25برس بیت گ...

کروڑوں دلوں پرراج کرنے والی برطانیہ کی شہزادی لیڈی ڈیانا کی 25ویں برسی منائی گئی،شہزادی ڈیانا یکم جولائی انیس سو اکسٹھ میں برطانیہ کے شہر نورفوک میں پیدا ہوئیں، شہزادی ڈیانا کو ہمیشہ سے ہی تعلیمی سرگرمیوں سے زیادہ فلاحی کاموں میں دلچسپی تھی،بھولی بھالی صورت اور پرکشش شخصیت کی مالک برطانوی شہزادی نے 29جولائی 1981کو برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس کے ساتھ شادی کی،ڈیانا کی شہرت کا سورج برطانوی شہزادہ چارلس سے منگنی کے بعد طلوع ہوا اورپھر شادی سے شاہی سفر کا آغاز کیا تو لوگوں نے اسے خوشیوں اور خوابوں کے سفر سے تعبیر کیا جس کے بعد2 بیٹوں شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کی ولادت ہوئی،شہزادی ڈیانا اپنی ازدواجی زندگی کو کامیابی سے ہمکنار نہ کر پائیں۔ دونوں کی زندگی میں کمیلا پارکر، جیمز گبلی، جیمز ہیوئیٹ اور لیگی بورک جیسے رقابت دار آئے اور16سال بعد اگست 1996میں طلاق ہوگئی،ڈیانا نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں ناکام ازدواجی زندگی کا اعتراف بھی کیاتھا انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کی ناچاقیوں سے دل برداشتہ ہو کر خود کو فلاحی سرگرمیوں میں مصروف کر لیا،شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی شہزادی لیڈی ڈیانا ایک ہمدرد دل خاتون تھیں، برطانوی شاہی خاندان کا حصہ بننے والی شہزادی ڈیانا فیشن اور انسانی ہمدردی کی وجہ سیلوگوں میں مقبول رہیں، وہ خوبصورتی میں بے مثال اور پرکشش شخصیت کی حامل تھیں،شہزادی ڈیانا 31اگست 1997میں پیرس میں ایک کار حادثے کے نتیجے میں دنیا سے چل بسی تھیں تاہم ان کی پرکشش شخصیت اور فلاحی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکا، پولیس افسر کی سیاہ فام شخص کو گولی م...

امریکی ریاست اوہایو کی پولیس نے اپنے ایک افسر کی جانب سے 20سالہ سیاہ فام نوجوان کو گولی مار کر قتل کرنے کی ویڈیو جاری کر دی،کولمبس ڈویژن کے اوہایو پولیس کی جانب سے پولیس افسر کی وردی پر پہنے ہوئے کیمرا کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ایک پولیس افسر کی جانب سے اپنے بستر پر موجود 20سالہ سیاہ فام نوجوان کو گولی ماری گئی، پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ 20سالہ نوجوان ڈونوون لیوس، غیر مسلح تھا جب اسے کولمبس ڈویزن کے ایک پولیس افسر کی جانب سے گولی ماری گئی تھی، پولیس افسر کے پاس ڈومیسٹک وائلنس کے الزام میں لیوس کے گرفتاری کے وارنٹ تھے اور وہ وہاں اسے گرفتار کرنے کیلئے گئے ہوئے تھے،پولیس کے مطابق مقتول کے گھر سے کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا، اوہایو پولیس کے بیورو آف انویسٹیگیشن کی جانب سے غیر مسلح سیاہ فام نوجوان کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جو بائیڈن کاامریکہ بھر میں اسلحے کی کھلے عام...

امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک میں گن شوٹ کے بڑ ھتے ہوئے واقعات کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے امریکہ بھر میں آتشیں اسلحے کی کھلے عام فروختپر پابندی لگانے کا عندیہ دیا ہے ،بائیڈن نے پینسیلوانیا میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ملک بھر میں مسلح جرام میں کمی اور ان کی روک تھام کے لیے ہم نے مزید محفوظ امریکہ نامی ایک منصوبے پر غور شروع کر دیا ہے،امریکی صدر نے ملک میں مسلح جرائم میں اضافے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ میں نے سال 1994میں بطور سینیٹر آتشیں اسلحے کی کھلے عام فروخت پر ممانعت کا مسئلہ اٹھایا تھا،میں آج بھی اس فیصلے پر قائم ہوں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انقلابی چی گویرا کا بیٹا 60برس کی عمر میں ان...

مارکسی انقلابی رہنما ارنیسٹو چی گویرا کے فرزند کامیلو گویرا 60برس کی عمر میں انتقال کر گئے،کیوبن حکام کے مطابق کامیلو کا انتقال پھیپھڑوں میں انجماد خون کے باعث حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا ،کامیلو گویرا نے اپنی زندگی اپنے والد، فیڈل کاسترو کے ہمراہ کیوبا کے انقلاب کیلئے لڑنے والے کامریڈ چی گویرا، کی زندگی کو دستاویزاتی شکل دینے کیلئے وقف کر رکھی تھی،کامیلو گویرا، چی گویرا کی دوسری بیوی کے چار بچوں میں سے دوسرے نمبر پر تھے، بولیویا میں والد کی ہلاکت کے وقت انکی عمر صرف چار سال تھی،کامیلو گویرا کیوبا کے دارالخلافہ میں سینٹر آف چی گویرا اسٹڈیز کے سربراہ کی حیثیت سے کام کر رہے تھے،کیوبن حکام کے مطابق چی گویرا کے فرزند کامیلو گویرا وینزویلا کے دارالخلافہ کے سیاحتی دورے پر تھے جب حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ان کا انتقال ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران خان کے سازش والے الزامات میں سچائی نہی...

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کے مشیر ڈیرک شولے نے کہا ہے کہ عمران خان کے سازش والے الزامات میں سچائی نہیں ہے،جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اہم ملک ہے، کوئی بھی حکومت ہو اس سے تعلقات و تعاون جاری رہے گا، امریکا کے پاکستان سے تعلقات کثیر الجہتی ہیں اور یہ تعلقات صرف افغانستان تک محدود نہیں،انہوں نے کہا سکیورٹی اوراقتصادی تعاون اور سیلاب زدگان کیلئے امداد امریکی عزم کا اظہار ہے،ڈیرک شولے نے کہا کہ انسداد دہشت گردی آپریشن میں پاکستان اہم حلیف رہا، پاک امریکا فوجی تعاون مضبوط ہے،انہوں نے کہا کہ افغانستان کے علاوہ بھی دہشت گردی سے نمٹنا ہمارے مشترکہ مفاد میں ہے، انسداد دہشتگردی آپریشن میں پاکستان کا ساتھ ماضی میں رہا، امید ہے آگے بھی رہے گا،ڈیرک شولے کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان صحت کے شعبے میں پہلا ڈائیلاگ منعقد ہوا ہے، امریکا پاکستان سے تعاون کیلئے پرعزم ہے، پاکستان امریکا کے75سالہ سفارتی تعلقات ہیں، امید ہے آنے والے برسوں میں بھی ایسا رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کویت نے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر سخت قو...

کویت نے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کے خلاف سخت اقدامات کو نافذ العمل کردیا ہے،تفصیلات کے مطابق کویت کی انوائرمنٹ پبلک اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک بھر میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے کی سخت ممانعت ہے، خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر پانچ ہزار دینار جرمانہ عائد کیا جائے گا،سرکاری ترجمان اور پبلک ریلیشنز آفیسر شیخہ الابراہیم نے بتایا کہ جرمانے کا اطلاق صرف سگریٹ نوشی نہیں بلکہ الیکٹرانک سگریٹ، الیکٹرانک حقہ (شیشہ)اور تمباکو نوشی کے مقصد کے لیے استعمال ہونے ہر اشیا پر ہوگا، شیخہ الابراہیم نے کہا کہ ای پی اے آرٹیکل نمبر 56ماحولیاتی تحفظ قانون نمبر 42/2014اور اس کی ترامیم کے تحت سرکاری اور نجی انتظامی ادارے، عوامی فائدے کی انجمنیں، ان کے انتظامی دفاتر، ان کے ملحقہ اور ہر وہ سائٹ ہیں جو ان کے دائرہ کار میں آتی ہے، وہاں سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی ہوگی،الابراہیم نے عوامی مقامات کے داخلی راستوں پر واضح جگہوں پر نو سگریٹ نوشی کا نشان لگانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کچھ عوامی عمارتوں کے باہر ایش ٹرے رکھے گئے ہیں، انہیں داخلی راستوں سے اب کم از کم چار میٹر کے فاصلے پر رکھنا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کیلیفورنیا،ہائی وے پر لاکھوں کی تعداد میں ٹم...

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہائی وے پر ٹماٹروں سے لدا ٹرک دو گاڑیاں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں اس میں موجود لاکھوں کی تعداد میں ٹماٹر سڑک پر بکھر گئے،امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیڑھ لاکھ سے زائد ٹماٹر ٹرک سے گرنے کے بعد 200فٹ دور تک بکھر گئے اور پورے ہائی وے کو سرخ کردیا،حادثہ علی الصبح پیش آیا جس کی وجہ سے دیگر گاڑیوں کو سڑک پر ٹماٹروں کے بکھرنے کا علم نہیں ہوسکا اور وہ سفر کرتی رہیں اس دوران پھسلن کی وجہ سے درجنوںگاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے میں تین افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا جبکہ ایک شخص کی ٹانگ ٹوٹ گئی، حادثے کے بعد ہائی وے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا اور صفائی کے بعد ٹریفک کے لیے کھولا گیا، میٹروپولیس ڈپارٹمنٹ نے جائے حادثہ کلیئر کئے جانے تک لوگوں کو ہائی پر سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات س...

بیجنگ (شِنہوا) 2022چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات اپنے کاربن کو بے ضرر کرنے اور اس کے خاتمہ کا ہدف حاصل کرنے بارے ملک کی کوششوں میں سبز ترقی پر توجہ مرکوز کرے گا ۔ میلہ 31 اگست سے 5 ستمبر تک جاری رہے گا۔

بیجنگ بین الاقوامی خدمات مرکز برائے تجارتی امور کے مطابق میلے میں رواں سال پہلی بار ماحولیات خدمات کا سیکشن ہے ۔ 16 ہزار 700 مربع میٹر زپر محیط اس سیکشن میں کم کاربن توانائی، آب و ہوا اور کاربن معیشت اور کاربن کا خاتمہ اور سبز ٹیکنالوجی جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس میلے کا پہلی مرتبہ انعقاد 2012 میں کیا گیا تھا۔

نائب وزیر تجارت شینگ چھیوپھنگ نے بتایا کہ گزشتہ دہائی میں چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات میں تبدیلی اور خدمات دونوں میں تیر رفتار ترقی ہوئی ہے۔

شینگ نے مزید کہا کہ چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات کا آغاز 10 برس قبل ہوا تھا، اس میں مسلسل توسیع ہورہی ہےاور یہ چین کے 3 بڑے پیلٹ فارمز میں سے ایک بن چکا ہے۔ اس سے کھلے پن اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ ملا ہے۔

شینگ نے کہا کہ رواں سال چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات کا مقررہ وقت پر انعقاد جاری عالمی وبا، بین الاقوامی ماحول میں بڑھتی غیر یقینی اور کمزور عالمی اقتصادی بحالی کے پس منظر میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

عالمی تجارتی خدمات کانفرنس، نمائشیں، فورمز، نئی مصنوعات اور ٹیکنالوجی کے اجراء، کاروباری فروغ ، مباحثے اور معاون سرگرمیاں رواں سال کے تجارتی میلے کا حصہ ہیں۔

اس مرتبہ میلہ زیادہ عالمگیر یت کا حامل ہوگا جس میں 400 سے زائد گلوبل فارچون 500 کمپنیاں اور صنعت کے سرکردہ کاروباری ادارے ذاتی حیثیت میں شرکت کریں گے۔

22 اگست تک 71 ممالک اور بین الاقوامی تنظمیں میلے میں شرکت کی تصدیق کرچکی تھیں۔

آف لائن نمائشی علاقے میں گزشتہ برس کی نسبت 26 ہزار مربع میٹر کا اضافہ ہوا ہے جو اب مجموعی طور پر 1لاکھ 52 ہزار مربع میٹر زہوچکا ہے۔

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کینیڈا میں سفید بالوں کی وجہ سے خاتون نیوز ا...

کینیڈا میں محض سفید بالوں کی وجہ سے خاتون نیوز اینکر کو ملازمت سے برطرف کیے جانے پر تنازع کھڑا ہوگیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون نیوز اینکر لیزا لافلیم گزشہ 35سالوں سے سی ٹی وی نیوز سے وابستہ ہیں، مگر اب انہیں نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے، انہیں سفید بالوں اور بڑھتی ہوئی کی وجہ سے برطرف کیا گیا ہے، کینیڈا کے شہر واٹرلو میں صحافتی اور سماجی تنظیموں نے اس پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے، متعددصحافیوں پر مشتمل گروہ نے نیوز چینل کو مذمتی خط لکھا ہے،جبکہ نیوز چینل نے لیزا لافلیم کو سفید بالوں اور بڑھتی عمر کی وجہ سے برطرف کرنے کی خبروں کو غلط قرار دے دیا ہے،سی ٹی وی نیوز کے سی ای او نے بتایا کہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ خاتون کو بڑی عمر، صنفی تعصب اور سفید بالوں کی وجہ سے نوکری سے نکالا گیا ہے، لیکن ایسا کچھ نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں جنوری ۔ جولائی کے دوران چھوٹے اور در...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) میں رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ میں ترقی کی شرح مستحکم رہی اور ملک کی میکرو اکانومی کے مستحکم آپریشن کو ٹھوس بنیاد فراہم کی ہے۔

وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری اور جولائی کے عرصے میں ملک کے اہم چھوٹے اور درمیانی درجے کے صنعتی اداروں کی آپریٹنگ آمدن میں گزشتہ برس کی نسبت مجموعی اضافہ 8.1 فیصد رہا۔

اس عرصے میں ان اداروں کے منافع میں ایک برس قبل کے مقابلے میں 1.6 فیصد اضافہ ہوا۔

چھوٹے کاروباروں پر مالی بوجھ کم کرنے اور انہیں تقویت دینے بارے ترجیحی پالیسیاں شروع کی گئی ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پہلی ششماہی میں ملک کے مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو ٹیکس ، فیس میں کٹوتی ، تاخیر سے ادائیگی اور ٹیکس واپسی کی مد میں تقریباً 18 کھرب یوآن (تقریباً 261.62 ارب امریکی ڈالرز) ملے۔

وزارت نے "لٹل جائنٹ " کمپنیوں کی چوتھی فہرست شائع کی  ہے جس میں 4 ہزار 300 سے زائد کمپنیاں شامل ہیں جو چین کے چھوٹے و درمیانے درجے کے اہم اداروں کی نمائندگی کرتی اور ایک خاص شعبے میں مہارت رکھتی ہیں ، یہ کٹنگ ایج  ٹیکنالوجیز کو فروغ دیتی اور زبردست صلاحیتوں کی حامل ہیں۔

وزارت کے ایک عہدیدار لیانگ ژی فینگ کے مطابق نوول کرونا وائرس اثرات کے باوجود گزشتہ 2 برس میں ان کمپنیوں کی اوسط سالانہ آپریٹنگ آمدن میں اضافے کی شرح  20 فیصد سے زائد رہی ہے۔

لیانگ نے کہا کہ وزارت سرمایہ کی فراہمی ، صلاحیت اور ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں مزید اقدامات کرے گی تاکہ "لٹل جائنٹ " اداروں کی ترقی کو بہتر ماحول میسر آسکے۔

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس نے جرمنی کو گیس سپلائی معطل کردی

روس نے مرمتی کام کا جواز بنا کر جرمنی کو ایک بار پھر گیس سپلائی عارضی طور پر معطل کردی ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی سرکاری توانائی کمپنی گیز پروم کا کہنا تھا کہ نارڈ اسٹریم گیس سپلائی مرمتی کام کے لیے روکی گئی ہے، گیس کمپریسر یونٹ پر جمعرات سے کام شروع کر دیا گیا ہے جو تین روز جاری رہے گا،توانائی کمپنی کا کہنا تھا کہ سپلائی میں تعطل معمول کی دیکھ بھال کے لیے ضروری ہیں لیکن روس پر مغربی پابندیوں کی وجہ سے سامان کی ترسیل کی پیچیدگیوں کی وجہ سے اس میں اضافہ ہوا ہے،دوسری جانب جرمنی سمیت یورپی ممالک کا موقف ہے کہ روس توانائی ذرائع کو یورپ کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے،جرمنی کی فیڈرل نیٹ ورک ایجنسی کے سربراہ کلاس مولر نے روس کی جانب سے گیس بندش کو تکنیکی طور پر ناقابل فہم قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ تجربہ ظاہر کرتا ہے ماسکو دیکھ بھال کے نام پر سیاسی فیصلہ کررہا ہے،انہوں نے کہا کہ وہ ممکنہ بندش کیلئے پہلے سے تیار ہیں، جرمنی کے پاس گیس کا 85فیصد ذخیرہ موجود ہے، جو سردیوں میں بھی استعمال ہوسکتا ہے،کلاس مولر نے کہا کہ گیس کی بچت کر رہے ہیں، ایل این جی کے ٹرمینلز بھی آ رہے ہیں، بیلجیئم، نیدرلینڈز اور ناروے کی بدولت گیس ضروریات پوری ہو رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عراق ۔ بغداد ۔ کرفیو

عراق کے بغداد میں ایک چیک پوائنٹ پر سیکورٹی اہلکار پہرہ دے رہاہے۔(شِنہوا)

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی حکام کا ملکی تاریخ کی سب سے بڑی منشیات...

سعودی حکام نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 8ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے،بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی سیکورٹی حکام نے 4کروڑ 70لاکھ سے زائد ایمفیٹامین (نشہ آور کیمیکل)گولیاں ضبط کرکے اس کی اسمگلنگ میں ملوث 8ملزمان کو گرفتار کیا ہے،جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے ترجمان میجر محمد المجیدی کے مطابق ایمفیٹامین کی اتنی بڑی مقدار میں گولیاں آتے سے بھرے ایک کنٹینر میں لائی گئی تھیں جسے ریاض کی ڈرائی پورٹ سے کلیئر کرائے جانے کے بعد ملزمان اپنے گودام میں لے آئے تھے، سکیورٹی فورسز نے اس گودام پرچھاپا مار کارروائی کی اور آٹھ رہائشیوں کوحراست میں لے لیا ،ان میں چھ شامی اور دو پاکستانی شہری ہیں،ان کے خلاف اب قانونی چارہ جوئی کی جائے گی،جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب میں اتنی بڑی تعداد میں منشیات اسمگل کرنے کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے ، اس کی مالیت کروڑوں ریال ہے،میجر محمد المجیدی نے کہا کہ سیکیورٹی حکام اس طرح کی اسمگلنگ کی تمام کوششوں کو ناکام بنائیں گے اور منشیات کی اسمگلنگ میں حصہ لینے والے ہر شخص کو گرفتار کرکے انہیں عبرتناک سزا دی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عراق ۔ بغداد ۔ کرفیو

عراق کے بغداد میں گاڑیاں ایک چیک پوائنٹ سے گزر رہی ہیں۔(شِنہوا)

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عراق ۔ بغداد ۔ کرفیو

عراق کے بغداد میں ایک چیک پوائنٹ پر سیکورٹی اہلکار پہرہ دے رہا ہے۔(شِنہوا)

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جنوبی سوڈان ۔ جوبا ۔ متحدہ افواج ۔گریجویشن

جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں متحدہ افواج کے ارکان گریجویشن تقریب کے دوران اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جنوبی سوڈان ۔ جوبا ۔ متحدہ افواج ۔گریجویشن

جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں متحدہ افواج کے ارکان گریجویشن تقریب کے دوران پریڈ میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایران نے امریکہ کےبھٹکے ہوئے بغیر ملاح بحری...

تہران(شِنہوا)ایران کی سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی نے جہاز رانی کے راستے کو محفوظ بنانے اور حادثات سے بچاؤ کیلئے خلیج میں امریکہ کے بھٹکے ہوئے ایک بغیر ملاح بحری جہاز کو پکڑ لیاہے۔

نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نے بدھ کے روز ایک خبر میں بتایا کہ بحری جہاز جس کا اپنے کنٹرولنگ بیس سے نیوی گیشن رابطہ منقطع ہو گیا تھا کو بعد ازاں ایک امریکی جنگی جہاز کے جائےوقوعہ پر پہنچنے اور اسے حفاظتی ضوابط اور محفوظ نیوی گیشن کے عمل کے بارے میں بریفنگ دینے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق بغیر ملاح امریکی بحری جہازوں کو حال ہی میں بحرین سے ایران کے جنوبی پانیوں میں بین الاقوامی جہاز رانی کے راستوں پر "بغیر ملاح بحری جہازوں کے پروٹوکول کی تعمیل کیے بغیر" تعینات کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا نے گزشتہ روز کہا تھا کہ آئی آر جی سی نے امریکہ کے بغیر ملاح بحری جہاز کو پکڑنےکی کوشش کی لیکن امریکی بحریہ کے ایک گشتی جہاز اور ہیلی کاپٹر نے انہیں روک دیا۔

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی محققین نے سارس- کووی-2 کے انسداد کے لیے...

بیجنگ(شِنہوا)  چینی محققین نے ایک ایسا نینو میٹریل تیار کیا ہے جو ڈیلٹا اور اومیکرون سمیت کورونا وائرس سارس- کووی-2 کی دیگر اقسام کی اسپائیک پروٹین کو ختم کرکے اس وائرس کے خاتمے میں مددگار ہے۔

جریدے نیچر نینو ٹیکنالوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں کپرم، انڈیم، فاسفورس اور سلفر (سی آئی پی ایس) سے بنی ایک  انتہائی باریک دو جہتی کمپاؤنڈ نینو شیٹ کا بتایا گیا ہے جوسارس- کووی-2انفیکشن کامقابلہ کرنے والا ایک نیا ایجنٹ ہے۔

چین کی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کے ذیلی ادارے شینزین انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی اورسی اے ایس کے ذیلی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف ہائی انرجی فزکس کے نیشنل سنٹر فار نینو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سی اے ایس کے ذیلی ادارے کنمنگ انسٹی ٹیوٹ آف زوالوجی کے محققین نے نینو میٹریل  اور اس کا اینٹی وائرل میکانزم تیار کیا ہے۔

تحقیق  کے مطابق، سی آئی پی ایس نے سارس- کووی-2 کے سپائیک پروٹین ریسیپٹر بائنڈنگ ڈومین اور اس ڈیلٹا اور اومیکرون  جیسی مختلف اقسام   کے لیے انتہائی اعلیٰ اور سلیکٹیو بائنڈنگ صلاحیت  کا مظاہرہ کیا ہے۔

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا کے مغربی جاوا میں ٹریفک حادثہ ، 11...

جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے صوبہ مغربی جاوا کے قصبہ بیکاسی میں ایک ٹریفک حادثے کے دوران 11 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے ہیں جن میں متعدد بچے بھی شامل ہیں۔

جکارتہ ٹریفک پولیس کے ڈائریکٹر سینئر کمشنر لطیف عثمان نے بتایا کہ یہ واقعہ ایک پرائمری سکول کےقریب سڑک پر پیش آیا۔

پولیس اہلکار نے بتایا کہ ایک ٹرک بے قابو ہو کر بس سٹاپ سے ٹکرانے کے بعد سٹاپ کے قریب واقع بیس ٹرانسیور اسٹیشن کے کھمبے سے ٹکرا گیا، ٹکر کے باعث کھمبہ ایک کار اور 2 موٹرسائیکلوں پر جا گرا۔ پرائمری سکول کے طلباء چھٹی کے بعد بس سٹاپ پرجمع ہو رہے تھے۔

بیکاسی کے پولیس چیف کمشنر صلاح الدین نے بتایا کہ اس واقعے میں 11 افراد ہلاک اور 19دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

سرچ اینڈ ریسکیو آفس جکارتہ کے ترجمان راملی پراسیتیو نے کہا کہ ہلاک ہونیوالوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں اور تمام زخمیوں کو قریبی 2 ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 1 ارب 5 کروڑ...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں انٹرنیٹ تک رسائی رکھنے والے شہریوں کی تعداد جون میں 1 ارب 5 کروڑ تک پہنچ گئی ہے، ملک میں انٹرنیٹ تک رسائی کی کوریج کا تناسب 74.4 فیصد ہے۔

چائنہ انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر کی جانب سے چین کی انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ پر جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ انٹرنیٹ کے استعمال کا ہفتہ وار اوسط وقت 29.5 گھنٹے فی شخص رہا جن میں سے 99.6 فیصد افراد موبائل فون کے ذریعے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔

جون تک چین میں 3 کروڑ 38 لاکھ انٹرنیٹ ڈومین نام رجسٹرڈ ہوئے اور ملک بھر میں 18 لاکھ 50 ہزار سے زائد 5 جی بیس اسٹیشن قائم کیے جا چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بہتر انٹرنیٹ سروس انفراسٹرکچر کے ساتھ دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ تک رسائی کی کوریج 58.8 فیصد تک پہنچ گئی جو کہ گزشتہ دسمبر کے مقابلے میں 1.2 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ جون تک مختصر دورانیہ کی ویڈیو سروس استعمال کرنے والوں کے حجم میں سب سے زیادہ قابل ذکر اضافہ ہوااور ان کی تعداد 96 کروڑ 20 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ دسمبر کے مقابلے میں 2کروڑ 80 لاکھ زیادہ ہے۔ فوری پیغام رسانی، آن لائن نیوز اور لائیو سٹریمنگ سروسز کےصارفین کی تعداد بالترتیب 1 ارب 3 کروڑ ، 78 کروڑ 80 لاکھ اور 71 کروڑ 60 لاکھ رہی۔

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں پہلی ششماہی کے دوران 2ہزار کلومیٹر س...

بیجنگ(شِنہوا)  چین میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران  مجموعی طور پر2,043.5 کلومیٹر نئی ریلوے لائنیں استعمال میں لائی گئی ہیں۔

 چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی (چائنہ ریلوے)کی جانب سے بدھ کوجاری فنانشل اسٹیٹمنٹ میں بتایا گیا کہ اس مدت کے دوران، ملک کے ریل کارگو کا حجم  گزشتہ سال کی نسبت 5.5 فیصد اضافے سے تقریباً1ارب 95کروڑ ٹن تک پہنچ گیا۔

چائنہ  ریلوے کے مطابق پہلی ششماہی کے دوران ریلوے کے مسافردوروں کی تعداد78کروڑ70لاکھ رہی جو کوویڈ-19 کی وبا کے دوبارہ سراٹھانے کی وجہ سے 42.8 فیصد کم ہیں۔

پہلی ششماہی میں  چین-یورپ مال بردار ٹرین کے سفری دوروں کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت 2 فیصد اضافے سے7ہزار514 رہی۔ٹرینوں کے ذریعے بیس فٹ مساوی یونٹ کے7لاکھ 24ہزارکنٹینرزکی ترسیل کی گئی ، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ ہیں۔

کمپنی کے مطابق  نیو انٹرنیشنل لینڈ سی ٹریڈ کوریڈور کے ذریعے ریل کارگو کی ترسیل 33 فیصد بڑھ کر  بیس فٹ مساوی یونٹ کے 3لاکھ 79ہزارکنٹینرز تک پہنچ گئی۔

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کابل کا عالمی برادری سے افغانستان کے حوالے س...

کابل(شِنہوا) افغانستان میں طالبان کے زیرانتظام نگراں انتظامیہ نے عالمی برادری سے نئی حکومت پردباؤ نہ ڈالنے اوراس کے حوالے سے معقول پالیسی اختیار کرنے کامطالبہ کیا ہے۔امریکی افواج کے انخلا کی پہلی سالگرہ کے موقع پربدھ کو جاری انتظامیہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ انتظامیہ ایک بار پھر عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ افغانستان کے حوالے سے معقول پالیسی اختیار کرے اور ملک کی آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرے۔

بیان میں کہا گیا کہ  ہم چاہتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری افغانوں کی خواہش کا احترام کرے، افغانوں کو اپنی پسند کا اسلامی نظام رائج کرنے اور ایک آزاد قوم کے طور پر عالمی برادری کے ساتھ معمول کے اور مثبت تعلقات قائم کرنے کی اجازت دے۔ بیان میں 20 سالہ  غیر ملکی فوجی موجودگی سے متاثرہ افراد  کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں افغانستان کے وفادار لوگ قرار دیا گیا۔

امریکی زیرقیادت افواج کے انخلاء کے حوالے سے جشن کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان انتظامیہ کے قائم مقام وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند نے اس دن کو امریکی قابض افواج کے خلاف افغانوں کی فتح کا دن قراردیتے ہوئے مبارکباد دی۔

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کو اب تک کے بدترین سیلاب کا سامنا ،م...

اسلام آباد(شِنہوا)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے ، انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے زیادہ سے زیادہ تعاون کرے۔

غیرملکی میڈیا سے بات چیت میں وزیر اعظم نے کہا کہ تباہ کن سیلاب سے 1 ہزار 100 سے زائد افراد جاں بحق ، 10 لاکھ سے زائد بے گھر اور کھڑی فصلیں پانی میں بہہ گئی ہیں، بچاؤ اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ افراد کو پناہ گاہ ، خیمے ، مچھر دانیوں ، پینے کے صاف پانی اور علاج معالجے کی فراہمی کیلئے زیادہ سے زیادہ وسائل استعمال کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس مقصد کیلئے مدد کرنے پر چین اور عالمی برادری کے شکرگزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوست ممالک نے امدادی سامان بھیجنا شروع کر دیا ہے لیکن صورتحال پر قابو پانے کیلئے مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ مزید کہا کہ ملک کے بنیادی ڈھانچے کو پہنچنےوالا نقصان بہت زیادہ ہے اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی مرمت اور متاثرہ افراد کو امداد فراہم کرنے پر کم از کم 10 ارب امریکی ڈالر لاگت آئے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب نے معیشت کو بری طرح متاثر کیا جس سے قومی خزانے پر بوجھ پڑا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ پاکستان میں رواں موسم مون سون کی بارشوں کے باعث جون کے وسط سےاب تک ہونے والی اموات کی تعداد کم از کم 1 ہزار 136 ہوگئی ہے جبکہ 1 ہزار 634 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں