چین ، دارالحکومت بیجنگ کے قومی مرکز برائے پرفارمنگ آرٹ میں منعقدہ 13 ویں چائنہ فنون میلے کی افتتاحی تقریب میں فنکار اوپرا پیش کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
نان ننگ(شِنہوا) ٹیکنالوجی کی منتقلی اور تعاون کے حوالے سے 10واں چین آسیان فورم، چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خود اختیار علاقے کے دارالحکومت نان ننگ میں 15 سے 19 ستمبر تک منعقد ہوگا۔
سائنس وٹیکنالوجی کے علاقائی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، رواں سال کا فورم 16 سے 19 ستمبر تک نان ننگ میں ہونے والی 19ویں چائنہ-آسیان ایکسپو کے موقع پر آن لائن اور آف لائن منعقد کیا جائے گا جس میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور صحت کی صنعت پر توجہ مرکوز ہوگی۔
فورم کے دوران نوجوان سائنسدانوں کے پینل اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر ایک پروموشنل ایونٹ سمیت کئی ایک سرگرمیوں کا انعقاد کیاجائے گا۔2013 میں شروع ہونے والا یہ فورم چین اور آسیان ممالک کے درمیان جدید ٹیکنالوجیز میں کامیابیوں کی نمائش اور جدت کے شعبہ میں تعاون اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو فروغ دینے کا ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے۔
چین ، دارالحکومت بیجنگ کے قومی مرکز برائے پرفارمنگ آرٹ میں منعقدہ 13 ویں چائنہ فنون میلے کی افتتاحی تقریب میں فنکار اوپرا پیش کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
چین، دارالحکومت بیجنگ کے قومی مرکز برائے پرفارمنگ آرٹس میں منعقدہ 13 ویں چائنہ فنون میلے کی افتتاحی تقریب میں فنکار میوزک ڈرامے میں فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
چین، دارالحکومت بیجنگ کے قومی مرکز برائے پرفارمنگ آرٹ میں منعقدہ 13 ویں چائنہ فنون میلے کی افتتاحی تقریب میں فنکار پھنگ جو اوپرا پیش کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 2 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔
دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 60 کروڑ37 لاکھ 11 ہزار 713 ہوگئی۔
امریکہ 9 کروڑ46 لاکھ 49 ہزار 469 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ44 لاکھ 42 ہزار 507 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 47 لاکھ 64 ہزار 504 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔
برازیل میں مصدقہ کیسز کی تعداد 3 کروڑ 44 لاکھ 29 ہزار 853، جرمنی میں 3 کروڑ 22 لاکھ 18 ہزار 483، برطانیہ میں 2 کروڑ 37 لاکھ 38 ہزار 31 اور جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 34 لاکھ 17 ہزار 425 تک پہنچ گئی ہے۔
اٹلی میں 2 کروڑ 18 لاکھ 88 ہزار 255 اور روس میں 1 کروڑ 92 لاکھ 93 ہزار 663 مصدقہ کیسز ہیں۔
بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 110 کمپنیوں کا اندارج ہوا ہے جن کی مشترکہ مارکیٹ قدر تقریباً 200 ارب یوآن (تقریباً 29 ارب امریکی ڈالرز) ہے۔
نومبر 2021 میں قائم ہونے والا بیجنگ اسٹاک ایکسچینج تیزرفتارترقی کا نشان بن گیا ہے جو جدت پر مبنی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی کو تیزتر کرتا ہے۔
اس وقت اندراج شدہ 110 کمپنیوں میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کا حصہ 77 فیصد اور نجی کاروبار کا تناسب 90 فیصد ہے۔
جامعہ نان کائی میں مالیات کے پروفیسر تیان لی ہوئی نے کہا کہ چھوٹے اور بڑے ادارے اور نجی کاروباری ادارے معاشی ترقی اور روزگار کے استحکام کی اہم قوتیں ہیں۔ بیجنگ اسٹاک ایکسچینج کا قیام ان کمپنیوں کی خدمت میں سرمائے کے حصول کی صلاحیت بڑھانے میں دور رس اہمیت رکھتا ہے۔
ایکسچینج نے ابتدائی عوامی پیشکشوں کے ذریعے 23.5 ارب یوآن حاصل کئے ہیں جس کا اوسط 21 کروڑ یوآن فی ادارہ بنتا ہے۔
ایکسچینج کے ایک نگراں شخص نے بتایا کہ اگلے مرحلے میں بیجنگ اسٹاک ایکسچینج نیا تجارتی میکانزم کا نفاذ کرے گا جس میں ہر قسم کے سرمایہ کاروں کو مارکیٹ میں داخلے کی ترغیب دی جائے گی، اپنی مصنوعات کے نظام کو بہتر بنایا جاۓ گا اور مالی خطرات کی روک تھام کی کوشش کی جائے گی۔
واشنگٹن (شِنہوا) امریکی محکمہ دفاع نے فوج میں جنسی زیادتیوں بارے مالی سال 2021 کی سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنسی زیادتی اور جنسی ہراسگی مستقل اور تباہ کن مسائل رہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود 8 فیصد سے زائد خواتین اور تقریباً 1.5 فیصد مردوں نے سروے سے قبل کے برس میں کسی نہ کسی قسم کی ناپسندیدہ جنسی رابطے کا بتایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کو جنسی زیادتیوں کی مجموعی طور پر 8 ہزار 866 شکایات موصول ہوئیں جو مالی سال 2020 میں موصول 7 ہزار 816 شکایات کی نسبت 1 ہزار 50 زائد ہے۔
امریکی فوج میں جنسی زیادتیوں کی شکایات میں مالی سال 2020 کی نسبت 25.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بحریہ میں 9.2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ میرین کور اور فضائیہ میں بالترتیب 1.7 فیصد اور 2.4 فیصد اضافہ ہوا ۔
پینٹاگون نے کہا کہ وہ ضروری تبدیلیوں کے لئے اہم اقدامات کررہا ہے ۔
بیجنگ (شِںہوا) چین کے کچھ خطوں میں گرمی ، موسم گرما کی بارش اور نوول کرونا وائرس وبا کے دوبارہ پھیلاؤ کے سبب نقل وحمل کی سرگرمیوں میں کچھ حد تک بہتری ہوئی ہے۔
چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے مطابق ملک میں نقل و حمل کی منڈی پر نگاہ رکھنے والا انڈیکس اگست میں 46.3 فیصد رہا جو جولائی سے 2.3 فیصد پوائنٹس کم ہے۔
انڈیکس کی 50 سے اوپر کی ریڈنگ اضافے اور جبکہ نیچے کی ریڈنگ سکڑاؤ کو ظاہر کرتی ہے۔
اگست میں نئے آرڈرز کا ذیلی انڈیکس 46.9 فیصد رہا جو جولائی کی نسبت 3 فیصد پوائنٹس کم ہے جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ملکی پیداوار اور کھپت کی طلب بحالی میں اب بھی تیزی نہیں آئی ہے۔
کاروباری سرگرمیوں کی توقعات بارے ذیلی انڈیکس 54.2 فیصد تک پہنچ گیا جو اس جانب اشارہ کرتا ہے کہ نقل و حمل کے ادارے مستقبل میں شعبے کی ترقی بارے کافی پرامید ہیں۔
جکارتہ (شِنہوا) چین میں تیار کردہ جکارتہ بان ڈونگ تیزرفتار ریلوے (ایچ ایس آر) منصوبے کی تیز رفتار الیکٹرک مسافر ٹرین اور ایک معائنہ ٹرین چین کی چھنگ ڈاؤ بندرگاہ سے جکارتہ بندرگاہ پہنچ گئیں۔
ٹرینوں کی آمد جکارتہ - بان ڈونگ تیز رفتار ریلوے کی تعمیر میں ایک اور سنگ میل ہے، یہ پہلا موقع بھی ہے جب چین میں تیار تیزرفتار ٹرینیں کسی دوسرے ملک کو برآمد کی گئی ہیں۔
سی آر آر سی چھنگ ڈاؤ سیفانگ کمپنی لمیٹڈ کی فو شنگ بلٹ ٹرین کی جدید ٹیکنالوجی سے ڈیزائن اور تیار کردہ تیز رفتار ای ایم یو (الیکٹرک ملٹی پل یونٹس) اور سی آئی ٹی (جامع انسپکشن ٹرین) ٹرینوں کی زیادہ سے زیادہ آپریٹنگ رفتار 350 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور انہیں چینی معیارکے مطابق ڈیزائن اور تیارکیا گیا ہے۔
انہیں انڈونیشیا میں آپریٹنگ ماحول اور لائن کے حالات کے تحت ڈھالا گیا ہے۔
مزید 10 ٹرینیں 2023 کے اوئل چین سے انڈونیشیا پہنچ جائیں گی۔
چینی ٹیکنالوجی سے تعمیرکردہ جکارتہ ۔ بان ڈونگ تیز رفتار ریلوے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ اور مغربی جاوا صوبے کے صدرمقام بان ڈونگ کے درمیان سفر کو 3 گھنٹے سے کم کرکے 40 منٹ کردے گی۔
جکارتہ (شِنہوا) چین میں تیار کردہ جکارتہ بان ڈونگ تیزرفتار ریلوے (ایچ ایس آر) منصوبے کی تیز رفتار الیکٹرک مسافر ٹرین اور ایک معائنہ ٹرین چین کی چھنگ ڈاؤ بندرگاہ سے جکارتہ بندرگاہ پہنچ گئیں۔
ٹرینوں کی آمد جکارتہ - بان ڈونگ تیز رفتار ریلوے کی تعمیر میں ایک اور سنگ میل ہے، یہ پہلا موقع بھی ہے جب چین میں تیار تیزرفتار ٹرینیں کسی دوسرے ملک کو برآمد کی گئی ہیں۔
سی آر آر سی چھنگ ڈاؤ سیفانگ کمپنی لمیٹڈ کی فو شنگ بلٹ ٹرین کی جدید ٹیکنالوجی سے ڈیزائن اور تیار کردہ تیز رفتار ای ایم یو (الیکٹرک ملٹی پل یونٹس) اور سی آئی ٹی (جامع انسپکشن ٹرین) ٹرینوں کی زیادہ سے زیادہ آپریٹنگ رفتار 350 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور انہیں چینی معیارکے مطابق ڈیزائن اور تیارکیا گیا ہے۔
انہیں انڈونیشیا میں آپریٹنگ ماحول اور لائن کے حالات کے تحت ڈھالا گیا ہے۔
مزید 10 ٹرینیں 2023 کے اوئل چین سے انڈونیشیا پہنچ جائیں گی۔
چینی ٹیکنالوجی سے تعمیرکردہ جکارتہ ۔ بان ڈونگ تیز رفتار ریلوے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ اور مغربی جاوا صوبے کے صدرمقام بان ڈونگ کے درمیان سفر کو 3 گھنٹے سے کم کرکے 40 منٹ کردے گی۔
لاس اینجلس (شِںہوا) امریکی صدر جو بائیڈن کے طبی مشیرانتھونی فاؤچی نے متنبہ کیا ہے کہ امریکہ کو رواں موسم سرما میں نوول کرونا وائرس کے مسلسل کیسز کے ساتھ "بہت خراب فلو سیزن" کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ یہ انتباہ ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب وہ ملک کے متعدی امراض کے ادارے کے سب سے بڑے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔
بلوم برگ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فاؤچی نے کہا کہ جنوبی نصف کرہ ارض شمال کے مقابلے میں پہلے فلو کی شدت کا سامنا کرتا ہے اور اس بار پہلے ہی معمول سے زیادہ شدید سیزن کا سامنا کر چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو دستیابی کے وقت فلو کی ویکسین دینی چا ہئیے۔
امریکی قومی ادارہ برئے الرجی اور متعدی امراض کے ڈائریکٹر فاؤچی نے کہا کہ ہمیں اس کے لیے تیار رہنا چاہیے جس کی مجھے توقع ہے، یہ اس کا باقی حصہ ہے نوول کرونا وائرس کی نئی لہر نہیں ہے، اس لئے بہتر ہے کہ ہم توجہ دیں۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے خلاباز چھن ڈونگ اور لیو یانگ ایکسٹر اوہیکولر سرگرمیاں (ای وی اے) مکمل کرکے خلائی اسٹیشن لیب ماڈیول وین تیان واپس آگئے ہیں۔
چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی (سی ایم ایس اے) نے مشن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے بتایا کہ یہ پہلا موقع تھا جب چینی خلابازوں نے وین تیان کا ائیرلاک کیبن استعمال کیا اور اس میں انہیں چھوٹے میکینیکل بازو کی مدد بھی حاصل تھی۔
چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی کے مطابق تقریباً 6 گھنٹے کی ایکسٹرا وہیکولر سرگرمیاں انجام دینے کے بعد یہ جوڑی جمعہ کی علی الصبح 12 بجکر 33 منٹ (بیجنگ وقت) پر لیب ماڈیول واپس آئی۔
خلا اور زمین میں ہم آہنگی اور لیب ماڈیول میں خلاباز کائی شوژے کے ساتھ ہم آہنگی کے تحت اس جوڑی نے متعدد کام مکمل کئے جن میں وین تیان لیب ماڈیول کے توسیع پمپ سیٹ کی تنصیب، لیب ماڈیول کا پینورامک کیمرے کو اٹھانا اور خلائی جہاز میں آزادانہ منتقلی اور ہنگامی واپسی کی صلاحیت کی تصدیق شامل ہے۔
چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی نے بتایا کہ ایکسٹرز وہیکولرسرگرمیوں میں خلابازوں اور چھوٹے میکینیکل بازو کے درمیان تعاون کی صلاحیت کا تجربہ کیا اور وین تیان کے ائیرلاک کیبن اور ایکسٹرا وہیکولرسرگرمیوں بارے معاون آلات کے استعمال اور کارکردگی کو جانچا۔
چین نے 5 جون کو شین ژو 14 خلائی جہاز بھیجا تھا، اس میں 3 خلا باز ہیں جنہوں نے 6 ماہ خلائی اسٹیشن پر گزار کر اپنا مشن مکمل کرنا ہے۔
ینگون (شِنہوا) میانمار کی وزارت تجارت نے بتایا ہے کہ سمندری مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور اپریل سے شروع ہونے والے 2023-2022 کے مالی سال کے تقریباً 5 ماہ میں 24 کروڑ 24 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالرز سے زائد کمائے گئے ہیں۔
ینگون (شِنہوا) میانمار کی وزارت تجارت نے بتایا ہے کہ سمندری مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور اپریل سے شروع ہونے والے 2023-2022 کے مالی سال کے تقریباً 5 ماہ میں 24 کروڑ 24 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالرز سے زائد کمائے گئے ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا)چین میں رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران خدمات کی تجارت میں گزشتہ سال کی نسبت 20.7فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وزارت تجارت کی جانب سے جمعرات کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کل تجارتی مالیت 33 کھرب 90 ارب یوآن(تقریباً 4 کھرب 92 ارب 60 کروڑ امریکی ڈالر) رہی۔
خدمات کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 22.8 فیصد اضافہ کے ساتھ 16 کھرب 40 ارب یوآن اور خدمات کی درآمدات17 کھرب 50 ارب رہیں جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 18.9 فیصد زیادہ ہیں۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ضلع ہائی دیان میں طلباء آر ڈی ایف زیڈ(رین مین یونیورسٹی آف چائنہ سے منسلک ہائی سکول ) کے تجرباتی پرائمری سکول میں داخل ہو رہے ہیں۔(شِنہوا)
چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ضلع ہائی دیان میں طلباء آر ڈی ایف زیڈ(رین مین یونیورسٹی آف چائنہ سے منسلک ہائی سکول ) کے تجرباتی پرائمری سکول کے نئے سمسٹر میں اپنی پہلی کلاس میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
چین کے مشرقی شہر شنگھائی کے ضلع شوہوئی کے ایک کنڈرگارٹن میں بچے تصویریں بنا رہے ہیں۔(شِنہوا)
چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ضلع ہائی دیان میں طلباء آر ڈی ایف زیڈ(رین مین یونیورسٹی آف چائنہ سے منسلک ہائی سکول ) کے تجرباتی پرائمری سکول میں داخل ہو رہے ہیں۔(شِنہوا)
چین کے مشرقی شہر شنگھائی کے ضلع شوہوئی کے ایک کنڈرگارٹن میں بچے اپنے ہاتھ دھو رہے ہیں۔(شِنہوا)
چین کے خلاباز چھن ڈونگ اور لیو یانگ ایکسٹر اوہیکولر سرگرمیاں (ای وی اے) مکمل کرکے خلائی اسٹیشن لیب ماڈیول وین تیان واپس آگئے ہیں۔چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی (سی ایم ایس اے) نے مشن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے بتایا کہ یہ پہلا موقع تھا جب چینی خلابازوں نے وین تیان کا ائیرلاک کیبن استعمال کیا اور اس میں انہیں چھوٹے میکینیکل بازو کی مدد بھی حاصل تھی۔چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی کے مطابق تقریبا 6 گھنٹے کی ایکسٹرا وہیکولر سرگرمیاں انجام دینے کے بعد یہ جوڑی جمعہ کی علی الصبح 12 بجکر 33 منٹ(بیجنگ وقت) پر لیب ماڈیول واپس آئی۔خلا اور زمین میں ہم آہنگی اور لیب ماڈیول میں خلاباز کائی شوژے کے ساتھ ہم آہنگی کے تحت اس جوڑی نے متعدد کام مکمل کئے جن میں وین تیان لیب ماڈیول کے توسیع پمپ سیٹ کی تنصیب، لیب ماڈیول کا پینورامک کیمرے کو اٹھانا اور خلائی جہاز میں آزادانہ منتقلی اور ہنگامی واپسی کی صلاحیت کی تصدیق شامل ہے۔چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی نے بتایا کہ ایکسٹرز وہیکولرسرگرمیوں میں خلابازوں اور چھوٹے میکینیکل بازو کے درمیان تعاون کی صلاحیت کا تجربہ کیا اور وین تیان کے ائیرلاک کیبن اور ایکسٹرا وہیکولرسرگرمیوں بارے معاون آلات کے استعمال اور کارکردگی کو جانچا۔چین نے 5 جون کو شین ژو 14 خلائی جہاز بھیجا تھا، اس میں 3 خلا باز ہیں جنہوں نے 6 ماہ خلائی اسٹیشن پر گزار کر اپنا مشن مکمل کرنا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
میانمار کی وزارت تجارت نے بتایا ہے کہ سمندری مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور اپریل سے شروع ہونے والے 2023-2022 کے مالی سال کے تقریبا 5 ماہ میں 24 کروڑ 24 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالرز سے زائد کمائے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
میانمار کی وزارت تجارت نے بتایا ہے کہ سمندری مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور اپریل سے شروع ہونے والے 2023-2022 کے مالی سال کے تقریبا 5 ماہ میں 24 کروڑ 24 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالرز سے زائد کمائے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
میانمار کی وزارت تجارت نے بتایا ہے کہ سمندری مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور اپریل سے شروع ہونے والے 2023-2022 کے مالی سال کے تقریبا 5 ماہ میں 24 کروڑ 24 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالرز سے زائد کمائے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے قانون سازوں نے ٹیلی کام اور آن لائن دھوکہ دہی کی روک تھام بارے نیا قانون منظور کرلیا ہے جو یکم دسمبر 2022 سے نافذالعمل ہوگا۔قانون سازوں نے یہ منظوری 13 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے 36 ویں اجلاس میں دی۔قانون 7 باب اور 50 آرٹیکلز پر مشتمل ہے اور یہ ٹیلی کام اور آن لائن فراڈ سے نمٹنے کے لئے قانونی معاونت فراہم کرتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے قانون سازوں نے ٹیلی کام اور آن لائن دھوکہ دہی کی روک تھام بارے نیا قانون منظور کرلیا ہے جو یکم دسمبر 2022 سے نافذالعمل ہوگا۔قانون سازوں نے یہ منظوری 13 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے 36 ویں اجلاس میں دی۔قانون 7 باب اور 50 آرٹیکلز پر مشتمل ہے اور یہ ٹیلی کام اور آن لائن فراڈ سے نمٹنے کے لئے قانونی معاونت فراہم کرتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت میں ایک رہائشی علاقے میں 7فٹ لمبے اژدھے کی جھلک نے خوف اور دہشت پھیلا دی، لوگوں نے فوری طور پر محکمہ جنگلات کو اطلاع دی،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر اجمیر کے نرالا اپارٹمنٹ کے قریب سڑک پر گزشتہ شب اچانک ایک 7فٹ کا اژدھا نظر آیا جس کے بعد لوگ اسے دیکھنے کے لیے جمع ہوگئے،علاقہ مکینوں نے فوری طور پر محکمہ جنگلات کو بھی اطلاع دی، محکمہ جنگلات کے عملے نے کافی کوششوں کے بعد اژدھے کو اپنے قابو میں کیا،ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ یہ راک پائتھن کی نسل کا اژدھا ہے جو تقریبا 6سے 7فٹ لمبا ہے،اہلکاروں نے اپیل کی کہ کہیں بھی جنگلی جانور پایا جائے تو اسے خود سے ہلاک کرنے کے بجائے متعلقہ حکام کو اطلاع دی جائے، متعلقہ محکمہ انہیں پکڑ کر مناسب جگہ پر چھوڑے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب میں رینٹ اے کار سروس میں ڈیجیٹل کار رینٹ ایگریمنٹ لازمی کیے جانے کا قانون لاگو ہونے کے بعد اب تک 13 لاکھ سے زائد معاہدے ہوچکے ہیں،عرب میڈیاکے مطابق ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے رواں برس رینٹ اے کار سروس کے لیے روایتی کاغذی معاہدے کی جگہ ڈیجیٹل ایگریمنٹ کو لازمی قراردیا تھا جس کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس قانون کے لاگو ہونے کے بعد اب تک مملکت میں 13 لاکھ سے زائد ڈیجیٹل معاہدے کیے جاچکے ہیں،اس حوالے سے اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مملکت کے 83شہروں اور کمشنریوں میں 2400سے زائد رینٹ اے کارسروس ادارے رجسٹرڈ ہیں، ڈیجیٹل کار رینٹ ایگریمنٹ کا مقصد فریقین کے حقوق کا تحفظ ہے تاکہ فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے،ٹرانسپورٹ حکام کے مطابق رینٹ اے کار سروس کے شعبے میں ایک لاکھ 4ہزار مختلف انواع کی گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں، سب سے زیادہ معاہدے ریاض میں ہوئے جو 33فیصد تھے جبکہ 24فیصد مکہ ریجن اور 16فیصد مشرقی ریجن میں کیے گئے،گاڑی کرائے پر لینے کے لیے 66فیصد سعودی جبکہ 34فیصد غیرملکیوں نے ڈیجیٹل معاہدے ہیں،یکساں ڈیجیٹل ایگریمنٹ کے حوالے سے اتھارٹی کا کہنا تھا کہ اس معاہدے میں فریقین کے حقوق کی ضمانت فراہم کی جاتی ہے جس کی پابندی لازمی ہے خلاف ورزی پر قانونی چارہ جوئی کی جاتی ہے،حکام نے واضح کیا ہے کہ رینٹ اے کار سروس والے اس امر کے پابند ہیں کہ وہ اپنے صارف سے ڈیجیٹل معاہدہ کریں صارفین کو بھی چاہیے کہ وہ روایتی کاغذی معاہدے کو تسلیم نہ کریں اگررینٹ اے کار کے ادارے کی جانب سے خلاف ورزی کی جائے تو اس کی شکایت ٹول فری نمبر 19929پردرج کرائی جا سکتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کیچپ بنانے والی مشہور کمپنی ہائنز نے ایک دلچسپ قدم اٹھاتے ہوئے کیچپ کے داغ والے کپڑوں کا برانڈ شروع کر دیا ہے اور اس کی رقم غریب افراد کی مدد کے لیے خرچ کی جائے گی،کمپنی نے استعمال شدہ کپڑے فروخت کرنے والی ایک تنظیم تھریڈ اپ سے رابطہ کیا ہے اور وہاں سے بطورِ خاص کیچپ کے داغ والے کپڑے جمع کئے گئے ہیں، لیکن ان میں بھی مشہور برانڈ مثلا ری بوک، گوشی اور دیگر برانڈ کے کپڑے لئے گئے ہیں۔ کوشش کی گئی ہے کہ فیشن صنعت سے وابستہ بڑی کمپنیوں کے ایسے پرانے لباس تلاش کئے جائیں جن پر کسی جگہ کیچپ کا نشان لگا ہو،ہائنز کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہیکہ بہت کوشش کے بعد کیچپ کے داغ والے 157کپڑے ملے ہیں جن پر ہر داغ کا انداز الگ اور جدا ہے۔ ان میں بہت چھوٹے سے لے کر غیرمعمولی طور پر بڑے کپڑے شامل ہیں اور 13ستمبر کو مزید کپڑے شامل کئے جائیں گے،اگرچہ ہائنز کیچ ایپ خاص شیشے کی بوتل ذائقے اور کیچ اپ کے بہتر بہا کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہے اور اس مہم کو انہوں نے ونٹاج ڈراپ یا پرانے قطرے سے تعبیر کیا ہے،ہرلباس سے حاصل شدہ رقم غریب ملکوں میں غربت ختم کرنے میں استعمال کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران مسجد خوفناک دھماکے سے لرز اٹھی، دھماکے میں پیش امام شہید ہوگئے،افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات کے شہر گزرگاہ کی مسجد میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مسجد کے پیش امام مولوی مجیب رحمان انصاری شہید ہوگئے،دھماکے سے متعلق تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں ہوا اور کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کے بعد جاپان میں بھی شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا،جاپان میں موسلادھار بارشوں کے باعث 4لاکھ 8ہزار 933 افراد کو نقل مکانی کرنے کا کہا گیا ہے، تیز رفتار ٹرین سروس معطل کردی گئی،ملک کے مختلف حصوں بالخصوص شیزوکا صوبے میں موسلادھار بارشوں نے نظام ِ زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے،حکومت کی جا نب سے اعلان کیا گیا ہیکہ دریائوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے، جب کہ ہماماتسو شہر کے کئی علاقوں میں سڑکیں زیر آب آگئی ہیں، پانچویں درجے کی سیکیورٹی وارننگ جاری کرنے والے مقامی حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ سیلاب کے خطرے کے خلاف عمارتوں کے اونچے حصوں اور بالائی منزلوں پر جائیں،شدید بارشوں نے جاپان میں نقل و حمل کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے، متاثرہ علاقوں میں ٹرین سروع معطل کر دی گئی ہے،جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے خطرناک علاقوں کے مکینوں کو ممکنہ انخلا کے احکامات کے لیے تیار رہنے کی اپیل کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یوکرین کی ٹینس اسٹار مارتا کوسٹیوک نے یو ایس اوپن کے میچ میں بیلا روس سے تعلق رکھنے والی حریف کھلاڑی وکٹوریہ آزارینکا سے مصافحہ کرنے سے انکار کر دیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ کے بعد بیلا روس کی کھلاڑی سے ہاتھ ملانے سے انکار کرنے والی یوکرین کی ٹینس اسٹار مارتا کوسٹیوک کا کہنا تھا کہ ہاتھ ملانے کا یہ وقت مناسب نہیں ہے،مارتا کوسٹیوک کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے ہی اپنے اس عمل کے بارے میں بیلاروس کی کھلاڑی وکٹوریہ آزارینکا کو ٹیکسٹ میسج کرکے بتا دیا تھا،میڈیا رپورٹس کے مطابق مارتا کوسٹیوک کا کہنا تھا کہ ان کے اس عمل کو ہر کوئی سفارتی طور پر لے رہا ہے لیکن انکی قوم روز قتل ہو رہی ہے،دوسری جانب بیلا روس کی وکٹوریہ آزارینکا نے اس حوالے سے کہا کہ ان کے لیے یہ عمل حیران کن نہیں تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انگلینڈ نے دورہ پاکستان کے لیے 19رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا،انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کریںگے اور معین علی نائب کپتان ہوں گے،دیگر کھلاڑیوں میں ہیری بروک، جارڈن کوکس، سیم کرن، بین ڈکٹ، لیام ڈاوسن، رچرڈ گلیسن، ٹام ہیلم، ول جیکس، ڈیوڈ ملان، عادل رشید، فل سالٹ اور اولی اسٹون شامل ہیں،اس کے علاوہ ریس ٹاپلے، ڈیوڈ ولے، کرس ووکس، لیوک ووڈ اور مارک ووڈ بھی انگلش ٹیم کا حصہ ہونگے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر پنڈلی کی تکلیف سے صحتیاب ہو چکے ہیں اور وہ دورہ پاکستان کے لیے ٹیم کے ہمراہ ہوں گے، 7ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں جوز بٹلر کی دستیابی آخری مرحلے میں متوقع ہے اور اگر وہ مکمل فٹ نہیں ہوتے تو ان کی غیر موجودگی میں معین علی ٹیم کی قیادت کریں گے،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز رواں ماہ کھیلی جائے گی جس کے ابتدائی 4 میچز کراچی اور 3 میچز لاہور میں ہوں گے،اس کے علاوہ انگلش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھی 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 3ٹریول ریزرو کھلاڑیوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے، بین اسٹوکس اور جونی بئیر اسٹو اسکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ ورلڈکپ میں بھی ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی