• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

کراچی میں اورنج لائن منصوبے کا آغاز 10ستمبر...

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے اورنج لائن منصوبے کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے لیے عبدالستار اورنج لائن بی آر ٹی منصوبے کی ٹیسٹ ڈرائیو کامیابی سے ہو گئی ہے، اورنج لائن منصوبے کا باقاعدہ آغاز 10ستمبر کو ہوگا،انہوں نے کہا کہ اورنج لائن بس منصوبہ مکمل طور پر سندھ حکومت کے فنڈز سے مکمل ہوا ہے، اورنج لائن سے اورنگی، بنارس اور نارتھ ناظم آباد سمیت اطراف کے شہریوں کو محفوظ سفری سہولت میسر آسکے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جنوبی افریقہ میں دوست کو بچاتے ہوئے پاکستانی...

جنوبی افریقہ می جھگڑے کے دوران پاکستانی نوجوان خرم ریاض کو قتل کردیا گیا جس کی لاش کیپ ٹاون سے لاہور منتقل کردی گئی ہے،نجی ٹی وی کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاون میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک دکاندار اپنے ساتھی کے ہمراہ مقتول خرم کے دوست فیصل پر تشدد کر رہا تھا،خرم دوست کی جان بچانے کیلئے معاملے میں کود پڑا اور انہیں تشدد سے روکنے کی کوشش کی تاہم مشتعل افراد نے چھریوں کے وار کرکے خرم کی جان لے لی،کیپ ٹاون سے مقتول کی لاش کو لاہور منتقل کردیا گیا، میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملتان ، سات سالہ کمسن بچی زیادتی کے بعد قتل،...

ملتان کے علاقے قادرپوراں میں سات سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، 7سالہ بچی آمنہ جمعہ کی شام سے لاپتہ تھی،پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سیتل ماڑی کی حدودبستی جگووالامیں پیش آیا،آئی جی پنجاب نے ملتان میں7سالہ بچی کے مبینہ قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے،آئی جی پنجاب نے سی پی او کو ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے اسپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران خان کے جلسوں سے پی ٹی آئی کے واحد قومی...

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کے جلسوں کی وسعت سے پاکستان تحریک انصاف کے واحد قومی پارٹی ہونے کا احساس ہوتا ہے،ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے لکھا کہ وسطی اور شمالی پنجاب کے بعد آج جنوبی پنجاب عمران خان کا ہم آواز ہوگا، پھر فیصل آباد اور پھرسکھر سے سندھ عمران خان کا ہمسفر بنے گا،انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ پاکستان میں عمران خان کے علاوہ کوئی اور لیڈر اس قومی اثر و نفوذ کا حامل نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے مالیاتی اداروں...

سیلاب متاثرین کیلئے مالیاتی اداروں سے مختص کوٹہ کے مطابق مالی امداد ملنے کا امکان ہے، حکومت نے سیلاب سے نقصانات پر ابتدائی تخمینے پر مبنی رپورٹ تیار کر لی ہے، وزیرمملکت برائے خزانہ کا کہنا تھا کہ سیلاب سے نقصان کا اندازہ ایک دو روز میں مکمل کر لیا جائے گا اور مالیاتی اداروںسے امداد کیلئے درخواست کی جائے گی، سیلاب سے نقصانات پر ابتدائی تخمینے پر مبنی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے، ابتدائی تخمینے کے مطابق ملکی معیشت کو 10 ارب ڈالر سے زیادہ نقصان پہنچا ہے،وزیرمملکت برائے خزانہ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف، عالمی بنک، ایشیائی ترقیاتی بنک اور دیگر مالیاتی اداروں سے امداد لینے کا فیصلہ کیا ہے، مالیاتی اداروں کو وزارت منصوبہ بندی، وزارت خزانہ اور این ڈی ایم اے کی رپورٹ بھیجی جائے گی، سیلاب سے زراعت اور انفراسٹرکچر سمیت دیگر نقصان شامل ہیں۔ تین کروڑ 30 لاکھ سے زائد آبادی میں 10 لاکھ سے زائد مکانات کا نقصان ہوا،وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ مالیاتی اداروں سے امداد کیلئے درخواست کی جائے گی۔ سیلاب سے نقصان کا اندازہ ایک دو روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کا پہ...

نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر میں سیلاب کی صورتحال پر پہلا باضابطہ اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں وفاقی وزیر احسن اقبال، ڈی جی آئی ایس پی آر شریک ہوئے، ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر میں سیلاب کی صورتحال پر پہلا باضابطہ اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس کے دوران سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے سمیت دیگر حکام نے بھی شرکت کی،اجلاس کے دوران سیلاب کی تازہ صورتحال اور متاثرہ افراد تک رسائی کی کوششوں پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی ڈھانچے کی بحالی کیلئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیر اعظم کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی...

وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی پر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ جگہوں پر بجلی کی فراہمی یقینا ایک بہت بڑا چیلنج تھا، متعلقہ ٹیم نے دن رات محنت کر کے بجلی کی بحالی کو یقینی بنایا، ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے لکھا کہ سیلاب سے بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا میں بجلی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا، متاثرہ جگہوں پر بجلی کی فراہمی یقینا ایک بہت بڑا چیلنج تھا،انہوں نے کہا کہ میں خاص طور پر سیکریٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں کہ جنہوں نے دن رات محنت کر کے بجلی کی بحالی کو یقینی بنایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار...

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع ہیبرون شہر ایک فلسطینی نے اسرائیلی فوجی چوکی پر چاقو سے حملہ کیا جس کو اسرائیلی فوجیوں نے گولیاں مار کر شہید کر دیا، غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسر ائیلی حکام نے کہا کہ ایک چاقو سے مسلح حملہ آور فوجی چوکی کے قریب پہنچا اور ایک فوجی کو چاقو مار کر زخمی کیا جس کے بعد ایک دوسرے فوجی نے گولی چلا کر حملہ آور کو قتل کر دیاجبکہ زخمی اسرائیلی فوجی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عراقی سکیورٹی فورسز کی موصل میں کاروائی ، دا...

عراقی سیکورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے عراق کے شہر موصل کے مغرب میں واقع داعش کے ایک بڑے ٹھکانے کو تباہ کر دیا ہے،عراقی میڈیا کے مطابق پاپولر موبیلائزیشن فورسز (پی ایم ایف) نے ایک بیان میں کہا کہ ایک سیکورٹی آپریشن کی کاروائی کرتے ہوئے شہر موصل کے مغرب میں عدایہ پہاڑوں پر داعش کے قائم خفیہ ٹھکانے تبا کر دیا گیا ہے ۔ پی ایم ایف کے بیان میں کہا گیا ہے ، تباہ کئے گئے ٹھکانے میں داعش گروپ کے تکنیکی آلات، خفیہ دستاویزات اور لاجسٹک موادموجود تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جرمن ائیر لائن کے پائلٹوں کا تنخواہوں میں اض...

جرمن ائیر لائن لفتھانسا کے پائلٹوں نے تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر ہڑتال کردی جس کے باعث 8 سو سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لفتھانسا کے پائلٹوں کی یونین کا مطالبہ ہے کہ 5 ہزار پائلٹوں کی تنخواہوں میں 5فیصدسے زائد اضافہ کیا جائے،یاد رہے کہ ائیر لائن انتظامیہ اور پائلٹ یونین کے درمیان مذاکرات ہورہے تھے جو ناکام ہونے کے بعد پائلٹوں نے طیارے اڑانے سے انکار کردیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس کا جرمنی کو گیس سپلائی بند رکھنے کا فیصل...

روس کی توانائی کی بڑی کمپنی گیز پروم نے کہا ہے کہ روسی گیس پائپ لائن جس کے ذریعے جرمنی کو گیس سپلائی ہوتی ہے ، اس پر مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد ہفتہ کے روز دوبارہ کھلی جا رہی تھی لیکن گیس لیگیج کے باعث غیر معینہ مدت تک بند رکھی جائے گی۔غیر میڈیا رپورٹ کے مطابق، گیزپروم کمپنی نے کہا کہ معائنہ کے دوران اسے نورڈ اسٹریم 1 پائپ لائن پر ایک ٹربائن میں گیس کا اخراج ملا ہے جس کے باعث فیصلہ کیا گیا کہ جرمنی کر گیس سپلائی غیر معینہ مدت تک بند رکھی جائی گی ۔ جرمنی کو گیس کی سپلائی پچھلے تین دنوں سے بند ہے ۔ جرمنی کے نیٹ ورک ریگولیٹر Bundesnetzagentur نے کہاہے کہ ملک اب روسی گیس کی سپلائی بند کرنے کے لیے بہتر طور پر تیار ہے،لیکن اس نے شہریوں اور کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ استعمال میں کمی کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سابق سری لنکن صدر وطن واپس پہنچ گئے

مظاہروں اور احتجاج کے باعث ملک سے فرار ہونے والے سری لنکا کے سابق صدرگوٹابایا راجا پاکسے وطن واپس پہنچ گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کے بعد حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج اور مظاہروں کے باعث سابق صدر گوٹا بایا راجا پاکسے جولائی میں ملک سے فرار ہوگئے تھے۔سابق سری لنکن صدر عارضی ویزے پر تھائی لینڈ میں مقیم تھے اور اب واپس سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔ ائیرپورٹ پر سابق صدر سے کچھ وزرا نے ملاقات کی۔یاد رہے سری لنکا میں زرمبادلہ کی کمی کے باعث ایندھن اور غذائی اشیا کی قلت نے شدید معاشی بحران کو جنم دیا تھا اور ملک بھر میں حکومت کے خلاف شدید احتجاج اور مظاہرے کئے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سیلاب صورتحال، سوات میں راستے اب تک بحال نہ...

سوات میں سیلاب کی تباہی کے بعد راستے اب تک بحال نہ ہوسکے جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے،بحرین سے کالام کی طرف جانے والی سڑک کا کچھ حصہ سیلابی پانی میں بہہ جانے سے لوگ پریشانی کا شکار ہیں،سڑک بحال نہ ہونے کے باعث لوگ کھانے پینے کا سامان دشوار گزار راستوں سے لانے پر مجبور ہیں،سوات میں تاریخ کے بدترین سیلاب سے تباہی کے باوجود علاقے سے منتخب اراکین صوبائی و قومی اسمبلی کے موجود نہ ہونے پر مقامی لوگ سخت نالاں نظر آتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بولان میں قومی شاہراہ اور پنجرہ پل بحال نہ ہ...

بولان میں سیلاب سے متاثرہ قومی شاہراہ اور پنجرہ پل بحال نہ ہونے سے سندھ اور بلوچستان کا زمینی راستہ 9روز سے معطل ہے،سیلاب متاثرین سخت گرم موسم میں اپنے پیاروں کی میتیں اور بزرگوں کو بولان کے دشوار گزار راستوں اور بولان ندی سے گزارنے پر مجبور ہیں،شاہراہ کی بندش سے مال بردار گاڑیاں 8روز سے کھڑی ہیں جس کے باعث گاڑیوں میں موجود سبزیاں اور کھانے پینے کی دیگر اشیا خراب ہونے لگی ہیں۔ قومی شاہراہ پر پناہ لیے متاثرین نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے،ڈیرا مراد جمالی میں بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اب تک ریلیف آپریشن شروع نہیں کیا جاسکا تاہم شمالی بلوچستان میں تباہ حال سڑکوں کی عارضی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران دھمکی دے کر لوگوں کو ڈرا رہے ہیں، مصدق...

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان نام لینے کی دھمکی دے کر لوگوں کو ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان بتائیں وہ کس کا نام لیں گے؟۔مصدق ملک نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران بتائیں وہ سازش کس کو کہتے ہیں؟۔ عمران خان کہتے ہیں چھوڑوں گا نہیں، کس کو نہیں چھوڑیں گے ؟انہوں نے کہا کہ کیا آپ تیمور سلیم جھگڑا کا نام لیں گے جس سے آپ نے سازش کرائی۔ ملک کا حال سری لنکا والا ہو جاتا تو کیا آپ کامیاب ہوجاتے؟۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

منچھر جھیل میں پانی کے دباو میں مستقل اضافہ،...

سکھر بیراج سے سیلابی ریلا رات گئے کوٹری بیراج پہنچ گیا، بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، سندھ کے ضلع دادو کی منچھر جھیل میں پانی کا دباو مستقل بڑھ رہا ہے،محکمہ آب پاشی کے مطابق کوٹری بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، بیراج کے تمام پشتے محفوظ ہیں اور عملہ الرٹ ہے سیلابی ریلا ساڑھے پانچ اور چھ لاکھ کیوسک کے درمیان ہوگا،سال 2010میں کوٹری بیراج سے 9لاکھ 64ہزار کیوسک کا ریلا گزر چکا ہے، اس لیے خطرے کی کوئی بات نہیں ہے،دوسری جانب سندھ کے ضلع دادو کی منچھر جھیل میں پانی کا دباو مستقل بڑھ رہا ہے، دبا کے نتیجے میں دانستر کے دروازوں کے اوپر سے پانی اوور فلو ہو کر دانستر نہر میں داخل ہو رہا ہے،دانستر نہر کے دروازوں پر پانی کے دبا کے باعث دروازے ٹوٹنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے،اس وقت منچھر جھیل میں پانی کی سطح 122آر ایل سے زائد ہے، دانستر گیٹ کی لمبائی لوہے کی نصب شدہ چادر کے ساتھ 22فٹ ہے، جھیل کے سطح 22فٹ سے زائد ہونے کے باعث پانی گیٹ کے اوپر سے اوور فلو ہو رہا ہے،تھرپارکر کے9دیہات آفت زدہ قرار دیے گئے ہیں، گاوں دریا خان چانڈیو کی قدرتی آبی گزر گاہ اکروڈارو میں طغیانی کے باعث مختلف دیہات زیر آب آچکے ہیں،دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ کے مختلف دیہاتوں میں پانی داخل ہوگیا ہے جس کے بعد سیلاب متاثرین کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،خیبر پختونخوا میں مونڈا ہیڈورکس سیلاب میں بہہ جانے کے باعث ضلع مہمند کے مکین دریائے سوات میں کشتیوں کا پر خطر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فوادچوہدری کا ٹوئٹر اکائونٹ ہیک ہونے کے بعد...

پاکستان تحریکِ ا نصاف کے رہنما فواد چوہدری کا ٹوئٹر اکائونٹ ہیک ہونے کے بعد بحال ہوگیا ہے،سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا ٹوئٹر اکائونٹ گزشتہ رات ہیک ہو گیا تھا جس کی ہفتہ کی صبح خود سیاسی رہنما کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے،فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ کی بحالی کے بعد ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ میرا ٹوئٹر اکائونٹ ہیک ہو گیا تھا،واضح رہے کہ ٹوئٹر اکائونٹ ہیک ہونے کے دوران فواد چوہدری کے اکائونٹ سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے انتقال کی خبر شیئر کی گئی تھی جس کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر تاحال وائرل ہیں،ہیکرز نے نا صرف فواد چوہدری کے ٹوئٹر اکائونٹ سے ٹوئٹس کیں بلکہ ان کی پروفائل پکچر بھی تبدیل کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کی تصویر لگا دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف کو معلوم ہے کمزور اکثریت ہے،پیٹر...

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے پیٹرول اور بجلی مزید مہنگی ہونے جا رہی ہے، آئی ایم ایف کو معلوم ہے کمزور اکثریت ہے، وہ وقت دور نہیں جب کارخانیں اور دکانیں بند ہونگی، لوگ سڑکوں پر ہوں گے،ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ سیلاب سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بن گیا ہے،انہوں نے کہا کہ دوست ممالک سرمایہ کاری کی بات کر رہے ہیں،کیش کی نہیں، ڈالر 3روپے اور بڑھ گیا ہے، حکومت کو ممنوعہ فنڈنگ، توشہ خانہ اور توہین عدالت کیسز سے کچھ نہیں ملے گا،ان کامزید کہنا تھا کہ وزیروں کا جمعہ بازار لگا ہے،کئی وزرا کو محکمے نہیں ملے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملک بھر میں کورونا کے مزید 2مریض جاں بحق، 10...

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 2مریض انتقال کرگئے،قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ )کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید2مریضوں کا انتقال ہوگیا جبکہ 110مریضوں کی حالت نازک ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے17ہزار207ٹیسٹ کئے گئے جس میں 251افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی صارفین س...

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اس سال بجلی صارفین سے کھربوں روپے وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے،نیپرا دستاویزات میں انکشاف کیا گیا کہ 2022کے پہلے 7ماہ میں بجلی صارفین پر بھاری فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نام پر 560ارب روپے نکلوائے گئے، جنوری میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5روپے 94پیسے، فروری میں 4روپے 25پیسے فی یونٹ مہنگی ہوئی، دستاویزات کے مطابق دوماہ میں صارفین سے 150ارب روپے کی اضافی وصولیاں کی گئیں، مارچ میں بجلی 2روپے 86پیسے، اپریل میں 3روپے 99پیسے ،مئی میں 7روپے 90پیسے اور جون میں سب سے زیادہ 9روپے 89پیسے فی یونٹ مہنگی ہوئی، جولائی کیلیے بجلی 4.34روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری ہو چکی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملک میں ایک انقلاب برپا ہوتا دیکھ رہے ہیں، آ...

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز گجرات جلسہ میں سیاسی طور پر باشعور عوام کا زبردست جنون تھا،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ جلسے میں خواتین کی شرکت بے مثال تھی، ملک میں ایک انقلاب برپا ہوتا دیکھ رہے ہیں، آنے والا وقت دلچسپ ہوگا،اپنے ٹویٹ میں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جلسہ میں بھرپور شرکت پر گجرات کے عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گجرات کی 5سالوں سے ٹوٹی سڑک عمران خان کیلئے...

گجرات سروس موڑ کی ٹوٹی سڑک 5 سال میں نہ بن سکی لیکن چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لیے صرف 8 گھنٹوں میں بنا دی گئی، ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی نے وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے شہر گجرات میں جلسہ کیا جس سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی خطاب کیا تھا،جلسے میں شرکت کے لیے عمران خان کو گجرات سروس موڑ کی سڑک سے جلسہ گاہ پہنچنا تھا لیکن 5 سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک مقامی انتظامیہ کے لیے درد سر تھی،گجرات موڑ کی ٹوٹی سڑک جو 5 سالوں میں تیار نہ ہو سکی وہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جلسہ گاہ پہنچنے کے لیے صرف 8 گھنٹوں میں تیار ہو گئی،پی ٹی آئی کے جلسے سے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور ان کے صاحبزادے مونس الہی نے بھی خطاب کیا،جلسے سے خطاب کے دوران پرویز الہی نے عمران خان کو گجرات سے الیکشن لڑنے کی پیشکش کی اور کہا کہ اس وقت کالا باغ ڈیم سوائے آپ کے اور کوئی نہیں بنا سکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سیلاب متاثرین کے شناختی کارڈ کی ایکسپائری ڈی...

سیلاب متاثرین کے شناختی کارڈ کی ایکسپائری ڈیٹ میں 6 ماہ تک توسیع کردی گئی،نادرا نے سیلاب متاثرین کی سہولت کے لیے ایکسپائر ہونے والی شناختی کارڈز کو آئندہ 6 ماہ کے لیے قابل استعمال قراردے دیا۔ رعایت کا اطلاق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہوگا،کوئٹہ، لسبیلہ، کوہلو سمیت بلوچستان بھر کے شہریوں کے ایکسپائر شناختی کارڈ 31دسمبر تک قابل استعمال ر ہیں گے۔ دادو، میرپور خاص اور لاڑکانہ سمیت سکھر ریجن کے سیلاب متاثرین کو بھی یہ سہولت دی گئی ہے،نادرا نے ڈیرہ غازی خان ریجن کیلیے بھی شناختی کارڈ کی ایکسپائری ڈیٹ میں توسیع کردی ہے۔ چیئرمین نادرا کے مطابقیکم مئی سے زائدالمعیاد اور تیس نومبر تک ایکسپائر ہونے والے تمام شناختی کارڈز اکتیس دسمبر تک قابلِ استعمال رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سیلاب متاثرین کی امداد لیے فرانسیسی طیارہ اس...

فرانسیسی طیارہ اسلام آباد امدادی سامان لیکر پہنچ گیا، وزیر صحت قادر پٹیل نے فرانسیسی سفیر کا استقبال کیا، وزیر صحت قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں فرانس حکومت اور عوام کا دل سے مشکورہیں، فرانسیسی سفیر اپنے ملک جا کر امدادی سامان کے ہمراہ پاکستان تشریف لائے،انہوں نے بتایا کہ امدادی سامان میں سیلابی پانی نکالنے والے بڑ ے بڑے پمپ بھی شامل ہیں، فرانس کی جانب سے ڈاکٹرز اور ٹریننگ دینے والے ماہرین بھی ساتھ ہیں، دونوں ممالک میں سفارتی سطح پر دیرینہ تعلقات ہیں، ڈاکٹرز کی ٹیمیں اور تربیتی اسٹاف بھی امدادی سامان کے ہمراہ موجود ہیں،پورا ملک سیلاب کی زد میں ہے، سندھ اور بلوچستان میں بہت تباہی ہوئی ہے، سیلاب کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان میں صحت کا نظام شدید متاثر ہے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملتان ایئرپورٹ پر فضائی میزبان کے سامان سے پ...

ملتان ایئرپورٹ پر فضائی میزبان کے سامان سے پستول کی 8گولیاں برآمد ہوئیں۔ بعد ازاں حکام نے تحقیقات کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی،نجی ٹی وی کے مطابق ایئر ہوسٹس نجی ایئر لائن کی پرواز پی اے 812کے ذریعے دبئی جا رہی تھی، تلاشی کے دوران ان کے بیگ سے پستول کی 8 گولیاں اور ایک میگزین برآمد ہوا،ایئر ہوسٹس نے حکام کو اپنے بیان میں بتایا کہ غلطی سے گولیاں اور میگزین میرے پرس میں رہ گئیں۔ حکام نے ابتدائی تحقیقات کے بعد ایئر ہوسٹس کو جانے کی اجازت دے دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے اب تک...

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سب سے زیادہ متاثر ہوا، لوئر اور اپر دیر میں سیلاب سے 374اسکول کو نقصان پہنچا،رپورٹ کے اعدادو شمار کے مطابق سیلاب سے صوبے میں اب تک 284 افراد جاں بحق ہو چکے جن میں 138 مرد، 38 خواتین اور 108 بچے شامل ہیں۔ مختلف حادثات میں 336 افراد زخمی ہوگئے جن میں 131 مرد، 79 خواتین اور 126 بچے شامل ہیں،بارشوں اور سیلاب سے سوات میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔ سوات میں 34، ڈی آئی خان 30، مانسہرہ 22، لوئر دیر 17 اور اپر دیر میں 13، لکی مروت میں 13 اور کرک میں بھی 13 افراد جاں بحق ہوگئے،پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب سے 9 ہزار 552 مویشی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سیلاب سے صوبے میں 79 ہزار 507 گھر متاثر ہوئے ہیں۔ 46 ہزار گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے اور 32 ہزار 914 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے،خیبرپختونخوا میں سیلاب سے 374 اسکول متاثر ہوئے ہیں۔ 24 اسکول مکمل طور پر تباہ اور 350 کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ سب سے زیادہ اسکول لوئر دیر میں 170، اپر دیر میں 82، شانگلہ میں 77 اور اپر چترال میں 26 اسکول متاثر ہوئے ہیں،رپورٹ کے مطابق اپر دیر میں 18 لوئر دیر میں 5 اور اپر کوہستان میں ایک اسکول مکمل طور پر تباہ ہوا ہے،

بارشوں اور سیلاب سے ڈی آئی خان میں 6، مانسہرہ 3، کرک 2، باجوڑ، بنوں، بونیر، چارسدہ، نوشہرہ اور جنوبی وزیرستان میں بھی 1، 1 اسکول متاثر ہوئے ہیں،پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں سیلاب سے 374 دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے،ڈیرہ اسماعیل خان سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ضلع ہے جہاں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 67 ہزار 453 گھر متاثر ہوگئے ہیں۔ ڈی آئی خان میں سیلاب سے 29 ہزار 729 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں جبکہ 37 ہزار 724 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے،پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق سیلاب سے ٹانک میں 2 ہزار 400 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ ٹانک میں سیلاب سے 1156 گھر مکمل تباہ اور 1244 کو جزوی نقصان پہنچا ہے،کرک میں سیلاب سے 1614 گھر متاثر ہوئے۔ کرک میں 303 گھر مکمل تباہ اور 1311 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ لکی مروت میں سیلاب سے 1283 گھر متاثر ہوئے۔ لوئر کوہستان میں 666 اور نوشہرہ 65 متاثر ہوئے ہیں،اپر چترال میں 290 اور لوئر چترال میں 236 گھر متاثر ہوئے۔ اپر چترال میں 181 گھر مکمل تباہ اور 109 کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ لوئر چترال میں 175 گھر مکمل تباہ اور 91 کو جزوی نقصان پہنچا ہے،چارسدہ میں 960 گھر متاثر ہوئے، 160 گھر مکمل تباہ اور 800 گھروں کو جزوی نقصان پہنچ ہے۔ اپر دیر میں 944 گھر متاثر ہوئے۔ 289 گھر مکمل تباہ اور 655 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جمہوریہ چیک کی حکومت عدم اعتماد تحریک سے بچ...

پراگ(شِنہوا)وزیراعظم پیٹر فیالا کی زیرقیادت جمہوریہ چیک حکومت نے بنیادی طور پر توانائی بحران سے نمٹنے کےحوالے سے جمعہ کے روز پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں تحریک عدم اعتماد کا سامنا کیا۔

پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے مطابق نائبین کے چیمبر میں کل 184 ارکان پارلیمنٹ نے ووٹ دیا، جن میں سے 100 نے حکومت کی حمایت کی اور اپوزیشن کی جماعتوں اے این او اور فریڈم اینڈ ڈائریکٹ ڈیموکریسی(ایس پی ڈی) کے 84 ممبران نے عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیا۔ مزید 16 اراکین پارلیمنٹ نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔

حکومت کو گرانے کیلئے 200 نشستوں والے نائبین کے چیمبر میں کم از کم 101 ووٹوں کی قطعی اکثریت درکار تھی۔

جمعرات کی سہ پہر شروع ہونے والی پارلیمانی بحث 20 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔ ایک انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق سربراہ کے داخلی بدعنوانی اسکینڈل کے علاوہ، بحث میں بنیادی طور پر مہنگائی پر توجہ مرکوز رہی جس میں اپوزیشن نے ضروریات زندگی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو صحیح طریقے سے حل نہ کر پانے کو حکومت کی نااہلی کے طور پر پیش کیا۔

۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغانستان ، مسجد میں دھماکے سے معروف عالم دی...

ہرات(شِنہوا)افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات کے دارالحکومت ہرات شہر کی ایک مسجد کے باہر دھماکہ کے باعث 18افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہو گئے ہیں۔

صوبائی انتظامیہ کے ترجمان مولوی حامد اللہ متوکل نے جمعہ کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ آج ہرات شہر میں واقع مسجد"گزرگاہ" کے باہر دھماکہ کے نتیجے میں معروف عالم دین مولوی مجیب الرحمان انصاری اور ان کے بھائی حبیب الرحمان انصاری سمیت 18 افراد جاں بحق اور 23 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

ترجمان نے مزید کوئی تفصیلات فراہم کیے بغیر کہا کہ مہلک واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

دریں اثناء ہرات پولیس کے ترجمان محمود شاہ رسولی نے صحافیوں کو بتایا کہ مرحوم مولوی انصاری نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مسجد کی طرف جارہے تھے کہ ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں خودکش بمبار اور مولوی انصاری سمیت متعدد افراد موقع پر ہی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

ابھی تک کسی گروہ یا فرد نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

رسولی نے اس مہلک حملے کا الزام دشمنوں پر لگایا لیکن کسی خاص گروہ کا نام نہیں لیا۔

۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کی کوریج کے ل...

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی آئندہ ہونے والی  20ویں قومی کانگریس کی کوریج کے لیے ملکی اور غیرملکی پریس کو مدعو کیا گیا ہے۔

جمعرات کو جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان کے مطابق،کانگریس کی کوریج کے لیے درخواستیں 2 سے 16 ستمبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ ہانگ کانگ، مکاؤ، تائیوان اور بیرونی ممالک کے صحافی ویب سائٹ http://cpc20reg.zgjx.cn کے ذریعے درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

دنیا بھر میں کوویڈ-19 کے اثرات کی وجہ سے، کانگریس کی خبروں کی کوریج آن سائٹ رپورٹنگ، آن لائن ویڈیو لنکس، تحریری شکل اور دیگر طریقوں کے ساتھ  کی جائے گی۔

بیجنگ میں مقیم  چینی اور غیر ملکی صحافیوں کو آن سائٹ رپورٹنگ کے ذریعے کانگریس کی کوریج کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ  بیرون ملک مقیم صحافی  آن لائن ویڈیو لنکس یا تحریری انٹرویوز کے ذریعے کانگریس کی کوریج کرسکیں گے۔کانگریس کے دوران بیجنگ میں میڈیا سنٹر قائم کیا جائے گا جو پریس کے ارکان کو سہولت فراہم کرے گا،میڈیا سنٹر میں پریس کانفرنسز کا انعقاد اور صحافیوں کے لیے انٹرویوز کا انتظام کیا جائے گا۔ میڈیا سنٹر کے لیے ایک آفیشل ویب سائٹ اور اکاؤنٹ کے ساتھ ساتھ کلاؤڈ ٹیکنالوجی پر مبنی نیوز پلیٹ فارم بھی دستیاب ہوگا۔

۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے اعلیٰ ترین قانون ساز ادارے نے زرعی مص...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلی ترین قانون ساز ادارے،13ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے 36ویں اجلاس میں قانون سازوں نے زرعی مصنوعات کے معیار اور تحفظ سے متعلق نظرثانی قانون کی منظوری دے دی۔

 یہ نظرثانی فوڈ سیفٹی قانون کے ساتھ  اس قانون کو زیادہ ہم آہنگ بنانے کے لیے کی گئی ہے، تاکہ فوڈ سیفٹی سے متعلق تمام امور  بشمول پیداوار، پروسیسنگ اور استعمال کی مؤثر نگرانی اور قانون کے مطابق ان کو منظم کیا جا سکے۔

نظرثانی قانون میں ایسے تمام ضوابط شامل کیے گئے ہیں جن سے زرعی مصنوعات کے لیے ملک کے معیار اور حفاظتی معیارات پر پوری طرح عمل درآمد یقینی بنایاجاسکے گا۔

زرعی مصنوعات کی نقل و حمل اور ذخیرہ کرنے کے حوالے سے معیار اور حفاظت کے حوالے سے نئی شرائط بھی شامل کی گئی ہیں۔

نظرثانی شدہ قانون کے مطابق، دیہی اور زرعی امور کے انچارج سرکاری محکموں کو مارکیٹ کے نگران  اداروں کے ساتھ ہم آہنگی کو بڑھانا ہوگا تاکہ زرعی مصنوعات کے معیار اور حفاظت کو بہتر طریقے سے یقینی بنایا جا سکے۔

۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایران نے جوہری معاہدے پر امریکی ردعمل کے جوا...

تہران(شِنہوا)ایران نے ممکنہ جوہری معاہدے کے یورپی یونین کے مسودے میں اپنے نقطہ نظر پر امریکی ردعمل کے جواب دیدیے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے جمعہ کے روز بتایا کہ امریکی جواب موصول ہونے کے بعد ایرانی ماہرین کی ٹیم نے اس کا بغور جائزہ لیا اور جمعرات کی شب اس کے جوابات یورپی یونین کے رابطہ کار کے پاس جمع کرائے گئے ہیں۔

ناصر کنعانی نے بتایا کہ جمع کرایا گیا متن ایک تعمیری نقطہ نظر رکھتا ہے جس کا مقصد مذاکرات کو حتمی شکل دینا ہے۔

ایران اور امریکہ یورپی یونین کی ایک حالیہ تجویز پر بالواسطہ طور پر اپنے خیالات کا تبادلہ کر رہے ہیں جس کا مقصد مشترکہ جامع عمل منصوبہ (جے سی پی او اے) کے نام سے معروف2015ء کے جوہری معاہدے کی بحالی بارے بقایا مسائل کو حل کرنا ہے۔

۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سنکیانگ بارے نام نہاد رپورٹ اقوام متحدہ یا ب...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے سنکیانگ کے بارے میں انسانی حقوق کے ہائی کمشنر آفس(او ایچ سی ایچ آر) کی طرف سے جاری کردہ  نام نہاد جائزہ رپورٹ کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے غیر قانونی،کالعدم اور غلط معلومات پر مبنی قرار دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ نام نہاد جائزہ رپورٹ اقوام متحدہ اور نہ ہی عالمی برادری کی نمائندگی کرسکتی  ہے۔

وانگ نے روزانہ کی  نیوز بریفنگ میں بتایا کہ او ایچ سی ایچ آر کی رپورٹ بیرون ملک چین مخالف کچھ قوتوں کے شدید دباؤ کا نتیجہ ہے۔ یہ ان کی سیاسی سازش پر مبنی اور آفاقیت، معروضیت، غیر انتخابی اور غیرسیاست کاری کے اصولوں کے خلاف ہے۔

وانگ نے کہا کہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح او ایچ سی ایچ آرکا کردار  ترقی پذیر ممالک کو امریکہ اور کچھ مغربی قوتوں کی ہاں میں ہاں ملانے کے لیے اپنی لائن پر مجبور کرنے تک محدود کردیاگیا ہے۔ او ایچ سی ایچ آر اقوام متحدہ کی جانب سے کام نہیں کر رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین اپنے طریقے سے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرتا رہے گا اور دنیا میں انسانی حقوق کے لیے تعاون کو فروغ دے گا۔

۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سنکیانگ بارے نام نہاد رپورٹ اقوام متحدہ یا ب...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے سنکیانگ کے بارے میں انسانی حقوق کے ہائی کمشنر آفس(او ایچ سی ایچ آر) کی طرف سے جاری کردہ  نام نہاد جائزہ رپورٹ کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے غیر قانونی،کالعدم اور غلط معلومات پر مبنی قرار دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ نام نہاد جائزہ رپورٹ اقوام متحدہ اور نہ ہی عالمی برادری کی نمائندگی کرسکتی  ہے۔

وانگ نے روزانہ کی  نیوز بریفنگ میں بتایا کہ او ایچ سی ایچ آر کی رپورٹ بیرون ملک چین مخالف کچھ قوتوں کے شدید دباؤ کا نتیجہ ہے۔ یہ ان کی سیاسی سازش پر مبنی اور آفاقیت، معروضیت، غیر انتخابی اور غیرسیاست کاری کے اصولوں کے خلاف ہے۔

وانگ نے کہا کہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح او ایچ سی ایچ آرکا کردار  ترقی پذیر ممالک کو امریکہ اور کچھ مغربی قوتوں کی ہاں میں ہاں ملانے کے لیے اپنی لائن پر مجبور کرنے تک محدود کردیاگیا ہے۔ او ایچ سی ایچ آر اقوام متحدہ کی جانب سے کام نہیں کر رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین اپنے طریقے سے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرتا رہے گا اور دنیا میں انسانی حقوق کے لیے تعاون کو فروغ دے گا۔

۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت کا پہلا ملکی ساختہ طیارہ بردار جہاز بح...

نئی دہلی(شِنہوا) بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے جنوبی ریاست کیرالہ میں ملک کے پہلے مقامی سطح پر تیارکردہ  طیارہ بردار بحری جہاز "وکرانت" کوبحریہ کے حوالے کردیا۔بھارتی بحریہ نے ایک بیان میں کہا کہ وکرانت ملک میں بنایا گیا اب تک کا سب سے بڑا جنگی جہاز ہے، جسے بھارت کے پہلے طیارہ بردار بحری جہاز کا نام دیا گیا ہے۔

بھارتی بحریہ نے کہا کہ اسے وکرانت کی تعمیر میں 13 سال لگے، مکمل طور پر لوڈ ہونے پر اس کی نقل وحرکت کی مجموعی صلاحیت تقریباً 43ہزار ٹن ہے۔

۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغانستان ، مسجد میں دھماکے سے معروف عالم دی...

ہرات(شِنہوا)افغانستان کے مغربی شہر ہرات میں  مسجد کے باہر بم دھماکے میں ایک معروف عالم دین مولوی مجیب الرحمان انصاری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

صوبائی انتظامیہ کے ترجمان حامداللہ متوکل نے جمعہ کے روز دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اموات کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے اور ابھی تک دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

مقامی افراد کے مطابق شہر کی مسجدِ "گزرگاہ" میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے متعدد نمازی موجود تھے اس لیے اموات کی تعداد موصول اطلاعات سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

مقامی افراد کے مطابق مولوی مجیب الرحمان انصاری طالبان کی نگران انتظامیہ کے کٹر حامی تھے ۔ وہ ہمیشہ افغان عوام اور عالمی برادری سے اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ دینے کا مطالبہ کرتے تھے۔

کسی گروپ یا فرد نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی کانگریس میں ہنگامہ آرائی کے ملزم سابق...

واشنگٹن(شِنہوا) نیویارک محکمہ  پولیس کے ایک ریٹائرڈ افسرکو گزشتہ سال 6 جنوری کو کانگریس میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران قانون نافذ کرنے والے ایک افسر پر مہلک ہتھیار سے حملہ کرنے اور اس کی سرگرمیوں سے متعلقہ الزامات  کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ملزم نے اپنے اقدامات سے کانگریس کے مشترکہ اجلاس میں خلل ڈالا جو 2020 کے صدارتی انتخابات سے متعلق انتخابی ووٹوں کی جانچ اور گنتی کے لیے بلایا گیا تھا۔

نیویارک کے گاؤں فلوریڈ اکے 56 سالہ ریٹائرڈ پولیس افسر تھامس ویبسٹر کو واشنگٹن ڈی سی میں سزا سنائی گئی۔

امریکی اٹارنی میتھیو گریوز نے کہا کہ ایک سابق میرین اور ریٹائرڈ پولیس افسر کے طور پر، تھامس ویبسٹرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ایک بڑا خطرہ بن کر سامنے آئے جب ملزم اور ہجوم کے دیگر ارکان نے 6 جنوری کو کانگریس کو نشانہ بنایا۔

۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی خام مال کی صنعت میں گزشتہ دہائی کے دو...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی خام مال کی صنعت کی ویلیو ایڈڈ پیداوار میں 2012 سے 2021 تک سالانہ اوسط نمو کی شرح 4.5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی) کے عہدیدار چھن کی لونگ نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس عرصے میں، شعبے کی ویلیو ایڈڈ پیداوار 69کھرب یوآن(تقریباً10کھرب امریکی ڈالر)سے بڑھ کر107کھرب یوآن تک پہنچ گئی۔

چھن نے بتایا کیا کہ چین کی کئی اقسام کے بڑے خام مال، جیسے سٹیل، تانبا، ایلومینیم، سیمنٹ اور پلیٹ گلاس کی پیداوار کئی سالوں سے عالمی سطح پر پہلے نمبر پر ہے۔

عہدیدار نے کہا کہ نئی مواد کی صنعت کی ترقی میں تیزی آئی ہے، جس کی پیداوار 2012 میں تقریباً 10 کھرب یوآن سے بڑھ کر 2021 میں59 کھرب یوآن ہو گئی ہے۔

۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انگولا میں 160 قیراط کا ہیرا دریافت

لوانڈا(شِنہوا)انگولامیں لوکاپا ڈائمنڈ کمپنی نے 160 قیراط کا سفید ٹائپ 2 اے ہیرا دریافت کیا ہے۔

کمپنی نے جمعہ کے روز اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا کہ 160 قیراط کا ہیرا انگولا میں آج تک برآمد ہونے والا چھٹا سب سے بڑا اور آلوویئل کی کان سے برآمد ہونے والا 100 قیراط سے زیادہ وزن کا 28 واں ہیرا ہے۔

لولو انگولا میں ہیروں کی مرکزی سرزمین شمالی لوانڈا میں 3 ہزار مربع کلومیٹر پر محیط علاقہ ہے جو دارالحکومت لوانڈا سے تقریباً 630 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔

گزشتہ ایک دہائی کے دوران لوکاپا اور اس کے شراکت داروں کی کھوج سے یہ ثابت ہوا ہے کہ لولو دنیا میں سب سے زیادہ دریافت ہونیوالی آلوویئل ہیرے کی کانوں میں سے ایک ہے۔

گزشتہ جولائی میں کمپنی نے ایک 170 قیراط کا نایاب گلابی ہیرا دریافت کیا تھا جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ 300 سالوں میں آلوویئل کان کنی کے اس بلاک سے دریافت ہونیوالا سب سے بڑا ہیرا ہے۔

۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے 242 نئے کیسز...

اسلام آباد(شِنہوا)پاکستان میں گزشتہ روز نوول کرونا وائرس کے 242 نئے کیسز رپورٹ ہوئےہیں جس کے بعد ملک میں عالمی وباء کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 69 ہزار537 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت نے جمعہ کے روز بتایا کہ نئے کیسز 13 ہزار 455 نمونہ جات کی تشخیصی جانچ کے بعد سامنے آئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران نوول کرونا وائرس سے متاثرہ 449 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں صحت یاب ہونیوالے افراد کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 30 ہزار 608 ہو گئی ہے۔

وزارت نے بتایا کہ گزشتہ روز نوول کرونا وائرس کے باعث 4 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں، پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونیوالے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 586 ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں زیرعلاج 115 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سری لنکا کے سابق وزیر خزانہ کو بیرون ملک سفر...

کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کے سابق وزیرخزانہ باسل راجہ پاکسا کو سپریم کورٹ نے 15 جنوری 2023ء تک بیرون ملک کا سفر کرنے کی اجازت دیدی ہے انہوں نے ملک چھوڑنے سے روکنے کیخلاف بنیادی حقوق کے تحت درخواست دائر کر رکھی تھی۔

وکلاء کی جانب سے باسل راجا پاکسے کو علاج کیلئے امریکہ جانے کی اجازت دینے کی اپیل پر سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز ایک فیصلے میں سابق وزیرخزانہ کو آئندہ سال جنوری تک بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

سپریم کورٹ نے اس سے قبل ایک عبوری حکم جاری کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم مہندا راجہ پاکسا اور سابق وزیر خزانہ باسل راجہ پاکسا کو 5 ستمبر تک ملک چھوڑنے سے روک دیا گیا تھا۔

یہ حکم بنیادی حقوق کے تحت 2 درخواستیں دائر کیے جانے کے بعد دیا گیا ہے جس میں موجودہ حکومت کو جاری معاشی بحران کے ذمہ داروں کیخلاف تحقیقات شروع کرنے کا حکم دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

سری لنکا غیر ملکی کرنسی کی کمی کی وجہ سے اس وقت اپنے بدترین معاشی بحرانوں میں سے ایک کا سامنا کر رہا ہے جس کے باعث ایندھن، ادویات اور یہاں تک کہ اشیائے خورونوش جیسی ضروری اشیاء کی بھی کمی پیدا ہو گئی ہے۔

۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے صوبہ شان ڈونگ میں کاربن میں کمی کو فر...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی ریاستی کونسل نے ملک کے مشرقی صوبے شان ڈونگ میں ماحول دوست ، کاربن میں کمی کو فروغ دینے کیلئے گائیڈ لائن جاری کر دی ہے جس کا مقصد ترقی کے روایتی ذرائع کو اپ گریڈ کرکے نئے ترقیاتی ماڈلز کی تلاش میں صوبے کی مدد کرنا ہے۔

گائیڈ لائن کے مطابق 2027ء تک شان ڈونگ کو ماحول دوست ، کم کارکن اور تیزرفتار ترقی کا پائلٹ زون بنانے کیلئے اہم پیش رفت کی جانی چاہیے جس کیلئے کلیدی صنعتوں میں توانائی کے موثراستعمال اور کلیدی کاروباری اداروں کو قومی سطح پر سرفہرست پوزیشن پر پہنچایا جائے گا۔

گائیڈلائن میں کہا گیا کہ صوبے کے توانائی اور صنعتی ڈھانچے میں نمایاں بہتری لائی جائے گی اور 2027ء تک صنعتوں کی ڈیجیٹل تبدیلی کو جامع طور پر فروغ دیا جائیگا۔

۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ نیویارک ۔ گن فری زون

امریکہ ، نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کے نزدیک راہگیر گن فری زون کےسائن بورڈز کے سامنے سے گزر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ نیویارک ۔ گن فری زون

امریکہ ، نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کے نزدیک راہگیر گن فری زون کےسائن بورڈز کے سامنے سے گزر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ نیویارک ۔ گن فری زون

امریکہ ، نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کے نزدیک راہگیر گن فری زون کے سائن بورڈز کے سامنے سے گزر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ نیویارک ۔ گن فری زون

امریکہ ، نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کے نزدیک گن فری زون کا سائن بورڈ آویزاں ہے۔(شِنہوا)

۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ نیویارک ۔ گن فری زون

امریکہ ، نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کے نزدیک راہگیر گن فری زون کے سائن بورڈ کے سامنے سے گزر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے سینئرقانون ساز کا بیلٹ اینڈ روڈ ممالک...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے ایک سینئرقانون ساز نے بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ممالک کے درمیان روایتی چینی طب (ٹی سی ایم)کے شعبے میں  قریبی تبادلوں اور تعاون پر زور دیا۔ نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین چھن ژو نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ٹی سی ایم تبادلے اور تعاون بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی اعلیٰ معیار کی ترقی کی ایک نئی خصوصیت بن گیا ہے، جس میں بڑی صلاحیت موجود ہے۔

چھن نے ان خیالات کا اظہار ٹی سی ایم کی ترقی کے لیے پانچویں بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی افتتاحی تقریب سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے ساتھ مل کر ٹی سی ایم کے تحفظ اور جدت کو فروغ دینے،کوویڈ-19 کا مقابلہ کرنے میں اپنے کردار کو بڑھانے اور سب کے لیے  صحت کی ایک مشترکہ عالمی برادری کی تشکیل کے لیے تیار ہے۔

اس سال فورم کی میزبانی چین کی کونسل برائے فروغ غیرملکی تجارت،ٹی سی ایم کے قومی انتظامی ادارے، بیرون ممالک سے دوستی کی عوامی تنظیم اور بیجنگ کی میونسپل حکومت نے مشترکہ طور پر کی۔

۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے سینئرقانون ساز کا بیلٹ اینڈ روڈ ممالک...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے ایک سینئرقانون ساز نے بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ممالک کے درمیان روایتی چینی طب (ٹی سی ایم)کے شعبے میں  قریبی تبادلوں اور تعاون پر زور دیا۔ نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین چھن ژو نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ٹی سی ایم تبادلے اور تعاون بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی اعلیٰ معیار کی ترقی کی ایک نئی خصوصیت بن گیا ہے، جس میں بڑی صلاحیت موجود ہے۔

چھن نے ان خیالات کا اظہار ٹی سی ایم کی ترقی کے لیے پانچویں بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی افتتاحی تقریب سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے ساتھ مل کر ٹی سی ایم کے تحفظ اور جدت کو فروغ دینے،کوویڈ-19 کا مقابلہ کرنے میں اپنے کردار کو بڑھانے اور سب کے لیے  صحت کی ایک مشترکہ عالمی برادری کی تشکیل کے لیے تیار ہے۔

اس سال فورم کی میزبانی چین کی کونسل برائے فروغ غیرملکی تجارت،ٹی سی ایم کے قومی انتظامی ادارے، بیرون ممالک سے دوستی کی عوامی تنظیم اور بیجنگ کی میونسپل حکومت نے مشترکہ طور پر کی۔

۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افریقی مارکیٹ میں چینی سمارٹ فون کی مانگ میں...

نیروبی(شِنہوا)چین کی سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ٹرانسشن ہولڈنگ 2022ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران افریقی سمارٹ فون مارکیٹ میں سرفہرست ہے اور کمبائنڈ یونٹ میں اس کا حصہ 48 فیصدہے۔

عالمی تحقیقی فرم انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن(آئی ڈی سی) کی ایک نئی تحقیق کے مطابق ٹیکنو ، انفینکس اور آئی ٹیل برانڈز تیار کرنیوالی ٹرانسشن نے سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دوسرے نمبر پر آنیوالے برانڈ سام سنگ کی ترسیل میں گزشتہ سہ ماہی کی نسبت 11.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تیسرے نمبر پر آنیوالی چینی صنعت کار کمپنی شیاؤمی کا دوسری سہ ماہی کے دوران افریقی مارکیٹ میں حصہ 6.6 فیصد رہا اور گزشتہ 3 ماہ کے دوران اس کی ترسیل میں 8.3 فیصد کمی ہوئی ہے۔

آئی ڈی سی کے ایک سینئر تحقیقی تجزیہ کار جارج مبوتھیا نے بدھ کی شام شائع ہونیوالی ایک رپورٹ میں کہا کہ افریقہ کی سمارٹ فون مارکیٹ میں5 جی ڈیوائسز کی ترسیل میں 26.9 فیصد اضافہ ہوا ہے اور مجموعی مارکیٹ میں ان کا حصہ بڑھ رہا ہے کیونکہ بڑے برانڈز نے مارکیٹ میں مزید فلیگ شپ 5جی ڈیوائسز لانچ کی ہیں۔

۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افریقی مارکیٹ میں چینی سمارٹ فون کی مانگ میں...

نیروبی(شِنہوا)چین کی سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ٹرانسشن ہولڈنگ 2022ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران افریقی سمارٹ فون مارکیٹ میں سرفہرست ہے اور کمبائنڈ یونٹ میں اس کا حصہ 48 فیصدہے۔

عالمی تحقیقی فرم انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن(آئی ڈی سی) کی ایک نئی تحقیق کے مطابق ٹیکنو ، انفینکس اور آئی ٹیل برانڈز تیار کرنیوالی ٹرانسشن نے سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دوسرے نمبر پر آنیوالے برانڈ سام سنگ کی ترسیل میں گزشتہ سہ ماہی کی نسبت 11.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تیسرے نمبر پر آنیوالی چینی صنعت کار کمپنی شیاؤمی کا دوسری سہ ماہی کے دوران افریقی مارکیٹ میں حصہ 6.6 فیصد رہا اور گزشتہ 3 ماہ کے دوران اس کی ترسیل میں 8.3 فیصد کمی ہوئی ہے۔

آئی ڈی سی کے ایک سینئر تحقیقی تجزیہ کار جارج مبوتھیا نے بدھ کی شام شائع ہونیوالی ایک رپورٹ میں کہا کہ افریقہ کی سمارٹ فون مارکیٹ میں5 جی ڈیوائسز کی ترسیل میں 26.9 فیصد اضافہ ہوا ہے اور مجموعی مارکیٹ میں ان کا حصہ بڑھ رہا ہے کیونکہ بڑے برانڈز نے مارکیٹ میں مزید فلیگ شپ 5جی ڈیوائسز لانچ کی ہیں۔

۲ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں