• -, -
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کا...

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن مقبوضہ کشمیر میں بھی بھرپور طریقے سے منایا گیا،سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کو پاکستان سے شکست کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھی نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی میں پٹاخے چلائے گئے،جشن کے دوران نوجوانوں نے مقبوضہ کشمیر کے متعدد مقامات پر اللہ اکبراورپاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے، لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کی جانب سے ویڈیو کے ہمراہ ایک ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جب بھی ہندوستان کو میچ ہراتا ہے جیت کی اصل اور بے مثال خوشی مقبوضہ کشمیر میں منائی جاتی ہے،وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کشمیری ہم سے بڑے پاکستانی ہیں، جدوجہد آزادی کشمیر کو سلام،خواجہ سعد رفیق کی شیئر کی گئی ویڈیو میں کشمیریوں کو پاکستانی جھنڈے لہراتے اور پٹاخے جلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب ، محکمہ کسٹمز نے شہریوں کو5 سال پر...

سعودی عرب نے استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے سے سعودی کسٹمز نے واضح کیا ہے کہ 2017سے اوپر کی استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت ہے اور یہ گاڑیاں سعودی معیارات کے مطابق ہونی چاہئیں، کسٹمزحکام نے کہاکہ استعمال شدہ گاڑی کم از کم 5سال پرانی ہونی چاہیے جسے خلیجی ریاستوں سمیت دیگر ممالک سے درآمد کیا جاسکتا ہے،گاڑی کی قیمت کے مطابق 5فیصد کسٹم فیس اور 15فیصد ویلیو ایڈٹ ٹیکس کی ادائیگی لازمی ہے،محکمے نے واضح کیا کہ یہ ضابطہ انفرادی طور پر ذاتی استعمال کی گاڑیوں کے لیے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارتی ریاست اتر پردیش میں خاتون نے اپنی بیٹ...

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک خاتون نے اپنی بیٹی کے ساتھ مل کر شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا،واقعہ غازی آباد میں پیش آیا جہاں خاتون اپنے شوہر کے کسی غیر لڑکی کے ساتھ ناجائز تعلقات پر کافی پریشان تھی، اس نے بیٹی کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے کا پلان بنایا،پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک گاڑی میں زخمی شخص کی لاش پڑی ہے، پولیس نے فوری پہنچ کر لاش کو نکالا اور اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا،جب پولیس نے تحقیقات شروع کی تو معلوم ہوا کہ مقتول کو اس کی بیوی اور بیٹی نے قتل کیا، پولیس ٹیم جب مقتول کے گھر پہنچی تو صحن میں خون پڑا تھا، خاتون نے پولیس کے پوچھنے پر سب کچھ بتا دیا،خاتون کا کہنا تھا کہ شوہر کا کسی لڑکی کے ساتھ چکر تھا جس کی مخالفت کرنے پر وہ روزانہ مجھے مارتا پیٹتا تھا، میں نے تنگ آکر بیٹی کے ساتھ مل کر اسے قتل کر دیا،پولیس نے ماں اور اس کی بیٹی کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نیویارک میں ایک ماہ بعد پولیو کا ایک اورکیس...

امریکی ریاست نیویارک میں پولیو کا کیس اور سیوریج کے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس سامنے آنے کے بعد خوف کے سائے پھیل گئے ہیں اور مقامی آبادی میں پولیو ویکسینیشن کی اہمیت زور پکڑ گئی ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں 2013کے بعد پولیو وائرس کا شکار ایک ایسا نوجوان ہوا تھا جسے پولیو ویکسین نہیں لگائی گئی تھی،پولیو وائرس سے متاثر ہونے والا نیویارک کی راک لینڈکائونٹی کا رہائشی نوجوان پولیو ویکسین سے خائف آرتھوڈوکس یہودی کمیونٹی سے تعلق رکھتا ہے، پولیو کیس سامنے آنے کے بعد یہودی روحانی پیشوائوں نے پولیو ویکسین لگوانے پر زور دینا شروع کر دیا ہے،محکمہ صحت کے حکام بھی لوگوں کو پولیو ویکسین لگوانے پر زور دے رہے ہیں، راک لینڈ کائونٹی میں مفت پولیو ویکسین لگانے کی پیش کش کی گئی ہے،پولیو وائرس کے حوالے سے عام شہریوں میں بھی خوف پایا جاتا ہے، یاد رہے کہ امریکا میں ایک دہائی کے بعد گذشتہ ماہ کی 22تاریخ کو نیویارک میں پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بس پر فائرنگ...

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بس پر فائرنگ سے 5افراد زخمی ہو گئے،عالمی میڈیا رپورتس کے مطابق شمالی مغربی کنارے میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں افراد ہوش میں تھے اور انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسرائیلی شہر حیفہ کے رمبم اسپتال لے جایا گیا، جبکہ 3دیگر افراد شیشے کے ٹکڑوں سے زخمی ہوگئے اور بعد میں انہیں سڑک کے ذریعے شمالی اسرائیل کے ایک اور ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا،اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حملے کے شبے میں دو فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے جب کہ فائرنگ کے بعد مشتبہ افراد نے اپنی گاڑی میں فرار ہونے کی کوشش کی تھی،رپورٹس کے مطابق مشتبہ افراد کی گاڑی کو آگ لگی تھی جس کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ، جب کہ اسرائیلی میڈیا پر جاری کی گئی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ جیسے ہی مشتبہ افراد اپنی جلتی گاڑی سے اترے تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا،اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینز کا کہنا تھا کہ اسرائیلی پولیس نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں مستعدی کے ساتھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسپین،آٹو پائلٹ موڈ پر لگا نجی طیارہ بحیرہ ب...

اسپین کے شہر جیریز سے جرمنی کیلئے اڑان بھرنے والا نجی سیسنا طیارہ منزل کے اوپر سے پرواز کرتے ہوئے دگنے فاصلے کا سفر طیکرنے کے بعد سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا،طیارے میں سوار 2پائلٹس سمیت چار افراد کے ہلاک ہو جانے کا شبہ کیا جا رہا ہے،ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ڈنمارک کی فضائیہ کا کہنا ہے کہ وہ، اڑان کے دوران طیارے کے کاک پٹ میں موجود کسی کی شناخت نہیں کر سکے، سیسنا 551نجی طیارے نے یو ٹی سی وقت کے مطابق دوپہر 12بجکر 57منٹ پر اسپین کے شہر جیریز سے جرمنی کے شہر کولون کیلئے اڑان بھری،طیارہ لگ بھگ پونے تین گھنٹے فضا میں پرواز کرتے ہوئے جب اپنی منزل کولون پہنچا تو تقریبا 36ہزار فٹ کی بلندی اور 685کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر تھا، ایوی ایشن ماہرین کے مطابق طیارہ آٹو پائلٹ موڈ پر تھا،منزل کے قریب پہنچنے اور لینڈنگ کی تیاری نہ کرنے پر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے پائلٹس سے مسلسل رابطہ کیا گیا مگر ان میں سے کسی نے بھی ٹریفک کنٹرول کو جواب نہ دیا ،ایوی ایشن حکام کے مطابق پائلٹس کے ساتھ نہ جانے کیا ہوا کہ وہ طیارہ منزل پر نہیں اتار سکے اور جہاز مسلسل پرواز کرتے ہوئے جرمنی کی فضائی حدود سے بھی باہر نکل گیا اور مسلسل 4گھنٹے 50منٹ کی پرواز کے بعد لٹویا کی فضائی حدود میں بحیرہ بالٹک میں بلندی کھونے لگا،فضائی ماہرین کے مطابق سیسنا 551طیارہ آٹو پائلٹ پرواز پر اس وقت تک اڑتا رہا جب تک کہ اس کا ایندھن ختم نہیں ہوگیا،ایوی ایشن ماہرین کے مطابق یہ طیارہ لٹوین ساحل کے قریب بحیرہ بالٹک میں گر کر تباہ ہوگیا ،ائیر ٹریفک کنٹرول کے مطابق بلندی سے مسلسل نیچے آتے ہوئے 2100فٹ کی بلندی سے طیارہ سے رابطہ منقطع ہوا،طیارے میں خاتون پائلٹ اور ساتھی سمیت 4افراد سوار تھے، ائیر ٹریفک کنٹرول کے رابطہ کرنے پر ڈنمارک کی فضائیہ نے اڑان کے دوران سیسنا طیارے کا جائزہ لیا،ڈنمارک فضائیہ حکام کا کہنا تھا کہ طیارے کے کاک پٹ میں ممکنہ طور پر کوئی بھی موجود نہیں تھا اور پائلٹ سیٹ پر ایک بیگ کی موجودگی پائی گئی،سمندر کے جس مقام پر طیارہ کریش ہوا وہاں پہلے سے لٹوین بحری جہاز موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کینیڈا کے صوبے ساسکچیوان میں 13مختلف مقامات...

کینیڈا کے صوبے ساسکچیوان میں 13مختلف مقامات پر چاقو حملے میں 10افراد ہلاک ہوگئے،غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعات میں 15 زخمی بھی ہوئے،پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ان افراد کو جیمز سمتھ کری نیشن اور قریبی گائوں ویلڈن میں13مقامات پر نشانہ بنایا گیا،31سال کے ڈیمین سینڈرسن اور 30برس کے مائیلس سینڈرسن کے نام سے دو مشتبہ افراد فرار ہیں اور خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ مسلح اور خطرناک ہیں،علاقے کے رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی محفوظ مقام پر پناہ لیں کیونکہ پورے صوبے میں بڑے پیمانے پر حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے،ساسکچیوان روئل کینیڈین مانٹڈ پولیس (آر سی ایم پی)نے ٹویٹ کیا کہ محفوظ جگہ نہ چھوڑیں اور کسی کو اپنے گھر میں پناہ دیتے ہوئے احتیاط سے کام لیں،چیک پوائنٹسپر پولیس مسافروں کی شناخت کی جانچ پڑتال کر رہی ہے اور گاڑی چلانے والوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ہچ ہائیکرز (لفٹ مانگنے والوں)کو لفٹ نہ دیں،جیمز سمتھ کری نیشن میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے، یہاں ایک مقامی کمیونٹی رہتی ہے جس میں تقریبا 2000افراد شامل ہیں، یہ ویلڈن کے شمال مشرق میں ہے جہاں تقریبا 200لوگ رہائش پذیر ہیں،مانیٹوبا اور البرٹا صوبوں کے تمام موبائل فونز پر ایک خطرناک شخص کا الرٹ بھیجا گیا ہے، یہ یورپ کے تقریبا نصف سائز کا ایک بڑا علاقہ ہے،کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹوئٹر پر حملے کو خوفناک اور دل دہلا دینے والا قرار دیا ہے،انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ انھیں ان حملوں سے بہت دکھ ہوا ہے اور ان گھنائونے حملوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ایک نیوز بریفنگ میں پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ کچھ لوگ خود اپنے طور پر ہسپتال پہنچے تھے، انھوں نے ایسے افراد کو حکام سے رابطہ کرنے کی تاکید کی ہے،مشتبہ افراد کو آخری بار ریجینا کے شہریوں نے اتوار کو دوپہر کے کھانے کے وقت دیکھا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ فیشن ویک

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ چائنہ فیشن ویک ایس/ ایس 2023 میں ایک ماڈل ڈیزائنر شیاؤنگ ینگ کے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کررہی ہے۔ (شِنہوا)

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ فیشن ویک

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ چائنہ فیشن ویک ایس/ ایس 2023 میں ایک ماڈل ڈیزائنر شیاؤنگ ینگ کے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کررہی ہے۔ (شِنہوا)

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ فیشن ویک

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ چائنہ فیشن ویک ایس/ ایس 2023 میں ایک ماڈل ڈیزائنر شیاؤنگ ینگ کے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کررہی ہے۔ (شِنہوا)

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ فیشن ویک

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ چائنہ فیشن ویک ایس/ ایس 2023 میں ماڈلز، ڈیزائنر شیاؤنگ ینگ کے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغانستان، زلزلے سے 6 افراد جاں بحق، 9 زخمی

اسعدآباد، افغانستان (شِںہوا) افغانستان کے مشرقی صوبہ کنڑ میں پیر کی علی الصبح آنے والے زلزلے سے کم از کم 6 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔

قدرتی آفات کے انتظام اور انسانی امور کے صوبائی سربراہ احسان اللہ احسان نے صحافیوں کو بتایا کہ زلزلے کا جھٹکا مقامی وقت کے مطابق قبل از سحر 2 بجکر 30 منٹ پر محسوس کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ضلع نورگل کے علاقے مزار دارا میں 6 افراد جاں بحق اور دیگر 9 زخمی ہوئے۔

عہدیدار نے بتایا کہ پہاڑی صوبے میں زلزلے سے متعدد مکانات تباہ ہوگئے۔ جانی و املاک کے نقصانات بارے درست اعدادوشمار کے لئے سروے شروع کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 تھی جبکہ اس کا مرکز پڑوسی صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد شہر سے 38 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔

اس سے قبل 22 جون کو تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس میں 1 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے تھے جبکہ 3 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق مشرقی پکتیکا اور پڑوسی صوبہ خوست سے تھا۔

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت میں جنگل سے بازیاب چیتے کے ایک ماہ کے...

اندور، بھارت (شِنہوا) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سے 200 کلومیٹر کی مسافت پر اندور میں واقع کملا نہرو زولوجیکل پارک میں چیتے کے بچے سے ملیں۔ اس کی عمر ایک ماہ ہے، جنگل سے بازیاب ہونے کے بعد سے اس کی چڑیا گھر میں دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سے 200 کلومیٹر کی مسافت پر اندور میں واقع کملا نہرو زولوجیکل پارک میں جنگل سے بازیاب چیتے کے ایک ماہ کے بچے کو نگراں دودھ پلارہی ہے۔ (شِنہوا)

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سے 200 کلومیٹر کی مسافت پر اندور میں واقع کملا نہرو زولوجیکل پارک میں جنگل سے بازیاب چیتے کے ایک ماہ کے بچے کو نگراں نے اٹھارکھا ہے۔ (شِنہوا)

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سے 200 کلومیٹر کی مسافت پر اندور میں واقع کملا نہرو زولوجیکل پارک میں جنگل سے بازیاب چیتے کے ایک ماہ کے بچے کو نگراں دودھ پلارہی ہے۔ (شِنہوا)
۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پٹرول مہنگا کرنے کیخلاف درخواست پر حکومت،وزا...

لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف متفرق درخواست پر وفاقی حکومت،وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلے ہفتے جواب طلب کر لیا۔ ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے وفاقی حکومت،وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلے ہفتے جواب طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سرکاری وکیل اگلی سماعت پر پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعات میں اضافہ کا طریقہ کار پیش کریں۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے اظہر صدیق نے درخواست میں اوگرا ، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، لیکن پاکستان میں قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، جس کے لیے کابینہ سے منظوری بھی نہیں لی گئی، اور اضافے کے لیے ٹھوس وجوہات بھی بیان نہیں کی گئی، عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پشاور میں پاکستان کا پہلا ایٹموسفیرک لائڈر آ...


چین کی لانژو یونیورسٹی کے شروع کردہ ''دی بیلٹ اینڈ روڈ'' لائڈر نیٹ ورک کے تحت پاکستان میں پشاور اسٹیشن قائم کر دیا گیا ۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق پشاور سٹیشن پاکستان کا پہلا ایٹموسفیرک لائڈر آبزرویشن سٹیشن ہے جو بنیادی ڈیٹا فراہم کر کے موسم اور ماحولیاتی آفات کی پیشین گوئی اور عالمی موسمیاتی تبدیلیوں پر تحقیق کے لیے کام کرے گا، جولائی 2022 کے آخر میں لی وورین، ایک انجینئر اور لی میشی، جو دونوں لا نژو یونیورسٹی کے کالج آف ایٹموسفیرک سائنسز سے پوسٹ گریجویٹ ہیں، نے پشاور یونیورسٹی پاکستان کا دورہ کیا۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے پاکستانی ٹیم کو پشاور اسٹیشن پر رامان پولرائزیشن لیڈر، ملٹی بینڈ سن فوٹومیٹر، انٹیلیجنٹ مانیٹر کا نظام اور یو پی ایس اسٹیبلائزڈ وولٹیج سپلائی کی تنصیب اور ٹرائل رن کرنے میں مدد کی۔ اس وقت، پشاور اسٹیشن پر تمام آلات آسانی سے چلتے ہیں اور بہت سارے اہم پیرامیٹرز کو اکٹھا کرتے ہیں، جس میں ایروسول اور کلاؤڈ، اینگسٹروم ایکسپونٹ، ایروسول باؤنڈری لیئر کی اونچائی، نیز ایروسول آپٹیکل ڈیپتھ کی سپیکٹرل ڈسٹری بیوشن شامل ہیں۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق یہ انتہائی موسمی واقعات کی درست پیشین گوئی کے لیے معاون ہیں،لہذا اس کے قیام سے چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے ساتھ والے علاقوں میں فضائی آلودگی، دھول کے ایروسول، آبی بخارات اور موسمیاتی عناصر سے متعلق مشاہداتی ڈیٹا کی کمی کو نمایاں طور پر کم کیا جائے گا۔ لی وورین نے چائنہ اکنامک نیٹ کو بتایا کہ پشاور سٹیشن لانژو یونیورسٹی کے ''دی بیلٹ اینڈ روڈ'' لائڈر نیٹ ورک کے اسٹیشنوں میں سے ایک ہے۔ لی نے مزید کہا پشاور سٹیشن کے علاوہ ہم گوادر میں ایک اور سٹیشن قائم کرنے جا رہے ہیں۔ اب ہم اس کے لیے تیاری کر رہے ہیں ۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق لیڈار نیٹ ورک مشرق میں لانژو سے چین کے سنکیانگ ایغور خود مختار علاقے سے ہوتا ہو اپاکستان، تاجکستان، ایران، اسرائیل اور مغرب میں الجزائر تک چلتا ہے۔ 8,000 کلومیٹر سے زیادہ پر محیط، پوری دنیا کے خشک اور نیم خشک علاقوں میں ماحولیاتی نگرانی کے اعداد و شمار کو حاصل کرنے کے لیے زمینی بنیاد پر 14 مشاہداتی اسٹیشن قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔ لی کے مطابق لائڈر نیٹ ورک سلک روڈ اکنامک بیلٹ کے ساتھ ہے جو کہ بنجر اور نیم خشک علاقوں میں دنیا کی اہم ڈسٹ بیلٹ بھی ہے۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق سیمی ایرڈ کلائمٹ چینج کی کلیدی لیبارٹری ، وزارت تعلیم، لانژو یونیورسٹی سیبی جیان رونگ نے کہا لانژو یونیورسٹی فعال طور پر لائڈر نیٹ ورک کی تعمیر میں مصروف ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو ( بی آر آئی ) سے منسلک ممالک اور خطوں کی سروسز کے لیے شراکت داروں کے ساتھ ماحول کی ساخت پر مشترکہ نگرانی اور تحقیق کر رہی ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اب پاکستان میں بارشوں سے آنے والے سیلاب نے ملک کا ایک تہائی حصہ اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، پاکستان کی کلائمیٹ چینج کونسل کے رکن عابد قیوم سلیری کے مطابق پاکستان میں کم از کم تین دہائیوں میں سب سے زیادہ بارشیں ہوئی ہیں اور بارش اوسط سے 780 فیصد زیادہ ہو رہی ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق بارش ایشیائی موسم گرما کے مون سون کی طرف سے آتی ہے، بنیادی طور پر ایک زبردست سمندری ہوا. یہ عام طور پر ہر سال جون اور ستمبر کے درمیان اپنی سالانہ بارش کا 70ـ80 فی صد جنوبی ایشیا لاتا ہے۔ جہاں تک جاری سیلاب کا تعلق ہے بی جیان رونگ نے پاکستا ن کو مشورہ دیا کہ وہ پیشگی انتباہ اور نگرانی کو تیز کرے اور مزید پیشن گوئی اور پیشن گوئی کے طریقے حاصل کرنے کے لیے عملے کی تربیت کو مضبوط کرے۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اس کے علاوہ، بی جیان رونگ نے نشاندہی کی کہ ابتدائی انتباہ کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے، ممالک اور خطوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا صرف تعاون سے، تجزیہ اور پیشن گوئی زیادہ درست ہو سکتی ہے ۔ گوادر پرو لانژو یونیورسٹی کے پروفیسر اور چین کے خود ترقی یافتہ ملٹی بینڈ رامان فلوروسینس لیڈر کے ٹیم لیڈر ہوانگ ژونگ وے نے کہا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون ضروری ہے۔ یہ تمام بنی نوع انسان کی قسمت کے بارے میں ہے ۔ ہوانگ نے کہا کہ لانژو یونیورسٹی''دی بیلٹ اینڈ روڈ'' لائڈر نیٹ ورک کو ہنر کی تربیت، سائنسی تحقیق اور بین الاقوامی تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم بنائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں پیدواری ذرائع کے قیمتوں میں اضافہ

بیجنگ (شِںہوا) چینی حکومت کی زیرنگرانی بڑی اشیا کی قیمتوں میں رواں سال اگست کے اختتام پر اگست کے وسط کی نسبت اضافہ ہوا۔

قومی بیورو برائے شماریات کے مطابق حکومت کی زیرنگرانی 50 بڑی اشیاء میں 25 کی قیمتوں میں اضافہ اور 24 میں کمی ہوئی۔ حکومت کی زیرنگرانی ان اشیا میں  سیم لیس اسٹیل ٹیوب، گیسولین ، کوئلہ ، کھاد اور پروسیسنگ میں استعمال ہونے والی کچھ زرعی مصنوعات شامل ہیں۔

ہر 10 دن میں جاری ہونے والے یہ اعدادوشمار صوبائی سطح کے 31 علاقوں میں تقریباً 2 ہزار تھوک فروش اور تقسیم کاروں سے سروے پر مبنی ہے۔

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کینیڈا ، چاقو کے وار سے 10 افراد ہلاک ، 15 ز...

اوٹاوا (شِنہوا) کینیڈا کے شہر ساسک چیوان کے متعدد مقامات پر چاقو کے وار سے 10 افراد ہلاک اور کم از کم 15 دیگر زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وسطی کینیڈا کے صوبے میں جیمز اسمتھ کری نیشن اور ویلڈن میں 13 واقعات ہوئے ہیں اور وہ 2 مشتبہ افراد کی تلاش میں ہیں۔

پولیس نے کہا کہ ملزمان کا سراغ نہیں مل سکا، ساسک چیوان میں ہر شخص کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ حالیہ برسوں میں ہونے والے واقعات میں سب سے بڑے اور اہم واقعات ہیں۔

صوبے بھر میں چاقو زنی سے ہلاکتوں کے واقعات میں ملوث ملزمان بارے جاری کردہ انتباہ کو 2 پڑوسی صوبوں مینی ٹوبا اور البرٹا تک بڑھا دیا گیا ہے۔ پورے ساسک چیوان میں پولیس چیک پوسٹس بھی قائم کردی گئی ہیں۔

جیمز سمتھ کری نیشن ، ویلڈن سے تقریباً 25 کلومیٹر شمال مشرق اور پرنس البرٹ سے تقریباً 60 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔ جیمز سمتھ کری نیشن میں مقامی حکومت نے ہنگامی حالت نافذ کردی ہے جو 30 ستمبر کو شام 5 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق یکم اکتو بر کو صبح 4 بجے ) تک لاگو رہے گی۔

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ، سیچھوان میں 6.8 شدت کا زلزلہ

بیجنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کی کاؤنٹی لوڈنگ میں پیر کو بیجنگ وقت کے مطابق دوپہر 12 بجکر 52 منٹ پر 6.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ 

چائنہ زلزلہ نیٹ ورکس مرکز کے مطابق زلزلہ کا مرکز 16 کلومیٹر کی گہرائی میں 29.59 ڈگری شمالی عرض البلد اور 102.08 ڈگری مشرقی طول البلد میں تھا۔

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عدلیہ مخالف بیان پر عمران خان معذرت کرلیں تو...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے عدلیہ مخالف بیانات پر معافی مانگنے کے حوالے سے بات کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ عدلیہ مخالف بیان پر عمران خان معذرت کر لیں تو ان کی سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑیگا اور نہ ہی کوئی نقصان ہوگا تاہم یہ کہنے یا نہ کہنے کا فیصلہ عمران خان کے وکلا کریں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما کے مطابق پی ٹی آئی کا مقف واضح ہے کہ جو حکومت تبدیل کی گئی اس میں براہ راست پی ڈی ایم کے چند سیاستدان شامل تھے، باہر بیٹھ کر اس کی منصوبہ بندی کی گئی اور بیرونی تعلقات استعمال کیے گئے۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس میں واضح بیرونی مداخلت نظر آئی ہے، پی ٹی آئی میں بہت سے لوگوں کا یہ خیال بھی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اگر ہمارا ساتھ دیتی تو یہ تبدیلی نہ ہوتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا میں چھتری تہوار ۔ چھتری تلے روایات...

سوراکارتا ، انڈونیشیا (شِنہوا) انڈونیشیا چھتری میلہ  بادشاہت اور چھتری کے موضوع پر وسطی جاوا کے سوراکارتا کے پورہ مانگ کونیگران میں منعقد ہوا۔ میلے میں انڈونیشیا، تھائی لینڈ، بھارت اور اسپین کی روایتی چھتریاں پیش کی گئیں۔

انڈونیشیا ، وسطی جاوا کے شہر سوراکارتا کے علاقے پورہ مانگ کونیگران میں منعقدہ انڈونیشیا چھتری میلے میں ایک لڑکا روایتی چھتریوں کو دیکھ رہا ہے۔ (شِنہوا)

انڈونیشیا کے وسطی جاوا کے شہر سوراکارتا کے علاقے پورہ مانگ کونیگران میں منعقدہ انڈونیشیا چھتری میلے میں سیاحوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

انڈونیشیا کے وسطی جاوا کے شہر سوراکارتا کے علاقے پورہ مانگ کونیگران میں منعقدہ انڈونیشیا چھتری میلے میں لوگ شریک ہیں۔ (شِنہوا)

 

 

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سیاسی شعور کی حامل اقوام ہی فِکر و وجود پر پ...

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سوشل میڈیا پر فیصل آ باد جلسے کی مختصر سی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران فیصل آباد میں یہ ہمارا دوسرا جلسہ تھا، ہمارا یہ اجتماع پہلے جلسے سے بھی بڑا تھا، ماشااللہ۔ عمران خان نے مزید لکھا کہ پاکستان بدل چکا اور سیاسی طور پر کہیں آگے بڑھ چکا ہے، سیاسی شعور کی حامل اقوام ہی فِکر و وجود پر پڑی غلامی کی بیڑیاں توڑتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاک فوج کے سپاہی سے لیکر جرنیل تک ہر ایک محب...

سسابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے سپاہی سے لیکر پاک فوج کے جرنیل تک ہر ایک بہادر اور محب وطن ہے۔ عمران خان کے گزشتہ روز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ساری قوم کو نظر آرہا ہے کہ اس قوم کا فتنہ کون ہے، آج سب کو انساناور حیوان کا پتہ چل گیا ہے۔ آصف زرداری نے مزید کہا کہ عمران خان نے ملک کو کمزور کرنے کا کہیں سے ٹھیکہ لیا ہوا ہے جو ہمارے جیتے جی مکمل نہیں ہو سکتا، ہم اداروں اور جرنیلوں کو اس شخص کی ہوس کی خاطر متنازع نہیں بننے دیں گے، ہمارے ہر سپاہی سے لیکر جرنیل تک ہر ایک بہادر اور محب وطن ہے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ پوری قوم اس وقت سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے، قوم سیلاب زدگان کی مدد کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور یہ شخص جلسہ جلسہ کھیل رہا ہے، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بھی صرف وفاقی حکومت نظر آ رہی ہے، خیبرپختونخوا اور پنجاب کی صوبائی حکومتیں صرف جلسوں کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز ک...

بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 5 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 60 کروڑ43 لاکھ 90 ہزار 381 ہوگئی۔

امریکہ 9 کروڑ47 لاکھ  48 ہزار 404 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ44 لاکھ 62 ہزار 445 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 47 لاکھ  80 ہزار 903 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔

برازیل میں مصدقہ کیسز کی تعداد 3 کروڑ 44 لاکھ  56 ہزار 145 جرمنی میں 3 کروڑ 22 لاکھ 47 ہزار 828، برطانیہ میں 2 کروڑ 37 لاکھ 38 ہزار 76 اور جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 36 لاکھ 6 ہزار 740 تک پہنچ گئی ہے۔

اٹلی میں 2 کروڑ 19 لاکھ 38 ہزار 269 اور جاپان میں 1 کروڑ 94 لاکھ 60 ہزار 588 مصدقہ کیسز ہیں۔

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نائجیریا، عمارت گرنے سے کم از کم 6 افراد پھن...

لاگوس (شِنہوا) نائیجریا کے ایک اقتصادی مرکز میں ایک زیرتعمیرعمارت گرنے سے کم سے کم 6 افراد پھنس گئے۔

قومی ہنگامی انتظامات ایجنسی کے شمال مغربی خطے میں زونل رابطہ کار ابراہیم فرین لوئے نے شِنہوا کو ٹیلی فون پر بتایا کہ لاگوس کی اوبا ادویو انیرو سڑک پر ایک زیرتعمیر عمارت مقامی وقت کے مطابق اتوار کے روز قبل از سحر 3 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بجے) گری جس میں کم سے کم 6 افراد پھنس گئے۔

فرین لوئے نے مزید بتایا کہ تلاش اوربچاؤ کا ہنگامی کام جاری ہے۔ عمارت گرنے کی وجہ کا فی الحال علم نہیں ہوسکا ، تا ہم اس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

نائجیریا میں عمارتوں کے گرنے کے واقعات عام ہیں، اورمقامی ماہرین اس کی وجہ بوسیدہ ڈھانچے، عمارتوں کی منصوبہ بندی اور ضابطوں پر عمل نہ ہونا اور تعمیرات میں غیرمعیاری مواد کے استعمال کو قرار دیتے ہیں۔

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چائنہ کنسٹرکشن بینک کا جاری کردہ قرضہ پہلی ش...

بیجنگ (شِنہوا) ملک کے بڑے سرکاری تجارتی بینکوں میں سے ایک چائنہ کنسٹرکشن بینک کے رواں سال کی پہلی ششماہی میں نئے جاری کردہ قرضے 15.8 کھرب یوآن (تقریباً 229 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئے۔

بینک کی ششماہی رپورٹ کے مطابق ابتدائی 6 ماہ میں اہم شعبوں اور چینی معیشت کے کمزورحصوں کے درمیان مالی تعاون کو مستحکم کیا گیا۔ زیادہ تر نیا قرض بنیادی ڈھانچے، تھوک، خوردہ اور مینوفیکچرنگ شعبے کو دیا گیا ہے۔

بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں آسانی کے لئے دیا گیا بقایا قرض جون کے اختتام تک 54.7 کھرب یوآن تھا جو 2021 کے اختتام کی نسبت 8.02 فیصد زائد ہے۔

رپورٹ کے مطابق اشیا سازی شعبے میں درمیانے اور طویل مدتی قرض کا توازن 835.93 یوآن ہوگیا جو 2021 اختتام کے مقابلے میں 24.44 فیصد زیادہ ہے جبکہ اسٹریٹجک ابھرتی ہوئی صنعتوں کا بقایا قرض 26.66 فیصد اضافے کے بعد 11.7 کھرب یوآن رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بینک کے اثاثوں کے معیار میں بہتری آئی ہے ،جون کے اختتام تک بینک کا غیر فعال قرض تناسب 2021 کے اختتام کے مقابلے میں 0.02 فیصد پوا ئنٹس گر کر 1.4 فیصد رہا۔

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیر اعظم کا قمبر شہداد کوٹ کا دورہ،سیلاب مت...

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلابی صورتحال میں کام کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور وزیر اعلی سندھ کی قیادت میں ٹیم اچھا کام کررہی ہے۔ پیر کو وزیر اعظم شہباز شریف کو قمبر شہداد کوٹ آمد پر سیلاب سے تباہ کاریوں پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف کو امدادی کاموں سے بھی آگاہ کیاگیا۔وزیر اعظم نے قمبر بائی پاس کے مقام پر ریلیف کیمپ کا دورہ کیااور سہولیات کا جائزہ لیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور وزیرا علی سندھ بھی وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعلی سندھ نے بتایا کہ بارش کا پانی قمبر کے علاقوں سے گزر کر آبادی کو متاثر کرتاہے ،2010میں بھی یہاں پانی آیا۔قمبر شہداد کوٹ میں سیلابی پانی کے باعث کچے کا کوئی مکان نہیں بچ پایا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلابی صورتحال میں کام کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔آپ لوگ محنت کررہے ہیں اچھا لگا۔بلاول بھٹو اور وزیر اعلی سندھ کی قیادت میں ٹیم اچھا کام کررہی ہے۔

حکام نے وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا کہ بلوچستان کا پانی بھی قمبر شہداد کوٹ سے گزرتاہوا جاتاہے۔قمبر شہداد کوٹ میں سیلابی پانی سے فصلیں مکمل تباہ ہوچکیں،بند میں کٹ لگا نے سے پانی نکل کر آبادی کی طرف آتاہے۔ بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ بند میں کٹ لگا کر پانی کو گزرنے کے لیے مناسب راستہ دینے کی ضرورت ہے۔ منچھر جھیل میں پانی کی سطح کم کرنے کے لیے مناسب مقام پر بند کو توڑا گیا۔منچھر جھیل میں پانی کی سطح میں اضافہ ہورہاہے۔ وزیراعظم نے حکام سے استفسار کیا کہ سیلابی پانی کو کب تک نکالا جاسکتاہے؟ حکام نے بتایا کہ سیلابی پانی زیادہ ہے ،کام کررہیہیں،حتمی وقت نہیں بتایا جاسکتا۔ اس پر وزیرا عظم نے کہا وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ سے بات کریں گے۔ وزیر اعظم نے وبائی امراض سے متعلق بھی معلومات لیں ۔ حکام نے بتایا کہ میڈیکل کیمپوں میں علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ سیلابی پانی کی وجہ سے بعض مقامات پر پہنچنا ممکن ہی نہیں۔ زیادہ متاثرہ علاقوں میں بوٹس کے ذریعے پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔ پانی ذخیرہ کرنے کے لیے چھوٹے ڈیموں کی ضرورت ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی شمسی توانائی سے چلنے والی، خلا کے قری...

بیجنگ (شِںہوا) چین میں تیار کردہ کیو ایم ایکس 50 نے چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے یولین میں اپنی پہلی کامیاب پرواز کی۔ یہ شمسی توانائی سے چلنے والی بغیر انسان بردارفضائی گاڑی (یو اے وی ) ہے۔

ملک کے سب سے بڑے طیارہ ساز ادارے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی) نے اتوار کے روز بتا یا کہ  کیوایم ایکس 50 نے شام 5 بجکر 50 منٹ پر اڑان بھری اور 26 منٹ کی پرواز کے بعد کامیاب لینڈنگ کی۔

ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ کے مطا بق کیو ایم ایکس 50 کو اے وی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ فرسٹ ائیرکرافٹ انسٹی ٹیوٹ نے تیار کیا ہے اور پہلی کامیاب پرواز کے بعد طیارے کا نظام اچھی حالت میں ہے۔

چینی طیارہ ساز کمپنی کے مطابق یہ پہلا بہت اونچائی والا کم رفتار یواے وی ہے جس کی ہائی ایسپکٹ ریشو انتہائی زیاد ہے۔ یہ پہلا بڑا یواے وی ماڈل ہے جس میں جڑواں فیوزیلج کنفیگریشن ہے اور پہلا بڑا آل الیکٹرک یواے ای پلیٹ فارم ہے جو مکمل طور پر شمسی توانائی سے چلتا ہے اور یہ ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ کا تیار کردہ ہے۔

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، لاجسٹک سیکٹر کی 2022 کے پہلے سات ماہ کے...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے لاجسٹک سیکٹر نے 2022 کے پہلے سات مہینوں میں مسلسل ترقی کی  ہے۔  چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹک اینڈ پرچیزنگ نے ایک رپورٹ میں کہا کہ جنوری سے جولائی کے عرصے میں سوشل لاجسٹکس گزشتہ سال کی نسبت 3.1 فیصد بڑھ کر تقریباً 1900 کھرب یوآن (تقریباً 275کھرب70ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔  صنعتی مصنوعات کی لاجسٹکس پہلے سات مہینوں کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 3.5 فیصد بڑھی، جو کہ پہلی ششماہی کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

اس عرصے کے دوران لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی گزشتہ سال کی نسبت 6 فیصد  بڑھ کر 72 کھرب یوآن ہو گئی۔

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز ک...

بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 4 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 60 کروڑ40 لاکھ 11 ہزار 493 ہوگئی۔

امریکہ 9 کروڑ47 لاکھ  42 ہزار 293 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ44 لاکھ 49 ہزار 726 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 47 لاکھ  80 ہزار 903 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔

برازیل میں مصدقہ کیسزکی تعداد 3 کروڑ 44 لاکھ  56 ہزار 145 ،جرمنی میں 3 کروڑ 22 لاکھ 47 ہزار 828، برطانیہ میں 2 کروڑ 37 لاکھ 38 ہزار 76 اور جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 35 لاکھ 69 ہزار 192 تک پہنچ گئی ہے۔

اٹلی میں 2 کروڑ 19 لاکھ 25 ہزار 73 اور روس میں 1 کروڑ 93 لاکھ 94 ہزار 864 مصدقہ کیسز ہیں۔

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ائیر چائنہ، رولز رائس کا بیجنگ میں مشترکہ من...

بیجنگ(شِنہوا)ایئر چائنہ اور برطانوی انجینئرنگ کمپنی رولز رائس نے اعلان کیا  ہےکہ وہ بیجنگ میں جاری 2022 چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز میں انجن کی بحالی، مرمت اور اوور ہال (ایم آراو) کے ایک نئے مشترکہ منصوبے میں داخل ہو رہے ہیں۔  نیا جوائنٹ وینچر، بیجنگ ایرو انجن سروسز کمپنی لمیٹڈ (بی اے ای ایس ایل)،رولز رائس ٹرینٹ700،ٹرینٹ ایکس ڈبلیو بی-84 اور ٹرینٹ1000 ایرو انجنز پر ایم آر او سپورٹ فراہم کرے گا۔ ایئر چائنہ کے پاس اس وقت تینوں قسم کے انجن موجود ہیں۔  ایئر چائنہ اور رولز رائس کے پاس مشترکہ منصوبے میں تقریباً 2ارب61کروڑ یوآن (تقریباً 37کروڑ82 لاکھ امریکی ڈالر) کے 50 فیصد شیئرز ہیں۔ 

2030  کی دہا ئی میں متو قع طور پر حاصل ہو نے والی پو ری صلا حیت کے ساتھ بیجنگ ایرو انجن سروسز کمپنی لمیٹڈ ہر سال دکا نوں پر 250 دوروں کی حما یت کر سکتی ہے ، یہ سہو لت ائیر چا ئنہ  اور دیگر ایئر لا ئن صارفین کو ایم آر او خد مات پیش کر ے گی۔ 

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی صوبہ جیانگ سومیں 2022 کے پہلے 7 ماہ کے...

نانجنگ(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو میں نئی انرجی وہیکل (این ای وی) کی پیداوار نے رواں سال کے پہلے سات مہینوں کے دوران ریکارڈ بلندی پر پہنچ کر گزشتہ سال اقتصادی پاور ہاؤس کی کل این ای وی پیداوار کو پیچھے چھوڑ دیا۔

صوبائی محکمہ صنعت اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق جیانگ سو کی اپنی گاڑیوں کی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت جنوری سے جولائی تک 26.1 فیصد اضافہ ہوا، جس سے یہ تعداد 7لاکھ97 ہزار تک  ہوگئی، جس میں 2لاکھ 89ہزار این ای ویز کی پیداوار شامل ہے، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں گزشتہ سال کی نسبت 1.8 گنا زیادہ ہے۔

محکمہ نے کہا کہ رواں سال کے آغاز سے، تمام سطحوں پر حکومتوں اور جیانگ سو میں آٹو انڈسٹری کے اداروں نے  وبا کا مقابلہ کرتے ہوئے پیداوار کو یقینی بنانے کے لیے پہل کی، جس سے این ای وی صنعت کو تیزی سے ترقی کرنے میں مدد ملی ہے۔

بجلی اور توانائی ذخیرہ کرنے والی بیٹری کی صنعتوں میں صوبے کے 163 کلیدی اداروں نے 2022 کی پہلی ششماہی میں 120 ارب یوآن (تقریباً 17ارب40کروڑ امریکی ڈالر) کی کل پیداوار کی مالیت کی اطلاع دی، جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 84.6 فیصد کا اضافہ اورچین کے کل کا 38.8 فیصد ہے۔

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جاپان، اختتام ہفتہ طاقتور طوفان اوکی ناوا جز...

ٹوکیو (شِنہوا) طاقتورطوفان ہننام نور جاپان کے جنوبی پریفیکچر اوکی ناوا سے ٹکراگیا جس سے 3 بلدیاتی علاقوں کے رہائشیوں کو انخلا کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

ہفتے کی شام تک اوکی ناوا پریفیکچر کے میاکوجیما اور اشیگاکی میں 3 ہزار سے زائد گھروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ ناہا میں ایک خاتون معمولی زخمی ہوئی ۔ یہ سیزن کا 11 واں طوفان تھا۔

اوکی ناوا پریفیکچر کے 3 بلدیاتی علاقوں میاکوجیما، اشیگاکی اور تاکی تومی نے ہفتے کو تمام رہائشیوں کو نکلنے کا حکم دیا تھا ۔ جاپان کے موسمیاتی ادارے (جے ایم اے) نے جاپان کے جنوبی ترین پریفیکچر میں تیز ہوا اور اونچی لہروں کا انتباہ جاری کیا ہے۔

ہفتہ کی شام 6 بجے تک  ہننام نور اشیگاکی جزیرے سے تقریباً 80 کلومیٹر جنوب مشرق سے 15 کلومیٹرز فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال کی سمت بڑھ رہا تھا۔ اس پر 955 ہیکٹو پاسکل کا مرکزی دباؤ تھا اس کے مرکز کے قریب زیادہ سے زیادہ مسلسل ہوا 40 میٹر فی سیکنڈ اور زیادہ سے زیادہ فوری جھونکے 60 میٹر فی سیکنڈ تھے۔

جے ایم اے نے متنبہ کیا ہے کہ طوفان اپنے راستے سے کافی دور غیر مستحکم موسمیاتی حالات کا سبب بنے گا اور یہ مشرق سے مغربی جاپان تک گرم مرطوب ہوا لائے گا۔

ادارے نے جاپان کے بڑے حصے میں پیر تک موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی ہے ،ساتھ ہی لینڈ سلا ئیڈ، سیلاب اور دریاؤں میں سطح بلند ہونے کا انتباہ جاری کیا ہے۔

جے ایم اے کے مطابق طوفان اتوار سے پیر تک شمال کی سمت میں بحیرہ مشرقی چین میں منتقل ہونے اور منگل کو ملک کے جنوب مغربی خطے کیوشو خطے پہنچنے کا امکان ہے۔

چین نے ہفتے کو سیلاب اور طوفان پر کنٹرول بارے ہنگامی ردعمل کے درجے کو بڑھا کر 3 کردیا ہے کیونکہ ہننام نور ملک کے مشرقی ساحلی علاقوں کے قریب پہنچ گیا ہے اور بڑے طوفان کے شکل میں ٹکرانے کی سمت بڑھ رہا ہے ۔

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چائنہ ریلوے تھرمل کوئلے کی نقل و حمل کو یقین...

بیجنگ(شِنہوا)چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ (چائنہ ریلوے) چین میں وقتاً فو قتاً کوویڈ-19 کی بحالی اور حالیہ بلند درجہ حرارت کے درمیان ہموار تھرمل کوئلے کی نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔   کمپنی نے کہا کہ 20 جون سے 31 اگست تک، چین کے ریلوے نیٹ ورک نے بجلی کی پیداوار کے لیے استعمال ہونے والے کوئلے کی 32کروڑ ٹن نقل و حمل کی، جو کہ سالانہ 30 فیصد اضافہ ہے۔   دریں اثنا، 31 اگست تک 363 پاور سپلائی پلانٹس میں 6کروڑ34لاکھ10ہزار ٹن تھرمل کوئلہ ذخیرہ کیا گیا جو 25 دنوں تک بجلی کی پیداوار کو یقینی بنا سکتا ہے۔  اس نے کہا کہ کمپنی کوئلے کی ہموار نقل و حمل کو یقینی بنا کر وبائی امراض پر قابو پانے میں تعاون جاری رکھے گی، کلیدی علاقوں اور پاور پلانٹس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مزید کوششوں کا وعدہ کرتی ہے۔ 

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نتیجہ جو بھی ہوانسان کو اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ...

اداکار و گلوکار عاصم اظہر نے بھارتی شائقین کرکٹ کو کامیابی پر عاجزی کا مظاہرہ کرنے کا پیغام دیا ہے۔ گلوکار نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کے خلاف میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر قومی کرکٹ ٹیم کی تعریف کی ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہماری نوجوان ٹیم نے کیا زبردست کرکٹ کھیلی، بھارت کے برتری حاصل کرنے کے بعد ہمارے بولرز کی میچ میں کیاشاندار واپسی ہوئی۔ انہوں نے لکھا کہ اس طرح کے ہائی پریشر گیم میں 180سے زائد رنز کا ہدف حاصل کرنا ہمیشہ ہی ایک چیلنج ہوتا ہے چاہے پچ جیسی بھی ہو۔ انہوں نے مزید لکھا کہ بس اسی لیے کہتے ہیں کہ نتیجہ چاہے کچھ بھی ہو انسان کو اعلی ظرفی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تجارتی خدمات میں تیزرفتار اضافہ چین کی معاشی...

بنکاک (شِںہوا) عالمی اقتصادی بدحالی اور نوول کرونا وائرس وبا کے دوبارہ پھیلاؤ کے باوجود چین کی بڑھتی تجارتی خدمات نے اس کی معاشی لچک کو اجاگر کیا ہے۔

تھائی بینک ، کاسی کورن بینک کے سینئر نائب صدر وی چھائی کن چھونگ چھوئی نے شِںہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ علم پر مبنی تجارتی خدمات میں مسلسل اضافہ حوصلہ افزا ہے ،یہ چین کی برآمدات کے اعلی معیار اور ایڈیڈ ویلیو کی نشاندہی کرتا ہے ۔

چینی وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی تجارتی خدمات کی مالیت 28.9 کھرب یوآن (تقریباً 426 ارب امریکی ڈالرز) رہی، جو گزشتہ برس کی نسبت 21.6 فیصد زائد ہے ۔علم پر مبنی تجارتی خدمات کے حجم میں 9.8 فیصد اضافہ ہوا ہے ،اس میں ٹیلی مواصلات اور اطلاعاتی خدمات کے شعبوں میں زبردست اضافہ ہوا۔

چھوئی نے کہا کہ عالمی اقتصادی بحالی کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، ایسے میں 5 ستمبر تک جاری رہنے والا 2022 چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات  ، عالمی تجارتی خدمات میں ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا، اور توقع ہے کہ اس سے ترقی میں مزید اضافہ ہوگا اور ملکی و بین الاقوامی منڈیاں باہمی طور پر منسلک ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ چین نے 2021 کے اختتام سے چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو، چائنہ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر اور چائنہ انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو جیسے متعدد تجارتی میلوں کی میزبانی کی، رواں سال کا تجارتی خدمات میلہ ایک مرتبہ پھر چین کے اس عزم کا اظہار ہے کہ وہ اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو فروغ دے گا اور کثیر الجہتی تجارتی نظام کی بھرپور حمایت کرے گا۔

چھوئی نے نشاندہی کی کہ چین نے دنیا کی دوسری بڑی معیشت کے طور پر بین الاقوامی تجارت کو فعال طور پر فروغ دیا ۔ اپنی مارکیٹ کو مزید کھولا ۔ دنیا بھر کے ممالک خصوصاً ترقی پذیر ممالک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالا اور وبا کے بعد بحالی میں عالمی سطح پر اہم کردار نبھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تجارتی میلہ لوگوں کے روزگار بارے صنعتوں کے ایک بڑے حصہ پر توجہ مرکوز کرے گا۔

تھائی لینڈ کے حوالے سے چھوئی نے کہا کہ خدمات کی صنعت تھائی معیشت کا ایک اہم حصہ ہے اور تجارتی میلے سے تھائی کاروباری اداروں کو مارکیٹ کی بہتر معلومات اور نئے کاروباری مواقع تک رسائی میں مدد ملے گی ۔

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تجارتی خدمات میں تیزرفتار اضافہ چین کی معاشی...

بنکاک (شِںہوا) عالمی اقتصادی بدحالی اور نوول کرونا وائرس وبا کے دوبارہ پھیلاؤ کے باوجود چین کی بڑھتی تجارتی خدمات نے اس کی معاشی لچک کو اجاگر کیا ہے۔

تھائی بینک ، کاسی کورن بینک کے سینئر نائب صدر وی چھائی کن چھونگ چھوئی نے شِںہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ علم پر مبنی تجارتی خدمات میں مسلسل اضافہ حوصلہ افزا ہے ،یہ چین کی برآمدات کے اعلی معیار اور ایڈیڈ ویلیو کی نشاندہی کرتا ہے ۔

چینی وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی تجارتی خدمات کی مالیت 28.9 کھرب یوآن (تقریباً 426 ارب امریکی ڈالرز) رہی، جو گزشتہ برس کی نسبت 21.6 فیصد زائد ہے ۔علم پر مبنی تجارتی خدمات کے حجم میں 9.8 فیصد اضافہ ہوا ہے ،اس میں ٹیلی مواصلات اور اطلاعاتی خدمات کے شعبوں میں زبردست اضافہ ہوا۔

چھوئی نے کہا کہ عالمی اقتصادی بحالی کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، ایسے میں 5 ستمبر تک جاری رہنے والا 2022 چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات  ، عالمی تجارتی خدمات میں ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا، اور توقع ہے کہ اس سے ترقی میں مزید اضافہ ہوگا اور ملکی و بین الاقوامی منڈیاں باہمی طور پر منسلک ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ چین نے 2021 کے اختتام سے چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو، چائنہ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر اور چائنہ انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو جیسے متعدد تجارتی میلوں کی میزبانی کی، رواں سال کا تجارتی خدمات میلہ ایک مرتبہ پھر چین کے اس عزم کا اظہار ہے کہ وہ اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو فروغ دے گا اور کثیر الجہتی تجارتی نظام کی بھرپور حمایت کرے گا۔

چھوئی نے نشاندہی کی کہ چین نے دنیا کی دوسری بڑی معیشت کے طور پر بین الاقوامی تجارت کو فعال طور پر فروغ دیا ۔ اپنی مارکیٹ کو مزید کھولا ۔ دنیا بھر کے ممالک خصوصاً ترقی پذیر ممالک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالا اور وبا کے بعد بحالی میں عالمی سطح پر اہم کردار نبھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تجارتی میلہ لوگوں کے روزگار بارے صنعتوں کے ایک بڑے حصہ پر توجہ مرکوز کرے گا۔

تھائی لینڈ کے حوالے سے چھوئی نے کہا کہ خدمات کی صنعت تھائی معیشت کا ایک اہم حصہ ہے اور تجارتی میلے سے تھائی کاروباری اداروں کو مارکیٹ کی بہتر معلومات اور نئے کاروباری مواقع تک رسائی میں مدد ملے گی ۔

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسلام آباد اور پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مخ...

اسلام آباد اور پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے زلزلے کا مرکز افغانستان کا کوہ ہندوکش ریجن تھا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آنے والے اس زلزلے کی شدت 5.3 جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ واضح رہے اس سے قبل رواں برس جون کے مہینے میں بھی اسلام آباد پشاور، ملتان، فیصل آباداور ایبٹ آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس کا مرکز بھی افغانستان تھا اور یہ علاقہ افغانستان، تاجکستان کے بارڈر کے قریب تھا اور زلزلے کی گہرائی 218 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے اعلیٰ قانون ساز روس، منگولیا، نیپال،...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ قانون ساز لی ژانشو 7 سے 17 ستمبر تک روس، منگولیا، نیپال اور جمہوریہ کوریا (آر او کے) کے سرکاری دورے کریں گے۔

وہ یہ دورے بالترتیب روسی ریاست کے چیئرمین ڈوما ویاچسلاوولوڈن ، منگولیا کی ریاستی عظیم ہرال (پارلیمنٹ) کے چیئرمین گومبوجاو زندانشتر، نیپال کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر اگنی ساپکوٹا اور آر او کے کی قومی اسمبلی کے اسپیکر کم جن پیو کی دعوت پرکررہے ہیں۔ نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین لی، روس میں اپنے قیام کے دوران 7ویں مشرقی اقتصادی فورم میں بھی شرکت کریں گے۔

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے اعلیٰ قانون ساز روس، منگولیا، نیپال،...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ قانون ساز لی ژانشو 7 سے 17 ستمبر تک روس، منگولیا، نیپال اور جمہوریہ کوریا (آر او کے) کے سرکاری دورے کریں گے۔

وہ یہ دورے بالترتیب روسی ریاست کے چیئرمین ڈوما ویاچسلاوولوڈن ، منگولیا کی ریاستی عظیم ہرال (پارلیمنٹ) کے چیئرمین گومبوجاو زندانشتر، نیپال کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر اگنی ساپکوٹا اور آر او کے کی قومی اسمبلی کے اسپیکر کم جن پیو کی دعوت پرکررہے ہیں۔ نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین لی، روس میں اپنے قیام کے دوران 7ویں مشرقی اقتصادی فورم میں بھی شرکت کریں گے۔

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ، ملک بھر میں...

کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ، ملک بھر میں مزید 2 مریض دم توڑ گئے۔ قومی ادادہ صحت(این آئی ایچ)کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 13 ہزار 735 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 190 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ این آئی ایچ کے مطابق 119 مریضوں کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے، ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ تین آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ 2 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ سی آئی ایف ٹی آئی ایس۔ عوامی آ...

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے شوگوانگ پارک میں منعقدہ 2022 چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات  میں لوگ تیراندازی کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ سی آئی ایف ٹی آئی ایس۔ عوامی آ...

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے شوگوانگ پارک میں منعقدہ 2022 چا ئنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات  میں لوگ روبوٹ کو سرجری کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میں سیلاب سے کبھی اتنی تباہی نہیں ہو...

امریکی کانگریس میں پاکستانی کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں سیلاب سے کبھی اتنی تباہی نہیں ہوئی، جہاں تک نظر دیکھ سکتی ہے پاکستا ن میں پانی ہی پانی ہے۔ انہوں نے پاکستان میں سیلابی صورتحال پراظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو اداروں نے سیلاب سے نقصانات پر بریفنگ دی، انہوں نے بتایا کہ یہ پہلا امریکی وفد ہے جس نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ شیلاجیکسن لی نے مزید کہا ہے کہ سیلاب سے 33 ملین پاکستانی متاثر ہوئے، خواتین بھی متاثرین میں شامل ہیں، پاکستانی حکومت سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے پر عزم ہے، اس مشکل وقت میں امریکا پاکستان کی بھرپور مدد کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ سی آئی ایف ٹی آئی ایس۔ عوامی آ...

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے شوگوانگ پارک میں منعقدہ 2022 چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات  میں بچے بڑی اسکرین دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ سی آئی ایف ٹی آئی ایس۔ عوامی آ...

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے قومی کنونشن سینٹر میں منعقدہ 2022 چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات  میں لوگ ایک ماڈل کو دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ سی آئی ایف ٹی آئی ایس۔ عوامی آ...

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے قومی کنونشن سینٹر میں منعقدہ 2022 چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات  میں لوگ ایک سسٹم کو سمجھنے  کی کوشش کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس، کامچاٹکا میں آتش فشاں پر چڑھنے والے 6اف...

ولادیوستوک(شِنہوا)روس کے جزیرہ نما کامچاٹکا میں کلیوچیفسکایا سوپکا آتش فشاں پر چڑھتے ہوئے ایک حادثے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔  تاس کی ایک رپورٹ کے مطابق 10 روسی سیاحوں اور دو گائیڈز کا ایک گروپ منگل کو ٹریک پر نکلا۔ ہفتے کے روز، 9 افراد نے کلیوچیفسکایا سوپکا آتش فشاں پر چڑھنا شروع کیا، جبکہ 3 افراد 3ہزار300 میٹرز کی بلندی پر کیمپ میں رہے۔

آتش فشاں پر چڑھنے والے متاثرین کی موت تقریباً 4ہزار150 میٹرز کی بلندی پر ہوئی۔ ہیلی کاپٹر پر سوار امدادی کارکن دیگر کوہ پیماؤں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔  حادثے کی تفصیلات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں۔

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مکاؤ میں وسط ۔خزاں تہوار منا نے کی تیا ریاں

مکاؤ(شِنہوا) مکاؤ میں سینٹ پال کے کھنڈرات اور لارگو ڈو سیناڈو سمیت تاریخی مقامات کو آمدہ وسط - خزاں تہوار منانے کے لئے مختلف لالٹینوں سے سجایا گیا ہے جس نے بہت سے افراد کو دیکھنے اور تصاویر لینے پر متوجہ کیا ہے۔

چین، مکاؤ میں سینٹ پاؤل کے کھنڈرات کے سامنے لالٹینوں کو دیکھا جاسکتا ہے ۔ (شِنہوا)

 

چین، مکاؤ میں سینٹ پاؤل کے کھنڈرات کے سامنے لالٹینوں کو دیکھا جاسکتا ہے ۔ (شِنہوا)

 

چین ، مکاؤ میں لوگ لارگو ڈو سیناڈو میں رنگی برنگی لالٹینوں کے ساتھ سلیفی بنارہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

چین، مکاؤ کے لارگو ڈو سیناڈو میں رنگی برنگی لالٹینوں کو دیکھا جاسکتا ہے ۔ (شِنہوا)

 

چین،مکاؤ میں سینٹ پاؤل کے کھنڈرات کے سامنے لالٹینوں کو دیکھا جاسکتا ہے ۔ (شِنہوا)

 

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مکاؤ میں وسط ۔خزاں تہوار منا نے کی تیا ریاں

مکاؤ(شِنہوا) مکاؤ میں سینٹ پال کے کھنڈرات اور لارگو ڈو سیناڈو سمیت تاریخی مقامات کو آمدہ وسط - خزاں تہوار منانے کے لئے مختلف لالٹینوں سے سجایا گیا ہے جس نے بہت سے افراد کو دیکھنے اور تصاویر لینے پر متوجہ کیا ہے۔

چین، مکاؤ میں سینٹ پاؤل کے کھنڈرات کے سامنے لالٹینوں کو دیکھا جاسکتا ہے ۔ (شِنہوا)

 

چین، مکاؤ میں سینٹ پاؤل کے کھنڈرات کے سامنے لالٹینوں کو دیکھا جاسکتا ہے ۔ (شِنہوا)

 

چین ، مکاؤ میں لوگ لارگو ڈو سیناڈو میں رنگی برنگی لالٹینوں کے ساتھ سلیفی بنارہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

چین، مکاؤ کے لارگو ڈو سیناڈو میں رنگی برنگی لالٹینوں کو دیکھا جاسکتا ہے ۔ (شِنہوا)

 

چین،مکاؤ میں سینٹ پاؤل کے کھنڈرات کے سامنے لالٹینوں کو دیکھا جاسکتا ہے ۔ (شِنہوا)

 

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شیخ رشید کی چوہدری برادران کے اختلاف ختم کرا...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے چوہدری برادران کے اختلاف ختم کرانے میں ثالثی کی پیشکش کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی آپس میں صلح کرلیں، صلح کرانے میں اگر مجھے کوئی کوئی کردار دیں تو میں تیار ہوں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی حکومت عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتی، عمران خان چوبیس گھنٹوں میں لاکھوں کے جلسے کر رہا ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی اکنامی تباہ ہوگئی ہے، اس حکومت کو کوئی پیسے دینے کے لیے تیار نہیں ہے، نواز شریف کا حکومت کا حصہ نہ بننا درست فیصلہ تھا۔ شیخ رشید نے کہا کہ ان کے سارے کیسز ختم ہوچکے ہیں، نیب سے جو کیس انہوں نے ختم کرایے وہ کیسز بھی سپریم کورٹ میں لگے ہیں، رٹ دائر کرنے کا جارہا ہوں کہ وزرا کی تعداد آئیں میں دیے گئے طریقہ کار سے زیادہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں