متحدہ عرب امارات حکومت نے ٹول آپریٹنگ سے متعلق ادارے سالک کے بیس فیصد حصص فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ٹول فیس میں اضافے کی صورت پیدا کر کے ریونیو بڑھا سکے،امارات حکومت نے اس سلسلے میں باضابطہ اشتہار دے دیا ہے،فروخت کے لیے پیش کیے جانیوالے ان 20 فیصد حصص کی قیمت اشتہار میں ڈیڑھ ارب بتائی گئی ہے، اب تک ان حصص کے بدلے میں پیشکش ایک ارب ڈالر تک آئی ہے جو آنے والے دنوں میں بڑھ بھی سکتی ہے،حکومتی اشتہار کی بنیاد پر 13ستمبر سے پیش کشیں جمع کرائی جا سکیں گیجبکہ سٹال ایکسچینج میں 29ستمبر تک ر جسٹریشن کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان پیر اور منگل کی درمیانی شب ہونے والی جھڑپوں میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور 7زخمی ہو گئے، اسرائیلی فورسس نے 29سالہ محمد موسی محمد سباعنہ کو گولیاں مار کر شہید کر دیا، فائرنگ سے سات فلسطینی زخمی ہوئے ہیں،عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے 100فوجی گاڑیوں پردھاوا بولا،قابض فورسز نے شہر کے متعدد محلوں میں مکانوں کی چھتوں پر چڑھ کر پوزیشنز بھی سنبھال لیں،قابض فوج نے جنین کے مشرقی محلے میں ایک عمارت کو گھیرے میں لے کر وہاں کے مکینوں کو اپنے اپارٹمنٹس چھوڑنے پر مجبور کر دیا اور بچوں اور خواتین سمیت انہیں کھلے میں نظر بند کر دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایران کے جنوبی صوبہ ہرمزگان کے شہر گن میں 5.4شدت کا زلزلہ آیا ہے، مرکز سیسمولوجی کے مطابق زلزلہ 1 بجکر44 منٹ پر آیا جس کا مرکز فن شہر میں 14 کلومیٹر گہرائی میں آیا، زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عراقی حکومت نے مقتدی الصدرسمیت دیگر سیاسی رہنمائوں سے ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے قومی مذاکراتی اجلاس میں شرکت کرنے کا مطالبہ کیا ہے،عراقی سیاست دانوں نے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کی زیر صدارت دوسرے قومی مکالمے کے اجلاس میں شرکت کی،اجلاس کے بعد وزیر اعظم ہاوس کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا کہ تمام سیاسی گروپ ملک میں بحران کے ذمہ دار ہیں اور استحکام کے لیے کوششیں کی جائیں،بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ ملاقاتوں کے جاری رہنے پر اتفاق کرنے والے رہنمائوں نے قومی حل کے لیے روڈ میپ کا تعین کرنے کے لیے تمام سیاسی گروپوں پر مشتمل ٹیکنیکل کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا،بیان میں کہا گیا کہ اس وفد کا فرض انتخابات کے انعقاد کے لیے اختلاف رائے رکھنے والے سیاسی گروپوں کو یکجا کرتے ہوئے انتخابی قانون اور الیکشن کمشنر کے ڈھانچے میں تبدیلی لانا ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یوکرینی صدرِ ولا دیمر زیلنسکی نے تین رہائشی بستیوں سے روسی فوج کے انحلا کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکیرین کے جنوب اور مشرق میں واقع تین رہائشی علاقوں کو روسی فوجوں کے قبضے سے بازیاب کرا لیا گیا ہے ، انہوں نے یوکیرینی سیکیورٹی فورسس کا شکریہ ادا کیا،زیلنسکی نے بازیاب کرائی گئی بستیوں کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کیں،دوسری جانب مقامیمیڈیا کے مطابق خرسون کے گائوں ویسوکوپیلیا اور دونیتسک کے گائوں اوزرنے کو یوکرینی فورسز نے دوبارہ اپنے قبضے میں لے لیا ،یوکیرینی فوج نے 29اگست کو ملک کے جنوب میں واقع خرسون میں روسی قوتوں کے برخلاف حملے شروع کرنے کی اطلاع دی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
افریقی ملک برکینو فاسو کے شورش زدہ شمالی علاقے میںفوجی قافلے میں شامل گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ، دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہو گئے ہیں، گاڑی میں سویلین افراد سوار تھے غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مالی اور نائیجر کی سرحدوں سے متصل شمال مشرقی ساحل کے گورنر روڈولف سورگو نے بتایا کہ دھماکہ اس وقت پیش آیا جب فوجیوں کا قافلہ بورزنگا سے جیبو جانے والی گاڑیوں کے ساتھ سفر کر رہا تھا،سہ فریقی علاقہ گزشتہ 10سالوں سے وسیع تر خطے میں بڑھتے ہوئے سیکورٹی بحران کے باعث شورش زہ بن چکا ہے اور مالی اور برکینا فاسو میں مئی 2021 کو فوجی قبضے کے بعد القاعدہ اور داعش گروپوں کے حملوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے،دھماکہ کے بعد علاقہ کو گھیرے میں لے لیا اور ریسکیو کام شروع کردیا گیاہے، ہلاک ہونے والوں میں اسکول کے طلباء اور تاجر بھی شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے ملک کے سب سے بڑے کار چور کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے جو مبینہ طور پر اب تک پانچ ہزار گاڑیاں چرا چکا ہے،بھارتی میڈیاکے مطابق 52سالہ انیل پرتعیش زندگی گزار رہا تھا اور اس کی دہلی، ممبئی اور دیگر علاقوں میں متعدد جائیدادیں بھی ہیں ،پولیس کا دعوی ہے کہ انیل بھارت کی تاریخ کا سب سے بڑا کار چور ہے اور وہ گذشتہ 27برسوں کے دوران پانچ ہزار گاڑیاں چرا چکا ہے،پولیس کا بیان میں کہنا تھا کہ دہلی پولیس نے اس چور کو ایک خفیہ اطلاع پر دیش بندھو گپتا روڈ سے گرفتار کیا ہے،گرفتار ملزم مبینہ طور پر اتر پردیش سے دیگر ریاستوں میں متعدد تنظیموں کو اسلحہ سمگل کرنے میں بھی ملوث ہے،ملزم انیل 1995سے ماروتی سمیت دیگر کاریں چرا رہا تھا اور یہ چوری شدہ کاریں وہ مختلف بھارتی ریاستوں اور نیپال میں بیچا کرتا تھا،ملزم انیل کے خلاف ملک بھر میں تقریبا 180مقدمات درج ہیں،پولیس کے مطابق انیل 2015میں بھی گرفتار ہوچکا ہے اور پانچ سال جیل میں رہنے کے بعد 2020میں رہا ہوا تھا، انیل کی تین بیویاں ہیں اور سات بچے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں،برطانوی میڈیا کے مطابق پریتی پٹیل نے نئی پارٹی قیادت کے انتخاب کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا، پریتی پٹیل نے بورس جانسن کو خط لکھ کر اپنے استعفے سے آگاہ کردیا،خیال رہے کہ لِز ٹرس کو برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب کرلیاگیا، انہوں نے پارٹی لیڈر منتخب ہونے کی دوڑ میں اپنی ہی پارٹی کے رشی سونک کوشکست دی،نومنتخب وزیراعظم لز ٹرس کو 81ہزار 326ووٹ ملے، لز ٹرس کیحریف رشی سونک کو 60ہزار 399ووٹ مل سکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سوڈان میں جاری موسلادھار بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے اموات کی تعداد 112ہوگئی،ملکی سول ڈیفنس کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں جاری بارشوں سے تقریبا 35ہزار مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ 49ہزار مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے، تباہ کن سیلاب سے زخمیوں کی تعداد 115ہو گئی ہے،سیلاب کی تباہ کاریاں ہونے والے دریائے نیل، جزیرہ، وائٹ نیل، مغربی کردوفان، جنوبی دارفور اور کیسیل علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے،ملک کے وسطی صوبہ جزیرہ سے منسلک میناگیل کو سیلاب میں ہلاکتوں اور مالی نقصانات کی وجہ سے ''آفت زدہ علاقہ ''قرار دیا گیا تھا،اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نے اعلان کیا ہے کہ سوڈان کی 18میں سے 15ریاستوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کی تعداد اڑھائی لاکھ تک ہو گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روس نے پابندیاں ہٹانے کی شرط پر یورپ کو گیس سپلائی بحال کرنے کا اعلان کر دیا،روسی ایوان صدارت کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکووف نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپ کی عائد کردہ پابندیوں کے خاتمے کی صورت میں نارتھ اسٹریم سے قدرتی گیس کی ترسیل کے عمل کو بحال کر دیا جائیگا،،پیسکووف نے دارالحکومت ماسکو میں اخباری نمائندوں کا بریفنگ میں نارتھ اسٹریم قدرتی گیس پائپ کے حوالے سے درپیش مسائل کے بارے میں روس پر الزام تراشیاں ناقابل قبول ہیں،انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کی پابندیوں کی وجہ سے نارتھ اسٹریم سے متعلق مسائل کا سامنا کرنا پڑا، پابندیوں کی وجہ سے لائن پر موجود سپورٹ یونٹس کو ہٹا دیا گیا تھا اور سارا بوجھ ایک یونٹ پر ڈال دیا گیا تھا، اور اب اس یونٹ کی اور ہالنگ لازمی ہے،اس پائپ لائن سے گیس کی ترسیل کو پابندیوں کو ہٹائے جانے کی صورت میں دوبارہ سے شروع کرنے کے احتمال کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں پیسکووف نے کہا کہ قطعی طور پر پابندیاں ہمیں دیکھ بھال کرنے، مناسب قانونی ضمانتوں کے بغیر شپنگ، قانونی ضمانتیں بنانے سے بھی روکتی ہیں، مغربی ریاستوں کی طرف سے لگائی جانے والی یہ پابندیاں ہی موجودہ صورتحال کو پیش کرتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سمندری طوفان''ہنامنور''جنوبی کوریا کے جزیرے سے ٹکرا گیا، موسلادھاربارش اور سیلاب سے14 ہلاک ہو گئے،ہزاروں افراد کونقل مکانی کرنا پڑی ، شدید بارشوں اورآندھی سے درخت جڑ وں سے اکھڑ گئے،35ہزار سے زاہد گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی جبکہ سمندری طوفان کے باعث موسلادھار بارشوں اور شدید آندھی کے باعث ملک بھر میں 6سوسے زائد سکول بند کر دیے گئے،سمندری طوفان نے جنوبی جزیرے جیجو کا سارا نظام تہس نہس کر دیا،،طوفان کے باعث جنوبی کوریا کے جزیرے میں تیزبارشیں اور سمندری لہریں بلند ہونے لگیں،جنوبی کوریا کے جنوب مغربی ریجن میں ہر طرح کی ٹرین سروس کو منسوخ کردیا گیا جب کہ 120پروازیں بھی معطل کی گئی ہیں،اس کے علاوہ ملک میں تعلیمی ادارے اور دفاتروں میں بھی چھٹیاں دے دی گئی ہیں، یہ طوفان اب جاپان کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے باعث وہاں 35ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہے، جنوبی علاقوں میں شدید طوفا ن ،بارش اور سیلاب کے باعث 14 ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ، ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پرمجبور ہو گئے ، شدید بارشوں اور ہوائوں نے درختوں کو جڑ وں سے اکھاڑ پھینکا، سڑکوں پانی میں بہہ گئیں اور 35 ہزار سے زاہد گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ 144 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے آنے والا طوفان نے تبائی مچادی ہے، سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں رہائش پزیرہزاروں افراد کو انخلا کا حکم دیا گیاہے، موسلا دھار بارشوں سے متعدد مکانات اور عمارتیں سیلاب کی زد میں آکر تباہ ہو گئیں، اور متعدد سڑکیں سیلابی پانی میں بہہ گئیں،ملک بھر میں 6سوسے زائد سکول بند کر دیے گئے یا آن لائن کلاسز میں تبدیل کر دیے گئے، 250سے زائد پروازیں معطل ہو گئے جبکہ 66 ہزارسے زائد ماہی گیری کی کشتیوں کو بندرگاہوں پر منتقل کر دیا گیا،وزات داخلہ کے مطابق جنوبی شہر السان میں ایک 25سالہ شخص سیلابی ریلے میں بہہ گیا جو تاحال لاپتہ ہے، جنوبی شہر پوہانگ میںپی اوایس سی او کے ایک بڑے اسٹیل پلانٹ میں آتشزگی کے واقعہ بھی رپورٹ ہوا ہے،حکومت نیسمندری طوفان''ہنامنور'' کے باعث متاثرہ علاقون کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عمان کے دارالحکومت مسقط سمیت متعدد صوبوں میں بجلی کی ترسیل متاثر ، حکام بجلی بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف رہے، عمانی میڈیاکے مطابق دارالحکومت مسقط سمیت متعدد صوبوں میں بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے، کئی گھنٹوں میں بجلی مرحلہ وار بحال ہو جائے گی، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مسقط ایئرپورٹ پر فضائی آپریشنز متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،حکام نے مزید کہا کہ متعلقہ ٹیم ایئرپورٹ کے علاقے میں بجلی بحالی کی کوشش کر رہی ہے،عمان کی اتھارٹی آف پبلک سروسز نے بجلی کی ترسیل متاثر ہونے کی کوئی وجہ نہیں بتائی دریں اثناعمان کی وزارت تعلیم کے احکامات پر بجلی کی بندش سے متاثرہ اسکولوں میں تدریسی عمل معطلرہا،عمانی میڈیا نے وزارت تعلیم کی جانب سے جاری اعلان کے حوالے سے آن لائن جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ وزارت تعلیم نے منگل کو بجلی کی بندش سے متاثرہ سرکاری اور نجی اسکولوں میں تدریسی عمل بند رکھنے کا اعلان کیا تھا،بیان میں مزید یہ بھی کہا گیا تھا کہ سلطنت عمان کے گورنریٹس میں جنرل ایجوکیشنل ڈائریکٹوریٹس کو اختیار ہے کہ وہ اپنی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ان اسکولوں کی شناخت کریں اور ہر گورنریٹ صورتحال کے مطابق الگ الگ فیصلہ کرسکتے ہیں، بشرطیکہ تعلیم کا آغاز بدھ کو دوبارہ شروع کردیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نان چھانگ (شِںہوا) بارش میں کمی اور مسلسل بلند درجہ حرارت کے سبب چین میں میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیل پویانگ میں پانی کی سطح مسلسل کم ہورہی ہے۔
جیانگ شی صوبائی ہائیڈرولوجیکل نگراں مرکز نے بتایا کہ منگل کی صبح شینگ زی ہائیڈرولوجیکل اسٹیشن پر جھیل میں پانی کی سطح کا نشان کم ہوکر 7.99 میٹرز ہوگیا جو گزشتہ 31 دنوں میں تقریباً 4 میٹرز کی کمی ہے۔
جھیل رواں سال 6 اگست کو خشک موسم میں داخل ہوئی جو 1951 کا ریکارڈ شروع ہونے کے بعد سے قبل از وقت ہے۔
خشک سالی سے نجات کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں، آ مدہ ہفتے میں گرمی کی لہر اور خشک موسم کے سبب پویانگ میں پانی کی سطح میں مزید کمی کا امکان ہے۔
بیجنگ (شِںہوا) چین کی ریاستی کونسل نے ایک ورکنگ ٹیم سیچھوان بھیجی ہے جو وہاں امداد اور ریلیف کے کاموں میں رہنمائی کرے گی، واضح رہے کہ چین کا شمال مغربی صوبہ سیچھوان 6.8 شدت کے زلزلہ سے متاثر ہوا ہے۔
ریاستی کونسل کے زلزلے سے نجات کے ہیڈ کوارٹر کی ٹیم وزارت ہنگامی انتظامات ، وزارت عوامی تحفظ ، قومی صحت کمیشن اور دیگر اداروں کے ارکان پر مشتمل ہے۔
تباہی کی شدت کو دیکھتے ہوئے ریاستی کونسل کے زلزلے سے نجات کے ہیڈ کوارٹر کے دفتر اور وزارت ہنگامی انتظامات نے نے زلزلے بارے ہنگامی ردعمل کو دوسرے درجے تک بڑھادیا ہے جو چین کے 4 سطح پر مبنی ہنگامی ردعمل میں دوسری سب سے بڑی سطح ہے۔
چین کے قومی کمیشن برائے تحفیف آفات اور وزارت ہنگامی انتظامات نے بھی قومی آفات کے ردعمل کو تیسرے درجے تک بڑھادیا ہے۔
پیر کی شب 8 بجکر 30 منٹ تک زلزلے سے 46 افراد ہلاک اور 16 لاپتہ ہوگئے تھے۔ لوڈنگ کاؤنٹی میں زلزلہ پیر کی دوپہر 12 بجکر 52 منٹ پر آیا تھا۔
واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ میں یوم مزدور پراختتام ہفتہ کی تعطیلات کے دوران متعدد شہروں میں درجنوں امریکی شہریوں کو گولیاں ماری گئیں جن میں سے 15 افراد ہلاک ہو گئے۔
اختتام ہفتہ کی چھٹیوں کے دوران فلاڈیلفیا اور شکاگو سمیت بڑے امریکی شہروں میں اسلحہ کے تشدد کے واقعات ہوئے۔
شگاگو پولیس کے مطابق جمعہ کی شب سے ہفتہ کی شب کے درمیان فائرنگ کے واقعات میں 7 افراد ہلاک اور کم سے کم 44 زخمی ہوئے۔
اے بی سی 7 شکاگو نے بتایا کہ شام 6 بجکر 30 منٹ کے قریب متعدد حملہ آوروں نے چھپ کر حملہ کیا جس سے فٹ پاتھ پر کھڑے ایک 24 سالہ شخص کی پشت پر کئی گولیاں لگیں۔
اسی شام 4 افراد نے جنوبی شکاگو میں 15 سالہ ایک راہ گیر لڑکے پر 45 راؤنڈز فائر کئے۔ 2 راؤنڈز اس کی پشت میں لگے جبکہ لڑکے کو اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ہفتے کی نصف شب کے بعد شکاگو کے شمال میں ایک 31 سالہ شخص کو سینے میں گولی ماری گئی جو اسپتال میں دم توڑ گیا۔
چند گھنٹے بعد شکاگو یونیورسٹی میڈیکل سینٹر لایا گیا ایک 22 سالہ شخص ہلاک ہوگیا ہے اسے متعد گولیاں لگی تھیں۔
ہفتہ کی سہ پہر شکاگو میں گیس اسٹیشن پر جھگڑے کے دوران ایک 28 سالہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق ہفتے کو رات 11 بجے کے قریب ایک گھر میں جھگڑے کے بعد فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔
ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں روسی سفارت خانے پر خودکش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس حملے میں سفارت خانے کے 2 ملازمین ہلاک ہوئے تھے۔
گوترس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ کابل میں روسی فیڈریشن کے سفارت خانے کے قریبی علاقے میں حملے کی سیکرٹری جنرل شدید مذمت کرتے ہیں ۔ وہ مرنے والوں سے تعزیت کرتے ہیں ،اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے خواہاں ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت سفارتی مشنز سمیت عام شہریوں اور شہری تنصیات پر حملوں کی سختی سے ممانعت ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے بتایا کہ کابل میں روسی سفارت خانے کے 2 ملازمین ایک نامعلوم عسکریت پسند کی جا نب سے سفارتی مشن کے قریب دھماکہ خیز ڈیوائس نصب کر نے کے بعد ہلاک ہو ئے۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق پیر کی صبح 10 بجکر 50 منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق دن 11 بجکر 20 منٹ ) پر روسی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن کے داخلی دروازے کے قریبی علاقے میں ہوا۔
اس میں مزید بتایا گیا ہے کہ متاثرین میں افغان شہری میں بھی شامل ہیں ۔ سفارت خانہ تحقیقات کرنے والی افغان سیکیورٹی سروسز سے قریبی رابطے میں ہے۔
شی چھانگ (شِنہوا) چین نے لانگ مارچ۔ 2 ڈی کیرئیر راکٹ لانچ کر تے ہو ئے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ گروپ خلا میں بھیج دیا ہے۔
یہ یاؤ گان۔ 35 خاندان سے تعلق رکھنے والا 5 واں گروپ ہے۔ سیٹلائٹس نے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز سے منگل کے روز دوپہر 12 بجکر 19 منٹ (بیجنگ وقت) پر اڑان بھری اور مقررہ مدار میں داخل ہوگیا۔
ان کا استعمال بنیادی طورپرسائنسی تجربات، زمینی وسائل کے سروے، زرعی مصنوعات کی پیداوار کا تخمینہ لگانے ، آفات کی روک تھام اور اس میں کمی کے لئے کیا جائے گا۔
یہ مشن لانگ مارچ کیریئر راکٹس کی 436 ویں پرواز تھی۔
بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 6 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔
دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 60 کروڑ55 لاکھ 88 ہزار 396 ہوگئی۔
امریکہ 9 کروڑ47 لاکھ 68 ہزار 178 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ44 لاکھ 66 ہزار 862 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 48 لاکھ 12 ہزار 853 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔
برازیل میں مصدقہ کیسزکی تعداد 3 کروڑ 44 لاکھ 77 ہزار 539، جرمنی میں 3 کروڑ 22 لاکھ 97 ہزار 537، برطانیہ میں 2 کروڑ 37 لاکھ 38 ہزار 90 اور جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 37 لاکھ 6 ہزار 477 تک پہنچ گئی ہے۔
اٹلی میں 2 کروڑ 19 لاکھ 44 ہزار 877 اور جاپان میں 1 کروڑ 95 لاکھ 28 ہزار 550 مصدقہ کیسز ہیں۔
اسلام آباد (شِنہوا) وزارت صحت نے منگل کے روز بتایا ہے کہ پاکستان میں پیر کو نوول کرونا وائرس کے 98 نئے کیسز کا اندراج ہوا ہے جس کے بعد ملک میں متاثرین کی تعداد 15 لاکھ 70 ہزار 304 ہوگئی۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں اس مرض سے 2 ہزار 279 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 لاکھ 33 ہزار 609 ہوگئی ہے۔
پیر کو اس مرض سے کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا ۔ نوول کرونا وائرس سے اب تک 30 ہزار 593 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ملک میں اس وقت نوول کرونا وائرس کے 6 ہزار 102 فعال کیسز ہیں جن میں 100 مریضوں کی حالت نازک ہے۔
سندھ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 5 لاکھ 93 ہزار 578 ہے جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 21 ہزار 465 افراد میں اس مرض کی تشخص ہوئی ہے۔



جیوچھوان (شِنہوا) چین نے شمال مغرب میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لا نچ مرکز سے 2 نئے آزمائشی سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیئے ہیں۔
سینٹی اسپیس 1۔ ایس 3 /ایس 4 آزمائشی سیٹلائٹس کوائی ژو ۔1 اے کیریئر راکٹ کی مدد سے منگل کی صبح 10 بجکر 24 منٹ (بیجنگ وقت) پر لانچ کئے گئے جو کامیابی کے ساتھ مقررہ مدار میں داخل ہوگئے۔
لانچ مرکز کے مطابق یہ کوائی ژو۔ 1 اے راکٹس کا 17 واں فلائٹ مشن تھا۔
چین کے شمال مغرب میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ مرکز سے کوائی ژو ۔1 اے کیریئر راکٹ سینٹی اسپیس۔ 1۔ ایس 3 /ایس 4 آزمائشی سیٹلائٹ لیکر روانہ ہو رہا ہے۔ (شِںہوا)
چین کے شمال مغرب میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ مرکز سے کوائی ژو ۔1 اے کیریئر راکٹ سینٹی اسپیس ۔1 ایس 3 /ایس 4 آزمائشی سیٹلائٹ لیکر روانہ ہو رہا ہے۔ (شِںہوا)
چین کے شمال مغرب میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ مرکز سے کوائی ژو۔ 1 اے کیریئر راکٹ سینٹی اسپیس۔ 1۔ ایس 3 /ایس 4 آزمائشی سیٹلائٹ لیکر روانہ ہو رہا ہے۔ (شِںہوا)
چین کے شمال مغرب میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ مرکز سے کوائی ژو ۔1 اے کیریئر راکٹ سینٹی اسپیس۔ 1 ایس 3 /ایس 4 آزمائشی سیٹلائٹ لیکر روانہ ہو رہا ہے۔ (شِںہوا)
چین کے شمال مغرب میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ مرکز سے کوائی ژو ۔1 اے کیریئر راکٹ سینٹی اسپیس ۔1۔ ایس 3 /ایس 4 آزمائشی سیٹلائٹ لیکر روانہ ہو رہا ہے۔ (شِںہوا)
چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوآن کی کاؤنٹی لوڈنگ میں سڑک پر چٹانیں گری ہوئی ہیں۔(شِنہوا)
دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 6 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔ دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کیتعداد 60 کروڑ55 لاکھ 88 ہزار 396 ہوگئی۔ امریکہ 9 کروڑ47 لاکھ 68 ہزار 178 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ44 لاکھ 66 ہزار 862 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 48 لاکھ 12 ہزار 853 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔ برازیل میں مصدقہ کیسزکی تعداد 3 کروڑ 44 لاکھ 77 ہزار 539، جرمنی میں 3 کروڑ 22 لاکھ 97 ہزار 537، برطانیہ میں 2 کروڑ 37 لاکھ 38 ہزار 90 اور جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 37 لاکھ 6 ہزار 477 تک پہنچ گئی ہے۔ اٹلی میں 2 کروڑ 19 لاکھ 44 ہزار 877 اور جاپان میں 1 کروڑ 95 لاکھ 28 ہزار 550 مصدقہ کیسز ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزارت صحت نے منگل کے روز بتایا ہے کہ پاکستان میں پیر کو نوول کرونا وائرس کے 98 نئے کیسز کا اندراج ہوا ہے جس کے بعد ملک میں متاثرین کی تعداد 15 لاکھ 70 ہزار 304 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں اس مرض سے 2 ہزار 279 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 لاکھ 33 ہزار 609 ہوگئی ہے۔ پیر کو اس مرض سے کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا ۔ نوول کرونا وائرس سے اب تک 30 ہزار 593 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ملک میں اس وقت نوول کرونا وائرس کے 6 ہزار 102 فعال کیسز ہیں جن میں 100 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ سندھ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 5 لاکھ 93 ہزار 578 ہے جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 21 ہزار 465 افراد میں اس مرض کی تشخص ہوئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
حیدر آباد میں ایک رضاکار سیلاب متاثرین میں کھانا تقسیم کر رہا ہے۔(شِنہوا)
حیدر آباد میں سندھ حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے قائم کی گئی خیمہ بستی کا ایک منظر۔(شِنہوا)
حیدر آباد میں سیلاب متاثرین سندھ حکومت کی جانب سے نصب کردہ خیموں کے نزدیک موجود ہیں۔(شِنہوا)
حیدر آباد میں سیلاب سے متاثرہ بچے سندھ حکومت کی جانب سے نصب کیے گئے خیمے کے سامنے موجود ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چین کے مرکزی بینک نے 15 ستمبر سے مالیاتی اداروں کے لیے لازمی زرمبادلہ ذخائرکے تناسب میں 2 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔
پیپلزبینک آف چائنہ نے پیر کو اپنی ویب سائٹ پر ایک مختصر نوٹس میں کہا کہ لازمی زرمبادلہ ذخائر کا تناسب اس کے موجودہ 8 فیصد سے کم کر کے 6 فیصد کر دیا جائے گا۔
نوٹس کے مطابق اس اقدام کا مقصد مالیاتی اداروں کی غیرملکی زرمبادلہ کو استعمال کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔
چائنہ من شینگ بینک کے چیف اکانومسٹ وین بن کا کہنا ہے کہ اس کٹوتی سے مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی لیکویڈیٹی بڑھانے اور یوآن کی شرح تبادلہ کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔
لندن(شِنہوا) برطانیہ کی سیکرٹری خارجہ لز ٹرس نے حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کی قیادت کا مقابلہ جیت لیا ہے جس کے بعد وہ بورس جانسن کی جگہ ملک کی نئی وزیر اعظم ہوں گی۔پارٹی کے بیک بینچ 1922 کمیٹی کے سربراہ گراہم بریڈی کے پیر کو کیے گئے اعلان کے مطابق رن آف میں، ٹرس نے کنزرویٹو پارٹی کے اراکین کے تقریباً 57.4 فیصد ووٹ حاصل کر کے اپنے حریف رشی سنک کو شکست دی۔
کنزرویٹو پارٹی کے 2لاکھ ارکان کی ووٹنگ اگست کے اوائل میں شروع ہوئی تھی، جب جانسن کو ایک اسکینڈل میں اپنے وزرا کے استعفوں کے بعد مستعفی ہونے پر مجبور کیا گیا تھا۔
وزارت عظمی کے عہدہ کی باضابطہ حوالگی منگل کو ٹرس اور جانسن کی ملکہ الزبتھ دوم سے ملاقات کے بعد ہوگی، جو اس وقت اسکاٹ لینڈ میں اپنی بالمورل اسٹیٹ میں مقیم ہیں۔ توقع ہے کہ ٹرس اور جانسن 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر خطاب کریں گے۔
پٹ سن بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے تقریبا 37 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ضلع منشی گنج سمیت ملک کے کچھ حصوں میں اہم نقد فصلوں میں سے ایک ہے۔ اسے "سنہری ریشے" کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ حالیہ ہفتے میں مناسب بارش کے بعد منشی گنج اور ملک کے دیگر علاقوں میں پٹ سن فصل کی کٹائی میں تیزی آئی اور نئے کاٹے گئے پٹ سن ریشے مقامی منڈیوں میں آنا شروع ہوگئے ہیں۔ بنگلہ دیشی حکومت پٹ سن کے سنہرے دور کی بحالی کے لئے اقدامات کررہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین نے شمال مغرب میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لا نچ مرکز سے 2 نئے آزمائشی سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیئے ہیں۔ سینٹی اسپیس 1۔ ایس 3 /ایس 4 آزمائشی سیٹلائٹس کوائی ژو ۔1 اے کیریئر راکٹ کی مدد سے منگل کی صبح 10 بجکر 24 منٹ (بیجنگ وقت)پر لانچ کئے گئے جو کامیابی کے ساتھ مقررہ مدار میں داخل ہوگئے۔ لانچ مرکز کے مطابق یہ کوائی ژو۔ 1 اے راکٹس کا 17 واں فلائٹ مشن تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چھینگ ڈو (شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوآن کی کاؤنٹی لوڈنگ میں 6.8 شدت زلزلے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
مقامی حکام نے پیر کے روز بتایا کہ گانژی تبتی خودمختار پریفیکچر کی کاؤنٹی لوڈنگ میں 7 افراد اور یاآن شہر کی کاؤنٹی شیمیان میں 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
چائنہ زلزلہ نیٹ ورکس مرکز کے مطابق زلزلہ کا مرکز شمال میں 29.59 ڈگری عرض البلد اور مشرق میں 102.08 ڈگری طول البلد میں 16 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ تاریخ عالم پاک فوج کی بہادری کی لازوال داستانیں رقم کرنے کی کوئی دوسری مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔ یوم دفاع و شہدا پر اپنے بیان میں پرویز الہی نے کہا کہ اس کے دن پاک فوج کے عظیم شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ 1965 کی جنگ پاکستان کی دفاعی تاریخ کا ایک شاندار باب ہے، وطن کے دفاع کے جذبے سے سرشار مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ مکار دشمن کو دندان شکن جواب دینے والے شہدا آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہیں، فوج نے ہر محاذ پر بہادری کی شاندار مثالیں قائم کیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، 1965 کی جنگ میں دشمن کو دندان شکن جواب دینے والے غازیوں کو بھی سلیوٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی سلامتی کیلئے پوری قوم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج یکجان ہیں، پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے جو ہر جارحیت سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے جنوب مغربی صوبہ سیچھوآن میں 6.8 شدت کے زلزلے کے بعد جانی نقصان کو کم کرنے کیلئے ہر طرح کی امدادی کوششیں کرنے کا حکم دیتے ہوئے زندگیاں بچانے کو بنیادی کام کے طور پر سرانجام دینے پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ ہدایات پیر کی دوپہر 12 بجکر 52 منٹ پر لوڈنگ کاؤنٹی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد جاری کیں۔
انقرہ(شِنہوا)ترکی کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر شمالی عراق میں گر کر تباہ ہونے کے بعد 7 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے اور 1 شخص لاپتہ ہے۔
وزارت دفاع نے پیر کے روز بتایا کہ شمالی عراق میں ترکی کے حالیہ فوجی آپریشن زون میں سپلائی مشن کے دوران تکنیکی وجوہات کی بنا پر ہنگامی لینڈنگ کرنیوالے سیکور سکائی ہیلی کاپٹر میں 8 افراد سوار تھے۔
اپریل میں ترک فوج نے شمالی عراق کے علاقوں میتینا ، ژاپ اور ایواسین ۔ باسیان خطوں میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے عناصر کیخلاف سرحد پار ایک نیا زمینی و فضائی آپریشن شروع کیا، جسے آپریشن "پنجہ کلید" کا نام دیا گیا ہے۔
ترکی شمالی عراق میں کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں پر باقاعدگی کے ساتھ سرحد پار سے کارروائیاں کر رہا ہے۔
ڈھاکہ(شِنہوا)بنگلہ دیش میں 2 مسافر بسوں کے مابین آمنے سامنے سے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور 63 زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثہ دارالحکومت ڈھاکہ سے تقریباً 304 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ضلع رنگ پور میں پیش آیا۔
رنگ پور کے ذیلی ضلع تاراگنج کے سربراہ محمد رسل میا نے فون پر شِنہوا کو بتایا کہ تصادم پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق تقریباً 12 بجکر 15 منٹ قبل از سحر پر ہوا جس میں 5 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ 4 افراد بعد ازاں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
اہلکارکے مطابق تصادم کے باعث دونوں بسوں میں سوار کم از کم 63 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں اور کلینکس میں منتقل کر دیا گیا ہے، مزید بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔
نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی مشرقی ریاست بہار کے ایک دریا میں کشتی الٹنے کے باعث اس میں سوار کم از کم 10 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں جبکہ 40 سے زائد افراد تیر کر محفوظ مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
پٹنہ میں ضلعی مجسٹریٹ دفتر کے ایک اہلکار نے پیر کے روز بتایا کہ گزشتہ شام بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے علاقے شاہ پور میں دریائے گنگا میں ایک کشتی الٹ گئی۔
امدادی اہلکار اورڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں تاہم سرچ آپریشن اتوار کی شب معطل کر دیا گیا اور پیر کی صبح دوبارہ شروع کیا گیا۔
اہلکار نے کہا کہ تلاش جاری ہے اب تک پانی سے کسی کو بھی نہیں نکالا جا سکا ہے۔ بدقسمت کشتی میں کام سے لوٹنے والے مزدور سوار تھے۔
مقامی افراد کے مطابق کشتی میں سوار تمام افراد کا تعلق پٹنہ کے علاقے داؤد پور سے تھا۔
نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کے غوطہ خوروں کی ایک ٹیم بھی لاپتہ افراد کا پتہ لگانے کیلئے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔
سیول(شِنہوا) جنوبی کوریا کے 2044 میں دنیا کا سب سے زیادہ عمررسیدہ لوگوں کا ملک بننے کی توقع ہے۔پیر کو شماریات کوریا کے جاری اعداد و شمارکے مطابق تیزی سے بڑھتی عمرکی وجہ سے65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کا تناسب 2044 میں ملک کی کل آبادی کا 36.7 فیصد ہوگا۔
یونہاپ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، جنوبی کوریا 2044 میں جاپان کے تخمینہ شدہ 36.5 فیصد کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے زیادہ عمر رسیدہ افراد کا ملک بن جائے گا۔
یہ اعداد و شمار 2022 کی اقوام متحدہ کی آبادی کے امکانات کی رپورٹ اور جنوبی کوریا کی شماریاتی ایجنسی کے ملک کی آبادی کے نقطہ نظر پر مبنی ہیں۔
جنوبی کوریا کے بوڑھے افراد کا تناسب 2022 میں 17.5 فیصد سے بڑھ کر 2040 میں 34.4 فیصد اور 2070 میں 46.4 فیصد ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے اپنے خون سے سرحدوں کی حفاظت کی ، پاک فوج نے اللہ کے سہارے اور عقیدے سے دشمن کے تمام عزائم کو خاک میں ملا دیا ، پاکستان تاریخی سیلاب اور دیگر چیلنجز سے نبرد آزما ہے ، ہم ایک قوم بن کر سیلاب کا مقابلہ کررہے ہیں، پاکستان میں آج سے قبل ایسا سیلاب نہیں آیا ، افواج پاکستان اپنے بھائیوں کی مدد کیلئے امدادی کارروائیاں میںبڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے ،اس وقت ہمیںقومی یکجہتی کی ضرورت ہے ، قومی اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے ، جوبھی مسلح افواج اور عوام کے تعلقات کو مجروح کرنا چاہتا ہے ، وہ پاکستان کا دوست نہیں ، پاک فوج اپنے سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ، پاک فوج کی قربانیوں کی داستان رہتی دنیا تک چادر رکھی جائے گی۔منگل کو اسلام آباد میں پاکستانی مانو مینٹ پر تقریب منعقد ہوئی ، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ، وزیراعظم شہباز شریف نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چار چڑھائی ، وزیراعظم نے پاک فوج کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے وہئے وزیراعظم شہباز زشریف نے کہا کہ آج پوری قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کررہی ہے 1965کی پاک بھارت جنگ میں پاک فوج نے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دشمن کا دیونہ وار مقابلہ کیااور انہیں شکست سے دوچارکیا ،
پاک فوج نے اپنے خون سے سرحدوں کی حفاظت کی ، پاک فوج کے بہادرافسران اور جوانوں نے دشمن کو نہ صرف شکست دی بلکہ اپنی دھرتی کی ایک ایک انچ کی حفاظت بھی کی ، آبادی اور وسائل سے چارگنا بڑ ے ملک کو پاک فوج نے اللہ کے سہارے اور عقیدے سے شکست دی اور دشمن کے تمام عزائم کو خاک میں ملا دیا ، انہوں نے کہا کہ ہم ایک قوم بن کر سیلاب کا مقابلہ کررہے ہیں، پاکستان میں آج سے قبل ایسا سیلاب نہیں آیا ، افواج پاکستان اپنے بھائیوں کی مدد کیلئے امدادی کارروائیاں میںبڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے ، آج قوم پر اس غازی اور شہداء کو سلام پیش کردی ہے ، جس نے اپنی جان پر ملک کو ترجیح دی ، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تاریخی سیلاب اور دیگر چیلنجز سے نبرد آزما ہے ، اس وقت ہمیںقومی یکجہتی کی ضرورت ہے ، قومی اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے ،جوبھی مسلح افواج اور عوام کے تعلقات کو مجروح کرنا چاہتا ہے وہ پاکستان کا دوست نہیں ، آئیے ہم سب ملکر قومی اتحاد کے اس تعلق کو مزید مضبوط بناتے ہیں، پاک فوج اپنے سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر پہنچا نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ، آج پوری قوم شہید میجر عزیز بھٹی کو سلام پیش کررہی ہے ، شہید میجر شہید شبیر شریف وار سکواڈرن لیڈر سرفراز رفیق کو بھی سلام پیش کررہی ہے ، پاک فوج کی قربانیوں کی داستان رہتی دنیا تک چادر رکھی جائے گی ، یہ ملک اقوام عالم میں اپنا مقام حاصل کرے گا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ قوم سیلاب سے دو چار ہے اور عمران خان مسلح افواج سمیت قومی اداروں کیخلاف سنگین بہتان تراشی کر رہے ہیں، اس بہتان تراشی کا مقصد عوام کو فوج سے لڑاناہے عمران خان کے افواجِ پاکستان کیخلاف نفرت پھیلانے اور حساس پیشہ وارانہ امور کو متنازع بنانے کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں پاک افواج نے پاکستان کی سالمیت اور دفاع کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے اب بھی وہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور اداروں کے ساتھ مل کر مسلح افواج سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی ہیں۔ بہتان تراشی کا مقصد معاشی بحالی کے عمل کو متاثر کر کے پاکستان کو سری لنکا بنانا ہے، آئین اور قانون کی طاقت سے اس مذموم سازش کو ناکام بنائیں گے، سازشیوں سے آئین اور قانون کے مطابق نمٹیں گے، پاکستان آئین کے مطابق چلے گا۔ پاکستان کو کسی فردِ واحد کے آمرانہ رویوں کا غلام بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، مسلح افواج سمیت قومی اداروں اور قیادت کے آئینی احترام کو ہرگز متاثر نہیں ہونے دیں گے، سیلاب زدگان کی امداد، بحالی اور ریلیف کے عمل کو ہرگز متاثر نہیں ہونے دیں گے۔ سازشی عناصر سے آئین اور قانون کے مطابق نمٹیں گے، پاکستان کو کمزور کرنے کے ہر مذموم ایجنڈے کو ناکام بنائیں گے۔آرمی چیف کی توسیع کا اختیار وزیر اعظم کے پاس ہے عمران خان کی آئی ایم ایف کی سازش پر اگر کسی قسم کی گڑبڑ ہوجاتی تو پاکستان سری لنکا بن جاتا پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں عمران خا ن کی اسلام اور پاکستان دشمنی کیخلاف متحد ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما حلقہ پی پی139سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر کے بھتیجے کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی140چوہدری یاسر اقبال گجر سابق صدر پریس کلب چوہدری محمد الیاس گجر معروف سماجی شخصیت حاجی افتخار ا حمد کھارا ڈوگر مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 138کے صدر چوہدری محمود اختر گورائیہ حاجی ناظم ڈوگر سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات موجود تھی وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان 9 حلقوں میں الیکشن لڑنا عوامی نمائندوں کو عوام سے دور رکھنے کے مترداف ہے عمران خان ایک مرتبہ پھر الیکشن الیکشن کا ڈرامہ رچا کر قوم کو گمراہ کررہے ہیں-
مگر اب عوام عمران کے بہکاوئے میں نہیں آئینگے،ننکانہ صاحب اورحلقہ پی پی139کے ضمنی انتخاب میں حکومتی مشینری کا استعمال ہورہا ہے الیکشن کمیشن نے حکومتی وزرا اور میشروں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے پنجاب حکومت ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او شیخوپورہ دن رات پی ٹی آئی کے امیدوار کے ساتھ میٹنگ کررہے ہیں سابق وزیر داخلہ بریگیڈئر(ر)اعجاز شاہ مسلم لیگ ن کی بڑتی ہوئی مقبولیت دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں الیکشن کمیشن کو صاف شفاف الیکشن کی طرف جانا چاہیے تمام تر حربوں اور سرکاری مشینری کے باوجود ننکانہ اور حلقہ پی پی139کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی عمران خان سڑکوں پر ایسی طرح احتجاج کرتے رہے گے بد زبانی بدکلامی کی سیاست کو عوام نے مسترد کردیا ہے بہت جلد مسلم لیگ ن پنجاب میں اپنی حکومت بنائیگی پنجاب کے وزیر اعلی کا فیصلہ آئینی اور قانونی نہیں بلکہ پنچائتی ہے جس کی کوئی قانونی اور آئینی نہ ہے مریم نواز کا جلسہ پی ٹی آئی کی سیاسی شخصیت ثابت ہوگا مریم نواز کا شیخوپورہ پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیاجائے گا جس کی تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور یہ شیخوپورہ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ثابت ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یوم دفاع پاکستان کے موقع پر لاہور میں مزار اقبال پر پاکستان رینجرز (پنجاب)کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان پاکستان رینجرز پنجاب کے مطابق شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے مزارپر ڈی جی پاکستان رینجرز پنجاب میجر جنرل سید آصف حسین نے حاضری دی۔ ڈی جی رینجرز آصف حسین نے مزار پر چادر چڑھائی، جب کہ استحکام پاکستان کی خصوصی دعا، شہدا اور علامہ اقبال کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل آصف حسین نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق یوم دفاع ملک بھر میں قومی جوش و جذبہ سے منایا گیا ۔ اس سلسلے میں مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب ہوئی، جہاں گیریژن کمانڈر میجر جنرل محمد شہباز خان نے مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے مزار قائد کراچی میں گارڈز کے فرائض سنبھال لئے ہیں۔ اس موقع پر 5 خواتین کیڈٹس بھی فرانض سنبھالنے والوں میں شامل ہیں۔ پاکستان ایئر فورس اکیڈمی ( اصغر خان)کی جانب سے کراچی میں یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں بانی پاکستان کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد کی گئی۔ ائیر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ(ستارہ امتیاز ملٹری)ائیر آفیسر کمانڈنگ اصغر خان اکیڈمی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغر خان سے تعلق رکھنے والے دستے میں 60 مرد اور پانچ خواتین کیڈٹس شامل تھے۔ مہمان خصوصی نے پریڈ معائنے کے بعد بابائے قوم کے مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، جب کہ مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔ پاک فضائیہ کے چار گارڈز اندرونی اور چار گارڈز بیرونی حصے میں فرائض سر انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ سال میں تین بار مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوتی ہے، جس میں 14 اگست (یوم آزادی)، 6 ستمبر ( یوم دفاع پاکستان) اور 25 دسمبر ( بانی پاکستان قائد اعظم کا یوم پیدائش ) شامل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں21 ،21 توپوں کی سلامی سے ہوا، مساجد میں فوج کے شہدا کے لیے قرآن خوانی اور ملکی استحکام کیلئے دعائیں مانگی گئیں ،مذاہب کے ماننے والوں کی عبادت گاہوں میں بھی دعائیہ تقریبات منعقد ہوئیں۔ منگل کو وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا اور جانوں کی پرواہ نہ کرنے والے غازیوں کو خراجِ تحسین اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں یومِ دفاع 6 ستمبر بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔یومِ دفاع کے موقع پر دن کا آغاز نمازِ فجر کے بعد ملک کی ترقی و خوشحالی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کو بھارت کے ظالمانہ چنگل سے آزاد کرانے کے لیے مساجد میں خصوصی دعائیں مانگ کر کیا گیا، جب کہ شہدا کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں21 ،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ یا د رہے چھ ستمبر 1965 کے دن بھارتی فوج نے پاکستان پر حملے کیلئے رات کی تاریکی میں عالمی سرحد عبور کی تاہم پوری طرح چوکس مسلح افواج نے قوم کی بھرپور حمایت سے دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دئیے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہماری آزادی اور امن شہدا کی بے مثال قربانیوں کے مرہون منت ہے، شہدا کی بے مثال قربانیوں کی بدولت ہی ہمارا پرچم سربلند ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف نے کہا قوم ہمارے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے، 6 ستمبر افواج پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہے۔ قوم کی حمایت سے مسلح افواج تمام مشکلات کے باوجود مادر وطن کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے، عظیم قوم کی حمایت سے مسلح افواج تمام مشکلات کے باوجود مادر وطن کی حفاظت کے لئے پرعزم ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عوام کی حمایت کے ساتھ تمام مشکلات کے باوجود ملک کا دفاع کرتے رہیں گے، پرچم کی سربلندی کے لیے ہماری آزادی اور امن شہدا کی مرہون منت ہے، پاکستان کا پرچم بلند رکھنے کے لیے شہدا نے بے مثال قربانیاں دیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی