ازبکستان کے سمرقند میں چین کے صدر شی جن پھنگ اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی فورملر مج مواسی کمپلیکس میں ملاقات کے بعد تصویر بنوا رہے ہیں۔(شِنہوا)
چین کے صدر شی جن پھنگ شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 22ویں اجلاس میں شرکت اور قازقستان اور ازبکستان کے سرکاری دوروں کے بعد جمعہ کی شب بیجنگ واپس پہنچ گئے۔ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ مصروف ترین شیڈول کے ساتھ ، صدر شی نے نور سلطان اور سمرقند کا دورہ کیا، وہاں پر 48 گھنٹے قیام کے دوران تقریبا 30 تقریبات میں شرکت کی، کثیرالجہتی اور دوطرفہ ایجنڈے پر مشتمل ان تقریبات میں سلامتی اور ترقیاتی دونوں امور کا احاطہ کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مصروف ترین شیڈول کے باوجود بہت سی کامیابیاں حاصل کی گئیں،جس سے شنگھائی تعاون تنظیم کی توسیع کی جانب نئی پیش رفت ہوئی اور متعلقہ ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات نئی سطح پر پہنچے۔وانگ نے کہا کہ صدر شی کے وسطی ایشیا کے دورہ سے یوریشیا میں پھیلی شاہراہ ریشم میں مزید جان آگئی ہے ، ایک دوراہے پر کھڑی بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال میں مزید استحکام آیا اور ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کا نیا سفر شروع کرنے کے لیے مزید سازگار بین الاقوامی حالات پیداہوئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کی پک اپ ٹرک مارکیٹ میں اگست کے دوران مضبوط ترقی کا رجحان برقرار رہا اور پک اپ ٹرکوں کی فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 18.4 فیصد اضافہ ہوا۔چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ماہ چین میں کل 40 ہزار پک اپ ٹرک فروخت ہوئے۔ 2022 کے پہلے آٹھ ماہ میں، ملک میں فروخت ہونے والے ان ٹرکوں کی تعداد 3لاکھ 43ہزار رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.3 فیصد زیادہ ہیں۔ایسوسی ایشن کے مطابق اس سال پک اپ ٹرک مارکیٹ کی مجموعی کارکردگی نسبتا مستحکم رہی، اس کی برآمد میں نمایاں اضافے کی بدولت اس شعبے نے دیگر تجارتی گاڑیوں کے شعبوں کے مقابلے میں پیداوار اور فروخت میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیپال کے مغربی علاقے میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 7زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام نے ہفتے کو بتایا کہ امدادی کارکنوں نے تباہی کے مقام پرسرچ آپریشن کے دوران مزید 10 لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کی کوشش کی۔پولیس کے ترجمان دان بہادر کارکی نے بتایا کہ امدادی کارکنوں نے دارالحکومت کھٹمنڈو سے 450 کلومیٹر مغرب میں واقع ضلع اچم میں مٹی کے نیچیدبے پانچ مکانات کے ملبے سے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو نکالا۔مقامی میڈیا فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ امدادی کارکن اپنے ہاتھوں سے کیچڑ صاف کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ پھنسے ہوئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کرغزستان اور تاجکستان کی سرحدوں پر ہونے والی جھڑپوں میں 24 افراد ہلاک ہو گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کرغزستان وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ ،ملک کے جنوبی بات کین علاقے کے اسپتالوں کو 24 نعشیں لائی گئی ہیں۔کرغزستان ۔ تاجکستان کی فرنٹ لائن پر دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان مسلح جھڑپ گزشتہ روز چھڑی تھی۔طرفین نے ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کی الزام تراشی کی تھی، فائر بندی کے معاملے میں مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے معاہدہ طے پانے کی اطلاع دی تھی۔ان جھڑپوں میں کرغز فریق کے کم ازکم 90 افراد زخمی ہوئے تھے۔دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازعہ کی وجہ سے خطے میں زمین، زرعی آبپاشی، جانوروں کے چرانے، اسمگلنگ، سڑکوں کے عام استعمال اور سرحد سے غیر مجاز گزر جیسی وجوہات کی بنا پر خطے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔کرغزستان نے 21 مئی 2021 سے تاجکستان کے ساتھ سرحدی تنازع کے حل ہونے تک اپنے کسٹم دروازے بند کر دیے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر گزشتہ ہفتے بیمار پڑنے کے بعد مکمل آرام کر رہے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای نے گذشتہ ہفتے شدید بیمار ہونے کے بعد تمام ملاقاتیں منسوخ کر دیں۔83 سالہ رہنما کے پیٹ میں شدید درد اور تیز بخار میں مبتلا ہونے کے بعد گذشتہ ہفتے ایک ہوم کلینک میں آنتوں کی سرجری ہوئی تھی۔امریکی اخبار میں کہا گیا ہے کہ خامنہ ای جنہوں نے 1989 میں سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا تھا، بیٹھنے سے بھی معذور ہیں اور ڈاکٹروں کا ایک گروپ ان کی دیکھ بھال کر رہا ہے، اگرچہ ان کی صحت گذشتہ ہفتے بہتر ہوئی تھی۔ایران کے سپریم لیڈر اہم ملکی، علاقائی اور عالمی مسائل بشمول تہران کے جوہری عزائم سے متعلق حتمی فیصلے کرتے ہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ ایران کے ساتھ ایک جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔خطے میں امریکی اتحادیوں نے بائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشرق وسطی میں تہران کے عدم استحکام کے اقدامات کو ناکام بنانے کے لیے معاہدے کی تجدید نہ کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لندن کے ویسٹ منسٹر ہال میں ملکہ ایلزیبتھ کے تابوت کی طرف بھاگنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز رات 10 بجے ویسٹ منسٹر ہال میں ایک شخص نے ملکہ کے تابوت کی جانب دوڑ لگا دی۔تابوت کی طرف بڑھنے والے شخص کو ڈپلومیٹک پولیس اور پارلیمنٹ پروٹیکشن پولیس نے پبلک ایکٹ آرڈر کے تحت حراست میں لیا۔اس اقدام کے دوران ملکہ کے آخریدیدار کا مرحلہ کچھ دیر کے لیے تعطل کا شکار رہا تاہم بعد ازاں لوگوں کو آنے کی اجازت دے دی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ انکا دورہ ازبکستان، اسلامی جمہوریہ ایران کی پڑوسی ممالک سے تعلقات کے فروغ، اقتصادی کثیر الجہتی، ہمسایہ ممالک پر توجہ اور ایشیائی تعاون کی پالیسی کے سلسلے میں تھا۔سرکاری خبررساں ایجنسی ارنا کے مطابق، صدر رئیسی نے دورہ سمرقند سے تہران واپسی کے موقع پر مہرآباد ائیر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس مقصد کے سلسلے میں کئی اقدامات کیے گئے جن میں سے ایک ازبکستان کے صدر سے باہمی ملاقات تھی۔انہوں نے کہا کہ 20 سالوں سے زائد ہے کہ ایران اور ازبکستان کے اعلی حکام اور عہدیداروں نے ایک دوسرے ممالک کا دورہ نہیں کیا ہے۔ یہ سفر اس رشتے کو مضبوط کرنے میں کامیاب رہا جو دو دہائیوں سے سست تھا۔صدر رئیسی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان سے باہمی ملاقاتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شنگھائی تنظیم کے سربراہان سے 10 سے زائد ملاقاتیں ہوئیں جن میں باہمی مسائل، اقتصادی اور تجارتی تعلقات اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور اس حوالے سے کئی فیصلے کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ کی اپنے پڑوسیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش اس سربراہی اجلاس میں سب کے لیے واضح ہوگئی اوران ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک دوسرے کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور کئی مسائل پر فیصلہ کیا گیا۔صدر رئیسی نے کہا کہ کچھ ممالک جیسے چین، بھارت اور پاکستان کے صدور نے ہمیں اس سربراہی اجلاس میں اپنے ملک کا دورہ کرنے کی دعوت دی، جو ان دوروں اور ملاقاتوں کے لیے مناسب وقت پر کیا جاتا ہے اور یہ دورے مناسب وقت پر کیے جائیں گے۔ایرانی صدر نے کہا کہ اس اجلاس میں باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا کہ ایران شنگھائی تعاون سربراہی اجلاس کا رکن بن گیا ہے جو کہ خطے میں ایران کے اقتصادی انفراسٹرکچر کے لیے ایک اچھی بنیاد اور ملک میں اقتصادی کارکنوں کے لیے ایک موقع ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
متحدہ عرب امارات نے تمام ممالک کے شہریوں کے لیے پانچ سالہ ملٹی پل سیاحتی ویزے کا اجرا مزید آسان بنانے کا اعلان کیا ہے۔سیاحتی ویزے کے اجرا کی تاریخ سے پانچ سال کی مدت شمار ہو گی۔ یہ ویزا کسی سپانسر یا اندرون ملک میزبان کی شرط کے بغیر جاری کیا جا ئے گا۔عرب میڈیا کے مطابق غیرملکیوں کے قیام اور آمد کے نئے لائحہ عمل میں نئے سیاحتی ویزے کے لیے چار شرائط مقرر کی گئی ہیں۔ اس پرعمل درآمد 3 اکتوبر سے شروع ہو گا۔ شرائط میں کہا گیا ہے کہ پانچ سالہ سیاحتی ویزے کے لیے امیدوار کو درخواست دیتے وقت چار ہزار ڈالر بیلنس کا بینک سٹیٹمنٹ پیش کرنا ہوگا۔ بینک سٹیٹمنٹ درخواست دینے کی تاریخ سے چھ ماہ پہلے تک کا ہونا چاہیے۔ ویزا فیس اور مالیاتی گارنٹی بھی دینا ہو گی جبکہ ہیلتھ انشورنس سکیم بھی ضروری ہے۔پانچ سالہ سیاحتی ویزا ہولڈر کو متعدد سہولتیں اور رعایتیں ملیں گی۔ ویزا ہولڈر 90 دن تک مسلسل امارات میں قیام کر سکے گا اور اس میں مزید 90 دن کی توسیع ہوسکتی ہے تاہم پہلے امارات میں قیام کی کل مدت ایک سال میں 180 دن سے زیادہ نہ رہی ہو۔ویزا ہولڈرکو امارات آمد کا مقصد بتانا ہوگا۔ کسی بھی صورتایک سال سے زیادہ قیام کی اجازت نہیں ہوگی۔اماراتی حکام نے کہا ہے کہ سیاحتی ویزے کی درخواست سے قبل امیدوار اس بات کا اطمینان حاصل کرلے کہ آیا اس کا تعلق ایسے ممالک سے تو نہیں جس کے شہریوں کو امارات آنے کے لیے ویزا نہیں لینا پڑتا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یوکرین میں روس کے قبضے سے خالی کرائے گئے شہر ازیوم میں اجتماعی قبر کی دریافت پر مغربی ملکوں کے رہنمائوں نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق یوکرین میں حکام نے بتایا کہ حالیہ جنگ کے دوران روس کے زیرقبضہ رہنے والے شہر ازیوم میں ایک اجتماعی قبر دریافت کی گئی جس میں موجود تمام لاشوں پر تشدد کے نشانات ہیں۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ بلاک کو سات ماہ سے جاری جنگ میں روسی افواج کی طرف سے چھوڑی گئی اجتماعی قبر کی تازہ ترین دریافت پر گہرا صدمہ ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی انسانی قانون اور جنیوا کنونشنز کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے روسی افواج کا یہ غیر انسانی سلوک فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ ان قبروں سے ممکنہ طور پر مزید شواہد ملے ہیں کہ روس اپنے مغرب نواز پڑوسی ملک میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں نے یوکرین میں اجتماعی قبر کی دریافت پر ردعمل میں کہا کہ ازیوم میں جو کچھ ہوا وہ ظلم تھا۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ میں روسی قبضے کے تحت یوکرین کے شہر ایزیم میں ہونے والے مظالم کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ذمہ داروں کو اپنی کارروائیوں کا جواب دینا پڑے گا۔
انصاف کے بغیر امن ممکن نہیں۔حکام نے بتایا کہ ازیوم شہر پر یوکرین کی فوج نے روسی قبضہ چھڑایا تو وہ وہاں عجلت میں کھودی ہوئی 450 قبروں کی گنتی کی گئی جن میں سے کچھ پر دیودار کے جنگل میں لکڑی کی صلیبیں گاڑی گئی تھیں۔خارکیف کی علاقائی انتظامیہ کے سربراہ اولیگ سینیگوبوف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ آج جن لاشوں کو نکالا گیا، ان میں سے 99 فیصد میں پر تشدد سے موت کے نشانات نظر آئے۔انہوں نے بتایا کہ کئی لاشیں ہیں جن کے ہاتھ پیٹھ کے پیچھے بندھے ہوئے ہیں، اور ایک مدفون لاش کے گلے کے گرد رسی بھی ہے۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا کہ روس اپنے پیچھے صرف موت اور تکالیف کو چھوڑتا ہے۔ یہ اذیت دینے والے اور قاتل ہیں۔انہوں نے کہا کہ نکالی گئی کچھ باقیات میں بچے اور خواتین کی بھی شامل ہیں جن کو مرنے سے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین نے اقوام متحدہ میں امریکہ اور بھارت کی طرف سے کالعدم لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے ممبئی حملوں میں ملوث مبینہ مرکزی ملزم ساجد میر کو بلیک لسٹ کرنے کی تجویز کو روک دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بیجنگ نے امریکہ اور بھارت کی طرف سے مشترکہ طور پر پیش کی گئی اس تجویز کو روک دیا ہے جس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی القاعدہ پابندیوں کی کمیٹی 1267 کے تحت میر کو عالمی دہشت گرد کے طور پر بلیک لسٹ کرنے اور اس کے اثاثے منجمد کرنے، سفری پابندی اور ہتھیاروں کی پابندی کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔یہ چار ماہ کے اندر بیجنگ کی طرف سے اس طرح کا تیسرا اقدام ہے ۔ملزم ساجد میر کو ممبئی حملوں کا مرکزی منصوبہ ساز کہا جاتا رہا ہے، اس کے بارے میں ایک عرصے تک وفات پا جانے کی افواہیں بھی پھیلائی گئیں۔ مبینہ طور پر 2008 کے ممبئی حملوں کی ہدایت دینے والے 44 سالہ ساجد میر کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردی کی مالی معاونت کے مقدمے میں مجرم قرار دیتے ہوئے ساڑھے 15 سال قید کی سزا سنائی تھی اور ان پر 4 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔ساجد میر کے سر پر امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن(ایف بی آئی ) نے 5 ملین امریکی ڈالر کا انعام مقرر کررکھا تھا، جب کہ انہیں مطلوب ترین افراد کی فہرست میں شامل کر رکھا تھا۔ 2007 میں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی تحریر میں بتایا گیا تھا کہ لاہور میں پیدا ہونے والے ساجد میر کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے۔ جب کہ انہیں فرانسیسی عدالت کی جانب سے ان کی غیر موجودگی میں نیوکلیئر پلانٹ حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی سالگرہ پر آٹھ چیتے ریاست مدھیہ پردیش کے کونو نیشنل پارک میں چھوڑے جا رہے ہیں۔یہچیتے نمیبیا سے ایک خصوصی طیارے پر انڈیا لائے گئے ہیں۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ان چیتوں کو جنگل میں چھوڑنے کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کونو نیشنل پارک پہنچے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک لاکھ ہیکٹر سے زیادہ کے رقبے پر پھیلے کونو نیشنل پارک میں چھوڑے جانے سے قبل ان کم عمر چیتوں کو ایک ماہ اسی علاقے میں قرنطینہ میں رکھا جائے گا تاکہ مدھیہ پردیش کی آب و ہوا کے عادی ہو جائیں۔ قبل ازیں خصوصی چارٹرڈ کارگو فلائٹ جو نمیبیا سے آٹھ چیتوں کو لے کرہفتہ کی صبح مدھیہ پردیش کے گوالیار میں واقع انڈین ایئر فورس کے اڈے پر اتری۔حکام کے مطابق نمیبیا کے آٹھ چیتوں کو انڈیا میں لانا ایک منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت ان کی افزائش نسل کی جائے گی۔ جنگلی چیتوں کو نمیبیا کے دارالحکومت ونڈہوک کے شمال میں واقع گیم پارک سے سڑک کے ذریعے ایک چارٹرڈ بوئنگ 747 تک پہنچایا گیا جس کو کیٹ پلین کے نام منسوب کر کے اس پر چیتے کو پینٹ کیا گیا تھا۔نمیبیا سے یہ چیتے 11 گھنٹے کی پرواز میں انڈیا پہنچائے گئے۔نمیبیا میں انڈیا کے ہائی کمشنر پرشانت اگروال کے مطابق یہ منصوبہ دنیا کے سب سے تیز دوڑنے والے چیتوں کی پہلی بین البراعظمی نقل مکانی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ تاریخی واقعہ ہے۔ عالمی سطح پر پہلی مرتبہ ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب پرجوش ہیں کیونکہ یہ انڈیا کی آزادی کے 75 ویں سال میں ہو رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
برطانیہ میں 20 اور 50 پائونڈز کے نوٹ تبدیل کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے، برطانیہ میں جلد نئے بادشاہ کی تصویر والے نوٹ بھی جاری کردیے جائیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ کرنسی نوٹ تبدیل کروانے کی آخری تاریخ تک عوام پرانے کاغذی نوٹ استعمال کرلیں یا بینکوں اور ڈاک خانوں میں جمع کروا دیں۔بینک آف انگلینڈ نے گزشتہ سال نئے پولیمر ورژن کے نوٹ جاری کیے تھے، زیر گردش 20 اور 50 پانڈ کے نوٹوں کی اکثریت نئے نوٹوں سے بدل دی گئی ہے۔بینک آف انگلینڈ کے مطابق جعلسازی سے بچنے اور زیادہ پائیداری کے لیے نئے پولیمر نوٹ جاری کیے گئے تھے، اس سے قبل 5 اور 10 کے پولیمر کرنسی نوٹ بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مصر کی الجیزہ کمشنری میں ایک آم کھانے پر جھگڑے پر ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو چاقو سے وار کرکے زخمی کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق الھرم پولیس سٹیشن کو الجیزہ کیالھرم ہسپتال انتظامیہ نے اطلاع دی کہ ایک زخمی نوجوان کو لایا گیا ہے اس کے سینے پر چاقو سے وار کیا گیاہے۔ پولیس اہلکار فوری طور پر ہسپتال پہنچ گئے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ کہ گھر کے ریفریجریٹر میں ایک آم باقی بچا تھا۔ دونوں بھائیوں میں اس بات پر جھگڑا ہوگیا کہ ان میں سے کون وہ آم کھائے گا۔ ایک بھائی آم لینے میں کامیاب ہوگیا۔ دوسرے نے باورچی خانے سے چاقو اٹھایا اور اس کے سینے پر وارکیا۔ ملزم اعتراف جرم کرلیا۔ پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔ چار دن تک جسمانی ریمانڈ پر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈ ٹرم الیکشن میں بھارتی نژاد امریکیوں کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے ہندی زبان میں انتخابی نعرہ بلند کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں مڈ ٹرم الیکشن رواں سال نومبر میں ہوں گے اور ڈونلڈ ٹرمپ کی نظریں اس وقت صرف انتخابات پر ہیں۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے ہندی زبان میں نعرہ لگایا: بھارت اور امریکا سب سے اچھے دوست۔ انٹرویو کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔مذکورہ نعرہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016 میں ہونے والے امریکی صدارتی الیکشن میں کامیابی سے متاثر ہو کر لگایا ہے۔ 2016 میں انہوں نے اب کی بار ٹرمپ سرکار کا نعرہ بلند کیا تھا۔سابق صدر کا حالیہ نعرہ امریکن بھارتی کمیونٹی کو اپنی طرف راغب اور ان کا قیمتی ووٹ حاصل کرنے کے لیے لگایا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے تل ابیب میں اسرائیل کے سابق وزیراعظم واپوزیشن رہنما بنیامین نتن یاہو سے ملاقات کی ہے۔شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان ان دنوں اسرائیل کے سرکاری دورے پرہیں۔ امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق ملاقات میں امارات اور اسرائیل کے دوطرفہ تعلقات اور 2022 میں ابراہیمی امن معاہدے کے تناظر میں دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون میں مسلسل بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماوں نے مشرق وسطی کے حالات حاضرہ اور امن و استحکام کے قیام کے لیے جاری کوششوں کا جائزہ لیا۔ علاقائی و بین الاقوامی حالات پر فریقین کے موقف کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔شیخ عبداللہ بن زاید نیاسرائیل کے ساتھ امارات کے باہمی تعلقات کو منفرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر سطح پر دونوں ملکوں کے درمیان تعاون و شراکت بڑھتی جارہی ہے۔اماراتی وزیر خارجہ نیابراہیمی امن معاہدہ کرانے میں بنیامین نتنیاہو کے نمایاں کردار کی تعریف کی۔نتنیا ہو نے اماراتی وزیر خارجہ کے دورے کے حوالے سے کہا کہ یہ دورہ ایسے وقت ہورہا ہے جب دونوں ملک امن معاہدے کی دوسری سالگرہ منا رہے ہیں۔ گزشتہ دو برسوں کے دوران اسرائیل اور امارات کے درمیان متعدد شعبوں میں تعاون بڑھا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے شہر چھانگشا میں ایک فلک بوس عمارت کو انتہائی خطرناک آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اس عمارت میں چین کی سرکاری ٹیلی کام کمپنی کا علاقائی دفتر بھی موجود تھا، سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی فوٹیج میں 42 منزلہ عمارت میں بڑے پیمانے پر آگ کے شعلے بھڑکتے دکھائی دے رہے ہیں جس سے سیاہ دھوئیں کے بادل نکل رہے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ کے شعلوں پر قابو پا لیا گیا ہے اور ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے فی الحال یہ واضح نہیں کہ آگ کس وجہ سے لگی۔سرکاری میڈیا کے مطابق یہ عمارت سال 2000 میں مکمل ہوئی تھی اور یہ جنوبی وسطی چین کے صوبہ ہنان کے 10 ملین افراد کے دارالحکومت چانگشا شہر میں ایک بڑی رنگ روڈ کے قریب واقع ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سرکاری ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی چائنا ٹیلی کام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک کسی جانی نقصان کا پتہ نہیں چل سکا ہے اور مواصلاتی رابطے منقطع نہیں ہوئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شام میں دمشق کے ہوائی اڈے کے قریب اسرائیلی فضائی حملے میں5 شامی فوجی ہلاک ہو گئے ۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا (سیرین عرب نیوز ایجنسی)نے ایک فوجی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ جارحانہ کارروائی کے نتیجے میں پانچ فوجی ہلاک اور کچھ مالی نقصان ہوا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ فضائی کارروائی جھیل تبریاس کی شمال مشرقی سمت سے کی گئی جس نے دمشق کے ہوائی اڈے اور دمشق کے جنوب میں کچھ اہداف کو نشانہ بنایا۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس وار مانیٹر نے تصدیق کی ہے کہ حملوں میں پانچ شامی فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دو ایرانی حمایت یافتہ جنگجو بھی مارے گئے۔مانیٹر جو شام کے اندر ذرائع کے وسیع نیٹ ورک پر انحصار کرتا ہے، کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ان مقامات کو نشانہ بنایا جہاں ایران کے حمایت یافتہ گروپ دمشق کے ہوائی اڈے کے قریب اور دمشق کے دیہی علاقوں میں تعینات ہیں۔گذشتہ ماہ دارالحکومت دمشق کے آس پاس اور ساحلی صوبے طرطوس کے جنوب میں دیہی علاقوں میں اسرائیلی حملے میں تین فوجی مارے گئے تھے۔جون میں اسرائیلی فضائی حملوں نے دمشق کے ہوائی اڈے کو تقریبا دو ہفتوں کے لیے بند کر دیا تھا۔گذشتہ ماہ کے دوران اسرائیلی فضائیہ نے حلب کے ہوائی اڈے کو دو مرتبہ نشانہ بنایا۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس وار مانیٹر نے اس وقت کہا تھا کہ ان حملوں میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا سے تعلق رکھنے والے ہتھیاروں کے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا تھا۔شام میں 2011 میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل نے اپنے شمالی ہمسایہ ملک کے خلاف سینکڑوں حملے کیے ہیں جن میں سرکاری فوجیوں کے ساتھ ساتھ ایران کیحمایت یافتہ اتحادی افواج اور حزب اللہ کے جنگجوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔اگرچہ اسرائیل انفرادی حملوں پر بعض اوقات ہی تبصرہ کرتا ہے لیکن اس نے سینکڑوں حملے کرنے کا اعتراف کیا ہے۔اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کہ اس کی فضائی مہم انتہائی دشمن ایران کو اپنی دہلیز پر قدم جمانے سے روکنے کے لیے ضروری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت سے خالصتان کی آزادی کے لیے کینیڈا میں (آج ) اتوار کو ریفرنڈم ہوگا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق علیحدگی پسند سکھوں کی جانب سے خالصتان کیلیے (آج ) اتوار کو ٹورنٹو میں ریفرنڈم ہوگا جس میں شرکت کے لیے کینیڈا بھر سے سکھر ٹورنٹو پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔دوسری جانب سکھ کمیونٹی کی جانب سے ٹورنٹو میں بھارتی قونصل خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کے شرکا نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت مخالف اور خالصتان کے حق میں نعرے درج تھے۔سکھ مظاہرین نے کا کہنا تھا کہ بھارت خالصتان ریفرنڈم سے خوفزدہ ہے اور انتشار پھیلانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کر رہا ہے، لیکن بھارتی سفارت کاروں کو ریفرنڈم میں جواب مل جائے گا۔واضح رہے کہ سکھوں کی جانب سے بھارت سے علیحدہ خالصتان کے قیام کیلیے دنیا کے مختلف ملکوں میں ریفرنڈم کرائے جا رہے ہیں۔گزشتہ سال برطانیہ میں کرائے جانے والے ریفرنڈم میں سکھوں کی اکثریت نے خالصتان کے قیام کے حق میں ووٹ دیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے معاشی نقصان 30ارب ڈالر سے زیادہ ہو سکتا ہے،عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے نقصانات ابھی واضح نہیں ہیں تاہم ورلڈ بینک، اقوام اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک مل کر سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگا رہے ہیں، اس کے بعد ہی بتا سکیں گے کہ بحالی اور ترقی کے لیے کیا کچھ درکار ہو گا،ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے معاشی نقصان 30 ارب ڈالر سے زیادہ ہو سکتا ہے، آئی ایم ایف نے پرائمری سرپلس اور صوبائی کیش سرپلس سمیت مختلف اہداف دیے ہیں لیکن سیلاب کے بعد حالات بدل گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو مالی نقصانات سے آگاہ کریں گے، آئی ایم ایف پاکستانی معیشت کا اگلا جائزہ نومبر میں شروع کرے گا،وزیر مملکت نے کہا کہ منی بجٹ لانے یا عوام پر ٹیکسوں کا اضافی بوجھ ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، پیٹرول پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ساڑھے 37 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جماعت اسلامی پاکستان نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کے خلاف وفاقی شرعی عدالت میں پٹیشن دائر کر دی ،پٹیشن جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کی طرف سے دائر کی گئی۔ جماعت اسلامی کے وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ کیس کی پیروی کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ قیمتیں بڑھانا حکومت کی مجبوری ہے کیونکہ آئی ایم ایف کی یہی شرط ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا مجبوری میں مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ قیمتیں بڑھانے کے فیصلے سے اتفاق نہیں کر سکتے لیکن قیمتیں بڑھانا مجبوری ہے کیونکہ آئی ایم ایف کی طرف سے یہی شرط ہے اور ہمارے پاس اس مجبوری کا کوئی حل نہیں ہے،مریم نواز سے متعلق سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا مریم نواز وہی بات کر رہی ہیں جو وزیراعظم شہباز شریف کرتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی اور اسلحہ کی نمائش بھی ممنوع قرار دی گئی تھی،تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں امام حسین اور ان کے رفقا شہدا کربلا کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا، مختلف شہروں میں جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے سخت اقدامات کئے گئے تھے،پنجاب کے مختلف شہروں میں چہلم شہدائے کربلا پر جلوس نکالیگئےِ، لاہور میں مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ میں اختتام پذیرہوا،لاہور میں چہلم امام حسین کے روایتی جلوس اور عرس داتا دربار کی سکیورٹی کے لیے 220سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے تھے جبکہ میٹروبس کا روٹ ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک 3 بجے بند کردیا گیا تھا،کراچی میں چہلم امام حسین کا مرکزی جلوس دوپہر میں نشتر پارک سے برآمد ہو ا، جلوس نمائش، ایم اے جناح روڈ سمیت روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسیناں ایرانیاں کھارادر میں اختتام پذیرہوا، جلوس کی نگرانی کیلئے سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جلوس کی قیادت بوتراب سکاوٹ نے کی، شرکاء نے نوحہ خوانی وماتم کیا، جلوس کے راستوں میں پانی کی سبیلیں اور طبی کیمپ لگائے گئے ہیتھے،اس کے علاوہ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھی شبیہ علم و ذوالجناح کے جلوس نکالے گئے، جلوس کی گزرگاہوں پر موبائل سروس جزوی طور پر بند رکھنے کے انتظامات کیے گئیتھے جبکہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی اورسیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے عمر کوٹ کے دورے کے موقع پر امداد سے محروم ڈنڈا بردار سیلاب متاثرین نے انہیں روک لیا،نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ عمر کوٹ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرین کے ریلیف کیمپ اور ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا جہاں امداد سے محروم مشتعل ڈنڈا بردار سیلاب متاثرین اور خواتین نے وزیراعلی کو روک لیا اور ان کی گاڑی کا گھیراو کرلیا،اس موقع پر متاثرین نے بتایا کہ ہم بھوکے بیٹھے ہیں کھانے کو کچھ نہیں ملا جب کہ ہم سے یہاں کی انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ مراد علی شاہ آئیں تو بولنا کہ ہمیں سب مل رہا ہے،وزیراعلی سندھ نے متاثرین کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کھانے کے لیے بول دیا ہے آپ کو جلد ملے گا،بعد ازاں مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احساس ہے ان لوگوں کوبہت تکلیف ہے، چھوٹے کاشتکاروں کی 8 ماہ کی کمائی سیلاب کی نظر ہو گئی، انہیں گندم کی کاشت میں سپورٹ کرینگے، ہماری کوشش ہے کہ 75 فیصد پانی اکتوبر سے قبل ختم کردیا جائے اور متاثرین کوجلد از جلد ان کے گھروں پر واپس بھیجا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گینگ آف تھری زرداری، نواز، فضل الرحمن الیکشن نہیں روک سکتے،ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کرپشن بچا کے بعد سیاست بچائو مہم پر ہے۔ 6 ماہ میں معیشت نہیں سدھری، برآمدات نہیں بڑھیں، مہنگائی اور ڈالر نہیں رکا،سابق وزیر داخلہ نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ اقتصادی صورت حال نازک ہو گئی ہے۔ مزید ڈیڑھ کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے۔ باہر سے کوئی امداد آئی، نہ انہیں اندر سے مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ گینگ آف تھری زرداری، نواز اور فضل الرحمن انتخابات نہیں روک سکتے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیوزی لینڈ کے آل راونڈر جمی نشیم نے بورڈ کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کردیا ہے جس کی اہم وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کیوی آل راونڈر جمی نشیم کو بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کی پیشکش کی تھی، لیکن انہوں نے معاہدہ کرنے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے پہلے سے غیر ملکی ڈومیسٹک لیگز کے ساتھ معاہدے کر رکھے ہیں اور وہ اس میں مصروف ہیں۔ بورڈ نے جمی کے انکار کے بعد بلیئر ٹکنر اور فن ایلن کو اب سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔کرکٹ حکام کے مطابق ٹرینٹ بولٹ اور کولن ڈی گرینڈ ہوم کے جانے کے بعد کنٹریکٹمیں دو کھلاڑیوں کی گنجائش تھی، جس کے باعث آل راونڈر کو سینٹرل کانٹریکٹ کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم انہوں نے انکار کردیا ہے لیکن جمی نشیم ہمارے سرکل میں موجود ہیں اور دوسرے نان کنٹریکٹڈ کرکٹرز کی طرح جب بھی دستیاب ہوئے انہیں سلیکشن کے لیے زیر غور لایا جائیگا۔اس حوالے سے آل راونڈر جمی نیشم کا موقف بھی سامنے آیا ہے اور انہوں نے سینٹرل کانٹریکٹ نہ لینے کی اہم وجہ بھی بتادی ہے، ان کہنا ہے کہ میں جانتا ہوں سینٹرل کنٹریکٹ کے انکار کے فیصلے کے بعد کہا جائے گا کہ میں نے پیسے کو ترجیح دی۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں جمی نیشم نے کہا کہ جولائی میں میرا ارادہ تھا کہ میں سینٹرل کنٹریکٹ کی پیش کش قبول کر لوں تاہم اس وقت مجھے فہرست میں شامل نہیں کیا گیا تو میں نے دنیا میں دیگر لیگز سے معاہدے کر لیے-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیا کپ والی ہی ٹیم منتخب ہوئی ہے، مجھے نہیں لگتا یہ ٹیم ورلڈ کپ میں بہت اچھا کر سکے،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بولنگ اچھی ہے لیکن بیٹنگ میں مشکلات کا سامنا رہے گا، اوپننگ میں بابر اور رضوان ہی ہوں گے، وہ جگہ تو خالی نہیں ہوگی، بابر اور رضوان اپنی جگہ پر رہیں گے، تیسرے نمبر پر شان کو کھلایا جائیگا اور مڈل آرڈر ہی ہماری اصل پرابلم ہے،سابق کھلاڑی کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتا حیدر علی کو کس بنیاد پر ٹیم میں شامل کیاگیا، اسی طرح حارث کی سلیکشن سمجھ میں نہیں آتی، اس نے کہاں پرفارم کیا؟انھوں نے مزید کہا کہ شان مسعود نے پرفارم کیا، خوشی ہے کہ انہیں اسکواڈ میں جگہ ملی، شان مسعود نے اپنی بیٹنگ بہتر کی ہے، آپ کو شعیب ملک اور سرفراز احمد سے ضد ہے تو کوئی نیا ٹیلنٹ لائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انگلش کپتان بٹلر کا پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کے تمام میچز سے باہر ہونے کا امکان بڑھ گیا،برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوز بٹلر انجری کا شکار ہیں جس کے باعث انگلش کپتان پاکستان کے خلاف مکمل سیریز کے لیے عدم دستیاب ہو سکتے ہیں،جوز بٹلر ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق ری ہیب کر رہے ہیں، ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹ ہونے کے لیے جوز بٹلر مکمل سیریز میں آرام کرسکتے ہیں۔انگلش بورڈ بھی سیریز کے ابتدائی میچز میں بٹلر کی عدم شرکت کی تصدیق کرچکا ہے جبکہ 7ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 20ستمبر سے کراچی میں شروع ہو گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قومی کھلاڑیوں کے مسلسل ان فٹ ہونے اور ٹیم کے مسائل کا شکار ہونے کی وجہ سامنے آگئی،قومی ٹیم میں شامل اتنے کھلاڑیوں کا ایک ساتھ ان فٹ ہونا ناصرف ٹیم کی کاکردگی متاثر کرنے کا باعث بن رہا ہے بلکہ اس سے دیگر مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں،نجی ٹی وی کے مطابق قومی ٹیم کے مسائل کی اہم وجہ پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب سومرو اور ٹیم فزیو کلف ڈیکن کا ایک پیج پر نہ ہونا ہے، فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا کیس بھی اسی وجہ سے خراب ہوا،ذرائع کا بتانا تھا کہ شاہین آفریدی کو انگلینڈ بھجوانے کا پلان ڈاکٹر نجیب نے اپنے طور پر کیا جبکہ سینئر کھلاڑی فزیو کلف ڈیکن کے ساتھ ہیں،ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نجیب سومرو بطور ٹیم ڈاکٹر اپنے طور پر فیصلے کرتے ہیں، ٹیم سپورٹ اسٹاف کا ایک پیج پر نہ ہونا مسائل بڑھا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
باسکٹ بال کی دنیا کے امیر ترین اور پسندیدہ کھلاڑی مائیکل جارڈن کی جرسی 10.1 ملین ڈالر (تقریبا ایک کروڑ ڈالر)میں نیلام ہوئی ہے،یہ کھیلوں کی تاریخ میں کسی بھی کھلاڑی کی فروخت ہونے والی مہنگی ترین یادگار ہے،اس جرسی کو نیلام کرنے والے سوتھبے نامی نیلام گھر کا کہنا تھا کہ اس جرسی کی نیلامی نے شائقین اور یادگار جمع کرنے والے افراد میں بہت زیادہ جوش پیدا کیا،یہ جرسی باسکٹ بال کے ایک میچ کی یاد تازہ کرتی ہے، جسے نیٹ فلکس نے دی لاسٹ ڈانس نامی ڈاکیومنٹری میں بھی دکھایا، جس میں جارڈن نے اپنے چھٹا اور آخری این بی اے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا،نیلام گھر کے مطابق جارڈن کی جرسی کی مجموعی طور پر 20بولیاں لگی تھیں،اس نیلام گھر میں معروف ملبوسات کے شعبے کے سربراہ براہم واچر کا کہنا تھا کہ بولی کنندہ تاریخ کے اس نایاب حصے کے مالک بننے کے لیے پرجوش تھے، جرسی کی ریکارڈ قیمت پر نیلامی نے ایک بار پھر اس بات پر مہر ثبت کر دی کہ مائیکل جارڈن بلاشبہ کھیل کی دنیا کے مقبول ترین کھلاڑی ہیں اور ان کی تقریبا 25سالہ پرانی میراث آج بھی اتنی ہی مقبول اور اہم ہے،مائیکل جارڈن کی جرسی کی نیلامی نے فٹبال سٹار کھلاڑی ڈیگو میراڈونا کی 9.28ملین ڈالر میں فروخت ہونے والی جرسی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے، جو انھوں نے سنہ 1986کے ورلڈ کپ میں پہنی تھی،جارڈن کو باسکٹ بال کی تاریخ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا جاتا ہے۔ انھوں نے اپنے کریئر کا بیشتر حصہ شکاگو بلز ٹیم کے ساتھ گزارا اور عالمی آئیکون بن گئے اور انھوں نے دنیا بھر میں نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے)کی شناخت کروائی،مائیکل جارڈن سنہ 2003میں باسکٹ بال کیریئر سے سبکدوش ہو گئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 23اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹ صرف چند منٹوں میں فروخت ہوگئے،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے مطابق اضافی اسٹینڈ کے ٹکٹ بھی چند منٹوں بعد ہی فروخت ہوگئے جب کہ آسٹریلیا میں ہونے والے کھیلوں کے سب سے بڑی ایونٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 5لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں،آئی سی سی کے مطابق مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہر عمر کے افراد کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے جب کہ 5 لاکھ سے زائد شائقین پہلے ہی ایک ماہ کے اندر ٹکٹ خرید چکے ہیں،آئی سی سی کا کہنا تھا کہ 82ممالک کے شائقین نے بہترین کھلاڑیوں کو کھیلتا ہوا دیکھنے کے لیے یہ ٹکٹ خریدے ہیں،یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلہ 23اکتوبر کو میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ(شِنہوا) چین نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں( این ای ویز) کی بیٹریوں کی ری سائیکلنگ کے انتظامات کومضبوط بنانے کیلئے اقدامات متعارف کرائے گا۔
وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایک عہدیدار ہوانگ لی بن نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی صنعت کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ ارضیاتی ماحول کے تحفظ ، وسائل کے استعمال کو بہتر اور این ای ویز صنعت کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کیلئے بیٹریوں کی ری سائیکلنگ بہت اہمیت رکھتی ہے۔
حالیہ برسوں میں وزارت نے متعدد پالیسیاں جاری کرتے ہوئے ان کو نافذ کیا ہے اور این ای ویز بیٹریوں کی ری سائیکلنگ کے مختلف طریقے تلاش کیے ہیں۔ وزارت کے مطابق اگست کے اختتام تک 190 سے زائد کاروباری ادارے ملک بھر میں 10 ہزار 235 ری سائیکلنگ آؤٹ لیٹس قائم کر چکے ہیں۔
ہوانگ لی بن نے کہاکہ وزارت غیر کارآمد بیٹریوں کو ختم کرنے اور ان کی موثر ری سائیکلنگ میں تکنیکی کامیابیاں حاصل کرنے کیلئے مزید کوششیں جاری رکھے گی۔
تہران(شِنہوا)ایران کے صدرابراہیم رئیسی نے کہاہے کہ جوہری مذاکرات میں پیش رفت کے لیے ایران پرامریکی پابندیوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ تحفظ جاتی مسائل حل کرنے کی ضمانت بھی فراہم کرنا ہوگی۔
سرکاری خبر ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے مطابق رئیسی نے ازبکستان کے شہر سمرقند میں الجزیرہ نیوز چینل کو انٹرویو میں اس بات پر زور دیا کہ ایرانی حکومت اپنے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
امریکہ کے ساتھ ممکنہ براہ راست مذاکرات کے حوالے سے ایرانی صدر نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ (ممکنہ) جوہری معاہدے پربراہ راست مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ امریکہ کو ایران کے ساتھ اعتماد سازی کے اقدامات کرنے چاہئیں۔
ایرانی صدر نے ایران کے خلاف تازہ پابندیاں عائد کرنے کے حالیہ امریکی اقدام پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ ایران کے ساتھ معاہدے کا خواہاں ہے تو اس کی جانب سے جوہری مذاکرات کے درمیان نئی پابندیاں کیوں عائد کی گئی ہیں۔
گزشتہ ہفتے کے دوران امریکہ نے متعدد ایرانی شہریوں اور کمپنیوں کے ساتھ ساتھ ایرانی وزارت انٹیلی جنس پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین نے قومی خودمختاری اورسلامتی سے متعلق ملکی مفادات کے دفاع کے لیے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت میں ملوث امریکی کمپنیوں کے دو اعلیٰ عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعہ کو روزانہ کی پریس بریفنگ میں کہاکہ حکومت نے ریتھیون ٹیکنالوجیز کارپوریشن کے چیئرمین اورچیف ایگزیکٹوآفیسر گریگوری ہیزاور بوئنگ ڈیفنس، اسپیس اینڈ سیکورٹی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر تھیوڈورکولبرٹ III پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین کے علاقے تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت ون چائنہ کے اصول اور چین-امریکہ تین معاہدوں خاص طور سے 17 اگست کے اعلامیہ کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اس طرح کے اقدامات سے چین کی خودمختاری اورسلامتی سے وابستہ مفادات کے ساتھ ساتھ چین-امریکہ تعلقات اورآبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچاہے ۔
ترجمان نے کہا کہ چین اسلحے کی فروخت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین نے قومی خودمختاری اورسلامتی سے متعلق ملکی مفادات کے دفاع کے لیے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت میں ملوث امریکی کمپنیوں کے دو اعلیٰ عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعہ کو روزانہ کی پریس بریفنگ میں کہاکہ حکومت نے ریتھیون ٹیکنالوجیز کارپوریشن کے چیئرمین اورچیف ایگزیکٹوآفیسر گریگوری ہیزاور بوئنگ ڈیفنس، اسپیس اینڈ سیکورٹی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر تھیوڈورکولبرٹ III پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین کے علاقے تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت ون چائنہ کے اصول اور چین-امریکہ تین معاہدوں خاص طور سے 17 اگست کے اعلامیہ کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اس طرح کے اقدامات سے چین کی خودمختاری اورسلامتی سے وابستہ مفادات کے ساتھ ساتھ چین-امریکہ تعلقات اورآبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچاہے ۔
ترجمان نے کہا کہ چین اسلحے کی فروخت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔
حرین میں جمعہ کو مونکی پوکس وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہو ا ہے ، ایک 29 سالہ شخص حال ہی میں بیرون ملک سے وطن واپس پہنچا ہے جس میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی بی این اے کے مطابق، رپورٹس بتاتی ہیں کہ مریض کو علامات ظاہر ہونے کے بعد قرنطینہ کر دیا گیا ہے اور فی الحال اپنائے گئے پروٹوکول کے مطابق طبی امداد حاصل کر رہا ہے۔وزارت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ محکمہ صحت وائرس کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وائرس کے پھیلا سے نمٹنے کے لیے وزارت صحت نے ایک ہنگامی منصوبہ بنایا ہے او ر ہیلتھ ورکر ز کے لیے وائرس کے بارے میں آگاہی سیشن منعقد کیے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت کی ریاست اتر پردیشمیں جمعہ کوشدید بارشوں او ر سیلاب نے تبائی مچا دی ، گھروں کی دیواریں گرنے سے کم سے کم 12 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہے، ، سینکڑوں گھر زیر آب بجلی کا نظام درم بھر م ہو کر رہ گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کے نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے بتایا کہ اتر پردیش کے دارالحکومت لکھن میں اسکول بند کر دے گئے، محکمہ موسمیات نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 35 ملی میٹر ((1.4 انچ طوفانی بارش ریکارڈ کی ہے۔ ریاستی دارالحکومت کے حضرت گنج علاقے میں جمعہ کی علی الصبح پولی تھیلین سے بنے گھر میں مزدور سو رہے تھے کہ ایک مٹی کی دیوار ان پر گر گئی جس کے نتیجہ میں نو مزدور موقع پر ہلاک ہو گے اور تین زخمی ہو گئے جن کو اسپتال منقتل کیا گیا ہے۔ پاٹھک نے مزید بتایا ہے کہ لکھن سے 40 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع قصبہ انا میں، طوفانی بارشوں کے باعث مکان گرنے سے مزید تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات سے قبل سخت سیکیورٹی کے باوجودوسطی لندن میں دو پولیس افسران چاقو حملہ میں زخمی ہو گئے اور حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وسطی لندن میں جمعہ کی صبح ایک شخص نے چاقو سے حملہ کرکے دو پولیس افسران کو زخمی کر دیااور پولیس نیمقابلہ کے بعد حملہ آور کو گرفتار کر لیا ۔ زخمی پولیس افسران کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ میٹروپولیٹن پولیس نے کہا کہ ایک مشتبہ شخص جس نے پولیس ہلکار پر چاقو سے حملہ کرکے شدید زخمی کیا کو گرفتار کر لیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ حملہ آور بھی پولیس جھرپ کے دوران زخمی ہوا تھا جو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سیم ریپ، کمبوڈیا(شِنہوا) جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے وزراء اقتصادیات نے ایسے موقع پرجب کوویڈ-19 وبا کے چیلنجزتاحال جاری اور جغرافیائی سیاسی تناؤ میں اضافہ ہورہا ہے،علاقائی اقتصادی انضمام کے لیے اپنےغیر متزلزل عزم کا اعادہ کیاہے۔
کمبوڈیا کے شمال مغربی صوبے سیم ریپ میں آسیان اقتصادی وزراء کے54ویں اجلاس کے اختتام پرجاری مشترکہ میڈیا بیان میں کہا گیا کہ 2021 میں ویکسینیشن پروگرامزپر کامیا ب عملدرآمد کے باعث آسیان ممالک کی معیشت میں 3.4 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سے کھپت، سرمایہ کاری اور تجارت میں مستحکم بہتری آئی اور خطے کی معیشتیں مقامی طور پربحال ہوئیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اجلاس میں 2021 کے دوران آسیان خطے کی تجارت اور سرمایہ کاری میں مضبوط بحالی کا بھی مشاہدہ کیا گیا اوربرقی مصنوعات اور ایندھن کے شعبے میں تیزرفتار ترقی کی وجہ سے سامان کا تجارتی حجم 33کھرب40ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا جوپچھلے سال سے 25.2 فیصد زیادہ ہے۔
دریں اثنا، 2021 میں سرمایہ کاری کا حجم گزشتہ سال کے مقابلے میں42.3 فیصداضافے کے ساتھ 174ارب10کروڑ ڈالر رہاجس میں مینوفیکچرنگ، مالیاتی اور انشورنس خدمات کے شعبوں میں زبردست ترقی سامنے آئی۔
سیم ریپ، کمبوڈیا(شِنہوا) جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے وزراء اقتصادیات نے ایسے موقع پرجب کوویڈ-19 وبا کے چیلنجزتاحال جاری اور جغرافیائی سیاسی تناؤ میں اضافہ ہورہا ہے،علاقائی اقتصادی انضمام کے لیے اپنےغیر متزلزل عزم کا اعادہ کیاہے۔
کمبوڈیا کے شمال مغربی صوبے سیم ریپ میں آسیان اقتصادی وزراء کے54ویں اجلاس کے اختتام پرجاری مشترکہ میڈیا بیان میں کہا گیا کہ 2021 میں ویکسینیشن پروگرامزپر کامیا ب عملدرآمد کے باعث آسیان ممالک کی معیشت میں 3.4 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سے کھپت، سرمایہ کاری اور تجارت میں مستحکم بہتری آئی اور خطے کی معیشتیں مقامی طور پربحال ہوئیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اجلاس میں 2021 کے دوران آسیان خطے کی تجارت اور سرمایہ کاری میں مضبوط بحالی کا بھی مشاہدہ کیا گیا اوربرقی مصنوعات اور ایندھن کے شعبے میں تیزرفتار ترقی کی وجہ سے سامان کا تجارتی حجم 33کھرب40ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا جوپچھلے سال سے 25.2 فیصد زیادہ ہے۔
دریں اثنا، 2021 میں سرمایہ کاری کا حجم گزشتہ سال کے مقابلے میں42.3 فیصداضافے کے ساتھ 174ارب10کروڑ ڈالر رہاجس میں مینوفیکچرنگ، مالیاتی اور انشورنس خدمات کے شعبوں میں زبردست ترقی سامنے آئی۔
ایران میں حجاب نہ پہنے کے جرم میں ایک خاتون کو مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک کر دیا گیا ہے ۔ریڈیو فردا کو عینی شاہدین نے بتایا کہ تہران میں لازمی حجاب کے قوانین کی تعمیل نہ کرنے پر مورالٹی پولیس نے ایک 22 سالہ لڑکی محسہ امینی رشتہ داروں سے ملنے کے لیے کردستان سے تہران گئی تھی کو منگل کو گرفتار کیا تھا اور حراستی مرکز میں لے جانے کے دوران لڑکی کو پولیس وین میں ہی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے وہ بہوش ہو گئی اور جب ہسپتال پہنچایا گیا تو اس کی موت واقع ہو چکی تھی۔اس کے اہل خانہ کو بعد میں بتایا گیا کہ امینی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جب کہ تہران پولیس ڈیپارٹمنٹ کے میڈیا سینٹر نے کہا کہ انہیں اچانک دل کی تکلیف ہونے کے باعث ہو چل بسی۔ یا د رہے ایران میں حکام نے ان خواتین کے خلاف تیزی سے کریک ڈان کیا ہے جو عوامی طور پر حجاب پہننے کے لازمی اصول کی خلاف ورزی کرتی ہیں، جو 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد 9 سال سے زیادہ عمر کی ایرانی خواتین اور لڑکیوں کے لیے لازمی ہو گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سمرقند(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سمرقند میں جمعہ کی صبح ملاقات کی۔
فاروملرمجموسی کمپلیکس میں ہونے والی ملاقات میں صدر شی نے کہا کہ چین اور پاکستان ہم نصیب مستقبل کے ساتھ پہاڑوں اور دریاؤں سے منسلک قریبی ہمسایہ ممالک ہیں ۔
شی نے کہا کہ دونوں ممالک ہر اچھے برے وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں،اور یہ کہ بین الاقوامی صورتحال کتنی بھی تبدیل ہوجائے چین اور پاکستان ہمیشہ ایک دوسرے کے قابل اعتماد اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔
چینی صدر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ ہر موسم کی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو آگے بڑھانے اور نئے دور میں دونوں ممالک کے درمیان ہم نصیب مستقبل کے ساتھ قریبی برادری کی تعمیر کو تیز کرنے کے لیے کام کرے گا۔
شی نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی بھرپورحمایت جاری رکھتے ہوئے ترقیاتی حکمت عملی کے درمیان مضبوط ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہیے اور بڑے منصوبوں کی ہموار تعمیر اور آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی مشترکہ تعاون کمیٹی کے کردار کو بروئے کار لانا چاہیے۔
چینی صدر نے کہا کہ سی پیک کی ترقی کے لیے نئی تحریک پیدا کرنے کے لیے صنعت، زراعت، سائنس، ٹیکنالوجی اور سماجی بہبود جیسے شعبوں میں تعاون کو بڑھانا ضروری ہے۔
صدرشی نے اس امید کا بھی اظہار کیاکہ پاکستان میں چینی شہریوں اور اداروں کی سلامتی کے ساتھ ساتھ چینی کاروباری اداروں کے قانونی حقوق اور مفادات کوٹھوس تحفظ فراہم کیاجائے گا۔
سمرقند(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سمرقند میں جمعہ کی صبح ملاقات کی۔
فاروملرمجموسی کمپلیکس میں ہونے والی ملاقات میں صدر شی نے کہا کہ چین اور پاکستان ہم نصیب مستقبل کے ساتھ پہاڑوں اور دریاؤں سے منسلک قریبی ہمسایہ ممالک ہیں ۔
شی نے کہا کہ دونوں ممالک ہر اچھے برے وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں،اور یہ کہ بین الاقوامی صورتحال کتنی بھی تبدیل ہوجائے چین اور پاکستان ہمیشہ ایک دوسرے کے قابل اعتماد اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔
چینی صدر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ ہر موسم کی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو آگے بڑھانے اور نئے دور میں دونوں ممالک کے درمیان ہم نصیب مستقبل کے ساتھ قریبی برادری کی تعمیر کو تیز کرنے کے لیے کام کرے گا۔
شی نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی بھرپورحمایت جاری رکھتے ہوئے ترقیاتی حکمت عملی کے درمیان مضبوط ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہیے اور بڑے منصوبوں کی ہموار تعمیر اور آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی مشترکہ تعاون کمیٹی کے کردار کو بروئے کار لانا چاہیے۔
چینی صدر نے کہا کہ سی پیک کی ترقی کے لیے نئی تحریک پیدا کرنے کے لیے صنعت، زراعت، سائنس، ٹیکنالوجی اور سماجی بہبود جیسے شعبوں میں تعاون کو بڑھانا ضروری ہے۔
صدرشی نے اس امید کا بھی اظہار کیاکہ پاکستان میں چینی شہریوں اور اداروں کی سلامتی کے ساتھ ساتھ چینی کاروباری اداروں کے قانونی حقوق اور مفادات کوٹھوس تحفظ فراہم کیاجائے گا۔
لندن(شِنہوا)برطانیہ کے وسطی لندن میں 2 پولیس اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کیا گیا ہے ۔ میٹروپولیٹن پولیس (میٹ) کے مطابق واقعے کو دہشتگردی کا واقعہ نہیں سمجھا جا رہا ہے۔
میٹروپولیٹن پولیس نے جمعہ کے روز بتایا کہ لندن کے ویسٹ اینڈ میں پیدل چلنے والے افراد کے چوک" لیسٹر اسکوائر" کےقریب پولیس کا چاقو سے مسلح ایک شخص سے سامنا ہوا۔ چاقو کے وار سے 2 اہلکار زخمی ہوئے ہیں اور فی الحال ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ایک ٹیزر کا استعمال کرکے حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس پر امدادی کارکن پر حملہ اور شدید جسمانی نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب لندن میں ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پرسوگ منانے کیلئے لاکھوں افراد کی آمد سے متعلق تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ عوام کے تحفظ کیلئے آئندہ چند دنوں کے دوران پورے لندن میں پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
لندن کے میئر صادق خان نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ حملہ بہت خوفناک اور شرمناک ہے۔
صادق خان نے مزید کہا کہ یہ بہادرافسران ہمارے ملک کیلئے اس اہم وقت میں اپنا فرض نبھا اور عوام کی مدد کر رہے تھے۔
نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی شمالی ریاست اترپردیش میں رات بھر ہونیوالی شدید بارشوں کے باعث دیوار گرنے کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد ہلاک اور چند افراد زخمی ہوئےہیں۔
ریاست کے دارالحکومت لکھنؤ میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ افراد سو رہے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے جاری بارش نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے ۔ غیر معمولی بارش کے باعث شہر کے مختلف حصوں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں پولیس افسر پیوش موردیا کے حوالے سے بتایا گیا کہ لکھنؤ کے علاقے دلکشا میں کچھ مزدور جھونپڑیوں میں قیام پذیر تھے۔ رات بھر جاری رہنے والی شدید بارشوں کے باعث دیوار منہدم ہو گئی۔ مرنیوالوں کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں۔
زخمی افراد کو مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔ ریاستی حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
ازبکستان کے سمرقند میں چین کے صدر شی جن پھنگ اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی فورملر مج مواسی کمپلیکس میں ملاقات کے بعد تصویر بنوا رہے ہیں۔(شِنہوا)
ازبکستان کے سمرقند میں چین کے صدر شی جن پھنگ اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی فورملر مج مواسی کمپلیکس میں ملاقات کے بعد تصویر بنوا رہے ہیں۔(شِنہوا)
سعودی عرب حکومت نے حج و عمرہ زائرین کی مکہ اور مدینہ کے درمیان سفر کی سہولت کے لیے تیز رفتار ٹرین سروس کا آغاز کر دیا ہے ۔عرب میڈیا کے مطابق یہ ٹرین مکہ اور مدینہ کے مقدس شہروں کے درمیان صرف دو گھنٹے 20 منٹ میں فیصلہ طے کرے گی۔ تیز ترین حرمین ایکسپریس300 کلو میٹر فی گھیٹہ کی رفتار سے سفر کرتی ہے۔یہ مملکت کے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کا حصہ ہے۔ اس ٹرین کی دو کیٹگریز بزنس اور اکانومی کلاس رکھی گئے ہیں اور اس کے ذریعے400 سے زاہد مسافر سفر کر سکتے ہیں ۔اس ٹرین کا کرایہ 40 سعودی ریال سے 150 سعودی ریال تک ہے ۔ اس سروس کا اسٹیشن جدہ اور کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں بھی بنائے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
محققین نے 380 ملین سال پرانی ایک مچھلی کا دل دریافت کیا ہے، جو مچھلی کے اندر ابھی تک محفوظ تھا۔محققین کا کہنا ہے کہ یہ دل خون پمپ کرنے والے عضو کے ارتقا کے حوالے سے بہت اہم ہے جو انسانوں سمیت کمر کی ہڈی والے تمام جانوروں میں پایا جاتا ہے۔یہ دل ایک مچھلی کا تھا جسے گوگو کہا جاتا ہے اور جو اب ناپید ہے۔سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی یہ حیرت انگیز دریافت مغربی آسٹریلیا میں کی گئی تھی۔پرتھ کی کرٹن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی سائنسدان پروفیسر کیٹ ٹریناجسٹک نے اس لمحے کے بارے میں بتایا جب انھیں اور ان کے ساتھیوں کو احساس ہوا کہ انھوں نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی دریافت کر لی ہے۔وہ کہتی ہیں ہم کمپیوٹر کے گرد جمع تھے اور جب ہمیں پتا چلا کہ یہ ایک دل ہے تو یقین نہیں آ رہا تھا۔۔۔ یہ ناقابل یقین حد تک دلچسپ تھا۔عام طور پر نرم خلیوں کی بجائے ہڈیاں فوسلز میں تبدیل ہوتی ہیں لیکن کمبرلے میں اس مقام پر، جسے گوگو چٹان کی تشکیل کے نام سے جانا جاتا ہے، یہاں پر معدنیات نے مچھلی کے بہت سے اندرونی اعضا کو محفوظ کر لیا تھا، جن میں جگر، معدہ، آنت اور دل شامل ہیں۔پروفیسر کیٹ ٹریناجسٹک کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے اپنے ارتقا کے حوالے سے یہ ایک اہم لمحہ ہے۔ایڈیلیڈ کی فلنڈرز یونیورسٹی سے ان کے ساتھی پروفیسر جان لانگ نے اس دریافت کو حیرت انگیز قرار دیا۔انھوں نے کہا کہ اس سے پہلے تک ہمیں جانوروں کے ان پرانے نرم اعضا کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی