• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

جڑواں شہروں میں ڈینگی کی شدت میں خطرناک اضاف...

جڑواں شہروں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد غیر معمولی طور پر بھرنے لگی، جس کے بعد بڑی تعداد میں متاثرہ افراد نے اسپتالوں کا رخ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1056 تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 113 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ڈی ایچ او زعیم ضیا کے مطابق دیہی علاقوں سے 58 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ شہری علاقوں سے ڈینگی کے 55 مریض رپورٹ ہوئے۔ طبی ذرائع کے مطابق پمز اسپتال میں ڈینگی کے 155 مریض زیر علاج ہیں۔ پولی کلینک میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے جب کہ شہر میں ڈینگی کے باعث 4 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دوسری جانب راولپنڈی میں ڈینگی حملوںمیں مزید شدت آگئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 70 افراد مہلک بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1122 ہوگئی ہے۔ اسپتالوں میں ڈینگی کے 272 مریض زیر علاج ہیں جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ زیر علاج مریضوں میں سے 5 کی حالت تشویش ناک ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کورونا کی چھٹی لہر کا زور ٹوٹنے لگا، مثبت کی...

کورونا کی چھٹی لہر کا زور ٹوٹنے لگا، مثبت کیسز کی شرح میں کمی۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 467 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 98 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.68 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 85 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نے غذائی قلت کی خبرو...

وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نے ملک میں سیلاب کے باعث غذائی قلت کی خبروں کو مسترد کر دیا۔ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کی جانب سے نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں گندم، چینی اور دیگر غذائی اشیا کا 153دن کا اسٹاک موجود ہے۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر فصلیں زیر آب آئی تھیں جس کے بعد خبریں سامنے آئی تھی کہ ملک میں غذائی قلت کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ کے مطابق، سیلاب سے9.4 ملین ایکڑ کی زیر کاشت فصل کو نقصان پہنچا ہے جبکہ45 فیصد کپاس کی فصل تباہ ہوگئی ہے ، اگر اکتوبر تک پانی کی سطح کم نہ ہوئی تو گندم کی بوائی بھی خطرے میں ہے۔ اس حوالے سے عالمی جریدے کی بھی ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے غذائی بحران کا خدشہ ہے، اس وقت ملک کا ایک تہائی حصہ سیلابی پانی کی زد میں ہے جبکہ 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں جنہیں فوری امداد کی اشد ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گوادر ،پہلا پاک چین دوستانہ فٹ بال میچ کا فا...

گوادر میں پہلا پاک چین دوستانہ فٹ بال میچ کا فائنل کیپٹن غفور مہر فٹبال کلب نے جیت لیا، جیتنے والے کھلاڑیوں کو ٹرافی اور نقد تحائف سے نوازا، یہ میچ چین اور پاکستان کے عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے اور گوادر میں مقامی کھیلوں کو فروغ دینے کے ایک نئے دور کا آغاز ہے تے ہوئے، فوسٹل فٹ بال گرائونڈ میں ہونیوالے میچ نے مقامی لوگوں کے دل جیت لیے ۔ گوادر پرو کے مطابق پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 71 ویں سالگرہ کے سلسلے میں چینی سفارت خانہ اسلام آباد کے زیراہتمام اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن (ڈیایف اے) گوادر کے تعاون سے پاک چین دوستانہ فٹ بال میچ کا انعقاد ہوا۔ گوادر پرو کے مطابق فوسٹل فٹ بال گراؤنڈ جہاں پاک چین دوستانہ فٹ بال میچ نے پاک چین رومانویت کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ۔ اس نے لوگوں کو ایک مشہور سنسنی خیز ''گوادر کرکٹ اسٹیڈیم'' کی یاد دلائی جس نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر زبردست شہرت حاصل کی۔ گوادر کی جھلکیوں میں سے، فوسٹل فٹ بال گراؤنڈ اب گوادر میں پاک چین عوام سے عوام کے تعلقات کے ثبوت کے طور پر ابھرا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق زمین پر لگائے گئے بینر جیس پر لکھا تھا ''پاک چین دوستانہ فٹ بال میچ'' اس پر نظر ڈالتے ہوئے ایک تماشائی بچے میر شاہد (14) نے کہا کہ یہ ناقابل یقین حد تک شاندار ہے اور اس کا کریڈٹ چین کو جاتا ہے۔ پاک چین دوستانہ فٹ بال میچ مقامی لوگوں کو دوستی اور ہمدردی سے بھرپور چین کے عزائم سے آگاہ کرتا ہے۔ اس میچ نے شیطانی بین

الاقوامی ایجنڈے کو بے نقا ب کیا ہے اور لوگوں کو چین کے قریب لایاہے۔ گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر کراچی میں چینی قونصل جنرل لی بیجیان نے کہا کہ اس طرح کے گیمز کے انعقاد سے گوادر کے نوجوانوں کو فٹ بال کی اپنی صلاحیتوں کو چمکانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے گوادر میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کے اقدام کو پائیدار بنانے پر زور دیا۔ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ڈی ایف اے گوادر کے صدر میر ارشد کلمتی نے کہا کہ پاک چین دوستانہ فٹ بال میچ گوادر کے مقامی لوگوں کے ساتھ گرمجوشی اور تعلقات کو فروغ دینے کی چین کی مخلصانہ کوششوں کی واضح کامیابی ہے۔ جب سے چین گوادر میں داخل ہوا، دیگر کام شروع اور چل رہے تھے لیکن ایسی کھیلوں کی سرگرمیاں غائب تھیں۔ اب فٹ بال میچ کا سنگ بنیاد پاکستان اور چین کی اٹوٹ دوستی کا عکاس اور اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ چین گوادر کے لوگ جس چیز سے محبت کرتے ہیں اور ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں اس کا احترام اور پرواہ کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مستقبل میں انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ (IIRMR) کے ساتھ اس طرح کے مزید کھیلوں اور چینی تعاون کی خاص طور پر ہم آہنگی کے تعاون کی توقع کرتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوادر ذاکر علی بلوچ نے کہا کہ اس طرح کے کھیل گوادر کے مقامی لوگوں کے ساتھ سماجی روابط کو بڑھانے اور عوام کے درمیان رابطے کو بڑھانے میں بہترین پیش رفت کریں گے۔

میری رائے میں یہ گوادر سپورٹس کمیونٹی اور چین کے درمیان تعلقات کی مضبوط بنیاد بھی رکھے گا، انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں میں مسلسل تعاون سے دونوں ممالک کے درمیان گہری ہم آہنگی اور قربت پیدا ہوگی۔ آئی آئی آر ایم آر کے صدر یاسر حبیب خان نے کہا کہ پاک چین دوستانہ فٹ بال میچ گوادر کے نوجوانوں کو جوڑنے میں ایک اہم قدم ثابت ہوا ہے اور انہوں نے عہد کیا کہ گوادر کی نوجوان نسل بالخصوص فٹ بال کھیلوں میں اپنی توانائیاں بروئے کار لانے والوں کو مستقبل میں بھی چین اور ڈی ایف اے کے تعاون سے سپورٹ کیا جائے گا۔ گوادر کے نوجوان قدرتی صلاحیتوں کے مالک ہیں اور انہیں صرف اپنی پیٹھ پر تھپکی کی ضرورت ہے۔ خوش قسمتی سے چین ہمارے ساتھ ہے جو ان کی زیادہ سے زیادہ مالی اور دیگر قسم کی مدد کو یقینی بنائے گا تاکہ گوادر کے فٹ بالرز قومی، علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔گوادر پرو کے مطابق گوادر میں فٹ بال کے شائقین رضوان بلوچ نے کہا کہ گوادر کے فٹ بال شائقین کے لیے اپنی پسندیدہ ٹیموں کو معیاری فٹ بال میچ کھیلتے دیکھنا ایک حیرت انگیز کھیل ثابت ہو گا۔ فنڈز کی کمی قومی سطح کے کھلاڑی پیدا کرنے میں ہمیشہ ایکمسئلہ ہوتی ہے۔ ہمیں اس طرح کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ گوادر کے نوجوان چین، آئی آئی آر ایم ا ر اور ڈی ایف اے کو گوادر میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوشش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق کھیل میں چار ٹیموں نے حصہ لیا۔ ان میں کیپٹن اللہ بخش گبول فٹ بال کلب، کیپٹن نصیر راج فٹ بال کلب، کیپٹن غفور مہر فٹ بال کلب اور کیپٹن مجید عیسیٰ فٹ بال کلب شامل تھے۔

ٹیموں کے نام گوادر کے لیجنڈ کھلاڑیوں کے ناموں سے منسوب کیے گئے۔ گوادر پرو کے مطابق ان میں 31 کھلاڑی جن میں محمد اسحاق، جلال غلام رسول، رضوان علی، یوسف بلوچ، مسلم، کاشف بلوچ، منیر احمد، عامر سوالی، نعمان ساجد، سہیل، ساساجد علی، جمیل احمد، کبیر معروف، امیر عمر، زبیر علی شامل تھے۔ زوہیر بلوچ، رضوان، امیر محمد، فراز احمد، باسط علی، مہراج، کامران علی، مبشر، سجاد ارشد، عاقب، مظہر علی، انور انو، قدیر، سمیر مجاہد، سبحان کریم اور نوید اور فاروق شامل تھے۔ گوادر پرو کے مطابق فائنل میچ کیپٹن غفور مہر فٹبال کلب نے جیت لیا۔ مہمان خصوصی نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو ٹرافی اور نقد تحائف سے نوازا۔ فوسٹل فٹ بال گراؤنڈ 470 فٹ کی بلندی پر گوادر شہر کے جنوب میں مشہور پہاڑیوں میں سے ایک کوہ بتل کے دامن میں واقع ہے۔ یہ نیا نہیں ہے بلکہ کئی دہائیوں سے موجود ہے۔ شہر کی انتظامیہ نے دوبارہ آباد کیا اور اسے جدید فٹ بال گراؤنڈ میں تبدیل کر دیا۔ گھاس، فلڈ لائٹس کی تنصیب اور پویلین کی تعمیر پر 60 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیراعظم کا 70 سے زائد آذربائیجانی فوجیوں کے...

وزیراعظم شہباز شریف نے آرمینیا کے بلااشتعال حملے میں ستر سے زائد آذربائیجانی فوجیوں کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے 70 سے زائد آذربائیجانی فوجیوں کے قتل پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں اور آذربائیجان کی علاقائی سالمیت کے دفاع کے حق کی حمایت کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

صدر کی مفاہمت کی تجویز پر حکومتی اراکین کا خ...

صدر مملکت عارف علوی کی مفاہمت کی تجویز پر حکومتی اراکین پارلیمنٹ نے خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں پی ٹی آئی کو سمجھانے کا مشورہ دیدیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملک کا سیاسی درجہ حرارت بدستور ہائی ہے مگر صدر مملکت عارف علوی میدان میں آ گئے، پی ڈی ایم اور تحریک انصاف کے درمیان مفاہمت کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں۔ صدر مملکت عارف علوی کی مفاہمت کی تجویز پر حکومتی اراکین نے کہا ہے کہ ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے ہیں مفاہمت کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ حالات میں بہتری کا راستہ صرف صاف و شفاف انتخابات ہیں، تاہم سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا جو بھی مفاہمت کے لئے قدم اٹھائے گا اس کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے انٹرویو کے بعد سیاسی رہنما یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ پس پردہ جو کچھ چل رہا ہے اس کے نتائج جلد سامنے آ سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سیلاب کی تباہ کاریوں میں انسانی سرگرمیوں کا...

بین الاقوامی موسمیاتی ماہرین کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں میں انسانی سرگرمیوں کا کردار خارج از امکان نہیں ہے۔ ورلڈ ویدر آٹریبیوشن گروپ میں کلائمیٹ ماہرین کی بین الاقوامی ٹیم کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صنعتی دور کی انسانی سرگرمیوں نے عالمی حرارات کو 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھایا۔ رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تغیر نے سندھ اور بلوچستانکے لیے 5 روزہ مجموعی بارش کو 50 فیصد تک بڑھایا، موجودہ موسمی حالات میں کسی بھی سال اس طرح کے واقعات ہونے کا ایک فیصد امکان تھا، انسان کے پیدا کردہ گرین ہاس گیسز کے اخراج کے بغیر ایسے واقعات کا امکان کم ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے 1400 افراد جاں بحق اور 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک کروڑ 70 لاکھ گھر تباہ ہوئے اور بڑے پیمانے پر فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ بین الااقوامی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شدید متاثرہ علاقوں میں حالیہ دہائیوں میں 75 فیصد تک زیادہ بارشیں ہوئیں، سندھ اور بلوچستان میں ریکارڈ سطح کی بارشوں کی ممکنہ وجہ انسانی سرگرمیاں ہیں، اس کا مطلب ہے موسمیاتی تغیر نیشدید بارشوں کے امکان کو بڑھا دیا، تاریخی طور پر پاکستان میں مون سون بارشوں میں بڑے تغیرات ہیں۔ موسمیاتی ماہرین نے کہا ہے کہ اس وجہ سے یہ نتیجہ اخذ کرنا ممکن نہیں کہ انسانی کی پیدا کردہ حرارت نے 60 روزہ مجموعی بارش میں کتنا حصہ ڈالا ہے، پاکستان میں وہی ہوا جس کا امکان سالوں سے موسمیاتی پیش گوئیوں میں ظاہر کیا جا رہا تھا، یہ تاریخی ریکارڈ سے بھی مطابقت رکھتا ہے کہ جب سے انسان نے بڑے پیمانے پر زہریلے گیسز کا اخراج شروع کیا خطے میں شدید بارشوں میں ڈرامائی اضافہ ہوا۔ عالمی ادارہ موسمیات کے مطابق دنیا میں موسم سے متعلق سانحات 50 سالوں کے دوران 5 گنا بڑھے، موسمی سانحات میں اوسطا روزانہ 115 اموات ہوتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹھوس شواہد کے بغیر شہباز گل کو مزید قید میں...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ٹھوس شواہد کی عدم موجودگی میں شہباز گل کو مزید قید میں رکھنے کا جواز نہیں، اس وقت شہبازگل کی درخواست ضمانت مسترد کرنا انہیں سزا دینے جیسا ہوگا۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو بغاوت اور ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کے مقدمے میں ضمانت دے دی گئی تھی۔ شہباز گل کی ضمانت منظور ہونے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس وقت شہبازگل کی درخواست ضمانت مسترد کرنا انہیں سزا دینے جیسا ہوگا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ معلم ہونے کے دعویدار، سیاسی جماعت کے ترجمان سے ایسے بیان کی توقع نہیں تھی۔ فیصلے میں تحریر ہے کہ ٹرائل کورٹ نے بھی شہباز گل پر لگائی ایک دفعہ کے علاوہ باقی دفعات سے اتفاق نہیں کیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق اسپیشل پراسیکیوٹر سے پوچھا گیا کہ کیا شہبازگل نے کسی آفیسر سے بغاوت پر اکسانے کیلئے رابطہ کیا، تو اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا تفتیش میں شہباز گل کے کسی آفیسر سے رابطے کے شواہد نہیں ملے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹھوس شواہد کی عدم موجودگی میں شہباز گل کو مزید قید میں رکھنے کا جواز نہیں، اور ان کے فرار ہو جانے یا ضمانت لے کر شواہد مسخ کرنے کا امکان موجود نہیں۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ دوران ٹرائل شہباز گل کی حاضری یقینی بنانے کیلئے کوئی بھی آرڈر جاری کر سکتی ہے۔ فیصلے میں حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کہہ چکی ٹرائل میں بے قصور نکلے شخص کو پہلے سے قید میں رکھنے کا کوئی ازالہ نہیں ہو سکتا، غلط ریلیف کا ازالہ حتمی سزا مل جانے کے بھی قید سے پھر بھی ممکن ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل کی ضمانت پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی جاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پس پردہ مفاہمتی کوششیں 15 اکتوبر تک کامیاب ہ...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پس پردہ مفاہمتی کوششیں 15 اکتوبر تک کامیاب ہو سکتی ہیں، ورنہ سڑکوں پر جوڈو کراٹے ہوں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان خوبصورت سوئنگ کرا کے الگ ہوگیا ہے۔ اب اصل تعیناتی کا مسئلہ پی پی پی اور شہباز میں پڑ گیا ہے۔ سابق وزیر داخلہ نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ بلاول نے شہباز شریف کے جہاز میں سمرقند جانا بھی پسند نہیں کیا۔ انہوں نے پیش گوئی کی کہ پس پردہ مفاہمتی کوششیں اگر 15 اکتوبر تک کامیاب نہیں ہو ئیں تو سڑکوں پر جوڈو کراٹے ہوں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ایم کیو ایم کی سیاست خود ان کے گلے پڑ گئی ہے۔ وقت پر فیصلے نہ ہوں تو وقت انتظار نہیں کرتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سیلاب زدہ علاقوں میں تاحد نگاہ صرف بربادی، م...

سیلاب زدہ علاقوں میں تاحد نگاہ صرف بربادی ہی بربادی نظر آرہی ہے، متاثرہ علاقوں میں مزید 22 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہر طرف تباہی و بربادی کی نظر آرہی ہے، ٹوٹے گھر، تباہ حال سڑکیں، ڈوبی فصلیں جگہ جگہ المناک مناظر ہیں، اکثر مقامات پر ابھی بھی کئی کئی فٹ پانی موجود ہے جبکہ اس ساری صورتحال میں متاثرین بے بس نظر آتے ہیں، سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعفن اور وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں جبکہ ادویات بھی ناپید ہو چکی ہیں۔ دوسری جانب ملک بھر میں سیلاب ک تباہ کاریوں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 22 افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1508 جبکہ زخمیوں کی تعداد 12 ہزار 758 تک پہنچ گئی ہے۔ این ڈی ایم اے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں مزید 13، سندھ میں 8 جبکہ خیبر پختونخوامیں 1 شخص سیلاب سے جاں بحق ہوا ہے۔ ملک بھر میں مزید 36 ہزار 547 گھروں کو بھی نقصان پہنچا جسکے بعد متاثر گھروں کی مجموعی تعداد 18 لاکھ 17 ہزار 550 ہوگئی ہے۔ این ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 390 پل اور 12 ہزار 718 کلومیٹر سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ 9 لاکھ 27 ہزار 543 مویشی بھی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پوپ فرانسس نے یوکرین کو اسلحہ فروخت کرنے کی...

پوپ فرانسس نے یوکرین کو اسلحہ فروخت کرنے کی حمایت کردی، ان کا کہنا ہے کہ اگر یوکرین ہتھیار اپنے دفاع کیلئے استعمال کرے تو اسے فروخت کئے جانے چاہئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے قازقستان سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو ہتھیار فروخت کرنا اخلاقی لحاظ سے درست ہے، یہ ایک سیاسی فیصلہ ہوگا، اس فیصلے کو اس صورت میں درست تصور کیا جانا چاہئے جب یوکرین بھی اخلاقی اقدار کی پابندی کر رہا ہو۔پوپ کا کہنا تھا کہ اپنے ملک کی حفاظت کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کو اپنے وطن سے پیار ہے، یوکرین پر روسی حملے کے سوال پر پوپ نے کہا کہ مذاکرات ہی مسائل کا واحد حل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہسپانوی اخبار کا روسی صدر پیوٹن کے قاتلانہ ح...

سپانوی اخبار نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن پر قاتلانہ حملے میں بچ نکلنے کا دعوی کیا ہے۔یورو ویکلی نیوز کے مطابق ولادیمیر پیوٹن پر حملے کی معلومات ٹیلی گرام پر جنرل جی وی آر کے نام سے موجود چینل سے ریلیز کی گئیں تاہم اس میں حملے کا مقام نہیں بتایا گیا۔ٹیلی گرام چینل کے مطابق روسی صدر کی گاڑی (لیموزین)کے اگلے ٹائر کو سڑک پر نصب دھماکا خیز مواد سے متاثر کیا گیا جس کے بعد گاڑی کے انجن سے دھواں اٹھنے لگا۔ولادیمیر پیوٹن اس حملے میں محفوظ رہے اور انہیں فوری طور پر قافلے میں موجود بلڈ پروف گاڑی میں بیٹھا کر ان کی سرکاری رہائش گاہ منتقل کیا گیا۔ حملے کے بعد متعدد گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں۔واضح رہے کہ فروری میں یوکرین پر حملے کے بعد سے روسی صدر کی صحت اور ان کی زندگی کو لاحق خطرات کی افواہیں سامنے آتی رہی ہیں۔ 2017 میں انہوں نے پانچ بار قاتلانہ حملے میں بچ نکلنے کا اعتراف کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز ک...

بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 16 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 61 کروڑ9 لاکھ 61 ہزار 429 ہوگئی۔

امریکہ 9 کروڑ55 لاکھ  85 ہزار 465 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ45 لاکھ 22 ہزار 777 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 50 لاکھ  48 ہزار 305 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔

برازیل میں مصدقہ کیسزکی تعداد 3 کروڑ 45 لاکھ  68 ہزار 833، جرمنی میں 3 کروڑ 26 لاکھ 43 ہزار 742، جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 43 لاکھ 16 ہزار302 اور برطانیہ میں 2 کروڑ 38 لاکھ 3 ہزار 26 تک پہنچ گئی ہے۔

اٹلی میں 2 کروڑ 21 لاکھ 14 ہزار 423 اور جاپان میں 2 کروڑ 4 لاکھ 82 ہزار 750 مصدقہ کیسز ہیں۔

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز ک...

بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 16 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 61 کروڑ9 لاکھ 61 ہزار 429 ہوگئی۔

امریکہ 9 کروڑ55 لاکھ  85 ہزار 465 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ45 لاکھ 22 ہزار 777 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 50 لاکھ  48 ہزار 305 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔

برازیل میں مصدقہ کیسزکی تعداد 3 کروڑ 45 لاکھ  68 ہزار 833، جرمنی میں 3 کروڑ 26 لاکھ 43 ہزار 742، جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 43 لاکھ 16 ہزار302 اور برطانیہ میں 2 کروڑ 38 لاکھ 3 ہزار 26 تک پہنچ گئی ہے۔

اٹلی میں 2 کروڑ 21 لاکھ 14 ہزار 423 اور جاپان میں 2 کروڑ 4 لاکھ 82 ہزار 750 مصدقہ کیسز ہیں۔

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹرمپ کے حامی گورنر نے تارکین وطن سے بھری بسی...

ٹرمپ کے حامی گورنر نے تارکین وطن سے بھری دو بسیں کملا ہیرس کے گھر پہنچا دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تارکین وطن کی دو بسیں شمال مغربی واشنگٹن ڈی سی میں نائب صدر کملا ہیرس کی رہائش گاہ کے باہر اتار دی گئیں۔بسوں میں تقریبا 100 تارکین وطن سوار تھے جن کا تعلق بنیادی طور پر وینزویلا سے تھا، جو ڈیل ریو، ٹیکساس کے علاقے سے صبح 7 بجے سے پہلے پہنچے تھے، اور مین گارڈ گیٹ کے قریب ہیریس کی سرکاری رہائش گاہ، یو ایس نیول آبزرویٹری کے باہر اتارے گئے۔رپورٹس کے مطابق بائیڈن انتظامیہ اورٹرمپ کے حامی ریبپلکن گورنر میں سخت کشیدگی پیدا ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے گورنر ٹیکساس نے تارکین وطن کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔گورنر ٹیکساس گریگ ایبٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری ریاست پر بوجھ بڑھ رہا ہے اس لیے یہ اقدام کیا، بائیڈن ہیرس انتظامیہ ہماری جنوبی سرحد پر تاریخی بحران کو نظر انداز کر رہی ہے، جس نے ٹیکساس کی کمیونٹیز کو تقریبا دو سالوں سے خطرے میں ڈال دیا ہے۔گورنر کا کہنا تھا کہ نائب صدر کملا ہیرس نے ابھی تک سرحد کا دورہ نہیں کای، تاکہ وہ کھلی سرحد کی پالیسیوں کے اثرات کو خود ہی دیکھ سکیں، جن پر عمل درآمد میں انھوں نے مدد کی ہے، گورنر نے مزید کہا کہ یہ عمل جاری رہے گا۔دوسری طرف میئر واشنگٹن نے اس معاملے پر بائیڈن انتظامیہ سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے، وائٹ ہاس کا کہنا ہے کہ ریبپبلکن گورنر تارکین وطن کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغانستان میں لڑکوں اور لڑکیوں کو مفت تعلیم...

قندھار، افغانستان(شِںہوا) افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار کے ایک دیہات میں نوجوان استاد 105 مقامی لڑکے اور لڑکیوں کو بلامعاوضہ تعلیم فراہم کر چکا ہے۔

طلباء باہر بچھے قالین پر بیٹھتے ہیں، اور جماعت میں کتابیں ہاتھ میں پکڑے توجہ سے سنتے ہیں۔

 

افغانستان، صوبہ قندھار میں ایک مقامی نوجوان استاد کی جا نب سے فرا ہم کر دہ مفت جما عت  میں افغان بچے شر یک ہیں۔ (شِںہوا)

 

 

افغانستان، صوبہ قندھار میں ایک مقامی نوجوان استاد افغان بچوں کو مفت تعلیم فراہم  کررہا ہے۔ (شِںہوا)

 

 

افغانستان، صوبہ قندھار میں ایک مقامی نوجوان استاد کی جا نب سے فرا ہم کر دہ مفت جما عت  میں افغان بچے شر یک ہیں۔ (شِںہوا)

 

 

افغانستان، صوبہ قندھار میں ایک مقامی نوجوان استاد کی جا نب سے فرا ہم کر دہ مفت جما عت  میں افغان بچے شر یک ہیں۔ (شِںہوا)

 

 

افغانستان، صوبہ قندھار میں ایک مقامی نوجوان استاد کی جا نب سے فرا ہم کر دہ مفت جما عت  میں افغان بچے شر یک ہیں۔ (شِںہوا)

 

 

افغانستان، صوبہ قندھار میں ایک مقامی نوجوان استاد کی جا نب سے فرا ہم کردہ مفت جما عت  میں افغان بچے شر یک ہیں۔ (شِںہوا)

 

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شاہ سعود کے 49ویں بیٹے شہزادہ عبدالکریم کا ا...

سعودی عرب کے شہزادہ عبدالکریم بن سعود کا 62 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا، وہ شاہ سعود بن عبدالعزیز کے 49 ویں بیٹے تھے۔سعودی شاہی دیوان کے مطابق شہزادہ عبدالکریم بن سعود بن عبدالعزیز 1960 میں پیدا ہوئے تھے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز بعد نماز مغرب مسجد الحرام(مکہ) میں ادا کردی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

متحدہ عرب امارات میں ورکرز کے لیے لازمی مڈ ڈ...

متحدہ عرب امارات کی وزارت انسانی وسائل و اماراتائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ دوپہر کو باہر دھوپ میں کام کرنے کی ممانعت، مڈ ڈے بریک 15 ستمبر سے ختم کر دی گئی ہے۔یو اے ای کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق 15 جون سے شروع ہونے والی یہ لازمی مڈ ڈے بریک دوپہر ساڑھے 12 بجے سے سہ پہر ساڑھے تین بجے تک ہوتی تھی جسے براہ راست دھوپ میں کام کرنے والے محنت کشوں کی بھلائی اور حفاظت کے لیے شروع کیا گیا تھا تاکہ موسم گرما کے مہینوں میں وہ موسمی شدت سے محفوظ رہیں۔وزارت نے اس دورانیے میں ایسے کئی قواعد و ضوابط کا اجرا بھی کیا جس کے تحت شراکت داروں کے تعاون سے وہ آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کے پروگرامز منعقد کیے گئے۔اوقات کار کی اس پابندی سے ان کمپنیوں کو استثنی دیا گیا تھا جن کے کام تکنیکی وجوہات پر جاری رکھنا ضروری تھااس میں استثنی والی کمپنیوں کے آجر کے لیے یہ ضروری قرار دیا گیا تھا کہ وہ محنت کشوں کو پینے کا ٹھنڈا پانی دستیاب رکھیں اور صحت عامہ کی حفاظت کے تقاضے پورے کریں۔ اس کے ساتھ پیاس کی شدت کرنے والے دیگر اقدامات جیسا کہ نمکیات ، لیموں وغیرہ بھی استعمال کریں۔تعمیراتی کمپنوں کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی پر ایک ہزار 361 ڈالر جرمانہ فی ورکر رکھا گیا ہیوزارت کے مطابق گذشتہ 92 دنوں کے اندر معائنے کے لیے 55 ہزار 192 دورے کیے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

متحدہ عرب امارات میں ریٹائرڈ افراد کے لیے اق...

متحدہ عرب امارات نے 55برس کی عمر پر ریٹائر ہونے والے تارکین وطن کے لیے ریٹائرڈ منٹ اقامہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق غیرملکیوں کے اقامہ اور آمد سے متعلق عمل درآمد کا آغاز 3 اکتوبر 2022 سے کیا گیا۔ اقامے کے حوالے سے نیا جامع نظام متعارف کرایا گیا ہے۔مجوزہ قانون میں غیرملکیوں کومتعدد سہولیات دی گئی ہیں۔ ان میں ایک سہولت یہ بھی ہے کہ ریٹائرڈ غیرملکی کو سپانسر کے بغیر اقامہ پرمٹ دیا جائے گا۔ اس کی مدت پانچ سال ہوگی اور مقررہ شرائط کے مطابق اس میں توسیع بھی ممکن ہے۔ لائحہ عمل میں ریٹائرڈ غیرملکی کے لیے اقامے کے اجرا کی بنیادی طورپر3 شرائط رکھی گئی ہیں۔ پہلی شرط یہ ہے کہ ریٹائر ہونے سے قبل درخواست گزار متحدہ عرب امارات میں یا باہر 15 برس امارات کی خدمت کی ہو۔ دوسری شرط کے مطابق امارات میں ایک یا اس سے زیادہ غیر منقولہ جائدادوں کا مالک ہو جس کی قیمت 10 لاکھ درہم سے کم نہ ہو۔ قیمت کا تخمینہ ریاست کا متعلقہ ادارہ کرے گا۔یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ غیر منقولہ جائداد کا مالک نہ ہو تاہم کم از کم دس لاکھ درہم تک رقم بینک میں ڈپازٹ ہو۔ یہ رقم ملک کے اندر بھی ہوسکتی ہے اور باہر بھی بشرطیکہ رقم اقامہ کے اجرا کی تاریخ سے 60 روز کے اندر امارات کے کسی مالیاتی ادارے میں منتقل کرالے۔ یا ریٹائرڈ غیر ملکی کی سالانہ آمدنی دو لاکھ 40 ہزار درہم سے کم نہ ہواس حوالے سے اسے اقامے کی درخواست دینے کی تاریخ سے لے کر چھ ماہ تک کا بینک سٹیٹمنٹ پیش کرنا ہوگی۔ تیسری شرط یہ ہے کہ اگر امارات میں اس کی جائیداد بطور رہن رکھی ہوئی ہو تو رہن شدہ جائیداد کی ملکیت کی شرط اس پر پوری ہوتی ہو۔ اقامے کی درخواست دیتے وقت رہن شدہ جائیداد کی قیمت کم از کم 10 لاکھ درہم ہو۔ متحدہ عرب امارات کے وفاقی ادارے برائے شناخت و قومیت و کسٹم و پورٹ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ نئے ویزوں کے نظام میں اہل و عیال کے اقامے کی سہولتیں بھی دی گئی ہیں۔ واضح رہے خلیجی ممالک میں امارات پہلا ملک ہے جہاں ریٹائرڈ افراد کے لیے خصوصی اقامہ کے ضوابط مرتب کیے گئے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارتی سپریم کورٹ کا حکومت کو پاکستان جاسوسی...

بھارتی سپریم کورٹ نے حکومت کو پاکستان میں جاسوسی کی غرض سے بھیجے جانے شہری کو 10 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے حکومت کو ایک ایسے شخص کو 10 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے جن کا دعوی تھا کہ انھیں 1970 کی دہائی میں بھارت کی ایک خفیہ ایجنسی نے جاسوسی کی غرض سے پاکستان بھیجا تھا جہاں وہ پکڑا گیا اوراسے جاسوسی کے الزام میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی۔عدالت کی جانب سے کسی شخص کو معاوضہ دینے کا حکم یقینا اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔بھارتیسپریم کورٹ نے اس کیس کو عجیب حقائق اور حالات پر مبنی قرار دیتے ہوئے محمود انصاری نامی شخص کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم تو دیا لیکن اپنے فیصلے میں عدالت نے محمود انصاری کے انڈین جاسوس ہونے اور جاسوسی کی غرض سے پاکستان مشن پر جانے کے دعوے کو قبول کرنے سے گریز کیا۔اس کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) وکرم جیت بنرجی نے اِس بات پر زور دیا کہ انڈین حکومت کا انصاری سے کوئی لینا دینا نہیں۔مگر انصاری کے وکیل سمر وجے سنگھ نے کہا ہے کہ اس ضمن میں تمام تر ثبوت جیسا کہ محکمہ ڈاک، سپیشل بیورو آف انٹیلیجینس اور محمود انصاری کے درمیان تمام تر رابطوں کی تفصیلات عدالت کے سامنے پیش کیں جس سے ثابت ہوا کہ انصاری نے سپیشل بیورو آف انٹیلیجینس کے لیے کام کیا اور اِسی بنیاد پر انھیں معاوضہ ادا کرنے کے احکامات جاری ہوئے۔انھوں نے مزید بتایا کہ ان دستاویزات کی بنیاد پر عدالت کا مقف تھا کہ ہاں، وہ جاسوس تھے لیکن یہ حکومتی پالیسی ہے کہ ہم انھیں براہ راست یہ نہیں کہہ سکتے۔ لہذا جس طرح حکومت نے ان کی ذمہ داری لینے سے انکار کیا، ہم بھی ان کے دعوے کو مسترد کرتے ہیں۔انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق عدالت نے کہا کہ کوئی بھی حکومت اپنے خصوصی ایجنٹوں کو قبول نہیں کرتی۔ کوئی بھی حکومت ان کی ملکیت نہیں لیتی۔شاید یہ صحیح نہ ہو لیکن یہ اسی طرح کام کرتا ہے۔محمود انصاری نے کوٹا شہر سے فون پر بات کرتے ہوئے اس فیصلے کو انصاف کی جیت قرار دیا تاہم ان کی بیٹی فاطمہ، جو اپنے والد کی پاکستان میں گرفتاری کے وقت فقط 11 ماہ کی تھیں، کا کہنا تھا کہ ان کے والد کو پورا انصاف نہیں ملا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

قازقستان۔ چین ۔ شی جن پھنگ ۔ سرکاری دورہ

چین کے صدر شی جن پھنگ قازقستان کا سرکاری دورہ مکمل کرکے نورسلطان سے ثمرقند روانہ ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

قازقستان۔ چین ۔ شی جن پھنگ ۔ سرکاری دورہ

چین کے صدر شی جن پھنگ قازقستان کا سرکاری دورہ مکمل کرکے نورسلطان سے ثمرقند روانہ ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ ہائی نان ۔ وین چھانگ ۔ ژونگ شینگ - 1 ا...

چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان میں وین چھانگ اسپیس کرافٹ لانچ سائٹ سے ترمیم شدہ لانگ مارچ ۔ 7 کیریئر راکٹ کے ذریعے ایک نئے سیٹلائٹ ژونگ شینگ - 1 ای کو خلا میں بھیجا جا رہا ہے۔(شِنہوا)

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ ہائی نان ۔ وین چھانگ ۔ ژونگ شینگ 1 ای۔...

چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان میں وین چھانگ اسپیس کرافٹ لانچ سائٹ سے ترمیم شدہ لانگ مارچ ۔ 7 کیریئر راکٹ کے ذریعے ایک نئے سیٹلائٹ ژونگ شینگ - 1 ای کو خلا میں بھیجا جا رہا ہے۔(شِنہوا)

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ ہائی نان ۔ وین چھانگ ۔ ژونگ شینگ - 1 ا...

چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان میں وین چھانگ اسپیس کرافٹ لانچ سائٹ سے ترمیم شدہ لانگ مارچ ۔ 7 کیریئر راکٹ کے ذریعے ایک نئے سیٹلائٹ ژونگ شینگ - 1 ای کو خلا میں بھیجا جا رہا ہے۔(شِنہوا)

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ ہائی نان ۔ وین چھانگ ۔ ژونگ شینگ - 1 ا...

چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان میں وین چھانگ اسپیس کرافٹ لانچ سائٹ سے ترمیم شدہ لانگ مارچ ۔ 7 کیریئر راکٹ کے ذریعے ایک نئے سیٹلائٹ ژونگ شینگ - 1 ای کو خلا میں بھیجا جا رہا ہے۔(شِنہوا)

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ ہائی نان ۔ وین چھانگ ۔ ژونگ شینگ - 1 ا...

چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان میں وین چھانگ اسپیس کرافٹ لانچ سائٹ سے ترمیم شدہ لانگ مارچ ۔ 7 کیریئر راکٹ کے ذریعے ایک نئے سیٹلائٹ ژونگ شینگ - 1 ای کو خلا میں بھیجا جا رہا ہے۔(شِنہوا)

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ازبکستان۔ چین ۔ شی جن پھنگ ۔ سرکاری دورہ

چین کے صدر شی جن پھنگ ازبکستان کے سرکاری دورے اور شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 22 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے ثمرقند پہنچ گئے ۔(شِنہوا)

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ازبکستان۔ چین ۔ شی جن پھنگ ۔ سرکاری دورہ

چین کے صدر شی جن پھنگ ازبکستان کے سرکاری دورے اور شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 22 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے ثمرقند پہنچ گئے ۔(شِنہوا)

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ازبکستان ۔ ثمرقند۔ شاہراہ کا نظارہ

ازبکستان، ثمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 22 ویں سربراہ اجلاس کے لوگو کے سامنے سے ایک شخص گزررہا ہے۔ (شِنہوا)

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ازبکستان ۔ ثمرقند۔ شاہراہ کا نظارہ

ازبکستان، ثمرقند میں  گاڑیاں سڑک سے گزررہی ہیں۔ (شِنہوا)

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ازبکستان ۔ ثمرقند۔ شاہراہ کا نظارہ

ازبکستان، ثمرقند میں ایک گاڑی سڑک سے گزررہی ہے۔ (شِنہوا)

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس کا یوکرینی صدر کے جائے پیدائش شہر کریوی...

روس ۔یوکرین کی جنگ شدت اختیار کر گئی ، گزشتہ روز روس نے یوکرینی صدر کے جائے پیدائش شہر کریوی ریح پر میزائلوں سے حملے کئے اور ایک میزائل نے آبی ڈیم کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں ڈیم ٹوٹنے سے پانی کناروں سے باہر نکل کر سیلاب کی شکل اختیار کر گیا جس کے باعث گئی مکانات زیر آب آگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی میزائل حملوں سے ڈیم ٹوٹنے کے باعث سیلابی صورتحال کے پیش نظر اردگرد کی شہری آبادی کو خالی کروانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، شہر کے انتظامی امور کے سربراہ اولیکسینڈر ولکول نے کہا ہے کہ سیلابی پانی سے بچائو کے لیے لوگوں کو نقل مکانی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے اور ان کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیم ٹوٹنے سے 6 لاکھ کی آبادی پر مشتمل شہر کو پانی کی سپلائی معطل ہو گئی ہے۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی نے آبی ذخائر پر حملے کے بعد روس کو دہشت گرد ریاست قرار دیا۔ زیلنسکی نے اپنے خطاب میں روس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کمزور ہیں جو عام شہریوں سے لڑتے ہیں اور عام شہروں پر حملے کرتے ہیں،بدمعاش جو میدان جنگ سے فرار ہو کر کہیں دور سے نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روسی صدر ولادمیر پیوٹن قاتلانہ حملے میں بال...

روس کے صدر ولادمیر پیوٹن ممکنہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ہے۔ گزشتہ روزغیر ملکی میڈیا کے مطابق ولادمیر پیوٹن پر قاتلانہ حملے کی خبر جنرل ایس وی آر ٹیلی گرام چینل کی جانب سے دی گئی تاہم یہ اطلاعات فراہم نہیں کی گئیں کہ روسی صدر پر قاتلانہ حملہ کب ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی صدر کی لیموزین گاڑی کا بائیں جانب کا اگلا ٹائر زوردار دھماکے سے پھٹا جس کے فوری بعد گاڑی سے دھواں نکلنا شروع ہو گیا تاہم گاڑی کو محفوظ طریقے سے سائیڈ پرلگایا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق غیر مصدقہ ذرائع کا بتانا ہے کہ روسی صدر کی گاڑی پر حملہ کیا گیا تھا تاہم سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں صدر ولادمیر پیوٹن محفوظ رہے تاہم اس واقعے کے بعد کئی گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔یاد رہے کہ روس کی جانب سے رواں برس فروری میں یوکرین پر حملے کے بعد سے صدر ولادمیر پیوٹن کی صحت اور ان کی زندگی کو لاحق خطرات کیحوالے سے افواہیں زیر گردش ہیں۔روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے 2017 میں انکشاف کیا تھا کہ ان پر اب تک 5 قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سوئیڈن کی وزیراعظم نے انتخابی شکست تسلیم کرل...

سوئیڈن کی وزیراعظم میگڈالینا اینڈرسن نے انتخابات میں اپنی پارٹی کی شکست تسلیم کرتے ہوئے عہدے سے استعفی دے دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سوئیڈن کی وزیراعظم میگڈالینا اینڈرسن نے عام انتخابات میں دائیں بازو کی جماعتوں کے اتحاد کی کامیابی کے بعد شکست تسلیم کرلی۔ انہوں نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔سوئیڈن میں عام انتخابات میں ڈالے گئے 99 فیصد ووٹوں کی گنتی کے مطابق حکمران جماعت نے 173 جبکہ دائیں بازو کی جماعتوں کے اتحاد نے 176 ووٹ حاصل کئے۔ سوئیڈن کے قانون کے مطابق انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملکہ برطانیہ کے تابوت کی حفاظت کرنے والا گار...

آنجہانی ملکہ برطانیہ کے تابوت کی حفاظت پر تعینات محافظ بے ہوش ہو کر منہ کے بل گرپڑا۔لندن ویسٹ منسٹر ایبی میں ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے تابوت کی حفاظت پر تعینات گارڈ بے ہوش کر گر پڑا۔ گارڈ رائل گارڈز کی جانب سے آنجہانی ملکہ کو پیش کی جانے والی سلامی کے دوران گر کر بے ہوش ہوا۔ گارڈ کے اچانک بیہوش ہو کر گرنے کا سبب سامنے نہیں آ سکا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اونچے چبوترے پر رکھے گئے ملکہ برطانیہ کے تابوت کی حفاظت پر مامور گارڈ کے بے ہوش ہوتے ہی ایک اور گارڈ دوڑ کر بے ہوش گارڈ کو سنبھالتا ہے اور ہوش میں لانے کی کوشش کرتا ہے۔یاد رہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کا انتقال 8 ستمبر کو ہوا تھا۔ برطانیہ عوام کی جانب سے 96 سالہ ملکہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آنجہانی ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بے بی شارک گانا سننے والا قیدی امریکی جیل می...

امریکا کی جیل میں ایک قیدی پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا ہے جس نے حکام پر اسے بچوں کا گیت بے بی شارک زبردستی سننے پر مجبور کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جیل حکام کے جاری پریس بیان کے مطابق 48 سالہ قیدی جان باسکو گزشتہ اتوار کو اوکلا ہوما کاونٹی حراستی مرکز میں تشویشناک حالت میں پایا گیا تھا جس کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا جس کے بعد ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ جیل کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر مارک اوپگرینڈ کے مطابق قیدی کی موت زیادہ منشیات استعمال کرنے کے باعث بھی ہوسکتی ہے اور اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ پراسرار موت کا شکار باسکو منشیات اسمگلنگ کے ایک کیس میں قید تھا اور وہ جیل حکام پر مقدمہ دائر کرنے والے قیدیوں کے اس گروپ میں شامل تھا جس نے حراستی مرکز کے اہلکاروں پر تشدد اور بچوں کا گانا بے بی شارک سننے پر مجبور کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔

جیل حکام اور عملے پر گزشتہ سال نومبر میں یہ مقدمہ دائر کرنے والوں میں ڈینیئل ہیڈرک، جوزف جوئی مچل اور جان باسکو شامل تھے جنہوں ںے اوکلاہوما سٹی کی وفاقی عدالت میں اوکلاہوما کاونٹی کمشنرز شیرف ٹومی جانسن III، جیل ٹرسٹی اور دو سابق جیلرز کے خلاف دیوانی مقدمہ دائر کیا تھا۔ جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ جیل کے دو اہلکاروں اور ان کے سپروائزر نے ان کے ساتھ مجرمانہ طرز عمل اختیار کرتے ہوئے ان پر تشدد کیا تھا۔ شہری حقوق سے متعلق اس مقدمے میں اوکلاہوما سٹی جیل میں پہلے سے قید چار افراد نے بتایا کہ وہ بھی تشدد کے مختلف ہتھکنڈوں کا شکار تھے جس میں زبانی اور جسمانی تشدد کے ساتھ ایک وقت میں گھنٹوں کھڑے رکھنا اور بچوں کا گانا بے بی شارک سننے پر مجبور کیا جانا شامل تھا۔ایک رپورٹ کے مطابق 2020 میں ایک داخلی تحقیقات سے پتا چلا کہ کم از کم چار قیدیوں کو پکڑ کر ان کے ہاتھ پیچھے باندھ کر دیوار کے ساتھ کھڑ کیا گیا اور یہ گانا گھنٹوں اونچی آواز میں مسلسل چلایا گیا اور اس عمل کو نومبر اور دسمبر 2019 میں دو الگ الگ واقعات میں دہرایا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران خان اگر لاڈلہ نہ رہے تو اس سے نمٹنا تی...

مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے لاڈلے پن کو تحفظ دینے والے اگر اپنی روش تبدیل کردیں تو عمران خان سے نمٹنا تین دن سے زیادہ کا کام نہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس شخص نے آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنایا اس شخص کا نام ہی فتنہ خان ہے، عمران خان نے اقتدار میں فوج کی تعریفیں کی جب اقتدار سے اتر گئے تو ایک ادارے کو کبھی نیوٹرل کہا، پھر کہا جو نیوٹرل ہے وہ جانور ہے، پھر اسے متنازع بنایا، اب اگر وہ کسی ایک بات پر قائم رہیں تو ان سے بات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے آپ کسی خاتون جج کی بھرے جلسے میں عزت اچھالیں اور بعد میں آکر معافی مانگ لیں تو یہ درست نہیں ہے، آپ کا کام تو ہوگیا، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، معافی مانگنے کے باوجود نہال ہاشمی پانچ برس کے لیے نااہل ہوئے، عمران خان کا بیان ناقابل معافی نہیں، ججز کو اس معاملے کو دیکھنا ہوگا اگر عمران خان کو چھوٹ دی گئی تو کل کسی کی عزت محفوظ نہیں ہوگی اور اس میں جوڈیشری برابر کی شریک ہوگی۔ مریم نواز نے کہا کہ یہ جو دبا وڈال کر الیکشن جلد کرانے کی بات کی جاتی ہے اس معاملے میں حکومت کو اس شخص کی بات نہیں سننی چاہیے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے بھی انقلاب کی کال دی تھی جو ہوا میں ہی رہ گیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرنا غلط ہے، پی ٹی آئی کا مذہب کی آڑ میں ڈرامہ قوم کے سامنے آنا چاہیے، مذہب انسان کا ذاتی معاملہ ہے لیکن اگر آپ یہ کہیں کہ ن لیگ کو ووٹ دینا شرک ہے اور مجھے ووٹ نہیں دیا تو گناہ ہے تو یہ آپ اپنی گھٹیا سیاست کے لیے مذہب کو استعمال کررہے ہیں۔ مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر نے کہا کہ جب آپ اقتدار میں ہوتے ہیں تو مذہب کی تعریف کچھ اور ہوتی ہے اور اقتدار سے اترتے ہی تعریف تبدیل ہوجاتی ہے، آپ نے کلمہ کا مطلب بالکل سیاسی بنادیا، آپ کہتے ہیں کہ آپ کو چنا گیا تو آپ نے اپنی شکل دیکھی ہے؟ آپ نے کبھی سچ نہیں بولا اور یہ بات کرتے ہیں، عمران خان مذہب کا استعمال نہ کریں اس سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔ بجلی کے زائد بل کی انہوں نے مخالفت کی اور کہا کہ بجلی اور پٹرول کی قیمت بڑھانے کے کسی فیصلے کو سپورٹ نہیں کرتی، شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، ملک کی معیشت آہستہ آہستہ بحال ہورہی ہے، معیشت ایک دم سے بحال نہیں ہوسکتی، کام جاری ہے، جب نئے انتخابات کے بعد اگلے پانچ برس کے لیے حکومت آجائے گی تو نئی پالیسیاں وضع کی جائیں گی۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے 70 وزرا بنادیے ہیں اور ملک کی حالت خراب ہے، وہ کس لیے بنائ؟ کیا آپ سب کو راضیکررہے ہیں؟ اس پر انہوں نے کہا ہہ معلوم کرکے بتاوں گی۔ عمران خان کے خود کو خطرناک قرار دینے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں تو پہلے ہی کہہ رہی ہوں کہ یہ شخص ملک کے لیے خطرناک ہے، مخالفین کے لیے، اگر یہ لاڈلہ نہ رہے تو مخالفین کے لیے اسے ڈیل کرنا چٹکی بجانے کے برابر ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ان سوئنگ بال کرنے کی بات کرنے والے عمران خان پہلے اپنے کوچ کا نام بتائیں کہ کون آپ کو یہ مشورے دے رہا ہے، عمران خان کے لاڈلے پن کو تحفظ دینے والے اگر اپنی روش تبدیل کردیں تو عمران خان کو ڈیل کرنا تین دن سے زیادہ کا کام نہیں ہے، عمران خان کو تحفظ ان کا کوچ دے رہا ہے، کوچ کون ہے اللہ بہتر جانتا ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ ہم نے ناک سے نکیریں نکالیں تو سوا ارب ڈالر قرض آئی ایم ایف سے موصول ہوا اور 500 ملین ڈالر کے جہازوں کے پرزے خریدے جارہے ہیں، ڈیفنس بجٹ بڑھایا جارہا ہے، حکومت اخراجات سے متعلق پالیسی پر نظر ثانی کب کرے گی؟ کیا دفاعی بجٹ پر کٹ کب لگے گا؟ جس پر مریم نواز نے کہا کہ ایسے فیصلے ایک دم نہیں ہوتے، یہ عارضی حکومت ہے، انتخابات کے بعد جب اگے پانچ برس کے لیے نئی حکومت آجائے گی تو وہ اپنے پالیسی پر مبنی فیصلے خود کرے گی۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان نے ایک ڈرامہ کیا کہ مجھے امریکا نے نکال دیا اور اب آپ ریڈ کارپٹ بچھا کر امریکی افسران کا استقبال کرتے ہیں، جس شخص کو اپنے تین دن پہلے کا بیان کا نہیں پتا میں اس کے بارے میں کیا بات کروں-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حکومت کی نااہلی کے باعث پیناڈول کی گولیوں کی...

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ فاقی حکومت کی نااہلی کے باعث مارکیٹ میں پیناڈول کی گولیوں کی کمی کا سامنا ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کا 5واں سنڈیکیٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں رجسٹرار یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز نے سنڈیکیٹ اجلاس کے ایجنڈامندرجات پیش کیے۔سنڈیکیٹ اجلاس کے دوران مختلف افسران کے مدت ملازمت میں توسیع کی اجازت دے دی گئی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کیلئے سال 2022-23 کیلئے پرائیویٹ سیکیورٹی کے کنٹریکٹ کی بھی اجازت دے دی گئی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تمام میڈیکل یونیورسٹیز کو جدید ریسرچ پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ریسرچ اور گرانٹس کسی بھی یونیورسٹی کی ترقی کی ضمانت ہوتی ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزکی منظوری کا کریڈٹ عمران خان کی حکومت کو جاتا ہے۔یاسمین راشد نے مزید کہا کہ چلڈرن اسپتال میں آنے والے مریضوں کو ٹریفک کی مشکلات سے بچانے کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ پارکنگ پلازہ بنایا جائے گا، وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث مارکیٹ میں پیناڈول کی گولیوں کی کمی کاسامنا ہے۔واضح رہے کہ سنڈیکیٹ اجلاس میں رکن پنجاب اسمبلی خدیجہ عمر، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمسعود صادق، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اسپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن زاہدہ اظہر، ایم ڈی پروفیسرڈاکٹرمحمد سلیم، سنڈیکیٹ ممبران اور وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے ڈاکٹرساجد مقبول ودیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کا عمران خان کی گرفتاری پر اسلام آ...

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی کال پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور چیئرمین کی گرفتاری کے خلاف لائحہعمل طے کرلیا۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر پرویزخٹک کی زیر صدارت پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں سینئر ترین قیادت اسدقیصر،نورالحق قادری ،اعظم سواتی ،علی امین گنڈاپور،عمر ایوب ،شہریار آفریدی ،عاطف خان ،شوکت یوسفزئی ،شہرام ترکئی شریک ہوئے۔ اجلاس میں چیئرمین عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیاگیا۔ صوبائی وزیر محنت خیبر پختون خوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں اسلام آباد کے تمام داخلی راستوں کو بند اور امپورٹڈ حکومت کی رخصتی تک دھرنا دیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پارٹی رہنماں کے خلاف قائم جھوٹے وبے بنیاد مقدمات کی مذمت کرتے ہیں۔ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک اور پارٹی منظم کرنے کے لیے عمران خان نے بھی پارٹی عہدیداروں و یوتھ کے صوبائی صدور کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا۔ اجلاس میں قانونی پہلو، ملک کی سیاسی صورتحال و دیگر اہم معاملات زیر غور آئیں گے جب کہ اسلام آباد کی جانب مارچ اور دیگر اہم معاملات پر سنیئر قیادت سے مشاورت ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آٹا 200 روپے فی کلو ہونے کا اندیشہ، تاجروں ن...

سندھ حکومت کی جانب سے فی کلو گندم کی سپورٹ پرائس میں اچانک 45 روپے اضافے کے باعث آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے گندم کی سپورٹ پرائس میں یکدم 45 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد صوبے میں آٹے کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالروف ابراہیم کا کہنا تھا کہ قبل از وقت سپورٹ پرائس مقرر کرکے مڈل مین کو فائدہ دیا گیا ہے۔ عبدلروف ابراہیم کے مطابق گندم کی سپورٹ پرائس بڑھنے سے اندرون سندھ گندم کی ذخیرہ اندوزی ہوئی، حکومت سے درخواست ہے کہ آٹے کی قیمت کم کرنے کیلئے 24 گھنٹے میں گندم کا کوٹہ ریلیز کیا جائے۔ چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے کہا عندیہ دیا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آٹا 200 روپے کلو ہوسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیراعظم اور تاجک صدر کے درمیان ملاقات ، دوط...

وزیر اعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اور علاقائی اہمیت کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماں نے تاریخی شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ مملکت کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ ملاقات میں تجارت، معیشت، توانائی اور عوام سے عوام کے رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں اور ذرائع پر توجہ مرکوز کی گئی۔ وفاقی وزرا خواجہ آصف اور مفتاح اسماعیل، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور اعلی حکام موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی محققین نے تبتی بیل کی کم آکسیجن والے ما...

بیجنگ(شِنہوا) چینی محققین نے تبتی بیل میں پائے جانے والے جینیاتی اور سیلولرمیکانزم کا پتہ چلایا ہے ،جس کی مدد سے یاک کم آکسیجن والے ماحول میں بھی رہ سکتا ہے۔

جنگلی اور پالتو یاک چھنگھائی تبت سطح مرتفع  کے بلندی والے  ماحول کے مطابق ڈھال سکتے ہیں اس کے برعکس غیر مقامی ممالیہ جانوروں بشمول انسان جب سطح مرتفع پر ہائپوکسیا کا شکار ہوتے ہیں تو انہیں پھیپھڑوں اور دل کے سنگین مسائل ہو سکتے ہیں۔

جینومکس اور ٹرانسکرپٹومکس کے ڈیٹا کی بنیاد پر، چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ماتحت ادارے نارتھ ویسٹ انسٹی ٹیوٹ آف پلیٹیو بیالوجی کے محققین نے جنگلی اور پالتو تبتی بیل  کے کروموسوم لیول کے دو جینومز کو اکٹھا کیااور تبتی بیل اوردوسرے مویشیوں کے جینیاتی مطالعہ کے ذریعےساختی اقسام (ایس ویز) کی اسکریننگ کی۔

جرنل نیچرکمیونیکیشنز میں شائع تحقیق کے مطابق مویشیوں اور تبتی بیل کے پھیپھڑوں میں خاص قسم کی ایس ویز کے حامل  127 جینز ایک دوسرے سے مختلف پائے گئے۔جس کے بعد  محققین نے معلوم کیا کہ صرف تبتی بیل میں  مخصوص اینڈوتھیلیل سیل کی ایک  ذیلی قسم موجود ہے جو اسے  کم آکسیجن والے ماحول میں بہتر طور پررہنے کے قابل بناتی ہے۔

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی خلائی جہازشین ژو- 13 کا ریٹرن کیپسول عو...

بیجنگ(شِنہوا) خلائی شعبے میں دلچسپی رکھنے والے افراد بیجنگ میں جاری سائنس کارنیول میں شین ژو- 13  کے ریٹرن کیپسول کا نظارہ کرسکیں گے،جس کے ذریعے خلا میں چھ ماہ قیام کے بعد تین چینی خلاباز زمین پر واپس آئے تھے۔

 16 اپریل کو زمین پر واپس پہنچنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کیپسول کوعوام کے لیے نمائش کے لیے  پیش کیا گیا ہے۔ خلائی جہاز کا پیراشوٹ اور لانگ مارچ-3 اے کیریئر راکٹ کا ملبہ بھی بیجنگ سائنس سنٹر میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔

جمعرات کوشروع ہونے والےسائنس کارنیول میں سائنس سے دلچسپی رکھنے والے افراد  چین کی جدید ترین سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں کامیابیوں کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔

30 ستمبر تک جاری رہنے والے اس  ایونٹ میں خلائی اسٹیشن کی چیزوں کو نمایاں طور پرپیش کیا گیا ہے۔

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ںیوزی لینڈ میں چینی کتب اور پینٹنگز کی نمائش

ولنگٹن(شِنہوا)نیوزی لینڈ کے وائیپا میں چائنہ تھیم بک ایگزبیشن میں چین کی 2 ہزار سے زائد کتابیں ، چینی اور نیوزی لینڈ کے بچوں کی بنائی گئی 200 سے زائد پینٹنگز بھی شامل کی گئی ہیں ۔جن سے نیوزی لینڈ میں کتابوں اور پینٹنگز کے شوقین افراد  محظوظ ہو رہے ہیں۔

چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونےوالی سرگرمیوں کے سلسلے میں سے ایک   کتابوں کی نمائش  میں چین کے 40 شہروں سے جمع کردہ 217 سے زائد فن پاروں کو بھی شامل کیا گیا ہے، یہ نمائش ثقافتی طور پر ایک بہتر بین الاقوامی برادری کی یوتھ آرٹ نمائش سے ہم آہنگ ہے۔

نیوزی لینڈ کلچر اینڈ آرٹس فاؤنڈیشن کے چیئر آرگنائزر جیکسن راؤ نے جمعرات کے روز بتایا کہ اس میں نیوزی لینڈ میں مقیم فن کاروں کی 15 پینٹنگز بھی رکھی گئی ہیں ۔ تمام فن پارے بچوں نے بنائے ہیں۔

کتب کی نمائش کے کیوریٹر اور پرائم میڈیا نیوزی لینڈ کے صدر داندی وانگ نے کہا کہ اس نمائش میں سیاسی تھیوری، طبی معلومات سے لے کر چینی روایتی ثقافتی طریقوں کے موضوعات پر مشتمل انگریزی زبان کی 2 ہزار سے زائد کتابیں بھی شامل ہیں۔

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کاپائیدارترقی کے ایجنڈے 2030 کے حصول کے...

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے  پائیدار ترقی کے ایجنڈے 2030 کے اہداف حاصل کرنے کے لیے  بیلٹ اینڈ روڈمنصوبے(بی آر آئی) کوآگے بڑھانے کی کوششوں پرزور دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے شعبہ برائے اقتصادی وسماجی امور کی بی آر آئی پر پیش رفت رپورٹ کے اجراء کے موقع پرچینی سفیر نے کہا کہ ہماری دنیا کو آج بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ چیلنجز کی علامات اور بنیادی وجوہات دونوں سے نمٹنے کے لیے، ہمیں بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو مزید آگے بڑھانا ہوگا کیونکہ بی آر آئی ہمارے دور کی ضروریات، عوام کی توقعات اور تمام ممالک کے مشترکہ مفادات کو پورا کرتا ہے۔

ژانگ نے کہا کہ چین کسی بھی لحاظ سے  بیلٹ اینڈ روڈ تعاون منصوبے کا واحد مالک نہیں ہے  بلکہ تمام ممالک اس کے شراکت دارہیں ۔ بی آر آئی کی مسلسل پیشرفت کے لیے شراکت داروں کی فعال شرکت اور تعاون ناگزیر ہے۔ چین تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر بات چیت کرنے، مل کر تعمیر کرنے اور  فوائد کا اشتراک کرنے اور بی آر آئی کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے کوشاں ہے، تاکہ 2030 کے ایجنڈے پر عمل درآمد کو تیز ، اور تمام ممالک کی ترقی کے لیے مشترکہ امورمیں زیادہ سے زیادہ تعاون کیا جا سکے۔

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کاپائیدارترقی کے ایجنڈے 2030 کے حصول کے...

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے  پائیدار ترقی کے ایجنڈے 2030 کے اہداف حاصل کرنے کے لیے  بیلٹ اینڈ روڈمنصوبے(بی آر آئی) کوآگے بڑھانے کی کوششوں پرزور دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے شعبہ برائے اقتصادی وسماجی امور کی بی آر آئی پر پیش رفت رپورٹ کے اجراء کے موقع پرچینی سفیر نے کہا کہ ہماری دنیا کو آج بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ چیلنجز کی علامات اور بنیادی وجوہات دونوں سے نمٹنے کے لیے، ہمیں بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو مزید آگے بڑھانا ہوگا کیونکہ بی آر آئی ہمارے دور کی ضروریات، عوام کی توقعات اور تمام ممالک کے مشترکہ مفادات کو پورا کرتا ہے۔

ژانگ نے کہا کہ چین کسی بھی لحاظ سے  بیلٹ اینڈ روڈ تعاون منصوبے کا واحد مالک نہیں ہے  بلکہ تمام ممالک اس کے شراکت دارہیں ۔ بی آر آئی کی مسلسل پیشرفت کے لیے شراکت داروں کی فعال شرکت اور تعاون ناگزیر ہے۔ چین تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر بات چیت کرنے، مل کر تعمیر کرنے اور  فوائد کا اشتراک کرنے اور بی آر آئی کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے کوشاں ہے، تاکہ 2030 کے ایجنڈے پر عمل درآمد کو تیز ، اور تمام ممالک کی ترقی کے لیے مشترکہ امورمیں زیادہ سے زیادہ تعاون کیا جا سکے۔

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی ن...

رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے کے شمالی شہر جینن کے نزدیک اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم کے دوران ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت نے جمعرات کے روز ایک اخباری بیان میں بتایا کہ 17 سالہ عودی صلاح کو اسرائیلی فوجیوں نے کفردان گاؤں میں جھڑپوں کے دوران سر میں گولی ماری جس سے وہ جانبر نہ ہو سکا، مزید بتایا کہ 2 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ گاؤں میں شدید جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب اسرائیلی فوج نےگزشتہ روز فائرنگ کے تبادلے میں مرنیوالے 2 فلسطینیوں کے گھروں پر دھاوا بولا ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوا تھا۔ مزید بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے دونوں افراد کے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی اور گاؤں سے نکلنے سے قبل 2 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے 2 فلسطینی حملہ آوروں کے گھروں پردھاوا بولا جنہوں نے گزشتہ روز ایک اسرائیلی اہلکار کو ہلاک کر دیا تھا۔

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ازبکستان ۔ سمرقند ۔ چین ۔ شی جن پھنگ ۔ کرغز...

ازبکستان کے سمر قند میں چینی صدر شی جن پھنگ سے کرغزستان کے صدر صدیر ژاپاروف ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ازبکستان ۔ سمرقند ۔ چین ۔ شی جن پھنگ ۔ کرغز...

ازبکستان کے سمر قند میں چینی صدر شی جن پھنگ سے کرغزستان کے صدر صدیر ژاپاروف ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں