• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

چین کے وزیر دفاع کی جنرل قمرجاوید باجوہ سے...

شی آن(شِنہوا)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر دفاع وی فینگ ہی  نے پیر کو پاک فوج کے سربراہ  جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

وی نے کہا کہ عالمی حالات چاہے کوئی بھی رخ اختیار کریں ہر قسم کے حالات کے تزویراتی معاون شراکت داروں کے طور پر، چین اور پاکستان ہمیشہ قابل اعتماد اور سب سے زیادہ قابل اعتماد دوست اور بھائی رہیں گے۔

چینی وزیر دفاع  نے کہا کہ دونوں ممالک کو مختلف خطرات اور چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لیے اپنی صلاحیتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے اور مشترکہ مفادات کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

اس موقع پر جنرل  باجوہ نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد چین کی امداد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ون چائنہ  اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا رہے گا، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں افواج مشترکہ مشقوں اور تربیت کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گی۔

 

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے وزیر دفاع کی جنرل قمرجاوید باجوہ سے...

شی آن(شِنہوا)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر دفاع وی فینگ ہی  نے پیر کو پاک فوج کے سربراہ  جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

وی نے کہا کہ عالمی حالات چاہے کوئی بھی رخ اختیار کریں ہر قسم کے حالات کے تزویراتی معاون شراکت داروں کے طور پر، چین اور پاکستان ہمیشہ قابل اعتماد اور سب سے زیادہ قابل اعتماد دوست اور بھائی رہیں گے۔

چینی وزیر دفاع  نے کہا کہ دونوں ممالک کو مختلف خطرات اور چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لیے اپنی صلاحیتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے اور مشترکہ مفادات کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

اس موقع پر جنرل  باجوہ نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد چین کی امداد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ون چائنہ  اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا رہے گا، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں افواج مشترکہ مشقوں اور تربیت کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گی۔

 

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے تعمیراتی شعبے نے گزشتہ دہائی کے دوران...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے تعمیراتی شعبے نے گزشتہ دہائی کے دوران اپنی وسعت کے پیمانے اورساخت دونوں حوالوں سے نمایاں ترقی کی ہے۔

قومی ادارہ شماریات نے پیر کو ایک رپورٹ میں بتایا کہ 021 2میں، ملک بھر میں تعمیراتی اداروں کی  مجموعی پیداواری مالیت 293کھرب یوآن(تقریباً 42کھرب 20ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی، جو 2012 کے مقابلے میں 1.14 گنا زیادہ ہے۔

2021 کے آخر تک، چین میں تعمیراتی اداروں کی تعداد 22لاکھ 60ہزار تھی۔ 2013 سے 2021 تک، کاروباری اداروں کی تعداد میں سالانہ 6.1 فیصد کی اوسطاً شرح سے اضافہ ہوا، جو عددی پیمانے کے لحاظ سے اس صنعت کی ایک بڑی ترقی ہے۔

تعمیراتی شعبے کے ڈھانچہ  میں بہتر ترقی دیکھی گئی۔2021 میں،چین میں اعلیٰ ترین، فرسٹ کلاس کنسٹرکشن فرموں کی تعداد 2012 کے مقابلے میں 84.3 فیصد اضافے کے ساتھ 16ہزار تک پہنچ گئی۔ یہ صنعت روزگار پیدا کرنے کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 2021 میں تعمیراتی فرموں میں کام کرنے والے افراد کی تعداد 8کروڑ18لاکھ تھی جو مینوفیکچرنگ سیکٹرکے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

 

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی طیارہ بردار بحری جہازمشترکہ مشقوں کے...

سیول(شِنہوا) امریکہ کا  جوہری طاقت سے چلنے والا طیارہ بردار بحری جہاز جنوبی کوریا کی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے لیے رواں  ہفتے کے آخر میں جنوبی کوریا کا دورہ کرے گا۔

یو ایس فورسز کوریا (یو ایس ایف کے) نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ یوایس ایس رونالڈ ریگن کیریئر اسٹرائیک گروپ جنوبی کوریا کی بندرگاہ کا معمول کا دورہ کرنے والا ہے۔

یو ایس ایف کے کے مطابق بندرگاہ کے دورے کے دوران  اسٹرائیک گروپ کے اہلکاروں کو اپنے جنوبی کوریائی بحریہ کے شراکت داروں سے ملاقات اور ان کے ساتھ مل کرپیشہ ورانہ سرگرمیوں میں شرکت کے ساتھ  جنوبی کوریا کے عوام کے ساتھ ثقافتی تبادلوں کا موقع ملے گا۔

یونہاپ خبر ایجنسی کے مطابق، سٹرائیک گروپ جمعہ کے روز جنوبی کوریا کی بحریہ کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں کے لیے دارالحکومت سیول سے تقریباً 390 کلومیٹر جنوب مشرق میں بوسان کے بحری اڈے پر پہنچنے گا۔

تقریباً پانچ سالوں میں یہ پہلی بار ہوگا کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز مشترکہ فوجی مشقوں کے لیے جنوبی کوریا کا دورہ کرے گا۔

 

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کورونا کی چھٹی لہر کا زور ٹوٹنے لگا، مثبت کی...

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ)نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 8 ہزار 30 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 8 ہزار 30 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 42 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.52 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 73 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کراچی، گھر میں دھماکے سے 9 افراد زخمی

اسلام آباد(شِنہوا)کراچی میں ایک گھر میں دھماکے کے باعث 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو سروس کی جانب سے موصول ہونیوالی اطلاعات کے مطابق حادثہ پیر کی صبح گھر میں پانی کے ٹینک کےاندر گیس بھر جانے کے باعث پیش آیا۔

ایک امدادی کارکن نے شِنہوا کو بتایا کہ واقعے کے بعد امدادی کارکنان فوری طور پر جائےوقوعہ پر پہنچے اور متاثرین کو مقامی ہسپتال منتقل کیا۔

امدادی کارکن کے مطابق زخمیوں میں ایک 5 سالہ اور ایک 2 سالہ بچی بھی شامل ہیں۔

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی صدر کی مضبوط ومستحکم صنعتی وسپلائی چینز...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدرشی جن پھنگ نے مضبوط ومستحکم صنعتی وسپلائی چینز بین الااقوامی فورم کو مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔

فورم پیر کو ژے جیانگ صوبے کے دارالحکومت ہانگ ژو میں شروع ہوا ہے۔

مبارکباد کے اپنے خط میں صدر شی نے کہا  کہ عالمی سطح پر صنعتی وسپلائی چینز کی لچک اور استحکام کو برقرار رکھنا عالمی معیشت کی ترقی کے لیے ایک اہم ضمانت ہے جو دنیا بھر کے لوگوں کے مشترکہ مفاد میں ہے۔

صدر شی نے کہا کہ ان کا ملک غیرمتزلزل طور پر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ صنعتی وسپلائی چینز فطرت میں عام آدمی کے استعمال کاسامان ہے، اپنی صنعتی اور سپلائی چینز کی سلامتی اور استحکام کا تحفظ  کرتے ہوئے صنعتی اور سپلائی چینز پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے گا،اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ترقی کے ثمرات تمام ممالک کے لوگ تک پہنچیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر جدید ترین سائنسی اور تکنیکی انقلاب اور صنعتی تبدیلی کے ذریعےپیدا ہونے والے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے اور ایک محفوظ، مستحکم، ہموار، موثر، کھلے، جامع، اور باہمی طور پر فائدہ مند عالمی صنعتی وسپلائی چین نظام کی تعمیر کے لیے تیار ہے۔

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران خان چاہتے ہیں اگلا آرمی چیف انکی مرضی...

رہنما مسلم لیگ ن رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ عمران خان چاہتے ہیں اگلا آرمی چیف انکی مرضی کا ہو، عمران خان نے کل کہا کہ اگلے دو ماہ تک اقتدار میں نہ آیا تو ہم سب کچھ کھو دیں گے ، عمران خان کو بتانا چاہتا ہوں وہ پہلے ہی قوم کا اعتماد کھو چکے ہیں،ان کے منفی عزائم پاکستانیوں کے سامنے آشکار ہو چکے ہیں۔سیشن عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ عنقریب فارن فنڈنگ، توشہ خانہ ،پنکی پیرنی کیسز کے جرم میں عمران خان جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے، بجلی کے بلز، پٹرول ، روزمرہ کی اشیا کی قیمتیں مہنگی ہونے کے ذمہ دار عمران خان اور انکی جماعت ہے لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف مہنگائی کا جن اگلے چند ماہ میں قابو کر کے دکھائیں گے، وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب پوری دنیا کیلئے روڈ میپ ہوگا، شہباز شریف صرف پاکستان کی نہیں پوری امت مسلمہ کی نمائندگی کرنے جا رہے ہیں، وزیراعظم اسلامو فوبیا کے خلاف یو این کے اندر آواز اٹھائیں گے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ،ہیبے کی غیر ملکی تجارت میں پہلے 8 ماہ ک...

شی جیا ژوانگ (شِنہوا) چین کے شمالی صوبہ ہیبے کی غیر ملکی تجارت کا حجم  رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران 360.13 ارب یوآن (تقریباً 52 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گیا ہے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 1.8 فیصد زیادہ ہے۔

صوبے کے دارالحکومت شی جیاژوانگ کے کسٹمز  کے مطابق اس عرصہ کے دوران اس کی برآمدات 219.53 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہیں، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 13.3 فیصد زیادہ ہے جبکہ اس کی درآمدات 12.1 فیصد کم ہو کر 140.6 ارب یوآن تک پہنچ گئیں۔

اس عرصہ کے دوران ہیبے کی بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ملکوں کے ساتھ تجارت 22.4 فیصد بڑھ کر 122.44 ارب یوآن ہو گئی ہے۔

اس کی میکینکل اور برقی مصنوعات، الیکٹرانک پرزہ جات اور آٹوموبائل کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ صوبے کی لوہے، سویابین اور قدرتی گیس کی درآمدات میں کمی ہوئی ہے۔

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ،ہیبے کی غیر ملکی تجارت میں پہلے 8 ماہ ک...

شی جیا ژوانگ (شِنہوا) چین کے شمالی صوبہ ہیبے کی غیر ملکی تجارت کا حجم  رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران 360.13 ارب یوآن (تقریباً 52 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گیا ہے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 1.8 فیصد زیادہ ہے۔

صوبے کے دارالحکومت شی جیاژوانگ کے کسٹمز  کے مطابق اس عرصہ کے دوران اس کی برآمدات 219.53 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہیں، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 13.3 فیصد زیادہ ہے جبکہ اس کی درآمدات 12.1 فیصد کم ہو کر 140.6 ارب یوآن تک پہنچ گئیں۔

اس عرصہ کے دوران ہیبے کی بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ملکوں کے ساتھ تجارت 22.4 فیصد بڑھ کر 122.44 ارب یوآن ہو گئی ہے۔

اس کی میکینکل اور برقی مصنوعات، الیکٹرانک پرزہ جات اور آٹوموبائل کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ صوبے کی لوہے، سویابین اور قدرتی گیس کی درآمدات میں کمی ہوئی ہے۔

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لتھوا نیا میں لوگوں نے چینی تائی چھی کی مشق...

ولنیوس (شِنہوا) چینی تائی چھی کے شوقین اختتام ہفتہ  لتھوا نیا کے شہر ولنیوس میں جمع ہوئے اور کوچ وانگ شی ین کی رہنمائی میں مشق کی ۔ وہ گزشتہ 30 برس سے زائد عرصے سے  لتھوا نیا میں مقیم ہیں، اور گزشتہ 20 برس سے تائی چھی کوچ ہیں۔

 

لتھوا نیا، ولنیوس میں چینی تائی چھی کے شوقین کوچ وانگ شی ین (بائیں پہلے) کے ساتھ مشق کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

لتھوا نیا، ولنیوس میں چینی تائی چھی کے شوقین کوچ وانگ شی ین (بائیں پہلے) کے ساتھ مشق کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

 

 

 

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لتھوا نیا میں لوگوں نے چینی تائی چھی کی مشق...

ولنیوس (شِنہوا) چینی تائی چھی کے شوقین اختتام ہفتہ  لتھوا نیا کے شہر ولنیوس میں جمع ہوئے اور کوچ وانگ شی ین کی رہنمائی میں مشق کی ۔ وہ گزشتہ 30 برس سے زائد عرصے سے  لتھوا نیا میں مقیم ہیں، اور گزشتہ 20 برس سے تائی چھی کوچ ہیں۔

 

لتھوا نیا، ولنیوس میں چینی تائی چھی کے شوقین کوچ وانگ شی ین (بائیں پہلے) کے ساتھ مشق کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

لتھوا نیا، ولنیوس میں چینی تائی چھی کے شوقین کوچ وانگ شی ین (بائیں پہلے) کے ساتھ مشق کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

 

 

 

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لتھوا نیا میں لوگوں نے چینی تائی چھی کی مشق...

ولنیوس (شِنہوا) چینی تائی چھی کے شوقین اختتام ہفتہ  لتھوا نیا کے شہر ولنیوس میں جمع ہوئے اور کوچ وانگ شی ین کی رہنمائی میں مشق کی ۔ وہ گزشتہ 30 برس سے زائد عرصے سے  لتھوا نیا میں مقیم ہیں، اور گزشتہ 20 برس سے تائی چھی کوچ ہیں۔

 

لتھوا نیا، ولنیوس میں چینی تائی چھی کے شوقین کوچ وانگ شی ین (بائیں پہلے) کے ساتھ مشق کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

لتھوا نیا، ولنیوس میں چینی تائی چھی کے شوقین کوچ وانگ شی ین (بائیں پہلے) کے ساتھ مشق کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

 

 

 

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس، 10 لیگی ایم پ...

سیشن عدالت نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں رانا مشہود سمیت 10 لیگی ایم پی ایز کی عبوری ضمانتیں کنفرمکرنے کا حکم دے دیا ہے اور ملزمان کو پچاس پچاس ہزار کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسین موہل نے ضمانتوں پر سماعت کی، رانا مشہود ،سیف الملوک کھوکھر، اویس لغاری سمیت 10 ملزمان پیش ہوئے، پولیس نے مکمل تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ دوران سماعت ملزمان کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لئے مقدمے میں نامزد کیا ہنگامہ آرائی کیس سے کوئی تعلق نہیں پراسکیوشن نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان پر پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا الزام ہے، تفتیش مکمل کرنے کے لئے گرفتاری درکار ہے،عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر تمام ملزمان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کردیں اور ملزمان کو پچاس پچاس ہزار کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ یاد رہے کہ عدالت نے تمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا تھا، تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے ملزمان کو مقدمے میں نامزد کررکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، سرکاری ریلوے کے سابق سربراہ کو کمیونسٹ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے انسداد بدعنوانی کے اعلیٰ ادارے نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی کے سرکردہ اراکین کے گروپ کے سابق سیکرٹری اور سابقہ چائنہ ریلوے کارپوریشن کے جنرل مینیجر شینگ گوانگ ژو کوکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) سے نکال دیا گیا ہے۔

یہ سزا کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی  کمیشن برائے نظم ونسق معا ئنہ کاری اور نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی جانب سے پیر کو شینگ کے خلاف تحقیقات کے بعد کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی منظوری سے دی گئی ہے۔

تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ شینگ اپنےنظریات اور عزم سے محروم ہو کر اپنے معاملات کی تحقیقات میں مزاحمت کررہا تھا اور جذباتی طور پر توہم پرستانہ سرگرمیوں میں مصروف تھا۔

شینگ نے پارٹی کے 8  نکاتی کفایت شعاری کے ضابطے کو نظر انداز کرتے ہوئےضیافت اور دوروں کی دعوتیں قبول کیں، اور ایسے تحائف وصول کیے جو کہ سرکاری فرائض کی انجام دہی میں اس کی غیر جانبداری پر سمجھوتہ کر سکتے ہیں۔

شینگ نے ذاتی فوائد حاصل کرنے کے لیے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ اس نے اپنے عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کاروباری معاملات چلانے اور منصوبوں کے کنٹریکٹ حاصل کرنے میں دیگر لوگوں کی مدد اور اس کے بدلے میں غیر قانونی طور پر بھاری رقم اور قیمتی سامان قبول کیا۔

انسداد بدعنوانی کے اعلیٰ ادارے کا  کہنا ہے کہ اس نے پارٹی کے نظم و ضبط کی سخت خلاف ورزی کی ہے اور فرائض سے متعلق جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ انسداد بدعنوانی کے اعلیٰ ادارے نے کہا کہ اس پر رشوت لینے کا شبہ ہے۔

انہیں پارٹی کے ضوابط اور قوانین کے مطابق پارٹی سے نکالنے، اس  کے حاصل کردہ فوائد کو منسوخ کرنے، اس کے ناجائز فوائد کو ضبط کرنے اور اس کا مقدمہ مزید عدالتی کارروائی کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چائنہ ریلوے کارپوریشن کو سال 2019 میں چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کانام دیا گیا تھا۔

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین اور پاکستان کے درمیان دائمی اسٹریٹیجک تع...

چین نے کہا ہے کہ تمام چیلنجز کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے قبل وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات کی۔ چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ سیلاب سے ہونے والی تباہی سمیت تمام چیلجنز کیخلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ پاکستان نے اپنے ملک میں کام کرنے والے چینی شہریوں اور اداروں کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں نے اعلی سطح کے قریبی رابطوں کو جاری رکھنے اوردونوں ممالک کے درمیان دائمی اسٹریٹیجک تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، بین الاقوامی ایرواسپیس سٹی ہائی نان میں...

وین چھانگ (شِنہوا) چین نے خلائی سائنس وٹیکنالوجی کی ترقی پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے جس کے لئے چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر وین چھانگ میں ایک ایرواسپیس سٹی زیرتعمیر ہے یہ ہائی نان فری ٹریڈ بندرگاہ کے اہم صنعتی پارکوں میں سے ایک ہے۔

 

چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر وین چھا نگ میں زیرتعمیر وین چھانگ بین الاقوامی ایرواسپیس سٹی کے راکٹ تیار کرنے والے پلانٹ کا  فضائی نظارہ۔(شِنہوا)

 

چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر وین چھانگ میں زیرتعمیر وین چھانگ بین الاقوامی ایرواسپیس سٹی کے سپر کمپیوٹنگ سینٹر کا فضائی نظارہ۔(شِنہوا)

 

چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر وین چھانگ میں زیرتعمیر وین چھانگ بین الاقوامی ایرواسپیس سٹی کے سیٹلائٹ کی تیاری و آزمائشی پلانٹ کا فضائی نظارہ۔(شِنہوا)

 

چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر وین چھانگ میں وین چھانگ بین الاقوامی ایرواسپیس سٹی کے فعال ہونے والے صنعتی سروس سینٹر کا فضائی نظارہ۔ (شِنہوا)

 

 

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے فلسطینی امدادی ٹی...

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی مدد پر فلسطینی امدادی ٹیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی جانب سے متاثر کن عمل کبھی نہیں بھول سکتے، فلسطینی ٹیم کی مدد مضبوط اور برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر فلسطین کے صدر محمود عباس کے انتہائی مشکور ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطین کی جانب سے متاثر کن عمل کبھی نہیں بھول سکتے، فلسطینی ٹیم کی مدد مضبوط اور برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ فلسطینی بھائیوں کی معاونت سے بہت زیادہ متاثرہوا ہوں،سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے فلسطینی امدادی ٹیموں کا شکر گزار ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

راولپنڈی( )معروف مجسمہ ساز مس رفعت شاہین راو...

پیر کو راولپنڈی ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا پانچواں سالانہ اجلاس راولپنڈی کے نجی ہوٹل میں منعقد کیا گیا، اجلاس میں معروف مجسمہ ساز مس رفعت شاہین کوآر ڈبلیو سی سی آئی کا پانچواں صدر منتخب کیا، گیا،سالانہ اجلاس میں سینٹر عبدالحسیب خان ،چئیر پرسن این ڈبلیوبی سی حنا منصب خان ، پیٹرن ان چیف آرڈبلیو سی سی آئی نیلم خالد ، فائونڈنگ پریزڈنٹ عاصمہ کنول نے خوصی شرکت کی ۔ نومنتخب صدر آرڈبلیو سی سی آئی مس رفعت شاہین نے تقریب میں حلف اٹھانے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں خواتین کو مواقع میسر ہوں تو وہ معاشی ترقی لانے میں سب سے آگے ہونگی ، آج ملک جس معاشی مسائل اور کرائسس سے گزر رہا ہے اسکا واحد حل یہی ہے کہ ہم اپنی خواتین کو باختیا ر بنائیں اور معیشت کے میدان میں شرکتدار بنائیں ۔ انھوں نے کہا ہماری خواتین باصلاحیت ، ہنر منداور محنتی ہیں جن کا موازانہ دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک سے نہیں کیا جا سکتا ہے ، آج خواتین کے لیے کسی بھی جگہ کو حکومتی سرپرستی نہ ہونے کے باوجود پاکستانی خواتین دنیا بھر میں اپنا ایک مقام بنایا ہے ۔

نومنتخب صدر نے کہا کہ آرڈبلیو سی سی آئی کاصدر بنا میرے لیے ایک اعزاز سے کم نہیں ہے اور میری کوشش ہوگی کہ کاروبار کے میدان میں نئی آنیوالی خواتین کو وہ مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے جو ان سے پہلے والی خواتین نے برداشت کیے ہیں ، آرڈبلیو سی سی آئی کی کوشش ہوگی کہ سالانہ بنیادوں پر قابلیت رکھنے والوں کو 10سے 15لاکھ کا بزنس ارینجمنٹ کر کے دیںاور ساتھ انکے پروڈکٹس کو بیرون ممالک تک پہنچانے میں انکی ہر طرح کی مدد کی جائے ۔ رفعت شاہین نے کہا کہ میری حکومت وقت سے بھی اپیل ہوگی کہ وہ خواتین کسی بھی چھوٹے اور درمیانے درجے کا کاروبار کر تی ہیں انکے لیے ہر قسم کے ٹیکسز کو معاف کیا جائے تاکہ ہماری خواتین کا اعتماد بحال ہو، وہ بھی معیشت کی ترقی میں آگے بڑھ کا کام کر سکیں ،ساتھ ہی حکومت یہ بھی یقین دلاتی ہوں کی جس روز ملک میں خواتین نے بااختیار ہوکر ملکی معیشت کی باگ دوڑکو سنبھال لیا تو سب سے زیادہ ٹٰیکس دینے والوں کی فہرست میں سب سے آگے خواتین ہی ہونگی ۔ آر ڈبلیو سی سی آئی کے سالانہ اجلاس میں مس صبوحی کو سنئیر نائب صدر، راحت جبین کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایرانی کارگو طیاروں کو روس میں سامان لے جانے...

امریکی محکمہ تجارت نے کہا ہے کہ اس نے تین بوئنگ 747 طیاروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے، یہ تینوں طیارے ایرانی ایئر لائنز کے ذریعے چلائے جاتے ہیں جو روس کو کارگو خدمات فراہم کرتے ہیں۔ ان طیاروں کو اس فہرست میں شامل کیا جا رہا ہے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ امریکی برآمدی کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ ان طیاروں نے صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ کی طرف سیروس پر عائد پابندیوں کی خلا ورزی کی ہے۔برطانوی خبررساں ادارے "رائیٹرز" کے مطابق وزارت تجارت نے اشارہ کیا کہ ماہان ایئر، قشم فارس ایئر اور ایران ایئر کے ذریعے چلنے والے طیارے الیکٹرانک مواد سمیت سامان روس لے جا رہے ہیں۔بیان میں مزید کہا ہے کہ اب امریکا کے برآمدی کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے کل طیاروں کی تعداد183 ہوگئی ہے۔تین منتخب ایرانی ایئر لائنز امریکی حکومت کی جانب سے مختلف قسم کی پابندیوں کا شکار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایران، مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کر...

ایران میں پولیس حراست میں خاتون کی ہلاکت کے خلاف احتجاج میں دوران دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ خواتین نے حجاب اتار کر حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔غیر ملکی خبررساں ادارے نے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ ہینگا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ احتجاج میں 15 افراد زخمی ہوئے، جن کو ہسپتال پہنچایا گیا جن میں سے فواد قادمی اور محسن محمدی نامی افراد دم توڑ گئے۔دوسری جانب وائٹ ہائوس کی سکیورٹی کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ خاتون کی موت پر(ایران) کا احتساب چاہتا ہے۔مہسا امینی کو درست طور پر حجاب نہ اوڑنے پر پولیس نے گرفتار کیا تھا، پولیس حراست میں ہی ان کے کومہ میں چلے جانے کی اطلاع سامنے آئی جبکہ دو روز قبل وہ دم توڑ گئی تھیں، جن کا جنازہ اتوار کو ہوا تھا۔وائٹ ہاس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران میں خواتین کو یہ اختیار حاصل ہونا چاہیے کہ وہ جو پہننا چاہیں پہنیں، وہ کسی بھی قسم کی ہراسیت سے آزاد ہوں۔تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں بھی مظاہرے ہوئے جبکہ مشہد شہر میں بھی احتجاج سامنے آیا۔مظاہرین نے مختلف سڑکوں پر احتجاج کرتے ہوئے پولیس کی کارروائی کی مذمت کی۔

نیوز ایجنسی کے مطابق سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے حکام کے خلاف نعرے لگائے جبکہ اس دوران کچھ خواتین نے حجاب بھی اتار دیے، جس پر پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا اور لاٹھی چارج بھی کیا اور متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا۔فارس کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درجنوں کی تعداد میں لوگ، جن میں خواتین بھی شامل تھیں انہوں نے اپنے سکارف اتارے اور ایران مردہ باد کے نعرے لگائے۔اسی طرح جنوبی شہر مشہد میں بھی کم و بیش ایسی ہی صورت حال رہی۔تازہ احتجاج اس احتجاج کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جو ہلاک ہونے والی خاتون کے آبائی علاقے کردستان میں ہوا تھا جس میں پانچ سو افراد نے شرکت کی اور کچھ چیزوں کو آگ بھی لگائی تھی۔22 سالہ مہسا امینی کو 13 ستمبر کو پولیس نے گرفتار کیا تھا اور ان کے کومے میں چلے جانے کی اطلاع پر عوام میں بے چینی پیدا ہوئی تھی جو غیظ و غضب کی شکل میں ان کی موت پر سامنے آئی ہے۔ایران میں خواتین سے حجاب کی پابندی کرانا پولیس کی ذمہ داری ہے۔
ہوئے ذمہ دار افراد کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو عرب سربراہ ک...

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو الجزائر کے صدرعبدالمجید تبون کی طرف سے نومبر 2022 کے دوران الجزائر میں ہونے والی عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق الجزائری صدر کے ایلچی اور وزیر انصاف عبدالرشید الطبی نے دفتر خارجہ ریاض میں سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ و ایلچی امور ماحولیات عادل الجبیر سے ملاقات کرکے دعوت نامہ حوالے کیا۔الجزائری صدر کے ایلچی اور سعودی وزیر مملکت عادل الجبیر نے اس موقع پر سعودی عرب اور الجزائر کے برادرانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ باہمی دلچسپی کے امور پر موقف کا بھی تبادلہ کیا گیا۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے امور خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل خالد العنقری اور قائم مقام سیکریٹری پروٹوکول عبدالمجید السماری بھی موجود تھے۔تحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے اسرائیل کے دورے کے موقع پر وزیر دفاع بینی گینز سے ملاقات کی ہے۔یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق اس ملاقات میں دونوں ممالک کے متعدد اعلی سطح کے سفارت کاربھی موجود تھے۔

انھوں نے یواے ای اور اسرائیل کے درمیان دوطرفہ تعلقات بڑھانے اور مشرق اوسط میں استحکام کو فروغ دینے میں معاہدہ ابراہیم کے کردار پر تبادلہ خیال کیا ہے۔شیخ عبداللہ نے فلسطینی علاقوں میں استحکام اور سلامتی کے حصول کے لیے صدرمحمودعباس کے زیرقیادت فلسطینی اتھارٹی کی حمایت کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ خطے کے لوگ ترقی اور خوش حالی سے بھرپورمستقبل کے منتظر ہیں۔بینی گینزنے تمام محاذوں پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے ذرائع کو مستحکم کرنے میں متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ کے دورے کو اہم قراردیا اور کہا کہ دونوں ممالک گذشتہ دوسال کے دوران میں شراکت داری اور تعاون کا ایک منفرد ماڈل کامیابی کے ساتھ وضع کیا گیا ہے۔ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے وزیرمملکت احمد بن علی محمد السیغ، معاون وزیرخارجہ برائے ثقافتی ، عوامی سفارت کاری اوربین الاقوامی تعاون عمر غوباش اور اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد محمود الخوجہ بھی موجود تھے۔وام نے جمعہ کو خبر دی تھی کہ اسرائیل کے دورے کے موقع پروزیر خارجہ نے اسرائیلی سیاست دانوں سے بھی ملاقات کی تھی۔ان میں سابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے علاوہ اسرائیل کے وزیر خزانہ ایویگڈور لیبرمین اور وزیرداخلہ ایلات شیکڈ بھی شامل تھے۔شیخ عبداللہ نے یہ دورہ امریکا کی ثالثی میں معاہدہ ابراہیم کے دوسال مکمل ہونے پر کیا ہے۔دونوں ممالک اس معاہدے کا جشن منا رہے ہیں۔اس کے تحت 2020 میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ سفارتی تعلقات استوار ہوئے تھے اور یہ مشرقِ اوسط کی سیاست میں ایک اہم موڑ ثابت ہوا تھا-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سونیا گاندھی کی ششی تھرور کو پارٹی صدر کے عہ...

بھارت کی اپوزیشن کانگریس پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے سینئر رہنما ششی تھرور کو پارٹی صدر کے عہدے کے لیے کھڑا ہونے کی اجازت دے دی،سونیا گاندھی کے بیٹے راہول گاندھی نے 2019 کے عام انتخابات میں کانگریس پارٹی کی بھاری شکست کے بعد پارٹی صدارت سے استعفی دے دیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بیرونِ ملک میڈیکل چیک اپ سے لوٹنے کے بعد سونیا گاندھی نے ششی تھرور اور چند دیگر کانگریس رہنماوں سے ملاقات کی جس کے چند گھنٹے بعد ہی انہوں نے ششی تھرور کو پارٹی صدارت کے لیے کھڑے ہونے کا گرین سگنل دے دیا۔سابق وزیر ششی تھرور کانگریس پارٹی میں اصلاحات کا مطالبہ کرنے والے 28 رہنماوں میں شامل ہیں۔کانگریس پارٹی انتخابات اگلے مہینے 17 اکتوبر کو متوقع ہیں، کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ 3 روز میں شروع ہوگا۔واضح رہے کہ راہول گاندھی پارٹی صدارت کی دوڑ میں شامل ہونے سے پہلے ہی انکار کر چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ساجد میرکو عالمی دہشتگرد قرار دینے کی کوشش ،...

اقوام متحدہ میں ایک بار پھر بھارت اور چین کے درمیان لشکر طیبہ کے شدت پسند رکن ساجد میر کو بلیک لسٹ کرنے کی کوششوں کی وجہ سے ٹکرا پیدا گیا ۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ساجد میرمبینہ طور پر 2008 کے ممبئی حملے کے مرکزی ملزمان میں سے ایک ہیں۔ساجد میر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دینے کے لیے امریکہ اقوام متحدہ میں تجویز لایا تھا اوربھارت نے بھی اس کی حمایت کی تھی۔ لیکن چین نے ویٹو کی طاقت استعمال کرتے ہوئے اس تجویز کو رد کر دیا۔چین نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی '1267 کمیٹی' کے قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی میں ایک ذمہ دار رکن کے طور پر اپنا کردار ادا کرتا آ رہا ہے۔قرارداد کے تحت ساجد میر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی (القاعدہ پابندیوں سے جڑی) 1267 کمیٹی کے تحت بین الاقوامی دہشت گرد قرار دیا جانا تھا۔بھارت اور امریکہ کی جانب سے ساجد میر کے عالمی سفر پر پابندی لگانے اور ان کے اثاثے منجمد کرنے کی کوشش کی گئی۔ لیکن ایسا کرنے کے لیے سلامتی کونسل کی پابندیوں کی کمیٹی کے تمام 15 ارکان کا متفق ہونا ضروری ہے۔گذشتہ چار ماہ میں یہ چوتھا موقع ہے کہ چین نے ایسا قدم اٹھایا ہے۔گذشتہ ماہ امریکہ اوربھارت کی جانب سے پاکستان کے متنازع مذہبی رہنما مولانا مسعود اظہر کے بھائی ابوالرف اصغر عرف عبدالرف اظہر کو اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز سامنے آئی تھی

جس کی چین نے مخالفت کی تھی۔ساجد میر انڈیا کی 'انتہائی مطلوب افراد' (موسٹ وانٹڈ) کی فہرست میں شامل ہیں اور امریکہ نے ان کے سر پر 50 لاکھ ڈالر کا اعلان کیا ہوا ہے۔بیجنگ میں چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان مائو نِنگ نے معمول کی پریس بریفنگ میں بھارت کے سرکاری براڈکاسٹنگ ادارے سے وابستہ صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ 'کمیٹی کے پاس دہشت گرد تنظیموں اور افراد کی نامزدگی اور متعلقہ طریقہ کار کے حوالے سے واضح رہنما اصول ہیں۔چین ہمیشہ قوانین اور طریقہ کار کے مطابق تعمیری اور ذمہ دارانہ انداز میں کمیٹی کے کام میں حصہ لیتا ہے۔تاہم جب صحافی نے اپنے سوال کی مزید وضاحت چاہتے ہوئے پوچھا کہ آپ اور آپ کے ساتھیوں نے پچھلے تین مہینوں میں جس طریقہ کار کا ذکر کیا ہے، اس کے مطابق، کیا کوئی ٹائم لائن ہے کہ چین اپنی رکاوٹ کو واپس لے اور فہرست میں دہشت گرد کی شمولیت کی مخالفت ترک کر دے؟'اس کے جواب میں چینی ترجمان ما ئونِنگ نے کہا کہ 1267 کمیٹی میں چین کے اقدامات ہمیشہ متعلقہ اصولوں اور طریقہ کار سے مطابقت رکھتے ہیں۔ ہم اپنا کام تعمیری اور ذمہ دارانہ انداز میں کرتے رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب کا یکم اکتوبر سے نئی ہیلتھ انشورنس...

سعودی عرب نے یکم اکتوبر سے نئی ہیلتھ انشورنس سکیم کا اعلان کردیا، سکیم میں مزید 18 سہولتوں کا اضافہ کیا جائے گا۔ گزشتہ روز سعودی گزٹ کے مطابق سعودی ہیلتھ انشورنس کونسل کی طرف سے یکم اکتوبر2022 سے نئی میڈیکل انشورنس سکیم کا آغاز کیا جارہا ہے، نئی ہیلتھ انشورنس سکیم میں ناصرف مزید 18 سہولتوں کا اضافہ کیا جائے گا بلکہ پہلے سے موجود 10 سہولتوں کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔اس حوالے سے ہیلتھ انشورنس کونسل کے ترجمان ناصر الجھنی نے عرب میڈیا کو بتایا ہے کہ ہلتھ انشورنس پروگرام میں ویکسین اور ممکنہ امراض کے پیشگی ٹیسٹ کے حوالے سے متعدد سہولیات کو شامل کیا گیا ہے، جن کے تحت خواتین کی صحت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، حد سے زیادہ موٹاپے کے آپریشن اور گردے کی پیوند کاری کو ہیلتھ انشورنس پروگرام کا حصہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے ہیلتھ انشورنس پروگرام میں ذہنی صحت اور اس کا علاج شامل کیا گیا ہے، لاعلاج اور شدید قسم کے ذہنی امراض سے متعلق کوریج کو 15 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار ریال تک کیا گیا ہے، نئی سکیم میں گردے کی صفائی سمیت دیگر سہولتوں کی کوریج کی حد بھی بڑھا دی گئی ہے۔ہیلتھ انشورنس کونسل کے ترجمان نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس پروگرام میں نئی سہولیات کے اضافے کے بعد مستقبل قریب میں ہیلتھ انشورنس سکیم کی فیس میں معمولی سا اضافہ ہوگا، نئی سہولتیں لازمی ہیلتھ انشورنس سکیموں میں ان تمام زمروں کے لیے ہیں جن کی ہیلتھ انشورنس کرانا لازمی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین اور ان کے رشتہ داروں کی ہیلتھ انشورنس سکیموں میں بھی نئی سہولیات کا اضافہ ہوگا، ذیابیطس، بلڈ پریشر، دل کے امراض اور موٹاپے جیسی 5 بیماریاں شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودیہ میں غیرقانونی طور پر ذاتی کاروبار کرن...

سعودی عرب میں غیرقانونی طور پر ذاتی کاروبار کرنے والے پاکستانی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گزشتہ روز عرب میڈیا کے مطابق وزارت تجارت نے ذاتی کاروبار میں ملوث ایک پاکستانی تارک وطن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس کو گرفتار کرلیا، اس کے علاوہ وزارت نے ایک ایسے شہری کو بھی گرفتار کیا ہے جس نے مذکورہ پاکستانی کو کاروبار کی اجازت دی تھی۔اس ضمن میں وزارت نے کہا کہ سعودی شہری کے نام پر پاکستانی تارک وطن مملکت میں ٹھیکیداری کا کام کرتا تھا، جس کے بارے میں ایک تجارتی ادارے نے وزارت کو اطلاع دی اور بتایا کہ پاکستانی تارک وطن نے ایک لاکھ ریال کا چیک دیا ہے لیکن مذکورہ بینک اکانٹ میں اتنی رقم نہیں تھی۔ بتایا گیا ہے کہ وزارت نے بوگس چیک دینے پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی تارک وطن کو تفتیش کے لیے طلب کیا تو معلوم ہوا کہ ٹھیکیداری کا پورا کاروبار پاکستانی کا ہے سعودی شہری کا صرف نام استعمال کیا جاتا ہے، جرم ثابت ہونے پر پاکستانی اور سعودی شہری کو گرفتار کرتے ہوئے، تجارتی لائسنس منسوخ، اثاثے منجمد اور ان کے دفاتر کو سیل کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث 2 پاکس...

سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث 2 پاکستانیوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، مملکت میں منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈان تیز کر دیا گیا ہے اور حال ہی میں مملکت کی تاریخ کی سب سے بڑی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی اور آٹے کی بوریوں میں چھپا کرنشہ آورگولیاں سمگل کرنے والے 8 غیرملکی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جن میں 2 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ پیر کوعرب نیوز کے مطابق سعودی حکام نے تقریبا 1 بلین ڈالر مالیت کی منشیات کو ضبط کیا ہے اور 8 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے، جو آٹے کی بوریوں میں چھپا کر47 ملین نشہ آور گولیا سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ مملکت میں اب تک کی کارروائیوں میں پکڑا گیا منشیات کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔ سعودی نارکوٹکس کنٹرول کے ترجمان میجر محمد النجیدی نے سعودی پریس ایجنسی کو بتایا کہ حکام کو آٹے کی ایک بڑی کھیپ میں چھپائی گئی گولیاں ملنے کے بعد 6 شامیوں اور 2 پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کے خلاف رپورٹ درج کیے جانے کے بعد پراسیکیوشن کے ادارے کی تحویل میں دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کویت نے فیملی ویزا کے لیے نئی شرط عائد کردی

خلیجی ملک کویت نے فیملی یا ڈیپنڈنٹ ویزا کے لیے تنخواہ کی حد بڑھا کر800 کویتی دینار کردی۔ مقامی اخبار الانبا نے رپورٹ کے مطابق، کویت میں فیملی/ڈیپنڈنٹ ویزا (آرٹیکل 22 )کے لیے تنخواہ کی حد کو 500 کویتی دینار سے بڑھا کر800 کویتی دینار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے وزارت داخلہ جلد ہی نوٹی فکیشن جاری کرے گی، فیصلے کا مقصد تارکین وطن کو ان کے خاندان کو اطمینان بخش معیار زندگی فراہم کرنے میں مدد کرنا ہے۔بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ان تمام غیر ملکیوں پر لاگو ہوگا جن کے پاس (آرٹیکل 17 اور 18 کا نجی یا سرکاری ویزا ہے، ڈیپنڈنٹ یا فیملی ویزا حاصل کرنے کے لیے جو لوگ 800 کویتی دینار تنخواہ وصول کرتے ہیں انہیں اصل ورک پرمٹ یا کوئی ثبوت پیش کرنا ہوگا تاہم اضافی آمدنی سے حاصل شدہ دستاویزات یا ثبوت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ معلوم ہوا ہے کہ کویتی وزارت داخلہ کے نئے اصول کا مقصد خلیجی ملک میں آبادیاتی ڈھانچے کو کنٹرول کرنا ہے جو صرف ان خاندان کے افراد کو اجازت دے گا جن کی آمدنی زیادہ ہے اور وہ اپنے خاندان کو ایک اطمینان بخش معیار زندگی فراہم کر سکتے- ہیں، جہاں ان کی بیویوں کو ملازمتیں تلاش کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی

کیونکہ مقامی مارکیٹ میں پہلے ہی غیرملکیوں کی کثرت ہے، یہ فیصلہ ان تمام لوگوں کے بیویوں اور 16 سال سے کم عمر کے بچوں پر لاگو ہوگا جو حال ہی میں آرٹیکل 22 کےتحت کویت میں داخل ہوئے ہیں۔حال ہی میں کویت کی وزارت داخلہ کی جانب سے غیر ملکیوں کو فیملی اور وزٹ ویزوں کا اجرا اگلے نوٹس تک معطل کر دیا گیا تھا، وزارت نے تمام 6 گورنریٹس میں ریزیڈنسی افیئر ڈپارٹمنٹ کو متعلقہ ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ غیر ملکیوں کو فیملی اور وزٹ ویزے جاری کرنا بند کر دیں، اس فیصلے سے صرف ڈاکٹروں اور یورپی باشندوں کو باہر رکھا گیا ہے اور ایسے افراد جو پہلے ہی آن لائن ویزا کے لیے درخواست دے چکے ہیں یا جن لوگوں کو پہلے ہی ویزا جاری کیا جا چکا ہے وہ ملک میں داخل ہو سکتے ہیں، اس حوالے سے ایک نیا ریگولیٹری فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے، اس وقت تک نئے درخواست دہندگان کے لیے معطلی برقرار رہے گی ہے اور اب خلیجی ملک کویت نے ایک بار پھر فیملی یا ڈیپنڈنٹ ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس کے لیے کے لیے تنخواہ کی حد بڑھا کر800 کویتی دینار کردی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جو بائیڈن کا امریکا میں کورونا وائرس کی وبا...

امریکی صدر جو بائیدن نے دعوی کیا ہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کی وبا کا 'خاتمہ ہوگیا ہے۔ ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ ہمیں اب بھی کووڈ کے باعث مسائل کا سامنا ہے اور ہمیں اس حوالے سے کافی کام کرنا ہے مگر وبا کا اختتام ہوچکا ہے۔ سی بی ایس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اگر آپ غور کریں تو کوئی بھی فیس ماسک نہیں پہن رہا، ہر فرد ٹھیک نظر آرہا ہے اور میرے خیال میں حالات بدل رہے ہیں۔امریکی صدر نے یہ بات اس وقت کہی جب امریکا میں اب بھی اوسطا روزانہ کووڈ سے 400 سے زیادہ ہلاکتیں ہورہی ہیں جبکہ 50 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق 2 اعلی عہدیداران نے بتایا کہ صدر جوبائیڈن کا وبا کے اختتام کا بیان انتظامی عہدیداران کے لیے بھی سرپرائز ثابت ہوا ہے۔امریکی صدر کو جولائی میں کووڈ 19 کا سامنا ہوا تھا مگر بیماری کی شدت معمولی تھی۔ اپنے انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا سے لوگوں کے ذہن پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ'خود سوچیں کہ سب کچھ کیسے بدل گیا، جس سے آپ امریکی عوام کے ذہنوں پر مرتب اثرات کا اندازہ کرسکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دنیا میں تیز ترین ٹرینیں طیاروں کا متبادل بن...

خام ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ دنیا بھر میں فضائی سفر کی قیمت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی طیاروں کے کردار پر اکثر سوالات اٹھائے جاتے ہیں مگر متبادل کیا ہے؟پاکستان میں تو فی الحال تیز رفتار ٹرینیں کسی خواب سے کم محسوس نہیں ہوتیں مگر دنیا کے مختلف ممالک میں اس حوالے سے کافی کام کیا گیا ہے۔150 سے 250 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے والی ٹرینیں طیاروں کا پرکشش متبادل بن کر سامنے آئی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ٹرینوں کا کرایہ طیاروں کے مقابلے میں کم ہوتا ہے اور زیادہ بڑی تعداد میں لوگ ان میں سفر کرسکتے ہیں۔یورپ اور ایشیا میں اس طرح کی تیز رفتار ٹرینوں پر گزشتہ دہائیوں کے دوران اربوں ڈالرز خرچ کیے گئے ہیں بالخصوص چین اس حوالے سے سب سے زیادہ نمایاں ہے، جس نے ملک کے لگ بھگ ہر حصے میں ٹرینوں کی رسائی کو ممکن بنا دیا ہے۔ اس کے علاوہ جرمنی، اسپین، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک نے بھی اس حوالے سے کافی کام کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملکہ کی آخری رسومات میں آنیوالے عالمی رہنمائ...

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے آنے والے عالمی رہنمائوں کے اعزاز میں بادشاہ چارلس کی جانب سے بکنگھم پیلس میں استقبالیہ دیا گیا۔امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن نے بھی استقبالیہ میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور عرب ملکوں سمیت دنیا بھر سے آ ئے سربراہان مملکت نے شرکت کی اور ملکہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔آخری رسومات سے قبل شاہی خاندان نے ملکہ الزبتھ کی نئی تصویر جاری کردی دوسری جانب ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات برطانیہ بھر کے 125 سنیما گھروں سمیت عوامی مقامات پر دکھائی گئی۔ برطانوی حکومت کے مطابق آنجہانی ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات پارکس، چوک، گرجا گھروں میں بھی دیکھنے کے لیے اسکرینز لگائی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میں مہنگائی کی شرح جولائی میں 25فیصد...

پاکستان میں مہنگائی کی شرح جولائی میں 25فیصد سے بڑھ کر ستمبر میں27فیصد ہو گئی،مہنگائی نے 47سالہ ریکارڈ توڑ دیا،عوام کی قوت خرید جواب دے گئی،مہنگائی کا گراف قابو سے باہر،حالیہ سیلاب نے رہی سہی کسر بھی نکال دی،مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ پس کے رہ گیا،شدید سیلاب سے فصلیں، سبزیاں، پھل تباہ ، مویشی بہہ گئے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی موجودہ شرح 27 فیصد سے زائد ہے جبکہ جولائی میں یہ 24.9 فیصد تھی۔ انتہائی مہنگائی کی وجہ سے اشیا کی قیمتیں کم درجے کی آمدنی والے طبقے اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کی پہنچ سے باہر ہو رہی ہیں۔ قائداعظم یونیورسٹی کے ڈاکٹر جاوید اقبال نے ویلتھ پاک سے گفتگو میں کہا کہ موجودہ مہنگائی کی شرح 27.3 فیصد ہے جو 1975 کے بعد سب سے زیادہ ہے اور مہنگائی کا گراف قابو سے باہر ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کے پیچھے دو بنیادی وجوہات ہیںجن میں ایک ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی اور دوسرا حالیہ شدید سیلاب ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ سال سے روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تاریخ کی کم ترین سطح پر آچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ شدید سیلاب سے فصلیں، سبزیاں، پھل تباہ جبکہ مویشی بہہ گئے ہیںجس سے اشیا ء کی قلت اور قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

ڈاکٹر جاوید نے مہنگائی سے نمٹنے کے لیے فوری بنیادوں پر کرنسی اصلاحات کی تجویز دی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی بینک کی خود مختاری اور ایک مقررہ شرح مبادلہ کو اپنانا افراط زر سے نمٹنے کے لیے اہم کرنسی اصلاحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے بجٹ میں مالیات کے لیے ملکی اور غیر ملکی قرضوں کی فراہمی کا کرنسی اصلاحات کی کامیابی پر اعداد و شمار کے لحاظ سے کوئی خاص اثر نہیں پڑا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی بینک کی خود مختاری کے استدلال کو مالیاتی منڈیوں میں خوف و ہراس کو روکنے اور محدود کرنے کی ضرورت سے تقویت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو کم کرنے اور قیمتوں کے استحکام کے لیے ایک قابل اعتماد پالیسی عزم کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر جاوید نے کہا کہ اگر مانیٹری پالیسی یا قیمتوں کے استحکام پر توجہ مرکوز کی جائے تو مرکزی بینک کی آزادی اور مانیٹری پالیسی کی آزادی ایک جیسی ہے ،پھر یہ قدم مہنگائی کو کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں صورتحال مزید مشکل ہو جاتی ہے جہاں مرکزی بینک کا کردار متعدد مقاصد ترقی، روزگار، مالیاتی شمولیت کے علاوہ قیمتوں کے استحکام اور مالیاتی استحکام پر محیط ہے۔انہوں نے کہا کہ افراط زر کے رجحان کو کم کرنے یا ختم کرنے کا ایک اور طریقہ کرنسی کو درست کرنا ہے۔ ایک مقررہ شرح مبادلہ ایک رکاوٹ کے طور پر کام کرتی ہے جو ملکی کرنسی کی فراہمی کو بہت تیزی سے بڑھنے سے روکتی ہے۔ اس صورت میںنجی سرمایہ کاروں کی طرف سے ملکی کرنسی کی سپلائی میں اضافے کو مرکزی بینک خریدے گا تاکہ طلب اور رسد کو مقررہ شرح مبادلہ پر متوازن رکھا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہاکہ کرنسی کی قدر میں کمی اس لیے ہوتی ہے کیونکہ مرکزی بینک ادائیگی کے خسارے کا مستقلتوازن چلاتا ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر ختم ہونے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک بار جب قدر میں کمی واقع ہو جاتی ہے تو ملک پیسے کی فراہمی کی بہت زیادہ سطح کو سہارا دے سکے گا، جس کے نتیجے میں افراط زر کی شرح پر مثبت اثر پڑے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ گوانگ شی۔آ سیان ایکسپو۔ پا کستانی تا جر

عثمان علی چا ئنہ ۔آسیان ایکسپو میں لکڑی کے ٹیبل اور کر سیاں گاہک کو بھیجنے کے لئے  پیک کر رہا ہے۔(شِنہوا)

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ گوانگ شی۔آ سیان ایکسپو۔ پا کستانی تا جر

عثمان علی چا ئنہ ۔آسیان ایکسپو میں لکڑی کے ٹیبل اور کر سیاں گاہک کو بھیجنے کے لئے  پیک کر رہا ہے۔(شِنہوا)

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ گوانگ شی۔آ سیان ایکسپو۔ پا کستانی مصنوع...

چائنہ۔ آ سیان  ا یکسپو میں پا کستانی مصنو عات کی نما ئش کا منظر ۔(شِنہوا)

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ گوانگ شی۔آ سیان ایکسپو۔ پا کستانی مصنوع...

چائنہ۔ آ سیان  ا یکسپو میں پا کستانی مصنو عات کی نما ئش کا منظر ۔(شِنہوا)

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ گوانگ شی۔آ سیان ایکسپو۔ پا کستانی تا جر

پاکستانی تا جر فر قان ماوانی بسکٹس کا ذائقہ چکھنے کے لئے گا ہکوں کو گرمجو شی سے مدعو کر رہا ہے۔(شِنہوا)

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ گوانگ شی۔آ سیان ایکسپو۔ پا کستانی تا جر

پاکستانی تا جر فر قان ماوانی بسکٹس کا ذائقہ چکھنے کے لئے گا ہکوں کو گرمجو شی سے مدعو کر رہا ہے۔(شِنہوا)

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چا ئنہ۔ آسیان نمائش ،ایک باہمی فائدے اور ہرا...

نان ننگ (شِنہوا) چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خود اختیار علاقہ کے دارالحکومت نان ننگ میں 16 سے 19 تک منعقد ہو نے والی  چائنہ۔ آسیان نمائش  میں پاکستان سے آنے والی مصنوعات سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کے لئے دلچسپی کا باعث بنی ہیں، ان میں غیر ملکی ڈیزائن کے ہاتھ سے بنے ہوئے قالین، لکڑی کے نقش و نگار، زیورات اور اونی اسکارف شامل ہیں۔

  پاکستانی تاجر عثمان علی کے بوتھ پر کھوکھلے نقش و نگار کے ساتھ لکڑی کے مختلف قسم کے فرنیچر نے دھوم مچا دی۔ وہ ان مصنوعات  کا تعارف کروانے اور گاہکوں سے روانی کے ساتھ چینی زبان میں تعاون پر مبنی ارادے کے ساتھ تبادلہ خیال میں مصروف ہے۔

عثمان علی نے لکڑی کی میزیں اورکرسیاں روانہ کرنے کے لیے احتیاط کے ساتھ پیک کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا اسٹال لگاتے ہی میزوں کا ایک سیٹ فروخت کردیا۔ یہ ایک اچھا آغاز ہے ۔

عثمان علی نے  اس سال پہلی بار چائنہ۔ آسیان نمائش میں شرکت کی ہے۔ عثمان علی نے کہا کہ میرے دوستوں نے مجھے نمائش میں شرکت کا مشورہ  دیا تھا، اور اس لیے میں یہاں آیا ہوں ۔مجھے یہ جان کر حیرت ہوئی کہ میری مصنوعات کو چینی صارفین نے پسند کیا ہے اور نمائش کے پہلے ہی دن اچھی فروخت ہوئی ہے۔

عثمان علی کا کہنا تھا کہ یہ نمائش  ہر ایک کی جیت پر مبنی ایک پلیٹ فارم ہے، جہاں میں مزید چینی تاجروں سے مل سکتا ہوں اور پاکستان کی بنی اچھی مصنوعات چین کو فروخت کر سکتا ہوں۔

عثمان علی کئی برس سے پاکستان میں فرنیچر کے کاروبار سے وابستہ ہیں، اوران کے بہت سے چینی دوستوں کے ساتھ کاروباری تعلقات ہیں، ان کی رائے میں چین میں وسیع مواقع موجود ہیں۔

عثمان علی نے کہا کہ آسیان ممالک اور بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ بہت سے ممالک کے تاجر اپنی خصوصیات کو فروغ دیتے ہیں اور میں نمائش میں ایک جامع اورکھلے پن کا چین دیکھ رہا ہوں ۔ مجھے یہاں کاروبار کرنے کا  اعتماد ہے۔

عثمان علی پرامید ہیں کہ وہ چینی منڈی میں مزید وسعت حاصل کریں گے، اور مزید چینی صارفین کے ساتھ دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات استوار کریں گے۔

سال 2017 میں ہونے والی 14 ویں ایکسپو میں پہلی بار بیلٹ اینڈروڈ نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ ممالک اور خطوں کو چین اور دنیا بھر کے ممالک کے کئی شعبوں میں تعاون کو وسیع اور گہرا کرنے کے لئے مئوثر اورعملی پلیٹ فارم مہیا کیا گیا۔

 

پاکستانی تا جر فر قان ماوانی بسکٹس کا ذائقہ چکھنے کے لئے گا ہکوں کو گرمجو شی سے مدعو کر رہا ہے۔(شِنہوا)

دوسری جانب نمائش میں پاکستانی چائے، کوکیز، چاول اور دیگر اقسام کے پکوان نمائش کے لئے پیش کئے گئے۔

ایک پاکستانی تاجر فرقان ماوانی گرم جوشی سے گاہکوں کو کوکیزچکھنے کی دعوت دے رہا تھا۔ فرقان ماوانی نے کہا کہ یہ چاکلیٹ سے بنی ہے اور یہ زیادہ مزیدار ہے۔

فرقان ماوانی کئی برس سے چین میں خوراک کا کاروبار کررہے ہیں،وہ روانی سے چینی بولتے ہیں۔ انہوں نے ہمہ وقت مصنوعات کی خصوصیات کو چینی گاہکوں سےمتعارف کرایا۔

فرقان ماوانی نے کہا کہ وہ دوسری مرتبہ نمائش میں شریک ہورہےہیں۔ گزشتہ برس میں نے بہت کچھ فروخت کیا اور مقامی گاہکوں سے معاہدے کئے ،ایکسپو کے پلیٹ فارم نے مجھے کاروبار پھیلانے میں مدد دی اور میں ان کا بہت مشکور ہوں۔

فرقان ماوانی نے کہا کہ چا ئنہ- آسیان نمائش باہمی فائدے اور جیت کے تعاون کا پلیٹ فارم ہے، مجھے یقین ہے کہ یہ مستقبل میں ممالک کے درمیان تعاون میں بہتر کردار نبھائے گا۔

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چا ئنہ۔ آسیان نمائش ،ایک باہمی فائدے اور ہرا...

نان ننگ (شِنہوا) چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خود اختیار علاقہ کے دارالحکومت نان ننگ میں 16 سے 19 تک منعقد ہو نے والی  چائنہ۔ آسیان نمائش  میں پاکستان سے آنے والی مصنوعات سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کے لئے دلچسپی کا باعث بنی ہیں، ان میں غیر ملکی ڈیزائن کے ہاتھ سے بنے ہوئے قالین، لکڑی کے نقش و نگار، زیورات اور اونی اسکارف شامل ہیں۔

  پاکستانی تاجر عثمان علی کے بوتھ پر کھوکھلے نقش و نگار کے ساتھ لکڑی کے مختلف قسم کے فرنیچر نے دھوم مچا دی۔ وہ ان مصنوعات  کا تعارف کروانے اور گاہکوں سے روانی کے ساتھ چینی زبان میں تعاون پر مبنی ارادے کے ساتھ تبادلہ خیال میں مصروف ہے۔

عثمان علی نے لکڑی کی میزیں اورکرسیاں روانہ کرنے کے لیے احتیاط کے ساتھ پیک کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا اسٹال لگاتے ہی میزوں کا ایک سیٹ فروخت کردیا۔ یہ ایک اچھا آغاز ہے ۔

عثمان علی نے  اس سال پہلی بار چائنہ۔ آسیان نمائش میں شرکت کی ہے۔ عثمان علی نے کہا کہ میرے دوستوں نے مجھے نمائش میں شرکت کا مشورہ  دیا تھا، اور اس لیے میں یہاں آیا ہوں ۔مجھے یہ جان کر حیرت ہوئی کہ میری مصنوعات کو چینی صارفین نے پسند کیا ہے اور نمائش کے پہلے ہی دن اچھی فروخت ہوئی ہے۔

عثمان علی کا کہنا تھا کہ یہ نمائش  ہر ایک کی جیت پر مبنی ایک پلیٹ فارم ہے، جہاں میں مزید چینی تاجروں سے مل سکتا ہوں اور پاکستان کی بنی اچھی مصنوعات چین کو فروخت کر سکتا ہوں۔

عثمان علی کئی برس سے پاکستان میں فرنیچر کے کاروبار سے وابستہ ہیں، اوران کے بہت سے چینی دوستوں کے ساتھ کاروباری تعلقات ہیں، ان کی رائے میں چین میں وسیع مواقع موجود ہیں۔

عثمان علی نے کہا کہ آسیان ممالک اور بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ بہت سے ممالک کے تاجر اپنی خصوصیات کو فروغ دیتے ہیں اور میں نمائش میں ایک جامع اورکھلے پن کا چین دیکھ رہا ہوں ۔ مجھے یہاں کاروبار کرنے کا  اعتماد ہے۔

عثمان علی پرامید ہیں کہ وہ چینی منڈی میں مزید وسعت حاصل کریں گے، اور مزید چینی صارفین کے ساتھ دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات استوار کریں گے۔

سال 2017 میں ہونے والی 14 ویں ایکسپو میں پہلی بار بیلٹ اینڈروڈ نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ ممالک اور خطوں کو چین اور دنیا بھر کے ممالک کے کئی شعبوں میں تعاون کو وسیع اور گہرا کرنے کے لئے مئوثر اورعملی پلیٹ فارم مہیا کیا گیا۔

 

پاکستانی تا جر فر قان ماوانی بسکٹس کا ذائقہ چکھنے کے لئے گا ہکوں کو گرمجو شی سے مدعو کر رہا ہے۔(شِنہوا)

دوسری جانب نمائش میں پاکستانی چائے، کوکیز، چاول اور دیگر اقسام کے پکوان نمائش کے لئے پیش کئے گئے۔

ایک پاکستانی تاجر فرقان ماوانی گرم جوشی سے گاہکوں کو کوکیزچکھنے کی دعوت دے رہا تھا۔ فرقان ماوانی نے کہا کہ یہ چاکلیٹ سے بنی ہے اور یہ زیادہ مزیدار ہے۔

فرقان ماوانی کئی برس سے چین میں خوراک کا کاروبار کررہے ہیں،وہ روانی سے چینی بولتے ہیں۔ انہوں نے ہمہ وقت مصنوعات کی خصوصیات کو چینی گاہکوں سےمتعارف کرایا۔

فرقان ماوانی نے کہا کہ وہ دوسری مرتبہ نمائش میں شریک ہورہےہیں۔ گزشتہ برس میں نے بہت کچھ فروخت کیا اور مقامی گاہکوں سے معاہدے کئے ،ایکسپو کے پلیٹ فارم نے مجھے کاروبار پھیلانے میں مدد دی اور میں ان کا بہت مشکور ہوں۔

فرقان ماوانی نے کہا کہ چا ئنہ- آسیان نمائش باہمی فائدے اور جیت کے تعاون کا پلیٹ فارم ہے، مجھے یقین ہے کہ یہ مستقبل میں ممالک کے درمیان تعاون میں بہتر کردار نبھائے گا۔

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے پہلے مریخ تحقیقاتی مشن سے بھرپور سائن...

چین کے پہلے مریخ تحقیقاتی مشن نے شاندارسائنسی نتائج حاصل کیے ہیں۔چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) نے کہا ہے کہ مدار میں موجود تیان ون-1 جمعرات تک معمول کے مطابق 780 دنوں سے کام کر رہا ہے، اور خلائی گاڑی ژورونگ نے مریخ کی سطح پر 1 ہزار 921 میٹرز تک کا سفر طے کیا ہے۔چین کے تیان ون-1 تحقیقاتی مشن کے مدار میں گردش کرنے والے روور اور خلائی گاڑی نے طے شدہ اہداف کے مطابق سائنسی تحقیقاتی مشن مکمل کر لیا ہے، اور1 ہزار480 گیگا بائٹس کا خام سائنسی ڈیٹا حاصل کر لیا ہے۔تیان ون-1 تحقیقاتی مشن مدار میں موجود ایک آربیٹر، ایک لینڈر اور ایک روور پر مشتمل ہے۔ا س نے 15 مئی 2021 کو مریخ کے ایک وسیع میدان یوٹوپیا پلینیٹیا میں اپنی پہلے سے منتخب کردہ اترنے والی جگہ کو چھو لیا تھا ، جس سے یہ بات یقینی ہوگئی کہ پہلی بار چین کا تحقیقاتی مشن اس سیارے پراتر گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی استعمال شدہ گا ڑیوں کی فروخت میں اگست...

چین کے استعمال شدہ کاروں کے شعبے میں اگست کے دوران اضافے کا رجحان برقرار رہا، جبکہ ملک کے کچھ حصوں میں گرمی ، بارشوں کے موسم اورنوول کرونا وائرس کے دوبارہ سر اٹھانے کے باوجود جولائی کے دوران گزشتہ ماہ کی نسبت فروخت میں اضافہ ہوا۔چائنہ آٹوموبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق چین میں گزشتہ ماہ 14 لاکھ60 ہزار سے زیادہ استعمال شدہ کاروں کی فروخت ہوئی جو کہ گزشتہ ماہ کی نسبت 1.69 فیصد زیادہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اس عرصہ کے دوران فروخت کے دوران اس لین دین کی مالیت مجموعی طور پر 95.66 ارب یوآن (تقریبا 13.8 ارب امریکی ڈالر)رہی جو کہ جولائی میں 95.50 ارب یوآن تھی۔چین میں رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران1 کروڑ 5 لاکھ استعمال شدہ کاروں کا کاروبار ہوا جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.86 فیصد کم رہا۔ایسوسی ایشن نے کہا کہ ملک کی استعمال شدہ کاروں کی فروخت میں اپریل تا اگست عرصہ کے دوران مسلسل اضافہ ہوا، جو کہ پہلے درجے کے شہروں اور اس سے متصل علاقوں میں گزشتہ ماہ طلب کی بحالی کو ظاہر کرتی ہے، دوسری جانب ملک نے استعمال شدہ گاڑیوں کی کراس ریجنل ٹرانسفر میں سہولت فراہم کی ہے۔ایسوسی ایشن ستمبر کے دوران مارکیٹ کے بارے میں پر امید ہے، جس کی وجہ وبائی مرض پر موثر کنٹرول اور اس شعبے کے لیے سازگار پالیسیوں کے نفاذ کی وجہ سے فروخت میں اضافے کی توقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز ک...

دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 19 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 61 کروڑ19 لاکھ 66 ہزار 111 ہوگئی۔امریکہ 9 کروڑ56 لاکھ 58 ہزار 236 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ45 لاکھ 39 ہزار 46 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 50 لاکھ 76 ہزار 991 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔برازیل میں مصدقہ کیسز کی تعداد 3 کروڑ 45 لاکھ 68 ہزار 833، جرمنی میں 3 کروڑ 26 لاکھ 80 ہزار 356، جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 44 لاکھ 13 ہزار873 اور برطانیہ میں 2 کروڑ 38 لاکھ 3 ہزار 311 تک پہنچ گئی ہے۔اٹلی میں 2 کروڑ 21 لاکھ 61 ہزار 16 اور جاپان میں 2 کروڑ 6 لاکھ 93 ہزار 615 مصدقہ کیسز ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نائجیریا، ٹریفک حادثے میں 19 افراد ہلاک

نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں 3 گاڑیوں کے ٹکرانے سے کم سے کم 19 افراد ہلاک اور 8 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔وفاقی تحفظ شاہرات فورس کے قائم مقام قومی سربراہ دادا بیو نے جائے حادثہ پر صحافیوں کو بریفنگ میں بتایا کہ حادثہ ابوجا کے مضافات میں یان گوجی ۔ گواگ والاڈا روڈ پر 2 بسیں اور ایک ٹرک کے ٹکرا نے کے باعث ہوا۔بیو نے بتایا کہ تینوں گاڑیوں میں تصادم کے بعد آگ لگ گئی۔ یہ جان لیوا حادثہ تیزرفتاری اور غلط اوور ٹیکنگ کے سبب ہوا جس سے گاڑیاں قابو میں نہ رہیں۔عہدیدار کے مطابق متاثرین کی شناخت نہیں ہوسکی کیونکہ بری طرح جھلس جانے کے سبب وہ شناخت کے قابل نہیں رہے۔انہوں نے بتایا کہ 19 لاشیں پھنس گئی تھی جنہیں امدادی کارکنوں نے نکالا ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔انہوں نے ڈرائیوروں اور سٹرک استعمال کرنے والے دیگر افراد کو حفاظتی ضابطے کی خلاف ورزی پر متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تجارتی گاڑیوں کی تیزرفتاری سیہمیشہ محتاط رہیں۔نائجیریا میں جان لیوا سڑک حادثات اکثر رپورٹ ہوتے ہیں جس کا سبب گنجائش سے زیادہ سواریاں ، خستہ حال سڑکیں اور لاپرواہی سے ڈرائیوںگ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، قدرتی گیس کی پیداوار میں اگست کے دوران...

چین کی قدرتی گیس کی پیداوار میں گزشتہ ماہ مسلسل اضافہ برقرار رہا۔قومی ادارہ شماریات کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں قدرتی گیس کی پیداوار اگست کے دوران 17 ارب کیوبک میٹرز رہی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 6.3 فیصد زیادہ ہے۔چین نے پہلے 8 ماہ کے دوران قدرتی گیس کی 143.7ارب کیوبک میٹرز پیداوار رپورٹ کی ہے جو کہ ایک سال قبل کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.5 فیصد زیادہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ملک نے جنوری تا اگست کے عرصہ کے دوران7 کروڑ 10 لاکھ 50ہزار ٹن قدرتی گیس درآمد کی ہے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.2 فیصد کم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برطانوی نشریاتی ادارہ ٹی وی پر میچ دیکھ کر پ...

برطانوی نشریاتی ادارہ( بی بی سی) ٹی وی پر میچ دیکھ کر پاکستان کے خلاف ٹی 20 میچز کی ریڈیو کمنٹری نشر کرے گا، صرف 4 میچز کی کمنٹری نشر کی جائے گی،اگرچہ برطانوی نشریاتی ادارے کے پاس پوری سیریز کی کمنٹری کے حقوق ہیں، براڈ کاسٹر اور رائٹس ہولدر لاجسٹک وجوہات کے سبب اپنی ٹیم کو پاکستان نہیں بھیجا جبکہ کراچی کے رپورٹر سے بھی کمنٹری ٹیم رابطے میں ہوگی،بی بی سی کا کہناتھا کہ ٹی 20 سیریز کی کمنٹری انگلینڈ جبکہ ٹیسٹ سیریز کی کمنٹری پاکستان سے کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نسیم شاہ کو دیکھ کر اپنے کیریئر کا آغاز یاد...

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر شان ٹیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس اچھے فاسٹ بولرز ہیں، میں انجوائے کر رہا ہوں،کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان ٹیٹ نے کہا کہ شاہین کے بارے میں صرف اتنا معلوم ہے کہ اس کی فٹنس میں بہتری آئی ہے،انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بیٹرز کو آسانی ہوتی ہے، بولرز کو بتایا ہے کہ سب سے اہم چیز تسلسل ہے،شان ٹیٹ کا کہنا تھا کہ حارث رف نے ڈیتھ اوورز کی بولنگ پر بہت کام کیا ہے،بطور کوچ میرا کام یہی ہے کہ اپنے بولرز کا خیال رکھوں،نسیم شاہ کو دیکھ کر اپنے کیریئر کا آغاز یاد آتا ہے،وہ بہت باصلاحیت کھلاڑی ہے،بولنگ کوچ نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں نے آپس میں اتنی لیگز کھیل لی ہیں کہ سب ایک دوسرے کے بارے میں جانتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

میچ فنشنگ کو بہتر کرنے کیلئے محنت کر رہا ہوں...

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا ہے کہ اپنی فنشنگ کی صلاحیتوں کو بہتر کرنے کیلے محنت کر رہا ہوں،کوشش ہے کہ نیٹس میں اس انداز میں ہی پریکٹس کروں جس سے میچ میں آخر میں آتے ہی ہٹنگ کی تیاری ہوسکے،نجی ٹی وی سے گفتگو میں آصف علی نے کہا کہ 17 سال بعد انگلش ٹیم کی آمد پر کھلاڑی پرجوش ہیں، اس سیریز کے دوران ہدف یہ ہی ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل جتنی زیادہ پریکٹس کر سکتا ہوں وہ کروں اور ساتھ ساتھ ٹیم میں جو ذمہ داری دی جا رہی ہے اس کو بخوبی نبھاں، آصف علی نے کہا کہ انگلینڈ کی سیریز کے دوران یہ بھی ہدف ہے کہ جو ایشیا کپ میں کمی رہ گئی تھی اس کو پورا کروں، ان کا کہنا تھا کہ کوچز کے ساتھ اپنی فنشنگ کو بہتر کرنے کیلئے کوشش کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس سیریز کے دوران آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھی تیاری کا بھرپور موقع ملے گا، نیٹس پر بھی اس انداز میں پریکٹس کررہا ہوں کہ جاتے ہی ہٹنگ کیلئے تیار ہوسکوں، نیٹ پر دیر سے باری لے رہا ہوں جس سے وارم اپ کے بعد سے بیٹنگ تک کے باڈی ٹمپریچر میں کمی کے حساب سے خود کو تیار کرپاں

ایک سوال کے جواب میں آصف علی نے کہا کہ کرکٹ ہے ہی پریشر کا نام اور جس نمبر پر میری باری آتی ہے وہاں عام طور پر پریشر والی صورتحال ہی ہوتی ہے کیوں کہ اکثر بارہ، تیرہ اور چودہ رنز کی ایوریج درکار ہوتی ہے، لاسٹ اوور یا ایک دو اوور کی باری کو میں نہیں کانٹ کرتا لیکن یہ کوشش کرتا ہوں کہ پہلے سے بہتر کروں اور جائزہ لیتا ہوں کہ اس بہتری کو کیسے ممکن کیا جاسکتا ہے-کوشش ہوتی ہے کہ پریکٹس میں بھی پاوور ہٹنگ کی صورتحال کے مطابق تیاری کروں کیوں کہ پریکٹس سے ہی بہتر ہوتا ہے،آصف علی کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ کیلئے بھرپور تیاری کے ساتھ جاں، انہوں نے کہا کہ سنا یہ ہی جارہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کنڈیشنز بیٹنگ کیلئے سازگار ہوں گی، ورلڈ کپ سے قبل ایسی ہی کنڈیشنز میں نیوزی لینڈ میں سیریز کھیلنے کا موقع ملے گا،آصف علی نے کہا کہ ماضی میں آسٹریلیا میں دو میچز کھیلے لیکن اچھا اسکور نہ کرسکے لیکن اس بار پوری تیاری کے ساتھ جائیں گے اور بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج پاکستان کا فائنل لا...

ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج پاکستان کا فائنل لاہورکی ٹیم نے جیت لیا،ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج پاکستان کا فائنل رانڈ رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب میں کھیلا گیا جس میں کراچی، اسلام آباد اور لاہور کی 14 ٹیموں نے حصہ لیا،مجموعی طور پر تین زونز میں ہونے والے مقابلوں میں تین سو سے زائد گالفرز نے حصہ لیا،منتظمین کا کہنا تھا کہ اب اگلے ماہ ورلڈ فائنل میں پاکستان، دیگر 40 ممالک کے ساتھ اسپین میں مقابلہ کرے گا،ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج پاکستان کی اختتامی تقریب مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقد کی گئی،اختتامی تقریب میں سابق کرکٹر شفقت رانا سمیت انوی ٹیشنل مقابلوں میں حصہ لینے والے اور سابق گالفرز میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت کے ساتھ دو طرفہ سیریز پر کوئی پیشرفت ن...

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ذاکر خان نیکہا ہے کہ بھارت کے ساتھ دو طرفہ سیریز پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی،نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے بھارت کے ساتھ کبھی کھیلنے سے منع نہیں کیا، ذاتی حیثیت سے بھارتی بورڈ کے حکام سے بات چیت ہوتی رہتی ہے،ذاکر خان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے مضبوط مقف کے بعد بڑی ٹیمیں پاکستان کا رخ کرنے لگی ہیں، آسٹریلیا کے دورے اور انگلینڈ کی آمد سے 2 میگا ایونٹس کی میزبانی کی راہ ہموار ہوگی،انہوں نے کہا کہ 2023 میں ایشیا کپ اور 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنے میں مشکل نہیں ہوگی، امید ہے آئندہ سال نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی،ذاکر خان کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے اس مشکل وقت کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجاگرانڈ کی اپ گریڈیشن پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں