• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

امریکی صدر کا ملک میں کورونا وبا کے خاتمے کا...

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے ملک میں کورونا وبا کے خاتمے کا اعلان کردیا تاہم اب بھی وائرس سے مرنے والے امریکیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ایک انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا ابھی بھی وائرس پر قابو پانے کے لیے بہت کام کر رہا ہے۔ صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے تاہم اب بھی ہمیں مسئلہ درپیش ہے۔انٹرویو کے دوران امریکی صدر نے لوگوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نوٹس کریں تو کسی نے بھی فیس ماسک نہیں پہنا ہوا، سب اچھی حالت میں لگ رہے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ حالات بدل رہے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق انتظامیہ کے عہدیداروں نے امریکی میڈیا کو بتایا ہے کہ صدر بائیڈن کا بیان کورونا سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ نہیں جبکہ کوویڈ 19 پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کو اٹھانے کا بھی کوئی منصوبہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ اب تک 10 لاکھ سے زیادہ امریکی کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جولائی میں سعودی خام تیل کی برآمدات 7.38 ملی...

انٹرنیشنل انرجی فورم نے جوائنٹ آرگنائزیشنز ڈیٹا انیشی ایٹو کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی میں سعودی خام تیل کی برآمدات جون کی 7.20 ملین بیرل یومیہ سے بڑھ کر 7.38 ملین بیرل یومیہ ہو گئیں۔جے او ڈی آئی کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں تیل کی مصنوعات کی سعودی برآمدات 0.170 ملین بیرل یومیہ کی کمی سے 1.429 ملین بیرل یومیہ رہ گئیں۔سعودی عرب کے خام تیل کا ذخیرہ جولائی میں 0.211 ملین بیرل بڑھا اور 142.058 ملین ہوگیا۔ سعودی ریفائنریز کی خام تیل کی کھپت جولائی میں 0.086 ملین بیرل یومیہ کم ہوئی اور 2.763 ملین بیرل فی دن رہ گئی۔جوڈی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جولائی میں سعودی عرب کی تیل کی مصنوعات کی طلب میں 0.192 ملین بیرل یومیہ کمی ہوئی اور اب یہ طلب کم ہوکر 2.6 ملین بیرل فی دن رہ گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسرائیل کی بیرون ملک اپنے شہریوں کو ایران کے...

اسرائیل نے ایران کے اسرائیلیوں کو نشانہ بنانے کے بڑھتے ہوئے منصوبوں کی وجہ سے اپنے شہریوں کو بیرون ملک سفر کرنے سے خبردار کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی قومی سلامتی ایجنسی نے کہا ہے ایران دنیا میں اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے کام جاری رکھے گا۔یروشلم پوسٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر میں انسداد دہشت گردی کے ڈویژن نے آنے والے یہودی تعطیلات کے موقع پر بیرون ملک سفر کرنے والے اپنے شہریوں کو ایران یا داعش کی طرف سے ان کے خلاف ممکنہ دہشت گرد حملوں سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے۔حالیہ برسوں میں ڈویژن نے تنظیم اور دہشت گرد گروہوں سے ممکنہ خطرات سے خبردار کیا ہے لیکن اس بار انہوں نے خاص طور پر ایران کی طرف سے ترکی کا دورہ کرنے والے اسرائیلیوں کو مارنے کی حالیہ ٹھوس کوششوں کا حوالہ دیا۔اخبار کے مطابق موساد کی براہ راست مداخلت کے بعد خیال کیا جاتا ہے کہ کچھ اسرائیلیوں کو ان ایرانی دہشت گرد سیلوں کے ہاتھوں مارے جانے سے چند منٹ قبل بچا لیا گیا جو آپریشن شروع کرنے والے تھے۔انسداد دہشت گردی ڈویژن کے مطابق حالیہ برسوں میں ایرانیوں اور ان کے پراکسیوں نے اسرائیلیوں کے خلاف کام کرنے کے مقصد سے بیرون ملک اپنی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں۔ اندازہ ہے کہ مستقبل قریب میں ایران اسرائیلی اہداف کے خلاف حملوں کو آگے بڑھانے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گا۔بیان میں ایران کے علاوہ انتباہ کیا گیا کہ داعش کے ساتھ ساتھ دیگر دہشت گرد گروپ بھی سفر کرنے والے اسرائیلیوں کے خلاف دہشت گردانہ حملے کر سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جرمن چانسلراولف شلزآیندہ ہفتے سعودی عرب کا د...

جرمن چانسلر اولف شلز آیندہ ہفتے سے خلیج کا دو روزہ دورہ کریں گے اور وہ اس کا آغاز سعودی عرب سے کریں گے۔وہ سعودی قیادت سے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن حکومت کے ترجمان نے برلن میں صحافیوں کوبتایا ہے کہ شلزآیندہ اتوار کو متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کریں گے۔اس کے بعد وہ وہاں مذاکرات کے لیے قطر جائیں گے اور پھر وہاں سے اسی روز جرمنی لوٹ جائیں گے۔ترجمان نے مزیدبتایا کہ خلیجی ریاستوں کے اختتام ہفتہ پرچانسلرکے اس دورے میں دیگرامورکے علاوہ جرمنی میں سرمایہ کاری کے مواقع پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب ، عمارت کے باہر پارکنگ کے لیے رکاو...

سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی کے ترجمان محمد البقمی نے کہا ہے کہ سڑک سب کے لیے ہے۔ کسی کی نجی ملکیت نہیں۔ عمارتوں کے مالکان کو یہ حق نہیں کہ وہ کسی کو کار پارکنگ سے روکنے کے لیے اپنی عمارت کے باہر رکاوٹیں کھڑی کریں۔ سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق میونسپلٹی کے ترجمان نے کہا کہ میونسپلٹی کسی بھی عمارت کے سامنے کھڑی کی جانے والی رکاوٹیں ختم کرا دے گی اور رکاوٹیں لگانے پر تین ہزار ریال جرمانہ وصول کیا جائے گا۔قانونی مشیر سیف الحکمی کا کہنا ہے کہ مالک مکان کی ملکیت کا تعین ملکیتی دستاویز میں درج حدود اربعہ سے ہوگا۔ ملکیتی دستاویز میں اس بات کا صراحت موجود ہوتی ہے کہ مالک کے پلاٹ کی لمبائی اور اس کی چوڑائی کتنی ہے۔قانونی مشیر نے کہا کہ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ عمارت کے باہر پارکنگ صاحب عمارت کیملکیت ہے حالانکہ یہ درست نہیں بلکہ عمارت کے باہر موجود جگہ رفاہ عام سے تعلق رکھتی ہے جس شخص کو بھی جہاں عمارت کے سامنے جگہ خالی نظر آئے وہاں وہ گاڑی پارک کرسکتا ہے۔سیف الحکمی نے مزید کہا کہ اس اصول سے ایسی کسی بھی عمارت کی پارکنگ مستثنی ہوگی جس کی ملکیت دستاویز سے ثابت ہو۔ اسے عوامی پارکنگ کے دائرے میں نہیں لایا جا سکتا۔ بعض عمارتوں کے مالکان تعمیر کے وقت عمارت کے باہر اپنے پلاٹ کا ایک حصہ پارکنگ کے لیے چھوڑ دیتے ہیں۔ یہ عوامی پارکنگ کے دائرے میں نہیں آتا یہ صاحب عمارت کی ملکیت ہوتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوکرین میں اجتماعی قبریں ملنے کی خبریں جھوٹ...

کریملن نے یوکرین میں اجتماعی قبریں ملنے کی خبر کو جھوٹ قرار دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کریملن کا جاری کیے گئے بیان میںکہنا ہے کہ یوکرینی شہر ازیوم میں شہریوں کی اجتماعی قبریں ملنے کی خبریں جھوٹ ہیں۔کریملن کے مطابق روسی فوج شہریوں کی ہلاکتوں کی ذمے دار نہیں ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کی جانب سے پچھلے ہفتے ازیوم میں سینکڑوں اجتماعی قبریں ملنے کا دعوی کیا گیا تھا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ یوکرین نے رواں ماہ ازیوم شہر کا قبضہ روسی فوج سے واپس حاصل کیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کی جانب سے روس سے جنگ کے بعد دوبارہ قبضے میں لیے گئے خارکیف کے شہر ازیوم سے 440 سے زائد لاشوں کی ایک اجتماعی قبر ملنے کا دعوی سامنے آیا تھاازیوم کے حوالے سے مقامی پولیس اہلکار کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ یہ شہر روسی فوج سے واپس لیا گیا ہے، یہاں کہ کچھ لوگ گولہ باری اور فضائی حملوں میں مارے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ اندرون منگولیا۔ کسانوں کا کٹائی میلہ ۔...

چین کے اندرون منگولیا خوداختیار خطے کے شہر ہوہوٹ میں آمدہ چینی کسانوں کے کٹائی میلے کے جشن میں لوگ رسہ کشی کے مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔ (شِںہوا)

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ اندرون منگولیا۔ کسانوں کا کٹائی میلہ ۔...

چین کے اندرون منگولیا خوداختیار خطے کے شہر ہوہوٹ میں آمدہ چینی کسانوں کے کٹائی میلے کے جشن کے دوران ایک خاتون کھیل میں شریک ہیں۔ (شِںہوا)

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

طالبان نے افغانستان میں ٹک ٹاک اور پب جی پر...

طالبان نے افغانستان میں23 ملین سے زائد ویب سائٹس بلاک کرنے کے بعد ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک اور مقبول گیم پب جی پر پابندی عائد کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی کا فیصلہ طالبان رہنما کے سکیورٹی سیکٹر کے نمائندوں اور شرعی قانون نافذ کرنے والی انتظامیہ کے ساتھ اجلاس میں لیا گیا۔طالبان نے افغانستان کے ٹیلی کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کو سخت ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔ٹک ٹاک اور پب جی پر 90 روز کے اندر پابندی عائد کی جائے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل طالبان حکومت نے غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے والی 23 ملین سے زائد ویب سائٹس پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔گزشتہ سال طالبان حکومت نے نائیوں پر داڑھی منڈنے یا تراشنے پر پابندی عائد کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ یہ اسلامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ اندرون منگولیا۔ کسانوں کا کٹائی میلہ ۔...

چین کے اندرون منگولیا خوداختیار خطے کے شہر ہوہوٹ میں آمدہ چینی کسانوں کے کٹائی میلے کے جشن کی سرگرمیوں کو ایک خاتون لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے نشرکررہی ہے۔ (شِںہوا)

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ اندرون منگولیا۔ کسانوں کا کٹائی میلہ ۔...

چین کے اندرون منگولیا خوداختیار خطے کے شہر ہوہوٹ میں آمدہ چینی کسانوں کے کٹائی میلے کے جشن کے دوران 2 خواتین لائیو اسٹریمنگ سے زرعی مصنوعات کی تشہیر کررہی ہیں۔ (شِںہوا)

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ اندرون منگولیا۔ کسانوں کا کٹائی میلہ ۔...

چین کے اندرون منگولیا خوداختیار خطے کے شہر ہوہوٹ میں آمدہ چینی کسانوں کے کٹائی میلے کے جشن کے دوران  لوگ انگور چکھ رہے ہیں۔ (شِںہوا)

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ماہ میں حیدر آباد سکھر موٹروے کا فنانشل کلوز...

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے پشاورکراچی موٹروے کے آخری لنک حیدر آباد سکھر موٹروے کا فنانشل کلو ز آئندہ چھ ماہ میں کر دیا جائے گا جب کہ ایم 6موٹروے25سال کنسیشن پیریڈ پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر کی جائے گی۔ دستاویزکے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے حید رآباد سکھر موٹروے کی تعمیرکے لیے فنانشل کلو ز چھ ماہ میں کردیا جائے گا اور اس موٹروے کی تعمیر کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کیا جائے گا۔ حیدرآباد سکھر موٹروے(ایم 6) پر مجمو عی طور پر 163ارب روپے لاگت کا تخمینہ ہے، جو تین سال کی مد ت میں مکمل ہو گی،پراجیکٹ کے پرائیویٹ کنسیشن پارٹنر کو 25سال کے لیے اس موٹروے کا انتظام دیا جائے گا،اس موٹروے کی مجموعی لمبائی 306کلو میٹر ہوگی جو 6لائنوں پر مشتمل ہوگی۔اس موٹروے پر 15انٹرچینج،ایک بڑا پل، 19اوور پاس پل، 6فلائی اوور، 165سب ویز ہوں گے،306کلومیٹر لمبی اس موٹروے پر مجموعی طورپر 10سروس ایریااور12ریسٹ ایریاز ہوں گے۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اس سے قبل بھی پرائیویٹ سیکٹرکیساتھ مل کر چند موٹروے کے پراجیکٹ کیے گئے ہیں، ان منصوبوں کا مقصد پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے بجٹ پر بوجھ کم کرنا اور پرائیویٹ سیکٹرکی مد دسے جلد ازجلد موٹرویز کے منصوبے مکمل کرنا ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، سنکیانگ میں یوروایشیا نمائش کا آغاز

ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے دارالحکومت ارمچی میں 7 ویں چائنہ۔ یوروایشیا نمائش شروع ہوگئی جو 22 ستمبر تک جاری رہے گی۔

نمائش آن لائن اور آف لائن دنوں طرح سے منعقد ہوگی اور اس میں 32 ممالک و خطوں کی کمپنیوں کی 17 ہزار کے قریب نمائشیں آن لائن دکھائی جائیں گی۔

نمائش کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور علاقائی حکومت کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل وانگ لی نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا  کہ نمائش میں منڈی کے امکانات، اعلی ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کی بڑی مانگ کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

یہ خصوصی سرمایہ کاری و تجارتی فروغ کی سرگرمیوں کو منظم کرنے میں فعال طور پر ایک اعلی درجے کا کاروباری پلیٹ فارم تعمیر کرے گی۔

اس کا نمائشی رقبہ 40 ہزار مربع میٹر ہے۔ نمائش میں سرمایہ کاری تعاون اور اجناس کی تجارت سمیت دیگر موضوعات پر 3 زون بنائے گئے ہیں۔

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے دارالحکومت ارمچی میں منعقدہ 7 ویں چائنہ ۔ یوروایشیا نمائش کی افتتاحی تقریب کا ایک منظر۔ (شِنہوا)

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے دارالحکومت ارمچی میں منعقدہ 7 ویں چائنہ ۔ یوروایشیا نمائش کا ایک پویلین۔ (شِنہوا)

چین نے مینوفیکچرنگ اختراع بارے قرض اجرا میں...

بیجنگ (شِنہوا) چا ئنہ ڈیو یلپمنٹ بینک نے مینو فیکچرنگ شعبے میں تکنیکی اختراع اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے قرض اجرا میں اضافہ کردیا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق بینک نے رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ میں مینو فیکچرنگ کمپنیوں کو 330 ارب یوآن (تقریباً 47.5 ارب امریکی ڈالرز) کا قرضہ فراہم کیا۔

بتایا گیا ہے کہ اگست کے اختتام تک بینک کے مینو فیکچر نگ شعبے پر واجب الادا قرضوں کی مالیت 11.1 کھرب یوآن تھی جو گزشتہ برس کے اختتام کی نسبت 15.8 فیصد زائد ہے۔ اس نے اس مدت میں بینک کے تمام قرضوں کی اوسط نمو کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔

ان قرضوں میں سے تقریباً 633.7 ارب یوآن نیوجنریشن انفارمیشن ٹیکنالوجیز، اعلیٰ درجے کے آلات کی تیاری، نئے مواد اور نئی توانائی والی گاڑیوں جیسی اسٹریٹجک ابھرتی صنعتوں کے لئے مختص ہو ئے جو گزشتہ برس کی نسبت 32 فیصد زائد ہے۔

بینک نے کہا کہ گزشتہ ماہ کے اختتام تک مینو فیکچرنگ شعبے کو دیئے گئے قرض 88 فیصد درمیانے اور طویل مدتی قرضے پر مشتمل تھے جو نیا ریکاڈ اور 2020 کے اختتام سے 13 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی حکومت پر امریکی شہری مزید بھروسہ کرنے...

نیویارک (شِنہوا) امریکی اخبار دی ہل نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکہ احساس سے کہیں زیادہ ریاستی کمزوری سے نبردآزماہے۔ لوگ اپنی حکومت پر بھروسہ کرنے کو تیار نہیں ہیں، اور ذرائع ابلاغ سمیت ادارے اس اعتماد کی بحالی کے لئے بہت کم اقدامات کررہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں عوام سمجھتی ہے  کہ وہ جمہوری زوال کا شکار ہے۔ لوگوں کو اس بات پر یقین ہے کہ 6 جنوری 2021 کی بغاوت ، غلامی سمیت ماضی کے اجتماعی حل طلب صدمات کے سبب حکومت ایک مضبوط بنیاد پر قائم نہیں ہے۔ زیادہ تر امریکی سمجھتے ہیں کہ امریکی حکومت بدعنوان ہے۔

مضمون کا عنوان " امریکہ کی کمزوریاں" ہے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ نظام اور ہمارے اداروں پر اعتماد کھوچکے ہیں۔ اگرچہ لوگ مسائل پر متفق ہوسکتے ہیں تاہم وہ اس کی وجوہات اور حل پر متفق نہیں ہیں جس سے تقسیم بڑھ رہی ہے۔

کہا گیا ہے کہ روے بمقابلہ ویڈ میں درج اسقاط حمل حقوق واپس لئے جانے سے لیکر، امیگریشن، آ تشیں اسلحہ اور گن کنٹرول پر زیادہ تر امریکیوں کا ایک "قبیلہ" ہے جس میں وہ بہت کم افراد کے ساتھ منسلک ہیں۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ نوول کرونا وائرس وبا کے خلاف سیاست زدہ ردعمل نے آگ میں ایندھن کا کام کیا ہے۔ آتشیں اسلحہ تشدد میں اضافہ ہوا اور تنازع کا پرامن فیصلہ اب نہیں رہا۔

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین دریائے یانگسی کے طاس کے ماحولیاتی تحفظ ک...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے قدرتی ماحول اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے اور دریائے یانگسی کے طاس کی بحالی کو مزید آگے بڑھانے کے لئے ایک ایکشن پلان جاری کیا ہے۔

حکومت کے 17 اداروں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ ایکشن پلان کے مطابق 2025 کے آخر تک طاس کے پانی کا مجموعی طور پر معیار ٹھیک رہنا چاہیے، اور ملک کے پانی کے معیار کے 5 درجاتی نظام کے مطابق مرکزی ندی کے پانی کا معیار درجہ دوم پر رہنا چاہیے۔

اس ایکشن پلان میں پینےکے پانی کے تحفظ کو مسلسل بہتر بنانے، اہم دریاؤں اور جھیلوں کے ماحولیاتی پانی کےاستعمال کی مئوثر ضمانت دی گئی ہے،اور سال 2025 کے آخر تک طاس کے آبی ماحولیات کے معیار کو نمایاں طور پر بڑھانے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔

اس منصوبے کے مطابق مختلف شعبوں میں ان کوششوں کو تقویت دی جائے گی، جن میں دیگر کے علاوہ شہری سیوریج اور کچرےکا انتظام، بحری جہازوں اور بندرگاہوں کے لیے آلودگی کی روک تھام اور اس پر قابو پانے، آبی حیاتیات کے تنوع کی بحالی اور سبز ترقی کے لیے پانی کا تحفظ اور انتظام بھی شامل ہیں۔

چین نے گزشتہ برسوں کے دوران خطے کے ماحولیاتی معیار میں بہتری لانے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغانستان میں انسداد پولیو ویکسی نیشن مہم کا...

کابل (شِنہوا) افغانستان میں طالبان کی زیرقیادت نگراں حکومت کی وزارت صحت عامہ نے پولیوکے خلاف 4 روزہ ویکسی نیشن مہم شروع کردی ہے۔

وزارت نے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ اس 4 روزہ مہم کے دوران ملک کے 34 صوبوں میں 5 برس سے کم عمر کے 99لاکھ بچوں کو ویکسین دی جائے گی۔

افغانستان ، کابل میں طبی کارکن انسداد پولیو ویکسی نیشن مہم کے دوران ایک بچی کو پولیو ویکسین پلارہی ہے۔ (شِنہوا)

افغانستان ، کابل میں طبی کارکن انسداد پولیو ویکسی نیشن مہم کے دوران ایک بچی کو پولیو ویکسین پلارہی ہے۔ (شِنہوا)

افغانستان ، کابل میں طبی کارکن انسداد پولیو ویکسی نیشن مہم کے دوران ایک بچے کو پولیو ویکسین پلارہی ہے۔ (شِنہوا)

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، پہلے 8 ماہ کےدوران پبلک پرائیویٹ پارٹنر...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی ) کے 386 نئے منصوبوں کا اندراج کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے سرکاری اعدادو شمار کے مطابق اس عرصہ کے دوران ٹرانسپورٹ کے شعبے میں 239.9 ارب یوآن (تقریباً 34.53 ارب امریکی ڈالر) کی مجموعی سرمایہ کاری کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے منصوبےشامل کیے گئے ہیں جو کہ تمام شعبوں میں ہونے والی نئے منصوبوں کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔

اگست کے دوران پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مجموعی طور پر 48 نئے منصوبے شامل کیے گئے ہیں جن میں سے 25 منصوبے کم کاربن اور آلودگی کی روک تھام اور اس پر قابو پانے سے متعلق ہیں۔

حکومت اور نجی کمپنیوں کےمابین پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ایک باہمی سرمایہ کاری کے ماڈل کے طور پر کام کرتی ہے۔

حالیہ برسوں کے دوران چینی حکام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈلز کے ذریعے بنیادی ڈھانچے اور سرکاری کاموں کی فنڈ نگ کی راہیں تلاش کر رہے ہیں جس کا مقصد مقامی حکومتوں پر قرضوں کا بوجھ کم کرنا اور نجی سرمایہ کاری کے لیے نئے مواقع فراہم کرنا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق سال 2014 سے رواں سال اگست کے آخر تک چین کے پاس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے 10 ہزار 306 منصوبے موجود تھے جن کی مجموعی سرمایہ کاری 164 کھرب یوآن تھی۔

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ آسیان نمائش میں پاکستان ۔ چین تعاون نئی...

نان ننگ (شِنہوا) چین میں 19 ویں چین ۔ آسیان نمائش کے بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی پویلین میں چینی تاجر وو شیاؤ چھیان نے اپنے پاکستانی دوست محمد کامل سے ایک مرتبہ پھر ملاقات کی۔

وو شیاؤ چھیان نے کہا کہ ہم 8 برس قبل چین۔ آسیان نمائش میں ایک دوسرے سے ملے تھے اور اس کے بعد سے ہم قریبی تجارتی شراکت دار ہیں۔ ابتدا میں انہوں نے فرنیچرفروخت کیا اور اب پتھر کی مصنوعات فروخت کیں، میں ان کے ساتھ کام جاری رکھوں گی۔

ان کی رائے ہے کہ محمد کامل ایک ایماندار اور قابل بھروسہ کاروباری شراکت دار ہیں، اور وہ ہر سال نمائش میں ان سے ملتی ہیں۔

محمد کامل 8 برس سے چین میں کاروبارکررہے ہیں، اور چین ۔ آسیان نمائش کو کافی عر صے سے جا نتے ہیں، گزشتہ نمائش میں انہوں نے بہت سے وسائل اکٹھے کئے ،اور کئی چینی تاجر ان کے طویل مدتی تجارتی شراکت دار اور اچھے دوست بن گئے۔

کئی پاکستانی تاجروں نے کہا کہ نمائش ان کے لئے چینی اور آسیان منڈیوں تک رسائی کا اہم ذریعہ بن چکی ہے۔ جس سے چین ۔ پاکستان تعاون کو نئی بلندی تک فروغ ملا ہے۔

محمد کامل نے کہا کہ رواں سال نمائش کے دوران کئی چینی گاہکوں کے بارے میں معلوم ہوا، ہم نے وی چیٹ رابطے بڑھائے میں، مستقبل میں ان سے رابطے میں رہوں گا، اور مزید معاہدوں کے لئے پرامید ہوں۔

چین کا پاکستان اور بیلٹ اینڈ روڈ کے دیگر ممالک کے ساتھ دیرینہ عزت پر مبنی دوستی کا رشتہ ہے۔

قدیم شاہراہ ریشم نے 2 ہزار قبل مغرب کی طرف رخ کر تے ہو ئے چین اور پاکستان کے درمیان دوستی کا پل بنایا۔

2 ہزار برس بعد چین اور پاکستان کے درمیان مخلص دوستی وقت کے ساتھ مستحکم ہوئی ہے۔

حالیہ برسوں میں چین اور پاکستان کے درمیان سیاست، معیشت، تجارت، ثقافت میں تعاون اور تبادلے قریب تر ہوئے ہیں ۔

سال 2015 میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا باضابطہ آغاز دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ کے لئے کیا گیا۔

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو تقویت ملی ہے۔

اس انیشی ایٹو کے ایک اہم آزمائشی منصوبے کے طور پر سی پیک نے پاکستان اور چین کے درمیان پہلے سے مضبوط دو طرفہ تعلقات کو نئی جہت دی ۔

آج چین۔ آسیان نمائش نے پاکستان چین اور آسیان ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون میں ایک وسیع پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ چین کا جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خود اختیار خطے کا دارالحکومت نان ننگ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں ایک اہم راہداری شہر کے طور پر کام کر رہا ہے اور حالیہ برسوں میں چین اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تبادلے کا شاہد بھی ہے ۔

محمد مبین اشرف کا تعلق کراچی سے ہے ،اور وہ 3 برس سے زیادہ عرصے سے چین میں ہیں۔ انہوں نے اور ان کے ساتھی نے نان ننگ میں براکہ کے نام سے پاکستانی ریسٹورنٹ کی مشترکہ طور پر بنیاد رکھی تھی۔

کھانے کی ترسیل اور سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر چلنے والے اس ریستوران کو بڑی پذیرائی ملی اور لوگوں نے اسے پسندیدہ قرار دیا۔

آغاز کے تقریباً 6 ماہ بعد ریستوران گاہکوں سے بھرگیا ہے جس سے وہ خوش اور پرجوش ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ چین میں کاروبار کے تجربے سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔

فریقین میں گہرے دوستانہ تعلقات کے ساتھ زیادہ سے زیادہ پاکستانی تاجر کاروبار یا اسے جاننے کے لئے چین آرہے ہیں اور افراد کے درمیان تبادلے قریب تر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے گزشتہ نمائش کے موقع پر کہا تھا کہ چین اور پاکستان میں ایک بھائی چارہ قائم ہے جو ہر دکھ سکھ شیئر کرتا ہے۔

امید ہے کہ دونوں ممالک کے کاروباری ادارے تعاون میں استحکام لانے ، صلاحیت بروئے کار لانے اور چین پاکستان اقتصادی و تجارتی تعاون مزید گہرا اور وسیع تر کرنے میں نمائش کا درست طریقےسے استعمال کریں گے۔

پاکستان۔ سیلاب۔ متاثرہ علاقے

حیدرآباد کے نواح میں قائم خیمہ بستی میں سیلاب سے متاثرہ خاتون کو اپنے بچے کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان۔ سیلاب۔ متاثرہ علاقے

حیدرآباد کے نواح میں سیلاب متاثرین پانی کے ایک ٹینکر سے پانی حاصل کررہے ہیں۔  (شِنہوا)

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان۔ سیلاب۔ متاثرہ علاقے

حیدرآباد کے نواح میں قائم خیمہ بستی میں سیلاب متاثرین کو دیکھا جاسکتاہے۔ (شِنہوا)

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان۔ سیلاب۔ متاثرہ علاقے

ضلع جام شورو میں سیلاب سے متاثرہ ایک علاقے کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان۔ سیلاب۔ متاثرہ علاقے

چارسدہ کے ایک کیمپ میں سیلاب سے متاثرہ ایک بچی کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نیپال ۔ کٹھمنڈو ۔ یوم دستور

نیپال کے کٹھمنڈو میں نیپالی فوجی یوم دستور کی تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نیپال ۔ کٹھمنڈو ۔ یوم دستور

نیپال کے کٹھمنڈو میں نیپالی پولیس کے اہلکار یوم دستور کی تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

برطانیہ میں سرکاری سطح پر ملکہ الزبتھ دوم کی...

لندن(شِنہوا)برطانیہ میں ملک کی سب سےطویل حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم کی سرکاری سطح پر آخری رسومات پیر کے روز ویسٹ منسٹر ایبے میں ادا کر دی گئی ہیں ، آخری رسومات میں عالمی رہنماؤں ، شاہی خاندانوں اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

ملکہ الزبتھ دوم 70 سالہ دور اقتدار کے بعد 8 ستمبر کو 96 سال کی عمر میں سکاٹ لینڈ کے بالمورل میں انتقال کر گئی تھیں۔ ان کے بڑے بیٹے چارلس ان کی جگہ تخت نشین ہوئے ہیں۔

یہ آخری رسومات 9 ستمبر کو شروع ہونیوالے قومی سوگ کی مدت کے بعد ادا کی گئی ہیں ، قومی سوگ کے دوران لاکھوں افراد نے برطانیہ بھر کے شاہی محلات پر پھول چڑھائے اور ویسٹ منسٹرہال میں آنجہانی ملکہ کا آخری دیدار کرنے کیلئے گھنٹوں قطار میں کھڑے انتظار کرتے رہے۔

آخری رسومات کی براہ راست نشریات کی قیادت کرنیوالے ویسٹ منسٹر ایبے کے ڈین ڈیوڈ ہوئل نے بتایا کہ اسی جگہ جہاں ملکہ الزبتھ کی شادی اور تاج پوشی ہوئی تھی ہم یہاں پوری قوم، دولت مشترکہ اور دنیا بھر کے ممالک سے اپنے نقصان کا سوگ منانے اور ان کی طویل بے لوث خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے جمع ہوئے ہیں۔

سرکاری سطح پر آخری رسومات کے اختتام پر آنجہانی ملکہ کی یاد میں 2 منٹ کی قومی خاموشی اختیار کی گئی۔

ویسٹ منسٹر ایبے میں رسومات کے بعد ملکہ کے تابوت کو ونڈسر محل لے جایا گیا ہے جہاں انہیں اپنے شوہرشہزادہ فلپ کے ساتھ دفن کیا جائیگا جو گزشتہ سال 99 سال کی عمر میں انتقال کر گئےتھے۔

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی عالمی اقتصادی ترقی میں 2013 سے 2021 ک...

بیجنگ (شِنہوا) عالمی اقتصادی ترقی میں چین کی اوسط شراکت داری سال 2013 سے2021 تک کے عرصہ کے دوران 30 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے جو کہ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔

قومی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق صرف سال 2021 کے دوران کرنسی کی سالانہ شرح مبادلہ کومدنظر رکھتے ہوئے چین کی اقتصادی ترقی کا مجموعی اوسط دنیا کی کل ترقی  کے 18.5 فیصد کے برابر تھا، جو کہ دنیا کا دوسرا بڑا اور 2012 کی نسبت 7.2 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

چین کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کی اوسط سالانہ شرح نمو میں 2013 سے 2021 تک 6.6 فیصد اضافہ ہوا جو کہ عالمی معیشت کے لیے 2.6 فیصد اور ترقی پذیر معیشتوں کے لیے 3.7 فیصد کی شرح نمو سے زیادہ ہے۔

ملک کی فی کس مجموعی ملکی پیداوار گزشتہ سال 80 ہزار976 یوآن (تقریباً 11ہزار 684 امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی جو کہ قیمت کے عنصر کو منہا کرنے کے بعد 2012 کی نسبت 69.7 فیصد بڑھ گئی ہے۔

رپورٹ میں چین کی گزشتہ 10 برسوں کے دوران جدت پر مبنی ترقی کو فروغ دینے میں پیش رفت کو اجا گرکیا گیا ہے۔ عالمی انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے مطابق ملک گلوبل انوویشن انڈیکس2021 میں 12 ویں نمبر پر آگیا جوکہ 2012 میں 34 ویں نمبر پر تھا۔

چین نے گزشتہ دہائی کے دوران ایک بہتر اقتصادی ڈھانچہ اور زیادہ مربوط ترقی دیکھی ہے، حتمی کھپت کے اخراجات نے سال 2021 کی اقتصادی وسعت میں 65.4 فیصد حصہ ڈالا ہے۔ یہ 2012 کے مقابلے میں 10 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے اور اسی مدت کے دوران مینوفیکچرنگ شعبے کی اضافی قدر میں 74.3 فیصداضافہ ہوا۔

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے 72 نئے کیسز...

اسلام آباد(شِنہوا)پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوول کرونا وائرس کے 72 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں عالمی وباء کے مثبت نتائج کی شرح 0.54 فیصد پر موجود ہے۔

وزارت صحت نے پیر کے روز بتایا کہ نئے کیسز 13 ہزار 311 نمونہ جات کی تشخیصی جانچ کے بعد سامنے آئے ہیں۔

وزارت کی جانب سے جاری اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ نئے کیسز کے ساتھ ملک بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 71 ہزار 894 ہو گئی ہے۔

وزارت کے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وباء کے 105 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کےبعد صحت یاب ہونیوالے مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 36 ہزار 170 ہو گئی ہے۔

وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ ملک میں نوول کرونا وائرس کے باعث مجموعی طور پر30 ہزار 607 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

صوبہ سندھ 5 لاکھ 94 ہزار 19 کیسز کے ساتھ ملک کا سب سے زیادہ متاثرہ خطہ ہے اس کے بعد صوبہ پنجاب سے اب تک عالمی وباء کے 5 لاکھ 22 ہزار 6 کیسز سامنے آئے ہیں۔

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ ، جیٹ طیارےکے حادثے میں پائلٹ ہلاک

لاس اینجلس(شِنہوا)امریکہ کی مغربی ریاست نیواڈا میں رینو ایئر ریسز کے دوران جیٹ طیارہ گر کر تباہ ہونے کے باعث ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا ہے۔

امریکہ کے نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ نے ایک ٹویٹ میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ نیواڈا میں رینو کے نزدیک ایرو ووڈوکوڈی ایل۔29 طیارے کے حادثے کی تحقیقات کر رہاہے۔

واشو کاؤنٹی کے شیرف دفتر نے ٹویٹ کیا کہ وہ 13945 ریڈ راک روڈ کے علاقہ میں ایئر ریس سے متعلق طیارہ حادثے پر کارروائی کر رہا ہے۔ شیرف دفتر نے عوام سے اس علاقے سے دور رہنے کی اپیل کی۔

ایس ٹی آئی ایچ ایل نیشنل چیمپئن شپ ایئر ریسز کا اہتمام کرنیوالی غیر منافع بخش تنظیم رینو ایئرریسنگ ایسوسی ایشن نے ٹویٹر پر تصدیق کی کہ حادثے میں صرف ایک طیارہ شامل ہے۔

تنظیم نے کہا کہ اس وقت ہم معلومات اکٹھی کر رہے ہیں اور آج جیٹ گولڈ ریس کے دوران پیش آنیوالے اس واقعے کی تفصیلات کی تصدیق کررہے ہیں، مزید بتایا کہ نیشنل چیمپئن شپ ایئر ریسز نے بدھ سے شروع ہو کر اتوار تک جاری رہنے والے ایونٹ 2022ء کیلئے اپنی تمام سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغانستان کے ضلع ژڑی میں دھماکہ کے باعث 4 اف...

قندھار(شِنہوا)افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار کے ضلع ژڑی میں دھماکہ کے باعث 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

صوبائی انتظامیہ کے ترجمان حاجی زاہد نے مزید کوئی تفصیلات فراہم کیے بغیر پیر کے روز بتایا کہ دھماکہ ضلع ژڑی کے گاؤں سنزاری میں تقریباً دوپہر کے وقت ہوا جس میں 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ ایسے وقت ہوا جب افغان سیکورٹی فورسز نے شہریوں سے اسلحہ برآمد کرنے کیلئے صوبے بھر میں گھر گھر تلاشی شروع کر رکھی ہے۔

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پابندیاں، دہشت گردی، جنگ اور خونریزی یکطرفہ...

ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو طاقتور ممالک کا ادارہ نہیں ہونا چاہیے ، پابندیاں، دہشت گردی اور جنگ و خونریزی یکطرفہ پن کا نتیجہ ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق یہ بات انھوں نے نیویارک کے ہوائی اڈے پہنچنے پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اس سفر کے دوران ملنے والے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اجلاس کے شرکا کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف اور نظریات کی وضاحت کی جائے گی۔ صدر ایران نے بڑی طاقتوں کی طرف سے پابندیوں کے ہتھکنڈے کو عالمی صلح و آشتی کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ اس قسم کے مسائل پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بحث و مباحثہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے دہشتگردی کے مسئلے کو بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بحث کے موضوعات میں شمار کیا۔واضح رہے کہ اس دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبد اللہیان، سینیئر مذاکرات کار علی باقری کنی، صدارتی دفتر کے سربراہ غلام حسین اسماعیلی، صدر کے معاون برائے سیاسی امور محمد جمشیدی اور پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ وحید جلال زادہصدر رئیسی کی ہمراہی کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تائیوان کے معاملے پر امریکا اور چین میں ٹھن...

امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے تائیوان کا دفاع کرنے کے اعلان کے بعد چین کی جانب سے سخت ردِ عمل سامنے آیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ مائو ننگ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم قوم کو تقسیم کرنے والی سرگرمیوں کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ تائیوان کے دفاع کے امریکی بیان کی سخت مخالفت کرتے ہیں، تائیوان چین کا حصہ ہے اور پیپلز ریپبلک آف چائنہ چین کی واحد آئنی حکومت ہے۔واضح رہے کہ تائیوان کے معاملے پر امریکا اور چین کے درمیان کچھ عرصے سے سرد جنگ جاری ہے۔ امریکا تائیوان کو ہتھیاروں کی فراہم کے بھاری پیکج کا بھی اعلان کر چکا ہے۔ادھر گزشتہ روز ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ہماری افواج تائیوان پر چینی حملوں کا بھرپور دفاع کریں گی اور اس متعلق ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔امریکا نے تائیوان کے لیے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر کے آرمز پیکج کا اعلان کیا جبکہ نئے اسلحہ پیکج کی بھی منظوری دے دی۔ یہ جوبائیڈن انتظامیہ کی طرف سے تائیوان کے لیے بڑا اسلحہ پیکج تصویر کیا جاتا ہے۔تائیوان 60 ہرپون بلاک ٹو میزائل کی خریداری پر 355 ملین ڈالر خرچ کرے گا۔ اس سسٹم کے ذریعے سمندر کے راستے کسی بھی حملے کو ناکام بنایا جا سکے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جعلی ادویات کی روک تھام، ڈریپ کے ڈسٹری بیوٹر...

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر صحت کی ہدایت پر جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں اور ملک بھر میں ڈسٹری بیوٹرز فارمیسیز اور میڈیکل اسٹورز پر چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق کراچی پورٹ قاسم پر سنکورا فارما کیخلاف بڑی کارروائی کی گئی اور ڈریپ کی ٹیم نے ہیلتھ اینڈ او ٹی سی رولز کے تحت لسٹڈ فرم سنکورا فارما کی انسپکشن کی۔ ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ فرم صحت و صفائی کی مطلوبہ سہولیات اور تکنیکی افراد کے بغیر، نامناسب کوآلٹی کنٹرول اور مائیکروبیالوجی لیبارٹریز کے بغیر کام کر رہی تھی۔ ترجمان نے کہا کہ فرم اس کی اڑ میں جعلی، غیر رجسٹرڈ، غیر اندراج شدہ مصنوعات کی تیاری میں ملوث پائی گئی، مشتبہ اسٹاک کو ابتدائی طور پر 28 دنوں کے لیے مقررہ فارم-1 پر ضائع نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فرم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام اہم مشاہدات کی تعمیل تک پیداواری سرگرمیاں روک دے اور فرم کے نمائندہ کی طرف سے جمع کرائے گئے حلف نامے کے مطابق متعلقہ بورڈ کی باضابطہ منظوری حاصل کرے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ جعلی ان رجسٹرڈ ادویات کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، ڈریپ کو ہدایت کی ہے معیاری اور کوالٹی کی ادویات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں۔ عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ جعلی ادویات کے دھندے میں ملوث افراد انسانیت کے دشمن ہیں، جعلی ادویات میں ملوث مافیاز کیخلاف ڈریپ ایکٹ تحت کارروائیاں کی جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے بڑے پ...

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے بڑے پیکج کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک نے اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے جس میں پاکستان کی بھرپور انداز میں معاونت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے لیے فنڈ میں حصہ ڈا لے گا اور سیلاب میں غریب اور مستحق افراد کی مدد کی جائے گی۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ سیلاب میں میں بیمار خواتین اور بچوں کی مدد کریں گے اور کاشت کاروں کی فصلوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔ اسکے علاوہ کسانوں کو دوبارہ فصلیں اگانے اور پاوں پی کھڑا ہونے کے لیے مواقع دیئے جائیں گے اور سیلاب سے تباہ سڑکوں، پل اور انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے لیے فنڈز فراہم کریں گے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے سیلاب سے تباہ حال گھر، اسکول، اسپتال اور دیگر عمارتوں کی تعمیر نو میں بھی مدد کی جائیگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پرامن اور خوشحال افغانستان پاکستان کی ترجیح...

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پرامن اور خوشحال افغانستان پاکستان کی ترجیح ہے، آنے والے موسم سرما میں مزید خراب ہو جائیں گے، بڑے پیمانے پر پناہ گزینوں کی نقل مکانی ہو سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے نیویارک میں افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی تھامس ویسٹ سے ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں وزیر خارجہ کا افغانستان اور باہر دیرپا امن واستحکام کے لیے عبوری افغانحکومت کے ساتھ بین الاقوامی رابطے جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ایک پرامن، مستحکم، خوشحال افغانستان پاکستان کی ترجیح ہے۔ وزیر خارجہ نے توسیعی ٹرائیکا میکانزم سمیت افغانستان میں پیشرفت پر علاقائی اتفاق رائے پیدا کرنے میں پاکستان کی سہولت کار کوششوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے افغانستان میں انسانی ہمدردی کے امکانات کا حوالہ دیا جن کے بارے میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے موسم سرما میں مزید خراب ہو جائیں گے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اس طرح کے منظر نامے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر پناہ گزینوں کی نقل مکانی ہو سکتی ہے۔ افغانستان کے لیے امریکی خصوصی نمائندے تھامس ویسٹ نے افغانستان میں امن و استحکام اور انخلا میں سہولت کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ اسکے علاوہ فریقوں نے افغان عوام کے مشکلات کے خاتمے اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی برادری کی مسلسل کوششوں اور شمولیت کے مشترکہ مقاصد کے لیے مسلسل تعاون کی ضرورت کو تسلیم کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مسلمانوں سے امتیازی سلوک اور نفرت انگیز واقع...

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ یورپ سمیت دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک اور نفرت انگیز جرائم کے واقعات کی نگرانی کرنی ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ برائے مسلمانان یورپ کا اجلاس کے دوران وزیر خارجہ نے او آئی سی کو یورپ سمیت دنیا بھر میں مسلم اقلیتوں کو درپیش مشکلات کے حل کی تجاویز کیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے او آئی سی پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ کرے تاکہ اسلام فوبیا پر خصوصی ایلچی مقرر کیا جائے کیونکہ یہ دنیا بھر میں تشویشناک حد تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کو نگرانی کے لیے اپنی آبزرویٹری مزید مضبوط بنانا ہو گی جس سے رجحانات سمجھنے، موثر حکمت عملی، ٹھوس اقدامات اٹھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق، انسانی حقوق کمشنر کونسل آف یورپ سے آبزرویٹری کے قیام کا مطالبہ کیا جائے اور دونوں اہم اداروں کی آبزرویٹری مسلم دشمنی، مذہبی منافرت، تشدد کی نگرانی کرے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اقوام متحدہ ہائی کمشنر، کونسل آف یورپ کی آبزرویٹری پالیسی اداروں کو باقاعدگی سے رپورٹ کرے اور اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل پر اسلامو فوبیا پر خصوصی ایلچی یا فوکل پرسن مقرر کرنے پر زور دیں۔ ان کا کہنا تھا کہاو آئی سی ارکان، یورپی ممالک کے ساتھ مسلمانوں کو درپیش چیلنجز کو اٹھائیں، مسائل حل کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسلام آباد میں ڈینگی بے قابو ، 68 نئے کیسز ر...

اسلام آباد میں ڈینگی بے قابوہوگیا، 24 گھنٹے کے دوران مزید 68 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اب تک شہر میں 5 افراد ڈینگی کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گئے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران دیہی علاقوں میں 35 اور شہری علاقوں میں 33 کیسز رپورٹ ہوئے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق رواں سیزن میں 1456 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں۔ رواں سیزن میں دیہی علاقوں میں 891 اور شہری علاقوں میں 565 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، 24 گھنٹے کے دوران پمز اسپتال میں 13 پولی کلینک میں 3 مریض داخل ہوئے۔ راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں 11 مریض لائے گئے، 24 گھنٹے میں نجی لیبارٹریز سے ڈینگی کے 28 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع...

تہران(شِنہوا) ایران نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یواین جی اے) کے77 ویں اجلاس کے موقع پر2015 کےجوہری معاہدے کی بحالی پر دیگر فریقین کے ساتھ بات چیت کا امکان ظاہر کیا ہے۔

سرکاری خبررساں ایجنسی ارنا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان ناصرکنعانی نے پیر کو ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران قدرتی طور پر دو طرفہ اور بین الاقوامی مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے کسی بھی موقع کا استعمال کرے گا۔

ترجمان نے  بتایا کہ صدر ابراہیم رئیسی،نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، ایران کے چیف جوہری مذاکرات کار علی باقری کنی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ رئیسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کےموقع پر مختلف ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے اور متعدد پریس کانفرنسز میں حصہ لیں گے۔

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کے الیکٹرک کی نیپرا میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد...

کے الیکٹرک نے نیپرا میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے کمی کی درخواست دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا اتھارٹی 29 ستمبر کو کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کرے گا، کے الیکٹرک نے آگست کے مہینے میں فیول ایڈجسٹمنٹ میں 4 روپے کمی کی درخواست دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جاپان میں سمندری طوفان نانماڈول سے 2 افراد ہ...

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان کے جنوب مغربی خطے کیوشو میں سمندری طوفان نانماڈول کے نتیجے میں ہونیوالی بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث 2 افراد ہلاک اور 1 لاپتہ ہو گیا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق فوکوکا پریفکچر میں ایک شخص جو مبینہ طور پر طوفان سے بچنے کیلئے پناہ کی تلاش میں تھا زمین پر گرا ہوا پایا گیا اور بعد ازاں اس کی موت کی تصدیق ہو گئی۔ میازاکی پریفکچرمیں سیلاب زدہ کھیت میں ڈوبی ہوئی ایک کار نکالے جانے کے بعد ایک شخص کو مردہ قراردیا گیا ہے۔

میازاکی پریفکچر کے ایک اہلکار کے مطابق ایک کیبن لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے کے بعد ایک 40 سالہ شخص کے لاپتہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

سال کا 14 واں طوفان پیرکے روز تقریباً دوپہر کے وقت مغربی جاپان میں یاماگواچی پریفکچرمیں ہاگی کے نزدیک موجود تھا اور اس کی رفتار تقریباً 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

اس کے مرکز میں ہوا کا دباؤ تقریباً 975 ہیکٹو پاسکلز ہے جس سے 108 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کے ساتھ 162 کلومیٹر فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ رفتار سے آندھی چل رہی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق موسم کی شدت کے باعث 60 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں ،  پیر کو کیوشو میں بلٹ ٹرینیں معطل کردی گئیں اور جاپان کی 2 ایئرلائنز  اے این اے  اور  جاپان ایئرلائنز  کی تقریباً 600 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سندھ میں پیپلز پارٹی کے وزرا کا جوتوں سے است...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وزرا کا استقبال جوتوں سے کیا جا رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ لندن میں شہباز شریف کی نہیں سنی گئی اوراسےgrillکیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ہی نہیں، ن اور پی پی پی میں بھی رسہ کشی شروع ہوگئی ہے۔ سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ جو سیلابی ریلے سے بچ گئے ہیں وہ وبائی ریلے میں پھنس گئے۔سندھ میں پی پی پی کے وزرا کا استقبال جوتوں سیہورہا ہے۔نہ باہرسے امداد آئی،نہ اندرسے پیشرفت ہوئی۔عمران خان بہانہ تھا، اپنے کیسز ختم کراناتھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بلاول بھٹو کی نیویارک میں ملالہ سے ملاقات، ل...

وزیر خارجہ بلاول بھٹو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے خصوصی ملاقات کی۔ بلاول بھٹو نے ٹوئٹ میں اپنی اور ملالہ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ملالہ سے خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم پر تبادلہ خیال کیا، انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے سیلابی صورتحال پر بھی تفصیلی بات کی۔ وزیر خارجہ نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ملاقات میں سیلاب سے آب و ہوا کی تباہی سے متاثر ہونے والے لاکھوں چھوٹے بچوں کے لیے تعلیم کو درپیش چیلنجز، ہزاروں اسکول تباہ ہونے کے ساتھ ، آنے والے مشکل دنوں میں سے نکلنے سے متعلق بھی بات کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے سربراہ کا افریقہ کو کامیاب بن...

نیویارک(شِنہوا)  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افریقہ کو کامیاب بنانے کے لیے اقدامات اٹھانےپر زور دیاہے۔

گلوبل افریقن بزنس انیشی ایٹو (جی اے بی آئی) کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ دنیا کو افریقہ کی جانب متوجہ ہونا چاہیے کہ یہ کیا ہے یہ بے پناہ صلاحیتوں اور وسائل کی سرزمین ہے، پائیدار ترقی کے ایجنڈا 2030 اور افریقی یونین کے ایجنڈا 2063 کی رہنمائی کے ساتھ  ہمیں ترقی کے  ماڈل کو لازمی طور سے  تبدیل کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتوں  اور نجی شعبہ  کے مل کر کام کرنے سے کامیابی کے حالات پیدا کیے جاسکتے ہیں۔ جرات مندانہ سرمایہ کاری اور نئے مالیاتی ماڈلز میں پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کو کاروباری ماڈلز میں مرکزی حیثیت دی جاسکتی ہے۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ مینوفیکچرنگ سے لے کر زراعت اور خدمات سے لے کر فنانس تک  افریقی معیشت کا ہر شعبہ ترقی کر رہا ہے۔ براعظم کی متحرک، نوجوان آبادی ایک متحرک افرادی قوت اور بڑے پیمانے پر صارف اور کاروباری مارکیٹ کی نمائندگی کرتی ہے اور افریقہ کانٹینینٹل فری ٹریڈ ایریا معاہدہ  سے سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع میں مزید تیزی آئے گی۔

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں