چین کے شمال مغربی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن کے ہاربن پولرلینڈ میں ایک کلون برفانی بھیڑیا دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
برکینا فاسو کی جنتا کے رہ نما پال ہنری سینڈوگو دمیبا نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے پر رضامندی ظاہرکردی۔انھیں دو روز قبل فوجی افسروں نے اقتدار سے ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مذہبی اور سماجی رہنمائوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے نئے خود ساختہ رہ نما ابراہیم ترورے اور دمیبا کے درمیان ثالثی کی بات چیت کی ہے جس کے بعددمیبا خود ہی اپنے استعفے کی پیش کش کی ہے تاکہ سنگین انسانی اور مادی نتائج کے حامل ممکنہ تصادم سے بچا جاسکے۔انھوں نے مزید کہا کہ دمیبا نے عہدہ چھوڑنے کی سات شرائط مقررکی ہیں۔ان میں فوج میں اپنے اتحادیوں کی حفاظت کی ضمانت اوران کی اپنی سلامتی اور حقوق کی ضمانت شامل ہے اور یہ کہ اقتدار سنبھالنے والوں کو اس ضمانت کا احترام کرنا چاہیے جو انھوں نے مغربی افریقا کی ریاستوں کی اقتصادی برادری (ای سی او ڈبلیو اے ایس) کو دو سال کے اندر سویلین حکمرانی کی واپسی کے لیے دی تھی۔بورکینا فاسو میں بہت بااثر مذہبی اور کمیونٹی رہنماں نے کہا کہ ترورے نے ان شرائط کو تسلیم کیا ہے۔
انھوں نے آبادی کو امن وسکون اور ضبط و تحمل کی دعا کی دعوت دی۔بورکینا فاسو کے فوجی افسروں نے جمعہ کو یہ اعلان کیا تھا کہ انھوں نے دمیبا کوان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔اس کے بعد سے مغربی افریقا میں واقع اس ملک میں سخت کشیدگی پائی جارہی ہے۔وہ خود جنوری میں ایک بغاوت کے بعد اقتدار میں آئے تھے۔اس سے قبل دمیبا نے واضح کیا تھا کہ ان کا عہدہ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔بورکینا فاسو کے دارالحکومت بورکینا فاسو میں فرانسیسی سفارت خانے کے باہر مشتعل مظاہرین نے احتجاج کیا ہے۔انھیں منتشر کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز نے اشک آور گیس کے گولے داغے ہیں۔ترورے کی حامی فوج نے اتوار کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ کسی غیرمتعینہ تاریخ کوبرکینا فاسو کے صدر کی حلف برداری تک عہدے پر برقراررہیں گے اورانھیں ملک کی فعال افواج کی طرف سے نامزد کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایرانی پارلیمنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مہسا امینی کی موت پر پارلیمنٹ کی رپورٹ کو ہفتے کے آخر تک حتمی شکل دی جائے گی۔ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات سید نظامالدین موسوی نے پارلیمنٹ کے عوام اجلاس میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ مہسا امینی کی موت پر پارلیمنٹ کی رپورٹ کو ہفتے کے آخر تک حتمی شکل دی جائے گی اور عوام کو بتا دی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس اجلاس ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی نے نمائندوں کو ملک کے حالیہ واقعات کے بارے میں دو الگ الگ حصوں میں ایک تفصیلی رپورٹ دی اور اس کے بعد ایرانی پولیس فورس کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل حسین اشتری نے حالیہ مسائل کے بارے میں وضاحت کی۔موسوی نے کہا کہ اس ملاقات میں پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے نمائندوں کو حالیہ واقعات کے علاقائی اور بین الاقوامی پہلوئوں کے بارے میں ایک رپورٹ بھی پیش کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں اسرائیلی افواجکی کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ۔برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق اس برس مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں اسرائیلی افواج کے چھاپوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کی وجہ سے کم از کم 100 فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔یہ تعداد اس وقت 100 تک پہنچ گئی جب ہفتہ کو مشرقی یروشلم میں ایک 18 برس کے نوجوان کو گولی مار کرقتل کر دیا گیا۔اس واقعے کے ایک ہفتے بعد اسرائیلی فورسز نے مبینہ طور پر جنین میں ایک گھر پر ٹینک شکن میزائل فائر کیا، جس میں ایک گن مین اور تین دیگر افراد مارے گئے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ سال سنہ 2015 کے بعد مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے لیے سب سے مہلک سال ثابت ہو رہا ہے۔اکثریت کو اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے گولی مار کرقتل کر دیا اور کئی افراد کو مسلح اسرائیلی شہریوں نے مار ڈالا۔بہت کم تعداد میں گولی چلانے والوں کی شناخت متازع ہے کہ کیا کسی فلسطینی نے ایسا کیا یا اسرائیل کی طرف سے ایسا ہوا۔ جبکہ فلسطینی سیکورٹی فورسز کی جانب سے ایک گرفتاری کے لیے مارے جانے والے چھاپے کے دوران ایک شخص کو گولی مار کرقتل کر دیا گیا۔جیسا کہ انسانی حقوق کے گروپ بڑھتے ہوئے خطرے کا اظہار کرتے ہیں تو ایسے ہی اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ہلاک ہونے والے فلسطینیوں میں سے تقریبا پانچویں ہلاکت ایک بچے کی ہوئی، جن میں سے سب سے کم عمر 14 سال تھی۔
دریں اثنا امریکہ نے اس ہفتے ایک سات سالہ لڑکے کی بظاہر حرکت قلب بند ہونے سے موت کے بعد فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ اسرائیلی فوج صرف اس وجہ سے ان کے آبائی گھر گئی کہ ان کے بھائیوں نے فوجیوں پر پتھرائو کیا تھا۔فوج کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں اس لڑکے کی تلاش اور موت کے درمیان کوئی تعلق نہیں۔ہلاکتوں کی فہرست میں عسکریت پسند گروپوں کے گن مین، کمسن اور نوجوان شامل ہیں، جنھیں مبینہ طور پر پتھر یا پٹرول بم پھینکنے کے بعد گولی مار دی گئی، غیر مسلح شہری اور راہگیر، مظاہرین اور آبادکاری کے مخالف کارکن، اور وہ افراد جو مبینہ طور پر چاقو سے حملے کرتے ہیں یا اسرائیلی فوجیوں یا عام شہریوں کے خلاف دوسرے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہیں وہ بھی مارے جانے والوں کی فہرست کا حصہ ہیں۔فلسطینی حکام نے اسرائیل پر ماورائے عدالت قتل کے الزامات عائد کیے ہیں جبکہ اس عرصے میں اسرائیلیوں کے خلاف برسوں میں تشدد کی بدترین لہر بھی دیکھی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاپائے روم فرانسس نے روس اور یوکرین کے سربراہان سے جنگ بندی کی دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ ایک غلطی اور ہولناکی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پوپ فرانسس نے روم میں سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران یوکرین میں جاری جنگ بند کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام ملکوں کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔انہوں نے روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خدا اور انسانیت کے احساس کے نام پر آپ سے فوری جنگ بندی کی اپیل کرتا ہوں۔پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ روس یوکرین معاہدے میں اقلیتوں کے جائز قانونی حقوق کا خیال رکھا جائے، دونوں سربراہان تشدد اور موت کے سلسلے کو ختم کرتے ہوئے امن تجاویز کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھیں۔پوپ نے بین الاقوامی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ اس غیر انسانی المیے کو ختم کرنے اور بات چیت کے عمل کو فروغ دینے کے لیے جو کچھ بھی کرسکتے ہیں ضرور کریں۔واضح رہے کہ یوکرین میں اس وقت میزائلوں اور گولہ بارود سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے،روسی فوج یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی علاقوں میں پہنچ چکی ہے اور یوکرین کی فوج بھی اپنی پوری طاقت کے ساتھ ان کا مقابلہ کر رہی ہے۔اس دوران اب تک مجموعی طور پر 114 ہلاکتوں کی خبریں سامنے آچکی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 54 یوکرینی فوجی اور 10 شہری روسی حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔علاوہ ازیں تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یوکرین نے روس کے 50 فوجیوں کو مارنے اور 6 جنگی طیارے و 4 ٹینکس تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ روس نے یوکرین پر تین جانب سے حملہ کیا ہے، کیف میں ایک یوکرینی جنگی طیارہ کے حادثہ کا شکار ہونے کی بھی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب میں سرکاری دستاویزات میں جعلسازی پر چار شہریوں کو 20 سال تک قید اور 4 لاکھ ریال جرمانہ عائد کردیا گیا ۔سعودی اخبار کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ سرکاری دستاویزات میں جعلسازی پر چار سعودیوں پر فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد سزا سنائی ہے۔ پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے بتایا کہ تحقیقات سے یہ بات ریکارڈ پر آئی ہے کہ چار شہریوں نے دوسروں کی املاک پر قبضہ کرنے کے لیے جعلی دستاویزات تیا ر کیں اور یہ تاثر دیا کہ دستاویزات سعودی سفارتخانے نے جاری کی ہیں جبکہ سفارتخانے کا ان دستاویزات سے کوئی تعلق نہیں تھا۔پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے بتایا کہ ملزمان کو حراست میں لے کر سپیشل کورٹ کے حوالے کیا گیا۔ الزام ثابت ہوجانے پر عدالت نے 20 برس تک قید، چار لاکھ ریال جرمانے اور متعلقہ اثاثے حقداروں کے حوالے کرنے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔پبلک پراسیکیوشن نے بیان میں کہا کہ سرکاری دستاویزات میں جعلسازی سنگین جرم ہے۔ اس پر گرفتاری اور فوجداری کارروائی کی جاتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں 14 منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق دبئی شہری دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ النھدہ الاولی زون میں 14 منزلہ رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ شہری دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ روز النھدہ الاولی زون میں میں واقع رہائشی ٹاوراحلی ہاوس میں آگ لگنے کی اطلاع پر تین سینٹرز سے فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ آگ درمیانے درجے کی تھی جس پر قابو پالیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ریکارڈ وقت میں آگ پر قابو پانے کے بعد عمارت متاثرہ حصے کی بحالی کا آپریشن بھی مکمل کرلیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو تین ماہ تک مملکت میں قیام کی سہولت دے دی۔سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے ازبکستان کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نسک پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن عمرہ و زیارت ویزوں کا اجرا آسان بنادیا گیا ہے۔ اب زیادہ آسانی اور تیزی سے عمرہ ویزے جاری کرانا ممکن ہوگیا ہے۔پہلے عمرہ ویزے کا دورانیہ ایک ماہ ہوتا تھا۔ اب دنیا کے کسی بھی ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو تین ماہ تک مملکت میں قیام کی سہولت دی گئی ہے۔ ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے کہا کہ ان کا دورہ ازبکستان دونوں ملکوں کے منفرد، تاریخی تعلقات کا حصہ ہے۔اس موقع پر حج وعمرے سمیت متعدد شعبوں میں باہمی تعاون کے متعدد معاہدے بھی ہوئے ہیں۔سعودی وزیر نے کہا کہ گزشتہ حج موسم میں ازبکستان سے تقریبا 12 ہزار افراد حج پر آئے تھے۔ کورونا وبا ختم ہونے کے بعد حج کوٹے میں اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ازبکستان سے گزشتہ دو ماہ کے دوران 36 ہزار سے زیادہ افراد عمرے پر آئے ہیں۔ بیشتر نے مسجد نبوی کی زیارت کی، مدینہ منورہ کے تاریخی اور مذہبی مقامات بھی دیکھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سارا انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی والدہ ثمینہ شاہ کی عبوری ضمانت میں 7 اکتوبر تک توسیع کردی گئی۔ پیر کو ایڈیشنل سیشن جج شیخ سہیل نے کیس کی سماعت کی۔سارہ انعام کے والد انجینئر انعام الرحیم کی جانب سے راعبد الرحیم ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ انھوں نے عدالت کو بتایا کہ فیملی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کسی بے گناہ کو کیس میں ملوث نہیں کرنا چاہتے،انھیں مزید وقت دیا جائے، یہ اپنے دفاع میں جو لانا چاہتے ہیں،لے آئیں۔ عدالت نے سارا انعام کی فیملی کے وکیل کی استدعا پر سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائیکورٹ میں لیگی رہنما رانا مشہود نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن چیلنج کر دیا۔ رانا مشہود کی درخواست میں اسپیکر سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ رانا مشہود نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے مطابق اسپیکر کا الیکشن خفیہ رائے شماری سے ہوتا ہے تاہم آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کئے گئے ۔ رانا مشہود کا کہنا تھا کہ بیلٹ پیپر پر سیریل نمبر درج کرنے سے رائے شماری خفیہ نہیں رہی۔ انھوں نے عدالت میں موقف دیا کہ غیر قانونی اقدامات پر بات کی تو پنجاب اسمبلی میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے سیشن میں حصہ لینے پر لگائی گئی پابندی عدالت کالعدم قرار دے۔ یہ بھی استدعا کی گئی کہ عدالت اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کو بھی کالعدم قرار دے۔ واضح رہے کہ 30 جولائی کو پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کے مشترکہ امیدوار سبطین خان 185 ووٹ لے کر اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ان کے مخالف اپوزیشن اتحاد کے سیف الملوک کھوکھر نے 175 ووٹ حاصل کئے تھے جب کہ ان کے 4 ووٹ مسترد کردیئے گئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک بھر میں کورونا کے 50 کیسز رپورٹ، 45 کی حالت تشویشناک ہے ۔قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 139 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 50 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.49 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 45 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ہماری معیشت کے ساتھ جوکیا وہ ناقابل معافی تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رہنما تحریک انصاف سینیٹر شوکت ترین کے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ملک تقریبا دیوالیہ کردیا تھا مگر ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ شوکت ترین نےآئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی، آپ نے سیلز ٹیکس17فیصد تک بڑھانے پر اتفاق کیا لیکن اسے صفر کردیا۔ شوکت ترین کو مخاطب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آپ نے پیٹرول پربے بنیاد اور غیرپائیدار سبسڈی دی، پیٹرول لیوی ہر ماہ4سے30روپے تک بڑھانے پر اتفاق کیا مگر اسے صفر پر لے آئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول کے بعد پالیٹکس آف لیکس ختم ہو جائے گی اور سیاست گرم ہوگی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ڈارمریم ڈیل کی قوم کوسمجھ ہے۔ نومبر میں سب کوسمجھ آ جائے گی۔ڈیل کیتحت حدیبیہ پیپرکی طرح ایون فیلڈ بھی ختم ہوجائیگا۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عوام کامسئلہ بجلی،گیس،آٹا اور مہنگائی ہے،سائفر نہیں۔74وزرا کی فوج جس میں22 بے محکمہ ہیں، ویڈیوآڈیو لیکس کھیل رہی ہے۔ 12ربیع الاول کے بعد پالیٹکس آف لیکس ختم ہوگی اورسیاست گرم ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ (شِںہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہے شواہد سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ امریکہ عالمی سائبر سیکیورٹی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
انہوں نے سائبر خودمختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
وانگ نے یہ بات ایک پریس بریفنگ میں امریکی قومی سلامتی ایجنسی (این ایس اے) کی جانب سے سائبر حملوں بارے ایک سوال کے جواب میں کہی۔
چین کے قومی کمپیوٹر وائرس ہنگامی ردعمل مرکز نے منگل کو ان سائبر حملوں بارے ایک نئی تحقیقاتی رپورٹ جاری کی تھی۔
رپورٹ میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ کس طرح امریکی قومی سلامتی ایجنسی نے خودساختہ رسائی آپریشن (ٹی اے او) کی مدد سے چین میں بنیادی ڈھانچے کی اہم سہولیات کو کنٹرول کیا، اور چین کی شمال مغربی پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی اندرونی نیٹ ورک تک رسائی حاصل کی۔
اس مقصد کے لئے ہا لینڈ اور ڈنمارک میں موجود سرورز کا استعمال کیا گیا تاکہ جاپان، جرمنی، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک سے سائبر حملہ کیا جا سکے۔
اس طرح خودساختہ رسائی آپریشن کو ڈیٹا اور حساس شناخت والے افراد کی معلومات چرانے میں مدد ملی۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ نے خفیہ طور پر کم از کم 80 ممالک کی ٹیلی کام کمپنیوں کو کنٹرول کیا اور عالمی ٹیلی کام صارفین کے اندھا دھند فون ٹیپ کئے۔
وانگ نے کہا کہ رواں ماہ جاری کردہ یہ تیسری تحقیقات رپورٹ ہے جو چین کی شمال مغربی پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی پر این ایس اے کے بدنیت سائبر حملے بارے جاری کی گئی ہے۔
وانگ کے مطابق چین نے حالیہ ہفتوں میں امریکہ سے وضاحت مانگی ہے اور اس سے کہا ہے کہ مختلف چینلز سے ہونے والی غیرقانونی سرگرمیاں فوری طور پر بند کرے، تاہم امریکہ نے چپ سادھ رکھی ہے۔
بیجنگ (شِںہوا) چین نے 2015 کے بعد سے 158 نئے پیشے منظور شدہ ملازمتوں کی فہرست میں شامل کئے ہیں۔
وزارت انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کے مطابق نئے پیشوں کی شمولیت کے بعد نظرثانی شدہ نئی فہرست میں ان کی تعداد 1 ہزار 639 ہوگئی ہے۔
نظر ثانی شدہ فہرست میں 97 پیشے ڈیجیٹل شعبوں بارے ہیں۔ ملک کی ابھرتی ہوئی صنعتوں میں کرپٹوگرافک انجینئرنگ ، کاربن انتظام اور مالیاتی ٹیکنالوجی کے پیشے بھی شامل ہیں۔
وزارت نے کہا کہ نئے پیشوں کے لئے قومی معیار بنانے اور پیشہ ورانہ تربیتی کورسز شروع کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ باصلاحیت افراد سامنے آسکیں۔
چین میں ڈیجیٹل معیشت تیزی سے پروان چڑھ رہی ہے۔ 2021 کے اختتام پر اس کی مالیت 455 کھرب یوآن (تقریباً 64 کھرب امریکی ڈالرز) تک پہنچ چکی تھی۔
ملتان (شِںہوا) پاکستان کی معاشی ترقی کا بڑا حصہ کپاس اور ٹیکسٹائل سیکٹر پر انحصار کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ کپاس ملک کی معاشی ترقی میں لازمی جزو کی حیثیت رکھتی ہے۔ کپاس کو پاکستان میں بنیادی فصل کا درجہ بھی حاصل ہے۔
ملتان میں ایک خاتون کاشتکار کپاس کے کھیت میں کپاس چن رہی ہے۔ (شِنہوا)
ملتان میں ایک خاتون کاشتکار کپاس کے کھیت میں کپاس چن رہی ہے۔ (شِنہوا)
ملتان میں خواتین کاشتکار کپاس کے کھیت میں کپاس چن رہی ہیں۔ (شِنہوا)
شین یانگ (شِںہوا) چین کے شمال مشرقی شہر شین یانگ نے اپنے دوست شہر کراچی کو سیلاب سے بحالی میں مدد کے لئے 7 لاکھ یوآن ( تقریباً 2 کروڑ 22 لاکھ 66 ہزار 613 پاکستانی روپے) مالیت کا سامان عطیہ کیا ہے۔
امدادی سامان میں شین یانگ ریڈ کراس کے عطیہ کردہ 1 کروڑ 27 لاکھ 23 ہزار 779 روپے مالیت کے خیمے اور پان پان فوڈز کی
جا نب سے فراہم کردہ 95 لاکھ 42 ہزار 834 روپے سے زائد مالیت کا کھانے پینے کا سامان ہے۔
یہ سامان چین میں پاکستانی سفارت خانے کے توسط سے کراچی پہنچے گا۔

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیراعظم لی کھ چھیانگ نے اقتصادی بحالی کے استحکام کے لیے ملکی پالیسیوں پرعمل درآمد کے لیے ٹھوس کوششوں پر زور دیاہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن، وزیر اعظم لی نے ان خیالات کا اظہار رواں سال کی چوتھی سہ ماہی کے لیے اقتصادی استحکام سے متعلق ہونے والے حکومتی امورکے جائزہ اجلاس میں کیا۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن نائب وزیر اعظم ہان ژینگ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دوسری سہ ماہی میں غیر متوقع عوامل کی وجہ سے آنے والی مندی کو دور کرنے کے لیے، ملک میں معاشی ترقی کے استحکام کی اعلیٰ ترجیح کے ساتھ میکرو اکنامک پالیسیوں کے ساتھ ساتھ یکے بعد دیگرے اقدامات کا آغاز کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ اداروں کی حفاظت، قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور طلب کو متحرک کرنے کے لیے بھی کوششیں کی گئی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کوششوں کی بدولت تیسری سہ ماہی میں معیشت کی بحالی اور مجموعی استحکام کی بحالی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
کنمنگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان میں قدیم دیان سلطنت کے کھنڈرات دریافت ہوئے ہیں، ماہرین آثار قدیمہ کی جانب سے ایسی عمارتوں کے کھنڈرات اور اشیاء دریافت کی گئی ہیں جو مغربی ہان عہد (202 قبل مسیح سے 25 بعد ازمسیح ) کی اس خطے میں حکمرانی کا ثبوت ہیں۔
آثار قدیمہ کے ہیبوسو نامی اس مقام جسے قدیم دیان سلطنت کا رہائشی علاقہ خیال کیا جاتا ہے،وہ مقام ہے جہاں عمارتی کھنڈرات، قبریں، اور 2ہزار سے زیادہ دیگر ثقافتی آثاردریافت ہوئے جن میں سیل بنانے میں استعمال ہونے والی مٹی،بانس اور بانس سے بنی ہوئی چٹایاں اور قیمتی پتھروں سے بنی اشیا شامل ہیں۔
یوننان کے ثقافتی آثار اور آثار قدیمہ کے انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر لیو ژینگ شیونگ کے مطابق، دریافت ہونے والی سب سے اہم چیزوں میں سیل بنانے والی مٹی، بانس اور بانس سے بنی ہوئی چٹایاں ہیں، جو اس وقت کے مقامی حکام اورتحریروں کی شناخت کو محفوظ رکھنے کے لئے استعمال کی جاتی تھیں۔ قدیم دیان سلطنت کو مغربی ہان عہد کے اس وقت کے حکمران نے شکست دی تھی، اور اسے مغربی ہان عہد کے علاقے میں یی ژو کے طور پر شامل کر لیا تھا۔
بیجنگ(شِنہوا) چین اور ارجنٹائن کے درمیان ثقافتی تبادلوں کے حوالے سے بیجنگ میں ایک اعلیٰ سطحی فورم کا انعقاد کیاگیا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ پبلسٹی کے سربراہ ہوانگ کنمنگ نے فورم میں شرکت کی۔
چین کے صدر شی جن پھنگ اور ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈیز نے فورم کے شرکا کو مبارکباد کے خطوط ارسال کیے۔ ہوانگ نے صدر شی کا خط پڑھ کر سنایا اور فورم سے خطاب کیا۔ ہوانگ نے کہا کہ چین اور ارجنٹائن، دونوں ابھرتی ہوئی منڈیاں اور ترقی پذیر ممالک ہیں جنہیں وبا کے بعد معاشی بحالی اور لوگوں کی زندگی اور بہبود کو بہتر بنانے کے اہم اہداف کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ دونوں ممالک کے عوام خوشحالی اور ترقی کو فروغ دینے، امن و ترقی کے تحفظ، اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے اور دوطرفہ دوستی کو مزید مستحکم بنانےکے لیے مل کر کام کریں گے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے مرکزی بینک نے 3 شہروں میں آزمائشی جامع مالیاتی اصلاحات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پیپلز بینک آف چائنہ اور 7 متعلقہ اداروں کے جاری کردہ منصوبہ کے تحت یہ آزمائش چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر تونگ چھوان ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر لی شوئی اور جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ ڈو میں کی جائے گی۔
یہ منصوبے دیہی مالیاتی نظام اور اہم شعبوں میں مالی معاونت کو بہتر بنا ئیں گے۔
مرکزی بینک نے کہا کہ تین شہروں میں جامع مالیاتی اصلاحات کی آزمائش سے دیہی زندگی کے فروغ کے لئے مالیاتی تعاون فراہم کرنے کا مئوثر راستہ تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔
مرکزی بینک اور متعلقہ محکمے شانشی ، ژے جیانگ اور سیچھوان کی صوبائی حکومتوں کی رہنمائی کریں گے تاکہ منصوبوں پر عملدرآمد اور آزمائشی علاقوں میں تمام اصلاحاتی اقدامات ٹھوس اور منظم انداز سے مکمل ہوسکیں۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کی جا نب سے 2018 میں ملک بھر میں حیاتیات اور ماحولیاتی نقصانات کے ازالے پر کام شروع کر نے کے بعد سے حالیہ برسوں میں تباہ شدہ حیاتیاتی ماحول میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔
وزارت حیاتیات و ماحولیات نے بتایا کہ چین نے 2021 کے اختتام تک حیاتیاتی و ماحولیاتی نقصانات کے ازالے کے 11 ہزار 300 معاملات نمٹائے۔
وزارت نے کہا ہے کہ حیاتیاتی و ماحولیاتی نقصانات کے ان معاملات میں تادبیی معاوضہ کی مالیت 11.7 ارب یوآن (1.64 ارب امریکی ڈالرز) تھی۔
وزارت کے مطابق 2021 کے اختتام تک مقامی حکومتوں نے 21 لاکھ 40 ہزار زرعی اراضی، 36 کروڑ 90 لاکھ مکعب میٹرز زمین پرپانی، 16 لاکھ 70 ہزار مکعب میٹر زیرزمین پانی کی بحالی سمیت دیگر کامیابیوں بارے مطلع کیا۔
رم اللہ (شِنہوا) مغربی کنارے کے شہر اریحا میں ایک خاتون کاشتکار ٹریکٹر چلانے کا لائسنس حاصل کرنے والی پہلی فلسطینی خاتون بن گئی ہے۔ اتحاد عیاض کی عمر 50 برس ہے اور ان کے 6 بچے ہیں۔
ابتداء میں لوگ انہیں بڑا ٹریکٹر اور کھیت میں ہل چلاتے دیکھ کر حیران ہوئے۔
لیکن جلد عیاض مقامی خواتین کے لئے جرات کی علامت بن گئیں کیونکہ نہ صرف انہوں نے اپنی اراضی کو کامیابی کے ساتھ محفوظ کیا بلکہ اپنے خاندان کی کفالت کے لئے کافی پیسہ بھی کمایا۔
عیاض کے کھیت میں کام کرنے والی 44 سالہ خاتون نجاہ محمد نے کہا کہ 'اگر مرد زمین چھوڑدیں تو ہم (خواتین) بھی اپنی، اپنی زمین، تاریخ اور مستقبل کی حفاظت کرسکتی ہیں۔
مغربی کنارے کے شہر اریحا میں ٹریکٹر چلانے کا لائسنس حاصل کرنے والی پہلی فسلطینی خاتون اتحاد عیاض کھیت میں ٹریکٹر چلارہی ہیں۔ (شِںہوا)

بیجنگ (شِںہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی جیانگ سو صوبائی کمیٹی کے سابق ڈپٹی سیکرٹری پر رشوت ستانی کی فرد الزام عائد کردی گئی ہے۔
قومی نگراں کمیشن نے ژانگ کے مقدمے میں اپنی تحقیقات مکمل کرلی تھیں۔
اعلیٰ عوامی استغاثہ کی جانب سے نامزدگی کے بعد چین کے وسطی صوبہ ہوبے کی ووہان میو نسپل پیپلز پرو کیو ریٹو ریٹ نے مقدمہ کا جائزہ لیا۔
ووہان کی انٹر میڈ یٹ پیپلز کو رٹ میں ژانگ کے خلاف عوامی استغا ثہ شروع کیا گیا۔
فرد الزام کے مطابق ژانگ نے اپنے سابقہ عہدوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کو فائدے پہنچائے، اور اس کے عوض بڑی رقم اور قیمتی سامان غیرقانونی طور پر وصول کیا۔
استغاثہ نے ملزم کو اس کے قانونی حقوق بارے آگاہ کیا، تفتیش کی اور وکیل صفائی کی رائے بھی سنی۔
جوبا(شِنہوا) جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ مشن(یو این ایم آئی ایس ایس) نے کہا ہے کہ جنوبی سوڈان میں فرقہ وارانہ تنازعہ پر تشدد لہروں کو جنم دے رہا ہے، مشن نے متنبہ کیا کہ اس سے ممکنہ طور پر جنوبی سوڈان میں پائیدار امن کیلئے حاصل ہونیوالی کامیابیوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
سیکرٹری جنرل کے جنوبی سوڈان میں نمائندہ خصوصی نکولس ہیسم نے بتایا کہ اپرنیل اور جونقلی ریاستوں کے کچھ حصوں میں حریف دھڑوں کے درمیان لڑائی کے باعث اپرنیل ریاست کے دارالحکومت ملاکال ٹاؤن میں اقوام متحدہ کے اڈوں میں پناہ لینے کیلئے شہریوں نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی کی ہے۔
نکولس ہیسم نے جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں صحافیوں کو بتایا کہ سوڈان پیپلز لبریشن موومنٹ / آرمی ۔ان ۔ اپوزیشن (ایس پی ایل ایم ۔ آئی او) کی فورسز اور کٹگوانگ اور اگولیک کے دھڑوں کے مابین لڑائی کی وجہ سے اپرنیل سے ہزاروں لوگ بے گھر ہو کر جونقلی ، متحدہ ریاستوں اور سوڈان کے کچھ حصے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 14ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں اور انہوں نے مالاکال پروٹیکشن آف سویلینز کی سائٹ پر پناہ لی ہوئی ہے۔
چین کے شمال مغربی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن کے ہاربن پولرلینڈ میں ایک کلون برفانی بھیڑیا دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
چین کے شمال مغربی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن کے ہاربن پولرلینڈ میں ایک کلون برفانی بھیڑیا دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
چین کے شمال مغربی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن کے ہاربن پولرلینڈ میں ایک کلون برفانی بھیڑیا گیند سے کھیل رہا ہے۔ (شِنہوا)
چین کے شمال مغربی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن کے ہاربن پولرلینڈ میں ایک کلون برفانی بھیڑیا دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
چین کے شمال مغربی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن کے ہاربن پولرلینڈ میں ایک کلون برفانی بھیڑیا دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
ڈھاکہ(شِنہوا) بنگلہ دیش کے شمالی ضلع پنچھا گڑھ میں اتوار کو ایک گنجائش سے زائد بھری ہوئی کشتی الٹنے کے باعث تقریباً 69 لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 3 مسافربدستور لاپتہ ہیں۔
پنچھاگڑھ کے بودا پولیس اسٹیشن کے افسر انچارج سوجوئے کمار رائے نے شِنہوا کو بتایا کہ کشتی کو پانی سے نکال لیا گیا ہے لیکن متاثرین کی تلاش جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کم از کم 3 مسافر بدستور لاپتہ ہیں۔
اہلکارکے مطابق دارالحکومت ڈھاکہ سے 468 کلومیٹر دورپنچھا گڑھ ضلع میں اتوار کو کشتی ڈوبنے کے واقعے میں بدھ کو دریائے کراتویا سے ایک اور لاش برآمد ہونے کے بعد مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 69 ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرین میں 31 خواتین ، 21 بچے اور 17 مرد شامل ہیں۔
واشنگٹن(شِنہوا)سمندری طوفان ایان نے گزشتہ شب بھی طوفانی لہروں، ہواؤں اور سیلاب کے ساتھ جزیرہ نما فلوریڈا میں اپنی تباہ کاریاں جاری رکھیں جس کے باعث تقریباً 20 لاکھ صارفین بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔
امریکہ میں سمندری طوفانوں کے قومی مرکز کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین عوامی ایڈوائزری کے مطابق سمندری طوفان ایان سہ پہر کے وقت جنوب مغربی فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرایا اور اسے درجہ 4 سمندری طوفان قرار دیا گیا ہے اور اب 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچلنے والی ہواؤں کے ساتھ اس کی شدت میں کمی آ گئی ہے۔
بدھ کی شب اور جمعرات کی صبح طوفان کا مرکز وسطی فلوریڈا میں منتقل ہو گیا ہے اور توقع ہے کہ جمعرات کے اختتام تک یہ مغربی بحر اوقیانوس پر ابھرے گا۔
ایان کے جمعہ کو شمال کی طرف مڑنے اور شمال مشرقی فلوریڈا، جارجیا اور جنوبی کیرولینا کےساحلوں تک پہنچنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ کسی کو بھی فلسطینی عوام کے مستقبل اور ان کی قسمت سے متعلقہ مسائل پر ویٹو کرنے کا حق نہیں ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نےسلامتی کونسل کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین پر عدل و انصاف کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے کسی عظیم منصوبے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اس مسئلے کے حل کی جانب انصاف کو برقرار رکھنے کے لیے اچھے ضمیر کی ضرورت ہے۔ کیا سلامتی کونسل نے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے، اس کا انحصار بلند و بالا نعروں پر نہیں، بلکہ ٹھوس اقدامات پرہے۔ژانگ نے کہا کہ سلامتی کونسل کو بین الاقوامی اتفاق رائے کے مطابق معروضی اور غیر جانبداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے چاہئیں اور بغیر کسی تاخیر کے فلسطین اور اسرائیل کے مذاکرات کی بحالی کی کوششیں کرنی چائیں، بجائے اس کے کہ بات چیت کے لیے نام نہاد شرائط کے پورا ہونے کا انتظار کیا جائے۔ فلسطینی عوام کے مستقبل اور قسمت سے متعلق مسائل پر کسی کو ویٹو کا حق نہیں ہے۔

کولمبو(شِنہوا) سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے چین کی تعمیر کردہ کولمبو پورٹ سٹی میں کام کرنے کے خواہاں کاروباری اداروں کی رجسٹریشن کے لیے ضوابط جاری کیے ہیں۔
وزیر برائے خزانہ، اقتصادی استحکام وقومی پالیسیز کی حیثیت سے صدر نے یہ ضوابط ایک غیرمعمولی گزٹ میں جاری کیے۔ ضوابط کے مطابق کولمبو پورٹ سٹی میں کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند افراد کو کولمبو پورٹ سٹی اکنامک کمیشن (سی پی سی ای سی) کو درخواست دینا ہوگی تاکہ وہ ایک ایسے مجاز شخص کے طور پر اہلیت کا لائسنس حاصل کرسکے جس کو کاروبارکرنے کی اجازت ہو۔
سی پی سی ای سی درخواست اور معاون دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد اصولی طور پر منظوری کا خط جاری کرے گا۔ کمیشن کی جانب سے یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ درخواست دہندہ نے تمام قانونی اور ضابطے کی ضروریات کو پورا کیا ہے اور اس نے منظوری کے خط میں بیان کردہ تمام شرائط کی تعمیل کی ہے، تو درخواست دہندہ کو کولمبو پورٹ سٹی میں کاروبارکرنے کا لائسنس جاری کیاجائے گا۔
لائسنس جاری ہونے کی تاریخ سے 12 ماہ کی مدت کے لیے مستند تصور ہوگا۔ تاہم، اگر درخواست گزار لائسنس جاری ہونے کے چھ ماہ کے اندر کاروبار شروع نہیں کرتا ہے تو لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔

ڈالیان(شِنہوا)چین کی خلیج ڈالیان میں زیر سمندر ٹنل کی تعمیرمکمل کر لی گئی ہے جس کے ذریعے صوبہ لیاؤننگ کے شہر ڈالیان میں چھ لائن والی دوطرفہ شہری ایکسپریس وے سمندری علاقے سے گزرے گی۔
18 ٹیوبوں پر مشتمل زیر سمندر سرنگ شمالی چین کے علاقے میں اپنی نوعیت کی پہلی سرنگ ہے جس کی ہر ایک ٹیوب 180 میٹر طویل اور تقریباً 60 ہزار ٹن وزنی ہے۔ سرنگ میں بنائی گئی 5.1 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے کو 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے حساب سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
سی سی سی سی فرسٹ ہاربر انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کی نمبر 2 انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کے خلیج ڈالیان کراس ہاربر ٹنل پراجیکٹ کے منیجر وانگ ڈیان وین نے کہا کہ سرنگ کا حتمی جوائنٹ زیر سمندر سرنگ اور ساحلی حصے کے درمیان عبوری ڈھانچے کے طور پر اس منصوبے کی کلید ہے۔
ساحلی شہر ڈالیان میں ٹریفک کے رش کو کم کرنے کی خاطر شمال جنوبی فاسٹ ٹریک کا اضافہ کرنے کیلئے یہ سرنگ آئندہ سال ٹریفک کیلئے کھول دی جائیگی۔
اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان کے بیرون ملک منجمداثاثے افغان عوام کے ہیں اور انہیں ان کے فائدے کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے۔
یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ گزشتہ سال مختلف ریاستوں کی جانب سے افغانستان کے منجمد کردہ اثاثے افغان عوام کے ہیں اور ان فنڈز کو افغان عوام کے فائدے کیلئے استعمال کرنے کے طریقے تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بہت اہم ہے کہ ایسے تمام فنڈز کو شفاف اور جوابدہ طریقے اور بین الاقوامی پابندیوں کا احترام کرتے ہوئے استعمال میں لایا جائے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ کوئی رقم غیر قانونی مقاصد کیلئے استعمال نہ ہو۔
جنیوا(شِنہوا) چین نے امریکہ، برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی نوآبادیاتی تاریخ پر غور کرتے ہوئے ماضی کی غلطیوں کو درست کریں۔
جنیوا میں اقوام متحدہ میں چینی مشن کے نائب سربراہ لی سونگ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے جاری 51ویں اجلاس میں ایک پینل ڈسکشن میں کہا کہ استعماریت ان مغربی ممالک کا "تاریخی گناہ" ہے، عالمی انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کی تاریخ کا ایک سب سے تاریک لمحہ اور ایسا داغ ہے جسے انسانی تہذیب کی تاریخ میں دھونا ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ بنی نوع انسان 21ویں صدی میں داخل ہو چکا ہے، لیکن استعمار کی میراث اب بھی وسیع پیمانے پر موجود ہے جس کے دور رس اثرات ہیں۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بین الاقوامی تعلقات کی موجودہ صورتحال میں، کسی بھی ملک کو دوسرے ممالک کو ڈرانا، دھمکانا یا ہدایات نہیں دینا چاہیئے،چینی سفیرنے انسانی حقوق کی ترقی کے اس راستے کا مکمل احترام کرنے پر زور دیا جو سابق نوآبادیاتی ممالک کی طرف سے آزادانہ طور پر منتخب کیا گیا تھا۔

بیجنگ (شِنہوا) چین میں قومی دن کی 11 روزہ طویل تعطیلات کے دوران چینی ریلوے پر 6 کروڑ 85 لاکھ مسافروں کے دورے متوقع ہیں۔
یہ تعطیلات 28 ستمبر سے 8 اکتوبر 2022 تک جاری ر ہیں گی۔
چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے اعدادوشمار کے مطابق اس عرصے میں یومیہ اوسطاً 62 لاکھ 30 ہزار مسافر سفر کریں گے۔
کمپنی نے کہا کہ مسافروں کا رش یکم اکتوبر کو عروج پر ہوگا جس دوران 80 لاکھ مسافر سفر کریں گے۔
مقامی ریلوے آپریٹرز نے تعطیلات میں لوگوں کا سفر آسان اور باحفاظت بنانے کے لئے، مسافر ٹرینیں بڑھانے، درست اور سہولت کے مطابق روٹ اپنانے کا منصوبہ ترتیب دیا ہے۔
اس میں ریلوے اسٹیشنوں کو ہوا دار بنانے، صفائی اور جراثیم کش کرنے کی مستحکم کوششیں بھی شامل ہیں۔
نئی دہلی(شِنہوا)بھارت میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 73 ویں سالگرہ کے موقع کی مناسبت سے منعقدہ ایک ورچوئل تقریب میں چین بھارت تعلقات کی ترقی سے متعلق 4 تجاویز پیش کی ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سن وی ڈونگ نے کہا کہ چین اور بھارت دونوں بڑے ترقی پذیر ممالک ہیں اور چین بھارت تعلقات نہ صرف دونوں ممالک کے لیے اہم ہیں بلکہ خطے اور پوری دنیا پر بھی ان کا اہم اثر پڑتا ہے۔
چینی سفیر نے کہا کہ رواں سال چین بھارت تعلقات میں نئی پیش رفت ہوئی ہے اور یہ مثبت انداز میں آگے بڑھے ہیں، چینی سفیر نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ دوطرفہ تعلقات کو بہتربنانے کی رفتار کو برقرار رکھیں اور چین بھارت تعلقات کو دوبارہ درست سمت پر گامزن کریں اور طویل المدتی اور مستحکم تعلقات کو یقینی بنائیں۔
چین بھارت تعلقات کی مستقبل کی ترقی پر سن وی ڈونگ نے کہا کہ سب سے پہلے دونوں فریقوں کو باہمی افہام و تفہیم اور اعتماد کو فروغ دینا چاہیے۔
چین اور بھارت کو دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر قائم رہنا چاہیے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہم آہنگی اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ترقی کیلئے ایک نیا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

بغداد(شِنہوا) عراق نے ایرانی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے عراق کے نیم خودمختار شمالی علاقے کردستان میں ایران کی سرحد پار سے بمباری کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
عراقی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ جمعرات کو ایرانی سفیر کو طلب کرکے گزشتہ دنوں، خاص طور پر بدھ کی صبح عراقی کردستان کے شہروں اور دیہاتوں پر ایرانی فورسز کے میزائل حملوں اور ڈرونز سے کی گئی بمباری پر احتجاج کیا گیا۔علاقائی کرد کاؤنٹر ٹیررازم سروس (سی ٹی ایس) نے ایک بیان میں بتایا کہ بدھ کے روز، ایرانی فورسز نے عراق کے شمالی کردستان میں سرحد پار سے بمباری کی، جس میں ایک حاملہ خاتون سمیت 13 افراد ہلاک اور 58 زخمی ہوگئے، جن میں سے زیادہ تر عام شہری تھے۔ عراقی وزارت خارجہ نے بدھ کو اس بمباری کی شدید مذمت کی تھی جس میں عراق کے کردستان کے علاقے میں چار علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کی خلیج ڈالیان میں زیرسمندر ایکسپریس وے سرنگ کی تعمیراتی سائٹ کا ایک منظر۔(شِنہوا)

سیئول(شِنہوا)جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف (جے سی ایس) نے کہا ہے کہ عوامی جمہوریہ کوریا(ڈی پی آر کے) نے اپنے مشرقی پانیوں کی طرف دو مختصر فاصلےتک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔
جےسی ایس نے ہفتہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ اس نے مختصر فاصلے تک مار کرنیوالے 2 بیلسٹک میزائلوں کا پتہ لگایا جنہیں عوامی جمہوریہ کوریا کی جانب سے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 45 منٹ اور صبح 7 بجکر 3منٹ کے درمیان پیونگ یانگ کے علاقہ سونان سے مشرقی پانیوں کی جانب فائر کیا گیاہے۔
عوامی جمہوریہ کوریا نے جمعرات اور بدھ کو بالترتیب اپنے مشرقی پانیوں میں 2 مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اور اتوار کو ایک مختصر فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل مشرقی پانیوں میں داغا تھا۔
جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق صرف 2022ء میں ڈی پی آر کے کی جانب سے 20 مرتبہ بیلسٹک میزائل اور 2 مرتبہ کروز میزائل کے تجربات کیے جا چکے ہیں۔