امریکہ میں فلوریڈا کے میامی میں سمندری طوفان سے قبل بارش کے باعث پانی کی سطح بلند ہونے کا ایک منظر۔ (شِنہوا)
امریکہ میں فلوریڈا کے میامی میں سمندری طوفان سے قبل بارش کے باعث پانی کی سطح بلند ہونے کا ایک منظر۔ (شِنہوا)
امریکہ میں فلوریڈا کے میامی میں کشتیاں ساحل پر موجود ہیں۔ (شِنہوا)
ژینگ ژو(شِنہوا)چین کے وسطی صوبہ ہینان میں شمالی سونگ عہد(960تا1127) کی نقش ونگارسے مزین پتھر کی دو دیواریں دریافت ہوئی ہیں، جوملک میں اب تک پائے جانے والی اپنی نوعیت کی سب سے بڑی دیواریں ہیں۔
ماہرین آثارقدیمہ نے بدھ کو بتایا کہ کائی فینگ شہر میں ژوچھیاؤ کے آثارقدیمہ کے مقام پر دریافت ہونے والی دیواروں کو ژوچھیاؤپل کے مشرقی جانب شمالی اور جنوبی کناروں کے ساتھ واقع ہیں۔
دیواروں کی اونچائی 3.3 میٹر ہے اوریہ کہ کھدائی کردہ جنوبی کنارے کی دیوار کی لمبائی 23.2 میٹر ہے جبکہ شمالی دیوار کی لمبائی 21.2 میٹر ہے۔ پتھر کی دیواروں پر روایتی چینی ثقافت کے نمونے جن میں سمندری گھوڑے، سارس اور بادل شامل ہیں کندہ ہیں۔
بغداد(شِنہوا)عراق کےنیم خود مختار شمالی خطے کردستان میں ایران کی کرد اپوزیشن جماعتوں کے ٹھکانوں پرسرحد پار سے ایرانی بمباری کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور تقریباً 30زخمی ہو گئے ہیں۔
علاقائی کرد انسداد دہشتگردی سروس(سی ٹی ایس) کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حملے کے دوران صوبہ اربیل کے قصبوں کویا ، سوران اور بردے کے کچھ پناہ گزین کیمپوں میں ان کی کرد اپوزیشن جماعتوں کے ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
سی ٹی ایس نے مزید کوئی تفصیلات فراہم کیے بغیر بتایا کہ ایرانی راکٹوں اور بوبی ٹریپ ڈرونز سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
علاقائی صحت اتھارٹی سے وابستہ ایک ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر شِنہوا کو بتایا کہ 5 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ، زخمیوں میں کچھ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
کولمبو(شِنہوا)سری لنکن حکومت انسانوں اور ہاتھیوں کے مابین مڈبھیڑ سے بچنے کیلئے پٹاخوں کی مد میں سالانہ تقریباً 80 لاکھ امریکی ڈالر خرچ کرتی ہے۔
زراعت ، جنگلی حیاتیات و جنگلاتی وسائل کے تحفظ کے وزیر مہندا امراویرا نے بدھ کے روز بتایا کہ حکومت کو ہر سال ہاتھیوں کو بھگانے والے کم از کم 14 لاکھ کریکرز کی ضرورت ہوتی ہے جنہیں آتش بازی کا سامان تیار کرنیوالے مقامی پیداوار کنندگان سے خریدا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگلی ہاتھیوں کیلئے خوراک اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے ساتھ ساتھ ہاتھیوں کے انسانی بستیوں پر حملہ آور ہونے کی بنیادی وجہ یہ ہے جنگلات کی زمینوں جہاں ہاتھی آزاد گھومتے پھرتے تھے وہاں گاؤں بنا دیئے گئے ہیں۔
وزیرنے یقین دلایا کہ اس مسئلہ کا مستقل حل تلاش کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں جس سے اس دیرینہ تنازعہ میں انسانوں اور ہاتھیوں کی مزید ہلاکتوں کو روکا جا سکے گا۔
ہاتھیوں کی حالیہ مردم شماری کے مطابق سری لنکا میں ہاتھیوں کی آبادی 6 ہزار کے لگ بھگ ہے جس میں سے صرف 5 فیصد ٹسکرز ہیں۔
چانگ چون(شِنہوا)چین کے شمال مشرقی صوبہ جیلن کے دارالحکومت چانگ چون کے ایک ریستوران میں آتشزدگی کے باعث 17 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔
مقامی حکام نے بدھ کے روز بتایا کہ بدھ کو دوپہر12بجکر 40 منٹ پر مقامی فائر بریگیڈ کو چانگ چون ہائی ٹیک انڈسٹریل ڈویلپمنٹ زون میں پیش آنیوالے اس واقعے کی اطلاع موصول ہوئی۔ امدادی کارروائی کیلئے فائر فائٹرز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
جائے وقوعہ پر تلاش اور بچاؤ کا کام سہ پہر 3 بجے تک ختم ہو چکا تھا۔
زخمیوں کا مقامی ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے اور واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے بین الاقوامی برادری سے افغان طالبان کے ساتھ روابط رکھنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے کہا کہ عالمی برادری کو افغان عبوری حکومت کے ساتھ عملی طور پرمنسلک رہتے ہوئے مثبت بات چیت کرنی چاہیے، انہیں رہنمائی فراہم کرکے باہمی افہام وتفہیم اوراعتماد کوفروغ دینا چاہیےاور افغان عبوری حکومت کی جامع اور معتدل طرز حکمرانی کی تشکیل میں مدد کرنی چاہیے۔
افغانستان کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان عبوری حکومت پرالزامات لگاتے رہنا یا دباؤ ڈالنا یا سفری پابندی سے استثنیٰ کے معاملے کو مذاکرات کے لیے سودے بازی کے طور پر استعمال کرنا تعمیری نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے مذاکرات کے دروازے مزید بند اور محاذ آرائی اور اختلافات مزید گہرے ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ فوجی مداخلت اور بیرونی ماڈل افغانستان میں ناکام ہوئے ہیں اور افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ صرف افغان عوام ہی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو گزشتہ 20 سالوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے اور "افغان قیادت اور افغانوں کی ملکیت" کے جملے کو صرف زبانی ادا نہیں کرنا چاہیے، بلکہ اسے عملی جامہ پہنانا چاہیے۔ گینگ نے کہا کہ افغانستان کے انسانی بحران کا خاتمہ اور معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد کرنا بین الاقوامی برادری کی اولین ترجیح ہوناچاہیے، اور انسانی اور اقتصادی مسائل پر سیاست اور انسانی امداد اور اقتصادی ترقی کو دیگر سیاسی مسائل سے منسلک کرنے سے اجتناب کرنا چاہئے۔ افغانستان کے منجمد بیرون ملک اثاثوں کو افغانوں کی زندگی کی بہتری اور معاشی تعمیر نو کے لیے تیزی سے استعمال کیا جانا چاہیے۔
اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے بین الاقوامی برادری سے افغان طالبان کے ساتھ روابط رکھنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے کہا کہ عالمی برادری کو افغان عبوری حکومت کے ساتھ عملی طور پرمنسلک رہتے ہوئے مثبت بات چیت کرنی چاہیے، انہیں رہنمائی فراہم کرکے باہمی افہام وتفہیم اوراعتماد کوفروغ دینا چاہیےاور افغان عبوری حکومت کی جامع اور معتدل طرز حکمرانی کی تشکیل میں مدد کرنی چاہیے۔
افغانستان کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان عبوری حکومت پرالزامات لگاتے رہنا یا دباؤ ڈالنا یا سفری پابندی سے استثنیٰ کے معاملے کو مذاکرات کے لیے سودے بازی کے طور پر استعمال کرنا تعمیری نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے مذاکرات کے دروازے مزید بند اور محاذ آرائی اور اختلافات مزید گہرے ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ فوجی مداخلت اور بیرونی ماڈل افغانستان میں ناکام ہوئے ہیں اور افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ صرف افغان عوام ہی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو گزشتہ 20 سالوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے اور "افغان قیادت اور افغانوں کی ملکیت" کے جملے کو صرف زبانی ادا نہیں کرنا چاہیے، بلکہ اسے عملی جامہ پہنانا چاہیے۔ گینگ نے کہا کہ افغانستان کے انسانی بحران کا خاتمہ اور معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد کرنا بین الاقوامی برادری کی اولین ترجیح ہوناچاہیے، اور انسانی اور اقتصادی مسائل پر سیاست اور انسانی امداد اور اقتصادی ترقی کو دیگر سیاسی مسائل سے منسلک کرنے سے اجتناب کرنا چاہئے۔ افغانستان کے منجمد بیرون ملک اثاثوں کو افغانوں کی زندگی کی بہتری اور معاشی تعمیر نو کے لیے تیزی سے استعمال کیا جانا چاہیے۔
ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی، اب ٹیکس گوشوارے31 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں،وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا بہت سے لوگوں نے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کی ہے،انہوں نے کہا کہ گوشوارے جمع کرانے کیلئے سسٹم پر بہت لوڈ ہے، پہلے کوارٹر میں 84ارب روپے کے ری فنڈز دیئے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کوٹ لکھپت میں مدرسے کے معلم نے 9سالہ طالب علم کو مار مار کر لہولہان کر دیا جس کے بعد پولیس نے اطلاع ملتے ہی ملزم کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق 9سالہ عثمان گھر کے قریب چھوٹی پھاٹکی مدینہ مسجد مدرسے میں پڑھنے جاتا تھا،مدرسے کے معلم ملزم عمران نے کم سن طالبعلم کو سبق یاد نہ کرنے پرڈنڈے سے اس طرح تشدد کا نشانہ بنایا کہ اس کا سر پھٹ گیا،پولیس نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ عثمان کے سر اور ماتھے پر گہرے زخم آئے ہیں جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کر دیا گیا،دوسری جانب پولیس نے ملزم عمران کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ سائیفر جلایا نہیں، ابھی چرایا ہے، جو وزارت خارجہ سے مل جائے گا،شیخ رشید نے اپنے آفیشل اکاونٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سامراجی ایمبسڈروں کے گھر جاتے ہیں اوران کے منہ میں کیک ڈالتے ہیں۔ نوازشریف ان ویٹنگ، مریم ڈارکوکلین چٹ ڈیل کاحصہ ہے۔عمران خان کیخلاف سائیفرکا حکومتی بیانیہ اس کے حق میں گیا ہے،معاشی اورسیاسی تباہی سے نجات صرف عمران خان کی کال ہے،سابق وزیر داخلہ نے لکھا کہ حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، تعیناتی،تنزلی یا چھانی ڈالنی ہے 15نومبر تک فیصلے ہوجائیں گے۔ ابھی توآڈیو ویڈیو سے بحران آیا ہے،عوام سڑکوں پر آئے توبھونچال آئے گا،قوم نے فیصلہ کرناہے، سراٹھا کے جینا ہے یا سیاسی کیڑے مکوڑوں کی طرح جینا ہے۔ حکمران عوام کے گھیرے میں آگئے ہیں، اب بھاگ نہیں سکیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چینی حکومت، فوج اور دیگر سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد میں پیش پیش،چینی ریڈکراس، کمپنیاں اور عوام پاکستان کی اعانت میں پیش پیش ہیں، چین کے ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد پاکستان کی مدد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، مصیبت کی اس گھڑی میں چین پوری طرح سے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،چین نے سیلاب زدگان کے لئے 64 کروڑ 41 لاکھ یو آن (90.2 ملین ڈالر)امداد دی ہے، چینی حکومت کی جانب سے 400 ملین اور چینی فوج نے 100 ملین یو آن امداد فراہم کی ہے،چینی عوام نے 125 ملین، سفارتخانہ 17 ملین اور ریڈ کراس سوسائٹی نے 201 ملین یو آن امداد دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مشیر حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہاہے کہ عمران خان نے اقتدار گنوا دیا مگر لٹیروں کو این آر او نہیں دیا،عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ این آر او ٹو ملک و قوم سے سنگین کھلواڑ اور زہر قاتل ہے، اشتہاری اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانا ملک کے خلاف سنگین سازش ہے،انہوں نے کہا کہ شریف زرداری خاندان ڈیل سے اربوں کھربوں کا لوٹا مال ہڑپ کر جاتے ہیں، لوٹ مار کے بعد بھی شریف خاندان کو اقتدار پر بٹھا دیا جاتا ہے، ملک لوٹنے والے اور منی لانڈرنگ ماہرین کو ملک کی باگ ڈور تھما دی گئی،مشیر پنجاب حکومت نے کہا کہ این آر اوز لینے والوں نے ہمیشہ ملک کو تباہی کی طرف دھکیلا ہے، عمران خان نے اقتدار گنوا دیا مگر لٹیروں کو این آر او نہیں دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف پر 10ارب روپے ہرجانے کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو التوا مانگنے پر دوسری بار جرمانہ ہو گیا،خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد عدنان خان کی عدالت میں ہوئی،عمران خان کے وکیل کی جانب سے التوا کی درخواست کرتے ہوئے کہا گیا کہ مرکزی وکیل بیرون ملک ہیں اور عمران خان میٹنگ میں شرکت کے باعث پیش نہیں ہو سکتے،عمران خان کے وکلا کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا 5 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ منظور کر لی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت میں حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ کو بلاک کردیا گیا،بھارتی میڈیا نے حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ کو بھارت میں بلاک کیے جانے کی تصدیق کی ہے،بھارت میں حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر لکھا گیا ہے کہ اکائونٹ کو کچھ قانونی تقاضوں کی وجہ سے بلاک کیاگیا ہے،بھارت میں ٹوئٹر اکائونٹ کو بلاک کیے جانے پر فوری طور پر پاکستانی حکام کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سیئول(شِنہوا) عوامی جمہوریہ کوریا(ڈی پی آر کے) نے مشرقی پانیوں میں مختصر فاصلے تک مار کرنیوالے 2 بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف(جےسی ایس) نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ اس نے مختصر فاصلے تک مار کرنیوالے 2 بیلسٹک میزائلوں کا پتہ لگایا جنہیں عوامی جمہوریہ کوریا نے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجکر 10 منٹ(سہ پہر 2 بجکر 10 منٹ پاکستانی وقت) اور شام 6 بجکر 20 منٹ (سہ پہر 2 بجکر 20 منٹ) کےدرمیان پیانگ یانگ کے علاقہ سونان سے مشرقی پانیوں کی جانب فائر کیا تھا۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ جنوبی کوریا کی فوج نے امریکہ کے ساتھ قریبی تعاون میں اپنی پوری تیاری کی پوزیشن کو برقراررکھتے ہوئے اپنی نگرانی اور حفاظتی نظام کر مزید مضبوط بنا دیا ہے۔
یہ واقعہ عوامی جمہوریہ کوریا کی جانب سے اتوار کو مشرقی پانیوں میں ایک مختصر فاصلے تک مار کرنیوالا بیلسٹک میزائل داغے جانے کے صرف 3 دن بعد ہی پیش آیا ہے۔
صرف 2022ء میں عوامی جمہوریہ کوریا کی جانب سے بالترتیب 18 بار بیلسٹک میزائل اور 2 بار کروز میزائل کے تجربات کیے جا چکے ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کے سابق سینئر ڈسپلن انسپکٹر لیو یان پھنگ پر رشوت خوری کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
لیویان پھنگ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی کمیشن برائے انضباطی معائنہ اور وزارت قومی سلامتی کے قومی نگران کمیشن کی جانب سے بھیجی گئی انضباطی معائنہ اور نگران ٹیم کے سربراہ رہ چکے ہیں۔
فرد جرم کے مطابق لیویان پھنگ نے اپنےسابقہ عہدوں اور اختیارات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کیلئے فوائد حاصل کیے اوراس کے بدلے میں غیر قانونی طور پر بھاری رقم اور قیمتی اشیاء وصول کیں۔
قومی نگران کمیشن نے لیو کے معاملے میں اپنی تحقیقات مکمل کرلی تھیں ۔ سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کی جانب سے نامزد کیے جانے کے بعد چین کےشمال مشرقی صوبہ جیلن کی چھانگ چھون میونسپل پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے کیس کا جائزہ لیا اور لیو کیخلاف چھانگ چھون کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ میں پبلک پراسکیوشن کا آغاز کیا گیا۔
پراسکیوٹرز نے مدعاعلیہ کو اس کے قانونی چارہ جوئی کے حقوق سے آگاہ کیا اس سے پوچھ گچھ کی اور وکیل دفاع کی رائے سنی ۔
دسمبر 2022 کے آخر تک ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان کا کمرشل آپریشن شروع کرنے کا منصوبہ،بینک کا مجاز سرمایہ 100 ارب روپے جسے 10 روپے کے 10 ارب عام حصص میں تقسیم کیا گیا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایگزم بینک کے آپریشنلائزیشن میں مدد کے لیے 5 لاکھ ڈالر کی تکنیکی امداد کی منظوری دیدی۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق حکومت برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کو کریڈٹ، گارنٹی اور انشورنس فراہم کرکے بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینے کے لیے دسمبر 2022 کے آخر تک ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان کا کمرشل آپریشن شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جو قانون سازی اور ریگولیٹری منظوری کے بعد چار سے چھ ہفتوں کے اندر کاروبار شروع کرنے کے لیے تیار ہو جائے گا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ایگزم بینک آف پاکستان بل 2022 کی دفعات کے نفاذ کے لیے قانونی، انتظامی اور دیگر ضروری رسمی کارروائیاں مکمل کریں گے۔ اسٹیٹ بینک نے بینک کو درپیش اہم خطرات، تخفیف کی تکنیکوں، محکموں کی پالیسیوں اور طریقہ کار کے بارے میں بھی وضاحت طلب کی ہے۔ بینک کے بنیادی ڈھانچے کے طور پر جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، فزیکل انفراسٹرکچر، برانچ نیٹ ورک اور تازہ ترین مصنوعات کی تفصیلات شامل ہیں، بینک تمام ضروریات کو پورا کرنے اور منظوری حاصل کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک کے ساتھ رابطے میں ہے جس کے بعد اسٹیٹ بینک متعلقہ بینک کو کاروبار شروع کرنے کی اجازت دے گا۔ ایس ای سی پی سے بھی باضابطہ منظوری حاصل کرنے کے لیے کام جاری ہے۔
ایگزم بینک آف پاکستان لمیٹڈ کی تبدیلی ایس ای سی پی کی محدود ذمہ داری کمپنی سے ایک کارپوریشن میں کی جا رہی ہے۔ یہ بل پہلے ہی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور ہو چکا ہے اور صدر پاکستان سے اس کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے۔ حکومت نے بین الاقوامی تجارت اور برآمدات پر مبنی صنعتوں کے فروغ اور ترقی کے ساتھ ساتھ قومی اقتصادی مفاد میں درآمدات کے متبادل کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیںاور حکومت بین الاقوامی تجارت کے فروغ، توسیع اور تنوع کے لیے قومی برآمدی کریڈٹ ایجنسی کے طور پر ایگزم بینک قائم کرنا چاہتی ہے۔ یہ بل تجارت کی ترقی، برآمدات میں معاونت اور معیشت کے لیے درآمدی متبادل معاونت سے متعلق ہے۔ اوسطا تقریبا 70 فیصدانشورنس رسک بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ دوبارہ بیمہ کیا جائے گا۔ بینک کو 09 جون 2015 کو ایک ترقیاتی مالیاتی ادارہ قرار دیا گیا تھا اور کمپنیز آرڈیننس، 1984 کے تحت جون 2015 کو حصص کے ذریعے محدود کمپنی کے طور پر ایس ای سی پی کے ساتھ شامل کیا گیا تھا۔ 2018 میں، حکومت پاکستان کی درخواست پرایشیائی ترقیاتی بینک نے ایگزم بینک کے آپریشنلائزیشن میں مدد کے لیے 5 لاکھ ڈالر کی تکنیکی امداد کی منظوری دی۔
تکنیکی معاونت کے بہت اہم اجزا میں سے ایک ایگزم بینک بل کا مسودہ تیار کرنا تھاجس میں بینک کو ملک کی برآمدات کے لیے ضروری فنانسنگ اور انشورنس مصنوعات فراہم کرکے اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے ذریعے اپنے مینڈیٹ کو پورا کرنے کے لیے ضروری اختیارات فراہم کیے گئے تھے۔ بینک کا مجاز سرمایہ 100 ارب روپے ہے جسے 10 روپے کے 10 ارب عام حصص میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بینک کا 100 فیصد حصہ حکومت کے پاس ہے۔ بینک کا ابتدائی ادا شدہ سرمایہ 10 ارب روپے ہو گا جسے برابر قیمت پر ایک ارب مکمل ادا شدہ حصص میں تقسیم کیا جائے گا جو مکمل طور پر وفاقی حکومت کی طرف سے سبسکرائب کیا جائے گا۔ حکومت نے موجودہ بجٹ میں بینک کے لیے ادا شدہ سرمائے کے لیے 4 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ تجزیہ کاروں نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلہ کرنے اور ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایگزم بینک کو جلد از جلد آپریشنل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
منیلا(شِنہوا)فلپائن میں سمندری طوفان نورو سے ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے جبکہ 8 افرادلاپتہ ہیں۔
قومی ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل کے ترجمان رافیلیٹو الیجینڈرو نے بدھ کے روز بتایا کہ مرنیوالے 10 افراد میں منیلا کے شمال میں واقع صوبہ بولاکان میں اتوار کی سہ پہر سمندری طوفان نورو کے زمین سے ٹکرانے کے 6 گھنٹے بعد سیلابی ریلے میں بہہ جانیوالے 5 امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایجنسی کو بولاکان اور ریزال صوبوں میں سمندری طوفان سے مزید 2 اموات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ایجنسی نے گزشتہ روز صوبہ زمبیلس میں 2 اور صوبہ کوئزون میں 1 شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی تھی۔
دریں اثناء لاپتہ افراد کی تعداد 8 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 5 کا تعلق شمالی کامارینز ، 2 کا تعلق ریزال اور ایک کا تعلق صوبہ کوئزون سے ہے۔
لندن(شِنہوا) برطانیہ کے ایک معروف طبی ماہر نے عالمی برادری سے کوویڈ-19 کی وبا سے سبق حاصل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس برسوں تک گردش کرتا رہے گا اور یہ کہ اس کے کیسزختم نہیں ہوں گے۔
برطانیہ میں ایسٹ اینگلیا یونیورسٹی کے نارویچ میڈیکل اسکول میں میڈیسن کے پروفیسر پال ہنٹر نے شِنہوا کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ کوویڈ-19 کا خاتمہ نظر نہیں آ رہا ہے اور یہ ایک ایسی وبا ہے جو ہمیشہ ہمارے ساتھ رہےگی۔
2021 کے اوائل میں جریدے نیچر کے ایک سروے کا حوالہ دیتے ہوئے مائکرو بیالوجی اور متعدی امراض کے ماہر ہنٹر کے مطابق کوویڈ-19 کے خاتمے کا مطلب وائرس کا خاتمہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہ 2020 کے موسم گرما سے واضح ہوگیا تھا کہ یہ ایک ایسا وائرس ہے جو ہمیشہ کے لیے ہمارے ساتھ رہے گا۔سروے میں 100 سے زیادہ امیونولوجسٹ، متعدی امراض کے محققین اور کورونا وائرس پر کام کرنے والے وائرولوجسٹ سے کوویڈ-19 کے خاتمے سے متعلق پوچھا گیا تھا۔ اس تحقیق سے پتہ چلا تھا کہ سروے میں شامل تقریباً 90 فیصد جواب دہندگان کا خیال تھا کہ کورونا وائرس وبائی شکل اختیار کر لے گا، جس کا مطلب ہے کہ یہ آنے والے برسوں تک دنیا کی آبادی میں گردش کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے نزدیک، وبا کا خاتمہ وہ نقطہ ہے جہاں وائرس معاشرے اور حفظان صحت کی خدمات کے لیے بڑی پریشانیوں کا باعث نہیں بنتا۔ تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ وائرس ختم ہو جاتا ہے کیونکہ وائرس کبھی ختم نہیں ہوتا اور یقیناً یہ ہمارے آس پاس کے لوگوں کی زندگیوں میں رہتا ہے۔
بیجنگ(شِنہوا)چین میں ہفتہ سے شروع ہونے والی قومی دن کی تعطیلات کے دوران شاہرات کے ذریعے 21کروڑ سفری دوروں کی توقع ہے۔
وزارت ٹرانسپورٹ نے بدھ کو بتایا کہ یہ تخمینہ شدہ اعداد و شمار ایک سال پہلے کی اسی مدت کے مقابلے 30 فیصد کم ہیں۔
اس مدت کے دوران آبی گزرگاہوں کے ذریعے 16 فیصد اضافے کے ساتھ 72لاکھ سفری دوروں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ وزارت کے اعلان کے مطابق تعطیلات کے دوران ملک بھر میں ایکسپریس ویز سات نشستوں والی مسافر کاروں کے لیے ٹول فری ہوں گی۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے مغربی علاقوں سے ملک کے مشرق میں قدرتی گیس کی ترسیل کرنے والے میگا پاور ٹرانسمیشن منصوبے کی چوتھی پائپ لائن پر تعمیراتی کام بدھ سے شروع ہو گیا۔
3 ہزار 340 کلومیٹر طویل پائپ لائن چین کےشمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیارعلاقے کی ووچھیا کاؤنٹی سے ننگ شیا ہوئی خوداختیار خطے میں ژہونگ وی شہر تک جاتی ہے۔
اس پائپ لائن کی تعمیراتی کمپنی چائنہ آئل اینڈ گیس پائپنگ نیٹ ورک کارپوریشن کے بورڈ چیئرمین ژانگ وی نے کہا ہے کہ تعمیر مکمل ہونے پر یہ پائپ لائن میگا پاورٹرانسمیشن منصو بے کی سالانہ صلاحیت کو100 ارب کیوبک میٹرز تک بڑھا دے گی۔
ژانگ نے مزید کہا کہ کمپنی ملک کی توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تیل اور گیس پائپ لائن نیٹ ورک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو فروغ دے رہی ہے۔
وفاقی حکومت کا توانائی کے تحفظ کے منصوبے پر عمل درآمد کرنے کا فیصلہ، 1.5 ارب ڈالر سالانہ بچت ہوگی،سرکاری دفاتر کی سولرائزیشن سے سالانہ 148 ملین ڈالر کی 1,000 میگاواٹ بجلی بچانے میں مدد ملے گی،چار دن دفتر میں اور ایک دن گھر پر کام کرنا ہوگا،پرانے بلبوں کو انرجی سیور سے تبدیل کیا جائیگا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق بجلی کے بحران کے معیشت کے تقریبا ہر شعبے اور گھریلو زندگی کو شدید متاثر کرنے کے بعدوفاقی حکومت نے توانائی کے تحفظ کے منصوبے پر عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میںشام 7 بجے مارکیٹیںبند کرنے ،آگاہی مہم اور دیگر اقدامات کا آغاززشامل ہے۔اس پلان کے تحت چار دن دفتر میں اور ایک دن گھر پر کام کرنا ہوگا۔ اس ماڈل سے ملک کو تقریبا 1.5 ارب ڈالر سالانہ کے تحفظ میں مدد ملے گی۔نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی کی مشاورت سے بنائے گئے پالیسی ڈرافٹ کے مطابق فارمیسیوں اور گروسری اسٹورز کے علاوہ تجارتی بازار شام 7 بجے بند ہوں گے جس سے 282 ملین ڈالر کی 2,848 ملین یونٹ بجلی بچانے میں مدد ملے گی۔ سٹریٹ لائٹس کے متبادل سوئچنگ کے ذریعے ملک سالانہ 192 ملین یونٹس کی بچت کر سکے گا جس کا تخمینہ 19 ملین ڈالر سالانہ ہے۔اگر پرانے بلبوں پر پابندی لگا دی جائے اور ان کی جگہ انرجی سیور یا ایل ای ڈی لگا دی جائے تو ملک 30,000 ملین یونٹ توانائی کی بچت کر سکے گاجس سے 36 ملین ڈالر سالانہ بچانے میں مدد ملے گی۔
تاہم اس پر عمل درآمد کے لیے 2.54 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری درکار ہے۔سرکاری دفاتر کی سولرائزیشن سے سالانہ 148 ملین ڈالر کی 1,000 میگاواٹ بجلی بچانے میں مدد ملے گی۔نیکا کے مطابق تقریبا 8 لاکھ بچے روزانہ کی بنیاد پر سولو کاروں کا استعمال کرتے ہوئے ایلیٹ سکولوں میں جاتے ہیں۔ فی طالب علم اوسط یومیہ مائلیج 15 کلومیٹر ہے اور فی کار ایندھن کی مخصوص کھپت 12 کلومیٹر فی لیٹر ہے۔ کاروں کی تعداد میں 40 فیصد تک لازمی کمی کی جائے گی جس سے فی کار فی سال 88 لیٹر ایندھن کی بچت ہوگی جو کہ سالانہ بچت میں 87 ملین ڈالر ہو گی۔درمیانی مدت کے اقدامات کے تحت حکومت موجودہ پنکھوں کو زیادہ موثر سے تبدیل کرنے کی تجاویز پر غور کر رہی ہے جس میںموجودہ اسٹاک کے 50 ملین یونٹس کو تبدیل کیا جائیگا۔ اس کے نتیجے میں 960 ملین ڈالر کی 2400 میگاواٹ بجلی محفوظ ہو جائے گی۔ دوسرے پلان کے تحت تمام موجودہ اسٹاک کو 100 فیصد تبدیل کر دیا جائے گاجس سے 4,800 میگاواٹ بجلی اور مالیاتی لحاظ سے 1.92 ارب ڈالر کی بچت میں مدد ملے گی۔ اس کیلئے بالترتیب 0.6 بلین اور 1.92 بلین ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی۔اسی طرح تقریبا 519 ملین ڈالر مالیت کا 528 ملین لیٹر ایندھن الیکٹرک گاڑیوں سے بچائے جانے کا تخمینہ ہے جبکہ الیکٹرک بائک کے ذریعے 219 ملین لیٹر پٹرول کی بچت کا تخمینہ ہے جس کی لاگت 290 ملین ڈالرہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اقوام متحدہ (شِنہوا) چینی مندوب نے یوکرین میں تنازعہ کے سیاسی تصفیہ کے لیے را ہیں کھو لنے کی کوششوں پر زور دیا ہے ۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژانگ جون نے کہا کہ یوکرین میں ہونے والی حالیہ پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ سب کو امن کے قیام اور اسے برقراررکھنے کی کوششیں کرنی چا ہئیں۔ بلاک تصادم، سیاسی تنہائی، پابندیاں اور دباؤ صرف ایک بندگلی تک جانے کا باعث بنے گا۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرین کے بارےمیں اجلاس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے فوری کام یہی ہے کہ فریقین پر زور دیا جائے کہ سیاسی تصفیہ کےلیے جلد از جلد دروازے کھولیں ، متعلقہ حقیقی خدشات کو مذاکرات میں شامل کیا جائے اور تمام قابل عمل تجاویز کو زیر غور لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بحر اسود کے گرین انیشی ایٹو پر دستخط سے یہ بات پہلے ہی ظاہر ہوچکی ہے کہ تنازعات کی صورتحال میں بھی سفارت کاری نتائج کے ساتھ امید پیدا کرسکتی ہے۔
ژانگ نے کہا کہ بین الاقوامی نظم ونسق کو برقرار رکھنا بین الاقوامی قانون پرہی منحصر ہے ،اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اوراصولوں پر مبنی بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں پر عمل کرنا محض سیاسی نعرہ نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سلامتی کے اجتماعی طریقہ کار کے بنیادی حصہ کے طور پر سلامتی کونسل کے چارٹر کے ذریعے د ئیے گئے ثالثی کےطریقوں کا بھرپور استعمال کیا جائے ،اور جنگ بندی اور امن مذاکرات کی درست سمت اختیارکی جائے ۔
اس سے خاص طور پر حالات سازگار بنانے اور سیاسی حل کے لیے راہیں کھولنے بارے تعمیری اور ذمہ دارانہ اقدامات کرنے ہوں گے۔
اقوام متحدہ (شِنہوا) چینی مندوب نے یوکرین میں تنازعہ کے سیاسی تصفیہ کے لیے را ہیں کھو لنے کی کوششوں پر زور دیا ہے ۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژانگ جون نے کہا کہ یوکرین میں ہونے والی حالیہ پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ سب کو امن کے قیام اور اسے برقراررکھنے کی کوششیں کرنی چا ہئیں۔ بلاک تصادم، سیاسی تنہائی، پابندیاں اور دباؤ صرف ایک بندگلی تک جانے کا باعث بنے گا۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرین کے بارےمیں اجلاس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے فوری کام یہی ہے کہ فریقین پر زور دیا جائے کہ سیاسی تصفیہ کےلیے جلد از جلد دروازے کھولیں ، متعلقہ حقیقی خدشات کو مذاکرات میں شامل کیا جائے اور تمام قابل عمل تجاویز کو زیر غور لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بحر اسود کے گرین انیشی ایٹو پر دستخط سے یہ بات پہلے ہی ظاہر ہوچکی ہے کہ تنازعات کی صورتحال میں بھی سفارت کاری نتائج کے ساتھ امید پیدا کرسکتی ہے۔
ژانگ نے کہا کہ بین الاقوامی نظم ونسق کو برقرار رکھنا بین الاقوامی قانون پرہی منحصر ہے ،اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اوراصولوں پر مبنی بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں پر عمل کرنا محض سیاسی نعرہ نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سلامتی کے اجتماعی طریقہ کار کے بنیادی حصہ کے طور پر سلامتی کونسل کے چارٹر کے ذریعے د ئیے گئے ثالثی کےطریقوں کا بھرپور استعمال کیا جائے ،اور جنگ بندی اور امن مذاکرات کی درست سمت اختیارکی جائے ۔
اس سے خاص طور پر حالات سازگار بنانے اور سیاسی حل کے لیے راہیں کھولنے بارے تعمیری اور ذمہ دارانہ اقدامات کرنے ہوں گے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین نے ایک منصوبہ جاری کیا ہے جس کے تحت سال 2022 میں انٹیلی جنٹ مینوفیکچرنگ (ذہین پیداوار) کے شعبے میں صوتی منظرناموں کی تخلیق اور عملی مظاہرے پر مبنی فیکٹریوں کی تعمیربارے تعاون کو فروغ دیا جائے گا ۔
وزارت صنعت اورانفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت 4 سرکاری اداروں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ یہ ملک اعلی تکنیکی سطح اور ایپلی کیشن قدر کے ساتھ منظرناموں کی ایک کھیپ قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ،اور کلیدی ٹیکنالوجیز، آلات، سافٹ ویئر، معیارات اور حل نکالنے کے حوالے سے پیش رفت کرنا چاہتا ہے۔
اس منصوبے کے تحت ایسے منظرناموں کا انتخاب کیا جائے گا جو نقل کرنے کے قابل ہوں، اور فیکٹریوں اور ورکشاپس میں اس کو عام کیا جا سکتا ہو، جبکہ دیگر شعبوں جیسا کہ خام مال، سازوسامان کی پیداوار، اشیائے خوردونوش اور الیکٹرانک معلومات سمیت دیگر شعبوں میں نمائشی پلانٹس کی تعمیر کی جائے گی ۔
پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کی برآمدات میں 30فیصد اضافہ،2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں ،مجموعی قومی پیداوار میں 3.5 ارب ڈالر کا حصہ،پاکستان میں 2ہزار رجسٹرڈ آئی ٹی کمپنیوں میں 3لاکھ ملازم،اسلام آباد ،کراچی، لاہور اور پشاور میںٹیکنالوجی زونز بنائے جائیں گے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ترقی یافتہ ممالک میں نالج کلسٹرز کے ظہور نے دنیا بھر کے ممالک کو علم ،جدیدماحولیاتی نظام کے فروغ اور تحفظ کے لیے خصوصی قانون سازی شروع کرنے کی ترغیب دی ہے۔ خصوصی ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے سابق چیئرمین عامر ہاشمی نے کہا کہ سیلیکون ویلی امریکہ، سوکوبا سائنس سٹی جاپان، زیڈ پارک چین اور ڈیوڈوک جنوبی کوریا جیسے نالج کلسٹرز کے ظہور نے ترقی پذیر ممالک کو اس سمت میں قدم اٹھانے کی ترغیب دی۔پاکستان نے گزشتہ چند سالوں میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں ترقی دیکھی ہے اورانڈسٹری نے سال بہ سال کی بنیاد پر 30 فیصد اضافہ کیا ہے اور اس نے پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار میں 3.5 ارب ڈالر کا حصہ ڈالا ہے جس میں اگلے وقت میں 100 فیصد کی متوقع نمو ہوگی۔ پاکستان میں 2,000 سے زیادہ رجسٹرڈ آئی ٹی کمپنیاں ہیں جن میں 3 لاکھ سے زیادہ آئی ٹی ماہرین کام کر رہے ہیںاور تقریبا 30 ہزارمتعلقہ گریجویٹ جاب مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں۔
بیرون ملک رجسٹرڈ فری لانسرز اور پاکستانی کمپنیوں کی کمائی کو چھوڑ کر آئی ٹی کی برآمدات 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔ پاکستانی سٹارٹ اپس نے 2021 میں بگ لیگ میں شامل ہو کر 365 ملین ڈالر اکٹھے کیے جو 2020 کے مقابلے میں 450 فیصد زیادہ ہے اور سودوں کی تعداد بھی بڑھ گئی۔ ایک سال پہلے سے 67 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ رپورٹ کے مطابق عالمی ٹیکنالوجی کی صنعت تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی مارکیٹ سائز تقریبا 5.3 ٹریلین ڈالر ہے اور 2021 میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بجٹ 2.2 ٹریلین ڈالر ہے جبکہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات صرف 2 ارب ڈالر کے قریب ہیں اور بجٹ نہ ہونے کے برابر ہیں۔ دنیا کی سب سے بڑی نوجوانوں کی آبادی میں سے ایک جس کے پاس اسمارٹ فونز اور انٹرنیٹ تک رسائی ہے پاکستان کے پاس ٹیکنالوجی اور جدت پر مبنی معاشی تبدیلی سے گزرنے کے لیے تمام دستیاب اجزا موجود ہیں۔
عامر ہاشمی نے کہا کہ دنیا میں آئی ٹی کا شعبہ اس راستے پر گامزن ہے۔ علم پر مبنی حل اور خدمات کے ذریعے دولت کی تخلیق کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سب سے موثر پالیسی ٹولز میں سے ایک ٹیکنالوجی پارکس ،زونز اورکلسٹرز کی ترقی کو قابل بنانا ہے۔ 80 کی دہائی کے بعد سے اس طرح کی اختراعات اور علمی کلسٹرز میں ترقی میں تیزی آئی۔ ٹیک کلسٹرز میں چین سرفہرست ہے، امریکہ ، برطانیہ ، بھارت ، ایران ، مصر ، ملائیشیا اسکے بعد ہیں جبکہ پاکستان صفر پر کھڑا ہے۔ 2001 میںہندوستان کی 1 بلین ڈالر کی آئی ٹی برآمدات تھیں۔ 2022 میں ہندوستان 100 سے زیادہ ٹیکنالوجی پارکس اور 150 بلین ڈالر کی برآمدات کے ساتھ 23 آئی ٹی کلسٹرز کی میزبانی کرتا ہے۔ خصوصی ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز نے ایکٹ 2021 کے تحت تصور کردہ آئی ٹی صنعت کو فوری مدد اور مراعات فراہم کرنے کے لیے کلسٹر حکمت عملی کی منظوری دی ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد کے کئی سیکٹرز کو جلد ہی کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے زون قرار دیا جائے گا جہاں پر ٹیکنالوجی کمپنیاں پہلے سے موجود ہیں۔ اسی طرح کی ایک مشق دوسرے صوبوں میں بھی کی جا رہی ہے اور کراچی، لاہور اور پشاور کے شہروں میں، ٹیکنالوجی زونز کے رول آوٹ کو شروع کیا جائیگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جینان (شِنہوا) چین کےایک سینئر عہدیدار نے کنفیوشس ثقافت بارے مختلف ثقافتوں کے درمیان تبادلوں ، مکالمے اور ثقافتوں کے باہمی سیکھنے کے عمل کو فروغ دینے اور انسانیت کی مشترکہ اقدار کو برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔
نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین وو وے ہوا نے ایک فورم سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم آہنگی کے بارے میں کنفیوشس کے افکار میں تبادلے اور مکالمے، جامعیت اور باہمی طور پر سیکھنے کا عمل شامل ہے۔
اس نے چینی تہذیب کے تسلسل اور وراثت میں 5 ہزار برسوں سے فعال کردار ادا کیا ہے۔
وو نے منگل کو شروع ہو نے والے 2022چائنہ (چوفو) بین الاقوامی کنفیوشس کلچرل فیسٹیول اور عالمی تہذیبوں کے آٹھویں نی شان فورم کےافتتاح کا بھی اعلان کیا۔
وو نے کہا کہ ان افکار نے مختلف لوگوں کے درمیان تعاون اور تہذیبوں کے درمیان باہمی سیکھنے کی بھی حوصلہ افزائی کی ہے ۔
وو نے کہا کہ تبادلے، مکالمے، جامعیت اور باہمی سیکھنے کاعمل ملکوں ، عوام اور تہذیبوں کے مابین تعلقات کو نمٹانے کا سب سے بنیادی طریقہ ہے۔
وو نے مزید کہا کہ امن اور ترقی کو سب سے مقدم رکھنا چاہیے ،اورانسانیت کی مشترکہ اقدار کو فروغ دینا چاہیے تاکہ بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کےساتھ ایک برادری کی تعمیر ممکن ہوسکے ۔
عالمی تہذیبوں کے آٹھویں نی شان فورم کا موضوع انسانی تہذیبوں کا تنوع اور بنی نوع انسان کی مشترکہ اقدارہے۔ افتتاحی تقریب میں اندرون و بیرون ملک سے 200 سے زائد ماہرین اور اسکالرز نے شرکت کی جبکہ یہ تقریبات دو روز تک جاری رہیں گی ۔
کراچی کے علاقے شیر شاہ لیاری ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوا ہے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایمبولینس وہاں پہنچ گئی، لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس کے مطابق لیاری ایکسپریس وے پر موٹر سائیکل اور نامعلوم گاڑی میں تصادم ہوا ہے، جاں بحق افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جو رانگ وے سے ایکسپریس وے پر چڑھے تو گاڑی کی زد میں آگئے،پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت شرجیل اور شاکر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی کابینہ کی مجموعی تعداد 74 تک پہنچ گئی ، ایک وفاقی وزیر اور 28 معاونین میں سے 23 تاحال بنا کسی قلمدان کے ہیں، نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی بھاری بھرکم کابینہ کی تعداد 74 تک پہنچ چکی ہے۔ ان کی ٹیم میں 35 وفاقی وزیر، 7 وزرا مملکت کے ساتھ 4 مشیر اور28 معاونین خصوصی بھی شامل، 52 ارکان کابینہ کو تنخواہ ، گھر ، گاڑی اورسفری سہولیات سمیت لاکھوں روپے کی مراعات حاصل ہیں۔ 28 میں سے 23 معاونین خصوصی بغیر کسی قلمدان کے صرف عہدے اور مراعات کی مزے لے رہے ہیں،وزیر اعظم کے 5 معاونین کا درجہ خصوصی کا اسٹیٹس وفاقی وزیر اور 13 معاونین کا وزیر مملکت کے برابرہے ، 4 مشیروں کو بھی وفاقی وزیر کے برابر عہدہ اور مراعات دی گئی ہیں اور ایک وفاقی وزیر جاوید لطیف بھی قلمدان سے محروم ہیں،سیلری، الاونسز اینڈ پری ویلج ایکٹ 1975 کو دیکھا جائے تو ایک وفاقی وزیر کو 2 لاکھ جبکہ وزیر مملکت کو ایک لاکھ 80 ہزار تنخواہ ملتی ہے۔ اس علاوہ گھر، گھریلو الاونس، گاڑی، مینٹی نینس ، ریلوے، ائیر ٹکسٹس ، پرائیویٹ سیکرٹری، پرسنل اسسٹنٹ، اسٹینو گرافر، قاصد اور نائب قاصد کی سہولت کے ساتھ فلیگ بھی لگتاہے ۔شیزا فاطمہ، رومینہ خورشید عالم، شیخ فیاض الدین، حافظ عبدالکریم اور جنید انوار اعزازی معاونین خصوصی ہیں جنھیں تنخواہ سمیت دیگر مراعات میسر نہیں،وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ کا موازنہ کیا جائے تو 10 اپریل 2022 کو عمران خان کابینہ کا حجم 56 تھا جس میں 29 وفاقی اور 4 وزرا مملکت، 6 مشیر اور 17 معاونین خصوصی شامل تھے جبکہ آئین کے آرٹیکل 92 کے تحت وفاقی کابینہ میں وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تعداد قومی اسمبلی اور سینیٹ پر مشتمل پارلیمنٹ کے کل ارکان کے 11 فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 2 مریض انتقال کر گئے،قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ )کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2 مریضوں کا انتقال ہو گیا جبکہ 48 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 11 ہزار 718 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 75 کیسز کورونا مثبت رپورٹ ہوئے،این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق کورونا کے 48 مریضوں کی حالت نازک ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.64 ریکارڈ کی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سی ٹی ڈی کے مبینہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوئے،کراچی کے علاقے تیسر ٹائون میں سی ٹی ڈی ٹیم نے انٹیلیجنس بنیاد پر چھاپا مارا، سی ٹی ڈی کی مبینہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی،سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 مبینہ دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا ہے ہلاک مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،ترجمان سی ٹی ڈی کی مطابق ملزمان کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، زخمی سی ٹی ڈی اہلکاروں میں عابد ،اشعر خان، عرفان اور مولا بخش شامل ہیں،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق رات گئے سی ٹی ڈی کی ٹیم نے ملزمان کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا تھا، تاحال فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا، علاقے میں مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان پیسر نسیم شاہ کو ٹیم ہوٹل سے گھر بھیج دیا گیا،پیسر نسیم شاہ آئندہ دو روز تک گھر میں آئسولیشن سمیت تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے، پی سی بی کے مطابق قومی فاسٹ بولر انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شامل آئندہ دو میچز کے لیے دستیاب نہیں ہیں جبکہ ان کی آئسولیشن ہفتے کے روز مکمل ہوجائے گی،پی سی بی کا میڈیکل پینل بولر کی صحت کا جائزہ لیتا رہے گا جبکہ وہ اتوار کو ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے،قبل ازیں گزشتہ روز نسیم شاہ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا، جس کے بعد انہیں ہوٹل منتقل کردیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)میڈیکل پینل کے سابق سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم نے شاہین شاہ آفریدی کی ری ہیب کے طریقہ کار پر سوالات اٹھا دیے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سہیل سلیم نے کہا کہ نوجوان پیسر بہت دلیر اور مضبوطی قوت ارادی کے مالک ہیں، مجھے علاج کی نوعیت کے بارے میں زیادہ علم نہیں تاہم وہ کہنی کی انجری کے بعد بہت زبردست طریقے سے کم بیک کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ شاہین شاہ کے معاملے میں شاید فزیو کلف ڈیکن کی بات کو زیادہ اہمیت نہیں دی گئی،ڈاکٹر سہیل نے کہا کہ کلف ڈیکن بہت قابل اور تجربہ کار فزیو ہیں، وہ خود بھی بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر رہے ہیں اس لیے وہ شاہین کی انجری کو زیادہ بہتر طریقے سے پرکھ سکتے ہیں،انھوں نے کہا کہ حالات اتنے بھی برے نہیں جتنا بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے، اگر کہیں ضروری ہے تو کھلاڑیوں کو باہر ضرور بھجیں لیکن ہہاں موجود ماہرین سے پہلے رجوع کرکے پھر ایک طریقہ کار اختیار کرنا چاہیے،ڈاکٹر سہیل سلیم نے اعتراف کیا کہ کرکٹرز ڈراپ ہونے کے ڈر سے بعض اوقات انجریز چھپاتے بھی رہے ہیں، انکا کہنا تھا کہ شاہین ری ہیب کے بعد پہلے کی طرح موثر ثابت ہوں گے یا نہیں، فی الحال کوئی بات یقین سے نہیں کہی جاسکتی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کیلئے قومی ٹیم 2 اکتوبر کو لاہور سے دبئی روانہ ہوگی،پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز کا آخری ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلنے کے فوری بعد انگلش اسکواڈ کے ہمراہ دبئی پہنچے گی، جہاں انگلش ٹیم کے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی آسٹریلیا جائیں گے جبکہ قومی ٹیم کرائسٹ چرچ کے لیے روانہ گی،تین ملکی سیریز میں پاکستان، میزبان نیوزی لینڈ کے ساتھ تیسری ٹیم بنگلہ دیش ہوگی، پروگرام کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ 7 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ اگلے روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی،11اکتوبر کو ایک بار پھر پاکستان کا نیوزی لینڈ سے سامنا ہوگا، 13 اکتوبر کو بنگلہ دیش سے میچ کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے شہر برسبین پہنچے گی، جہاں ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے،قومی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ 17 اکتوبر کو انگلینڈ سے شیڈول ہے جبکہ 19 اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں ایک دوسریپر غلبہ پانے کی کوشش کریں گی، ورلڈکپ میں پاکستان کا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی غیر یقینی صورتحال میں برآمد کنندگان شدید پریشانی سے دوچار ہیں، ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کے رجحان کی وجہ سے ہاتھ سے بنے قالینوں کے برآمد کنندگان غیر ملکی خریداروں سے مصنوعات کے سودے طے کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔ ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف ، سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، ریاض احمد، اعجا زالرحمان، کامران رضی ، سعید خان اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت اور اسٹیٹ بینک ڈالر کے اتار چڑھا ئو کے عوامل کا جائزہ لیں اور اسے ایک سطح پر مستحکم رکھنے کیلئے اقدامات اٹھائیں تاکہ برآمد کنندگان غیر ملکی خریداروں سے طے پانے والی کمٹمنٹ کو پورا کر سکیں ۔ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھا ئو کے رجحان کی وجہ سے برآمد کنندگان کو شدید نقصان پہنچے گا جو عالمی کساد بازاری کی وجہ سے پہلے ہی بہت کم مارجن پر فروخت کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کم از کم اجرت ، خام مال کی قیمتوں اورفریٹ چارجز میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے ہم اپنے مسابقتی ممالک سے مقابلے کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہو چکے ہیںجس سے ہماری برآمدات میں کمی ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک میں بھی ڈالر کی قیمت میں اتا ر چڑھائو کا رجحان ہوتا ہے لیکن وہ انتہائی معمولی نوعیت کا ہوتا ہے جس سے برآمدی سودوں پر زیادہ اثرات مرتب نہیں ہوتے ۔ انہوںنے کہا کہ ملک کو اس وقت کرنٹ اکائونٹ خسارے کا سامنا ہے اور ایسے حالات میں برآمدات میں مزید کمی ہماری معیشت کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے، تجارتی توازن کو کم سے کم کرنے کے لیے ملک کو برآمدات کو فروغ دینے اور برآمدات دوست پالیسیاں لانے کی ضرورت ہے۔ امید ہے نئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار ہماری گزارشات پر ضرور شنوائی کریں گے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ریفنڈ ز کی ادائیگیوں کے طریق کار کو بھی مزید تیز کیا جائے گا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان بڑے پیمانے پر بانس کی کاشت کر کے موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کر سکتا ہے ، چین موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بانس کی کاشت کو فروغ دے رہا ہے،پاکستان میں بانس کی 15مختلف اقسام زیر کاشت، سرگودھا، چنیوٹ، منڈی بہاالدین، قصور اور ڈیرہ غازی خان کاشت کے موزوں علاقے،بانس ایران، افغانستان، عراق، متحدہ عرب امارات ، انڈونیشیا اور وسطی ایشیا میں برآمد کیا جا سکتا ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق اپنے قابل اعتماد پڑوسی چین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان بڑے پیمانے پر بانس کی کاشت کر کے موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کر سکتا ہے۔ بانس کی کاشت کو چین نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ایک منفرد حل کے طور پر حوصلہ افزائی کی ہے۔ بانس کا شعبہ کافی منافع بخش ثابت ہوا ہے اور پاکستان ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں بڑے پیمانے پر بانس کی کاشت کے لیے بہترین حالات موجود ہیں۔موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے ایک سینئر سائنسی افسر نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ بانس کو ماحولیات، معاشرے اور تجارت کے لحاظ سے ایشیا میں ایک اہم پودا سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانس پوری دنیا میں معتدل علاقوں میں پایا جا سکتا ہے۔بانس پر مبنی ترقی دیہی لوگوں کی معاش کو بہتر بنانے کا ایک موثر طریقہ بھی ہے۔ دیہی علاقوں کے مکینوں کو ان فصلوں تک مناسب رسائی حاصل ہے جنہیں جنگل کے مارجن یا زرعی جنگلات کے حالات میں اگایا یا کاٹا جا سکتا ہے جس سے فارم کی آمدنی پیدا کرنے کے لیے صرف ایک چھوٹی سی ابتدائی سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بانس کی کاشت کو فروغ دے رہا ہے کیونکہ یہ ایک طاقتور کاربن سنک ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے چینی حکمت عملی اپنانے اور ان پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔چین نے بانس کی پیداوار میں بہت ترقی کی ہے اورچین اس وقت مغرب کے ساتھ مقابلہ کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین نے بانس کی ترقی اور سائنسی کاشت میں ترقی کی ہے۔ چین اس وقت بانس کی تحقیق میں دنیا میں سرفہرست ہے کیونکہ اس کی تحقیقی سہولیات کے وسیع نیٹ ورک اور طاقتور تکنیکی قوت ہے۔چینی مہارت پاکستان کے لیے جنگلات کے لیے بانس کی کاشت کو فروغ دینے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔اہلکار نے کہا کہ چین موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بانس کی کاشت کو فروغ دے رہا ہے ہیں ۔ زلزلے اور سیلاب کے بعد تباہی کے بعد مکانات کی تعمیر کے لیے ملک بھر میں بانس کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔ چنیوٹ کے بڑے بازار میں بانس کا استعمال فرنیچر اور ٹاپس، کھانے کے برتن، کھیلوں کے سامان اور آرائشی اشیا بنانے کے لیے کیا جاتا ہے۔اہلکار نے کہا کہ پاکستان میں بانس کی کاشت کاری کو تجارتی طور پر قابل عمل سمجھا جاتا ہے۔ اسے ایران، افغانستان، عراق، متحدہ عرب امارات ، انڈونیشیا اور وسطی ایشیا میں برآمد کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان میں سرگودھا، چنیوٹ، منڈی بہاالدین، قصور اور ڈیرہ غازی خان جیسے مقامات بانس کی تجارت کے لیے مشہور ہیں۔ ٹیکنالوجی اور کافی رہنمائی کی کمی کی وجہ سے یہ علاقے ابھی بھی جزوی طور پر بانس کی کھیتی کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔یہ صنعت پاکستان کے کچھ حصوں میں معاشی ترقی کا ایک اہم ذریعہ بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ بانس کی پیداوار اور کاروبار غربت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان میں 18کروڑ 20لاکھ موبائل کنکشنز میں صرف 3کروڑ 80لاکھ خواتین کے نام ،22 فیصد خواتین کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود ،معاشرے میں 33فیصد صنفی فرق ، سماجی، ثقافتی اور مذہبی وجوہات کی وجہ سے خواتین کو ان کے اپنے شناختی کارڈزپر موبائل سبسکرپشن نہیں مل پاتی، خواتین کی انٹرنیٹ تک غیر مساوی رسائی سے غریب ممالک کو گزشتہ دہائی میں 1 ٹریلین ڈالر کا نقصان۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق صنفی فرق کو ختم کرنے سے معاشرے، معیشتوں، انفرادی خواتین اور خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ یہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے میں بھی حصہ ڈالے گاجو صنفی مساوات اور تمام خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے بارے میں ہے۔گلوبل سسٹم آف موبائل ایسوسی ایشن کی ایک رپورٹ کے مطابق کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں صنفی فرق کو ختم کرنے سے پانچ سالوں میں مجموعی گھریلو پیداوار میں 700 ارب ڈالر کا اضافہ ہو سکتا ہے۔یہ جی ڈی پی نمو کے اضافی 0.7 فیصد کی نمائندگی کرے گا۔ اس کے برعکس اگر حکومتیں موبائل صنفی فرق کو ختم کرنے کے لیے اقدامات نہیں کرتی ہیںتو وہ نہ صرف معاشی فوائد سے محروم رہیں گی بلکہ اس کی قیمت بھی برداشت کریں گی۔الائنس فار افورڈ ایبل انٹرنیٹ کا اندازہ ہے کہ خواتین کی انٹرنیٹ تک غیر مساوی رسائی اور اس کے استعمال سے کم اور کم متوسط آمدنی والے ممالک کو گزشتہ دہائی میں 1 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے اور اگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی تو 2025 تک 500 ارب ڈالر کا اضافی ممکنہ نقصان ہو گا۔ جی ایس ایم اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موبائل انٹرنیٹ کو اپنانے اور استعمال میں تیزی لانے کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرزخاص طور پر حکومتوں کی جانب سے کارروائی کی ضرورت ہے۔
ڈیجیٹل شمولیت کی پالیسیوں میں سے صرف 53 فیصدمیں صنفی شمولیت کے نقطہ نظر کے براہ راست حوالہ جات31فیصدمیں بالواسطہ حوالہ جات شامل تھے، اور 16 فیصدمیں صنف کا کوئی حوالہ نہیں تھا۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق جب موبائل سبسکرپشن یا جنس کے لحاظ سے رسائی کی بات آتی ہے تو پاکستان کو ایک عجیب صورتحال کا سامنا ہے۔ پچھلے دو سالوں سے خواتین کی موبائل سبسکرپشنز کل کا صرف 21 فیصد ہیں۔پی ٹی اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موبائل کنکشن استعمال کرنے والی خواتین کی بڑی تعداد ہے۔ پاکستان بھر میں 182 ملین موبائل کنکشنز میں سے صرف 38 ملین خواتین کے پاس ہیں، باقی 144 ملین کنکشن مرد آبادی کے پاس ہیں۔جی ایس ایم اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 51 فیصد خواتین کے پاس موبائل فون اور 22 فیصد کے پاس انٹرنیٹ استعمال کرنے کی سہولت موجود ہے۔ اس کے برعکس 76 فیصدمردوں کے پاس اپنے موبائل کی ملکیت ہے اور 36 فیصدکے پاس انٹرنیٹ سروس تک رسائی ہے۔ موبائل کی ملکیت میں 33 فیصد اور انٹرنیٹ کی سہولت تک رسائی میں 38 فیصد صنفی فرق ہے۔سیکورٹی سے متعلقہ مسائل کے ساتھ ساتھ سماجی، ثقافتی اور مذہبی وجوہات کی وجہ سے خواتین کو ان کے اپنے شناختی کارڈزپر موبائل سبسکرپشن نہیں مل پاتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 23 فیصدمرد اور 19 فیصدخواتین موبائل خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ خاندان کی ناراضگی کی وجہ سے 35 فیصد خواتین کے پاس موبائل نہیں ہیں۔جی ایس ایم اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 76 فیصد پاکستانی خواتین اور 92 فیصد مرد انٹرنیٹ تک رسائی کے بارے میں آگاہ ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کا روس کے ساتھ 6.42 ملین ڈالر کا تجارتی سرپلس، انٹرنیشنل نارتھ ساوتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور4ہزار 332کلومیٹر پر محیط،پاک روس دوطرفہ تجارت کو بڑھانے میں مدد کرے گا،موجودہ دو طرفہ تجارت کا حجم 388 ملین ڈالر،پاکستان سے روس کو کیلے برآمد کرنے سے قومی خزانے کو 21 ملین ڈالر کا فائدہ ہوگا،روس کو پاکستانی برآمدات میں 33فیصد کمی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے اگست 2022 میں پاکستان کا روس کے ساتھ 6.42 ملین ڈالر کا تجارتی سرپلس تھا۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ریسرچ ایسوسی ایٹ ساجد علی نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پاکستان کے پاس روس کے ساتھ تجارت کی بڑی صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل نارتھ ساوتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور آئی این ایس ٹی سی کا استعمال جو دونوں ممالک کو 4,332 کلومیٹر تک جوڑتا ہے دوطرفہ تجارت کو بڑھانے میں مدد کرے گا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2021-22 میں دو طرفہ تجارت کا حجم 388 ملین ڈالر تھا۔ پاکستان سے روس کو برآمدات گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 21 ملین ڈالر کے مقابلے میں جولائی تا اگست میں 14 ملین ڈالر تھیںجو کہ 33 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔ساجد علی نے کہا کہ روس تک وسیع تر رسائی حاصل کرنے کے لیے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ روس ہر سال تقریبا 1 ارب ڈالر مالیت کے کیلے درآمد کرتا ہے جو اسے پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے ایک ممکنہ مارکیٹ بناتا ہے۔ساجدعلی نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان کی پیاز کی برآمدات میں 50 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جب کہ پاکستان نے روس کو پیاز برآمد نہیں کیا۔ انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹرکے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان سری لنکا کو 378 ڈالرفی ٹن کے حساب سے پیاز برآمد کرتا ہے جب کہ روس نیدرلینڈز سے 936 ڈالرفی ٹن کے حساب سے پیاز درآمد کرتا ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان سے روس کو کیلے برآمد کرنے سے قومی خزانے کو 21 ملین ڈالر کا فائدہ ہوگاجبکہ روس کو پیاز کی برآمدات سے 4 ملین ڈالر حاصل کرنے کی صلاحیت ہے۔ساجد علی نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے ایلومینیم روس کے مقابلے فی ٹن زیادہ قیمت پر درآمد کرتا ہے۔پاکستان متحدہ عرب امارات سے 1,875 ڈالر فی ٹن اور سعودی عرب سے 1,881 ڈالر فی ٹن کے حساب سے ایلومینیم درآمد کرتا ہے۔ اس کے برعکس روس ایلومینیم تقریبا 1,550 ڈالر فی ٹن برآمد کرتا ہے۔ ساجد علی نے کہا کہ پاکستان روس سے ایلومینیم درآمد کر کے اپنا درآمدی بل کم کر سکتا ہے۔ساجد علی نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے بجائے روس سے لوہے اور سٹیل اور پولی وینائل کلورائیڈ کا فضلہ اور اسکریپ درآمد کر کے 96 ملین ڈالر بچا سکتا ہے۔
پاکستان امریکہ سے لوہا اور سٹیل کا سکریپ 441 ڈالر فی ٹن کے حساب سے درآمد کرتا ہے جبکہ روس اسے 250 ڈالر فی ٹن سے بھی کم کے حساب سے برآمد کرتا ہے۔ساجد علی نے کہا کہ روس اٹلی سے جوتے درآمد کرتا ہے جس کی قیمت تقریبا 119,000 ڈالر فی ٹن ہے۔ تاہم اگر روس پاکستان سے جوتے درآمد کرے تو اس کی لاگت تقریبا 54,000 ڈالر فی ٹن ہوگی جو کہ اٹلی سے روسی درآمدات سے تقریبا 50 فیصد کم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے روس کو جوتے کی برآمد سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔پاکستان میں جوتے کی صنعت کو روس میں مسابقتی برتری حاصل ہے۔ روس کو ربڑ کے تلووں کے ساتھ جوتے برآمد کرنے سے پاکستان کو 47 ملین ڈالر کے زرمبادلہ کے فوائد مل سکتے ہیں۔پاکستان روس سے جو اجناس درآمد کرتا ہے ان میں سبزیاں، ایندھن، ربڑ، سیلولوز، کاغذ ،گتے کی مصنوعات، لوہا، سٹیل، دواسازی، خشک پھلیاں، اخبار اور کاربن شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اردن کے شاہ عبداللہ الثانی نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کووزیراعظم مقرر کیے جانے پرمبارکباد کا ٹیلی گرام ارسال کیا ہے۔سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ الثانی نے مبارک باد کے خصوصی پیغام میں ایوان شاہی کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے بہترین اقدام قراردیا۔شاہ اردن نے اپنے پیغام میں مزید کہا آپکی کامیابی وکامرانی کا آرزومند ہوں ساتھ ہی دعاگو ہوں کے خادم حرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دانشمندانہ قیادت و سربراہی میں مملکت اوراسکے عوام کی خدمت کی سعادت حاصل کرتے ہوئے سعودی عرب کو ترقی کی نئی منزلوں تک لے جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب میں جدہ کے علاقے الخمرہ میں واقع ایک فیکٹری کے ٹینک میں آگ لگ گئی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔سعودی میڈیا کے مطابق شہری دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خمرہ کی ایک فیکٹری کے بیرونی ٹینکوں میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے متعدد یونٹس جائے وقوعہ پرپہنچ گئے جنہوں نے سب سے پہلے آگ پرقابو پانے کی کارروائی کا آغاز کیا جبکہ دوسرے یونٹ نے آگ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے متاثرہ ٹینک کے ساتھ دوسرے ٹینکوں کو محفوظ بنانے کے لیے ان پرخصوصی اسپرے کیا تاکہ وہ آگ سے متاثر نہ ہوں۔شہری دفاع کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ آگ بجھانے کے بعد متاثرہ مقام کو متعلقہ شعبے کیحوالے کردیا گیا ہے تاکہ آتشزدگی کی وجہ معلوم کی جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یوکرین میں سویلین قافلے پر روسی حملے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حملہ یوکرین کے جنوبی ریجن زاپوریزیا میں کیا گیا جس میں 28 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد عام شہری ہیں۔یہ تمام افراد مشترکہ طور اسی ریجن میں روس کے زیر قبضہ علاقے میں پھنسے ہوئے اپنے رشتہ داروں کو نکالنے جارہے تھے۔روس کی جانب سے سویلین قافلے پر ایس 300 سسٹم سے 16 میزائل داغے گئے۔یہ حملہ ایک ایسے موقع پر کیا گیا جب روسی صدر پیوٹن بہت جلد یوکرین کے اس خطے سمیت دو علاقوں خرسون اور زاپوریزیا کو خودمختار حیثیت قرار دینے کی دستاویز پر دستخط کرنے والے ہیں۔ان علاقوں میں روس نے ایک متنازع ریفرنڈم کا انعقاد کرایا تھا جس پر یوکرین اور مغربی ممالک نے سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔اس سے قبل روس فروری میں ڈونسٹک اور لنشک کو بھی خودمختار علاقے قرار دینے کا اعلان کرچکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شمالی شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف ترکی کی نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی) کے آپریشن میں 19 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ترک میڈیا نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ داعش نے شام میں ترک اداروں بالخصوص ترک مسلح افواج(ٹی اے ایف) کے اہلکاروں کے خلاف سنسنی خیز کارروائیوں کو منظم کرنے کے لیے ایک خصوصی سیل تشکیل دے رکھا ہے۔(ایم آئی ٹی) کی انٹیلی جنس اور آپریشنل سپورٹ کے ساتھ، فری سیرین آرمی (ایف ایس اے)سے وابستہ مقامی سیکورٹی فورسز نے آپریشن فرات شیلڈ اور آپریشن پیس اسپرنگ کے علاقوں میں آپریشن کیا۔ان کارروائیوں میں 19 دہشت گردوں کو غیر فعال کردیا گیا ہے، علاقے سے بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد، اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا گیا۔پکڑے گئے داعش سیل کے ارکان نے شام میں ٹی اے ایف بیس کے علاقوں اور ترک اداروں کے خلاف گہری جاسوسی کی سرگرمیاں انجام دینے ، شام میں ٹی اے ایف کی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کا اعتراف کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے سرکاری کاروباری اداروں (ایس او ایز) کی آمدن میں رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ اضافہ ہوا، اور منافع میں معمولی کمی ہوئی۔ وزارت خزانہ کے اعدادوشمار کے مطابق سرکاری کاروباری اداروں کی آمدن جنوری سے اگست کے دوران 523.5 کھرب یوآن (تقریبا 73.7 کھرب امریکی ڈالرز) رہی جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.5 فیصد زائد ہے۔ سرکاری کاروباری اداروں کا مجموعی منافع گزشتہ برس کی نسبت 1.5 فیصد کم ہوگیا ،جو ابتدائی 7 ماہ کے دوران ہونے والی 2.1 فیصد کمی کے بہت قریب ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق چین کی مرکزی انتظامیہ کے زیرانتظام سرکاری کاروباری اداروں کا مجموعی منافع ایک برس قبل کی نسبت 4.7 فیصد بڑھ کر 21.6 کھرب یوآن ہوگیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چینی ثقافت پر تحقیق کرنے والی ایک کویتی محقق نے کہا ہے کہ چین ہمیشہ انسانیت کے لئے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کی تعمیر میں بہت اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔ یہ اس بات کا اظہارہے کہ وہ ایک بڑے ملک کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری نبھاتا ہے۔ شِنہوا کے ساتھ ٹیلی فون پر ایک حالیہ انٹرویو میں العنود الابراھیم الضائج الصباح نے کہا کہ چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت اور عالمی سپلائی چین میں اہم رابطہ ہے۔ اس نے نوول کرونا وائرس وبا اور سست عالمی معیشت کے پس منظر میں ہمیشہ ایک ناگزیز اور اہم کردار ادا کیا ہے۔ عنود انسانیت بارے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کی تعمیر سے چین کے تجویز کردہ نظریہ پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ ان کی رائے میں صرف "ایک دوسرے پر بھروسہ اورتعاون سے" ہی ممالک مشترکہ طور پر نوول کرونا وائرس کے انسانی معاشرے اور معاشی بحران پر بڑے اثرات سے نمٹ سکتے ہیں، اور مشترکہ طور پر ایک بہتر مستقبل کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔ محقق عنود کو کویت میں چینی باشندے پیار سے "شہزادی عنود" کہتے ہیں ۔ وہ شاہی صباح خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔وہ 2012 میں بیجنگ اور شنگھائی کے دورہ کے دوران چین کی جانب مائل ہوئیں، جبکہ وہ دونوں شہروں میں روایت اور جدیدیت کے امتزاج سے بڑی متاثر ہوئیں۔ کویت واپسی پر انہوں نے چینی زبان سیکھنا شروع کی۔ اس نے 2020 میں نہ صرف چینی زبان میں مہارت کی سند بلکہ ہسپانوی یونیورسٹی سے چینی علوم میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کی اور کویت۔ چین تعلقات پر عبور رکھنے والی ایک تعلیمی محقق بن گئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین میں مارکیٹ حالات میں بہتری کے سبب چین کے نجی اداروں نے گزشتہ ایک عشرے میں تیز رفتار ترقی کی ہے۔ قومی ترقیاتی و اصلاحات کمیشن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ نجی اداروں کی نشوونما کے ماحول میں مسلسل بہتری کے سبب گزشتہ 10 برس میں نجی اداروں کی تعداد میں 4 گنا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 1 کروڑ 8 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ کر 4 کروڑ 45 لاکھ 70 ہزار ہوگئی۔ مارکیٹ دوست اقدامات کی وجہ سے کاروباری ماحول بارے عالمی درجہ بندی میں چین اب 31 ویں نمبر پر آچکا ہے، جبکہ 2013 میں اس کا نمبر 96 واں تھا۔ سال 2021 کے اختتام تک چین 26 کھرب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کو را غب کر چکا تھا۔ قومی ترقیاتی و اصلاحات کمیشن کے مطابق چینی اداروں کی بڑی تعداد نے بیرون ملک مشترکہ منصوبے بھی شروع کئے ہیں۔ بیرون ملک چینی مالی تعاون سے چلنے والے اداروں کی تعداد 2012 میں 22 ہزار تھی جو اب بڑھ کر 45 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت میں ٹرک نے موٹرسائیکل پر سوار مشہور یوٹیوبر کو کچل دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ابھی یودے مشرا ریاست مدھیا پردیش میں اپنے دوستوں کے ہمراہ موٹرسائیکل چلارہا تھا۔ اس دوران ہائی وے پر ٹرک نے اسے کچل دیا۔رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والا یوٹیوبر انٹرنیٹ پر اسکائی لارڈ کے نام سے مشہور تھا۔ابھی یودے مشرا نے اپنی آخری ویڈیو یوٹیوب پر دو ہفتے قبل اپ لوڈ کی تھی جہاں اس کے فالوورز کی تعداد 16 لاکھ سے زائد ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والے یوٹیوبر کے سوشل میڈیا اکانٹس پر مداح اور فالوورز دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔غیر ملکیمیڈیا کے مطابق دونوں رہنمائوں کی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران زیر سمندرپائپ لائنوں میں لیکیج کا معامہ زیر غور آیا۔دوران گفتگو روسی صدر پیوٹن نے نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائنوں کے خلاف تخریب کاری کو عالمی دہشت گردی قرار دیا۔واضح رہے کہ یورپ کو گیس سپلائی کرنے والی دو روسی پائپ لائنز میں پراسرار لیکیج کی ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔دونوں پائپ لائنز سویڈن اور ڈنمارک کے نزدیک بحیرہ بالٹک سے گزرتی ہیں اس حوالے سے یورپی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نارڈ اسٹریم ون اور ٹو میں گیس لیک سے پہلے دو زیرِ سمندر دھماکے ریکارڈ کیے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا ایک اور بدترین نتیجہ سامنے آسکتا ہے، رواں برس موسم سرما میں پورے یورپ میں بجلی کی بندش اور موبائل نیٹ ورکس میں تعطل پیدا ہوسکتا ہے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یورپ میں اس سال ممکنہ طور پر موسم سرما کے دوران بجلی کی بندش کے باعث موبائل فون کے نیٹ ورکس میں خلل پڑ سکتا ہے۔یوکرین تنازع کے تناظر میں روس کی جانب سے یورپ کے اہم سپلائی روٹ کے ذریعے گیس کی سپلائی روکنے کے فیصلے سے بجلی کی بندش کے امکانات بڑھ گئے ہیں، فرانس کے متعدد نیو کلیئر پلانٹس مرمتی کام کی غرض سے بند ہونے کی وجہ سے صورت حال مزید گھمبیر ہوگئی ہے۔ٹیلی کام انڈسٹری کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ شدید سردی ٹیلی کامز انفراسٹرکچر کو مشکل میں ڈالے گی، کمپنیاں اور حکومتیں بجلی کی بندش کے اثرات کو کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ٹیلی کام انڈسٹری کے چار ایگزیکٹوز نے کہا ہے کہ اس وقت متعدد یورپی ممالک میں بجلی کا کافی بیک اپ سسٹم موجود نہیں جس سے موبائل فون کی بندش ہو سکتی ہے۔فرانس، سویڈن اور جرمنی سمیت یورپی ممالک کوشش کر رہے ہیں کہ بجلی کی بندش کی وجہ سے روابط میں خلل پیدا نہ ہو۔
واضح رہے کہ بجلی کی بندش سے موبائل فون کے اینٹینا پر نصب بیک اپ بیٹری میں پاور ختم ہو سکتی ہے۔یورپ میں تقریبا 5 لاکھ ٹیلی کام ٹاورز ہیں اور زیادہ تر کا بیٹری بیک اپ ہے اور اس پر تقریبا 30 منٹ تک موبائل کے اینٹینا کام کرتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بتایا کہ فرانس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی اینیڈس نے بدترین صورت حال میں 2 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی تجویز پیش کی ہے۔ موبائل فون کمپنی ٹیلکوز نے سویڈن اور جرمنی کی حکومتوں سے بجلی کی ممکنہ بندش پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔سویڈش ٹیلی کام آپریٹر پی ٹی ایس دیگر ٹیلی کام آپریٹرز اور حکومتی اداروں کے ساتھ بجلی کی بندش کے مسئلے کے حل کے لیے کام کر رہی ہے۔جرمنی میں ڈوئچے ٹیلی کام کے 33 ہزار موبائل ریڈیو ٹاور ہیں اور اس کے موبائل ایمرجنسی پاور کے نظام سے کچھ ہی ٹاورز کو بیک اپ دیا جا سکتا ہے۔فرینچ فیڈریشن آف ٹیلی کامز (ایف ایف ٹی) کی صدر لیزا بیللو کے مطابق فرانس میں تقریبا 62 ہزار موبائل ٹاور ہیں اور انڈسٹری میں یہ سکت نہیں کہ تمام اینٹینوں کو نئی بیٹریاں دی جائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت کی پندرہ ریاستوں میں مویشیوں میں لمپی سکن کی بیماری پھیلنے سے تقریبا ایک لاکھ گائے اور بھینسیں ہلاک جبکہ بیس لاکھ سے زیادہ بیماری میں مبتلا ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لمپنی سکن کا وائرس کم از کم پندرہ ریاستوں میں پھیل چکا ہے جہاں گزشتہ تین ہفتوں میں گائے اور بھینسوں میں ہلاکتوں کی تعداد دگنی ہوگئی ہے۔ اس وائرس سے متاثر ہونے سے نہ صرف جانور کی موت واقع ہو سکتی ہے بلکہ دودھ کی پیداوار بھی متاثر ہوتی ہے اور جانور میں کمزوری کے باعث بچہ پیدا کرنے میں بھی مسائل ہوتے ہیں۔انڈیا میں پہلے ہی شدید موسمی حالات کے باعث کسانوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ رواں سال اپریل میں گندم کی پیداوار بہت زیادہ کم تھی اور اب اس وائرس نے کسانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔لمپی سکن کا وائرس کیڑوں سے پھیلتا ہے جو مچھروں یا چچڑوں کی طرح خون چوستے ہیں۔ اس سے متاثرہ گائے اور بھینسوں کو بخار کے بعد جلد پر پھوڑے بن جاتے ہیں۔اس وائرس سے چھوٹے کسان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جنہوں نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچنے کے لیے مویشی پالنے کو ترجیح دی۔انڈیا کے شمالی شہر چندی گڑھ میں ماہر زراعت دویندر شرما کا کہنا ہے کہ لمپی سکن کی بیماری ایک انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہے جو گزشتہ سالوں میں بڑھا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بیماری سے متاثر ہونے والے جانوروں کی تعداد حکومتی اعداد و شمار سے کئی زیادہ ہے۔ریاست راجستھان کے محکمہ لائیو سٹاک کے ڈائریکٹر نریندرہ موہن سنگھ کا کہنا ہے کہ یہ ایک متعدی مرض ہے جو مغربی ریاستوں سے مشرق کی جانب پھیل رہا ہے۔ریاست ہماچل پردیش میں بھی متاثرہ کسانوں نے حکومت سے مالی امداد کی اپیل کی ہییہ وائرس سال 2019 میں پہلی مرتبہ جنوبی ایشیا میں منظر عام پر آیا تھا اور تب سے انڈیا، چین اور نیپال تک پھیل گیا ہے۔ اس سے قبل سال 1929 میں لمپی سکن کا پہلا کیس زیمبیا میں ریکارڈ ہوا جو بعد میں افریقہ کے دیگر ممالک میں پھیلا اور اب یورپ کے کچھ حصوں میں بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی