• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے دو...

اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے اجلاس کے موقع پر بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرشدید احتجاج کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنیوا میں ہونے والیاقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے اجلاس کے موقع پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی نے بھارت میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں اور ہمسایہ ممالک کے معاملات میں مداخلت پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے کہا کہ بھارت سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال میں مداخلت کررہا ہے۔مظاہرین نے پوسٹرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔بھارت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔مظاہرین نے اقوام متحدہ سے بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ہمسایہ ممالک کے معاملات میں مداخلت روکنے کے لئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کابل کے تعلیمی ادارے کے کلاس روم میں خودکش ب...

افغانستان میں گزشتہ ہفتے کابل کے ایک تعلیمی ادارے کے کلاس روم میں ہونے والے خودکش بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد53ہوگئی ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن(یو این اے ایم اے) کے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ایک افغان تعلیمی مرکز پر خودکش بم حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد53تک پہنچ گئی ہے اس حملے میں مرنے والوں میں 46لڑکیاں اور نوجوان خواتین بھی شامل تھیں جبکہ 110افراد زخمی ہیں۔ٹویٹ میں مزید کہا گیاکہ "ہماری انسانی حقوق کی ٹیم جرم کو دستاویز کاحصہ بنانے حقائق کی تصدیق کرنے کے لیے قابل اعتماد ڈیٹا قائم کرنے میں مصروف ہے ۔جمعہ کے روز خودکش حملہ آور نے کاج ہائر ایجوکیشنل سینٹر کے خواتین کے لیے مختص سیکشن میں خود کو دھماکے سے اس وقت اڑا لیا تھا جب شہر کے علاقے دشت برچی میں سیکڑوں طلبہ یونیورسٹی میں داخلے کے لیے امتحان دے رہے تھے۔تاحال کسی گروپ نے حالیہ مہلک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی البتہ عسکریت پسند گروپ داعش اس سے قبل اس علاقے میں لڑکیوں، اسکولوں اور مساجد کو نشانہ بنانے کے حملوں کا دعوی کرچکا ہے، افغانستان میں شیعہ ہزارہ برادری کی بڑی تعداد موجود ہے۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

 

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

داتا دربار پر دوران ڈیوٹی پولیس اہلکار کی خو...

داتا دربار پع تعینات کانسٹیبل نے دوران ڈیوٹی خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ کانسٹیبل نے مبینہ طور پر گھریلو پریشانی کے باعث خودکشی کی۔ رائفل کے دو فائر سینے پر لگنے سے کانسٹیبل نصیر احمد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ لاش کو مردہ خانہ منتقل کیا گیا اور فرانزک ٹیموں کی طرف سے شواہد اکھٹے کیے گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک موقع پر پہنچ گئے۔ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حکومت احمق، معاشی ٹیم الجھن کا شکار ہے، ان ک...

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ معاشی ٹیم الجھن کا شکار ہے اور ان کی سیاست دفن ہو چکی ہے۔ اپنے ایک بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ مفتاح اسماعیل اور اسحق ڈار کے متضاد بیانات نے آئی ایم ایف پروگرام پرمزید پیچیدگیاں پیدا کردیں،یہ حکومت تاریخ کی سب سے احمق ٹیم پر مشتمل ہے۔ آدھی کابینہ کے پاس محکمے ہی نہیں ہیں اور جن کے پاس ہیں ان کو اپنے کام کا پتہ نہیں،وزارت آئی ٹی سے ایک ڈیش بورڈ نہیں بنا۔ فواد چودھری نے کہا کہ نیب کیسز ختم کرنے کا کام مہارت سے جاری ہے ،چوری اور ڈکیتی کیسز کنارے لگا ئیجارہے ہیں اور دھڑا دھڑ بریت ہو رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بلیک آوٹ کے دوران بجلی بروقت بحال نہ ہونے پر...

نیپرا نے بلیک آٹ ہونے کے دوران بجلی بروقت بحال نہ ہونے پر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی)پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ستمبر 2021 میں جامشورو گرڈ اسٹیشن پر ٹرپنگ کا معاملے پر نیپرا کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ٹرپنگ گرڈ اسٹیشن پر آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے ہوئی، جس سے کے ٹو، چائنا پاور حب اور ہوا سے پیدا کی جانے والی بجلی سسٹم سے نکل گئی تھی، جس کے نتیجے میں یکم ستمبر 2021 کو حیسکو اور کے الیکٹرک میں جزوی بلیک آٹ ہوا تھا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیپرا اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ جرمانہ بجلی سپلائی کی بروقت بحالی میں ناکامی پر کیا گیا۔ این ٹی ڈی سی کو حیسکو اور کے الیکٹرک کو بجلی سپلائی کی بحالی میں تقریبا 2 گھنٹے اور 33 منٹ لگے تھے۔ اتھارٹی نے معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے این ٹی ڈی سی کو مکمل تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی۔نیپرا کے مطابق این ٹی ڈی سی نے مذکورہ انکوائری کی اور اتھارٹی کو تفصیلی رپورٹ پیش کی جس کی بنیاد پر اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی تھی۔ اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت این ٹی ڈی سی سے وضاحت طلب کی اور شوکاز نوٹس بھی جاری کیا، تاہم این ٹی ڈی سی مقررہ وقت میں کوئی بھی جواب دینے میں ناکام رہا۔ بعد ازاں اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی کے خلاف کارروائی شروع کی گئی، جس میں این ٹی ڈی سی نیپرا قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کنگ چارلس پہلے سرکاری دورے پر سیاہ فام صدر ک...

کنگ چارلس سوم اپنے دور حکومت کے پہلے سرکاری دورے پر آئے ایک سیاہ فام صدر کی میزبانی کریں گے۔بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، کنگ چارلس اگلے ماہ اپنے دور حکومت کے پہلے سرکاری دورے پر جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کی میزبانی کریں گے۔بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ دولت مشترکہ کے رکن ملک جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا اور ان کی اہلیہ، ملک کی خاتون اول شیپو موٹسیپ 22 سے 24 نومبر تک برطانیہ کا دورہ کریں گے۔اس دورے کی تفصیلات اور جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کی مصروفیات کا اعلان وقت آنے پر کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مظاہرین پر تشدد، کینیڈا کی ایران پر نئی پابن...

کینیڈین حکومت نے کہا ہے کہ ٹورنٹو نے انسانی حقوق کی پامالیوں کیخلاف ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، برطانیہ نے بھی کہا ہے کہ اس نے احتجاجی مظاہرین پر کریک ڈان کی وجہ سے ایرانی ناظم الامورکو طلب کر کے احتجاج کیا ہے۔اس سے قبل جرمنی، فرانس، ڈنمارک، سپین، اٹلی اور جمہوریہ چیک نے خواتین کے حقوق سے متعلق مظاہروں کو دبانے پر یورپی یونین کو تجاویز پیش کی ہیں کہ ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دی جائیں۔جرمن میگزین "سپیگل" کے مطابق مجوزہ پابندیوں میں ان 16 افراد، تنظیموں اور اداروں کو نشان زد کیا گیا ہے جو ایران بھر میں ہونے والے احتجاج کو کچلنے کے اصل ذمہ دار ہیں۔ خیال رہے ایران میں احتجاجی مظاہرے 16 ستمبر کو خاتون مہیسا امینی کی پولیس حراست میں موت بعد سے جاری ہیں۔ان ممالک نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ 17 اکتوبر کو اپنے اجلاس میں ایران پر مجوزہ پابندیوں سے متعلق کوئی فیصلہ کر لیں۔ ذرائع کے مطابق یورپی یونین کے دیگر ارکان کی جانب سے ایران پر پابندیوں کیخلاف کسی مزاحمت کی توقع نہیں ہے اور یورپی یونین کی جانب سے ایران پرپابندیاں عائد کئے جانے کے امکانات زیادہ ہیں۔جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے پیر کو کہا کہ مظاہرین پر تہران کا کریک ڈان "تعلیم اور آزادی کی طاقت سے اس کے مکمل خوف کا اظہار" ہے ۔ ایران پر پابندی لگائی جائیں گی۔بیربوک نیٹوئٹر پر مزید کہا یہ خیال بھی ناقابل برداشت ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی کے اختیارات محدود ہیں۔ ہم ان مظاہرین کی آواز کو آگے لا سکتے ہیں، پروپیگنڈہ کر سکتے ہیں، الزامات عائد کرسکتے اور پابنیاں عائد کر سکتے ہیں اور یہی ہم کریں گے۔ناروے میں قائم ایرانی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ احتجاجی مظاہروں پر حکام کے کریک ڈان کی وجہ سے 100سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف ایرانی حکام نے مرنے والوں کی تعداد کا اعلان نہیں کیا اور دعوی کیا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے بہت سے ارکان کو غیر ملکی دشمنوں کے حمایت یافتہ فسادیوں اور غنڈوں نے ہلاک کر دیا ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی ولی عہد نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ڈائو...

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت میں نئے شہر اور کثیر المقاصد بستیاں تعمیر کرنے کے لیے سعودی ڈائون ٹائون کمپنی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی ڈان ٹائون کمپنی شہروں کا نیا انفراسٹریکچر قائم کرنے اور پرائیویٹ سیکٹر نیز سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر سٹراٹیجک شراکت کو فروغ دینے کا کام کرے گی۔ انہیں مارکیٹنگ، کاروبار، سیاحت، تفریحات اور آباد کاری کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع مہیا کرے گی۔ سعودی ڈان ٹان کمپنی بارہ شہروں میں میگا پروجیکٹس پر کام کرے گی۔ مدینہ منورہ، الخبر، الاحسا، بریدہ، نجران، جیزان، حائل، باحہ، عرعر، طائفِ دومتہ الجندل اور تبوک شہروں میں دس ملین مربع میٹر سے زیادہ رقبے کو جدید خطوط پر استوار کرے گی جہاں جدید طرز کے نئے منصوبے نافذ کیے جائیں گے۔نئے منصوبوں کا تصور سعودی عرب کے مختلف علاقوں اور ان کی ثقافت سے لیا جائے گا۔ جدید ترین معیار کے مطابق کام ہوگا۔ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ سعودی ڈان ٹان کمپنی کے منصوبوں کے ذریعے مملکت کے مختلف شہروں میں تجارتی و سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کوفروغ دے گی۔ ان کی بدولت شہر پرکشش بنیں گے اور قومی معیشت پر خوشگوار اثرات پڑیں گے۔پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں کو نئے مواقع مہیا ہوں گے۔ مملکت کے مختلف علاقوں کے شہریوں کے لیے روزگار کے بھی مواقع پیدا ہوں گے۔ متعدد شعبوں میں تجربات اور جدید سائنس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔ نئے منصوبے کاروبار کا منفرد ماحول مہیا کریں گے۔ سعودی ڈان ٹان کمپنی مملکت کے تمام علاقوں کو نیا رنگ و روپ دینے کے حوالے سے سعودی ولی عہد کے مشن کا حصہ ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان کو یقین ہے کہ شہری معیشت قومی معیشت کے فروغ میں موثر کردار ادا کرے گی۔ یہ کام پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اور نئی کمپنی کی کوششوں میں ہم آہنگی سے ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایران میں مظاہرین پر تشدد کرنے والوں کو بھار...

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ایران میں مظاہرین کے خلاف تشدد کرنے والوں کو مزید قیمت چکانا ہوگی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق صدر جوبائیڈن کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وہ ایران میں آزادانہ مظاہروں کے حق کی حمایت کرتے ہیں اور کشیدگی کا ذمہ دار ایرانی حکام کوٹھہراتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ مظاہرین پر تشدد کی خبروں پر شدید فکر مندہیں، واشنگٹن ایران کے تمام شہریوں کے ساتھ کھڑا ہے جو اپنی بہادری سے دنیا کو متاثر کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوکرینی فوج نے روس کے دفاعی پوزیشنز کو توڑ د...

یوکرینی فوج نے روس میں ضم شدہ علاقوں میں پیش قدمی کی ہے اور خرسون میں یوکرینی فوج نے روس کے دفاعی پوزیشنز کو توڑ دیا جبکہ روس نے بھی اس کا اعتراف کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی فوج نے مشرقی علاقوں میں بھی پیش قدمی کی ہے۔ یوکرین نے فوجی پیش قدمی کی تصدیق نہیں کی۔دوسری طرف روسی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ یوکرین کی افواج نے اسٹریٹجک جنوبی خیرسن کے علاقے میں ماسکو کے دفاع کو توڑ دیا ہے۔روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایغور کوناشینکوف نے اپنی روزانہ کی بریفنگ میں کہا کہ زولوتایا بلکا، الیگزینڈروکا کی سمت میں بڑے ٹینک یونٹوں کے ساتھ دشمن ہمارے دفاع کی گہرائیوں میں گھسنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔تاہم، کوناشینکوف نے کہا کہ روسی فوجی ایک تیار شدہ دفاعی لائن پر قبضہ جما کر کیف کی افواج کو بڑے پیمانے پر گولہ باری کا نشانہ بنا رہے ہیں۔یوکرین کے مشرقی شہر لیمان پر دوبارہ قبضے نے روسی فوج کی کمزوریوں کو آشکار کر دیا ہے، جس کے بعد کیف کی افواج نے اپنا اگلا ہدف خیرسن کو بنا لیا ہے۔یہ یوکرینی فورسز کی ملک کے جنوب میں سب سے بڑی پیش رفت ہے، یوکرین کے ضم کیے گئے چاروں صوبوں پر روس کا کنٹرول دکھائی نہیں دے رہا ہے، یوکرینی دستوں کی جنوبی خیرسن صوبے اور مشرقی علاقوں میں بھی پیش قدمی جاری ہے۔یوکرینی فورسز نے روسی فوجیوں کے لیے سپلائی لائنوں کو منقطع کر دیا، اور دریا کے مغربی کنارے کے ساتھ درجنوں دیہات پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے، خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرینی فوجیوں نے گاں مائی ردلیوبیو پر یوکرینی پرچم لہرا دیا ہے۔یاد رہے گزشتہ ہفتے روس نے یوکرین کے چار علاقے روس میں ضم کرنے کا اعلان کیا تھا، جن میں لوہانسک، ڈونسک، خیرسن اور ژپورئیژا تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لاہور، پولیس حراست میں نوجوان جاں بحق، لواحق...

لاہور کے تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ کی زیر حراست نوجوان جاں بحق ہوگیا، جس کے اہل خانہ نے پولیس پر بہیمانہ تشدد کا الزام عائد کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متوفی نوجوان کے لواحقین نے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔ اس موقع پر متوفی کے والد نے بتایا کہ میرے بیٹے عادل قمر کو پیر کی صبح 10 بجے گھر کے باہر سے اٹھایا۔ سارا دن بیٹے کے بارے میں مختلف تھانوں سے معلومات لیتے رہے، تاہم پولیس نے کچھ نہیں بتایا۔ پیر کی رات 10 بجے جناح اسپتال سے پولیس کی کال آئی کہ بیٹے کی طبیعت خراب ہے۔ والد کے مطابق بیٹے کو سادہ کپڑوں میں موٹر سائیکل سوار افراد نے اٹھایا۔ پولیس نے میرے بیٹے کو تشدد کر کے مار ڈالا۔ اہل محلہ کے مطابق عادل قمر نمازی تھا، اس سے اہل علاقہ کو کسی قسم کی کوئی شکایت بھی نہیں تھی۔ نوجوان کی لاش دیکھنے سے پتا چلتا ہے کہ اس پر تشدد کے نشانات ہیں۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین کی درخواست پر تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں جب کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے 15 کلو آئس،28 ک...

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 15 کلو گرام کرسٹل آئس اور 28 کلو گرام چرس قبضے میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق پکڑی گئی منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت 4 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے، کارروائی کے دوران 12 اسمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایک کارروائی کے دوران شواہد مٹانے کے لیے اسمگلرز نے کشتی کو آگ لگا کر سمندر میں چھلانگیں لگادی تھیں۔ ڈپٹی ڈی جی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کموڈور عامر اقبال خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اورپاکستان کسٹمز نے کراچی اور گوادر کے کھلے سمندر میں منشیات کے اسمگلروں کے خلاف انٹیلی جنس آپریشن کیا، جس کے دوران 2 مختلف کارروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی۔آپریشن کے دوران 12 اسمگلرز گرفتار کرکے 15 کلو گرام کرسٹل آئس اور 28 کلو چرس برآمد کرلی گئی،جس کی مجموعی مالیت 4 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔ دوسری جانب کموڈور عامر اقبال کا کہنا ہے کہ اسمگلرز نے کشتی کو آگ لگا کر سمندر میں چھلانگیں لگادی تھیں جس کے باعث 1000 کلو کرسٹل آئس جس کی مالیت تقریبا ساڑھے 12 ارب روپے سے زائد تھی جل کر راکھ ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شرجیل میمن کی نظر ثانی کی درخواست منظور ، عد...

صوبائی وزیر شرجیل میمن کو سندھ ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا، عدالت نے شرجیل میمن کی نظر ثانی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا نام مستقل ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ پیپلزپارٹی رہنما شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کرپشن کا کیس چل رہا ہے، جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے شرجیل میمن کی ضمانت منظور کرتے وقت نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔ راج علی واحد ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کو ملک سے باہر جانے کے لیے بار بار اجازت لینا پڑتی ہے۔ وکیل نے کہا کہ شرجیل میمن ٹرائل کورٹ میں باقاعدگی سے پیش ہورہے ہیں، شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔ نیب اور وفاقی حکومت کے وکیل نے بھی شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کی حمایت کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے،عمران...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سائفر جہاں بھی گیا محفوظ ہے، گھبرائیں نہیں، عمران خان کے پاس کال دینے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ معاملات صحیح طریقے سے حل ہونے کا ہر شخص خواہاں ہے، ن لیگ نے مفتاح اسماعیل کو کوڑا دان میں پھینک دیا ہے، جوچیز یہ استعمال کرلیتے ہیں اس کی طرف مڑکرنہیں دیکھتے، امپورٹڈ حکمران توکہتے تھے سائفر ہی نہیں ہے ، سائفر غریب کا مسئلہ نہیں ہے ، مہنگائی، بیروزگاری اہم ایشو زہیں، کرپٹ آدمی جھونپڑی کا گھونسلہ بھی نہیں دے سکتا۔ سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عوام پریشان ہیں، ان کو ریلیف دینا چاہیے، اسحاق ڈارکو وزیراعظم کے جہاز میں لیکر گئے اور واپس بھی لیکر آگئے، 15 اکتوبرسے 15 نومبر تک سارے فیصلے ہوجائیں گے، کس کا پیسہ کدھر ہے سب کے بینک اکاونٹس پتہ ہوتے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے تمام لیڈر وں کے الفاظ سنائے جائیں، وفاقی حکومت غریب کوریلیف دینے کے لیے اقدامات کرے، میں سمجھتاہوں عمران خان کال دینے میں تاخیر کرگئے ہیں، الیکشن کی طرف جانے کی بات کرتا تھا تو سب مذاق اڑاتے تھے، عمران خان کے سوا یہاں سب وکٹ کی دونوں جانب کھیل رہے ہیں، یہ لوگ جوکچھ کہتے ہیں اسی کی تردید کرتے ہیں،اب بھی ایسا ہی کیا ہے۔ دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا مسئلہ اپنے کیسز ختم کرانا تھا، مہنگائی اورغریب ایک بہانہ تھا، مفتاح اسماعیل کو رشتے دار سے تبدیل کرواناتھا اور گھر کی بات گھر ہی میں رکھوانا تھا، غریب معاشی طور پر مرجائیں گے، ہر ایک نے اپنا کام نکلوانا ہے، اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے،عمران کی کال ناگزیر اورتاخیرکی گنجائش نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سندھ کا ریلوے ٹریک ناقابل استعمال قرار، 20 ا...

سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی کے اثرات تاحال باقی ہیں، ٹرین ڈرائیور اور عملے نے ریلوے ٹریک کو ناقابل استعمال قرار دے دیا ہے۔ ریلوے حکام نے نیا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ٹرینوں کی بکنگ منگل سے سے 20 اکتوبر تک روکنے جبکہ مختلف ٹرینوں کی بکنگ کرانے والے مسافروں کو فل ری فنڈ دینے کی ہدایت کر دی ہیں جن ٹرینوں کی بکنگ بند کی گئی ان میں شالیمار، شاہ حسین تیزگام، عوامی ایکسپریس و دیگر شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی اور سکھر ڈویژن میں سیلابی پانی کی وجہ سے ٹریک سگنلز سسٹم اور پلوں کی میٹننس کا کام ہو رہا ہے اور ایک ساتھ ٹرین آپریشن مکمل شروع کرنے میں مشکلات ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب چیئرمین ریلوے ظفر زمان نے پنجاب اسمبلی استحقاق کمیٹی کے چیئرمین کی جانب سے معطل کئے گئے ریلوے آفیسر طارق لطیف کا استعفی نامنظور کر دیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ریلوے آفیسر طارق لطیف نے استحقاق کمیٹی کی جانب سے معطل کئے جانے پر استعفی چیئرمین ریلوے کو بھجوایا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جلد ہی عالمی بحران کی وجہ سے پیدا ہونے والی...

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ کچھ عرصے سے عالمی صورتِ حال کے اثرات کی وجہ سے پیدا ہونے والے مہنگائی کے مسئلے پرجلد قابو پالیں گے۔ترک میڈیا کے مطابق صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار استنبول میں دولما باہچے محل میں منعقدہ مالیاتی حکمت عملی دستاویز پریزنٹیشن میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایردوان نے کہا کہ عالمی اقتصادی بحران، نئی قسم کی کورونا وائرس کی وبا اور 24 فروری کو شروع ہونے والی روس-یوکرین جنگ کے نتیجے میں توانائی اور اجناس کی قیمتوں میں اضافے سے جڑا ہوا ہے جس نے تمام معیشتوں بالخصوص ترقی یافتہ ممالک کو شدید متاثر کیا ہے۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں، پیدا ہونے والے عالمی بحران کے دوران ترکی نے ایک طویل عرصے سے سیاسی اور اقتصادی مشکلات سے حاصل ہونے والے تجربے سے خود کو ان متاثرہ ممالک سے الگ تھلگ رکھنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم عالمی صورتِ حال کے اثرات کچھ عرصے سے محسوس کر رہے ہیں لیکن ہم افراط زر کے مسئلے پر قابو پا کر اس صدی کو ترکیہ کے نام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مالیاتی شعبہ عالمی اقتصادی بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شعبوں میں سے ایک ہے، ایردوان نے کہا کہ مالیاتی نظام، جو کہ اقتصادی ترقی کا انجن ہونا چاہیے، اپنا کام پورا کرنے میں ناکام رہا۔انہوں نے کہا کہ انسانوں کے بغیر معاشی ڈھانچہ پائیدار نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہمیں ایک نیا ماڈل تیار کرنے کی ضرورت ہے جس میں عالمی مالیاتی ڈھانچہ لوگوں اور اخلاقیات پر مبنی ہو۔ ہم نئے مالیاتی فن تعمیر کے مطالعہ کے لیے ہر قسم کی مدد فراہم کرتے رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کروڑ 50 لاکھ سے زائد افراد کو بھوک سے مرنے ک...

عالمی امدادی تنظیم آئی آر سی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مختلف وجوہات کی بنا پر دنیا بھر میں تقریبا ساڑھے 34کروڑ سے زائد غریب لوگ بھوک اور افلاس کے باعث موت کے خطرے سے دوچار ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور ریلیف فراہم کرنے والی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (آئی آر سی) نے عالمی سطح پر غذائی عدم تحفظ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 34کروڑ 50لاکھ سے زائد افراد موسمیاتی بحران، تنازعات اور اشیا خوردونوش خریدنے کی استطاعت نہ ہونے کے باعث غذائی عدم تحفظ کی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں جس کی وجہ سییہ افراد بھوک کے خطرے سے دوچار ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق آئی آر سی کے سربراہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا کہ ہم عالمی سطح پر دو گنا سے بھی زیادہ بھوک کا سامنا کر رہے ہیں جس کے باعث دنیا بھر میں 34کروڑ 50لاکھ سے زائد افراد قحط کی صورتحال سے دوچار ہیں کیونکہ ماحولیاتی بحران کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث کھانے پینے کی اشیا ضائع ہو جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یمن اور دیگر ممالک کی طرح تنازعات کی وجہ سے خوراک تک رسائی بند ہے اور اس لیے بھی کہ لوگ خوراک خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتیجس طرح افغانستان کی صورتحال ہے۔اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کی حالیہ پیشنگوئی کے مطابق افغانستان میں معاشی اور انسانی بحران کے باعث ملک کی نصف سے زائد آبادی غذائی عدم تحفظ کا سامنا کر رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اصل طاقت ہتھیاروں میں نہیں، اتحاد میں ہے، یو...

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ریفرنڈم اور مشرقی یوکرین کے علاقوں کے الحاق کو باضابطہ تسلیم کرنے والے معاہدوں کو 'سٹنٹ' قرار دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر زیلنسکی نے یوکرین کے دارالحکومت کیف سے ویڈیو لنک کے ذریعے خصوصی انٹرویو میں فرینکلی سپیکنگ کی میزبان کیٹی جینسن کو بتایا کہ اصل طاقت ہتھیاروں میں نہیں، اتحاد میں ہے۔یوکرینی صدر نے کہا ہے کہ میں نہیں جانتا کہ پوٹن کس قسم کے ریفرنڈم کا ذکر کر رہے ہیں ہمارے پاس یوکرین میں ایسا کوئی ریفرنڈم نہیں۔واضح رہے کہ یوکرین کے شہروں لوگانسک، ڈونیٹسک، زاپوریزہیا اور خیرسون میں ہونے والے ریفرنڈم میں روسی فیڈریشن میں شامل ہونے کے لیے بھاری اکثریت سے ووٹنگ ہوئی، اس ریفرنڈم پر بہت سے بین الاقوامی مبصرین کا خیال ہے کہ اس میں دھاندلی کی گئی۔زیلنسکی نے میدان جنگ میں اہم فتوحات کے پوٹن کے حالیہ دعوں کی بھی تردید کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے یوکرین کی افواج نے روس کے زیر قبضہ چارعلاقوں میں سے ایک مشرقی قصبے لیمائن کو واپس حاصل کر لیا ہے۔زیلنسکی نے کہا کہ روس جو اعلان کرتا ہے وہ اس سے قطعی مختلف ہوتا ہے جو وہ کرتا ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ ہماری سرزمین پر، ہماری قوم پر قبضہ کر لیں گے لیکن میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ جنگ کے آٹھ مہینوں میں ہم نے لیمائن شہر واپس لیا ہے جس پر روس نے چند دن قبل قبضہ رکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں روسی علاقوں میں کوئی دلچسپی نہیں اور میں روس کی عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم 1991 میں بین الاقوامی شناخت کی بنیاد پر اپنی سرحدوں تک محدود رہنا چاہتے ہیں۔یوکرین میں جنگ نے خطے اورعالمی جغرافیائی سیاسی اور اقتصادی نظام کو ہلا کر رکھ دیا ہے جس میں تیل اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمت بھی اہم وجہ ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں یوکرین کے صدر نے بتایا کہ ساٹھ لاکھ سے زائد یوکرینی عوام نے قریبی ممالک میں پناہ لے رکھی ہے جس کے باعث سفارتی دبا بڑھ گیا ہے۔ عالمی غذائی تحفظ کے لیے بھی تشویش بڑھ رہی ہے۔پوٹن کی جانب سے یوکرین کے چار علاقوں کے الحاق کی خبروں نے عالمی رہنماں کو ایک بار پھر دھچکا دیا ہے کیونکہ جنگ کا کوئی واضح خاتمہ نظر نہیں آرہا۔صدر نے کہا کہ میرے خیال میں دنیا بھر میں کسی بھی قوم کے لیے بڑی فتح یہ ہے جب اس کے لوگ متحد ہیں اور معمولی جھگڑوں اور تضادات کو پیچھے چھوڑ دیتے ہیں۔ہماری ایک فتح یہ بھی کہ ہم دنیا کی دوسری سب سے بڑی فوج سے برسرپیکار ہیں اور یہ دکھانے کے قابل ہیں کہ اصل طاقت ہتھیاروں میں نہیں بلکہ اتحاد میں ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارتی حکومت کا کوکنگ آئل کی قیمت کو مستحکم...

بھارت میں خوردنی تیل کی قیمت پر کنٹرول اور اسے مستحکم رکھنے کیلئے اہم فیصلہ کیا گیا ہے جس کا مقصد کوکنگ آئل کی گھریلو سپلائی کو برقرار رکھنا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں خوردنی تیل کی درآمد پر رعایتی کسٹم ڈیوٹی میں مزید 6 ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔بالواسطہ ٹیکس اور کسٹم کے مرکزی بورڈ (سی بی آئی سی) نے اپنے جاری ایک نوٹیفکیشن نمبر46/2022- کسٹم مورخہ 31 اگست 2022 کے مطابق مخصوص خوردنی تیل پر موجودہ رعایتی درآمدی ڈیوٹی کو 31 مارچ 2023تک بڑھا دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد گھریلو سپلائی میں اضافہ اور قیمتوں کو قابو میں رکھنا ہینوٹیفکیشن کے مطابق خوردنی تیل کی درآمد پر رعایتی کسٹم ڈیوٹی میں مزید 6 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ نئی آخری تاریخ اب مارچ 2023 ہوگی۔عالمی قیمتوں میں کمی کے باعث خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا ہے، گرتی ہوئی عالمی شرحوں اور کم درآمدی محصولات کے ساتھ بھارت میں خوردنی تیل کی خوردہ قیمتیں کافی حد تک گرگئی ہیں۔خام پام آئل، آر بی ڈی پامولین، آر بی ڈی پام آئل، خام سویا بین آئل، ریفائنڈ سویا بین آئل، خام سورج مکھی کے تیل اور ریفائنڈ سورج مکھی کے تیل پر موجودہ ڈیوٹی کے ڈھانچے میں 31 مارچ 2023 تک تبدیلی نہیں ہوگی۔پام آئل، سویا بین آئل اور سورج مکھی کے تیل کی خام اقسام پر درآمدی ڈیوٹی فی الحال صفر ہے تاہم 5 فیصد زرعی سیس اور 10 فیصد سوشل ویلفیئر سیس کو مدنظر رکھتے ہوئے ان تینوں خوردنی تیلوں کی خام اقسام پر مثر ڈیوٹی 5.5فیصد تک پہنچ جاتی ہے۔پامولین اور ریفائنڈ پام آئل کی ریفائنڈ اقسام پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی 12.5 فیصد ہے جبکہ سماجی بہبود سیس 10 فیصد ہے۔ لہذا، موثر ڈیوٹی 13.75 فیصد ہے۔ ریفائنڈ سویابین اور سورج مکھی کے تیل کے لیے بنیادی کسٹم ڈیوٹی 17.5 فیصد ہے اور 10 فیصد سماجی بہبود کے سیس کو مدنظر رکھتے ہوئے، موثر ڈیوٹی 19.25 فیصد بنتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وائٹ ہائوس کی ایران میں پرامن مظاہروں کے خلا...

وائٹ ہائوس نے ایران میں پرامن مظاہروں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے کریک ڈائون کی مذمت کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہائوس کی پریس سیکریٹری کیرین ژاں پیری نے صدرجوبائیڈن کے ساتھ پورٹو ریکو کا سفرکرنے والے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان اطلاعات سے پریشان اور حیران ہیں کہ سکیورٹی حکام یونیورسٹی کے طالب علموں کے پرامن احتجاج کا پرتشدد اور بڑے پیمانے پر گرفتاریوں سے جواب دے رہے ہیں۔ایران میں یہ احتجاج دو ہفتے قبل 22 سالہ مہسا امینی کی اخلاقی پولیس کے زیرحراست ہلاکت کے ردعمل میں کیاجا رہا ہے۔انھیں سکیورٹی فورسز نے نامناسب حجاب پہننے پرمبینہ طور پرماراپیٹا تھا۔ژاں پیری نے کہاکہ ایران میں یونیورسٹی کے طالب علم ان کی موت پربجاطور پرمشتعل ہیں اوراختتام ہفتہ پرہونے والے کریک ڈان ایسے واقعات ہی ایرانی نوجوانوں کوملک چھوڑنے اور کہیں اورباعزت مواقع تلاش کرنے پرمجبورکرتے ہیں۔انھوں نے اس بات کاکوئی اشارہ نہیں دیا کہ اس کریک ڈان سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے امریکا کی سفارتی کوششوں پر کوئی اثر پڑے گا لیکن فی الوقت دونوں ملکوں کے درمیان جوہری معاہدے پر مذاکرات کا تعطل کا شکار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ابوظبی میں پارکنگ فیس کی ادائیگی کیلئے الیکٹ...

متحدہ عرب امارات میں ابوظبی کے ٹرانسپورٹ سینٹر نے کہا ہے کہ پارکنگ فیس کا نظام اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ پارکنگ فیس الیکٹرانک نظام کے ذریعے ادا کی جائے گی۔ عرب میڈیا کے مطابق ابوظبی ٹرانسپورٹ سینٹر نے بیان میں کہا کہ ریاست میں پارکنگ فیس کی ادائیگی کیلیے ہر جگہ مشینیں نصب کی گئی ہیں جو جی فائیو ٹیکنالوجی سے مربوط ہیں۔ ٹرانسپورٹ سینٹر کا کہنا ہے کہ پارکنگ فیس کے حوالے سے پیپر ٹکٹ نظام ختم کرد یا گیا ہے۔ صرف الیکڑانک ذرائع ہی سے پارکنگ فیس ادا کی جاسکے گی۔ فیس کی ادائیگی پارکنگ کی نوعیت کے انتخاب، گاڑی نمبر اور پارکنگ دورانیے کے اندراج کے بعد مواقف کارڈ، کیش یا اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے کی جا سکے گی۔ٹرانسپورٹ سینٹر کا کہنا ہے کہ نئی سمارٹ سکرین گاڑی کی نمبر پلیٹ وغیرہ سے متعلق معلومات کے اندراج کی سہولت مہیا کرے گی۔بیان میں کہا گیا کہ بارہ سو سے زیادہ مشینیں نصب کی جائیں گی جو جی فائیو ٹیکنالوجی سے مربوط ہوں گی۔ سال رواں کے اختتام سے قبل تمام کام مکمل کرلیے جائیں گے۔علاوہ ازیں امارات کی ریاست عجمان میں بلدیاتی کونسل نے کہا ہے کہ سال رواں کے ابتدائی چھ ماہ کے اختتام تک 17 ہزار267 چارجڈ پارکنگ تیار کی گئی ہیں۔ شہریوں کی سہولت کے لیے سسٹم ڈیجیٹل بنا یا جا رہا ہے۔ الامارات الیوم کے مطابق عجمان کی بلدیاتی کونسل نے چارجڈ پارکنگ کے حوالے سے 7 خلاف ورزیوں کا چارٹ جاری کیا ہے۔غیرمنظم طریقے سے گاڑی پارک کرنے پر جرمانہ ہوگا۔ریزرو مقامات پر گاڑی پارک کرنے، فیس ادا کیے بغیر جنرل پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے، ادا شدہ فیس سے زیادہ مدت تک گاڑی کھڑی کرنے، بغیر پرمٹ نامناسب طریقے سے ٹرک پارک کرنے، معذوروں کے لیے مختص پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے اور مساجد کی چارجڈ پارکنگ میں زیادہ دیر تک گاڑی کھڑی کرنے پر بھی جرمانہ ہوگا۔ بلدیہ کا کہنا ہے کہ محدود اور طویل مدت کے لیے پارکنگ بک کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹرمپ کا سی این این کیخلاف ہتک عزت کا دعوی، د...

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی چینل سی این این کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے 475 ملین ڈالر ہرجانہ طلب کرلیا،ٹرمپ نے دیگر میڈیا گروپس کے خلاف بھی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے جس میں 475 ملین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا اور یہ دعوی کیا گیا کہ نیٹ ورک نے ان کے خلاف "بدکاری اور بہتان کی مہم" چلائی ہے۔سابق امریکی صدر کا الزام ہے کہ سی این این ان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے میں ملوث تھا اور انہیں ہٹلر سے تشیبہ دینے کی کوشش کی گئی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ منفی خبریں پھیلائیں اور بدنام کیا تاکہ انہیں سیاسی طور پر ناکام کیا جاسکے۔مسٹر ٹرمپ نے فورٹ لاڈرڈیل، فلوریڈا میں امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر29 صفحات پر مشتمل اپنے مقدمے میں دعوی کیا ہے کہ سی این این نے انہیں سیاسی طور پر شکست دینے کے لیے ایک سرکردہ خبر رساں ادارے کے طور پر اپنا کافی اثر و رسوخ استعمال کیا۔سی این این نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

متحدہ عرب امارات میں غیرملکیوں کے لیے بغیر ک...

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے غیرملکیوں کے لیے گولڈن، ورچوئل اور گرین سمیت 10 اقسام کے اقاموں کا آغاز کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹم اور پورٹس سکیورٹی نے کہا ہے کہ غیرملکیوں کے لیے دس اقسم کے اقاموں کا اجرا شروع کیا گیا ہے۔ ان کی مدت دو سے دس برس تک ہے۔ تمام اقامے قابل توسیع ہیں۔ نئے اقامہ نظام میں سرمایہ کاروں، تاجروں، سائنسدانوں، ماہرین، ممتاز طلبہ، فلاحی خدمات، ڈاکٹروں اور زندگی کے تمام شعبوں کے ہنرمندوں کے لیے ویزوں اور اقاموں کی سہولت دی گئی ہے۔ ویزا اور اقامے کی کارروائی کو مختصر اور آسان بنانے کے ساتھ سہولتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ امارات میں مقیم غیرملکی کی فیملی اورغیرملکی پاسپورٹ ہولڈر جی سی سی ممالک کے شہریوں کی اولاد و بیگمات کے لیے بھی اقامہ جاری ہوگا۔علاوہ ازیں وفاقی اتھارٹی کے سربراہ کے جاری کردہ ضوابط کے مطابق انسانی حالات کی بنیاد پر بھی اقامے کا اجرا ہوگا۔ وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹم اور پورٹس سکیورٹی نے کہا ہے کہ ملک میں کفیل کا نظام مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے۔ نئے ویزوں کے نظام میں کفیل کے لیے کوئی جگہ نہیں۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ آئندہ آجر اور اجیر کے درمیان کاروباری تعلق پر انحصار ہوگا۔ ریکارڈ وقت میں ویزا جاری ہوگا اور مقررہ سہولتوں کی فراہمی میں غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کیا جائے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی اقامہ ختم ہونے یا منسوخ کیے جانے کے بعد ایک سے چھ ماہ تک امارات میں قیام کرسکیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شمالی کوریا کادرمیانے فاصلے تک مار کرنے والے...

شمالی کوریا نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کرلیا، میزائل کے جاپان کی حدود سے گزرنے پر جاپان نے شدید مذمت کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میزائل جاپان کے جزیرے ہوکائیڈو سے ہوتا ہوا بحرالکاہل میں جا گرا، واقعہ میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ میزائل تجربے کے دوران حکام نے جاپان کے شہریوں کو ہوائی سفر سے انتباہ کیا جبکہ ٹرین سروس بھی معطل کی گئی۔جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدانے شمالی کوریا کی ان کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پرتشدد رویہ قرار دیا ہے۔دوسری جانب جنوبی کوریا نے میزائل تجربے پر اپنا سخت رد عمل دینے کا عزم کیا۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کا 10 دنوں کے اندر یہ پانچواں میزائل تجربہ ہے، میزائل تجربوں میں تیزی کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ شمالی کوریا جوہری ہتھیار کا تجربہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کے بیلسٹک اور نیوکلیئر میزائل تجربوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ، 16 نئے کیسز...

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ، 16 نئے کیسز رپورٹ، 46 کی حالت تشویشناک۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 870 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 16 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.23 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھو...

پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی وتعمیر نو کے لئے ان کا ملک حکومت پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے، پاکستان کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان 75سالہ سفارتی تعلقات کے حوالے سے اپنے دورہ آزاد کشمیر کے موقع پر پریونیورسٹی کمیپس میں شہدا زلزلہ کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ زلزلے کے بعد پاکستان کو سیلاب کی تباہی سے دوچار ہونا پڑا۔ امریکی سفیر نے آزاد جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے یونیورسٹی کے احاطے میں چنار کا درخت بھی لگایا اور علاقے کی قدرتی خوبصورت کے دیوانے بھی نکلے۔ آزاد کشمیر کے 1500 سے زائد لوگ اب تک امریکہ کے مختلف تعلیمی اور فنی اداروں سے استفادہ کر چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیراعظم کو منی لانڈرنگ کیس میں عدالت حاضری...

احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیراعظم شہبازشریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے حاضری معافی کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اور انہیں عدالت میں پیشی کیلئے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی جبکہ حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ نے پاکستان کیلئے انسانی امداد کی...

اقوام متحدہ نے پاکستان کیلئے انسانی امداد کی اپیل میں پانچ گنا اضافہ کر دیا، امداد کو 16 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر 81 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کر دیا گیا، یو این حکام کے مطابق صورتحال پر قابو پانے کیلئے816 ملین ڈالر درکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مون سون کی شدید بارشوں اور گلیشیر پگھلنے کی وجہ سے آنے والے بدترین سیلاب کی وجہ سے تقریبا 1700 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ پاکستان کئی دہائیوں میں آنے والے بدترین سیلاب کے بعد پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے پھیلا پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے، حکومت پاکستان اوراقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سیلاب کا سبب موسمیاتی تبدیلی ہے۔ پاکستان کے لئے اقوام متحدہ کے رابطہ افسر جولین ہارنائس نے جنیوا میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ اقوام متحدہ نے پاکستان کے لیے اپنی انسانی ہمدری کی بنیاد پر امداد کی اپیل کو 16 کروڑ ڈالر سے پانچ گنا بڑھا کر 81 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کر دیا ہے۔ ہم موت اور تباہی کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے متاثرہ علاقوں میں صحت، غذا، پانی اور صفائی کی خدمات کی فراہمی میں اضافے کے لئے حکومت کی مدد کرنے کی خاطر تیزی سے کام نہ کیا تو بچوں کی بیماریوں میں اضافہ ہو گا اور یہ بہت خوفناک ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایران سے پیاز کی درآمد کے باوجود ملک میں پیا...

ایران سے پیاز کی درآمد کے باوجود ملک میں پیاز کی قیمتیں قابو میں نہیں آرہی ہیں۔کراچی میں پیاز کی فی کلو قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ ملک میں ایران سے پیاز کی درآمد کھلنے کے بعد قیمتوں میں آنے والی کمی عارضی ثابت ہوئی اورچند ہفتوں بعد ہی پیاز نے قیمتوں کی ڈبل سینچری مکمل کر لی۔ بچت بازاروں میں بھی پیاز کی قیمت 150 روپے سے زائد ہے جبکہ کراچی کیعام بازاروں میں تو شہریوں کو آدھا کلو پیاز100 روپے میں دستیاب ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ ایران سے پیاز اتنی کم تعداد میں آرہی ہے کہ اس کا مارکیٹ کی قیمتوں پراثر پڑنا مشکل ہے۔ تاجروں کا یہ بھی کہنا تھا کہ قیمت مہنگی ہونے کا دوسرا سبب ایرانی پیاز کا معیار اور ذائقے میں کم ہونا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی پیاز کی قیمت مسلسل آسمان پر ہے۔ اس کیعلاوہ پاکستانی پیازکی فراہمی سیلاب کی وجہ سے منڈی میں بہت محدود ہوچکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ڈالر کی قدر میں مسلسل 7ویں روز کمیانٹر بینک...

کرنسی مارکیٹ میں انٹر بینک میں ڈالر 95 پیسے سستا ہوا کر227 روپے 50 پیسے پر آگیا۔ 7 روز میں انٹر بینک میں ڈالر 13روپے سستا ہوچکا ہے۔ جمعہ کو دن کے اختتام پرانٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 18 پیسے سستا ہوکر 228.45 روپے پر آگیا تھا۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں دن کے اختتام پر ڈالر1 روپے سستا ہوکر 229 روپے کا ہوا تھا۔ ڈالر کی قدر کم ہونے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 1 ہزار ارب روپے کی کمی بھی ہوئی ہے۔ کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکانٹ خسارے میں 50 کروڑ ڈالر کمی سے روپے کی قدر کو سہارا ملا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

موبائل آپریٹرز کو تیز رفتار موبائل براڈ بینڈ...

موبائل آپریٹرز کو تیز رفتار موبائل براڈ بینڈ خدمات کی بہتر کوریج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے سپیکٹرم تک بروقت اور سستی رسائی کی ضرورت ہے۔چائنہ اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چار میں سے تین موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کے سپیکٹرم پر اخراجات ان کی آمدنی کے 10 فیصد سے زیادہ ہیں۔ اعلی سپیکٹرم لاگت آپریٹرز کی سستی خدمات میں سرمایہ کاری کرنے اور ان کی مدد کرنے کی صلاحیت کو خطرے میں ڈال سکتی ہے،طویل مدت میں یہ سماجی اور اقتصادی ڈیجیٹل ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کو آپریٹرز کے لیے سپیکٹرم کی استطاعت بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔دنیا بھر کے بہت سے ممالک آپریٹرز کی لاگت کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے سالانہ ادائیگی اور موخر ادائیگی جیسے اقدامات اپناتے ہیں. جب آپریٹرز سپیکٹرم کی پابندیوں کا شکار ہوتے ہیں، تو وہ شہری علاقوں میں اپنے نیٹ ورک پر زیادہ سرمایہ کاری کریں گے. کم سپیکٹرم نیلامی کی قیمتوں اور طویل سپیکٹرم لائسنس والے ممالک میں بہتر نیٹ ورک کوریج، خدمات کا وسیع انتخاب، بہتر ٹیک اپ، اور صحت مند مقابلہ ہوتا ہے۔گلوبل سسٹم فار موبائل کمیونیکیشنز کے ایک اقتصادی مطالعہ سے پتہ چلا ہے کہ زیادہ سپیکٹرم لاگت نیٹ ورک کی سرمایہ کاری کی مالی صلاحیت کو محدود کر کے صارفین کے منفی نتائج کا باعث بنتی ہے۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ ترقی پذیر ممالک میں اعلی سپیکٹرم لاگت نے 3G اور 4G نیٹ ورکس کے رول آٹ کو سست کر دیا اور نیٹ ورک کے مجموعی معیار میں طویل مدتی کمی کا باعث بنی۔عالمی سطح پر، سپیکٹرم کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔ کنسلٹنگ اسٹڈی نے سپیکٹرم پرائس انڈیکس کی گنتی کی ہیاور کل سپیکٹرم لاگت کو ماہانہ موبائل ریونیو سے تقسیم کیا گیا ہے۔ چین، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور کویت جیسے ممالک میں یہ تعداد 1 فیصد سے کم ہے۔ سرمایہ کاری پر سپیکٹرم کی سالانہ لاگت کے اثرات کا بھی حساب لگایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سپیکٹرم کی لاگت موبائل ریوینو کے دس فیصد سے کم ہونی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کوسیلاب کے بعد رواں مالی سال کے دورا...

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ پاکستان کوسیلاب کے بعد رواں مالی سال کے دوران کپاس کی کم از کم 50 لاکھ گانٹھیں درآمد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ٹیکسٹائل ویلیو ایڈیشن کی مانگ کو پورا کیا جا سکے۔ اپٹما کے سیکرٹری جنرل شاہد ستار نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ حالیہ سیلاب سے فصل کو ہونے والے نقصان کی وجہ سے رواں مالی سال کے دوران کم از کم پچاس لاکھ گانٹھیں درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔"انہوں نے کہا کہ کپاس پاکستان کے لیے ایک اہم نقد آور فصل ہے اور اس کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے ایک اہم خام مال ہے، جو ٹیکسٹائل مصنوعات کے فائبر مکس میں 75 فیصد کی نمائندگی کرتا ہے۔شاہد نے کہا کہ"سیلاب کی وجہ سے کپاس کی فصل کو ہونے والے نقصانات کا موجودہ تخمینہ 3.5 ملین گانٹھ ہے،جو اس سال متوقع پیداوار کا 36 فیصد بنتا ہے،۔ہا۔انہوں نے مزید کہا کہ کپاس کی ویلیو ایڈیشن کی قیمت کے مطابق مجموعی نقصان کی مالیت 1 بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پہلے ہی کپاس کی قلت کا سامنا ہے، سیلاب نے ملک میں فصل کو زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔شاہد نے کہا کہ حکومت کو مختلف ممالک سے کپاس کی اضافی مقدار منگوانے میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی بھی مدد کرنی چاہیے تاکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی صنعت اس کی ضروریات پوری کر سکے۔انہوں نے کہا کہ اپٹما کا ایک وفد اس وقت تنزانیہ کا دورہ کر رہا ہے تاکہ کپاس کی خریداری پر بات چیت کی جا سکے اور ٹیکسٹائل سیکٹر کی مستقبل کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ا

پٹما کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ انٹرنیشنل کاٹن ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا۔ آئی سی اے سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کاٹن کے کاروبار میں مقامی تاجروں کی بہتر ہم آہنگی اور تربیت کے لیے پاکستان میں اپنا دفتر قائم کرے۔شاہد نے نشاندہی کی کہ پاکستان کپاس درآمد کرنے والے ملک کے طور پر ابھر رہا ہے، لیکن درآمد کنندگان کے قوانین اور خریدار کے طور پر اپنے حقوق سے پوری طرح آگاہ نہیں ہیں۔"دوسری جانب پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے حکومت سے بھارت سے خام روئی درآمد کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔پی ٹی ای اے کے چیئرمین سہیل پاشا نے ایک بیان میں کہاکہ بھارت سے روئی کی درآمد بہت سستی ہوگی، اور اسے پاکستان پہنچنے میں صرف چند دن لگیں گے۔"انہوں نے کہا کہ بھارت امریکہ کے بعد کپاس پیدا کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے، اور موجودہ صورتحال میں پاکستان کے لیے خام کپاس درآمد کرنے کا بہترین آپشن ہے۔پی ٹی ای اے کے چیئرمین نے حکومت پر زور دیا کہ وہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے اور ڈیوٹی اینڈ ٹیکس ریمیشن فار ایکسپورٹ اسکیم کے تحت ایکسپورٹ پر مبنی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے ہندوستانی کپاس کی درآمد کی اجازت دے۔پی ٹی سی نے ایک بیان میں کہا کہ ملک کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو خام مال کی کمی کا سامنا ہے کیونکہ اچانک سیلاب نے کپاس کی پیداوار کو بری طرح متاثر کیا ہے۔پی ٹی سی کے مطابق اگر روئی کی درآمد کا بروقت فیصلہ نہ کیا گیا تو ٹیکسٹائل کی برآمدات میں کمی کے حوالے سے ملک کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں ہائی نان کے یانگ پو اقتصادی ترقیاتی...

ہائی نان کے شمال مغرب میں 1992 میں ریاستی سطح کے ترقیاتی زون کا قائم عمل میں آیا تھا۔ یہ یانگ پو اقتصادی ترقیاتی زون ہائی نان آزادانہ تجارتی بندرگاہ کا ابتدائی اور نمائشی علاقہ ہے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

البانیہ، دارالحکومت ترانہ میں چینی ثقافت کا...

لبانیہ کے دارالحکومت ترانہ میں چینی ثقافتی سرگرمیوں پر مبنی ایک سلسلے کا انعقاد کیا گیا۔ پیر سے شروع ہونے والی اس سر گر می میں جمعہ کی شام شہر کے مرکز میں ہو نے والا چینی ثقافت پر مبنی گالا بھی شامل تھا۔گالا میں ہزاروں افراد شریک ہوئے ۔وہ چینی پکوانوں سے لطف اندوز ہوئے، کاغذ کاٹنا سیکھا، چینی خطاطی کی مشق کی ، چائے کا فن دیکھا اور چینی گیتوں اور رقص کی پرفارمنس کو سراہا۔ اس میں البانوی گلوکاروں اور رقاصوں نے بھی حصہ لیا۔چینی ثقافتی ہفتہ 2022 کا انعقاد چینی سفارت خانہ کے لئے بلدیہ ترانہ اور ملک کی وزارت ثقافت کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ ہفتہ کا آغاز پیر کے روز تائی چی شو سے ہوا ۔البانیہ میں چینی سفیر ژو ڈینگ نے کہا کہ چینی ثقافتی ہفتہ البانیہ میں زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ ساتھیوں کو مختلف قسم کی چینی ثقافت سے روشناس کرائے گا ۔یہ البانیہ کے عوام کو چینی ثقافت کی انوکھی دلکشی کی تعریف کا موقع دے گا۔منگل کو چینی سفارت خانہ نے ایک استقبالیہ اور چین-البانیہ تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا۔نمائش میں 57 تصاویر پیش کئی گئیں جو 1960 اور 1970 کی دہائی میں اقتصادی اور ثقافتی تبادلوں جیسے مختلف شعبوں میں چینی اور البانیہ کے عوام کے درمیان تعاون و دوستی کی عکاسی کرتی تھیں۔ہفتے کے دوران چینی اور البانوی فنکاروں نے مشترکہ طور پر اسٹیج پر چینی اور البانوی رقص اور موسیقی پیش کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں دریائے یانگسی طاس کے قرض توازن میں ا...

دریائے یانگسی طاس خطے میں قرض توازن اگست کے اختتام پر 551.4 کھرب یوآن (78.9 کھرب امریکی ڈالرز)تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 13.9 فیصد زائد ہے۔پیپلزبینک آف چائنہ کے شنگھائی صدردفتر کے مطابق اگست کے اختتام پر چینی یوآن میں قرض توازن 538.7 کھرب یوآن تھا جو گزشتہ برس کی نسبت 14.3 فیصد زائد ہے۔غیرملکی کرنسی میں اگست کے اختتام تک قرض توازن 183.9 ارب امریکی ڈالرز رہا جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 5.2 فیصد کم ہے۔اگست کے اختتام تک خطے کے ڈیپازٹ گزشتہ برس کی نسبت 13.3 فیصد بڑھ کر 672.1 کھرب یوآن ہوچکے تھے۔دریائے یانگسی طاس خطے میں شنگھائی، جیانگ سو، ژے جیانگ اور انہوئی صوبے شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا عدم تشدد کے ع...

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عدم تشدد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں امن اور باہمی احترام پر زور دیا ہے ۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ عدم تشدد کا عالمی دن نہ صرف مہاتما گاندھی کا یوم پیدائش ہے بلکہ ان اقدار کے دن کے طور پر بھی منایا جاتا ہے جس کو انہوں نے مجسم صورت دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں تک اس کی گونج سنائی دیتی رہی جس میں امن، باہمی احترام اور ہر فرد کے لیے لازمی وقار شامل ہے ۔گوتریس نے کہا کہ یہ دنیا اب ان اقدار کے مطابق بسر نہیں ہورہی ہے۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بڑھتے ہوئے تنازعات اور موسمیاتی ابتری، غربت، بھوک اور بڑھتی ہوئی عدم مساوات، تعصب، نسل پرستی اور بڑھتے ہوئے نفرت انگیز اظہارخیال کا مشاہدہ کررہے ہیں۔ اخلاقی طور پر دیوالیہ پن کا شکار عالمی مالیاتی نظام بھی اس کا حصہ ہے ،جو کہ ترقی پذیر ملکوں کے لیے غربت سے بچااور بحالی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔گوتریس نے کہا کہ گاندھی کی ان اقدارکو اپناتے ہوئے اور ثقافتوں اورسرحدوں سے ماورا ہوکر دنیا کے سب لوگوں کے لئے زیادہ بہتر اورپرامن مستقبل کی تعمیرممکن ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں لوگوں کی صحت، تعلیم، باعزت روزگار اور سماجی تحفظ میں سرمایہ کاری شامل ہے، جس کے ذریعے لوگوں کو گرنے سے بچایا جا سکتا ہے ،اور ضرورت پڑنے پر ان کی مدد کی جاسکتی ہے ،اور تمام ملکوں کے لیے سرمایہ کاری تک رسائی اور قرض سے نجات کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے بین الاقوامی برادری پربھی زور دیا کہ وہ ترقی پذیر ملکوں کی مددکریں تاکہ وہ مضبوط بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کرتے ہوئے آبادیوں کو موسمیاتی تغیر کے اثرات سیمحفوظ رکھ سکیں،اور تمام لوگوں کے حقوق اور وقار کو محفوظ اور برقراررکھا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ سب کی شمولیت کے لیے ٹھوس اقدامات ہونے چا ہئیں تاکہ ثقافتوں کی کثرت ، کثیر المذہبی اور کثیر النسلی معاشرے خطرہ کی بجا ئے صحت مندی کی علا مت ہوں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، لاٹری کی فروخت میں اگست کے دوران 5.7 فی...

چین میں اگست کے دوران 34.48 ارب یوآن(تقریبا 4.86 ارب امریکی ڈالرز) مالیت کی لاٹری فروخت ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 5.7 فیصد زائد ہے۔وزارت خزانہ کے اعدادوشمار کے مطابق اگست میں سماجی نظام کی معاونت کے لئے فروخت ہونے والی لاٹری ٹکٹ کی مالیت 12.67 ارب یوآن رہی جو ایک برس قبل کے مقابلے میں 10.7 فیصد زائد ہے۔کھیلوں کی صنعت کی معاونت کے لئے لاٹری ٹکٹوں کی فروخت گزشتہ برس کی نسبت 3.1 فیصد بڑھ کر 21.81 ارب یوآن ہوگئی۔اعداد وشمار کے مطابق چین میں ابتدائی 8 ماہ کے دوران 247.91 ارب یوآن مالیت کے لاٹری ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 0.2 فیصد زائد ہے۔چین کے لاٹری انتظامی قوانین کے تحت ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل کردہ رقم کو انتظامی اخراجات، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور انعامات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آسٹریلیا کے بورو وا میں آئرش اون میلہ

آسٹریلیا کا بورووا مقامی بھیڑوں سے عمدہ اون کے حوالے سے مشہور ہے،یہاں آئرش اون میلے جیسی اہم تقریب کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔ جس میں مقامی افراد بھیڑوں سے اون اتارنے کی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔بھیڑوں کے ریوڑ سڑکوں پر چلتے ہیں، مقامی باشندے مختلف سرگرمیوں میں فعال طریقے سے شریک ہوتے ہیں ،اور خوبصورت بچے بھیڑوں کے کھلونوں سے کھیلتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین اور پاکستان نے ڈیری صنعت کو فروغ دینے کے...

چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خود اختیارخطے کے دارالحکومت نان ننگ میں واقع ایک بڑی چینی ڈیری کمپنی رائل گروپ کمپنی لمیٹڈ کی خود کار پیداواری ورکشاپ میں بھینس کے دودھ سے تیار کردہ ہزاروں مختلف قسم کی ڈیری مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔رائل گروپ کے مطابق بھینسوں پرتحقیق کے شعبے میں چین اور پاکستان کے درمیان تعاون کی بدولت چینی صارفین پرامید ہیں کہ وہ مستقبل قریب میں بھینس کے دودھ اور اس کی ڈیری مصنوعات میں "پاکستانی غذائی اجزا" کا ذائقہ چکھ سکھیں گے۔رائل گروپ کے نائب صدر ٹینگ کوئی جن نے کہا کہ بھینس کے دودھ میں اعلی غذائیت کی قدر اور اچھی مارکیٹ کا امکان ہے۔ حالیہ برسوں میں ہماری مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 2010 میں بھینس کے دودھ کی مصنوعات گروپ کے کل پیداواری حجم کا صرف 20 فیصد حصہ تھی لیکن اب یہ تقریبا 50 فیصد تک بڑھ چکی ہے۔ٹینگ نے مزید کہا کہ مارکیٹ کی طلب میں اضافے سے اگرچہ گروپ نے ملک بھر میں بھینسوں کی افزائش نسل کے 28 معیاری مراکز قائم کئے ہیں تاہم بھینس کے خام دودھ کی فراہمی اب بھی کمپنی کے لئے ناکافی ہے۔دودھ کے ذرائع بڑھانے اور طلب پوری کرنے کیلئے گروپ نے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ تعاون کرنے کا فیصلہ کیا، اور اپنی ذیلی کمپنی رائل سیل بائیو ٹیکنالوجی (گوانگ شی ) لمیٹڈ کے ذریعے رائل سیل کے چین پاکستان وبا فری چراگاہ اور افزائش منصوبہ کے نام سے ایک مشترکہ منصوبہ کا افتتاح صوبہ پنجاب میں کیا ہے۔ٹینگ نے کہا کہ ایک پاکستانی بھینس کے دودھ کی سالانہ پیداوار 3 ٹن تک پہنچ سکتی ہے، جو گوانگ شی میں مقامی قسم کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہے۔

مقامی بھینسوں کے ساتھ درآمد شدہ منجمد سیمن کی کراس بریڈنگ سے دودھ کی پیداوار بہتر کی گئی ہے تاہم اس میں مزید وقت درکار ہے۔رائل سیل نے پا کستان کے جے ڈبلیو ایس ای زیڈ گروپ کے ساتھ مشتر کہ منصوبے پر اتفاق کیا ہے ۔ اس کیتحت مقامی بھینسوں کی صنعت کو فروغ دینیکے لیے 10 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا ئے گی۔اب را ئل سیل نے اس کے تحت لا ہور میں پہلی بھینس ایمبر یو پروڈکشن اینڈ ریسرچ لیبارٹری قائم کی ہے جو کہ فعال ہو چکی ہے۔رائل سیل کے شعبہ سمندرپار کاروبار کے ڈائریکٹر چھن جن جی نے کہا کہ جنین درآمد باہمی طور پر سود مند پالیسی ہے ۔ ہمارے پاکستانی ہم منصبوں نے نیلی راوی بھینس کے جینیاتی فوائد پر تحقیق اور کھوج کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔چھن نے مزید کہا کہ لاہور میں تعمیر کردہ لیبارٹری اعلی پیداوار والی نیلی راوی بھینس جنین تیارکرنے میں پرعزم ہے ۔پاکستان میں ایک فارم تعمیر کیا گیا ہے جہاں 5 ہزار بھینسوں کے رہنے کی گنجائش ہے۔ یہ فارم پاکستان اور چین کی بھینسوں کی نسلوں اور دودھ کی پیداوار دونوں کو بہتر بنانے کے لئے تعمیر ہوا ہے۔چھن کے مطابق افزائش نسل میں دونوں فریقین کے درمیان تعاون میں دودھ و گوشت مصنوعات کی صنعتوں کی ترقی اور جدید بڑے پیمانے پر بھینسوں کے لئے متعدد چراگاہوں کی تعمیر شامل ہے۔ اس میں مشترکہ طور پر پاکستان، چین، آسیان ممالک اور مشرق وسطی کی مارکیٹ کو وسعت بھی دی جا ئے گی۔توقع ہے کہ دونوں فریقین رواں سال اکتوبر میں مشترکہ سرمایہ کاری سے قائم کی جانے والی بھینس کی پہلی چراگاہ کی تعمیر کا آغاز کریں گے۔ اس کی تکمیل اور اگلے سال جون میں فعال ہونے کے بعد پاکستان میں تقریبا 300 ملازمین کو بھرتی کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کرکٹ آسٹریلیا نے بچوں سے جنسی زیادتی کے متاث...

آسٹریلیا میں کرکٹ کی گورننگ باڈی نے کھیل میں شرکت کے دوران بچوں کیجنسی استحصال کے متاثرین سے معافی مانگ لی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا(سی اے) کے چیئرمین لچلن ہینڈرسن نے پیر کو تمام ریاستی اور علاقائی کرکٹ بورڈز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان لوگوں کے لیے قومی ازالہ اسکیم میں اندراج کریں جو بچوں کے ادارہ جاتی جنسی استحصال کا شکارہوئے ہیں۔اس اسکیم کو بچوں کے جنسی استحصال کے حوالے سے ادارہ جاتی ردعمل کے تحت قائم کیے گئے تاریخی رائل کمیشن کے بعد شروع کیا گیا ہے ۔ یہ اسکیم متاثرین کو ذمہ دار ادارے سے 1 لاکھ 50ہزار آسٹریلوی ڈالر (96 ہزار 258امریکی ڈالرز )تک کے معاوضے کا حق دیتی ہے۔ہینڈرسن نے پیر کو کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا اس اسکیم میں شامل ہونے کے لیے ابتدائی ہچکچاہٹ کیبعد اس معاملے پر اجتماعی کارروائی چاہتا ہے۔انہوں نیایک میڈیا بیان میں کہا کہ تاریخی طور پر بچوں سے جنسی زیادتی ایک اندوہناک مسئلہ ہے جس سے معاشرہ اور کرکٹ سمیت بہت سے کھیل دوچار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے میں کسی بھی ایسے شخص سے معافی مانگنا چاہتا ہوں جو آسٹریلوی کرکٹ میں شریک ہونے کے دوران جنسی استحصال کا شکار ہوا ہو۔ا نہوں نے کہا کہ جو کچھ ہوا ہم اس کو بدل نہیں سکتیلیکن ہمیں متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ہر ممکن تعاون کی ضرورت ہے۔انہوں نے مز ید کہا کہ ہمارے پاس بچوں کے تحفظ کے حوالے سے پالیسیوں اور طریقہ کار کا ایک سخت مجموعہ موجود ہے، ہمیں یہ یقینی بناناہوگا کہ ہم کسی ایسے شخص کی حمایت کر رہے ہیں جو ماضی میں اس قسم کے تجربے سے گزرا ہو تاکہ ہم ان کی ہر ممکن مدد کریں۔رائل کمیشن نے دسمبر 2017 میں اپنی حتمی رپورٹ شائع کی تھی ۔ رپورٹ میں ، مذہبی، برادری اور کھیلوں کی تنظیموں کے اندر بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے وسیع ثبوتوں کو بے نقاب کیا گیا تھا ۔مغربی آسٹریلیا (ڈبلیو اے ) 8 ریاستی اور علاقائی کرکٹ تنظیموں میں سے واحد ہے جس نے ازالہ اسکیم پر دستخط کیے ہیں، 2020 میں ساتھ ہی کھیلوں کی مقتدر تنظیموں جیسا کہ آسٹریلین فٹ بال لیگ (اے ایف ایل )، قومی رگبی لیگ(این آر ایل ) اور نیٹ بال آسٹریلیا نے ایسا کیا ہے۔ہینڈرسن کا یہ بیان ستمبر میں سپریم کورٹ کی جانب سے سابق ایلیٹ جونیئر کرکٹ کوچ ایان کنگ کی قید کی سزا میں تقریبا 2 سال کی توسیع کے بعد سامنے آیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، سائنس و ٹیکنالوجی اختراع میں چینی سیکیو...

چین کی سیکیورٹیز نے کاروباری اداروں میں سائنس و ٹیکنالوجی اختراع کے فروغ میں سرمایہ فراہم کر تے ہو ئے تعمیری کردار نبھایا ہے۔سیکیورٹیز ایسوسی ایشن آف چائنہ کی رپورٹ کے مطابق چین میں نیس ڈیک طرز کے سائنس و ٹیکنالوجی اختراع بورڈ (یہ شنگھائی اسٹاک ایکسچینج میں اسٹار مارکیٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) پر ابتدائی عوامی پیشکشوں (آئی پی اوز) کی تعداد اور شین ژین اسٹاک ایکسچینج پر ٹیکنالوجی ہیوی چی نیکسٹ مارکیٹ ، ملک میں 2021 کے دوران کل آئی پی اوز کا 75.68 فیصد رہی۔خاص کرسائنس و ٹیکنالوجی ٹیک اختراع بورڈ میں درج 165 اداروں نے گزشتہ برس آئی پی اوز سے تقریبا 211.6 ارب یوآن(تقریبا 29.8 ارب امریکی ڈالر) حاصل کئے جو پورے سال جمع کردہ چین کے مجموعی آئی پی او فنڈز کا 35.51 فیصد ہے۔ سال 2021 میں 199 چی نیکسٹ آئی پی او سے جمع کردہ رقم 149.4 ارب یوآن تھی جو مجموعہ کا 25.07 فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس 481 کمپنیوں نے عوام سے مقامی طور پر رجوع کیا اور 592.62 ارب یوآن اکٹھے کئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یورپ اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو بین الاق...

فلسطین نے یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو مشروط کریں۔اس میں اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کی قراردادوں اورانسانی حقوق کے اصولوں کی پاسداری شا مل ہو نی چا ہئیے۔فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی برادری کوچاہیئے کہ وہ اسرائیل کو فلسطینی شہر یوں کے خلاف مغربی کنارے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا براہ راست ذمہ دار ٹھہرائے ،اور فوری طور پر اس کو روکنے کے لیے اسرائیل پر حقیقی دبا ڈالیں ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل صورتحال کی اشتعال انگیزی پر بضد ہے اور ہم اس کشیدگی کے خطرات کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں جو اس کے مفادات کو پورا کرتے ہیں۔یہ مطالبہ یورپی یونین واسرائیل ایسوسی ایشن کونسل کے 12ویں اجلاس سے قبل سامنے آیا ہے جو کہ برسلزمیں منعقد ہوگا ۔ اس اجلاس میں تجارت، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، ثقافت، سائنس اورٹیکنالوجی جیسے موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔یہ اجلاس مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہر یوں کے درمیان جاری کشیدگی کے مو قع پر ہو رہا ہے۔فلسطین کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جنوری کے آغاز سے لے کر اب تک مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 100 سے زائد فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔ اس کے برعکس اسرائیلی شہروں میں مارچ سے لے کر اب تک فلسطینی شہر یوں کے حملوں میں 18اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ترک فٹ بال کلب نے عوامی جمہو ریہ چین کی 73 و...

ترک فٹ بال کلب بیسکٹاس نے استنبول میں ایک ڈربی میچ کے دوران عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 73 ویں سالگرہ منائی۔اسٹیڈیم میں ایک بڑے ڈیجیٹل بینر پر چینی، ترکی اور انگریزی میں بیسکٹاس کی مبارکباد کے پیغامات نمایاں تھے ۔ اسے اسٹیڈیم میں موجود40 ہزارسے زیادہ شائقین اورٹی وی پر لاکھوں ناظرین نے دیکھا۔ان تہنیتی پیغامات پر درج تھا کہ ہم تہہ دل سے عوامی جمہو ریہ چین کے قیام کی 73 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، چین اور ترکی کیدرمیان دوستی ہمیشہ قائم رہے۔میچ سیقبل بیسکٹاس کے صدر احمت نور سیبی نے ترکی میں چینی سفارت خانہ کے ناظم الامور چھنگ ویہوا کی میزبانی کی اور بیسکٹاس کی جرسی پیش کی۔بیسک ٹاس 1903 میں قائم ہوا اور یہ 2017 سے چین کا قومی دن منا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ، گاڑیاں تیارکرنے والے شعبے کی آمدنی میں...

چین کی آٹوموبائل مینوفیکچرنگ صنعت نے رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران آمدنی میں مثبت اضافہ ریکارڈ کیا ہے ۔ قومی ادارہ برائے شماریات (این بی ایس ) کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جنوری تا اگست کے عرصہ کے دوران اس شعبے میں تقریبا 57 کھرب یوآن (تقریباً802.84 ارب امریکی ڈالرز) کا کاروبار ہوا، جوکہ 3.3 فیصد زیادہ ہے۔چا ئنہ آٹوموبائل تیار کنندگان کی ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملک کی آٹوموبائل پیداوار 1 کروڑ69لاکھ 70ہزاریونٹس تک پہنچ گئی، جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 4.8 فیصد زیادہ ہے۔ آٹوموبائل کی فروخت مجموعی طور پر1 کروڑ 68 لاکھ 60 ہزار یونٹس رہی، جو کہ سال 2021 کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.7 فیصد زیادہ ہے۔قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطا بق استعمال کی ترغیب دینے والی پالیسیوں نے اگست کے دوران صنعت کے منافع کو گزشتہ سال کی نسبت 100 فیصد بڑھانے میں مدد فراہم کی ہے ۔اس شعبے کا منافع سال 2022کے پہلے 8 ماہ کیدوران گزشتہ سال کی نسبت 7.3 فیصد کم ہوا، جس میں پہلے 7 مہینوں کے دوران 7.1 فیصد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ویمنز ایشیا کپ، قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کو شکس...

بنگلہ دیش میں جاری ویمنز ایشیا کپ پاکستان نے ایک اور جیت اپنے نام کر لی، قومی ٹیم نے میزبان ٹیم کو 9وکٹوں سے شکست دے دی،ایشیا کپ میں پاکستان خواتین ٹیم کا شاندار آغاز، مسلسل دوسرے میچ میں بھی بسمہ الیون نے بنگلہ دیش میں کامیابی سمیٹ لی،ایونٹ کے پانچویں میچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، حریف ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز 8وکٹوں کے نقصان پر 70رنز بنائے، ڈائنا بیگ اور ندا ڈار نے دو دو وکٹیں لیں جبکہ سعدیہ اقبال اور عمیمہ سہیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا،پاکستانی ٹیم نے مقررہ ہدف 12.2اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 72 رنز بنا کر پورا کیا، منیبہ علی 14 رنز کے ساتھ پویلین لوٹ گئیں جبکہ سدرہ آمین 36اور بسمہ معروف 12 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہیں،پلئیر آف دی میچ سدرا امین کو قرار دیا گیا جبکہ پاکستان ویمنز ٹیم اپنا اگلا میچ 6 اکتوبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین مشترکہ مستقبل کے تحت معاشرے کی تعمیر میں...

کویت شہر (شِنہوا) چینی ثقافت پر تحقیق کرنے والی ایک کویتی محقق نے کہا ہے کہ چین ہمیشہ انسانیت کے لئے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کی تعمیر میں بہت اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔ یہ اس بات کا اظہارہے کہ وہ ایک بڑے ملک کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری نبھاتا ہے۔

شِنہوا کے ساتھ ٹیلی فون پر ایک حالیہ انٹرویو میں العنود الابراھیم الضائج الصباح نے کہا کہ چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت اور عالمی سپلائی چین میں اہم رابطہ ہے۔ اس نے نوول کرونا وائرس وبا اور سست عالمی معیشت کے پس منظر میں ہمیشہ ایک ناگزیز اور اہم کردار ادا کیا ہے۔

عنود انسانیت بارے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کی تعمیر سے چین کے تجویز کردہ نظریہ پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

ان کی رائے میں صرف ایک دوسرے پر بھروسہ اورتعاون سے ہی ممالک مشترکہ طور پر نوول کرونا وائرس کے انسانی معاشرے اور معاشی بحران پر بڑے اثرات سے نمٹ سکتے  ہیں، اور مشترکہ طور پر ایک بہتر مستقبل کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔

محقق عنود کو کویت میں چینی باشندے پیار سے شہزادی عنود کہتے ہیں ۔ وہ شاہی صباح خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔وہ 2012 میں بیجنگ اور شنگھائی کے دورہ کے دوران چین کی جانب مائل ہوئیں، جبکہ وہ دونوں شہروں میں روایت اور جدیدیت کے امتزاج سے بڑی متاثر ہوئیں۔

کویت واپسی پر انہوں نے چینی زبان سیکھنا شروع کی۔

اس نے  2020 میں نہ صرف چینی زبان میں مہارت کی سند بلکہ ہسپانوی یونیورسٹی سے چینی علوم میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کی  اور کویت۔ چین تعلقات پر عبور رکھنے والی ایک تعلیمی محقق بن گئیں۔

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین مشترکہ مستقبل کے تحت معاشرے کی تعمیر میں...

کویت شہر (شِنہوا) چینی ثقافت پر تحقیق کرنے والی ایک کویتی محقق نے کہا ہے کہ چین ہمیشہ انسانیت کے لئے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کی تعمیر میں بہت اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔ یہ اس بات کا اظہارہے کہ وہ ایک بڑے ملک کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری نبھاتا ہے۔

شِنہوا کے ساتھ ٹیلی فون پر ایک حالیہ انٹرویو میں العنود الابراھیم الضائج الصباح نے کہا کہ چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت اور عالمی سپلائی چین میں اہم رابطہ ہے۔ اس نے نوول کرونا وائرس وبا اور سست عالمی معیشت کے پس منظر میں ہمیشہ ایک ناگزیز اور اہم کردار ادا کیا ہے۔

عنود انسانیت بارے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کی تعمیر سے چین کے تجویز کردہ نظریہ پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

ان کی رائے میں صرف ایک دوسرے پر بھروسہ اورتعاون سے ہی ممالک مشترکہ طور پر نوول کرونا وائرس کے انسانی معاشرے اور معاشی بحران پر بڑے اثرات سے نمٹ سکتے  ہیں، اور مشترکہ طور پر ایک بہتر مستقبل کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔

محقق عنود کو کویت میں چینی باشندے پیار سے شہزادی عنود کہتے ہیں ۔ وہ شاہی صباح خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔وہ 2012 میں بیجنگ اور شنگھائی کے دورہ کے دوران چین کی جانب مائل ہوئیں، جبکہ وہ دونوں شہروں میں روایت اور جدیدیت کے امتزاج سے بڑی متاثر ہوئیں۔

کویت واپسی پر انہوں نے چینی زبان سیکھنا شروع کی۔

اس نے  2020 میں نہ صرف چینی زبان میں مہارت کی سند بلکہ ہسپانوی یونیورسٹی سے چینی علوم میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کی  اور کویت۔ چین تعلقات پر عبور رکھنے والی ایک تعلیمی محقق بن گئیں۔

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، گزشتہ عشرے کے دوران نجی معیشت میں تیزر...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں مارکیٹ حالات میں بہتری کے سبب چین کے نجی اداروں نے گزشتہ ایک عشرے میں تیز رفتار ترقی کی ہے۔

قومی ترقیاتی و اصلاحات کمیشن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ نجی اداروں کی نشوونما کے ماحول میں مسلسل بہتری کے سبب گزشتہ 10 برس میں نجی اداروں کی تعداد میں 4 گنا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 1 کروڑ 8 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ کر 4 کروڑ 45 لاکھ 70 ہزار ہوگئی۔

مارکیٹ دوست اقدامات کی وجہ سے کاروباری ماحول بارے عالمی درجہ بندی میں چین اب 31 ویں نمبر پر آچکا ہے، جبکہ 2013 میں اس کا نمبر 96 واں تھا۔

سال 2021 کے اختتام تک چین 26 کھرب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کو را غب کر چکا تھا۔

قومی ترقیاتی و اصلاحات کمیشن کے مطابق چینی اداروں کی بڑی تعداد نے بیرون ملک مشترکہ منصوبے بھی شروع کئے ہیں۔ بیرون ملک چینی مالی تعاون سے چلنے والے اداروں کی تعداد 2012 میں 22 ہزار تھی جو اب بڑھ کر 45 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے سرکاری کاروباری اداروں کی آمدن میں اب...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے سرکاری کاروباری اداروں (ایس او ایز) کی آمدن میں رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ اضافہ ہوا، اور منافع میں معمولی کمی ہوئی۔

وزارت خزانہ کے اعدادوشمار کے مطابق سرکاری کاروباری اداروں کی آمدن جنوری سے اگست کے دوران 523.5 کھرب یوآن (تقریباً 73.7 کھرب امریکی ڈالرز) رہی جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.5 فیصد زائد ہے۔

سرکاری کاروباری اداروں کا مجموعی منافع گزشتہ برس کی نسبت 1.5 فیصد کم ہوگیا ،جو ابتدائی 7 ماہ کے دوران ہونے والی 2.1 فیصد کمی کے بہت قریب ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق چین کی مرکزی انتظامیہ کے زیرانتظام سرکاری کاروباری اداروں کا مجموعی منافع ایک برس قبل کی نسبت 4.7 فیصد بڑھ کر 21.6 کھرب یوآن ہوگیا۔

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کابل میں خودکش دھماکہ ، 19 افراد جاں بحق 27...

کابل (شِنہوا) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جمعہ کو ایک تعلیمی ادارے میں خودکش دھماکے سے کم از کم 19 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوگئے۔

کابل پولیس کے ترجمان خالد زردان نے بتایا کہ طلبا تعلیمی ادارے میں امتحانی پرچے کی تیاری کررہے تھے کہ ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا، جس سے 19 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوئے۔

کابل پولیس ضلع 13 میں ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری کسی گروہ یا فرد نے قبول نہیں کی ہے۔

کابل میں ایک ہفتہ قبل اسی طرح کے ایک دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 41 دیگر زخمی ہوئے تھے۔

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں